مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں چھ فلسطینیوں کے قتل پر ہونے والے احتجاج کے بعد جھڑپوں کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسزاپنے ہتھیاروں سے فلسطینی مظاہرین کو نشانے پر لے رہے ہیں۔(شِنہوا)
وزیراعظم شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ کو تہنیتی پیغام میں کہا کہ انہیں آئندہ پانچ سال کے لئے چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں ، ان کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے اور یہ سفر مسلسل جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ صدرشی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ،وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ صدر شی جن پنگ کی پانچ سال کی مدت صدارت میں دونوں ممالک کا آزمودہ اور سدا بہار سٹریٹیجک کوآپریشن مزید مضبوط ہوگا ، ہم صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں،واضح رہے کہ شی جِن پنگ تیسری بار 5سالہ مدت کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق پولیس گرفتار ڈاکوں کو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لے جارہی تھی کہ ڈاکوں کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی اورفرارہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے جب کہ ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)پنجاب نے لاہور سمیت 3شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12دہشت گرد گرفتار کرلیے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے 3دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتارکیا گیا، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے والا مواد برآمد ہوا،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد حساس مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ لاہور سمیت 3 شہروں میں 797کومبنگ اور سرچ آپریشنز میں 159مشتبہ افرادگرفتارکیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی، تفصیلات کے مطابق عدالت میں فواد چودھری کے عدلیہ کیخلاف مبینہ بیان پر کارروائی کی درخواست دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری نے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، لہذا رہنما پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،جسٹس شجاعت علی خان نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی تاہم درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا،عدالت نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، جو کچھ لاہور میں تشدد ہوا یہ اس کا دفاع کرتے رہے، ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پاکستان میں کوئی ایسی دفعہ 144خونی نہیں ہوئی جس کا پرچہ پولیس کی مدعیت میں کٹا ہو، پولیس نے علی بلال کی شہادت کا مقدمہ اس کے والد کے بجائے پولیس کی مدعیت میں درج کیا، جو مستقبل میں نگران حکومت کے گلے پڑے گا،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کو ریاست کا نمائندہ بننا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کا نہیں، پاکستان کو ایشیا پیسیفک اور انڈوپیسیفک کے درمیان سینڈوچ بنایا جا رہا ہے، امریکا نے آئی ایم ایف سے معاملات پاکستان کو خود طے کرنے کا کہہ دیا ہے، اسحاق ڈار 200کا ڈالر کرنے آئے تھے 300کا کر دیا ہے،سابق وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز اور زرداری نے الیکشن امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی عزت پاکستان میں جمہوریت کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، الیکشن سے فراریوں کو سپریم کورٹ کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، عوام کا نام ہی ریاست ہے، انتخاب ہی ملک کی بقا ہے، حکومت اپنے مفاد کے بجائے قومی مفاد اور استحکام کا سوچے، قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں چھ فلسطینیوں کے قتل پر ہونے والے احتجاج کے بعد جھڑپوں کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسزاپنے ہتھیاروں سے فلسطینی مظاہرین کو نشانے پر لے رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی ویڈیو کانفرنس کا مقام دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
فرانس کے شمال مغربی لی ہاورے میں حکومت کی پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف تحریک کے دوران مظاہرین نے ناکہ بندی کے دوران ایک الاؤ روشن کر رکھا ہے،جبکہ ملک گیر ہڑتال سے فرانس بھر کی تمام ریفائنریوں میں ایندھن کی ترسیل معطل ہو گئی۔(شِنہوا)
چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کی کاؤنٹی شی جی میں واقع آلو کاشت مرکز میں عملہ آلو کی چھانٹی کررہا ہے۔(شِنہوا)
چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی کاؤنٹی دان ژائی کے قصبے یانگ وو کے گاؤں پائی مو میں یانگ یی پھنگ (وسط ) اور باٹک کوآپریٹو کی دیگر خواتین ارکان باٹک اسکرٹ کو دیکھ رہی ہیں۔(شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے والے ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظا می خطوں کے قومی سیاسی مشیروں کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ تبادلہ خیال کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ذریعے منعقدہ ویڈیو کانفرنس کا مرکزی مقام دیکھا جا سکتا ہے جہاں کچھ سیاسی مشیر تقاریر کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے رکن جی ہونگ ژونگ بیجنگ میں 14ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی ویڈیو کانفرنس کے مرکزی مقام پر تقریر کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے دوران چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے پیپلزلبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے مکمل اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ (شِںہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے دوران چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے نائبین کے ساتھ مکمل اجلاس سے قبل گروپ فوٹو۔(شِںہوا)
کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو گرفتار کر لیا گیا اور انہیں بدعنوانی کے متعدد الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی ) نے جمعرات کو مختصر بیان میں کہا کہ محی الدین کو ان کی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے اقتصادی بحالی کے منصوبے کے بارے میں پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا اور جمعہ کو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ایم اے سی سی نے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو دوپہر1 بجے حراست میں لینے کی تصدیق کی جب انہیں اپنا بیان دینے کے لیے بلایا گیا تھا جبکہ محی الدین پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے لیے ملکی قوانین کے تحت فرد جرم عائد کی جائے گی۔
محی الدین جنہوں نے مارچ 2020 سے اگست 2021 کے درمیان 17 ماہ تک وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، پیری کاتان نیشنل پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے خواتین اوربچوں کے قومی عجائب گھرکے مستقل مجموعے میں خلائی سفرسے لائی گئی چار نئی اشیاء شامل کی گئی ہیں۔
یہ تمام اشیاء خلائی شعبے میں چینی خواتین کی کامیابیوں کی گواہی دیتی ہیں جن میں قومی سطح کا ایک تمغہ اورخواتین کی شاندار کامیابیوں اوررضاکارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے والا بینر،خلابازلیو یانگ کی جانب سے کاغذ سےبنائے گئے تارے اورخلابازوانگ یاپھنگ کا استعمال کردہ ٹیچنگ پراپ شامل ہے۔
میوزیم کے مطابق، یہ اشیاء مستقبل میں اس کی جانب سے منعقد کی جانے والی نمائشوں میں پیش کی جائیں گی، تاکہ نئے دور میں خواتین کے بھرپور کردارکو عوام کے سامنے بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ ماہ مہنگائی قابو میں رہی،گزشتہ سال کے مقابلے میں صارف قیمتوں میں ہلکا اضافہ اور فیکٹریوں کے تیارشدہ مال کی لاگت میں معمولی کمی واقع ہوئی۔قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے جمعرات کو بتایا کہ افراط زر کا اہم پیمانہ، صارف قیمت کے اشاریہ (سی پی آئی) میں فروری کے دوران گزشتہ سال کی نسبت1 فیصد اضافہ ہوا۔
این بی ایس کے بیان کے مطابق، یہ اضافہ جنوری میں ہونے والے2.1 فیصد اضافے سے کم تھا۔ ماہانہ بنیادوں پر، صارف قیمتوں میں 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی، جس سے پچھلے مہینے میں ہونے والے 0.8 فیصد اضافےمیں کمی ہوئی۔ این بی ایس کے ماہر شماریات ڈونگ لی جوآن نے جنوری میں موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات اور سامان کی زیادہ فراہمی کے بعد مارکیٹ طلب میں کمی کو ہلکی مہنگائی کی وجہ قرار دیا ہے۔
منیلا(شِنہوا) فلپائن کے شمالی صوبہ ازابیلا کے ہوائی اڈے سے 24 جنوری کواڑان بھرنےکے فوراً بعد لاپتہ ہو نے والے ایک سیسنا طیارے کا ملبہ اور اس میں سوار افراد کی چھ لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔
ازابیلا پراونشل رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کے سربراہ کانسٹینٹ فورونڈا نے کہا کہ امدادی کارکنوں کو ساحلی میونسپلٹی کے قریب ایک دور درازجنگلاتی پہاڑی ڈھلوان میں طیارے کے ٹکڑے ملے۔
فورونڈا نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا کہ ملبے کی شناخت اس کے رنگ اور ٹیل نمبر سے کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں پائلٹ اور جہاز میں موجود پانچ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ دشوار گزار ڈھلوان اور موسم کی وجہ سےلاشوں کو نیچے لانے میں تین دن لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طیارہ پھٹنے سے اس کے ٹکڑے پہاڑی ڈھلوان پر بکھر گئے۔
چھوٹا طیارہ ازابیلا صوبے کے ایک ساحلی قصبے کی طرف جا رہا تھا جواپنی منزل تک پہنچنے میں ناکام رہا۔
کیف(شِنہوا) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بحیرہ اسود اناج معاہدے میں توسیع کا مطالبہ کیا، جس کی میعاد 18 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ انٹرفیکس-یوکرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیف میں گوتریس کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے عالمی غذائی تحفظ کے لیے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔ زیلنسکی نے کہا کہ 18 مارچ کے بعد بحیرہ اسود اناج معاہدے کو جاری رکھنا پوری دنیا کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر گوتریس نے کہا کہ اس اقدام کے تحت تقریباً 2کروڑ30لاکھ ٹن اناج برآمد کیا گیا، جس سے خوراک کی عالمی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیرہ اسود اناج اقدام کو جاری رکھنے کی انتہائی اہمیت کوواضح کرنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ سال 22 جولائی کو، روس اور یوکرین نے ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ استنبول میں علیحدہ علیحدہ ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے جس کے تحت یوکرین اور روس کو اناج اور کھاد برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تاکہ روس-یوکرین مسلح تنازعہ کے دوران عالمی منڈیوں میں سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ سوڈان کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں فرسودہ ہو چکی ہیں جنہیں ہٹا لیا جانا چاہیے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل نے سوڈان سے متعلقہ پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اپنی کمیٹی کے پینل ماہرین کے مینڈیٹ میں 12 مارچ 2024 تک توسیع کردی، اس حوالے سے13ارکان نے توسیع کے لیے حمایت کا اظہار کیا، چین اور روس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد 2676 (2023) کو منظور کرتے ہوئے، کونسل نے سوڈان کی حکومت کی طرف سے کئی اہم معیارات پر حاصل کی گئی پیش رفت کی روشنی میں پابندیوں کا جائزہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ مسودہ قرارداد امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ سوڈان کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں فرسودہ ہو چکی ہیں جنہیں ہٹا لیا جانا چاہیے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل نے سوڈان سے متعلقہ پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اپنی کمیٹی کے پینل ماہرین کے مینڈیٹ میں 12 مارچ 2024 تک توسیع کردی، اس حوالے سے13ارکان نے توسیع کے لیے حمایت کا اظہار کیا، چین اور روس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد 2676 (2023) کو منظور کرتے ہوئے، کونسل نے سوڈان کی حکومت کی طرف سے کئی اہم معیارات پر حاصل کی گئی پیش رفت کی روشنی میں پابندیوں کا جائزہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ مسودہ قرارداد امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔
ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک تجارتی عمارت میں زور دار دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جس میں اضافے کا خدشہ ہے۔
امدادی کارکنوں نے جمعرات کی صبح پرانے ڈھاکہ کے صدیق بازار علاقے میں پانچ منزلہ کمرشل عمارت سے ایک اورشخص کی لاش برآمد کی۔
فائرسروس کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر اختر الزمان نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، 30 مزید شدید زخمی مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
فائرحکام نے بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق منگل کوشام 4 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔اس بڑے دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام کو شبہ ہے کہ اس کی ممکنہ وجہ گیس کا جمع ہونا ہوسکتا ہے۔
ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میڈیا) کے این رائے نیوتی نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش پولیس کے جاسوس محکمے نے جمعرات کو پانچ منزلہ عمارت کے دو مالکان سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ژینگ ژو(شِنہوا) ماہرین آثارقدیمہ نے چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہرسان مین شیا میں 570 قدیم مقبرے دریافت کیے ہیں جن کا تعلق موسم بہاراور خزاں کے عہد(770سے 476 قبل مسیح) سے چھنگ عہد(1644-1911) تک ہے۔
سان مین شیا کے انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ریلیکس اینڈ آرکیالوجی کے مطابق تمام قدیم مقبرے شہرکے مغرب میں شانژوچھینگ قبرستان کے مقام سے دریافت ہوئے ،اس مقام پر ستمبر 2021 سے ستمبر 2022 تک کھدائی کی گئی۔
ماہرین آثار قدیمہ نے ان مقبروں سے مردوں کے ساتھ دفن کی گئی 3ہزار سے زیادہ اشیاء بھی نکالی ہیں، جن میں کانسی کاٹرائی پوڈ، برتن اورپلیٹیں شامل ہیں۔ خصوصاً شہر کے قیام کے بعد پہلی بار جنگجو ریاستوں کے عہد (475سے 221 قبل مسیح) کے کانسی سے بنی تین گھنٹیوں کے سیٹ ملے ہیں۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی حکومت نے ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کو سخت کرنے کیلئے کرپٹو کرنسیوں یا ورچوئل اثاثوں پر منی لانڈرنگ کی دفعات عائد کر دی ہیں۔
بھارت کی وفاقی وزارت خزانہ کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ قانون سازی کا اطلاق کرپٹو ٹریڈنگ، سیف کیپنگ اور متعلقہ مالیاتی خدمات پر کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے ساتھ، ڈیجیٹل اثاثے، کرپٹو یا ورچوئل اثاثہ جات کے کاروبار اب منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ جات (وی ڈی اے) کوپی ایم ایل اےکے تحت اب ایک "رپورٹنگ ادارہ" تصور کیا جائے گااور وی ڈی ایزمیں ڈیل کرنے والےکرپٹوکرنسی ایکسچینجزکو اپنے کلائنٹس اور صارفین کے اپنے کسٹمر کو جاننے (کے وائے سی) انجام دینے کا پابند کیا گیاہے۔
کے وائے سی اس عمل کا ایک مجموعہ ہے جو بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو ان تنظیموں اور افراد کی شناخت کی تصدیق کرنےکی اجازت دیتا ہے جن کے ساتھ وہ کاروبار کرتے ہیں اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ وہ ادارے قانونی طور پر کام کر رہے ہیں۔
نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہاگیا کہ کرپٹو ایکسچینجز کو کسی بھی مشکوک لین دین کی اطلاع فنانشل انٹیلی جنس یونٹ آف انڈیا (ایف آئی یو -آئی این ڈی ) کو دینا ہو گی۔
جنیوا (شِنہوا) اقوام متحدہ کی چائنہ ایسوسی ایشن کے نمائندے گیری وونگ چھی- ہِم نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے تین سال بعدخطے میں استحکام بحال اورموثر حکمرانی نمایاں ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس سے آن لائن اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے قانون نے انسانی حقوق کے تحفظ پرسمجھوتہ کیے بغیرہانگ کانگ کو افراتفری سے استحکام اور خوشحالی کی طرف جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 2021 میں، ورلڈ بینک کے مطابق، ہانگ کانگ قانون کی حکمرانی کی درجہ بندی میں 90 فیصد سے اوپرتھا۔ انہوں نے کہا کہ حقائق الفاظ سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ قومی سلامتی کے قانون کی توہین کرنے والے کچھ خوف پھیلانے والے افراد قانون کی حکمرانی کے معاملے میں ہانگ کانگ سے بہتر کام نہیں کر رہے ۔ میں یہاں ان پر زور دیتا ہوں کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں اوراپنے ہاں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری کے لیے زیادہ وقت صرف کریں۔
رم اللہ(شِنہوا) مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقع گاؤں جابہ میں جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت ، فلسطینی سیکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی گاڑی کو نشانہ بنایا اور دونوں فریقوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد کار میں سوار تین فلسطینی جنگجووں کو گولیاں ماری گئیں۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے اپنے فوجیوں پر حملوں میں مطلوب مشتبہ افراد کی گرفتاری کےلئے جابہ گاؤں پر چھاپہ مارا۔ مشتبہ افراد نے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں فائرنگ کر کے تینوں کوہلاک کر دیا گیا۔
منگل کے روز اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر اسرائیل کو مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے کی جانے والی فوجی کارروائی کے دوران چھ فلسطینیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبے ریاؤ جزائر میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے جبکہ 33 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
ناتونا ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سیکرٹری سریف الدین محمد نے جمعرات کو کہاکہ ناتونا ریجنسی میں آنے والی قدرتی آفت کے متاثرین کے لیے پیرسے تلاش اور بچاؤ کا مشن جاری ہے جبکہ مشن میں مدد کیلئے بھاری مشینری پہنچ چکی ہے ۔
انہوں نے ٹیلی فون پر شِنہوا کو بتایا کہ کل 25 لاشوں میں سے 21 کی شناخت کر لی گئی ہے۔ تلاش کی کارروائیاں جاری رہنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق پیر کو لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات کے تباہ ہونے کے بعد تقریباً 1300 افراد بے گھر ہوگئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ سہاریانتو نے کہا کہ تقریباً 100 خاندانوں کو نئی جگہ منتقل کیا جائے گا۔
مزار شریف، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے گورنر ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
صوبائی پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے جمعرات کے روز بتایا کہ دھماکہ صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف شہر میں ہوا۔
وزیری نے شِنہوا کو بتایا " دھماکہ صوبائی گورنر کے دفتر کے قریب کچھ دیر قبل ہوا ہے جس کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں"۔
دریں اثنا نجی ٹی وی چینل طلوع نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے جائے وقوعہ کو عوام کے لئے بند کردیا ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے پریزیڈیم نے اپنا دوسرا اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں کئی دستاویزات غور و خوض کے لئے تمام وفود کو پیش کرنے کا فیصلہ ہوا۔
ان دستاویزات میں حکومتی ورک رپورٹ کا مسودہ، 2022 میں قومی اقتصادی و سماجی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد اور 2023 کے منصوبے، 2022 میں مرکزی اور مقامی بجٹ پر عمل درآمد اور 2023 کے بجٹ کے ساتھ ساتھ قانون سازی بارے قانون پر نظرثانی کا مسودہ بھی شامل ہے ۔
پریزیڈیم نے انتخابات اور تقرری کے طریقہ کار کا مسودہ تمام وفود کو غور و خوض کے لئے پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرمین ژاؤ لی جی نے اجلاس کی صدارت کی۔
دستاویزات کی تیاری کے لئے اجلاس سے قبل پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز نے ملاقات کی جس کی صدارت بھی ژاؤ نے کی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قدرتی وسائل نے انٹیلی جنٹ گاڑیوں کے بنیادی نقشوں کے لیے معیاری نظام کی تعمیر سے متعلق رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ ہدایات عام ایپلی کیشن، پروڈکشن اپ ڈیٹ، ایپلیکیشن سروس، کوالٹی کا پتہ لگانے اور حفاظتی انتظام کے پہلوؤں سے ان نقشوں کے معیاری ہونے کے حوالے سے رہنمائی کرتی ہیں۔
ہدایات میں آٹوموبائل، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن، الیکٹرانکس، ٹرانسپورٹیشن، انفارمیشن سیکیورٹی، پاس ورڈ اور دیگر صنعتوں کے ساتھ ان نقشوں اور جغرافیائی معلومات کی مربوط ترقی کو فروغ دینے اوربتدریج انٹیلی جنٹ گاڑیوں کے بنیادی نقشوں کا ایک معیاری نظام بنانے پر زور دیا گیا ہے جوملک کی تکنیکی اور صنعتی ترقی کی ضروریات کو پورا کرتا ہو۔ گائیڈ لائن میں انٹیلی جنٹ گاڑیوں کے بنیادی نقشوں کے لیے 10 سے زیادہ معیارات پیشگی تیار کرنے کی تجویز دی گئی ہے،جن میں بنیادی جنرل ایپلی کیشن اور ڈیٹا مہارت جیسے تکنیکی تقاضوں اور ضروریات کا احاطہ کیا گیا ہوتاکہ انٹیلی جنٹ گاڑیوں کے بنیادی نقشوں کے مکمل اطلاق کی فوری ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے۔ گائیڈ لائن کے مطابق، چین ابتدائی طور پر 2025 تک خود مختار گاڑیاں چلانے کے لیے انٹیلی جنٹ گاڑیوں کے بنیادی نقشوں کے لیے ایک معیاری نظام بنائے گا۔
بیجنگ (شِنہوا) بصارت کی محرومی کے باعث وانگ یونگ چھنگ بیجنگ میں عظیم عوامی ہال کا شاندار اندرونی حصہ نہیں دیکھ سکے لیکن یہ کمزوری ا نہیں اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لیےاس دیوقامت عمارت میں گھومنے پھرنے سے نہیں روک سکی۔
چین کی اعلیٰ قانون سازنیشنل پیپلزکانگریس (این پی سی) کے نومنتخب نائب وانگ ملک کی اہم ترین قانون سازی اور جمہوری تقریب کے دوران چین کے 8 کروڑ50 لاکھ معذور افراد کی نمائندگی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے نائب چیئرمین وانگ نے دو سیشنز کے موقع پر شِنہوا کو بتایا کہ میرا مقصد معذور لوگوں کی آواز بلند کرنا اور ان کے مسائل کے حل میں مدد کے لیے تجاویز پیش کرنا ہے۔
یہ دو سیشن قومی قانون ساز ادارے اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس ہیں جوکہ ملک کا اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارہ ہے۔
اس تقریب میں ہزاروں قومی قانون ساز اور سیاسی مشیر حکومتی رپورٹس اور دیگر قانونی دستاویزات کا جائزہ لینے اور مفاد عامہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے اکٹھے ہو ئے ہیں۔
وانگ رواں سال کے نیشنل پیپلز کانگریس کے اجتماع میں دو تجاویز لائے ہیں جن میں سے ایک نابینا مساج کرنے والوں اور ان کے کلینکس کے لائسنس سے متعلق ہے۔
چین نے جزوی یا مکمل نابینا ہونے والے ہزاروں لوگوں کو لائسنس جاری کیے ہیں تاکہ وہ اپنے طبی مساج کے پیشے کو اپنی آمدنی بہتر بنانے کے طریقے کے طور پر تسلیم کراسکیں۔
وانگ نے اس پیشہ سے منسلک افراد سے تحقیق کرنے کے بعد معلوم کیا کہ درحقیقت یہ لائسنس اکثر ملک کے طبی نظام کی جانب سے غیر تسلیم شدہ ہیں جس کی وجہ سے ایسے بہت سے مساج پارلرز کے اندراج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وانگ نے اس طرح قومی صحت کمیشن (این ایچ سی ) اور دیگر متعلقہ اداروں کو نابینا مساج کرنے والوں اور شفا خانوں کے لیے ڈیجیٹل رجسٹریشن کے نظام میں اصلاحات کی تجویز پیش کی تھی۔
انہوں نے قومی صحت کمیشن کے گروپ مباحثے کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ ان کی ملازمت کے اندراج کے مسائل کو حل کرنے سے بصارت سے محروم زیادہ تر لوگوں کو مستحکم ملازمتوں کے حصول میں مدد مل سکتی ہے اوراس طرح غربت کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔
وانگ کی دوسری تجویز باقاعدہ اسکولوں میں داخل بصارت سے محروم طلباء کے لیے بڑے حروف کی نصابی کتابوں کی فراہمی سے متعلق ہے۔
اس قانون ساز نے کہا کہ تقریب میں بیٹھے دیگر نائبین اورعہدیداروں کے ساتھ بات چیت نے انہیں اپنی تجاویز کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے مندوب نے امریکہ اور دیگرممالک پرزور دیا ہے کہ افغانستان کے بیرون ملک اثاثے فوری طور پر افغان عوام کو واپس کئے جا ئیں تاکہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرسکیں۔
سال2021 میں سقوط کابل کے بعد امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغان مرکزی بینک کے تقریباً 9.5 ارب امریکی ڈالرز کے اثاثوں کو منجمد کر دے گا جسے کچھ لوگ خالص لوٹ مارقرار دے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک اثاثے افغان عوام کے ہیں اور انہیں افغان عوام کے لیے استعمال کیا جا نا چا ہئے۔
گینگ نے فروری میں نیویارک کے جنوبی ضلع کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے امریکی جج کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ افغانوں کے بیرون ملک اثاثوں کو استعمال کے لیے کسی دوسری طرف منتقل کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ افغان اثاثوں کو منجمد کرنا بلا جوازاورغیر قانونی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرجب ہم افغانستان کی صورتحال پر غور کرتے ہیں تو ہم افغان خواتین کی جانب توجہ دینے کے علاوہ کوئی مدد نہیں کر سکتے ۔ وہ افغان معاشرے میں ایک کمزور گروہ ہیں اور کئی برسوں کی جنگ اورافراتفری کا سب سے بڑا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے مندوب نے امریکہ اور دیگرممالک پرزور دیا ہے کہ افغانستان کے بیرون ملک اثاثے فوری طور پر افغان عوام کو واپس کئے جا ئیں تاکہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرسکیں۔
سال2021 میں سقوط کابل کے بعد امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغان مرکزی بینک کے تقریباً 9.5 ارب امریکی ڈالرز کے اثاثوں کو منجمد کر دے گا جسے کچھ لوگ خالص لوٹ مارقرار دے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک اثاثے افغان عوام کے ہیں اور انہیں افغان عوام کے لیے استعمال کیا جا نا چا ہئے۔
گینگ نے فروری میں نیویارک کے جنوبی ضلع کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے امریکی جج کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ افغانوں کے بیرون ملک اثاثوں کو استعمال کے لیے کسی دوسری طرف منتقل کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ افغان اثاثوں کو منجمد کرنا بلا جوازاورغیر قانونی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرجب ہم افغانستان کی صورتحال پر غور کرتے ہیں تو ہم افغان خواتین کی جانب توجہ دینے کے علاوہ کوئی مدد نہیں کر سکتے ۔ وہ افغان معاشرے میں ایک کمزور گروہ ہیں اور کئی برسوں کی جنگ اورافراتفری کا سب سے بڑا شکار ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اورسپین کے بادشاہ فلپ ششم نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔
صدر شی نے جمعرات کو اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران دونوں ملکوں نے اپنی دوستی کو مزید گہرا کیا ہے، تعاون کو فروغ دیا ہے اور باہمی احترام، برابری اور باہمی فائدے کے جذبے کے تحت ایک جامع تزویراتی شراکت داری قائم کرتے ہوئے اسے آ گے بڑ ھایا ہے، جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
شی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین۔سپین تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور 50ویں سالگرہ کو سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور عوام کےعوام کے ساتھ تعلق کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے شاہ فلپ ششم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ مشترکہ طور پر چین اورسپین کے مابین دوستانہ تعاون کا ایک نیا باب لکھا جا سکے۔
اس موقع پر فلپ ششم نے کہا کہ گزشتہ 50 برسوں کے دوران سپین اورچین کے تعلقات مستحکم اورآسانی کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں جبکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور دونوں لوگوں کے درمیان دوستی مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ملک اپنے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منانے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوستانہ تبادلوں اورعملی تعاون کو جامع طور پر وسعت دیں گے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے اداروں میں اصلاحات نظم ونسق کی صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہےتاکہ پیچیدہ عالمی ماحول کے موقع پر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیرمیں نئے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔
14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے جاری پہلے اجلاس میں غوروخوض کے لیے پیش کئے گئے اصلاحات کے اس منصوبہ میں عوامی تشویش کے کچھ مشکل مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس کے اقتصادی اور سماجی ترقی پر وسیع تر اثرات مرتب ہوں گے۔
ان اصلاحات میں چین کو جدیدیت کی راہ پر ڈالنے کی مہم میں مختلف اہم شعبوں پر زور دیا گیا ہے جن میں سائنس اور ٹیکنالوجی، مالیاتی نگرانی، ڈیٹا مینجمنٹ، دیہی احیا ئےنو ، دا نشورانہ املاک کے حقوق اورعمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال شامل ہے ۔
اس کا مقصد کلیدی شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کو فروغ دینا ہے تاکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی ) کی قیادت کو ادارہ جاتی انتظام میں مزید مستحکم بنایا جائے، فنکشنل ایلوکیشن میں بہتری لائی جائے، ادارہ جاتی میکانزم کو بہتر بنایا جائے اور مخنت کشوں کے انتظام کے لئے احکامات کو زیادہ موثر بنایا جائے۔
از سر نو تشکیل شدہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی، ادارہ جاتی اصلاحات اور وسائل کی ہم آہنگی میں اپنے انتظامی فرائض کو مضبوط بنائے گی اور تکنیکی جدت طرازی کے انتظام کو بہتر بناتے ہوئے نئے قسم کے قومی متحرک نظام میں بہتری لائے گی۔
چین کی جدید کاری کی مہم میں سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت کو مرکز ی اہمیت حاصل ہے اور اس کو ایک مستحکم نظام کے ذریعے معاونت فراہم کی جانی چاہیے۔ ملک کے لیے بین الاقوامی سائنس وٹیکنالوجی مسابقت اور بیرونی روک تھام اور دباؤکے پیش نظر اپنی سائنس وٹیکنالوجی کی قیادت اور انتظامی نظام کو درست کرنا اور بھی زیادہ ضروری ہو گیا ہے تاکہ بنیادی ٹیکنالوجیز کے میدان میں زیادہ خود انحصاری اور طاقت کاحصول ممکن بنانے میں پیش رفت کو مزید تیز تر کرکے قوتوں کو بہتر طور پر مربوط کیا جا سکے۔
موجودہ بینکنگ اور انشورنس کے نگران ادارے کی بنیاد پر قائم کی جانے والی قومی مالیاتی ریگولیٹری انتظامیہ مالیاتی منڈی کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو یقینی بنائے گی اور لوگوں کے مالی مفادات کے بہتر تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف صورتوں کے ساتھ ساتھ رسک مینجمنٹ اور روک تھام کو مضبوط بنائے گی۔
بیجنگ (شِںہوا) ہورونگ اپنے ہاتھ میں نوزائیدہ پانڈا کا مجسمہ تھامے عظیم عوامی ہال میں سب کی نگاہوں کا مرکز تھی اور وہ خوبصورت نسل کے تحفظ بارے دہائیوں سے جاری اپنی کوششوں سے متعلق بتارہی تھی۔
پہلی مر تبہ 1995 میں پانڈا پر تحقیق کرنے والوں نے مصنوعی طور پر ایک بچے کو کھانا کھلایا تھا۔ انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنے اور سننے کی صلا حیت کے بغیر اتنی چھوٹی اور نازک مخلوق نے زندہ رہنے کی خواہش جیسی ایک چونکا دینے والی آواز نکالی ۔اس کے بعد سے انہوں نے اپنے کام کو ایک بھاری ذمہ داری کے طور پر نبھایا۔
قومی قانون ساز ہو جاری "دو اجلاسوں" کے لئے بیجنگ میں مو جود ہیں۔ دو اجلاس سے مراد قومی مقننہ ، قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس ہیں۔
چین کے سیاسی کیلنڈر میں ہونے والی اس اہم سالانہ تقریب میں "ہو" جیسی خواتین قانون سازوں اور سیاسی مشیروں نے ملک میں ترقی کے فروغ میں دانشمندی کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 14 ویں قومی عوامی کانگریس میں شریک قانون سازوں میں ایک چوتھائی سے زائد خواتین ہیں۔
ایک تجربہ کار قومی قانون ساز کی حیثیت سے "ہو" نے دیوہیکل پانڈا اور جنگلی حیات کے جینیاتی وسائل لیکر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور انسان و فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے موضوعات پر 31 تجاویز اور 10 تحاریک پیش کیں ۔
ہو نے مزید کہا کہ 80 فیصد تحاریک نے متعلقہ قوانین اور ضوابط کی تشکیل اور نظر ثانی میں مثبت کردار ادا کیا۔
ہو اور ان کے ساتھیوں کی تقریباً 30 برس کی کوششوں کے بعد بڑے پانڈا کے افزائش نسل کے چھنگ ڈو تحقیقی مرکزمیں پانڈا کی تعداد 230 ہوگئی ہے جو 1994 میں 18 تھی۔
ہو کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش کا حتمی مقصد پانڈا کو دوبارہ جنگل میں بھیجنا اور اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ رہیں اور اپنی نسل کو آ گے بڑ ھا ئیں۔
ڈبلن (شِنہوا) چینی ملکیت کے حامل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے یورپ میں صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔
نئے اقدامات میں حفاظتی گیٹ ویزکو متعارف کر واتے ہوئے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی پر کنٹرول کو بڑھانا شامل ہے جو کہ یورپ کے ٹک ٹاک صارفین کے ڈیٹا تک ملازمین کی رسائی اور ڈیٹا کی یورپ سے باہر منتقلی کا تعین کرے گا۔
ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ کسی بھی ڈیٹا تک رسائی نہ صرف ڈیٹا کے تحفظ کے متعلقہ قوانین کی پابندی سے مشرو ط ہوگی بلکہ اسے پہلے ان سیکیورٹی گیٹ ویز اور اضافی جانچ پڑتال سے گزرنا پڑے گا۔
اس عمل کی نگرانی تیسرےفریق کی یورپی سیکیورٹی کمپنی کرے گی۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ صارفین کی معلومات کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔اس میں ذاتی ڈیٹا کو فرضی نام دینا شامل ہے تاکہ بغیر اضافی معلومات کے کسی فرد کی شناخت نہ کی جا سکے۔
یہ کمپنی رواں سال سے اپنے یورپی صارفین کے ڈیٹا کو آئرلینڈ اور ناروے میں مزید دو نئے ڈیٹا سینٹرز قائم کر کے مقامی طور پر ذخیرہ کرنا شروع کر دے گی۔
گزشتہ سال ٹک ٹاک کا پہلا یورپی ڈیٹا سینٹر آئرلینڈ کے ڈبلن میں قائم کیا گیا تھا۔
ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ ایک بار فعال ہونے کے بعد ان تینوں ڈیٹا سینٹرز کی سالانہ سرمایہ کاری 1.2 ارب یورو (1.26 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ جائے گی ۔
ان نئے اقدامات کو "پروجیکٹ کلوور"کا نام دیا گیا ہے جو کہ رواں سال اور 2024 تک لاگو کردیئے جائیں گے۔
اس وقت پورے یورپ میں ٹک ٹاک کے 15 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔
کمپنی نے کہا ہے کہ اس سطح کے پیمانے کے ساتھ اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ ہماری کمیونٹی اوران کے ڈیٹا کے تحفظ ، رازداری اور حفاظت کو یقینی بنا کر اعتماد پیدا کرنا اہم ہے۔ (1 یورو = 1.05 امریکی ڈالر)
انڈونیشیا کے جزائر ناٹونا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریوں میں 21افراد ہلاک اور کم از کم 50افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ،انڈونیشیا کے جزائر ناٹونا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا ہے،لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21افراد ہلاک ہو گئے،لینڈ سلائڈنگ والے علاقے میں ریسکیو ٹیموں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور مزید جانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں انڈونیشیا کے بیشتر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی لہر آئی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں پولینڈ کے وزیر اعظم متیوس موراویکی سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق موراویکی سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تو ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی قیادت میں حکام نے شاہ خالدبین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا، سعودی ولی عہد نے الیمامہ محل میں پولینڈ کے رہ نما کا استقبال کیا اوران سے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی ،دونوں سربراہان نے خام تیل مہیا کرنے کے دائرہ کار اور تیل کی عالمی مارکیٹ کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا،پولش حکومت کے بیان کے مطابق یوکرین کا تنازع بھی بات چیت کا موضوع تھا،پولش وزیراعظم نے ہرسطح پر یوکرین کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا،دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب کو پولینڈ سے خوراک کی مصنوعات کی برآمد کے لیے کاروباری مواقع کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیز اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی اہمیت پربھی تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ،وزیرمملکت شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز، وزیرتجارت ڈاکٹر ماجدالقصبی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر،ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے وزیر صالح الجسر، وزیر برائے معیشت و منصوبہ بندی فیصل علی ابراہیم اور پولینڈ میں سعودی سفیر سعد الصالح بھی شریک تھے،ان کے علاوہ سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر اناطولی پیٹرینکو بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین کے صدر ولودی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس سے ملاقات میں بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کو 18مارچ کے بعد بھی جاری رکھنے کے معاملے پر اتفاق ہو گیا ہے،زلنسکی نے دارالحکومت کیف میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گٹرس کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس نے یوکرین میں زاپوریژیا جوہری پلانٹ پر قبضہ کر کے ایک جوہری بلیک میلنگ کی ہے۔ زاپوریژیا جوہری پلانٹ واپس یوکرین کے مکمل کنٹرول میں آنا چاہیے۔ یہ صرف یوکرین کی ہی نہیں عالمی سلامتی کا مسئلہ ہے،زلنسکی نے کہا کہ ہم نے گٹرس کے ساتھ بحیرہ اسود اناج راہدری سمجھوتے کو 18مارچ کے بعد بھی جاری رکھنے کے موضوع پر غور کیا ہے، ہم اس معاملے میں متفق ہیں کہ بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کا 18مارچ کے بعد بھی جاری رہنا پوری دنیا کی ایک اہم ضرورت ہے،گٹرس نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں روس کو یوکرین پر حملوں کا قصوروار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ یوکرین کی زمینی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گی،انہوں نے کہا ہے کہ زاپوریژیا جوہری پلانٹ کی سلامتی اور تحفظ کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اس علاقے کو فوجیوں سے مکمل طور پر پاک کرنا ضروری ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہگذشتہ سال استنبول میں طے پانے والے اناج راہداری سمجھوتے کے بعد سے یوکرین کی بندرگاہوں سے 23ملین ٹن سے زائد اناج کی برآمد کی جا چکی ہے۔ اس برآمد نے عالمی سطح پر خوراک کی قیمتیں گرانے میں اہم کردار ادا کیا اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں جنگ کا بھاری بدل چکانے والے انسانوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا ہے،انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے کا 18مارچ کے بعد بھی جاری رہنا ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپی یونین نے اسرائیل اور فلسطین سے تناو میں کمی کرنے کی اپیل کی ہے،یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کے آفس سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کو، اسرائیل میں اور مقبوضہ فلسطینی زمینوں میں بڑھتے ہوئے اور بچوں سمیت کثیر تعداد میں اسرائیلی وفلسطینی جانی نقصان کا سبب بننے والے پرتشدد واقعات اور انتہا پسندی پر، شدید تشویش کا سامنا ہے،بوریل نے کہا کہ ہم اسرائیل اور فلسطینی حکام سے حالات میں نرمی لانے اور تناو میں شدت پیدا کرنے والے اقدامات سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو رہائشی بستیوں کی توسیع کو بند کرنا ہو گا، یہودی آبادکاروں کے اختیار کردہ تشدد کا سدباب کرنا اور پر تشدد اقدامات کے خاتمے کے لئے اسرائل سے جواب طلب کرنا چائیے، غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو بہتر کرنا اور پابندیوں میں نرمی لانا ضروری ہے، مقدس مقامات کی حیثیت کا تحفظ، سابقہ نقطہ نظر کے ساتھ اور اردن کے خصوصی کردار کا احترام ملحوظ رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے،عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں کے ایک جگہ پر اور پر امن شکل میں زندگی گزارنے کو یقینی بنایا جانا چاہیے،بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام مسائل قیام امن کے راستے کی رکاوٹ ہیں، دو حکومتی حل کو یقینی بنانے کے لئے ایک سیاسی افق کی تعمیر نو کلیدی اہمیت کی حامل ہے، صرف مذاکرات شدہ سمجھوتہ ہی ہر ایک کو امن و سلامتی کا موقع فراہم کر سکتا ہے ،بیان میں یورپی یونین کی طرف سے عرب امن اقدام کی بحالی نو کو دی گئی اہمیت اور اس معاملے میں صرف کردہ کوششوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کوایک بار پھر نامعلوم حملوں کا نشانہ بنایا گیا، عرب میڈیا کے مطابق اس دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے،یہ حملہ ایران کے وفادار دھڑوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا، حملے میں ایرانی میزائلوں کے گودام اور ہتھیاروں سے لدے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے،یہ گودام رہائشی علاقوں کے درمیان واقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کی حکومت نے ایک نیا پروگرام ترتیب دیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی کمپنیوں کو مملکت میں راغب کرنے کے منصوبے کوتیزکرنا ہے،بین الاقوامی کمپنیوں کواپنے علاقائی ہیڈکوارٹرز سعودی دارالحکومت میں منتقل کرنے کی ترغیب دینے کے پروگرام کی نگرانی شاہی کمیشن برائے الریاض کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کریں گے،واضح رہے کہ سعودی حکومت نے فروری 2021میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2024سے صرف ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دست خط کرے گی جنھوں نے اپنے علاقائی صدردفاترسعودی عرب میں قائم کیے ہوں گے،اسی سال اکتوبر تک 44بین الاقوامی کمپنیوں کو مملکت میں اپنے علاقائی صدردفاترقائم کرنے کے لیے لائسنس جاری کیے گئے تھے،حالیہ مہینوں میں، زیادہ سے زیادہ تارکین وطن اور بین الاقوامی کمپنیاں مملکت میں منتقل ہو رہی ہیں اور وہ خطے کے دیگراہم مراکزسے دورکاروبار کو راغب کرتی ہے،ایسی ہی ایک کمپنی پیپسی کو ہے جس کے مشرق اوسط کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او)نے گذشتہ ماہ العربیہ کو بتایا تھا کہ کمپنی کی اعلی قیادت کی ٹیم الریاض منتقل ہو گئی ہے،سعودی وزیرخالدالفالح نے فنانشیل ٹائمزکو بتایا تھاکہ جو بین الاقوامی کمپنیاں اپنے صدردفاتر سعودی عرب منتقل کریں گے، انھیں ٹیکس میں کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیچن رہ نما رمضان قدیروف نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی آشیرباد کے بعد اپنے 17سالہ بیٹے احمد کی شادی تامیلا محمد وفا سے شادی کی،چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور شادی کی بارات لگژری کاروں پر مشتمل ایک جلوس کی شکل میں نمودار ہوئی،باراتیوں کے محافظوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے سے منع کیا گیا تھا اور مہمانوں کی محدود تعداد کو شادی میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا،احمد قدیروف کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں لگژری ویڈنگ کاروں کی قطار دکھائی گئی،دوسری طرف سے ولادی میر پیوٹن نے دولہا احمد قدیروف جورمضان قدیروف کے 14بیٹوں میں سے ایک ہیں کو ذاتی طور پر کریملن میں اس کی شادی پر مبارکباد دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی سے متعلق پابندیوں کے ایک نئے دورمیں ایران کے ایک اعلی فوجی کمانڈر سمیت بعض سینئر سرکاری عہدے داروں اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں ، عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے یہ اقدامات خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مغربی اتحادیوں کے تعاون سے کیے ہیں،امریکا نے ایرانی فوج کے اعلی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی پرپابندیاں عائد کی ہیں،وہ پاسداران انقلاب کے ایک اعلی کمانڈر ہیں اور صوبہ مغربی آذربائیجان میں شہدا صوبائی کور کے سربراہ ہیں،ان کے ساتھ ایرانی حکومت کے ایک عہدہ دار کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے،اس عہدہ دار نے مبینہ طورپرعوام تک انٹرنیٹ کی رسائی کو روکنے کی حکومت کی کوششوں میں براہ راست کردارادا کیا تھا،موسوی 2019 میں عوامی احتجاجی ریلیوں اور 2022میں پولیس کی حراست میں 22سالہ مہسا امینی کی موت کے ردعمل میں ہونے والے مظاہروں کو دبانے والے فوجی یونٹوں کے انچارج تھے۔
محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ موسوی کی کمان میں فوجیوں نے مشین گنوں کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی،مہساامینی کی موت کے بعد ایران میں گذشتہ چھے ماہ سے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ان میں ایرانی حکومت کے خاتمے کے مطالبات کیے جارہے ہیں اورخواتین ملک بھر میں ان مظاہروں میں حصہ لے رہی ہیں۔ حکومت نے اس کے جواب میں مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈائون کیا، جس میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہزاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہیں،امریکا کی ان نئی پابندیوں میں ایران کے جیل نظام کے دواعلی عہدے داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ وہ خواتین اور لڑکیوں کیانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ علی چہارمحلی کی نگرانی میں جیلوں میں بھیجے گئے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جبری اعتراف جرم کے لیے ان پردبا ئوڈالا گیا،
انھوں نے تہران کی ایوین جیل کے وارڈن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں، جن کی نگرانی میں پاسداران انقلاب کے ارکان سمیت جیل حکام نے حکومت کے سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اس میں کرنٹ لگانے، جلانے اور شدید مار پیٹ کے واقعات شامل ہیں،جیل کے ایک اور اہلکار داروش بخشی ارومیہ سنٹرل جیل کے انچارج تھے،میڈیا نے دسمبر میں رپورٹ کیا تھا کہ جیلوں میں بڑے پیمانے پر بدسلوکی اور جاری مظاہروں کے دوران میں گرفتار کیے گئے ایرانیوں پرجنسی حملے کیے گئے،ایران کی جیل سروس نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مستردکردیا ہے،امریکا کی ان پابندیوں میں تین ایرانی کمپنیوں اور ان کی قیادت کو ایرانی سکیورٹی سروسز، قانون نافذ کرنے والی فورسز(ایل ای ایف)کوسازوسامان اور خدمات مہیاکرنے ہدف بنایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِںہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے پریزیڈیم نے اپنی نئی قیادت کے لئے امیدواروں کے ناموں کی سفارش کردہ فہرست منظور کرلی ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نے پریزیڈیم کے اجلاس کی صدارت کی۔
اس فہرست میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چیئرپرسن، وائس چیئرپرسنز، سیکرٹری جنرل اور قائمہ کمیٹی کے ارکان کے نام شامل تھے۔
اجلاس میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے انتخاب کے مسودے کا جائزہ لیا گیا اور اسے اصولی طور پر منظور کرلیا گیا۔
شرکاء نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ پر ایک مسودہ قرارداد، سیاسی مشیروں کی تجاویز پر مبنی ورک رپورٹ پرایک مسودہ قرارداد، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں ترمیم پر ایک مسودہ قرارداد، تجویز کی جانچ پر ایک مسودہ رپورٹ اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی سیاسی قرارداد کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مجوزہ ناموں کی فہرست اور تمام مسودے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفر نس کے ارکان کو تبادلہ خیال اور مشاورت کے لئے دیئے جائیں گے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت میں اہم ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔
رواں سال اس کا سالانہ اجلاس 4 مارچ کو شروع ہوا تھا جو 11 مارچ تک جاری رہے گا۔
برطانیہ کے شاہ چارلس کوکولچیسٹر شہر کے دورے پر مظاہرین کے طنزیہ نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا، برطانوی میڈیا کے مطابق کولچیسٹر شہر میں برطانوی شاہ چارلس نے اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ دورہ کیا تھا تاہم اس موقع پر شاہ چارلس کو طنزیہ نعروں کا سامنا کرنا پڑا،شاہ چارلس کے دورے پر مظاہرین کی جانب سے میگافون پر نعرے لگائے گئے کہ ہمارے ٹیکس کا پیسہ کیوں ضائع کررہے ہیں؟ ایک پلے کارڈ پر نعرہ درج تھا کہ یہ ہمارا بادشاہ نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین کے سینئر رہنما وانگ ہوننگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے والے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے قومی سیاسی مشیروں کے ساتھ تبادلہ خیال میں شرکت کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ نے ہانگ کانگ، مکاؤ اور ملک بھر کی ترقی پراعتماد مستحکم کرنے کی کوششوں اور جدیدیت کی چینی راہ سے تمام محاذوں پر چینی قوم کے تجدید شباب کو آگے بڑھانے میں ہانگ کانگ اور مکاؤ پر زور دیا کہ وہ اپنا منفرد کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔
وانگ نے "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسی پر خلوص اور پختگی سے مکمل عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا جس کے ذریعے ہانگ کانگ کے عوام ہانگ کانگ کا اور مکاؤ کے عوام مکاؤ کا انتظام کرتے ہیں اور یہ دونوں انتہائی اعلیٰ درجے کی خود اختیاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ مرکزی حکومت دونوں خطوں پر مجموعی دائرہ اختیار کو استعمال کرے جیسا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کا انتظام محب وطن افراد کے پاس ہو۔
وانگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ قومی سلامتی کے تحفظ، ترقی کے فروغ ،لوگوں کے خدشات اور روزمرہ زندگی کی مشکلات کو دور کرنے اور "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسی کی مستقل اور مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے دانشمندی اور قوت کو یکجا کرنے میں فعال کردار نبھائیں۔
روسی ہیکرز نے تاوان ادا نہ کرنے پر امریکا کی پینسلوینیا کی اسپتال میں زیرعلاج کینسر کی مریضہ کی برہنہ تصاویر شیئر کردیں،روسی ہیکرز نے 4مارچ کو امریکی اسپتال لی ویلی ہیلتھ نیٹورک کے ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا جس کے بعد 6مارچ کو اسپتال انتظامیہ نے سائبر حملے کے حوالے سے سکیورٹی اداروں کو آگاہی دی تاہم ہیکرز اسپتال کا ڈیٹا چرانے میں کامیاب رہے،ہیکرز نے اسپتال انتظامیہ کو ای میل کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ لمبے عرصے سے ہم آپ کے نیٹورک میں موجود تھے اور آپ کا تمام ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے، جس میں مریضوں کی تفصیلات، ان کے پاسپورٹس کی مندرجات، سوال نامے، نجی معلومات اور برہنہ تصاویر شامل ہیں،امریکی حکام کے مطابق ڈارک ویب پر ڈیٹا جاری نہ کرنے کے بدلے میں ہیکرز کی جانب سے 15لاکھ امریکی ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا،اسپتال کی جانب سے تاوان کی رقم دینے سے انکار کے بعد ہیکرز نے کینسر کی مریضہ کی تفصیلات پر مبنی سات دستاویزات اور ریڈی ایشن اونکولوجی ٹریٹمنٹ لیتے ہوئے تین برہنہ تصاویر کے اسکرین شاٹس سمیت دیگر ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی