• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے کے مجرم کو 2...

سینئر سول جج فیصل آباد نے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آصف محمود رضا نے سال 2021 میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد مختلف واٹس ایپ گروپس میں شئیر کیا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ملزم کے خلاف بین الاقوامی ادارے کی جانب سے شکایت موصول ہوئی۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر سینئر سول جج کریمنل ڈویژن فیصل آباد نے آصف محمود رضا کو مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ساجد سہیل رانجا نے مقدمے کی پیروی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم کا کے پی میں قومی اسمبلی کے ضمنی ا...

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی امیدوار این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کے حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گا۔ مذکورہ نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ جبکہ پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔ترجمان پی ڈی ایم خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے بتایا کہ ہماری پالیسی اور فیصلہ ہے کہ اب کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،اب صرف اور صرف عام انتخابات کی تیاری جاری ہے اور جنرل الیکشن میں ہی حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں تحریک انصاف نے خالی کیں ،وہی الیکشن کا شوق پورا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چودھری پرویز الہی کا علی بلال کے قاتلوں کو پ...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت کے قصور واروں کو جوڈیشل انکوائری کروا کے پھانسی دی جائے۔ اپنے ایک بیان میں مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون سانحہ میں رانا ثنا اللہ جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا، جوڈیشل انکوائری کر کے ظل شاہ کے قتل کے قصور واروں کو پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب، انتظامیہ اور پولیس علی بلال (ظل شاہ)کی شہادت میں برابر کے قصور وار ہیں، ایسی مثال بنائی جائے تاکہ آئندہ انتظامیہ اپنے اختیارات اپنے گریبان تک رکھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے تمام قصور وار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے تا کہ آئندہ کسی کو ایسی گھنانی حرکت کرنے کی جرت نہ ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلم لیگ ن عوام کی ترقی اور خوشحالی کا دوسرا...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی اجلاس کے انعقاد پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے، بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بنتے ہوئے معاشرے میں نفرتوں کی آگ ختم کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز ک...

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر جاری قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کے فائنل مقابلے (آج)اتوار کو لیزر سٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب بھی (آج) اتوار کو سہ پہر چار بجے ہوگی جس کی مہمانان خصوصی اراکین قومی اسمبلی ثمینہ مطلوب، زہرہ ودود فاطمی اور رومینہ خورشید عالم ہونگی جو فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی جونیئر گرلز ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ا...

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر گرلز ٹیم کی سلیکشن کے لیے ایک روزہ اوپن ٹرائلز(آج)اتوار 12 مارچ کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں ہونگے۔ جبکہ 19 مارچ کو ایس اے گارڈن ٹان، لاہور ہونگے۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چار رکنی فومی الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے۔محمد ریاض سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں اعجاز الحق، انوار احمد اور قرت العین شامل ہیں۔ جس میں ملک بھر سے لڑکیاں حصہ لے سکتی ہیں۔ منتخب ٹیم رواں برس جون میں کوریا میں کھیلی جانے والی ایشین جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد کی ٹیم17 ویں نیشنل ویمن بیس بال چ...

اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پایا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ٹیم 17 ویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور اس تربیتی کیمپ میں وفاقی دارالحکومت کی بہترین 18 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ شفقت نیازی اور اسسٹنٹ کوچ عرفان خان تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 17ویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپیئن شپ 12 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کے علاوہ پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 16 مارچ کو ہوگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کا...

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر جاری قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل احمر، روبرٹ، سجاد فضل نے جیت لیا جبکہ مینز سنگلز کا فائنل(آج)اتوار کو کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز لیزر سٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل احمر، روبرٹ، سجاد فضل نے جیت لیا۔ افضال، سکندر، دنیال شاہ نے دوسری پوزیشن جبکہ اعجاز الرحمان، محمد حسین چٹھہ، دنیال اور رانا شہزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب(آج)اتوار کو ہوگی جس کے مہمانان خصوصی اراکین قومی اسمبلی ثمینہ مطلوب، زہرہ ودود فاطمی اور رومینہ خورشید عالم ہونگی جو فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور اس کے علاوہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی گیمز 2023، باکسنگ ایونٹ ضلع جنوبی نے ج...

کراچی گیمز 2023 باکسنگ ایونٹ ضلع جنوبی نے جیت لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روزہ مقابلوں میں کراچی کے 05 اضلاع کے 70 باکسرز نے حصہ لیا اور فائنل میں 10 مقابلے ہوئے۔ مقابلوں میں کراچی ساوتھ نے 09 گولڈ لیکر پہلی، کراچی ویسٹ نے 03 گولڈ لے کر دوسری اور ملیر نے 02 گولڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ قبل ازیں سیکرٹری کراچی باکسنگ عبدالرزاق بلوچ نے مہمان خصوصی کو ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ، نتائج کے مطابق محمد عمر نے زید کو 2-1 سے، فرہاد نے عمر فاروق کو 2-1 سے، اسامہ نے فیض علی کو 3-0 سے، فیضان رضا نے معراج الدین کو 3-0 سے، حضیف نے نصیر اختر کو 3-0 سے، جنید علی نے سمیر کو 2-1 سے، سیلان نے علی عمر کو 2-1 سے، مصدق نے دانیال کو 2-1 سے بختاور نے وردا کو 3-0 سے، حنیفہ کمانڈو نے زہرہ کو 3-0 سے، اریبہ نے مہوش کو 2-1 سے شکست دی۔ علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراونڈ لیاری میں کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل بلدیہ کے تعاون سے دو روزہ کراچی گیمز باکسنگ ایونٹ کے اختتامی تقسیم انعامات کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن کاکہنا تھا کہ کراچی گیمز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کے مخصوص صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیمی عمل کو بھی جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج باکسنگ کے یہ مقابلے دیکھ کر کافی متاثر ہوا ہوں، انشا اللہ آنے والے دنوں میں کراچی اولمپک گیمز کا بھی انعقاد کیا جائیگا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ ، شاہد آفریدی کی ا...

لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے گوتم گھمبیر کی انڈین مہاراجہ کو 9 رنز سے شکست دیدی۔ سابق سٹار کرکٹرز کی بہار ایک بار پھر دوحہ کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں دیکھائی دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ ایشیا لائنز کی جانب سے مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، ان کے علاوہ تھرنگا 40، کپتان شاہد آفریدی 12، دلشان اور تھیسارا پریرا 5، 5 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں انڈین مہاراجہ کا آغاز اچھا نہ تھا، صفر پر پہلی وکٹ گنوا دینے کے بعد کپتان گوتم گھمبیر اور مرلی وجے نے 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم لیکن وجے 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گوتم گھمبیر نے 54 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد کیف 22، یوسف پٹھان 14، عرفان پٹھان 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ایشیا لائنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 3 جبکہ عبدالزاق، دلشان اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں آج ایشیا لائنز کو ورلڈکپ جائنٹس کا چیلنج درپیش ہوگا جس کی قیادت آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ایرون فنچ کے سپرد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرام نہیں کام بابر اعظم اور محمد رضوان بدستو...

آرام نہیں کام بابر اعظم اور محمد رضوان نے بدستور قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا۔ پاکستان اور افغانستان میں 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ کو شارجہ میں شروع ہوگی، رینکنگ میں گرین شرٹس کی پوزیشن تیسری جبکہ حریف دسویں نمبر پر موجود ہے، بعض حلقے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ اس سیریز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دینے پر غور ہو رہا ہے، قیادت کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کو سونپی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تاحال دونوں اسٹار کرکٹرز سے چیف سلیکٹر ہارون رشید یا پی سی بی کی کسی اعلی شخصیت نے رابطہ نہیں کیا، بابر اور رضوان خود بھی نہیں چاہتے کہ صرف تین میچز کی سیریز میں انھیں ریسٹ دیا جائے، دونوں بدستور کھیلنے کے حق میں ہیں۔ اس حوالے سے رابطے پر پلیئرز کے قریبی ذرائع نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں پر زیادہ دبا نہیں ہے،میچز کے درمیان میں خاصا وقفہ بھی ملا، اس دوران تازہ دم ہونے کا موقع ملتا رہا، لہذا آرام کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یاد رہے کہ بیٹنگ رینکنگ میں رضوان دوسرے اور بابر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر زبردستی کسی کھلاڑی کو ریسٹ کرایا گیا تو اس سے ٹیم کے اتحاد پر خراب اثر پڑ سکتا ہے، طویل عرصے بعد ایسا ماحول بن چکا جب پلیئرز ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اور کوئی اختلافات بھی نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیجنڈز لیگ میں کپتان آفریدی اور گوتم گمبھیر...

قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے گوتم گمبھیر کی ٹیم انڈیا مہاراجہ کو ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ 10 مارچ کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوا ، میچ کے دوران دونوں کپتانوں آفریدی اور گمبھیر کی مصافحہ کرتی ہوئی تصویر وائرل ہوئی، تصویر میں گوتم نیچے جب کہ شاہد آفریدی ان کی جانب دیکھ رہے تھے۔ یہ تصویر ٹاس کے وقت سامنے آئی جب آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد گمبھیر سے ہاتھ ملایا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے علاقائی...

تہران(شِنہوا)ایران نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی دوبارہ بحالی اور دو ماہ کے اندر سفارتخانے اور مشن دوبارہ کھولنے کے معاہدے کی تعریف کی ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ( ایس این ایس سی) کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ تہران-ریاض تعلقات کی بحالی سے علاقائی استحکام اور سلامتی کو فروغ حاصل ہو گا۔

شمخانی نے بیجنگ میں ایران ،سعودی عرب اور چین کے درمیان سہ فریقی مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے کے بعد ایس این ایس سی سے وابستہ نیوزخبر رساں ادارے نور نیوز کو بتایا کہ غلط فہمیوں کو دور کرنا اور تہران-ریاض تعلقات میں مستقبل کی طرف دیکھنا یقینی طور پر علاقائی استحکام اور سلامتی کی ترقی اور موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی ممالک اور مسلم دنیا کے درمیان تعاون کی توسیع کا باعث بنے گا۔شمخانی نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو صاف، شفاف، جامع اور تعمیری قرار دیا۔

انہوں نے ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کی حمایت میں چین کے تعمیری کردار کو سراہا جو چیلنجوں کے حل، امن و استحکام کو یقینی بنانے اوربین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔

ایس این ایس سی کے سربراہ نے کہا کہ عراق اور عمان کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ابتدائی مذاکرات کے پانچ دور حتمی معاہدے تک پہنچنے میں موثر رہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹویٹ  میں کہا  کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معمول کے سفارتی تعلقات کی بحالی سے دونوں فریقوں، خطے اور مسلم دنیا کو بڑی  صلاحیتیں میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کے کلیدی محور کے طور پر پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی پالیسی بھرپور طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے اور ایرانی سفارتی ادارہ مزید علاقائی اقدامات کرنے کے لیے انتظامات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے ٹویٹ کیا کہ مغربی ایشیا کی سلامتی اور معیشت کی تعمیر و ترقی اس کی حکومتیں غیر ملکی مداخلت کے بغیر  یقینی بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل ایشیائی مذاکرات کے دور کے بعد چین میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تاریخی معاہدہ علاقائی تعلقات کو بدل دے گا۔

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے علاقائی...

تہران(شِنہوا)ایران نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی دوبارہ بحالی اور دو ماہ کے اندر سفارتخانے اور مشن دوبارہ کھولنے کے معاہدے کی تعریف کی ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ( ایس این ایس سی) کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ تہران-ریاض تعلقات کی بحالی سے علاقائی استحکام اور سلامتی کو فروغ حاصل ہو گا۔

شمخانی نے بیجنگ میں ایران ،سعودی عرب اور چین کے درمیان سہ فریقی مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے کے بعد ایس این ایس سی سے وابستہ نیوزخبر رساں ادارے نور نیوز کو بتایا کہ غلط فہمیوں کو دور کرنا اور تہران-ریاض تعلقات میں مستقبل کی طرف دیکھنا یقینی طور پر علاقائی استحکام اور سلامتی کی ترقی اور موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی ممالک اور مسلم دنیا کے درمیان تعاون کی توسیع کا باعث بنے گا۔شمخانی نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو صاف، شفاف، جامع اور تعمیری قرار دیا۔

انہوں نے ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کی حمایت میں چین کے تعمیری کردار کو سراہا جو چیلنجوں کے حل، امن و استحکام کو یقینی بنانے اوربین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔

ایس این ایس سی کے سربراہ نے کہا کہ عراق اور عمان کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ابتدائی مذاکرات کے پانچ دور حتمی معاہدے تک پہنچنے میں موثر رہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹویٹ  میں کہا  کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معمول کے سفارتی تعلقات کی بحالی سے دونوں فریقوں، خطے اور مسلم دنیا کو بڑی  صلاحیتیں میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کے کلیدی محور کے طور پر پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی پالیسی بھرپور طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے اور ایرانی سفارتی ادارہ مزید علاقائی اقدامات کرنے کے لیے انتظامات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے ٹویٹ کیا کہ مغربی ایشیا کی سلامتی اور معیشت کی تعمیر و ترقی اس کی حکومتیں غیر ملکی مداخلت کے بغیر  یقینی بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل ایشیائی مذاکرات کے دور کے بعد چین میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تاریخی معاہدہ علاقائی تعلقات کو بدل دے گا۔

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کا مسلم مخالف تعصب کےز...

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب میں مسلم مخالف تعصب کے زہر کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

نیویارک میں ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اعلیٰ سطحی خصوصی تقریب  سے خطاب میں کہا کہ میں پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اسلامو فوبیا کے زہر کو ختم کرنے کے لیے توجہ مرکوز کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ تقریب جنرل اسمبلی کے صدر کے دفتر اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلامی تعاون کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سربراہ کی حیثیت سے مشترکہ طور پر منعقد کی تھی۔

سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے تقریباً 2 ارب مسلمان اپنی  شاندار تنوع میں انسانیت کی عکاسی کرتے ہیں اور وہ دنیا کے ہر کونے سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عرب، افریقی، یورپی، امریکی اور ایشیائی ہیں جبکہ انہیں اکثر اپنے عقیدے کی وجہ سے تعصب اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ مسلم مخالف نفرت کئی شکلوں میں سامنے آ سکتی  ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اس میں ڈھانچہ جاتی اور ادارہ جاتی امتیاز ہے جو سماجی و اقتصادی اخراج، امتیازی امیگریشن پالیسیوں اور غیر ضروری نگرانی اور پروفائلنگ سے ظاہر ہوتا ہے جو دنیا میں مسلم برادریوں کا تشخص بگاڑنے کا باعث بنتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرمناک طور پر کچھ سیاسی رہنماؤں کی مسلم مخالف بیان بازی اور پالیسیوں سمیت میڈیا کی جانبدارانہ نمائندگی سے اس امتیاز کو تقویت ملتی ہے۔

 گوتریس نے نشاندہی کی کہ ڈھانچہ جاتی اسلامو فوبیا سے ہٹ کر، مسلمان ذاتی حملوں، نفرت انگیز بیان بازی اور دقیانوسی تصورات کا شکار ہیں۔

اس طرح کی بہت سی عدم برداشت اور شکوک و شبہات کی سرکاری اعدادوشمار میں عکاسی نہیں ہوسکتی  لیکن یہ لوگوں کے وقار اور ہماری مشترکہ انسانیت کو مجروح کرتی ہیں۔

اس بات ذکر کرتے ہوئے کہ مسلم مخالف نفرت اور صنفی عدم مساوات کے درمیان تعلق واضح نہیں ہے، سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم مسلم خواتین کے خلاف ان کی صنف، نسل اور عقیدے کی وجہ سے تین گنا امتیازی سلوک کے کچھ بدترین اثرات دیکھتے ہیں۔

بڑھتی ہوئی نفرت کا حوالہ دیتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ مسلمانوں کو جس نفرت کا سامنا ہے صرف وہ ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ نسلی قوم پرستی، نو نازی سفید فام بالادستی کے نظریات اور مسلمانوں، یہودیوں، کچھ اقلیتی عیسائی برادریوں سمیت کمزور آبادیوں کو نشانہ بنانے والے تشدد کا ایک ناقابل تلافی حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک ہم سب کیلئے نقصان دہ ہے اور یہ ہم سب پر فرض ہے کہ ہم اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

گوتریس نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کو مضبوط بنانا چاہیے۔ اس کا مطلب ایسی پالیسیوں کو آگے بڑھانا ہے جو انسانی حقوق کا مکمل احترام کرتی ہوں اور خاص طور پر اقلیتوں کی مذہبی اور ثقافتی شناختوں کی حفاظت کرتی ہوں۔

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بعض تہذیبوں کے برترہونے اور تہذیبوں کے تصادم...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  بعض تہذیبوں کے برتر ہونے اور تہذیبوں کے تصادم جیسے دعووں کو مسترد کرنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے پہلے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والی اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بعض تہذیبوں کی برتری اور تہذیبوں کے تصادم جیسے دعووں کو واضح طور پر مسترد کرنا چاہیے۔ تقریب  کا انعقاد پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سسبا کوروسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے، ہمیں سب سے پہلے مساوات کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ہر تہذیب اور مذہب خاص اور منفرد ہے، اور کوئی بھی دوسرے سے برتر نہیں ہے۔ ہمیں کچھ تہذیبوں کی برتری اور تہذیبوں کے تصادم جیسے دعووں کو واضح طور پر مسترد کرنا چاہیے۔

چینی سفیر نے کم ترقی کو امتیازی سلوک اور عدم برداشت کی بنیادی وجوہات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے مشترکہ ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ممالک کی اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے کا انتخاب کرنے ، جامع ترقی کو فروغ دینے میں مدد اور قطع تعلقی،رابطوں کو منقطع کرنے اور یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی عدم برداشت اور نسلی امتیاز سنگین صورت اختیار کررہا ہے ، مسلمانوں کے خلاف نفرت وبائی شکل اختیار کر چکی ہے ،افریقی نژاد لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک اور ایشیائی عوام کے خلاف نفرت پریشان کن حد تک بڑھ چکی ہے۔

دائی نے کہا کہ چینی اور اسلامی تہذیبیں دونوں قدیم تہذیبیں ہیں جن کا عالمی اثر و رسوخ نمایاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان تبادلے صدیوں پرانے ہیں اور ہمارے لوگوں کے درمیان تعلقات اور ٹھوس حمایت کی  گہری تاریخی بنیاد ہے۔

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بعض تہذیبوں کے برترہونے اور تہذیبوں کے تصادم...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  بعض تہذیبوں کے برتر ہونے اور تہذیبوں کے تصادم جیسے دعووں کو مسترد کرنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے پہلے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والی اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بعض تہذیبوں کی برتری اور تہذیبوں کے تصادم جیسے دعووں کو واضح طور پر مسترد کرنا چاہیے۔ تقریب  کا انعقاد پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سسبا کوروسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے، ہمیں سب سے پہلے مساوات کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ہر تہذیب اور مذہب خاص اور منفرد ہے، اور کوئی بھی دوسرے سے برتر نہیں ہے۔ ہمیں کچھ تہذیبوں کی برتری اور تہذیبوں کے تصادم جیسے دعووں کو واضح طور پر مسترد کرنا چاہیے۔

چینی سفیر نے کم ترقی کو امتیازی سلوک اور عدم برداشت کی بنیادی وجوہات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے مشترکہ ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ممالک کی اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے کا انتخاب کرنے ، جامع ترقی کو فروغ دینے میں مدد اور قطع تعلقی،رابطوں کو منقطع کرنے اور یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی عدم برداشت اور نسلی امتیاز سنگین صورت اختیار کررہا ہے ، مسلمانوں کے خلاف نفرت وبائی شکل اختیار کر چکی ہے ،افریقی نژاد لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک اور ایشیائی عوام کے خلاف نفرت پریشان کن حد تک بڑھ چکی ہے۔

دائی نے کہا کہ چینی اور اسلامی تہذیبیں دونوں قدیم تہذیبیں ہیں جن کا عالمی اثر و رسوخ نمایاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان تبادلے صدیوں پرانے ہیں اور ہمارے لوگوں کے درمیان تعلقات اور ٹھوس حمایت کی  گہری تاریخی بنیاد ہے۔

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ژانگ یوشیا اور ہی ویڈونگ چین کے مرکزی فوجی ک...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی اعلیٰ ترین مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے سالانہ اجلاس میں ہفتہ کو ژانگ یوشیا اور ہی ویڈونگ کی عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے نائب چیئرمن کے طور پر توثیق کی گئی۔

این پی سی کے تقریباً3ہزار اراکین نے عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ  کی جانب سے کی گئی ان نامزدگیوں کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔

لی شانگ فو، لیو ژین لی، میاؤ ہوا اور ژانگ شینگ من کی مرکزی فوجی کمیشن کے بطور ممبران توثیق کی گئی۔

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی مز...

رمضان المبارک میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، ملک بھر تمام اشیا کے مہنگے ہونے کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ روز کی نسبت برائلر کا گوشت آج 7 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 609 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لاہور میں آج زندہ برائلر تھوک میں 398 اور پرچون میں 406 روپے فی کلو ہو رہی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 602 سے 650 تک پہنچ چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، 117 ملین ڈ...

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 1650کلو حشیش اور 69کلو اعلی کوالٹی کی آئس برآمد کرلی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر گوادرکے علاقے دران سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق جنرل ایریا دران کے قریب دو مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے گاڑیوں کی رفتار تیز کردی ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، گاڑیوں کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔کوسٹ گارڈز نے گاڑیوں کی تلاشی لی تو ان سے 1650کلو گرام حشیش اور 69کلو گرام اعلی کوالٹی کی آئس برآمد ہوئی۔ پکڑی گئی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 117 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو کوئی ہاتھ تو لگا کر دکھائے،حلیم...

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کوئی ہاتھ تو لگا کر دکھائے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جہاں بھی الیکشن ہوگا پی ڈی ایم میں شامل حکمرانوں کی سیاسی قبر کھدے گی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ عمران خان کو کوئی ہاتھ تو لگا کر دکھائے، عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی بینک اور ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کی...

عالمی بینک اور ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہو گیا۔ عالمی بینک اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولتوں کیلیے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے جبکہ رویے کی مداخلت کے ذریعے ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس دہندگان کو سہولتوں کی فراہمی میں بہتری لائی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی ٹیم نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی اور بین الاقوامی تجربات سے آگاہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بات نکلی تو دور تلک جائے گی،ہم پر ظلم کرنے و...

وزیر ریلوے و شہری ہوابازی خوجہ سعد رفیق نے کہا ہے ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے، کوئی اسٹیبلشمنٹ میں تھا یا عدلیہ میں تھا۔ نجی ٹی وی کو انٹریو میں سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب اسٹے آرڈرز یا ٹوٹی ٹانگ کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں، اب تو وہ صحت مند ہیں اسی لئے ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کل ایک ریٹائرڈ جنرل کے کورٹ مارشل کی بات ہورہی ہے، بات نکلی تو دور تلک جائے گی، ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے،کوئی اسٹیبلشمنٹ میں تھا یا عدلیہ میں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سب وارداتئیے ایک ایک کرکے اپنی وارداتیں مان رہے ہیں، صرف ایک آدمی کے کورٹ مارشل تک بات نہیں رکے گی جس جس نے اس غلاظت میں حصہ ڈالا وہ بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے۔ رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ ہمیں داغدار کرنے والے اپنی غلطی تسلیم کریں، نواز شریف کیخلاف کیسز ختم کرکے انہیں وطن واپس لایا جائے۔ سعد رفیق نے انتخابات سے پہلے احتساب کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے، پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،این پی سی،سی پی پی سی سی اجلاس نے دنیا...

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاسوں نے عالمی قیادت کو سوشلسٹ جمہوریت کی فعالیت اور اس کی بنیادی حرکیات کو سمجھنے میں مدد کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دونوں اجلاسوں کے عالمی اثرات گہرے اور وسیع ہیں، اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور جیو اکنامک، جیو پولیٹیکل اور جیو اسٹریٹجک معاملات میں ایک بڑا عالمی کھلاڑی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تمام پہلوؤں سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے مرحلہ طے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، چین کی حکومتی ورک رپورٹ میں 2023 کے لیے اہم ترقیاتی اہداف درج کیے گئے ہیں، جن میں جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5 فیصد، صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ میں تقریباً تین فیصد اضافہ اور ایک خسارے سے جی ڈی پی کا تناسب تین فیصد۔ رپورٹ میں دنیا کو بتایا گیا کہ ''چین کی معیشت مستحکم بحالی پر گامزن ہے اور مزید ترقی کے لیے وسیع امکانات اور رفتار کا مظاہرہ کر رہی ہے،'' کیونکہ ملک کی صارفین کی طلب، مارکیٹ کی تقسیم، صنعتی پیداوار اور کاروباری توقعات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رپورٹ میں اعلان کیا گیا کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس سے استفادہ کرنے کی کوششیں تیز کرے گا۔

اس نے کہا ایک وسیع اور کھلی منڈی کے ساتھ، چین چین میں غیر ملکی کمپنیوں کے لیے اور بھی زیادہ کاروباری مواقع فراہم کرنے کا یقین رکھتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جنوبی چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کی طرف سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ حصہ لینے والی کمپنیوں نے چین کو سرمایہ کاری کے اہم ترین مقامات میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپوپورٹ میں چین کی ترقی کا تخمینہ بڑھا کر 5.2 فیصد کر دیا۔ گوادر پرو کے مطابق دو سیشن کے عالمی اثرات بہت زیادہ ہیں، جو بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کو ان سے نمٹنے کے لیے چینی حکمت عملیوں کو سمجھنے کی پیشکش کرتے ہیں۔ جیسا کہ دنیا پیرس معاہدے اور اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز کے تحت سبز ترقی پر تیزی سے توجہ مرکوز کر رہی ہے، چین کے سالانہ اجلاس نے سبز ترقی کے مسئلے کو سرفہرست رکھا۔

گوادر پرو کے مطابق چینی صوبوں نے ''دو سیشنز'' کے دوران پیش کی گئی اپنی سرکاری کام کی رپورٹوں میں سبز ترقی اور کم کاربن کی منتقلی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ میٹنگز میں ''سبز ترقی''، ''کاربن میں کمی،'' اور ''آلودگی میں کمی'' جیسے لفاظ شامل تھے جو ماحولیاتی پائیداری پر زور دینے کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزارت ماحولیات کے اعدادوشمار کے مطابق 2022 میں چین میں بڑے پیمانے پر آلودگی کے اخراج میں کمی ہو ئی ۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم لی کی چھیانگ نے حکومتی ورک رپورٹ میں کہا کہ چین اپنی توانائی کی شدت اور کاربن کے اخراج میں کمی جاری رکھے گا۔ جبکہ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے کہا کہ چین ''منصوبہ بند اور مرحلہ وار طریقے سے'' کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے 10 بڑے اقدامات پر عمل کرے گا۔ ریاستی کونسل کی طرف سے 2030 تک کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے ایک ایکشن پلان کے حصے کے طور پر 2021 میں 10 بڑے اقدامات جاری کیے گئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پاکستان کو ہائبرڈ چاول کی پیدا وار بڑھان...

صوبہ سندھ میں ہائبرڈ چاول چین پاکستان زرعی تعاون کا ایک ماڈل ہے، ان خیالات کا اظہار چینی ڈویلپر اور ہائبرڈ بیج فراہم کرنے والی ووہان چنگفا ہی شینگ سیڈ کمپنی لمیٹڈ کے پاکستان بزنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ژا وشوشینگ نے چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں کیا ۔ عالمی سر گرمیوں کے درمیان پاکستانی چاول کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ( آر ای اے پی ) کے صدر چیلا رام کیولانی نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے پہلے سات ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدی قدر گزشتہ سال کی نسبت 15.82 فیصد کم ہو کر 1.08 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ بنیادی طور پر سندھ میں دھان کے کھیتوں کو سیلاب سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے مقامی چاول کی پیداوار میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چنگفا ہی شینگ تقریباً 20 سالوں سے پاکستان کو چاول، کینولا اور سبزیوں کے ہائبرڈ بیج فراہم کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ 300 سے زائد مقامی زرعی اہلکاروں کو تربیت بھی دے رہی ہے۔ خاص طور پر، اس نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی ہائبرڈ چاول کی قسم ـQY0413 کو رجسٹر کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ژا ونے کہاچاول کی برآمد بحال کرنے میں تین سال لگ سکتے ہیں جو کہ پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کا ایک اہم ذریعہ ہے، تاہم ہمارے پاس ایسے حالات کا حلہے۔ سب سے پہلے، فصل کی اقسام کی تنا وکے خلاف مزاحمت کو بہتر بنایا جانا چاہیے۔ دوسرا، پاکستان اور چین میں بیج کی پیداوار الگ الگ کی جا سکتی ہے، جس سے شدید موسم کی صورت میں خطرہ پھیل سکتا ہے۔

اس وقت ہمارے ٹیسٹ فیلڈ لاہور، چنیوٹ، شکارپور، گولارچی میں واقع ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سیلابوں کے علاوہ، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والا انتہائی بلند درجہ حرارت بھی مشکلات میں سے ایک ہے جس پر پاکستان کی چاول کی صنعت کی اپ گریڈنگ میں قابو پانا ضروری ہے۔ یہاں کا سالانہ اوسط درجہ حرارت چین کے مرکزی چاول کے آب و ہوا والے علاقے سے کہیں زیادہ ہے۔ لہذا، ہمارے چاول کی اقسام کے انتخاب میں، اعلی درجہ حرارت کے تحت بیج کی ترتیب کی شرح اور معیار کی ضمانت دینا ضروری ہے۔ بہر حال ایک سکے کے دو رخ ہوتے ہیں۔ یہ خاص طور پر پاکستان میں گرم اور خشک آب و ہوا کی وجہ سے ہے کہ ہائبرڈ چاول کی بیماریاں چین کے مقابلے میں بہت کم ہیں، جیسا کہ بیکٹیریل بلائیٹ، لیکن بہت کم خطرناک ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پی بی ایس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ باسمتی چاول کی برآمدات اس سال کے پہلے سات ماہ میں 22.95 فیصد کم ہو کر 316,055 ٹن رہ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 410,207 ٹن تھیں جبکہ غیر باسمتی چاول کی برآمدات 25 فیصد کم ہو کر 1.62 ملین ٹن رہ گئیں۔ برآمدات میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی اور چاول کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس سلسلے میں چاؤ نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا کہ کرنسی کی قدر میں کمی اور افراط زر سے متاثر، قدرتی گیس کی سبسڈی کی منسوخی کا مطلب یہ ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اور یہاں تک کہ سپلائی کی کمی ہے۔ مختلف اخراجات نے باسمتی چاول کی قیمت خرید کو بڑھا دیا ہے۔ دوسری طرف، غیر باسمتی چاول کا بنیادی مقصد غیر ملکی زرمبادلہ برآمد کرنا ہے، اور چاول کے تین سرکردہ ادارے غیر باسمتی کی برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ حصہ لیتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر باسمتی چاول کی مسابقت میں کمی کا باعث بنی ہیں، اس لیے آرڈرز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چاول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مقامی کسانوں کے ہائبرڈ چاول کی کاشت کے لیے جوش و جذبے کو بڑھاوا دیا ہے، لیکن مہنگی کھادوں اور پٹرول اور ڈیزل نے بیک وقت لاگت کو بڑھا دیا ہے۔ ہمارے لیے پاکستان میں ہائبرڈ چاول کے کاروبار کو مزید آگے بڑھانے، مقامی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، اور پاکستان کے زرمبادلہ میں مزید اضافہ کرنے کے لیے مقامی لوگوں کو متعلقہ کم درجے والی صنعتی چین قائم کرنے میں مدد کرنے، مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے لاگت کو کم کرنے اور اس کی قیمت میں اضافہ کرنے کے لیے زرعی مصنوعات اور روزگار میں مزید اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز ختم نہیں ہو...

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتساب عدالتیں نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز کو متعلقہ فورمز پر بھیجیں گی۔ایک بیان میں اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ کون سا کیس کہاں منتقل ہوگا؟ یہ اختیار احتساب عدالتوں کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم سے ختم ہونے والے نیب کیسز کی منتقلی کے قانون کی وفاقی کابینہ منظوری دے چکی۔ وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے تک کابینہ سے منظور قانون کو آرڈیننس کے لیے بھیجا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان حملہ کیس،نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخو...

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں 13 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر 13 مارچ کو سماعت کرے گا، ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے 15 جنوری 2022 کو جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، پہلے سے جے آئی ٹی کی موجودگی میں نئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل بد نیتی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا اقدام کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ درخواست گزاروں نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، درخواستوں میں وفاقی حکومت بذریعہ وزارت داخلہ، پنجاب حکومت بذریعہ ہوم سیکرٹری اور نئی جے آئی ٹی کے سربراہ آئی جی ریلوے را سردار علی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی پی آئی ورکر تشدد سے ہلاک نہیں ہوا، نگران...

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس یہ انفارمیشن آئی کہ وہ بندہ تشدد سے نہیں مرا، بندہ مرنا کوئی چھوٹی چیز نہیں ہے، لوگوں پر تشدد کرنے کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی تھیں، کارکن کی ہلاکت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ مقتول پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت کے حوالے سے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب عثمان انور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد ہم آپس میں بیٹھے اور اسی ٹائم ہمارے پاس یہ اطلاعات آئیں کہ وہ بندہ تشدد سے نہیں مرا، اس پر آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے اسی وقت کام شروع کر دیا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کل مقتول علی بلال کے والد لیاقت علی نے ویڈیو پیغام میں مجھ سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کی موت کے بارے میں مکمل معلومات دی جائے، تفتیش کی جائے اور انصاف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ ذمہ داری 3 روز قبل ہی شروع ہوگئی تھی جب 6 بج کر 52 منٹ پر ایک کالے رنگ کی ویگو نے علی بلال کی نعش سروسز ہسپتال پہنچائی، فوری طور پر یہ اطلاعات ہمارے پاس پہنچی اور ہم نے اسے ٹریک کرنا شروع کیا، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر یہ شخص پولیس تشدد سے ہلاک ہوا یا اس کے بارے میں ایسی کوئی چیز سامنے آئی جس میں پولیس کی زیادتی ثابت ہو تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عثمان انور کا کہنا تھا کہ وارث شاہ روڈ پر گلبہار سکیورٹیز کی بیسمنٹ سے یہ گارڑی برآمد ہوئی، گاڑی میں علی بلال کا خون بھی موجود تھا، فارنزک جانچ کروا دی گئی ہے، 6 بج کر 24 منٹ پر یہ گار فورٹریس برج پر ٹکرا گئی تھی، گاڑی چلانے والوں کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں تھا، ان کی علی بلال کو مارنے کی کوئی سازش نہیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں پولیس مقابلہ، ڈاکو اپنے ساتھیوں کی...

لاہور میں سی آئی اے شاہدرہ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ناکے پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے مارا گیا جب کہ تین ملزمان تاریکی میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت محسن مجید کے نام سے ہوئی جو قتل، ڈکیتی، رہزنی اور نقب زنی کے 80 مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، گاڑی سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

کے علاقے کورنگی نمبر تین میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول بچے کی عمر دس سال تھی۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، شہبہ ہے کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ لاش ملنے پر لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔ بچے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں۔ بچے کے ماموں نے بتایا کہ بچہ ذہنی طور پر معذور تھا، گرفتار شخص محلے کا رہائشی ہے، اسی نے لاش کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بچے کے والد حیدرآباد میں ملازمت کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاون میں پیش آیا، پولیس کو لاش کی اطلاع گاڑی کے مالک نے دی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی کا مالک شہزاد والدہ کی دوا لینے گاڑی میں سوار ہوا تو کچھ فاصلے پر جا کر اسے پچھلی سیٹ پر لاش کی موجودگی کا پتا چلا۔ پولیس کا کہنا ہے موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا...

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرر دے دیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں راجا خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے طلب کرنے پر علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مسلسل غیر حاضری رہنے پر اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی۔ عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کی ایک اور شرائط پر عمل، برآمدی...

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ، برآمدی شعبے اور کسانوں کے لیے بجلی پر 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی ہے اور کسانوں کے لیے بجلی3.60 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا اور کہا سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، فضل الرحمان نے ہاوسنگ مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک اقتصادی انتظامی اور سماجی بحران میں آگیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدید ترین ہوتا جا رہا ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے، آئین قانون اور اپنی عزت کو بچائے بالآخر یا غریب مرے گا یا سڑکوں پر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت، پنجاب میں زرداری کے فرنٹ مین محسن نقوی کی حکومت ہے، ہم قطر اور یو این میں سکیورٹی دے سکتے ہیں اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں الیکشن کمیشن اپنا بوجھ شہبازشریف کے گلے میں ڈال رہا ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی آئینی قانونی بقا 90 دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اور غیریقینی ہے، آئی ایم ایف کا فیصلہ آنے تک بجلی 14.24 تک فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی، علی بلال کا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجود کیس رجسٹر ہوا نہ ہی خیبر پی کے سیالیکشن کی تاریخ آئی، انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا تیسری بارانتخاب اور سعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال انتہائی خوش آئند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام-لاذقیہ-زلزلہ-پناہ گاہ

شام کے صوبہ لاذقیہ کے شہر جبلہ کی ایک پناہ گاہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کے بچے دیکھے جا سکتے ہیں، شام میں زلزلے سے کم سے کم 88 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔(شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-پیرس-ہڑتال-کوڑا کرکٹ

فرانس  کے پیرس کی ایک سڑک پر کچرے کا ڈھیر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں حکومت کے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف تمام سرکاری شعبے نے ہڑتالوں میں توسیع کا اعلان کر رکھا ہے۔(شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا نے چین کی مدد سے بارودی سرنگوں کے خ...

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا نے چین کی مدد سے سال 2023 سے 2025  تک بارودی سرنگوں کے خاتمے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد تین صوبوں میں 100 مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر بچھی بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیزجنگی باقیات (ای آر ڈبلیو)کو صاف کرنا ہے۔

 کمبوڈین مائن ایکشن سینٹر (سی ایم اے سی ) کے ڈائریکٹر جنرل ہینگ رتانا نے کہا کہ لانچنگ تقریب  گزشتہ روز صوبہ سیم ریپ میں منعقد ہوئی۔

رتانا نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ چین کی مدد سے کمبوڈیا کے بارودی سرنگوں کے خاتمے کا منصوبہ 2023 سے 2025  تک کمبوڈیا کے تین صوبوں کیمپونگ تھوم، سیم ریپ اور پریہ ویہیر میں سی ایم اے سی  کی بارودی سرنگوں اورای آر ڈبلیو کلیئرنس آپریشنزمیں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چین کی مدد سے کمبوڈیا کے بارودی سرنگوں کے خاتمے کے منصوبے کا تیسرا مرحلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دو مرحلے 2018 میں شروع ہوئے اور 2022 میں ختم ہوئے جس میں بارود سے آلودہ کل 74.9 مربع کلومیٹر زمین کو صاف کیا گیا اور 71 ہزار 558 بارودی سرنگوں اورای آر ڈبلیوزکو تباہ کیا گیا۔

رتانا نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں میں اس منصوبے سے کل 2 لاکھ 14 ہزار 661 خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔

 کمبوڈیا بارودی سرنگوں اور ای آر ڈبلیوزسے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 1998 میں ختم ہونے والی تین دہائیوں کی جنگ اور اندرونی تنازعات  کے نتیجے میں 40 سے 60 لاکھ تک بارودی سرنگیں اور دیگر گولہ بارود بچ گئے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا نے چین کی مدد سے بارودی سرنگوں کے خ...

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا نے چین کی مدد سے سال 2023 سے 2025  تک بارودی سرنگوں کے خاتمے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد تین صوبوں میں 100 مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر بچھی بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیزجنگی باقیات (ای آر ڈبلیو)کو صاف کرنا ہے۔

 کمبوڈین مائن ایکشن سینٹر (سی ایم اے سی ) کے ڈائریکٹر جنرل ہینگ رتانا نے کہا کہ لانچنگ تقریب  گزشتہ روز صوبہ سیم ریپ میں منعقد ہوئی۔

رتانا نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ چین کی مدد سے کمبوڈیا کے بارودی سرنگوں کے خاتمے کا منصوبہ 2023 سے 2025  تک کمبوڈیا کے تین صوبوں کیمپونگ تھوم، سیم ریپ اور پریہ ویہیر میں سی ایم اے سی  کی بارودی سرنگوں اورای آر ڈبلیو کلیئرنس آپریشنزمیں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چین کی مدد سے کمبوڈیا کے بارودی سرنگوں کے خاتمے کے منصوبے کا تیسرا مرحلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دو مرحلے 2018 میں شروع ہوئے اور 2022 میں ختم ہوئے جس میں بارود سے آلودہ کل 74.9 مربع کلومیٹر زمین کو صاف کیا گیا اور 71 ہزار 558 بارودی سرنگوں اورای آر ڈبلیوزکو تباہ کیا گیا۔

رتانا نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں میں اس منصوبے سے کل 2 لاکھ 14 ہزار 661 خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔

 کمبوڈیا بارودی سرنگوں اور ای آر ڈبلیوزسے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 1998 میں ختم ہونے والی تین دہائیوں کی جنگ اور اندرونی تنازعات  کے نتیجے میں 40 سے 60 لاکھ تک بارودی سرنگیں اور دیگر گولہ بارود بچ گئے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین پر منی...

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین پر اختیارات کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کے چھ الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

جمعہ کو ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق پہلی چار فرد جرم طاقت کا غلط استعمال کرنے پر عائد کی گئی ہیں جبکہ محی الدین پر چار الگ الگ اداروں سے 23 کروڑ 25 لاکھ رنگٹ (5کروڑ14لاکھ 40 ہزار ڈالر) رشوت طلب کرنے کا الزام ہے۔

منی لانڈرنگ کی دیگر دوفرد جرم ملک کے انسداد منی لانڈرنگ قوانین کے تحت عائد کی گئی ہیں جن میں محی الدین پر کل 19 کروڑ 50 لاکھ رنگٹ رشوت وصول کرنے کا الزام  ہے۔

ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محی الدین کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 20 سال تک قید اور بھاری جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ جبکہ منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے پر انہیں 15 سال تک قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی گزشتہ دہائی میں ترقی متاثر کن رہی ہے:...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ترقی کے بارے میں ایک حالیہ عالمی سروے کے تقریباً 96 فیصد جواب دہندگان نے گزشتہ دہائی کے دوران چین کی کامیابیوں کو متاثرکن قرار دیا ہے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق تقریباً 60 فیصد شرکاء زیادہ تر حالیہ برسوں میں چین کی "معاشی ترقی" "سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت" سے انتہائی متاثر تھے، سروے میں 60 سے زائد ممالک کے 1ہزار200 افراد سے اس حوالے سے پوچھا گیا، شرکا میں زیادہ تر اساتذہ اور سیاست،سماجی سائنس اور کاروباری شعبے کے ماہرین  تھے۔

سروے کے نتائج کے مطابق  مجموعی طور پر 83.1 فیصد کا خیال تھا کہ چین کی معاشی طاقت اور صلاحیت عالمی معیشت کے لیے مسلسل اعتماد اور مضبوطی کا باعث بنے گی۔ سروے کے مطابق جدیدیت کی جانب چین کا راستہ، عالمی ترقی کے اقدامات،ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی برادری اور انسانیت کی امن، ترقی، انصاف، عدل، جمہوریت اور آزادی کی مشترکہ اقداران کئی ایک تصورات اور اقدامات میں ہیں جن کو چین اپنے ریاستی نظم و نسق اور عالمی سطح پر تعلقات میں فروغ دیتا ہے،جن کے بارے میں سروے کے شرکاء نے مزید جاننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ  جواب دہندگان کے لیے اعلی معیاری کھلی معیشت، ڈیجیٹل چائنہ (اقدام)، سمارٹ سٹیز اور دیہی ترقی  جیسے کلیدی الفاظ  کشش کے باعث تھے، جنہیں چین نے اپنے ترقیاتی بلیو پرنٹ میں نمایاں کیا ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آکس جوہری آبدوزمعاہدے سے لاحق پھیلاؤکے خطرات...

ویانا(شِنہوا) چین نے آکس جوہری آبدوز معاہدے سے پیدا ہونے والے جوہری  پھیلاؤ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کھلی، شفاف، جامع اور پائیدار بین الحکومتی بحث کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) میں چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا کہ آکس جوہری آبدوز تعاون سے جوہری پھیلاؤ کے سنگین خطرات لاحق ہیں، جس سے بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کو نقصان پہنچے گا، ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوگی اور ایشیا پیسیفک خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہوگا۔ ستمبر 2021 میں، امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے آکس معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت واشنگٹن اور لندن جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کے حصول میں کینبرا کی مدد کریں گے۔ چین اور بہت سے دوسرے ممالک اس معاہدے میں شامل انتہائی افزودہ یورینیم کی منتقلی پر بارہا تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ لی نے کہا کہ آکس معاہدے کے نتیجے میں جوہری ہتھیار رکھنے والے امریکہ اور برطانیہ جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے( این پی ٹی)کے رکن ہیں، سے ٹنوں کے حساب سے انتہائی افزودہ یورینیم جس سے جوہری ہتھیار بنائے جاسکتے ہیں، ایک جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ملک کومنتقل کیا جائےگا۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آکس جوہری آبدوزمعاہدے سے لاحق پھیلاؤکے خطرات...

ویانا(شِنہوا) چین نے آکس جوہری آبدوز معاہدے سے پیدا ہونے والے جوہری  پھیلاؤ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کھلی، شفاف، جامع اور پائیدار بین الحکومتی بحث کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) میں چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا کہ آکس جوہری آبدوز تعاون سے جوہری پھیلاؤ کے سنگین خطرات لاحق ہیں، جس سے بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کو نقصان پہنچے گا، ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوگی اور ایشیا پیسیفک خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہوگا۔ ستمبر 2021 میں، امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے آکس معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت واشنگٹن اور لندن جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کے حصول میں کینبرا کی مدد کریں گے۔ چین اور بہت سے دوسرے ممالک اس معاہدے میں شامل انتہائی افزودہ یورینیم کی منتقلی پر بارہا تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ لی نے کہا کہ آکس معاہدے کے نتیجے میں جوہری ہتھیار رکھنے والے امریکہ اور برطانیہ جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے( این پی ٹی)کے رکن ہیں، سے ٹنوں کے حساب سے انتہائی افزودہ یورینیم جس سے جوہری ہتھیار بنائے جاسکتے ہیں، ایک جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ملک کومنتقل کیا جائےگا۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی سائنسدانوں نے ہوا کو برقی کرنٹ میں...

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا کے تحقیقی ماہرین نے ایک ایسا انزائم دریافت کیا ہے جو برقی روپیدا کرنے کے لیے فضا میں ہائیڈروجن کی کم مقدار استعمال کرتا ہے۔

جریدے نیچر میں شائع ہونے والی موناش یونیورسٹی کے ماہرین کی زیر قیادت  تحقیق کے مطابق، محققین نے ہائیڈروجن استعمال کرنے والے ہک نامی انزائم کو مٹی کے ایک مائیکوبیکٹیریم سمیگمیٹس نامی عام بیکٹیریا سے الگ کیا۔

ماہرین کو پتہ چلا کہ ہک میں ایک بہت بڑا الیکٹرو کیمیکل اوور پوٹینشل ہے جس سے اسے ہائیڈروجن کی مطلوبہ مقدار کی آکسیڈیشن کے لیے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

موناش یونیورسٹی کے سرکردہ محقق اور ریسرچ فیلوز میں  شامل رائس گرنٹر نے  ایک بیان میں کہا کہ ہک "غیر معمولی طور پر موثر" ہے۔ گرنٹرنے کہا کہ "دیگر تمام معلوم انزائمز اور کیمیائی عمل انگیز کے برعکس، یہ ہائیڈروجن کو ماحولیاتی سطح کے مقابلے میں کم استعمال کرتا ہے جو ہمارے سانس لینے کے عمل میں استعمال ہونے والی ہوا سے 0.00005 فیصد تک کم ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیوٹن کی شی جن پھنگ کو چین کا دوبارہ صدر من...

بیجنگ(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پھنگ کو دوبارہ چین کا صدر منتخب ہونے پر گرمجوشی سے مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں پیوٹن نے کہا کہ وہ عوامی جمہوریہ چین کے صدر منتخب ہونے کے موقع پر شی جن پھنگ کو مبارکباد پیش کرنا چاہیں گے۔

پیوٹن نے کہا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس کے منظور کردہ فیصلے کے مطابق صدر مملکت کی حیثیت سے شی جن پھنگ کو اعلیٰ مقام حاصل ہے  جنہیں چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر چین کے مفادات کے تحفظ کے لئے کامیاب حکمت عملی وضع کرنےپر چینی عوام کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

پیوٹن نے  کہا کہ روس چین جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے شی جن پھنگ کے کردار کا روس معترف ہے، انہوں نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے مختلف شعبوں میں روس اور چین کے تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوتے رہیں گے۔

پیوٹن نے کہا کہ وہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر شی جن پھنگ کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے شی جن پھنگ کیلئے دوست چینی عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی غرض سے نئی اور عظیم تر کامیابیاں حاصل کرنے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیوٹن کی شی جن پھنگ کو چین کا دوبارہ صدر من...

بیجنگ(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پھنگ کو دوبارہ چین کا صدر منتخب ہونے پر گرمجوشی سے مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں پیوٹن نے کہا کہ وہ عوامی جمہوریہ چین کے صدر منتخب ہونے کے موقع پر شی جن پھنگ کو مبارکباد پیش کرنا چاہیں گے۔

پیوٹن نے کہا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس کے منظور کردہ فیصلے کے مطابق صدر مملکت کی حیثیت سے شی جن پھنگ کو اعلیٰ مقام حاصل ہے  جنہیں چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر چین کے مفادات کے تحفظ کے لئے کامیاب حکمت عملی وضع کرنےپر چینی عوام کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

پیوٹن نے  کہا کہ روس چین جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے شی جن پھنگ کے کردار کا روس معترف ہے، انہوں نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے مختلف شعبوں میں روس اور چین کے تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوتے رہیں گے۔

پیوٹن نے کہا کہ وہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر شی جن پھنگ کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے شی جن پھنگ کیلئے دوست چینی عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی غرض سے نئی اور عظیم تر کامیابیاں حاصل کرنے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک صدر کا 14 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی ان...

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے باضابطہ طور پر ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل، 14 مئی کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے صدر نے آئین کے آرٹیکل 116 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آئینی مینڈیٹ کے تحت 14 مئی کی نئی تاریخ پر انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہیں، جو 18 جون کو ہونے والے تھے۔

ایردوان نے صحافیوں کو بتایا کہ سپریم الیکشن بورڈ ہفتے کو سرکاری گزٹ پر فیصلہ شائع ہونے کے بعد دو ماہ کے انتخابی شیڈول کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس بات پر غور کرتے ہوئے کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے امتحانات 18 جون کو ہوں گے، اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے بند ہونے کے بعد ترک شہریوں کی موسمی نقل و حرکت بھی ہوگی۔  ایردوان آئندہ صدارتی انتخابات میں عوامی اتحاد کے امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدور بيان ثلاثي مشترك لكل من المملكة العربية...

صدر اليوم بيان ثلاثي مشترك لكل من المملكة العربية السعودية والجمهورية الإسلامية الإيرانية وجمهورية الصين الشعبية، فيما يلي نصه
استجابةً لمبادرة كريمة من فخامة الرئيس شي جين بينغ رئيس جمهورية الصين الشعبية بدعم الصين لتطوير علاقات حسن الجوار بين المملكة العربية السعودية والجمهورية الإسلامية الإيرانية، وبناءً على الاتفاق بين فخامة الرئيس شي جين بينغ وكل من قيادتي المملكة العربية السعودية والجمهورية الإسلامية الإيرانية، بأن تقوم جمهورية الصين الشعبية باستضافة ورعاية المباحثات بين المملكة العربية السعودية، والجمهورية الإسلامية الإيرانية، ورغبة منهما في حل الخلافات بينهما من خلال الحوار والدبلوماسية في إطار الروابط الأخوية التي تجمع بينهما، والتزاماً منهما بمبادئ ومقاصد ميثاقي الأمم المتحدة ومنظمة التعاون الإسلامي، والمواثيق والأعراف الدولية، فقد جرت في الفترة من 6 - 10 مارس 2023م في بكين، مباحثات بين وفدي المملكة العربية السعودية والجمهورية الإسلامية الإيرانية برئاسة معالي الدكتور مساعد بن محمد العيبان وزير الدولة عضو مجلس الوزراء مستشار الأمن الوطني في المملكة العربية السعودية، ومعالي الأدميرال علي شمخاني أمين المجلس الأعلى للأمن القومي في الجمهورية الإسلامية الإيرانية.
وقد أعرب الجانبان السعودي والإيراني عن تقديرهما وشكرهما لجمهورية العراق وسلطنة عمان لاستضافتهما جولات الحوار التي جرت بين الجانبين خلال عامي 2021م - 2022م، كما أعرب الجانبان عن تقديرهما وشكرهما لقيادة وحكومة جمهورية الصين الشعبية على استضافة المباحثات ورعايتها وجهود إنجاحها.
وتعلن الدول الثلاث أنه تم توصل المملكة العربية السعودية والجمهورية الإسلامية الإيرانية إلى اتفاق يتضمن الموافقة على استئناف العلاقات الدبلوماسية بينهما وإعادة فتح سفارتيهما وممثلياتهما خلال مدة أقصاها شهران، ويتضمن تأكيدهما على احترام سيادة الدول وعدم التدخل في شؤونها الداخلية، واتفقا أن يعقد وزيرا الخارجية في البلدين اجتماعاً لتفعيل ذلك وترتيب تبادل السفراء ومناقشة سبل تعزيز العلاقات بينهما، كما اتفقا على تفعيل اتفاقية التعاون الأمني بينهما، الموقعة في 22 / 1 / 1422هـ، الموافق 17 / 4 / 2001م والاتفاقية العامة للتعاون في مجال الاقتصاد والتجارة والاستثمار والتقنية والعلوم والثقافة والرياضة والشباب، الموقعة بتاريخ 2 / 2 / 1419هـ الموافق 27 / 5 / 1998م.
وأعربت كل من الدول الثلاث عن حرصها على بذل كافة الجهود لتعزيز السلم والأمن الإقليمي والدولي.
صدر في بكين بتاريخ 10 مارس 2023م.
عن الجمهورية الإسلامية الإيرانية
علي شمخاني
أمين المجلس الأعلى للأمـــــن القـــومـي
عن المملكة العربية السعودية
مساعد بن محمد العيبان
وزيـر الـدولـة عضـو مجـلس الوزراء مستشار الأمن الوطني
عن جمهورية الصين الشعبية
وانغ يي
عضو المكتب السياسي للجنة المركزية ومدير المكتب للجنة الشؤون الخارجية التابعة للجنة المركزية للحزب الشيوعي الصيني.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن کا مالی سال 2024 کے بجٹ منصوبے کا اعل...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے اگلے مالی سال کے لیے اپنی بجٹ تجویز کا اعلان کیا ہے۔

182 صفحات پر مشتمل اس تجویز میں وفاقی حکومت کے یکم اکتوبر 2023 سے شروع ہو کر 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال 2024 کے دوران69 کھرب ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ ان کے بجٹ منصوبے کا مقصد امیر اور بڑی کارپوریشنوں سے ان کا منصفانہ حصہ وصول کر کے آئندہ دہائی کے دوران خسارے کو تقریباً 30کھرب ڈالر تک کم کرنا ہے۔

انہوں نے کانگریس کو لکھے گئے ایک تحریری پیغام میں کہا کہ ہم ایک ارب پتی کیلئے کم سے کم  ٹیکس کی تجویز پیش کرتے ہیں جس میں امیر ترین امریکیوں کو اپنے منافع بخش اثاثوں سمیت اپنی تمام آمدنی پر کم از کم 25 فیصد ادا کرنا ہو گا۔

ریپبلکنز کے زیر کنٹرول امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے جمعرات کو جوابی ٹویٹ میں کہا کہ ان کے خیال میں بائیڈن کی بجٹ کی تجویز مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے۔

میک کارتھی نے کہا کہ بائیڈن نے کھربوں ڈالر کے نئے ٹیکسوں کی تجویز پیش کی ہے جو آپ اور آپ کا خاندان براہ راست یا زیادہ اخراجات کے ذریعے ادا کریں گے۔ انہوں نے بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "جناب صدر امریکہ کو آمدنی کا نہیں بلکہ اخراجات کا مسئلہ ہے۔"

بائیڈن کی بجٹ تجویز کے تحت پینٹاگون کے اخراجات مالی سال 2024 میں 842 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گے جو 26  ارب ڈالر یا 2023 کی نافذ کردہ سطح سے 3.2 فیصد زائد ہے۔

امریکہ کو فوجی سرگرمیوں پر بھاری اخراجات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ برائے مالی سال 2023 نے پینٹاگون کیلئے تقریباً 817 ارب  ڈالر مختص کیے ہیں۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کوویڈ ماخذ کے معاملہ پر اپنی سیاسی چا...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ایک بار پھر امریکہ پر زور دیا کہ وہ کوویڈ کے ماخذ کا پتہ لگانے کے حوالے سے اپنی سیاسی چال بازیوں کو فوری طور پر روکے اور اپنے ملک میں وباء کے مشتبہ ابتدائی کیسز کے اعدادوشمار کا عالمی ادارہ صحت  کے ساتھ تبادلہ کرے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار امریکی سینیٹ کی جانب سے کچھ روز پہلے منظور کردہ  کوویڈ-19 اوریجن ایکٹ 2023 کے بعد کیا ہے،جس میں کہا گیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ  وباء چین سے شروع ہوئی ہو۔ یو ایس نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایورل ہینس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے درمیان اس بات پر اتفاق رائے نہیں ہے کہ آیا یہ وباء لیبارٹری سے لیک ہونے یا کسی متاثرہ جانور سے پھیلنے کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ، پولینڈ کے وائرولوجسٹ اگنیسکا سوسٹر-سییلسکا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی محکمہ توانائی اور ایف بی آئی کی طرف سے کوویڈ "لیب لیک" تھیوری سنسنی خیز ہے اور اس کی کوئی حقیقت یا سائنسی بنیاد نہیں ہے۔ماؤ نے کہا کہ  امریکہ کئی مہینوں سے کوویڈ کی ابتداء کا پتہ لگانے کے معاملے کو سیاست ، ہتھیار اور ایک آلے کے طور پراستعمال کررہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ نے سائنسی معاملے کو قانون سازوں اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے زیر تسلط رہنے دیا ہے اور بغیر کسی ثبوت کے لیب لیک تھیوری کی خرافات  کو پھیلایا جس کا مقصد چین کو بدنام کرناہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فروری میں چین کی چھوٹے و درمیانے اداروں کی ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بتدریج ترقی کرتی ہوئی معیشت کی بدولت  ملک کے چھوٹےاور درمیانے درجےکے کاروباری اداروں( ایس ایم ایز) کی فروری میں کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے جمعہ کو ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ انڈیکس جس کا شمار آٹھ بڑی صنعتوں کی 3 ہزار ایس ایم ایز کے سروے کی بنیاد پر کیا گیا ہے، گزشتہ ماہ 89.6 پر آیا جو جنوری میں 88.9 اور دسمبر میں 87.9 تھا۔

اعداد و شمار اگرچہ اب بھی 100 کی تیز ترین ترقی کی نشاندہی کرنے والی سطح سے کم ہے تاہم اگست 2021 کے بعد یہ سب سے بلند سطح پرہے۔

تمام آٹھ بڑے شعبوں کے ذیلی اشاریے فروری میں بڑھے جس میں سوشل سروس انڈسٹری، انفارمیشن ٹرانسمیشن، کمپیوٹر سروس اور سافٹ ویئر انڈسٹری، اور رہائش اور کیٹرنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ بہتری آئی۔

 ترقی پر مبنی حکومتی اقدامات کی بدولت ایس ایم ایز کاروبار کی ترقی میں زیادہ پراعتماد ہیں۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس سے  ایس ایم ایز کی مارکیٹ  سے  بہتر توقعات اور سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی خواہش ظاہر ہوتی ہے جبکہ ان اقدامات سے سرمائے کی قلت میں کمی آئی اور مزدور کی طلب میں بھی اضافہ ہواہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمین سے ٹکرانے کے انتہائی کم امکانات کا حامل...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ایجنسی،ناسا نے 2023 ڈی ڈبلیو نامی ایک نئے سیارچے کا سراغ لگایا ہے جس کے 2046 میں زمین سے ٹکرانے کا "بہت کم امکان" ہے۔ناسا کے پلینٹری ڈیفنس رابطہ دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اکثر جب نئے خلائی اجسام کو پہلی باردریافت کیا جاتا ہے، تو غیر یقینی صورتحال سے نکلنے اورمستقبل میں ان کے دیگر خلائی اجسام کے گرد ایک چکر کے دورانیہ کی مناسب پیش گوئی کے لیے درکار اعدادوشمار میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔

ناسا کے مطابق، تجزیہ کار اس نئے سیارچے کی نگرانی جاری رکھیں گے اور مزید ڈیٹا ملنے کے بعد پیش گوئی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

2023 ڈی ڈبلیو نامی یہ سیارچہ پہلی بار گزشتہ ماہ 27 فروری کو دریافت کیا گیا تھا اس کا قطر تقریباً 50 میٹر ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں