• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کا جنوبی سوڈان سے پابندیاں فوری ہٹانے کا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان پر عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائے تاکہ ملک میں شہریوں کے تحفظ کو آسان بنایا جا سکے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ حال ہی میں جنوبی سوڈان کے بالائی نیل، جونگلی اور استوائی سمیت کئی علاقوں میں تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقوں سے فوری طور پر دشمنی ختم کرنے اور اپنے اختلافات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

دائی نے کہا کہ  نیل راہداری میں حکومت کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی تعیناتی سے مقامی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے جس یہ پوری طرح ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی سیکورٹی اس کی حکومت کو برقرار رکھنی چاہیے۔

دائی نے کہا کہ جنوبی سوڈان پر سلامتی کونسل کی پابندیوں نے شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت کی حفاظتی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے جنہیں فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔

ایلچی نے کہا کہ سال 2023 جنوبی سوڈان کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ ملک از سر نو معاہدے پر عمل درآمد کر رہا ہے اور سیاسی منتقلی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک وقت میں بین الاقوامی برادری کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے رہنا چاہیے اور جنوبی سوڈان کے ساتھ مزید تعاون اور اسکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ اسے سمجھوتے پرعمل درآمد میں مشکلات اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ انتخابی تیاریاں کرنے میں مدد مل سکے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سپریم کورٹ کا نجی کاروبار کے مالکانہ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی عدالتیں نجی کاروباروں اور کاروباری افراد کے جائز مالکانہ حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کریں گی۔

منگل کو سپریم پیپلز کورٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعلی مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے جاری اجلاس میں غور و خوض کے لیے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق عدالتیں کاروباری افراد کے ذاتی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے، ایماندارانہ کاروباری سرگرمیوں کی حمایت اور منصفانہ مسابقت کی حوصلہ افزائی کے لیے کام کریں گی۔

چینی عدالتوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں جائیداد کے حقوق کیلئے اپنے تحفظ کو بڑھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2018 سے 2022 تک جائیداد کے حقوق سے متعلق 209 بڑے فوجداری مقدمات کے غلط فیصلوں کو درست کیا گیا اور 290 کاروباری آپریٹرز کو بری کر دیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کاروباری تنازعات کی فوجداری مقدمے میں تبدیلی کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مقننہ سے قومی خودمختاری اور ترقیاتی مفا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون سازنے قومی مقننہ ،نیشنل پیپلزکانگریس (این پی سی) پر قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرنے پر زوردیا ہے۔ یہ مطالبہ  13ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے سیشن میں ورک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔

ملک کو ضرورت کے وقت  کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ کے بغیر کسی بھی قانونی جدوجہد کی صورت میں صف اول کے کردار کا مطالبہ کرتے ہوئے لی ژانشو نے کہا کہ این پی سی کو قومی مقننہ کے طور پر اپنی سیاسی ذمہ داریاں نبھانا چاہئیں۔

5 مارچ کو شروع  ہونے والا نیشنل پیپلز کانگریس کا سیشن 13 مارچ تک جاری رہےگا۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محققین نے وائرس کے خلاف مزاحم گندم کا ج...

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے ایک ایسا جین دریافت کیا ہے جو گندم کی فصل کی پیداوار میں نمایاں نقصان کا باعث بننے والی بیماری ییلو موزیک کے خلاف مزاحمت کو بڑھا سکتا ہے۔

چائنہ سائنس ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق مٹی سے پیدا ہونے والے وائرس کی وجہ سے گندم کی ییلو موزیک بیماری چین میں عام ہے جسے وہیٹ ییلو موزیک وائرس (ڈبلیو وائی ایم وی) کہا جاتا ہے۔ اس بیماری کے خلاف بہترین دفاع گندم کی مزاحمتی اقسام کاشت کرنا ہے، جس  کے لیے اینٹی وائرل خصوصیات کے حامل جین کے ذرائع تلاش کرنا انتہائی ضروری خیال کیا جاتا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف کراپ سائنس کے محققین نے جینوم ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹی اے ای آئی ایف4ای نامی ٹرانسلیشن انیشیشن فیکٹر جین پیدا کرتے ہوئے گندم کا ایک تبدیل شدہ مواد تیارکیا، اور اس کی  تبدیل شدہ سنگل، ڈبل اور ٹرپل اقسام کاشت کیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ ڈبلیو وائی ایم وی سے متاثرہ صرف ٹرپل قسم نے وائرس کے خلاف مکمل مزاحمت دکھائی اوراس سے  پیداوارمیں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہ ہوئی۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-این پی سی-سالانہ سیشن-دوسرا مکمل ا...

14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کا بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں انعقاد کا منظر۔(شِنہوا)

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سماجی نظام بہتر ہونے سے چینی عوام زیادہ محفو...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سنگین پرتشدد جرائم اور بندوق، دھماکہ خیز مواد اور منشیات سے متعلقہ جرائم کی مؤثر طریقے سے بیخ کنی کی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی جانب سے منگل کو قومی مقننہ کے جاری اجلاس میں بحث کے لیے پیش کی گئی ورک رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 8لاکھ 14ہزار ملزمان کے خلاف مذکورہ بالا جرائم پر عدالتی کارروائی کی گئی، یہ تعداد گزشتہ پانچ سالوں کے مقابلے میں 31.7 فیصد کم ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خاص طور پر، 2022 میں قتل، آتش زنی،دھماکوں، اغوا، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات کی تعداد تقریباً دو دہائیوں میں کم ترین سطح پر آگئی جو سماجی نظام میں مسلسل بہتری کا اشارہ ہے۔

ملک کے اعلی ترین استغاثہ نے کہا کہ اس سے لوگوں میں تحفظ کا مضبوط احساس پیدا ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا  گیا ہے کہ  استغاثہ  کے اداروں نے مافیا طرز کے منظم جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کی پوری کوششیں کی ہیں، اور گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 2لاکھ 65ہزار لوگوں کے خلاف مقدمات  چلائے گئے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے زرمبادلہ ذخائر31 کھرب33 ارب 20 کروڑڈا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے زرمبادلہ کے ذخائر فروری کے آخر میں31 کھرب33 ارب 20 کروڑڈالرتک پہنچ گئے۔

فارن ایکسچینج کی سٹیٹ ایڈمنسٹریشن نے منگل کو بتایا کہ عالمی معاشی اعداد و شمار اور بڑی معیشتوں کی مانیٹری پالیسی کی توقعات کے باعث امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ ماہ گر گئیں۔ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کرنسی اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے گزشتہ ماہ گرے۔

فارن ایکسچینج ریگولیٹر کے مطابق چین کی مستحکم اقتصادی بحالی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ملک کی کوششوں اور چینی معیشت کی ترقی کی زبردست صلاحیت کی بدولت چین کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہنے کی توقع ہے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مرکزی سطح کے ریاستی اداروں کےعملے میں...

بیجنگ(شِنہوا)چین ریاستی کونسل کے اداروں میں اصلاحاتی منصوبے کے تحت مرکزی سطح کے ریاستی اداروں کے عملے میں 5 فیصد کمی کرے گا۔

نیشنل پیپلزکانگریس کے سالانہ اجلاس میں منگل کو غورکے لیے پیش کردہ منصوبے کے مطابق، اصلاحاتی منصوبے کے نفاذ کے بعد ریاستی کونسل جنرل آفس کے علاوہ 26 محکموں پر مشتمل ہوگی۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کی 19ویں قومی کانگریس کے بعد کے اہم...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی 19ویں قومی کانگریس کے بعد کے اہم واقعات پرمبنی کتاب کا انگریزی ایڈیشن شائع کردیا گیا۔

کتاب کے پبلشر، تالیف وترجمہ کے مرکزی پریس کے مطابق " کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں قومی کانگریس کے بعد کے واقعات کی تاریخ"کے عنوان سے شائع ہونے والی یہ کتاب سی پی سی کے شاندار سفر کی عکاسی کرتی ہے جس نے عوام  کے لیے ہر لحاظ سے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کا پہلا صد سالہ ہدف حاصل  کرتے ہوئے ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا نیا سفر شروع کیا ہے۔

پبلشر کے مطابق کتاب میں یہ بات بھی اجاگر کی گئی ہے کہ کس طرح سے سی پی سی اور چینی عوام نے ایک صدی میں نظر نہ آنے والی بڑی تبدیلیوں اور وبا کے خلاف ردعمل ظاہر کیا، اور ایک ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر اور دنیا کو سب کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے تازہ ترین کوششیں کی ہیں۔ یہ کتاب سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر نے مرتب کی تھی۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ویمنز فیڈریشن کی خواتین کے عالمی دن کے...

بیجنگ(شِنہوا)آل چائنہ ویمنز فیڈریشن نے بدھ کو خواتین کے عالمی دن سے قبل اندرون اور بیرون ملک خواتین کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مبارکباد اور نیک خواہشات ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں خواتین کی سوسائٹیوں اور بیرون ملک مقیم چینی باشندوں، چین میں 170 سے زائد غیر ملکی سفارت خانوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کی 1500سے زیادہ مقامی شاخوں اور افراد کو بھیجی گئیں۔

فیڈریشن نے چینی خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سماجی اور خاندانی زندگی میں اپنا منفرد کردار ادا کریں، ملک کی تعمیر میں مدد کریں، شہری اخلاقیات کو فروغ دیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ہمت کریں۔

فیڈریشن نے کہا کہ وہ ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے باقی دنیا میں خواتین کے ساتھ تبادلے اور گہرا تعاون بڑھانے کی امید رکھتی ہے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے وسطی صوبے ہونان میں منگ عہد کا مقبرہ...

چھانگشا(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے  ہونان میں ماہرین آثار قدیمہ نے منگ عہد (1368-1644) کا ایک ایسا مقبرہ دریافت کیا ہے جس میں مرنے والوں کو ایک ساتھ دفنایا گیا تھا۔

ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یہ مقبرہ لی شیان کاؤنٹی کے گاؤں نانہے میں دریافت ہوا۔

کاؤنٹی کے آثار قدیمہ کی تحقیق اور ثقافتی آثار کے تحفظ کے ادارے کے اہلکار ژو ہوا نے بتایا کہ لی شیان کاؤنٹی کے شمال مغربی پہاڑی علاقے میں گزشتہ سال ثقافتی آثار کی تحقیقات کے دوران گاؤں والوں سے اس مقبرے کے بارے میں معلوم ہواتھا، جس کے بعد اسے فوری محفوظ کرنے کا کام شروع کیا گیا، اس سال فروری میں، ادارے کی جانب سے اس قدیم مقبرے کی کھدائی کے لیے ماہرین کو بھیجا گیا۔

انسٹی ٹیوٹ کے ایک ایسوسی ایٹ محقق تان یوآن ہوئی کے مطابق، یہاں محراب نما دو تدفین خانے ہیں۔ مقبرے کی دیواروں پر پھول بنائے گئے ہیں اور مقبرے کے شمالی چیمبر کی ایک طاق میں نیک تمناوں کے اظہار کے لیے استعمال ہونے والے  16 حروف دریافت ہوئے ہیں۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہائیکورٹ نے لاہور میں عورت مارچ کی مشروط اجا...

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کے منتظمین کو لاہور میں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے عورت مارچ کو این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عورت مارچ کو مشروط مارچ کی اجازت دیدی۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ عورت مارچ کی انتظامیہ کے سوشل اکاونٹس پر کوئی متنازع بیان اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔ مارچ میں آئین پاکستان کے خلاف بھی کوئی اقدام نا کیا جائے۔عدالت نے کہا کہ نادرا آفس شملہ پہاڑی سے لیکر فلیٹی ہوٹل تک مارچ کیا جاسکتا ہے جبکہ عورت مارچ دوپہر ڈیرھ بجے سے لیکر شام چھ بجے تک ہوگا۔ عدالت نے مزید واضح کیا کہ کسی خاص فرقے کے مہمان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وار...

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حاضری سے استثنی کی درخواست دی تھی، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ وفاقی وزیر داخلہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی کے جج رانا زاہد اقبال خان نے جاری کیے، عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نیشنل ڈیٹا بیورو قائم کرے گا،اصلاحاتی من...

بیجنگ(شِنہوا)چین ایک قومی ڈیٹا بیورو قائم کرے گا جبکہ اس حوالے سے ایک اصلاحاتی منصوبہ منگل کو قومی مقننہ کو غوروخوض کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے زیر انتظام مجوزہ بیورو ڈیٹا سے متعلقہ ضروری اداروں کی ترقی کو آگے بڑھانے، ڈیٹا کے انضمام کو مربوط بنانے، ڈیٹا کے تبادلے،ڈیٹا وسائل کی ترقی واطلاق اورڈیجیٹل چائنہ کی تعمیرو منصوبہ بندی کو آگے بڑھانے ، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل معاشرے کی تعمیر سمیت دیگراہداف کے حصول کے لیے ذمہ دار ہوگا۔

سٹیٹ کونسل کے اداروں میں اصلاحات کے منصوبے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل سائبر سپیس افیئر کمیشن اور این ڈی آر سی کے دفتر کے کچھ کام نئے بیورو کو منتقل کیے جائیں گے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے لوگ بہت خاندانی ہیں ، عزت کرتے...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ بہت خاندانی ہیں ، عزت کرتے ہیں، جتنی عزت عمران خان نے دی شاید ہی کبھی کسی لیڈر نے کی ہو ، نواز شریف کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کے شکر گزار ہیں، جو گیپ تھا وہ فل ہوگیا ، آج بسم اللہ ہوئی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، پی ٹی آئی کی جماعت میں بہت جنون ہے ، جیسے قائد اعظم کی جماعت میں روح تھی ویسے ہی ان کی تھی ، ن لیگ انتخابات کے نتائج سے ڈر اور مرے جارہے ہیں ، عمران خان نے ایسے ہی مذکرات کی دعوت نہیں دی ۔منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بہت خاندانی ہیں ، عزت کرتے ہیں، جتنی عزت عمران خان نے دی شاید ہی کبھی کسی لیڈر نے کی ہو ، نواز شریف کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کے شکر گزار ہیں، جو گیپ تھا وہ فل ہوگیا ، آج بسم اللہ ہوئی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے انتخابات میں تاخیر کی تو ان کو خود انتخابات لڑنا مشکل ہوجائے گا ، ن لیگ سوچ رہی ہے کہ عام انتخابات کا اعلان کردیا جائے گا ، ن لیگ سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی والے سارے آگئے جیسے ڈانٹونک والے بندر کو بٹھاتے ہیں ، ویسے ان کا حشر ہوگا ، میرے خیال میں مریم نواز اپنے عمل سے ناکام ہوئی ہے ، پہلے دن خان صاحب نے صحیح کہا کہ مریم نواز جب عمران خان کے خلاف بات کرتی ہے تو ان کا گراف اوپر چلا جاتا ہے ، پی ٹی آئی کی جماعت میں بہت جنون ہے ، جیسے قائد اعظم کی جماعت میں روح تھی ویسے ہی ان کی تھی ، ن لیگ انتخابات کے نتائج سے ڈر اور مرے جارہے ہیں ، گزشتہ روز چار بندے نوٹس لے کر آئے ، سارا دن ان کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھائی رہی ، ان کے ہوتے ہوئے اللہ کے فضل سے کوئی نقصان نہیں ہوسکتا ، صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نے ایسے ہی مذکرات کی دعوت نہیں دی ، آخر انتی دیر لگی ہے چار سال سے مذاکرات کہتے رہے ، اگر خود ہی سامنے آجائیں تو زیادہ اچھا ہوگا ، آصف زرداری میرے خلاف تھوڑے بیان دیتے ہیں کیا؟ عمران خان پر 70سے زائد کیسز ہیں ،سارا پاکستان ان کی عقل پر ہنسے گا ، جتنی عزت عمران خان نے دی تو میں نے نوٹیفکیشن کے کاغذ کا کیا کرنا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی زلزلہ متاثرہ فلسطینی پناہ گزی...

بیروت (شِنہوا) مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور ان کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) نے شام اور لبنان میں زلزلے سے متاثرہ فلسطینی پناہ گزینوں کی انسانی بنیادوں پر اور جلد بحالی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 1 کروڑ62 لاکھ امریکی ڈالرز کی ایک تازہ ترین فوری  درخواست کا آغاز کیا  ہے۔

مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بارے یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کے حوالے سے اس ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے اور ان کے آفٹر شاکس نے شام کے شمال میں فالٹ اور کنفلیکٹ لا ئنز کے پار فلسطینی پناہ گزینوں سمیت دیگر لوگوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

اس بیان  میں  کہا گیا یہ تازہ ترین فوری درخواست مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بارے یو این آر ڈبلیو اے  کو اگست 2023 تک متاثر ہونے والے  فلسطینی پناہ گزینوں کو نقد اور غیر خوراکی اشیاء کے ساتھ مدد کرنے کے قابل بنائے گی۔

اس درخواست میں مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بارے یو این آر ڈبلیو اے کے احاطوں  اور فلسطینی پناہ گزینوں کے گھروں کی بحالی کے لیے بھی فنڈز کی ضرورت ہے جو زلزلے سے تباہ ہو گئے یا نقصان پہنچا تھا۔

بیان کے مطابق مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور ان کے لیے کام کرنے والے یو این آر ڈبلیو اے نے ہنگامی امدادی خدمات فراہم کی ہیں جن میں صحت، نفسیاتی اور دماغی صحت کی دیکھ بھال، خوراک اور نقد امداد، غیر خوراکی اشیا ء  کے ساتھ ساتھ حلب اور لطاکیہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کو کرائے کی سبسڈی اور رہائش کی خدمات شامل ہیں۔

بیان میں  مزید کہا گیا کہ اس زلزلے نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں پہلے سے ہی کمزور مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا ہے  جس میں طبی اور تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ  پانی کی ٹینکیاں شامل ہیں۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چور چور کی سیاست کرنیوالے اپنی چوری کا جواب...

وفاقی وزیر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ساری عمر چور چور کی سیاست کرنیوالے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر و سینیٹر شیری رحمان پر نے کہا کہ پھر عدالت مفرور خان کو بلاتی رہی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، جس نے کہا تھا میں گھر پہ نہیں، 7تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں گا، وہ آج پھر عدالتی نظام اور قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے. ان کاکہنا تھا کہ یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیا ہے جو خود کو قانون سے بالا سمجھتی ہے، عدالت کی جانب سے کسی بھی مجرم کو اتنی سہولیات اور مراعات نہیں ملتی جتنی لاڈلے خان کو مل رہی ہیں، کون سے مجرم کیلئے عدالت پورا پورا دن انتظار کرتی ہے؟ شیری رحمان کاکہنا تھا کہ ہمارے رہنماں کو پابندی سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جاتا تھا، قانونی اور عدالتی اصول سب کیلئے ایک کیوں نہیں؟ توشہ خانہ کیس کی عوامی سماعت کا مطالبہ کرنے والے عمران خان عدالت میں سوالات کا جواب دینے سے کیوں انکار کررہے ہیں؟ شیری رحمان نے مزید کہا کہ توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو عدالت میں تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے3 ہزار افغان مہاجرین کی واپسی

افغانستان کی وزارت برائے پناہ گزین اور وطن واپسی کے امور کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بروز سوموار مجموعی طور پر3 ہزار افغان مہاجرین ہمسایہ ملک پاکستان سے واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق مہاجرین کی افغانستان واپسی کا عمل جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 25 لاکھ سے زائد اندراج شدہ افغان مہاجرین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اور اتنی ہی تعداد ایران میں بھی قیام پذیرہے۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایران سے 2 لاکھ 70ہزارسے زائد افغان مہاجرین واپس آ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی ادارہ صحت سے نوول کرونا وائرس کے ماخذ...

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ عالمی ادارہ صحتکا سیکرٹریٹ سائنس پر مبنی،با مقصد اور منصفانہ موقف اختیار کرے گا۔ ترجمان ما ؤننگ نے ایک باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریئس کے بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا امید ہے کہ ڈ بلیو ایچ او کا سیکرٹریٹ دیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ امریکہ میں نوول کرونا وائرس کی ابتدا کا سراغ لگانے کی تحقیق کے سلسلے میں سیاست کو راستے میں نہیں آنے دے گا۔ ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریئس کے بیان کہ عالمی ادارہ صحت چین سے اعداد وشمار شریک کرنے میں شفافیت کا مطالبہ کرتا رہتا ہے چینی ترجمان نے کہا کہ ماخذ کی تحقیق کو مسلسل سیاسی بنایا جا رہا ہے جو کہ اس کام کو مشکل بنا دے گا۔ ما ؤنے کہا کہ چین نے پہلے دن سے ہی عالمی سائنس پر مبنی نوول کرونا وائرس کی ابتدا کا سراغ لگانے میں فعال طور پر تعاون کیا ہے اور اس میں حصہ لیا ہے۔ اس دوران چین اس معاملے کو ہر قسم کا سیاسی رنگ دینے کا سختی سے مخالف رہا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ نوول کرونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد سے دو بار عالمی ادارہ صحت کے ماہرین مل کر کام کرنے کے لیے چین آئے ہیں

جس کی بدولت سائنس پر مبنی مستند مشترکہ رپورٹ سامنے آئی اور اس نے عالمی سطح پر ماخذ کا سراغ لگانے کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نوول پیتھوجینز (ایس اے جی او) کے ماخذ کے لیے سائنسی مشاورتی گروپ قائم کرنے کے بعد چین نے ماہرین کو اس گروپ میں شامل کرنے کی سفارش کی اور چینی ماہرین کے لیے تحقیقات کے نتائج کو عالمی ادارہ صحت کے سیکرٹریٹ اور سائنسی مشاورتی گروپ کے ساتھ شریک کرنے کے لیے تقریبات کا اہتمام کیا۔ ما ؤنے کہا کہ چین نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ اعداد وشمار اور تحقیقی نتائج کا اشتراک کیا ہے اور ماخذ معلوم کرنے میں سب سے زیادہ تعاون کیا ہے۔ ما ؤنے کہا کہ وائرس کی ابتدا کا سراغ لگانا سائنس کا معاملہ ہے۔ یہ مطالعہ صرف اور صرف دنیا بھر کے سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر کر نا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصہ سے امریکی فریق اس معاملے کو سیاست کا رنگ دے کر ہتھیار اور آلے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ امریکہ بغیر کسی معاون ثبوت کے حیاتیاتی ہتھیارکے نظریے اور لیبارٹری سے اخراج کے نظریہ جیسی خرافات پھیلا رہا ہے جس نے سائنس پر مبنی عالمی طور پر ماخذوں کا سراغ لگانے کے لیے ماحول کو شدید طور پر زہر آلود کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر شی کا نجی شعبے کی مثبت اور اعلی معیار کی...

چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے نجی شعبے کی مثبت اور اعلی معیار کی ترقی بارے مناسب رہنمائی پر زور دیا ہے۔ شی نے ان خیالات کا اظہار چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے والے چائنہ نیشنل ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے قومی سیاسی مشیروں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے ان کے مشترکہ گروپ اجلاس میں شرکت کرکے ان کی آرا اور تجاویز کو سنا۔ شی نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی ہمیشہ سرکاری شعبے کو غیرمعمولی طور پر مستحکم کرتی اور اسے ترقی دیتی ہے اور غیر سرکاری شعبے کی ترقی کی حوصلہ افزائی، حمایت اور رہنمائی کرتی ہے۔ شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں غیر سرکاری شعبے کی حیثیت اور کردار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اس شعبے کی ترقی کی حوصلہ افزائی، تعاون اور رہنمائی کے اصول اور پالیسیاں تبدیل نہیں کئے گئے۔ اس شعبے کو ایک سازگار ماحول اور زیادہ مواقع فراہم کرنے بارے اصول اور پالیسیاں بھی نہیں بدلی گئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ نجی کاروباری ادارے اور کاروباری افراد "ہمارے اپنے خاندان کا حصہ ہیں"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کو دوبارہ سپر پاور بننے کیلئے دوسرے م...

چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ خود کو دوبارہ عظیم بنانا چاہتا ہے تو اسے دوسرے ممالک کی ترقی کو کھلے ذ ہن سے تسلیم کرنا چا ہئے ، امریکہ کی چین بارے پالیسی منطق اور ٹھوس سمت کے مکمل منافی ہے ، امید ہے امریکہ چین سے مل کر چلنے کا درست راستہ تلاش کرے گا ، امریکی حکومت دونوں ممالک کی رائے عامہ پر توجہ دیتے ہوئے "افراط زر کے خطرے" کی اسٹریٹجک تشویش سے چھٹکارا پائے گی، امریکہ غلط سمت رکھے گا تو کسی بھی قسم کی حفاظتی رکاوٹ اسے بچا نہیںسکے گی،چین ۔ یورپ تعلقات کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتے،روک تھام، دبا وکے حربے چین کی تجدید شباب نہیں روک سکتے ۔ چھن نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کے اصولوں پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا چین امید کرتا ہے کہ امریکی حکومت دونوں ممالک کی رائے عامہ پر توجہ دیتے ہوئے "افراط زر کے خطرے" کی اسٹریٹجک تشویش سے چھٹکارا پائے گی۔ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرتے ہوئے "سیاسی درستگی" کے نام پر ہائی جیک ہونے سے انکار کرے گی۔ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین ۔یورپ تعلقات کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتے ، نہ ان سے متعلق ہیں اور نہ اس پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صورتحال کس سمت بڑھتی ہے، چین ہمیشہ یورپ کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور یورپی انضمام کا حامی ہے۔ چین پرامید ہے کہ یورپ حقیقی معنوں میں اسٹریٹجک خودمختاری ، پائیدار سلامتی اور استحکام حاصل کرے گا۔ چین حقیقی کثیر الجہتی کو برقرار رکھنے اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے یورپ کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے۔ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین کو روکنے اور دبانے سے نہ تو امریکہ عظیم بنے گا اور نہ ہی چین کی تجدید شباب رک سکے گی۔ چھن نے چینی قومی مقننہ کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ کی چین بارے پالیسی منطق اور ٹھوس سمت کے مکمل منافی ہے۔ چھن نے کہا کہ امریکہ کا دعوی ہے کہ وہ چین سے تصادم نہیں بلکہ مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔ اس کے باوجود حقیقت میں اس کی نام نہاد "مسابقت" کا مطلب چین کو ہر اعتبار سے قابو کرنا، دبانا اور دونوں ممالک کو بے معنی فائدے کے کھیل میں پھنسانا ہے۔

چھن نے چین اور امریکہ کو اولمپک دوڑ میں شریک دو کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر توجہ دینے کی بجائے ہمیشہ دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ منصفانہ مقابلہ نہیں بلکہ بدنیتی پر مبنی تصادم اور بدسلوکی ہے۔ چھن نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے "حفاظتی رکاوٹ قائم کرنا " اور "تنازعات کو تلاش نہ کرنے" کے بیانیہ کا مطلب یہ ہے کہ جب چین کو بدنام کیا جائے یا اس پر حملہ آور ہوا جائے تو وہ زبانی یا عملی ردعمل نہ دے اور " ایسا ناممکن ہے"۔ چھن نے کہا کہ اگر امریکہ رکے بغیر غلط سمت میں چلنا جاری رکھے گا تو کسی بھی قسم کی حفاظتی رکاوٹ اسے بھٹکنے سے نہیں بچا سکے گی جس سے یقینی طور پر تنازع اور محاذ آرائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین اس طرح کی مسابقت کا سخت مخالف ہے۔ یہ ایک لاپرواہی سے کھیلا گیا جوا ہے جس میں دونوں ممالک کے عوام اور یہاں تک کہ انسانیت کے مستقبل کے بنیادی مفادات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ خود کو دوبارہ عظیم بنانا چاہتا ہے تو اسے دوسرے ممالک کی ترقی کو کھلے ذ ہن سے تسلیم کرنا چا ہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس میدان جنگ میں 60سالہ پرانے ٹینکوں کو اتا...

برطانوی وزارت دفاع کی انٹیلی جنس رپورٹ میںکہا ہے کہ روس 1961کے T-62قسم کے سوویت یونین دور کے ٹینکوں کو گوداموں سے نکال کر میدان جنگ میں بھیجے گا،برطانوی وزارت دفاع کی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج یوکرین کی جنگ میں بھاری بکتر بند گاڑیوں کے نقصان کی تلافی کے لیے 60سال پرانے T-62مرکزی جنگی ٹینکوں کو استعمال کرتے ہوئے مزاحمت کی کوشش کر رہی ہے، اس بات کا امکان ہے کہ فرسٹ گارڈز ٹینک آرمی یونٹس جو کہ روس کی سرکردہ ٹینک فورس ہے کو T-62سے دوبارہ لیس کیا جائے گا تاکہ پچھلے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔حال ہی میں اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ پہلی بار 1954میں جنگی میدان میں لائی جانے والی روسی BTR-50بکتر بند گاڑیوں کو بھی پہلی بار یوکرین میں تعینات کیا گیا ہے، 2022کے موسم گرما کے بعد سے ابتک تقریبا 8سو عددٹی 62کو نکالا گیا ہے اور کچھ میں رات کے اندھیرے میں نشانہ لے سکنے کے نظاموں کو نصب کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ان قدیم ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیو ں میں جدید جنگی میدان میں بعض سیکیورٹی خامیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرینی صدر نے دوسرے مرتبہ خفیہ سروس کے اعلی...

یوکرینی صدر ولودیمر زیلنسکی نے دوسری مرتبہ ملکی خفیہ سروس کے نائب سربراہ الیکسینڈر یاکوشیف اور بعض دیگر عہدیداروں کو بر طرف کر دیا ،یوکرینی ایوان صدرکے مطابق یوکرینی خفیہ سروس کے نائب سربراہ یاکوشیف، شعبہ اقتصادی تعاون کے صدر الیکسینڈر پرووتوروف اور شعبہ برائے تحفظ قومی اسرار کے صدر ایگور نوسکو کو بر طرف کر دیا گیا ہے،زاپوریا کی خفیہ سروس کے صدر بورس بزروکی اور سومی شاخ کے صدر ایڈورڈ فیدوروف کو بھی برخاست کرنیکے بعد زیلسنکی نے سومی آفس کیلیے اولیگ کراسنو شاپکا کو جبکہ ادارہ برائے قومی اسرار کے صدر کیلیے اولیگ ہراموف کو مقرر کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کا آواز سے 8گنا تیز رفتار 1500کلومیٹر...

ایران نے دوران سفر بحری کشتیوں کو تباہ کرنے کے لیے آواز سے 8گنا زیادہ تیز رفتار سپر سونک بیلسٹک میزائل تیار کرلیا ہے،ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی چیف آف دی اسٹاف جنرل محمد باقری نے تہران میں ایک تقریب کے دوران میزائل کے کامیاب تجربے کا ذکرتے کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا شمار ان میزائلوں کی تیاری میں پیش پیش تین ممالک میں ہو چکا ہے، اس قسم کے میزائلوں کی رفتار آواز سے 8گنا زیادہ اور مسافت 1500کلومیٹر تک ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 11افراد...

انڈونیشیا کے نٹونا خطے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے،انڈونیشیا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے عہدیدار نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ نٹونا کے سیرسان دیہات میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے،انہوں نے کہا کہ ابھی بھی زیرزمین بڑی تعداد میں افراد دبے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ابھی تک 11افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ مرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،ریسکیو حکام ، پولیس ، فوجیوں اور رضاکار نامساعد موسمی حالات کے باوجود اپنی امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، لینڈ سلائڈنگ کے باعث کئی ایک متاثرہ علاقوں تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے، تقریبا 50افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ نے41 افراد کو بے دردی سے قتل کرنے وال...

امریکہ نے بشار الاسد انتظامیہ کے فوجی خفیہ سروس افسر امجد یوسف کے خلاف 10سال بعد پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے،امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں جنگ کا 12واں سال شروع ہو گیا ہے، اس دوران بے شمار جنگی اور انسانی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے،ان جرائم میں سے ایک 16اپریل 2013کودمشق کے محلے تادامون میں اسد انتظامیہ کے فوجی خفیہ سروس اہلکار امجد یوسف کے ہاتھوں 41نہتے شہریوں کا قتل عام ہے،بلنکن نے کہا کہ منظم شکل میں کئے گئے اس قتل عام کے ویڈیو دلائل کو غیر جانبدار محققین کی طویل اور جامع تحقیق کے بعد پہلی دفعہ 2022میں رائے عامہ کے سامنے پیش کیا گیا تھا، اب ہم اس ظلم کا حساب پوچھنے کے لئے کاروائیاں شروع کر رہے ہیں،امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امجد یوسف، اس کی اہلیہ عنان یوسف اور قریبی عزیزوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔تادامون کے مقتولین کے ویڈیو مناظر عالمی ممالک کے لئے، سیاسی حل میں پیش رفت کئے بغیر، اسد انتظامیہ کے ساتھ بحالی تعلقات سے باز رہنے کی ایک اہم یاددہانی ہے، انتھونی بلنکن نے کہا کہ اسد انتظامیہ کو انسانی حقوق کی پامالی کا حساب دینا ہو گا، شامی شہریوں کے خلاف کئے گئے جرائم حق تلفیوں اور ناانصافیوں کا حساب پوچھا جانا شام اور علاقے میں پائیدار امن کی اولین شرط ہے،واضح رہے کہ امجد یوسف نے 2013میں ہاتھ پاوں باندھ کر 41شہریوں کو ایک ایک کر کے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو ، لاوارث ٹرک میںموجود343غیر قانونی ت...

مشرقی میکسیکو میں ایک لاوارث ٹرک میں موجود 343غیر قانونی تارکین وطن کوتحقیقاتی سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ،میکسیکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن (آئی این ایم)کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہونڈوراس، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو ریاست ویراکروز میں ایک ٹرک میں موجود پایا گیا ہے،آئی این ایم کے مطابق 343میں سے 103تارکین وطن کم عمر کے بچے ہیں، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،خیال کیاجا رہا ہے کہ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور تارکین وطن کو انسانی سمگلروں نے امریکہ لے جانے کے لیے اس ٹرک میں جمع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوگنڈا کے ہزاروں عیسائی'' قیامت'' کے خوف سے...

مشرقی افریقہ کے ملک یوگنڈا میںمسیح کے حواری نامی کلیسا سے منسلک ہزاروں عیسائی قیامت کے ڈر سے ایتھوپیا ہجرت کر گئے ہیں،پولیس ترجمان آسکر اوگیکا کے مطابق یوگنڈا کے مشرقی گاوں'اوبولولم'کے رہائشی سینکڑوں عیسائی، اس خوف سے کہ قیامت شروع ہو جائے گی اور ان کے علاقے کو بھی متاثر کرے گی، ایتھوپیا کی طرف ہجرت کر گئے ہیں،اوگیکا کے مطابق مہاجرین کے مذہبی رہنماوں کا عقیدہ ہے کہ قیامت کے بعد ایتھوپیا سے زندگی دوبارہ سے شروع ہو جائے گی، ان مذہبی پیشواوں نے ایتھوپیا آنے سے قبل اپنا تمام مال ملک فروخت کر دیا اور قیامت کے دوران ایتھوپیا کے واحد محفوظ جگہ ہونے کے یقین کے ساتھ اس ملک میں آ گئے ہیں،اوگیکا نے کہا کہ ہم نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر میں تدفین کے دوران '' قبر '' دھسنے سے مت...

مصر میں ایک میت کی تدفین کے وقت ایک عجب حادثہ پیش آیا جب قبر اندر موجود متعدد افراد پر گر پڑی جس کے نتیجے میں متعدد افراد دب گئے،قاہرہ کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی سکیورٹی سروسز کو اطلاع ملی کہ ایک قبر کی چھت گر گئی ہے اور اس کے اندر لوگ دب گئے ہیں، شہری دفاع کے حکام نے فوری ریسکیو آپریشن کرکے قبرمیں دبے زخمیوں کو نکالا جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، متوفی کے لواحقین میت کو مقامی خاندانی قبرستان میں دفن کر رہے تھے کہ دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور قبر کے اندر لوگ دب گئے،وزارت داخلہ کے مطابق قبرستان کے داخلی دروازے پر سیڑھیوں پر رکنے والے تین افراد زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خانہ کعبہ،حجر اسود اور رکن یمانی کے اطراف غل...

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے امور کی ایجنسی نے خانہ کعبہ میں حجر اسود اور رکن یمانی کے اطراف غلاف کعبہ کے کڑھائی والے پارچوں کو تبدیل کردیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ کے کونے رکن یمانی میں لگے کپڑے کی جگہ کڑھائی والے ٹکڑوں کو سنہری سرکنڈوں کے دھاگوں سے تبدیل کیا گیا، تبادلے کا عمل کمپلیکس کے انتہائی ہنر مند درزی کے 6افراد نے انجام دیا، یہ کام 20دن کے اندر مکمل کیا گیا ، دس دن کی شرح سے دونوں کونوں میں غلاف کعبہ سے ملے ہوئے خصوصی پارچوں کو تبدیل کیا گیا،یہ نئے دیدہ زیب ٹکڑے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں، طواف کرنے والوں کو حجر اسود اور رکن یمانی پر سلام کرتے ہوئے کم سے کم پریشانی کو بھی ملحوظ رکھا گیا،جنرل پریذیڈنسی برائے امور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں غلاف کعبہ کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے انڈر سیکریٹری جنرل انجینئر امجد الحازمی نے بتایا کہ حجر اسود کے کناروں اور رکن یمانی کے کونے کی کڑھائی اعلی ترین معیار کے مطابق کی گئی ہے اور کڑھائی میں جدید ترین تکنیک کے ساتھ خودکار طریقے کو استعمال کیا گیا ہے،الحازمی نے کہا کہ کناروں کی کڑھائی کے عمل میں سنہری رنگ کے سرکنڈے کے دھاگے استعمال کیے جاتے ہیں،جنہیں تاجیما مشین میں داخل کیے گئے ڈیزائن کے مطابق سیاہ ساٹن کپڑے کے ٹکڑے پر کڑھائی میں ڈھالا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الجزائر، اسکول کے احاطے میں بچی پر جادو ٹونے...

الجزائر میں ایک اسکول کے احاطے میں ایک بچی کو سوئیاں چبھوئے کے عجیب واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پربحث چھڑ گئی ہے، دوسری طرف والدین اس واقعے کے بعد پریشان اور خوف زدہ ہیں،یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک اسکول کی طالبہ کو دو خواتین کی جانب سے گاڑی کے ذریعے اغوا کرنے کی کوشش کے بارے میں معلومات گردش میں آئیں، واقعہ ریاست عین الدفلی کی میونسپلٹی العطاف میں واقع ایک اسکول کے احاطے میں پیش آیا،اسکول میں زیر تعلیم بچی کے ساتھ پیش آنے والے حیران واقعے کے بعد سٹی کورٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ مبینہ طور پر ایک جادوگری کا کیس ہے جس میں دو خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے، خواتین کے قبضے سے سوئیاں اور بال ملے ہیں جب کہ ان کے ایک تیسرے ساتھی جادوگرکو بھی تلاش کرلیا گیا ہے،تفتیشی جج نے دو ملزمان کو عارضی حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا جب کہ تیسرے ملزم کو جوڈیشل کنٹرول سسٹم کے تحت رکھا گیا،ملزمان پر عوامی سڑک پر نقل و حمل کا ذریعہ اور جادو ٹونے کا لالچ دے کر یا کسی بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کے جرم کا الزام عائد کیا ہے، ملزمان کے خلاف قانون نمبر 20/15کے آرٹیکل 28، 33اور 34کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے 5ہزار سے زائد طلبا ء و طالبات کو''...

ایران میں 30نومبر سے ابتک 230اسکولوں میں 5ہزار سے زائدطلبا و طالبات کو '' سلو پوائزن'' دینے کے واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان واقعات سے متعلق ایرانی پارلیمنٹ کے تحقیقاتی کمیشن کے رکن محمد حسن آصفیری نے کہا کہ بچوں کی حالت اچاک بگڑنے کے بارے میں گزشتہ روز خفیہ معلومات ادارے ، دفتر داخلہ، تعلیم وصحت اور پاسداران انقلاب کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا،انہوں نے کہا کہ 30نومبر 2022سے اب تک 25صوبوں کے 230اسکولوں میں 5ہزار سے زیادہ طلبا و طالبات کو شکایات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کی وجوہات کو جاننے کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے گئے، تا ہم زہر کی قسم یا ماخذ کا تعین نہیں کیا جا سکا اور تحقیقات جاری ہیں،غیر مصدقہ معلومات کے مطابق بعض جگہوں پر سڑے ہوئے پھلوں کی بو جیسی گیس کو محسوس کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اس واقعے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے اور وہ وزارت کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے،ایران میں 30نومبر 2022سے زیادہ تر طالبات کے زیر تعلیم ہونے والے اسکولوں میں پوائزننگ کے واقعات سامنے آئے ہیں، طلبا میں سانس کی تکلیف، متلی، سر درد اور اعضا میں بے حسی جیسی علامات پائی گئیں تھیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فارم ہاوس میں پکنک پر آیا شخص سوئمنگ پول میں...

گڈاپ سٹی کے علاقے میں واقع نجی فارم ہاوس میں پکنک کے لیے جانے والا شخص پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ، متوفی لیاری کا رہائشی تھا ۔ گڈاپ سٹی کے علاقے میں گوہر نایاب فارم ہاوس کے پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش بقائی اسپتال ٹول پلازہ لائی گئی جہاں سے ورثا پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے گھر لے گئے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ زاہد ولد الہی بخش کے نام سے کی گئی متوفی مکان نمبر 302 گلی نمبر 17 ڈی روڈ لیاری بہار کالونی کا رہائشی تھا جو اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے فارم ہاوس آیا ہوا تھا ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق خاتون سمیت 7 پاک...

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 9 پاکستانیوں میں سے 7 کی ڈیڈ باڈیز لاہور پہنچ گئیں۔ ، جن میں ایک خاتون کی ڈیڈ باڈی بھی شامل ہے۔ میتیں تیونس سے براستہ جدہ سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734 کے ذریعے لاہور لائی گئیں۔ اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے نمائندے نے ڈیڈ باڈیز وصول کرکے ورثا کے حوالے کردیں۔ ساتوں افراد کی ڈیڈ باڈیز گجرات ڈویژن روانہ کردی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری وجاہت حسین کی حفاظت...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری وجاہت حسین کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چودھری وجاہت حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں گجرات پولیس، آئی جی اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، درج مقدمہ میں متعلقہ عدالت سے ضمانت کروانا چاہتے ہیں، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی سازش کی...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالت پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ آج سے 4 ماہ پہلے تک جب بھی عدالت بلاتی تھی تو عمران خان جاتے تھے، عمران خان ایک بار نہیں کئی بار عدالت گئے، عمران خان کو کوئی انا کا مسئلہ نہیں، عمران خان کو کسی بھی عدالت میں پیش ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو معلومات آنا شروع ہوگئی تھیں کہ جان کو خطرہ ہے، آج بھی عمران خان کے پاس مصدقہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان پر عدالت میں حملہ کیا جاسکتا ہے، نوٹس دینے کیلئے آنے کو بھی بہت بڑی بات بنا دیا جاتا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ سیاسی شخصیات کا قتل ہماری تاریخ کا حصہ ہے، عمران خان لاہور ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے، سکیورٹی کا انتظام نظر نہیں آیا، عمران خان نے پہلے بھی اپنے اوپر قاتلانہ حملہ اور جوابی بیانیہ سے متعلق سازش کو بے نقاب کیا اور اب بھی مصدقہ اطلاعات و شواہد ہیں کہ عدالت پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہر پانچویں گھر میں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، آج غریب طبقے کے ساتھ متوسط طبقے کا بھی گزارہ مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں، ملک پر اس وقت بدترین مہنگائی اور بے روزگاری مسلط ہے لیکن اس امپورٹڈ حکومت کا ہدف صرف عمران خان اور تحریک انصاف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فضائی حملے میں حلب کے بین الاقوامی...

شام کے شہر حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے میں اس کا رن وے تباہ ہو گیا اور اس پر آپریشنل سروسزمعطل کردی گئی ہیں،شام کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائی دفاع نے مقامی وقت کے مطابق صبح 2بجکر 7منٹ پر ساحلی شہر لاذقیہ کے مغرب میں بحیرہ روم کی سمت سے داغے گئے میزائلوں کو روک دیا،پچھلے سال اسرائیل نے شام اور لبنان میں حزب اللہ سمیت اتحادیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے تہران کی جانب سے فضائی سپلائی لائنوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے شام کے ہوائی اڈوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کا خلا میں بھیجا جانے والا راکٹ فنی خر...

جاپان کا فلیگ شپ ایچ 3راکٹ فنی خرابی کے باعث ایک بار پھر اڑان بھرنے میں ناکام ہو گیا جس کے بعدجاپان ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی(جے اے ایکس اے)نے اسے خود کو تباہ کرنے کی کمانڈ دے دی، عالمی میڈیا کے مطابق جے اے ایکس اے نے کہا کہ یہ فیصلہ ایجنسی کے ماہرین کے اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد کیا گیا کہ مشن کامیاب نہیں ہو سکتا،جاپان نے خلا تک اپنی آزادانہ رسائی کو بڑھانے اور ایلون مسک کیسپیس ایکس سمیت حریفوں سے عالمی لانچ مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کرنے کے اپنے امکانات کو تقویت دینے کے لیے ایچ 3راکٹ بنایا،ایچ 3راکٹ تین دہائیوں میں ملک کا پہلا نیا میڈیم لفٹ لانچر، سرکاری اور تجارتی سیٹلائٹس کو مدار میں چھوڑنے اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو فیری سپلائی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جو ایک بار پہلے بھی 17فروری کو اڑان بھرنے میں ناکام ہو گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،اولاد کے رویے سے مایوس ضعیف شخص نے کرو...

بھارتی ریاست اتر پردیش کے 80سالہ ضعیف شخص نے بیٹے اور بہو کے تضحیک آمیز رویے سے مایوس ہوکر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد ریاست کے گورنر کو ڈونیٹ کردی،اتر پردیش کے علاقے کھٹولی ٹائون کے اولڈ ہوم میں رہائش پذیر 80سالہ ضعیف نتھو سنگھ کا کہنا تھاکہ انہوں نے اپنی تمام جائیداد اترپردیش کے گورنر کے حوالے کر نے کیلئے دستاویز سب رجسٹرار آفیس میں جمع کروادیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق سب رجسٹرار آفیس نے تصدیق کی کہ نتھو سنگھ نے 4مارچ کو تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کا اپنا گھر اور زرعی زمین ریاستی گورنر کو منتقل کرنے کی وصیت جمع کروائی ہے،سب رجسٹرار کے مطابق نتھو سنگھ کی جانب سے جمع کروائی گئی وصیت میں لکھا گیا ہے کہ ان کے مرنے کے بعد ان کی ملکیت سرکار اپنی تحویل میں لے لے اور وہاں اسکول یا اسپتال تعمیر کروایا جائے،نتھو سنگھ نے اپنے بیٹے اور بہو پر الزام لگایا کہ دونوں کئی بار میری تضحیک کر چکے ہیں اور ان دونوں نے مجھ سے اپنا گھر چھڑوا کر اس اولڈ ہوم میں رہنے پر مجبور کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طبی تاریخ کا انوکھا واقعہ، مسجد نبوی ۖ میں ع...

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ۖ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی،حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ۖ میں موجود تھے، اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی،مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار اطلاع ملنے پر فوری طور پرمسجد نبوی ۖ اور پاکستانی عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کی ، طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی عازم عمرہ کی سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ صدارتی انتخابات، 6اپوزیشن جماعتوں نے ک...

ترکیہ کی حزب اختلاف نے مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان کے مقابلے کے لئے کلیک دار اوغلو کو مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترکیہ کی 6اپوزیشن جماعتوں نے 14مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ملک کی دوسری بڑی جماعت سینٹر لیفٹ ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی)کے سربراہ کمال کلیک دار اوغلو کو مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا ہے،سینٹر لیفٹ ریپبلکن پیپلز پارٹی کو جدید ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک نے بنایا تھا اور ملک کی سب سے قدیم سیاسی جماعت ہے حالانکہ 1990کی دہائی سے مرکزی طور پر اقتدار سے باہر ہے تاہم کلیک دار نے اقلیتی گروپوں کو قبول کرکے دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے،انقرہ میں جمع ہونے والے ہزاروں لوگوں سے خطاب کے دوران کلیک دار اوغلو نے کہا کہ ہماری میز امن کی میز ہے، ہمارا واحد مقصد ملک کو خوشحالی، امن اور خوشی کے دنوں کی طرف لے جانا ہے،انہوں نے اپنے حامیوں سے وعدہ کیا کہ وہ اتفاق رائے اور مشاورت کے ذریعے ترکیہ پر حکومت کریں گے اور ملک میں دوبارہ پارلیمانی نظام کو نافد کریں گے، دیگر پانچ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ان کی ممکنہ حکومت میں نائب صدر کے طور پر کام کریں گے،74سالہ کلیک دار سالوں کے معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ جنوب میں گزشتہ ماہ کے تباہ کن زلزلوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن میں 46 ہزارسے زیادہ افراد چل بسے ہیں اور اس پر ریاستی ردعمل پر تنقید دیکھنے کو ملی،خیال رہے کہ بھارتی سول رائٹس لیڈر مہاتما گاندھی سے مشابہت کی وجہ سے کمال کلیک دار اوغلو کو گاندھی کمال یا ترکیہ کے گاندھی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا وطن بیلاروس اپوزیشن لیڈر سویٹلانا کو 15س...

بیلاروسی حزب اختلاف کی جلاوطن رہنما سویٹلانا تسخانوسکایا کو غداری اور اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش کے جرم میں 15سال قید کی سزا سنا دی گئی،40 سالہ سابقہ انگلش ٹیچر موجودہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے خلاف انتخاب لڑنے کے بعد 2020میں ہمسایہ ملک لتھوانیا فرار ہو گئی تھیں، منسک کی عدالت نے تسخانوسکایا کو 15سال ، بیلاروسی اپوزیشن کونسل کے ایک سرکردہ رکن پاول لاٹوشکو کو 18سال اور تین دیگر کارکنوں کو اسی جرم میں 12سال کی قید کی سزا سنائی ، لوکاشینکو نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اپوزیشن رہنما نے سرکاری انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نتائج لوکاشینکو کو فتح دلانے کے لیے تیار کیے گئے،سرکاری نتائج نے بڑے پیمانے پر احتجاج کو بھی جنم دیا تھا جس کے بعد لوکاشینکو نے مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون شروع کیا ، اپوزیشن پر حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا الزام لگایا اور حزب اختلاف کی اہم شخصیات اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا،سرکاری میڈیا کے مطابق منسک کی ایک عدالت نے تسخانوسکایا کو 15سال ، بیلاروسی اپوزیشن کونسل کے ایک سرکردہ رکن پاول لاٹوشکو کو 18سال اور تین دیگر کارکنوں کو اسی جرم میں 12سال کی قید کی سزا سنائی ہے،سزا پانے والی تمام شخصیات نے اگست 2020میں مظاہرے شروع ہونے کے بعد بیلاروس چھوڑ دیا تھا،سویٹلانا تسخانوسکایا کے بقول عدالتی فیصلہ جمہوریت کو فروغ دینے کی ان کی کوششوں کی سزا ہے،عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ حکومت نے بیلاروس میں جمہوری تبدیلیوں کے لیے میرے کام کا انعام بطور 15سال قید دیا ہے، لیکن میں ہزاروں بے گناہوں کے بارے میں سوچتی ہوں جنہیں حراست میں لیا گیا اور حقیقی قید کی سزا دی گئی، میں اس وقت تک نہیں رکوں گی جب تک ان میں سے ہر ایک کو رہا نہیں کیا جاتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان کا خواتین کیساتھ سلوک انسانیت کیخلاف...

جینوا میں انسانی حقوق کی کونسل میں گزشتہ روز پیش کی گئی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ طالبان کا سلوک انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے، طالبان کی جان بوجھ کر اور حسابی پالیسی خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق سے انکار اور انہیں عوامی زندگی سے مٹانا ہے، طالبان کی خواتین کے خلاف پالیسیاں صنفی امتیاز کے زمرے میں آتی ہیں،طالبان نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالا جس کے بعد انہوں نے خواتین کی ملازمت پرپابندیوں کے ساتھ ان کی آزادیوں اور حقوق کو محدود کردیا اور ان کی سیکنڈری اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے کی صلاحیت کو بہت حد تک محدود کردیا گیا،افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ طالبان کا سلوک "جنس کی بنیاد پر ظلم و ستم کے مترادف ہو سکتا ہے، جو انسانیت کے خلاف جرم ہے،بینیٹ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو جولائی تا دسمبر 2022 پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتایا کہ طالبان کی جان بوجھ کر اور حسابی پالیسی خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق سے انکار اور انہیں عوامی زندگی سے مٹانا ہے،انہوں نے کہا کہ طالبان کا خواتین کے خلاف یہ جنسی بنیاد پر ظلم و ستم کے بین الاقوامی جرم کے مترادف ہو سکتا ہے جس کے لیے طالبان حکام کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی کونسل کو طالبان کو ایک مضبوط پیغام دینا چاہیے کہ "خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی بھی بنیاد پر ناقابل قبول اور بلا جواز ہے ، خواتین اور لڑکیوں پر پابندیوں کا مجموعی طور پر پوری آبادی پر تباہ کن اور دیرپا اثر ڈالتا ہے، جو کہ صنفی امتیاز کے برابر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان المبارک ، سعودی حکومت کی جانب سے دنیا...

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے دوران بیرون ممالک میں قرآن پاک کی 10لاکھ کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے مختلف سائز اور دنیا کی 76سے زائد زبانوں میں ترجموں پر مشتمل قرآن پاک کی کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے،کنگ فہد گلوریئس قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں شائع کردہ کاپیاں دنیا کے 22ممالک میں موجود اسلامی مراکز کو مہیا کی جائیں گی،عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ کے وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قرآن پاک کی کاپیوں کو مختلف ممالک میں رمضان المبارک تک پہنچانے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے شپنگ کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان معاملہ پر اشتعال انگیزی سے چی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ امریکہ تا ئیوان کے معاملہ پر اشتعال انگیزی ختم کرتے ہو ئے چین پر قابو پانے کا سلسلہ بند کر ے اور ون چا ئنہ پر نسپل کی بنیادی اساس پر واپس آ ئے۔

چھن نے منگل کے روز 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر امریکہ واقعی ایک پرامن آبنائے تائیوان کا خواہاں ہے تو اسے چین کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی کا احترام کرنا چاہئے اور واضح طور پر "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے کے امن واستحکام کو خطرہ "تائیوان کی آزادی" کی خواہشمند  علیحدگی پسند قوتوں سے ہے جبکہ ون چا ئنہ پر نسپل ایک ٹھوس ضمانت اور 3 چین۔ امریکہ مشترکہ اعلامیے اس کے اصل ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تائیوان معاملے کو غلط طریقے سے نمٹنے کی کوشش کی گئی تو یہ چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیادیں ہلادے گا۔

تائیوان معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا محور اور چین ۔ امریکہ سیاسی تعلقات کی بنیاد ہے، یہ چین۔ امریکہ تعلقات کی پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کرنا چاہئے۔

چھن  نے کہا کہ تائیوان معاملے پر سوال اٹھنے کی وجہ امریکہ ہے۔ چین کی جانب سے اس معاملہ پر امریکہ سے بات کر نے کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ کو چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کردینی چاہئے۔

چھن نے تائیوان بارے امریکہ کے دوہرے معیار کو چیلنج کرتے ہوئے متعدد سوالات بھی اٹھائے۔

چھن نے پوچھا کہ امریکہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی بات کیوں کرتا ہے جبکہ تائیوان معاملے پر چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام نہیں کرتا ؟

امریکہ چین سے کیوں کہتا ہے کہ وہ روس کو اسلحہ نہ دے جبکہ وہ 17 اگست کے اعلامیہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تائیوان کو اسلحہ فروخت کررہا ہے؟

امریکہ خفیہ طور پر "تائیوان کی تباہی کا منصوبہ" تیار کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کیوں کر رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو تائیوان معاملے میں مداخلت کا حق نہیں ہے کیونکہ تائیوان ، چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے کے دونوں اطراف کے آباد افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ چین انتہائی خلوص کا مظاہرہ جاری رکھے گا اور پرامن اتحاد کے حصول کی بھرپور کوششیں کرے گا لیکن چین تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے چینی حکومت اور عوام کے پختہ عزم، مضبوط ارادے اور عظیم صلاحیت کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان معاملہ پر اشتعال انگیزی سے چی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ امریکہ تا ئیوان کے معاملہ پر اشتعال انگیزی ختم کرتے ہو ئے چین پر قابو پانے کا سلسلہ بند کر ے اور ون چا ئنہ پر نسپل کی بنیادی اساس پر واپس آ ئے۔

چھن نے منگل کے روز 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر امریکہ واقعی ایک پرامن آبنائے تائیوان کا خواہاں ہے تو اسے چین کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی کا احترام کرنا چاہئے اور واضح طور پر "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے کے امن واستحکام کو خطرہ "تائیوان کی آزادی" کی خواہشمند  علیحدگی پسند قوتوں سے ہے جبکہ ون چا ئنہ پر نسپل ایک ٹھوس ضمانت اور 3 چین۔ امریکہ مشترکہ اعلامیے اس کے اصل ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تائیوان معاملے کو غلط طریقے سے نمٹنے کی کوشش کی گئی تو یہ چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیادیں ہلادے گا۔

تائیوان معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا محور اور چین ۔ امریکہ سیاسی تعلقات کی بنیاد ہے، یہ چین۔ امریکہ تعلقات کی پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کرنا چاہئے۔

چھن  نے کہا کہ تائیوان معاملے پر سوال اٹھنے کی وجہ امریکہ ہے۔ چین کی جانب سے اس معاملہ پر امریکہ سے بات کر نے کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ کو چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کردینی چاہئے۔

چھن نے تائیوان بارے امریکہ کے دوہرے معیار کو چیلنج کرتے ہوئے متعدد سوالات بھی اٹھائے۔

چھن نے پوچھا کہ امریکہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی بات کیوں کرتا ہے جبکہ تائیوان معاملے پر چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام نہیں کرتا ؟

امریکہ چین سے کیوں کہتا ہے کہ وہ روس کو اسلحہ نہ دے جبکہ وہ 17 اگست کے اعلامیہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تائیوان کو اسلحہ فروخت کررہا ہے؟

امریکہ خفیہ طور پر "تائیوان کی تباہی کا منصوبہ" تیار کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کیوں کر رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو تائیوان معاملے میں مداخلت کا حق نہیں ہے کیونکہ تائیوان ، چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے کے دونوں اطراف کے آباد افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ چین انتہائی خلوص کا مظاہرہ جاری رکھے گا اور پرامن اتحاد کے حصول کی بھرپور کوششیں کرے گا لیکن چین تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے چینی حکومت اور عوام کے پختہ عزم، مضبوط ارادے اور عظیم صلاحیت کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر مستحکم دنیا میں چین ۔ روس تعلقات کا مستح...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ  زیادہ غیر مستحکم ہوتی دنیا میں چین اور روس کو اپنے تعلقات مستحکم طریقے سے آگے بڑھانے چا ہئیں۔

چھن نے منگل کے روز  14 ویں قومی عوامی کانگریس کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور روس نے اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور بڑے مما لک کے طور پر  اچھی ہمسائیگی کا راستہ تلاش کیا ہے جو بین الاقوامی تعلقات کی نئی قسم اور ایک اچھی مثال ہے۔

چھن نے کہا کہ چین ۔ روس تعلقات کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں اور نہ ہی یہ کسی تیسرے فریق کی مداخلت یا اختلافات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے ملکر کام کرنے سے دنیا کو بین الاقوامی تعلقات میں کثیر قطبیت اور عظیم تر جمہوریت کی سمت تحریک ملے گی جس سے عالمی اسٹریٹجک توازن اور استحکام کو بہتر طرز پر یقینی بنایا جاسکے گا۔

چھن نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے صدور کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین ۔ روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں رابطے نئے دور میں اعلیٰ سطح تک بڑھیں گے۔

چھن نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی کرنسیوں کو یک طرفہ پابندیوں کے لئے "ترپ کے پتے " کے طور پر استعمال نہیں کرنا چا ہئے۔ نہ ہی بدمعاشی اور جبر کے لئے ہے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر مستحکم دنیا میں چین ۔ روس تعلقات کا مستح...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ  زیادہ غیر مستحکم ہوتی دنیا میں چین اور روس کو اپنے تعلقات مستحکم طریقے سے آگے بڑھانے چا ہئیں۔

چھن نے منگل کے روز  14 ویں قومی عوامی کانگریس کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور روس نے اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور بڑے مما لک کے طور پر  اچھی ہمسائیگی کا راستہ تلاش کیا ہے جو بین الاقوامی تعلقات کی نئی قسم اور ایک اچھی مثال ہے۔

چھن نے کہا کہ چین ۔ روس تعلقات کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں اور نہ ہی یہ کسی تیسرے فریق کی مداخلت یا اختلافات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے ملکر کام کرنے سے دنیا کو بین الاقوامی تعلقات میں کثیر قطبیت اور عظیم تر جمہوریت کی سمت تحریک ملے گی جس سے عالمی اسٹریٹجک توازن اور استحکام کو بہتر طرز پر یقینی بنایا جاسکے گا۔

چھن نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے صدور کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین ۔ روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں رابطے نئے دور میں اعلیٰ سطح تک بڑھیں گے۔

چھن نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی کرنسیوں کو یک طرفہ پابندیوں کے لئے "ترپ کے پتے " کے طور پر استعمال نہیں کرنا چا ہئے۔ نہ ہی بدمعاشی اور جبر کے لئے ہے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ترکیہ کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے...

سعودی عرب نے ترکیہ کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں ،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایک معاہدے کے تحت سعودی فنڈ ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی)کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرائے،یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی(ایس ایف ڈی)کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں منتقل کی جارہی ہے،سعودی وزیر خزانہ محمد بن الجادان نے دسمبر 2022میں ارادہ ظاہر کیا تھا کہ ان کا ملک ترکیہ کے بینک میں یہ رقم جمع کروانا چاہتا ہے،واضح رہے کہ ترکیہ کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر گز شتہ موسم گرما میں صرف 6ارب ڈالر سے زائد تھے اور یہ کم سے کم 20سال میں اپنی کم ترین سطح پر تھے،فروری کے اوائل میں ترکیہ کی معیشت کوجنوبی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے قریبا 8.5ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، زلزلے کے نتیجے میں45ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے،ترکیہ کے مرکزی بینک میں زر مبادلہ کے ذخائر 24فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران میں 1.4ارب ڈالر کم ہوکر 20.2ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے یوکرین تنازعہ کے کسی بھی فریق کو ہتھی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین نے یوکرین تنازعہ کے کسی بھی فریق کو کوئی ہتھیار فراہم نہیں کیے۔

چین کے سالانہ قانون ساز اجلاس کے موقع پر منگل کے روز  ایک پریس کانفرنس کے دوران چھن  نے کہا کہ چین بحران کا خالق نہیں ہے اور نہ ہی براہ راست اس سے تعلق رکھنے والا  کوئی فریق ہے۔ چین نے ایسا کیا کردیا ہے کہ جس کے باعث اس پر الزام لگا یا جائے ، یا اس پر پابندیاں لگائی جائیں اور دھمکیاں دی جائیں؟ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

چھن  نے یوکرین کے بحران کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بچا جا سکتا تھا۔ یہ بنیادی طور پر یورپ کے سکیورٹی نظم ونسق میں پیدا ہونے والے مسائل کے بے نقاب کرتا ہے۔

چھن نے کہا کہ چین ہمیشہ کسی  مسئلے  کے میرٹ  کی بنیاد پر آزادانہ طور پر اپنا فیصلہ لیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین جنگ کی بجائے امن، پابندیوں کی جگہ بات چیت اور شعلوں کو بھڑ کانے کی بجائے حالات کو ٹھنڈا کرنے کا انتخاب کرتا ہے۔

چھن  نے کہا کہ امن مذاکرات کی کوششوں کو بار بار نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک نادیدہ قوت تنازع کو طول دینے اور اس کو بڑھانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے اور یوکرین کے بحران کو مخصوص جغرافیائی سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

چھن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات، پابندیوں اور دباؤ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اس وقت سکون، استدلال اور بات چیت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کا عمل جلد از جلد شروع ہونا چا ہئے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں