• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین نے یوکرین تنازعہ کے کسی بھی فریق کو ہتھی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین نے یوکرین تنازعہ کے کسی بھی فریق کو کوئی ہتھیار فراہم نہیں کیے۔

چین کے سالانہ قانون ساز اجلاس کے موقع پر منگل کے روز  ایک پریس کانفرنس کے دوران چھن  نے کہا کہ چین بحران کا خالق نہیں ہے اور نہ ہی براہ راست اس سے تعلق رکھنے والا  کوئی فریق ہے۔ چین نے ایسا کیا کردیا ہے کہ جس کے باعث اس پر الزام لگا یا جائے ، یا اس پر پابندیاں لگائی جائیں اور دھمکیاں دی جائیں؟ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

چھن  نے یوکرین کے بحران کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بچا جا سکتا تھا۔ یہ بنیادی طور پر یورپ کے سکیورٹی نظم ونسق میں پیدا ہونے والے مسائل کے بے نقاب کرتا ہے۔

چھن نے کہا کہ چین ہمیشہ کسی  مسئلے  کے میرٹ  کی بنیاد پر آزادانہ طور پر اپنا فیصلہ لیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین جنگ کی بجائے امن، پابندیوں کی جگہ بات چیت اور شعلوں کو بھڑ کانے کی بجائے حالات کو ٹھنڈا کرنے کا انتخاب کرتا ہے۔

چھن  نے کہا کہ امن مذاکرات کی کوششوں کو بار بار نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک نادیدہ قوت تنازع کو طول دینے اور اس کو بڑھانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے اور یوکرین کے بحران کو مخصوص جغرافیائی سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

چھن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات، پابندیوں اور دباؤ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اس وقت سکون، استدلال اور بات چیت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کا عمل جلد از جلد شروع ہونا چا ہئے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک اعلیٰ معیار کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) ایک اعلیٰ معیار کی عوامی بھلائی ہے جسے چین نے شروع کیا ۔ اسے تمام شراکت داروں نے مشترکہ طور پر بنایا ہے جبکہ اس کے فوائد دنیا کو حاصل ہوئے ہیں۔

چھن نے  14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس کے موقع پر منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے دنیا کے تین چوتھائی ملکوں اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کو شرکت کے لئے متوجہ کیا ہے۔

چھن کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے تقریباً  دس کھرب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، 3 ہزار سے زیادہ تعاون کے منصوبے قائم کیے ہیں۔ ان کے راستوں کے ساتھ واقع  ملکوں میں تقریباً 4 لاکھ 20 ہزار روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں اور تقریباً 4 کروڑ  لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد فراہم کی ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو بارے قرضوں کے جال کے حوالے سے الزام پر چھن  نے کہا کہ چین  پر کسی بھی طرح سے  نام نہاد قرضوں کے جال پیدا کرنے کا الزام نہیں  لگایا  جاسکتا۔

انہوں نے اس حوالے سے ان اعداد و شمار کا حوالہ دیا کہ  کثیر الجہتی مالیاتی ادارے اور تجارتی قرض دہندگان ترقی پذیر ملکوں کے 80 فیصد سے زیادہ خود مختار قرض کے ذمہ دار ہیں۔ 

چھن  نے  کہا کہ چین رواں سال بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی میزبانی کرے گا اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے مزید نتیجہ خیز نتائج کےحصول کے  لیے تمام فریقین  کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

چین۔ بیجنگ۔ سی پی پی سی سی۔ سالانہ اجلاس ۔ د...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس سے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی رکن دلنارعبداللہ خطاب کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ۔ سی پی پی سی سی۔ سالانہ اجلاس ۔ د...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس سے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی رکن تیان شیانگ لی خطاب کررہی ہیں۔(شِنہوا)

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ۔ سی پی پی سی سی۔ سالانہ اجلاس ۔ د...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس سے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے رکن کو وینگ مین خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ۔ سی پی پی سی سی۔ سالانہ اجلاس ۔ د...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس سے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے رکن تیان گانگ ، چائنہ ڈیموکریٹک لیگ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تقریر کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ۔ سی پی پی سی سی۔ سالانہ اجلاس ۔ د...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس سے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی رکن تیان ہونگ چھی ، چا ئنیز کومن تانگ کی انقلابی کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تقریر کررہی ہیں۔(شِنہوا)

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ اور چین کا ای کامرس بارےمشترکہ تر...

چھیانگ مائی، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی لینڈ اور چین نے تھائی لینڈ کی چھیانگ مائی یونیورسٹی میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں پیشہ ورانہ اسکولوں کے طلبا کی  ای کامرس کی مہارتوں کو بہتر کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ایک تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

تربیتی پروگرام کے منتظمین  نے بتایا ہے کہ چینی زبان کے ساتھ ساتھ  پیشہ ورانہ مہارتوں کے اس ای کامرس تربیتی  پروگرام میں  چینی ای کامرس کے تجربات کو تھائی خصوصیات کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔

پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں 65 طلباشریک ہیں جس میں چین اور تھائی لینڈ ای کامرس صنعت  کی ترقی، ای کامرس پلیٹ فارم کو چلانے ، مختصر ویڈیو بنانے، ای کامرس پلیٹ فارم کی بنیادی باتیں اور نیٹ ورک مارکیٹنگ کے کورسز فراہم کیے گئے ہیں۔

تھائی لینڈ کی وزارت تعلیم کے ووکیشنل ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سومپورن پاندم نے کہا کہ تھائی لینڈ کے  پیشہ ور انہ تعلیم سے منسلک طلبا اس تربیتی پروگرام کے ذریعے چینی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی ای کامرس کی مہارتوں کو بھی بہتر بنائیں گے۔

عہدیدار کے مطابق یہ تربیتی پروگرام تھائی لینڈ اور چین کے متعدد شراکت داروں کے درمیان تعاون کا منصوبہ ہے۔

چھیانگ مائی یونیورسٹی کے نائب صدر پیٹی پونگ یودمونگ کول نے کہا  ہے کہ یہ  تربیتی پروگرام چھیانگ مائی یونیورسٹی اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چینی زبان کے علاوہ پیشہ ورانہ مہارت کے منصوبوں کے سلسلے کی ایک کڑی  ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی  ہے کہ  اس سے علم اور استعدادی  صلاحیتوں کو  فروٖغ دینے میں مدد ملے گی اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت، معیشت اور تجارت کے تبادلوں کو فروغ دینے میں ایک اہم قوت بن گیا ہے۔

پاکستان سے3 ہزار افغان مہاجرین کی واپسی

کابل (شِنہوا) افغانستان کی وزارت برائے پناہ گزین اور وطن واپسی کے امور کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بروز سوموار مجموعی طور پر3 ہزار افغان مہاجرین ہمسایہ  ملک پاکستان سے واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

وزارت  کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ  بیان کے مطابق مہاجرین کی افغانستان واپسی کا عمل جاری ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 25 لاکھ سے زائد اندراج شدہ افغان مہاجرین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اور اتنی ہی تعداد ایران میں بھی قیام پذیرہے۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران  ایران سے 2 لاکھ 70ہزارسے زائد افغان مہاجرین واپس آ چکے ہیں۔

چین ۔ یورپ تعلقات کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین ۔یورپ  تعلقات کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتے ، نہ ان سے متعلق ہیں اور نہ اس پر انحصار کرتے ہیں۔

چھن نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صورتحال کس سمت بڑھتی ہے، چین ہمیشہ یورپ کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور یورپی انضمام کا حامی ہے۔

چین پرامید ہے کہ یورپ حقیقی معنوں میں اسٹریٹجک خودمختاری ، پائیدار سلامتی اور استحکام حاصل کرے گا۔

چین حقیقی کثیر الجہتی کو برقرار رکھنے اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے یورپ کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی ادارہ صحت سے نوول کرونا وائرس کے ماخذ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا سیکرٹریٹ سائنس پر مبنی،با مقصد اور منصفانہ موقف اختیار کرے گا۔

ترجمان ماؤ ننگ نے ایک باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریئس کے بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا امید ہے کہ ڈ بلیو ایچ او کا سیکرٹریٹ  دیگر  ملکوں کے ساتھ ساتھ  امریکہ میں نوول کرونا وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے کی تحقیق کے سلسلے میں سیاست کو راستے میں نہیں آنے دے گا۔

ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریئس کے بیان کہ عالمی ادارہ صحت چین سے اعداد وشمار شریک  کرنے میں شفافیت کا مطالبہ کرتا رہتا ہے چینی ترجمان نے کہا کہ ماخذ  کی تحقیق کو مسلسل سیاسی بنایا جا رہا ہے جو کہ اس کام کو مشکل بنا دے گا۔

ماؤ نے کہا کہ چین نے پہلے دن سے ہی عالمی سائنس پر مبنی نوول کرونا وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے میں فعال طور پر تعاون کیا ہے اور اس میں حصہ لیا ہے۔ اس دوران چین اس معاملے کو ہر قسم  کا سیاسی رنگ دینے کا سختی سے مخالف رہا ہے۔

ترجمان  نے واضح کیا کہ نوول کرونا وائرس   کی زد میں آنے کے بعد سے دو بار عالمی ادارہ صحت  کے ماہرین مل کر کام کرنے کے لیے چین آئے ہیں  جس کی بدولت  سائنس پر مبنی مستند مشترکہ رپورٹ سامنے آئی اور اس نے عالمی سطح پر ماخذ  کا سراغ لگانے کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نوول پیتھوجینز (ایس اے جی او)  کے ماخذ  کے لیے سائنسی مشاورتی گروپ قائم کرنے کے بعد چین نے ماہرین کو اس گروپ میں شامل کرنے کی سفارش کی اور چینی ماہرین کے لیے تحقیقات کے نتائج کو عالمی ادارہ صحت کے سیکرٹریٹ اور سائنسی مشاورتی گروپ کے ساتھ شریک  کرنے کے لیے تقریبات کا اہتمام کیا۔

ماؤ نے کہا کہ چین نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ اعداد وشمار  اور تحقیقی نتائج کا اشتراک کیا ہے اور ماخذ  معلوم کرنے میں سب سے زیادہ تعاون کیا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانا سائنس کا معاملہ ہے۔ یہ مطالعہ صرف اور صرف دنیا بھر کے سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر کر نا  چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصہ سے امریکی فریق اس معاملے کو سیاست کا رنگ دے کر  ہتھیار اور آلے  کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ امریکہ بغیر کسی معاون ثبوت کے حیاتیاتی ہتھیارکے نظریے اور لیبارٹری سے اخراج کے نظریہ جیسی خرافات پھیلا رہا ہے جس نے سائنس پر مبنی عالمی طور پر ماخذوں کا سراغ لگانے کے لیے ماحول کو شدید طور پر زہر آلود کر دیا ہے۔

کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز نے علاج اور ٹ...

کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز نے آپریشن، تشخیص، ٹیسٹ اورعلاج کی قیمتیں بڑھادیں۔ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کچھ سہولیات کی قیمتوں میں اضافہ 400 فیصد تک ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ای سی جی، ایکسرے اور وارڈ چارجز 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپیکردیے گئے ہیں جب کہ پی پی ایم کی قیمت 5000 روپے سے بڑھاکر 25 ہزار روپے کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا بتانا ہیکہ اسپتال حکام نے ایکو کی قیمت 500 سے بڑھا کر 1200، ای ٹی ٹی ٹیسٹ 500 سے بڑھاکر 1200 اور انجیوگرافی کی قیمت 5 ہزار سے بڑھا کر 9ہزار 500 روپے کردی ہے۔ دستاویزات کے مطابق مریضوں کے لیے انجیوپلاسٹی 40 ہزار روپے سے بڑھاکر 55 ہزار اور غیر فعال ایمرجنسی کی پرچی 200 روپیسے بڑھا کر 300 روپیکردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ایڈمنسٹریٹر کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہے، اسپتال میں مریضوں کے لیے کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں جب کہ کے آئی ایچ ڈی اسپتال کی اپنی ایمرجنسی اس وقت غیر فعال ہے، این آئی سی وی ڈی کا چیسٹ پین یونٹ اسپتال آنے والے مریضوں کو دیکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بل کی عدم ادائیگی پر کراچی میں صدرکی سرکاری...

بل کی عدم ادائیگی پر کراچی میں صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاس کی بجلی کاٹ دی گئی۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کے 26 لاکھ روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کٹے 18 دن گزر چکے ہیں۔ انچارج اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کا انتظام فارن آفس کے پاس ہے، بلز ورکس ڈیپارٹمنٹ دیتا ہے، بجلی کاٹنے پر ڈی جی فارن آفس اور ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کو کئی بار بتایا ہے۔ انچارج کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاس میں غیر ملکی وفود بھی آ کر ٹھہرتے ہیں، اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں فارن آفس، ایوان صدر اور پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر بھی ہیں، اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کے 21 سرونٹ کوارٹرز میں ملازمین بھی رہائش پذیر ہیں۔ انچارج کا کہنا ہیکہ 18 دن سے بجلی نہ ہونے سے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کے امور بری طرح متاثر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر شی کا نجی شعبے کی مثبت اور اعلیٰ معیار ک...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے نجی شعبے کی مثبت اور اعلیٰ معیار کی ترقی بارے مناسب رہنمائی پر زور دیا ہے۔

شی نے ان خیالات کا اظہار چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے والے چائنہ نیشنل ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے قومی سیاسی مشیروں سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے ان کے مشترکہ گروپ اجلاس میں شرکت کرکے ان کی آراء اور تجاویز کو سنا۔

شی نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی ہمیشہ سرکاری شعبے کو غیرمعمولی طور پر مستحکم کرتی اور اسے ترقی دیتی ہے اور غیر سرکاری شعبے کی ترقی کی حوصلہ افزائی، حمایت اور رہنمائی کرتی ہے۔

شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں غیر سرکاری شعبے کی حیثیت اور کردار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

 اس شعبے کی ترقی کی حوصلہ افزائی، تعاون اور رہنمائی کے اصول اور پالیسیاں تبدیل نہیں کئے گئے۔ اس شعبے کو ایک سازگار ماحول اور زیادہ مواقع فراہم کرنے بارے اصول اور پالیسیاں بھی نہیں بدلی گئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ نجی کاروباری ادارے اور کاروباری افراد "ہمارے اپنے خاندان کا حصہ ہیں"۔

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ن...

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب میں ایک جہاز سے 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کرلی۔ بحیرہ عرب میں کارروائی کے دوران ضبط کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت چار ارب روپے سے زائد ہے۔ گرفتار اسمگلرز اور منشیات کو متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ باہمی فائدے کا راستہ اختیار کرے ، چین...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین پرامید ہے کہ امریکہ چین سے مل کر چلنے کا درست راستہ تلاش کرے گا جس سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ ہو۔

چھن نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کے اصولوں پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا چین امید کرتا ہے کہ امریکی حکومت دونوں ممالک کی رائے عامہ پر توجہ دیتے ہوئے "افراط زر کے خطرے" کی اسٹریٹجک تشویش سے چھٹکارا پائے گی۔ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرتے ہوئے "سیاسی درستگی" کے نام پر ہائی جیک ہونے سے انکار کرے گی۔

روک تھام، دباؤ کے حربے چین کی تجدید شباب نہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین کو روکنے اور دبانے سے نہ تو امریکہ عظیم بنے گا اور نہ ہی چین کی تجدید شباب رک سکے گی۔

چھن نے چینی قومی مقننہ کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ کی چین بارے پالیسی منطق اور ٹھوس سمت کے مکمل منافی ہے۔

چھن نے کہا کہ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ چین سے  تصادم  نہیں بلکہ مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔  اس کے باوجود حقیقت میں اس کی نام نہاد "مسابقت" کا مطلب چین کو ہر اعتبار سے قابو کرنا، دبانا اور دونوں ممالک کو بے معنی فائدے کے کھیل میں پھنسانا ہے۔

چھن نے چین اور امریکہ کو اولمپک دوڑ میں شریک دو کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر توجہ دینے کی بجائے ہمیشہ دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ منصفانہ مقابلہ نہیں بلکہ بدنیتی پر مبنی تصادم اور بدسلوکی ہے۔

چھن نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے "حفاظتی رکاوٹ قائم کرنا " اور "تنازعات کو تلاش نہ کرنے" کے بیانیہ کا مطلب یہ ہے کہ جب چین کو بدنام کیا جائے یا اس پر حملہ آور ہوا جائے تو وہ زبانی یا عملی ردعمل نہ دے  اور " ایسا ناممکن ہے"۔

چھن نے کہا کہ اگر امریکہ رکے بغیر غلط سمت میں چلنا جاری رکھے گا تو کسی بھی قسم کی حفاظتی رکاوٹ اسے بھٹکنے سے نہیں بچا سکے گی جس سے یقینی طور پر تنازع اور محاذ آرائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چین اس طرح کی مسابقت کا سخت مخالف ہے۔ یہ ایک لاپرواہی سے کھیلا گیا جوا ہے جس میں دونوں ممالک کے عوام اور یہاں تک کہ انسانیت کے مستقبل کے بنیادی مفادات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ خود کو دوبارہ عظیم بنانا چاہتا ہے تو اسے دوسرے ممالک کی ترقی کو کھلے ذ ہن سے تسلیم کرنا چا ہئے۔

اغوا کاروں نے لڑکی کی آواز میں شادی کا جھانس...

صادق آباد میں اغوا کاروں نے ایک نوجوان کو لڑکی کی آواز میں شادی کا جھانسہ دیکر اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے لڑکی ہونے کا جھانسہ دے کر وہاڑی کے نوجوان کو صادق آباد بلایا اور اغوا کرلیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ اغواکار نے لڑکی کی آواز میں شادی کا جھانسہ دے کر بلایا تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات اور مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان پابند ہے اس کی سرزمین پاکستان کیخل...

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان پابند ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو،عمران خان بھول جاتا ہے کہ پلستر سیدھی ٹانگ میں لگانا ہے یا الٹی ٹانگ میں،اگر عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، یہ شخص اپنے حواریوں کو اکساتا ہے کہ اداروں سے مزاحمت کریں، اس شخص کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کے وینٹی لیٹر کے بغیر اس کی سیاست کی کوئی اوقات نہیں۔ منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کہ گزشتہ چند ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ نہایت افسوسناک ہے ، گزشتہ روز بلوچستان میں دہتشگردی کا واقعہ افسوسناک ہے ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ کرہی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، دہشتگردی کے معاملے کیلئے کچھ روز قبل افغانستان کا دورہ کیا ، ہمارا دورہ افغانستان اچھا تھا ، دہشتگردی کے معاملے پر ہمیں مطمئن کیا گیا ، ہمیں افغان حکام نے کہا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ 75سال میں کسی ملزم نے عدالتوں میں پیشی سے انکار نہیں کیا ، عمران خان نے ڈرامہ شروع کیا ہوا ہے ، سیاستدان گرفتاریاں دیتے ہیں، عمران خان مفاد پرست شخص ہے ، اس کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ، سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی کے ہمراہ سینکڑوں پیشیاں بھگتیں ۔

عمران خان عدالتوں کا مذاق بنارہے ہیں، عمران خان نے جعلی پلستر لگارکھا ہے ، دائیں یا بائیں ٹانگ ؟ عمران خان جعلی پلستر لگانے ہوئے بھول جاتے ہیں ،عمران خان نے اسٹیلشمنٹ کے بغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ، عمران خان نے بغیراسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی میں ایک لمحہ سیاست نہیں کی ، یہ سیاسی رہنماؤں کا طریقہ نہیں ، خواجہ آصف نے کہا ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،اگر عدالت حکم دیتی ہے تو گرفتاری ہونی چاہیے ، وفاقی حکومت صبروتحمل اور برداشت سے کام لے رہی ہے ، عمران خان کو اپنی عزت نفس کا کوئی پاس نہیں ، عمران خان کچھ تو اپنی زبان کا پاس رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یاستی رہنماؤں اور ورکرز نے اپنی ساکھ کے تحفظ کیلئے قربانیاں دیں ، ساکھ کے تحفظ کیلئے پھانسی پر چڑھ جانا عدلیہ میں آن ریکارڈ ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان چھپتے پھریں ،عمران خان گرفتارہوں گے ، ہمیں گرفتاری کی جلدی نہیں ، تاریخ کی سب سے بڑی قربانی ذوالفقار علی بھٹو نے دی ، عمران خان نے فارن فنڈنگ پی ٹی آئی کیلئے استعمال کی ، سپورٹرز کو پتہ ہے کہ عمران خان بزدل آدمی ہے ، وہ گرفتاری سے ڈرتا ہے

عمران خان نوازشریف سے تھوڑی ہمت مانگ لیں ، عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں کہ جیل بھر ، خود اپنی ضمانت کروا لیتے ہیں، سابق چیف جسٹس کہتے ہیں کہ عمران خان کو مکمل صادق وامین نہیں کہا ، ہم نے آج تک اس قسم کی وضاحتیں نہیں سنی ، ان کو پتہ ہے کہ دال میں کچھ سفید اور کچھ کالا ہے ، عمران خان چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں انہیں مدد مل سکے ، عمران کان آرمی چیف سے ملاقات کیلئے منتیں ترلے کررہے ہیں، عمران خان اپنے سیاسی کارکنان کو بھڑکا رہے ہیں ، عمران خان تو اداروں کے خلاف لوگوں کو اکساتے ہیں ، نواز شریف ان کا بھائی بھتیجے سب گرفتار ہوئے ، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ دیکھ لیں، ہم پر الزامات ہیں ، ہم ان کا سامنا کرتے رہیں، عدالتوں سے التجا ہے کہ جیسے باقیوں سے سلوک کیا جاتا ہے وہ سلوک کرے ،وہ سلوک عمران خان کیساتھ بھی کریں ، آئندہ دنون میں سمت درست کرنے کیلئے کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے توشہ خانہ کی کمیٹی بنی ہوئی تھی ، اب نئے رولز بن رہے ہیں، کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ کچھ استعمال نہیں کرسکتیں گے ، ابھی سب فائنل نہیں ہوا ، الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، کوئی ایسی چیز نہیں جو الیکشن کی نفی کرے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور ہائیکورٹ محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر شد...

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان سوال اٹھایا کہ لنڈی کوتل کے گرلز اسکول میں بچے زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم، ڈائریکٹر اور سیکرٹری ایجوکیشن اپنے کمروں میں بیٹھے ہوئے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن عدالت کے سامنے مِس اسٹیٹمنٹ دیتے ہیں۔ اس موقع پر عدالت نے اسکول کی حالت زار پر سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورکرز کنونشن میں پارک سے جھولے چوری اور درخت...

گوجرانوالہ میں (ن)لیگ کے ورکرز کنونشن کے دوران پارک سے جھولے چوری اور درخت کاٹنے کے الزام پر عدالت نے مریم نواز کو طلب کر لیا۔ گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر انہیں طلب کیا ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے غلام حسین پارک سے درخت کاٹے گئے اور جھولے چوری ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو(ن)لیگ کا ورکر کنونشن ہوا تھا جس سے مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ھانہ ریس کورس مقدمہ، فواد چودھری کی 20 مارچ...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف تھانہ ریس کورس میں سب انسپکٹر محمد وسیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چودھری نے زمان پارک میں فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیز تقریر کی جس میں عوام کو حکومت پاکستان، ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا گیا، فواد چودھری نے ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا۔ درخواست میں لکھا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی جانب سے زمان پارک میں کی گئی پریس کانفرنس کے رش کے باعث کینال روڈ بلاک ہوئی، فواد چودھری نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف درج مقدمہ میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے پر فواد چودھری نے عبوری ضمانت دائر کی جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن نے کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، کار سرکار میں مداخلت، سڑک بلاک کرنے سمیت 7 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ فواد چودھری نے مقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمے میں نامزد کیا ہے، شامل تفتیش ہوکر حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے فواد چودھری کی 20 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائ...

شہر قائد کے 11 بلدیاتی حلقوں میں انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 11حلقوں میں الیکشن نہ ہونے کے باعث کراچی کا بلدیاتی ایوان مکمل نہیں ہو رہا، عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے 11حلقوں میں فوری الیکشن کا شیڈول جاری کرے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال ک ررہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ اپنا فیصلہ سنائے، ہم 10مارچ کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گے، ہم احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں وسیع کریں گے، یہ کراچی کے کروڑوں لوگوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے، الیکشن کمیشن عوام کے حق کیلئے بنا ہوا ہے، ہمیں حق حاصل کرنے کیلئے سال، سال، ڈیڑھ، ڈیڑھ سال لڑنا پڑا، الیکشن والے دن جو کچھ کیا ہم نے اس کو بھی قبول کیا، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو بھرپور مینڈیٹ دیا جسے تسلیم کرو گے تو پروسیس آگے بڑھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے گھر پرنہ ہونیکی غلط بیانی ، کار...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وارنٹ گرفتاری موصول کروانے کیلئے لاہور آنیوالی اسلام آباد پولیس نے سینیٹر شبلی فراز سمیت ڈیڑھ سو نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کرایا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری لیکر عمران خان نیازی کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شبلی فراز نے غلط بیانی کرتے ہوئے کارِ سرکار میں مداخلت کی اور لکھ کر دیا کہ عمرن خان نیازی وہاں موجود نہیں ہیں ، اس موقع پرڈنڈوں سے مسلح 100 سے ڈیڑھ سو کارکنوں نے انہیں روکے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں موجودگی سے متعلق غلط بیانی پر اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف شبلی فراز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری وصول کیے تھے، شبلی فراز نے وارنٹ پر لکھا کہ عمران خان موجود نہیں ہیں، وہ قانون کے مطابق تعمیل کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ ک...

چین اور پاکستان کے درمیان سامان اور دیگر اہم صنعتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں دو طرفہ تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق ہو گیا ، چین میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پر پاکستان کی مجموعی پالیسی نرم ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آزاد ہیں،پاکستان چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مزید سازگار اصلاحاتی اقدامات متعارف کر رہا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حال ہی میں، ژی جیانگ روئیان میونسپل گورنمنٹ کے نمائندوں اور شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے ایک آن لائن تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق میٹنگ کی۔ دونوں فریقوں نے روئیان شہر میں سامان اور دیگر اہم صنعتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون پر گہرائی سے بات چیت کی اور دو طرفہ تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ملاقات میں قونصل جنرل حسین حیدر نے پاکستان کی درمیانی اور اعلیٰ قیمت کے سفری بیگ کی مانگ پر زور دیا اور پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کی پالیسیوں کی وضاحت کی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے نشاندہی کی کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پر پاکستان کی مجموعی پالیسی نرم ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آزاد ہیں سوائے چند ممنوعہ شعبوں کے، جن میں شیئر ہولڈنگ کی کوئی حد نہیں ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حیدر نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مزید سازگار اصلاحاتی اقدامات متعارف کر رہا ہے، جس سے روئیان انٹرپرائزز کے لیے پاکستان میں کاروبار کرنے کے لیے بہتر حالات پیدا ہوں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مشرقی چین کے صوبہژی جیانگ میں بیگز، چمڑے کے جوتوں، آٹو پارٹس اور برقی آلات کی تیاری کا ایک بڑا مرکز روئیان تیزی سے برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دے رہا ہے۔ ان شعبوں میں، چین اور پاکستان دونوں کے تکمیلی صنعتی ڈھانچے اور تعاون کی مضبوط مانگ ہے، جس نے دو طرفہ صنعتی تعاون کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق روئیان کے نائب میئر چن پینگ نے چین پاکستان تعاون کو باقاعدہ اور منظم بنیادوں پر فروغ دینے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے حیدر کو ایک باضابطہ دعوت نامہ بھی بھیجا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک وفد کیساتھ روئیان کے میدانی دور ہ کریں اور دوطرفہ تعاون کے ابتدائی نتائج کے منتظر ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حیدر نے امید ظاہر کی کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حلقوں کے درمیان براہ راست بات چیت کے حصول کے لیے دونوں فریقوں کے کاروباری نمائندوں کے لیے ایک آن لائن '' بی ٹو بی '' میچ میکنگ میٹنگ منعقد کی جائے گی، اور تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے ایک آف لائن سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق روئیان بیورو آف کامرس، میونسپل کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ، اور روئین لگیج انڈسٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یسلانے اپنی الیکٹرک کاروں کی قیمتوں میں کمی...

ٹیسلانے اپنی الیکٹرک کاروں کی قیمتوں میں کمی کی ہے ۔مارکیٹ اور ماڈل کے لحاظ سے کئی ہزار پانڈ مالیت کی کمی کو حالیہ دنوں میں برطانیہ، امریکہ اور دیگر جگہوں پر کمپنی کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے درج کیا گیا ہے۔ پچھلے سال فرم نے 2022 میں اپنی ڈیلیوری میں سالانہ 50 فیصد اضافہ کرنے کا ہدف کھو دیاجس کا ذمہ دار فرم نے کمزور ہوتی معیشت کو ٹھہرایا۔لیکن باس ایلون مسک نے پہلے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی مانگ کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا میں 67.3 ملین ٹن ریکارڈ گندم کی پید...

آسٹریلیا میں 67.3 ملین ٹن ریکارڈ گندم کی پیداوار۔موسلا دھار بارش جسے آسٹریلیا میں خوراک کی کمی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیانے فصلوں کی برآمدات کو بھی فروغ دیا ہے۔ملک کے کسانوں کو ان کا اب تک کا سب سے قیمتی سال دیکھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آسٹریلوی بیورو آف ایگریکلچرل اینڈ ریسورس اکنامکس کے مطابق جون کے آخر تک زرعی برآمدات کے ریکارڈ 75 ارب ڈالرتک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔یوکرین کی جنگ نے آسٹریلیا کی سب سے بڑی زرعی برآمد گندم سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔میلبورن میں لا ٹروب انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچر اینڈ فوڈ کے ڈائریکٹر ٹونی بیکک نے بتایاکہ ہم ناقابل یقین حد تک خوش قسمت رہے ہیں۔موسم سرما کی فصل کا تخمینہ 2022-23 میں 67.3 ملین ٹن کا نیا ریکارڈ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت ضروری ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ ق...

فارماسیوٹیکل سیکٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضروری ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت ایم آر پی میں مہنگائی کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دے تاکہ ہموار فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، چار ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنا کام بند کر دیا،40بندش کے دہانے پر،خام مال کے ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق درآمدی پابندیوں کی وجہ سے درآمد شدہ خام مال اور مشینری کی کمی کی صورت میں موجودہ معاشی بحران نے فارماسیوٹیکل سیکٹر کو بھی متاثر کیا ہے۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پی پی ایم اے کے چیئرمین سید فاروق بخاری نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ، روپے کی قدر میں بڑے پیمانے پر کمی اور یوٹیلیٹی قیمتوں میں اضافے نے ضروری ادویات یا فعال دواسازی کے اجزا درآمد کرنے کی ملک کی صلاحیت کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے جوگھریلو پیداوار میں استعمال کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضروری اشیا لے جانے والے ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

بخاری نے کہا کہ صرف 12 فیصد اے پی آئی پاکستان میں تیار کیے جاتے ہیں اور باقی چین اور بھارت سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 17 فروری 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 3.25 بلین ڈالر رہے۔ یکم مارچ 2023 تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 266.40 روپے تک پہنچ گئی۔ پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے پی پی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ کئی کمپنیوں کے لیے ادویات تیار کرنا غیر مستحکم ہو گیا ہے۔ چار ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنا کام سمیٹ لیا ہے اور 40 کے قریب مقامی کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو خطوط لکھے ہیں جس میں ایسی صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں پیداوار معطل کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ وبائی امراض، ڈینگی بخار ، اور تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والا صحت عامہ کا بحران ادویات کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنا کرٹالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں فارما انڈسٹری کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کھیلوں کے سامان کی برآمد پر دیگر مما...

برآمد کنندگان نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھیلوں کے سامان کی برآمد پر دیگر ممالک کے ساتھ ٹیرف میں رعایت پر بات چیت کرے،یورپی یونین کو برآمدات 2013-14 میں 6.09 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2020-21 میں 8.94 ڈالر ہو گئیں۔ پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محسن مسعود نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ حکومت کو دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کرتے ہوئے ٹیرف میں رعایت دی گئی اشیا کی فہرست میں کھیلوں کے سامان کو شامل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے سامان کی تیاری پاکستان میں ایک اچھی طرح سے قائم صنعت ہے لیکن اس پر آنے والی حکومتوں کی توجہ کبھی نہیں گئی۔ پاکستان عالمی معیار کی کھیلوں کی مصنوعات تیار کر رہا ہے جس میں فٹ بال، باسکٹ بال، ہاکی سٹکس، کھیلوں کا لباس، باکسنگ کا سامان اور دستانے شامل ہیں۔ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی کمی کی وجہ سے کھیلوں کے سامان کی تیاری زیادہ تر برآمدات پر انحصار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مصنوعات کی برآمد میں حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مختلف ممالک کو برآمدات پر ٹیرف میں کچھ رعایتیں حاصل کر لے تو پاکستان کے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان نے ازبکستان پاکستان ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت متعدد مصنوعات کی برآمد کے لیے ازبکستان میں صفر ڈیوٹی پر بات چیت کی ہے لیکن ایک بھی کھیلوں کی مصنوعات کو فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ مسعود نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مستقبل قریب میں پی ٹی اے پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت کو کھیلوں کے سامان کے لیے ٹیرف میں رعایت کے لیے بھی بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا کھیلوں کے سامان خاص طور پر فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال اور کھیلوں کے دستانے کے لیے ایک اچھی منڈی ثابت ہو سکتا ہے اگر حکومت مذاکرات کی کوشش کرے اور ان اشیا کو ٹیرف میں رعایت دی جانے والی اشیا کی فہرست میں شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کھیلوں کے سامان کے برآمد کنندگان کو صرف جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت یورپی یونین کے ممالک کو برآمدات پر ٹیرف میں رعایت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ٹیرف میں رعایت کی وجہ سے یورپی یونین کے ممالک کو پاکستان کی کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔موجودہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت پاکستان کو یورپی یونین کی مارکیٹ میں ٹیرف لائنز کے تقریبا 91 فیصد پر زیرو ریٹیڈ ٹیرف ترجیح دی جاتی ہے۔

یورپی یونین کو برآمدات 2013-14 میں 6.09 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2020-21 میں 8.94 ڈالر ہو گئیں۔ مسعود نے کہا کہ پاکستان کے متعدد ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے اور پی ٹی اے ہیں جن میں بعض اشیا پر ٹیرف میں رعایت بھی شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ان ممالک کے ساتھ کھیلوں کے سامان کو بھی شامل کرنے کے لیے بات چیت کرنی چاہیے۔ سیکرٹری جنرل نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی حمایت کرے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ کھیلوں کے سامان کی تیاری کے لیے تکنیکی تربیت فراہم کی جانی چاہیے کیونکہ اس سے صنعت میں اچھے انسانی وسائل شامل ہوں گے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مسعود نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان زیادہ سے زیادہ تشہیر کو یقینی بنانے کے لیے ایک سمارٹ حکمت عملی تیار کرے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق گزشتہ مالی سال 2021-22 میں کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات 364.89 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال 278.48 ملین ڈالر تھیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، اسپین، جرمنی، برطانیہ، جاپان، فرانس اور ہالینڈ پاکستانی کھیلوں کے سامان کے لیے سرفہرست برآمدی مقامات ہیں۔ فٹ بال، فٹ بال، والی بال، رگبی بال، باسکٹ بال، کرکٹ بالز، شٹل کاکس، دستانے، ہاکی اسٹکس، کھیلوں کے لباس اور باکسنگ کا سامان پاکستان کی اسپورٹس گڈ انڈسٹری کی اہم مصنوعات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کسانوں کو کافی مارکیٹ کی دستیابی کے درمیان ا...

کسانوں کو ان پٹ کی بڑھتی ہوئی لاگت اور ناکافی مارکیٹ کی دستیابی کے درمیان اپنا روزگار برقرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے،حالیہ مہینوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بیجوں، کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں،کسانوں کو اپنے ان پٹ کی مالی اعانت کے لیے اکثر غیر رسمی قرضوں کے ذرائع پر زیادہ سود کی شرح پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے اہلکار محمد بلال اقبال نے کہا کہ ان پٹ لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے اور کسانوں کے لیے مارکیٹ کی دستیابی سکڑ رہی ہے جن کی آمدنی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ان مسائل کے ملک کی غذائی تحفظ اور اقتصادی ترقی پر وسیع اثرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بیجوں، کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں کیونکہ ان میں سے زیادہ تر درآمدات کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اپنے ان پٹ کی مالی اعانت کے لیے اکثر غیر رسمی قرضوں کے ذرائع پر زیادہ سود کی شرح پر انحصار کرنا پڑتا ہے جس سے ان کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔بلال اقبال نے کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت ایسی پالیسیاں وضع کر سکتی ہے جو کسانوں پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ان پٹ کے استعمال کو فروغ دے یا ان پٹ پر سبسڈی فراہم کرے۔

اس کے علاوہ، فارمل کریڈٹ تک کسانوں کی رسائی کو بہتر بنانے کے اقدامات سے انہیں کم شرح سود پر قرضے حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔کسانوں کے لیے ایک اور چیلنج مارکیٹ کی ناکافی دستیابی ہے جو مناسب قیمت پر اپنی پیداوار فروخت کرنے کی ان کی صلاحیت کو محدود کرتی ہے۔ بہت سے چھوٹے کسانوں کی منڈیوں تک براہ راست رسائی نہیں ہے اور انہیں درمیانی آدمیوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو اکثر اپنی فصلوں کی کم قیمت دے کر ان کا استحصال کرتے ہیں۔ ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل کی ناکافی سہولیات اکثر فصل کے بعد کے نقصانات کا باعث بنتی ہیںجس سے کسانوں کی کمائی جانے والی آمدنی کم ہو جاتی ہے۔ اہلکار نے چھوٹے ہولڈرز جیسے کسان کوآپریٹیو یا خریداروں کے ساتھ معاہدہ کاشتکاری کے انتظامات کے لیے مارکیٹ کے بہتر روابط کو فروغ دینے پر زور دیاجس سے کسانوں کو زیادہ منافع بخش منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور ان کا درمیانی افراد پر انحصار کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے کسانوں کو فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور زیادہ آمدنی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔فصلوں کے تنوع پر توجہ مرکوز کرنے، بہتر آبپاشی کے نظام کو فروغ دینے اور جدید ٹیکنالوجی جیسے صحت سے متعلق زراعت کے ذریعے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف کسانوں کو ان کی ان پٹ لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ان کی پیداوار اور آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کسانوں کو درپیش چیلنجز پیچیدہ ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ حکومت کو ان پٹ لاگت کو کم کرنے، مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے اور زرعی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے سے، ہم اپنے کسانوں کی مدد کر سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ زراعت پاکستان کی اقتصادی ترقی اور غذائی تحفظ کے لیے ایک اہم شعبہ رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں توا...

کاربن ٹیکس پاکستان کو کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کے لیے غیر قابل تجدید سے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف منتقل کرنے میں نمایاں مدد کر سکتا ہے، پاکستان میں گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں توانائی سیکٹر، زراعت اور لائیوسٹاک کا حصہ 90 فیصد سے زیادہ ہے،پاکستان نے 2030 تک اپنے متوقع اخراج کو مجموعی طور پر 50فیصدتک کم کرنے کے اہداف مقرر کیے ہیں،سب سے زیادہ کاربن کا اخراج سندھ سے ہو رہا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کاربن ٹیکس پاکستان کو کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کے لیے غیر قابل تجدید سے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف منتقل کرنے میں نمایاں مدد کر سکتا ہے۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلیری نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بارے میں مختلف طریقے سے سوچنا شروع کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح توانائی اور کاربن ٹیکس غیر قابل تجدید سے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف ہماری تبدیلی میں مدد کر سکتے ہیں۔ کاربن ٹیکس کے نفاذ سے پاکستان میں فوسل فیول کے استعمال کو کم کرنے میں ممکنہ طور پر مدد مل سکتی ہے۔فوسیل ایندھن کو مزید مہنگا بنانا اور کاربن ٹیکس متعارف کرانے سے افراد اور کاروباری اداروں کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع تلاش کرنے کی ترغیب ملے گی۔ اس سے بالآخر کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی تلخ حقیقت کا سامنا کر رہا ہے جب کہ شدید موسمی واقعات جیسے سیلاب اور خشک سالی کے بار بار ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلے کو نظر انداز کرنے کی اقتصادی قیمت حکومت کے لیے نظر انداز کرنے کے لیے بہت زیادہ تھی کیونکہ پاکستان گزشتہ سال موسمِ بہار میں داخل ہوئے بغیر موسم گرما میں داخل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی نزاکت کے لیے پائیدار طرز زندگی اور حکومت کے اقدامات کے لیے تعاون دونوں کی ضرورت ہے۔چین شمسی اور ہوا کی توانائی جیسی پائیدار ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور بڑھانے کی ایک متاثر کن مثال پیش کرتا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں پر خصوصی زور دیتے ہوئے اس صلاحیت کو مزید تلاش کیا جانا چاہیے۔ پاکستان کو چین کی کامیابی سے سبق سیکھنا چاہیے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اسی طرح کا طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان مسائل کو سنجیدگی سے لے اور پائیدار ترقی کو ترجیح دے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے ساتھ ہم ایک فرق لا سکتے ہیں اور اپنے لیے ایک روشن مستقبل بنا سکتے ہیں۔اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق کاربن ٹیکس گرین ہاوس گیسوں کے اخراج خاص طور پر کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں ایک اہم عنصر ہے۔ پاکستان میں گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں توانائی کے شعبے، زراعت اور لائیوسٹاک کا حصہ 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

اگرچہ عالمی کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے لیکن یہ انتہائی غیر محفوظ ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان نے 2030 تک اپنے متوقع اخراج کو مجموعی طور پر 50فیصدتک کم کرنے کے لیے پرجوش اہداف مقرر کیے ہیں۔ سب سے زیادہ کاربن کا اخراج سندھ سے ہو رہا ہے اس کے بعد پنجاب، کے پی اور بلوچستان کا نمبر آتا ہے۔ سندھ کا کاربن کا اخراج پاکستان کے کل اخراج کا 54 فیصد ہے جب کہ پنجاب کا 27 فیصد اور خیبر پختونخوا کا توانائی کا شعبہ 11فیصدکاربن اخراج پیدا کرتا ہے جب کہ بلوچستان کا صرف 7فیصدحصہ ہے۔ حکومت کو کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھانا چاہیے کیونکہ کاربن ٹیکس سے اخراج میں 3 فیصد تک کمی اور پنجاب میں آمدنی میں 3 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم بلوچستان میں کاربن کے کم اخراج کی وجہ سے آمدنی میں صرف 1 فیصد اضافہ ہوگا جب کہ 8 ڈالر کاربن ٹیکس کے نفاذ سے اخراج میں 0.5 فیصد کمی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا انوکھا اقدام ، میڈیا روم میں...

آئینی ادار ے کا غیرآئینی اقدام ،الیکشن کمیشن نے مبینہ طور پر صحافیوں کی جاسوسی شروع کردی،صحافیوں کے بارہا کہنے کے باوجود الیکشن کمیشن کے میڈیا روم سے مائیک والا کیمرہ نہ اتارہ جاسکا،صحافیوں کو کہناہے کہ صحافیوں کی نجی ویڈیوز ،گفتگو ریکارڈ کرنا غیرقانونی ہے صحافیوں کے لیے بنائے گئے مخصوص دفتر سے فورا مائیک والا کیمرہ اتارا جائے ۔اس خبررساںادارے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اندر صحافیوں کے لیے بنائے گئے مخصوص کمرے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مائیک والاکیمرہ لگایا گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بیٹ رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو جب اس کا علم ہوا کہ یہ عام کیمرہ نہیں بلکہ اس میں مائیک بھی لگاہواہے اور اس کیمرے کے ذریعے ان کی آواز کی ریکارڈنگ بھی سنی جاتی ہے تو انہوں نے ترجمان الیکشن کمیشن سے اس پر شدید احتجاج کیا اور کمرے سے فورا مائیک والا کیمرہ ہٹانے کا کہا جس پر ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک ہفتے میں مائیک والا کیمرہ ہٹانے کی یقین دہانی کرائی مگر اس کے باوجود ابھی تک مائیک والا کیمرہ ہٹایا نہ جاسکا،میڈیا روم سے مائیک والا کیمرہ نہ ہٹانے پر بیٹ رپورٹرز میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے صحافیوں کاکہناہے کہ ہمارے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خود کمرہ مختص کر رکھا ہے، اب اس میں مائیک والا کیمرہ بھی لگادیاہے جس سے صحافیوں کی نجی گفتگو ،ویڈیو یکارڈ کرکے سنی جاسکتی ہے، پورے پاکستان میں میڈیا کا ایک بھی ایسا دفتر نہیں ہے جہاں پر ان کی نگرانی کے لیے کیمرہ لگایا گیا ہوجبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہماری جاسوسی کے لیے مائیک والا کیمرہ لگادیاہے باربار کہنے کے باوجود کیمرہ ہٹایا نہیں جارہاہے صحافیوں کے کام میں آسانی پیداکرنے کے بجائے الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کے لیے مسائل پیداکررہاہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے صحافیوں کے اجازت کے بغیر ان کی نجی زندگی کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کرنا غیرقانونی عمل ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان فورا اس عمل کو بندکرئے ۔ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بار بار رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی پارلیمنٹ کا اجلاس، پاکستان کی زرعی تر...

چین کی اہم ترین سیاسی سرگرمیوں میں سے ایک ''ٹو سیشن'' بیجنگ میں جاری ہے۔ دنیا کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ چین اس سال کے لیے کیا اہداف طے کرتا ہے اور کن نئے منصوبوں کا اعلان کرتا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستانی ماہرین نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس میں پیش کی گئی ورک رپورٹ کو سراہا، جہاں گزشتہ سال کی کامیابیوں کا اعتراف کیا گیا ہے، وہیں سال 2023 کے لیے اہم ترقیاتی اہداف کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی ماہر شاہد افراز خان نے چائنہ اکنامک نیٹ کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورک رپورٹ میں پہلا بڑا ہدف اقتصادی ترقی ہے۔ چین نے اعلان کیا ہے کہ 2023 میں اس کی اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد کے لگ بھگ رہے گی۔ اسی طرح 2023 میں تقریباً 12 ملین شہری ملازمتیں پیدا ہوں گی اور اس سال ملک کے لیے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کا ہدف 3 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کو چین کے زرعی ماڈل سے سیکھنا چاہیے کیونکہ ہم زراعت پر مبنی ملک ہیں۔ حکومت کے کام سے متعلق رپورٹ میں چین نے اپنی اناج کی پیداوار کو 650 ملین ٹن سے زیادہ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

چین کا مقصد اس سال اناج کی پیداوار کو مستحکم کرنا اور دیہی بحالی کو آگے بڑھانا ہے۔ صحافی محمد اصغر نے سی ای این کو بتایا کہ کام کی رپورٹ نے بہت سے مثبت اشارے ظاہر کیے ہیں۔ خاص طور پر ملک میں بیج کی صنعت کو مضبوط کیا جائے گا اور زرعی سائنس، ٹیکنالوجی اور متعلقہ صنعتوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔ اس دوران مقامی خصوصیات کے حامل دیہی صنعتوں کو فروغ دیا جائے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا میں پچھلے 6 سالوں سے دو سیشنز میں شرکت کر رہا ہوں اور میں ہر سال چین کی ترقی کو دیکھ کر حیران ہوں،میں نے سنکیانگ جیسے دور افتادہ علاقے میں بھی چین کی ترقی دیکھی ہے،میں نے سنکیانگ کا سات یا آٹھ بار دورہ کیا ہے،میں نے بہت ساری ترقی دیکھی، نئی ترقی، نئی شاہراہیں، رابطے اور بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی ہر جگہ ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 2023 کی ورک رپورٹ کے اہداف کی روشنی میں مزید کھلا چین دنیا کے لیے بے شمار فوائد لائے گا اور مختلف مسائل میں گھری دنیا کو امید اور بحالی کا مضبوط پیغام دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنرل(ر)باجوہ یا جنرل فیض بارے کوئی بات نہیں...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جنرل(ر)باجوہ یا جنرل فیض سے متعلق کسی بھی گفتگوکی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر)باجوہ یا فیض سے متعلق گزشتہ روز کوئی بات نہیں کی،جو صاحب بیان مجھ سے منسوب کر رہے ہیں وہ باز رہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا میں نے اتنا کہا تھا کہ میں بے خوف آدمی ہوں، صحافی نے بار بار پوچھا کہ کسی کے پریشر میں کیا،میں نے کہا میں کسی کا پریشر نہیں لیتا بلا خوف خطر فیصلے کرتا تھا۔ سابق جسٹس کا کہنا تھا کہ میں نے رکاوٹیں ختم کرنے سے متعلق پاکستان میں احکامات دیے تھے، اسلام آباد میں بڑے گھر والوں کے دفاتر کے پاس رکاوٹیں ختم کروائی تھیں۔ اس وقت جنرل فیض سربراہ تھے مجھ سے درخواست کرنے آئے تھے، میں نے واضح کہا تھا کہ پاکستان کے کسی حصے کو نوگو ایریا نہیں بننے دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھی راستہ کلیئر کروایا تھا،بڑے گھر والوں نے 10 یوم کی مہلت مانگی تھی،میں نے کسی کے دبا میں آکر فیصلے نہیں کیے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قانون کے آگے سب کو سرنگوں کیا، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف الیکشن کمشنر سے مسلسل بدتمیزی، درخواستگز...

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ کے معاملے پر سماعت کے دوران بدتمیزی کرنے پر درخواست گزار کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا گیا۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار آفاق احمد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت درخواست گزار آفاق احمد نے چیف الیکشن کمشنرسے مسلسل بدتمیزی کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے غلط پتے پرنوٹس بھیجے، اپنے عملے کو ٹھیک کریں۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اونچا بولنے سے ہم آپ کے دبا ومیں نہیں آئیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کے روکنے کے باجود درخواست گزار آفاق احمد نے مسلسل شور کیا جس پر سکندر سلطان نے حکم دیا کہ ان کو پکڑ کر کمرہ عدالت سے باہر نکالیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر درخواست گزار کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا جب کہ سکندر سلطان راجہ نے آفاق احمد کی درخواست بھی مسترد کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر درخواست گزار نے معافی کی التجا کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے آفاق احمد کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ میں 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن...

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران دلائل دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اوربلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پرحکم امتناع مل چکا ہے۔ اس دوران آزاد امیدوارقیس منصور شیخ نے فریق بننے کی درخواست کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردیے۔ بعد ازاں عدالت نے سندھ میں 16 مارچ کو 9حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک دیا اور سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ ،عمران خان کیخلاف توہین عدالت...

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے آفس اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کے بیانات سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں ہیں، ایسے میں درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں کیسے قابل سماعت ہیں۔ آفس ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا تھا اور آفس ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اعتراض کیا گیا تھا کہ ججوں کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ درخواست گزار نے آفس ہائیکورٹ کے اعتراض کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے مشکور احمد کی اعتراض کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف تھا کہ عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر ججز کے خلاف مہم چلائی گئی۔ اسی طرح، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد میں پیشی پر عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے لیکن سرکاری عمارتوں کو نقصان اور نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر پلان کر کے حملہ کیا گیا جس کے ماسٹر مائنڈ عمران خان تھے، عمران خان نے عدلیہ کو پریشرائز کرنے کے لیے ورکرز کو جوڈیشل کمپلیکس بلایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، عدالت عمران خان کو عدالت میں طلب کر کے جواب دہی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش...

امریکی کانگریس کے رکن مارک ویسی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔ ڈیلاس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکساس سے پاکستانی نژاد رکن اسمبلی سلمان بھوجانی نے کمیونٹی پر زوردیا کہ وہ سیاست میں حصہ لیں تاکہ پاکستان اور امریکا میں آباد کمیونیٹیز کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی سیمتعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات کا آغاز...

انسداد دہشت گردی مذاکرات کیلئے امریکہ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے دفتر خارجہ میں امریکی وفد کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت انسداد دہشت گردی کے قائم مقام کوآرڈینیٹر کرس لینڈبرگ کر رہے ہیں، مذاکرات میں دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کی حکمت علی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات کا مقصد کثیر جہتی فورمز پر تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن میں ذہنی طور پر شکس...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے جا رہی ہیں، یہ ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکے ہیں اور الیکشن میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ(آج) بدھ کو عمران خان لاہور میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، میں بھی ان کے ہمراہ ہوں گا، ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، ہوسکتا ہے صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہو جائیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کو فضل الرحمان کی رشتہ داری سے زیادہ آئین اور قانون کی طرف دیکھنا ہوگا، سپریم کورٹ نے واضح طور پر الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا کے گورنر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کہا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سیاسی طور پر اسے مزید مضبوط اور مقبول بنا دے گی، ملک کے حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، الیکشن ہی واحد حل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس دیکھ کر چھپنے والا الیکشن ریلی کیلئے ٹ...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کیلئے ٹھیک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب ہے، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ بچا نہیں بلکہ عدلیہ سے بچا تحریک ہے، فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کروانے والے ہی جانتے ہیں الیکشن کب ہو...

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں میں نہیں جانتا، الیکشن کروانے والے ہی جانتے ہیں الیکشن کب ہوگا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب کھچڑی پکا رہے تھے اس وقت نہیں پتا تھا کہ یہ کھچڑی پکے گی تو کڑوی کھچڑی سب کو کھانی پڑے گی، اس وقت تو سارے حصے دار تھے، اب آپ کہتے ہیں الیکشن کرواو، اب آپ کو الیکشن یاد آگیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پہلے ایک جعل ساز کو ہیرو بنایا اور ہیرو کو زیرو بنایا، پھر ایسے فیصلے دیے گئے جن کی بنیاد پر ریاست کی چولیں ہل گئیں، آج آپ کہہ رہے ہیں الیکشن کروا دو۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے عمل میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں، پارلیمنٹ کو جو زنجیریں پہنائی گئی ہیں عمران اس کھیل کا حصہ تھے، عمران خان ایک مجرم کے طور پر تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں ان کو جواب دینا پڑے گا۔ قبل ازیں احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے عدالت میں پیش ہوکرحاضری مکمل کروائی،عدالت نے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال-للت پور-ہولی تہوار کا جشن

نیپال کے للت پور کے پٹن دربار اسکوائر پر ہولی کے تہوار کے موقع پر لوگ رنگین پاؤڈر لگا کرسیلفیاں لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں