• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

اقوام متحدہ کے سربراہ کا صنفی مساوات کے فروغ...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس (درمیان میں سامنے) نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوکرین کے بارے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سےاپنے پیغام میں صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی اور جدت  کو بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس سال 8 مارچ کو منائے جانے والے خواتین کے عالمی دن کا عنوان ہے" ڈیجیٹ آل: صنفی مساوات کے لیے جدت اور ٹیکنالوجی۔

اپنے پیغام میں گوتریس نے کہا کہ ٹیکنالوجی خواتین اورلڑکیوں کے لیے تعلیم اور مواقع کو وسیع کر سکتی ہےتاہم اس کا استعمال بدسلوکی اور نفرت کو بڑھانے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

آج سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اورریاضی میں خواتین افرادی قوت کا ایک تہائی حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب خواتین کو نئی ٹیکنالوجیز تیار کرنے میں کم نمائندگی دی جاتی ہے تو آغازسے ہی امتیازی سلوک شروع ہو جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اسی لیے ہمیں ڈیجیٹل دنیا میں تقسیم کو بند کرنا چاہیے اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین اور لڑکیوں کی نمائندگی میں اضافہ کرنا چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ ڈیجیٹل دنیا سے خواتین کے اخراج سے پچھلی دہائی میں کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) سے اندازاً 10کھرب ڈالر کی کمی ہوئی ہے جبکہ انہوں نےخبردار کیا ہے کہ اگراس خرابی کو درست نہ کیا گیا تو یہ نقصان 2025 تک بڑھ کر 15کھرب  ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

گوتریس نے کہاکہ خواتین پر سرمایہ کاری تمام لوگوں، برادریوں اور ممالک کو ترقی دیتی ہے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے مغرب...

فائل فوٹو،مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجی اپنے ہتھیاروں کے ذریعے فلسطینی مظاہرین پر نشانہ باندھ رہے ہیں ۔(شِنہوا)

رم اللہ(شِنہوا) فلسطین نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مغربی کنارے کے  شمالی شہر نابلس کے قریب واقع اسرائیلی بستی حر برکہ کے دورے کی مذمت کی ہے۔

  فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے مغربی کنارے کے اشتعال انگیز دورے اور ان کے مخالفانہ بیانات اور موقف کو مسترد اور مذمت کرتے ہیں۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ سارہ ان دو اسرائیلیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے بستی پہنچے جو اتوار کو نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں فلسطینیوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں مارے گئے تھے۔ 

  اتوار کو ایک فلسطینی مسلح شخص نے حوارہ میں دو اسرائیلیوں کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے جواب میں اسرائیلی آباد کاروں نے قصبے پر حملہ کیا اور درجنوں کاریں اور گھروں کو جلا دیا۔

 فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو کے دورے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اوریہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دستخط شدہ معاہدوں کے خلاف ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دورے سے اسرائیلی حکومت اور اس کے وزیر اعظم کا حقیقی چہرہ  ظاہر ہوتا ہے جو بستیوں اور آباد کاروں کی حکومت کی قیادت کرتے ہیں اور امن عمل کو بحال کرنے کے موقع کو سبوتاژ کرتے ہیں۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی معیشت صلاحیت اور طاقت کے ساتھ لچکدار...

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گاو ویمن پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کےقومی سیاسی مشیروں کے مطابق ملکی معیشت مستحکم ہے اوربھرپور صلاحیت اورطاقت کی حامل ہے۔ گاو ویمن نے  جمعہ کو پریس کانفرنس  کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ترقی کے لیے پیچیدہ اور سخت ماحول کے باوجود مارکیٹ حجم، صنعتی نظام اور انسانی وسائل میں مضبوط طاقت رکھتا ہے۔ بین الاقوامی سیاسی اور اقتصادی منظر نامے میں مسلسل ہنگامہ آرائی، دیگر بڑی معیشتوں میں پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور ملکی اقتصادی بحالی جو تاحال ابھی عمل میں ہے بارے خبردار کرتے ہوئے گاونے 2023 میں اقتصادی  کوششوں میں بہترین کاکردگی کے لیےپختہ اعتماد پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کو مستحکم کرنے کو اولین ترجیح بنانا چاہیے اور معیشت کو موثر طریقے سے اپ گریڈ اور مناسب طریقے سے وسعت دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔  پیچیدہ عالمی حالات ، کوویڈ-19اور قدرتی آفات جیسے توقعات سے کہیں زیادہ عوامل کے اثرات پر قابو پاتے ہوئے، گزشتہ سال چین کی معیشت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ملک کے لیے مجموعی اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے معیشت کوایک نئے مرحلے تک لے جانے کے حوالے سے یہ سخت کوششوں کے بعد حاصل کردہ کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  قومی سیاسی مشیروں نے توقعات کو بہتر بنانے اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اصلاحاتی اقدامات کرنے کی تجویز دی ہے۔ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے ارکان کے مشوروں کا حوالہ دیتے ہوئے، گاو نے کہا کہ ملک کو بحالی اور کھپت کو تیز کرنے کے لیے  ملکی سطح پر طلب کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخ...

بیجنگ (شِنہوا)  چین نے امریکہ سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور فوجی رابطے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی  جانب سے تائیوان کو نئے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دیے جانے کے جواب میں، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کے تائیوان کے علاقے کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ایک چین کے اصول اور تین دوطرفہ  مشترکہ بیانات خاص طورپر17 اگست کے اعلامیہ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ماؤ نے کہا کہ اس طرح کا فروخت کا معاہدہ  چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے ساتھ ساتھ  چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے،چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ون چائنہ اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ بیانات کی پاسداری کرے، تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت ،تائیوان کے ساتھ فوجی رابطےاورنئے عوامل پیدا کرنا بند کرے جو آبنائے تائیوان میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہوں۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا زمین کے قریب سیارچے کی جانب نیا خلائی...

 
 
فائل فوٹو،چین کی قومی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ  اس تصویر میں سرخ سیارے پر موجود چینی مشن تیان وین -1 کے لینڈنگ پلیٹ فارم اور روورژورونگ کودکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے زمین کے قریب ایک چھوٹے سیارچے کی جانب نیا خلائی مشن بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

چین کی قومی خلائی ایجنسی کے مطابق طے شدہ تیان وین-2 مشن، 2016 ایچ او3 کے نمونے اکٹھے کرنے کے بعد واپس زمین پر آئے گا،جس کے بعد اسے کومٹ 311 پی نامی سیارچے کی جانب بھیجا جائے گا۔

خلائی ایجنسی نے ایک نوٹس میں اس منصوبے کے بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مشن کو باضابطہ منظوری مل گئی ہے، اور سائنسدان اپریل میں تیان وین-2 سائنسی ریسرچ اور اس کی ڈیٹا پروسیسنگ ٹیکنالوجیز کے بارے میں ایک تعلیمی سیمینار منعقد کریں گے۔ تیان وین-2 سیاروں  کی کھوج کے حوالے سے چین کی تیان وین سیریزکا دوسرا مشن ہے۔

تیان وین- 1 کو23 جولائی 2020 کو لانچ کیا گیا تھا،مریخ پرپہنچنے والا یہ مشن ایک آربیٹر،لینڈر اور روور پرمشتمل ہے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کا کینیڈا کے انتخابی عمل میں...

بھارت، نئی دہلی میں منعقدہ جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ شرکت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

نئی دہلی (شِںہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کینیڈا کے انتخابات میں مداخلت کی کوشش  بارے الزام کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اپنے کینیڈین ہم منصب میلانیا جولی کے ساتھ بھارت کے دارالحکومت میں گروپ آف ٹوئنٹی 20 (جی 20) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات میں کہی۔ 

چھن نے چین کی جانب سے سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے ۔چین نے کبھی بھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے اور کسی بھی ملک کی طرف سے اس طرح کی کوشش کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں چین کا سفارت خانہ سفارتی تعلقات بارے ویانا کنونشن کی پاسداری کرتا ہے اور چین۔ کینیڈا تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین فریق کو کینیڈا میں چینی سفارتی مشنزکی کارکردگی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے

 چا ہئیں اور اسے افواہوں اور سنسنی خیزی کو دوطرفہ تعلقات میں خلل ڈالنے سے روکنا چاہئے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلق...

فا ئل فوٹو ، سوئٹزرلینڈ ، چینی وزیر خارجہ چھن گانگ(اسکرین پر) ویڈیو لنک کے ذریعے  ایک سیشن سے خطاب کررہے  ہیں۔(شِنہوا)

نئی دہلی (شِنہوا) چین کے  وزیر خارجہ چھن  گانگ  نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولون سے  گروپ آف ٹو ئنٹی (جی 20) وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی  ہے۔اس دوران انہوں نے نئےشعبوں  میں تعاون کے امکانات اور یوکرین بحران کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا۔

چھن نے کہا کہ بین الاقوامی اثر و رسوخ کے حامل دو بڑے ممالک چین اور فرانس امن کے تحفظ کی دو بڑی قوتیں ہیں۔دونوں ملک اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائیں  گے ۔ 

چینی فریق فرانس کے ساتھ اگلے مرحلے کے دوطرفہ تعلقات کے لئے اہم ایجنڈے کی تشکیل بارے تیار ہے ۔ دونوں ممالک اعلی سطح کے تبادلے کو قائدانہ  کردار ادا کرنے دیں اور چین  و فرانس کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری  کو آگے بڑھائیں تاکہ اس کے زیادہ  ثمرات حاصل ہوں۔

اس موقع پر بات چیت  میں حصہ لیتے ہوئے کولون نے کہا کہ فرانسیسی  فریق فرانس اور چین کے مابین اسٹریٹجک مواصلات اور بڑے ملکوں کے ما بین ہم آہنگی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔

فرانس چین سے تسلسل کے ساتھ  اعلی سطح کے تبادلوں پر آمادہ  ہے جو کہ دوطرفہ تعلقات کے مفہوم کو تقویت بخشتا ہے  اور دیگر کے علاوہ سائنس اور تحقیق ، جدت اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق شعبوں  میں  نئے تعاون کو بڑھاتا ہے ۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا   کہ اگلا سال فرانس ۔چین کے تعلقات کے لئے ایک اہم سال ہے  اور فرانسیسی فریق چین کے ساتھ ثقافت اور سیاحت کے سال کے طور پر  کامیاب انعقاد کے لئے تیار ہے اورعوام کے  عوام  کے ساتھ تعاون ا ور ثقافتی تبادلے کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے عالمی معاشی ترقی کومستحکم کیا ہے ،سع...

چین ،  مشرقی صوبہ شان ڈونگ  کے  ڈونگ اینگ میں شمسی ماڈیولز تیار کرنے والی کمپنی میں ملازمین  کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کی ایک  کاروباری شخصیت نے کہا ہے کہ چین عالمی معیشت کی ترقی کے لئے ایک مضبوط محرک  اور سپلائی چین کے  استحکام میں ایک اہم معاون کا کردار ادا کررہا  ہے۔

سعودی چینی بزنس کونسل کے چیئرمین محمد ال اجلان نے شِنہوا کو دیئے گئے  ایک حالیہ انٹرویو میں کہا  ہے کہ نوول کرونا  وائرس عالمی وبا نے متعدد مما لک  میں سپلائی چینز کو متاثر کیا تھا  لیکن عالمی وبائی مرض کے بارے میں چین کے مناسب ردعمل نے اس کی سپلائی چینز کو منظم انداز میں چلانے کے قابل بنایا ہے  ۔

اجلان اینڈ بروس ہولڈنگ گروپ کے نائب چیئرمین سعودی کاروباری شخصیت نے  کہاہے کہ  چین نے دنیا  کے لئے  اپنی سپلائی  برقراررکھنے کے ذریعے  مارکیٹ میں مصنوعات کی مستقل دستیابی میں اہم کردار ادا کیا  ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے چینی عوام کی قوت ارادی اورچین کی حکومت کی انتظامی صلاحیتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

ال اجلان نے کہا کہ چین کے نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض کے ردعمل کی اصلاح سے چین اور باقی دنیا دونوں کو فائدہ ہوا ہے  اور اس  کے  عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنی عالمی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ کی ایک اپ ڈیٹ  میں  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 2023 کے دوران چین کی نمو بارے  اپنی پیش گوئی کو 5.2 فیصد تک تبدیل کیا  ہے   جس میں سال  2022 کی پیش گوئی کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ اپنی بڑی آبادی  اور بہت بڑی  صنعتی اور معاشی صلاحیت کے ساتھ  چین عالمی معیشت کی ترقی اور سپلائی چین کے تسلسل کے لئے مضبوط محرک فراہم کررہا ہے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اورسپین کا دوستانہ تبادلوں کومستحکم کرنے...

نئی دہلی (شِنہوا) چین اورسپین نے  اپنے سفارتی تعلقات  کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  دوستانہ تبادلوں  کو مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعلقات کے لئے نئے امکانات کی تلاش کا عہد کیا ہے۔

ان خیا لات کا اظہار چین کے  وزیر خارجہ چھن گانگ اور ان کے ہسپانوی ہم منصب جوس مینوئل البیرس نے بدھ سے جمعرات تک بھارت  کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ گروپ آف  20کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقات  کے دوران کیا ہے ۔

چھن نے کہا کہ دونوں ملکوں  کو سرکاری محکموں ، قا نون سازوں اور مقامی حکومتوں کے مابین تبادلے بحال کرنے میں  تیز ی لانی چاہئے ۔ دونو ں فریقوں کو  سائنسی اور تکنیکی تعاون سے متعلق چین۔ سپین مشترکہ کمیشن ، معاشی اور صنعتی تعاون سے متعلق مشترکہ  کمیشن اور چین ۔سپین فورم  جیسے اجلاسوں کی تیاری کرنی چاہئے ۔

چھن نے کہا کہ دونوں فریقوں کو تعاون کے مواقعوں  کو بڑھانا چاہئے اور سبز توانائی  ، الیکٹرک گاڑیوں اور ڈیجیٹل معیشت میں صنعتی شراکت داری  کو مستحکم کرنا چاہئے ۔

چھن  نے مزید کہا کہ چین مزید معیاری ہسپانوی مصنوعات کی درآمد کے لئے تیار ہے اور امید کرتا ہے کہ سپین  چینی کمپنیوں  کو منصفانہ اور مساوی مارکیٹ کی سہولت کی فراہمی جاری رکھے گا۔

اس موقع پر بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے البیرس نے کہا کہ سپین اور چین اہم معاشی اور تجارتی شراکت دار ہیں جن کے مابین  فائدہ مند تعاون کے مفید نتائج برآمد ہوئے  ہیں۔ سپین دونوں اطراف کی کمپنیوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں سرمایہ کاری بارے سہولت فراہم کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ہالینڈ باہمی فائدے پر مبنی بڑے تجار...

بھارت ، چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نئی دہلی  میں جی 20  کے وزرا ئے خارجہ اجلاس کے ایک سیشن  میں شرکت کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

نئی دہلی (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ  نے کہا ہے کہ چین اور ہالینڈ باہمی فائدے پر مبنی بڑے تجارتی شراکت دار بن گئے ہیں۔

 ہا لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ووپکے ہوئکسٹرا کے ساتھ  بھارتی  دارالحکومت میں گروپ آف  20 (جی 20)  کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پرملاقات کے درران چھن نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں اور ہر سطح پر  فعال  تبادلو ں کو برقرار رکھا  ہوا ہے جو کہ اعلی سطح کے باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعلقات کی گرمجوشی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہالینڈ کی جانب سے ڈی کپلنگ کی مخالفت کو سراہتا  ہے اور عالمی صنعتی چین کو مشترکہ طور پر مستحکم کرنے پر آمادہ ہےتاکہ دونوں ملکوں او ر دونوں جانب کے  کاروباری اداروں کے مشترکہ مفادات کا تحفظ  کیا  جاسکے۔

چھن نے کہا کہ چین نے ہالینڈ اور تاجکستان کی  مشترکہ  میزبانی میں اقوام متحدہ کی 2023 واٹر کانفرنس کو انتہائی اہمیت دی ہے ۔

 انہوں نے مزید نے کہا کہ چین کانفرنس میں ایک سینئر نما ئندہ  بھیجے گا اور یورپی یونین (ای یو ) کی مشترکہ  میزبانی  میں پانی برائے پائیدار ترقی کے لئے ایک مباحثے کا انعقاد کرے  گا۔

ہوئکسٹرا نے  واضح  کیا کہ ہالینڈ  اورچین نے برابری اورباہمی فائدے پر مبنی  عملی تعاون کا  مظاہرہ  کیا ہے  ۔ ان کا ملک چین کے ساتھ اعلی سطح کے قریبی  تبادلوں اور تعمیری بات چیت  کو برقرار رکھنے کا منتظر ہے۔

یوکرین کی صورتحال کے بارے میں انتہائی  تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے  انہوں نے کہا کہ ہالینڈ یوکرین بحران کو حل کرنے کے لئے سفارتی کوششوں کو مستحکم کرنے کی حمایت کرتا ہے اور چین سے توقع کر رہا ہے کہ وہ بحران میں اضافے کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں سیاحت کی زبردست بحالی

ارمچی  (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور  خوداختیار خطے میں  رواں سال کے آغاز سے ہی آئس اینڈ اسنو کی سیاحت میں تیزی کی بدولت سیاحت میں بھرپور واپسی ہو رہی ہے ۔

 علاقائی محکمہ ثقافت اور سیاحت کے مطابق سنکیانگ میں  جنوری اور فروری کے دوران  مجموعی طور پر2 کروڑ23 لاکھ  سیاحوں نے دورہ کیا  جبکہ اس کی سیاحت کی آمدنی 11.6 فیصد اضافے کے ساتھ 16.3 ارب یوآن (تقریباً 2.4 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی ہے ۔

آئس اینڈ اسنو کے سنہری عرض البلد میں واقع سنکیانگ میں اس وقت  84 اسکی تفریح گاہیں موجود ہیں  اور یہ موسم سرما کے کھیلوں کے شائقین کے لئے ایک ترجیحی منزل بن گیا ہے۔

علاقائی حکام نے آئس اور اسنو سیاحت کو بہتر طور پر ترقی دینے کے لئے  حالیہ برسوں کے دوران  اسکی رانی کے برف زار میں بنے ہوئے  ڈھلانی راستوں  کے معیار کو بہتر بنانے اور خدمات کی سہولیات کو بہتر بنانے  سمیت متعدد اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کیا ہے۔

رواں  سال کے موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات  کے دوران سنکیانگ میں سرکردہ 5ایس  گریڈنگ کی تفریح گاہوں میں جنوری کے آخرتک 1 لاکھ 21 ہزار 800  لو گوں نے دورہ کیا جس میں گزشتہ  سال کے مقابلے میں 4.94 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے  تقریباً 1 کروڑ 99 لاکھ 60 ہزاریوآن کی کمائی ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 80.16 فیصد زیادہ ہے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں تارکین وطن بچےجبراً کام کرتے ہیں،...

 
امریکہ ، ٹیکساس میں ٹیکساس نیشنل گارڈز کا ایک اہلکار تارکین وطن کے ایک گروپ کو ایگل پاس میں ایک چیک پوسٹ پر لے جارہا ہے۔(شِںہوا)

نیویارک (شِنہوا) نیویارک ٹائمز نے تارکین وطن بچوں کے بارے  میں امریکہ میں استحصال پر مبنی ایک نئی معیشت کا انکشاف کیا ہے ۔ یہ ایسے بچے ہیں جو والدین کے بغیر ملک میں آرہے ہیں اور ان میں سے کچھ کے سفر کا اختتام انتہائی ا ذیت ناک ملازمتوں پر ہورہا ہے۔

اخبار نےشائع شدہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کش ہر ریاست کی تمام صنعتوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ تقریباً ایک صدی سے نافد العمل " چا ئلڈ لیبر قوانین" کی خلاف ورزی ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا اور ٹینیسی میں چھتیں مرمت کرتے 12 سالہ بچوں ، ڈیلاویئر، مسیسپی اور شمالی کیرولینا کے مذبح خانوں میں کم عمر محنت کشوں اور جنوبی ڈکوٹا میں بچوں کو رات کی شفٹ میں لکڑی کے تختے پر کام کرتے دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بچے زیادہ تروسطی امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں جو معاشی بدحالی کا شکار تھے اور وبا کے سبب ان کی صورتحال بدتر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ان محنت کشوں کی تعداد گزشتہ ایک دہائی سے بتدریج بڑھ رہی تھی تاہم 2021 کے بعد سے اس میں یک دم اضافہ ہوا جس کی وجہ بچوں کے تحفظ کے لئے بنائے گئے نظام کا ختم ہوجانا تھا۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاحت کا فروغ ، تھائی لینڈ چینی سیاحوں کا من...

تھائی لینڈ، بنکاک میں چینی سیاحوں کا گرینڈ پیلس میں تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِںہوا)

بنکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ میں سیاحتی صنعت تیزی سے بحال ہورہی ہے جبکہ یہ ملک رواں سال چینی سیاحوں کی آمد کو بہتری میں ایک اہم محرک تصور کر رہا ہے۔

وزارت سیاحت و کھیل کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تھائی لینڈ نے جنوری میں چینی مین لینڈ سے آنے والے 91 ہزار 841 سیاحوں کا خیرمقدم کیا ۔یہ تعداد نوول کرو نا وائرس کی پا لیسی میں اصلاحات کے بعد گزشتہ برس کے 3 ہزار 110 کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہت زیادہ ہے۔

تھائی لینڈ، بنکاک میں چینی سیاح گرینڈ پیلس کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

سیاحوں کی تعداد میں اضافہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی سیاحتی صنعت کے لئے ایک مثبت علامت ہے  جو وبا سے بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

ٹورازم اتھارٹی آف تھائی لینڈ نے بتایا ہے کہ ملک میں یکم جنوری سے 15 فروری کے درمیان 1 لاکھ 61 ہزار 540 چینی سیاحوں کی آمد ہوئی جس سے یہ امید ہوگئی ہے کہ پہلی سہ ماہی میں 3 لاکھ سیاحوں کا ہدف پورا ہوجائے گا۔

حکام نے 2019 کے 1 کروڑ 10 لاکھ کے مقابلے میں رواں سال 70 لاکھ سے 1 کروڑ چینی سیاحوں کو خیرمقدم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

یہ ہدف حاصل کرنے کے لئے فروری کے اختتام پرشنگھائی، گوانگ ژو اور چھنگ ڈو جیسے بڑے چینی شہروں میں ٹی اے ٹی نے روڈ شوز کا انعقاد کیا تھا تاکہ تھائی سپلائرز اور چین میں سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کے درمیان کاروباری تعاون کو بڑھایا جاسکے۔

تھائی لینڈ، بنکاک میں چینی سیاح گرینڈ پیلس کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

اس مہم نے چینی مارکیٹ کے مطابق اعلی معیار کی سیاحتی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دیا۔

چینی سیاحوں کی واپسی کو سیاحت سے وابستہ تھائی تاجر ایک نعمت تصور کرتے ہیں۔ سائی ریزورٹس کلسٹر کے جنرل منیجر بارٹ کیلینز نے کہا کہ وہ چینی زبان کی تربیت فراہم کر تے ہو ئے چینی عملے کی خدمات حاصل کر رہے ہیں اور چینی پکوان متعارف کر واتے ہو ئے چینی سیاحوں کی آمد کی تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے تخمینہ لگایا ہے کہ چین سے جنوبی تھائی جزائر کے لئے براہ راست پروازوں میں اضافے سے رواں ماہ کے وسط تک چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مختصر ویڈیو پلیٹ فارم کے صارفین 1 ارب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مختصر ویڈیو شعبے میں حالیہ برسوں کے دوران  تیزی سے توسیع ہوئی ہے۔ 

چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کے نتیجے میں صارفین کی تعداد دسمبر 2022 تک ایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال  2018 سے 2022 تک چین میں مختصر ویڈیو پلیٹ فارم استعمال کرنے والے صارفین  کی تعداد 64 کروڑ80 لاکھ سے بڑھ کر 1.01 ارب سے زیادہ ہوگئی جبکہ ہر سال مزید 6 کروڑ  سے زائد نئے صارفین رپورٹ کئے گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے مختصر  ویڈیو پلیٹ فارم صارفین کی تعداد 2019 اور 2020 میں 10 کروڑ  سے بڑھ گئی ہے ۔

 اس تیز رفتار اضافے کو  لوگوں کی زندگیوں پر نوول کرونا وائرس کے اثرات، ٹیکنالوجی کی ترقی  اور پلیٹ فارمز کی ترقی کے عوامل  سے منسوب کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا  گیا ہے کہ مختصر ویڈیو پلیٹ فارمز نے مستقل طور پر لائیو اسٹریمنگ کاروبار کی فراہمی اور اقسام  میں  مسلسل اضافہ کیا ہے اور حالیہ برسوں کے دوران  ای کامرس کے ساتھ ان کے انضمام کو تیز کیا ہے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکا میں 3 برس بعد آنے والے پہلے چینی س...

سری لنکا، بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی سیا حوں کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔(شِںہوا)

کولمبو (شِںہوا) سری لنکا کے سیاحتی ا دارے نے ملک کے اہم بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک تقریب منعقد کی جس کا مقصد 3 برس کے وقفے  کے بعد آنے والے چینی سیاحتی گروپس کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کرنا تھا۔

سری لنکا کے وزیر سیاحت ہیرن فرنینڈو نے ہوائی اڈے پر کہا کہ وہ چین سے آنے والے پہلے سیاحتی گروپ کا استقبال کرکے خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ یہ جنوبی ایشیا ئی ملک مزید چینی سیاحوں کی آمد کا منتظر ہے۔

چین کے سفیر چھی ژین ہونگ نے کہا کہ خوبصورت مناظر اور دوستانہ مزاج کے حامل لوگ سری لنکا میں مزید چینی سیاحوں کی آمد کی تو قع کر رہے ہیں۔یہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

سری لنکا، بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی سیاحوں کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔(شِںہوا)

سری لنکا ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین پریانتھا فرنینڈو نے اس سے قبل کہا تھا کہ سری لنکن ایئرلائنز اپریل سے چین کے مختلف شہروں کے لیے ہفتے میں 9 پروازیں چلائے گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

سری لنکا میں سیاحت زرمبادلہ کے حصول کے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔ نوول کرونا وائرس اور معاشی و سیاسی بحران کے سبب اس جزیر ہ نما ملک کو بڑا دھچکا لگا تھا۔

سری لنکا نے 2023 میں 15 لاکھ اور 2024 میں 30 لاکھ سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر کیا ہے۔

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہو...

پشاورہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والی ضمنی الیکشن ملتوی کردیے،پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کیایم این ایزکے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے صوبے میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیے اور ساتھ ہی 16، 19مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کردیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی 24قومی نشستوں پر ضمنی انتخابت ہونے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کو عہدے سے ہٹا دی...

چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کے بعد ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں،علی سرفراز کو چیئر مین پی اینڈ ڈی کے عہدے پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سول ایوی ایشن کے 8 سال قبل ریٹائر ڈ ہونے وال...

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں انکشاف ہواکہ سول ایوی ایشن میں 2014کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین غیرقانونی طور پر اپنی پنشن سے 70فیصد زیادہ پنشن لے رہے ہیں ،بورڈ فیصلے کے برعکس افسران نے جان بوجھ کر تین سال کے بجائے ہر سا ل پنشن میں اضافہ کیاتاکہ وہ ریٹائرد ہوں تو ان کو بھی فائدہ ہو۔کمیٹی نے پنشن کے معاملے پروزارت ایوای ایشن سے ایک ماہ میں انکوائری کرکے رپورٹ دینے کیہدایت کردی ۔ڈی جی سول ایو ی ایشن نے کمیٹی کو بتایاکہ سی اے اے کے بورڈ نے کورم کے بغیر ریٹائرڈ ملازمین کو ہاوس گرانٹ دینے کی منظوری دی جس کے بعد 521ملازمین کو 2.7ارب روپے جاری کئے جس کو اب بند کرکے ملازمین سے ریکوری کے لیے نوٹس بھیج دیئے ہیں ۔ کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو معاملے کی انکوائری کرکے ایک ماہ کے اندررپورٹ دینے کی ہدایت کردی ۔کمیٹی کو پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ بھی دی گئی ۔ جمعہ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین ہدایت اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔غیرملکی ائیرلائنز کی طرف سے بیرون ملک زرمبادلہ بھیجنے میں مشکلات کے حوالے سے کمیٹی کوبتایاگیاکہ اس حوالے سے مسائل مقامی ائیرلائن خاص کرپی آئی اے کو بھی ہیں پی آئی اے نے اپنی جہازوں کی لیز ادا کرنی ہے جو ڈالر میں ہوتی ہے اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے حکام سے ملاقات کی ہے اور اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پاکستان میں ائیرلائن کے ٹکٹ پر ٹیکس لگنے کی وجہ سے بھی اب ٹکٹ دبئی اور دیگر ممالک سے بک ہورہے ہیں اس مسئلہ کاحل نکالاجائے حکام نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے تمام شعبوں میں مسائل ہیں ۔ مقامی و غیر ملکی ائیرلائنز کو پاکستان سے باہر پیسے(ڈالر) بھیجنے میں مسائل ہیں اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 2014کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پنشن کے حوالے سے ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے کمیٹی کو بتایا کہ سی اے اے میں 2014کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پنشن حکومت کے اضافے کے بجائے خود بنائے طریقہ کار سے ہوتی ہے بورڈ کے فیصلے کے مطابق تین سال بعد پنشن میں اضافہ ہوگا ۔ 2014سے پہلے ریٹائرڈ ہونے والوں کی پنشن ہرسال بڑھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بورڈ کے فیصلے کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کی گئی اور 2014کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز کو بھی ہر سال پنشن میں اضافہ دیا گیا جن لوگوں نے یہ فیصلہ کیا وہ خود بھی ریٹائرڈ ہوگئے ہیں اور اس غیر قانونی اضافہ کو حاصل کرررہے ہیں سی اے اے بورڈ کا فیصلہ واضح تھا کہ تین سال بعد پنشن اور تنخواہ بڑے گی۔2014کے بعد والوں کی پنشن 3سال بعد اضافہ ہونا تھا مگر انہوں نے بھی ہر سال اضافہ لینا شروع کردیا ۔2014سے لے کر 2022تک ان پنشنرز کو2.72ارب روپے اضافی دیئے گئے ان سے 2.72ارب روپے کی ریکوری بنتی ہے اوراپنے آپ کو فائدہ پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر یہ کام کیا گیا ہے ۔

اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔ اس پر ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے ۔2014کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اپنی اصل پنشن سے 70فیصدزیادہ پنشن لے رہے ہیں ۔کمیٹی نے اضافی پنشن کے معاملے پروزارت ایوای ایشن سے ایک ماہ میں انکوائری کر کے رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ سی اے اے بورڈ کے ممبر جلد ازجلد تعینات کیے جائیں۔کمیٹی میں حکام نے انکشاف کیاکہ سی اے اے بورڈ نے سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے ہاؤس الاؤنسز منظور کرنے کیا۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہاکہ جس بورڈ نے فیصلہ کیا اس کا کورم ہی نہیں تھا بورڈ کو بھی گمرہ کیاگیا کہ سی اے اے ملازمین کو کسی سرکاری منصوبے میں پلاٹ نہیں ملتاہے جبکہ سی اے اے کی دو ہاوسنگ سوسائیٹیاں ہیں کسی ادارے میں نہیں ہوتاکہ وہ اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو ہاوس الاؤنس فراہم کرئے ۔بورڈ نے 179میٹنگ میںجو 1اگست 2019کو ہوئی اس میں اس کا فیصلہ کیااور181بورڈ میٹنگ جو27نومبر2019کو ہوئی اس میں فیصلہ کیاگیا کہ ہاوس بلڈنگ گرانٹ پنشن کمیوٹ کے 35فیصد دی جائے گئی یکم جولائی2019سے 30نومبر2022تک 521ملازمین کو 2ارب 7کروڑ25لاکھ سے زائد پیسے جاری کئے گئے

ہاوس بلڈنگ گرانٹ کی وجہ سے سال 2021میں پنشن فنڈ میں 38ارب روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد سی اے اے کے 192بورڈ میٹنگ میں اس فیصلہ کو واپس لیاگیاجس سے 4ارب 90کروڑ23لاکھ روپے سے زاہد کی بچت ہوئی ۔جبکہ ہاوس بلڈنگ گرانٹ لینے والے 521ملازمین کو دوماہ کے اندر قم واپس کرنے کا نوٹس بھیج دیا گیاہے ۔ سال 2019 میں کچھ مخصوص لوگوں نے ذاتی فوائد کے لیے بورڈ سے منظوری دی، بورڈ کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی باوجود ہاؤس الانس کی منظوری دی گئی۔سینیٹرفیصل سلیم رحمان نے کہاکہ اس وقت بورڈ ممبران کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری کی جائے کہ کورم کے باوجود انہوں نے غیر قانونی الاؤنس کی منظوری دی ۔ کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو معاملے کی انکوائری کرکے ایک ماہ کے اندررپورٹ دینے کی ہدایت کردی ۔کمیٹی کو روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے حکام نے ان کیمرہ بریفنگ دی ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں30 اپریل سے 7مئی کے درمیان انتخابات...

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے30اپریل اور 7مئی کی تاریخیں تجویز کردیں ،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو خط ارسال کردیا گیاہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے مورخہ 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہے ،الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مراسلہ بھیج دیا گیا ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گورنر خیبرپختونخوا کے جواب کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت نے ملک ولی محمد کاکڑ کی بطور گورنر...

صدر مملکت عارف علوی نے ملک ولی محمد کاکڑ کی بطور گورنر بلوچستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ،وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے گورنر کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ملک ولی کاکڑ کا تعلق بی این پی مینگل سے ہے ،صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48ایک اور 101کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی ،پی ڈی ایم نے گونربلوچستان کاعہدہ بی این پی مینگل کودینے کافیصلہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی جونیئر گرلز ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ا...

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر گرلز ٹیم کی سلیکشن کے لیے ایک روزہ اوپن ٹرائلز 12 مارچ کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں ہونگے۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چار رکنی فومی الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے۔محمد ریاض سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں اعجاز الحق، انوار احمد اور قرت العین شامل ہیں۔ جس میں ملک بھر سے لڑکیاں حصہ لے سکتی ہیں۔ منتخب ٹیم رواں برس جون میں کوریا میں کھیلی جانے والی ایشین جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 مارچ سے شروع ہ...

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 مارچ سے لیزر سٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ہونگے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن ہے اس مناسبت سے افتتاحی روز خواتین کے مقابلے منعقد ہونگے۔جس میں سو سے زائد خواتین حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اور چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز ) اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 11 مارچ کو اور فائنل 12 مارچ کو منعقد ہونگے۔ چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 12 مارچ کو ہوگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ٹین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قو...

پاکستان ٹین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کی کٹ کی رونمائی تقریب گزشتہ روز لیزر سٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان تھے۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 سے 12 مارچ تک لیزر سٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور ایونٹ کے افتتاحی روز خواتین کے مقابلے منعقد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کا افتتاح کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ہونگے جبکہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی وفاقی و صوبائی وزرا ہونگے۔ اور اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹین پن بائولنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت اور محدود وسائل کے باوجود گراس روٹ سطح پر کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہر فارمیٹ میں ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں، عبد...

لاہور قلندرز کے ٹاپ آرڈر بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ میں نے خود کو ایک فارمیٹ کے لیے محدود نہیں رکھا ہوا جو فارمیٹ ملے اس کو اس کی ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے 3 میچز کے لیے میں کمبی نیشن میں سیٹ نہیں ہوسکا تھا، میں نے اس وقت مینجمنٹ کے فیصلے کو قبول کیا اور پریکٹس جاری رکھی، جب مجھے موقع ملا تو میں نے پرفارم کیا اور امید ہے تسلسل کو برقرار رکھوں گا۔عبداللہ شفیق کا ماننا ہے کہ ہر فارمیٹ کے لیے کرکٹ کی بنیادی چیزیں ایک ہی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے دماغ میں یہی ہوتا ہے کہ جو بال ملے اسے میرٹ کے مطابق کھیلوں، ہر فارمیٹ کو اس کے اسٹرائیک ریٹ کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔عبداللہ شفیق نے کہا کہ بابر اعظم سے بھی میں بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیونل میسی کی اہلیہ کے سپر اسٹور پر فائرنگ،...

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کی اہلیہ کے سپر اسٹور پر فائرنگ کے بعد حملہ آور دھمکی آمیز خط چھوڑ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے شہر روساریو میں لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا روکازو کی سپر مارکیٹ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فٹبالر کے لئے دھمکی آمیز پیغام چھوڑ گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لیونل میسی کے لئے چھوڑے گئے پیغام میں لکھا تھا کہ میسی ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، جاوکن ایک منشیات اسمگلر ہے اور وہ تمہارا خیال نہیں رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وقار یونس کی لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں سرف...

قومی کرکٹ ٹیم سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ پر شدید تنقید کی ہے۔سابق کرکٹر نے سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف گلیڈی ایٹرز کو پہلے ہی کوئی خاطر خواہ آغاز نہ ملا، اسکے باوجود سرفراز احمد نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے کیوں؟ اس اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تو کامیابی نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ چھٹے نمبر پر کھیلنے والا پلئیر کم از کم 150 سے 160 کے اسٹرائیک ریٹ سے فنش کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن سرفراز تو 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیل رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں میسی کا ٹیم کے تمام...

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے قطر میں ہونیو الے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ٹیم کی تاریخی جیت پر اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک شاندار تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بنا۔ تیسری بار فیفا ورلڈکپ جیتنے کے خوشی میں میسی نے اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک شاندار تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق میسی نے سونے کے 35 آئی فونز 14 آرڈر کیے ،جو وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم اسٹاف کو تحفے میں دیں گے۔اطلاعات کے مطابق سونے کے35 آئی فونز کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 75 ہزار یوروز جو پاکستانی روپے میں 5 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ میسی کی جانب سے کھلاڑیوں کو تحفے میں دیے جانے والے سونے کے آئی فونز پر ہر کھلاڑی کا نام، جرسی نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو موجود ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میسی کو آئی فونز کا آرڈر موصول ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مداحوں کی محبت سے لگتا ہے میں لاہور کا گود ل...

لاہور قلندرز کے آل رانڈر ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ لاہور کے مداحوں کی محبت سے لگتا ہے میں لاہور کا گود لیا بیٹا ہوں۔ ایک انٹرویو میں ڈیوڈ ویسا نے کہا لاہور قلندر کا حصہ رہنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ آپ 5 برس تک ایک ہی ٹیم کا حصہ رہیں، قذافی اسٹیڈیم میں مجھے جتنا سراہا جاتا ہے لگتا ہے کہ میں لاہور کا گود لیا بیٹا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے مجھے موقع دیا گیا اور سپورٹ کیا گیا تاکہ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے مرشد کہہ کر پکارا جاتا ہے، یہ سب میرے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی بہترین کپتان ہیں، شروع میں لوگوں نے کہا وہ نوجوان ہیں مشکل ہوگی، شاہین آفریدی کو کھیل کی بڑی سمجھ بوجھ ہے اور ان میں بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے، وہ پرسکون رہتے ہیں اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شاہین آفریدی میں لمبے عرصے تک کپتان رہنے کی صلاحیت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت اور آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ میچ بھی 3 د...

بھارت اور آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ میچ بھی 3 دن میں ختم ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد بھارت کو تیسرے میچ میں 9 وکٹ سے ہرادیا۔ اس سیریز میں حیران کن طور پر کوئی بھی میچ پانچویں دن تو دور کی بات چوتھے دن تک بھی نہ جاسکا اور تینوں ٹیسٹ میچ 3 دن میں ختم ہوگئے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ناگپور میں 9 فروری کو شروع ہوا جو 11 فروری کو بھارت کی جیت کے ساتھ ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 فروری کو دہلی میں شروع ہوا اور اس میچ کا نتیجہ بھی 3 دن میں سامنے آگیا۔اس میچ میں بھارت نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ کو اندور میں شروع ہوا اور یہ میچ بھی 3 دن کے اندر ختم ہوگیا تاہم اس مرتبہ کامیاب آسٹریلیا ہوا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے قطر او...

ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے قطر اور نیٹو کے ریلیف امدادی جہاز پاکستان پہنچ گئے،پاکستان سے امدادی سامان ترکیہ لے جانے والی قطر اور نیٹو ریلیف فلائیٹس کو پاکستان مکمل تعاون فراہم کررہا ہے، سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر اور نیٹو ریلیف فلائیٹس لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی،پہلے مرحلے میں یہ ریلیف فلائیٹس 2، 4 اور 6 مارچ کو آپریٹ ہوں گی،دوسرا مرحلہ بھی مارچ میں ہی مکمل ہوگا،وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لئے ہر ممکن امداد اور تعاون کے احکامات جاری کئے ہیں،پاکستان اب تک درجنوں ریلیف فلائیٹس کے ذریعے 2150 ٹن سے زائد امدادی سامان برادر ملک ترکیہ بھیج چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم کیو ایم پاکستان کا ادارہ شماریات کو خط ،...

ایم کیو ایم پاکستان نے ادارہ شماریات کو خط میں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری پر تحفظات کا اظہار کر دیا، خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادارہ شماریات کے پاس موجودٹیبلیٹ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ،ٹیموں کو مزید تربیت دینے کی ضرورت ہیڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے وقت میں 10روز کا اضافہ کیا جائے۔جمعہ کے روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سربراہ ادارہ شماریات کو خط لکھا گیا،خط میں ایم کیو ایم نے ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادارہ شماریات کے پاس موجود ٹیبلیٹ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ،ٹیبلیٹ کی کارکردگی کمزور ہونے سے ڈیٹا بیس تک رسائی میں مشکلات ہیں،ادارہ شماریات کی ٹیموں کو مزید تربیت دینے کی ضرورت ہے،ان تمام مشکلات کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،خط کے مطابق ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے وقت میں 10روز کا اضافہ کیا جائے،خط ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر اقت...

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر اقتدار میں دفعہ 144نفاذ کر دی گئی ہے، انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات کی بنیاد پر عدالتوں کے باہر اکٹھا ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، جب کہ عدالتوں کے باہر کسی بھی احتجاج کی صورت میں کارروائی کی جائے گی،کسی بھی سماعت کے دوران متعلقہ لوگوں، وکلا اور صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ سیاسی لیڈروں کی پیشی کے دوران کارکنان کو عدالت آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دو سال سے 100میگاواٹ بجلی دینے کی سزا بھگت ر...

وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسال سے 100میگا واٹ بجلی دینے کی سزا بھگت رہا ہوں، کراچی پورا پاکستان ہے، کراچی کا امن قانون نفاذ کرنے والے اداروں کے مرہونِ منت ہے، ہم نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے ہمارا مقابلہ ہے،کراچی چیمبر کے زیرِ اہتمام مائی کراچی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نمائش کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، یہاں سراج قاسم تیلی کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے 4مہینے سے فیصلہ محفوظ کر کے رکھا ہے، 03 مارچ کو تاریخ تھی، مگر جج صاحب چھٹی پر ہیں اس لیے یہاں آنے کی اجازت ملی،مراد علی شاہ نے کہا کہ 1980 کی افغان وار کا سلسلہ 2010 تک رہا، 2014 میں کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر تھا، آج کراچی خطرناک شہروں میں 125ویں نمبر پر ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن قانون نفاذ کرنے والے اداروں کے مرہونِ منت ہے، ہم نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے ہمارا مقابلہ ہے، کراچی میں نمائشیں اور پی ایس ایل منعقد کرائے ہیں،وزیرِاعلی سندھ نے کہا کہ ملک کا دشمن ہمارا دشمن ہے، اس کا مقابلہ کریں گے، حکومت نے پورے ملک کی رونقیں بحال کی ہیں، ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9مارچ ک...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مارچ کو پیشی کے لیے رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹی اور دیگر ایس اوپیز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد کے کمرہ عدالت میں انٹری پاس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی،اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،عمران خان کے وکلا کو پندرہ ناموں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پانچ پانچ ناموں کی لسٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو 30صحافیوں کی لسٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے،سرکلر میں 8مارچ سہ پہر 3بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کی لسٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو ڈاکٹروں نے سیاسی سرگرمیوں میں ش...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ڈاکٹروں نیسیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے گرین سگنل دے دیا،ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے، عمران خان ہفتہ کو(آج) انتخابی مہم کے لیے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کارکنوں اور رہنماں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں کے لیے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شبر زیدی نے ملک کے ساتھ جوسلوک کیاان کو جیل...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شبر زیدی نے ملک کے ساتھ جوسلوک کیا، اربوں روپے کے ری فنڈ پران کو جیل میں ہونا چاہیے تھا ،پریس کانفرنس میں حکمت عملی سے متعلق آگاہ کریں گے۔جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میںوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ موجودہ معاشی صورتحا ل پر حکومت کی کیا حکمت عملی ہے؟ جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 4بج کر 10منٹ پر پریس کانفرنس میں حکومت کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے، صحافی نے وزیر خزانہ سے پوچھا کہ کیا آج آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرے کام کرنے پر تکلیف ہے جس کے جواب پر صحافی نے کہا کہ شبر زیدی نے کہا ہے کہ آج آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں، اس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شبر زیدی نے ملک کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ اس وقت اربوں روپے کے ری فنڈ پر شبر زید ی کو جیل میں ہونا چاہیے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہدہ اپنے معذور بچے کے علاج کی خاطر باہر جا...

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی شاہدہ رضا کی بہن سعدیہ نے انکشاف کیا ہے کہ شاہدہ اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھی،کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا کی بہن سعدیہنجی ٹی وی کو روداد سناتے ہوئے زاروقطار رو پڑی،انہوں نے بتایا کہ شاہدہ رضا گھر سے اکیلے نکلی تھیں، وہ اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھیں،سعدیہ کے مطابق کشتی میں بیٹھنے کے بعد بھی شاہدہ کا گھر والوں سے رابطہ ہوا تھا جو آخری ثابت ہوا،دوسری جانب شاہدہ کے گھروالوں نے میت پاکستان منتقل کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات کیلئے صدر...

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صدر مملکت کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید بھی شریک ہوئے،اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صدر پاکستان کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، الیکشن کمیشن صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے دیگر تمام شراکت داروں کے ساتھ بھی رابطہ کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت 4انتخابی نشان شیر...

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں انتخابی نشان سے متعلق کیس کی سماعت میں ذرائع کے مطابق درخواست گزار ن لیگ کا کہنا تھا کہ ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت 4انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان میںگزشتہ روز مسلم لیگ نواز (ن)کی 4انتخابی نشان تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت میں درخواست گزار نے کہا کہ ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت 4انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں۔ ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہوگا،ن لیگی درخواست گزار نے کمیشن سے استدعا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ چاروں نشان، انتخابی نشانات کی فہرست سے نکالے جائیں۔ تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ن لیگ کی استدعا مسترد کردی گئی،الیکشن کمیشن کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ چاروں انتخابی نشانات فہرست سے نہیں نکالے جا رہے، مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانات پر اعتراضات جائز نہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز (ن)کے اعتراضات نامناسب سمجھتے ہوئے مسترد کردیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹھوس شواہد موجود ہیں ، غیر ملکی ایجنسی پیشی...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تازہ اطلاعات اور ٹھوس شواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایک غیر ملکی ایجنسی کسی پیشی پر عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے، اطلاعات ہیں کہ عمران خان کو گھیر کر کچہری بلوا کر قتل کیا جائے گا، عمران خان پر حملہ کرنے والے کو ویڈیو لنک سے پیشی کی اجازت مل سکتی ہے تو عمران خان کوکیوں نہیں،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بابر عوان نے کہا کہ میری پریس کانفرنس پر کچھ لوگوں نے مذاق اڑایا، عمران خان نے بھی دو بار دہرایا کہ ان پر حملہ ہو گا، وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ ہوا، حکومت نے دو موقف اختیار کیے کہ عمران خان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، دوسرا موقف تھا کہ عمران خان پر ایک مذہبی جنونی نے حملہ کیا،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تازہ اطلاعات اور ٹھوس شواہد ہیں کہ دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے، ان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیار ہو رہی ہے، عمران خان کو سکیورٹی کے اعتبار سے تنہا کردیا گیا ہے،بابر اعوان نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر سکیورٹی کے اہلکاروں کو کس نے ہٹایا، غیر ملکی ایجنسی عمران خان کی جان لینا چاہتی ہے، اطلاعات ہیں کہ عمران خان کو گھیر کر کچہری بلوا کر قتل کیا جائے گا،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ احمد نیازی عمران خان کی سکیورٹی کے انچارج ہیں، عمران خان کو پرسنل سکیورٹی سے محروم کرنے کیلئے سکیورٹی سٹاف کے خلاف مقدمے کیے جارہے ہیں، عمران خان پر اصرار کیا جا رہا ہے کہ وہ عدالت حاضر ہوں، یہ تمام پرچے اسلام آباد میں کیوں ہو رہے ہیں؟ اسلام آباد کچہری میں اندھے قتل ہوئے اور کچہری محفوظ نہیں ہے، ایک غیر ملکی ایجنسی کسی پیشی پر عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے کو ویڈیو لنک سے پیشی کی اجازت مل سکتی ہے تو عمران خان کوکیوں نہیں؟ شہباز شریف اور حکومت لکھ کر دے کہ عمران خان کو کچھ ہو گیا تو ذمے دار وہ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر اعظم نے افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائ...

افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے محمد صادق کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق فوری ہوگا، سابق سفارت کار محمد صادق نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تین برس سے افغانستان کیلئے بطور پاکستان کا نمائندہ برائے خصوصی کے فرائض سرانجام دینے کے بعد میں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اب میرے لئے وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ذاتی امور بشمول خاندان، کتابوں، ماحولیات اور زراعت پر توجہ دوں،محمد صادق نے لکھا کہ وہ وزیر اعظم اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے خصوصی نمائندے کے طور پر ان کی مکمل حمایت کیلئے شکر گزار ہیں،انہوں نے لکھا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں کی کاوشوں اور سخت محنت کو سراہتا ہوں جنہوں نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے امور پر طویل عرصے تک کام کیا،انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے جو کہ قبول کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں روایتی قالین سازی کے مناظر

 
 

افغانستان، صوبہ بلخ میں ایک قالین ساز فیکٹری میں افغان خواتین کام کررہی ہیں۔(شِںہوا)

بلخ، افغانستان (شِنہوا) مختلف نمونوں اور رنگوں کا حسین امتزاج دیکھنے کے بعد ہاتھ سے بنے افغان قالینوں کی خوبصورتی کو نظرانداز کرنا ناممکن ہے۔

پہلے سے رنگے اون کے دھاگے کاریگروں کی انگلیوں پر رقص کرتے نظر آتے اور مختلف تصاویر بناتے ہیں۔ ان کاریگروں میں بیشتر خواتین ہیں ۔ قالین دنیا بھر کے گاہگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے اور انہیں حیران کرتے ہیں۔

افغانستان، صوبہ بلخ کی ایک قالین ساز فیکٹری میں افغان خواتین کام کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

افغانستان، صوبہ بلخ کی ایک قالین ساز فیکٹری میں افغان خواتین کام کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

افغانستان، صوبہ بلخ کی ایک قالین ساز فیکٹری میں افغان خواتین کام کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

افغانستان، صوبہ بلخ کی ایک قالین ساز فیکٹری میں افغان خواتین کام کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ، یوگا کی مفت کلاس کے مناظر 

  

لاہور  میں  منعقدہ یوگا کی مفت کلاس میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

لاہور (شِںہوا) پاکستان یوگا سے محبت کرنے والے ممالک میں شامل ہے جہاں باقاعدگی سے اس کی مفت کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس میں لوگ جسم کو کھینچتے، جھکا تے اور پر سکون ہو تے ہو ئے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

لاہور میں منعقدہ یوگا کی مفت کلاس میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور میں منعقدہ یوگا کی مفت کلاس میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور میں منعقدہ یوگا کی مفت کلاس میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور میں منعقدہ یوگا کی مفت کلاس میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

لاہور میں منعقدہ یوگا کی مفت کلاس میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چودھری کی اپنے بھائی فیصل چودھری سے گفت...

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صد ر فواد چودھری کی اپنے بھائی فیصل چودھری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، نجی ٹی وی کے مطابق منظر عام پر آنے والی مبینہ آڈیو لیک میں فواد چودھری اپنے بھائی فیصل چودھری سے بات کر رہے ہیں، جس میں ججز اور وکیل سے متعلق بات چیت کی گئی،مبینہ آڈیو میں بظاہر فواد چودھری لگنے والا شخص اپنے بھائی (فیصل چودھری )سے کہتے ہیں کہ اچھا ! میں نے کہا کہ سی جے (چیف جسٹس)لاہور کہہ رہا ہے کہ میری کوئی جنرل بات کرائیں بندیال کے ساتھ،انہوں نے اپنے بھائی سے مزید کہا کہ دوسرا اپنا، مظاہر کے ساتھ ڈار صاحب کے ذریعے، ان کو زرا مل لیں، ان سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟فواد چودھری نے فیصل چودھری ایڈووکیٹ سے کہا کہ میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228لگوا کر اسے سزا دلوائیں تاکہ ان پر پریشر تو آئے،جس پر فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے کہا کہ میں صبح کرلیتا ہوں، فواد چودھری نے کہا کہ صبح ان سے پوچھ کر مجھے بتانا، جس پر فیصل چودھری نے کہا کہ ٹھیک ہے،مبینہ آڈیو لیک پر سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے،اس آڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کا کیس، عدال...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سے جواب طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حق سے متعلق الیکشن ایکٹ کا سیکشن 94واضح ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر دائر درخواست واضح ہونی چاہیے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو بھی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیش رفت جمع کرانے کی ہدایت کر دی، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواستوں پر جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید دورانِ سماعت سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے قانون میں ترمیم آئینی طور پر کیسے درست نہیں؟شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ روک رکھا ہے، الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے اقدامات کر لے تو کوئی رکاوٹ نہیں،جسٹس منیب نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کا حق لینے کی ترامیم پر درخواست خارج کر دی تھی

پارلیمان نے 2017 میں الیکشن ایکٹ بنایا، سمندر پار پاکستانیوں کے حق سے متعلق الیکشن ایکٹ کا سیکشن 94واضح ہے، سپریم کورٹ نے 2018 میں سیکشن 94کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا، 2021 میں قانون کو مزید بہتر کیا گیا، 2022 میں پارلیمنٹ واپس پرانی سطح پر لے آئی، سپریم کورٹ نے پہلے جس قانون کو آئینی قرار دیا اب غیر آئینی کیسے قرار دے؟وکیل نے کہا کہ نادرا کے مطابق الیکشن کمیشن معاہدہ کرے تو ایک سال میں آئی ووٹنگ کا سسٹم بنا سکتے ہیں، پہلے بھی نادرا نے 1سال کا وقت مانگا تھا، عدالت کے کہنے پر 6ماہ میں سسٹم بنا،وکیل عارف چودھری نے کہا کہ 2017 میں ہونیوالے پائلٹ پراجیکٹ پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا، الیکشن کمیشن نے اب تک دوبارہ کوئی پائلٹ پراجیکٹ نہیں کیا،عدالت کا کہنا تھا کہ فریقین کے جوابات آ جائیں تو عمل درآمد کا جائزہ بھی لیں گے،جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے؟ پارلیمنٹ اپنے بنائے ہوئے قانون میں ترمیم کر رہا ہے تو عدالت مداخلت کیوں کرے؟

عدالتی آبزرویشن کچھ بھی ہوں مگر پارلیمنٹ کی ہر قانون سازی آئینی تصور ہوتی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ نے تو اوورسیز ووٹ کے حق کے قانون کو ہی کالعدم قرار دینے کی درخواست کر دی ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ آپ اپنی ترمیمی درخواست جمع کرا دیں،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر دائر درخواست واضح ہونی چاہیے، کیا کوئی آئینی ضابطہ پارلیمنٹ کو قانون اصل حالت میں بحال کرنے سے روکتا ہے؟جسٹس منیب اختر نے وکلا کو ہدایت کی کہ عدالتی سوالات پر تیاری کر کے آئیں،سپریم کورٹ نے عمران خان اور شیخ رشید کو جواب جمع کرانے کا وقت دے دیا، الیکشن کمیشن کو بھی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیش رفت جمع کرانے کی ہدایت کر دی،عدالتِ عظمی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مثالیں بر طانیہ کی دیتے ہیں اور خود عدالت کا...

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا ہے کہ مثالیں بر طانیہ کی دیتے ہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے، اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لاتے ہیں، نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اسدعمر اور دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے پر درج کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران جج راجہ ناصر عباس نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گزشتہ پیشی پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس دن آئے تھے اور اپنے ساتھ اڑھائی ہزار بندہ بھی کمرہ عدالت لے کر آئے،جج نے کہا کہ نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے، اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لاتے ہیں، میرے پاس اس معاملے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے،فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ ایک سال کی پیشی پر آئے تھے اور اپنے ساتھ دو سال کی پیشیاں لے کر چلے گئے، اب ایک سال مزید مجھے عدالتی سماعتوں میں مصروف رکھیں گے،اسد عمر اور دیگر رہنمائوں کے خلاف مقدمے میں عدالتی حکم کے باوجود راجن پور پولیس نے اسد عمر کو عدالت میں پیش نہیں کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر راجن پور پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس میں کہا کہ دہشتگردی کی دفعات کو حذف کرنے کی درخواست پر دلائل دیتے ہیں تو فیصلہ کر لیتے،جج نے پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان سے استفسار کیا کہ اگر اسد عمر اگلی تاریخ تک رہا ہو جاتے ہیں تو خود آجائیں گے؟ آئندہ سماعت پر پوچھ لیتے ہیں کہ کون سی دہشتگردی کی گئی،بابراعوان نے کہا کہ اگر یہ دہشتگردی تھی تو پولیس لائنز پشاور میں 99لاشیں کیا تھیں جس پر جج نے جواب دیا کہ اب تو سیاسی دہشت گردی بھی ہونا شروع ہوگئی ہے،بعدازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے نگراں وزیر اعلی پنجاب کو ترقیاتی من...

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح سے روکنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلی کو ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کا اختیار نہیں ہے، عدالت نے رمضان المبارک میں بیکریوں کو رات میں مزید ایک گھنٹہ کھلا رکھنے کی مہلت دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی جبکہ چیئرمین پلاننگ کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخت کاٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے ، سموگ لاہوریوں کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرہ ناک ہے،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین پی این ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے فصلوں کی باقیات سے متعلق جدید مشینری کے بجٹ کو روکنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جبکہ محکمہ واپڈا کو لاہور میں درخت کاٹنے سے بھی روک دیا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ درخت کاٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالوں گا، سموگ لاہوریوں کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرہ ناک ہے، ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ واپڈا اہلکار لائنوں کو سیدھا کرتے وقت درخت کاٹ رہے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کلمہ چوک انڈر پاس کا نگراں وزیر اعلی نے افتتاح کیا جو نگراں وزیر اعلی کا اختیار نہیں ہے، نگراں وزیر اعلی پنجاب کو اتنی جلدی افتتاح کرنے کی کیا تھی، ابھی تو کلمہ چوک انڈر پاس زیر تعمیر ہے،عدالت نے باور کروایا کہ پی ایس ایل کے میچز، انڈر پاسز اور دیگر تعمیراتی پروجیکٹس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے، کیا ایل ڈی اے چاہتی ہے کہ ٹریفک جام میں شہری گاڑیوں میں مر جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شرح سود میں اضافہ،فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر م...

ڈالر کی اونچی اُڑان اور شرح سود میں اضافے سے فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹرمیں پہلے سے موجود بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، صنعتی تنظیموں نے احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر نے ڈالر کی بے لگام قیمت اور شرح سود میں اضافے کو انڈسٹری کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے فیکٹریوں اور کارخانوں کی مکمل بندش کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔برآمد کنند گان کا کہنا ہے کہ مخدوش صورتحال میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں جاری ڈاؤن سائزنگ مزید تیز ہو سکتی ہے۔فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر کی حکومت سے اپیل ہے کہ اس انڈسٹری کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اکنامک ڈپلومیسی کو مزید مؤثر اور فعال بنانے...

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ اکنامک ڈپلومیسی پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے جس کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کیلئے ملک کے سرکردہ تاجروں کی خدمات بھی حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طار ق سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کرونا، عالمی مندے اور روس یوکرین جنگ نے کمزور معیشتوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے لیکن اِس کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے قومی برآمدات میں فیصل آباد کے کردار کو سراہا تاہم کہا کہ ہمیں غیر روایتی مصنوعات کی غیر روایتی منڈیوں کو برآمدات بڑھانے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے آئی ٹی کی اہمیت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس شعبے سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان کے غیر ملکی سفارتخانوں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر خرم طارق نے برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس میں اضافہ کیلئے تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ہمارا مقابلہ انڈیا، بنگلہ دیش اور ویتنام سے ہے اِس لئے ہمارا بجلی کا ٹیرف علاقائی ملکوں کے مساوی ہونا چاہیے تاکہ ہمارے برآمد کنندگان عالمی منڈیوں میں اُن کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے محترمہ حنا ربانی کھر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پلاسٹک کچرے کی ری سائیکلنگ سے زرمبادلہ کا ای...

پلاسٹک کے کچرے کی مقامی ری سائیکلنگ سے نہ صرف پاکستان کو پلاسٹک کے خام مال اور سٹیپل فائبر کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کا ایک بڑا حصہ بچانے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ ماحول کو صاف ستھرا بنانے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ یہ بات گرین ارتھ ری سائیکلنگ کمپنی لاہور کے بزنس ڈویلپمنٹ منیجر سید بلال ترمذی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رعایتوں، چند ٹیکسوں اور ری سائیکلنگ یونٹس پر صفر درآمدی ڈیوٹی کی شکل میں منافع بخش پیشکشیں اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں۔فضلے کو ری سائیکل کرنے اور اسے مفید مواد میں تبدیل کرنے کے مختلف پہلوں پر بات کرتے ہوئے بلال نے کہا کہ جی ای آر1994 سے کام کر رہا ہے۔ہم گھریلو اور صنعتی اکائیوں دونوں سے جمع ہونے والے تمام قسم کے پلاسٹک اور کاغذکارڈ کے فضلے کو ری سائیکل کرتے ہیں۔ پولی ایلومینیم پلاسٹک سے ایلومینیم اور مختلف قسم کی الگ کرنے والی شیٹس بنائی جاتی ہیں۔ اور پلاسٹک کی بوتلوں سے، سٹیپل فائبر تیار کیا جاتا ہے۔ پراسیس شدہ کچرے کو دیگر صنعتوں کے لیے خام مال کے طور پر بھی فروخت کیا جاتا ہے ۔ہمارا ری سائیکلنگ یونٹ 10 سے 20 ٹن مختلف قسم کے پلاسٹک، کم از کم 70 سے 100 ٹن گودا اور تقریبا 2 سے 3 ٹن سٹیپل فائبر پیدا کر رہا ہے۔

اس کے قیام سے لے کر آج تک، ہمارے ری سائیکلنگ یونٹ کی ری سائیکلنگ کی صلاحیت 100 ٹن فی دن سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انجیکشن مولڈ پلاسٹک کے مقابلے میں، ہماری ری سائیکل شدہ پلاسٹک کی مصنوعات نہ صرف کم لاگت ہیں، بلکہ ماحول دوست، پائیدار، زیادہ نمی کے خلاف مزاحم، روشنی میں بہترین، تابکاری سے پاک، اور آگ سے بچنے والی بھی ہیں۔ یہ دلکش رنگوں میں بھی دستیاب ہیں۔ یہاں تک کہ ری سائیکل پلاسٹک سے بنے مین ہول بھی گزرتی ہوئی گاڑی کا وزن 40 ٹن اٹھا سکتے ہیں۔ یہاں تیار کی جانے والی پلاسٹک سیپریٹر شیٹس 2 ملی میٹر سے 8 ملی میٹر تک موٹائی میں دستیاب ہیں جو واحد استعمال شدہ نالیدار چادروں کا ایک مثالی متبادل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضلہ کی سطح کو کم کرنے اور ایسی سمارٹ لیکن پائیدار مصنوعات بنانے کے لیے اس صنعت کو مقبول بنایا جانا چاہیے جو طویل عرصے تک استعمال ہو سکیں۔ بلال نے کہا کہ یہ پوری دنیا میں ہو رہا ہے اور پاکستان جیسے ملک کے لیے یہ انتہائی اہم ہے."ہر ضلع میں کم از کم ایک سے دو ری سائیکلنگ یونٹس قائم ہونے چاہئیں، کیونکہ فضلہ کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔

ری سائیکلنگ یونٹس کے قیام سے نئے صنعتی شعبے کو تشکیل دینے میں بھی مدد ملے گی۔ حکومت کو ری سائیکلنگ یونٹس کی درآمد کے لیے سبسڈی کی پیشکش کرنی چاہیے۔ زیادہ تر وہ جرمنی، چین اور دیگر ممالک سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ری سائیکلنگ کے کاروبار میں دلچسپی رکھنے والی تجارتی اور کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کے لیے چھوٹ، کم ٹیکس، اور درآمد میں آسانی ضروری ہے۔ جمع کیے گئے فضلے کے تقریبا 15% کو مفید مواد میں تبدیل کرنے کے لیے ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ وسائل کی بازیابی فضلہ کو محدود کرتی ہے اور منافع پیدا کرنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔ مزید ری سائیکلنگ یونٹس کے قیام کے ساتھ، معیشت اور ماحول دونوں کو بچانے کے لیے 15 فیصد سے زیادہ کچرے کو ری سائیکل کیا جائے گا۔اس وقت پاکستان شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر مقامی ذرائع سے استفادہ کیا جائے۔ یہ نہ صرف معاشی سائیکل کو ہموار رکھنے کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے لوگوں کو ایک پائیدار روزی روٹی کمانے میں بھی مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں