• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کا سبز تعمیراتی مواد کی کھپت کو فروغ د...

بیجنگ (شِنہوا) چین دیہی علاقوں میں سبز تعمیراتی مواد کی خریداری کے فروغ کے لئے ایک تشہیری مہم شروع کرےگا۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 6 سرکاری اداروں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق ایک سال تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران تعمیراتی مواد کے شعبے میں کم کاربن ترقی کو تیز کرنے کے لئے آزمائشی علاقوں میں آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سبز تعمیراتی مواد تیار کرنے ، ای کامرس پلیٹ فارمز اور شاپنگ مالز کو ان سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی جس میں مقامی افراد پر زور دیا جائے گا کہ وہ مناسب طور پر سبز تعمیراتی مواد  کے لئے سبسڈی یا سود میں رعایت دیں۔

نوٹس کے مطابق سبز تعمیراتی مواد کی اقسام اور معیار بڑھانے، تعمیر کے جدید طریقوں کو فروغ دینے اور دیہی رہائشیوں میں سبز کھپت کی حمایت کر تے ہو ئے دیہی تعمیراتی منصوبوں میں سبز تعمیراتی مواد کا اطلاق بڑھانے کی کوششیں کی جائیں گی۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ میں 14 مئی کو عام انتخابات کرانے...

بنکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ میں الیکشن کمیشن نے  ایوان نمائندگان کے تحلیل ہونے کے ایک دن بعد اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 14 مئی کومنعقد ہوں گے۔

 الیکشن کمیشن کے چیئرمین ایٹی پورن بون پراکونگ نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سیاسی جماعتوں کو 4 اپریل سے 7 اپریل کے درمیان وزیر اعظم کے عہدے کیلئے اپنے نامزد امیدواروں کے نام جمع کرانا ہوں گے۔

ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے ایوان نمائندگان کے 500 امیدواروں کے لیے درخواستوں کے شیڈول کا بھی اعلان کیا۔

دو بیلٹ سسٹم کے تحت 5 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ اہل ووٹرز ایوان نمائندگان کے 500 ارکان کا انتخاب کریں گے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا کی نجی خلائی کمپنی کی گاڑی کے اڑ...

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کی نجی خلائی کمپنی انو سپیس نے کامیابی کے ساتھ ایک آزمائشی گاڑی اڑائی ہے جو ملک کے نجی شعبے کی طرف سے اپنی نوعیت کی پہلی گاڑی ہے۔

مقامی میڈیا نے منگل کوبتایا کہ  ہینبٹ-ٹی ایل وی خلائی سٹارٹ اپ کے ذریعہ آزادانہ طور پر تیار کردہ  آزمائشی لانچ وہیکل کو شمالی برازیل کے الکانٹارا سپیس سینٹر سے اتوار کو مقامی وقت دوپہر2بج کر 52 منٹ ( پاکستانی وقت صبح 10 بج کر 52 منٹ)پراڑان بھروائی گئی۔

8.4 ٹن تھرسٹ سنگل سٹیج ہائبرڈ راکٹ کا انجن  106 سیکنڈ تک فعال رہا اور اس نے برازیل کے پانیوں میں گرنے سے پہلے 4 منٹ اور 33 سیکنڈ کی پرواز کی۔

مقامی میڈیا نے انو سپیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ اصل میں انجن کے فعال رہنے کے  118 سیکنڈ کے  مطلوبہ وقت سے 12 سیکنڈ کم تھا تاہم انجن نے پرواز کے دوران اپنی طاقت برقرار رکھتے ہوئے معمول کے مطابق کام کیا۔

جنوبی کوریائی سٹارٹ اپ اسپیس لانچ گاڑیوں کے لیے ملک کی پہلی نجی کمپنی بن گئی ہے جس میں ایک آزاد انجن ٹیکنالوجی ہے جو کمرشل لانچ سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 6 افراد ہلاک

گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژومیں کوئلےکی کان میں حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چھیان شی کی میونسپل حکومت کے مطابق یہ  حادثہ کوئلے اور گیس کے دھماکے کے باعث اتوار کی صبح گوئی ژوکے چھیانشی شہر کے گولی نامی قصبے میں زیر تعمیر کوئلے کی کان میں پیش آیا جس میں پانچ افراد زیر زمین دب گئے۔

حادثے کے بعد ایک شخص ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ منگل کی صبح  امدادی کارروائیاں ختم ہونے کے بعد پھنسے ہوئے پانچوں افراد ہلاک ہو گئے۔

 حادثے کی وجہ کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2022 میں صومالیہ میں خشک سالی کی وجہ سے تقری...

موغادیشو(شِنہوا) اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں اور صومالیہ کے حکام نے کہا ہے کہ2022میں صومالیہ میں شدید خشک سالی کی وجہ سے43ہزارسےزائد اموات ہوئیں جو 2017 سے 2018 کی خشک سالی کے پہلے سال کے مقابلے  میں زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)،اقوام متحدہ کےبچوں کے فنڈ (یونیسیف)اورصومالیہ کی وزارت صحت و انسانی خدمات نےصومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں جاری کردہ ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا کہ  پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں نصف اموات خشک سالی سے ہوئیں۔

صومالیہ کےوزیرصحت علی حاجی آدم ابوبکرنےصومالیہ میں غذائی بحران کےگہرے اورطویل ہوتے ہوئے صحت عامہ کے اثرات کی شدت  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آدم نےکہاکہ ہم پر امید ہیں کہ اگر ہم اپنی صحت اور غذائیت سے متعلق جاری اور تیز رفتار اقدامات اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جانیں بچانے اور اپنے کمزور افراد کی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کو برقرار رکھ سکتے ہیں تو ہم قحط کے خطرے سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، بصورت دیگر کمزور اور پسماندہ افراد اس بحران کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کریں گے۔

مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی مطالعہ سے منظر نامے پر مبنی پیشن گوئی کا ماڈل تیار کیا گیا ہے تاکہ پیشگی کارروائی کو ممکن بنایا جا سکے اور خشک سالی سے ہونے والی اموات کو روکا جا سکے۔

پیشن گوئی جنوری سے جون 2023 تک  کی مدت پر مبنی  ہے جس میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ بحران کی وجہ سے ہر روز 135 افراد بھی مر سکتے ہیں اور اس عرصے کے دوران کل اموات 18 ہزار 100سے34 ہزار 200 کے درمیان  پہنچنےکا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیایہ اندازے بتاتے ہیں کہ اگرچہ قحط کو فی الحال ٹالا گیا ہے لیکن یہ بحران ابھی ختم نہیں ہوا اور یہ 2017 سے2018 کے خشک سالی کے بحران سے زیادہ شدید ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار ایک شماریاتی ماڈل سے اخذ کیے گئے ہیں جس کے مطابق صومالیہ میں جنوری تا دسمبر 2022 کی مدت کے دوران مجموعی اموات کی ہر دس ہزار افراد میں شرح 0.33 سے بڑھ کر 0.38 تک پہنچ گئی  جبکہ 5 سال سے کم عمر بچوں میں یہ شرح تقریباً دوگنی ہو گئی۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوویڈ انفیکشن مدافعتی خلیوں کے ردعمل کو کمزو...

لاس اینجلس(شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے مطابق سارس کووی- 2 سے متاثرہ افراد میں فائزر بیونٹیک ویکسین کی دوخوراکوں سے مدافعتی خلیوں سے پیدا ہونے والے ردعمل کی شدت اورمعیارایسے افراد سے کافی کم تھا جنہیں ویکسی نیشن سے قبل کوویڈ نہیں ہوا تھا۔

یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تعاون سے کی جانے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ کلیدی مدافعتی سیل کی سطح جوسارس کووی- 2 اسپائیک پروٹین کو نشانہ بناتی ہے،کوویڈ-19 سے متاثرہ بغیر ویکسین والے افراد میں ان لوگوں کے مقابلے میں کافی کم تھی جو وبا سے متاثرہ نہیں تھے  اور انہوں نے ویکسین لگوارکھی تھی۔

امیونٹی  نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وائرس اہم مدافعتی خلیوں کے ردعمل کو نقصان پہنچاتا ہے۔ 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں بینکنگ ش...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی  میں بینکنگ شعبے کے صارفین کی جانب سے 69ہزار555 شکایات چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن اور اس کے مقامی بیورو کو موصول ہوئیں۔

کمیشن نے منگل کو بتایا کہ اس عرصے میں کریڈٹ کارڈ سروس سے متعلق کیسز کی تعداد 29ہزار981  رہی، جو مجموعی  تعداد کا 43.1 فیصد ہے، جب کہ پرسنل لون کے کاروبار سے متعلق رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 28ہزار545 تک پہنچ گئی۔  سال  2022 کی چوتھی سہ ماہی میں، کمیشن اور اس کے مقامی بیورو کو انشورنس کمپنیوں کے خلاف صارفین کی 22ہزار189 شکایات موصول ہوئیں، جب کہ لائف بیمہ کنندگان سے متعلق کیسز کی کل تعداد 14ہزار500 تھی۔ کمیشن نے شکایات کو بہتر طریقے سے نمٹانے اور صارفین کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بہترخدمات فراہم کرنے  کے عزم کااظہار کیا ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان فورسز نے داعش کے 100 سے زائد عسکریت پس...

کابل(شِنہوا)افغانستان میں نگران حکومت کی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 12 مہینوں کے دوران داعش(آئی ایس) تنظیم سے وابستہ 100 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

 مقامی میڈیا طلوع نیوز نے منگل کوبتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کابل، بلخ، ہرات اور افغانستان کے دیگر حصوں میں آئی ایس گروپ کے ٹھکانوں پر 70 فوجی کارروائیاں کی ہیں۔

اگرچہ اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان کی حکومت سنبھالنے کے بعد سے سیکیورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے لیکن جنگ زدہ ملک میں کئی دہشت گرد حملے ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر خودکش بم دھماکوں کی شکل میں تھے۔

تازہ ترین دہشت گرد حملے جن کی ذمہ داری آئی ایس نے قبول کی، شمالی صوبہ بلخ میں ہوئے اور اس میں ایک صوبائی گورنر ہلاک اور پانچ صحافیوں سمیت ایک درجن دیگر زخمی ہوئے۔

 تاہم اسٹیبلشمنٹ کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے آئی ایس گروپ کو ایک خطرے کے طور پر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش افغانستان کے کسی بھی حصے میں موجود نہیں ہے۔

اس سے پہلے طالبان کے زیر انتظام نگران انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نشاندہی کی کہ داعش سنگین خطرہ نہیں ہے اور سیکیورٹی فورسز عسکریت پسند گروپ کو تباہ کر دیں گی۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے کائناتی شعاعوں کا پتہ لگا...

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدان سمندروں یا جھیلوں کے اندر گہرائی میں ، کائنات میں سب سے زیادہ پائے جانے والے ذرات، نیوٹرینو کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک بہت بڑی دوربین کے بلیو پرنٹ پرکام کر رہے ہیں۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسزکے ذیلی ادارے، انسٹی ٹیوٹ آف ہائی انرجی فزکس میں پروجیکٹ کے لیڈ ریسرچر چھین منگ جون نے کہا کہ تقریباً 30 کیوبک کلومیٹر حجم کے ساتھ ڈیزائن کردہ یہ دوربین زیرسمندر1 کلومیٹر سے زیادہ تک کام کرسکے گی۔

ایسی زیر آب دوربین بنانے کا مقصد ہائی انرجی نیوٹرینو کا پتہ لگانا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ذرات نظام شمسی سے باہر پیدا ہوتے ہیں۔ چھین کے مطابق، ٹیلی سکوپ سے گزرنے والے نیوٹرینو کا پتہ لگانا کائناتی شعاعوں کی ابتدا کی ایک صدی پرانی سائنسی پہیلی کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔  

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی دھمکیوں اور دباؤ سے جزیرہ نما کوریا م...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دھمکیوں اور دباؤ کی حکمت عملی سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے آکوس جوہری آبدوز معاہدے  کے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے کو منسوخ اور جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو ٹھوس اقدامات کے ساتھ حل کرنے کے لیے صحیح طریقہ کار متعین کریں۔ جزیرہ نما کوریا کے معاملے پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے گینگ نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اور تصادم بڑھ رہا ہے جس پر چین کو تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کی موجودہ صورت حال کسی بھی طرح سے کسی حادثے کا نتیجہ نہیں ، 2018 میں، امریکہ  عوامی جمہوریہ  کوریا( ڈی پی آرکے) کے مثبت اقدام کا  ایکشن فار ایکشن اصول کے مطابق خیر سگالی کے ساتھ جواب دینے میں ناکام رہا جس سے جزیرہ نما کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کاایک اہم موقع  کھودیا گیا۔

فلپائن، " ریبیز" کی مفت خوراک سے پیارے دوست...

منیلا (شِنہوا) فلپائن کے شہر  کیوزون میں پیا رے پا لتو کتوں اور بلیوں کی اچھی صحت اور اچھی قسمت کے لئے  ویکسینیشن کا انعقاد کیا گیا۔

دارالحکومت منیلا کے شمال مشرق میں پا لتو  کتوں اور بلیوں کو " ریبیز" کی بیماری سے بچاؤ کے لئے مفت ویکسین کی خوراک دی جار ہی ہے۔

پالتوجانوروں کی دیگر مفت خدمات میں ڈی ورمنگ علاج، اور مائیکروچیپنگ شامل ہیں۔ یہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں بیماری بارے آگاہی ماہ میں جانوروں کی صحت اور نگہداشت کی بہتری کے لئے جاری  کوشش کا حصہ ہے۔

فلپائن، کیوزون شہر میں " ریبیز " بیماری بارے آگاہی ماہ کے دوران ایک پالتو بلی کو بیماری سے بچاؤ کی مفت ویکسین دی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

فلپائن، کیوزون شہر میں " ریبیز " بیماری بارے آگاہی ماہ کے دوران ایک  شخص اپنے پالتو کتے کو بیماری سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگوانے لے جارہا ہے۔  (شِنہوا)

فلپائن، کیوزون شہر میں " ریبیز " بیماری بارے آگاہی ماہ کے دوران ایک پالتو کتے کو بیماری سے بچاؤ کی مفت ویکسین دی جارہی ہے۔(شِنہوا)

فلپائن، کیوزون شہر میں " ریبیز " بیماری بارے آگاہی ماہ کے دوران لوگ  اپنے پالتو کتوں کو بیماری سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگوانے لے جارہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، سنکیانگ میں کاریز کنواں آبی وسائل فرا...

ارمچی (شِںہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے میں تیان شان پہاڑوں کے جنوبی دامن میں واقع تورپان چین کے خشک ترین اور گرم ترین مقامات میں سے ایک ہےجہاں اوسط سالانہ بارش صرف 16 ملی میٹر ہوتی ہے جبکہ بھاپ کا تناسب 3 ہزار ملی میٹرز ہوتا ہے۔

اس وسیع وعریض گوبی کو آرام دہ اور رہنے کے قابل نخلستان بنانے میں مقامی افراد نے کاریز کنویں کو پانی کے ذخیرہ کے طور پر استعمال کر نے کے لئے ایک نیا طریقہ دریافت کیا۔ یہ ایسی دریافت ہے جو نسلوں کو پانی فراہم کررہی ہے۔

کاریز کنویں عمودی شافٹ اور زیر زمین نہروں پر مشتمل ہیں جو کھائیوں اور چھوٹے تالابوں کی شکل میں سطح پر آتے ہیں۔

عمودی شافٹ، زیر زمین اور زمینی نہروں اور چھوٹے ذخائر پر مشتمل کاریزآب پاشی نظام کو 2 ہزار برس قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ اسے عظیم دیوار اور عظیم نہر کے ساتھ اب تک چین کے سب سے بڑے انسا ن کے تیار کردہ ڈھانچوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

گزشتہ برسوں میں مقامی حکومت نے کاریز کنوؤں کی حفاظت کے لئے کسانوں کی وسیع تعداد کو متحرک اور منظم کیا اور کاریز کنوؤں کی حفاظت اور ان کے بہتراستعمال کے لئے ایک مشترکہ فورس تشکیل دی گئی ہے۔

ایک اہم زرعی ورثے کی حیثیت سے کاریز کنویں اب بھی مقامی زرعی آبپاشی اور یہاں تک کہ معاشرتی زندگی میں بھی نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے کے شہر تورپان میں سیاح کاریز کنویں کا خوبصورت مقام دیکھ رہے ہیں ۔ (شِںہوا)

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے کے شہر تورپان میں ایک کسان کاریز کنویں سے لایا گیا پانی بھیڑوں کو پلانے کے لئے برتن میں ڈال رہا ہے۔ (شِںہوا)

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے کے شہر تورپان میں ایک 73 سالہ شخص اپنے پوتے کو کاریز کی تعمیر کی داستان سنارہا ہے ۔ (شِںہوا)

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے کے شہر تورپان میں ایک خاتون کسان کاریز کنویں سے آنے والا پانی نکال رہی ہے۔(شِںہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ڈیویلپمنٹ فورم 2023 بیجنگ میں آف لائن...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ڈیویلپمنٹ فورم (سی ڈی ایف) 2023 بیجنگ کے دیایوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں 25 مارچ سے 27 مارچ تک آف لائن منعقد ہوگا۔

اسٹیٹ کونسل کے ڈیویلپمنٹ ریسرچ سینٹر (ڈی آر سی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ لا ئی منگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "اقتصادی بحالی: مواقع اور تعاون" کے عنوان سے رواں سال کا سی ڈی ایف چینی مارکیٹ میں مواقع، عالمی صنعتی چینز کے استحکام اور سبز منتقلی پر توجہ مرکوز کرے گا۔

ژانگ نے کہا کہ 100 سے زائد غیر ملکی مندوبین فورم میں شرکت کریں گے، جن میں معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز، اوورسیز اسکالرز اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چینی مرکزی حکومت کے محکموں کے حکام فورم میں چین کی پالیسی اورینٹیشن متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے پیدا کرنے سے عالمی معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی۔

ڈی آر سی کی میزبانی میں سی ڈی ایف ایک سالانہ اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا مقصد "مشترکہ خوشحالی کے لیے دنیا کے ساتھ مشغول ہونا" ہے۔ 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا دارالحکومت بیجنگ کھپت کا نیا مرکز تعم...

بیجنگ (شِنہوا)  میونسپل حکومت نے کہا ہے کہ بیجنگ کے مضافاتی ضلع چھانگ پھنگ میں ایک نئے تجارتی ترقیاتی منصوبے کی تعمیر جاری ہے۔

چھانگ پھنگ ضلع کے نائب سربراہ لیو شیاؤڈونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال سے  چھانگ پھنگ نیو ٹاؤن کے مشرقی علاقے میں کھپت اور تفریحی علاقے کی تعمیر پر پیشرفت ہوئی ہے۔

بیجنگ میونسپل بیورو آف کامرس کے ڈپٹی ڈائریکٹر گو وینجی نے کہا کہ تقریباً  12 لاکھ مربع میٹرز کا ایک وسیع تجارتی زون کاروباری گلیوں اور آبی گزرگاہوں کو مربوط کرنے کے لئے تعمیر کیا جائے گا۔

حکام کو توقع ہے کہ  چھانگ پھنگ  نیو ٹاؤن کا مشرقی علاقہ 2030 کے آخر تک ایک جدید شہری علاقہ بن جائے گا ، جس میں اعلی معیار کی رہائشی برادریاں اور ایک ہائی ٹیک جدت طرازی اور تحقیقی زون بھی ہوگا۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کے ساتھ سٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے کی راہ...

ماسکو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نے گزشتہ روزماسکو میں چین روس تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی اور واضح تبادلہ خیال کیا۔ صدر شی کی ماسکو آمد پرکریملن میں روسی صدر سے ملاقات کے اہم خدوخال اس طرح سے ہیں۔

چین روس تعلقات کے لیے تاریخی منطق

صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور روس کے تعلقات کے لیے آج کے دن تک اس مقام تک پہنچنے کی ایک گہری تاریخی منطق موجود ہے۔

چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے پڑوسی اور ہم آہنگ جامع اسٹریٹجک  شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مجموعی سفارت کاری اور خارجہ امور کی پالیسی میں اعلیٰ ترجیح  دیتے ہیں۔

اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنائیں

چین روس کے ساتھ سٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کی عمومی سمت پر گامزن ہے، صدرشی نے کہا کہ چین اور روس دونوں قومی ترقی اور تجدید کے حصول، عالمی کثیر قطبی  حمایت اور بین الاقوامی تعلقات میں عظیم تر جمہوریت کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مستحکم اور اقوام متحدہ جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارم پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی متعلقہ قومی ترقی اور بحالی کو فروغ دیتے ہوئے عالمی امن و استحکام کے لیے مددگار بنیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے، روس اور چین کے تعلقات کے  حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں مفید نتائج  سامنے آئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ روس دو طرفہ عملی تعاون کو مزید مضبوط کرنے، مواصلات اور بین الاقوامی امور میں تعاون  اور بین الاقوامی تعلقات میں عالمی کثیر قطبی اور عظیم تر جمہوریت کو فروغ دینے  کے لیے تیار ہے۔

چین نے عالمی موسمیاتی سالانہ رپورٹ جاری کردی

بیجنگ (شِںہوا) چین موسمیاتی انتظامیہ نے عالمی آب و ہوا کی موجودہ صورتحال پر ایک سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

چائنہ سائنس ڈیلی کے مطابق رپورٹ میں عالمی آب و ہوا کی نگرانی اور تعین بارے تازہ ترین معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

اس میں عالمی آب و ہوا کے بنیادی جائزے، فضائی گردش کی نگرانی، سمندری نگرانی، برفانی رقبے، سمندری برف کی نگرانی، اہم عالمی موسمیاتی آفات اور بڑے موسمی اور آب و ہوا کے واقعات سمیت مختلف پہلوؤں  کا احاطہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں دنیا کی زیادہ تر زمینی سطح کا درجہ حرارت معمول کے قریب یا اس سے زیادہ تھا۔ یورپ، چین، امریکا، جاپان، پاکستان اور بھارت کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ فرانس، پرتگال اور اسپین میں مئی کے دوران بلند درجہ حرارت رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں شمالی نصف کرہ اور یوریشیا میں برف کا رقبہ ، دائمی سے قریب تر تھا جبکہ چین میں برف کا رقبہ زیادہ تھا۔ آرکٹک اور انٹارکٹک دونوں میں سمندری برف کی مقدار معمول سے کم تھی۔

یہ رپورٹ عالمی درجہ حرارت اور بارش، فضائی گردشی نظام، سمندری درجہ حرارت، برف کے رقبے اور سمندری برف کی نگرانی میں چین کی تازہ ترین کامیابیوں اور پیشرفت کو ظاہر کرتی ہے۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین یوکرین تنازع کے سیاسی حل کے لئے مثبت کوش...

ماسکو (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین یوکرین تنازع کے سیاسی حل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

چینی صدر شی نے یہ بات اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ یوکرین تنازع پر تفصیلی تبادلہ خیال میں کہی۔

چینی صدر شی نے زور دیا کہ یوکرین تنازع پر امن اور معقولیت کے لئے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔  زیادہ تر ممالک کشیدگی کم کرنے کے حامی ، امن بات چیت کے حق میں اور جلتی میں تیل ڈالنے کے مخالف ہیں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ تنازعات کا حل بات چیت سے نکلتا ہے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین نے یوکرین بحران بارے اپنے موقف پر ایک دستاویز جاری کی ہے جس میں بحران کے سیاسی تصفیے کی وکالت کرتے ہوئے سرد جنگ کی ذہنیت اور یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کیا گیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین یہ سمجھتا ہے  کہجتنی زیادہ مشکلات ہوں گی امن برقرار رکھنے کی اتنی ہی زیادہ ضرورت ہوگی۔ تنازع جتنا سنگین ہوگا اتنا ہی اہم ہوگا کہ بات چیت کی کوششیں ترک نہ کی جا ئیں۔ چین یوکرین تنازع کے سیاسی حل کی کوششیں آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کر تا رہے گا۔

پوتن نے کہا کہ روس چین کو سراہتا ہے کہ اس نے مستقل طور پر غیر جانبدارانہ، معروضی اور متوازن موقف برقرار رکھا اور اہم بین الاقوامی امور پر شفافیت اور انصاف کا ساتھ دیا ۔ روس نے یوکرین تنازع کے سیاسی حل بارے چینی موقف کا بغور مطالعہ کیا ہے اور وہ امن کے لیے بات چیت بارے تیار ہے۔ روس اس ضمن میں تعمیری کردار پر چین کا خیرمقدم کرتا ہے۔

چینی صدر کی پوتن کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں ش...

ماسکو(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو رواں سال  ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے چین کے دورے کی دعوت دی ہے۔

منگل کو روسی وزیر اعظم میخائیل میشوستن سے ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ انہوں نے صدر پوتن کو دورہ چین کی دعوت ان کے ساتھ ہونے والی غیر رسمی ملاقات میں دی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون دونوں ممالک کو جوڑنے میں اہمیت کا حامل ہے،صدر شی نے بتایا کہ پوتن نے اس سے قبل  ہونے والے دو بیلٹ اینڈ روڈ فورمز میں شرکت کی تھی۔   چینی صدر نے کہا کہ یہ  ایک تاریخی منطق ہے کہ  چینی رہنما بیرون ملک دوروں کے لیے روس کا سب سے پہلے انتخاب کرتے ہیں  ، انہوں نے مزید کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے پڑوسی اور ہم آہنگ جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، اور یہ کہ اس طرح کے تعلقات نے دنیا میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کے دوران ہرآزمائش کا مقابلہ کیا ہے۔

صدر شی نے چین اور  روس کے  وزراعظم کے درمیان مسلسل باقاعدہ ملاقاتوں پر بھی زور دیا، اور میشوستن کو چین کے دورے کی دعوت دی۔

روس۔ ماسکو۔ چین۔ شی جن پھنگ۔ سرکاری دورہ ۔ خ...

روس، ماسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے آویزاں خیرمقدمی پیغام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا) 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماسکو میں چینی صدر شی کی روسی ہم منصب پوتن س...

ماسکو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ماسکو میں روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے کریملن میں ملاقات کی ہے۔

چینی صدر شی کی کریملن آمد پر کریملن کمانڈنٹ نے ان کا استقبال کیا۔ پوتن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور شی کے ساتھ تصاویر بنائیں۔ دونوں صدور نے چین ۔ روس تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

صدر شی نے کہا کہ وہ پوتن کی دعوت پر روس کا ایک مزید سرکاری دورہ کرنے پر خوش ہیں۔انہوں نے 10 برس قبل صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا دورہ روس کا کیا تھا اور اس دورے کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ گزشتہ 10 برس سے  وہ اور پن قریبی رابطے میں ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ منتخب  کیا ۔ کچھ عرصہ قبل ہی چینی صدر کی حیثیت سے دوبارہ انتخاب پر پوتن نے فوری طور پر مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا جسے وہ سراہتے ہیں۔

چینی صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین ۔ روس تعلقات با رے آج کا مقام حا صل کر نے کے ییچھے ایک تاریخی منطق موجود ہے۔

چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے ہمسایہ اور ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ۔ دونوں ممالک اپنی مجموعی سفارتکاری اور خارجہ امور میں اپنے تعلقات کو انتہائی فوقیت دیتے ہیں۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین ہمیشہ ایک آزاد خارجہ پالیسی کا حامی رہا ہے۔ چین ۔ روس تعلقات کو مستحکم کرنا اور فروغ دینا ایک اسٹریٹجک انتخاب ہے جو چین نے اپنے بنیادی مفادات اور دنیا کے موجودہ رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

روس کے سرکاری دروے پر آئے چینی صدر کا روسی صدر پوتن نے پرتپاک خیرمقدم کیا اور چین کا صدر منتخب ہونے پر انہیں ایک بار پھر مبارکباد دی۔

پوتن نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں چین نے ترقی کے تمام شعبوں میں متاثر کن اور عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

یہ شی کی شاندار قیادت کی بدولت ممکن ہوا اور اس نے چین کے قومی سیاسی اور حکمرانی کے نظام کی طاقت کو ثابت کیا ہے۔

پوتن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چینی صدر شی کی مضبوط قیادت میں چین یقینی طور پر ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنے طے شدہ عظیم اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرے گا۔

دونوں فریقوں نے یوکرین تنازع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

چینی صدر شی نے زور دیا کہ یوکرین تنازع پر امن اور معقولیت کے لئے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔  زیادہ تر ممالک کشیدگی کم کرنے کے حامی ، امن بات چیت کے حق میں اور جلتی میں تیل ڈالنے کے مخالف ہیں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ تنازعات کا حل بات چیت سے نکلتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین نے یوکرین بحران بارے اپنے موقف پر ایک دستاویز جاری کی ہے جس میں بحران کے سیاسی تصفیے کی وکالت کرتے ہوئے سرد جنگ کی ذہنیت اور یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کیا گیا ہے۔

دونوں صدور نے کہا کہ وہ باضابطہ بات چیت کے منتظر ہیں تاکہ مستقبل کے لئے چین۔ روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا نیا خاکہ تیار کیا جاسکے۔

چینی صدر کی سرکاری دورے پر روس آمد

ماسکو(شِںہوا) روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ روس کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جو بدھ تک جاری رہے گا۔

چینی صدر کی آمد پر ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اپنے دورے میں صدر شی  اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش بارے اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک رابطے اور عملی تعاون کو آسان بنانا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کو نئی رفتار دینا ہے۔

روس، ماسکو میں ماسکو وونوکوف ہوائی اڈے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا روس کے نائب وزیراعظم دیمتری چرنیشنکو اور دیگر اعلیٰ روسی حکام نے استقبال کیا۔ (شِنہوا)

آذربائیجان-باکو-نوروز کا جشن

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں لوگ نوروز منانے کے لیے جمع ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی-روم-میراتھن

اٹلی کے شہرروم میں 28ویں روم میراتھن کے دوران دوڑ میں شریک افراد پیازا وینزیا کے پاس سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-پیرس-بہار

فرانس کے شہر پیرس میں ایفل ٹاور کے قریب چیمپ ڈی مارس پر ایک خاتون میگنولیا کے پھولوں کے پاس سے گزر رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت-نئی دہلی-جاپان-وزیراعظم-ملاقات

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی (دائیں) جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے حیدرآباد ہاؤس، نئی دہلی میں ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرشی کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات

ماسکو(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

روسی رہنما سے ملاقات کے دوران صدرشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے ترقی کے بہت سے اہداف مشترکہ ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک تعاون کے ذریعے مل کر کام کر سکتے ہیں تاکہ ان مقاصد کے حصول کو آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری نے ایک طرف بین الاقوامی انصاف اورشفافیت کی حفاظت کی ہے اور دوسری طرف دونوں ممالک کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کو فروغ دیا ہے۔

صدرشی نے چین کی ترقی کی مسلسل حمایت اور اسے سراہنے پرپیوٹن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روسی صدر پیوٹن کی دعوت پرچینی صدر شی سرکاری دورے پرپیر کی سہ پہر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچے۔

ایران-تہران-ایف ایم-پریس کانفرنس

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کر رہے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ  وہ اپنے سعودی ہم منصب سے جلد ملاقات کریں گے۔(شِنہوا)

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کیلئے...

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کیلئے پروپوز کر دیا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹیم کے ساتھ ائیر پورٹ سے جا رہے تھے،اس دوران ان کا مداح ویڈیو بنا رہا تھا، جیسے ہی مداح کے کیمرے کے سامنے روہت شرما آئے تو انہوں نے مداح کو پھول دیا اور مزاحیہ انداز میں شادی کے لیے پروپوز کر دیا ،واضح رہے کہ ان دنوں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریز جاری ہے،گزشتہ دنوں دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی،سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیشی آل رانڈر شکیب الحسن نے35 سال کی ع...

بنگلہ دیشی آل رانڈر شکیب الحسن نے گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کرلیا،بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے 35سال کی عمر میں گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کرلیا، انھوں نے ڈھاکا میں موجود امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش سے ڈگری حاصل کی، وہ کرکٹ میدانوں اور اس سے باہر ہمیشہ شہ سرخیوں میں جگہ پاتے ہیں، اس بار تعلیم کا خواب پورا ہونے پر نمایاں ہوگئے،شکیب بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ ان دنوں سلہٹ میں آئرلینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں، البتہ اتوار کو یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کے لیے انھوں نے بطور خاص ڈھاکا کا سفر کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

داماد کے بعد سسر نے بھی ٹرافی اپنے نام کر لی

پاکستان سپر لیگ میں شاہین آفریدی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ٹوئٹر پر لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور سرکاری عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور دوبارہ لیگ کا حصہ بننے کی خواہش بھی ظاہر کی،قبل ازیں شاہین آفریدی نے 18مارچ کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹوئٹر پر ٹرافی کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی،واضح رہے کہ لیجنڈز لیگ کے فائنل سے قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین نے ٹائٹل جیت کر ہمیں چیلنج دیا ہے، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں، فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیجنڈز لیگ ، ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفرید...

لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی افغانستان کے لوگوں کے نام کردی، ٹوئٹر پر لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے شاہد آفریدی اور ٹیم نے ٹرافی کو افغانستان کے لوگوں کے نام کردیا،اس موقع پر سابق کرکٹر اصغر افغان نے کپتان شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ جشن منائیں گے،سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی جانب سے ٹرافی افغان بھائیوں کے نام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حور فواد نے آل پاکستان ماسٹر ٹیبل ٹینس کپ کا...

جونیئر ٹیبل ٹینس سٹار حور فواد نے آل پاکستان ماسٹر کپ کا ٹائٹل جیت لیا، ایونٹ میں مکس ڈبل کا ٹائٹل پاکستان آرمی نے اپنے نام کیا،فیصل آباد میں کھیلا گیا آل پاکستان ماسٹر کپ اختتام پذیر ہوگیا، ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے ٹاپ 16کھلاڑیوں نے شرکت کی،حور فواد نے نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن حائقہ حسن کو 2-4کے مارجن سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا،جونیئر ٹیبل ٹینس پلیئر کا کہنا تھا کہ کامیابی ملنے پر بے حد خوش ہوں، ایونٹ کے تمام میچز دوست کے ریکٹ سے کھیلے، انٹرنیشنل ٹور سے کافی سیکھا ہے، بھرپور محنت کا صلہ ماسٹر کپ جیت کر ملا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حمزہ عاصم نے آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ می...

اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام ایمپیٹس کے تعاون سے کھیلے گئے آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حمزہ عاصم نے مردوں اور ماہ رخ ساجد نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا،ایونٹ کے مردوں کے سنگلز فائنل میچ میں حمزہ عاصم نے یاور علی کو 3-6، 6-4اور 6-10سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ خواتین کے فائنل میں ماہ رخ ساجد نے لالہ رخ ساجد کو 4-8سے شکست دے کر لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا،علاوہ ازیں مینز ڈبلز کے فائنل میں یاور علی اور زلان خان نے مرتضی خان اور امین خان کو 3-6، 6-3اور 7-10سے ہرا دیا جبکہ بوائز انڈر 18کے فائنل میں محمد سالار نے حاذق عاصم کو 3-6، 7-5اور 6-10سے شکست دی،ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر حسن بیگ اور ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

واپڈا نے 10ویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان واپڈا نے آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ 10ویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ جیت لی،آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ 10ویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، ایونٹ کی فاتح ٹیم واپڈا نے مجموعی طور پر 3گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز میڈل حاصل کیا،ویمنز ٹیم ایونٹ میں کرن محمد، نکہت ناہید اور سعدیہ مائی پر مشتمل واپڈا ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ مردوں کے انفرادی مقابلوں میں واپڈا کے مبشر نذر نے گولڈ میڈل جیتا اور خواتین کے انفرادی مقابلوں میں واپڈا کی سعدیہ مائی نے گولڈ میڈل حاصل کیا،پاکستان آرمی نے 2گولڈ، 3سلور اور ایک برونز میڈل کے ساتھ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابر اعظم کو 23مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا...

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر پاکستان کے اعلی سول اعزاز سے نوازا جائے گا،بابر اعظم کو 23مارچ بروز جمعرات (کل) یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز دیا جائے گا، 28سالہ بابر یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے،قومی ٹیم کے کپتان 23مارچ کو ہونے والی تقریب کا حصہ ہوں گے،حکومت پاکستان نے گزشتہ برس 14اگست کو اعلان کیا تھا کہ بابر کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا اور اب تقریب کی تاریخ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش کرکٹ بورڈ کا امریکی لیگ کیلئے کھلاڑیوں...

انگلش کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو میجر لیگ کے لیے این او سی نہیں دئیے جائیں گے، یہ فیصلہ ایشیز کی وجہ سے کیا گیا ہے،برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے وائٹ بال کرکٹ کے سپیشلسٹ امریکا کی لیگ میں نہیں ہوں گے، انگلینڈ کے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن این او سی کے لیے کوشاں ہیں،رپورٹ کے مطابق کائونٹی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کی بھی لیگ میں شرکت یقینی نہیں ہے،خیال رہے کہ میجر لیگ کرکٹ 13جولائی سے امریکا میں کھیلی جائے گی، ان دنوں انگلینڈ میں ایشیز کھیلی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ایشیا کپ، بھارتی ٹیم کو بھیجنے پ...

ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر وزیر کھیل کا موقف تبدیل ہوگیا، انہوں نے گیند کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں ڈال دی،بھارتی کرکٹ بورڈ ہمیشہ ہی پاکستان سے کرکٹ نہ کھیلنے کا باعث اپنی حکومت کو قرار دے کر جان چھڑاتا رہا ہے ، اس بار بھی ایشیا کپ کیلئے ٹیم پڑوسی ملک بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے،گزشتہ برس اکتوبر میں وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کھلاڑیوں کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی مگر اب انہوں نے گیند بی سی سی آئی کے کورٹ میں ڈال دی ہے،ناگپور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جب وہ مختلف حکومتی پالیسیز پر بات کررہے تھے تو ان سے بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ کیلئے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا گیا، اس پر انوراگ ٹھاکرنے کہا کہ پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے اپنا فیصلہ کر لینے دیں، اس کے بعد ہی وزارت کھیل اور داخلہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ 2023کا ٹائٹل اپنے...

قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ 2023کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،قطر کے دارلحکومت دوحا میں لیجنڈز لیگ 2023کے فائنل میں شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا،ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے، روس ٹیلر نے 32رنز بنائے جبکہ جیک کیلس نے 78رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کے اوپنرز تلکا رتنے دلشان اور اپل تھرنگا کے درمیان 115رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، دلشان نے 58اور تھرنگا نے 57رنز بنائے، محمد حفیظ اور مصباح الحق 9، 9رنز پر ناٹ آئوٹ رہے،یاد رہے کہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایشیا لائنز کی قیادت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کے سپرد تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی میں رمضان کے دوران بغیر اجازت افطارکھان...

دبئی کے جو رہائشی اس سال رمضان کے دوران میں افطارکا کھانا تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،انھیں مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ ایک لاکھ درہم (27,227ڈالر)کے بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کریں،دبئی میں محکمہ برائے اسلامی امور اورخیراتی سرگرمیاں نے ایک پریس کانفرنس میں عطیہ کردہ کھانے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پرزوردیا ہے،یواے ای کے اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد مصعب ضاحی نے مقامی میڈیا کوبتایا کہ کوئی بھی شخص یا ادارہ بغیراجازت کے کھانا تقسیم کرے گا تو اسے غیر مجازخیراتی عمل سمجھا جائے گا،اس ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کوقانونی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا ، جیسا کہ سال 2015کے لیے امارت دبئی میں عطیات جمع کرنے کا عمل ریگولیٹ کرنے کے لیے جاری کردہ فرمان میں کہا گیا ہے،لائسنس کے بغیر اشتہارات یا عطیات جمع کرنے پر 5 ہزاردرہم سے ایک لاکھ درہم کے درمیان عائد کیا جائے گا یا کم سے کم ایک ماہ اورزیادہ سے زیادہ ایک سال تک قید کی سزا، یا دونوں میں سے کوئی بھی جرمانہ عائد کیا جاسکتاہے،اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے، لوگ محکمہ سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان علاقوں اور تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتے ہیں جہاں وہ کھانا تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے حکام دوسرے افراد کو مختلف علاقوں میں محفوظ طریقے سے افطار کا کھانا تقسیم کرنے کے لیے رہنمائی کرسکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان سے خوفزدہ افغان خاتون جج کی برطانیہ م...

افغانستان میں ایک سابق خاتون جج نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ وہ چھ ماہ سے اپنے گھر کے اندربند ہیں،اس عرصے میں انہوں نے اپنا گھر نہیں چھوڑا کیونکہ اسکی جان کو خطرہ تھا،عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران سکیورٹی کی وجہ سے اس کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے اور اسے قدیسہ کا فرضی نام دیا گیا ہے،قدیسہ کی طرف سے افغانستان کے کسی نامعلوم مقام سے دیے گئے انٹرویو میں اس نے اعلان کیا کہ وہ صرف رات کو باغ میں جانے کی ہمت کرتی ہے کیونکہ وہ پڑوسیوں کے دیکھے جانے سے ڈرتی ہے،خواتین کے خلاف تشدد کے مقدمات کی سماعت کرنے والی 46سالہ جج نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈر تھا کہ اگر طالبان انہیں مل گئے تو وہ انہیں قتل کر دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیاسی پناہ کے پروگرام کے تحت برطانیہ آنا چاہتی تھیں لیکن حکام نے ان کی درخواست رد کردی تھی،خاتون نے بتایا میں نے چھ ماہ سے گھر نہیں چھوڑا اور میں دن کے وقت باغ میں نہیں جا سکتی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ پڑوسی مجھے دیکھیں، اس لیے میں صرف رات کو نکلتی ہوں اور کبھی دن کی روشنی نہیں دیکھی،خاتون نے مزید کہا کہ جب میں رات کو گھومتی ہوں تو میں اپنے ہی سائے سے ڈر جاتی ہوں اور ہر روز روتی ہوں، کبھی کبھی میں اپنی فائلوں، قانونی کتابوں اور اپنی وردی کو دیکھتی ہوں اور رونے لگتی ہوں،اس نے مزید کہا کہ تقریبا پانچ ماہ قبل اس کے بھائی نے اسے بتایا کہ "طالبان" کے ارکان آئے اور پڑوسیوں سے براہ راست اس کے ٹھکانے کے بارے میں پوچھا۔ اس نے اس حوالے سے کہاکہ "میں اپنے ساتھیوں سے چھپتی ہوں اور میں کسی پر بھروسہ نہیں کر سکتی،سابق جج نے کہا کہ میرے "ہاتھ کانپ رہے تھے، جب مجھے پتہ چلا کہ اس کی برطانیہ میں آنے کی درخواست گذشتہ جنوری میں مسترد کر دی گئی تھی،اس نے اعتراف کیا کہ میرے لیے یہ قبول کرنا کتنا مشکل ہے کہ برطانیہ جیسے پرامن ملک نے جو انسانی حقوق کا سب سے زیادہ پابند ہے میری درخواست کو مسترد کر دیا،میں رو رہی تھی اور اب بھی رو رہی ہوں۔میرا صدمہ سرحدوں سے ماورا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کو جنوری میں مجموعی طور پر 34.6ب...

یورپی یونین کو جنوری میں مجموعی طور پر 34.6بلین یورو کا غیر ملکی تجارتی خسارہ ہوا ہے،یورپی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری میں یورپی یونین کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.6فیصد اضافے کے ساتھ 198.6بلین یورو رہیں جبکہ درآمدات 7فیصد اضافے سے 233.2بلین یورو تک پہنچ گئی ہیں،اس طرح یورپی یونین کا غیر ملکی تجارتی خسارہ جنوری میں 34.6بلین یورو تک پہنچ گیا ہے،یورو زون میں، 2022کے اسی عرصے کے مقابلے جنوری میں برآمدات 11فیصد بڑھ کر 222.9بلین یورو ہو گئیں، جبکہ درآمدات 9.7فیصد بڑھ کر 253.5بلین یورو ہو گئی ہیں،یورو زون کا تجارتی خسارہ جنوری میں 30.6بلین یورو ریکارڈ کیا گیا،اس عرصے میں یورپی یونین کے ممالک سے سب سے زیادہ درآمد کرنے والے ممالک میں 37بلین یورو کے ساتھ امریکہ 26.9بلین یورو کے ساتھ انگلینڈ، 17.4بلین یورو کے ساتھ چین، 15.8بلین یورو کے ساتھ سوئٹزرلینڈ اور ترکیہ کے ساتھ 8.5بلین یورو کی درآمدات کی ہیں،یورپی یونین کے ممالک کو سب سے زیادہ برآمد کرنے والے ممالک میں 47.3بلین یورو کے ساتھ چین، 30.3بلین یورو کے ساتھ امریکہ، 17.7بلین یورو کے ساتھ انگلینڈ، 13.2بلین یورو کے ساتھ ناروے، 11.6بلین یورو کے ساتھ سوئٹزرلینڈ اور 9بلین یورو ہیں، روس 8.1بلین یورو اور روس ہیں، 8.1بلین یورو کے ساتھ ترکی کا نمبر آتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولینڈ میں یوکرینی مہاجرین کی تعداد ایک کروڑ...

یوکرین سے پولینڈ جانے والے مہاجرین کی تعداد ایک کروڑ 5لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے،پولینڈ بارڈر سکیورٹی کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق روس یوکرین جنگ کے آغاز یعنی 24فروری 2022سے یوکرین سے پولینڈ کی طرف بہت بڑی تعداد میں ہجرت جاری ہے، صرف 20 مارچ 2023 کویوکرین سے پولینڈ میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد 23ہزار 900افراد ہے، جنگ کے آغاز سے اب تک ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کی کل تعداد ایک کروڑ 5لاکھ سے بڑھ چکی ہے،واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک ملک کو ترک کرنے والے یوکرینی باشندوں کی تعداد 8کروڑ 6لاکھ ہے،پولینڈ میں کروائے گئے سروے کے مطابق ملکی آبادی کے 81فیصد کی رائے میں روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پولینڈ آنے والے مہاجرین کی مدد کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلحے اور ایمونیشن کی برآمدات کے معاملے میں...

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا باربک نے کہا ہے اسلحے اور ایمونیشن کی برآمدات کے معاملے میں مشترکہ یورپی اصول وقواعد کی ضرورت ہے،باربک نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اگر ہم عوام پر بمباری کی حتی الوسع مذمت کرتے ہیں تو اس مذمت کے ساتھ ساتھ بمباری کرنے والوں کو ایمونیشن برآمد نہیں کر سکتے۔ لہذا اس موضوع پر ہمیں مشترکہ یورپی اصول و قواعد کی ضرورت ہے کہ اسلحے اور ایمونیشن کی برآمد کہاں کی جائے گی،باربک نے کہا کہ اگرچہ سلامتی و دفاعی موضوعات پر ہم ایک طویل عرصے سے نیٹو اور یورپی یونین کے ساتھ قریبی تعاون کی حالت میں ہیں لیکن روس کی جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ یورپی ممالک کے درمیان ایمونیشن اور عسکری سامان کے معاملے میں خودکار ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ لہذا ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں جومسلح ہونے کی صنعتی پالیسی کے حوالے سے، قریبی تعاون میں ہماری رہنمائی کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کوشش، اسلحے اور ایمونیشن کی برآمدات کیلئے، ہماری مشترکہ اصول و قواعد کی ضرورت کا بھی مفہوم رکھتی ہے،جرمن وزیر خارجہ نے یورپ کی طرف نقل مکانی کے دوران بحیرہ اسود میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی طرف بھی توجہ مرکوز کروائی ہے،انہوں نے کہا کہ بحیرہ اسود میں اموات یورپ کا ایک عریاں زخم ہیں کیونکہ ہم ایک مشترکہ مہاجر پالیسی تک رسائی میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ خواہ کیسا ہی مشکل کیوں نہ ہو ہمیں ایک مشترکہ موقف پر سختی سے کام کرنا چاہیے اور بلاشبہ ہم اس معاملے میں کام کرنا جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں