• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سعودی عرب کا رواں سال تیل کی پیداوار میں اضا...

سعودی عرب نے رواں سال تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اوپیک پلس کے پیداواری اہداف اتفاق رائے سے طے کئے جاتے ہیں،سعودی عرب کی موجودہ پیداواری پالیسی درست ہے اوروہ اس سال پیداوار میں اضافہ نہیں کرے گا، لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئیسعودی وزیرخارجہ نیکہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم ایک مستحکم مارکیٹ کے لیے پرعزم ہیں اوروزیرتوانائی کا خیال ہے کہ مارکیٹ کوسال کے آخرتک پیداوارمیں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس کی قیادت میں غیراوپیک ممالک پرمشتمل گروپ میں فیصلے تمام شراکت داروں کے درمیان باہمی گفت و شنید کے ذریعے کیے جاتے ہیں،انھوں نے اوپیک کے ارکان اورروس سمیت دیگرممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اوپیک پلس کے تمام شراکت داروں کی جانب سے ریکارڈ پردیاجانے والا ہربیان اس اتفاق رائے کی عکاسی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی مدد کے بعدسری لنکا کیلئے آئی ایم ایف...

چینی قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ معاہدے نے سری لنکا کی دیوالیہ معیشت کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)پیکیج کی راہیں ہموار کر دیں،آئی ایم ایف کے ایشیا پیسیفک کے ڈائریکٹر کرشنا شری نواسن نے کہا کہ سری لنکا کو قرض دینے والے بڑے ممالک سے مالیاتی یقین دہانیاں ملنے کے بعد آئی ایم ایف کے بورڈ نے قرضے کی رقم جلد جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد سری لنکا کیلئے ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے بھی قرضوں کی راہ ہموار ہو جائے گی، واضح رہے کہ گزشتہ برس بہت بڑے معاشی بحران کا شکار ہوکر سری لنکا قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث اپنی تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہوگیا تھا، جس کے باعث ملک میں ایندھن، توانائی، بجلی سمیت دوائیوں اور غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی اور ملک میں مہنگائی اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی،سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے کی حکومت مسلسل ملک کی تباہ حال معیشت کو بحال کرنے اور آئی ایم ایف سے امدادی پیکیج حاصل کرنے کیلئے کوششوں میں مصروف تھی، چین نے اپنے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس کے بعد رواں ماہ آئی ایم کی جانب سے 2.9بلین ڈالرز کی قرض کی رقم جاری کر دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے کی مہاجر کیمپ پر...

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کی مہاجر کیمپ پر حملہ کرکے 6فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا،فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں جنین کی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوجی حملے میں 6فلسطینی شہید جبکہ 11افراد زخمی ہو گئے ہیں،وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت انتہائی نازک ہے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے اس پر راکٹ فائر کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان میں عمرے کی ادائیگی کیلئے اجازت نامے ک...

رمضان میں عمرے کی ادائیگی کیلئے اجازت نامے کے اجرا کا آغاز کر دیا گیا،سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے کی ادائیگی کیلئے نسک(Nusuk)ایپ کے ذریعے بکنگ کرائیں، اعتمرنا(Eatmarna)ایپ منسوخ کر دی گئی ہے ،اب تمام کارروائی نسک ایپ کے ذریعے جاری ہے،سعودی سیکرٹری حج وعمرہ کے مطابق اس سال عمرہ سیزن کے آغاز سے رمضان کے آخر تک بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعدد 90لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید...

امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500طلبا کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کے مطابق مزید 500طلبا کے لیے وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا،نیڈ پرائس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈبلوم نے اعلان اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کی تقریب میں کیا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ وظائف سے مالی کمزور طلبا کی پاکستان کی اعلی یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم میں مدد ہوسکے گی،نیڈ پرائس کے مطابق اسکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے 6ہزار سے زائد وظائف دے چکا،60فیصد اسکالر شپس خواتین کو اعلی تعلیم کے لیے دی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت خواتین کے خلاف جرائم اور معاشرتی تفریق...

مارچ دنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن ہمیں بھارتی خواتین کی یاد دلاتا ہے جن پر مودی سرکار نے زمین تنگ کر رکھی ہے، بھارتی خواتین کو جنسی زیادتی، ہراسگی اور کم عمری میں جبری شادی جیسے مسائل کا سامنا ہے،خواتین کے حقوق کے استحصال اور معاشرتی تفریق میں بھارت سب سے آگے ہے جہاں آبادی کا تناسب 49فیصد ہونے کے باوجود بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی صرف 11فیصد اور ملازمت میں 19فیصد ہے،بھارت میں شرح خواندگی کی بات آئے تو خواتین اور مردوں کا فرق 20فیصد تک چلا جاتا ہے، پیشہ ور خواتین کو تنخواہیں بھی مردوں کی نسبت 20فیصد کم دی جاتی ہیں، سال 2010 سے 2022 کے دوران پیشہ ور خواتین کی تعداد میں 7فیصد تک کمی ہوئی تھی،سال 2022 میں بھارت کے اندر ہونے والے کل 6لاکھ جرائم میں سے 71فیصد خواتین کے خلاف تھے، 2021 کی نسبت 2022 میں خواتین کے خلاف جرائم میں 15.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سال 2018 میں بھارت خواتین کیلئے خطرناک ترین ممالک میں سر فہرست تھا،سال 2021 کے دوران بھارت میں خواتین کے ساتھ 31ہزار 677زیادتی، 76ہزار 263اغوا اور 30ہزار 856گھریلو تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے، بھارتی میڈیا کے مطابق روزانہ سفر کرنے والی خواتین میں سے 80فیصد کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بھارت میں روزانہ خواتین سے 86زیادتی کے واقعات پیش آتے ہیں

جن میں سے دہلی 6واقعات کے ساتھ سر فہرست ہے،یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈ (یونیسف)کے مطابق بھارت میں 27فیصد لڑکیوں کی شادی 18سال سے پہلے کردی جاتی ہے، بھارت میں 15فیصد شادی شدہ خواتین کو جہیز کے مطالبات پر طلاق کا بھی سامنا ہے جبکہ 2017 میں 7ہزار خواتین کو جہیز نہ دینے پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،13فروری 2023 کو کان پور میں گھر خالی نہ کرنے پر ماں اور بیٹی کو ریاستی اہلکاروں نے زندہ جلا دیا، سال 2021 میں ماہانہ 14تیزاب گردی کے واقعات رونما ہوئے لیکن کسی بھی مجرم کو سزا نہیں دلوائی جا سکی،بھارت میں سال 2012 میں زیر تعلیم 23سالہ ڈاکٹر کو دہلی میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 2020 میں دلت خاتون کے ساتھ اتر پردیش میں زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا، 2014 میں جرمن خاتون، 2018 میں روسی خاتون اور 2022 میں برطانوی سیاح خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات پیش آئے،سیاح خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد سال 2019 میں امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت سفر کرنے کے خلاف وارننگ جاری کی تھی جوکہ خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم، معاشرتی تفریق اور ہتک آمیز رویے پر بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طماچہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے عہ...

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس رواں ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں،نیڈ پرائس 20جنوری 2021سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ہماری پیغام رسانی کی بنیادی پالیسیوں پر پرائس کی مضبوط گرفت نے اسے اپنے کردار میں بہت زیادہ موثر بنایا ، میں نے ذاتی طور پر ان کے مشورے سے مسلسل استفادہ کیا ہے،بلنکن نے مزید کہا کہ 200سے زائد بریفنگز کے دوران نیڈ صحافیوں کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں اور ہر ایک کے ساتھ گفتگو کے دوران انتہائی احترام سے پیش آئے،واضح رہے کہ نیڈ پرائس کی بطور ترجمان محکمہ خارجہ عہدے کی دو سالہ مدت رواں ماہ مکمل ہو جائے گی جبکہ بلنکن کے بیان میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ پرائس کی جگہ کون لے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف ملک گیر ہڑتال...

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف ملک گیر ہڑتال جاری ہے اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 62سے بڑھا کر 64سال کرنے کے منصوبے کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہو رہے ہیں،غیر ملکیمیڈیاکے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق قریبا 13 لاکھ افراد نے فرانسیسی صدر کے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 64سال کرنے کے منصوبے کے خلاف ملک گیر ہڑتال میں حصہ لیا ہے،حکام اور مقامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان چند جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد پولیس کی جانب سے 22افراد کو گرفتار کیا گیا،ملک گیر ہڑتال کے باعث ٹرین سروسز معطل رہیں، سکول بند اور ایندھن کی فراہمی روک دی گئی،رپورٹس کے مطابق حکومت اور مظاہرین کے لیے یہ ایک نازک وقت ہے کیونکہ میکرون کی حکومت امید کر رہی ہے کہ پنشن کی عمر میں دو سال تک اضافہ کرنے کا ان کا منصوبہ اس مہینے کے آخر تک پارلیمنٹ میں منظور کر لیا جائے گا ،دوسری جانب قانون سازوں پر دبا ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے فرانس کی سخت گیر یونینوں نے کہا کہ اصل لڑائی اب شروع ہوئی ہے، اس بار کم از کم کچھ شعبوں میں کئی دن تک ہڑتالیں ہو سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش ،عمارت میں دھماکے سے 17افراد ہلاک،...

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے تجارتی مرکز کی دفتری عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 17افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق ہول سیل مارکیٹ کی 7منزلہ عمارت میں ہونے والے دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ، تاہم سیفٹی قوانین کے نفاذ میں غفلت کے باعث عمارتوں میں آگ اور دھماکوں کے واقعات معمول بنے ہوئے ہیں،پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 17افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 112سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دیواریں اور کچھ منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں جبکہ عمارت کا ملبہ باہر سڑکوں پر موجود لوگوں پرگرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے،پولیس کمشنر ڈھاکہ کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جلد معلوم ہو جائے گا کہ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی تھا یا ایک اتفاقی حادثہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں داعش کیخلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے پر...

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا عراق میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے،غیر ملکیمیڈیاکے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے عراق کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا عراق میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے،امریکا نے 2011میں عراق سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا تھا لیکن سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے داعش کے خلاف لڑائی کو تقویت دینے کے لیے تین سال بعد ہزاروں فوجیوں کو عراق اور پڑوسی ملک شام میں واپس بھیج دیا،فی الحال امریکا کے عراق میں 2,500اور شام میں 900فوجی موجود ہیں جو مقامی فورسز کو داعش کے خلاف جنگ میں مشورے اور مدد فراہم کر رہے ہیں، جس نے 2014میں دونوں ممالک کے وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا تھا،2017کے آخر میں اپنی علاقائی شکست کے باوجود داعش کے جنگجو اب بھی عراق کے ساتھ ساتھ شام میں بھی حملے کر رہے ہیں، حالیہ مہینوں میں داعش کے حملوں میں درجنوں عراقی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،آسٹن نے کہا کہ ہماری توجہ داعش کو شکست دینے کے مشن پر مرکوز ہے اور ہم یہاں کسی اور مقصد کے لیے نہیں ہیں، ہماری افواج کو کسی قسم کی دھمکیاں یا اس پر حملے اس مشن کو نقصان پہنچاتے ہیں ،امریکی وزیر دفاع نے عراقی وزیر اعظم محمد السوڈانی اور وزیر دفاع ثابت محمد العباسی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ امریکی افواج عراق کی حکومت کی دعوت پر عراق میں رہنے کے لیے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ افواج دہشت گردی کے خلاف عراقی قیادت میں لڑائی کی حمایت میں ایک غیر جنگی اور مشاورتی کردار میں کام کر رہی ہیں، امریکا عراق کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کی حمایت میں اپنی شراکت کو مضبوط اور وسیع کرتا رہے گا،دوسری جانب عراقی وزیر اعظم السوڈانی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اور امریکی وزیر دفاع نے ملاقات کے دوران داعش کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، قانون ساز ادارے کے سالانہ اجلاس میں سین...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ار اکین اور سینئر چینی رہنماؤں ژاؤ لی جی، تسائی چھی اور ڈنگ شوئے شیانگ نے چینی قومی مقننہ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔

ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطوں  کے نائبین سے 2 الگ الگ ملا قاتوں میں ژاؤ نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسی چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی ایک عظیم اختراع ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ یہ پالیسی ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مادر وطن واپسی کے بعد پائیدار خوشحالی اور استحکام یقینی بنانے میں بہترین ادارہ جاتی انتظام ثابت ہوئی ہے۔ اس پالیسی پر طویل مدت تک عمل ہونا چاہیئے۔

انہوں نے دونوں خصوصی انتظامی خطوں پر زور دیا کہ وہ خود کو چین کی مجموعی ترقی میں بہتر انداز سے ضم کریں ۔ اپنی خوشحالی و ترقی کے حصول میں نئی بنیادیں قائم کریں اور قومی تجدید شباب میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن تسائی چھی نے صوبہ چھنگ ہائی کے وفد میں شامل اپنے ساتھی نائبین سے تبادلہ خیال کیا اور چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع میں ماحولیاتی تحفظ اوراعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ میں نئی کامیابیوں کے حصول پر زور دیا۔

انہوں نے صوبے پر زور دیا کہ وہ سان جیانگ یوآن علاقے کی حفاظت کے لئے مشن کو اپنائے  جو یانگسی ، زرد ، لان تسانگ دریاؤں کا منبع ہے اور اسے چین میں " پانی کی ٹینکی" بھی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے چینی قوم کے لئے کمیونٹی کے مضبوط احساس کو فروغ دینے اور تمام نسلی گروہوں کے درمیان مکالمے ، تبادلے اور انضمام کے فروغ کی کوششوں کا بھی کہا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر ڈنگ نے صوبہ لیاؤننگ کے وفد کی قومی عوامی کمیٹی کے نائبین سے تبادلہ خیال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں کے مکمل نفاذ اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں ٹھوس پیشرفت کی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے، ایک مئوثر مارکیٹ اور مکمل طور پر فعال حکومت کے فروغ اور ترقی کا نیا نمونہ قائم کرنے کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا جس کا محور مقامی معیشت ہو اور یہ مقامی اور عالمی اقتصادی بہاؤ کے درمیان مثبت طریقے سے کام کرسکے۔

ڈنگ نے مزید کہا کہ لیاؤننگ سرکاری شعبے کو ٹھوس خطوط پر مستحکم اور ترقی دینے کے لئے پائیدار اقدامات کرے اورغیر سرکاری شعبے کی ترقی میں حوصلہ افزائی، تعاون اور رہنمائی کرنی چاہئے تاکہ ترقی کی نئی رفتار اور توانائی پیدا کی جاسکے۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے جملہ حقوق کے قانونی تحفظ میں اضافہ ک...

بیجنگ (شِنہوا) سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی ورک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  چین نے جدت پر مبنی ترقی کو آسان بنانے کے لیے گزشتہ پانچ برسوں  کے دوران  دانشورانہ املاک کے حقوق ( آئی پی آر) پر عدالتی تحفظ میں اضافہ کیا ہے۔

یہ رپورٹ  قومی مقننہ کے جاری اجلاس میں غوروخوض کے لیے پیش کی گئی  جس میں بتایا گیا ہے کہ2022   کے دوران  چین نے ٹریڈ مارکس، پیٹنٹ، کاپی رائٹس اور تجارتی رازوں کے حقوق سے متعلق جرائم پر 13 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جو کہ 2018 کے مقابلے میں 51.2 فیصد زیادہ ہے ۔

اس پورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین  کے پروکیوریٹوریٹ اداروں  نے گزشتہ سال سول اور انتظامی دانشورانہ املاک کے حقوق  سے متعلق مقدمات پر قانونی چارہ جوئی کی،  نگرانی کے 937 معاملات کو بھی نمٹایا  جو کہ 2018 کے مقابلے میں 6.7 گنا تھے

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خواتین پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانیوالے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ،او آئی سی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کا انکا حق خودارادیت دلانے کیلئے بھار ت پر دبا بڑھائیں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں خواتین کے عالمی دن پر ایک سمینار کا انعقاد ہوا جس کی محمان خصوصی مہر النسا سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد جموں و کشمیر تھی۔ جس میں مقررین نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری خواتین بھارتی درندگی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں جبکہ بھارتی فوج اور پولیس اہلکار کشمیری خواتین پر ظلم و تشدد اور ان پرجنسی حملوں کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیںمقررین نے اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے لیے لازوال قربانیاں پیش کرنے والی خواتین کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔مقرریں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارت نے خواتین کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کنن پوش پورہ سے لے کر شوپیاں میں عصمت دری اور دوہرے قتل تک مقبوضہ علاقے میں خواتین کی توہین کی بہت سی مثالیں موجود ہیں مقررین نے کہا بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں شوہروں کو حراست کے دوران لاپتہ یا جعلی مقابلوں میں شہید کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے حبہ نثار اور انشامشتاق سمیت سینکڑوں کشمیری خواتین اور بچیوں پر پیلٹ گنوں سے حملے کئے،اپنا حق خودارادیت مانگنے پر حریت رہنماں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین سمیت دو درجن جموں وکشمیر کی خواتین آج بھی بھارتی اور مقبوضہ علاقے کے جیلوں میں قید ہیں۔مقررین نے اقوام متحدہ،او آئی سی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کا انکا حق خودارادیت دلانے کیلئے بھار ت پر دبا بڑھائیںمقرریں نے کہا کہ جنسی تشدد کے علاوہ کشمیری خواتین کو سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں خواتین ایسی ہیں جنہیں 1989 سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے اپنے شوہروں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ مقررین میں سید یوسف نسیم، شیخ عبدلمتین، بینظیر خان، راجہ خادم حسین، شیخ عبدل ماجد، عمران قاضی، زاہد اشرف، داد یوسف زئی اور امتیاز وانی نے خطاب کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں سالانہ ڈربی گھڑ دوڑ کا انعقاد

لاہور (شِںہوا) پاکستان ڈربی گھڑ دوڑ 2023 کا انعقاد لاہور ریس کلب میں کیا گیا۔

پاکستان ڈربی ملک میں گھڑ دوڑ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوتا ہے جس میں 4 برس کی عمر کے بہترین پاکستانی گھوڑے جیتنے کے لیے 2 ہزار 400 میٹر سے زیادہ دوڑ لگاتے ہیں۔

 

لاہور کے ریس کلب میں منعقدہ سالانہ ڈربی گھڑدوڑ میں جوکی اپنے گھوڑوں پر سواری کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

لاہور کے ریس کلب میں منعقدہ سالانہ ڈربی گھڑدوڑ میں جوکی اپنے گھوڑوں پر سواری کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

لاہور کے ریس کلب میں منعقدہ سالانہ ڈربی گھڑدوڑ میں جوکی اپنے گھوڑوں پر سواری کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

لاہور کے ریس کلب میں منعقدہ سالانہ ڈربی گھڑدوڑ میں پاکستانی جوکی اپنے گھوڑوں پر سواری کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کی ڈاک...

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پی ایم اے سندھ کے رہنما ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے کہا ہے کہ پی ایم اے سندھ کے رہنما و امراض جلد کے ماہر ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں،پی ایم اے اسلام آباد حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ایئرلائن نے حج 2023کیلئے فلائٹ آپریشن ا...

قومی ایئرلائن نے حج 2023کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا،قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی.ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے پرائیوٹ حج کیلئے جانے والے مسافروں کے کرایوں میں870ڈالر سے لیکر1180ڈالر کرائے مقرر کردیاپرائیوٹ حج کے تحت یہ کرائے ساوتھ ریجن جس میں کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد سے جانیوالے عازمین کے کرایوں میں کیا گیا ہے،نارتھ سیکٹر سے جانیوالے لاہور،اسلام آباد،پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں910ڈالر سے لیکر1220ڈالرکرائے مقرر کئے گئے ہیں۔ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔ممکنہ طور پر3لاکھ10ہزار روپے سے لیکر3لاکھ30ہزار متوقع ہیمکمل سرکاری حج10لاکھ25ہزار روپے تک ہوگاپی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گیجبکہ44ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن باقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائن آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320استعمال کرے گی.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انکوائری کمیٹی نے بھارہ کہو بائی پاس حادثے ک...

سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے بھارہ کہو بائی پاس حادثے کی تحقیقات شروع کردیں،کمیٹی آج بروز اتوار جائے حادثہ کا دورہ کرئے گی،وزیر اعظم شہباز شریف نے دوسرے حادثے کے بعد شدیس عوامی دبا پر کمیٹی قائم کی تھی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پر بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر دو حادثات پر بننے والی انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیا۔انکوائری کمیٹی نے سی ڈی اے سے ٹھیکیدار، مزدوروں سمیت منصوبے کا ریکارڈ طلب کرلیا چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ نور الامین مینگل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر بنی انکوائری کمیٹی آج بروز اتوار منصوبے کا دورہ کرے گی بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر دو حادثات میں دو مزدور جاں بحق، تین شدید زخمی ہوئے تھے ۔پہلے حادثہ میں جانی اور مالی دونوں نقصان ہوا تھا جبکہ دوسرے حادثے میں صرف مالی نقصان ہواتھا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر حادثات پر ذمہ داروں کے تعین کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی عدلیہ کا چین کی جدیدیت کے لئے کام کرنے...

بیجنگ (شِنہوا) چیف جسٹس ژو چھیانگ اور پروکیوریٹر جنرل ژانگ جون نے کہا  ہے کہ چین کی  عدالتیں اور استغاثہ کے ادارے  چینی جدیدیت خاص طور پر  ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے کام کرنے  کے لیے کوشاں رہیں گے۔

ژو نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی)کے جاری اجلاس کے دوران  سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کی ورک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جدید صلاحیت کا حامل  انصاف کا نظام چین کی جدیدیت میں معاون ثابت ہوگا اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے مستحکم  عدالتی خدمات فراہم کرے گا ۔

ژو نے مزید کہا کہ ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اعلیٰ معیار کی عدالتی خدمات کی ضرورت ہے۔

سپریم پیپلز کورٹ نجی شعبے کے لیے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے رہنما خطوط جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سپریم پیپلز کورٹ کی  رپورٹ کے مطابق چینی عدالتیں جائیداد کے جائز حقوق اور نجی کاروباروں اور کاروباری افراد  کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم اقدامات کریں گی۔

ایک قومی متحدہ مارکیٹ کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جائیداد کے حقوق، مارکیٹ تک رسائی، منصفانہ مسابقت اور سماجی ذمہ داری  کے حوالے سے عدالتی پالیسیوں کی تجدید کی  جائے گی جبکہ حقوق دانش کی ملکیت  کے عدالتی تحفظ میں تیز ی لائی جائے گی ۔اس کے ساتھ اجارہ داری اور غیر منصفانہ مسابقت کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ عدالتیں بھی غیر ملکیوں  سے متعلق نظام انصاف کی صلاحیت کو بڑھا کر ملک کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی بہتر خدمت کریں گی۔

اسی دن نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی ) کے کام کی رپورٹ دیتے  ہوئے ژانگ نے  اس عزم کا بھی اظہار  کیا کہ پراسیکیوٹنگ ادارے  اعلیٰ معیار کی ترقی کو آسان بنانے کے لیے قانون کی حکمرانی کا مکمل فائدہ اٹھائیں گے۔

ژانگ نے کہا کہ سنگین معاشی جرائم کو  قانون کے تحت سزا دی جائے گی اور پراسیکیوٹنگ ادارے جدت پر مبنی ترقی کی معاونت  کریں گے اور املاک دانش کے حقوق کے تحفظ کو فروغ دیا جا ئے گا۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سی پی پی سی سی منشور میں مجوزہ ترمیم قو...

بیجنگ (شِںہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفر نس کے منشور میں ترمیم کا مسودہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفر نس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے جاری اجلاس میں غوروخوض کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نے اجلاس میں شرکت کی۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں قومی کمیٹی کے نا ئب چیئرمین بیٹر نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں ترمیمی مسودے بارے سیاسی مشیروں کو بریفنگ دی ۔

بیٹر  نے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں مناسب ترمیم کرنا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام کی بہتر انداز میں پیروی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ادارہ جاتی تعمیر اور خود تعمیر کو مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے۔

بیٹر نے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا منشور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں صرف اس وقت بہتر کردار نبھا سکتا ہے جب اسے نئے حالات اور ضابطوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

بیٹر  نے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں ترمیم سے یہ عمومی طور پر مستحکم رہے گا ۔ اس کا ڈھانچہ تبدیل نہیں ہوگا۔ کچھ اہم چیز وں کو بہتر بنا تے ہو ئے  متعلقہ امور کو جد ید بنا یا گیا ہے۔

اس کا عمومی خاکہ اور اہم مواد 1982 میں ختم کردیا گیا تھا۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں  1994، 2000، 2004  اور 2018 میں 4 ترامیم کی گئی تھیں۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں کمیٹی کا اجلاس 4 مارچ کو شروع ہوا تھا جو 11 مارچ تک جاری رہے گا۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں بڑی لاگت کے حامل پاور گرڈ م...

اُرمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں ایک بڑی  لاگت کے حامل 750 کلو وولٹ الٹرا ہائی وولٹیج  پاورٹرانسمیشن اورالیکٹریکل سب اسٹیشن کے منصوبے پر تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ گرڈ کی سنکیانگ برانچ کے مطا بق اس منصوبے پر مجموعی طور پر 4.62 ارب یوآن (تقریباً 66 کروڑ70لاکھ  امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جوکہ اس خطے میں کسی بھی پاور گرڈ منصوبے کی سب سے بڑی واحد سرمایہ کاری ہے۔

یہ با ئن گو لِن منگولین خود اختیارپریفیکچرمیں تعمیر کیا جائے گا اور2025 میں کام شروع کر دے گا۔

توقع ہے کہ اس منصوبے سے سنکیانگ اوراس کے ہمسایہ صوبے چھنگ ہائی میں پاور گرڈ آپس میں منسلک ہوں گے  اور اس سے  دو صوبائی سطح کے علاقوں کو ملانے والے ریل روڈ کے لیے بجلی کی فراہمی اورتوانائی کے ذخیرے کو فروغ ملے گا۔

سنکیانگ کے پاور گرڈ میں 14ویں پانچ سالہ منصوبےکی مدت (2021تا2025) کے دوران 110 ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی جو کہ  13ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2016تا2020) سے 55 فیصد زیادہ ہے۔

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے شانہ بش...

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے شانہ بشانہ کھڑ اہے ، جس معاشرے میں خواتین نہیں کام نہیں کرتی وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا ، ہمیں خواتین سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ، پاکستان میں بسنے والی خواتین کے تحفظ اور کردار سے متعلق حکومتی پالیسیاں عورت دوست ہیں ِ، بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہوتا ہے ، جس معاشرے میں خواتین نہیں کام نہیں کرتی وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا ، ہمیں خواتین سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ، مسلم لیگ ن خواتین کے حقوق کیلئے گزشتہ دور میں کئے گئے کام قابل تحسین ہیںِ خواتین کے حقوق سے متعلق بہت سے قوانین اور ادارے قائم کئے گئے ہیںِ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر کام کرنا ہوگا ، پاکستان میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے ، وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان میں بسنے والی خواتین کے تحفظ اور کردار سے متعلق حکومتی پالیسیاں عورت دوست ہیںِ،انہوں نے کہا کہ کب جانا ہے کب نہیں۔ یہ ان کا پیغام تھا کہ آپ عدالت کو کہیں کہ مجھے آپ کی سیٹ پرا عتراض ہے ، آپ نے نعرہ لگایا کہ کہ ہم انصاف کیلئے تحریک چلارہے ہیں ، گزشتہ 3ماہ سے اسلام آباد کی عدالت عمران خان کو نوٹس بھیجتی رہیہ ، عدالت نوٹس بھیجتی تو ہے عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہتے ہیں، جب آپ کے خلاف فیصلہ ہوا تو آ پ کے عدالت پر چڑھائی نہیں ؟ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک انجینئرڈ طریقے سے ہٹایا گیا ، جس طرح نواز شریف کو گھر بھیجا گیا اس پرسوال قرار اٹھے گا ، نواشر یف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کے عدالتی کارروائی کا حصہ بنتے رہے

جب محترمہ کلثوم نواز کا انتقال ہوا توا س وقت نواز شریف اور مریم نواز جیل میں تھے ، ہر شہری کا حق ہے کہ ہر فیصلے میرٹ پر بات کرے ، جس دن آپ فراد جرم عائد ہونی تھی آپ نے عدالت پیش ہونے کی زحمت گوارا نہیں کی ، سب سے کڑا امتحان چیف جسٹس ناصرالملک کیلئے تھا ۔ 2014میں سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا گیا ، عدالتیں نوٹس بھیجتی ہیں آپ اپنی مرضی سے حاضر ہوتے ہیں ، عمران خان عدالتوں کا میرانگی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدلیہ پچاؤ تحریک کا خیال آیا ، ایسا کام کرنے سے قبل اپنے ماضی میں نظر ڈالنی چاہیے ، عمران خان کے دور حکومت میں سوال اتھے تھے کہ عدلیہ کسی نہ کسی دباؤ کا شکار ہے ، عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفتین کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی ، عمران کان نے اپنے دور میں اپوزیشن پر مظالم ڈھائے ، عمران خان کے اتحادیوں نے ان سے علیحدگی کا اظہار کیا ، آپ نے ہمیشہ لادلے کے طور پر سیاسی کامیابیاں حاسل کیں ، تنقید ہوتو اداروں کے سربراہوں کو سیلف اکاؤنٹیبلیٹی ہونی چاہیے ، عدلیہ کی بقاء میں پاکستان کی بقاء ہے ، عمران خان کو آئینی اور جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا ، سیاہ داغ اور دھبے ان کے دامن پر نمایاں قانون سب کو ایک نظر سے دیکھتا ہے ، پاکستان کی عدالتی تاریخ میں فرق دیکھا گیا ، کچھ فیصلوں کی وجہ سے عدلیہ پر تنقید ہوئی ، عمران خان کا اپنے کسیز میں رویہ قابل تحسین نہیں رہا ، عدالتیں وارنٹ نکالتی ہیں، آپ مرضی سے تعین کرتے ہیںِ کہ تمسخر اڑاتے ہیں،عمران خان کو عدالت بلاتی ہے وہ اپنی سے جاتے ہیں، آپ ساڑھے تین سال اشتہاری رہے ، اور وزیراعظم بن کر بیٹھے رہے ، انتخابات ازخود نوٹس پر فیصلہ عجلت میں کیا گیا ، آپ ایک طرف کہتے ہیں کہ انصاف کیلئے یکساں ہوں ، کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ رہا ، سیایس جماعت بنانا اور انتخابات لطرنا آئینی حق ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کی امراض سے...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کی امراض سے بچائو کا عالمی دن(آج)9مارچ جمعرات کو منایا جائے گا،ہر برس ماہ مارچ کی دوسری جمعرات کواس د ن کے منانے کا مقصد انسانی جسم میں گردوں کی اہمیت اوربیماریوں سے بچائو کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے محکمہ صحت،سماجی تنظیموں اور شعبہ طب سے وابستہ اداروں کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز،واکس،کانفرنسز اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت گردوں کی حفاظت اور اس امراض سے بچانے کیلئے لیکچر دیں گے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گردوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے اس کا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگ اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امراض گردہ کے بڑے اسباب آلودہ پانی کا استعمال بھی ہے جبکہ گردے کی خرابی کی وجوہات میں گردوں کی سوزش،شوگر،ہائی بلڈ پریشر،گردے کی پتھریاں،پیشاب کی نالی میں رکاوٹ،ٹیومر،گردے کی انفیکشن اور غدود کا بڑھ جانا شامل ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گردے کی بیماریوںکے نتیجے میں گردے فیل ہونے والے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے دنیا بھر میں 50کروڑ سے زائد افرادگردے کے امراض میں مبتلا ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا ن...

محکمہ خوراک پنجاب کو صوبے میں گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کے اعلان پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 مارچ سے گندم خریداری کا اعلان کر رکھا ہے۔رواں سال کیلئے 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، خریداری سنٹرز سے 38 لاکھ بار دانہ کسانوں کو تقسیم کیا جائے گا، 10 مارچ سے باردانہ تقسیم کا عمل گندم فی من قیمت سے مشروط ہے۔پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت سندھ حکومت کی طرز پر 4000 روپے فی من مقرر کی سفارش کی گئی ہے، صوبے میں اگر گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے مقرر کی گئی تو گندم خریداری پر 396 ارب روپے خرچ کا تخمینہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ عمران...

فیصل آباد سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے' ہمارے اور آپ کے محبوب لیڈر میاں محمد نواز شریف جلد پاکستان آ کر آنے والے انتخابات کی انتخابی کمپین کی کمان سنبھالیں گے موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ عمران خان ہے جس نے اپنے پونے چار سالوں میں تاریخی قرضہ لیا اوراس قرضے کو عام آدمی کیلئے خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھریں اور ارب پتی بن گئے' عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی اور پنکی پیرنی نے اربوں روپے کی کرپشن کر کے ملک کو کنگال کر دیا ہے' اب اس نااہل ٹولے کا یوم حساب آ چکا ہے' عنقریب یہ جیل کی ہوا کھا رہا ہو گا' ہم اس سے لوٹا ہوا سارا پیسہ واپس لیں گے' اور توشہ خانہ اور ٹیرین کیس میں یہ نااہل بھی ہوگا' آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاکہ بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی' چوہدری عابد شیرعلی کہاکہ'اگر میاں محمد نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی پاداش میں حکومت سے نہ نکالا جاتا تو آج ملک میں ہر طرف خوشحالی ہوتی' مہنگائی کا کہیں نام ونشان نہ ہوتا اور ہم آئی ایم ایف کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں'مگر پاکستانی کی ترقی و خوشحالی کی دشمنوں نے ایک سازش کے تحت میاں محمد نواز شریف کو نااہل کروایا اور ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا' ناامید نہیں ہونا' بہت جلد پاکستان کے حالات ٹھیک ہوں گے اور میاں محمد نواز شریف ایک مرتبہ پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں فیول سپلائی میں رک...

پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرے کی صورتحال پر بیان جاری کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ملک میں اوسطا 21 دن کے پیٹرول اور 36 دنوں کے ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں 4لاکھ 17ہزار میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے اور ڈیزل کے 5لاکھ ٹن سے زائد کا اسٹاک ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں فیول سپلائی چین میں خلل یا رکاوٹ کی اطلاعات کو مسترد کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اور پنجاب میں بلدیات...

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کو کالعدم قرار دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے، الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے خلاف رٹ دائر کی تھی، کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیارات ہیں کہ شفاف انتخابات کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیں، یہ پہلی دفعہ معطل نہیں ہوئے، 2018 میں بھی انتخابات کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کیا گیا تھا۔ جس پر جسٹس روح الامین نے کہا کہ یہ کئی بار معطل ہونگے کیا ان بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبائی اسمبلیوں کو معطل کیا گیا تھا یا صرف بلدیانی نمائندے ہی معطل ہونگے؟ بعدازاں فاضل بنچ نے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرے کے احکامات جاری کر دیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عدم پیشی...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر اپنے تحریری فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدم پیشیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں مسلسل 7 مرتبہ حاضر نہیں ہوئے۔ تحریری فیصلے کے مطابق عمران خان مسلسل آئین کی پامالی کر رہے ہیں، 15 دسمبر 2022 سے اب تک ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان 13 مارچ کو بھی عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری دوبارہ بحال ہوسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ کی جانب سے عمران خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو حکم دیا کہ وہ 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان عدلیہ بچانے نہیں، عدلیہ سے بچنے نک...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عدلیہ بچانے نہیں بلکہ عدلیہ سے بچنے کیلئے نکلا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران کی عدلیہ بچاو تحریک ملک کے نظام عدل کے منہ پہ طمانچہ ہے، عدلیہ نواز شریف جیسا شیر لیڈر بچاتا ہے، پولیس کے ڈر سے بل میں چھپ جانے والا گیدڑ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ، توشہ خانہ چور، قوم کے 190 ملین کا امانت خور، القادر ٹرسٹ کا رشوت خور، عدالتی بھگوڑا گیدڑ عدلیہ بچانے نہیں بلکہ اپنے جرائم سے فرار عدلیہ سے بچنے نکلا ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اپنی چوریوں اور جرائم پر عدلیہ سے بچا تحریک کے پیچھے نہ چھپو، عدلیہ کو تب بچانا تھا جب ثاقب نثار کو جھوٹے صادق اور امین سرٹیفیکٹ لینے کیلئے فون کرتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بولان دھماکا، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا...

بولان کے علاقے میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بولان کے علاقے میں خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل اور اقدام قتل سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے، حملہ آور کے جسمانی اعضا فرانزک کے لیے بجھوائے جارہے ہیں جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جھگڑے میں ملوث 79 طلبا کو قائد اعظم یونیورسٹ...

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم پر ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ نے جھگڑے میں ملوث 79 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 79 طلبا کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، طلبا کے خلاف کارروائی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں جھگڑا ہوا تھا جس میں ڈنڈوں، لوہے کے راڈز اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جھگڑے میں 16 طلبا زخمی ہوئے تھے جس کے بعد جامعہ کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک میں پاکستان کے لئے بے پناہ مواقع ہیں،...

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سی پیک میں پاکستان کے لئے بے پناہ مواقع ہیں، سی پیک نے ترقیاتی کاموں کو بڑھاوا دیکر خود کو پاکستان کے لیے ایک اہم اقتصادی محرک کے طور پر ثابت کیا ،، سی پیک نے پاکستان کو اپنے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے میں بھی مدد کی ہے۔گوادرپرو کے مطابق چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) نے ان ترقیاتی کاموں کو بڑھاوا دیکر خود کو پاکستان کے لیے ایک اہم اقتصادی محرک کے طور پر ثابت کیا ہے جو اس کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، برآمدات، تجارت، نقل و حمل، زراعت، روزگار، ادویات، آئی ٹی، موبائل ٹیکنالوجی اور بہت کچھ کو بہتر بنا رہے ہیں۔ گوادرپرو کے مطابق اس کے ساتھ گزشتہ 10 برس کے دوران، 200,000 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرنے والے 30 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور مزید ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں، جو پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ایک آواز قائم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 6000 میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں ڈالی جا چکی ہے، 809 کلومیٹر ہائی وے بنائی گئی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 886 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنیں لگائی گئی ہیں۔ گوادرپرو کے مطابق سی پیک کو ورلڈ بینک کی رپورٹ ''جنوبی ایشیا میں ٹرانسپورٹ کوریڈورز کی ویب'' سے بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

گوادرپرو کے مطابق ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق سڑکوں، ریلوے اور بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کے ساتھ 60 بلین ڈالر کا چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ پاکستان کے لیے اپنی معیشت کو فروغ دینے، غربت میں کمی، وسیع پیمانے پر فوائد پھیلانے اور نئے تجارتی راستے سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنے کے لیے بے پناہ امکانات فراہم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سی پیک کا تجزیہ اس کے اثرات اور کارکردگی کے مطابق روایتی تعصبات کو پس پشت ڈال کر کرنا ہوگا۔ اس کو عذاب کہنے وا لوں کو ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ سی پیک گورننس کی کمزوریوں، غلط نظام ، سیاسی عدم استحکام، بیوروکریٹک ریڈ ٹیپزم اور بدعنوانی کا علاج نہیں ہے۔ اس طرح کی گھناؤنی حرکیات پاکستان کی لنگڑی معیشت کے پیچھے بنیادی وجہ ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق دس سال قبل اپنے قیام کے بعد سے سی پیک نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق اکتوبر 2022 تک، 6,370 میگاواٹ سے زیادہ کی مجموعی صلاحیت کے 11 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، اور 880 کلومیٹر طویل ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی گئی ہے۔ تقریباً 1,200 میگاواٹ کی گنجائش والے مزید تین منصوبے-24 2023 کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔

حال ہی میں 1,320 میگاواٹ تھر کول بلاک ون نے کمرشل آپریشن شروع کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں کے علاوہ، کئی دوسرے منصوبے زیر عمل ہیں، جو پاکستان کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دیں گے۔ خیبرپختونخوا میں 884 میگاواٹ کے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے پہلے ہی 70 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، جس کی صلاحیت 1,124 میگاواٹ ہے، 700.7 میگاواٹ کی صلاحیت والا آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 50 میگاواٹ چیچوونڈ پاور پراجیکٹ بھی زیر عمل ہیں۔ ویسٹرن انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ ونڈ پاور پروجیکٹ ایک اور پراجیکٹ ہے، جس کی صلاحیت 50 میگاواٹ ہے۔ ان منصوبوں سے ملک کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی، لوگوں کو صاف اور سستی توانائی ملے گی۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبے قومی گرڈ میں بجلی کی ایک قابل ذکر مقدار شامل کریں گے، جس سے درآمدی ایندھن پر ملک کا انحصار کم ہو جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں، سی پیک نے پاکستان کو اپنے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے میں بھی مدد کی ہے۔ پشاور کراچی موٹروے (ملتان سکھر سیکشن)، ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے اور لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے کچھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے ہیں۔ کے کے ایچ فیز II (حویلیاں تھاکوٹ سیکشن) بھی مکمل ہو چکا ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی گرفتاری حکومت کو مہنگی پڑے گی،ش...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی و بیروزگاری نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے جو اسے مہنگی پڑے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے، دہی بھلے والے کے ذریعے باہر منتقل ہوچکی ہے، بلورانی امریکا میں بلو کے گھر ویمن ڈے منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات حل کر رہی ہے، پاکستان کو غریب کے لیے ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے، اس حکومت کا مسئلہ بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں، صرف عمران خان کی گرفتاری ہے، جو مہنگی پڑے گی اور بڑی غلطی ثابت ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی اگر حکومت نہیں مانتی تو پھر قوم کدھر جائے، حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے، دو نہیں ایک انتخاب ہوگا اس کا فیصلہ بھی جلد ہوگا، حکومت کے آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہو پا رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون کا ہر روپ انسان کو معاشرے کا کارآمد رک...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ خاتون کا ہر روپ انسان کو معاشرے کا کارآمد رکن بنانے میں مصروف نظر آتا ہے،، تاریخ گواہ ہے کہ انسانی معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں تھی ، موجودہ انسانی معاشرہ خواتین کی ہرشعبے میں خدمات کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے،21ویں صدی کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ انسانی تہذیب کی ترقی میں مصروف ہیں،وزیراعظم یوتھ لون سکیم پروگرام میں 25فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص کی گیا ہے۔ بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میںوزیراعظم شہبازشریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ خواتین کو ان کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، دن کا مقصد معاشرے میں خواتین کے کلیدی کردار کو پہچاننے کا اعتراف ہے ، تاریخ گواہ ہے کہ انسانی معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں تھی ، خاتون کا ہر روپ انسان کو معاشرے کا کارآمد رکن بنانے میں مصروف نظر آتا ہے ، دین اسلام نے 14سوسال قبل خواتین کے حقوق کے بارے میں تنبیہ کی ، موجودہ انسانی معاشرہ خواتین کی ہرشعبے میں خدمات کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے ، 21ویں صدی کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ انسانی تہذیب کی ترقی میں مصروف ہیں، موجودہ حکومت خواتین کو منصفانہ حقوق کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔ خواتین کو یکسان مواقع کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا ، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور قومی دھارے مین شامل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ، وارثت ، تعلیم اور لیب ٹاپس کی فراہمی میں خواتین کیلئے اقدامات کئے ، وزیراعظم یوتھ لون سکیم پروگرام میں 25فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص کی گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ...

پاکستان تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ (ن)کی بڑی وکٹ گرا دی، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ(ن)کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ(ن)کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری، مرکزی نائب صدر اعجاز چودھری اور چودھری شہباز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چودھری محمد ثقلین کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت پر چودھری محمد ثقلین کا خیر مقدم کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کی تحقیقات کیلئے...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کی تحقیقات کیلئے نیب کی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔ نیب ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم دبئی پہنچی، نیب ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کر لیں۔ نیب ٹیم نے تحفے کی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر، یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے اور کچھ دکانوں کا بھی دورہ کیا۔ واضح رہے کہ نیب گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی اور دیگر تحائف کی فروخت کی تحقیقات کر رہا ہے، سعودی ولی عہد نے گھڑی عمران خان کو تحفہ دی تھی، نیب راولپنڈی نے عمران خان کو بھی(آج) جمعرات کو طلب کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے پیشی، سکیورٹی...

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی اور سکیورٹی کی درخواست پر آفس اعتراض ختم کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اعتراض کے خلاف درخواست پر سماعت کی، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو سکیورٹی کے حوالے سے خطرات لاحق ہیں، رجسٹرار آفس نے جن فریق پر اعتراض کیا ہے درخواست سے ان کے نام نکالنے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر کے اسے سماعت کے لئے متعلقہ بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی اور سکیورٹی کی درخواست پر اعتراض لگائے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک ایک ہے تو الیکشن بھی ایک ہی روز ہونے چاہ...

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت قائم رہی تو 2 صوبوں کے الیکشن نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جزوی انتخابات سے مزید انتشار پھیلے گا اور عدم استحکام بڑھے گا، ملک ایک ہے تو الیکشن بھی ایک ہی روز ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات پر 72 ارب روپے خرچ آتا ہے، جزوی انتخابات سے قومی خزانے پر بوجھ ناقابل برداشت ہو جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پی پی اور پی ٹی آئی نے جمہوریت کمزور کی اور قانون کا مذاق اڑایا، تینوں بڑی جماعتیں اپنی مرضی کے انتخابات چاہتی ہیں، کرپٹ حکمران ٹرائیکا چاہتی ہے کہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور نیب ان کا تابع رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خواتین کو سماجی، اقتصادی طور پر بااختیار بنا...

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، خواتین ٹیک ایجوکیشن، کیریئر اور گورننس میں کم نمائندگی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کی رسائی بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انٹرنیٹ سروسز، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کو رسائی دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کا پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے م...

امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلبا کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کے مطابق مزید 500 طلبا کے لیے وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا۔ نیڈ پرائس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈبلوم نے اعلان اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کی تقریب میں کیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وظائف سے مالی کمزور طلبا کی پاکستان کی اعلی یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم میں مدد ہو سکے گی۔ نیڈ پرائس کے مطابق سکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد وظائف دے چکا ہے، 60 فیصد سکالر شپس خواتین کو اعلی تعلیم کے لیے دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کے یورپ میں فضائی آپریشن بحالی کیل...

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)نے پی آئی اے کے آن لائن آڈٹ کا پہلامرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا) نے آن لائن آڈٹ کے پہلے مرحلے میں پی آئی اے سے تیکنیکی نوعیت کے سوالات و معاملات زیربحث رہے۔ ایاسا ٹیم کو پی آئی اے کی فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ اور فلائٹ آپریشنزکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اگلے مرحلے میں ایاسا ٹیم پاکستان آکر پی آئی اے کا آن سائٹ آڈٹ کرے گی،جو پی آئی اے پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز اور ڈار کی کوئی حیثیت نہیں،یہ اپنی مرض...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملنے والی بزنس کمیونٹی پر شدید تنقید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہی تاجر برادری پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں شامل تھی، یہ لوگ صرف اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہیں، یہ جنرل باجوہ کوبھی کہتے تھے کہ لٹ گئے، مرگئے، برباد ہو گئے، یہ کر دیں وہ کر دیں، ان کاروباری افراد کے بیک گرانڈ چیک ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی کوئی حیثیت نہیں، یہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عورتیں ہمارے خاندانی نظام، ملک و معیشت میں ر...

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عورتیں ہمارے خاندانی نظام، معاشرے، ملک اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی جرات مند، محنتی اور بہادر عورتوں سمیت دنیا بھرکی عورتوں کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہوں، آج کا دن منانے کا مقصد عورتوں کی حوصلہ افزائی، ان کے حقوق تسلیم کرنا اور خواتین کی مساوی حیثیت کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پھیلانا ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج ہماری عورتیں زیادہ نہیں بلکہ اپنے انسانی، آئینی اور قانونی حقوق کا مطالبہ کر رہی ہیں، ان کے کام، محنت، کاوشوں اور کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کریں، یہ دن خواتین کی جدوجہد کی علامت ہے، تمام اہل وطن سے گزارش ہے کہ آج دن کے حوالے سے تعصبات سے گریز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معیشت تباہ کرنیوالا آج اس کی بحالی روکنے کی...

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے، یہ شخص عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے، جو عدالت کے بلانے پر بھی نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کیا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو قومی مفادات اور پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں اور میڈیا کے ساتھ کیا، یہ عدالت کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-این پی سی-سالانہ سیشن-دوسرا مکمل ا...

14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کا بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں انعقاد کا منظر۔(شِنہوا)

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-این پی سی-سالانہ سیشن-دوسرا مکمل ا...

لی ہونگ ژونگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-این پی سی-سالانہ سیشن-دوسرا مکمل ا...

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے پروکیوریٹر جنرل ژانگ جون بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس میں ایس پی پی کی ورک رپورٹ پیش کررہے ہیں۔(شِںہوا)

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-این پی سی- وزراء-انٹرویو

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کے بعد شِنہوا نیوز ایجنسی کی ایک صحافی وزراء سے انٹرویو کے دوران سوال پوچھ رہی ہے۔(شِنہوا)

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا خواتین و بچوں کے لیے عدالتی تحفظ میں...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے عدالتی حکام نے خواتین اور بچوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے گھریلو تشدد سے نمٹنے کے ٹھوس اقدامات  میں اضافہ کرتے ہوئے بچوں کے خلاف جرائم کے لیے عدم برداشت کا موقف اختیار کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے منگل کو قومی مقننہ میں بحث کے لیے پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں شادیوں اور خاندان سے متعلق تقریباً 90 لاکھ مقدمات کا فیصلہ کیا گیا  اور 13 ہزار ذاتی تحفظ کے احکامات جاری کیے گئے۔

اعلیٰ پراسیکیوریٹ نے ایک علیحدہ رپورٹ میں کہا کہ 2021 سے لے کر اب تک 3 ہزار 152 مشتبہ افراد کے خلاف سمگلنگ اورسمگل شدہ خواتین اور بچوں کو خریدنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا جو پچھلے دو سالوں کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

بچوں کے تحفظ کے معاملے میں گزشتہ پانچ سالوں میں 2 لاکھ 90ہزارمشتبہ افراد کے خلاف جنسی زیادتی، بدسلوکی اور تشدد سمیت بچوں کے خلاف جرائم  پر مقدمہ چلایا گیا۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی قومی مقننہ نے رواں سال کے لیے ورک پلا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی نے رواں سال کے لیے قانون سازی کے منصوبے کو مرتب کرلیا ہے۔

این پی سی کے اجلاس میں بحث کے لیے منگل کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق این پی سی کی قائمہ کمیٹی آئینی نظرثانی کے لیے اداروں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنائے گی، سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کے لیے قانونی نظام کو بہتر کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود،سائنسی وتکنیکی،سماجی وثقافتی ترقی کے فروغ اور ماحول کے تحفظ  کے لیے قانون سازی  کے عمل کو تیز کرے گی۔

رپورٹ میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کی گئی قانون سازی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قومی مقننہ نے 47 قوانین بنائے اور موجودہ قوانین پر نظر ثانی کے 111 ادوار مکمل کیے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جنوبی سوڈان سے پابندیاں فوری ہٹانے کا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان پر عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائے تاکہ ملک میں شہریوں کے تحفظ کو آسان بنایا جا سکے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ حال ہی میں جنوبی سوڈان کے بالائی نیل، جونگلی اور استوائی سمیت کئی علاقوں میں تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقوں سے فوری طور پر دشمنی ختم کرنے اور اپنے اختلافات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

دائی نے کہا کہ  نیل راہداری میں حکومت کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی تعیناتی سے مقامی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے جس یہ پوری طرح ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی سیکورٹی اس کی حکومت کو برقرار رکھنی چاہیے۔

دائی نے کہا کہ جنوبی سوڈان پر سلامتی کونسل کی پابندیوں نے شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت کی حفاظتی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے جنہیں فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔

ایلچی نے کہا کہ سال 2023 جنوبی سوڈان کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ ملک از سر نو معاہدے پر عمل درآمد کر رہا ہے اور سیاسی منتقلی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک وقت میں بین الاقوامی برادری کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے رہنا چاہیے اور جنوبی سوڈان کے ساتھ مزید تعاون اور اسکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ اسے سمجھوتے پرعمل درآمد میں مشکلات اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ انتخابی تیاریاں کرنے میں مدد مل سکے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں