• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی قانون ساز 2023 کے دوران 35 بلوں پر غور...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی رواں سال 35 بلوں پر غور کرے گی،جن میں سے کچھ بل پہلی بار غور کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس کے ترجمان وانگ چھاو نے اتوار کو ہونے والے اجلاس سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان بلوں میں آٹھ شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا،جن میں عوامی کانگریس کے نظام کو برقرار رکھنا اور اس میں بہتری لانا،اعلیٰ معیاری سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کا قیام، سائنس اور تعلیم کے ذریعے ملکی ترقی میں پیش رفت، چین کو مضبوط سوشلسٹ ثقافت کے حامل  ملک میں تبدیل کرنا، عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا، ماحول دوست ترقی، سماجی حکمرانی کے نظام کی تکمیل اور قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانا شامل ہے۔

وانگ نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں کے لیے قانون سازی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، جس میں کلیدی اور ابھرتے ہوئے شعبوں کے ساتھ ساتھ خارجہ امور سے متعلق شعبوں میں قانون سازی کو ترجیح دی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ 13ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی نے ایک مضبوط قانونی نظام کے قیام کی جانب تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس کے پانچ سالہ دور میں 47 نئے قوانین بنائے گئے ،111 قوانین پر نظرثانی کی گئی، جبکہ قانون سازی میں عوامی شرکت کے چینلز کو وسعت دی گئی اور قانون سازی کے پورے عمل میں عوامی جمہوریت کی عکاسی کی گئی۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی اور بیلا روسی باکسرز کو مقابلوں میں شرک...

انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے ) کے صدر عمر کریملیو نے کہا ہے کہ روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو اپنے پرچم تلے کھیلوں میں شرکت کی اجازت ملنی چاہیے۔ آئی بی اے نے گزشتہ سال 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) کی گائیڈلائنز کے خلاف گزشتہ اکتوبر میں روسی اور بیلاروسی باکسرز پر سے پابندی ہٹا دی تھی۔ کریملیو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ روسی اور بیلا روسی کھلاڑیوں کو مقابلوں میں شرکت کرنی چاہیے، ہمیں ایک بین الاقوامی ایسوسی ایشن کے طور پر ہر کھلاڑی کی حفاظت کرنی چاہیے، آئی او سی سفارشات دے سکتا ہے لیکن ان کا چارٹر واضح طور پر کہتا ہے کہ کھلاڑی کو سزا دینا یا اس کے حقوق کی خلاف ورزی کرنا ناممکن ہے۔ کریملیو نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اس حوالے سے ایک واضح ضابطہ ہے، اگر کوئی بائیکاٹ یا اس جیسی کوئی چیز کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے تادیبی کمیٹی کا سامنا کرنا پڑے گا، کھیلوں کے کسی اہلکار کو کھلاڑی کی( ملک ) کی سرحدیں متعین کرنے کا حق نہیں ہے، اگر آپ جنگ کی مذمت کرتے ہیں تو آپ کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ آئی بی اے نے کل 11 ممالک کے خلاف روسی اور بیلاروسی باکسرز کی شمولیت کی وجہ سے عالمی چیمپئن شپ کا بائیکاٹ کرنے پر تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوہلی ٹیسٹ میں روٹھی فارم کو منانے میں ناکام...

سابق بھارتی کپتان اور سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا۔ ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں روٹھی فارم کو منانے میں ناکام رہے ہیں، آسٹریلیا سے جاری ہوم سیریز میں بھی ویرات کوہلی اب تک 13، 22، 20، 44 اور 12 رنز بنا پائے، وہ گزشتہ 20 اننگز میں صرف ایک ففٹی ہی بنا سکے ہیں۔ بنگلہ دیش کیخلاف انہوں نے 1، 24، 19 ناٹ آٹ اور 1، انگلینڈ کیخلاف 20 اور 11، سری لنکا کیخلاف 13، 23 اور 45 ، جنوبی افریقہ سے میچز میں 29، 79، 18، 35 بنائے، نیوزی لینڈ کیخلاف 36 اور صفر ان کی کارکردگی رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عادل رشید کے خلاف احمقانہ ریویو، بنگلہ دیشی...

عادل رشید کے خلاف احمقانہ ریویو پر بنگلہ دیشی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی بنگلہ دیش نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں عجیب و غریب ریویو لے لیا جس پر ماہرین کرکٹ بھی دنگ رہ گئے۔ ری پلے میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ عادل نے گیند بیٹ سے کھیلی تھی مگر پھر بھی ایل بی ڈبلیو ریویو لیا گیا، جس پر میزبان ٹیم کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حسن علی کا ناقابل یقین کیچ 'مومنٹ آف دی میچ'...

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بالر حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف بانڈری پر شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو دنگ کر دیا۔ حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف بانڈری پر شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بانڈری سے باہر جاتی ہوئی گیند کو روک کر وین ڈر ڈوسین کے لیے کیچ کا موقع بنایا۔ کراچی کنگز کی اننگ کے 19 ویں اوور میں عرفان خان نیازی نے ٹام کرن کی گیند پر فضا میں شاٹ کھیلا، حسن علی نے بانڈری سے باہر جاتی گیند روک کر وین ڈر ڈوسین کی جانب پھینکی، جس کو وین ڈر ڈوسین نے باآسانی پکڑ لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بالر حسن علی کی اس شاندار فیلڈنگ کو مومنٹ آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے پاکستان سپر لیگ 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کراچی کنگز کے پلے آف میں جانے کے امکانات کو تقریبا ختم کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل کے دوران خواتین کے نمائشی میچ میں...

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوران خواتین کے نمائشی میچ میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔ خواتین کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے، یہ نمائشی میچز پاکستان سپر لیگ مقابلوں کے سائیڈ لائنز پر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق میچز کیلئے انگلینڈ، جنوبی افریقا، آئرلینڈ، بنگلا دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پلیئرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیمی بیمانٹ، ڈانی ویاٹ اور لارین وینفیلڈ ہل کی میچز میں شرکت کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقا کی لاورا وولوارڈٹ، آئرلینڈ کی لاورا ڈینلی بھی پی سی بی سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کی جہاں آرا عالم ، سری لنکا کی چماری اتاپتو اور نیوزی لینڈ کی لی تاہوہو بھی شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے دوران خواتین کے نمائشی میچز میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف کو لانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

المصحف تم إصداره من قبل المملكة العربية السع...

لقد قاموا بإصدار مصحف طال انتظاره لا تترك قريب ولا صديق ولا أحد تعرفه إلا أرسلت له هذا المصحف، فقد بذلت جهودا كبيرة في إعداده. المصحف كاملا مع تفسيره.. ويتم قلب الصفحات بلمس الشاشة من اليسار إلى اليمين.
( 1 ) سورة الفاتحة سميت هذه السورة بالفاتحة؛ لأنه يفتتح بها القرآن العظيم، وتسمى المثاني؛ لأنها تقرأ في كل ركعة، ولها أسماء أخر. أبتدئ قراءة القرآن باسم الله مستعينا به، (اللهِ) علم على الرب -تبارك وتعالى- المعبود بحق دون سواه، وهو أخص أسماء الله تعالى، ولا يسمى به غيره سبحانه. (الرَّحْمَنِ) ذي الرحمة العامة الذي وسعت رحمته جميع الخلق، (الرَّحِيمِ) بالمؤمنين، وهما اسمان من أسمائه تعالى، يتضمنان إثبات صفة الرحمة لله تعالى كما يليق بجلاله.
( 2 ) (الحَمْدُ للهِ رَبِّ العَالَمِينَ) الثناء على الله بصفاته التي كلُّها أوصاف كمال، وبنعمه الظاهرة والباطنة، الدينية والدنيوية، وفي ضمنه أَمْرٌ لعباده أن يحمدوه، فهو المستحق له وحده، وهو سبحانه المنشئ للخلق، القائم بأمورهم، المربي لجميع خلقه بنعمه، ولأوليائه بالإيمان والعمل الصالح.
( 3 ) (الرَّحْمَنِ) الذي وسعت رحمته جميع الخلق، (الرَّحِيمِ)، بالمؤمنين، وهما اسمان من أسماء الله تعالى.
( 4 ) وهو سبحانه وحده مالك يوم القيامة، وهو يوم الجزاء على الأعمال. وفي قراءة المسلم لهذه الآية في كل ركعة من صلواته تذكير له باليوم الآخر، وحثٌّ له على الاستعداد بالعمل الصالح، والكف عن المعاصي والسيئات.
( 5 ) إنا نخصك وحدك بالعبادة، ونستعين بك وحدك في جميع أمورنا، فالأمر كله بيدك، لا يملك منه أحد مثقال ذرة. وفي هذه الآية دليل على أن العبد لا يجوز له أن يصرف شيئًا من أنواع العبادة كالدعاء والاستغاثة والذبح والطواف إلا لله وحده، وفيها شفاء القلوب من داء التعلق بغير الله، ومن أمراض الرياء والعجب، والكبرياء.
( 6 ) دُلَّنا، وأرشدنا، ووفقنا إلى الطريق المستقيم، وثبتنا عليه حتى نلقاك، وهو الإسلام، الذي هو الطريق الواضح الموصل إلى رضوان الله وإلى جنته، الذي دلّ عليه خاتم رسله وأنبيائه محمد صلى الله عليه وسلم، فلا سبيل إلى سعادة العبد إلا بالاستقامة عليه.
( 7 ) طريق الذين أنعمت عليهم من النبيين والصدِّيقين والشهداء والصالحين، فهم أهل الهداية والاستقامة، ولا تجعلنا ممن سلك طريق المغضوب عليهم، الذين عرفوا الحق ولم يعملوا به، وهم اليهود، ومن كان على شاكلتهم، والضالين، وهم الذين لم يهتدوا، فضلوا الطريق، وهم النصارى، ومن اتبع سنتهم. وفي هذا الدعاء شفاء لقلب المسلم من مرض الجحود والجهل والضلال، ودلالة على أن أعظم نعمة على الإطلاق هي نعمة الإسلام، فمن كان أعرف للحق وأتبع له، كان أولى بالصراط المستقيم، ولا ريب أن أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم هم أولى الناس بذلك بعد الأنبياء عليهم السلام، فدلت الآية على فضلهم، وعظيم منزلتهم، رضي الله عنهم. ويستحب للقارئ أن يقول في الصلاة بعد قراءة الفاتحة: (آمين)، ومعناها: اللهم استجب، وليست آية من سورة الفاتحة باتفاق العلماء؛ ولهذا أجمعوا على عدم كتابتها في المصاحف.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کا قومی سلامتی کا قانون "ایک ملک،...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق قانون کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد "ایک ملک، دو نظام" کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے پہلے اجلاس کے ترجمان وانگ چھاؤ نے اجلاس کے آغاز سے قبل ہفتہ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کا نفاذ کے بعد سے، قومی سلامتی کے تحفظ کے اداروں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، قومی سلامتی کا مؤثر تحفظ کرتے ہوئے سماجی نظم کو تیزی سے بحال کیا گیا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہانگ کانگ میں افراتفری سے استحکام کی جانب ایک اہم تبدیلی آئی ہے، ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا گیا ہے، کاروباری ماحول میں بہتری اور ترقی کو معمول پر لایا گیا ہے، علاوہ ازیں وہاں کے رہائشیوں کے حقوق اور آزادیوں کا بہتر تحفظ کیا گیا ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں کا حوالہ دیتے ہوئے وانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے تقریباً 75.7 فیصد شہری ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ سے مطمئن ہیں۔

2022 کے آخر میں، این پی سی کی قائمہ کمیٹی نے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کی متعلقہ دفعات کی تشریح کی، متعلقہ شقوں کی قانونی تعریف کو واضح کرتے ہوئے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے ذرائع اور طریقے وضع کیے۔

ترجمان نے کہا کہ اس سے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے مناسب اور بروقت نفاذ میں حائل عملی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملی ہے۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزارت دفاع کی جانب سے تائیوان کو امریکی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع نے چین کے علاقے تائیوان کو امریکہ کی طرف سے ہتھیاروں کی فروخت کی بھرپور مخالفت کا اظہار کیاہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان، تان کیفئی نے یہ بیان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے نئے مرحلے کی منظوری کے بارے میں میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی اقدام نے چین کے اندرونی معاملات میں واضح طور پر مداخلت کی ہے، تان نے کہا کہ چین اس امریکی اقدام سے سخت غیر مطمئن ہے اور اس معاملے کو امریکہ کے ساتھ بھرپور انداز میں اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ بیانات خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو بری طرح مجروح کیا گیا ہے اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ پیدا ہوگا۔

تان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور فوجی روابط بند کرے، اور مسئلہ تائیوان میں مداخلت اور آبنائے میں کشیدگی کو بڑھانا بند کرے۔

ترجمان  نے کہا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی 'تائیوان کی آزادی' اور بیرونی مداخلت کے خواہاں ہر قسم کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف جوابی اقدامات کرنے اور ملک کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے پختہ تحفظ کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل پیپلز کانگریس کا سالانہ اجلاس اتوار کو...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قومی مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کا پہلا اجلاس اتوار کو شروع ہوگا جو  13 مارچ کی صبح کو اختتام پذیر ہو گا۔

سیشن کے ترجمان وانگ چھاو نے ہفتہ کو بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی امور کی رپورٹ سمیت متعدد رپورٹس کا جائزہ لینے کے علاوہ، این پی سی کے نمائندے قانون سازی کا قانون میں ترمیمی مسودے اور ریاستی کونسل کے اداروں میں اصلاحات کے منصوبے پر غور کریں گے۔

وانگ نے کہا کہ اجلاس میں ریاستی اداروں کے ارکان کا انتخاب اور اس حوالے سے فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اورنگی ٹاون میں اسکول میں فائرنگ کرنیوالا طا...

اورنگی ٹاون کے اسکول میں فائرنگ میں ملوث طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اسکول میں گن اس لیے لایا تھا تاکہ اسکول کے بعد ٹک ٹاک بناسکے لیکن کلاس روم میں پستول لوڈ کررہا تھا کہ گولی چل گئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی تھی جو گزشتہ روز نکال لی گئی اور زخمی ہونے والی لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کاایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ 4 روز قبل اورنگی ٹان کے نجی اسکول کی کلاس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاتھا جس کے نتیجے میں 15 سالہ طالبہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن کے سینے سے جلد کے کینسر کا پھوڑا صاف...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن کے سینے سے جلد کے کینسر کا سبب بننے والا ایک پھوڑا ہٹا دیا گیا ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کے معالج کیون او کونر نے  ایک میمو میں لکھا ہے کہ پچھلے مہینے ایک فوجی ہسپتال میں بائیڈن کی صحت کی تشخیص کے دوران کینسر کا باعث بننے والے اس ٹشو کو ہٹا کر روایتی بائیوپسی کے لیے بھیجا گیا تھا۔

او کونر نے کہا کہ توقع کے مطابق بائیوپسی سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ چھوٹا سا پھوڑا  بیسل سیل کارسنوما  تھا جبکہ تمام کینسر کاسبب بننے والے ٹشوز کو کامیابی سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب مزید علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

جلد کے کینسر کی فاؤنڈیشن کے مطابق بیسل سیل کارسنوما  جلد کے کینسر کی سب سے عام شکل ہے اور تمام کینسروں کی سب سے زیادہ عام قسم ہے۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹر اعظم سواتی اور امجد خان کاکڑ جیل سے ر...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان سے رہا کر دیا گیا۔ پولیس نے اعظم سواتی کو پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں حراست میں لیا تھا جنہیں ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان سے رہا کیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کو اب ختم ہونا چاہیے، پاکستانی اب اپنے ملک کو دیکھ رہے ہیں کہ اس کا کیا حال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے ملک اور ادارے تباہ ہو چکے ہیں، معیشت اور معاشرہ بھی تباہ ہو چکا ہے۔ جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما امجد خان ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر سے رہا ہوگئے،امجد خان کاکڑ نے نارووال میں گرفتاری پیش کی تھی جس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماوں سمیت کارکنوں نے امجد خان کا استقبال کیا، امجد خان کاکڑ پی پی 49 کے امیدوار بھی ہیں۔ رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امجد خان کا کہنا تھا کہ عمران کے حکم پر آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے گرفتاری پیش کی، امید ہے عمران خان مجھے اپنے حلقے سے ٹکٹ دیں گے، نارووال سے صرف میں نے ہی گرفتاری دی اور مجھے بہاولنگر شفٹ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوران تحریک انصاف کے مختلف رہنماں اور کارکنوں نے کئی شہروں میں گرفتاریاں دی تھیں، فواد چودھری نے لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماں کی نظر بندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے نے گلدستہ لانے و...

وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز نے گلدستہ لانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکن کا ہاتھ جھٹک دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز گاڑی سے اترے تو ان کے استقبال کے لیے کھڑے کارکن نے آگے بڑھ کر گلدستہ دینے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان شہباز نے کارکن سے گلدستہ لینے کے بجائے اس کو ہاتھ سے دور کردیا اور روانہ ہوگئے۔ سلمان شہباز کے ساتھ موجود گارڈ نے بھی کارکن کو ہاتھ سے پیچھے ہٹا دیا۔(ن)لیگ کے کارکن نے سلمان شہباز کے رویے پر مایوسی کا اظہارکیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پا...

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی ہے۔ عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پاں پکڑنے پر آگئے ہیں، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اب کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیکوئی لڑائی نہیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اداروں اور امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکا سے "خوشگوار" تعلقات جب کہ اسٹیبلشمنٹ سے "بات" کرنے کے خواہش مند ہیں، یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کیخلاف آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گوا...

احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس میں وزیراعظم کیخلاف نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کرلیا۔ احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے گواہ سابق ایم پی اے عبدالرف مغل نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی اسمبلی پنجاب کا رکن تھا ، حکومت پنجاب کا بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایل ڈی سی کا ممبر منتخب ہوا تھا، میں اس وقت مختلف میٹنگز میں شامل ہوتا رہا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ایل ڈی اے اور پی ایل ڈی سی میں معاہدہ ہوا ، جو بھی چیزیں وہاں اجلاس میں ہوئیں وہ ریکارڈ میں آ چکی ہیں ، 4 اپریل کو میں نے اس کیس کی تفتیش جوائن کی اور بیان دیا۔ عدالت نے نیب کے گواہوں کے بیانات پر جرح کیلیے کارروائی گیارہ مارچ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین ٹشو کلچر لیب آلو کی مقامی پیداوار کو...

پاکستان میں آلو کے بیجوں کا زیادہ تر انحصار درآمدات پر ہے، اس لیے مقامی اعلیٰ معیار کے بیجوں کی قیمت مہنگی ہے، جو بہت سے کم آمدنی والے کسانوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ ہماری ٹشو کلچر لیبارٹری غیر ملکی بیجوں پر ہمارا انحصار کم کرنے کے لیے مقامی طور پر اعلیٰ معیار کے آلو پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شانڈونگ رینبو ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے بیرون ملک پروجیکٹس کے انچارج ڈاکٹر بابر اعجاز نے چائنا اکنامک نیٹ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا آلو ان نادر صورتوں میں سے ایک ہے جس میں پاکستان نہ صرف گھریلو استعمال کے لیے خود کفیل ہے بلکہ ایک برآمد کنندہ بھی ہے۔ گزشتہ سال سیلاب نے پاکستان میں کئی قسم کی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ آلو کی پیداوار مالی سال 21 میں 5.873 ملین ٹن سے بڑھ کر مالی سال 22 میں 7.937 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو کہ 35 فیصد زیادہ ہے کیونکہ سیلاب پنجاب میں نہیں آیا جو کہ آلو کی پیداوار کا مرکز ہے۔ اس کے برعکس پاکستان ہر سال 20,000 ٹن آلو کے بیج درآمد کرتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ساہیوال آلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید اعجاز الحسن نے کہا کہ آلو غریب لوگوں کے لیے فصل نہیں ہے کیونکہ اس کی ابتدائی پیداواری لاگت زیادہ ہے۔ لاگت کا 35 سے 40 فیصد بیجوں پر خرچ ہوتا ہے۔

اس طرح کے جمود کا سامنا کرتے ہوئے، پاکستانی اور چینی کاروباری ادارے تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر بابر اعجاز نے متعارف کرایا کہ بیج کی پیداوار کے علاوہ، متعلقہ آلو کی ضمنی مصنوعات بھی چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، مشینی کٹائی، کیڑوں پر قابو پانے کے مواقع بھی بھرپور ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں آلو کی سب سے عام بیماریوں میں جلد جھلس جانا، تنے کا سڑ جانا وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے برعکس، چینی اقسام زیادہ پیداوار کے ساتھ کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف زیادہ مزاحم ہیں، بالکل وہی جو پاکستان کو اپنے آلو کے جراثیم کو بہتر بنانے کے لیے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق رینبو کے ڈپٹی جنرل مینیجر فین چانگ چینگ نے کہا 2018کے اوائل میں رینبو نے پاکستان کے بیکن ہاؤس گروپ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ اس سال ہمارے زیادہ تر کام جو کہ وبا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے تھے، میں تیزی آنا شروع ہوئی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق فین نے مزید کہا پاکستان کی سب سے بڑی آلو ٹشو کلچر لیب بنانے کے لیے شیڈونگ اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز نے بھی ہمارے منصوبے میں سرمایہ کاری کی ہے۔ اس وقت، لیب کے پہلے مرحلے کی ایک چھوٹے پیمانے پر ٹشو کلچر کی سہولت منصوبہ بندی کے تحت ہے، جس کا ہدف 500 ایم یو (33.3 ہیکٹر) پیدا کرنا ہے، جو تقریباً 1500 ٹن آلو کے بیجوں کے برابر ہے، اور دوسرے مرحلے کو 10,000 ٹن تک وسعت دی جائے گی۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق فین نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے آلو کے بیج درآمدات پر منحصر ہیں، مقامی بیجوں کی سپلائی بڑھانے سے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکتا ہے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر پاکستان مقامی اعلیٰ معیار کے آلو کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا احساس کر سکتا ہے تو ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ وہ دیگر ممالک جیسے عرب ممالک کو بھی مصنوعات برآمد کر سکتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق فین نے کہااس وقت، رینبو اور قطر کے سبزیوں کے اداروں میں بھی گہرا تعاون ہے۔ اس طرح کے طویل المدتی منصوبے سے نہ صرف پاکستانی آلو پیدا کرنے والوں کو درآمدی انحصار سے نجات دلانے میں مدد ملے گی بلکہ زرمبادلہ بھی کمایا جائے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر بابر اعجاز نے اس طرح کے نقطہ نظر پر بات کرتے ہوئے کہا سب سے پہلے، ہمیں اعلیٰ معیار کے بیجوں کی مقامی پیداوار کو یقینی بنانا چاہیے، اور ساتھ ہی ساتھ کاشت کی ٹیکنالوجی اور مشینی سطح کو بھی بہتر بنانا چاہیے۔ تب ہم دوسرے ممالک کو آلو برآمد کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ ہمارے پاس ایسے ممالک کے لیے بہت بڑی صلاحیت ہے جن کے زرعی رقبہ کم ہے یا وہ اپنے آلو کی زیادہ پیداوار نہیں کرتے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے خط...

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے خط گورنر ہاؤس کو موصول ،گورنر خیبرپختونخوا نے خط رات 8بجے موصول ہونے کی تصدیق کردی ، اس موقع پر گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ خط سر بمہر اور سیکرٹری کے نام پر ہے ، خط میں کھولنے کا مجاذ نہیں ، سیکرٹری چھٹی پر پیرکے روز آکر خود خط کھولے گا ، خط کھولنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے تاریخ کے حوالے سے بات جائیگی ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں جو بھی دستیاب تاریخ ہوگی الیکشن کرادینگے ، انتظامات کرانا الیکشن کمیشن کا کالم ہے ، مجوزہ تاریخ وہ دینگے ، میری خواہش تھی کہ صدر مملکت اور ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے ، کل سہ پہر 4متفقہ تاریخ کیلئے صدر مملکت سے رابطہ بھی کیا تھا لیکشن صدر نے رات کو ہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ، اعلان سے قبل صدر تاریخ کیلئے بلا لیتے تو مثبت پیغام مل جاتا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز کیخلاف سماعت 11...

لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔ سپیشل کورٹ سینٹرل لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں سلیمان شہباز اور طاہر نقوی سمیت 15 ملزمان پیش ہوئے، سپیشل جج سینٹرل بخت فخر بہزاد کے رخصت پر ہونے کے سبب ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔ وزیرِ اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے خلاف کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے ملزم اورنگزیب بٹ کی بیماری کی بنیاد پر ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے ملزموں کے وکلا کو بریت کی درخواستوں پر بحث کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیل حکام سے صرف ایک شکایت، کپڑے استری کرنے ک...

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے ، انہوں نے کپڑے استری کرنے کیلئے فرائنگ پین نہیں دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔ واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت مختلف شہروں سے گرفتاریاں دینے والے تحریک انصاف کے رہنماں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے، کارکنوں کی بڑی تعداد نے رہائی پانے والوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہتکِ عزت کیس،عمران خان کے وکیل کی سماعت میں...

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہتکِ عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے سماعت میں التوا کی استدعا کر دی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خواجہ آصف کیخلاف عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر ہتکِ عزت کے کیس کی سماعت ہوئی، فریقین کے وکلا ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نے سماعت میں التوا کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جیل بھرو تحریک کے باعث عمران خان سے رابطہ نہیں ہوسکا، جیل بھرو تحریک میں اسد عمر اور دیگر کی رہائی گزشتہ شام کو ہوئی ہے۔ دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ سماعت ملتوی کر رہے ہیں لیکن زیادہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ میں غیر شفافیت کا الزام لگایا تھا جس پر انہوں نے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کولمبیا میں پرتشدد مظاہرے،پولیس افسر ہلاک، 7...

جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کے جنوبی صوبے کاکیٹا میں مظاہروں کے دوران ایک پولیس افسر ہلاک اور 79 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل کاکیٹا کے رہائشیوں کی جانب سے تیل کی تلاش کرنے والی کمپنی ایمرالڈ انرجی کے کمپانڈ کی ناکہ بندی کے بعد شروع ہونے والوں پر تشدد مظاہروں کے دوران ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ 79 دیگر افسران کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، مظاہرین علاقے میں نئی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے لیے کمپنی سے مدد مانگ رہے ہیں۔ کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ پر تشدد مظاہروں میں اضافہ ہونے سے پہلے یرغمال بنائے گئے پولیس افسران کو یکطرفہ طور پر رہا کر دیا جائے گا، انہوں نے ریڈ کراس سے طبی مدد کی درخواست بھی کی ہے۔ کولمبیا کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جھڑپ میں ہلاک ہونے والے پولیس افسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج ہم پہلے سے زیادہ متحد ہیں۔ کولمبیا کے انسانی حقوق کے محتسب کارلوس کیمارگو جو ثالثی کے لیے موجود تھے نے کہا کہ انہوں نے مظاہرین سے بات کی ہے اور انہیں تیل کی تنصیب پر پیٹرول بم پھینکنے سے روک دیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ فارک باغیوں کا ایک منحرف ذیلی گروپ جس نے 2016 کے امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا اس خطے میں موجود تھا اور ہو سکتا ہے کہ وہ بدامنی کو ہوا دے رہا ہو۔ خیال رہے کہ کولمبیا میں توانائی اور کان کنی کے کاموں کے قریبی علاقوں میں مظاہرے عام ہیں کیونکہ کمیونٹیز کمپنیوں سے سڑکوں اور سکولوں سمیت انفرسٹرکچر کی تعمیر کا مطالبہ کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان،ٹرین حادثے میں57 افرادکی ہلاکت کیخلاف...

یونان میں ٹرین حادثے میں57 افرادکی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ایتھنز سمیت ملک بھر میں ہزاروں افراد انصاف کی فراہمی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی بدانتظامی کے خلاف شدید احتجاج کیا، مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ نہیں جرم ہے، اس پر خاموش نہیں رہ سکتے ، ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ یونان کی حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے مہلک ٹرین حادثے کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کررکھا ہے۔ یونانی وزیر ٹرانسپورٹ نے حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے بھی استعفی دے دیا ہے ، یونانی وزیراعظم نے بھی جائے حادثہ کے دورے میں کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غلطی سے پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو یونانی دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی کے درمیان واقع شہر لاریسا کیقریب مسافر اور مال بردار ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جبکہ 2 بوگیوں میں آگ لگی تھی ، مسافر ٹرین میں تقریبا 350 مسافر سوار تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، تیل کے گودام میں آتشزدگی ، 17 افر...

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں تیل کے گودام میں اچانک آگ بھڑکنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ جکارتہ کے ایک گنجان آباد علاقے میں موجود تیل کے گودام میں لگی ، جس کے فوری بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث آگ گرد و نواح کے رہائشی علاقوں تک پھیلنا شروع ہوگئی ، حکام نے ہزاروں کی تعداد میں موجود قریبی آبادی کو خالی کروادیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری تیل اور گیس کمپنی پرٹامینا کے زیر انتظام شمالی جکارتہ کے علاقے تانا میرا کیگنجان آباد علاقے میں موجود پلمپنگ فیول اسٹوریج اسٹیشن سے انڈونیشیا کی ضروریات کا 25 فیصد ایندھن سپلائی کیا جاتا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 260 سے زائد فائر فائٹرز اور 52 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، آگ لگنے کے واقعے میں 2 بچوں سمیت 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو ئے جبکہ 50 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارشوں کے دوران بجلی گرنے سے پائپ لائن پھٹنے کے باعث گودام میں آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا، گودام میں آگ لگنے سے ملک میں ایندھن کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم نیٹو اتحاد کو مزید مضبوط اور قابل بنا رہے...

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو )کے اتحادیوں کے طور پر ہم اتحاد کو مزید مضبوط اور قابل بنا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن سے جرمن چانسلر اولاف شولز نے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان یوکرین جنگ، نیٹو اتحاد اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران بائیڈن نے یوکرین کے لیے جرمنی کی عسکری اور سیاسی حمایت کو سراہا اورجرمن ہم منصب کو بتایا کہ آپ نے یوکرین کو عسکری مدد فراہم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا اور عسکری حمایت سے ہٹ کر یوکرائنیوں کو جو اخلاقی حمایت دی وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ امریکی صدر نے روس کے تیل اور گیس پر انحصار سے ہٹ کر دفاعی اخراجات میں اضافے اور توانائی کی فراہمی میں تنوع لانے پر بھی جرمنی کی تعریف کی۔ اس موقع پر جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کے لیے مغربی حمایت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ہی اہم سال ہے کیونکہ یوکرین پر روس کے حملے سے امن خطرے میں پڑ چکا ہے۔ جرمن چانسلر نے کیف کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے میں امریکا اور یورپ کے درمیان بحر اوقیانوس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ پیغام دینا بہت اہم کے ہم جب تک ضروری ہوا یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب امریکا نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالرز مالیت کے ایک نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں پہلی بار ٹینکوں کو منتقل کرنے کے لیے ٹیکٹیکل پلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،مساجد میں نمازیوں کی تصاویرلینے پر...

سعودی عرب نے مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اورانہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔ سعودی عرب کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان عبداللہ العنزی نے بیان میں کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور انہیں مواصلاتی مقامات پر شائع کرنے سے روکنے کا مقصد اسلام کا تحفظ اور منبروں کو استحصال سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصاویر پر پابندی کا فیصلہ کسی بھی امام یا مبلغ پر عدم اعتماد کے باعث نہیں کیا گیا بلکہ کسی بھی سنگین غلطی کو پیش آنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ ویب سائٹس پرجو بھی نشر ہوتا ہے اسے روکا نہیں جا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے غبارے پر امریکہ کا شور و غوغا عالمی ا...

امریکی میرین کور کے ایک سابق انٹیلی جنس افسر سکاٹ رائٹر نے امریکہ کے ایک مبینہ چینی "جاسوس غبارے" کو تباہ کرنے کے لیے، تقریبا 2 ملین ڈالر کی لاگت سے ایف22 لڑاکا طیارہ بھیجنے کے اقدام پر تنقید کی ، یہ درحقیقت ایک موسمیا تی سیارہ تھا جو بنیادی طور پر موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال ہوتا تھا۔گوادر پرو کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق انٹیلی جنس افسر نے کہا یہ واضح ہے کہ اس غبارے سے عملی طور پر کوئی خطرہ نہیں ،اگر یہ ایک نگرانی کا غبارہ ہے جسے انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تو میں چینیوں کا خیرمقدم کروں گا کہ وہ اپنی تمام انٹیلی جنس صلاحیت حاصل کریں اور اسے صرف غبارے پر رکھیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس کوئی ذہانت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ امریکہ کے خلاف انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کا بہترین ممکنہ پلیٹ فارم ہے جس کا کوئی تصور بھی کرسکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے نشاندہی کی کہ غبارے کا واقعہ امریکہ کی سلامتی کے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ امریکہ نے جس غیر ذمہ دارانہ انداز میں ردعمل دیا یہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رائٹر نے کہا ہمارے پاس بحیرہ جنوبی چین اور تائیوان اور دیگر جگہوں پر کافی تناؤ پیدا ہوا ہے۔ ہمیں مصنوعی طور پر جلتی پر تیل ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے، خاص طور پر اس انداز میں جو کسی شہری ہدف کے خلاف فوجی کارروائی میں ظاہر ہوتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی طرف سے 14 فروری کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس نے تسلیم کیا کہ چینی غبارے کو ''ممکنہ موسمی حالات کی وجہ سے کسی غلط راستے پر موڑ دیا گیا تھا ۔ گوادر پرو کے مطابق اخبار نے اطلاع دی ہے کہ کئی امریکی حکام کے مطابق غبارے نے ''غیر متوقع طور پر شمال کا رخ اختیار کیا، جن کا کہنا تھا کہ تجزیہ کار اب اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ چین اپنے فضائی نگرانی کے آلے کے ساتھ امریکی قلب میں گھسنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا ۔ گوادر پرو کے مطابق اخبار نے کہا یہ نیا اکاؤنٹ بتاتا ہے کہ آنے والا بین الاقوامی بحران جس نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی کو بڑھاوا دیا ہے، کم از کم جزوی طور پر غلطی کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابقلیکن امریکی حکومت نے چینی موسمیاتی غبارے کے ''خطرے'' کو زیادہ ہائپ کرنے پر اصرار کیوں کیا؟ رائٹر کے نقطہ نظر سے، امریکہ ایک ایسے کھیل میں پھنس گیا ہے جہاں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ ''چینی عزائم '' کے سامنے کون کمزور ہے۔

گوادر پرو کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ امریکی باڈی سیاست میں کچھ ایسا عنصر موجود ہے جو امریکہ اور چین کے درمیان بحیرہ جنوبی چین، تائیوان، تجارت پر پیدا ہونے والی کشیدگی سے فائدہ اٹھا کر سرد جنگ جیسی فضا پیدا کرنا چاہتا ہے جس کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے سیاسی طور پر فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ یہ گھریلو امریکی سیاست کے بارے میں ہے، حقیقی قومی سلامتی کے بارے میں نہیں۔ گوادر پرو کے مطابق دوسری طرف، امریکی سیاست دان سستے سیاسی پوائنٹس اسکور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ امریکیوں کی چین کے بارے میں جہالت پر سیاست کی جا سکے اور امریکیوں کو خوف زدہ کیا جا سکے تاکہ وہ ان کی چین مخالف پالیسیوں کی حمایت کر سکیں۔ گوادر پرو کے مطابق رائٹر نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس ایسی صورتحال ہے جہاں امریکیوں کو چین سے ڈرانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ ہمیں کہا گیا ہے کہ اپنی زندگی کے ہر پہلو میں عملی طور پر چین سے ڈرو اور پھر ایک غبارہ نمودار ہوتا ہے اور زیادہ تر امریکیوں کے لیے یہ تمام خوف کا ایک جسمانی اظہار ہے۔ ان کو یہ تمام غیر محسوس ہونے کا پروگرام بنایا گیا ہے، اور پھر غبارہ ظاہر ہوتا ہے اور یہ حقیقی ہے۔ ہم اسے دیکھ سکتے ہیں۔

اور اس لیے ہم اس سے ڈرتے ہیں، اور اس کا استحصال کیا گیا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق امریکی سیاست دانوں نے اس چال کو کمال تک پہنچایا ہے۔ ہم نے یہ دیکھا ہے، مثال کے طور پر، عراق اور صدام حسین کے ساتھ، جہاں امریکی عوام کو عراق اور صدام حسین کے بارے میں کسی بھی منفی بات کو قبول کرنے کی پیش گوئی کی گئی تھی تاکہ ہماری امریکی حکومت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں جھوٹ بول سکے اور امریکی عوام اسے قبول کریں۔ یہ بغیر کسی سوال کے جھوٹ ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق کیا غبارے کا واقعہ امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ کا محرک ہو سکتا ہے؟ اس سوال پر رائٹر نے کہا مجھے یقین ہے کہ ہم اس غبارے کے واقعے سے نکل جائیں گے کیونکہ یہ حقیقی سیکورٹی خطرہ نہیں ہے۔ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جہاں کسی چیز کو کچھ نہیں بنایا گیا، جو دوبارہ کچھ نہیں میں بدل جائے گا۔ جیسے جیسے وقت گزرے گا، کچھ اور ہو گا۔ سیاستدان اس طرف بڑھیں گے یہ نئی سرد جنگ کا آغاز نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منڈی بہا الدین، مقامی تاجر کی شادی پر نوٹوں...

منڈی بہا الدین میں مقامی تاجر کی شادی کی تقریب کے دوران نوٹوں کی بارش کر دی گئی، باراتیوں میں موبائل فونز بھی تقسیم کیے گئے۔ شادی کی تقریب میں دولہا کے دوست اور عزیز و اقارب میرج ہال کی چھت سے کافی دیر تک نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ فضا میں ہر طرف ملکی اور غیرملکی کرنسی نوٹ اڑتے دکھائی دیئے، لوگ نوٹ سمیٹنے کے لیے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے، شہری پیسے لوٹتے لوٹتے تھک گئے لیکن لوٹانے والے مسلسل نوٹ پھینکتے رہے۔ واضح رہے کہ مقامی تاجر کی بارات پھالیہ روڈ پر واقع میرج ہال میں ہوئی۔یاد رہے کہ دو سال قبل بھی منڈی بہا الدین کے علاقہ گوڑھا محلہ میں مقامی تاجر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں باراتیوں نے لاکھوں روپے نچھاور کئے تھے، باراتی میرج ہال کی چھت پر کھڑے ہو کر کافی دیر تک ملکی اور غیر ملکی نوٹ نچھاور کرتے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی،8 دہشت گر...

پنجاب کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم آپریشنز کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ موصول خفیہ اطلاعات پر آپریشن لاہور اور سرگودھا میں کیا۔ اس دوران لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین ہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم القائدہ اور تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری 33 متشبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔ مذکورہ دہشت گردوں کے خلاف 5 مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن میں ہی ملکی بقا، بھاگنے کی کوشش کی گئ...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی گئی تو نظریہ ضرورت جنم پائے گا، الیکشن میں ہی ملک کی بقا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ صدر نے تو انتخابات کی 30 اپریل کی تاریخ دے دی لیکن پی ڈی ایم کی مشاورت کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا، دیکھنا یہ ہے کہ اب 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا ہے پھر بھی حکمران سامراج کے غلام بنے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر نہیں ہے، سیاستدان وڈیو آڈیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 90 روزہ نگران وزیراعلی 9 سالہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، بجلی پر ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگا دیا ہے، غریب حاجیوں کیلئے بھی خزانہ خالی ہے اب ڈالر والے حج کر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک امریکا انسداد دہشتگردی مذاکرات(کل) اسلام...

انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاک، امریکا 2 روزہ مذاکرات 6 مارچ سے شروع ہوں گے، مذاکرات میں سرحدی سکیورٹی پر بھی گفتگو ہو گی، کرسٹوفر لینڈ برگ کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی انٹر ایجنسی وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جاسکے، امریکا کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹو فر لینڈ برگ وفد کی قیادت کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک ، امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات 6 اور 7 مارچ کو ہوں گے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کا لائحہ عمل تشکیل دیاجائے گا، جب کہ مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی پر بھی گفتگو ہوگی۔ دہشت گردی کی ملنے والی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے، کابل کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات اسی لئے خراب ہوئے ہیں کہ طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈان نہیں کر رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ طالبان افغانستان میں موجود دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مجھے قتل کرنے کا دوسرا منصوبہ بھی بن چکا ہے،...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں قتل کرنے کا دوسرا منصوبہ بھی بنایا جا چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم نے آئین کو دیکھتے ہوئے اپنی حکومتیں قربان کیں، وکلا نے بتایا کہ 90 دن سے آگے الیکشن جاہی نہیں سکتا ، عدلیہ کو اعتماد دلاتا ہوں کہ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جن تین لوگوں کو نامزد کیا وہی مجھے قتل کرانے کی کوشش میں ملوث ہیں ، جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے کہ ملزم نوید کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے وقت پانچ نامعلوم افراد عدالت میں موجود تھے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، شہباز شریف ، ڈرٹی پیری، رانا ثنااللہ کے باعث کیس کو کور اپ کرنے کی طاقت ہے تینوں کو خوف ہے کہ عمران خان اقتدار میں نہ آجائے ۔ ان کاکہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے جس وقت فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس عدالت میں گئے دونوں فوری ختم ہوجائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-پریس کانفرنس

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی)کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گوویمن جمعہ کو سی پی پی سی سی کی ایک پریس کانفرنس میں شرکت کیلئے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں داخل ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-پریس کانفرنس

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی)کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گوویمن اجلاس سے ایک روز قبل جمعہ کو سی پی پی سی سی کی ایک پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-پریس کانفرنس

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی)کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس سے قبل جمعہ کو سی پی پی سی سی کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی سوال پوچھ رہی ہے۔(شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-پریس کانفرنس

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی)کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس سے قبل صحافی جمعہ کو سی پی پی سی سی کی ایک پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-پریس کانفرنس

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی)کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گوویمن (درمیان)اجلاس سے ایک روز قبل جمعہ کو سی پی پی سی سی کی ایک پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کااسرائیل کی طرف سے کسی بھی خطرے پر مب...

تہران(شِنہوا)اقوام متحدہ میں ایران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ملک کے خلاف کسی بھی غلط اقدام یا دھمکی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر پیڈرو کومیساریو افونسو اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں کہی۔

ایراوانی نے کہاکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشورکے مطابق ایران اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی اور مفادات کا دفاع کرنے کا اپناجائز اور موروثی حق محفوظ رکھتا ہے اور جہاں بھی اور جب بھی ضروری سمجھے اسرائیل کی طرف سے کسی بھی خطرے پر مبنی غلط اقدام کافیصلہ کن جواب دے گا۔

ان کا یہ تبصرہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے 21 فروری کو ایران کے اہم انفراسٹرکچر اور جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی کے جواب میں آیا ہے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں پیداوار اورسماجی زندگی تیزی کے ساتھ...

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گوویمن( دائیں سے دوسرے) بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) پیداواراورسماجی زندگی کو تیزی سے معمول پرواپس لاتے ہوئے چین کوویڈ-19 وبا کی موجودہ صورتحال سے باہرنکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گوویمن نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک نے کوویڈ-19 کی روک تھام اور کنٹرول میں ایک بڑی اور فیصلہ کن کامیابی  حاصل کی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ نئے مرحلے میں کوویڈ-19کی روک تھام اور کنٹرول سےمتعلق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اورمنصوبوں پربھرپورطریقے سے عملدرآمد کیا جائےگا۔

گاؤ نے کہا کہ سی پی پی سی سی کی 14ویں قومی کمیٹی معاشی وسماجی ترقی کے ساتھ وبائی ردعمل کو مربوط  کرنے،طبی خدمات میں کمزوریوں کو دوراورصحت عامہ کی بڑی ہنگامی صورتحال کو روکنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے سے متعلقہ مسائل پرفعال طور پر تجاویز پیش کرے گی۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے قومی قانون سازسالانہ اجلاس کے لیے بیج...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے پہلے اجلاس کے نائبین کے وفود کی بیجنگ میں اتوار سے شروع ہونے والے این پی سی کے سالانہ اجلاس کے لیے رجسٹریشن کرلی گئی۔

جمعہ کو سیشن کے پریس سنٹر کے مطابق اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ بہار۔ خوبصورت نظارے

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو بوٹا نیکل گارڈن میں لوگ تصاویر بنارہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ بہار۔ خوبصورت نظارے

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو بوٹا نیکل گارڈن میں مگنولیا کے کھلتے پھول دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ بہار۔ خوبصورت نظارے

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو بوٹا نیکل گارڈن میں آلوبخارے کے کھلتے پھول دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ بہار۔ خوبصورت نظارے

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع لین پھنگ میں لوگ چھاؤ شان پہاڑ کے خوبصورت علاقے کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ ۔ بہار۔ خوبصورت نظارے

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ننگ بو کے ضلع فنگ ہوا کے رین ہوا پارک میں چہل قدمی کرنے والے افراد آلوبخارے کے  پھولوں کے قریب سے گزررہے ہیں۔  (شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان اگلے ہفتے اپنا پہلا ایچ 3 راکٹ خلاء می...

فائل فوٹو،جاپان کے دارلحکومت ٹوکیومیں جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے دفتر میں ایک آدمی براہِ راست ویڈیو دیکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان اپنے ایچ 3 راکٹ کی پروازوں کے نقطہ آغاز پر کئی مرتبہ ناکامیوں کے بعد اگلے ہفتے پیر کو ایچ 3 راکٹ کو پہلی بار خلاء میں بھیجنےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

جاپان کی ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی(جے اے ایکس اے) نے کہا کہ ایچ 3 راکٹ کی پہلی پرواز پیر سے جمعہ تک ممکن ہوسکتی ہے۔

جے اے ایکس اےنے کہا کہ موجودہ منصوبے کے تحت راکٹ کوجاپان کے جنوب مغربی علاقے میں تانے گاشیما اسپیس سینٹر کے کاگوشیما پریفیکچرسےخلاء میں روانہ کیا جائے گا۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امن اور ترقی آبنائے تائیوان کے دونوں جانب کی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ  امن، ترقی، تبادلے اور تعاون آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کی مشترکہ خواہشات ہیں۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گو ویمن نے ان خیالات کا اظہاراعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں کیا۔

گو نے کہا کہ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی اس پس منظرمیں کہ مین لینڈ کوویڈ ردعمل کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیاہے، تائیوان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر آبنائے پار تعلقات میں پرامن پیش رفت اور آبنائے کے دونوں اطراف مربوط ترقی کو فروغ دینے کے لیے آگے بڑھے گا۔

انہوں نے پرامن دوبارہ اتحاد اور "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے  ایک چین کے اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھنے  پر زوردیتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" اورغیر ملکی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹواقتصادی ترقی کے فروغ او...

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گو ویمن (دائیں جانب دوسرے)  دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو(بی آر آئی) سے اقتصادی ترقی میں سہولت ملی ہے اور گزرگاہوں کے ساتھ بسنے والے لوگوں کے روزگارمیں بہتری لائی ہے۔ 

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گو ویمن نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی آر آئی کی تعمیرسےشریک ممالک کے لیے موثر سرمایہ کاری اورمزید معیاری اثاثے ممکن ہوئے ہیں۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ دنیا میں جوہری خطرے کا بنیادی سبب ہے،...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ کو دنیا میں جوہری خطرے کا بنیادی سبب قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کوباقاعدہ نیوز بریفنگ میں میڈیا رپورٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا،جن میں کہا گیا کہ امریکی صدرکی ہوم لینڈ سیکورٹی ایڈوائزرالزبتھ شیروڈ-رینڈل نے کہا ہے کہ امریکہ کو جوہری خطرات کم کرنے کے لیے چین پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین کو 'جوہری خطرہ' قرار دینا امریکہ کے لیے اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرنے اور فوجی بالادستی کو برقرار رکھنے کا ایک آسان بہانہ ہے ۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ سے اپنی جوہری پالیسی کے بارے میں انتہائی چوکنا اور ذمہ دار رہا ہے، اور وہ  دفاعی جوہری حکمت عملی اور جوہری ہتھیاروں کے "پہلے استعمال نہ کرنے" کی پالیسی پر عمل پیرا اور اپنی جوہری صلاحیت کو قومی سلامتی کے لیے مطلوبہ کم سے کم سطح پر رکھتا ہے۔ماؤ نے کہا کہ چین نے جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طور پر پورا کیا ہے اور جوہری سلامتی کے لیے عقلی، مربوط اور متوازن نقطہ نظر کی پیروی کی ہے، چین جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے لیے پرعزم  اور دنیا کو جوہری توانائی سے ممکنہ حد تک فائدہ پہنچانے میں مدد فراہم کررہا ہے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےاعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے کا سالا...

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گاؤویمن (دائیں سے دوسرے) بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کےاعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے،چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کا  سالانہ اجلاس بیجنگ میں ہفتہ کوسہ پہر3 بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کے ترجمان گو ویمن نے جمعہ کوایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ سی پی پی سی سی کی 14ویں قومی کمیٹی کا پہلا اجلاس 11 مارچ کی سہ پہرکو اختتام پذیر ہو گا۔

گو کے مطابق، اجلاس کے دوران، سیاسی مشیروں کو سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ اور سیاسی مشیروں کی تجاویز سے متعلق ورک رپورٹ پیش کی جائے گی جس پروہ غور کریں گے۔ گو نے مزید کہا کہ سیاسی مشیر 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس میں غیر ووٹنگ شرکاء کے طور پر موجود ہوں گے جو حکومتی کام کی رپورٹ سمیت دیگررپورٹس کو سنیں گے اور ان پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ سی پی پی سی سی کے منشور میں ترمیم اور 14ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ایک سیاسی قرارداد کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دی جائے گی۔

گو نے بتایا کہ  اعلیٰ مشاورتی ادارے کے لیے نئی قیادت کا انتخاب بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں