• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چائنہ ڈیموکریٹک لیگ قومی ترقی میں مزید کردار...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی 8 غیرکمیونسٹ جماعتوں میں سے ایک چائنہ ڈیموکریٹک لیگ کی مرکزی کمیٹی کے چیئرپرسن ڈِنگ ژونگ لی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک کی مجموعی ترقی میں مزید حصہ ڈالنے کے لئے مزید قدم بڑھائے گی۔

ڈِنگ نے یہ بات چینی قومی سیاسی مشاورتی ادارے، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط سیاسی مئوقف اپنانے ، عمدہ روایات آگے بڑھانے اور اسے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم فریم ورک میں حکمرانی میں قابل شراکت دار کی حیثیت سے تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

چائنہ ڈیموکریٹک لیگ 1941 میں قائم ہوئی تھی۔ اس کے ارکان کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار ہے۔ اس کے بیشتر دانشوروں کا تعلق ثقافت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے ہے۔

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ریلوے اور دو چینی ٹیک کمپنیوں کے درم...

پاکستان ریلوے اور دو چینی ٹیک کمپنیوں نے آر اے بی ٹی اے کے نام سے ایپ لانچ کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں،ایپ سے مسافرکھانا، ہوٹل کے کمرے اور کیبس ریزرو کر سکتے ہیں،مسافروں کی شکایات کو ایپ کے ذریعے حل کیا جائے گا،ریلوے کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور ہنر مند انسانی وسائل میں اہم سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین اور پاکستان نے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے اپنے اقتصادی اور کاروباری تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان ریلوے اور دو چینی ٹیک کمپنیوں نورینکو انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ ایزی وے نے ریلوے آٹومیٹڈ بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنس آر اے بی ٹی اے کے نام سے ایک ایپ لانچ کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہآر اے بی ٹی اے ایپ تمام سفری ضروریات کے لیے ایک بہترین حل ہے جہاں مسافر ہوٹل کے کمرے اور کیبس ریزرو کر سکتے ہیں اور اپنے کھانے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ مکمل طور پر ریونیو شیئرنگ فارمولے پر مبنی ہے۔ مسافروں کی شکایات کو ایپ کے ذریعے حل کیا جائے گا اور وہ اس کے ذریعے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔سینٹر فار بزنس اینڈ اکنامک ریسرچ کے ریسرچ فیلو اعجاز علی نے کہاکہ کسی دوسرے ملک کے پارٹنر کے ساتھ کسی بھی مشترکہ منصوبے سے سٹریٹجک اہداف کے حصول کے لحاظ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جس میں کم لاگت، بین الاقوامی مارکیٹ میں داخل ہونا، مسابقت اور منفرد بین الاقوامی ماحول سے واقف ہوناشامل ہے۔

پاکستان ریلوے اپنی غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے ملک میں سب سے زیادہ زیر بحث سرکاری اداروں میں سے ایک ہے اور یہ ملک کی معیشت پر بدستور بوجھ ہے۔ محکمہ کے زوال کی ایک بڑی وجہ سرمایہ کاری کی کمی ہے۔ بنیادی ڈھانچہ پرانا ہے، جدید کاری اور اپ گریڈیشن کے لیے اہم سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ تاہم مالی مجبوریوں کی وجہ سے حکومت اس مقصد کے لیے ضروری فنڈز فراہم نہیں کر سکی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم قومی ترقی کے لیے اپنے فریم ورک کو تازہ دم کریں۔ریلوے کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور ہنر مند انسانی وسائل میں اہم سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اس میں ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل خواندگی کو پھیلانے کی ضرورت بھی شامل ہے تاکہ لوگ اس بات سے واقف ہوں کہ دستیاب خدمات تک رسائی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کیا جائے۔ ریلوے کے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اور روڈ میپ وقت کی ضرورت ہے ۔اعجاز نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کو پالیسی میں استحکام اور تسلسل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے سے ہماری قوم پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھا سکتی ہے جس کے نتیجے میں مشترکہ منصوبوں کے لیے مزید مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان بہتر رابطے کی امید کرتے ہیں اور دوطرفہ کاروباری تعلقات کو وسعت دینے کے لیے مستقبل میں مزید کاروباری ادارے پاکستان آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

این ایچ اے ہیڈ کوارٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹ...

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نجی سرمایہ کاروں کو مختلف ہائی وے، ٹنل، پل اور موٹر وے کے منصوبوں کی تعمیر میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کا فیصلہ کیا ہے،این ایچ اے ہیڈ کوارٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سیل قائم کیا گیا ہے، سی پیک نے پورے ملک میں موٹرویز اور ہائی ویز کا جال پھیلانے میں مدد کی ہے، این ایچ اے 39 قومی شاہراہوں، موٹر ویز، ایکسپریس ویز اور اسٹریٹجک سڑکوں پر کام کر رہا ہے جو 12,131 کلومیٹر پر مشتمل پاکستان کے بڑے بین الصوبائی روڈ لنکس ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نجی سرمایہ کاروں کو مختلف ہائی وے، ٹنل، پل اور موٹر وے کے منصوبوں کی تعمیر میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توسیع میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے این ایچ اے ہیڈ کوارٹر میں ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سیل قائم کیا گیا ہے۔ ہائی ویز اور موٹر ویز کی ترقی کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے تعاون سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔اتھارٹی کے ایک اہلکار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم اجزا میں سے ایک سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے اہم ہے۔اہلکار نے کہا کہ سی پیک نے پہلے ہی پاکستان کو پورے ملک میں موٹرویز اور ہائی ویز کا جال پھیلانے میں مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایچ اے سی پیک کے تحت سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھا رہا ہے تاکہ ملک کو اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی تیز رفتار راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

اہلکار نے بتایا کہ این ایچ اے اس وقت 39 قومی شاہراہوں، موٹر ویز، ایکسپریس ویز اور اسٹریٹجک سڑکوں پر کام کر رہا ہے جو کہ 12,131 کلومیٹر پر مشتمل پاکستان کے بڑے بین الصوبائی روڈ لنکس ہیں۔این ایچ اے نے ایک ہموار اور موثر ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے ہیں۔ اتھارٹی پہلے ہی برہان حویلیاں، حویلیاںتھاکوٹ ایکسپریس وے، سکھرملتان موٹروے اور 297 کلومیٹر لمبی ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے کو مکمل کر چکی ہے۔این ایچ اے 200 کلومیٹر طویل میرپورمظفر آبادمانسہرہ روڈ سمیت کئی طویل المدتی منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔ ماسخیل پنجگور روڈ، کوئٹہ ماس ٹرانزٹ اور گریٹر پشاور ریجنل ماس ٹرانزٹ یہ سبھی اب ڈیزائن اور فزیبلٹی کے مراحل میں ہیں۔پروفیسر فخر الاسلام، ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر، پشاور یونیورسٹی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی نے پاکستان کی اقتصادی وسعت کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ جغرافیائی حدود سے باہر تجارتی روابط کے ذریعے اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے سی پیک کے وژن اور مشن کو نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر پورا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس عظیم منصوبے کے مکمل فوائد حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گا جس کے ذریعے اپ گریڈ شدہ اور توسیع شدہ سڑکوں کے نیٹ ورک کے ذریعے انسانی اور مصنوعات کی نقل و حرکت میں مستقبل میں ممکنہ اضافے کو پورا کیا جا سکے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ سڑکوں کے نیٹ ورک کو وسعت دیتے وقت فنانسنگ کی جدید تکنیک، نجی شعبے کی شرکت اور ماحولیاتی خدشات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوجوان ملک کا مستقبل ہیں ، انہیں سچ اور جھوٹ...

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو سچ اور جھوٹ کا فرق سمجھنا ہوگا۔ چیف آرگنائز مسلم لیگ ن مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ ونگ پنجاب کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں یوتھ ونگ کے تنظیمی ڈھانچے اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور یوتھ ونگ کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اہم تنظیمی معاملات میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا، اجلاس میں یوتھ ونگ کے عہدیداروں کو اہم ٹاسک بھی تفویض کئے گئے، سوشل میڈیا پر یوتھ ونگ کی کارکردگی بہتر کرنے اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجودگی کو زیادہ فعال بنانے کے لئے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو سچ اور جھوٹ کا فرق سمجھنا ہوگا، مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیئے، مسلم لیگ(ن)نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب اور لیپ ٹاپ دیئے، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت ہی پاکستان کی ترقی کی کلید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور تعلیم کے مواقع دیئے، نوازشریف نے نوجوانوں کے لئے یوتھ پروگرام شروع کیا، وزیراعظم شہبازشریف اس پروگرام کو مزید وسیع کر چکے ہیں، نوجوانوں کو تمام شعبوں میں آگے لائیں گے۔ اجلاس میں شریک عہدیداروں نے یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کو مزید بہتر بنانے کے لئے مریم نواز کو تجاویز پیش کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ، عورت مارچ پر پابندی کی استدعا...

سندھ ہائی کورٹ نے عورت مارچ پر پابندی لگانیکی استدعا مستردکرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت عالیہ نے عورت مارچ پر پابندی لگانیکی درخواست ابتدائی دلائل سننیکے بعد مسترد کردی اور درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار جرمانیکی رقم ادا نہ کرے تو اس کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی جاسکے، درخواست دائرکرنے کا مقصد پبلسٹی حاصل کرنا ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ درخواست گزار نے جن نعروں پر اعتراض کیا اس میں کوئی قابل اعتراض چیز نظر نہیں آئی۔ سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو نقل و حرکت کی آزادی دیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ج...

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف واپس لینے کی بنیاد پر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے مواد کو نہیں دیکھا۔ جس پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیش اور میٹریل اکٹھا کرنا تفتیشی کی ذمہ داری ہے۔ رانا ثنااللہ کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد کیس کینسل کرکے رپورٹ جمع کرا رکھی ہے، کیس کینسل کرنے کی رپورٹ پر انسداد دہشت گردی عدالت نے اتفاق نہیں کیا۔ فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس کی تفتیش میں کوئی مواد موجود نہیں ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر میٹریل موجود نہیں تو کیا یہ زیادہ موزوں نہیں کہ ملزم خود پیش ہوتا اوربریت کی درخواست دائر کرتا۔ بعد ازاں عدالت عالیہ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر اسے مسترد کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسو...

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال کی عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکلا علی بخاری اور قیصر امام نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں عدالت پیش ہونے کا کوئی راستہ بتایا جائے۔ عمران خان نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کیا۔ وکلا نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے خلاف نجی شکایت ہے جو الیکشن ایکٹ کے تحت درج کی گئی۔ ماضی میں ایسی درخواستوں پر کبھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے۔ اگر عمران خان عدالت پیش ہونے پر رضامندی ظاہر کریں تو پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکتی۔ جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کے وکلا نے 28 فروری کی صبح ہی کہہ دیا تھا کہ وہ پیش نہیں ہوں گے۔ وارنٹ منسوخی کے لئے آپ اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرسکتے تھے۔ وکیل نے کہا کہ سیشن عدالت سے ہی عمران خان کے وارنٹ منسوخی کے لیے رجوع کرنا چاہتے تھے۔ عدالت کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ہائی کورٹ میں اپیل دائر نہیں کرنا چاہتے۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے عمران خان کو (آج)منگل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس ہزیمت کا شکار، یوکرین کی مدد جاری رکھیں...

جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کی اقتصادی و انسانی کے علاوہ اسلحے کی امداد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو یوکرین میں خلاف توقع ہزیمت کا شکار ہونا پڑا ہے،روسی صدر پوتین کو یوکرینی عوام کی طاقت اور ان کی پس پشت مدد کرنے والے دوستوں کے حوالے سے مایوسی کا سامنا ہوا ہے، مگر یوکرین کی آئندہ کی صورت حال کیا ہوگی اس کے بارے میں کہنا مشکل ہے البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ جرمنی یوکرین کی اقتصادی و انسانی کے علاوہ اسلحے کی امداد جاری رکھے گا، اس بابت کوئی بھی فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں لیا جائے گا،پیوٹن کے یوکرین پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہوگا، مذاکرات اس مسئلے کا واحد حل ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ، غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد گذش...

برطانیہ میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا ہو گئی ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کرائے گئے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں جنوری کے مہینے میں غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا دو گنا زیادہ ہو گئی ہے،اعدادو شمارکے مطابق سروے میں شامل خاندانوں کے 22فیصد افراد نے گذشتہ مہینے یا تو ایک وقت کا کھانا نہیں کھایا یا پھر دن بھر کھانا کھایا ہی نہیں،جنوری 2022میں یہ تعداد صرف 12فیصد تھی لیکن اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت غذائی قلت سے مضطرب بچوں کی کل تعداد تقریبا 40لاکھ تک پہنچ چکی ہے،یہ تشویش ناک صورتحال ملک میں توانائی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کی پیدا کردہ غذائی مہنگائی کے دور میں سامنے آئی ہے، اس وقت غذائی مہنگائی کی شرح 17.1فیصد ہے اور دودھ، انڈے اور مکھن کی قیمتیں تیزی سے اوپر کی طرف جا رہی ہیں،حکومت کی طرف سے بجلی بِلوں کی ادائیگی میں تعاون بند کرنے کا فیصلہ کئے جانے کے بعد سے مصارفِ زندگی کا بحران زیادہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا ہے،عوام نے حکام سے مطالبہ ہے کہ پورے ملک کے اسکولوں میں مفت کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات ،صحرائی پرچم 2023فضائی مشقی...

متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب اور ایشیائی و یورپی ممالک کی شرکت سے "صحرائی پرچم 2023"نامی فضائی مشقیں شروع ہو گئی ہیں، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب وزارت دفاع نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں متحدہ عرب امارات کی ظفرا ایئر بیس پر سعودی عرب ایئر فورس اور دوست ممالک کی شرکت سے "صحرائی پرچم 2023"مشقیں شروع ہونے کا اعلان کیا ہے،متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مشقوں کا ہدف شریک ممالک کی فضائی قوتوں کے درمیان محاربے کے لئے ہمہ وقت تیار حالت کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور فوجی تجربے کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کرنا ہے، مشقوں میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب، امریکہ، اسپین، بھارت اور فرانس شرکت کر رہے ہیں ، مشقیں 17مارچ تک جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں طوفان اور آندھی چلنے سے 10افراد ہ...

امریکہ کی متعدد ریاستوں میں سمندری طوفان اور ویز آندھی کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہو گئے ،ریاست الاباما میں تیز ہوا کے ساتھ جڑوں سے اکھڑنے والے درختوں کی وجہ سے 3افراد ہلاک ہوئے،ریاست میسی سیپی میں گاڑی پر درخت گرنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ ریاست آرکنساس میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ ریاست ٹینیسی میں بھی درخت گرنے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کنٹکی میں 3افراد ہلاک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو میں احتجاجی مظاہروں میں10 فوجیوں سمیت 2...

پیرو میں حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 10فوجیوں سمیت 26افراد زخمی ہو گئے ،پونو کے علاقے میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ٹائر جلانے والے مظاہرین ی سیکورٹی فورسز سے جھڑپ ہوئی،ان واقعات میں 10فوجی اہلکاروں سمیت 26 افراد زخمی ہوئے، چھڑپوں کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس اور واٹر کینن سے جواب دیا، جنہوں نے ان پرپٹرول بم اور پتھر پھینکے تھے،دارالحکومت لیما میں یونین کے ارنوں، طلبا اور مقامی لوگوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی،جولی شہر میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی اور ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی،پیرو کے پریس کے مطابق 11دسمبر 2022سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 64اور زخمیوں کی تعداد 1800سے تجاوز کر گئی ہے،مظاہرین صدر دینا بولوآرتے کے استعفی، کانگریس کو کالعدم قرار دینیاور قبل از وقت انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہونڈوراس میں مسلح حملہ،7افراد کا قتل

وسطی امریکی ملک ہونڈوراس میں سات افراد ایک مسلح حملے میں مارے گئے،مقامی میڈیا کے مطابق، دارالحکومت تیگو سیاگالپا کے علاقے کوما یا گوئیلا میں ایک مسلح حملہ کیا گیا جہاں سے سات افراد ک نعشیں برآمد کی گئی ہیں جن میں چار خواتین تھیں،واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ نعشوں کی شناخت کیلئے انہیں مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ہونڈوراس میں پرتشدد واقعات کے دوران ہر روز دس تا پندرہ افراد قتل ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو میں 4امریکی شہری اغوا ،ایف بی آئی کا...

میکسیکوکے شہر میٹا مورس میں مسلح افراد نے 4امریکی شہر یوں کو اغوا کر لیا ہے،امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے جاری کردہ بیان کے مطابق بذریعہ گاڑی امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد سے میٹامورس میں داخل ہونے سے مختصر مدت کے بعد 4امریکیوں پر فائرنگ شروع ہو گئی،بیان کے مطابق مسلح افراد نے 4امریکیوں کو گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے،ایف بی آئی نے مغوی امریکی شہریوں کی واپسی اور مجرموں کی گرفتاری میں مدد پر 50ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے 20سال کی بحث وتک...

اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے 20سال کی بحث وتکرار کے بعد سمندروں کے تحفظ کا عالمی معاہدہ کرلیا،نیویارک میں کئی روز طویل بحث کے بعد معاہدے میں ایک قانونی فریم ورک بنایا گیا ہے جس کے تحت ہر ملک اپنی قومی سمندری حدود کے باہر ایسے قوانین کے پابند ہوں گے جن سے سمندروں اور آبی زندگی کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے گا،معاہدہ دنیا کے دو تہائی سمندروں پر لاگو کیا جاسکے گا، معاہدے کے تحت شرکا ایک دورانیہ کے بعد کانفرنس بلائیں گے اور قوانین کی پاسداری کا جائزہ لیں گے،یہ بات اہم ہے کہ کھلے سمندر ایسے جغرافیائی خطے ہیں جو کسی ملک کی سمندری حدود میں نہیں آتے اور زمین کے مجموعی رقبے کا نصف ہونے کے باوجود ان کے تحفظ کی بابت کوئی عالمی قانون موجود نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، خاتون کی موت پر اس کا 11سالہ بچہ 2روز...

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک خاتون کی موت پر اس کا 11سالہ بچہ 2روز تک اسے سویا ہوا سمجھتا رہا،بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور کے علاقے آر ٹی نگر میں 45سالہ انما (Annamma)اپنے11سال کے بچے کے ساتھ رہتی تھی،خاتون کا شوہربھی ایک سال پہلے انتقال کرگیا تھا، جس کے بعد انما نے گھریلو ملازمتیں کرکے اپنے بچے کی پرورش کا فیصلہ کیا،انما کی کچھ دنوں سے طبیعت خراب تھی، 28فروری کی صبح بچہ اٹھا تو اس نے دیکھا کہ اس کی ماں سو رہی ہے، اس لئے وہ اسکول چلا گیا، درحقیقت اس کی ماں کی رات کو سوتے میں موت ہوگئی تھی،بچہ اپنی ماں کی موت کو نیند سمجھ کر اسکول سے گھر آیا تو دیکھا ماں ویسے ہی پڑی ہے، اس نے اپنے دوست کے گھر کھانا کھایا اور شام کو کھیل کود کر گھر لوٹا، پھر وہ بستر پر چلا گیا اور اگلے دو دنوں تک یہ معمول جاری رکھا ، دوروز تک انما کو نا دیکھ کر پڑوسیوں کو تشویش ہوئی، اس نے بچے سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کی ماں اس سے ناراض تھی، اس لئے اس نے اس سے دو دن بات ہی نہیں کی،پڑوسیوں کو تشویش بڑھی تو گھر میں گئے ، وہاں دیکھا کہ انما تو مر چکی ہے، انما کی لاش اسپتال پہنچائی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کی موت خون میں شوگر کی مقدار کی کمی اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردوں کی خود سے دس سال بڑی عمر کی عورت سے شا...

نفسیاتی امور کی مشیر ہوازن بن زغر نے کہا ہے کہ بہت سے مرد ایسے ہیں جو خود سے 10سال بڑی خواتین سے شادی کرتے ہیں کیونکہ انہیں بیوی کی نہیں بلکہ ماں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان عمر کا عام فرق 3سے 5سال تک ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ تحقیق اور اعداد وشمار سے پتا چلتا ہے کہ اگر کوئی عورت اپنے سے 10سال چھوٹے مرد سے شادی کرتی ہے تو اس سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے،نفسیاتی مشیر نے بتایا کہ شادی کی پہلی مدت کے دوران دونوں فریقوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے درمیان کئی اختلافات اور رکاوٹیں ہیں جو دونوں فریقوں کے درمیان مسائل کو گھمبیر کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمان، شاہ عبداللہ دوم کی بیٹی شہزادی ایمان ک...

اردن کے شاہی دیوان نے اتوار کے روز شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم کی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا،شاہی دیوان کے مطابق شادی ایک ہفتے کے بعد آئندہ اتوار کو ہو گی،بیان کے مطابق شاہی ہاشمی دیوان کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم اور جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کی شادی 12مارچ 2023کو ہو گی،شاہی دیوان نے اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیا العبداللہ کو دلی مبارک باد پیش کی ہے اور شہزادی ایمان اور مسٹر تھرمیوٹس کی زندگی بھر کی خوشیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیا کی سب سے بڑی بیٹی شہزادی ایمان کی وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس سے منگنی کا اعلان جولائی 2022میں کیا گیا تھا،اس کے بعد اگست 2022میں ان کے بھائی ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کی سعودی شہری رجوا خالد بنت مساعد بن سیف بن عبدالعزیزالسیف سے منگنی کا اعلان کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کے 4عرب ملکوں سے بغیر ویزا داخلے کے معاہ...

روسی نائب وزیر خارجہ یوگینی ایوانوف نے تصدیق کی کہ روس 11ممالک کے ساتھ روسی شہریوں کے بغیر ویزا داخلے کے لیے کام کر رہا ہے۔ جن ملکوں سے ویزا منسوخ کرنے کے معاہدوں پر کام ہو رہا ان میں 4عرب ممالک بحرین ، عمان ، سعودی عرب اور کویت بھی شامل ہیں،ایوانوف نے بتایا کہ متعدد ملکوں کے ساتھ روسی شہریوں کے ویزا کے خاتمے کے بارے میں حکومتی معاہدوں کے منصوبے مختلف مراحل میں ہیں، جن ملکوں کے ساتھ ویزا منسوخی کے لیے بات چیت چل رہی ہے ان میں بحرین ، عمان ، سعودی عرب ، بہاماس ، ننگے فادوس ، ہیٹی ، زیمبیا ، کویت ، ملائیشیا ، میکسیکو ، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو شامل ہیں،روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے معاہدوں پر بات چیت کرنے اور حمتی مرحلے تک پہنچنے کا عمل جاری ہے۔ روسی فریق اور اس کے شراکت دار ان معاہدوں پر دستخط کے لیے کام کر رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاہدے ختم ہوجائیں گے۔ دستخط ہوئے تو روسی وزارت خارجہ یقینی طور پر اس کا اعلان کر دے گا،واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گذشتہ فروری میں اعلان کیا تھا کہ روس 11ممالک کے ساتھ ویزا کے بغیر داخلے کا نظام متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق برازیلین صدر پر سعودی گھڑی اور تحائف من...

حال ہی میںمعزول کئے گئے سابق برازیلین صدر جیر بولسونارو کو تین ملین ڈالرز مالیت کے تحائف کی غیر قانونی منتقلی کے نئے الزام کا سامنا ہے،برازیلینمیڈیا نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2021میں اس وقت کے صدر بولسونارو کو سعودی حکومت نے زیورات اور قیمتی گھڑی تحفے میں دی،رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر نے غیر ملکی تحائف اپنے مشیرکے ذریعے خفیہ طور پربرازیل منتقل کرنے کی کوشش کی،برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے،ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال پہلی مرتبہ چاند خانہ کعبہ کے عین او...

سعودی عرب میں رواں سال پہلی بارچاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا،عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں یہ نظارہ دیکھنے کیلئے متعدد لوگ مکہ مکرمہ پہنچے ، دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے تعین کیا جاسکتا ہے ،جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاھر کا کہنا تھا کہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7بج کر 43منٹ پر چاند 89.5ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آیا،چاند پاکستانی وقت کیمطابق رات 12بج کر 43منٹ پرخانہ کعبہ کیاوپر آیا، ایسا 2023کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرین حادثہ،یونانی وزیر اعظم نے ہلاک ہونیوالے...

یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتاکیس نے گزشتہ ہفتے ہونے والے ٹرین حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 57افراد کے اہل خانہ سے معافی مانگ لی،غیر ملکی میڈیا مطابق یونانی وزیر اعظم نے اپنے فیس بک پیغام میں لکھا کہ بطور وزیر اعظم میں سب کا مقروض ہوں، لیکن خاص طور پر متاثرین کے لواحقین کا اور ان سے معافی کی درخواست کرتا ہوں،دوسری جانب یونان میں ٹرین حادثے کے بعد ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف ایتھنز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور مظاہروں کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 5مظاہرین کو گرفتار کیا گیا،پولیس کے مطابقہزاروں فراد نے احتجاج میں شرکت کی، کچھ مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی اور پیٹرول بم پھینکے جبکہ پولیس نے جوابی آنسو گیس اور سٹن گرنیڈ فائر کیے، جس سے چند منٹوں میں مرکزی سنٹاگما اسکوائر کو مظاہرین سے خالی کروا لیا گیا،مظاہرین نے مبینہ طور پر مرنے والوں کی یاد میں سینکڑوں سیاہ غبارے آسمان پر چھوڑے جن پر حکومت کے خلاف تنقیدی جملے درج تھے،لاریسا میں ایک 59سالہ سٹیشن ماسٹر جس پر لاپرواہی سے قتل عام کا الزام لگایا گیا تھا کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے حراست میں لے لیا گیا، اسکے وکیل نے بتایا کہ سٹیشن ماسٹر نے اس حادثے میں کچھ ذمہ داری لی ہے، لیکن یہ پوری کہانی نہیں تھی ، اس معاملے میں اہم عناصر ہیں جن کی جانچ کی ضرورت ہے،یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یونان کے شہر لاریسا کیقریب مسافر اور مال بردار ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جبکہ 2بوگیوں میں آگ لگی تھی ، مسافر ٹرین میں تقریبا 350مسافر سوار تھے جبکہ حادثے کے نتیجے میں 57افراد ہلاک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاراباخ تنازع، آذربائیجان اور آرمینیا کے درم...

آذربائیجان کے متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں آذربائیجان کے فوجیوں اور نسلی آرمینیائی باشندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ فوجیوں نے ایک قافلے کو روکا جس کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ علاقے کے مرکزی قصبے سے باہر کے علاقوں میں ہتھیار لے کر جا رہا تھا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوئے،وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ آذربائیجان کو لاچین، خانکیندی سڑک پر ایک مناسب چوکی بنانے کی ضرورت ہے،دوسری جانب آرمینیا کی وزارت خارجہ نے آذربائیجان کی جانب سے لگائے گئے ہتھیاروں سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاراباخ میں آرمینیائی وزارت داخلہ کے تین اہلکار مارے گئے ہیں، قافلہ دستاویزات اور ایک سروس پستول لے کر جا رہا تھا، آذربائیجان کی جانب سے یہ اقدام ایک اشتعال انگیزی ہے جس کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اعلی قیادت کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی،آرمینیائی وزارت خارجہ نے کہا کہ لاچین کوریڈور اور نگورنو کاراباخ میں ایک بین الاقوامی حقائق تلاش کرنے والی ٹیم بھیجنا ایک اہم ضرورت بنتا جا رہا ہے،واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان 30سال سے زیادہ عرصے میں دو جنگیں لڑ چکے ہیں دونوں سابق سوویت ریاستیں آزاد ہیں،آذربائیجان کے آرمینیائی آبادی والے انکلیو کاراباخ کے کنٹرول کے لیے لڑائیاں ہزاروں جانیں لے چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش،روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ...

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں پرہجوم روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں،غیر ملکیمیڈیاکے مطابق آگ نے تیزی سے پناہ گزینوں کے بانس اور ترپالوں سے بنے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے نتیجے میں تقریبا 2ہزار گھر جل کر راکھ ہوگئے جس کے باعث 12ہزار افراد کھلے آسمان تلے آ گئے،آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے،بنگلہ دیش کے پناہ گزینوں کے کمشنر میزان الرحمن نے بتایا کہ آگ سے تقریبا دو ہزارپناہ گاہیں جل کر کاکستر ہو گئیں جس سے 12 ہزارافراد جبری طور پر بے گھر ہوئے، آگ پر تین گھنٹے میں قابو پالیا گیا لیکن کم از کم 35مساجد اور پناہ گزینوں کے لیے 21تعلیمی مراکز بھی تباہ ہو گئے ہیں،انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے کارکن نے بتایا کہ کیمپ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، بنیادی خدمات جیسے پانی کے مراکز اور جانچ کی سہولیات بھی متاثر ہوئی ہیں،بنگلہ دیش کی وزارت دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2021سے دسمبر 2022کے درمیان روہنگیا کیمپوں میں آتشزدگی کے 222واقعات ہوئے جن میں آتش زنی کے 60واقعات بھی شامل ہیں، مارچ 2021میں بستی کے ایک کیمپ میں آگ لگنے سے کم از کم 15افراد ہلاک اور تقریبا پچاس ہزار افرادبے گھر ہو ئے،خیال رہے کہ روہنگیا بڑی تعداد میں بدھ مت میانمار کے مسلمان ہیں جہاں انہیں نسلوں سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کی نجی ایئرلائن کی پرواز کی الماتے میں...

تہران سے بیجنگ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں روس کی فضائی حدود میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر طیارے کو قازقستان کے الماتے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہان ایئر کی پرواز ڈبلیو 579نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:24بجے تہران انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیجنگ کے لیے اڑان بھری ، تقریبا ڈھائی گھنٹے کی پرواز کے بعد ایئربس اے 340طیارہ روس کی فضائی حدود میں 35ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ طیارے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور جہاز نے اچانک زمین کی جانب ہچکولے کھانے شروع کر دیے،ایئر ٹریفک کنٹرول کے رابطہ کرنے پر پائلٹ نے قازقستان کے الماتے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ، اس دوران لگ بھگ نصف گھنٹے تک تمام پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کو روک دیا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق طیارہ باحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا اور تمام مسافر محفوظ رہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم میں بچوں کے اعت...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے راستے، نظریے، نظام اور ثقافت میں بچوں کا اعتماد پیدا کرنے کی مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی قومی مقننہ ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں صوبہ جیانگسو کے وفد کے اپنے ساتھی نائبین کے ساتھ تبادلہ خیال میں کہی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ نئے دور کے اساتذہ کو چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے فروغ اور سوشلسٹ مقاصد آگے بڑھانے کے لئے قابل نوجوانوں کی ایک نئی نسل تیار کرنے کی کوشش کرنی چا ہئیے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی تعلیم کو 5 ہزار سالہ چینی ثقافت سے اعلیٰ مواد اخذ کرکے اسے مغربی تہذیب کی کامیابیوں میں شامل کرنا  چا ہئیے۔

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،پی ایم 2.5 کثافت میں ایک دہائی کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا)وزیر حیاتیات اور ماحولیات ہوانگ رین چھیو نے کہا ہے کہ چین میں فضائی آلودگی کے ایک اہم اشاریے پی ایم 2.5 کثافت میں گزشتہ 10 برسوں  کے دوران 57 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ہوانگ نے جاری دو سیشنز کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ چین کے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 2012 سے 2021 تک فی یونٹ مجموعی مقامی  پیداوار  کے حساب سے 34.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

وزارت حیاتیات اور ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق  2022 کے دوران پی ایم 2.5 کثافت  گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد کم ہو کر 29 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر رہ گئی ہے۔

وزیر کے مطابق چین 2023 کے دوران آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے  کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا قانون ساز ادارے کے سالانہ اجلاس...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں صوبہ جیانگ سو کے وفد میں شامل اپنے ساتھی نائبین کے ساتھ غور و خوض کے عمل میں حصہ لیا۔

 

 

چین، دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی  کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ جیانگ سو کے وفد میں شامل اپنے ساتھی نائبین کے ساتھ غوروخوض کے عمل میں حصہ لیا۔(شِنہوا)

 

چین، دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی  کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ جیانگ سو کے وفد میں شامل اپنے ساتھی نائبین کے ساتھ غورو خوض کے عمل میں حصہ لیا۔ (شِنہوا)

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین مقامی طلب میں توسیع کا خوا ہشمند ہے، ورک...

بیجنگ (شِنہوا) قومی مقننہ میں غورو خوض کے لئے پیش کر دہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق چین رواں سال مقامی طلب میں تو سیع کر ے گا۔

رپورٹ کے مطابق کھپت کی بحالی اور توسیع کو ترجیح دی جائے گی اور کثیر چینلز کے ذریعے شہری اور دیہی رہائشیوں کی آمدن میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سرمایہ کا ری اور پا لیسی مراعات کے ذریعے سرمایہ کا ری کو مئوثر طریقے سے فروغ دینا چا ہئے۔ 

اس کے ساتھ زیادہ نجی سرمائے کی حوصلہ افزائی کی جانی چا ہئے اور انہیں مرکزی ریاستی منصوبوں اور ایسے منصوبوں کی طرف راغب کرنا چا ہئے جس کا مقصد علاقوں میں کمزوری کو دور کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجویز دی گئی ہے کہ رواں سال مقامی حکومتوں بارے خصوصی مقاصد کے لئے 38 کھرب یوآن مختص کئے جا ئیں گے۔

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ میں 3.9 شدت زلزلے کے جھٹکے

دیہی سندھ کے علاقے نینگ شریف کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ ہوئی جس کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز منچھر جھیل کے جنوب سے 22کلو میٹر کی دوری پر تھا۔ زلزلہ پیر کی صبح 6بجکر 2منٹ پر ریکارڈ ہوا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت نے لاہور میں 11 مارچ کو عام تعطی...

پنجاب حکومت نے حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر گیارہ مارچ کو لاہور میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 11 مارچ کو لاہور ضلع کی حدود میں عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ 11 مارچ کو لاہور کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شادی کیلئے کم سے کم عمر کا تعین ریاست کا اخت...

وفاقی شریعت کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریاست کو اختیار ہے شادی کے لئے کم سیکم عمر کا تعین کرے۔ وفاقی شریعت کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین پر مشتمل بینچ نے سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کے تحت شادی کی کم سے کم عمر سے متعلق درخواست کی۔ سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کے خلاف درخواست اسلام قبول کر کے پسند کی شادی کرنے کے کیس میں نو مسلم لڑکی آرزو فاطمہ کے سابق شوہر علی اظہر کی جانب سیدائرکی گئی تھی۔ عدالت نے فریقین کا فیصلہ سننے کے بعد قرار دیا کہ ریاست کو اختیار ہے کہ شادی کیلئے کم سے کم عمر کا تعین کرے، ریاست کا یہ اقدام اسلامی قوانین کے متصادم نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قانون کی حکمرانی کی بات کرنیوالے نے گرفتاری...

وفاقی وزیر ماحولیات و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کی بات کرنیوالے عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے جھوٹ بولا کہ وہ گھر پر نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان نے لکھا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے ماضی میں تمام سیاسی مخالفین کو انتقام کیلئے جیل بھیجا، آصف علی زرداری اور دیگر تمام سیاستدانوں نے من گھڑت کیسز میں جرات اور حوصلے سے گرفتاری دی، عمران خان قانونی اور عدالتی کارروائی کو روکنے کے لئے ہر بار کارکنان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ذاتی طور پر پولیس سے عدالتی نوٹس بھی وصول نہیں کرتے، گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت پارک میں چھپ گئے، پولیس کو خالی کمرہ دکھایا گیا لیکن پولیس کے جانے کے بعد باہر آئے، قوم اور کارکنان کو قانون کی حکمرانی اور اخلاقیات پر لیکچر دیا۔ سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پوری قوم کیلئے الگ اور اپنے لئے الگ قانون اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، عدالتی اور پولیس کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور جھوٹ بولنے پر عدالت سختی سے نوٹس لے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلزپارٹی کا کراچی میں اپنا میئر لانے کا خو...

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے نمبرز کم کرنا پیپلز پارٹی کا کام ہے، پیپلز پارٹی کا کراچی میں جیالا میئر لانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جعل سازی کر کے جماعت اسلامی کے نمبر کم کر دیئے گئے، پی ٹی آئی بھی وہی کام کر رہی ہے جو پیپلز پارٹی نے کیا، ہم میں تو ظرف ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی بھی بات کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ نمبر تبدیل کرسکتے ہیں، تاخیر کرسکتے ہیں مگر کراچی پیپلز پارٹی کا نہیں، پیپلزپارٹی کو بھی بتایا کہ وہ کراچی نہیں جیت سکتی، کراچی کے عوام سمجھتے تھے کہ اب کراچی کے حالات بہتر ہوں گے، خود کو عوام کا چیمپئن کہنے والے اپنی جماعت میں جمہوری نہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کروانے کے پیچھے صرف جماعت اسلامی تھی، اس وقت الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان جیسا بزدل آج تک پاکستان کی سیاسی ت...

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان جیسا جھوٹا اور بزدل شخص آج تک پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں آیا۔ عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی دہائیاں دینے والے شخص کی اصلیت کل پوری قوم نے ٹی وی سکرین پر دیکھی، لوگ خفاہیں کہ ہمارے لیڈر کو گیدڑ کیوں کہا جارہا ہے، اب انہوں نے پلستر اتارا ہے تو پولیس کو دیکھ کر باتھ روم میں گھس گئے ہیں۔ لیگی رہنما نے کہا لیڈر وہ ہوتا ہے جو نوازشریف کی طرح سیاسی انتقام کو ہنستے ہنستے برداشت کرتا ہے، گیدڑ وہ ہوتا ہے باتھ روم میں چھپ جاتا ہے، جس کی پولیس کو دیکھ کر طبیعت خراب ہوجاتی ہے، گیدڑ وہ ہوتا ہے جو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کرتا ہے، اس آدمی نے جان بوجھ کر خطرے کا ڈرامہ بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا آج کل پی ٹی آئی کو پاکستان ٹرک انصاف کہتے ہیں، ایک شخص نے پاکستان کے تمام اداروں کے خلاف اعلان جنگ شروع کر رکھا ہے، جو عدلیہ عمران خان کو ریلیف دے وہ ان کو پسند ہے، جو لوگ قانون کی بات کرتے ہیں وہ عمران خان کو پسند نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سلاخوں میں عمران خان جیسا فتنہ پھنسا ہوا ہے، عمران خان پاکستان کی ہر طرح کی تباہی میں شریک ہے، عدالت ان کو بلارہی ہے یہ توشہ خانہ میں پیش نہیں ہورہے ، کوئی عدالت یہ کہنے کی روادار نہیں کہ جا اور تفتیش میں شامل ہو، آئندہ ہمیں کوئی قانون اور انصاف کا بھاشن نہ دے، عمران خان کے لئے کوئی قانون نہیں، صرف وہ قانون ہے جو عمران خان کہہ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم الیکشن التوا کے لیے کچھ بھی کرسکتی...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آخر بلورانی کو سیلاب زدگان یاد آگئے، الیکشن میں حصہ لینے اور وزارتوں سے نکلنے کا اعلان بھی کر دیا، عنقریب امریکا کا چوتھا دورہ کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پاکستان میں جھمکا اور ٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی ہے، پی ڈی ایم الیکشن التوا کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے، الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جو پابندی لگائی گئی اور اس کی گرفتاری کیلئے جو پولیس بھیجی گئی اس سے معلوم ہوتا ہے پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کا مسئلہ مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اور پابندی ہے، 4 بجے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کروں گا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف مہنگے سٹوروں کے چکر لگا رہے ہیں، غریب سستے بازار میں دھکے کھا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری میں...

وزیراعظم محمد شہبا زشریف نے سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی لعنت کو پاک کرینگے ، دہشتگرد ی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا مذموم ایجنڈ ے کاحصہ ہے ، شہداء نے ملک کی خاطر لازوال قربانیاں دیں ، شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سبی میں دھماکے کی مذمت کی ، وزیراعظم نے سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا ، وزیراعظم شہبازشریف نے شہید اہلکاروں کے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے ، ارض وطن کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کریں گے ، شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ رب العزت شہداء کے درجات بلند کرے ،ا ور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے وزیراعظم شہبازشریف نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات ضروری ہیں،صدر م...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات ضروری ہیں،ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو روزگار فراہم کیا جائے،9فیصد لڑکیاں 12ویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھتی ہیں ، ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہیں کہ خواتین کو تعلیم فراہم کرے۔پیر کے روز صدر پاکستان عارف علوی کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ملک جو کلمہ کی بنیاد پر بنا ہو اور اس کی ترجیحات ٹھیک نہ ہو وہاں کام خراب ہوجاتے ہیں ، ہمیں اس ملک کے لئے کام کرنا پڑے گا نہ کہ ان لوگوں سے امید لگائے ، جن کو کام کرنے کا پتہ نہیں نہ وہ اپنی سیاست کرے ملک کے اندر نئے قانون لائے لائے ، دورات صدارت مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ بنا یا گیا ، 2سال تک میں مقدمے کا سامنا کرتا رہا ، جج صاحبان کو یہ بات نظر نہیں آئی کہ کون دہشتگرد ہیں، اصل دہشتگرد جو ہیں وہ آزاد معاشرے میں زندگی گزاررہے ہیں، حکومت پاکستان صحت کے شعبہ میں کام کرے ، تعلیم کے شعبہ میں عوام کو سہولت فراہم کرے ، انڈیا ، بنگلہ دیش سوفیصد بچے سکول جاتے ہیں اور پاکستان میں 68فیصد بچے سکول جاتے ہیں ، تعلیم معاشرے کے لے بہت ضروری ہے ، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرتا ۔ غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات ضروری ہیں ،ملک کی ترقی کے لئیے ضروری ہے کہ عوام کو روزگار فراہم کیا جائے ، خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ، ملک کی ترقی کے لئے ضرویر ہیں کہ ان کو ان کے حقوق فراہم کی جائیں ، 9فیصد لڑکیاں 12ویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھتی ہیں ، ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہیں کہ خواتین کو تعلیم فراہم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین تعاون پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری کو اپ...

چین پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری کی اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کے لیے اپنی ٹیکنالوجی اور آلات پاکستا ن منتقل کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چائنا فرسٹ میٹالرجیکل گروپ کمپنی لمیٹڈ کی پاکستا ن برانچ کے جنرل منیجر لی شینگ نے گوادر پرو کو ایک انٹرویو میں کیا ۔ لی نے مزید کہا چین کی جانب سے ٹیکنالوجی اور آلات کی منتقلی کے ساتھ پاکستان کی سٹیل کی صنعت زیادہ توجہ مرکوز اور زیادہ ماحول دوست ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ موجودہ کم معیار کے معدنی وسائل کا بہتر استعمال کر سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں سٹیل کی صنعت کی پیداوار اس کی مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ اسٹیل شماریاتی کتاب 2020 اور ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی اسٹیل اور لوہے کی مقامی طلب اوسطاً 7.3 ملین ٹن سالانہ ہے، جب کہ اس کی سالانہ پیداوار صرف 3.8 ملین ٹن ہے۔ گوادر پرو کے مطابق طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے، پاکستان مختلف ممالک سے درآمدات کر رہا ہے، جس پر ضرورت سے زیادہ لاگت آ تی ہے۔ پاکستان کے معدنی وسائل کا ناقص معیار اسٹیل کی درآمدات پر انحصار کی ایک بڑی وجہ ہے۔ دریں اثنا، معدنی وسائل نسبتاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مرکوز ہیں جہاں حالات نسبتاً پیچیدہ ہیں، جس کی وجہ سے معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانا مشکل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق لی شینگ نے کہا پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری نسبتاً پسماندہ ہے، ترقی کی مجموعی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ پ اسٹریم میں، اس کے مقمی معدنی وسائل بہت زیادہ ہیں اور کوئلے اور لوہے کے ذخائر بہت زیادہ ہیں۔

ڈاؤن اسٹریم میں، پاکستان کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی خدمات کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اور اسٹیل کی طلب بڑھ رہی ہے، جو اس صنعت کی ترقی کے لیے بہت سازگار ہے۔ لی کی تحقیق کے مطابق پاکستان میں ایک پہاڑی علاقہ ہے جو ملک کے 60 فیصد سے زیادہ حصے پر محیط ہے۔ تاریخی طور پر متواتر ارضیاتی سرگرمیوں نے معدنی وسائل کی ایک بڑی تعداد پیدا کی ہے، پاکستانی خام لوہے کو ملک بھر میں خاص طور پر پنجاب اور بلوچستان میں، تقریباً 950 ملین ٹن کے ثابت شدہ کان کنی کے ذخائر کے ساتھ ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ اسٹیل کی صنعت پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور قومی معیشت میں 5 فیصد حصہ ڈالتی ہے، پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (پی اے ایل ایس پی) کے سیکرٹری جنرل واجد بخاری نے گوادر پرو کو بتایا کہ 20 سے زائد بڑے اسٹیل صنعتی یونٹ تنوع کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،پاکستان کی بنیادی سطح پر اسٹیل مسابقت کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایف ایف اسٹیل کے سینئر مشیر حسن د اود بٹ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر نے پاکستان کی تعمیراتی منڈی کی مضبوط ترقی اور صنعتی ایڈجسٹمنٹ کو فروغ دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق حسن نے کہا صنعت کی ترقی سے اسٹیل مانگ میں اضافہ ہو گا جس کے لیے پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری کو پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چین کے ساتھ تعاون پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری میں پسماندہ ٹیکنالوجی اور کم کارکردگی کے موجودہ مسائل کو حل کرے گا، جو دونوں ممالک کی تکمیلی ترقی کی سمت ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گزشتہ دس سالوں میں بی آر آئی ممالک کے ساتھ چ...

چین اور بی آر آئی ممالک کے درمیان ''2013 سے 2022 تک، اشیا کی تجارت کا حجم 1.04 ٹریلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2.07 ٹریلین امریکی ڈالر ہو گیا ہے، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 8 فیصد ہے ۔گوادر پرو کے مطابق چین کے معاون وزیر تجارت چن چن جیانگ نے بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسی عرصے میں بی آر آئی ممالک میں چین کی مجموعی دو طرفہ سرمایہ کاری 270 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے بتایا کہ دس سال قبل بی آر آئی کو پیش کرنے کے بعد سے اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 2022 کے آخر تک، چینی کمپنیوں نے بی آر آئی ممالک میں بیرون ملک اقتصادی اور تجارتی تعاون کے زونز میں کل 57.13 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ، جس سے 421,000 ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ 2013 سے 2022 تک، بیرون ملک چین کے آدھے سے زیادہ کنٹریکٹ شدہ پروجیکٹس بی آر آئی ممالک میں ہیں،دستخط کیے گئے نئے معاہدوں کی کل مالیت اور بی آر آئی ممالک میں مکمل ہونے والے منصوبوں کا کل کاروبار بالترتیب 1.2 ٹریلین اور 800 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چن نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید گہرا اور مستحکم کرتا رہے گا۔ گوادر پرو کے مطابق حکومت بین الاقوامی صنعتی تعاون میں اپنی شمولیت کو گہرا کرے گی اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے ڈھانچے کو بہتر بنائے گی۔

چین کا مقصد مزید ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کو فروغ دینا اور بی آر آئی سے متعلقہ پورے خطے پر محیط ایک آزاد تجارتی زون نیٹ ورک کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ بی آر آئی ممالک کے ساتھ چین کے تعاون کے ایجنڈے میں سبز ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور نیلی معیشت کو سرفہرست رکھا جائے گا۔ چین انفراسٹرکچر، توانائی، صنعت اور تجارت میں تعاون کو مزید سرسبز بنائے گا۔ ''سلک روڈ ای کامرس'' پائلٹ زونز کاروبار کے نئے انداز کو فروغ دینے کے لیے قائم کیے جائیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وبائی پابندیوں کے باوجود، تجارتی حجم پچھلے 3 سالوں میں اوپر کی طرف رہا ہے۔ 2022 میں پاکستان کی چین کو سمندری خوراک کی برآمدات میں 42 فیصد، چاول کی برآمدات میں 53 فیصد اضافہ ہوا۔ 2022 کے پہلے نو ماہ میں پاکستان کی چین کو برآمدات 2018 کے پورے سال کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زیادہ تھیں، جو چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے (CPFTA) کے عملدرآمد کو ظاہر کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق دریں اثنا، چین رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا اور رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار رہا، جس نے اس کی ایف ڈی آئی میں 23.83 فیصد، یا 102.5 ملین ڈالر کا حصہ ڈالا۔ گوادر پرو کے مطابق توقع ہے کہ سی پیک کی چھتری تلے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں، وہ مستقبل قریب میں نہ صرف چین بلکہ دیگر ممالک سے بھی پاکستان کے لیے مزید ایف ڈی آئی کو راغب کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اقتصادی چیلنجوں پر قابو پا لیا، گزشتہ...

چین نے اقتصادی چیلنجوں پر قابو پا لیا اور 2022 میں 3 فیصد کی مستحکم جی ڈی پی نمو کے ساتھ کامیابیاں حاصل کیں، یہ بات چین کے قومی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری شماریاتی بیان میں بتائی گئی ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جی ڈی پی نے 2022 میں 121 ٹریلین یوآن کی بلند ترین سطح کو چھو لیا، جس نے بالترتیب 2020 اور 2021 میں حاصل کردہ 100 ٹریلین اور 110 ٹریلین یوآن کی حد کو عبور کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ماہرین نے کہا کہ چینی معیشت نے پہلی سہ ماہی میں 4.8 فیصد کی توقع سے بہتر شرح نمو کے ساتھ سال کا آغاز کیا، اس کے بعد دوسری سہ ماہی میں غیر متوقع جھٹکوں کی وجہ سے تیزی سے سست روی آئی۔ تیسری سہ ماہی میں ترقی کی حامی پالیسیوں کا نفاذ دیکھا گیا جس کی کل مالت 4.2 ٹریلین یوآن تھی، جس نے معیشت کو تیزی سے دوبارہ پٹری پر لایا۔ ان کوششوں کی بدولت چوتھی سہ ماہی میں بحالی کی رفتار برقرار رہی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 2022 میں، چین نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی صارف مارکیٹ اور سب سے بڑی آن لائن ریٹیل مارکیٹ کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے کووڈ 19 کے اثرات سے انکار کیا، جس کی کل ریٹیل سیلز ویلیو 44 ٹریلین یوآن ہے۔ اس نے مسلسل 14ویں سال بھی دنیا کی دوسری سب سے بڑی درآمدی منڈی کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے 2023 کے دو سیشنز کے دوران ایک انٹرویو میں ''ٹو سیشنز'' کے نائب نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا کاروباری ماحول، بہتر میکانزم اور لوگوں کے لیے بڑھتی ہوئی آمدنی سے ہے۔ ملک اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔ بیان کے مطابق چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2022 میں سالانہ 6.3 فیصد بڑھ کر 1.23 ٹریلین یوان کیساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، بیلٹ اینڈ روڈ ( بی آر آئی ) ممالک کی سرمایہ کاری 17.2 فیصد بڑھ کر 89.1 بلین یوان ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روپے کی قدر بحال ہونے لگی، ڈالر کی قیمت میں...

روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ جاری ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 46 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 276 روپے پر ٹریڈ کر تا رہا ۔ یاد رہے کہ انٹربینک میں 2 کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 9 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 415 پوائنٹس اضافہ کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 752 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا...

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاوس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ٹیک ہاوس کے قیام سے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔ سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود السا انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں۔ اس کمپنی کو 2009 میں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا، جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفسز ہیں۔ شہزادہ فہد نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں 300سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے گاجن کی مالیت 100ملین ڈالر ہوگی سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی موجودہ کمزور معاشی صورتحال میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت قدم ثابت ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،عمران خان نے وارنٹ کی منسوخی ک...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔ عمران خان کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیل...

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور دیگر کے خلاف ایڈووکیٹ شاہد رانا کے توسط سے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کوئی بھی معاملہ ہو، میں اسے سنجیدہ لیتا ہوں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں تقریر کی اور یہ معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ مریم نواز نے 6 مواقع پر توہین عدالت کی ہے۔ یہ درخواست میں نے اپنی مشہوری کے لیے نہیں کی۔ ہمیں توہینِ عدالت کے قانون پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرے ۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب...

بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کیٹرک کے قریب دھماکے سے 9 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کے بعدکوئٹہ واپس آ رہے تھے، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کیمطابق بولان دھماکا خودکش تھا، دھماکیکے بعد بم ڈسپوزل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور دھماکے کے بعد علاقے کو سرچ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں، بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرکے صوبے کو پسماندہ رکھنیکی سازش کی جارہی ہے۔ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ایسی تمام سازشوں کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائیگا۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بھی بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے حملے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے کم ترقی یافتہ مم...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ ممالک کی پائیدار ترقی کیلئے کا نفرنس کا بروقت انعقاد کیا گیا ، پاکستان اور قطر کے تعلقات دیرینہ اور خواشگوار ہیں، ہمیں ملکر ترقی یافتہ ملکوں کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو بہت زیادہ متاثر کیا ،پیرکے روز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک سے متعلق کانفرنس کے پانچویں اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو غربت اور غذائی قلت کا سامنا ہے ، پاکستان سماجی اور اقتصادی ترقی اس فورم کی بھر پور حمایت کرتا ہے ، پاکستان اس فورم سمیت تمام اہم فورمز پر کم ترقی یافتہ ممالک کی آواز کو اجاگر کرتا رہے گا ، کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے ویکسین کی فراہمی تسلسل کیساتھ یقینی بنانا ضروری ہے ، کم ترقی یافتہ ملکوں کے عوام کو سماجی تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، کم ترقی یافتہ ممالک کو جدید ٹیکنالوضی میں بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان دوحہ پروگرام آف ایکشن کے نفاذ کی بھر پور حمایت کرتا ہے ، ساؤتھ کو آپریشن فریم ورک کے تحت عالمی شراکت داری کی حمایت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے حج کوٹہ پر پاب...

زرمبادلہ بچانے کے لئے حکومت نے حج پر کوٹے کی پابندی لگا دی ہے، اس اقدام سے 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہو سکے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا،اسے منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے اوورسیز پاکستانیز اپنے عزیز و اقارب کو زرمبادلہ کی صورت میں ادائیگی کرکے حج پر بھیج سکیں گے۔ گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے، حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ رہنے کا امکان ہے۔ حکومت کے پاس عازمین حج کو دینے کے لئے زرمبادلہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے تقریبا 90 ہزار کے قریب عازمین حج کو پاکستانی سپانسر کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی د...

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا۔ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دیں۔ رجسٹرار آفس کے مطابق اسلام آباد کے دو مقدمات میں دیگر ملزمان کی حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے فیصلے کی کاپی نہیں لگائی گئی۔ میاں اسلم اقبال اور فرخ حبیب نے حفاظتی ضمانت کروائی تھی، دونوں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے کی کاپی عمران خان کے کیسز کے ساتھ لگائی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز، عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان کانسٹیبلری پر بم حملے میں 2 سیکیورٹ...

بلوچستان کے ضلع بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کے مقام پر دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے تھے کہ رستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں