• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بحرالکاہل کے چھوٹے ممالک کا جاپان سے جوہری ف...

سڈنی(شِنہوا)  بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کے رہنماؤں نے جاپانی حکومت سے  جوہری فضلہ کوبحر الکاہل میں پھینکنے کے منصوبوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 بین الاقوامی پریس سنڈیکیٹ گروپ کی ایک خبر ایجنسی۔ان ڈیپتھ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاپوا نیو گنی کی وزیر برائے ماہی گیری وسمندری وسائل جیلٹا وونگ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جوہری آلودہ پانی ماحولیاتی نظام اور فوڈ چین میں داخل ہوکر لوگوں کو آلودہ کرنے اور بحرالکاہل میں ماہی گیری کی صنعتوں کونقصان پہنچائے گا۔

 فجی کے قائم مقام وزیر اعظم منوآ کامیکامکا نے کہا کہ جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے تابکاری سے آلودہ پانی کو بحرالکاہل میں بہانے کی منصوبہ بندی کے بعد فجی انتہائی ہائی الرٹ پر ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر ایڈوانسڈ لیکوئیڈ پروسیسنگ سسٹم کے ذریعے صاف کیا گیا  پانی اتنا  ہی محفوظ ہے، تو کیوں نہ اسے جاپان میں مینوفیکچرنگ اور زراعت  کے شعبے میں متبادل مقاصد کے لیے دوبارہ استعمال کیا جائے؟" 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود علاقائ...

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ چین جو اپنی معیشت کو تیزتر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے، علاقائی ترقی کے لیے ایک اہم محرک ثابت ہو گا۔

انہوں نے انویسٹ ملائیشیا 2023 میں بدھ کو اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ عالمی افراط زر اپنے عروج پر ہے اوراندازہ  ہے کہ اب اس میں بتدریج کمی آئے گی۔اس کے علاوہ، اگلے 12 مہینوں کے اندر امریکی کساد بازاری کا امکان سٹریٹجک بحث میں شامل ہے اور ہم یقینی طور پر ان خطرات سے دوچار ہیں۔

تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ آسیان ایک دفاعی بندرگاہ کے طور پر ابھر رہا ہے۔سنگاپور کو چھوڑ کر آسیان 5کی مجموعی ملکی پیداوارکی شرح ترقی 2023 میں 4.7 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ چین ایک اہم اقتصادی قوت ہے  اور ہمارے لیے ایک کلیدی اقتصادی شراکت دارہے جو اپنے دوبارہ کھلنے کے عمل میں ہے جس کا ہم بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ملائیشیا ترقی کے عمل میں جمود سے بچتے ہوئےغربت  کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ خاص طور پر غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے پسماندہ افراد سمیت معاشرے کے تمام طبقات ترقی سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی توسیع اور ترقی کو انسانی معیشت کے وسیع تناظر میں حاصل کیا جانا چاہئے جو خاص طور پر غریب اور پسماندہ لوگوں کی ضروریات کو ترجیح دیتا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ غریب ترین افراد کو اس لعنت سے باہر نکالا جانا چاہیے اور انہیں اقتصادی سیڑھی کے اس اہم ترین حصے تک رسائی دی جانی چاہیے تاکہ وہ پھرسے اس سیڑھی پر چڑھنا شروع کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں اعلان کردہ قومی بجٹ کا مقصد  لوگوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنا ہے۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود علاقائ...

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ چین جو اپنی معیشت کو تیزتر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے، علاقائی ترقی کے لیے ایک اہم محرک ثابت ہو گا۔

انہوں نے انویسٹ ملائیشیا 2023 میں بدھ کو اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ عالمی افراط زر اپنے عروج پر ہے اوراندازہ  ہے کہ اب اس میں بتدریج کمی آئے گی۔اس کے علاوہ، اگلے 12 مہینوں کے اندر امریکی کساد بازاری کا امکان سٹریٹجک بحث میں شامل ہے اور ہم یقینی طور پر ان خطرات سے دوچار ہیں۔

تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ آسیان ایک دفاعی بندرگاہ کے طور پر ابھر رہا ہے۔سنگاپور کو چھوڑ کر آسیان 5کی مجموعی ملکی پیداوارکی شرح ترقی 2023 میں 4.7 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ چین ایک اہم اقتصادی قوت ہے  اور ہمارے لیے ایک کلیدی اقتصادی شراکت دارہے جو اپنے دوبارہ کھلنے کے عمل میں ہے جس کا ہم بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ملائیشیا ترقی کے عمل میں جمود سے بچتے ہوئےغربت  کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ خاص طور پر غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے پسماندہ افراد سمیت معاشرے کے تمام طبقات ترقی سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی توسیع اور ترقی کو انسانی معیشت کے وسیع تناظر میں حاصل کیا جانا چاہئے جو خاص طور پر غریب اور پسماندہ لوگوں کی ضروریات کو ترجیح دیتا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ غریب ترین افراد کو اس لعنت سے باہر نکالا جانا چاہیے اور انہیں اقتصادی سیڑھی کے اس اہم ترین حصے تک رسائی دی جانی چاہیے تاکہ وہ پھرسے اس سیڑھی پر چڑھنا شروع کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں اعلان کردہ قومی بجٹ کا مقصد  لوگوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنا ہے۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ہزاروں سال پرانی نوادرات دریافت

تائی یوان(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں ماہرین آثار قدیمہ نے یانگ شاؤ ثقافت کے آخری دور سے تعلق رکھنے والی اہم باقیات دریافت کی ہیں۔ صوبائی انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے اہلکار وو یانگ یانگ نے بتایا کہ  یون چھینگ شہر کی شیاشیان کاؤنٹی کے گاؤں  یوآن کن میں اس مقام سے  راکھ کے 58گڑھے،چار رہائش گاہیں اور مٹی کے برتن پکانے والی تین بھٹیاں دریافت ہوئی ہیں۔

5ہزار سے7ہزارسال پرانی یانگ شاؤ ثقافت کا پتھر کے آخری دور سے تعلق تھا جو دریائے زرد کے درمیانی علاقے میں پروان  چڑھی۔  وو نے مزید کہا کہ جولائی 2022 سے ابتک  یوآن کن گاؤں کی قدیم آبادی کے مقام پر 1ہزار 300 مربع میٹر پر محیط علاقے کی کھدائی کی گئی ہے۔ اس مقام سے مٹی کے برتن، ہڈیوں کے اوزار، جیڈ اور پتھر کے برتن اور جانوروں کی ہڈیاں بھی دریافت ہوئی ہیں۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی ڈنمارک کے سفارت...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے بدھ کے روز بیجنگ میں ڈنمارک کے خارجہ امور کے مستقل سکریٹری جیپے ٹران ہولم میکلسن سے ملاقات کی۔

دونوں فریقوں نے چین اور ڈنمارک کے درمیان وفود کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، سیاسی اعتماد اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور چین-ڈنمارک اور چین-یورپی یونین تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں تفصیلی  تبادلہ خیال کیا۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی ڈنمارک کے سفارت...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے بدھ کے روز بیجنگ میں ڈنمارک کے خارجہ امور کے مستقل سکریٹری جیپے ٹران ہولم میکلسن سے ملاقات کی۔

دونوں فریقوں نے چین اور ڈنمارک کے درمیان وفود کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، سیاسی اعتماد اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور چین-ڈنمارک اور چین-یورپی یونین تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں تفصیلی  تبادلہ خیال کیا۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر شی کامربوط قومی حکمت عملی اور تزویراتی ص...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے مربوط قومی حکمت عملی اور تزویراتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے منفرد کام کرنے پر زوردیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان خیالات کا اظہار14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے سیشن کے دوران پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفود کے مکمل اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پانی کی کمی جنگلات کے خوراک بنانے کے عمل پرا...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سورج کی روشنی اور بارش کا باہمی تعلق جنگلات میں مٹی اورماحول میں پائے جانے والے پانی کے تناسب کو کنٹرول کرتا ہے۔گوانگ ڈونگ اکیڈمی آف سائنسز (جی ڈی اے ایس) کے ذیلی ادارے گوانگژو انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی کے پروفیسر اوراس تحقیق کے رہنماسو یونگ شیان نے کہا کہ یہ تحقیق جنگل میں پودوں کے غذائی عمل میں پانی سے متعلقہ رکاوٹوں کو سمجھنے کے لیے ایک نیا طریقہ فراہم کرتی ہے۔

مٹی میں موجود پانی کی کمی اورزیادہ خشک  ماحول زمینی ماحولیاتی نظام میں کاربن کو جذب کرنے کے حوالے سے بڑی ماحولیاتی رکاوٹیں ہیں۔ اس تحقیق میں ملکی اور غیرملکی محققین شامل تھے،جنہوں نے 83 جنگلاتی مقامات اور سیٹلائٹ پرمبنی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے، شمالی نصف کرہ کے15 ڈگری شمال میں پودوں کے خوراک بنانے کے عمل پر مٹی کی نمی اورماحول کی خشکی کے تناسب پر بارش کے اثرات کا تجزیہ کیا۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی ممبئی کے قریب...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے بدھ کے روز ممبئی کے قریب سمندر میں ہنگامی لینڈنگ کی جس میں سوار عملے کے تین ارکان کو بچا لیا گیا۔

بھارتی بحریہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ  بحری فوج کا ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) علاقے میں معمول کی پرواز پر تھا جب اسے ممبئی کے ساحل کے قریب پانی پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ترجمان نے کہا کہ گشت پر معمور بحری جہاز کے ذریعے فوری  امدادی کارروائیوں سے عملے کے تین افراد کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خواتین "محاصرہ" کی حالت میں ہیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے صنفی مساوات  کے لیے کام کرنے والے ادارے کی سربراہ نے کہا ہے  کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے خواتین، امن اور سلامتی کے بارے میں ایک  سنگ میل قرارداد منظور کیے جانے کے 20 سال بعد خواتین آج "محاصرے"  کی حالت میں ہیں۔خواتین، امن اور سلامتی  کے موضوع پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث سے خطاب کرتے ہوئے، یواین ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما باہوس نے افغانستان اور تنازعات سے  متاثرہ دیگر ممالک کی مثالیں پیش کیں جہاں خواتین کی حیثیت کو خطرہ لاحق ہے۔اس بحث کا انعقاد "قرارداد 1325 کی 25ویں سالگرہ کی جانب " کے موضوع پرکیا گیا تھا ۔ سلامتی کونسل نے اکتوبر 2000 میں یہ قرارداد منظور کی تھی، جس میں یہ تسلیم کیا گیا تھا کہ خواتین کو امن عمل، تنازعات کے حل اور قیام امن میں مکمل، مساوی اور بامعنی شرکت کا حق حاصل ہے۔ کھلے مباحثے میں سلامتی کونسل کے موجودہ صدر موزمبیق کی طرف سے ایک تصوراتی نوٹ بھی پیش کی گیا،جس میں اس حقیقت کواجاگرکیاگیا کہ "خواتین آج تک دنیا بھر میں مسلح تصادم سے معاشرے کا سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ  ہیں۔"

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ماہرین فلکیات کی دو دمدارستاروں سے متعل...

بیجنگ (شِنہوا) چینی ماہرین فلکیات نے دریافت ہونے والے دو دمدارستاروں کی سرگرمیوں پر اپنی تحقیق کے دوران نئی دریافتیں کی ہیں،یہ دونوں دمدار ستارے چینی ماہرین نے دریافت کیے تھے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کی  پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری (پی ایم او) کے مطابق 62 پی /تسو چھنشان 1 اور60پی /تسو چھنشان 2 نامی ان دمدارستاروں کی آبزرویٹری کے ذریعے جنوری 1965 میں نشاندہی کی گئی تھی،اوربین الاقوامی فلکیاتی یونین کےمائنرپلینٹ سنٹرکورپورٹ کیے جانے کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ دونوں مختصرعمر کےدمدارستارے ہیں۔

 آسٹروفزیکل نامی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری کی تحقیقی ٹیم نے2018 سے مارچ 2019 تک 60پی / تسو چھنشان 2 کا انتہائی طاقت وردوربین کے ذریعے مشاہدہ کرتے ہوئے اس کے مرکز میں  ایک چکردار ڈھانچے  کا پتہ چلایا۔

مشتری کی کشش کے زیراثرمختصرعمر رکھنے اور سور ج سے یکساں فاصلے پر واقع یہ دمدار ستارے اپنی قسم کے دوسرے دمدار ستاروں کے مقابلے میں زیادہ فعال ہیں اوران کی سرگرمیاں سورج کے قریب ترین مقام  پر پہنچنے کے دس دن بعد انتہائی زیادہ ہوتی ہیں۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ڈِنگ شوئے شیانگ۔ قومی عوامی کانگریس۔ غ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر ڈِنگ شوئے شیانگ نے لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے نائبین کے ساتھ گروپ غوروخوض میں حصہ لیا۔(شِںہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ژاؤلی جی۔ قومی عوامی کانگریس۔ غوروخوض

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ژاؤ لی جی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے سے  تعلق رکھنے والے نائبین کے ساتھ گروپ غوروخوض میں حصہ لیا۔ (شِںہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ قومی عوامی کانگریس۔ سالانہ اجلا...

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس میں 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کررہے ہیں۔(شِںہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ قومی عوامی کانگریس۔ وزراء ۔ انٹ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 14 قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کے بعد ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ضابطوں کے سربراہ لو وین انٹرویو دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تسائی چھی۔ قومی عوامی کانگریس۔ غوروخوض

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن میں کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن تسائی چھی نے چھنگ ہائی سے تعلق رکھنے والے نائبین کے ساتھ گروپ غوروخوض میں حصہ لیا۔(شِںہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ کی تقریبا آدھی قابل کاشت اراض...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے میں  2022 کے اختتام تک 5 کروڑ  30 ہزار مو (تقریباً 33 لاکھ 40 ہزار ہیکٹرز) اراضی پر اعلی معیار کے کھیت بنائے گئے ہیں جو اس کی کل قابل کاشت اراضی کے 47.39 فیصد کے مساوی ہے۔

علاقائی محکمہ زراعت اور دیہی امور کے مطابق گزشتہ برس سنکیانگ نے اعلیٰ معیار کے کھیتوں کی تعمیر پر سبسڈی دینے اور 71 لاکھ 50 ہزار مو اعلیٰ معیار کے کھیتوں کی تعمیر کے لئے 2.07 ارب یوآن (تقریباً 29 کروڑ 78 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز) مختص کئے تھے ۔ اس سے زیر کاشت زمین کا معیار نمایاں طور پر بہتر ہوا اور اناج کی پیداواری صلاحیت 10 سے 20 فیصد بڑھی۔

یہ خطہ 2023 کے دوران 41 لاکھ 50 ہزار مو پر اعلیٰ معیار کے کھیت بنا تے ہو ئے 13 لاکھ 50 ہزار مو کو اپ گریڈ کرے گا ۔اس کے ساتھ بتدریج اپنے تمام مستقل بنیادی کھیتوں کو اعلیٰ معیار کے کھیت میں تبدیل کردے گا۔

علاقائی محکمہ زراعت اور دیہی امور کے مطابق 2022 میں سنکیانگ کی مجموعی اناج کی پیداوار میں مسلسل 7 سال اضافہ ہوا ہے ۔ اناج کا حصہ 700 کلوگرام فی کس تک پہنچ چکا ہے جو قومی اوسط سے 44 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان پولیس نے 8 مبینہ اغوا کاروں کو ہلاک ک...

مزار شریف(شِنہوا)افغانستان میں پولیس نے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں8 مبینہ اغوا کاروں کو ہلاک کر دیا۔

 صوبائی پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بدھ کوبتایا کہ پولیس کے یونٹوں نے بدھ کی صبح مزار شریف شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 7 کے علاقے خواجہ خیران میں اغواکاروں کے خفیہ  ٹھکانے پر کارروائی کی  جس میں آٹھ افراد کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے تین رائفلوں، دو پستولوں اور تین کاروں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

وزیری نے شِنہوا کو بتایا کہ  گینگ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اوربنگلہ دیش فطری تعاون کے شراکت دار رہی...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں چین کے نومنتخب سفیر یاؤ وین نے کہا ہے کہ چین اور بنگلہ دیش فطری تعاون کے شراکت دار ہیں ۔

انہوں نے  ڈھاکہ میں چینی سفارت خانے میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب میں کہا کہ چین۔بنگلہ دیش تعلقات کی استعداد لامحدود ہے۔ہمارے درمیان کوئی حل طلب تنازعات یا تاریخی بوجھ نہیں ہے۔

یاؤ نے کہا کہ معیشت، تجارت اور بڑے منصوبوں پر تعاون دوطرفہ تعلقات کے ستون کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ چین۔ بنگلہ دیش تعاون ہمارے دونوں عوام کی فلاح و بہبود میں بہتری لاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں، پُلوں، پاور پلانٹس، بندرگاہوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے متعدد  منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جس نے  بنگلہ دیش کے منظر نامے کو ایک نئی صورت دی ہے۔ 10 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں اور بنگلہ دیش میں سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذریعہ معاش کو فروغ دیا گیا ہے۔ 

یاؤ نے واضح کیا کہ چین اور بنگلہ دیش علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر بھی قریبی تعاون اور ہم آہنگی  جاری رکھیں  گے تاکہ اس غیر یقینی کا شکار اور غیر مستحکم دنیا میں مزید استحکام اور  یقین  پیدا کیا جا سکے۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے نجی صنعت و سرمایہ کاری کے مشیر سلمان ایف رحمان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد اور وزارت خارجہ کے سیکرٹری (مغرب) شبیر احمد چو ہدری سمیت 400 سے زیادہ مہمانوں نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اوربنگلہ دیش فطری تعاون کے شراکت دار رہی...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں چین کے نومنتخب سفیر یاؤ وین نے کہا ہے کہ چین اور بنگلہ دیش فطری تعاون کے شراکت دار ہیں ۔

انہوں نے  ڈھاکہ میں چینی سفارت خانے میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب میں کہا کہ چین۔بنگلہ دیش تعلقات کی استعداد لامحدود ہے۔ہمارے درمیان کوئی حل طلب تنازعات یا تاریخی بوجھ نہیں ہے۔

یاؤ نے کہا کہ معیشت، تجارت اور بڑے منصوبوں پر تعاون دوطرفہ تعلقات کے ستون کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ چین۔ بنگلہ دیش تعاون ہمارے دونوں عوام کی فلاح و بہبود میں بہتری لاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں، پُلوں، پاور پلانٹس، بندرگاہوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے متعدد  منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جس نے  بنگلہ دیش کے منظر نامے کو ایک نئی صورت دی ہے۔ 10 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں اور بنگلہ دیش میں سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذریعہ معاش کو فروغ دیا گیا ہے۔ 

یاؤ نے واضح کیا کہ چین اور بنگلہ دیش علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر بھی قریبی تعاون اور ہم آہنگی  جاری رکھیں  گے تاکہ اس غیر یقینی کا شکار اور غیر مستحکم دنیا میں مزید استحکام اور  یقین  پیدا کیا جا سکے۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے نجی صنعت و سرمایہ کاری کے مشیر سلمان ایف رحمان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد اور وزارت خارجہ کے سیکرٹری (مغرب) شبیر احمد چو ہدری سمیت 400 سے زیادہ مہمانوں نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، چینی کار ساز جے اے سی کی فروخت وبرآمدات...

ہیفے (شِنہوا) چینی کار ساز کمپنی انہوئی جیانگ ہوئی آٹو موبائل گروپ کمپنی لمیٹڈ  (جے اے سی ) نے فروری کے مہینے کے دوران  فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 41.57 فیصد اضافہ رپورٹ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ ماہ جےاے سی  نے مجموعی طور پر 49 ہزار 700 گاڑیاں فروخت کیں جن میں سے 15 ہزار 700 کو برآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 171 فیصد سے ز ائد کا حیران کن اضافہ ہے۔

جےاے سی  کے بڑھتے ہوئے کاروبار کو 27 فروری کو منعقدہ ایک بڑی ڈیلیوری تقریب کے ذریعے اجاگر کیا گیاجس میں 3 ہزار گاڑیوں کی کھیپ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی۔ معاہدے کے مطابق ستمبر تک مجموعی طور پر 10ہزارگاڑیاں متحدہ عرب امارات کو فراہم کی جائیں گی۔

جےاے سی نے 2022 کے آخر تک 8 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں 130 سے زیادہ ممالک  اور خطوں کو برآمد کیں۔ جےاے سی  کی تقریباً 80 فیصد برآمدات بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں  کو بھیجی گئی ہیں۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی چائے کی برآمدات میں 2022 کے دوران 1.5...

بیجنگ (شِنہوا) کسٹمزکی عمومی انتظامیہ کے اعداد وشمار  کے مطابق  چین کی چائے کی برآمدات میں سال  2022 کے دوران  مستحکم اضافہ ہوا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق ملک نے گزشتہ سال 3لاکھ 75ہزار300 ٹن چائے برآمد کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 1.59 فیصد زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبز چائے کی برآمدات 3 لاکھ 13 ہزار900 ٹن رہی جو کہ چین کی چائے کی مجموعی  برآمدات کا 83.6 فیصد بنتی ہے۔ کالی چائے اور اور اُولونگ چائے کی برآمدات بالترتیب 8.9 فیصد اور 5.2 فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق  چین کا مشرقی صوبہ فوجیان چائے کی برآمدی قدر کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے جو کہ  ملک کی مجموعی برآمدات  کا 25.52 فیصد بنتا ہے۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جبوتی میں چینی ڈاکٹر طبی خدمات فراہم کررہے ہ...

جبوتی شہر(شِنہوا) جبوتی میں بھیجی گئی 21 ویں چینی طبی ٹیم جنوری 2022 سے پیلٹائرجنرل اسپتال میں طبی خدمات انجام دے رہی ہے ۔فروری 2023 کے اختتام تک طبی ٹیم نے 14 ہزار 658 بیرونی مریضوں کو  خدمات فرا ہم کر تے ہو ئے   576 ہنگامی خدمات کے ساتھ 1 ہزار 168 سرجریاں مکمل کیں۔

 

جبوتی ، جبوتی شہر میں بھیجی گئی 21 ویں چینی طبی ٹیم کی ایک رکن ژاؤ روئی فینگ  پیلٹائرجنرل اسپتال میں ایک مریضہ کی آنکھوں کا معائنہ کررہی ہے۔(شِنہوا)

جبوتی ، جبوتی شہر میں بھیجی گئی 21 ویں چینی طبی ٹیم کے ایک رکن ژو نائی ژونگ   پیلٹائرجنرل اسپتال میں ایک بچی کا علاج کررہے ہیں۔(شِنہوا)

جبوتی ، جبوتی شہر میں بھیجی گئی 21 ویں چینی طبی ٹیم کے ایک رکن ژو نائی ژونگ  پیلٹائرجنرل اسپتال میں ایک مریضہ کا آ کو پنکچر سے علاج کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

جبوتی ، جبوتی شہر میں بھیجی گئی 21 ویں چینی طبی ٹیم کے ارکان  ژاؤ پھینگ (دائیں سے دوسرے) ژانگ شو (بائیں سے دوسرے) پیلٹائرجنرل اسپتال میں سرجری کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جبوتی میں چینی ڈاکٹر طبی خدمات فراہم کررہے ہ...

جبوتی شہر(شِنہوا) جبوتی میں بھیجی گئی 21 ویں چینی طبی ٹیم جنوری 2022 سے پیلٹائرجنرل اسپتال میں طبی خدمات انجام دے رہی ہے ۔فروری 2023 کے اختتام تک طبی ٹیم نے 14 ہزار 658 بیرونی مریضوں کو  خدمات فرا ہم کر تے ہو ئے   576 ہنگامی خدمات کے ساتھ 1 ہزار 168 سرجریاں مکمل کیں۔

 

جبوتی ، جبوتی شہر میں بھیجی گئی 21 ویں چینی طبی ٹیم کی ایک رکن ژاؤ روئی فینگ  پیلٹائرجنرل اسپتال میں ایک مریضہ کی آنکھوں کا معائنہ کررہی ہے۔(شِنہوا)

جبوتی ، جبوتی شہر میں بھیجی گئی 21 ویں چینی طبی ٹیم کے ایک رکن ژو نائی ژونگ   پیلٹائرجنرل اسپتال میں ایک بچی کا علاج کررہے ہیں۔(شِنہوا)

جبوتی ، جبوتی شہر میں بھیجی گئی 21 ویں چینی طبی ٹیم کے ایک رکن ژو نائی ژونگ  پیلٹائرجنرل اسپتال میں ایک مریضہ کا آ کو پنکچر سے علاج کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

جبوتی ، جبوتی شہر میں بھیجی گئی 21 ویں چینی طبی ٹیم کے ارکان  ژاؤ پھینگ (دائیں سے دوسرے) ژانگ شو (بائیں سے دوسرے) پیلٹائرجنرل اسپتال میں سرجری کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کا تبادل...

روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے 220افراد کو رہا کیا گیا،روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں قیدی بنائے گئے 90روسی فوجی کیف انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقے سے لوٹ آئے ہیں، رہائی پانے والے فوجیوں کو علاج معالجے کے لیے روسی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے دارالحکومت ماسکو منتقل کیا جائے گا اور فوجیوں کو ضروری نفسیاتی اور طبی امداد فراہم کی گئی،ادھر یوکرین کے صدارتی دفتر کے چیئر مین آندری یرماک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے 130فوجیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوئے جن میں سے 4 خواتین بھی شامل تھیں،انہوں نے بتایا کہ 87کو ماریو پول میں اسیر بنایا گیا تھا جبکہ 35کو بہموت اور سولیدار علاقوں سے واپس لایا گیا ہے، ان کی اکثریت شدید زخمی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سویڈن کے وزیر اعظم کا دہشت گرد تنظیموں کی ما...

سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے دہشت گرد تنظیموں کی مالی سرگرمیوں کو سنجیدہ نہ لینے کا اعتراف کیا ہے، دارالحکومت سٹاک ہوم میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ سویڈن نے ابتدا میں ملک میں دہشت گرد تنظیموں کی مالی سرگرمیوں کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیا تھا، اب ہم اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ جو لوگ '' پی کے کے''کے لیے رقم اکٹھی کرتے ہیں وہ مختلف مجرمانہ طریقے استعمال کرتے ہیں اور وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کرتے ہیں۔ منظم جرائم سے لڑنے پر حکومت کی توجہ'' پی کے کے'' کے کام کو مزید مشکل بنا دے گی،انہوں نے کہا کہ سویڈش پارلیمنٹ میں 9مارچ کو دہشت گردی کے حوالے سے ایک نئے تعزیری قانون پر ووٹنگ ہو گی، کرسٹرسن نے کہا کہ اس قانون کے ساتھ، دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت اور مالیات کی فراہمی ممنوع ہو جائے گی، قانون پر یک جون سے اطلاق شروع ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کو بین الاقوامی دہشت گردی سے لڑنے کے لیے اس قانون کی ضرورت ہے، سویڈن، فن لینڈ اور ترکیہ کے درمیان ٹرپل میمورنڈم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر لڑنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ 28جون کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں رکنیت کے لیے درخواست دے رکھی ہے تاہم ترکیہ نے فن لینڈ اور سویڈن کو ویٹو کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو،5فوجی دریا میں ڈوب کر ہلاک،ایک لا پتہ

جنوبی امریکی ملک پیرو میں دریائے لیاو کو عبر کرنے کی کوشش میں پانچ فوجی ڈوب گئے جبکہ ایک لا پتہ ہو گیا ،مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ال کولاو صوبے کے قصبے جولی میں پیش آیاجہاں پچاس فوجی دریا عبور کرنے کی کوشش میں پانی کے تیز بہاو کی زد میں آ گئے، پانچ فوجی اپنا توازن کھونے کے دوران ڈوب گئے جبکہ ایک لا پتہ ہو گیا ، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے،واضح رہے کہ میں حکومت مخالف سرگرمیوں میں مصروف مظاہرین کے خلاف کاروائی کے لیے علاقے میں فوجی تعینات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر، شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو وزیر اع...

قطر میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے،امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کا استعفی قبول کرتے ہوئے اپنے بھائی شیخ خلیفہ بن حمد اخلیفہ الثانی کو وزیر داخلہ جبکہ موجودہ وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے ،یاد رہے کہ ملکی کابینہ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کابینہ کی تشکیل نو میں عہدوں کیلئے مختلف ناموں کو نامزد کیا گیا ہے جہاں تین خواتین بھی موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو میں برڈ فلو سے ہزاروں پرندے اور سمندری...

پیرو کو اپنے زیر اثر لینے والی برد فلو کی وبا سے پرندوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں سمندری شیر بھی ہلاک ہو گئے، پیرو میں اسٹیٹ پروٹیکٹڈ نیشنل ایریاز سروس (SERNANP)کے جاری بیان کے مطابق H5N1 قسم کا برڈ فلوملک میں پائے جانے والے جانوروں میں پھیل چکا ہے،پرندوں میں وبا کا پہلا کیس سامنے آنے والے نومبر 2022کے آخر سے 63ہزار پرندے تلف ہو چکے ہیں، یہ اموات دیگر جانوروں میں بھی پیش آرہی ہیں،حکام نے اب تک پیرو کے 3,487سمندری شیروں کی شناخت کی ہے جو پیرو کے ساحل پر برڈ فلو کی وجہ سے مر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، کنسرٹ کے دوران بھگدڑ سے ایک خاتون ہل...

امریکی شہر نیویارک میں منعقدہ کنسرٹ میں بھگدڑ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی،روچیسٹر کے ایک تفریحی مقام پر گزشتہ رات مچنے والی بھگدڑ میں 9افراد زخمی ہوئے، جہاں فنکار گلوریلا اور فائنیس ٹوٹیمز نے کا کنسرٹ تھا،روچیسٹر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈیوڈ اسمتھ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے ہجوم میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم بھگدڑ کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس کو گولیوں سے متعلق دعووں کو سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں مل سکا ،عمارت کے اندر سے 3زخمی خواتین کی نشاندہی ہوئی ہے، ان خواتین میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گئی، دیگر دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے اور سات زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، واقعہ کی تحقیقاتشروع کر دی گئیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن کا فرانسیسی صدر سے رابطہ، یوکرین کی م...

امریکی صدر جو بائیڈن نے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ یوکرین کو مذید امداد کی فراہمی پر گفتگو کی ہے، دونوں سربراہان نے یوکرین کی امداد اور دفاعی تعاون کو جاری رکھنے کا اعادہ کرنے سمیت روس کے جارحانہ عزائم پر گہری تشویش کا اظہار کیا، دونوں صدور نے صاف توانائی کے استعمال میں تیزی لانے کیلئے بھی قریبی تعاون کو مذید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عرب ممالک کا قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کے واقع...

جنیوا میں منعقدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں عرب ممالک نے قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، جنیوا میں بین الاقوامی اداروںکی جانب سے ان واقعات کی کھلے عام مذمت کرنے سے گریز پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ نفرت کے جذبات کو ہوا دینے والے کسی بھی اقدام کی مذمت کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ممالک کی حکومتوں سے انسانی حقوق کے شعبے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، عرب میڈیا کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ میں قطر کی ریاست کی مستقل مندوب ڈاکٹر ہند عبدالرحمن المفتاح نے عرب ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پر بحث کے دوران دیے گئے ایک بیان میں زور دیا کہ وہ تمام ممالک میں انسانی حقوق کے مسائل سے یکساں طور پر غیر جانبداری اور تعمیری تعاون کے فریم ورک کے اندراپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن میں جامع سیاسی حل کے لیے تمام کوششوں کی...

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ یمن میں جامع سیاسی حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق ،محمد بن سلمان نے یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی اور اراکین سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدارتی کونسل، یمنی حکومت اور عوام کے لیے مملکت کی مسلسل حمایت پر زور دیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کے دوران یمن میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا،ملاقات میں جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر نے بھی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کے سکیورٹی اندیشے جائز ہیں، نیٹو

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکیہ فن لینڈ سویڈن دائمی مشترکہ میکانزم کو دوبارہ فعال کرنا ضروری ہے،اسٹالٹن برگ نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں وزیر اعظم الف کرسٹرشن کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی،پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے کرسٹرشن کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنت کے حتمی شکل اختیار کرنے کے موضوع پر بات چیت کی،یہ موضوع ہماری اہم ترین ترجیح ہے اور ہم اس میں پیش رفت حاصل کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے سکیورٹی اندیشے جائز ہیں۔ کسی بھی نیٹو اتحادی کو اس قدر زیادہ دہشت گردانہ حملوں کا سامنا نہیں ہوا،اسٹالٹن برگ نے کہا کہ سویڈن کا، ترکیہ کی اسلحہ درآمد سے پابندیاں ہٹانا بھی ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے، اسٹالٹن برگ نے صدر رجب طیب ایردوان کے، ترکیہ۔فن لینڈ سویڈن کے درمیان مشترکہ طریقی کار طے کئے جانے کے لئے بلائے گئے اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ نے ویلنیوس میں جولائی کو متوقع سربراہی اجلاس تک ، رکنیت کی خاطر متعدد اقدامات کئے ہیں لیکن میں رکنیت کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دینا چاہتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان کی پولیس چور نکلی، چھ سال میں غیر قانو...

یونان کی پولیس 2017سے 2022کے دوران ترکیہ واپس دھکیلے گئے غیر قانونی تارکین وطن سے 20لاکھ یورو سے زائد مالیت کی کرنسی اور قیمتی اشیا چوری کر چکی ہے، اسپین کے معروف اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2017سے 2022کے عرصے میں یونانی پولیس براستہ مارتیسا یونان آنے والے 20ہزار سے زائد غیر منظم نقل مکانوں کو ترکیہ واپس بھیج چکی ہے، ان تارکین وطن کو ترکیہ واپس بھیجنے کے دوران ریکارڈ کئے گئے 374کیسوں میں سے 232چوری کے کیس ہیں،تحقیقی نتائج سے واضح ہے کہ یونانی پولیس تارکین وطن کا مال چراتی رہی ہے، یورپی یونین کی مشرقی سرحد یعنی 'یونان ' میں تارکین وطن کی پناہ کی درخواستوں کا یا پھر حراست میں لئے جانے کا ریکارڈ نہیں رکھا گیا، ان تارکین وطن کو پولیس تھانوں، فوجی بیرکوں یا پھر خالی ڈپووں میں لے جا کر زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن کو ترکیہ واپس بھیجنے سے قبل ان کی کرنسی اور قیمتی اشیا ہتھیا لی جاتی تھیں، جمع شدہ ڈیٹا کے مطابق حالیہ 6سالوں میں یونانی سکیورٹی فورسز اندازا 20سے 28لاکھ یورو مالیت کی کرنسی، سیل فون، انگوٹھیوں، چوڑیوں اور جھمکوں جیسی قیمتی اشیا چرا چکی ہے لیکن ریکارڈ سے باہر معلومات کو بھی نگاہ میں رکھا جائے تو یہ مقدار موجودہ سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی نقل مکانوں کو لوٹنا یونانی سکیورٹی فورسز کا ایک منظم ہتھکنڈہ بن چکا ہے، سال 2017میں یونان سے واپس ترکیہ بھیجے گئے نقل مکانوں کی کرنسی چوری کرنے کے واقعات کی شرح 11فیصد تھی جو 2022میں بڑھ کر 92فیصد ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھتا ہوا درجہ ح...

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھتا ہوا درجہ حرارت پاکستان کے ہندوکش ہمالیہ کے علاقے میں واقع گلگت میں مقامی کمیونٹیز کی روزی کے لیے ایک اہم چیلنج بن رہا ہے۔ اس چیلنج کے لیے ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جس میں زمین کے مناسب استعمال اور خطرے پر مبنی منصوبہ بندی، عوامی شرکت، کمزور مقامات تک رسائی، اور تربیت یافتہ اور اچھی طرح سے لیس انسانی وسائل کی دستیابی شامل ہو۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ شہری اور علاقائی منصوبہ بندی کے سربراہ عرفان احمد رانا کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات بالخصوص گلگت میں مقامی کمیونٹیز کے ذریعہ معاش کو نقصان پہنچایا ہے۔ خطہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے انتہائی خطرے سے دوچار ہے۔ خطے میں زمین کے استعمال کی منصوبہ بندی کا فقدان ان کمیونٹیز کے قدرتی آفات کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ادارے کمیونٹیز کو قدرتی خطرات سے محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاہم، بہت سے ادارہ جاتی چیلنجز ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تیزی سے بدلتی ہوئی آب و ہوا ایک سے زیادہ قدرتی خطرات سے نمٹنے کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ملک میں اوسط درجہ حرارت میں 5 سیلسیس تک اضافہ ہوا ہے۔درجہ حرارت کے رجحانات جگہ جگہ اور صوبے کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں،

گلگت جیسے علاقوں میں گرمی کے رجحانات کم بلندی والے علاقوں سے دوگنے ہیں۔تحقیق کے مطابق قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کا پہاڑی علاقہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے لیے انتہائی خطرے سے دوچار ہے، قراقرم رینج میں 37 فیصد گلیشیئر کا احاطہ ہے اور تقریبا 33 فیصد خطہ انتہائی خطرے میں ہے۔ موسمیاتی تبدیلی گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی ایک اہم وجہ ہے جس کے نتیجے میں خطے میں متعدد جھیلیں بنتی ہیں۔ گزشتہ چند دہائیوں میں ہمالیہ کے علاقے میں 20 سے زیادہ گلیشیل لیک آٹ برسٹ فلڈ واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔گلگت اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں تقریبا 3,000 جھیلیں تیار ہوئی ہیں۔شمالی علاقہ جات میں رابطے اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی کمی ان علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرے کی ایک بڑی وجہ ہے کیونکہ کمزور کمیونٹیز دور دراز علاقوں میں واقع ہیں۔مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی آفات کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے قدرتی خطرات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بروقت فیصلوں اور پالیسیوں کی اشد ضرورت ہے۔آب و ہوا اور آفات کے خطرے کا انتظام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ترقیاتی حکام کے لیے حقیقی چیلنجز ہیں۔ ذمہ داری ان حکام پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس رجحان سے وابستہ خطرات کی شناخت اور ان کا جائزہ لیں اور تخفیف کے اقدامات فراہم کریں۔اس تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ مستقبل میں موسمیاتی اور آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے خطے میں موسمیاتی حساس ترقی اور زمین کے استعمال کے منصوبوں کو تیار کرنے اور ان پر عملدرآمد کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پا کستان کی بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے وال...

پا کستان کی بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے والی اور تقسیم کار کمپنیوں نے مجموعی طور پر محصولات میں 12 فیصد اضافہ کیالیکن رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ مہینوں میں ان کے مجموعی منافع میں 28 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چار بڑی کمپنیوں پر مشتمل ہے جس کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 186 بلین روپے ہے۔ حب پاور کمپنی لمیٹڈ پاور سیکٹر کی سب سے بڑی فرم ہے جس کی مارکیٹ کیپ 92 بلین ہے ۔کے الیکٹرک کی مارکیٹ ویلیو روپے 58.5 بلین ہے۔ کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ اور پاکگین پاور لمیٹڈ بالترتیب 25.3 بلین روپے اور 10.6 بلین روپے کے مارکیٹ کیپس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ بڑی پاور فرموں نے مالی سال 23 کی پہلی ششماہی میں 362 بلین روپے کی اجتماعی آمدنی حاصل کی جبکہ مالی سال 22 کی اسی مدت میں 322 ارب روپے جمع ہوئے۔ لارج کیپ پاور فرموں کا مجموعی منافع 28فیصدکم ہو کر 35 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ سال 49 ارب روپے تھا۔ پاور سیکٹر کے بڑے اداروں نے مجموعی طور پر 4.9 بلین روپے کا خالص نقصان رپورٹ کیا حالانکہ ان کا مجموعی خالص منافع 19 بلین روپے تھا۔ اعلی پیداوار اور دیکھ بھال کے اخراجات منافع میں بڑے پیمانے پر کمی کا باعث بنے۔ حبکو اور کیپکو نے بالترتیب 25.8 بلین روپے اور 25.1 بلین روپے کی تیسری اور چوتھی سب سے زیادہ آمدن کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

او جی ڈی سی ایل کی رواں مالی سال کے پہلے چھ...

او جی ڈی سی ایل کی مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں 203 بلین روپے کی آمدنی، مارکیٹ کیپیٹل 346 بلین روپے ہے،ایکسپلوریشن سیکٹر نے حاصل کردہ کل فروخت میں 46 فیصد حصہ ڈالا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں سب سے زیادہ 203 بلین روپے کی آمدنی پوسٹ کرکے تیل اور گیس کے شعبے کی قیادت کی۔ ایکسپلوریشن سیکٹر کی طرف سے حاصل کردہ کل فروخت میں 46 فیصد حصہ ڈالا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیل اور گیس کی تلاش کا شعبہ 441 بلین روپے کی آمدنی کے ساتھ چار بڑی کیپٹل فرموں پر مشتمل ہے جنہوں نے اسی عرصے میں مجموعی طور پر 294 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 183 بلین روپے کا خالص منافع کمایا۔ یہ شعبہ مالی سال 23 کی پہلی ششماہی میں 67فیصدکے مجموعی منافع کے تناسب اور 41فیصد کے خالص منافع کے تناسب کے ساتھ سامنے آیا۔او جی ڈی سی ایل اس شعبے کی سب سے بڑی کمپنی ہے جس کا مارکیٹ کیپیٹل 346 بلین روپے ہے اس کے بعد ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ جس کی مارکیٹ کیپ 190 بلین روپے ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 167 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ تیسری بڑی فرم ہے جب کہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ 119بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ چوتھی اور آخری فرم ہے۔ او جی ڈی سی نے 139 ارب روپے کا سب سے زیادہ مجموعی منافع اور 95 بلین روپے کا خالص منافع حاصل کیا اور اپنے ہم عصروں کو بڑے مارجن سے پیچھے چھوڑ دیاجس نے 22.09 روپے کی فی شئیر ویلیو بھی پوسٹ کی۔ پی پی ایل نے 137 ارب روپے کی دوسری سب سے زیادہ آمدنی پوسٹ کی اور کل آمدنی میں 31 فیصد کا حصہ ڈالا۔ پی پی ایل کا مجموعی منافع اور خالص منافع بالترتیب 91 ارب روپے اور 48 ارب روپے رہا۔EPS ویلیو 17.98 روپے پر طے ہوئی۔ ماری نے 68 بلین روپے کی تیسری سب سے زیادہ آمدنی پوسٹ کی جس کا مجموعی منافع اور خالص منافع بالترتیب 43 ارب روپے اور 23 ارب روپے رہا۔پی او ایل تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں چوتھے نمبر پر ہے کیونکہ اس نے 137 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی۔ پی او ایل کا مجموعی منافع اور خالص منافع بالترتیب 19 ارب روپے اور 14 ارب روپے رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مینوفیکچرنگ سیکٹر کا فروغ ، برآمدات میں اضاف...

مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ پاکستان کے لیے کرنٹ اکاونٹ خسارے سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک اہم حکمت عملی ہو سکتی ہے،اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ریگولیٹری امور کے ڈائریکٹر حمزہ اورکزئی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں برآمدات میں حصہ ڈالنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے کیونکہ یہ اعلی قیمت والی اشیا تیار کر سکتا ہے جو عالمی منڈیوں میں مقابلہ کر سکتی ہیں۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابقپاکستان کی معیشت بتدریج انتہائی ہنر مند، جدید اور پیداواری صنعتوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ آج کی معیشت زرعی کم اور شہری اور خدمت پر مبنی زیادہ ہے۔ روایتی صنعتی کلسٹرز نے نئی مصنوعات برآمد کرنا شروع کر دی ہیںجبکہ انفارمیشن، کمیونیکیشن، اور ٹیکنالوجی ابھر رہی ہیں۔حمزہ نے کہا کہ ترقی کی رفتار سست ہے جوبنیادی طور پر نئی ٹیکنالوجیز کے بہت کم پھیلا وکے ساتھ مینوفیکچرنگ میں مضبوط بنیاد کی کمی اور بین الاقوامی بہترین طریقوں تک رسائی اور ان کو اپنانے میں فرموں کی نااہلی کی وجہ سے ہے۔پاکستان کے لیے، چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے تاکہ ملک کی دیرینہ اقتصادی ترقی کے لیے کچھ دیرینہ رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میںخاص طور پر اس کے ملبوسات اور تیار کردہ سامان کے شعبوں میں ترقی کی وسیع صلاحیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فرمیںجارحانہ طور پر مشترکہ منصوبوں کے ذریعے چینی فنانس اور ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بہت سے بین الاقوامی برانڈز پاکستان میں کام کر رہے ہیں اور مقامی ٹیکسٹائل ملوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔سرمایہ کاروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان زونز میں بہترین ممکنہ مراعات، ہنر مند اور سستی مزدوری، خام مال کی آسان دستیابی، توانائی کے مسابقتی ٹیرف، کم مال برداری کے اخراجات، اور یورپی منڈیوں تک ترجیحی رسائی سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے مشترکہ خوشحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کو اس خطے سے برآمدات بڑھانے کے لیے سی پیک کے صنعتی مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔حمزہ نے کہا کہ پاکستانی صنعت کاروں کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے جدت بھی بہت ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ پاکستان تحقیق اور ترقی اور اختراع کے لحاظ سے دوسرے ممالک سے پیچھے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تحقیق اور ترقی کے لیے تعاون کو بڑھانا چاہیے، یونیورسٹیوں اور کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور اختراعات کرنے والے کاروباروں کے لیے مراعات فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ،نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کثیر الجہتی نقطہ نظر اور ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے جس میں پیداواری صلاحیت، قدر میں اضافہ، برآمدات کی سہولت اور اختراع میں سرمایہ کاری شامل ہو۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے اور برآمدات میں اضافے سے پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ مل سکتا ہے اور پاکستان کا غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کے اقتصادی سروے کے مطابق، مالی سال 2021-22 کے دوران جی ڈی پی میں 9.2 فیصد حصہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ نے مجموعی مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غلبہ حاصل کیا، جو کہ شعبہ جاتی حصہ کا 74.3 فیصد بنتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،عوامی کانگریس کا نظام زبردست قوت اور طاق...

بیجنگ (شِنہوا) قومی عوامی کانگریس میں پیش کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 برس میں عوامی کانگریس کے نظام کو پوری طرح سے عملی جامہ پہنایا گیا ہے اور اس نے عملی طور پر زبردست قوت اور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

قومی عوامی کانگریس کی 13 ویں قائمہ کمیٹی کی 5 سالہ مدت کے اختتام پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام چین کے بنیادی سیاسی نظام کے طور پر کام کرتا اور حکمرانی کے نظام و صلاحیت کو تقویت دیتا ہے۔

13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے مکمل اجلاس میں رپورٹ پیش کی۔

لی کے مطابق قومی مقننہ کے کام کی ایک خاص بات 2018 میں 13 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں آئین میں ترمیم کی منظوری تھی۔

گزشتہ 5 برس میں قائمہ کمیٹی نے آئین کے نفاذ ، اس کے اختیار اور تقدس کو برقرار رکھنے کو یقینی بنایا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے ان کوششوں میں ایک حصہ کے طور پر انتخابی قانون پر نظر ثانی کی اور قومی عوامی کانگریس کے آئین میں ترمیم کا مسودہ غوروخوض کے لئے قومی عوامی کانگریس میں پیش کیا تاکہ عوامی کانگریسز اور ان کے آپریٹنگ میکانزم کے تنظیمی اور انتخابی نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔

قانون سازی میں ترمیم کا مسودہ جاری سالانہ اجلاس میں غور و خوض کے لئے پیش کیا گیا ہے جس سے قانون سازی کے نظام و میکانزم میں بہتری اور قانون سازی کے معیار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

مزید یہ کہ اعلیٰ مقننہ نے ہانگ کانگ خصوصی انتطامی خطے میں قومی سلامتی کے تحفظ بارے قانون نافذ کرکے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے انتخابی نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرکے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں آئینی نظم و ضبط کو برقرار رکھا ہے۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی...

حکومت پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی لگا دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا نفاذبدھ سے شروع ہو گا۔ یہ پابندی آئندہ 7 روز تک جاری رہے گی۔ لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیریان کیس،جسٹس محسن اختر کیانی کی ناساز طبی...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کی سماعت جج کی ناساز طبیعت کے باعث ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی ناساز طبیعت کے باعث بدھ کو رخصت پر ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں آج کیس کی سماعت ہونا تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیس بغیر سماعت کے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سارا انعام قتل کیس، شاہ نواز بیوی سے پیسے ما...

سارا انعام قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے بتایا ہے کہ قتل کا ملزم شاہ نواز اپنی بیوی سے پیسے مانگتا تھا،رقم نا ملنے پر شاہ نواز نے والدہ کی موجودگی میں میری بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا ، انہوں نے میری بیٹی کی لاش کی بے حرمتی کی اور باتھ ٹب میں پھینک کر چھپا دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سیشن جج عطا ربانی نے سارا انعام قتل کیس کی سماعت کی۔ مقتولہ سارا انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم نے بیان قلمبند کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ابو ظہبی میں منسٹری آف اکنامک ڈویلپمنٹ میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھی ، سارہ انعام سے سوشل میڈیا کے ذریعے ملزم شاہ نواز امیر کا رابطہ ہوا ، 23 جولائی کو سارہ نے مجھے بتایا کہ اس نے 18 جولائی کو شاہ نواز سے شادی کر لی ۔ انعام الرحیم نے بتایا کہ اس پر میں نے ناراضگی کا اظہار کیا لیکن کیونکہ وہ لاڈلی تھی وہ خوش تھی تو میں نے پاکستان آکر تقریب کرنے کا کہہ دیا ، اگست کے آخری ہفتے کے دوران سارہ سے بات ہوئی تو وہ پریشان محسوس ہوئی ، اس نے پہلے ٹالا پھر بتایا شاہ نواز مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے ۔ والد نے کہا کہ 22 ستمبر جب میرا سارہ سے رابطہ ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ شاہ نواز کے پاس پاکستان پہنچی ہے ، میں نے سارہ سے وجہ پوچھیں تو اس نے بعد میں بتانے کا کہا ، 23 ستمبر کو مجھے معلوم ہوا کہ اس کے شوہر نے مکمل پلاننگ کے ساتھ سارہ کو قتل کردیا ۔ والد کا کہنا تھا کہ سارہ کے کولیگ سے پتہ چلا 20 ستمبر کو سارہ کو شاہ نواز نے واٹس ایپ پر طلاق دے دی تھی ، رقم نا ملنے پر شاہ نواز نے والدہ کی موجودگی میں میری بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا ، انہوں نے میری بیٹی کی لاش کی بے حرمتی کی اور باتھ ٹب میں پھینک کر چھپا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے نیب کی رضا کارانہ سکیم واپسی ا...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کی رضا کارانہ سکیم واپسی ازخود نوٹس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 2022 میں نیب ترامیم کے بعد سیکشن 25 اے بھی جرم تصور ہوگا، جو سزا پلی بارگین میں تھی وہی اب رضاکارانہ واپسی میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد سرکاری عہدہ پر 10 سال کے لیے پابندی ہوگی۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ موجودہ کیس کو نیب ترامیم کے بعد سنا جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ازخود نوٹس کا مقصد پورا ہو چکا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی ساری ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا گیا، سرکاری ملازم پیسے دے کر کلین چٹ لیتا تھا پھر وہی کرتا تھا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قانون میں جو سقم تھا وہ دور کر دیا گیا، یہ والی نیب ترمیم تو اچھی ترمیم ہے، کیس کے ساتھ منسلک کی گئی دیگر درخواستوں کو علیحدہ سنا جائے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 ستمبر 2016 کو نیب کیسز میں رضاکارانہ رقم واپسی کے قانون پر ازخود نوٹس لیا تھا، رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد عہدیداران کی دوبارہ بحالی پر ازخود نوٹس لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیکسٹائل کی ویلیو چین کی تکمیل کیلئے ڈنمارک...

ٹیکسٹائل کی ویلیو چین کی تکمیل کیلئے ڈنمارک فیصل آباد سے براہ راست تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور اُن کا یہ دورہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یہ بات پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیرمسٹر ایچ ای جیکب لینلف نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ڈنمارک اور پاکستان کے دو طرفہ تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ بنیادی طور پر ڈنمارک تاجروں اور کاروباری افراد کا ملک ہے۔ اس کے پاکستان سے تعلقات کافی دیرینہ ہیں اور اس وقت بھی ڈنمارک کی پچاس سے زائد کاروباری کمپنیاں پاکستان میں موجود ہیں جن میں مُلر اورمرسک سمیت بہت سی دیگر شپنگ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ کیلئے ڈنمارک کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کیلئے اُن کا ملک بھر پور تعاون کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈنمارک فیصل آباد کی صنعتوں کو کیمیکل اور جدید ٹیکنالوجی مہیا کر رہا ہے جبکہ ڈنمارک فیصل آباد میں ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کیلئے بھاری سرمایہ سے پلانٹ بھی لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ڈنمارک کے کاروباری افراد فیصل آباد آئیں تاکہ مقامی مصنوعات کی خریداری کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

انہوں نے اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان رابطے بڑھانے کیلئے بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ جی ایس پی پلس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس سہولت کو جاری رکھا جائے تاکہ پاکستان کو اپنی معاشی مشکلات پر قابو پانے کیلئے مدد دی جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرعی شعبہ کو اپنی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کے پھلوں کے ذائقہ اور معیار کو بھی سراہا جن میں بڑے پیمانے پر ویلیو ایڈیشن کی جا سکتی ہے۔ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈنمارک سمیت پوری دنیا پر اِس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ تنازعہ جلد حل ہو تاکہ عالمی معیشت کو واپس بحالی کے راستے پر ڈالا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس سے پٹرول کی فراہمی کی معطلی کی وجہ سے ڈنمارک طویل المدتی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے جس کے تحت سستی اور قابل بھروسہ ونڈ انرجی پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈنمارک پاکستان کو دودھ کو محفوظ بنانے اور اس سے مختلف نوعیت کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ یہ شہر ایک صدی قبل منڈی ٹاؤن کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اِس کو 50ہزار کی آبادی کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا مگر اب اس کی آبادی 50لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے اور شاید آئندہ سال یہ ڈنمارک کی آبادی سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

فیصل آباد کے محل وقوع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ شہر ملک کے عین وسط میں واقع ہے جو ذرائع مواصلات کے ذریعے ملک کے تمام حصوں سے منسلک ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ ملک کا دوسرا بڑا چیمبر ہے اِس کے ممبروں کی تعداد 8ہزار ہے جن کا تعلق 118سیکٹرز اور سب سیکٹرز سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر اپنے ممبروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے جبکہ پالیسی سازی میں بھی حکومت کی معاونت کی جاتی ہے۔ انہوں نے ڈنمارک کے انوسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ اس فنڈ سے شہر کے دیگر منصوبوں کی تکمیل بھی چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں انہیں ڈنمارک کے سفارتخانہ کی مدد بھی درکار ہو گی۔ انہوں نے شمسی توانائی اور ڈیری کی صنعت کے فروغ کے سلسلہ میں ڈنمارک کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم اس شعبہ میں ڈنمارک کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ڈنمارک جی ایس پی پلس کی سہولت کی توسیع کے حوالے سے بھی اپنا مثبت کردار ادا کر ے گا۔ سوال و جواب کی مختصر نشست بھی ہوئی تھی جس نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی، انجینئر احمد حسناور دیگر ممبروں نے حصہ لیا۔ آخر میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ڈنمارک کے سفیر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔ بعد میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف نے فیصل آباد چیمبر کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیمز جیولری اینڈ منرلز شو معاشی استحکام کے ل...

آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے پیٹرن ان چیف معمور خان اور چیئرمین منہاج الدین باچا نے کہا ہے کہ نمک منڈی صرف کھابوں کی جگہ نہیں اس میں ایشیاکی سب سے بڑی جیمز اینڈ جیولری کی مارکیٹ ہے جہاں ہزاروں خاندانوں کا روزگار بھی ہے اور اس ملک و قوم کی معاشی ترقی کے لیے جدوجہد بھی لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اس صنعت کو کبھی توجہ نہ دی گئی وگرنہ ملک کا آدھے سے زیادہ قرضہ تو صرف یہی صنعت اتار سکتی ہے، جیمز جیولری اینڈ منرلز شو یہ ثابت کریگا کہ اس صنعت میں بھرپور گنجائش موجود ہے معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ پاکستان جیمز جیولری اینڈ منرلز شو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس شو میں ایف پی سی سی آئی کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان ،فیڈریشں کے دیگر عہدیداروں، کے پی بی او آئی ٹی ، کے پی ایزمک کے عہدیداروں اور پتھروں و زیورات کی صنعت سے وابستہ تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شو کے پہلے روز ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی افراد اور فیملیز نے شو میں شرکت کی اور اپنی اپنی پسند کے قیمتی و نیم قیمتی نایاب پتھروں سمیت زیورات کی ورائٹیز کی خریداری کی۔شرکا کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا اور سٹالز سجے رہے۔منتظمین کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی صنعتوں کی زبوں حالی کو ختم کرنے اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تاجر و کاروباری برادری کے ساتھ دن رات جدوجہد کررہی ہے اور اداروں و ایسوسی ایشنز و چیمبرز کے مابین مکمل طور پر رابطہ پل کا کردار ادا کررہی ہے۔ ایپسیا کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ تین روز کے لیے اسلام آباد میں شروع ہونے والی چوبیسویں جیمز جیولری اینڈ منرلز ایکسپو کے لیے تمام تر انتظامات وقت پر مکمل کیے گئے، جہاں 70 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے مذکورہ صنعت سے وابستہ افراد قدرت کے ان انمول خزانوں کو نمائش کے لیے رکھے ہوئے ہیں ۔

معمور خان اور منہاج الدین باچا نے بتایا کہ ایکسپو میں ملک کے وفاقی اور صوبائی وزرا اور حکومتی اعلی ذمہ داران سمیت غیر ملکی مندوبین اور وزٹرز بھی بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں جن کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈ جیولری اور منرلز ایسی صنعت ہے کہ اگر اس کو سنجیدگی سے حکومتوں کی سرپرستی مل گئی تو دعوے سے کہتے ہیں کہ نہ صرف ملک کا آدھے سے زیادہ بیرونی قرضہ اتارا جاسکے گا بلکہ معاشی ترقی کی جانب حقیقی معنوں میں عملی پیش قدمی بھی شروع ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہنر مندوں اور قدرتی ذخائر کی کوئی کمی نہیں ، کمی ہے تو صرف متعلقہ ذمہ داران کی توجہ کی ہے، کیونکہ اس جانب توجہ کی گئی تو نمک منڈی پشاور میں جو ہزاروں لوگ اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوان جو کاروبار میں دن رات محنت کررہے ہیں انہیں جدید دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے معیشت کی مضبوطی کے لیے میدان عمل میں مذید بہتر طریقے سے قابل استعمال حالت میں لایا جاسکے گا۔ شرکانے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ جیمز جیولری اینڈ منرلز کی صنعت کو ترقی دینے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک کو معاشی بھنور سے نکالا جاسکے ۔ اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے جوابی خط میں نیک خواہشات کا اظہار کیے جانے پر بھی ایپسیا اور فیڈریشن کے عہدیداروں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جیمز اینڈ جیولری سمیت مائنز اینڈ منرلز کی جانب خصوصی توجہ دی جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنڈا کمپنی کا کراچی میں عارضی طور پر پلانٹ ب...

گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ہنڈا نے کراچی میں عارضی طور پر پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل سیزکے ایشو،خام مال اوردرآمدی سامان کی آمدمیں مشکلات پریہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس اقدام کے بارے میں کمپنی نے تحریری طورپرپاکستان اسٹاک ایکسچینج کوآگاہ کردیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پلانٹ 9 مارچ سے 31 مارچ تک بندرہے گا،اس دوران پلانٹ سے گاڑیوں کی پروڈکشن بند رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نجکاری ہی واحد حل، پی آئی اے، پاکستان سٹیل ا...

پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر نے پی آئی اے، پاکستان سٹیل اور ریلوے کو ملکی خزانے پر بوجھ قرار دے دیا۔ ملک کی معروف کاروباری شخصیت، ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر، آباد کے سابق چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )سندھ کے سیکرٹری جنرل حنیف گوہر نے پاکستان اور پاکستان کی معیشت کو بچانے کے لیے حکومت اور مقتدر حلقوں کو اپنی تجاویز بھیجی ہیں۔ انہوں نے اپنی تجاویز میں کہا کہ پی آئی اے، پاکستان سٹیل اور پاکستان ریلوے قومی خزانے پر بوجھ ہیں اور تینوں اداروں کا سالانہ خسارہ اتنا ہے کہ اگر ان کی نجکاری کر دی جائے تو پاکستان کے پیچیدہ مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان ریلوے کی جائیداد کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنی ریلوے کی نجکاری کی ہے جسے ٹاٹا گروپ نے خریدا تھا اور اب اس میں بہت زیادہ مراعات کے ساتھ نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایسا کر لیں تو ہمارا قومی خسارہ کافی حد تک کم ہو جائے گا، جنوری 2023 میں کرنٹ اکانٹ خسارہ گر کر 242 ملین ڈالر تک رہ گیا، جو مارچ 2021 کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔

اس کے علاوہ، کرنٹ اکانٹ خسارے کی بڑی وجہ، ملکی برآمدات کے مقابلے میں ملک میں درآمدات دوگنی رہیں، گزشتہ سال 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا کیونکہ 80 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلے برآمدات اور ترسیلات مجموعی طور پر 60 ارب ڈالر تھیں اور اگر ترسیلات زر کو چھوڑ دیا جائے تو نقصان 40 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گا۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے، بند پاکستان سٹیل، پاکستان ریلوے کو کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے اور ان اداروں کی نجکاری سے حاصل ہونے والی رقم سے ملک کا تقریبا سارا قرضہ اتار دیا جائے۔ حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ بنڈل آئرلینڈ جو کہ آمدنی کا اچھا ذریعہ ہے لیکن اس پر کام نہیں کیا گیا اور اسے سیاست کی نذر کر دیا گیا، جب تک ملکی واجباتکم نہیں ہوں گے پاکستان اپنے پاں پر کھڑا نہیں ہو سکے گا۔ انہوں سیاسی قائدین اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو بچانے کا واحد راستہ ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے فوری عام انتخابات ہیں اور جب تک ملک کے قرضے ادا نہیں ہوتے پاکستان اپنے پاں پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کے طاقتور اور مراعات یافتہ طبقے کو تقریبا 4250 ارب روپے کی رعایتیں ملتی ہیں جس میں ٹیکس میں چھوٹ، صنعتوں میں بجلی اور گیس پر سبسڈی، مفت پیٹرول اور پلاٹ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی نے 420,000 ملازمتیں پیدا کیں، 40 م...

چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) نے تقریباً 1 ٹریلین ڈالر خرچکیے ، 3,000 سے زیادہ تعاون کے منصوبے شروع کیے ، 420,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں، اور 40 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو نے دنیا کے تین چوتھائی ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کو راغب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے دس سال بعد بی آر آئی نے قومی ہداف ، روزگار کے منصوبوں، اور تعاون کے سنگ میلوں کی ایک صف تیار کی ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا چینـلاؤس ریلوے لینڈ لاک لاؤس کو زمین سے منسلک ملک بنانے میں مدد کر تی ہے۔ لبان ورکشاپس 20 سے زیادہ ممالک میں نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ چائناـیورپ ریلوے ایکسپریس نے 65,000 سے زائد مال بردار خدمات مکمل کی ہیں، جو کہ وبائی امراض کے دوران طبی سامان فراہم کرنے والی ایک ہیلتھ ٹرین کے طور پر کام کرتی رہی ۔ انہوں نے کہا اس سال چین تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی میزبانی کرے گا۔ ہم اسے ایک موقع کے طور پر لیں گے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے مزید نتیجہ خیز نتائج کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔

گوادر پرو کے مطابق نام نہاد ''قرض کے جال'' کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گانگ نے کہا کہ چین پر قرض کے نام نہاد جال کا الزام لگانے والا آخری ملک ہونا چاہیے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کثیر الجہتی مالیاتی ادارے اور تجارتی قرض دہندگان ترقی پذیر ممالک کے خودمختار قرضوں میں 80 فیصد سے زیادہ ہیں۔ وہ ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کے بوجھ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ خاص طور پر پچھلے سال امریکہ کی جانب سے غیر معمولی تیزی سے شرح سود میں اضافے کی وجہ سے بہت سے ممالک میں بڑے پیمانے پر سرمائے کا اخراج ہوا اور متعلقہ ممالک میں قرضوں کے مسائل مزید بڑھ گئے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے بتایا کہ چین مصیبت زدہ ممالک کی مدد کے لیے کوششیں کر رہا ہے، اور جی 20 کے ڈیبٹ سروس معطلی اقدام (DSSI) کا سب سے بڑا تعاون کرنے والا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین بین الاقوامی قرضوں کے مسائل کے حل میں تعمیری طور پر حصہ لینا جاری رکھے گا۔ دریں اثنا، ہم دیگر فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مل کر کام کریں اور بوجھ کو منصفانہ طور پر بانٹیں،جب فریقین مل بیٹھ کر بات کریں گے تو مسائل سے زیادہ حل ہوں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردن، گھریلو ناچاقی پر نا خلف بیٹے نے فائرنگ...

دارالحکومت عمان کے مشرق میں واقع زرقا شہر میں بد بخت بیٹے نے اپنے حقیقی باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس حکام کے مطابق زرقا شہرکے تجارتی مرکز میں ایک پچاس سالہ شخص کی لاش اس کے گھر کے اندر سے ملی، مقتول کو دو گولیاں ماری گئی تھیںجس کے نتیجے میں موت واقع ہوئی، تفتیش کی پیروی کے لیے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ اور زرقا پولیس کی ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جائے وقوعہ سے معلومات اکٹھا کرنے سے شبہ مقتول کے بیٹے پر پڑا، جسے گرفتار کیا گیا اور تفتیش میں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے خاندانی تنازعات کے بعد اپنے والد کو گولی ماری، پولیس نے ملزم کا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں