• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے،خدشہ ہے کہ ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے،میرا وٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی،جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ کبھی عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے،صرف ایک مقدمہ کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے، عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا، اسے سیاسی رنگ دیا گیا، میں نے غلط فیصلے کیے ہوں گے،ملک کی بقا کے لیے جوفیصلے کیے ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کرتے؟میں اب کسی کو انٹریو نہیں دوں گا،میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہوگی جس میں تمام حقائق ہوں گے،1997سے لیکر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ دوروز سے میرا وٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے ، ابھی تک ریکور نہیں ہوا۔خدشہ ہے کہ میرے موبائل ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کیلیے استعمال کیا جاسکتا ہے، میرا وٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی ،اس سے قبل بھی میری مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی گئی تھی،کسی کی نجی زندگی میں مداخلت چوری کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج کل عدالتی فیصلوں پر وہ بات کر رہے ہیں جنہیں قانون کی زبر زیر معلوم نہیں،جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ کبھی عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے،صرف ایک مقدمہ کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تو نواز شریف نے مختلف حلقوں میں کہنا شروع کیا کہ یہ اپنا چیف ہے،میں نے پانامہ کیس میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا۔نااہلی کیس میں معیاد سے متعلق اوپن نوٹس کردیا تھا کہ جو بھی معاونت کرنا چاہے کرے۔نااہلی کی معیاد کا تقرر آئین قانون کی روشنی میں کیا۔ ثاقب چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا، اسے سیاسی رنگ دیا گیا۔عمران خان کو 3 نکا ت پر صادق اور امین قرار دیا تھا۔اکرم شیخ نے عمران خان سے متعلق 3 نکات لکھ کر دئیے کہ ان پر فیصلہ کیا جائے۔تینوں نکات پر عمران خان صادق اور امین ثابت ہوئے تھے۔عمران خان کیخلاف 3 نکات پر میری ججمنٹ آج بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی کے ایل آئی کی فرانزک رپورٹ کا اگر کوئی جائزہ لے تو سر پکڑ کر بیٹھ جائے،پی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا۔ملک کے مسائل کا حل الیکشن میں ہے۔2018میں بھی الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جسے ناکام بنایا تھا،گواہ بابر یعقوب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے غلط فیصلے کیے ہوں گے،ملک کی بقا کے لیے جوفیصلے کیے ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کرتے؟میں اب کسی کو انٹریو نہیں دوں گا،میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہوگی جس میں تمام حقائق ہوں گے،1997سے لیکر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد کی تعی...

لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ قومی احتساب بیورو(نیب) کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف کے جوائنٹ سیکرٹری نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جج لاہور ہائیکورٹ کی عورت مارچ کی اجازت نہ د...

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مس رافعہ حیدر کی جانب سے عورت مارچ ریلی کیلئے این او سی جاری نہ کیے جانے کیخلاف دائر درخواست پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت کی، عدالت نے درخواست پر باقاعدہ سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کسی اور بنچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عورت مارچ کے منتظمین نے درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ ڈی سی لاہور کا عورت مارچ پر پابندی کا فیصلہ غیر قانونی ہے کیونکہ عورت مارچ میں خواتین کے حقوق کی تحفظ کی بات ہوتی ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ پرامن عورت مارچ پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت عورت مارچ پر پابندی سے متعلق ڈی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ عورت مارچ کے منتظمین نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست پر حتمی فیصلے تک ڈی سی لاہور کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے سکیورٹی خدشات، خواتین کے حقوق سے متعلق متنازع پلے کارڈز اور بینرز اور جماعت اسلامی کے حیا مارچ کے اراکین سے تصادم کے خدشات کے پیشِ نظر عورت مارچ کی اجازت کا این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ، جو نقش کہن تم...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)کی جماعتیں عمران خان کی گرد کے قریب بھی نہیں ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ آج انتخابات تو ہونے دیں، تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہو گا، ان امیدواروں سے جن کو تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں ملا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں تو عمران خان کی گرد کے قریب بھی نہیں ہیں۔ فواد چودھری نے ٹویٹ میں علامہ اقبال کا شعر " سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ، جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹادو" بھی تحریر کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیل...

مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس لیے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے الفاظ کا چناو درست نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک اور خط لکھ دیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام خط میں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زندگی کو درپیش خطرات سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ عمران خان نے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ مختلف مقدمات میں پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات کروائے جائیں۔ علاوہ ازیں عمران خان نے چیف جسٹس سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی اجازت دینے کی بھی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ ماہ بھی چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کے نام ایک خط لکھا تھا، جس میں آڈیو لیکس کے سلسلے میں مقف اختیار کیا تھا کہ کون سا قانون کسے خفیہ ریکارڈنگز کا حق دیتا ہے اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ عمران خان نے فروری میں لکھے گئے خط میں استدعا کی تھی کے آڈیو لیکس کے معاملے پر میری درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ حکومتی ورک رپور...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ حکومتی ورک رپورٹ پیش کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی مرکزی حکومت ہانگ کانگ اورمکاؤ میں پائ...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کی مرکزی حکومت ہانگ کانگ اورمکاؤ کی معیشتوں کو فروغ دینے  اورلوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مدد کرے گی اوردونوں خطوں میں طویل المدتی خوشحالی اوراستحکام کو برقراررکھا جا ئےگا۔

قومی مقننہ میں غوروخوض کے لیے اتوار کو پیش کی گئی ایک حکومتی ورک رپورٹ میں  ایک ملک، دو نظام کی پالیسی کومکمل، دیانتداری اورپختہ عزم کے ساتھ نافذ کرنے کی کوششوں کا عہد کیا گیا ہے۔

 رپورٹ میں بتایا  گیا ہے کہ اس نظام  کے تحت ہانگ کانگ کے لوگ ہانگ کانگ کا انتظام اورمکاؤ کے لوگ مکاؤ کا نظم و نسق خوداختیاری کے  اعلیٰ درجے کے ساتھ  چلاتے ہیں ۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت ہانگ کانگ اورمکاؤ میں قانون پرمبنی حکمرانی کے لیے پرعزم رہے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دونوں خطوں میں آئینی انتظام  کو برقراررکھا جائے جیسا کہ چین کے آئین اور دونوں خطوں کے بنیادی قوانین میں بیان کیا گیا ہے اوریہ کہ ہانگ کانگ اور مکاؤکا انتظام محب وطن لوگوں کےہاتھوں میں ہے۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سالانہ قانون ساز اجلاس کے لیے پریزیڈی...

بیجنگ (شِنہوا) 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے نائبین تیاری کےحوالے سے ہفتہ کی صبح ایک اجلاس میں اکٹھے  ہوئے تاکہ پریزیڈیم کا انتخاب  کیا جا سکے اور اتوار کے روز شروع ہو نے والے 14ویں قومی عوامی کانگریس  کے پہلے اجلاس کا ایجنڈا طے کیا جا سکے۔

اس اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان کے مطابق ایک 192 رکنی پریزیڈیم کا انتخاب کیا گیا جس میں لی ہونگ ژونگ  قومی عوامی کانگریس کے سیشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو ئے۔

13ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو نے تیاری کےحوالے سے اس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ اجلاس کے لیے تیاری کے تمام امور کومکمل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیشن  جمہوری، متحد، عملی اور ترقی پسند ہوگا۔ یہ تمام نسلی گروہوں کے چینی  لوگوں کی قربت سے کامریڈ شی جن پھنگ  کی قیادت میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ مل کر ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے متحد ہوکر  کوشش کرے گا جبکہ  چین کے شہریوں  کی عظیم قوم کی  تجدید کو  ہر محاذ پر آگے بڑھائے گا۔

تیاری کے حوالے سے  اس اجلاس کے دوران  آئندہ اجلاس کا 9 نکات پر مشتمل  ایجنڈا بھی منظور کیا گیا۔

نومنتخب پریذیڈیم کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوا اور کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ  کمیٹی کے رکن ژاؤ لیجی اور 14 ویں قو می عوامی کانگریس  کے 10 دیگر نائبین کو پریذیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز کے طور پر منتخب کیا گیا ۔

لی ژان شو نے پرتپاک تالیوں کی  گونج میں اجلاس کے  ہال سے باہر جانے سے قبل  تمام ایگزیکٹو چیئرپرسنز سے مصافحہ کیا۔

بعد ازاں پریذیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز نے اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت ژاؤ نے کی۔

ہفتہ کی صبح تیاری کے اجلاس سے قبل  13ویں قومی عوامی کانگریس  کی قائمہ  کمیٹی کے چیئرمین اور نائب چیئرپرسنز نے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کے لیے اپنا آخری اجلاس منعقد کیا۔

لی ژان شو کی زیر صدارت اجلاس میں 14ویں قومی  کانگریس  کے پہلے اجلاس کے پریذیڈیم اور سیکرٹری جنرل کے لیے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی اور اجلاس کے مسودے کے ایجنڈے پر رپورٹ سنی گئی۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سال 2023 کے آخر تک 29 لاکھ فائیوجی...

بیجنگ (شِنہوا) وزیر صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جن زوانگ لونگ نے کہا ہے کہ  چین سال 2023 کے آخر تک 29 لاکھ  سے زائد فائیو جی  بیس اسٹیشنز تعمیر کر لے گا۔

جن نے اتوار کے روز جاری دو سیشنز کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ملک رواں  سال تقریباً 6 لاکھ ایسے اسٹیشنز کو شامل کرنے اور دیہی علاقوں اور صنعتی پارکوں میں فائیو جی  خدمات  کی ترویج  کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جن کے مطابق چین میں اس وقت  23 لاکھ 40 ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز موجود  ہیں اور فائیو جی سیل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 57 کروڑ50لاکھ   سے تجاوز کر گئی ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ فائیو جی  ٹیکنالوجیز معیشت میں بڑے پیمانے پر استعمال  ہوتی ہیں جن میں  سب سے نمایاں طور پر کان کنی، بجلی کی فراہمی اور بڑے جیٹ لائنرز کی تیاری شامل ہے ۔

جن نے کہا کہ فائیو جی  کے صنعتی استعمال  کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ خاص طور پر مینو فیکچرنگ میں 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2021۔2025) کے دوران 10 ہزار سے ز ائد فائیو جی  کا ر خانے بنانے کے منصوبے  شامل ہیں ۔

جن نے کہا کہ چین کی انتہائی بڑی مارکیٹ اور مکمل صنعتی نظام کی برتری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سِکس جی  کی تحقیق اور ترقی کو بھی تیز کیا جائے گا۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا سماجی و معاشی ترقی کے لئے مصنوعی ذہان...

بیجنگ (شِںہوا) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وانگ ژی گانگ نے کہا ہے کہ چین سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کا بہتر استعمال کرے گا۔

وانگ نے اتوار کے روز جاری "دو سیشنز" کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ مصنوعی ذہانت کا اثر و ر سوخ صرف ٹیکنالوجی میں ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں پر بھی ہے۔

وانگ نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت پر منتقلی اور اس کے اطلاق کو فروغ دینے کے لئے انتظامات کئے ہیں۔

وہ امید کرتے ہیں کہ سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی، ایپلی کیشن کے منظرناموں اور صارفین کی ضروریات کے امتزاج سے مصنوعی ذہانت ، چین کی سماجی ، اقتصادی اور سائنسی ترقی میں حصہ لے سکتی ہے۔

وانگ نے مصنوعی ذہانت کی تحقیق اور منتقلی میں مصروف جامعات، اداروں اور کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی برادری میں چین کا کردار ادا کرنے میں مزید پیشرفت کریں۔

وانگ نے مصنوعی ذہانت کی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی اخلاقیات بارے بھی متنبہ کیا۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی اقتصادی و تجارتی تعاون کو وسعت د ی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ 5 برس کے دوران کھلے پن کو وسعت دینے کے اپنے عزم پر قائم رہتے ہو ئے باہمی فوائد کے نتائج کے لئے عالمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیا ہے ۔

قومی مقننہ میں اتوار کے روز غورو خوض کے لئے پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی ماحول میں تبدیلیوں کے ردعمل میں چین نے زیادہ فعال حکمت عملی اپنائی اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کے ساتھ اصلاحات اور ترقی کے فروغ پر کام کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برس کے دوران چین کی درآمدات و برآمدات مستحکم رکھی گئیں اور ان کا معیار بہتر بنایا گیا۔

چین نے غیر ملکی تجارت کی نئی اشکال بنائیں، سرحد پار ای کامرس کے لئے 152 نئے مربوط آزمائشی علاقے قائم کئے اور بیرون ملک گوداموں کے قیام میں مدد کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برس کے دوران محصولات کی مجموعی شرح 9.8 فیصد سے گرکر 7.4 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق چین نے خدمات کی تجارت میں اختراع کی ترقی کے تجربات میں پیشرفت کی اور خدمات میں سرحد پار تجارت کے لئے منفی فہرست کو اپنایا ۔

چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو استعمال کرنے کے لئے فعال اور مئوثر اقدامات کئے ۔ملک میں مجموعی طور پر 21 آزمائشی آزادانہ تجارتی علاقے قائم کئے اور ہائی نان آزادانہ تجارتی بندرگاہ کی ترقی میں مستقل پیشرفت کی۔

بتایا گیا ہے کہ چین نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیا ۔ چین اور دیگر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ممالک کے درمیان درآمدات اور برآمدات میں 13.4 فیصد کی سالانہ شرح سے اضافہ ہوا ۔  چین اور ان ممالک کے درمیان تبادلے وتعاون نے مختلف شعبوں میں پائیدار پیش رفت کی۔

رپورٹ میں بتا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برس میں آزادانہ تجارت کے 6 نئے معاہدے ہوئے یا انہیں اپ گریڈ کیا گیا جس سے چین کا آزاد تجارتی شراکت داروں کے ساتھ حصہ کل ملکی تجارتی حجم کے 26 فیصد سے بڑھ کر تقریباً 35 فیصد ہوگیا۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی فوج کا عسکری کارروائیاں اور جنگی تیا...

بیجنگ (شِنہوا) ایک حکومتی ورک رپورٹ میں کہا  گیا ہے کہ چین کی مسلح افواج کو 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ  اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فوجی کارروائیوں، جنگی تیاریوں کو بڑھانے اور فوجی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ پارٹی اورعوام کی جانب سے ان کے سپرد کیے گئے کاموں کو پورا کیا جا سکے۔

یہ حکومتی ورک رپورٹ اتوار کوغور وخوض  کے لیے قومی مقننہ میں  پیش کی گئی جس میں  کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کو وسیع البنیاد  فوجی تربیت اور تیاری کے عمل کو تیز کرنا چاہیے۔

مسلح افواج کو نئی فوجی حکمت عملی کی  رہنمائی مرتب  کرنی چاہیے، جنگی حالات میں تربیت کے لیے زیادہ سے زیادہ توانائی وقف کرنی چاہیے اور تمام سمتوں اورشعبوں میں فوجی کام کو مستحکم  بنانے کے لیےخاطر خواہ  مربوط کوششیں کرنی چا ہئیں۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سفارتی سطح پر 5 برس کے دوران اہم پیشرفت

بیجنگ (شِںہوا) چینی خصو صیات کے ساتھ  بڑے ملک کی سفا رتکاری نے گزشتہ 5 برس کے دوران  تمام محاذوں پر  پیشر فت کی ہے۔

اتوار کے روز  غورو خوض کے لئے قومی مقننہ میں پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنماؤں نے کئی ممالک کا دورہ کیا اور  متعدد اہم سفارتی تقریبات میں آن لائن یا آف لائن شرکت کی جبکہ چین نے کئی اہم سفارتی تقریبات کی میزبانی بھی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے ہمت اور   قا بلیت کے ساتھ چین کی خودمختاری، تحفظ اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور دفاع کیا۔ عالمی شراکت داری کو فعال طریقے سے آگے بڑھایا، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر پر کام کیا، کثیر الجہتی کا تحفظ کیا، اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کے قیام کو فروغ دیا۔

ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے عالمی نوول کرونا وائرس تعاون کو بڑھانے اور عالمی مشکلات اور علاقائی سلگتے  مسائل سے نمٹنے میں اہم اور تعمیری کردار نبھاکر عالمی امن و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کا آغاز

بیجنگ (شِںہوا) چین کی قومی مقننہ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کا افتتاحی اجلاس اتوار کے روز بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوا۔

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ  14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس میں نائبین نے شرکت کی۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ (شِںہوا)

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیور...

بیجنگ (شِںہوا) چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو پر عملدرآمد اور انسانیت کی مشترکہ اقدارکے فروغ کے لیے  عالمی برادری کے ساتھ ملکر کام کر نے کو  تیار ہے۔ 

قومی مقننہ میں اتوار کے روز غورو خوض  کے لئے پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق  چین امن اور پرامن ترقی کی آزاد خارجہ پالیسی کے لئے پرعزم رہے گا اور پرامن بقائے باہمی کے 5اصولوں کی بنیاد پر دوسرے ممالک سے کے ساتھ دوستی و تعاون کو آگے بڑھائے گا۔ 

اس میں کہا گیا ہے کہ ہم باہمی فائدے کے لئے کھلے پن کی حکمت عملی پر قائم رہیں گے۔ عالمی امن کے تحفظ، عالمی ترقی میں حصہ لینے اور عالمی نظم و نسق کو برقرار رکھنے پر کام جاری رکھیں گے۔ 

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، گزشتہ 5 برس کے دوران نسلی اور مذہبی سر...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے گزشتہ 5 برس کے دوران نسلی گروہوں، مذہبی معاملات اور سمندر پارچینی شہر یوں بارے کام کو بہتر بنانے کے نئے طریقے اپنائے ہیں۔

اتوار کے روز قومی مقننہ کو پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق نسلی یکجہتی اور ترقی میں نئی پیشرفت ہوئی ہے اور چین میں مذاہب کو چینی خصوصیات کے تحت ڈھال لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں جدت کاری کی مہم میں سمندر پار چینی شہریوں کی منفرد قوت اور اہم کردار کو بھی بھرپور انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے گزشتہ 5 برس واقعی اہم اور قا بل ذکر...

بیجنگ (شِنہوا) قومی قانون ساز ادارے  میں غور و خوض کے لیے پیش کی گئی حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق چین کے لیے گزشتہ پانچ برس واقعی اہم اور قابل ذکر رہے ہیں۔

ملک نے متعدد آزمائشوں کا سامنا کیا ہے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے میدان  میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

اتوار کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق چین کی مجموعی مقامی  پیداواربڑھ کر 1210 کھرب یوآن (تقریباً 175 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جبکہ  اس عرصہ کے دوران سالانہ شرح نمو 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

رپورٹ میں مزید کہا  گیا ہے کہ ملک نے اپنی مجموعی بڑی اقتصادی اوراعلیٰ معیار کی ترقی کے پیش نظر اقتصادی ترقی کی درمیانے درجے کی بلند شرح حاصل کی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 برسوں  کی کوششوں کی بدولت  تقریباً 10 کروڑ غریب دیہی باشندوں اور مجموعی طور پر 832 غربت زدہ  کاؤنٹیز کو غربت سے نکالا گیاجن میں 96 لاکھ  سے زیادہ غربت زدہ لوگ بھی شامل ہیں جن کو  غیرموافق علاقوں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا ۔

سائنسی اور تکنیکی جدت کے میدان میں  ثمر ات  حاصل کیے گئے، تحقیق و ترقی  پر اخراجات مجموعی ملکی پیداوار  کے 2.1 فیصد سے بڑھ کر 2.5 فیصد ہو گئے اور اقتصادی ترقی میں سائنسی اور تکنیکی ترقی کا حصہ 60 فیصد سے ز ائد ہو گیا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی ڈھانچے میں  مزید بہتر ی آئی ہے ۔ ڈیجیٹل معیشت مضبوطی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ نئی صنعتوں اور نئی کاروباری اقسام  اورماڈلز کی ویلیو ایڈڈ  پیداوارمجموعی مقامی  پیداوار کے 17 فیصد سے ز ائد ہے۔

ملک نےبنیادی ڈھانچے کو مزید اپ گریڈ کیا ہے  جس میں زیراستعمال  تیز رفتار ریلوے کی لمبائی 25 ہزار کلومیٹر سے بڑھ کر 42 ہزار کلومیٹر ہو گئی ہے ۔

چین نے گزشتہ پانچ برسوں  کے دوران ترقی کا ایک نیا خاکہ  بنانے کے لیے وسیع البنیاد  اصلاحات اور کھلے پن کوفروغ دیا ہے اورکاروباری ماحول میں قابل ذکر بہتری لایا  ہے۔

حیاتیاتی ماحول میں نمایاں طورپربہتر ی ہوئی ہے ۔ مجموعی مقامی  پیداوارکی فی یونٹ توانائی کی کھپت میں 8.1 فیصد کمی واقع ہوئی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں مجموعی مقامی  پیداوار کے فی یونٹ میں 14.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے معیار زندگی میں بتدریج بہتری ہوئی ہے اور ذاتی آمدنی میں عمومی طور پر معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فوج ملکی خودمختاری، تحفظ اور ترقیاتی مف...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے گزشتہ 5 برس کے دوران  قومی دفاع اور فوجی ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق پیپلزآرمی نے مضبوط اور لچکدار انداز میں کارروائیاں کیں۔ انہوں نے سرحدی دفاع، بحری حقوق کے تحفظ، انسداد دہشت گردی اور استحکام کی بحالی، آفات سے بچاؤ اور بحالی کے کام ، نوول کرونا وائرس ردعمل ، قیام امن اور تجارتی جہازوں کی حفاظت بارے اہم مشنز مئو ثر طریقے سے انجام دیئے۔

قومی مقننہ میں غوروخوص کے لئے پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "ہماری قومی دفاع کو متحرک کرنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔ ان کوششوں سے ہم نے چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مکمل دفاع کیا "۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 2023 کے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کا سالا نہ دفا عی بجٹ 2023 کے دوران 7.2 فیصد اضافے کے ساتھ مسلسل 8 سال سے ایک ہند سے کی نمو بر قرار رکھے گا۔

چینی قومی مقننہ کے جاری اجلاس میں اتوار کے روز  پیش کردہ مرکزی اور مقامی بجٹ مسودے کے مطابق دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت رواں سال دفاع پر 15.537 کھرب یوآن (تقریباً 224.79 ارب امریکی ڈالرز) خرچ کرے گی۔

یہ اعدادو شمار  گزشتہ برس  7.1 فیصد تھے۔ 

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، گزشتہ 5 برس کے دوران لوگوں کی فلاح و بہ...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے گزشتہ 5 برس کے دوران عوامی فلاح و بہبود میں بہتری اور سماجی پروگراموں کے فروغ میں تیزی لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

قومی مقننہ میں غوروخوض کے لئے پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق ملک نے تعلیم پر سالانہ بجٹ اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار کے 4 فیصد سے زیادہ رکھا اور فی طالب علم اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں 9 سالہ لازمی تعلیم کے برقرار رہنے کی شرح 93.8 فیصد سے بڑھ کر 95.5 فیصد ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیہی اور کام نہ کرنے والے شہری رہائشیوں کے لئے بنیادی طبی بیمہ فی کس سرکاری سبسڈی 450 یوآن سے بڑھ کر 610 یوآن سالانہ ہوگئی۔

بنیادی طبی بیمہ اسکیم کے تحت فوری طور پر ضروری ادویات کی خریداری پر خرچ رقم کی بڑی تعداد واپس کرنے کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے کئی برسوں سے ریٹائر ہونے والے افراد کی بنیادی پنشن کے فوائد میں بھی اضافہ کیا۔ دیہی اور کام نہ کرنے والے شہری رہائشیوں کے لیے کم سے کم بنیادی بڑھاپے کے فوائد میں اضافہ کیا گیا۔

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ قومی عوامی کانگریس۔ نائبین ۔انٹ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ  میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس سے قبل 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی ایک نائب ہو رونگ انٹرویو دے رہی ہے۔(شِنہوا)

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ قومی عوامی کانگریس۔ نائبین ۔انٹ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ  میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس سے قبل 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی ایک نائب شوئی چھنگ شیا انٹرویو دے رہی ہے۔ (شِنہوا)

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ قومی عوامی کانگریس۔ وزراء۔ انٹر...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں  منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس کے بعد وزیرصنعت و انفا رمیشن ٹیکنالوجی جن ژوانگ لونگ انٹرویو دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ قومی عوامی کانگریس۔ وزراء۔ انٹر...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں  منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس کے بعد وزیرصنعت و انفا رمیشن ٹیکنالوجی جن ژوانگ لونگ انٹرویو دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ قومی عوامی کانگریس۔ وزراء۔ انٹر...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس کے بعد وزیرسائنس و ٹیکنالوجی وانگ ژی گانگ انٹرویو دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 42ہزار سے زیادہ قومی معیارات قائم کرد...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2022 کے آخر تک 42ہزار سے زیادہ قومی معیارات قائم کیے ہیں۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ برسوں میں معیاری نظام کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے آخر تک، 78ہزار سے زیادہ صنعتی معیارات، 62ہزار سے زیادہ مقامی معیارات اور 26لاکھ سے زیادہ انٹرپرائز معیارات ریکارڈ پر لائے گئے۔

ادارے کے مطابق، چین اہم اشیائے خوردونوش کے ملکی معیارات کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرے گا، گھریلو استعمال کے آلات، فرنیچر اور ملبوسات کے لیے کوالٹی کلاسیفکیشن کے معیارات قائم اور کاسمیٹکس اور کھیلوں کے سامان کے شعبوں میں معیارات وضع کرنے کو فروغ دے گا۔

حفظان صحت شعبہ کی مصنوعات کے لیے فوڈ کوالٹی کے معیارات کی تشکیل میں سہولت کی فراہمی اور فوڈ سیفٹی کے قومی معیارات کے ساتھ ان کے ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فروری میں چین کی روڈ لاجسٹکس پرائس انڈیکس می...

بیجنگ(شِںہوا) چین کے روڈ لاجسٹکس کی قیمتوں کا اشاریہ فروری میں نقل و حمل کے شعبے کی اچھی بحالی کی بدولت بڑھ گیا۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور گوانگ ڈونگ لِن آن لاجسٹک گروپ کی طرف سے مشترکہ طور پر کرائے گئے ایک سروے کے مطابق انڈیکس گزشتہ ماہ 103.4 پر آیا جو گزشتہ سال کی نسبت  5.2 فیصد زیادہ ہے۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ تمام قسم کی گاڑیوں کے ذیلی اشاریوں میں پچھلے سال کی اسی مدت  کے مقابلے میں اضافہ ہوا  جبکہ مکمل ٹرک لوڈ لاجسٹکس، جو بنیادی طور پر اجناس کی کھیپ اور علاقائی نقل و حمل کی پیمائش کرتا ہے، گزشتہ سال کی نسبت 4.5 فیصد بڑھا۔

سروے میں  قیمتوں میں اضافے کی وجہ مارکیٹ کی بھرپور کارکردگی اور بہتر مارکیٹ کی طلب اور رسد کو قرار دیا کیونکہ ملک کی معاشی سرگرمیوں میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی نائیجیریا کے نو منتخب صدر تینوبو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے  بولا تینوبو کو عوامی جمہوریہ نائیجیریا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ہفتہ کو اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ نائیجیریا افریقہ میں چین کا ایک اہم سٹریٹجک شراکت دار ہے۔ انہوں نے  کہا کہ حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات میں بھرپور ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں قریبی تعاون کیا ہے۔

شی نے کہا کہ وہ چین-نائیجیریا تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تینوبو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے خلا میں پہلا اگنیشن ٹیسٹ کامیابی کے س...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے خلائی اسٹیشن کے لیب ماڈیول مینگ تیان کی کمبسچن کیبنٹ میں پہلا اگنیشن ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ذیلی ادارے ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ سنٹر فار اسپیس یوٹیلائزیشن (سی ایس یو) کے مطابق ٹیسٹ کے ذریعے خلائی اسٹیشن کے کمبسچن سائنس تجرباتی نظام کے افعال اور درستگی اور سائنسی لحاظ سے مجموعی تجرباتی عمل کی تصدیق کی گئی۔

تجربے میں میتھین کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا گیا اور اگنیشن  کے دونوں عمل مجموعی طور پر تقریباً 30 سیکنڈ تک جاری رہے۔

تجربے سے پہلے، زمین پر سائنسی محققین کے تعاون سے، خلابازوں نے گیس تجربے کے آلے میں اگنیشن ہیڈ کو نصب کیا، جسے پھر  کمبسچن کیبنٹ کے کمبسچن چیمبر میں نصب کیا گیاتھا۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شینژو-14 مشن کے تین خلابازوں کے لیے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خلائی کوششوں میں خدمات کے اعتراف میں شینژو-14  مشن کے تین خلابازوں کو میڈلز سے نوازا گیاہے۔

چھن ڈونگ اور لیو یانگ کو ایرو اسپیس  میں کامیابیوں پر سیکنڈ کلاس میڈلز سے نوازا گیا، جب کہ چھائی شو ژی کو تھرڈ کلاس میڈل اور ایک شاندار خلاباز کا خطاب دیاگیا ہے۔

یہ ایوارڈز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن کی طرف سے پیش کیے گئے۔

شینژو 14 مشن کے کمانڈر چھن شینژو 11 کی خلائی پرواز کے مشن میں بھی شامل تھے اور وہ پہلے چینی خلاباز ہیں جنہوں نے 200 دن سے زیادہ خلا میں گزارے۔ لیو چین کی پہلی خاتون خلاباز ہیں جب انہوں نے شینژو -9 مشن میں حصہ لیاتھا۔ یہ پرواز چھائی کا پہلا خلائی مشن تھا۔

5 جون، 2022 کو لانچ کیے گئے، شینژو -14 خلائی جہاز کے ذریعے  تینوں خلابازوں کو چین کے خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی پر بھیجا گیا تھا، جہاں انہوں نے چھ ماہ قیام کرتے ہوئے مختلف سرگرمیاں انجام دی تھیں۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ پر چینی کاروباری اداروں پر بلا...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے قومی سلامتی پر بلا جواز خدشات اور برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کرنے کے امریکی اقدام کی سختی سے مخالفت  کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چینی کاروباری اداروں پر بلاجواز دباؤ بند کرے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان کا یہ بیان متعدد چینی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے حالیہ امریکی اقدام کے حوالے سے میڈیا کے سوال  کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی نظم و نسق اور قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے بہانے امریکہ یکطرفہ اور تحفظ پسندی کا سہارا لے رہا ہے، چین اور دیگر ممالک کی کمپنیوں اور اداروں کو دبا رہا ہے اور دوسرے ممالک کے درمیان معمول کے کاروباری تبادلے میں خلل ڈال رہا ہے۔

یہ معاشی غنڈہ گردی اور مارکیٹ کی بگاڑ کا ایک عام عمل ہے جو کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو سنجیدگی سے مجروح کرتا ہے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے اور عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی میں رکاوٹ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس طرح کے اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، امریکہ کو فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو درست کرنا چاہیے جبکہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ پر چینی کاروباری اداروں پر بلا...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے قومی سلامتی پر بلا جواز خدشات اور برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کرنے کے امریکی اقدام کی سختی سے مخالفت  کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چینی کاروباری اداروں پر بلاجواز دباؤ بند کرے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان کا یہ بیان متعدد چینی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے حالیہ امریکی اقدام کے حوالے سے میڈیا کے سوال  کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی نظم و نسق اور قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے بہانے امریکہ یکطرفہ اور تحفظ پسندی کا سہارا لے رہا ہے، چین اور دیگر ممالک کی کمپنیوں اور اداروں کو دبا رہا ہے اور دوسرے ممالک کے درمیان معمول کے کاروباری تبادلے میں خلل ڈال رہا ہے۔

یہ معاشی غنڈہ گردی اور مارکیٹ کی بگاڑ کا ایک عام عمل ہے جو کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو سنجیدگی سے مجروح کرتا ہے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے اور عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی میں رکاوٹ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس طرح کے اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، امریکہ کو فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو درست کرنا چاہیے جبکہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان سیکیورٹی فورسز کی مغربی ہرات میں کاررو...

ہرات(شِنہوا) افغان سیکورٹی فورسز کی ملک کے مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانےپر کارروائی میں ایک خاتون سمیت چھ جنگجو مارے گئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبداللہ انصاف نے شِنہوا کو بتایا کہ امارت اسلامیہ کی سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی شام ہرات شہر کے ضلع 14 کے رباط کابلی گاؤں میں داعش کے عسکریت پسندوں کے  خفیہ ٹھکانے  پر کارروائی شروع کی اور عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس نے کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا جس میں تین  رائفلیں، پانچ پستول اور 15 فون شامل ہیں۔

جمعہ کی شام، ہرات کے رہائشیوں نے اطلاع دی کہ ضلع 14 میں کئی دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔

طالبان کے زیر انتظام نگران انتظامیہ نے جنگ زدہ ملک بھر میں مسلح باغیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-سالانہ اجلاس-افتتاح

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس کا بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں انعقاد کا منظر۔(شِنہوا)

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-سالانہ اجلاس-افتتاح

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس کا بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں انعقاد کا منظر۔(شِنہوا)

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی -اراکین -انٹرویو

بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے آغاز سے قبل چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس ( سی پی پی سی سی ) کی 14 ویں قومی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ انٹرویو کے دوران ایک صحافی سوال پوچھ رہی ہے۔(شِنہوا)

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-سالانہ اجلاس

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے ارکان بیجنگ میں 14ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے عظیم عوامی ہال کی طرف آ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-سالانہ اجلاس-افتتاح

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے افتتاحی اجلاس کا  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں انعقاد کا منظر۔(شِنہوا)

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس کا ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قومی مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے پہلے اجلاس کی تیاریوں سے متعلق ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں ایجنڈا کی منظوری دی گئی۔

منظورکردہ ایجنڈا کے مطابق این پی سی کے پہلے اجلاس میں حکومتی امور کی رپورٹ پر غور کیا جائے گا۔ 2022 کے منصوبے پر عملدرآمد اور قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے 2023 کے مسودہ منصوبے اور 2023 میں قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے مسوہ منصوبے سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایجنڈا میں 2022 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ پر عملدرآمد اور 2023 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ کے مسودے اور 2023 کے لیے مرکزی اور مقامی بجٹ کے مسودے پر رپورٹ کا جائزہ شامل ہے۔

قانون سازی کے قانون میں ترمیمی مسودے ، این پی سی کی قائمہ کمیٹی اور سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹویٹ کی ورک رپورٹس پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں ریاستی کونسل کے اداروں میں اصلاحات کے منصوبے پر غور اور ریاستی اداروں کے ارکان کا انتخاب اور اس حوالے سے فیصلے بھی شامل ہیں۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے کا سال...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے کا سالانہ اجلاس ہفتہ کی سہ پہر بیجنگ میں شروع ہوا۔ 

شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔

سی پی پی سی سی کی 13ویں قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ اجلاس میں پیش کی۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین داخلی قوانین کا عالمی امور پر اطلاق کرنے...

بیجنگ(شنِہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  کسی بھی ملک کی جانب سے اپنے داخلی  قوانین کو بین الاقوامی امور پر لاگو کرنے کے خلاف پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔

14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس کے ترجمان وانگ چھاؤ نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بعض ممالک نے  اپنی جغرافیائی حدود سے باہر اپنے ملکی قوانین کے نفاذ کی غلطی کرتے ہوئےغیر ملکی اداروں اور افراد کو دبانے اور اپنے مفادات کو پورا کرنے کے مقصد کے تحت بین الاقوامی قانو ن کی خلاف ورزی کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ اس طرح کی غنڈہ گردی کی کارروائیوں کو بین الاقوامی برادری میں وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور چین اس طرح کے اقدامات کے خلاف پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  اپنے داخلی معاملات میں مداخلت اور دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے چین نے متعدد قوانین اور ضوابط متعارف کرائے ہیں جن میں غیر ملکی قوانین اور اقدامات کے غیر قانونی اطلاق کو روکنے کے لیے غیر ملکی پابندیوں کے قانون سمیت  ناقابل اعتباراداروں کی فہرست جیسی دیگر دفعات شامل ہیں۔

چین کے بنیادی مفادات کسی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتے اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت ناقابل تسخیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین ایسے اقدامات کا سختی سے مقابلہ کرنے کے لیے قانون میں متعلقہ دفعات متعارف کراتا ہے جو چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور چینی شہریوں کے قانونی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ یہ جائز اور ناگزیرہے۔

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمشنر کراچی نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی ف...

کمشنرکراچی نے شہر میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کی فہرست جاری کردی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق آلو درجہ اول 36 اور درجہ دوم 25 روپے کلو، پیاز بڑی 113 اور چھوٹی 83 جب کہ ٹماٹردرجہ اول 33 اور درجہ دوم 20 روپے میں فروخت کیے جائیں۔ فہرست کے مطابق کیلے درجہ اول143 روپے درجن، درجہ دوم 123 روپے درجن، سیب درجہ اول 183 اور درجہ دوم 173 روپے فی کلو فروخت کیے جائیں۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہیکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور انتظامیہ شہر میں گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام ہے، سرکاری فہرستوں پر ٹھیلے والے سے لے کر دکان والے تک کوئی عمل نہیں کررہا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مہنگائی کی شرح 41.07 فیصد ہو گئی

ملک میں ہفتہ مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 41.07 ہو گئی۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمتوں کا اثر لامحالہ ہر چیز پر پڑتا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 32 اشیا خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ غریب کا تو برا حال ہے لیکن اس مہنگائی سے متوسط طبقہ بھی شدید متاثر ہے، تازہ دودھ، آٹا،گھی، چینی، بکرے کا گوشت، چاول اور نمک کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پیاز، لہسن اور انڈوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی زرعی برآمدات اور مارکیٹنگ کوط ایک...

پاکستان کی زرعی برآمدات اور مارکیٹنگ کو پائیدار ترقی اور منافع کے حصول کے لیے ایک اچھی طرح سے وضع کردہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے سینئر سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف نے کہاکہ ایک بنیادی مسئلہ جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے وہ زراعت کے شعبے میں جدید انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کی کمی ہے۔ ایک زرعی معیشت ہونے کے باوجودپاکستان کاشتکاری کی جدید تکنیکوں اور آلات کو اپنانے میں سست روی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت میں کمی اور پیداوار کا معیار خراب ہوا ہے جس سے عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ کارکردگی اور معیار کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز، درست کھیتی، میکانائزیشن اور فصلوں کے انتظام کے نظام میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔پاکستان کی زرعی برآمدات کو متاثر کرنے والا ایک اور اہم عنصر ویلیو ایڈیشن کی کمی ہے۔ زیادہ تر زرعی پیداوار خام شکل میں فروخت ہوتی ہے جس کی بین الاقوامی منڈی میں کم قیمت ملتی ہے۔پروسیسنگ اور پیکجنگ کے ذریعے پیداوار کی قدر میں اضافہ کر کے پاکستان اپنی برآمدی آمدنی میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوڈ پروسیسنگ کی سہولیات میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے اور برآمد کنندگان کو ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کے لیے مراعات فراہم کرے۔پاکستان کو عالمی منڈی میں اپنی زرعی مصنوعات کے لیے ایک مضبوط برانڈ امیج تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ پاکستانی فصلوں کی منفرد خصوصیات کو فروغ دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے جیسے کہ باسمتی چاول کا بھرپور ذائقہ اور خوشبو، پھلوں اور سبزیوں کی اعلی غذائیت اور نامیاتی پیداوار کی پاکیزگی ہے۔ ایک برانڈنگ مہم پاکستانی زرعی مصنوعات کے لیے بیداری اور مانگ پیدا کرنے میں مدد کر سکتی ہے جس سے ان کی قیمتوں اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ڈاکٹر حنیف نے کہا کہ ایک اور مسئلہ جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ معیار کے معیارات اور سرٹیفیکیشن کی کمی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی زرعی مصنوعات کو اکثر بین الاقوامی مارکیٹ میں مسترد کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوالٹی کنٹرول کا ایک جامع نظام قائم کرنا چاہیے اور کسانوں اور برآمد کنندگان کو معیارات اور سرٹیفیکیشنز کی تربیت دینی چاہیے۔ پاکستان کو نئی منڈیوں کو تلاش کرنا چاہیے اور روایتی منڈیوں پر انحصار کم کرنے کے لیے اپنے برآمدی پورٹ فولیو کو متنوع بنانا چاہیے۔ پاکستان کی بڑی زرعی برآمدات میں چاول، گندم، پھل اور سبزیاں شامل ہیں، جو زیادہ تر مشرق وسطی اور جنوبی ایشیائی ممالک کو فروخت کی جاتی ہیں۔ حکومت کو نئی منڈیوں کی تلاش کرنی چاہیے اور ان منڈیوں کے مخصوص مطالبات کو پورا کرنے کے لیے مخصوص مصنوعات تیار کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔این اے آر سی کے سینئر سائنسی افسر نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کریں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے اور کسانوں اور دیہی برادریوں کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برآمدات کو متنوع بنانا یا اجناس کے ارتکاز کو...

برآمدات کو متنوع بنانا یا اجناس کے ارتکاز کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ٹیکسٹائل کے شعبے پر زیادہ انحصار نے ملک کے معاشی خطرے میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ الماس حیدر نے کہا کہ متنوع شعبے پر توجہ مرکوز کرنے سے پاکستان کی برآمدات کو نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی کیونکہ تنوع صنعتوں کو کھولنے، روزگار کی حوصلہ افزائی کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر دستک دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنوع تجارتی خسارے کو کم کرنے، زرمبادلہ کے ذخائر کی تسلی بخش سطح کو برقرار رکھنے اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھا وکو کم کرنے کی کلید ہے۔ٹریڈنگ اکنامکس کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کا تجارتی خسارہ سال بہ سال 3.1 فیصد بڑھ کر جنوری 2023 میں 0.62 بلین روپے ہو گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 0.60 بلین روپے تھا۔10 فروری 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 3.19 بلین ڈالر کی خطرناک سطح پر آ گئے۔برآمدی تنوع کی راہوں کے بارے میںپاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے جن کی برآمدات میں 225فیصدکی غیر معمولی نمو دیکھنے میں آئی ہے جو مالی سال 2013 میں 800 ملین سے بڑھ کر مالی سال 2022 میں 2.6 بلین ڈالرسے زیادہ ہو گئی ہے۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ڈومیسٹک بزنس فیسیلیٹیشن آفیسر محمد شعیب ملک نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی فروخت ملک کی سروس ایکسپورٹ میں سب سے بڑا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے امیج کو ایک منافع بخش ٹیکنالوجی کی منزل کے طور پر روشن کرنے اور اس کی بین الاقوامی موجودگی کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔تمام معقول ترغیبات کے ذریعے آئی ٹی کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہماری صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے جو ہم اس وقت برآمد کرتے ہیں۔ مزید برآں، تیل صاف کرنے کی صنعت سے غیر ملکی ذخائر کی خاطر خواہ مقدار حاصل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ فرنس آئل کی کمزور مانگ اور لیٹر آف کریڈٹ (LOC) کی پابندیاں تیل صاف کرنے کی صنعت میں استعمال کی کم شرح کا سبب بنی ہیں۔ ریفائنریز کو زیادہ سے زیادہ صلاحیت پر کام کرنے کے قابل بنانے سے توانائی کی مصنوعات درآمد کرنے کی ضرورت میں نمایاں کمی آئے گی۔موبائل مینوفیکچرنگ ایک اور صنعت ہے جس میں نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کمیٹی کے سیکریٹری عاصم ایاز نے ویلتھ پی کے کو بتایا کہ اسمبلرز کی جانب سے موبائل فون کے پرزوں کی لوکلائزیشن اور ایکسپورٹ میں سرمایہ کاری شروع کرنے کے بعد معیشت کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے۔مزید برآں، پاکستان کا انجینئرنگ سیکٹر برآمدات میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے اور کرنٹ اکانٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھا...

پاکستان میں دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھانے میں جینیاتی بہتری ایک اہم عنصر ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے دنیا کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے، اسی طرح خوراک کی طلب بھی بڑھ رہی ہے، خاص طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے ملک کو دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے،، اس کو حاصل کرنے کا ایک طریقہ مویشیوں کی جینیاتی بہتری ہے۔پاکستان میں مویشیوں کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لائیو سٹاک کا شعبہ زراعت کے شعبے میں 60 فیصد اور قومی جی ڈی پی میں 11 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ اس کے باوجود، مویشیوں کی پیداواری صلاحیت کم ہے، دودھ کی اوسط پیداوار 2-3 لیٹر یومیہ ہے اور شرح نمو سست ہے۔ ڈاکٹر ایس مرتضی حسن اندرابی، نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر نے کہاکہ مویشیوں کی پیداوار میں کمی کی ایک وجہ جینیاتی بہتری کے پروگراموں کی کمی ہے کیونکہ پاکستان نے ابھی تک لائیو سٹاک میں اپنی صلاحیت کو پوری طرح سے استعمال نہیں کیا ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر مویشی مقامی نسلوں کے ہیں جن کی جینیاتی طور پر کوئی بہتری نہیں آئی۔ ان نسلوں کی پیداواری صلاحیت کم ہے اور یہ بیماریوں کا شکار ہیں۔ ان کی جینیات کو بہتر بنا کر، ہم ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر سکتے ہیں اور انہیں بیماریوں سے زیادہ لچکدار بنا سکتے ہیں۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ڈاکٹر مرتضی نے سفارش کی کہ پاکستان کو لائیو سٹاک کے لیے ایک قومی جینیاتی بہتری کا پروگرام قائم کرنا چاہیے۔ اس پروگرام میں مویشیوں کی کارکردگی، بشمول دودھ کی پیداوار، شرح نمو، اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت پر ڈیٹا اکٹھا کرنا شامل ہونا چاہیے۔ اس ڈیٹا کو پھر افزائش نسل کے لیے بہترین جانوروں کی شناخت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔افزائش کے لیے جانوروں کا انتخاب ان کی جینیاتی قابلیت کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ اس کا تعین جینومک سلیکشن کے ذریعے کیا جا سکتا ہے، جو کسی جانور کی کارکردگی کا اندازہ لگانے کے لیے ڈی این اے تجزیہ کا استعمال کرتا ہے۔ افزائش نسل کے لیے بہترین جانوروں کا انتخاب کرکے، ہم مویشیوں کی جینیات کو بہتر بنا سکتے ہیں اور ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔"ڈاکٹر مرتضی نے کہا کہ جینیاتی بہتری کے ذریعے پاکستان میں مویشیوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے بہت سے فوائد ہوں گے۔ یہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرے گا، صارفین کے لیے دودھ اور گوشت کی دستیابی کو بہتر بنائے گا، اور ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالے گا۔ اس سے دیہی علاقوں میں غربت اور غذائی عدم تحفظ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔تاہم، قومی جینیاتی بہتری کے پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اہم سرمایہ کاری اور تعاون کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹر مرتضی تجویز کرتے ہیں کہ حکومت جانوروں کی افزائش اور جینیات میں تحقیق اور ترقی کے لیے فنڈز فراہم کرے اور جینیاتی بہتری کے پروگراموں کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک قائم کرے۔جینیاتی بہتری ایک طویل مدتی سرمایہ کاری ہے۔ اس کے لیے صبر، عزم اور وسائل کی ضرورت ہے۔ لیکن اس کے فوائد کسانوں اور پورے ملک دونوں کے لیے بہت زیادہ ہیں۔ اس سے خوراک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور ملک کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے گزشتہ سا...

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2022 میں 82 ارب روپے کی زبردست مجموعی فروخت کی جوگزشتہ سال کی 70 ارب روپے کی مجموعی فروخت سے 17 فیصد زیادہ تھی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیمیکل سیکٹر میں درج ہے۔ 41.9 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ یہ چوتھے نمبر پر ہے۔1997 میں ایک ذیلی ادارہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے طور پر قائم کیا گیا،یہ پاکستان میں پولی وینیل کلورائیڈ کا واحد مینوفیکچرر ہے۔ یہ تجارتی اور گھریلو استعمال کے لیے بہت سی الکلائن مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں بھی مصروف ہے۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے 2022 میں 23 بلین روپے کی فروخت پر مجموعی منافع اور 11 بلین روپے کا خالص منافع رپورٹ کیاجس سے قدر 12.39 روپے فی شیئر ہو گئی۔کمپنی نے سال کے دوران بالترتیب 28فیصد اور 14فیصدکے مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب رپورٹ کیا۔ کمپنی نے 2021 میں اپنی فروخت پر مجموعی منافع کا 34% اور 22% خالص منافع کی اطلاع دی۔اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز مارکیٹ ویلیو میں 23 فیصد کا نقصان ہوا جو49.9 بلین روپے سے گھٹ کر 38.4 بلین روپے تک پہنچ گیا۔تاہم2021میں 43 بلین روپے سے بڑھا کر 49 بلین روپے کر دیا۔ پچھلے پانچ سالوں میںای پی سی ایل نے اپنی آمدنی حاصل کرنے کی صلاحیت میں 133 فیصد اضافہ کیااورپچھلے پانچ سالوں میں منافع پیدا کرنے کے لحاظ سے سرفہرست رہا۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کا اوسط مجموعی منافع کا تناسب گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 27فیصداور اوسط خالص منافع کا تناسب 15فیصدرہا۔کمپنی نے 2022 میں نصف دہائی کی دوسری سب سے زیادہ ویلیو پوسٹ کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رئیل میڈرڈ اور بارسلونا کا فٹبال میچ ریسلنگ...

کوپا ڈیل رے میں رئیل میڈرڈ اور بارسلونا کا میچ ریسلنگ کے مقابلے میں تبدیل ہوگیا۔ بارسلونا کے ونسیز جونیئر نے پرتشدد مقابلے میں فرینک ڈی جونگ سے گتھم گتھا ہوگئے، رئیل میڈرڈ کے ایڈر کا اون گول بارسلونا کی سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں فتح کا سبب بنا۔ ٹیم کو انجری مسائل کے سبب روبرٹ لیوانڈوسکی، پیڈری اور اوسمین ڈیمبیل کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے ایشین کون...

سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے شہیر آفریدی نے ایشین کونٹینٹل ٹاٹئل بھی جیت لیا ہے۔ شہیر فریدی کا تعلق سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس سے ہے۔ وہ باکسنگ کے میدان می پاکستان کے لیے کئی اہم مقابلے جیت چکے ہیں۔ شہیر آفریدی ایشین کونٹینٹل کا ٹائٹل رکھنے والے تھائی لینڈ کے باکسر سامپوتھ سیسا کو چیلنج کیا تھا۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی ایشین کونٹینٹل کی ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ ورلڈ باکسنگ کونسل سلور بیلٹ ٹائٹل کا مقابلہ تیسرے رانڈ میں جیتا۔ پاکستان نے باکسنگ کے میدان میں پہلی بار یہ اعزاز جیتا ہے۔ مقابلہ جیتنے کے بعد شہیر آفریدی نے اپنے پیغام میں اپنی فتح کراچی پولیس آفس اور پشاور حملے کے شہدا کے نام کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں