وزیراعظم شہباز شریف کولز آن ویلز کے منصوبے کاا فتتاح کردیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے سکولز آن ویلز میں منوبائل سکول بس میں بچوں سے ملاقات کی ، وزیراعظم بچوں کیساتھ گھل مل گئے ، وزیراعظم کو سکول آن ویلز سے متعلق بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم شریف نے کہا کہ ابتداتی طور پر 80موبائل سکولز اسلام آباد اور گردونواح کے بچوں کو تعلیم دینگے ، موبائل سکولز کیلئے بسوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے ، بچے قوم کے معما ہوتے ہیں، بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن اقدمات کئے جائیں گے ، بچوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے ، موبائل لائبریری دوردراز علاقوں کے بچوں کو تعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے ، منصوبہ دیہاتوں میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گا ، بچوں کو تعلیم کے ذریعے قوم کے عظیم معمار بنائیں گے ، موبائل سکول کا جال ملک بھر میں لے کے جائیںگے ، بچوں کو تعلیم دیناملک کی بڑی خدمت ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبا زشریف نے رواں سال کی موسم بہارشجرکاری کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کل رقبے پر جنگلات کا تناسب صرف 5.45فیصد ہے ، ہمیں اسے ہنگامی بنیادوں پر بڑھانا ہوگا ، پاکستان میں شجر کاری اور قومی نصب العین بنانے کی فوری ضرورت ہے ، ہمیں آئندہ مستقبل کے نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے قومی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔منگل کے روز وزیراعظم شہبا زشریف نے رواں سال کی ملک گیر موسم بہار کی شجرکاری کا آغاز پودا لگا کر کیا ،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی تھیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان کے کل رقبے کے مقابلے میں جنگلات کا تناسب صرف 5.45فیصد ہے ، ہمیں اسے ہنگامی بنیادوں پر بڑھانا ہوگا ، 2015میں نیشنل فارسٹ پالیسی کا سہرا قائد میاں نواز شریف کے سر ہے ، ملک میں جنگلات کی بحالی کانئے سروے سے آغاز کیا گیا ، اس سال 24کروڑ پودے لگائے جائیں ، جنگلات ماحول کو تبدیل کرتے ہیں، کسی بھی ملک اور معاشرے میں جنگلات کا کلیدی کردار ہے ، شجرکاری کو ملکی سطح پر فروغ دینا ہوگا ، صحت مند ماحول اور بے شمار منفی اثرات میںجنگلات اہم کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان میںموسمیاتی تبدیلی کے باعث ملکی تاریخ میں سب سے بڑا سیلاب نے جنگلات کی اہمیت کا خا تمہ کردیا ، حالیہ سیلاب کے باعث جانی ومالی نقصان ہوا ، لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ، 130ارب ڈالر کا معیشت کو نقصان ہوا ، پاکستان میں شجر کاری اور قومی نصب العین بنانے کی فوری ضرورت ہے ، ہمیں آئندہ مستقبل کے نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے قومی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تعلیمیاداروں میں اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، میری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، علماء ومشائخ بھی مدرسوں میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات کریں ، نبی کریم ۖ کی زندگی میں ہمیں درختوں کے حوالے بے شمار مثالیں ملتی ہے ۔ جنگ کی صورت میں بھی پھل دار درختوں کو کاٹنے سے منع کیا گیا ہے ، پاکستان میں شہری آبادی میں جنلگات کا آغاز کیا جائے گا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ 90 روز میں الیکشن کرانا آئین کی روح ہے،صدر کے صوابدیدی اورایڈوائس پراستعمال کرنے والے اختیارات میں فرق ہے، جو عدالت میں لکھوایا جاتا ہے وہ عدالتی حکم نامہ نہیں ہوتا جب ججز دستخط کردیں تو وہ حکم نامہ بنتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت کس قانون کے تحت چٹھیاں لکھ رہے ہیں، آئین میں توکہیں مشاورت کا ذکر نہیں،نگران حکومت بھی تاریخ دینے کا کہہ سکتی ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کی سماعت کی ۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ 90 روز میں الیکشن کرانا آئین کی روح ہے۔اٹارنی جنرل سے کہیں گے آئینی نکات پر معاونت کریں۔صدر کے صوابدیدی اورایڈوائس پراستعمال کرنے والے اختیارات میں فرق ہے۔ سپریم کورٹ کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی 90 روز کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وقت ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا نگران وزیراعلی الیکشن کی تاریخ دینے کی ایڈوائس گورنر کو دے سکتا ہے؟ کیا گورنر نگران حکومت کی ایڈوائس مسترد کرسکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدرعابد زبیری نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ اور نگران سیٹ اپ کا اعلان ایک ساتھ ہوتا ہے۔
الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار گورنر کا ہے نگران وزیر اعلی کا نہیں۔ عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ ماضی میں قرار دے چکی ہے انتخابات 90 روز میں ہی ہونے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا عدالتی حکم میں سے سپریم کورٹ بار کے صدر کا نام نکال دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ بار ایسویشن کو ادارے کے طور پر جانتے ہیں۔ عابد زبیری نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا وکیل ہوں کسی سیاسی جماعت کا نہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جو عدالت میں لکھوایا جاتا ہے وہ عدالتی حکم نامہ نہیں ہوتا جب ججز دستخط کردیں تو وہ حکم نامہ بنتا ہے۔ عابد زبیری نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ اور نگران سیٹ اپ کا اعلان ایک ساتھ ہوتا ہے۔ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار گورنر کا ہے نگران وزیر اعلی کا نہیں۔ اتنے دنوں سے اعلان نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں حکومت آئینی زمہ داری پوری نہیں کررہی؟ 90 روز میں الیکشن کرانا آئین کی روح ہے۔اٹارنی جنرل سے کہیں گے آئینی نکات پر معاونت کریں۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ گورنر جب بھی تاریخ دے گا 52 دنوں کا مارجن رکھا جائیگا۔ عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ صدر مملکت نے مشاورت کیلئے خط لکھے ہیں جس پرجسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ صدر مملکت کس قانون کے تحت چٹھیاں لکھ رہے ہیں۔ آئین میں توکہیں مشاورت کا ذکر نہیں۔
نگران حکومت بھی تاریخ دینے کا کہہ سکتی ہے۔ جسٹس جمال نے ریمارکس میں کہا کہ صدر کے اختیارات برارہ راست آئین نے نہیں بتائے۔ آئین میں اختیارات نہیں توپھر قانون کے تحت اقدام ہوگا۔ اگر مان لیا قانون صدر مملکت کو اجازت دیتا ہے پھر صدر ایڈوائس کا پابند ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دوسرے فریق کو سن کر فیصلہ کرینگے صدر کو مشاورت کی ضرورت ہے یا نہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کہ گورنر تاریخ نہیں دے رہا صدر بھی ایڈوائس کا پابند ہے تو الیکشن کیسے ہوگا؟ کیا وزیر اعظم ایڈوائس نہ دے تو صدر الیکشن ایکٹ کے تحت اختیار استعمال نہیں کرسکتا۔ پارلیمان نے الیکشن ایکٹ میں صدر کو اختیار تفویض کیا ہے۔ عابد زبیری نے کہا کہ تفویض کردہ اختیارات استعمال کرنے کیلیے ایڈوائس کی ضرورت نہیں۔ الیکشن ہر صورت میں 90 روز میں ہونا ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر الیکشن کی تاریخ صرف قومی اسمبلی تحلیل ہونے پر دے سکتے ہیں۔دوسری صورت میں ملک بھر میں انتخابات ہوں تو ہی صدر تاریخ دے سکتے ہیں۔ گورنر اسمبلی تحلیل کے اگلے دن انتخابات کا کہہ دے تو الیکشن کمیشن نہیں مانے گا۔ الیکشنز کو 90 روز سے آگے نہیں لیکر جانا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے باعث یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبا و طالبات کو ہاسٹل فوری طور پر خالی کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔ قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں جھگڑا مین ہٹس کے معاملے پر ہوا، لڑائی کے دوران دونوں جانب سے طلبا نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، لوہے کے راڈز اور پتھروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 16 طلبا زخمی ہو گئے، لڑائی کے دوران یونیورسٹی کی ایمبولینس کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے طلبا میں گہرام، دانش، وسیم شاہ زیب، مراد، یحیی، مبارک، کاشف، فیصل، گہرام اکبر ، قاسم، محمود، فاروق، کامران، جہانزیب اور زکریا شامل ہیں جبکہ تمام زخمی طلبا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کوہسار بھی پتھر لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایف سی کو طلب کیا اور حالات مزید خراب ہونے کے خدشہ کے باعث رینجرز اہلکاروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ اٹلی کشتی حادثے میں اب تک کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ پاکستانی سفیر علی جاوید نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ حادثے کا شکار کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 16 کو بچالیا گیا ہے جبکہ 4 لاپتہ ہیں۔ فی الحال کشتی حادثے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا یہ حادثہ جہاں پیش آیا وہ روم میں پاکستانی سفارت خانے سے نو گھنٹے کی مسافت پر ہے۔پاکستانی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر سمندر سے ریسکیو کیے جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی ہے۔ تمام افراد خیریت سے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔ ان پاکستانیوں کا تعلق مالاکنڈ ، حافظ آباد گجرات سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔ اس سے قبل اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر کرنے والے وکیل کو دلائل دینے کیلئے (آج) بدھ تک کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں چیف آرگنائزرمسلم لیگ(ن)مریم نواز کے خطاب پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، مریم نواز کے خلاف عدالت میں درخواست وکیل رانا شاہد نے دائر کی۔ عدالت نے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر (آج)بدھ کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کو توہین کا نوٹس جاری کرے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے حوالے پیش کریں کہ کیسے اس درخواست پر سماعت کر سکتے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی فیصلے پیش کرنے کے لیے مہلت دے دیں جس پر عدالت نے وکیل کو (آج) بدھ تک کی مہلت دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاو۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔ جسٹس(ر)ناصرہ اقبال نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیئے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالاتر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد کی عدالت میں دائر کی۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں، سیاسی انتقام کے باعث مجھے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔ سابق وزیرِ اعظم نے استدعا کی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما تحریک انصاف اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں، کارکنان چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظت کے لیے پہنچ جائیں۔ لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور ان کے لوگوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، یہ لوگ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، آج مہنگائی سے بچنے کے لیے پاکستان کے محب وطن لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب اور عظمی بخاری کی دھمکیوں کو دیکھیں، عمران خان پر کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، کوئی بھی کارروائی ہوتی ہے تو وہی لوگ ذمے دار ہوں گے جو پہلے نامزد کیے گئے تھے۔ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نقصان پہنچانا پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، خدا نہ کرے عمران خان کو کچھ ہوا تو عوام خود بخود سڑکوں پر نکلے، تحریک انصاف کے چیئرمین کو ہٹانا پاکستان پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے اپیل کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشی سے استثنی دیا جائے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا، اب حکومت کو الیکشن کروانا پڑیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ راجن پور میں پی ٹی آئی کو تاریخی ووٹ ملے ہیں، بلاول اور مریم جو زبان ججوں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں اس سے آنیوالے الیکشن کا خوف ظاہر ہوتا ہے، ایک طرف کہتے ہیں فل کورٹ بنائی جائے، دوسری طرف 2 ججوں کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صدر بھی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں، سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے، صدر نے اٹارنی جنرل پر عدم اعتماد اور سلمان راجہ کو وکیل مقرر کیا ہے۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف بچت کا نعرہ ہے دوسری طرف 85 وزرا کا جمعہ بازار لگا ہے، 65 کروڑ روپے غیر ضروری وزرا نیغیرضروری دوروں پرخرچ کیے ہیں اس میں بلاول کے اخرجات شامل نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ان کے وکیل نے سماعت 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کر دی جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق فوجداری کیس کی سماعت ہوئی جس میں ان کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے سعد حسن بطور وکیل پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت الیکشن کمیشن اور عمران خان کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس میں سابق وزیراعظم کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں، وکیل ہی رہیں، ترجمان نہ بنیں۔ علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کچھ دیر پہلے لاہور سے نکل پڑے ہیں، انہیں آج جوڈیشل کمپلیکس کی دو عدالتوں میں پیش ہونا ہے، وہ آج اس عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔ عمران خان کے وکیل نے سماعت 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسا طریقہ ہے، عمران خان 11 کورٹس میں پیش ہو سکتے ہیں، کچہری میں نہیں، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوجائیں گے اِدھر کے لیے ٹائم نہیں بچے گا، یہ کونسا طریقہ ہے، ادھر فرد جرم عائد ہونا ہے ادھر آجائیں، فرد جرم عائد ہو جائے پھر چلے جائیں۔ جج کے ریمارکس پر علی بخاری نے کہا کہ خواجہ حارث اس کیس میں عمران خان کے وکیل ہیں، آج یہاں اس عدالت میں پیش ہونے کے لیے وہ دستیاب نہیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے نوازشریف اور بے نظیر کے خواب کی تعبیر ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ شنگھائی تھرکول کے منصوبے نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے، یہ منصوبہ 1320میگاواٹ کا ہے، تھل نووا کا 330 میگاواٹ کا منصوبہ بھی مکمل ہوگیا ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف اور بے نظیر کے خواب کی تعبیر ہو گئی، ایک سال میں تھر سے ایک ہزار 980 میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں اور یہاں سے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے جبکہ مزید 100میگا واٹ بجلی درآمد کے لیے ایران گوادر ترسیلی لائن مکمل ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں، شہبازشریف کی قیادت میں پی ڈی ایم تیزی سے کام کر رہی ہے، سستی بجلی کو سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے، تھر کے معاملے پر تمام شکوک و شہبات دور ہو گئے ہیں۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اس مالی سال کے تمام معاملات پر معاہدہ ہوچکا ہے، اگلے مالی سال کے بارے میں وہ ہم سے کچھ گارنٹی چاہ رہے ہیں، بجلی کا بنیادی ٹیرف جس میں آخری بار پچھلے موسم گرما میں اضافہ کیا گیا تھا، بنیادی ٹیرف میں کسی بھی سلیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، سردیوں میں جو لوڈشیڈنگ ہوئی ہے وہ بچت کا منصوبہ ہے، ہمارے پاس بجلی بنانے کے وافر ذرائع اور ایندھن موجود ہے، لیکن پچھلے موسم گرما میں ایک تلخ تجربہ ہوا تھا ، ہمیں صارفین کے بلوں کا خیال ہے، ان کو کم کرنے کا بھی خیال ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ساپالو(شِنہوا)برازیل کی جنوب مشرقی ریاست سا پالو کے ساحل پر شدید بارش سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 65 ہوگئی ہے۔ریاستی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرنے والوں میں 19 بچے بھی شامل ہیں ۔ان کی سب سے اولین تر جیح متاثرین کو امداد فراہم کرناہے۔فوجی دستے، فائر فائٹرز، رضاکار اور امدادی کارکن اب بھی ہلاک شدگان اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کھدائی کررہے ہیں۔زیادہ تر متاثرین سیرا ڈی مار پہاڑی سلسلے کی ڈھلوانوں پر انتہائی پرخطر علاقوں کی غریب بستیوں میں ر ہا ئش پذیر تھے جو سا سباس تیا کے ساحل پر بارا ڈو ساہی کے قریب واقع ہے۔نئے لینڈ سلائیڈزکے خطرے کے سبب اپنے گھروں سے محروم ہونے والے تقریبا 2 ہزار 440 افراد کو نکالنا پڑا ہے۔لینڈ سلائیڈز اور طوفان سے ہونے والے نقصانات کے سبب ساحلی سڑکیں بند کردی گئی تھیں جنہیں اتوار سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ریاست سا پالو میں موگی دا کروز کو برٹیوگا سے ملانے والی شاہراہ 6 ماہ تک بند رہے گی کیونکہ بارش نے اس کا نکاسی آب کا نظام تباہ کردیا ہے۔برازیل کے ساحلی شہروں برٹیوگا، کاراگواتوبا، گواروجا، الہابیلا، سا سباس تیا اور اوباتوبا میں19 فروری کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ریکارڈ بارش ہوئی تھی ۔فروری میں ہونے والی بارش کے مقابلے میں ایک ہی دن میں دوگنا بارش سے برازیل کے خصوصی سیاحتی مقامات میں سے ایک سا سباس تیا کا ساحل پانی سے بھرگیا۔برازیل کی وزارت انضمام اور علاقائی ترقی کے تخمینہ کے مطابق برازیل کے 14 ہزار علاقوں میں رہنے والے تقریبا 40 لاکھ شہری قدرتی آفات کے خطرے کی زد میں ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا)چین کے بینکنگ اور انشورنس ریگولیٹر نے کہا کہ ملک کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں بڑھاپے کی انشورنس طریقہ کار کی تکمیل کے لیے اپنے نجی پنشن منصوبے کے نفاذ کے اعلان کے بعد سے 2 کروڑ40 لاکھ سے زیادہ انفرادی پنشن اکانٹس کھولے جا چکے ہیں۔چین کے بینکنگ اور انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے کہا ہے کہ بینکنگ اور بیمہ کے ادارے انفرادی پنشن کھاتہ داروں کے لیے بچت، دولت کے انتظام کی مصنوعات، کمرشل پنشن انشورنس اور دیگر مالیاتی مصنوعات متعارف کروا رہے ہیں۔نجی پنشن کے منصوبے کے تحت درخواست دہندگان اپنا انفرادی پنشن اکانٹس کھول سکتے ہیں جوکہ سالانہ 12 ہزاریوآن (تقریبا 1740.6 امریکی ڈالر) تک جمع کر سکتے ہیں اور ٹیکس مراعات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر بڑھاپے کے عمر کی مالیاتی مصنوعات کی خریداری کے لیے ہے۔چائنہ بینکنگ ویلتھ مینجمنٹ رجسٹریشن اینڈ ڈیپازٹری سینٹر نے کہا ہے کہ اس ملک نے 10فروری کو نجی پنشن کی رقم کا سات انتظامی مصنوعات بارے پہلا مجموعہ متعارف کرایا تھا ۔چین میں بڑھاپے کی انشورنس کا تین ستونوں پر مشتمل طریقہ کار موجود ہے جس میں بنیادی بڑھاپے کا قومی بیمہ ،کاروباری اورپیشہ ورانہ سالانہ وظیفہ ، بڑھاپے کی تجارتی مالیاتی مصنوعات، اورنجی پنشن منصوبہ شامل ہیں۔
لہاسا (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیار خطے میں مرکزی اور مقامی حکومت کی جنگلات لگانے کی کوششوں کی بدولت گزشتہ برسوں کے دوران مزید درخت اور پھیلتے ہوئے گھاس کے میدان دیکھے جا سکتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطا بق اس علاقہ کے دارالحکومت لہاسا نے اونچائی پر درخت لگانے کے منصوبوں کے لیے ایک پائلٹ زون کے طور پر 2012 کے بعد سے سائنسی تحقیق کی مختلف کوششیں کی ہیں۔اس علاقے کے جنگلات اور چراہ گاہ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو ژی گوانگ کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران اس سطح مرتفع پر جنگلات لگانے کے لیے 30 سے زائد موزوں انواع کی اسکر یننگ کی گئی اور پودے لگائے گئے ہیں۔سال2021 کے دوران تبت میں جنگلات کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا گیا تھا ۔ اس منصوبے کے مطابق 2030 تک تقریبا20 لاکھ 70 ہزار مو (1 لاکھ 37 ہزار 800 ہیکٹرز) پر جنگلات لگانے کے منصوبے کی تکمیل متوقع ہے۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نئے شامل کئے گئے پانی کے ذخیرے میں سالانہ اضافہ بالترتیب 4 کروڑ 98 لاکھ ٹن، کاربن کی تخفیف 2 لاکھ 29 ہزار 100 ٹن اور آکسیجن کا اخراج 1 لاکھ 93 ہزار ٹن تک پہنچ جائے گا جس سے 1.48 ارب یوآن (تقریبا 21کروڑ 54لاکھ امریکی ڈالر) سے زیادہ کی سالانہ ماحولیاتی قدر پیدا ہوگی ۔ تبت کے شمالی سطح مرتفع کے اوپر اوسطا 4ہزار500 میٹر کی اونچائی پر واقع ناگ چھو کبھی چین کا واحد شہر تھا جو کہ درختوں سے خالی تھا ۔تقریبا 20 سال کی تحقیق کے بعد ان میں سے کچھ درخت بچ گئے ہیں جو کہ کچھ سرکاری محکموں کے صحن میں اور کچھ سڑکوں کے ساتھ نمو پاررہے ہیں۔علاقائی محکمہ حیاتیات اور ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شوئی یان پنگ کے مطابق مرکزی حکومت نے سال 2012 سے تبت میں ماحولیاتی رکاوٹ کی تعمیر کے لیے 12.7 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات کی وسعت کی شرح بڑھ کر 12.31 فیصد ہو گئی ہیجبکہ چراہ گا ہوں میں پودوں کی جامع وسعت 47.14 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطا بق سال 2022 کے دوران تبت نے تقریبا 11 لاکھ 80 ہزار مو کی شجرکاری مکمل کی ہے اور 43 لاکھ70ہزار مو سے زیادہ تباہ شدہ گھاس کے میدانوں کو بحال کیا جس کے ماحولیاتی تحفظ کے تحت درجہ بندی 50 فیصد رقبے پر کی گئی ہے ۔
بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت خزانہ کے مطابق جنوری 2023 کے دوران چین کی مقامی حکومتوں نے 625.8 ارب یوآن (تقریبا 89.95 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے بانڈز جاری کردیئے ہیں ۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران مجموعی طور پر اسپیشل بانڈز کا اجرا 491.2 ارب یوآن کے قریب تھا جبکہ عام بانڈز کا اجرا 134.6 ارب یوآن تھا۔جنوری کے دوران مقامی حکومت کے بانڈز 16.6 سال کی اوسط کاروباری مدت اور 3.12 فیصد کی اوسط شرح سود پر جاری کئے گئے ہیں ۔وزارت نے کہا کہ جنوری کے آخر تک چین کے مقامی حکومت کے واجب الادا قرضے تقریبا 357 کھرب یوآن تھے۔
بیجنگ(شِنہوا)روایتی چینی ادویات پرمشتمل صحت خدمات کا نظام مضبوط بنانے اور نچلی سطح پر روایتی چینی ادویات کی صحت خدمات کی صلاحیت بڑھانے کے لئے چین کئی اقدامات پر عملدرآمد کرے گا۔روایتی چینی ادویات کی قومی انتظامیہ کے ایک اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں رواں سال روایتی چینی ادویات بحالی مراکز قائم کئے جائیں گے اور شیونگ آن نیو ایریا میں ایک قومی روایتی چینی ادویات مرکز تعمیر کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف سطح پر روایتی چینی ادویات کے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کمیونٹی روایتی چینی ادویات کلینکس کی تعمیر بڑھانے اور اس کی صلاحیت میں بہتری کے لئے معیاری اور ٹیکنیکل مینوئلز فراہم کئے جائیں گے۔ پرائمری سطح پر کام کرنے والے طبی عملے کے لئے روایتی چینی ادویات کی تربیت کو فروغ دیا جائے گا۔چین نے نسلی اقلیتوں کیلئے طبی خدمات کی صلاحیت بہتر بنانے کے لئے آپریٹنگ معیارات ، تشخیص اور علاج کے منصوبوں کا وعدہ بھی کیا ہے۔
ڈھاکہ(شِنہوا) بلیوں کو چاہنے والے بنگلہ دیش میں جمع ہوئے اور ایک فیشن سے بھر پور اور خوبصورت پالتو جانوروں کی نمائش میں شرکت کی ۔ متعدد بلیاں شاندار لباس اور زیورات جیسے چشمے اور بوز پہن کر اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں۔ کچھ نے شہزادیوں کی مانند چمکدار لباس زیب تن کر رکھے تھے جس سے وہ خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔بنگلہ دیش پیٹ فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ کیٹ شو کا مقصد خوبصورت بلیوں کو سامنے لانے میں مدد دینا اور لوگوں کو بلیوں کی حفاظت اور ان کی نگہداشت بارے طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔
بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا مکمل اجلاس شروع ہوگیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔مکمل اجلاس میں پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات بارے مسودے اور ریاستی اداروں کے اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کی مجوزہ فہرستوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ یہ نام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے لیے تجویز کئے جائیں گے ۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کی سفارش چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کی جائے گی۔
فوژو(شِنہوا)بہار کے اوائل میں درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کے ساتھ چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان میں کسان موسم بہار کی کاشتکاری کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔شِںہوا کے فوٹوگرافر کیکیمرے سے کھیتوں کی مختلف اشکال اور ان کے انوکھے نظاروں کی بنائی جا نے والی تصا ویر خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔
غزہ شہر کی مشرقی سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف فلسطینی احتجاج کے دوران ٹائر جلا رہے ہیں۔ (شِنہوا)
غزہ شہر کی مشرقی سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف فلسطینی احتجاج کے دوران ٹائر جلا رہے ہیں۔ (شِنہوا)
لبنان کے شمالی ساحلی شہر المينا میں روایتی زامبو میلہ میں شریک ایک شخص مختلف قسم کا لباس پہنے اور چہرے پر نقش ونگار بنائے ہوئے شریک ہے۔ (شِنہوا)
لبنان کے شمالی ساحلی شہر المينا میں روایتی زامبو میلہ میں شریک ایک شخص مختلف لباس پہنے اور چہرے پر رنگ کیے ہوئے شریک ہے۔(شِنہوا)
لبنان کے شمالی ساحلی شہر المينا میں روایتی زامبو میلہ میں شریک دو افراد مختلف قسم کا لباس پہنے اور چہرے پر نقش ونگار بنائے ہوئے شریک ہیں۔ (شِنہوا)
عدن(شِنہوا)یمن کے وسطی صوبے مارب میں امریکی ڈرون حملے میں یمن میں قائم القاعدہ شاخ کے کم سے کم دو مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے۔ایک مقامی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ امریکی فوج کے ایک بغیر پائلٹ طیارے نے اتوار کی رات دیر گئے مارب صوبے میں حسون الجلال کے علاقے میں ایک مکا ن پر میزائل داغا جو اس وقت سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے زیر کنٹرول ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اس حملے میں ایک مقامی قبائلی رہنما کا گھر تباہ ہو گیا اور یمن میں قائم القاعدہ کی شاخ کے دو مشتبہ جنگجو مارے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد القاعدہ دہشت گرد گروہ کے ارکان لاشیں اٹھانے کے لیے کار کے ذریعے بم دھماکے کی جگہ پر پہنچے اور پھر قریبی صحرا میں فرار ہوگئے۔صوبہ ابیان کے بہت سے علاقو ں میں حالیہ مہینوں میں سرکاری فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو طویل عرصے سے فوجی جھڑپوں کا گڑھ رہے ہیں اور وہاں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ(اے کیو اے پی) اور دیگر شدت پسند گروپ موجود ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں خواتین کے آئندہ عالمی دن کو منانے کے لیے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ آل چائنہ ویمنز فیڈریشن (اے سی ڈبلیو ایف)نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک تعریفی کانفرنس میں ملک بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اور گروپوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا، اور ملک بھر کی خواتین کو نئی کامیابیوں کے لیے متحرک کرنے کی غرض سے 10 قابل تقلید خواتین کی فہرست کو عام کیا جائے گا۔دریں اثنا انقلابی ثقافتی آثار پر مشتمل ایک نمائش مارچ کے اوائل میں شروع ہوگی جس میں تاریخی مواد کے تقریبا 200 ٹکڑوں یا سیٹس اور 100 سے زائد تصاویر کی نمائش کی جائے گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اے سی ڈبلیو ایف خواتین کی مختلف قسم کی رضاکارانہ خدمات بھی انجام دے گا۔
چھینگڈو(شِنہوا)چین میں کمپیوٹرسافٹ ویئر کے لیے کاپی رائٹ رجسٹریشن کی تعداد 1کروڑ سے تجاوز کرگئی جس میں2012 سے 2022 تک 12 گنا اضافہ ہوا ہے۔یہ بات جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں منعقد ہونے والی کاپی رائٹ تحفظ کانفرنس میں بتائی گئی۔اس کانفرنس کا انعقاد کاپی رائٹ کے قومی ادارے اور سیچھوان کی صوبائی حکومت نے کیا جس میں انٹرنیٹ کاپی رائٹ کے تحفظ اور اس حوالے سے پیش رفت پر توجہ دی گئی ۔ کانفرنس میں جاری اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں، چین کے سافٹ ویئر کی کاروباری آمدنی 95کھرب یوآن (تقریبا 13کھرب 70ارب ڈالر) تک پہنچ گئی، جو 2012 کے مقابلے میں 3.8 گنا زیادہ ہے،جبکہ مسلسل کئی سالوں سے شرح نمو 30 فیصد کے قریب برقرار رہی ہے۔ دو روزہ کانفرنس میں سافٹ ویئر کی جدت اور ترقی اور ویڈیوز اور موسیقی کے کاپی رائٹس کے تحفظ کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک فورم بھی شامل ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی نے صنعت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے انٹرنیٹ ایپلی کیشنز کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے 26 اقدامات کااجرا کیا ہے۔وزارت کے مطابق ان اقدامات میں ایپلی کیشنز کی انسٹالیشن اور ان انسٹال کو معیاری بنانا، سروس کے تجربات کو بہتر اور ذاتی معلومات کے تحفظ کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ حالیہ برسوں میں چین میں موبائل انٹرنیٹ نے بھرپور ترقی کی ہے اور مختلف ایپلیکیشن سروسز میں تیزی آئی ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں موبائل انٹرنیٹ صارفین کے لیے تقریبا 25لاکھ 80ہزار ایپلی کیشنز دستیاب ہیں، جب کہ چھوٹے پروگرامز جیسی جدید خدمات بھی سامنے آرہی ہیں۔وزارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ اقدامات اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم سروس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور خدمات کے بارے میں صارفین کے تصورکو متاثر کرنے والے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہیں۔
انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے مشرقی حصے میں 5.6 شدت کے ایک اور زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور69 زخمی ہو گئے، یہ زلزلہ ان شدید زلزلوں کے تین ہفتے بعد پیر کو آیا جن میں44 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ترکیہ کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ملا طیہ صوبے کے ضلع یسلورٹ میں تھا، جہاں 6 فروری کو شدید زلزلے کا پہلے سے شکار ہوچکا ہے۔ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کا کہنا ہے کہ ایسی 25 عمارتیں جنہیں اس ماہ کے شروع میں زلزلے سے نقصان پہنچا تھا، پیر کو آنے والے اس زلزلے سے منہدم ہوگئیں۔
ٹوکیو(شِنہوا)ٹویوٹا موٹر کمپنی کی عالمی سطح پر کاروں کی فروخت میں مسلسل دوسرے ماہ کمی کے ساتھ جنوری کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد کمی آئی ہے۔ ایچی پریفیکچر میں قائم ٹویوٹا موٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران اس نے7لاکھ 9ہزار870کاریں فروخت کیں،کمی کی جزوی وجہ سیمی کنڈکٹرکا جاری بحران ہے۔سیمی کنڈکٹر کی کمی سے جاپان اور دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ٹویوٹا سمیت دنیا بھر میں گاڑیاں بنانے والے ادارے مشکلات کا شکار ہیں۔پریوس ہائبرڈ اور کرولا سیڈان ماڈلز بنانے والی کمپنی نے کہا کہ اس کی بیرون ملک فروخت اس مدت میں 9.7 فیصد کم ہو کر5لاکھ 79ہزار652یونٹس رہ گئی ہے۔ٹویوٹا نے کہا کہ جنوری میں اس کی شمالی امریکہ اور چین کی بڑی مارکیٹوں میں فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
نئی دہلی (شِنہوا)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کو مبینہ بدعنوانی کے الزام میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعدپیر کو شہر میں چند مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔بھارت کی اعلی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے اتوار کی رات دیر گئے سیسودیا سے تقریبا 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد شراب سکینڈل میں ان پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات پرانہیں گرفتار کیا جبکہ اس سکینڈل سے تقریبا ڈیڑھ سال قبل دارالحکومت میں بے چینی پھیل گئی تھی۔ سیسودیا اتوار کی صبح سی بی آئی کے دفتر پہنچے تھے اور تفتیشی افسر دن بھر ان سے پوچھ گچھ کرتے رہے اور آخر کار رات گئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ سیسودیا عام آدمی پارٹی (اے ا ے پی) کے سینئر لیڈر ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت میں مالیات اور تعلیم سمیت کئی قلمدان سنبھالے۔ سی بی آئی ذرائع نے الزام لگایا کہ سیسودیا نے اکتوبر 2021 میں دہلی میں پرائیویٹ کمپنیوں کو شراب کی دکانوں کو الاٹ کرنے کے بدلے اس نے بھاری رقم وصول کی۔توقع ہے کہ اے اے پی کے ہزاروں کارکن شہر کے وسط میں واقع سیسودیا کی سرکاری رہائش گاہ سمیت دہلی میں کئی مقامات پر احتجاج کریں گے جس کے باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
لاس اینجلس(شِنہوا)ناسا کے اسپیس ایکس کریو-6 مشن کی پیر کو خلا میں روانگی گراونڈ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔اسپیس ایکس فالکن 9راکٹ اورڈریگن خلائی جہازکوپیر کو مشرقی وقت کے مطابق رات1بج کر45 منٹ(دن 11بج کر45 منٹ پاکستانی وقت) پرفلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ کمپلیکس 39اے سے خلا میں روانہ ہونا تھا۔اسپیس ایکس نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ ٹی ای اے - ٹی ای بی گراونڈ سسٹم میں پیدا ہونے والے مسئلے کی وجہ سے کریو-6 کی آج رات روانگی ملتوی کردی گئی ہے۔کریو-6 اور گاڑیاں دونوں صحیح حالت میں ہیں اور عملے کے خلائی جہاز سے اترنے سے پہلے پروپیلنٹ آف لوڈ کیاجارہا ہے۔ناسا نے بتایا کہ وہ لانچ کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان کرے گا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کی لیتھیم آئن بیٹری کی صنعت نے 2022 میں تیزی سے ترقی کی ہے۔چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق لتیم آئن بیٹریوں کی کل پیداوار گزشتہ سال 750 گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) سے تجاوز کر گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 130 فیصد اضافہ ظاہر ہو تا ہے۔گزشتہ سال صنعت میں مزید توسیع سے پیداوار کی کل قدر12 کھرب یوآن (تقریبا 174 ارب 6 کروڑڈالر) سے تجاوز کر گئی۔چین کی لیتھیم آئن بیٹری کی زبردست پیداوارکی بدولت ملک کی نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای ویز ) کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے۔این ای ویز کے لیے پاور بیٹریوں کی نصب صلاحیت گزشتہ سال تقریبا 295 جی ڈبلیو ایچ تک پہنچی۔وزارت کے مطابق لیتھیم آئن بیٹری مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 86.7 فیصد بڑھ کر342 ارب65 کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے کسٹمز حکام نے 8 جنوری کو بین الاقوامی مسافرپروازوں پر عائد مخصوص پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے بیرون ملک سے آنے والی کوویڈ-19 کی 30اقسام کی نشاندہی کی ہے،جن میں ایکس بی بی .1.9،ایکس بی بی .1.9.1 اورایکس بی ایل کے پہلے سامنے آنے والے کیسز شامل ہیں۔کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار لی ژینگ لیانگ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ درآمدی کیسزکو روکنے کے لیے کسٹمز صورتحال کے مطابق اقدامات اٹھائے گا اور نگرانی کو بہتربناتے ہوئے خطریسے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز داخلے کی بندرگاہوں پر کوویڈ-19کی روک تھام اور کنٹرول کو مضبوط کرے گا اور ایک ہی وقت میں دوسرے وائرسزکے ملک میں داخلے پر نظر رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وبا ابھی بھی جاری اور وائرس تبدیل ہو رہا ہے، چین کو درآمد شدہ کوویڈ-19 کی مختلف اقسام اور دیگر متعدی بیماریوں کے خلاف حفاظتی اقدامات میں بڑھتے ہوئے چیلنجزکا سامنا ہے۔
سڈنی(شِنہوا)یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی (یو ٹی ایس) کی قیادت میں تحقیقی ٹیم نے خون کے نمونوں میں کینسر کے خلیات کا پتہ لگانے اور ان کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک نیا آلہ تیار کیا ہے، جو ڈاکٹروں کو ناگوار بائیوپسی سرجری کیے بغیر علاج میں پیشرفت کی نگرانی کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔بائیو سینسرز اور بائیو الیکٹرانکس جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 38ہزار400چیمبرزکے ساتھ ایک اعلی تھرو پٹ سٹیٹک ڈراپلیٹ مائیکرو فلوئیڈک ڈیوائس دکھائی گئی ہے۔یہ آلہ خون میں میٹابولک طور پر گردش کرنے والے ٹیومر سیلز (سی ٹی سیز) کی تعداد کو سنگل سیل ریزولوشن پر الگ تھلگ کرتے ہوئے ان کی درجہ بندی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔محققین کے مطابق ان کے نئے ڈیزائن کردہ آلے کا ورک فلو سادہ اور مضبوط ہے، جو سی ٹی سیز کے سنگل سیل تجزیہ کے لیے درکار خصوصی آلات اور مہارت کی ضرورت کو ختم کر سکتا ہے اور کینسر کے خلیات کی سائٹ پر میٹابولک اسکریننگ کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔تحقیق کے مصنف اوریو ٹی ایس کے پروفیسر ماجد ورکیانی نے کہا کہ ہمارا آلہ پی ایچ حساس فلوروسینٹ رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی لییکٹیٹ کے لئے خلیوں کی نگرانی کرتے ہوئے خلیوں کے گرد تیزابیت کا پتہ لگاتا ہے۔ماجد ورکیانی کا کہنا ہے کہ صرف ایک ملی لیٹر خون میں اربوں خون کے خلیات کے درمیان ایک واحد ٹیومر سیل موجود ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے اسے تلاش کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ پتہ لگانے کی نئی ٹیکنالوجی میں 38ہزار400چیمبرز ہیں جو میٹابولک طور پر فعال ٹیومر خلیوں کی تعداد کو الگ تھلگ اور درجہ بندی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی کھ چیانگ نے عالمی شہرت یافتہ ریاضی دان شنگ تنگ یو سے ملاقات کی ہے ۔لی نے اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ سائنس اورٹیکنالوجی کی جدت اور ترقی کے لیے بنیادی سائنس سے اولین مدد کی ضرورت ہے جس کی بنیاد ریاضی ہے۔ اسی لئے ریاضی کو قدرتی سائنس کا تاج کہا جا سکتا ہے۔لی نے سائنس کے قوانین کا احترام کرنے اور بنیادی سائنس پر تحقیق کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔ انہوں نیم حققین پر خودکو وقف کرنے اورتوجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دی تاکہ ان کے تخیل اورتخلیقی صلاحیتوں کومکمل مواقع میسر آسکیں ۔لی نے قدرتی صلاحیت کی قدر کرنے اور ایک ایسا ماحول بنانے پر زور دیا جہاں ان کی صلاحیتوں کو اظہار کا موقع مل سکے اورانسانی تہذیب کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مستحکم بنایا جائے۔شنگ تنگ یو نے ریاضی میں تحقیق اور تعلیم حاصل کی ہے ۔ یو نے حالیہ برسوں کے دوران چین کے بنیادی مضامین کی ترقی اور شاندار ریاضی کی صلاحیتوں کی تعلیم کے لیے خود کو وقف کر دیا ہے۔ وہ پہلے چینی نژاد ریاضی دان ہیں جنہوں نے ریاضی کا سب سے بڑا بین الاقوامی اعزاز فیلڈز میڈل جیتا ہے ۔
رم اللہ (شِنہوا)رمضان کے مقدس مہینے سے قبل اسرائیل فلسطین کشیدگی کم کرنے کے لیے اردن کیعقبہ میں سینئر اسرائیلی اور فلسطینی سکیورٹی حکام کی ملاقات ہوئی جبکہ اس دوران مغربی کنارے میں دو اسرائیلی آباد کار اور ایک فلسطینی مارا گیا ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزرنے والی گاڑی میں سوار ایک فلسطینی نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں حوارہ چیک پوائنٹ کے قریب دو اسرائیلیوں کو گولی مار دی۔ اسرائیل کی ریڈ کراس آرگنائزیشن کے میگن ڈیوڈ ایڈوم نے بتایا کہ تقریبا20 برس کی عمر کے دو افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں بعد میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔فائرنگ کا یہ واقعہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے پرتشدد انتقامی حملوں کا سبب بنا جس میں آتشزدگی سے املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچااور کم سے کم ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔عقبہ میں ہونے والی غیر معمولی ملاقات کے بعد جس میں مصر، امریکہ اور اردن کے حکام نے بھی شرکت کی، اسرائیلی اور فلسطینی وفود نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ کشیدگی میں کمی پر متفق ہیں اورپائیدار امن کے قیام کیلئے سابقہ معاہدوں کی پاسداری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور فلسطینی حکام نے3 سے 6 ماہ کی مدت کے لیے یکطرفہ اقدامات کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر کام کرنے کی غرض سے اپنی مشترکہ آمادگی اور عزم کی تصدیق کی۔ اس میں چار ماہ کے لیے کسی بھی نئے آباد کاری منصوبے پر بات چیت کو روکنے اور چھ ماہ کیلئے کسی بھی بیرونی چوکی کے قیام کی اجازت نہ دینے کا اسرائیلی عزم بھی شامل ہے۔تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پچھلے منصوبوں کے ساتھ بستیوں کی تعمیر جاری رکھے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اس بیان سے فلسطینی دھڑوں میں ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی شرکت کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی قومی اتفاق رائے سے علیحدگی قرار دیا۔
ارمچی (شِنہوا) سنکیانگ کی نان فیرس میٹلز انڈسٹری (گروپ) کمپنی لمیٹڈنے سنکیانگ کے جنوبی ہوتان پریفیکچر میں 1 لاکھ ٹن لیھتیم نمک کے منصوبے کا آغازکردیا ہے۔سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامیہ کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے کے دوران پیداوار 5ہزار ٹن سالانہ تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں 30ہزار ٹن لیھتیم کاربونیٹ، 30ہزارٹن لیتھیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور 15ہزارٹن لیھتیم کلورائیڈ شامل ہیں۔ یہ منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل ہونا ہے۔لیتھیم نمک کا منصوبہ ہوتان میں سنکیانگ نان فیرس میٹلز انڈسٹری (گروپ)کمپنی لمیٹڈ کے 30لاکھ ٹن نایاب دھات کی پیداوار کے منصوبے کا حصہ ہے۔ یہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران خود اختیار علاقے کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ تکمیل کے بعد، اس منصوبے سے ہر سال 6لاکھ ٹن اعلی معیار کے لیتھیم کنسنٹریٹ کی پیداوار متوقع ہے۔
خرطوم(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں تقریبا 40 لاکھ بچے اورخواتین شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔سوڈان میں اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے ) نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایک تخمینہ کے مطابق 2023 میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 40لاکھ بچے اور حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین شدید غذائی قلت کا شکار ہوسکتی ہیں اور انہیں جان بچانے والی غذائی خدمات کی ضرورت ہے۔ان میں سے 6 لاکھ 11 ہزار کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے ۔اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے کہا ہے کہ متعدد عوامل کی وجہ سے غذائی قلت کی صورتحال شدید تر ہوسکتی ہے جن میں ناکافی خوراک، بیماریوں کا زیادہ پھیلا، ناکافی دیکھ بھال اور کھانا کھلانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ صحت اور پانی، صفائی اورحفظان صحت (ڈبلیو اے ایس ایچ) کی کمترخدمات شامل ہیں ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بگڑتی ہوئی معیشت، مہنگائی، بلند خوراک اور نقل مکانی نے سال 2022 میں غذائیت کی صورتحال کو مزید خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور یہ صورتحال 2023 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ کے گزشتہ تخمینہ کے مطابق سوڈان کی ایک تہائی آبادی (تقریبا 1 کروڑ55 لاکھ افراد) کو رواں سال انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ 1کروڑ 25 لاکھ ضرورت مند افراد کو امداد فراہم کرے گا۔
کابل(شِنہوا) افغان سیکیورٹی فورسزنے داعش (آئی ایس) دہشت گرد گروپ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو جنگجو ہلاک ہوئے اورایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ طالبان کے زیر انتظام نگراں انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ اسلامی امارت کی سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی شام کابل کے ضلع 17 کے علاقے خیر خانہ میں داعش (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کے خلاف کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں داعش کے دو باغی ہلاک ہوئے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران دو حملہ آوررائفلوں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے ۔اتوار کی شام کابل کے رہائشیوں نے اطلاع دی کہ پولیس ڈسٹرکٹ 17 میں خیر خانہ اور اس کے آس پاس کے علاقے یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں سے لرز اٹھے۔
گوجرانوالہ (شِنہوا)فروری کی ایک دھوپ سے بھر پور صبح میں گوجرانوالہ کے ایک چھوٹے سے گاں کی فضا کنولا کے پھولوں کی میٹھی خوشبو سے مہک رہی تھی جو ہوا میں بتدریج سرایت کرتی جارہی تھی۔سبز پھلی سے بھرے زرد پھولوں پر منڈلاتی شہد کی مکھیاں نہ صرف دیکھنے میں دلکش نظارہ پیش کررہی تھیں بلکہ مقامی کاروباری افراد اور کسانوں کی زندگی میں ایک نئے باب کے آغاز کی نوید بھی تھی جو زیادہ پیداوار کے حصول اور گھر پر پکانے کا تیل پیدا کرنے کیلئے کنولا کی چینی ہائبرڈ قسم کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔فارم منیجر انتصاراحمد چٹھہ نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم نے 100 ایکڑ زمین پر نئی قسم کی بوائی کی کیونکہ ان میں سرسوں اور ریپ سیڈ سمیت دیگر تیل دار اجناس کے مقابلے میں زیادہ پیداوار اور زیادہ تیل پیدا کرنے کی صلاحیت تھی۔پاکستان میں کھانے کے تیل کی سالانہ کھپت تقریبا 50 لاکھ ٹن ہے لیکن مقامی منڈی میں تیل دار اجناس کی کم معاشی صلاحیت کے سبب کاشتکار اسے ترجیح نہیں دیتے۔ ملک کی طلب کو پورا کرنے کے لئے تقریبا 89 فیصد تیل درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر سالانہ 3.6 ارب امریکی ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ملک میں خوردنی تیل کی طلب پورا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے میں مدد کے لیے چینی کمپنی ووہان چھنگ فا ہی شینگ اور ایک پاکستانی کمپنی ایویول گروپ مشترکہ طور پر پاکستانی کاشتکاروں کو اعلی معیار کے ہائبرڈ بیج فراہم کررہے ہیں۔ایو یول گروپ کے شعبہ مارکیٹنگ کے سربراہ غضنفر علی نے شِنہوا کو بتایا کہ انہیں مقامی آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والی، اچھی پیداوار کی حامل اور انسانی صحت کے لیے اچھی قسم تیار کرنے میں 10 برس لگے۔انہوں نے فصل کی صلاحیت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فصل کاشتکاروں کو زیادہ منافع دیتی ہے ۔ اس کا 2 کلو گرام کا معیاری پیک 2 ایکڑ زمین پر کاشت کے لئے کافی ہے اور کسان اس میں سے 1.5 ٹن پیداوار حاصل کرسکتا ہے جو اس وقت پاکستان میں دستیاب دیگر اقسام کی پیداوار سے 10 فیصد زیادہ ہے۔ووہان چھنگ فا ہی شینگ سیڈ کمپنی کے انٹرنیشنل بزنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ژو شو شینگ نے شِںہوا کو بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان کو ٹیکنالوجی کی منتقلی پر کام کررہی ہے تاکہ اسمارٹ زراعت کو مئو ثر بنایا جاسکے۔
گوجرانوالہ (شِنہوا)فروری کی ایک دھوپ سے بھر پور صبح میں گوجرانوالہ کے ایک چھوٹے سے گاں کی فضا کنولا کے پھولوں کی میٹھی خوشبو سے مہک رہی تھی جو ہوا میں بتدریج سرایت کرتی جارہی تھی۔سبز پھلی سے بھرے زرد پھولوں پر منڈلاتی شہد کی مکھیاں نہ صرف دیکھنے میں دلکش نظارہ پیش کررہی تھیں بلکہ مقامی کاروباری افراد اور کسانوں کی زندگی میں ایک نئے باب کے آغاز کی نوید بھی تھی جو زیادہ پیداوار کے حصول اور گھر پر پکانے کا تیل پیدا کرنے کیلئے کنولا کی چینی ہائبرڈ قسم کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔فارم منیجر انتصاراحمد چٹھہ نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم نے 100 ایکڑ زمین پر نئی قسم کی بوائی کی کیونکہ ان میں سرسوں اور ریپ سیڈ سمیت دیگر تیل دار اجناس کے مقابلے میں زیادہ پیداوار اور زیادہ تیل پیدا کرنے کی صلاحیت تھی۔پاکستان میں کھانے کے تیل کی سالانہ کھپت تقریبا 50 لاکھ ٹن ہے لیکن مقامی منڈی میں تیل دار اجناس کی کم معاشی صلاحیت کے سبب کاشتکار اسے ترجیح نہیں دیتے۔ ملک کی طلب کو پورا کرنے کے لئے تقریبا 89 فیصد تیل درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر سالانہ 3.6 ارب امریکی ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ملک میں خوردنی تیل کی طلب پورا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے میں مدد کے لیے چینی کمپنی ووہان چھنگ فا ہی شینگ اور ایک پاکستانی کمپنی ایویول گروپ مشترکہ طور پر پاکستانی کاشتکاروں کو اعلی معیار کے ہائبرڈ بیج فراہم کررہے ہیں۔ایو یول گروپ کے شعبہ مارکیٹنگ کے سربراہ غضنفر علی نے شِنہوا کو بتایا کہ انہیں مقامی آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والی، اچھی پیداوار کی حامل اور انسانی صحت کے لیے اچھی قسم تیار کرنے میں 10 برس لگے۔انہوں نے فصل کی صلاحیت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فصل کاشتکاروں کو زیادہ منافع دیتی ہے ۔ اس کا 2 کلو گرام کا معیاری پیک 2 ایکڑ زمین پر کاشت کے لئے کافی ہے اور کسان اس میں سے 1.5 ٹن پیداوار حاصل کرسکتا ہے جو اس وقت پاکستان میں دستیاب دیگر اقسام کی پیداوار سے 10 فیصد زیادہ ہے۔ووہان چھنگ فا ہی شینگ سیڈ کمپنی کے انٹرنیشنل بزنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ژو شو شینگ نے شِںہوا کو بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان کو ٹیکنالوجی کی منتقلی پر کام کررہی ہے تاکہ اسمارٹ زراعت کو مئو ثر بنایا جاسکے۔
چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں روایتی بلاک شانگ شیا ہانگ کے چائے خانے میں لوگ چائے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِںہوا)
چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو کے سوننگ پلازہ کے چائے خانے میں لوگ اپنے تفریحی وقت سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِںہوا)
چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو کے ژو ہائی پارک میں موجود چائے خانے میں لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِںہوا)
چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو کے روایتی بلاک شانگ شیا ہانگ میں خواتین چائے سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ (شِںہوا)
چین، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں روایتی بلاک شانگ شیا ہانگ کے چائے خانے میں لوگ چائے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا مکمل اجلاس شروع ہوگیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔مکمل اجلاس میں پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات بارے مسودے اور ریاستی اداروں کے اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کی مجوزہ فہرستوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ یہ نام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے لیے تجویز کئے جائیں گے ۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کی سفارش چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بہار کے اوائل میں درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کے ساتھ چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان میں کسان موسم بہار کی کاشتکاری کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔شِںہوا کے فوٹوگرافر کیکیمرے سے کھیتوں کی مختلف اشکال اور ان کے انوکھے نظاروں کی بنائی جا نے والی تصا ویر خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی