• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

یورپی یونین نے لیبیا کے خلاف جاری آپریشن کی...

یورپی یونین نے بحیرہ روم میں لیبیا کے خلاف جاری متنازع ایرینی آپریشن کی مدت میں مزید 2سالکی توسیع کر دی ہے،یورپی کونسل نے جاری کردہ اعلان میں کہا کہ ایرینی آپریشن کی مدت میں اضافے کا فیصلہ اسٹریٹجک جائزے کے بعد کیا گیا ہے،بیان کے مطابق آپریشن کے دوران تحویل میں لئے گئے اسلحے اور متعلقہ سامان کو ناکارہ بنانے کا عمل مزید سہل کرنے کی ضرورت ہے اور ایرینی آپریشن کی یکم اپریل 2023سے 31مارچ 2025تک کی مالیت ایک کروڑ 99لاکھ 21ہزار یورو ہو گی،واضح رہے کہ یورپی یونین نے، لیبیا کے موضوع پر منعقدہ برلن کانفرنس کے بعد،31مارچ 2020کو بحیرہ روم میں لیبیا پر اسلحہ پابندی کی مانیٹرنگ کے بہانے سے ایرینی آپریشن شروع کیا تھا، 31مارچ 2023کو آپریشن کی مدت پوری ہونے سے قبل اس مدت میں 31مارچ 2025تک اضافہ کر دیا ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2292نمبر فیصلے کی شرط کے باوجود لیبیا قومی اتحاد حکومت کے ساتھ مشاورت اور حکومت کی اجازت کے بغیر شروع کئے گئے اس آپریشن کے یک طرفہ اور غیر قانونی ہونے کی وجہ سے ایرینی آپریشن کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کی عدالت نے ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجم...

روس کی عدالت نے ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے ہیں،روس کی آٹوموبیل کمپنی'' جی اے زیڈ''نے، اگست میں ووکس ویگن کی طرف سے شراکت داری ختم کئے جانے کے بعد، جرمن آٹو موبیل کمپنی کے خلاف دعوی دائر کر دیا تھا،روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق شراکت داری کے خاتمے سے ''جی اے زیڈ'' آٹو موبیل کمپنی کو15.6بلین روبل تقریبا 19کروڑ یورو کا نقصان پہنچا تھا۔'' جی اے زیڈ''کے ووکس ویگن کے خلاف دائرہ کردہ دعوے میں عدالت نے 17مارچ روسی آٹو موبیل کمپنی کے حق میں فیصلہ سنایا اور روس میں ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے ہیں،واضح رہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے ماسکو پر پابندیوں کے اطلاق کے بعد ووکس ویگن نے روس میں کام روک دیا تھا،اس دوران ووکس ویگن ماسکو کے جنوبی علاقے کالوگا میں سالانہ 2 لاکھ 25 ہزار گاڑیوں کی پیداوار دینے والی فیکٹری کو فروخت کرنے کی کوششوں میں تھی، فیکٹری میں مارچ 2022سے پیداوار روک دی گئی تھی،ووکس ویگن نے گذشتہ سال روس میں تقریبا 42ہزار گاڑیاں اور ایک ہزار 500تجارتی گاڑیاں فروخت کیں ، کمپنی کی فروخت 2021کے مقابلے میں 80فیصد کم رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کے خلاف جنگ کیلئے 14لاکھ شمالی کوریائ...

امریکہ کے خلاف جنگ کیلئے 14لاکھ شمالی کوریائی نوجوانوں نے فوج میں بھرتی کیلئے رجوع کرلیا، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا ماحول بڑھ رہا ہے،شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ امریکہ سے جنگ کیلئے 14لاکھ افراد نے فوج میں بھرتی ہونے کیلئے درخواستیں دیں ہیں ،شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر فوج میں بھرتی ہونے والے افراد کے ویڈیو مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، یاد رہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان نے اواخر ہفتہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف ممکنہ جوہری حملوں کی تیاریوں پر مبنی مشقوں کا مشاہدہ کیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف نے بدترین معاشی بحران کا شکار سر...

عالمی مالیاتی فنڈآئی ایم ایف نے کئی ماہ سے بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے لیے 2ارب 90کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قرض کی منظوری کے ساتھ آئی ایم ایف نے سری لنکن حکومت پر ٹیکس اصلاحات، غریبوں کے لیے سماجی تحفظ جاری رکھنے اور ملک میں معاشی بحران کا سبب بننے والی بدعنوانیوں پر قابوپانے کے لیے زور دیا ہے،دوسری جانب سری لنکا کی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے ٹیکس دو گنا کر دیے جبکہ توانائی کے نرخوں میں تین گنا اضافہ اور سبسڈی بھی کم کر دی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ برس بہت بڑے معاشی بحران کا شکار ہوکر سری لنکا قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث اپنی تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہوگیا تھا، جس کے باعث ملک میں ایندھن، توانائی، بجلی سمیت دوائیوں اور غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی اور ملک میں مہنگائی اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کورونا وائرس کی ابتداء بارے میں خفیہ...

امریکی صدرجوبائیڈن نے کورونا وائرس کی ابتداء بارے میں خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیے ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاکہ ہمیں تہہ تک جانے کی ضرورت ہے کہ کووڈ 19کی ابتدا کہاں سے ہوئی،بائیڈن نے کہا کہ 2021میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے انٹیلی جنس حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ تحقیقات کے لیے اپنے اختیار میں موجود ہر ٹول استعمال کرے،انہوں نے کہا کہ یہ کام اب بھی جاری ہے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ئے بغیر جس قدر ممکن ہے معلومات جاری کی جا ئے گی ،واضح رہے کہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں 70لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یو نین نے ایران کے8 ججوں علما کونسل پر...

یورپی وزرا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں آٹھ ایرانیوں اور تہران حکومت کے طاقتور ترین اداروں میں سے ایک کو یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پراتفاق کیا ہے،ان ایرانی شخصیات بشمول علما، ججوں اور ایک براڈکاسٹر پرالزام ہے کہ انھوں نے حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف سکیورٹی فورسزکے وحشیانہ کریک ڈائون میں قائدانہ کردارادا کیا تھا،یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ خاص طورپرعدلیہ کے ان ارکان پر پابندیاں عاید کررہی ہے جو غیر منصفانہ مقدمات میں سزائے موت دینے اور مبینہ مجرموں پر تشدد کرنے کے ذمے دارہیں،برسلزکی تازہ فہرست کے بعد یورپی یونین کی پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنسیوں کی تعداد 150تک پہنچ گئی ہے،یورپی ممالک میں ان کے اثاثے منجمد کرلیے گئے ہیں اوران پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں،یورپی یونین نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ماہرجاوید رحمن کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کردہ رپورٹ کے بعد کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مظاہروں کے آغاز کے بعد سے چھے ماہ کے دوران میں ایران کے اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں،نئی پابندیوں کا فیصلہ برسلزمیں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے اجلاس میں کیا گیاہے،اس موقع پرہزاروں ایرانی جلاوطنوں نے تہران حکومت کے خلاف اورمظاہرین کی حمایت میں احتجاج کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ نے پاسداران انقلاب کے7عہدیداروں پر پ...

برطانیہ نے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے 7اعلی عہدیداروں پرپابندیاں عائدکردی ہیں، جن میں اس کو مالی معاونت فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی نئی پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں پاسداران انقلاب کوآپریٹو فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پانچ ارکان اوردوصوبوں تہران اور البرزمیں کام کرنے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے دو سینئرکمانڈرشامل ہیں،برطانوی وزیر خارجہ جیمزکلیورلی نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب کے ان سینئر رہنمائوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو حکومت کے وحشیانہ جبر میں رقوم بھیجنے کے ذمہ دارہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرد جرم کے باوجود ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے ا...

انتخابی مہم میں اداکارہ سٹار سٹورمی کو رقم دینے کے کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، فرد جرم عائد ہونے کے باوجود وہ صدارتی الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوں گے،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا، اس ضمن میں ٹرمپ نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا دیے تھے،امریکی قوانین کے مطابق ایسے کسی شخص کو انتخابی مہم چلانے اور صدارتی انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا جس پر فرد جرم عائد ہو یا پھر وہ جیل بھی جا چکا ہو، ٹرمپ پر اگر فرد جرم عائد ہو بھی جاتی ہے تو اس صورت میں بھی وہ انتخابی مہم جاری رکھ سکیں گے،تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سابق امریکی صدر اگر گرفتار ہو جاتے ہیں تو یقینی طور پر اس سے ان کی صدارتی مہم کافی متاثر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رومانیہ کے صدر کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات،...

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ابوظہبی میں رومانیہ کے صدر نے ملاقات کی ہے،اماراتی صدر نے ابوظبی کے الوطن پیلس میں ہونے والے سرکاری مذاکرات کے آغاز میں رومانیہ کے صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی تحریک ملے گی،اماراتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کی دلچسپی کے متعدد مسائل اور موضوعات پربھی بات چیت کی گئی،دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،فریقین نے دونوں ملکوں کے اہم ترقیاتی شعبوں خصوصااقتصادی، تجارتی، تجددپذیر توانائی اور فوڈ سیکیورٹی جیسے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے نئے امکانات کا جائزہ لیا،دونوں ملکوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے او اس حوالے سے نئے دروازے کھولنے کے امکانات بھی زیر بحث آئے،شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ امارات اور رومانیہ کے تعلقات دیرینہ ہیں،ان کی تاریخ امارات کے قیام کے ابتدائی دور تک جاتی ہے، دونوں ملک مختلف سطحوں پر مسلسل رابطے میں ہیں،موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے امارات اور رومانیہ نے 2050تک جو ہدف مقرر کیے ہوئے ہیں وہ ایک جیسے ہیں،رومانیہ کے صدر نے شاندار استقبال اور فیاضانہ میزبانی پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کیا، امارات پائیدار ترقی کے حوالے سے پورے علاقے کے لیے مثال بن چکا ہے،اس موقع پر متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے،امارات اوررومانیہ نے توانائی اور بنیادی ڈھانچے، تعلیم و تربیت، سائبر سیکیورٹی، ایٹمی توانائی وغیرہ کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی، بھارتی پنجاب جی...

بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کو زور پکڑتا دیکھ کر مودی حکومت نے پنجاب کو جیل میں تبدیل کردیا ہے، 'وارث پنجاب دے' تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون جاری ہے،بھارتی پولیس نے اب تک 100سے زائد سکھوں کو گرفتار کرلیا ہے، خالاتین کے حامی رہنما امرت پال سنگھ کے چچا اور قریبی ساتھی بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں،کریک ڈائون کے بعد سے پوری ریاست میں حالات کشیدہ ہو چکے ہیں جبکہ گلی محلوں اور سڑکوں پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کا گشت جاری ہے، چار روز سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے،امرت پال سنگھ کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ امرت پال کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا، پولیس نے گرفتاری ظاہر نہیں کی، خدشہ ہے کہ امرت پال سنگھ کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا جائے گا،تنظیم وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست بھارتی پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں بھی دائر کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی حکومت پنشن اصلاحات پر عدم اعتماد سے...

فرانسیسی پارلیمنٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 62سے 64سال تک بڑھانے والے متنازع بل پر حکومت کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی،رپورٹس کے مطابق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے لیے حزب اختلاف کو 287ووٹ درکار تھے تاہم ووٹنگ میں اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے 278ووٹ حق میں ڈالے گئے، اگر یہ عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی تو فرانسیسی صدر کو نئے انتخابات کا اعلان کرنا پڑتا،علاوہ زیں دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی دوسری تحریک عدم اعتماد بھی پارلیمنٹ میں منظور نہ ہو سکی،پہلی کثیر الجماعتی تحریک نو ووٹوں سے مسترد کر دی گئی جبکہ 577نشستوں والی قومی اسمبلی نے انتہائی دائیں بازو کی طرف سے لائی گئی دوسری تحریک کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا،دونوں تحریکوں کی ناکامی کے بعد پنشن اصلاحات کے حوالے سے بنایا گیا بل نظرثانی کے لیے آئینی عدالت میں جائے گا اور آنے والے دنوں میں قانون بن سکتا ہے،خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے آئین کے آرٹیکل 49.3کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک حکم نامے کے ذریعے متنازع پنشن اصلاحات کا بل نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کا یوکرین کو 10لاکھ آرٹلری شیلز...

یورپی یونین کے ممالک نے یوکرین کے لیے مشترکہ طور پر گولہ بارود خریدنے کے لیے دو بلین یورو کے منصوبے پر اتفاق کر لیا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورپی یونین کے وزرائے دفاع اور خارجہ نے برسلز میں ہونے والے اجلاس کے دوران یوکرین کو اگلے 12مہینوں میں 10لاکھ آرٹلری شیلز فراہم کرنے کے اقدام کی حمایت کی ہے،اجلاس کی صدارت کرنے والے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مذکورہ منصوبے کو 27ممالک کے بلاک اور ناروے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کو مزید آرٹلری گولہ بارود فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں، 18ممالک نے دفاعی صنعت کے ساتھ گولہ بارود کے مشترکہ آرڈر دینے کے لیے یورپی دفاعی ایجنسی (EDA) کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں،دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے جوزپ بوریل اور بلاک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے ایک بار پھر روسی جارحیت کی وجہ سے درپیش تاریخی چیلنجوں کے سامنے پرعزم قیادت کا مظاہرہ کیا،یوکرین نے یورپی یونین کو بتایا تھا کہ وہ ایک ماہ میں تین لاکھ 50ہزارگولے چاہتا ہے تاکہ اس کے فوجیوں کو ماسکو کے حملے کو روکنے میں مدد ملے اور انہیں سال کے آخر میں تازہ جوابی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دی جا سکے،علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ امریکا یوکرین کو 350ملین ڈالر کا اسلحہ اور ساز و سامان بھیجے گا، جس میں مختلف قسم کے گولہ بارود، جیسے راکٹ، اور ایندھن کے ٹینکر ٹرکوں اور کشتیوں کی ایک نامعلوم تعداد شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی پی ایف اے کے زیر اہتمام 14ویں گریجویش...

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاو نٹنٹس کے زیر اہتمام 14ویں گریجویشن کانوکیشن کی تقریب کا انعقاد،کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس مقبول احمد گوندل مہمان خصوصی تھے،کانوکیشن میں 70گریجویٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں،11گریجوٹس کو میرٹ سرٹیفیکیٹس دیئے گئے ۔ا یم علی لطیف، صدر پی آئی پی ایف اے نے تقریب کی صدارت کی، محترمہ خورشید کوتوال، ممبر بورڈ آف گورنرز پپفا اور ICAP، ICMAP سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ کانووکیشن میں پی آئی پی ایف ایکے فیکلٹی ممبران اور گریجویٹس نے شرکت کی۔کنوینر پی آئی پی ایف اے اسلام آباد برانچ کمیٹی زاہد فاروق نے استقبالیہ دیا اور پی آئی پی ایف اے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔مہمان خصوصی مقبول احمد گوندلنے اکاو نٹس، فنانس اور آڈیٹنگ میں انسانی وسائل کی پیشہ ورانہ ترقی کی ضرورت پر زور دیااورپی آئی پی ایف اے کے کام کو سراہا۔ شرکاسے خطاب کرتے ہوئے، صدر پی آئی پی ایف اے نے سرکاری اور نجی شعبے کی تنظیموں میں پی آئی پی ایف اے کی پیش رفت کا اشتراک کیا اور پاکستان میں ان شعبوں میں پیشہ ورانہ خلا کو اجاگر کیا اور ڈیجیٹل لرننگ اور مخصوص تجزیاتی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ ماسٹر ٹرینر اور سینئر فیکلٹی ممبر افتخار احمدنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آئی سی اے پی، آئی سی ایم اے پی اور کانووکیشن کی آرگنائزنگ ٹیم کاکانووکیشن کے اختتام پر پی آئی پی ایف اے گریجویٹس میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ صدرپپفاا یم علی لطیف نے ممبرپی آئی پی ایف اے اسلام آباد عتیق الرحمن اور فیض اللہ کی طرف سے کانووکیشن کے شاندار انتظامات کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی 4 اپریل تک عبوری...

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلکس میں توڑ پھوڑ کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عاطف خان کی ضمانت منظور کی، پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں عمران خان سمیت کئی رہنماں اور درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کا 2 روز ک...

اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا جس سلسلے میں حسان خان نیازی کی جانب سے وکلا علی بخاری، قیصر امام اور شیر افضل مروت عدالت پیش ہوئے۔ علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے مطابق چیکنگ کے دوران حسان نیازی نے بیرئیر توڑ کر پولیس اہلکار کو مارنے کی دھمکی دی اور حسان نیازی نے پولیس چیکنگ کے دوران مزاحمت کی۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے حسان نیازی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کی ان کی لیگل ٹیم نے مخالفت کردی۔ علی بخاری نے کہا کہ حسان نیازی دیگر وکلا کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے اور انسداد دہشتگردی عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظور کی۔ حسان نیازی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں، ان کا کوئی کرمینل ریکارڈ نہیں، وہ ایک پروفیشنل وکیل ہیں، ان کے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہاکہ اقدام قتل کی ایف آئی آر ہے، یہ سادہ کیس نہیں، سیاسی تناظر میں عدالت دیکھے، عدالت پولیس کے ساتھ ہونے والا سلوک دیکھے، پولیس کو ڈنڈوں سے ماراگیا، پتھرا وکیاگیا، حسان نیازی کی گاڑی برآمد کرنی ہے، تفتیشی عمل کو متاثرنہیں کیاجاسکتا، مقدمے سے حسان نیازی کو ڈسچارج نہیں کیاجاسکتا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے تفتیشی افسر کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹ...

ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل رویت کمیٹیوں کے اجلاس(آج) بدھ کے روزپشاور میں منعقد ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقدہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اوقاف ہال ہی میں منعقد ہوگا ۔ دوسری جانب مقامی علماکی کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔ مرکزی، زونل اور مقامی کمیٹی ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی شہادتوں کی بنیاد پر 23 مارچ کو روزہ ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توڑ پھوڑ،کار سرکار میں مداخلت کا کیس،اسلم اق...

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماں میاں اسلم اقبال، قاسم زمان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں زمان پارک میں توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر پٹرول بم پھینکنے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈمن جج عبہر گل خان نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی، ملزمان شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، عدالت ملزمان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما ملزمان میاں اسلم اقبال، قاسم زمان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی عبوری ضمانت 28 مارچ تک منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔ واضح رہے کہ میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان فرد جرم سے بچنے کیلئے سکیورٹی کا ح...

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں پیشیوں اور فرد جرم سے بچنے کیلئے سکیورٹی کا حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟، ریلیوں اور جلوسوں میں ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں؟، عمران خان سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر عدالت اور جوابدہی سے استثنی مانگ رہے ہیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینے ہوں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ بعد میں کہیں میرا بیان سیاسی تھا، ان کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردارکشی میں گزری ہے لیکن قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ہم ان الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گزشتہ سال پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کی آمدن...

پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ نے سال 2022 میں 232 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ اور 2021 میں فروخت کی گئی رقم سے 17 فیصد زیادہ ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تمباکو کے شعبے میں درج کیا گیا ہے جس کی 184 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ ہے۔1947 میں برٹش امریکن ٹوبیکوکی ذیلی کمپنی کے طور پر قائم ہونے والی کمپنی بنیادی طور پر سگریٹ اور اس جیسی مصنوعات کے کاروبار میں مصروف ہے جس کی آمدنی 2021 میں پوسٹ کیے گئے 199 بلین روپے سے بڑھ کر سال 2022 میں 232 بلین ہو گئی۔ کمپنی کے مجموعی منافع میں 26فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی نے مالی سال22 میں 45 بلین کا مجموعی منافع حاصل کیا جبکہ مالی سال21 میں 35 بلین کا مجموعی منافع تھا۔ اس طرح مجموعی منافع کا تناسب مالی سال21 میں 18فیصد سے بڑھ کر مالی سال22 میں 19فیصد ہو گیا۔تمباکو کی بڑی کمپنی نے مالی سال22 میں 21 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جب کہ مالی سال21 میں 18 ارب روپے کا خالص منافع تھااور حصص کی قدر بڑھ کر 83.45 روپے فی حصص ہو گئی جو کہ مالی سال21 میں پوسٹ کی گئی 73.83 روپے تھی۔2018 میں کمپنی نے 137 بلین روپے کی مجموعی آمدنی پوسٹ کی جو مالی سال19 میں 149 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ مالی سال20 میں 166 بلین روپے اور مالی سال21 میں 199 بلین کی بڑھی ہوئی مجموعی فروخت پوسٹ کی گئی۔ مالی سال22 میں کمپنی کی نصف دہائی کی سب سے زیادہ آمدنی 232 بلین روپے تھی۔اسی طرح کمپنی نے مالی سال22 میں بالترتیب 45 ارب روپے اور 21 بلین روپے کا مجموعی منافع اور خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ مالی سال18 میں مجموعی منافع 23 بلین روپے تھا جو مالی سال22 میں بتدریج 45 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ خالص منافع مالی سال18 میں 10 بلین روپے سے مالی سال22 میں بالترتیب 21 بلین روپے ہو گیا۔ مالی سال22 میںکمپنی نے 83.45 روپے فی شیئر پوسٹ کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سالوں میں اپنی سب سے زیادہ ویلیو حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مکران کے...

بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مکران کے ساحل پر موجودہ سہولیات کو بہتر بنانے اور نئی تعمیرات کے لیے ایک ماسٹر پلان پر کام شروع کر دیا،بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں 1000 کلومیٹر سے زیادہ کی ساحلی پٹی کے ساتھ سیاحتی مقامات کی ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں،کراچی سے گوادر اور کراچی سے پسنی تک چھوٹے بحری جہاز چلانے کا منصوبہ ،عمان اور خلیجی ریاستوں جیسے قریبی ساحلی خطوں والے ممالک کے لیے کروز بحری جہاز بھی چلیں گے،ساحلی کمیونٹیز کی سماجی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے، سمندری ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنے اور زرمبادلہ پیدا کرنے کے لیے پاکستان کی سمندری سیاحت کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں 1000 کلومیٹر سے زیادہ کی ساحلی پٹی کے ساتھ سیاحتی مقامات کی ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی نشانات کو مختلف مقامات پر خوبصورت ساحلوں کے جھرمٹ سے نوازا گیا ہے جن میں کنڈ ملیر ہنگول نیشنل پارک ، گڈانی، پسنی، گوادر، جیوانی، مکران، اورماڑہ شامل ہیں۔بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مکران کے ساحل پر موجودہ سہولیات کو بہتر بنانے اور نئی تعمیرات کے لیے ایک ماسٹر پلان پر کام شروع کر دیا ہے۔

دونوں صوبوں کی حکومتیں کراچی سے گوادر اور کراچی سے پسنی تک چھوٹے بحری جہاز چلانے کا منصوبہ بھی رکھتی ہیں۔ وہ عمان اور خلیجی ریاستوں جیسے قریبی ساحلی خطوں والے ممالک کے لیے کروز بحری جہاز بھی بھیجیں گے۔آفتاب الرحمان نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی ان منصوبوں کے آغاز میں صوبائی حکومتوں کو تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت انفراسٹرکچر کی بہتری کے بعد مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں ساحلی علاقوں اور سمندری سیاحت کو فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات جو ممکنہ طور پر اگلے پانچ سے چھ سالوں میں مکمل ہو جائیں گے، پاکستان کے سیاحت کے شعبے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔سمندری اور ساحلی سیاحت کی صنعت 2030 تک 5.7 فیصد کی جامع سالانہ شرح نمو سے 2.9 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔پاکستان کو سمندری اور ساحلی سیاحت کی ترقی کے لیے نجی اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی ساحلی پٹی کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سال بھر سیاحوں کے لیے دنیا کے بہترین ساحلوں اور تفریحی مقامات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں زرعی اور دی...

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبرکے دوران زرعی اور دیگر کیمیائی گروپوں کی درآمدات میں 35 فیصد کمی، درآمدی مالیت 5.17 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی،دواوں کی مصنوعات کی درآمد میں 81 فیصد کی نمایاں کمی ،تیار شدہ کھاد کی درآمدات میں 31 فیصد اضافہ،ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے کیڑے مار ادویات کی درآمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبرکے دوران زرعی اور دیگر کیمیائی گروپوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جو مقامی زرعی پیداواری صلاحیت اور خوراک کی حفاظت پر ممکنہ طور پر نقصان دہ اثر ڈال سکتی ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران زرعی اور دیگر کیمیائی گروپوں کی کل درآمدی مالیت 5.17 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ اسی عرصے کے 7.93 بلین ڈالر سے نمایاں کمی ہے۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران زرعی اور دیگر کیمیائی گروپوں کی درآمدات 2.54 بلین ڈالر تھیںجو پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 4.51 بلین ڈالر کے مقابلے میں 44 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ دوسری سہ ماہی میں درآمدی قیمت پہلی سہ ماہی کے 2.63 ملین ڈالر سے 4فیصدکم تھی۔

مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی کے دوران زرعی اور دیگر کیمیائی گروپوں کے تمام ذیلی شعبوں بشمول کیڑے مار ادویات، ادویاتی مصنوعات اور پلاسٹک مواد کی درآمدات میں کمی واقع ہوئی۔خاص طور پردواوں کی مصنوعات کی درآمد میں 81 فیصد کی نمایاں کمی آئی، اس کے بعد پلاسٹک کے مواد میں 19 فیصد اور کیڑے مار ادویات کی درآمد میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی۔دوسری طرف تیار شدہ کھاد کی درآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہواجس کی مالیت مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 351 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 267 ملین ڈالر تھی۔مالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے میں طبی مصنوعات کی درآمدی قدر میں 1.58 بلین ڈالرکا نمایاں فرق دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دواوں کی مصنوعات کی درآمدات میں اس تیزی سے کمی کو پاکستانی شہریوں کے لیے کووِڈ 19 کی ویکسینیشن کے عمل کی تکمیل سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ تمام کھادیں 0فیصدکسٹم ڈیوٹی پر درآمد کی جارہی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ڈی اے پی ڈی امونیم فاسفیٹ بھی چین سے درآمد کی جارہی ہے۔فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ پاکستان میں ڈی اے پی کا واحد پروڈیوسر ہے۔ ایف ایف بی ایل نے حال ہی میں ایک تجویز پیش کی ہے جس میں ان پٹ مرحلے پر جنرل سیلز ٹیکس سے استثنی یا ڈی اے پی کھاد کی درآمد کے مرحلے پر جی ایس ٹی یا ڈیوٹی کے نفاذ کی درخواست کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درآمدی ڈی اے پی کی بین الاقوامی قیمتیں گر گئی ہیں جس کی وجہ سے ایف ایف بی ایل ایف ایف سی درآمدی برابری کی قیمتوں پر ڈی اے پی فروخت کرنے پر مجبور ہے۔

ایسے حالات میں درآمدی ڈی اے پی پر جی ایس ٹی کا نفاذ ممکن نہیں ہو سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے کیڑے مار ادویات کی درآمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں چاول، آم، کھٹی پھل، سبزیاں، مکئی، سورج مکھی اور دیگر اہم فصلوں کے لیے مناسب کیڑے مار ادویات کی عدم دستیابی ہوئی ہے جو کہ غذائی تحفظ اور زرمبادلہ کمانے کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ ایسی اجناس کے لیے ایل سی کھولنے میں تاخیر سے قومی پیداواری صلاحیت اور ان فصلوں کے زیر اثر رقبہ پر منفی اثر پڑ سکتا ہے جس سے مقامی منڈیوں میں غذائی قلت اور شدید مہنگائی ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے اور فصل کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیمیکلز اور کھادوں کی درآمد ضروری ہے۔ ان درآمدات کے بغیرکسانوں کو آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی فصلیں پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے چھ ماہ میں نشاط چونیاں لمیٹ...

نشاط چونیاں لمیٹڈ کی آمدنی مالی سال 2022-23 کے چھ ماہ جولائی تا دسمبرمیں 20 فیصد کم ہو کر 32.92 بلین روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ کی اسی مدت میں 41.39 بلین روپے تھی۔ مجموعی منافع مالی سال 22 کی اسی مدت کے 8.83 بلین روپے کے منافع سے 2.47 بلین روپے تک پہنچ گیا۔مالی سال 23 کے چھ ماہ کے دوران ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 22 کی اسی مدت میں 6.23 بلین روپے کے منافع سے 1.22 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.87 بلین روپے کے منافع کے مقابلے میں مالی سال 23 کے چھ ماہ میں ٹیکس کے بعد کا منافع 1.58 بلین روپے سے 127 فیصد کم ہے۔ منافع مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں نمایاں طور پر زیادہ تھا۔ مالی سال 2023 کی دوسری سہ ماہی اس سلسلے میں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی سے موازنہ کے طور پر ویلیو گراس پرافٹ مارجن 11.24 ہے جبکہ مالی سال22 میں یہ 6.75 ہے۔ دونوں سہ ماہیوں میں خالص منافع کا مارجن منفی ہے۔2022 تک کمپنی 7.08 روپے کا ڈیویڈنڈ ادا کرتی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر ہے جب کم ادائیگی تھی۔

سرمایہ کاروں کے لیے بڑھتا ہوا ڈیویڈنڈ اور ڈیویڈنڈ کی پیداوار کافی مثبت اشارے ہیں۔فضل کلاتھ ملز لمیٹڈ، گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، زاہدجی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور سورج کاٹن ملز لمیٹڈ نشاط چونیاںلمیٹڈ کے کچھ حریف ہیں۔گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی مالیت 5.7 بلین روپے ہے۔ دوسری جانب فضل ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کا مارکیٹ کیپیٹل 5 ارب روپے ہے۔ نشاط چونیاں لمیٹڈ کی مارکیٹ ویلیو 5.1 بلین روپے ہے۔نشاط چونیاںلمیٹڈ پاکستان میں ایک آزاد پاور پروڈیوسر ہے۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی 200 میگا واٹ کی مجموعی صلاحیت کے حامل ایندھن سے چلنے والے پاور سٹیشن کی تعمیر، ملکیت، کام اور دیکھ بھال ہے۔کمپنی بنیادی طور پر کتائی، بنائی، رنگنے، پرنٹنگ، سلائی، پروسیسنگ، ڈبلنگ، سائزنگ، خرید و فروخت کے کاروبار میں بھی مصروف ہے۔ یہ سوت، کپڑوں اور کچے کپاس، مصنوعی ریشہ اور کپڑے سے بنے ہوئے سامان میں بھی کام کرتا ہے۔ مزید برآں یہ بجلی سپلائی کرتا ہے اور فروخت کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آئی آر کے 10 برس ، گوارد بندرگاہ کی " کنگ...

بی آر آئی کی 10 سالہ کامیابی کی کہانیاں تخفیف غربت ، خشک سالی اور لائیوسٹاک کی معیشت سے متعلق ہے، پاکستان میں چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشت کی گئی ''کنگ گراس'' گوادر میں نقد فصل اور زمین کی زرخیزی کو بڑھانے کے ساتھ جانوروں کے لیے سپر فوڈ کے طور پر ابھر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ کے فری زون کے علاقے کی لمبائی اور چوڑائی میں کنگ گراس کی کامیاب ترقی کے بعد مقامی کاروباری اداروں کو اپنے کاروباری منافع کو بڑھانے کے لیے کنگ گراس کو اگانے کے لیے چینی جنکاو(JUNCAO )ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرنے کے لیے ترغیب دی گئی ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے مطابق کنگ گراس جسے میجک گراس بھی کہا جاتا ہے، دو سال سے زائد عرصہ قبل گوادر پورٹ میں قائم کیٹل فارم میں مویشیوں کی پرورش کے لیے اُگائی تھی۔ گوادر پرو کے مطابق اس مدت کے دوران 80 فیصد رقم بکریوں کی تمام نسلوں کی خوراک کے طور پر استعمال کی گئی ۔ فری زون کے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ کسی بھی قسم کی مہلک بیماری میں مبتلا ہوئے بغیر جانور موٹے ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بکرے کنگ گراس اپنے سرسبز رنگ، لذت، خوشبو، اندرونی خصوصیات اور معیار کی وجہ سے خوشی سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا جائنٹ کنگ گراس مویشیوں کے لیے غذائیت کی بہت سی ضروریات فراہم کرتا ہے۔

اس میں فائبر، پروٹین اور توانائی کا اچھا مواد ہوتا ہے۔ جائنٹ کنگ گراس راشن میں مہنگی فیڈز کی جگہ لے سکتی ہے اور اس وجہ سے اچھی غذائیت کو برقرار رکھتے ہوئے خوراک کے اخراجات کو کم کر سکتا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا پاکستان فارمر ایسوسی ایشن کے صدر میاں منشا سید نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا ''جادوئی گھاس'' کا وژن عالمی غربت سے نجات دلا رہا ہے۔ یہ گھاس کی ایک خاص نسل ہے جسے چینی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے جو کہ لکڑی کا ایک اقتصادی اور ماحول دوست متبادل ہے۔ اب تک چین بھر میں 500 سے زائد کاؤنٹیز جنکاو، کنگ گراس لگانے میں حصہ لے چکے ہیں۔ گھاس نے کاشتکاری کے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کیا، اور ملک میں سالانہ درختوں کی صفائی میں 20 ملین کیوبک میٹر کی کمی کی۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر کا علاقہ اپنی خشک آب و ہوا، زمین کی تنزلی، نمکین یا الکلی مٹی اور دیگر مختلف ماحولیاتی چیلنجوں کی وجہ سے کنگ گراس کے لیے ایک لٹمس ٹیسٹ تھا۔ گوادر پورٹ آپریٹر ''سی او پی ایچ سی '' نے چینی سفارت خانے اور چینی یونیورسٹیوں کے ماہرین کے تعاون سے کنگ گراس پروجیکٹ شروع کیا۔ ابتدائی مرحلے میں 2020 کے دوران گوادر پورٹ میں 5 ایکڑ اراضی پر کنگ گراس لگائی گئی۔ ''نتائج نے بالآخر ثابت کر دیا کہ یہ قابل کاشت اور تجارتی طور پر ممکن ہے۔ گوادر پرو کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق اس کی پیداوار 120,000 فی ایکڑ ہے۔

گوادر پرو کے مطابق کنگ گراس کو بلوچستان اور سندھ کے دیگر حصوں میں پھیلانے کے لیے، سی او پی ایچ سی کے اہلکار نے کہا بیج کراچی کے ساتھ ساتھ ملنی ڈیم کے قریب دشت کے علاقے میں کسانوں اور کمپنیوں کو عطیہ کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سرگرمی نے زبردست نتائج دیئے اور کسان کمپنیاں کنگ گراس کے فوائد سے مستفید ہونے کے لیے اسے مزید بڑھانے کے موڈ میں ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاک گرین این جی او کے ڈائریکٹر محمد فخر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کا کنگ گراس چینی عوام کے اچھے اقدامات کا مضبوط نقشہ ہے جس کا مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنے ، بہتر کمائی اور جنگلات کو فروغ دینے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین میں کنگ گراس نے غربت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہزاروں لوگوں نے کنگ گراس اگائی اور اس کا ذخیرہ اپنے مویشیوں کے فارموں میں اپنے جانوروں کی پرورش کے لیے استعمال کیا۔ کنگ گراس کی کم لاگت کی ترقی اور 20 سال سے زیادہ زندہ رہنے کی وجہ سے، چینی کسانوں کی آمدنی دیگر فصلوں کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گئی۔

گوادر پرو کے مطابق کنگ گراس ٹیکنالوجی کو 106 ممالک میں پھیلایا گیا ہے۔ اسے یو این ڈی پی نے چین اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان ترجیحی تعاون کے منصوبوں کے طور پر درج کیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق 2019 میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی جنکاو ٹیکنالوجی پر ایک اجلاس میں اس وقت کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈا ایسپینوسا گارسز نے کہا کہ جڑی بوٹیوں سے بھرپور پودا غربت کے خاتمے، صاف توانائی، صنفی مساوات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں معاون ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایسپینوسا نے کہا جنکاو ٹیکنالوجی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی علامت ہے۔ یہ پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کی حمایت کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 1980 کی دہائی کے وسط میں جب شی جنپھنگ نے فوجیان میں مقامی حکومتی اہلکار کے طور پر کام کرنا شروع کیا تو انہوں نے صوبے میں دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے کافی توانائی صرف کی۔ وہاں اس نے کنگ گراس ایجاد کی حمایت کی جو اب عالمی سطح پر راک اینڈ رول بن رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ حکومت نے سینکڑوں نوکریوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے 30 اضلاع میں 750 نئی نوکریوں کا اعلان کردیا۔ 30 اضلاع میں گریڈ 14 کے آرٹس ٹیچرز کی 750 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ نئی بھرتیوں کیلئیامیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی۔ سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ امیدوار کی گریجویشن کیٹیگری ٹیسٹ میں کم از کم 40 مارکس ہوں، نئی نوکریوں میں اقلیتی5 فیصد اور خواتین کے 15 فیصد کوٹا رکھی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت نے پیٹرولیم اسکیم پر کوئی مشاورت نہیں...

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق اسکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا۔ ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اسٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے جس میں اس اسکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، اسکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات سے متعلق حکومت سے انتہائی محتاط ہوکر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے پیش نظر 800 سے کم گاڑی والوں کے لیے پیٹرول سے متعلق اسکیم لانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کے رہنماوں کی غیر ملکی سفیروں سے...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ساتھ بریک فاسٹ میٹنگ ہوئی۔ ناشتے کے ساتھ اس ملاقات کا اہتمام پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی جانب سے کیا گیا۔ میٹنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کے علاوہ، پاکستان میں تعینات یورپین و مسلم ممالک کے سفرا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ دوران ملاقات ہم نے علاقائی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، ہم نے شیڈول کے مطابق شفاف الیکشن کے انعقاد اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی فضا کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے نقطہ نظر سے شرکا کو آگاہ کیا، ہم اس ضیافت اور ملاقات کے اہتمام پر آسٹریلین ہائی کمشنر جناب نیل ہاکنز کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوٹ ادو،نوسر باز تاجر کو ایک ملین ڈالر کا جع...

مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے ایک تاجر کو نوسربازوں نے ایک ملین یو ایس ڈالر کا جعلی نوٹ دکھا کر لاکھوں کا چونا لگادیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے محمود کوٹ میں ارشد تقی نامی پیٹرول پمپ مالک کو نوسربازوں نے ایک ملین یو ایس ڈالر کا جعلی نوٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت کردیا اور ملزمان تاجر سے 8 لاکھ روپے کی رقم ایڈوانس لے کر رفو چکر ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ عامر احمد ، عبدالرزاق اور جمعہ خان نامی افراد اس کے پیٹرول پمپ پر آئے اور اسے ایک ملین ڈالر کا کرنسی نوٹ اور اس کے متعلقہ دستاویزات دکھائیں۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ ایک ملین ڈالر کے کرنسی نوٹ کی مالیت 28 کروڑ روپے بنتی ہے لیکن وہ اسے 10 کروڑ روپے میں فروخت کردیں گے جس کے پیش نظر متاثرہ تاجر لالچ میں آگیا اور ملزمان کو 8 لاکھ روپے ایڈوانس رقم بھی ادا کردی۔ پولیس کے مطابق ایڈوانس رقم لے کر ملزمان تاجر کو ایک ملین کا جعلی نوٹ تھما کرچلے گئے تاہم متاثرہ تاجر کو بعد میں پتا چلا کہ ایک ملین امریکی ڈالر کا کرنسی نوٹ جعلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ متاثرہ تاجر ارشد تقی کی مدعیت میں 3 جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا...

روسی قونصلیٹ کے قونصلر برائے سیاسی و معاشی امور دمتری پیتروو نے کہا ہے روس کی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔ کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی ) کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران رشین قونصلیٹ کے قونصل برائے سیاسی و معاشی امور دمتری پیتروو نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں بینکنگ چینل اور دیگر مسائل ک حل کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فارما سیوٹیکل مصنوعات ، ادویات کی قیمت کم اور معیار بین الاقوامی سطح کا ہے۔ جو ادویات یہاں کم قیمت پر دستیاب ہیں وہ روس میں انتہائی مہنگی ہیں۔ دمتری پیتروو نے کہا کہ کاٹی اپنی تحریری تجاویز رشین قونصلیٹ کو ارسال کرے تو ان پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ دوطرفہ تجارت مقامی کرنسی میں ممکن ہے، بارٹر ٹریڈ کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔ پاکستان سے گیس اور پیٹرول کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، جس پر جلد عملدرآمدشروع ہوجائے گا۔ قبل ازیں کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔دوطرفہ تجارت کیلئے بینکنگ چینل کا فوری آغاز کیا جائے۔ روس نے متعدد مواقع پر پاکستان کی مدد کی ہے۔ ماضی میں روس نے پاکستان کی اسٹیل ملز کے قیام میں مدد کی، بدقسمتی سے اسٹیل ملز سیاست کی نظر ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔ روس سے گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کا فوری آغاز کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ خام مال اور مشینری کی تجارت ممکن ہے۔ کاٹی کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین مسلم محمدی نے کہا کہ خام مال اور اجناس کی تجارت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد کاٹی کا تجارتی وفد روس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ تجارتی فروغ کے مواقع تلاش کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس،آغا سراج درانی کا...

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت نہ ملنے پر قید کردیا گیا، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیدیا گیا۔ کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے ریفرنس نیب کورٹ نمبر 7 منتقل کردیا، جس کی اگلی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ اسپییکر سندھ اسمبلی ریفرنس میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے گھر میں ہی قید ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی د...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست کو غیر موثر قرار دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے خواجہ حارث اور بیرسٹرگوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست کو غیر موثر قرار دے دیا۔ دوسری جانب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری فائل گم ہونے پر آئی جی اسلام آباد اور ٹرائل کورٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کہا کہ حاضری فائل گمشدگی سے متعلق 10 دنوں میں رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ سیشن عدالت نے 18 مارچ کو عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر وارنٹ منسوخ کردیے تھے اور عدالت نے معاملہ ریمانڈ بیک کرکے سیشن جج کو بھجوا دیا تھا تاہم سیشن جج نے وارنٹ برقرار رکھے تو عمران خان نے اسلام آباد ہا ئیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ،ماہ رمضان کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار...

محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق پرائمری سکولوں کی پہلی شفٹ صبح ساڑھے 7 بجے سے دن 12 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ 12 بج کر 45 منٹ سے 4 بج کر 45 منٹ تک ہوگی۔ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے، جمعہ کے روز سکولز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مینار پاکستان جلسہ،پی ٹی آئی کی درخواست پر س...

لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امیتاز کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے جلسے کی اجازت سے متعلق 2 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پی ٹی آئی نے پہلے 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی، دوسری درخواست میں جلسہ 26 مارچ کو کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی درخواست پر آج شام متعلقہ حکام سے میٹنگ ہے، میٹنگ کے بعد جلسے کی اجازت کے حوالے سے پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیں گے۔ عدالت نے ڈی سی کو زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کر کے (آج) بدھ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت (آج) بدھتک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیک پوسٹ پر حملہ کیس میں علی امین گنڈاپور کی...

پشاور ہائی کورٹ ڈی آئی خان بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی بھکر میں چیک پوسٹ پرہنگامہ آرائی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ زر ضمانت پر علی امین گنڈاپور کی 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔ علی امین گنڈاپور داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اورپنجاب سرحد پر چیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے، ان کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا تو ان کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی، اس دوران علی امین اور ان کے ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمان پارک آپریشن، مریم نواز، رانا ثنا و دیگر...

پی ٹی آئی کی جانب سے زمان پارک پولیس آپریشن کے تناظر میں مریم نواز، رانا ثنا و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس کی جانب سے کیے گئے آپریشن پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ دوسری جانب تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے، جس پر درخواست گزار نے سیشن عدالت میں 22 اے اور 22 بی کی درخواست دائر کردی، جس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے زمان پارک آپریشن مریم نواز اور رانا ثنااللہ کے حکم پر کیا ۔ زمان پارک آپریشن کر کے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو واقعے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت مریم نواز، رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت،عمران خان کی حاضری است...

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔ عمران خان کے وکیل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گزشتہ پیشی سب کے سامنے ہے۔ عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس قتل کرنے کا ارادہ تھا۔ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس آج آنا چاہ رہے تھے لیکن حالات نہیں آنے کے۔پوری قوم نے عمران خان پر پولیس کی جانب سے کارروائی کو دیکھا۔ جج نے ریمارکس دیے کہ پوری قوم نے دیکھا لیکن ہم نے نہیں دیکھا کیوں کہ ہماری کیبل نہیں چل رہی تھی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیے کہ عمران خان کا برتا دیکھ لیں، جب ضمانت میں توسیع چاہیے تو عدالت پیش ہونا پڑتاہے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد سے 400 میٹر دور ہے، کیسے پیش ہوں گے؟ ۔ عدالت نے کہا کہ اگر عمران خان ساڑھے 3 بجے تک لاہور ہائیکورٹ پیش ہوگئے تو ٹھیک ورنہ فیصلہ کردیاجائیگا۔ جج نے استفسار کیا کہ اگر آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور ہوجاتی ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے؟ ۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو اب تک طلب نہیں کیا، ضمانت کی درخواستیں آپ خود دے رہے ہیں۔ وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران خان قانون کے تحت چلتیہیں۔زندہ رہے تو ضرور عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کو اگر عدالت آنا ہے تو وہ تاریخ ہمیں بتا دیں۔ بعض اوقات بارات بڑی ہوتی ہے، آپ کو معلوم ہے پوٹھوہار میں استقبال کیساہوتاہے۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا -

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
۔

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،مدرسہ کے مہتمم کو فائرنگ کر کے قتل کر...

گلستان جوہرمیں مدرسہ نورانی اسلامک سینٹر کے مہتمم اور پاکستان علما ایسوسی ایشن کے رکن مولانا مفتی صوفی عبدالقیوم نقشبندی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مولانا نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آ رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی، مقتول کو موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے موٹر سائیکل سے اتر کر قریب سے سر میں گولی ماری، ملزمان نے کچھ لوٹنے کی کوشش نہیں کی نہ ہی مقتول کو مزاحمت کا موقع دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ،نان بائیوں کا روٹی کی قیمت 15 روپے سے...

لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹا مہنگا ہوچکا ہے اسی لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں، جمعرات یا جمعہ کو ہرصورت قیمت بڑھا دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہ...

پولیس نے پنجاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پنجاب بھر میں 6 مقدمات درج ہیں، دو مقدمات میں عمران خان کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 4 مقدمات زیرتفتیش ہیں۔ پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ نیوایئرپورٹ اور تھانہ مدینہ ٹان کے مقدمے میں بے قصور قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں درج مقدمات میں تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کارکنوں کی رات گئے گرفتاریاں اور ت...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بغیر وارنٹ گرفتاری اور ان پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے کے بعد راولپنڈی کی پولیس 70 سے 80 ورکرز کو گرفتار کر کے لے گئی ہے، میں سیاسی ورکرز کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم، بربریت اورانتہا پسندی ہے، انہوں نے ہر قیمت پر الیکشن سے فراری کا فیصلہ کر لیا ہے اور تحریک انصاف کے خلاف زبردست کریک ڈاون شروع کر دیا ہے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہمارے جذبے بلند ہیں، تمام گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کل کے جلسے کو ایک تاریخی جلسہ بنائیں گے، پی ٹی آئی ورکرز اور اپنے لوگوں سے کہوں گا کہ احتیاط برتیں، پاکستان، عمران خان، اثاثوں کے دفاع کیلئے دل اور جان کی بازی لگانے کے لئے تیار ہو جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی پر پابندی سے ایسا ردعمل آئے گا جو...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ دو دنوں سے تحریک انصاف کے 500 سے زائد ارکان حراست میں لے لیے گئے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ہیں، ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، آخری دھکے کیلئے تیاری کر لیں۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے، ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے، ملک میں آئین کو ختم کرکے ایسا گروپ مسلط کر دیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، ان کی کوئی...

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، ان کی کوئی بنیاد نہیں، ، پولیس کا کوئی نقصان ہو تو وہ ہمارا نقصان ہے، یہ ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، ان کو بس یہ دکھ ہے ان کی کوئی بات نہیں سن رہا، لوگ ان کی شکلیں دیکھنا پسند نہیں کرتے، جہاں یہ پریس کانفرنس کر رہے ہوتے ہیں لوگ چینل بدل لیتے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج میری تاریخ تھی، میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، ان کی کوئی بنیاد نہیں، پولیس بھی ہماری ہے، پولیس تھک گئی ہے، پولیس کا کوئی نقصان ہو تو وہ ہمارا نقصان ہے، یہ ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، ان کے پاس الیکشن کی تیاری نہیں، صرف فراری ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرے گھر ڈکیتی ڈالی، میرے ٹیلی فون لے گئے، ان کو بس یہ دکھ ہے ان کی کوئی بات نہیں سن رہا، لوگ ان کی شکلیں دیکھنا پسند نہیں کرتے، جہاں یہ پریس کانفرنس کر رہے ہوتے ہیں لوگ چینل بدل لیتے ہیں، 11 ماہ میں ان کی کارکردگی صفر ہے، سارا ملک بیٹھ گیا ہے، ان کو پوری دنیا سے 5روپے بھی امداد نہیں ملی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان کیلئے جیل جانا کوئی مسئلہ نہیں، حکمران عقل سے کام لیں، ملک کی معاشی، اقتصادی، سماجی کشتی ڈوب رہی ہے، اس وقت لوگ ملک میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان الیکشن کے لئے تیار ہے، ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام،عدالت نے...

سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوگئے، عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈسٹرکٹ جج نے استفسار کیا کہ کیا مقدمے کا چالان آگیا ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ مقدمے کا چالان آچکا ہے۔ شیخ رشید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں ہیں اس لئے آج پیش نہیں ہوسکے، مقدمہ ختم کرنے کے حوالے سے درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو عارضی ریلیف دیتے ہوئے حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شیخ رشید احمد کو مقدمے میں منگلکو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا، گزشتہ سماعت پر طبیعت ناسازی کے باعث شیخ رشید پیش نہیں ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی رکن کانگریس مائیک لیون کا عمران خان س...

امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جس میں ڈیموکریٹ رکن کانگریس کی عمران خان سے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر طویل بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس کے تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ مائیک لیون سے عمران خان نے سکیورٹی سے متعلق درپیش صورت حال پر بھی گفتگو کی۔ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے 2 روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان بھی دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے قتل کی مبینہ سازش کی جامع تحقیقات کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میری سلامتی سے متعلق مکمل غیر سنجیدہ اور سکیورٹی کی فراہمی سے گریزاں ہے، وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کا شکار ہو چکا ہوں، میری زندگی مسلسل خطرات میں ہے، عدالتی کمپلیکس میں حاضری کے موقع پر تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا، پیشی کو سہل بنانے کے بجائے عدم پیشی کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اظہارِ یکجہتی کیلئے آنے والے لوگوں کو اشتعال دلایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے نام ایک اور خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے قتل کی مبینہ سازش اور بربریت کے واقعات کی جامع تحقیقات کی استدعا کی ہے۔ عمران خان نے خط میں لکھا کہ 90 سے زائد مقدمات کے باعث مسلسل درخواست کر رہا ہوں کہ بذریعہ ویڈیو لنک میرے مقدمات کی پیروی کی جائے، حکومت میری سلامتی سے متعلق مکمل غیر سنجیدہ اور سکیورٹی کی فراہمی سے گریزاں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کا شکار ہو چکا ہوں، قاتلانہ حملے کے بعد عدالتی پیشیوں پر میری زندگی مسلسل خطرات میں ہے، 18 مارچ کی پیشی کے دوران پیش آنے والے واقعات کی روشنی میں میرے موقف کی حساسیت سمجھنے کی استدعا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے عدالتی کمپلیکس میں حاضری کے موقع پر تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا، پیشی کو سہل بنانے کے بجائے عدم پیشی کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اظہارِ یکجہتی کیلئے آنے والے لوگوں کو اشتعال دلایا گیا، پولیس اور رینجرز نے کارکنان اور قائدین پر آنسو گیس، لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ عمران خان نے خط میں الزام عائد کیا کہ عدالتی کمپلیکس کی چھت پر تعینات پولیس اہلکاروں نے نہتے لوگوں پر پتھر برسائے، پولیس کی وحشت و سنگ باری کی ویڈیوز موجود ہیں، عدالت کے راستے میں پولیس نے میرے ساتھ چلنے والے شہریوں کو بلااشتعال تشدد کا نشانہ بنایا، مجھے راستے میں ہی احساس ہوگیا کہ میری گرفتاری نہیں بلکہ قتل مقصود تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ہمارے وکلا کو مار پیٹ کر باہر نکال دیا گیا مگر کم و بیش 20 نامعلوم افراد کمپلیکس میں موجود رہے، ان لوگوں نے وردیاں پہن رکھی تھیں نہ ہی کوئی شناخت ظاہر کر رکھی تھی، یقینی طور پر انہیں میرا خون کرنے کیلئے وہاں کھڑا کیا گیا تھا مگر اللہ نے میری حفاظت کی۔ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے میں تھا جب پولیس نے ہائیکورٹ کی حکم عدولی کرتے ہوئے میری رہائشگاہ پر دھاوا بولا، پولیس کے حملے کے وقت میری اہلیہ چند گھریلو ملازمین کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھیں۔ سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میری اہلیہ مکمل طور پر گھر کی چاردیواری تک محدود اور غیر سیاسی خاتون ہیں، رہائشگاہ کا دروازہ توڑنا اور گھر پر یوں دھاوا بولنا چادر و چاردیواری کے تقدس کی خلاف ورزی ہے، میری زندگی کو لاحق خطرات اور رہائش گاہ پر حملے کی روشنی میں ان واقعات کی جامع تحقیقات کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دورہ روس کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوں گے،چین...

ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے پر پیر کی سہ پہر ماسکو پہنچے۔شی جن پھنگ کی آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایک تحریری بیان میں شی نےکہا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورمشترکہ دلچسپی کےاہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر  وسیع تبادلہ خیال کرنے کے منتظر ہیں تاکہ نئے دور میں چین روس اسٹریٹجک رابطے اورعملی تعاون کا خاکہ تیار کیا جا سکے۔ 

 شی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس دورے کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوں گےاورنئےدور کے لیے چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط اور مستحکم ترقی میں نئی تحریک پیدا ہوگی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئےکہ چین اورروس مشترکہ پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے جڑے ہوئے دوستانہ پڑوسی ہیں، شی نے کہا کہ 10 سال قبل انہوں نے بطور چینی صدر روس کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا اور پیوٹن کے ساتھ مل کرچین روس تعلقات میں وسیع ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا تھا۔

صدر شی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران دونوں ممالک نے  کسی اتحاد میں عدم شمولیت،عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کی بنیاد پردو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنا تے ہوئے فروغ دیا ہے اور بڑے ممالک کے تعلقات کے نئے ماڈل کو تیار کرنے کے لیے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ احترام، پرامن بقائے باہمی اور  دونوں ممالک کے لئے جیت  پر مبنی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کووسعت دی، عملی تعاون کوفروغ دیا، قریبی اور موثر بین الاقوامی تعاون کو برقرار رکھا اور اپنے لوگوں کے درمیان دیرینہ دوستی قائم کی۔

 چینی صدر نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی ترقی سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں بلکہ اس نے دنیا کی ترقی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں دنیا کے بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کے ناطے چین اور روس بین الاقوامی معاملات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ اور تبدیلی کی دنیا میں چین اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی نظام کی حفاظت ، بین الاقوامی قانون کے تحت بین الاقوامی نظام اوراقوام متحدہ کے منشور کے تحت بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پرروس کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے، کثیر قطبی دنیا اور بین الاقوامی تعلقات میں عظیم تر جمہوریت کو فروغ دینے اور عالمی طرز حکمرانی کو مزید منصفانہ اور مساوی بنانے میں مدد کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دورہ روس کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوں گے،چین...

ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے پر پیر کی سہ پہر ماسکو پہنچے۔شی جن پھنگ کی آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایک تحریری بیان میں شی نےکہا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورمشترکہ دلچسپی کےاہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر  وسیع تبادلہ خیال کرنے کے منتظر ہیں تاکہ نئے دور میں چین روس اسٹریٹجک رابطے اورعملی تعاون کا خاکہ تیار کیا جا سکے۔ 

 شی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس دورے کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوں گےاورنئےدور کے لیے چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط اور مستحکم ترقی میں نئی تحریک پیدا ہوگی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئےکہ چین اورروس مشترکہ پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے جڑے ہوئے دوستانہ پڑوسی ہیں، شی نے کہا کہ 10 سال قبل انہوں نے بطور چینی صدر روس کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا اور پیوٹن کے ساتھ مل کرچین روس تعلقات میں وسیع ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا تھا۔

صدر شی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران دونوں ممالک نے  کسی اتحاد میں عدم شمولیت،عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کی بنیاد پردو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنا تے ہوئے فروغ دیا ہے اور بڑے ممالک کے تعلقات کے نئے ماڈل کو تیار کرنے کے لیے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ احترام، پرامن بقائے باہمی اور  دونوں ممالک کے لئے جیت  پر مبنی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کووسعت دی، عملی تعاون کوفروغ دیا، قریبی اور موثر بین الاقوامی تعاون کو برقرار رکھا اور اپنے لوگوں کے درمیان دیرینہ دوستی قائم کی۔

 چینی صدر نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی ترقی سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں بلکہ اس نے دنیا کی ترقی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں دنیا کے بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کے ناطے چین اور روس بین الاقوامی معاملات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ اور تبدیلی کی دنیا میں چین اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی نظام کی حفاظت ، بین الاقوامی قانون کے تحت بین الاقوامی نظام اوراقوام متحدہ کے منشور کے تحت بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پرروس کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے، کثیر قطبی دنیا اور بین الاقوامی تعلقات میں عظیم تر جمہوریت کو فروغ دینے اور عالمی طرز حکمرانی کو مزید منصفانہ اور مساوی بنانے میں مدد کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی بجائے امریکہ یوکرین کی جنگ میں ہتھیار...

بیجنگ (شِنہوا)  چین  نے کہا ہے اس کی بجائے امریکہ یوکرین کی جنگ میں ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے پیر کو ایک متعلقہ سوال کے جواب میں نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین نے ہمیشہ یوکرین کے معاملے پر ایک معروضی اور منصفانہ موقف برقرار رکھا ہے۔ چین نے جو کچھ کیا ہے اس کا مقصد امن کے لیے مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین  نے ہمیشہ امن اور مکالمے کی حمایت کرتے ہوئے تاریخ کے صحیح رخ کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین یوکرین کے بحران کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی بجائے یہ امریکہ ہےجو یوکرین کے میدان جنگ میں ہتھیار فراہم کر رہا ہے انہوں نے  امریکہ پر زور دیا کہ وہ آگ پر تیل ڈالنا بند اور دوسرے ممالک کو لیکچر دینا، زبردستی کرنا اور ڈرانا دھمکانہ بند کر دے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکے دورہ روس سے نئے دورمیں دوطرفہ تعل...

ماسکو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر پیر کی سہ پہر ماسکو پہنچے۔

روس میں بہت سے لوگ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کی اعلیٰ سطح کی ترقی کو سراہتے ہیں اور اس دورے کے بے تابی سے منتظر تھے ۔ اور انہیں سیاست، معیشت، تجارت، مضبوط عوامی وثقافتی تعاون کے ساتھ ساتھ نئے دور میں دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت اور عالمی ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی توقع ہے۔

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان تبادلے چین روس تعلقات کا محور اور امید ہیں۔ ان کی رہنمائی کے تحت، چین اور روس کے تعلقات نئی حرکیات اور عزائم سے بھرپور ہیں، جو باہمی اعتماد، پرامن بقائے باہمی اوریکساں مفاد پر مبنی تعاون پر مشتمل بڑے ممالک کے تعلقات کے لیے نئے ماڈل  کے لیے ایک عمدہ مثال قائم کر رہے ہیں۔

روسی حکام اور اسکالرز کا خیال ہے کہ  چینی صدرکے دورہ روس سے دونوں سربراہان مملکت دو طرفہ تعاون میں مستحکم اور پائیدار پیش رفت کے لیے مل کر کام کریں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو مسلسل فائدہ پہنچے گا۔

اس حوالے سے روس چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی فرسٹ ڈپٹی چیئرپرسن گیلینا کولیکووا نے کہا کہ روسی عوام صدر شی کا بہت احترام کرتے ہیں اور اپنے  دیرینہ دوست کے دورے کا بے تابی سے انتظار کررہے تھے ۔ کولیکووا 65 سال سے زیادہ عرصے سے روس چین عوامی سفارت کاری میں مصروف ہیں اور انہیں چین کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز فرینڈشپ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شی کے دورے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے  یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دے گا۔

مارچ 2013 میں، شی نے بطور چینی صدر اپنے پہلے بیرون ملک دورے کے لیے روس کا انتخاب کیا تھا ۔ دس سال بعد، شی نے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے بھی روس کا انتخاب کیا۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس چین تعلقات بڑے ممالک کے درمیان ہم آہنگی...

بیجنگ (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ  روس اور چین کے تعلقات بڑے ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعمیری تعاون کی مثال ہیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پرچینی اخبار پیپلز ڈیلی میں پیر کو روس اور چین: مستقبل کی شراکت داری کے عنوان سے شائع آرٹیکل میں روسی صدر نے دوست چینی عوام کو مخاطب کرتے   ہوئے توقع ظاہر کی کہ صدر شی کے ساتھ ان کی ملاقات دو طرفہ تعاون کو مکمل طور پر"ایک نیا طاقتور محرک" دے گی۔ روسی صدر نے لکھا کہ یہ دورہ روس اور چین کی شراکت داری کی "خصوصی نوعیت" کا ثبوت ہے، جو ہمیشہ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی خودمختاری اور مفادات کے احترام پر استوار رہی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ روس اور چین کے درمیان مضبوط دوستی فائدہ اور ہمارے ممالک اور عوام کے مفاد میں مسلسل مضبوط ہو رہی ہے،اور یہ کہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں ہونے والی پیش رفت متاثر کن ہے، اور دوطرفہ تعلقات مستحکم ہو چکے ہیں جو اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح اور اس سے بھی زیادہ  مضبوط ہو رہے ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک  اپنے سیاسی مکالمے میں "اعتماد کی بے مثال سطح" پر پہنچ چکے ہیں، اور ان کا تزویراتی تعاون واقعی جامع نوعیت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس چین تعلقات بڑے ممالک کے درمیان ہم آہنگی...

بیجنگ (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ  روس اور چین کے تعلقات بڑے ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعمیری تعاون کی مثال ہیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پرچینی اخبار پیپلز ڈیلی میں پیر کو روس اور چین: مستقبل کی شراکت داری کے عنوان سے شائع آرٹیکل میں روسی صدر نے دوست چینی عوام کو مخاطب کرتے   ہوئے توقع ظاہر کی کہ صدر شی کے ساتھ ان کی ملاقات دو طرفہ تعاون کو مکمل طور پر"ایک نیا طاقتور محرک" دے گی۔ روسی صدر نے لکھا کہ یہ دورہ روس اور چین کی شراکت داری کی "خصوصی نوعیت" کا ثبوت ہے، جو ہمیشہ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی خودمختاری اور مفادات کے احترام پر استوار رہی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ روس اور چین کے درمیان مضبوط دوستی فائدہ اور ہمارے ممالک اور عوام کے مفاد میں مسلسل مضبوط ہو رہی ہے،اور یہ کہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں ہونے والی پیش رفت متاثر کن ہے، اور دوطرفہ تعلقات مستحکم ہو چکے ہیں جو اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح اور اس سے بھی زیادہ  مضبوط ہو رہے ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک  اپنے سیاسی مکالمے میں "اعتماد کی بے مثال سطح" پر پہنچ چکے ہیں، اور ان کا تزویراتی تعاون واقعی جامع نوعیت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں