سعودی عرب میں جمعہ کے روز ماحولیاتی تحفظ کے لیے خصوصی دستوں نے ریاض کے علاقے میں ماحولیاتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کرلیا، شہری کے قبضہ سے معدومت کے خطرے سے دوچار جنگلی جانور ہائینا( لگڑ بگڑ) بھی برآمد کرلیا گیا،سکیورٹی فورسز نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف باقاعدہ طریقہ کار کا اطلاق کیا گیا اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے، فورسز نے بتایا کہ دائرہ اختیار کی بنیاد پر جنگلی جانور کو حاصل کرنے کے لیے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کے ساتھ کوآرڈینیشن کیا گیا تھا،فورسز نے زور دیا کہ معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 30ملین ریال تک کا جرمانہ اور 10سال تک قید یا ان اکٹھی دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ میں آنے والے بڑے زلزلوں کے بعد استنبول فٹبال پاور ہائوس نے ایک مہم شروع کی جس میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو زلزلہ متاثرین بچوں کے لیے کھلونے لانے کی درخواست کی گئی تھی،فٹبال میچ کے دوران شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے ہزاروں کھلونے گرائونڈ میں ڈال دیے جس کی ویڈیو ترک میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی،ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے کھلونے دیے جنہیں جمع کرنے کے بعد زلزلہ زدگان بچوں کو بھیجا جائے گا،فٹبال میچ کچھ منٹس کے لیے روکا گیا اور اس وقفے میں شائقین نے لائے گئے تحفے گرائونڈ میں پھینکے،واضح رہے کہ رواں ماہ ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8کی شدت کے زلزلے میں 50ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے جب کہ لاکھوں زخمی اور دیگر افراد بے گھر ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جرمنی کے صوبہ رینانیا پالاٹینا میں امریکی ایئر بیس 'ریمسٹین' کو بند کرنے کے مطالبے کے ساتھ ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے،تقریبا 2ہزار 500افراد کی شرکت سے کئے گئے مظاہرے میں مظاہرین نے امریکی ایئر بیس ریمسٹین کو بند کرنے کا مطالبہ کیا اور "امریکہ اپنے گھر جاو" کے نعرے لگائے،مظاہرین نے ایک سال سے جاری روس یوکرین جنگ سے متعلق امن مذاکرات کے فوری انعقاد کا بھی مطالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برازیل کے صوبہ ساو پاولو میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 65 سے تجاوز کر چکی ہے،صوبائی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اٹھارہ فروری سے اب تک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 65 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، علاقے میں امدادی کام مکمل ہو چکے ہیں جس کے بعد اب نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، برازیل کے محکمہ موسمیات نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پورے مہینے کی مجموعی بارش ایک ہی دن میں ریکارڈ کی گئی ہے جس سے کافی نقصان ہوا ہے ،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے دو ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ تین ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کرغزستان کے اسیک گیول علاقے میں 5.6کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کرغزستان کے زلزلہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 5.1کی شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شب 03:42پر اسیک گیول علاقے میں آیا اور آس پاس کے دیہات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 5بجکر 58منٹ پر چینی سرحد کے قریب 5.6کا دوسرا زلزلہ آیا ، جس کامرکز زیر ِ زمین 35کلو میٹر کی گہرائی میں تھا،کرغزستان وزارت برائے ہنگامی حالات نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلوں سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نائیجیریا میں گزشتہ دنوں ہوئے صدارتی انتخابات کے جزوی نتائج کے تحت ، برسراقتدار متحدہ ترقی پسند پارٹی کے امیدوار اور لاگوس کے سابقہ گورنر بولا احمد ٹینوبو کو برتری حاصل ہو گئی،الیکشن کمیشن کے ترجمان عقیم لاسیسی کے بیان کے مطابق ٹینوبو کو اب تک دو لاکھ چار سو چورانوے ووٹ مل چکے ہیں،حزب اختلاف عوامی ڈیموکریٹیک پارٹی کیلیڈر عتیقو ابو بکر کو نواسی ہزار پانچ سو چون ،لیبر پارٹی کے امیدوار پیٹر اوبی کو گیارہ ہزار تین سو ستانوے ووٹ ملے ہیں، وفاقی دارالحکومت ابوجہ سمیت باقی پیتیس صوبوں کے نتائج جلد ہی اعلان کیے جائیں گے،موجودہ صدر محمد بخاری آئین کے تحت دو بار صدر بننے کے بعد تیسری بار امیدوار نہیں بنے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیلا روس کے دارالحکومت کے ایئر فیلڈ کے قریب روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،عالمیمیڈیاکے مطابق بیلاروس میں نگرانی پر مامور روسی فوج طیارے A-50کو مچولیشچی ایئر بیس پر ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،ڈرون حملے کی ذمہ داری بیلاروس حکومت کی مخالف عسکریت پسند تنظیم نے قبول کرلی،روسی نگراں طیارے پر اس وقت حملہ کیا گیا ہے جب روس اور بیلاروس کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں اور روس نے یوکرین پر حملے کے لیے بیلاروس کے ایئر بیس سے اپنے طیارے بھیجے ہیں،بیلا روس کے قانون نافذ کرنے والے سابق افسران کی ایک تنظیم '' بائے پول''کے رہنما الیگزینڈر آزاروف نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،عسکریت پسند تنظیم ''بائے پول''بیلاروس کی حکومت کی مخالفت کرتی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی ہر قسم کی مدد کرتی ہیں جس پر حکومت نے اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا،حزب اختلاف کے رہنما سویٹلانا تسخانوسکایا کے قریبی مشیر فرانک ویاکورکا نے بھی اپنی ٹویٹ میں بائے پول تنظیم کی جانب سے نایاب روسی طیارے کو اڑانے کے لیے ایک کامیاب خصوصی آپریشن کی تصدیق کی ہے،حزب اختلاف کے رہنما سویٹلانا تسخانوسکایا کے قریبی مشیر نے روسی طیارے پر حملے کو 2022کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے تاہم روس اور بیلاروس کے حکام نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی،بنیامین نیتان یاہو نے ٹویٹر پیج سے اردن کے شہر عقبہ میں فلسطین، اسرائیل، اردن، امریکہ اور مصر کی شرکت سے منعقدہ سکیورٹی اجلاس کے بارے میں، بیان جاری کیا ہے،بیان میں انہوں نے یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی خبروں کی تردید کی ہے،انہوں نے کہا کہ یہودیہ اور سامیریہ میں تعمیر و ترتیب کا کام بغیر کسی تبدیلی کے طے شدہ شکل میں اور منصوبے کے مطابق جاری رہے گا، منصوبے کو نہ تو روکا گیا ہے اور نہ ہی روکا جائے گا،واضح رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ اردن کے شہر عقبہ میں فلسطین، اسرائیل، اردن، امریکہ اور مصر کی شرکت سے منعقدہ سکیورٹی اجلاس کے نتیجے میں اسرائیل نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو 4ماہ کے لئے روکنے کا فیصلہ کیا ہے،بیان میں کہا گیا تھا کہ یک طرفہ اقدامات کو روکنا ، اسرائیل حکومت کے 4ماہ تک نئی یہودی بستیوں کی بحث کو بند رکھنے اور 6ماہ تک غیر قانونی بستیوں کی منظوری نہ دینے پر مبنی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کو ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے،افغانستان کے پاس برآمد کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے اس لیے اس کے درآمد کنندگان مضبوط کرنسی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں،کرنسی کو مضبوط رکھنے سے افغانستان، پاکستان کے مقابلے میں عالمی مارکیٹ سے بہت سستی قیمت پر مصنوعات خریدتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جیسے ہی طے شدہ قرض کی منتقلی کا عمل شروع ہوگا تو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگی جس کے بعد ایک بار پھر کابل مارکیٹ پاکستان سے ڈالر اسمگل کرنے کے لیے سرگرم ہوجائے گی اس لئے حکومتی اداروں کو پیشگی تیاریاں کرنی چاہئیں ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو بھی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی سے ملکی معیشت کو ہونے والے نقصان سے آگاہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملک بھر میں پھیل چکے ہیں اور ان کے خفیہ مقامات ہیں جس کیلئے انٹیلی جنس کو متحرک کیا جائے اور ڈالر کی غیر قانونی فروخت اور خاص طو رپر اسمگلنگ میں ملوث لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ موسمیات نے آج بروز منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی اور جمعرات کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور جمعرات تک شمالی علاقہ جات میں موجود رہیں گی جس کے باعث منگل کی رات سیجمعرات کے دوران مری، ، گلیات، کشمیر گلگت بلتستان، چترال، دیر ،سوات ،مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہیں اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد ،منڈی بہاوالدین ، سیالکوٹ نارووال، لاہور ،فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،قصور، شیخوپورہ، خوشاب، میانوالی، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع جبکہ خیبرپختونخوا کیاضلاع پشاور ،کوہاٹ، چارسدہ ،نوشہرہ ، صوابی وغیرہ جبکہ بلوچستان کے اضلاع جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ، خضدار، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات نیتمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ، اس دوران بارانی علاقوں میں تیز ہوائوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا بھی خطرہ ہے، بارش پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان ،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں پانچ سے سات ڈگری سنٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھی مطلع ابرآلود رہا اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش ہوئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے 4 سال مکمل ہو گئے، پاکستانی قومی نے 27فروری 2019ء کی مناسبت سے سرپرائز ڈے منایا ۔26 فروری 2019ء ء کو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر رات کے اندھیرے میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس روز بھارتی طیارے بالاکوٹ کے گائوں جابہ کے قریب بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے دہشت گردوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ کر دیا۔پاکستان نے ازلی دشمن کو رات کے اندھیرے میں حملے کا جواب دن کے اجالے میں دینے کا اعلان کیا اور بھارت کے 2 طیارے مار گرائے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں گرنے والے 2 بھارتی طیاروں میں سے ایک کا ملبہ بھارت کی اپنی حدود میں گرا اور دوسرے کا پاکستان کی حدود میں آ گرا، پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو کشمیریوں نے گھیر لیا، وہ ابھی نندن کی درگت بنا رہے تھے کہ پاک فوج کے جوان بھی وہاں آپہنچے۔ونگ کمانڈر ابھی نندن کو تو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کی تحت 60 گھنٹے میں رہا کر کے واپس بھیج دیا لیکن پاکستان سے ملنے والا سبق بھارت صدیوں تک نہیں بھول سکے گا۔27 فروری کا دن مکار دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ کسی بھی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کہیں بھی اور کبھی بھی منہ توڑ سرپرائز دینا خوب جانتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آگنائزر مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔مریم نواز کے خلاف درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر ہیں، انہوں نے سرگودھا میں عدلیہ مخالف بیان بازی کی اور ان کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر اور اخبارات میں پرنٹ ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی کہ آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی، عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، اور انہیں عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کے لئے گورنر اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے ،عدالت عظمیٰ کے حتمی فیصلہ تک سماعت روکی جاتی ہے ۔عدالت نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی بنا پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کر رکھا ہے۔گورنر پنجاب نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کے لئے درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو گورنر پنجاب سے الیکشن کی تاریخ سے متعلق بات کرنے کا حکم دیا، گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط ہی نہیں کیے۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں گورنر کیسے الیکشن کمیشن کیساتھ شیڈول کے اجرا کے لئے مشاورت کرسکتے ہیں، گورنر کا الیکشن کمیشن کے معاملات میں کوئی آئینی کردار نہیں ہے، گورنر کا عہدہ غیر سیاسی ہے جبکہ الیکشن کا معاملہ مکمل سیاسی ہے، عدالت اس نکتے کے مطابق اپنے فیصلے کی تشریح کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیکرٹری داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتاررہنمائوں کے نظربندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیئے اور سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار افراد کو 16ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور دیگر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی ۔سیکرٹری داخلہ نے گرفتار رہنماں کے نظربندی کے احکامات پیش کردیئے۔ محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی گرفتاری کے حوالے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ 9رہنمائوں کو 30 روز کے لئے نظر بند کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ محمود اٹک، اسدعمر راجن پور، عمرسرفراز بھکر، ولید اقبال لیہ، اعظم سواتی رحیم یارخان، مراد راس ڈی جی خان، محمد خان مدنی بہاولپور، اعظم خان نیازی اور احسن ڈوگر لیہ جیل میں نظر بند ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روڑ کو بلاک کر کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ، نظر بندی کے احکامات ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے جاری کئے، اور آئی جی جیل خانہ کی اجازت کے بعد 77افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے باعث شہر میں ریلی سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے ، اسکے باوجود نو افراد نے قانون کی خلاف وزری کی ،تحریک انصاف کے رہنمائوں نے مال روڈ بلاک کر کے امن و امان خراب کیا ، مال روڈ پر جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے ، ان رہنمائوں نے نہ صرف نقص امن پیدا کیا بلکہ غیر ملکی کھلاڑیوں اور پی سی ایل کے سکیورٹی انتظامات میں خلل ڈالا ۔عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست پر بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ساتھ بلدیہ کورنگی کہ شاہ فیصل زون میں قائم کارڈیک سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور علاج معالجے کی سہولتوں کا فقدان ہے اس لئے شہری پرائیوٹ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں وہی بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل زون میں قائم یہ کارڈیک سینٹر ایک نعمت سے کم نہیں اور یہ سب ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ شاہ فیصل میں امراض قلب کے ہسپتال کو فعل کرنے کی کوشش ایک بڑے کارنامے سے کم نہیں کیونکہ اس کے فعل ہونے سے خاص کر شاہ فیصل،ملیر،گڈاپ،میمن گوٹھ اور دیگر قرب و جوار کے عوام اس سے مستفید ہوگی کیونکہ جناح ہسپتال جو کہ اس علاقے سے کافی فاصلے پر ہے وہا تک جاتے جاتے انسانی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس موقعہ پر مزید کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے کہیں بلڈنگیں خوبصورت بنی ہوئی ہیں اور طبعی آلات کی کمی ہے تو کہیں طبعی آلات موجود ہے تو اسٹاف نہیں مگر اب کراچی والوں کی محرومیاں ختم ہونے کا وقت آگیا ہے میں اور میری پوری ٹیم کراچی کے حقوق کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں جائے گی
کیونکہ کراچی ایک معاشی حب ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان نے کہا کہ ہم نے بلدیہ کورنگی کی عوام کو تمام ممکنہ طبعی سہولتیں دینے کا عزم کیا ہوا ہے یہاں پر پیرا میڈیکل اسٹاف و ڈاکٹر کی کمی کے لئے انڈس ہسپتال کی انتظامیہ سے ہماری بات چیت جاری ہے اس ہسپتال کو جدید سے جدید بنائے گے تاکہ یہاں کی عوام کو جناح یا سول جانے کی ضرورت نہ پڑے اور انہیں اسی ہسپتال میں امراض قلب کی تمام ممکنہ سہولتیں میسر آئیں ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا یہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان کی مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقعہ پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے اپنے خطاب میں کہا اس ہسپتال کا افتتاح 2018میں کیا گیا تھا آج یہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرگیا ہے جو ایک خوش آئند قدم ہے اور اس کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے گورنر سندھ،ایڈمنسٹریٹر کورنگی اور دیگر کی کاوشیں قابل تعریف ہے اور پروگرام کے آخر میں میونسپل کمشنر اشفاق ملاح نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کہ اس اقدام سے نہ صرف بلدیہ کورنگی کی عوام مستفید ہوگی بلکہ قرب و جوار کے تمام لوگ اس ہسپتال سے فیض پائیں گے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محمد حسین،سینیٹر خالدہ اطیب،ایم ایس امراض قلب ڈاکٹر ماجداور سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی ڈاکٹر ندیم اور بلدیہ کورنگی کے دیگر افسران بھی موجو د تھے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد ہراسگی کی وفاقی محتسب کشمالہ خان نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے صنفی مساوات کو یقینی بنانا بنیدی حیثیت رکھتا ہے۔ صنفی مساوات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ اسے ترجیح بنانے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں خواتین کی آبادی 107 ملین ہے اور گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس رپورٹ 2022 کے مطابق معاشی مواقع کے حوالے سے پاکستان کو 156 ممالک میں سے 145 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔کشمالہ خان نے یہ بات اسلام آباد ویمن چیمبر کی جانب سے صنفی مساوات کا مرکز قائم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ویمن چیمبر اور سائنٹیکس ہیلتھ پراجیکٹس خواتین کو تعلیم تک مساوی رسائی، کاروباری مواقع، صحت کی سہولت، اور سماجی ہم آہنگی اور سیاسی و معاشی فیصلہ سازی کے عمل میں نمائندگی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جو خوش آئند ہے۔ یہ مرکز صنفی عدم مساوات کو دور کرے گا اور پاکستان میں خواتین کی افرادی قوت کے لیے سازگار پالیسیاں وضع کرے گا۔انھوں نے کہا کہ خواتین کو بیدار کرنے کے لئے قابل قدر کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر ثمینہ فاضل نائمہ انصاری اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں صنفی عدم مساوات موجود ہے۔سرکاری اداروں، خاص طور پر قانون کے شعبے میں عورتوں کا تناسب بہت کم ہے۔پاکستان بھر میں عورتیں اور لڑکیاں خاص طور پر تشدد کی زد میں رہتی ہیں، جس میں گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر ہونے والا تشدد شامل ہے۔حکومت نے عورتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات تو کیے ہیں لیکن معاشرے کی رجعت پسند سوچ کی وجہ سے عورتوں کو طاقت بخشنے کے اہداف پورے نہیں ہو رہے اور اس کے ساتھ ساتھ عورتوں اور لڑکیوں کے لیے عوامی مقامات اور قومی زندگی میں محفوظ ماحول فراہم نہیں ہو سکا ہے۔عورتوں کی معاشی اور سماجی اختیار دہی کو فروغ دینے اور سماجی زندگی میں ان کی بامعنی شمولیت کو یقینی بنانے، اور ان کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کو کم کرنے کے لیے نتیجہ خیزاقدامات کی ضرورت ہے۔ تقریب میں اٹلی اور مصر کے سفارت خانوں کے عملہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندوں اور خواتین کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد کی عدالت نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور نفرت پھیلانے کے کیس میں گرفتار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، تھانہ رمنا کے تفتیشی افسر، پراسیکیوٹر اور امجد شعیب کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے امجد شعیب کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت میں پراسیکوٹر نے امجد شعیب کے خلاف مقدمے کا متن پڑھا، پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ نجی ٹیلیویژن پر امجد شعیب بطور مہمان موجود تھے، امجد شعیب کے بیان سے حکومت کے خلاف نفرت پھیلائی گئی، بیان سے حکومت، اپوزیشن اور سرکاری ملازمین کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن کو حکومت کے خلاف مزید سخت حکمت عملی کے لیے اکسایا گیا۔ پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ امجد شعیب کے بیان سے 3 گروہوں کے درمیان نفرت پھیلائی گئی، امجد شعیب پرلگی دفعات کے تحت5 اور 7 سال کی سزا ہوسکتی ہے، لاہور سے امجد شعیب کا فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ بھی کروانا ہے۔ امجد شعیب کے وکیل مدثر خالد عباسی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔ وکیل صفائی مدثر خالد عباسی کا کہنا تھا کہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ امجد شعیب نے کوئی جرم کیا بھی ہے یا نہیں، اگرمجسٹریٹ کو لگتا ہے کہ کوئی جرم نہیں کیا تو کیس ڈسچارج کیا جاسکتا ہے، امجد شعیب پر مقدمے میں لگائی گئی دفعات بنتی ہی نہیں، امجد شعیب نے ایک مخصوص صورتحال سے متعلق صرف مثال دی، امجد شعیب نے ایسی کیا بات کردی جس پر قانون نے کوئی پابندی لگائی ہو؟ امجد شعیب کے وکیل نے مزیدکہا کہ امجد شعیب نے ایسی بات آج تک نہیں کی جس سے ملک کو نقصان پہنچے، امجد شعیب کے خلاف صرف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ دائرکیا گیا ہے
امجد شعیب تقریبا 80 سال کے ہیں، انہوں نے مثبت تنقیدکی، امجد شعیب کو کافی عرصے سے ہراساں کیا جا رہا ہے، ایک گھنٹے کے اندر مقدمہ درج کرکے امجد شعیب کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا، جائز تنقید کرنا اگر غلط ہے تو اپوزیشن کو تو سسٹم سے ہی نکال دیں۔ صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قیصر امام نے ملزم کی جانب سے اپنے دلائل میں کہا کہ امجد شعیب اپنے بیان کا اقرارکر رہے ہیں کہ وہی ٹیلیویژن پر بیٹھے ہوئے تھے، اگر بیان اور اپنی موجودگی کا اقرارکرلیا تو فوٹوگرامیٹرک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کیوں؟ پراسیکوٹر نے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرنیکی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے لیے وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ کا ثبوت ضروی ہوتا ہے۔ امجد شعیب کے وکیل ریاست علی آزاد نے اپنے دلائل میں کہا کہ امجد شعیب نے 1965 اور 1971 کی جنگیں لڑیں، امجد شعیب پاکستان کے سب سے محب وطن شہری ہیں، امجد شعیب نے شہریوں کو نہیں کہا کہ سرکاری دفاتر نہ جائیں۔ امجد شعیب کے وکیل قاسم ودود نے دلائل میں کہا کہ امجد شعیب کا ملک پر قرضہ ہے، امجد شعیب ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بھی سوچکے اور پھر لیفٹیننٹ جنرل بنے۔ اس دوران امجد شعیب کے وکیل قاسم ودود کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔ عدالت نے امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے امجد شعیب کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کارروائی کی جس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی عمران اللہ اورسپاہی افضل خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثرطریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جب کہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیقتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کی آمدنی 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ 8.8 بلین روپے ہو گئی،ٹیکس سے پہلے منافع 1.2 بلین روپے کے مقابلے میں 3.5 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کی آمدنی کیلنڈر سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ 8.8 بلین روپے ہو گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 8.3 بلین روپے تھی۔ کمپنی کو اپنے مجموعی منافع میں ایک فیصد کا نقصان ہواجو گھٹ کر 3.7 بلین روپے تک پہنچ گیا جو سال پہلے کی اسی مدت میں 3.8 بلین روپے تھا۔ٹیکس سے پہلے منافع 1.2 بلین روپے کے مقابلے میں 3.5 بلین روپے تک پہنچ گیا۔وبائی بیماری اور عالمی جغرافیائی سیاسی ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی اقتصادی چیلنجوں کی عکاسی اجناس کی بلند بین الاقوامی قیمتوں میں ہوتی رہی۔پاکستان پر عالمی بحران کے معاشی اثرات غیر ملکی زرمبادلہ کی رکاوٹوں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافے، روپے کی قدر میں نمایاں کمی اور دیگر مالیاتی اقدامات سے بڑھے ہیں۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے ملک کی پہلے سے تباہ حال معیشت کو بڑے پیمانے پر معاشی نقصان پہنچایا۔ سیلاب نے فصلوں کو نقصان پہنچایا اور خوراک کی برآمدات میں کمی کا باعث بنا۔ زرمبادلہ پر دبا وکے باعث درآمدات بھی سکڑ گئیں۔ 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے دوران پاکستان کنٹینر مارکیٹ کے حجم میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
کمپنی نے مالی سال22 کے دوران 286,608 کنٹینرز ہینڈل کیے جبکہ مالی سال21 میں 367,302 کنٹینرز تھے۔ اگرچہ کراچی پورٹ پر دستیاب اضافی گنجائش کمپنی کے لیے ایک چیلنج ہے لیکن اسے مسلسل معیاری خدمات کے ذریعے مختلف تجارتی اور آپریشنل حکمت عملیوں کے ذریعے کم کیا جا رہا ہے۔کمپنی اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو پائیدار قیمت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے مسلسل مارکیٹ شیئر کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ 2020 میں فی حصص آمدنی 24.48 روپے تھی جو 2021 میں مزید بڑھ کر 31.05 روپے ہوگئی۔ 2020 اور 2021 میں آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کا گزشتہ چار سالوں میں خالص منافع کا مارجن اچھا رہا ہے۔ بھاری ٹیکسوں اور خدمات کے اخراجات کے باوجودکاروبار نے مضبوط منافع کا مارجن برقرار رکھا۔ سال 2021 میں سب سے زیادہ خالص منافع کا مارجن 30.54فیصدتھا۔پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ بنیادی طور پر کنٹینر ٹرمینل مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ اس کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ 18 جون 2002 سے شروع ہونے والے 21 سال کی مدت کے لیے کراچی پورٹ پر ایک عام صارف کنٹینر ٹرمینل کی خصوصی تعمیر، ترقی، آپریشنز اور انتظام کے لیے ایک بلڈآپریٹ ٹرانسفر معاہدہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں نیشنل فوڈز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدنی 4 فیصد کم ہو کر 5.6 بلین روپے ہو گئی ،کمپنی کا مجموعی منافع بھی 4فیصدکم ہو کر 1.9 بلین روپے ہو گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں نیشنل فوڈز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدنی 4 فیصد کم ہو کر 5.6 بلین روپے ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 5.8 بلین روپے تھی۔ کمپنی کا مجموعی منافع بھی 4فیصدکم ہو کر 1.9 بلین روپے ہو گیا جو 2 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔کمپنی نے مالی سال 22 کی اسی مدت میں 544 ملین کے منافع کے مقابلے میں 268 ملین روپے کا خالص منافع کمایاجو سال بہ سال 51فیصدکی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں میکرو اکنامک ماحول میں بہت کم بہتری دیکھنے میں آئی۔ ایک طویل اجناس سپر سائیکل، کرنٹ اکاونٹ خسارہ، شرح سود، اور غیر ملکی کرنسی کے دبا وکی وجہ سے اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہو گئی۔
گزشتہ مہینوں میں معمولی کمی کے باوجودافراط زر اب بھی کافی زیادہ ہے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے خوراک کی درآمدات کی بلند قیمت سے مزید بڑھ گئی ہے۔مالی سال 2021-22 کے دوران، کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 23.1 بلین روپے سے بڑھ کر 26.8 بلین روپے ہو گئی جس میں سال بہ سال 16 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مالی سال 22 کا مجموعی منافع 8.97 بلین روپے رہاجو مالی سال 21 میں 7 ارب روپے سے 27 فیصد زیادہ ہے۔سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع مالی سال 21 میں 1.26 ارب روپے سے 55 فیصد بڑھ کر 1.96 ارب روپے ہو گیا۔کمپنی کی فی حصص آمدنی 2017 سے بڑھتے ہوئے رجحان پر ہے جو بڑھ کر 10.4 روپے ہو گئی۔نیشنل فوڈز کو پاکستان میں 19 فروری 1970 کو کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ اسے بعد میں کمپنیز آرڈیننس1984.اب کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ کمپنی بنیادی طور پر سہولت پر مبنی کھانے کی مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خوراک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور زراعت پر عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پی اے آر سی فصلوں کی پیداوار اور قومی غذائی تحفظ کو بڑھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہا ہے،گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبے کے تحت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی مالی اعانت سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے اسلام آباد میں اپنی پہلی تیز رفتار افزائش کی سہولت قائم کی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کی غذائی تحفظ بدستور متاثر ہو رہی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق قومی زرعی تحقیقی مرکز میں گندم کی زیادہ پیداواری اور آب و ہوا سے مزاحم اقسام کی تیزی سے ترقی کے لیے ایک نئی تیز رفتار افزائش کی سہولت قائم کی گئی ہے۔عالمی سطح پر گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجودپاکستان آب و ہوا کے لیے سب سے زیادہ کمزور ممالک میں سے ایک ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کی غذائی تحفظ بدستور متاثر ہو رہی ہے۔ شدید موسمی واقعات نے مقامی فصلوں کی پیداوار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ہر روزموسمیاتی تبدیلی زیادہ سے زیادہ چیلنجوں کا سامنا کرتی ہے
۔اس سنگین خطرے کے پیش نظر مستقبل کی فصلوں کو نئی تکنیکوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس خطرناک صورتحال کو برداشت کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔خوراک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور زراعت پر عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پی اے آر سی فصلوں کی پیداوار اور قومی غذائی تحفظ کو بڑھانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہا ہے۔گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبے کے تحت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی مالی اعانت سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے اسلام آباد میں اپنی پہلی تیز رفتار افزائش کی سہولت قائم کی ہے تاکہ زیادہ پیداواری اور موسمیاتی لچکدار کی ترقی کو تیزی سے ٹریک کیا جا سکے۔اس طریقے کو استعمال کر کے سائنسدان گندم کی ان اقسام کی ترقی کو تیز کر سکتے ہیں جو زیادہ پیداواری ہیں۔اس ٹیکنالوجی کے پروٹوکول کو 2018 میں یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ، آسٹریلیا نے شائع کیا تھا اور پارک نے 2019 میں اس پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ 2022 میںپارک کی سپیڈ بریڈنگ کی سہولت این اے آر سی میں مکمل طور پر فعال ہو گئی۔اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے پلانٹ بریڈرز افزائش نسل کو تیز کر سکتے ہیںاور یہ سہولت ہر سال گندم کی 4 نسلوں کے قابل بناتی ہے
۔بنیادی مقصد زیادہ پیداوار دینے والی موسمیاتی تبدیلیوں کو برداشت کرنے والی اور بیماریوں سے مزاحم اقسام تیار کرنا ہے۔ گرمی، خشک سالی اور بیماریاں اقسام کو متاثر نہیں کرتیں اور پیداوار بھی بڑھ جاتی ہے اورکسانوں کو تصدیق شدہ بیج مل جاتا ہے۔عام طور پرگندم کی ایک قسم تیار کرنے اور رجسٹر کرنے میں 12 سے 15 سال لگتے ہیں۔ فصلوں کی اعلی اقسام حاصل کرنے کے لیے محققین کو آٹھ نسلوں تک پودے اگانے چاہییں۔ آٹھ نسلوں کے بعد مختلف قسم کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ تیز رفتار افزائش تحقیق کاروں کو ہر سال مزید نسلیں پیدا کرنے کے قابل بنا کر اس کو تیز کرتی ہے۔تیز رفتار افزائش میں کنٹرول شدہ ماحول جیسے کنٹرول شدہ درجہ حرارت اور روشنی فراہم کی جاتی ہے۔ نئی سہولت میں عام 12 گھنٹے روشنی اور 12 گھنٹے اندھیرے کی بجائے 22 گھنٹے کا فوٹو پیریڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس لیے پودے روزانہ 22 گھنٹے فوٹو سنتھیس میں مشغول رہتے ہیں۔ سہولت میں درجہ حرارت 17 سے 22 ڈگری سیلسیس تک ہے اور نمی کی سطح تقریبا 50 سے 60 فیصد ہے۔اس لیے ان حالات میں گندم دو ماہ میں اگتی ہے جس سے سال میں پانچ سے چھ نسلیں ملتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں21.9 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے،17 فیصد آبادی کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے، جنوری 2022 میںافراط زر میں 13فیصد اضافہ ہوا،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فراہم کردہ موجودہ کیش ٹرانسفر پروگرام کو انتہائی غربت کے خاتمے کے لیے نئے سرے سے ڈیزائن کی ضرورت ہے،خوراک کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی کم کرنے سے قیمتوں کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غذائی مہنگائی کا بحران ملک کی غربت کی شرح پر شدید اثر ڈال رہا ہے جسے حکومت کی جانب سے مائیکرو اور میکرو لیول کی مداخلتوں کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر شجاعت فاروق نے کہا کہ غیر معمولی مہنگائی نے پاکستانی عوام کے معیار زندگی کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔پاکستان اکنامک سروے کے مطابق 21.9 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔ اس کے علاوہ 17 فیصد آبادی کو اس وقت غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے جو کہ قوم کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے شدید اثرات کی صورت حال ہے۔ ملک کی افراط زر کی شرح میں تشویشناک رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔ پاکستان کے دیہی علاقوں کو ان کے شہری ہم منصبوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ افراط زر کا سامنا ہے اور جنوری 2022 میں 13فیصدسے تیز اضافہ ہواجو جنوری 2022 میں 12.9فیصدتھی۔ڈاکٹر شجاعت نے کہاکہ مہنگائی نے پہلے سے مشکلات کا شکار کم آمدنی والے گھرانوں کو ایک دھچکا پہنچایا ہے اور موجودہ معاشی بحران نے ان گھرانوں کے لیے زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے کیونکہ وہ مہنگائی کے غیر متناسب بوجھ کا شکار ہیں۔ غریب گھرانے خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے خاص طور پر سخت متاثر ہوئے ہیں۔
اس کی بڑی وجہ کھپت کے پیٹرن میں فرق ہے، یہ گھرانے اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ خوراک جیسی بنیادی ضروریات پر خرچ کرتے ہیں۔خاص طور پر ایندھن کی قیمتوںجس میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، کی وجہ سے مہنگائی کا زیادہ سامنا ہوا ہے ۔غریب ترین اور امیر ترین گھرانوں کے درمیان مہنگائی کی شرح میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ محدود مالی وسائل کے حامل گھرانوں کو یا تو اپنی مجموعی کھپت میں کمی کرنا ہوگی یا بڑھتے ہوئے اخراجات کے جواب میں کم معیار اور سستے متبادل کے لیے تصفیہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اشیائے خوردونوش کی افراط زر کو بڑھانے والے اہم عوامل میں خوراک کی فراہمی میں کمی، کرنسی کی قدر میں کمی اور خوراک کی پیداوار کے لیے بڑھتے ہوئے ان پٹ لاگت شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب نے مہنگائی کے پہلے سے بڑھتے ہوئے دبا ومیں اضافہ کیا ہے۔شجاعت نے کہا کہ خوراک کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی کم کرنے سے خوراک کی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی موجودہ سیاق و سباق میں خاص طور پر متعلقہ ہے جہاں خوراک کی قیمتیں سیلاب سے متعلقہ رکاوٹوںکی وجہ سے ہوتی ہیں۔ڈاکٹر شجاعت نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فراہم کردہ پاکستان کے موجودہ کیش ٹرانسفر پروگرام کو انتہائی غربت کے خاتمے کے لیے نئے سرے سے ڈیزائن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ مائیکرو لیول کی مداخلتیں، جیسے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام جن کا مقصد تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور صحت کو بہتر بنانا ہے، سب سے زیادہ کمزور آبادیوں کی ترقی میں مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں غربت کی شرح کو کم کرنے کے لیے جامع ترقی اور سماجی شمولیت میں سرمایہ کاری سمیت میکرو سطح کے اقدامات اہم ہیں۔ڈاکٹر شجاعت نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو اشیائے خوردونوش کی پیداوار کے لیے ان پٹ کی لاگت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہییںجن میں اشیائے خوردونوش پر محصولات اور ٹیکسوں کو کم کرنا شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران نے گزشتہ سال حراست میں لی جانے والی اسپینش خاتون کو رہا کردیا،عرب میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ سال نومبر میں اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون کو حراست میں لیا تھا جسے گزشتہ روز رہا کردیا گیا ہے،اسپین کے وزیر خارجہ نے 24سالہ خاتون کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ روز رہا کیا گیا لیکن وہ خاتون کی ایران سے واپسی سے متعلق تفصیلات کو عوامی سطح پر بیان نہیں کرسکتے،اسپینش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون سے گفتگو کی وہ بالکل ٹھیک ہیں اور وہ اسپین کے جس علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اس کی طرف گامزن ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو گزشتہ سال حراست میں لیے جانے کا انکشاف امریکا کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا جب کہ خاتون کو حراست میں لیے جانے کے حالات و واقعات سے متعلق ایرانی حکام نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے عمرے کی تعداد متعین نہیں ہے اور زائرین اپنی مرضی اور سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ کرسکتے ہیں،سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زائرین کے لئے عمرے کی تعداد متعین نہیں گئی اور زائرین اپنی مرضی اور سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ کر سکتے ہیں،اس حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں ، زائرین مملکت سے واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کر سکتے ہیں یعنی فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں،سعودی عرب آنے اور جانے کے سلسلے میں کسی بھی بین الاقوامی یا مقامی ایئرپورٹ کی پابندی نہیں ہے، کسی بھی ایئرپورٹ سے آمد ورفت کی جا سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی کروز جو کہ مکمل طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت کمپنی ہیاور مملکت میں کروز سیکٹر کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے نے اپنے یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران جدہ اسلامک پورٹ اور دمام میں کنگ عبدالعزیز پورٹ کے ذریعے تین کروز جہازوں پر سوار 8,824سیاحوں کا استقبال کیا،بحری جہاز "ایم ایس سی اسپلنڈیڈا"نے 3,100مسافروںکا استقبال کیا اور پرتعیش رہائشی جہاز "دی ورلڈ"جس کا تعلق ریسیڈنس ایٹ سی کمپنی سے ہے نے جدہ اسلامک پورٹ پر 84مسافروں کا استقبال کیا جبکہ دمام کے کنگ عبدالعزیز پورٹ پر 5,640مسافروں کو "ایم ایس سی ورلڈ یورپ" جہاز پر سوار کیا،سعودی کروز نے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور مقامی شراکت داروں کے تعاون سے کئی تقریبات اور سرگرمیاں بھی منعقد کیں۔ اس قیمتی موقع پر انگلینڈ، اسپین، اٹلی، فرانس اور روس سمیت دوسرے ممالک سے آئے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ جہاں سعودی ورثے کے رنگ، مختلف لوک رقص اور کھجور کے ساتھ سعودی کافی کی مہمان نوازی پیش کی گئی،سعودی کروز کو اس کے موجودہ سیاحتی سیزن کے دوران 75سے زیادہ طے شدہ دوروں کی توقع ہے۔ یہ سیزن نومبر 2022 سے مئی 2023 تک جاری رہے گا۔ اس میں متعدد بین الاقوامی کروز کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کے لیے پانچ بین الاقوامی کروز لائنیں بحیرہ احمر اور خلیج عرب میں سفر کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں ایک ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران کے سب سے بڑے شہر قم میں حالیہ مہینوں میں سینکڑوں سکول کی طالبات کو زہر دیا گیا ہے اور یہ لڑکیوں کے سکول بند کرنے کی کوشش میں کیا گیا۔ نومبر کے آخر سے مقامی میڈیا نے قم کے سکولوں میں دس سالہ بچیوں کو سانس میں زہر دینے کے واقعات رپورٹ کیے ہیں، کئی واقعات میں نو عمر لڑکیوں کو ہسپتال میں بھی داخل کرانا پڑا ،عرب میڈیا کے مطابق یہ پتہ چلا کہ کچھ لوگ تمام سکولوں، خاص طور پر لڑکیوں کے سکولوں کو بند کرنا چاہتے ہیں تاہم اس دوران کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا یہ زہر کیمیائی مرکبات کا نتیجہ تھا ، یہ وہ کیمیائی مرکبات تھے جو فوجی استعمال میں نہیں آتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افریقی ملک کیمرون میں دنیا کے سب سے بڑے مینڈک گولیاتھ کی نسل کو بچانے کیلئے مہم کا آغاز کردیا گیا،برطانوی میڈیا کے مطابق کچھ دہائیوں قبل گولیاتھ نامی مینڈک کی نسل کو غذا کیلئے شکار کیا جاتا تھا ساتھ ہی ان کی تجارت بھی کی جاتی تھی تاہم دریا اور جھرنوں کی تعداد میں کمی کے باعث اب یہ نسل خطرے سے دوچار ہے،کیمرون کی نیشنل این جی او کیمرون وائلڈ لائف کنزرویٹو سوسائٹی کے اہلکار کے مطابق انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے مینڈک گولیاتھ کو بچانے کا بیڑا اٹھایا ہے،تنظیم کے رکن کیڈرک فوگوان کیمطابق انہوں نے جب پہلی بار اس مینڈک کا شکار کیا تب انہیں اس کی خصوصیات کا اندازہ ہوا ،اس مینڈک کی جسامت ایک بلی جتنی بڑی ہے اور پکڑنے میں یہ ایک انسان کے بچے جتنا وزنی ہے،تنظیم کا کہنا تھاکہ انہوں نے معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل کو بچانے کیلئے ایک پراجیکٹ تشکیل دیا ہے جس کے تحت دنیا کے سب سے بڑے مینڈک کو بچانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
27فروری کی تاریخ مودی سرکار اور بھارتی فوج کے لیے ایک ڈراونا خواب ثابت ہورہی ہے 27فروری 2019کو پاک فضائیہ نے دھول چٹائی تھی تو گزشتہ روز 27فروری 2023کو ایک اور پڑوسی ملک نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے مغربی بنگال میں سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنگلادیش کے حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی،بنگلادیشی فوج کے اہلکار اس دراندازی پر الرٹ ہوگئے اور جوابی کارروائی کی جس پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اپنی روایات کے عین مطابق فرار ہوکر اپنی جان بچانے میں ہی عافیت جانی،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب بنگلادیشی کسان اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے لیکن بھارتی بارڈر فورس نے اسے بھارتی سرزمین قرار دیا،جس پر بنگلادیشی کسان جو عرصہ دراز سے اس زمین پر کاشت کرتے آرہے ہیں نے شدید احتجاج کیا، بھارتی فوج اور کسانوں میں جھڑپ بھی ہوئی تھی،اسی موقع پر بنگلادیش کی سرحدی فورس کے اہلکار بھی پہنچ گئے اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو پیچھے دھکیل دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ی یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی نے دعوی کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایک دن ان کے قریبی ساتھی ہی قتل کر یں گے،یہ دعوی یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے ایک دستاویزی فلم میں بات کرتے ہوئے کیا،ائیر نامی دستاویزی فلم کو یوکرین پر روسی حملے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا تھا،دستاویزی فلم میں بات کرتے ہوئے ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ روسی صدر کی قیادت کی کمزوری کا دور جلد آئے گا جس کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی ان کے خلاف اقدام کریں گے،یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ 'یقینا وہ لمحہ آئے گا جب پیوٹن حکومت کی کمزوری کے اثرات روس کے اندر محسوس کیے جائیں گے اور پھر شکاری ہی شکاری کو شکار کریں گے، یہ شکاری ایک قاتل کو مارنے کی وجہ دریافت کریں گے۔ مگر ایسا کب ہوگا، میں نہیں جانتا'یوکرینی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے اندرونی حلقے میں مایوسی بڑھ رہی ہے،رپورٹ کے مطابق میدان جنگ سے فوجیوں کی شکایات اور رونے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد روسی صدر کے قریبی ساتھیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے،دوسری جانب یوکرین کے صدر نے 26فروری کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جزیرہ نما کریمیا کا کنٹرول یوکرین کو واپس ملنا جنگ کے اختتام کا حصہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ وہ ہماری سرزمین ہے، جہاں کے لوگ اور تاریخ ہماری ہے، ہم ملک کے ہر کونے میں یوکرینی پرچم کو لہرائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار ہو گئی ، میزبان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 24 رنز درکار ہیں،ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 209رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، کپتان ٹم ساتھی نے 73رنز کی اننگ کھیلی ، ٹام بلنڈل 38رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے چار ، جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 226رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا ، فالو آن کے بعد نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے قدرے بہتر بیٹنگ کی اور کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنا لئے ، ٹام لیتھم نے 83اور ڈیون کونوے نے 61رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،کین ولیمسن 25اور ہینری نکولس 18رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کی طرف سے جیک لیچ نے دو اور جو روٹ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے،انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی خبردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہمارے خاندان میں ایک ننھی پری کا اضافہ ہوا ہے، تمام میرے اور میرے اہلخانہ کو دعائوں میں یاد رکھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022میں جہاں ٹیموں اورکھلاڑیوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے وہیں ایک قطری شہری نے بھی منفرد ریکارڈ قائم کر دیا،فیفا کا 22واں فٹبال ورلڈکپ پہلی بارگزشتہ سال 20نومبر سے 18دسمبر تک قطر میں کھیلا گیا، اس ایونٹ میں 8مختلف مقامات پر 64میچز کھیلے گئے اور ارجنٹائن فرانس کو شکست دینے کے بعد تیسری بار عالمی چیمپئن بنا،اس ورلڈکپ میں قطر سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے شوقین حماد عبدالعزیز نے ایک ہی فیفا ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچوں میں شرکت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر ورلڈکپ 2022کے دوران حماد نے 64میں سے 44میچز میدان میں براہ راست دیکھے جس کے بعد انہوں نے ایک ہی فٹبال ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچوں میں شرکت کرکے منفرد عالمی ریکارڈ بنادیا۔انہوں نے روزانہ 3میچز میں شرکت کی،جنریشن امیزنگ فائونڈیشن کے کوچ کے طور پر کام کرنے والے حماد نے کہا کہ وہ بچپن میں ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب دیکھتے تھے،انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ قریب آیا میں نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کا ایک طریقہ تلاش کیا کہ میں زیادہ سے زیادہ میچز اسٹیڈیم میں دیکھ کر ورلڈ ریکارڈ بنائوں گا،ورلڈکپ سے پہلے حماد نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کیا اور مطلوبہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے قوائد وضوابط معلوم کیے،رپورٹس کے مطابق حماد کو ریکارڈ بنانے کے لییدو گواہوں کی ضرورت تھی کہ جو اس بات کا ثبوت دیسکیں کہ حماد نیمیدان میں مکمل میچ دیکھے،اس کے علاوہ گرائونڈ میں آتے اور جاتے وقت قطری شخص کو مخصوص دستاویزات پر دستخط بھی کرنے تھے،قطر نے ورلڈکپ کے آغاز میں روازنہ چار میچز کی میزبانی کی، ہر میچ کے درمیان زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے کا فرق ہوتا تھا۔ 8مقامات پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے اسٹیڈیمز کے درمیان سب سے طویل فاصلہ 75کلومیٹر تھا جبکہ سب وے اور بس کے راستے تمام اسٹیڈیم کو ایک دوسرے سے منسلک کرتے تھے،ریکارڈ ہولڈر نے بتایا کہ ان کے بھائی نے میچز کے درمیان ایک اسٹیڈیم سے دوسرے اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے ڈرائیور کی ذمہ داری انجام دی اور اس کی وجہ سے ہی میں اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل(پاکستان سپر لیگ) 8میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پے درپے شکست پر ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی کو قصور وار ٹھہرایا ہے،نجی ٹی وی شو میں شاہد آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی مثال دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی پر تنقید کی اور کہا کہ ہر ٹیم میں بینچ پر ایسا کھلاڑی موجود ہونا چاہیے جو کسی کھلاڑی کے باہر ہونے پر اس کی کمی کو پورا کرسکے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں یہ حکمت عملی کہیں نظر نہیں آتی،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں تبدیلیاں بہت زیادہ کی گئیں، سرفراز چونکہ کپتان ہیں اور کپتان کی پرفارمنس اہم ہے، اگر کراچی کنگز کی مثال لیں کراچی کنگز کی ٹیم پرفارم نہیں کررہی لیکن کپتان عماد وسیم کی پرفارمنس نظر آرہی ہے وہ ٹیم کو لیڈ کررہا ہے کیوں کہ ٹیم کیلئے کپتان کی پرفارمنس سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے،اسٹار آل رائونڈر نے سرفراز سے متعلق مزید کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے پرفارم بھی کیا ہے، لیگ شروع ہونے سے پہلے میری ندیم عمر سے بات ہوئی تھی، انہوں نے مجھ سے مشورہ لیا تھا تب بھی میں نے یہی بات کی تھی کہ سرفراز کو بطور کھلاڑی کھلائیں تاکہ وہ اور اچھا پرفارم کرسکے، اس پر ٹیم کے بجائے اپنی پرفارمنس کا پریشر ہو اور وہ اپنی گیم انجوائے کرسکے،واضح رہے کہ اس سیزن میں سرفراز نے بطور کپتان 5میچز کھیلے ہیں جس میں ان کا مجموعی اسکور 25.75کی اوسط سے 103رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حامد اسرار نے آل پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر18سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ خواتین میں آمنہ علی قیوم نے کامیابی سمیٹ لی،آل پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، بوائز انڈر18سنگلز کے فائنل میں حامد اسرار نے حمزہ عاصم کو 6-4اور 6-3سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا،دوسری جانب گرلز انڈر 18سنگلز کے فائنل میں آمنہ علی قیوم نے شیزہ ساجد کو 6-1اور 6-2سے ہرا کر کامیابی سمیٹی،علاوہ ازیں بوائز انڈر16سنگلز فائنل میں حمزہ رومان نے اسد زمان کو 6-3اور 1-0سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی پرولیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کیگولز کا سلسلہ جاری ہے، رونالڈو نے ایک بار پھر ہیٹ ٹرک کرلی،پرنس سلطان بن عبدالعزیز سٹیڈیم میں سعودی پرولیگ میں النصر اور داماک کے درمیان میچ میں کرسٹیانورونالڈو چھائے رہے، پہلے ہاف میں ہی ہیٹ ٹرک کرلی،اٹھارہویں منٹ میں پنالٹی پر پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد دوسری بار گیند کو جال میں پہنچایا اور پہلے ہاف کے آخری لمحات میں تیسرا گول کرکے النصر کی جانب سے دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی،دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور النصر نے تین صفر سے جیت کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں ہونیوالے دنیا کے بیش قیمت گھوڑوں کی دوڑ کے ایونٹ سعودی کپ 2023میں جاپان کے پنتھالاسا نے گھڑسواری کا مقابلہ جیت لیا ، دوڑ میں 16ممالک کے 243گھوڑوں نے شرکت کی،عرب میڈیا کے مطابق الریاض کے شاہ عبدالعزیز ریس کورس میں منعقدہ مقابلے کے اختتام پرولی عہد نے جاپان کی ہیرو ریس کمپنی لمیٹڈ کے صدراور پنتھالاسا کے مالک نوکی یونیاما کو سعودی کپ سے نوازا،پنتھالاسا نے یوشیتو یہاگی سے تربیت حاصل کی اور انہوں نے دنیا کی سب سے مہنگی دوڑ میں 1800میٹر کا فاصلہ 1:50:80منٹ میں طے کیا، ولی عہد نے ٹرینر یہاگی اور جوکی یوتاکا یوشیدا کو مبارک باد پیش کی ، انعام میں انھیں گھوڑے کا ماڈل اور گھڑسوارکا ہیلمٹ دیا گیا، پنتھالاسا نے ہفتے کے روز دو کروڑ ڈالر انعامی رقم کی حامل گروپ ون سعودی کپ ریس میں باب بافرٹ کی تربیت یافتہ کنٹری گرامر کو شکست دی تھی، اس پرجوکی میں فرینک ڈیٹوری سوار تھے،سعودی کپ 2023 کی دوڑ کی سرگرمیوں کا آغاز جمعہ سے ہوا تھا اور اس میں مجموعی طور پرساڑھے تین کروڑڈالرکے انعامی پول کو16مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا ، دوڑ میں 16ممالک کے 243گھوڑوں نے شرکت کی،سعودی ولی عہد کے ہمراہ وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، الریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیز بھی مقابلے دیکھنے کے لیے آئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسکول وین مالکان کی جانب سے ٹرانسپورٹ نہ چلانے اور پرائیویٹ اسکولوں کی ایک غیر معروف ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کی اپیل کے بعد پیر کو کراچی کے بیشتر نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ شہر میں بعض نجی تعلیمی ادارے کھلے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ کی حاضری معمول سے کم ہے جبکہ جو اساتذہ اسکول وین یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسکول جاتے ہیں وہ بھی اسکول نہیں آسکے جس کے باعث اسکولوں میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی حاضری بھی کم ہے تاہم سرکاری اسکول کھلے ہیں لیکن اس میں بھی حاضری معمول کے مطابق نہیں ہے۔ شہر کے اکثر نجی اسکولوں نے واٹس ایپ گروپ اور گوگل میسج کے ذریعے پیر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم اسکول بند کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ کچھ اسکولوں نے شہر کی غیر یقینی صورتحال کا جواز پیش کرکے اسکول بند کیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کوئلے کی نجی کان میں گھس گئے۔ مسلح افراد نے وہاں سوئے مزدوروں پر فائرنگ کردی اور کوئلے کے ڈھیروں پر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے میں 4 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ پیر کی علی الصبح لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جب کہ ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور خان ، عبد الحنان، سید حنان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں شیرزمان، سید اکرم اور باز محمد شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تخت بھائی میں آئس نشے کے عادی اسکول پرنسپل نے گھر کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیرسدی کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت شاہ جہان کے نام سے ہوئی جو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کالام سوات کا پرنسپل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم آئس نشے کا عادی ہے۔ اس نے گھر کے اندر فائرنگ کی۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی بیوی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو تخت بھائی اسپتال منتقل کیا جاں سے پھر ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد کی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے خلاف درج کیس میں انصاف کے ساتھ تفتیش کرنی ہے، آپ نے ڈرنا نہیں ہے، عمران خان گناہ گار ہیں تو گناہ گار کہنا ہے، انصاف کرنا ہے۔ اسلام آباد کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیس کی سماعت کے دوران لکھی گئی ضمنی کے ہمراہ مذکورہ تھانے کے ایس ایچ او پیش ہوئے۔ ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج عمران خان کے کہنے پر ہوا ہے، جج نے سوال کیا کہ کیا مدعی نے عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت دیا ہے؟، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے بتایا کہ یو ایس بی موجود تھی۔ جج نے ان سے کہا کہ یو ایس بی کا ذکر نہ کریں، اس میں عمران خان موجود نہیں، عمران خان کے ایما سے متعلق کوئی ثبوت ان کے خلاف ہے تو بتائیں؟ جج نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ عمران خان کیس میں انصاف کے ساتھ تفتیش کرنی ہے، آپ نے ڈرنا نہیں ہے، عمران خان گناہ گار ہیں تو گناہ گار کہنا ہے، انصاف کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عمران خان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیس کی سماعت(آج) منگل تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی کروز جو کہ مکمل طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت کمپنی ہیاور مملکت میں کروز سیکٹر کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے نے اپنے یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران جدہ اسلامک پورٹ اور دمام میں کنگ عبدالعزیز پورٹ کے ذریعے تین کروز جہازوں پر سوار 8,824سیاحوں کا استقبال کیا،بحری جہاز "ایم ایس سی اسپلنڈیڈا"نے 3,100مسافروںکا استقبال کیا اور پرتعیش رہائشی جہاز "دی ورلڈ"جس کا تعلق ریسیڈنس ایٹ سی کمپنی سے ہے نے جدہ اسلامک پورٹ پر 84مسافروں کا استقبال کیا جبکہ دمام کے کنگ عبدالعزیز پورٹ پر 5,640مسافروں کو "ایم ایس سی ورلڈ یورپ" جہاز پر سوار کیا،سعودی کروز نے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور مقامی شراکت داروں کے تعاون سے کئی تقریبات اور سرگرمیاں بھی منعقد کیں۔ اس قیمتی موقع پر انگلینڈ، اسپین، اٹلی، فرانس اور روس سمیت دوسرے ممالک سے آئے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ جہاں سعودی ورثے کے رنگ، مختلف لوک رقص اور کھجور کے ساتھ سعودی کافی کی مہمان نوازی پیش کی گئی،سعودی کروز کو اس کے موجودہ سیاحتی سیزن کے دوران 75سے زیادہ طے شدہ دوروں کی توقع ہے۔ یہ سیزن نومبر 2022 سے مئی 2023 تک جاری رہے گا۔ اس میں متعدد بین الاقوامی کروز کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کے لیے پانچ بین الاقوامی کروز لائنیں بحیرہ احمر اور خلیج عرب میں سفر کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں ایک ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران کے سب سے بڑے شہر قم میں حالیہ مہینوں میں سینکڑوں سکول کی طالبات کو زہر دیا گیا ہے اور یہ لڑکیوں کے سکول بند کرنے کی کوشش میں کیا گیا۔ نومبر کے آخر سے مقامی میڈیا نے قم کے سکولوں میں دس سالہ بچیوں کو سانس میں زہر دینے کے واقعات رپورٹ کیے ہیں، کئی واقعات میں نو عمر لڑکیوں کو ہسپتال میں بھی داخل کرانا پڑا ،عرب میڈیا کے مطابق یہ پتہ چلا کہ کچھ لوگ تمام سکولوں، خاص طور پر لڑکیوں کے سکولوں کو بند کرنا چاہتے ہیں تاہم اس دوران کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا یہ زہر کیمیائی مرکبات کا نتیجہ تھا ، یہ وہ کیمیائی مرکبات تھے جو فوجی استعمال میں نہیں آتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری شام اور ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے، کسی مصری وزیر خارجہ کا ایک دہائی بعد ترکیہ اور شام کا پہلا دورہ ہے،مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے کہاکہ اس دورے کا مقصد 6فروری کو آنے والے زلزلے کی تباہی کے بعد مصر کی طرف سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے، جس سے دونوں ممالک میں بھاری نقصان ہوا تھا،انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ شکری شام اور ترکیہ میں ہونے والی اپنی ملاقاتوں میں مصر کی جانب سے دونوں ممالک کے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو امداد اور امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا ہے کہ ر وسی صدر پیوٹن یوکرین کو کچلنے کے حوالے سے اپنی فوج کی صلاحیت کے حوالے سے پر اعتماد ہیں،ولیم برنز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ روسی فارن انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے گزشتہ نومبر میں اپنی ملاقات کے دوران تکبر اور غرور کے اشارے دئیے جو پیوٹن کے اعتقادات کی بھی عکاسی کرتے ہیں، پیوٹن یوکرینیوں کو زیر کرنے کے لیے اور ہمارے یورپی اتحادیوں کو تھکا دینے کے لیے وقت لینے کا حربہ بھی استعمال کر سکتے ہیں، انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ سیاسی تھکن آخر کار وقوع پذیر ہوگی،ولیم برنز نے کہا کہ ملاقات میں وہ لمحہ جب میں نے ناریشکن کو روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے نتائج سے خبردار کیا تھا بہت مایوس کن تھا، انہوں نے کہا میں روس کو پہنچنے والے نقصانات، حکمت عملی کی کوتاہیوں، اقتصادی نقصان اور بری شہرت کے باوجود جنگ جاری رکھنے کے لیے پیوٹن کو جنگ کے لیے پرعزم سمجھتا ہوں،ولیم برنز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت پیوٹن بہت پراعتماد ہیں کہ وہ یوکرین کو تھکا سکتے ہیں۔ یوکرین کو بڑھتے ہوئے اخراجات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا،برنز نے کہا کہ پیوٹن یوکرین کی حمایت کرنے کے امریکہ کے عزم کو کم کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امورِ حرمین شریفین کے صدر شیخ عبدالرحمان السدیس نے زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کی گئیں جدید طرز کی بوتلوں کی تیاری کے مرکز کا افتتاح کردیا،عرب میڈیاکے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے زمزم آب رسانی کے تحت حرم مکہ میں زم زم کی نئی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئیں ان بوتلوں میں زم زم کا پانی زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکتا ہے،اس موقع پر شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر اللہ مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جدید بوتلوں کی تیاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،شیخ السدیس نے زمزم آب رسانی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا جو فرزندگان توحید کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں،خیال رہے کہ رواں برس کے پہلے دو ماہ میں 48لاکھ عازمین آچکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور سعودی عرب نے اس سال ریکارڈ تعداد میں عازمین اور سیاحوں کے استقبال اور سہولیات کی فراہمی کا عالمگیر منصوبہ بھی بنایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے نیتجے میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، واقعے میں 6افراد ہلاک جبکہ 47ملبے تلے دب گئے،لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بھاری چٹان کے کان پر گرنے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے،شمالی چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے مناظر سے دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں شادی کا سماں سوگ میں تبدیل ہوگیا، شادی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دلہن انتقال کرگئی،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھا نگر میں ایک دلہن کی سبھاش نگر علاقے میں شادی کی رسومات کے درمیان دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی،رپورٹس میں بتایا گیا کہ مقامی مندر میں ہیتل اور وشال کی شادی کی رسومات جاری تھیں، مہمان گانوں پر رقص کررہے تھے اور خوشی کا سماں تھا،اس دوران دلہن چکرا کر زمین پر گرکر بے ہوش ہوگئی،تاہم دلہن کو فورا اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی انتقال کرگئی، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہیتل کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی،بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کی موت کے بعد اہل خانہ نے دلہے والوں کو خالی ہاتھ نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیتل کی چھوٹی بہن کی شادی دلہے سے کروادی،رپورٹس میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب کے دوران ہیتل کی لاش کو سرد خانے میں رکھا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ مغربی کنارے میں کارپرفائرنگ سے دو اسرائیلی بھائی ہلاک ہو گئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے بعد یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا، ادھر اردن میں ہونیوالے مذاکرات میں اسرائیلی اور فلسطینی حکام کا پرتشدد کارروائیاں روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا،دوسری جانب حماس اور اسلامی جہاد سمیت دیگر فلسطینی تنظیموں نے اردن مذاکرات کو مسترد کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مغرب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس کو تقسیم کرنے اور وسیع ملک کو کمزور چھوٹی ریاستوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،غیر ملکیمیڈیا رپورٹسکے مطابق روسی ٹی وی چینل کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں پیوٹن نے دعوی کیا کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی ہمیں سٹریٹجک شکست دینا چاہتے ہیں اور اس کا مقصد ہمارے لوگوں کو تکلیف پہنچانا ہے، ان حالات میں ہم ان کی جوہری صلاحیتوں کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں؟روسی صدر نے کہا کہ یہ مبینہ سازش سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے جاری ہے، مغرب یوکرین کے جرائم میں شریک ہے، انہوں نے اپنی شرائط پر خصوصی طور پر دنیا کو نئی شکل دینے کی کوشش کی اور ہمارے پاس رد عمل کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز ملک کے محصور مشرق میں روسی افواج کے خلاف لڑائیوں کی قیادت کرنے والے ایک سینیر فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا، تاہم انہوں نے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی، حکم نامے میں زیلنسکی نے یوکرین کی مشترکہ افواج کے کمانڈر ایڈورڈ موسکالیوف کو عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کیا وہ اس وقت دون باس کے علاقے میں لڑ رہے تھے،برطرف کمانڈرماسکالیوف یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے فورا بعد مارچ 2022سے عہدے پرفائز ہوئے تھے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی