• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بھارتی فوجی افسران کی سرکاری فنڈر پر شاہ خرچ...

بھارتی فوج میں افسران کی سرکاری فنڈر پر شاہ خرچیوں نے جوانوں کو ناراض کردیا،رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی جنرل کی تنخواہ 13بھارتی فوجی جوانوں کی تنخواہ کے برابر ہے، نیا کمیشن حاصل کرنے والے لیفٹیننٹ کی تنخواہ32سال کی سروس والے صوبیدار میجر سے3گنا زیادہ ہے، بھارتی فوجی افسران کی تنخواہیں سول بیوروکریسی سے29فیصد زائد ہیں،بھارتی فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کر لی جبکہ جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں،افسران کو مفت سفر کی سہولت جبکہ جوان اپنے خرچے پر سفر کرنے پر مجبور ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی افسران مفت کا راشن بھی بٹورتے ہیں اور راشن الائونس کی مد میں پیسے بھی، افسران کو سودا خریدنے پر 50فیصد جی ایس ٹی کا ڈسکائونٹ ملتا ہے جبکہ فوجی افسران کی بیگمات کو میک اپ کی خریداری پر 45فیصد ڈسکائونٹ کی سہولت حاصل ہے،بھارتی قانون کے مطابق ضلعی زمین کا 20واں حصہ ریٹائرڈ فوجیوں کے لئے مختص ہے جس میں سے زیادہ تر فوجی افسران لے اڑتے ہیں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ایک سے5فیصد کوٹہ ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے مختص لیکن وہ بھی بھارتی فوجی افسران ہڑپ کر جاتے ہیں

بھارتی فوجی افسران کو سروس کے دوران ملنے والے تحائف بھی ٹیکس سے مستثنی ہیں،رپورٹ کے مطابق سی ایس ڈی کرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کو مفت شراب ملتی ہے جس کی کوئی حد متعین نہیں جبکہ جوانوں کے لیے 4بوتلوں کا کوٹا مخصوص ہے، بھارتی فوجی افسران مفت شراب لے کر مارکیٹ میں فروخت کردیتے ہیں،سینئر فوجی افسران کی تقریبات میں جونئیر افسران اور ان کی بیگمات اور جوانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے،ماضی میں بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)سے تعلق رکھنے والے اہلکار تیج بہادر کو غیرمعیاری کھانے پر اعتراض کرنے پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا۔ جنوری 2019میں تیج بہادر کا 22سالہ بیٹا پراسرار طورپر مردہ پایا گیا تھا،سپاہی سندو جوگی نے 2018میں انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فوجی افسر جوانوں کا ویلفئیر فنڈ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں،اہلکار رائے میتھیو نے 2017میں بھارتی فوجی افسران کی طرف سے بٹ مینوں کے استحصال پر احتجاج کیا تھا۔ کچھ عرصے بعد رائے میتھیو کی لاش دیو لالی کینٹ کے کمرے میں پنکھے سے لٹکتی پائی گئی،سپاہی چندو بابو لال 2016میں بھارتی فوجی افسران کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر بارڈر کراس کر کے پاکستان آگیا تھا جسے وطن واپسی پر تشدد، ناروا سلوک اور مسلسل ہراسگی کے باعث استعفی دینا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی...

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر تیار ہو گئی،دبئی فری زونز کے طرز پر پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کیے جائیں گے جس سے برآمدات کا ہدف 3سال میں پانچ ارب ڈالر ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی میں پاکستان بز نس کونسل کی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں تین بڑے سرمایہ کاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ جن کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زائد ہے،یواے ای اور پاکستان کے درمیان شپنگ اینڈ لوجسٹک کوریڈور پر جمعہ کو(آج) دستخط ہوں گے،بزنس کونسل کی تقریب میں چیئرمین پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے وفد کے ہمراہ شرکت کی،اس موقع پر ڈاکٹر سیف الدین نے کہا کہ دبئی فری زونز کے طرز پر پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کیے جائیں گے جس سے برآمدات کا ہدف 3سال میں پانچ ارب ڈالر ہے،فی الحال برآمدات ایک ارب ڈالر ہیں،تقریب میں نائب چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی امریکا حوالگ...

ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی امریکا حوالگی رکوانے کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی،عارف نقوی کے وکیل نے ہائیکورٹ کو بتایا عارف نقوی کو نیوجرسی کی جیل میں رکھا جاسکتا ہے، جیل میں پرتشدد قیدیوں کے ساتھ رکھے جانے پر عارف نقوی کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا وہ شدید ڈپریشن میں ہیں اور جیل میں خودکشی بھی کرسکتے ہیں،وکیل نے دلائل کے حق میں طبی شواہد کے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے،تاہم لندن ہائیکورٹ نے ملک بدری کے فیصلے کے خلاف عدالتی جائزے کی اجازت دینے سے انکار کردیا،2021میں اس وقت کی ہوم سیکرٹری نے عارف نقوی کو امریکاکے حوالیکرنیکی منظوری دی تھی، عارف نقوی کو امریکا میں فراڈ کے الزامات پر 300برس کی سزا ہوسکتی ہے،ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی پرفراڈ اور منی لانڈرنگ کے 16الزامات عائد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس فوج کی پیش قدمی ، یوکرین کے مذید دو شہرو...

روس نے یوکرین پر تازہ حملوں میں دوشہروں مشرقی خارکیف اور جنوبی اوڈیسا کو نشانہ بنایا ہے، روس نے خار کیف شہر اور گردونواح کے علاقوں پر 15حملے کیے ہیں،روسی فوج نے تازہ حملوں میں یوکرین کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق خارکیف اوراوڈیسا کے گورنر زنے کہا ہے کہ میزائل حملے میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور کئی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے ، حکام کے مطابق کیف میں پندرہ فیصد آبادی کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے ،دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ روسی فوج مشرقی یوکرین کے شہر باخموت پر آئندہ چند دنوں میں قبضہ کر سکتی ہے،یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس کی عسکری تنظیم واگنر مرسینری گروپ باخموت میں فوجی کارروائیوں کی سربراہی کر رہی ہے اور دعوی کیا ہے کہ اس نے صنعتی شہر کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا ہے،واگنر کے سربراہ اور کریملن کے اتحادی یوگینی پریگوژن کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں نے باخموت کے مشرقی حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے،روس کے حملے کے بعد باخموت میں لڑائی شدید اور خونریز ہے، اس جنگ میں یوکرین کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوا ہے اور لاکھوں شہری بے گھر ہوئے ہیں،نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ کے مطابق ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ روس مزید فوجی بھیج رہا ہے اور اس کے پاس معیار کی کمی ہے جس کو وہ مقدار سے پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم اس بات کو مسترد نہیں کر سکتے کہ آنے والے دنوں میں روس باخموت پر قبضہ کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مولانا فضل الرحمن 10 مارچ کو فیصل آباد کا دو...

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 10 مارچ کو فیصل آباد کا دورہ اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر جے یو آئی کے دیگر مرکزی، صوبائی و ڈویژنل قائدین بھی مذکورہ تاریخی ورکرز کنونشن میں شریک اور اظہار خیال کریں گے نیزجمعیت علمائے اسلام(ف) کی ضلعی مجلس عمومی نے آئندہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھی جے یوآئی(ف)کے پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ساتھ ساتھ جے یوآئی اسلامی نظام معیشت کے نفاذ اور بے حیائی وفحاشی کے خلاف پرامن پارلیمانی جدوجہد جاری رکھے گی۔اس سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام کی ضلعی مجلس عمومی کااہم اجلاس سابق ٹکٹ ہولڈر حاجی محمد رفیق طاہر کی رہائش گاہ پر زیرصدارت ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ منعقد ہواجس سے ضلعی امیر کے علاوہ،صوبائی معاون سیکرٹری مفتی فضل الرحمن ناصر، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محمد عرفان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد یوسف انصاری، میاں محمد طیب، شیخ عرفان الٰہی، اشفاق انصاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ضلعی امیر مخدوم زادہ سید زکریا شاہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک میں اسلامی نظام معیشت کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملک سے بے حیائی اور فحاشی کے کلچر کے خاتمے اور عوامی مفاد کے کاموں کیلئے جدوجہد جای رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں جے یوآئی(ف)کے وزرا کی کارکردگی سب سے بہترین ہے اوروفاقی وزارت مواصلات، وزارت مذہبی امور، سیفران، ہاؤسنگ میں عوامی مفادات کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرواکر دل جیت لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کو بزدار اور پرویزالٰہی دور میں صوبہ تبادلات بنا دیا گیا تھا اورانہی کی وجہ سے اس وقت سڑکیں اور عمارتیں کھنڈر بن چکی ہیں لہٰذا اب پنجاب کے عوام جمعیت علمائے اسلام(ف)کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آئندہ صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکرہر صوبائی حلقہ سے اپنے امیدوارنامزد کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم نواز ڈویزنل ورکر ز کنونشن کیلئے 10مارچ...

وفاقی وزیر داخلہ و صوبائی صدر پنجاب رانا ثناء اللہ خاں کی خصوصی ہدایات پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع فیصل آباد کا خصوصی اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم کے ڈیرہ پر ضلعی صدر میاں قاسم فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا۔مہمان خصوصی ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری کی خصوصی شرکت۔سابق اراکین اسمبلی رانا شعیب ادریس خان۔چوہدری شفیق گجر۔ضلعی سنیر نائب صدر فیصل آباد آفتاب اکبر چوہدری انشاء ایم پی اے پی پی 100 ٹکٹ ہولڈر سکندر حیات جتوئی ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری عثمان گجر۔ضلعی صدر خواتین ونگ قدسیاہ ضیاہ ضلعی صدر ایس ایم ٹی عدنان سیالوی۔ڈویزنل ترجمان رانا وارث حسین۔ڈویزنل اقلیتی ونگ صدر کامران بھٹی۔صدر جمھرہ چوہدری افتخار گھمن۔صدر سمندری نزیر حسین باجوہ اور ضلعی سنیر نائب صدر چوہدری زاہد عمران گجر و ضلعی سیکرٹری اطلاعات مزمل رضا ایڈوکیٹ نے اپنے اپنے خطاب میں 10مارچ فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی چیف آرگنائز مریم نواز صاحبہ کی ڈویزنل ورکر کنونشن آمد پر پھرپور استقبال کے لیے اپنی طرف سے اپنی ساتھیوں سمیت آنے کا اعلان کیا۔انشاء اللہ کامیاب کنونشن سابت کرے گا۔کے فیصل آباد ہمیشہ کی طرح میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جو کچھ لاہورمیں ہوا زرداری کو بری الذمہ قرار...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جو کچھ گزشتہ لاہورمیں ہوا آصف زرداری کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں سیاہ ترین دن تھا، پنجاب کا نگران وزیراعلی آصف زرداری کا بہادر بچہ ہے، نگران حکومت نیوٹرل نہیں بلکہ زرداری اور شریف کی نمائندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4، 4 موبائلز معاشی کرمنلز کی سکیورٹی پر مامور ہیں، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ہم نہتے ہی سفر کریں، یہ حکومتی لوگوں کیعلاوہ کسی کو سکیورٹی دینے کو تیار نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، کو رئیر شعبے نے 67 دنوں میں 20 ارب پارس...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے کوریئر شعبے میں کھپت کی بحالی اور توسیع کو ترجیح دینے کے سبب رواں سال 8 مارچ تک  ترسیل کا حجم 20 ارب پارسلز سے تجاوز کر گیا ہے۔

اسٹیٹ پو سٹ بیورو (ایس پی بی ) کی جا نب سے جمعرات کے روز بتا یا گیا کہ ملک کی کوریئر کمپنیوں نے 2023 کے پہلے 67 دنوں میں 20 ارب پارسلز نمٹائے۔ یہ سنگ میل نوول کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ سے قبل 2019 کے مقابلے میں 72 دن پہلے حاصل کیا گیا ہے۔

ایس پی بی نے کہا کہ یہ چین کی ایکسپریس ڈیلیوری صنعت کی بھرپور توانائی اور چینی صارفین کی مارکیٹ کی لچک اور صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ۔یہ صارفین کی مارکیٹ بحالی میں تیزی لا رہا ہے جس سے معاشی بحالی رفتار پکڑ رہی ہے۔

اعداد و شمار  کے مطا بق  دیہی علاقوں میں روزانہ  10 کروڑ  سے ز ائد پارسلز نمٹائے جاتے ہیں ، صنعتی مصنوعات کو دیہاتوں میں بھیجا جاتا ہے اور زرعی مصنوعات کو شہر وں میں واقع گھروں میں بھیج دیا جاتا ہے۔

رواں سال ایس پی بی مقامی طلب اور حقیقی معیشت کو فروغ دینے، صنعتی، رسد اور ویلیو چین میں گہرے انضمام، لاجسٹکس کی لاگت کو مسلسل کم کرنے اور دیہی لاجسٹکس نظام کی تعمیر کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنام میں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی تفریحی...

ہنوئی (شِںہوا) ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی تفریحی دوڑ کا ویتنام مرحلہ ویتنام کی بیک نینہ اسپورٹس یونیورسٹی میں ہوا جس میں تقریباً 1 ہزار 300 افراد نے شرکت کی۔

 

ویتنام، شمالی صوبہ بیک نینہ کی بیک نینہ اسپورٹس یونیورسٹی میں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی تفریحی دوڑ کے بعد ایک نوجوان خاتون کا ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے سوینئیر کے ساتھ تصویر کے لئے انداز ۔ (شِنہوا)

ویتنام، شمالی صوبہ بیک نینہ کی بیک نینہ اسپورٹس یونیورسٹی میں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی تفریحی دوڑ کے بعد خواتین شرکاء تمغے کے ساتھ تصویر بنارہی ہیں۔(شِنہوا)

ویتنام، شمالی صوبہ بیک نینہ کی بیک نینہ اسپورٹس یونیورسٹی میں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی تفریحی دوڑ کے بعد خواتین شرکاء کا تصویر کے لئے ایک انداز۔(شِنہوا)

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دو دن سے اسلام آباد ہوں، لاہور میں مجھ پر پر...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں دو دن سے اسلام آباد میں ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ اسلام آباد میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے پٹیشن دائر کر رہے تھے۔ سابق وزیر کا کہنا ہے کہ حالت یہ ہے کہ مجھ پر لاہور میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے، اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنے کیلئے پاکستا...

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنے کے لیے پاکستان کو ہی اقدامات کرنا ہوں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھے لیکن آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنے کے لیے پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ اصلاحات لانے سے پاکستانی کاروبار مزید مسابقتی ہو جائیں گے اور پاکستان کو بہتر سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ضروری اقتصادی فیصلوں سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور امریکا کی مدد سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر آسکتا ہے، پاکستان پائیدارترقی کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور آئی ایم ایف کے ساتھ کام کر رہا ہے، امریکا، اقتصادی، سکیورٹی، سیاسی چیلنجز پر پاکستان کا شراکت دار بننے کو تیار ہے، ہم پاکستان کے شراکت دار ہیں، مستحکم، پرامن اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کو معاشی مشکلات سمیت زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔ اپنی بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ عمران خان کی ریلی کے دوران جھڑپوں سے آگاہ ہیں، دونوں فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ امریکی حکام کی جانب سے عمران خان کی ریلی میں جھڑپوں کے دوران جاں بحق ہونیوالے شخص کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرن...

وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے، ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے(ن)لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز(ڈی کلاسیفائی) کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعل...

روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے نجی شعبہ کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ یہ بات روس کے تجارتی نمائندے وکٹر ایس وینو گراووف نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی سطح پر تجارت ہو رہی ہے تاہم اس کا حجم بڑھانے کیلئے نجی شعبوں کو تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ مسٹر وکٹر نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو روس سے تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے اس ملک کے نجی شعبہ سے تعلقات بڑھانے ہوں گے اور اس سلسلہ میں تجارتی وفود کے تبادلے بھی ہونے چاہئیں۔ ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ پاکستان بڑی مقدار میں لہسن، جوتے، کیلے اور ادویات بھی روس کو برآمد کر سکتا ہے۔ انہوں نے تجارتی لین دین کیلئے بینکنگ چینل کو عالمی معیار کے مطابق بنانے پر زور دیا اور کہا کہ فیصل آباد کے برآمد کنندگان روس کی کپڑے کی ضروریات کو بھی پورا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے روس سے خام تیل کی درآمد کے سلسلہ میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوگا ۔ ڈاکٹر خرم طارق نے مسٹر وکٹر کو فیصل آبا د چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کی بھی دعوت دی تاکہ وہ خود فیصل آباد کے برآمدی پوٹینشل کاجائزہ لے سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور سعودی تاجروں کے درمیان براہ راست...

سعودی عرب کے کمرشل اتاشی مبشر عبداللہ الشہری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی تاجروں کے درمیان براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ سعودی عرب کی درآمدات میں پاکستان کے حصے کو بڑھایا جا سکے۔ وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سعودی عرب پاکستان کو بڑی مقدار میں تیل برآمد کر رہا ہے جبکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی سعودی عرب میں خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کو چاول ، فروٹ اور دیگر اشیاء کے علاوہ ٹیکسٹائل کی مصنوعات بھی برآمد کر رہا ہے تاہم ان میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مذہب کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جن کا دائرہ کار معیشت تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر پاکستان اور سعودی عرب کی دو طرفہ تجارت 3.5ارب ڈالر ہے جن میں بڑا حصہ تیل کا ہے اس کے برعکس پاکستان سعودی عرب کو چاول اور گوشت سمیت ٹینٹ وغیرہ برآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے فیصل آبا د سے سعودی عرب کیلئے ٹیکسٹائل کی برآمد بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر کا ایک وفد سعودی عرب کا دورہ کر چکا ہے جبکہ سعودی تاجروں سے آن لائن میٹنگ بھی ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان باہمی رابطوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے سعودی کمرشل اتاشی کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کی بھی دعوت دی تاکہ وہ فیصل آباد کے تاجروں سے براہ راست ملاقات کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کیل...

جنوبی کوریا کے سفیر سر سینگپئو نے کہا کہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کوریا کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پر کاروبار کر رہی ہیں جبکہ اُن کا ملک پاکستان کو ٹیکسٹائل کے شعبہ میں جدت لانے کیلئے بھی مدد دے رہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں فیصل آباد کی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں پاک کوریا، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ریسرچ سنٹر کے قیام کا ذکر کیا اور کہا کہ اس کے ذریعہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کی نئی راہیںکھولی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کوریا کی ڈائیو، سام سنگ اور دیگر کئی کمپنیوں کا ذکر کیا جو براہ راست پاکستان کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت بارہ ہزار سے زائد پاکستانی بھی کوریا میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ کوریا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کوریا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت 1.1ارب ڈالر ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کوریا کے شعبہ کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹیز کے درمیان رابطے کو بڑھانے کیلئے تجارتی وفود تشکیل دیئے جانے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا شمار گنے کے زیر کاشت رقبہ اور پید...

پاکستان کا شمار گنے کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوارکے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں کماد کے کل کاشتہ رقبہ کے 95.5فیصد پر زرعی تحقیقاتی ادارہ کماد، فیصل آباد کی متعارف کردہ اقسام کاشت ہوتی ہیں ۔پنجاب میں گنے کی اوسط پیداوار 700 من فی ایکڑ سے زائد ہے جبکہ عالمی فی ایکڑ پیداواربھی تقریبا 709 من فی ایکڑ ہے ۔کاشتکاروں کی گھریلو معیشت اور شوگر ملوں کی کامیابی کا دارومدار کماد کی فصل کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار پرمنحصر ہے۔ گنے کی فصل کوملکی معیشت میں اہم مقام حاصل ہے اور اسکا قومی جی ڈی پی میں 7 فیصد حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد، ڈاکٹر رانا انتظار حسین نے کماد کے سالانہ ریسرچ پروگرام 2023-24کی منظوری بارے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس پروگرام میں ڈاکٹر محمد ظفر ، پرنسپل سائنٹسٹ و ڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی ادارہ کماد اور ڈاکٹر شاہد افغان ، سی ای اوشوگر کین ڈویلپمنٹ بورڈ سمیت زرعی ماہرین ڈاکٹرمحمد منیر نیئر،رانا محمد افضل، ڈاکٹر محمد نعیم کے علاوہ ترقی پسند کاشتکاروں اور زرعی سائنسدانوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈاکٹر شاہد افغان، سی ای او شوگرکین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے شرکاء کوکماد کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے شوگر کین ڈویلپمنٹ بورڈ کے مالی تعاون سے جاری منصوبوں بارے تفصیلاً بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ زرعی سائنسدانوں کی متعارف کردہ کماد کی نئی اقسام کی کاشت کے فروغ سے نامساعد حالات کے باوجود قومی غذائی تحفظ کے حصول کے ساتھ کاشتکاروں کی خوشحالی بھی ممکن ہوئی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں گنے کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور مشینی کاشت کے فروغ کے لئے شوگر انڈسٹری کو زرعی تحقیقاتی ادارہ کمادکے زرعی سائنسدانوں کے شانہ بشانہ چلنا ہوگا ۔ڈاکٹر محمد ظفر ، پرنسپل سائنٹسٹ و ڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی نے بتایا کہ تحقیقاتی ادارہ کماد لائلپور 1934 میں قائم ہوااور 1978 میں اسے انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیا گیا۔ اس ادارے کے قیام کا اہم مقصد کماد کی ایسی اقسام متعارف کروانا ہے جن میں بہترین پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور ضرر رساں کیڑوں کے خلاف قوت مدافعت بدرجہ اتم موجود ہو۔ مزید براں کماد کی فصل کی مشینی کاشت کا فروغ اور جدید پیداوارٹیکنالوجی کی کاشتکاروں کی دہلیز تک منتقلی بھی زرعی سائنسدانوں کی عملی ترجیح ہے

۔زرعی تحقیقاتی ادارہ کمادکے سالانہ ریسرچ پروگرام میں زرعی سائنسدان حافظ محمد بشیر نے کماد کی نئی اقسام کی تیاری،ڈاکٹر اخلاق مدثر نے نئی اقسام کی پیداواری ٹیکنالوجی کی تیاری ، ڈاکٹر عبدلمجید نے کیمیائی کھادوں کے متوازن و متناسب استعمال اورنئی اقسام کی شوگر ریکوری، سید ثقلین حسین شاہ اورڈاکٹر نعیم فیاض نے شور زدہ اراضیات پر کماد کی کامیاب کاشت اور عبدالشکور نے بیماریوں اور ضررساں کیڑوں کیخلاف قوت مزاحمت اور قوت مدافعت کی حامل اقسام کو جانچنے کیلئے جاری ریسرچ پروگرام کے متعلق بریفنگ دی ۔ محمد یسین رندھاوا فوڈ نیوٹریشنسٹ نے اجلاس میں کماد کی فصل سے چینی اور گڑ کے علاوہ ہائی ویلیوایڈیشن کے متعلق قیمتی آراء پیش کیں۔ اجلاس میں آئندہ سال کیلئے سالانہ تحقیقی پروگرام میں فصلوں کی مخلوط کاشت کو بھی شامل کر کے زرعی تجربات کی منظوری دی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایندھن کی قیمتوں اور جنرل سیلز ٹیکس کی شرح م...

ایندھن کی قیمتوں اور جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کے نتیجے میں مزید مہنگائی ہوگی ، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 20 فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے ،پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو برآمدات میں مزید کمی کا خدشہ ہے کیونکہ حکومت نے ایک ضمنی بجٹ منظور کیا ہے جس سے کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشنز کے سرپرست اعلی گوہر اعجاز نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں اور جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کے نتیجے میں مزید مہنگائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں اور جی ایس ٹی کی شرح میں 18فیصدتک اضافے کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے خام مال، ٹرانسپورٹیشن چارجز اور پیداوار کے لیے درکار دیگر یوٹیلٹیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی کی رعایتی قیمت فراہم کر رہی تھی لیکن اب ضمنی بجٹ کی وجہ سے مہنگائی کے اثرات ناقابل برداشت ہیں۔مالی بحران کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں کم مانگ کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی آرہی ہے۔ نئے چیلنجز ٹیکسٹائل کی صنعت کو مزید نقصان پہنچائیں گے جو پہلے ہی دباو کا شکار ہے۔اعجاز نے کہا کہ حکومت کو جی ایس ٹی کی شرح اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے برآمدات کو بڑھانے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ضمنی بجٹ کے ذریعے 170 ارب روپے اکٹھا کرنا ہے لیکن برآمدات پر منفی اثرات کی وجہ سے کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اس کا مزید نقصان ہو گا۔ٹیکسٹائل سیکٹر کے تجزیہ کار اسد نقوی نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمی مختلف مسائل کی وجہ سے ہوئی ہے جن میں توانائی کی فراہمی کے مسائل اور خام مال کی عدم دستیابی شامل ہے۔اب یہ ضمنی بجٹ مزید چیلنجز پیدا کرے گا۔نقوی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، کرنسی کی قدر میں کمی، مہنگا خام مال اور عالمی مالیاتی بحران ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے برآمدات کو برقرار رکھنا مشکل بنا رہا ہے۔برآمد کنندگان کو خدشہ ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران مختلف ملکی اور عالمی چیلنجوں کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 20 فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے۔نقوی نے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال اور مجموعی برآمدات میں کمی کا رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان رواں سال کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات کے ایک خاص حجم کو برقرار نہیں رکھ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی بھی برآمدات میں متوقع کمی کی ایک بڑی وجہ ہے کیونکہ صنعتکار خام مال درآمد کرنے سے قاصر ہیں۔اپٹما نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اگر توانائی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ہر ماہ مزید 400 ملین ڈالر سے 500 ملین ڈالر تک کم ہو سکتی ہیں۔اپٹما کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کے جولائی تا جنوری کے دوران 10.08 بلین ڈالر تک گر گئیں جو کہ 2021-22 کے اسی مہینوں کے دوران 10.93 بلین ڈالر تھیں۔ جنوری 2023 میں برآمدات بھی 12 فیصد کم ہو کر 1.33 بلین ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران 1.55 بلین ڈالر تھیں۔ رواں مالی سال کے دوران جولائی، اگست اور ستمبر میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بالترتیب 1، 8 اور 9فیصدکا اضافہ ہوا۔ تاہم اکتوبر، نومبر، دسمبر اور جنوری میں برآمدات میں بالترتیب 15 فیصد، 18 فیصد، 15 فیصد اور 12 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ٹیکسٹائل کی برآمدات ملک کی مجموعی برآمدات کا بڑا حصہ ہیں اور ٹیکسٹائل کا شعبہ صنعتی افرادی قوت کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ رکھتا ہے۔ 2021-22 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات ملک کی 31.76 بلین ڈالر کی کل برآمدات کا 60.92 فیصد تھیں۔ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی پالیسی 2020-25 کے مطابق رواں سال ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ہدف 25 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منتخب درآمدی کمپریشن پالیسی کے نفاذ سے ملک ک...

معروف ماہر اقتصادیات اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ ایک جارحانہ لیکن منتخب درآمدی کمپریشن پالیسی کے نفاذ سے ملک کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ویلتھ پاک سے گفتگومیںانہوں نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی ایک موثر قدم ثابت ہوا ہے۔ڈاکٹر اشفاق نے دعوی کیا کہ گزشتہ چار سالوں سے وہ حکومت اور متعلقہ محکموں سے مذکورہ پالیسی کو اپنانے کی درخواست کر رہے تھے۔ درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے کچھ لگژری اور تیزی سے چلنے والی اشیا پر پابندی لگانا ضروری تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، جنوری 2023 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 90.2 فیصد کم ہو کر 0.24 بلین ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 2.47 بلین ڈالر تھا۔پاکستان میں ادائیگیوں کے توازن کا مسئلہ گزشتہ سال مزید بگڑ گیا جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر نازک سطح پر گر گئے۔

10 فروری 2023 تک سٹیٹ بنک کے پاس صرف 3.1 بلین ڈالرکے ذخائر تھے جو تین ہفتوں کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے بمشکل کافی تھے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3.8 بلین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 67.1 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔رواں مالی سال کے جولائی تا جنوری کی مدت میں درآمدات کم ہو کر 33.5 بلین ڈالر رہ گئیں جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 42.3 بلین ڈالر تھیں۔درآمدات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جو تجارتی خسارے کو کم کرنے، زرمبادلہ کے ذخائر کی تسلی بخش سطح کو برقرار رکھنے اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاو کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایکسائیڈ بیٹری نے 2022 کی آخری تین سہ ماہیوں...

بیٹری بنانے والی کمپنی ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2022 کی آخری تین سہ ماہیوں اپریل تا دسمبرمیں 15 ارب روپے کی پانچ سال کی سب سے زیادہ مجموعی فروخت پوسٹ کی جس میں 10 ارب روپے کی آمدنی سے 43 فیصد اضافہ ہوا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈ کا مالی سال اپریل سے مارچ تک چلتا ہے۔اس عرصے کے دوران کمپنی کا مجموعی منافع 68 فیصد بڑھ کر 2 ارب روپے ہو گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.2 بلین روپے تھا۔کمپنی نے 323 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ 6 ملین روپے کا خالص نقصان ہوا۔ اس طرح مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب بالترتیب 13 اور 2.07فیصدنکلا۔کمپنی نے آخری تین سہ ماہیوں میں 41.64 روپے فی حصص کی آمدنی پوسٹ کی۔یہ فرم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آٹوموبائل پارٹس اور لوازمات کے شعبے میں درج ہے۔1.7 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ چھٹی سب سے بڑی فرم ہے۔1953

میں ایک پرائیویٹ فرم کے طور پر قائم یہ کمپنی وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی مدد سے آٹوموٹو، صنعتی اور گھریلو استعمال کے لیے لیتھیم آئن بیٹریوں کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔کمپنی نے پہلی سہ ماہی 22 اپریل تا 22 جون نے 5.4 بلین روپے کی فروخت پر بالترتیب 525 ملین روپے اور 50 ملین روپے کا مجموعی اور خالص منافع کمایا۔ اس طرح مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب بالترتیب 10 اور 0.9فیصدلگایا گیا۔ کمپنی نے اس سہ ماہی کے دوران 6.47 روپے فی حصص کی آمدنی پوسٹ کی۔دوسری سہ ماہی میں 4.7 بلین روپے کی فروخت پر 794 ملین روپے کا مجموعی منافع کمایا۔ خالص منافع 171 ملین روپے رہا، مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب بالترتیب 17 اور 3.6فیصد ہے۔کمپنی نے اس سہ ماہی کے دوران 22.03 روپے فی حصص کی آمدنی کی ۔تیسری سہ ماہی میں 5.4 بلین روپے کی فروخت پر بالترتیب 714 ملین روپے اور 102 ملین روپے کا مجموعی اور خالص منافع کمایا، اس طرح مجموعی منافع اور خالص منافع کا مارجن بالترتیب 13 اور 1.9فیصدکمایا۔ کمپنی نے 13.13 روپے فی حصص کی آمدنی ظاہر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بڑی سیمنٹ ک...

بڑی سیمنٹ کمپنیوں نے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر ریونیو اور منافع میں بالترتیب 22 فیصد اور 31 فیصد کا زبردست اضافہ کیا۔ ویلتھ پاک کی رپور ٹ کے مطابق بڑی کیپ سیمنٹ فرموں نے مالی سال 22 کی اسی مدت میں پوسٹ کیے گئے 224 بلین روپے کے مقابلے میں 274 بلین روپے کی آمدنی پوسٹ کی۔ لارج کیپس کا مجموعی منافع بڑھ کر 65 بلین روپے ہو گیا ۔بڑی بڑی سیمنٹ کمپنیوں نے 33 ارب روپے کے خالص منافع کا اعلان کیا، جو کہ گزشتہ مالی سال کے 27 ارب روپے سے 22 فیصد زیادہ ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیمنٹ کا شعبہ 23 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں پر مشتمل ہے جب کہ ٹاپ آٹھ فرمیں "لارج کیپ اسکول" کی نمائندگی کرتی ہیں۔لکی سیمنٹ لمیٹڈ جس کی مارکیٹ کیپ 135.5 بلین ہے سب سے بڑی کمپنی ہے، اس کے بعد بیسٹو وے ہے جس کی مارکیٹ کیپ 82.7 بلین ہے۔فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ 28 ارب روپے، 27.3 بلین روپے اور 26.6 بلین روپے کے مارکیٹ کیپس کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ .چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ بالترتیب 20.7 بلین روپے، 17.9 بلین روپے اور 13.2 بلین روپے کے مارکیٹ کیپس کے ساتھ چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ میپل لیف نے 36فیصدکی سب سے زیادہ آمدنی میں اضافہ کیا کیونکہ اس کی سیلز ویلیو 22 بلین سے بڑھ کر 30 بلین ہو گئی۔ فوجی سیمنٹ نے 33فیصدکی دوسری سب سے زیادہ آمدنی میں اضافہ کیا۔ لکی نے 16 فیصد اضافے کے ساتھ اس کی سیلز ریونیو 50 بلین روپے سے 58 بلین روپے تک پہنچ گئی۔آٹھ بڑے کیپس میں سے، فروخت میں سب سے کم اضافہ ڈی جی کے سی کی طرف سے 8فیصد ریکارڈ کیا گیا، کیونکہ اس کی آمدنی 27 بلین روپے سے بڑھ کر 29 بلین ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب زبیر احمد خان نیاز...

سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب و سابق چیئرمین شکایات سیل پنجاب زبیر احمد خان نیازی کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب زبیر احمد خان نیازی کو قاسم مارکیٹ گلنار کالونی سے اغوا کیا گیا، فوٹیج میں مسلح نامعلوم افراد کو اغوا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مسلح نامعلوم افراد 2 گاڑیوں اور پانچ موٹر سائیکلوں پر آئے، 11 افراد مسلح تھے، گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔ دوسری جانب ریس کورس پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر احمد خان نیازی کے اغوا کی درخواست موصول ہو گئی ہے، قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے سول جج فاروق احمد کو نوکری...

لاہور ہائیکورٹ نے سول جج فاروق احمد کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ سول جج کیخلاف پنجاب سول سرونٹ رولز 1999 کے تحت ڈسپلنری کارروائی کی گئی، انکوائری افسر نے تمام شواہد اکٹھا کر کے نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی۔ انکوائری افسر کی سفارش پر لاہور ہائیکورٹ نے سول جج فاروق احمد کو نوکری سے برطرف کر دیا، رجسٹرار کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور اور سول جج بہاولپور ملک فاروق کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آرہا تھا جس پر سیشن جج نے سول جج ملک فاروق اور ان کی اہلیہ پر مقدمہ بھی درج کرایا تھا جبکہ ایف آئی اے نے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ و شام کیلئے مزید امدادی سامان کی بڑی ک...

این ڈی ایم اے نے ترکیہ و شام کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ سول بحری جہاز کے ذریعے کراچی سے روانہ کردی ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ترکیہ و شام کیلیے مزید امدادی کھیپ روانہ کی ہے ، امدادی سامان سے لدے 65 کنٹینرز سول بحری جہاز کے ذریعے روانہ کئے گئے ہیں۔ اس کھیپ میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے 8200 خیمے، 15000 راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں ، امدادی سامان لیکر روانہ ہونے والا سول بحری جہاز پندرہ دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔ ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک و شامی بھائیوں کی مدد کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ اورشام میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں اب تک پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، زلزلے سے ہزاروں عمارتیں منہدم ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی بلال کو شہید کرنیوالوں کو فوری گرفتار کر...

سینئر قانون داں اور رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی ہے، کیمروں میں ثبوت موجود ہے کہ کس نے کون کون سی ضرب لگائی۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بچے کو شہید کر دیا، جو پولیس والے ویڈیو میں اسے ڈنڈے مارتے نظر آ رہے ہیں انہیں فوری گرفتار ہونا چاہیے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 ختم ہوگئی، الیکشن شیڈول آئین کے تحت آیا، دفعہ 144 تو قانون کے تحت ہے، وہ ختم ہوگئی۔ رہنما پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک سیاسی کارکن کو سرِ عام قتل کر دینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، بہت ظلم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست پ...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست پر سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور ابوذر سلمان خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے گئے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے ہیں عدالت پہلے وہ دیکھے گی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے پاس بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی موجود ہے؟ وکیل درخواست گزارنے کہا کہ عمران خان سے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس وقت عمومی طور پر دہشت گردی کی ایک لہر ہے، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیا آج درخواست پر سماعت ہو سکتی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ درخواست دیں گے تو ہم ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں دو اجلاس پاکستان کیلئے اہمیت کے حامل...

پاکستان چین کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک اور بیلٹ اینڈ روڈ (BRI) میں کلیدی شراکت دار ہونے کے ناطے دو اجلاسوں کے دوران ہونے والے نتائج اور پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ چین کے سماجی، سیاسی اور سٹریٹجک میدان میں کسی بھی اہم تبدیلی کا براہ راست اثر پاکستان کی علاقائی اور عالمی ترجیحات پر پڑ سکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس وقت تمام نظریں نیشنل پیپلز کانگریس( این پی سی ) اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس( سی پی پی سی سی )پر لگی ہوئی ہیں، کیونکہ تقریباً 3000 این پی سی کے نائبین اور 2000 کے قریب سی پی پی سی سی اراکین بیجنگ میں جمع ہوئے تاکہ چین کی قومی، علاقائی اور عالمی بامعنی موجودگی کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس سال کے ''Lianghui'' یا ' 'Two Sesions'' ایک منفرد پس منظر کے درمیان ہو رہے ہیں کیونکہ چین کووڈ 19 کے بعد کے دور میں آہستہ آہستہ کھل رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ملک کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے قومی مفاد کے معاملات پر غور و خوض کرنے اور اہم سرکاری کام کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد چین کی عالمی مصروفیت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ جیسا کہ دنیا دیکھ رہی ہے، دو اجلاس چین کے عوامی جمہوریت کے پورے عمل کو ظاہر کریں گے، اتفاق رائے پیدا کرنے اور قوم کے مستقبل کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق اکتوبر 2022 میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ( سی پی سی ) کی 20 ویں قومی کانگریس نے جدیدیت کے راستے پر چلتے ہوئے چینی قوم کی بحالی کے لیے اپنے عزم کا اعلان کیا۔ جیسا کہ ملک 2023 میں جدیدیت کے اس نئے سفر کا آغاز کر رہا ہے، ''دو سیشنز'' کے دوران اقدامات کی نقاب کشائی نہ صرف چین کے لیے بلکہ چین کے ساتھ گہرائی سے جڑی ہوئی دنیا کی دیگر اقوام کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

یہ اقدامات نہ صرف چین کے مستقبل کی تشکیل کریں گے بلکہ عالمی اقتصادی اور سیاسی حرکیات کیلئے متاثر کن ہو ں گے۔ اس طرح، اقوام اور بین الاقوامی تنظیمیں دو سیشنوں کے نتائج کی قریب سے نگرانی کریں گی۔ گوادر پرو کے مطابق ''دو سیشن'' وہ اجلاس ہیں جہاں این پی سی اور سی پی پی سی سی چین کی قومی ترقی کے دور رس اثرات کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ کئی دیگر اہم تقرریاں اور تصدیق ہو سکتی ہیں، جیسے کہ وزیر اعظم، ریاستی کونسل، کابینہ، اور سی پی پی سی سی کے اراکین۔ یہ فیصلے چین کی ملکی اور بین الاقوامی پالیسیوں کو لاگو کرنے کے لیے سر کو متعین کریں گے اور چین کے مستقبل اور عالمی حیثیت پر نمایاں اثر ڈالیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق چین نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کو بحال کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 2023 کے لیے تقریباً 5 فیصد اقتصادی ترقی کے ہدف کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ملک اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ کرے گا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں معمولی اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ غیر یقینی عالمی اقتصادی نقطہ نظر کے باوجود، چین اس سال اپنی معیشت کے امکانات کے بارے میں پر امید ہے۔ یہ اعتماد اہم ہے کیونکہ چینی حکومت 2023 کے اہداف کو حاصل کرنے کے قریب لا رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین دنیا کی سب سے امید افزا مارکیٹ کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی درمیانی آمدنی والی آبادی 400 ملین سے زیادہ ہے۔ کچھ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ درمیانی آمدنی والے گروپ اگلے 15 سالوں میں 800 ملین سے تجاوز کر جائے گا۔

توقع ہے کہ نجی شعبے کی جانب سے آنے والے سال میں شرح نمو کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کیا جائے گا۔ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ڈیجیٹل معیشت اور مینوفیکچرنگ کے انضمام کو بڑھانے کے لیے ایک اور اہم قدم ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان دونوں اجلاسوں کی پیش رفت اور نتائج کا بھی بغور مشاہدہ کر رہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری اور خصوصی اقتصادی زونز میں صنعت کے قیام کا چین میں اقتصادی ترقی اور پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کی صلاحیت سے گہرا تعلق ہے۔ سیشنز کے دوران کیے گئے فیصلوں کے پاکستان کے لیے دور رس اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ یہ ملک آئی ایم ایف کی جانب سے چیلنجز اور دباؤ سے نبرد آزما ہے، حکومت کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے مطالبات کی تعمیل کی گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بڑھتے ہوئے چیلنجوں کے باوجود چائنا ڈویلپمنٹ بینک (سی ڈی بی) کی حالیہ حمایت اور آنے والے دنوں میں پاکستان کا متوقع اعلیٰ سطح کا دورہ عالمی اور علاقائی اقتصادی، سیاسی اور تزویراتی دباؤ کو ناکام بنانے کے لیے تعاون کی ایک اہم سطح کو حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اسٹریٹجک دوست کے طور پر چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل قریب میں پاکستان کا ساتھ دینے کی امید ہے۔ توقع ہے کہ دو اجلاسوں کے نتائج سے چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی میں ایک اور اہم بلاک کا اضافہ ہو گا جو مستقبل کو ایک ساتھ مضبوط اور روشن بنائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی پائیدار اقتصادی بحالی سے پاکستان کے ل...

چین کی معیشت صارفین کی طلب، مارکیٹ کی تقسیم، صنعتی پیداوار اور کاروباری توقعات میں نمایاں بہتری کے ساتھ مستحکم بحالی کے مراحل طے کر رہی ہے اور یہ رفتار پاکستان جیسے شراکت دار ممالک کو مزید ترقی کے لیے تعاون، خاص طور پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایٹ پروفیسر اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور( سی پیک )کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن د اودبٹ نے کیا ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ڈاکٹر حسن نے کہا کہ کوویڈ 19 کے خلاف فیصلہ کن فتح کے بعد چین کی تیزی سے معاشی بحالی دنیا کے لیے عمومی طور پر بہت اہمیت کی حامل ہے۔ لہٰذا، جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے اس دور میں اقتصادی استحکام، اعلیٰ معیار کی ترقی اور پائیدار ترقی پر چین کا زور پاکستان اور دیگر بی آر آئی ممالک سمیت بہت سے ممالک کے لیے امید کی کرن ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن نے کہا کہ2022 میں، بڑی مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے چینی معیشت نے مجموعی طور پر مستحکم کارکردگی کو برقرار رکھا، جی ڈی پی 121 ٹریلین یو آن ( 18 ٹریلین ڈالر) سے زیادہ تک پہنچ گئی اور 3 فی صد شرح نمو حاصل کی، جو مضبوط لچک کی علامت ہے

جبکہ 2023 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5 فیصد کا مقررہ ہدف کئی سالوں میں سب سے کم ہے، لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ اقتصادی خطرات اور چیلنجز کو کم کرنے کے لیے کافی معاشی سرگرمیاں ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چینی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ دیگر اقتصادی ترقی کے اہداف کے ساتھ جی ڈی پی کی ترقی کا ہدف، پالیسیوں کے تسلسل کے ذریعے کافی اقتصادی سرگرمیوں اور استحکام کا وعدہ کرتا ہے۔ حسن نے چینی وزیر اعظم لی کی چھیانگ کے الفاظ کا حوالہ دیا کہ ''اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے زیادہ مربوط طریقے سے کام کیا جانا چاہیے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اعلی اقتصادی اشاریے قائم کرنے والی دنیا کے کارخانے کی مضبوط ترقی کی رفتار پر حکومت کے اعتماد کا مظہر ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چینی حکومت نے روزگار کے لیے ایک اعلیٰ ہدف مقرر کیا ہے، جس کا مقصد 2023 میں 12 ملین نئی ملازمتیں فراہم کرنا ہے، جو کہ اہم ہے۔ حسن نے اس بات پر زور دیا کہ چینی حکومت کا اعتماد جلد ہی چین کے تجارتی شراکت داروں کی دیگر منڈیوں میں بھی ظاہر ہو گا اور یہ عالمی اقتصادی بحالی کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے دفعہ 144 کیخلاف پی ٹی آئی...

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے لاہور شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس وحید خان نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ریلی نکالنے کی اجازت دی گئی تھی، پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ ڈی سی نے ریلی کی اجازت کی درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں آپ ڈی سی کو بلا لیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جو چاہتے تھے وہ کل آپ نے کر دیا، ڈی سی نے ریلی کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ ہی نہیں کیا تو آپ نے ریلی کیسے نکال دی؟ آپ کو چاہیے تھا آپ ڈی سی کے خلاف کل درخواست دیتے کہ وہ آپ کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہا۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ زمان پارک کل میدان جنگ بنا رہا، جسٹس وحید خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ جلسے کی سٹیج نہیں عدالت ہے، عدالت اس بات کو سنے گی جو پٹیشن میں لکھی ہے، آپ کی پٹیشن میں لکھا ہے کہ آپ نے ڈی سی سے درخواست شیئر کی ہے کیا یہ کافی تھا؟ بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چلینج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے خلاف مقدمہ،جج کیا اب عدالت گھر...

عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جج کیا اب عدالت گھر جا کر ملزم کو ضمانت دے؟۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس میں عمران خان کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہونے کے لیے تیار تھے، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، وزیرآباد میں حملہ ہوا، کوشش کی جارہی ہے کہ عمران خان دوبارہ قاتلانہ حملہ کیا جائے۔ جج جواد عباس نے استفسار کیا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کہاں ہیں؟ ، جواب میں بتایا گیا کہ وہ لاہور میں ہیں۔ فاضل جج نے دوبارہ استفسار کیا کہ کیا سلمان صفدر کو بھی سیکیورٹی تھریٹس ہیں؟۔ دوران سماعت فاضل جج نے عمران خان کے وکیل سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہم نے عمران خان کو طلب نہیں کیا تھا، وہ خود درخواست لائے، اس عدالت نے ساڑھے 5 ماہ بعد عبوری ضمانت خارج کی، اگر عبوری ضمانت خارج ہوتی ہے تو کیا ملزم پیش نہیں ہو گا؟ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ جج کیا اب عدالت گھر جا کر ملزم کو ضمانت دے؟ آپ کو عدالت کا شکر گزار ہونا چاہئے ناکہ گلہ شکوہ کریں،آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی عمران خان کی پیشی ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ عمران خان کو جان کا خطرہ ہے لیکن وہ ریلی کی قیادت بھی کرنا چاہتے ہیں، ریلی کی قیادت کرنے سے بہتر ہے عمران خان عدالت پیش ہوں، عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کی جائے۔ وکیل استغاثہ کے دلائل پر فاضل جج نے ریمارکس دیئیکہ عدالت ضمانت خارج کر بھی دے تو آپ عمران خان کو گرفتار نہیں کرتے، کیا دیگر ملزمان کو موقع نہیں ملتا؟ عمران خان کو بھی موقع ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کا خ...

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں،خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کیا،خواتین کے کردار کو سراہتی ہوں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے عالمی فورم پر کشمیری خواتین کیلئے آواز اٹھائی،وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی، پاکستان دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کراتا رہے گا،کشمیریوں کی سیاست اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے۔جمعرات کے روز ہفتہ وار نیوز بریفینگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا کہ 6اور 7مارچ کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ ہوا،پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے،مقبوضہ کشمیر میں خواتین اوربچے بھی بھارتی مظالم و بربریت کا شکارہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کراتا رہے گا،کشمیریوں کی سیاست اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں،بھارت تسلسل کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خواتین کی پاکستان کی ترقی میں کردار کو سراہتی ہوں،ملکی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں،خواتین کے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کیا،خواتین نے ہر میدان میں بھی اپنا اور ملک کا نام روشن کیا۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر کشمیری خواتین کیلئے آواز اٹھائی،وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی،وزیرخارجہ نے اسلام میں خواتین کے حقوق اور کردارپر کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو امریکا کے دورے پر ہیں،قطر کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی نقطہ نظرپیش کیا،وزیراعظم نے امیر قطر سے ملاقات کرکے تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی، آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے،عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا، ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کافقدان پیدا ہوا،ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، یہ معاشی بحران اتحادی حکومت کو ورثے میں ملا ہے، حکومت معاشی بحالی کیلئے کوشاں ہے، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے ۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کی گئی معاشی بد انتظامی کے باعث 2013 سے 2018 تک حاصل کی گئی ترقی کو مکمل طور پر ریورس گیئر لگ گیا، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 2016 اور 2017 کے دوران ملک کی معیشت دنیا میں 24 ویں نمبر پر تھی، عالمی ایجنسی نے پیش گئی کی تھی کہ 2030 تک پاکستان جی 20 ممالک میں شامل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے تکلیف محسوس ہو رہی ہے کہ 2022 میں پاکستان دنیا کی معاشی فہرست میں 47 ویں نمبر ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس صورتحال پر ہمیں بطور قوم سوچنا اور غور فکر کرنا چاہیے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم نویں جائزے کے عمل میں ہیں، میرے خیال میں اس میں میری توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے لیکن امید ہے آنے والے دنوں میں معاہدہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واحد مکمل ہونے والا آئی ایم ایف پروگرام مسلم لیگ(ن)کی حکومت میں مکمل کیا گیا تھا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرن...

متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔ پاکستان بز نس کونسل کی دبئی میں ہونے والی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں 3 بڑے سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا، ان کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زائد ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شپنگ اینڈ لا جسٹک کوریڈور پر دستخط ہوں گے، پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے چیئرمین ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے پانچ سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنے کی بھی پیشکش کی گئی۔ پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے چیئرمین ڈاکٹر سیف الدین جونیجو کا کہنا تھا کہ دبئی فری زونز کی طرز پر پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے برآمدات کا ہدف تین سال میں پانچ ارب ڈالر ہے، فی الحال برآمدات ایک ارب ڈالر ہیں۔ نائب چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم نے تقریب کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی ورکر کی مبینہ ہلاکت،پولیس کی 2 رکن...

زمان پارک میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران ورکر کی مبینہ ہلاکت کے معاملہ پر پنجاب پولیس نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ انکوائری کمیٹی میں دو پولیس افسران واقعہ کی تحقیقات کریں گے، کمیٹی میں ڈی آئی جی ایلیٹ فورس صادق علی اور ایس ایس پی عمران کشور شامل ہیں۔ انکوائری ٹیم گواہوں کے بیان لے گی، کمیٹی سی سی وی فوٹیج اور واقعہ کی ویڈیو کلپ پر مشتمل رپورٹ 3 دن میں آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد اور شیلنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے ہنگامہ آرائی میں مبینہ طور پر ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان،نامعلوم افراد نیزیرتعمیر پولی...

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد نے زیرتعمیر پولیس چوکی کوآگ لگا دی ، پولیس چوکی میرعلی بازار کے مین چوک میں بن رہی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائیوقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور عامر کیانی...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اور عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماوں کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹی کی تشہیر کر کے شہریوں سے فراڈ کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں جن میں عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی محسن نقوی کا خواتین کیلئے سیف...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے خواتین کے لیے سیفٹی ایپ کو فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی کو انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے خواتین کی مدد کے لیے بنائی گئی ایپ "میری آواز" بارے بریفنگ دی۔ نگران وزیراعلی پنجاب کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ہراسانی کا شکارخواتین "میری آواز" کا بٹن دبا کر فوری مدد حاصل کرسکیں گی،"میری آواز" ایپ کو پنجاب بھر میں خواتین کی مدد کیلئے استعمال کیا جائے گا، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایپ "میری آواز" استعمال میں آسان ترین ہوگی میری آوازایپ کا مقصد کم از کم وقت میں پولیس کا تیز ترین رسپانس ہے۔ دوران بریفنگ مزید بتایا گیا کہ ایپ پر پنک بٹن دبانے پر قریب ترین پولیس ٹیم چند منٹ میں موقع پر پہنچ جائے گی، کمپلینٹ رجسٹریشن فارم کے ذریعے ہنگامی صورتحال کا شکارخاتون کا ڈیٹا خود کار نظام کے تحت متعلقہ تھانے پہنچ جائے گا، ایپ کو فعال کرنے کیلئے ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ضروری اقدامات شروع کردیئے ہیں، ہیلپ لائن پر ہراسانی،تشدد اوردیگر ایمر جنسی میں پولیس فوری رسپانس کرے گی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے خواتین کیلئے سیفٹی ایپ فعال کرنے اور آئی جی کمپلینٹ 1787 ہیلپ لائن کوبھی خواتین کے تحفظ کیلئے مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان خوش آئند، خد...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان خوش آئند ہے، خدا کرے موخر نہ ہوں، بظاہر حکومت الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں، یہ توہین عدالت کا بڑا رسک لینے جا رہی ہے، اب آنے والے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے، حکومت سیاسی اور معاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفاد کو دیکھ رہی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگے چلی گئیں، ان کا کام الیکشن کرانا ہے، من پسند راستہ بنانا نہیں، عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے الٹا پڑتا ہے، پیمرا کی پابندیاں قوم کو ٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیا پر لے جائیں گی۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن مہم میں ایک کارکن جاں بحق ہوگیا، جس دن انتخابی شیڈول آ رہا ہے، اسی دن دفعہ 144 لگائی جا رہی ہے، اسلام آباد میں لاٹھی چارج ہو رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری امریکا میں عورت مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو گورنر عزت نہیں دے رہا اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کر رہا ہے، 10 مہینے ہوگئے ہیں آئی ایم ایف سے ابھی تک مذاکرات جاری ہیں اور نتیجہ نہیں نکل رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں ہنگامہ آرائی اور پرتشددواقعات، عمر...

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مقدمہ ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد سمیت تین، چار سو افراد پر مشتمل جتھے نے ہنگامہ آرائی کی، جھتے قومی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن عمران خان ، حسان نیازی ، فرخ حبیب ، فواد چوہدری، حماد اظہر ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری وغیرہ کے کہنے پر اداروں کو دھمکیاں دیتے رہے، مشتعل افراد نے پولیس پر پتھرا کیا اور ڈنڈے برسائے ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق پولیس پر پتھرا اور ڈنڈے مارنے سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے جبکہ کارکنوں کے پتھرا کی وجہ سے انکے اپنے چھ کارکن بھی زخمی ہوئے ، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں پی ٹی آئی کے کارکن بھی زیر علاج تھے اور انہی زیر علاج زخمیوں میں علی بلال بھی دم توڑ گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنیکا اعلان کیا تھا، صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے37 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کی حاضری...

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت میں خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی استدعا کر دی گئی۔جمعرات کو عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دیتی کہ اسلام آباد تک سفر کر سکیں، ان کی جان کو خطرہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج حاضری سے استثنی دیا جائے۔ وکیل نعیم پنجوتھہ نے عدالت میں اپنی درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جان کو پہلے بھی خطرہ تھا، آج بھی ہے، عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں آتی ہیں، کسی لیڈر کا قتل ہو جائے تو کمیٹیاں بنتی رہتی ہیں، انصاف نہیں ملتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ایسا نہیں کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتے، وہ ہر عدالت میں پیش ہوئے ہیں، مختلف عدالتوں میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر ہونے کی درخواستیں دی ہیں، موجودہ حکومت انہیں قتل کرنا چاہتی ہے۔ سرکاری وکیل نے اس موقع پر کہا کہ دفعہ 144 لاہور میں نافذ ہے، عمران خان کی عدالت میں پیشی پر نہیں۔ وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ پرامن ریلی پر پنجاب حکومت نے شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں، عمران خان کی جہاں رہائش تھی وہاں نقل حرکت کرنا مشکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقا...

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مقامی وکیل نعیم قیصر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کے خلاف منظم کمپین چلائی جا رہی ہے، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر ججز کے خلاف کمپین چلائی گئی، عمران خان لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد میں پیشی پر عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار نے مزید کہا کہ سرکاری عمارتوں کو نقصان اور نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے، اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر پلان کر کے حملہ کیا گیا جسکے ماسٹر مائنڈ عمران خان تھے، عمران خان نے عدلیہ کو پریشرائز کرنے کے لیے ورکرز کو جوڈیشل کمپلیکس بلایا۔ عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، عدالت عمران خان کو عدالت میں طلب کر کے جواب دہی کرے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظر میں عمران خان نے جن ججوں پر تنقید کی ہے انکا تعلق اسلام آباد سے ہے، یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی، مناسب ہے آپ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ بعدازاں عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا گوادر کا دورہ، بل...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کیلئے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناسمجھ عناصر بلوچستان کے عوام و مسلح افواج کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے ،مسلح افواج نے بلوچستان کی ترقی اور امن کے قیام کا عزم کررکھا ہے، آرمی چیف نے بلوچستان کے لیے تعلیم، سولر سسٹم، ماہی گیری، پانی، صحت اور کھیل کے منصوبوں کا اعلان کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں سی پیک کا جائزہ لینے کیلئے گوادر کا دورہ کیا۔ جہاں پر آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سی پیک سیکیورٹی پر امن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا، جنرل عاصم منیر نے مقامی معززین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ آرمی چیف نے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا جبکہ دورے کے موقع پر وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-جینین-تباہ شدہ گھر

فلسطینی مغربی کنارے میں شمالی جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی چھاپے کے دوران تباہ ہونے والے مکان کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں اندرون ملک آنے اور بیرون ملک جانے وا...

بیجنگ(شِنہوا) چین بھرمیں امیگریشن کے اداروں نےرواں سال 8 جنوری سے منگل تک ملک میں آنے اورباہر جانے والے3کروڑ97لاکھ 22ہزاردوروں کا انتظام کیا،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 112.4 فیصد زیادہ ہیں۔

چین نے اس سال 8 جنوری سے کوویڈ-19 کو کلاس بی کی متعدی بیماری قرار دیتے ہوئے متعلقہ انتظامات اٹھائے تھے۔  نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) کی جانب سے بدھ کوجاری اعدادو شمار کے مطابق 25 فروری کو 10لاکھ 10ہزار سے زیادہ خارجی اور داخلی دورے ریکارڈ کیے گئے ،جو  2020 کے بعد پہلی بار ایک دن کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔

 این آئی اے نے کہا کہ اسی مدت میں نقل و حمل کے مختلف ذرائع سے اندرون ملک آنے اور باہر جانے والے دوروں کی تعداد24لاکھ 87ہزاررہی جو گزشتہ سال کی نسبت 59.3 فیصد زیادہ ہے۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ولادی ووستوک-خواتین کا عالمی دن-پھول

 روس کے شہرولادی ووستوک میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سڑک پر ایک شخص پھول خرید رہا ہے۔(شِنہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-غزہ-خان یونس-کنو-کٹائی

 غزہ کی  پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے ایک فارم میں فلسطینی باغ میں مالٹے توڑ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-ریاو جزیرہ-مٹی کا تودہ

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کی طرف سے فراہم کردہ فضائی تصویر میں انڈونیشیا کے ریاؤ جزیرے کے ناٹونا ضلع کے پانگ کالان گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد کا منظردیکھا جا سکتا ہے جہاں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوئے۔(شِنہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کروشیا-سبینک-پورا چاند

کروشیا کے زادار میں پورے چاند کا ایک منظر ۔(شِنہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین امریکی وزیر تجارت کے دورہ کا خیر مقدم کر...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ امریکی وزیرتجارت جینا ریمنڈو کی رواں سال  دورہ کرنے کی خواہش کا خیرمقدم کرتا ہے،کیونکہ یہ دونوں ممالک کے  تجارتی محکموں کے لیے بات چیت اور رابطوں کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

 چینی وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے بدھ کو اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ  متعلقہ میڈیا رپورٹس ہماری نظر سے گزری ہیں لیکن ہمیں امریکہ کی طرف سے ریمنڈو کے دورہ چین سے متعلق کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ چین ایک دوسرے کے خدشات کو بات چیت کے ذریعے دور کرنے کے لیے پرعزم رہتے ہوئے  تعمیری اور عملی تعاون کو فروغ دے گا۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین امریکی وزیر تجارت کے دورہ کا خیر مقدم کر...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ امریکی وزیرتجارت جینا ریمنڈو کی رواں سال  دورہ کرنے کی خواہش کا خیرمقدم کرتا ہے،کیونکہ یہ دونوں ممالک کے  تجارتی محکموں کے لیے بات چیت اور رابطوں کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

 چینی وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے بدھ کو اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ  متعلقہ میڈیا رپورٹس ہماری نظر سے گزری ہیں لیکن ہمیں امریکہ کی طرف سے ریمنڈو کے دورہ چین سے متعلق کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ چین ایک دوسرے کے خدشات کو بات چیت کے ذریعے دور کرنے کے لیے پرعزم رہتے ہوئے  تعمیری اور عملی تعاون کو فروغ دے گا۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومتی قیادت کے کرداروں میں خواتین کی نمائند...

جنیوا(شِنہوا) بین الپارلیمانی یونین( آئی پی یو) اور یو این ویمن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سیاسی فیصلہ سازی کے عہدوں پرخواتین کی پہلے سے کہیں زیادہ تعداد موجود ہونے کے باوجود صنفی برابری کی منزل دورہے۔

 رپورٹ میں اس سال یکم جنوری تک ایگزیکٹو عہدوں اورقومی پارلیمان میں خواتین کی تازہ ترین درجہ بندی اور علاقائی تقسیم کو پیش کیا گیا ہے،جس میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی قیادت کے کردار میں خواتین کی تعداد میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

تاہم، رپورٹ کے مطابق، خواتین کی اب بھی حکومتی قیادت کے کردار میں بہت کم نمائندگی ہے اور ریاست اور حکومت کے سربراہ کے طور پر اقلیت میں ہیں۔ رواں سال کے بالکل شروع میں،11.3 فیصد ممالک میں خواتین سربراہان مملکت ( ماسوائے بادشاہت پر مبنی نظام ) اور 9.8 فیصد ممالک میں خواتین سربراہان حکومت ہیں۔ یہ ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں اضافہ ہے جب اعداد و شمار بالترتیب 5.3 فیصد اور 7.3 فیصد تھے۔رپورٹ کے مطابق، صرف 13 ممالک،جن میں زیادہ تریورپی ہیں، میں کابینہ  میں خواتین اور مردوں کی مساوی نمائندگی ہے، جن میں 50 فیصد یا اس سے زیادہ خواتین کابینہ کے ارکان کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ نو ممالک میں کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں جوکسی وزارت کی سربراہی کررہی ہو۔

رپورٹ کے مطابق معیشت، دفاع، انصاف اورداخلہ امورجیسے پالیسی کے شعبوں میں مردوں کا غلبہ ہے۔ خواتین کابینہ کے صرف12 فیصد وزراء پر مشتمل ہیں جو دفاع اور مقامی حکومت کے محکموں کی ، 11 فیصد توانائی، قدرتی وسائل ایندھن اور کان کنی کے محکموں جبکہ  8 فیصد ٹرانسپورٹ محکموں کی قیادت کررہی ہیں۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں