• -, -
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چائنہ-لی کھ چھیانگ-ہان ژینگ-این ڈی آر سی-ایم...

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن (این ڈی آرسی) کا معائنہ کر رہے ہیں ۔(شِنہوا)

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی پولیس نے جنگلی حیات کے خلاف جرائم کے ال...

 

بیجنگ(شِنہوا)چین میں پولیس نے 2020 سے 2022 تک جنگلی حیات سے متعلق70 ہزار سے زیادہ مجرمانہ مقدمات کو نمٹاتے ہوئے 90 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا۔

چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی کے تحت فوڈ اینڈ ڈرگ کرائم انویسٹی گیشن بیورو کے سربراہ لیو ووچھن  نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریباً 13 لاکھ 70 ہزار جنگلی جانور اورجنگلی حیات سے بنی 1 لاکھ 80 ہزا کلوگرام مصنوعات تین سالوں میں دوبارہ حاصل کی گئیں۔

عہدیدار نے کہا کہ اس مدت کے دوران وزارت کے زیر نگرانی تمام 150 بڑے مجرمانہ مقدمات کو حل گیا ہے۔

یہ تعداد جنگلی حیات کے جرائم کے خلاف وزارت کی طرف سے 2020 میں شروع کی گئی تین سالہ ملک گیر کریک ڈاؤن مہم کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے پراپرٹی انشورنس کاپریمیم15کھرب یوآن...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے پراپرٹی انشورنس سیکٹر نے 2022 کے دوران مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ۔

چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن کے اعداد وشمارکے مطابق  جائیداد کے بیمہ کنندگان کا پریمیم 2022 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافے کے ساتھ 15کھرب یوآن( تقریباً217ارب 60کروڑ ڈالر) جبکہ ان کی ادائیگیاں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.6 فیصد اضافے سے 907ارب 82کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔

  2022 کے آخر تک، پراپرٹی انشورنس سیکٹر کے اثاثوں کی مجموعی مالیت27کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت9 فیصد زیادہ ہے۔

  کمیشن نے کہا کہ وہ پراپرٹی انشورنس انڈسٹری کی رہنمائی کرے گا تاکہ یہ شعبہ اصلاحات کو مزید گہرا اور بیمہ کی اقسام بشمول گرین انشورنس، کلائمیٹ انشورنس، سائبر سیکیورٹی انشورنس اور نیو انرجی انشورنس کو فعال طور پر ترقی  دے سکے  جس کا مقصد حقیقی معیشت کو مضبوط مدد فراہم کرنا ہے۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان فورسز نے خودکش حملہ آور کو گولی مار ک...

فیض آباد،افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے صدرمقام فیض آباد شہر میں افغان سیکورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ  خودکش بمبار کی شناخت کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

صوبائی ڈائریکٹر برائے اطلاعات و ثقافت قاری معاذ الدین احمدی نے ہفتہ کوشِنہوا کو بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور آج صبح نجی نیو کابل بینک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے بینک کے گارڈز نےگولی مار کرموقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

اہلکار نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے علاوہ اس کارروائی  میں کوئی زخمی نہیں ہوا جو ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے کی گئی۔

تاہم عینی شاہدین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعے میں  تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے اپنے بیلاروسی ہم منصب سرگئی ایلینک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اوریوکرین کے بحران پرٹیلی فونک بات چیت کی۔

چھن نےکہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے گزشتہ ستمبر میں سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران مشترکہ طور پر چین بیلاروس تعلقات کو سدا بہار جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی طرف بڑھانے کا اعلان کیا جس سے دو طرفہ تعلقات میں تاریخی بہتری آئی۔

چھن نے کہاکہ  چین بیلاروس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، ریاست کے سربراہ کی سفارت کاری کو سٹریٹجک رہنمائی کے طور پر لینے، سیاسی باہمی اعتماد کو وسعت دینےاور مزید نتیجہ خیز تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین قومی استحکام اور ترقی کے تحفظ کی کوششوں میں بیلاروس کی حمایت جاری رکھے گا اور بیلاروس کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت اور ملک کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرے گا۔

اس موقع پربیلاروس کے وزیر خارجہ الینک نے کہا کہ بیلاروس ہمیشہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو سفارتی ترجیح کے طور پر اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول پرپختہ یقین رکھتا ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق معاملات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزیدوسعت دینے اور بیلاروس اور چین کے درمیان سدا بہار جامع اسٹریٹجک شراکت داری کوموثرطریقے سے آگے بڑھانے پر زور دیا۔

فریقین نے یوکرین کے بحران اور مشترکہ تشویش کے دیگرمسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

چھن نے الینک کو ایک مقالے پر بریفنگ دی جس میں یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے بارے میں چین کا موقف بیان کیا گیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چین ہمیشہ امن کا ساتھ دیتا ہے، امن کے لیے بات چیت کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اور متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ عقلی اور تحمل سے کام لیں، بحران کو بڑھانے سے گریز کریں ، جلد از جلد مذاکرات دوبارہ شروع کریں، ایک دوسرے کا احترام کریں، ایک دوسرے کے جائز خدشات کو مدنظر رکھیں اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سلامتی کے ڈھانچے کی تعمیر کریں۔

ایلینک نے کہا کہ بیلاروس چینی دستاویز سے مکمل اتفاق کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کی متعلقہ تجاویز بحران کے حل کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین بحران کے حل سے متعلق چینی دستاویز کو...

ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی عمارت کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) روس نے چین کی طرف سے جاری کردہ ایک پیپر کو سراہا ہے جس میں یوکرین بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے اس کے موقف کو بیان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جاری کی جانے والی دستاویز میں چین نے امن مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات پیدا کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کے بحران کا واحد قابل عمل حل مذاکرات اور بات چیت ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہاکہ ہم اپنے چینی دوستوں کی یوکرین میں پرامن طریقے سے تنازعہ کے حل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کی انتہائی قدر کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم چین کے خیالات کا اشتراک کرتے اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور بین الاقوامی قانون کے ضابطوں بشمول انسانی ہمدردی کے قانون اور سلامتی کے ناقابل تقسیم ہونے کی تعمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

زاخارووا نے کہا کہ جہاں تک یوکرین بحران کا تعلق ہے، روس سیاسی اور سفارتی ذرائع سے خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف کے حصول کے لیے تیار ہے۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا کوئلے کی کانوں کی حفاظت میں فوری بہتر...

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختارعلاقے کے الکسا لیگ کے الکسا لیفٹ بینرمیں امدادی کارکن کوئلے کی منہدم ہونے والی کان کے مقام پر امدادی کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ملک کی کوئلے کی کانوں میں فوری حفاظتی اصلاحات کا حکم دیا ہے تاکہ بدھ کے روز شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے الکسا لیگ میں کوئلے کی کان کے منہدم ہونے کے بعد بڑے خطرات کو ختم کیا جا سکے۔

چین کی ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزرت نے ایک بیان میں کہا کہ اہم شعبوں اورفیلڈز میں بڑےخفیہ حفاظتی خطرات کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے جامع معائنہ اور اصلاح کی جانی چاہیے۔بیان میں بڑے حادثات کو رونما ہونے سے روکنے کی کوششوں پر زور دیا گیا تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت  یقینی بنائی جا سکے۔

وزارت نے کہا کہ کوئلے کی کانوں میں حفاظتی نگرانی کو تیز کرنے اور غیر قانونی کان کنی، پیداوار اور تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔  

وزارت نے شدید خطرات سے دوچار دیگر صنعتوں کے سخت حفاظتی انتظام اور آفات سے بچاؤ اور امدادی کوششوں کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی خدمات میں بین الاقوامی تجارت جنوری می...

  
 
 
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لوگ 2022 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے دوران چین کی خدمات کی تجارت کی اچیومنٹ نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی خدمات کے شعبے میں بین الاقوامی تجارت جنوری میں 459ارب 50 کروڑ یوآن یا67 ارب 60کروڑ ڈالرریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق گزشتہ ماہ خدمات کی برآمدات 177ارب 40 کروڑ یوآن اور درآمدات 282ارب 10 کروڑ یوآن تھیں جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 104ارب80کروڑ یوآن ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمارکے مطابق 143 ارب یوآن کے تجارتی حجم کے ساتھ ٹرانسپورٹ خدمات کی تجارت کا  سب سے بڑا شعبہ تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق سفری خدمات میں بین الاقوامی تجارت 109 ارب10 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی تجارت 56 ارب 30 کروڑ یوآن ریکارڈ کی گئی۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے چین ذمہ دارا...

 اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الاموردائی بنگ (پوڈیم پر) نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوکرین کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے بحران کے حل کے لیے ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یوکرین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطح بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الاموردائی بنگ نے کہا کہ چین نے جمعہ کو یوکرین کے بحران کے سیاسی حل پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے ایک پیپر جاری کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس معاملے کی میرٹ کی بنیاد پرایک بامقصداورغیرجانبدارانہ موقف اختیار کیا ہے۔

دائی نے زور دیا کہ بین الاقوامی تنازعات سے نمٹنے اور حل کرتے وقت عالمی طور پر تسلیم شدہ بین الاقوامی قانون سمیت اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو برقراررکھا جانا چاہیے۔

تمام ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جانا چاہیے۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد کا انحصار بین الاقوامی نظام کے استحکام اور بین الاقوامی انصاف اور شفافیت پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بغیر کسی استثنا کے ہر جگہ اور ہر معاملے پر یکساں طور پر لاگو کیا جانا چاہئے۔

 دائی نے کہا کہ ایک ملک، یوکرین کے معاملے پر خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہوئے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کر رہا ہے اور ان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے جس سے اس کا دوہرا معیار پوری طرح ظاہر ہوتاہے اور  بین الاقوامی برادری اس پر واضح نظر رکھتی ہے۔

انہوں نے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مشترکہ سلامتی کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی ایک خصوصی حق نہیں ہے جو صرف کچھ ممالک کو حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملک کی سلامتی دوسرے کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی بلاکس کو مضبوط کرنے یا اس میں توسیع کرنے سے صرف علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچے گااورکبھی بھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔

دائی نے کہا کہ روس، یوکرین اور یورپی ممالک ایسے پڑوسی ہیں جنہیں جغرافیائی طور پر دور نہیں کیا جا سکتا۔ یورپ میں پائیدار امن اور استحکام کا ادراک کرنے کے لیے سرد جنگ کی ذہنیت اور بلاک تصادم کو ترک کرنا ہوگااور تمام ممالک کی سلامتی کے جائز خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، تاکہ ایک متوازن، موثر اور پائیدار علاقائی سلامتی قائم ہو سکے۔

 

یوکرین کے بحران کو حل کرنے کے لیے سفارتی مذاکرات کو واحد اورصحیح راستہ قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تنازعات کا کوئی فاتح نہیں ہوتا ۔انھوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پرامن مذاکرات کو فروغ دیں اوران کے دوبارہ آغاز  کے لیے فعال عوامل اور پلیٹ فارم بنانے کی غرض سے کام کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ تنازع میں فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانا آسان نہیں ہوگا لیکن یہ سیاسی حل کی جانب پہلا قدم ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین سے بغیر کسی پیشگی شرط کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یوکرین بڑے ممالک کے درمیان لڑائی کا میدان نہیں ہے۔ کسی کو بھی یوکرین کے عوام کی قیمت پر تنازعہ سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ کی چراگاہوں میں موبائل سکول ت...

 
کاؤنٹی یومن میں گاؤ یوہونگ موبائل کلاس میں چرواہوں کو لیکچر دے رہا ہے۔(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)یرسن  چین کے شمال مغربی سنکیانگ میں ایک قازق چرواہا ہے۔ اس کی موسم سرما کی چراگاہ  بالوک پہاڑوں میں واقع ہے۔

بہت سےدوسرے مقامی لوگوں کی طرح یرسن بھی کم رابطے رکھتا ہے۔ لیکن حال ہی میں، اس نے اپنے فون میں ایک نیا رابطہ نمبر شامل کیا ہے، جو گارین بریداہان ہے جو مقامی ٹیکنیکل اسکول میں استاد ہے۔

ان کی پہلی ملاقات کاؤنٹی یومن میں ایک موبائل کلاس روم میں ہوئی۔ اس کورس کا مقصد جانور پالنے کے بارے میں چرواہوں کی معلومات میں اضافہ کرناہے۔

کلاس میں جانا ایک طویل سفر ہے۔ گارین اور ان کے ساتھیوں کو مناسب خوراک اور دیگر سامان لے جانا پڑتا ہے کیونکہ اکثر سکول جاتے ہوئے ان کا رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

موبائل سکولنگ کی ہر نشست کے لیے اساتذہ کو تقریباً  ایک ہزار500 کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہےجبکہ 500 مقامی لوگ اس سے مستفید ہوتے ہیں۔

بہت سے قازق اب بھی خانہ بدوش روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ لہذاموبائل کلاس روم عام طور پر کھلے آسمان تلے ہوتے ہیں۔ بوڑھے کرسیوں پر بیٹھتے ہیں، جبکہ نوجوان کھڑے ہوتے ہیں، بیٹھتے ہیں یا ٹیک لگاتے ہیں۔ کچھ نوجوان جوڑے اپنے بچوں کو بھی ساتھ لاتے ہیں۔

یومن کاؤنٹی ٹیکنیکل سکول کے ایگزیکٹو نائب صدر گاؤ یوہونگ نے کہا کہ موبائل سکول جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ جیسا عملی علم فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ تب بھی مقبول رہتا ہے جب درجہ حرارت صفر سے نیچے دس تک جاتا ہے۔

کاؤنٹی یومن میں چرواہے کھلی فضا میں موبائل سکول کا لیکچر لے رہے ہیں-(شِنہوا)

بہت سے چرواہوں نے ویکسین کے تحفظ کے بارے میں بھی پوچھا۔ گارین نے ایک آسان طریقہ تیار کیا کہ زمین میں تقریباً ایک میٹرگھڑا کھودیں اور ویکسین کو دفن کریں۔ یہ کم از کم ایک دن تک کارآمد رہے گی۔

موبائل کلاس روم جدید ہے۔ اس کے بعد مزیدفعال منصوبے بھی  آنے والے ہیں۔

حکومت کے مطابق مقامی چرواہے کاؤنٹی ٹیکنیکل سکولوں میں ایک ماہ کی مفت تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کورس میں ڈرون آپریٹنگ، بچوں کی دیکھ بھال اور ای کامرس جیسے 16 مضامین شامل ہیں۔

موبائل اسکول کی ایک اور ٹیچر جسیبے نے کہا کہ مثال کے طور پر فورک لفٹ کے ذریعےتربیت یافتہ چرواہے خود نالیاں کھود سکتے ہیں اور بھیڑوں کی صفائی کر سکتے ہیں۔ فارغ وقت میں وہ اضافی رقم کے لیے تعمیراتی جگہ پر کام بھی کر سکتے ہیں۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سنکیانگ-موبائل سکول

کاؤنٹی یومن میں گاؤ یوہونگ موبائل کلاس میں چرواہوں کو لیکچر دے رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سنکیانگ-موبائل سکول

کاؤنٹی یومن میں چرواہے کھلی فضا میں موبائل سکول کا لیکچر لے رہے ہیں-(شِنہوا)

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

1992 کا اتفاق رائے اور "ایک ملک، دو نظام" کی...

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہا ہے کہ 1992 کا اتفاق رائے اور "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسی دو تصورات ہیں۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے دو تصورات سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسی قومی اتحاد کے بعد ایک ادارہ جاتی انتظام ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان میں پالیسی کے نفاذ سے متعلق تفصیلات وضع کرتے ہوئے، ہم تائیوان کے حقائق اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف تمام شعبہ ہائے زندگی سے آراء اور تجاویز پر مکمل غور کریں گے، اورتائیوان میں اپنے ہم وطنوں کے مفادات اور جذبات کو مکمل طور پر ہم آہنگ کریں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 1992 کا اتفاق رائے، ایک چین کے اصول کو مجسم کرتے ہوئے آبنائے پار تعلقات کی نوعیت کو واضح طور پر بیان کرتا ہے اور آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ سیاسی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پرندوں کی ہجرت کے راستوں کو محفوظ بن...

گوانگژو(شِنہوا) چین نے پرندوں کی ہجرت کے راستوں کے تحفظ کے لیے ملک گیر کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی سے شروع کی گئی یہ کوششیں جنگلی حیات کے عالمی دن کی تشہیری مہم کا حصہ ہیں، جو اس سال 3 مارچ کو منایا جائے گا ۔

فارسٹری اینڈ گراس لینڈ کے قومی ادارے نے مہم کے دوران سال 2021-2035 کے لیے ایک ایکشن پلان جاری کرتے ہوئے1ہزار140 مقامات کو نامزد کیا ہے جن میں جیانگ شی صوبے کی پویانگ جھیل کو ہجرت کرنے والے پرندوں کی سکونت، افزائش اور سردیوں کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔

ایکشن پلان میں ہجرت کرنے والے پرندوں سے ہونے والے نقصان کے لیے معاوضے کا طریقہ کار وضع کرنے اور نقل مکانی کے راستوں کے تحفظ اور بحالی کے کام کو تیز کرنے جیسےاہم ٹاسک کا بھی تعین کیا گیا ہے۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین بحران سے متعلق چینی موقف پر مبنی پی...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ  نے یوکرین بحران کے سیاسی حل سے متعلق  چینی موقف پر مبنی پیپر کو ایک اہم شراکت قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ ان کے خیال میں  چینی حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا منصوبہ ایک اہم کوشش ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے بچنے کی ضرورت پر زور دینا خاص طور پر اہم ہے۔

چین نے گزشتہ روز یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے بارے میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے ایک پیپر جاری کیاتھا  جس میں کہا گیاہے کہ یوکرین کے بحران کا واحد قابل عمل حل بات چیت اور مذاکرات ہیں۔

چین نے اس دستاویز میں یوکرین بحران کے حل کے لیے امن مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات پیدا کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا ہے۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے فضائی جہاز سے متعلق امریکی الزامات بی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اس کے بغیر پائلٹ کے سویلین ہوائی جہاز کو جاسوس غبارہ قرار دینا اور اس کے خلاف طاقت کا استعمال بین الاقوامی شہری ہوابازی کنونشن کے تحت اس کی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قانون کے متعدد بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کااظہار ایک پریس بریفنگ میں بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز سے متعلق جاری امریکی "تجزیہ و تحقیقات" کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا، جسے امریکی فوج نے غیر متوقع طور پر امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد مار گرایا تھا۔

وانگ نے کہا کہ چین نے متعدد بار امریکہ کو واضح طور پر بتایا ہے کہ اس کا بغیر پائلٹ کے سویلین ہوائی جہاز کااس کی فضائی حدود میں داخل ہونا ایک مکمل طور پر غیر ارادی اور غیر متوقع واقعہ ہے جس کی وجہ فورس میجر تھی۔

وانگ نے کہا کہ ہوائی جہاز کے ملبے کی برآمدگی سے لے کر اس کا تجزیہ کرنے تک، امریکہ یکطرفہ اور خفیہ طور پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے قونصلر تحفظ کے چینل کے ذریعے امریکی فریق سے پیش رفت کے بارے رپورٹ دینے کی درخواست کی ہے، جس کا امریکہ نے تاحال جواب نہیں دیا۔

ترجمان نے کہا کہ نام نہاد تحقیقات کی آزادی، کھلے پن اور شفافیت پرشدید سوالات اٹھتے ہیں ایسی تحقیقات کی کیا ساکھ ہے۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تسلط پسندانہ اور جبر کے رویے کو ترک...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہےکہ امریکہ سچ سننے کا عادی نہیں اور وہ اب بھی اپنے مسائل کا سامنا کرنے سے انکاری ہے۔

وزارت خارجہ کے  ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کااظہار چین میں امریکی سفیر نکولس برنز کے چین کی طرف سے امریکہ سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے کیے گئے ایک ٹویٹ کے جواب میں کیا۔

وانگ نے کہا کہ رپورٹ سچ بولنے اور دنیا کے سامنے امریکی تسلط پسندانہ اور جبر کے رویے کو معروضی طور پر پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

طاقت اور زبردستی کی سفارت کاری کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک طاقتور ملک کے طرز عمل کے سوا کچھ نہیں ہے ترجمان نے تجویز دی کہ امریکی سفیر کو واشنگٹن کو سچ پر مبنی آواز سے آگاہ کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو تسلط یا غنڈہ گردی سے باز رہنا چاہیے، دوسرے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے، اور پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلیٰ مقننہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ا...

 
نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال  میں 13ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے 39ویں اجلاس کے اختتامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)13ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا 39واں اجلاس گزشتہ روز بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔

اختتامی اجلاس میں قانون سازوں نے تانگ یی جون کو وزیر انصاف کے عہدے سے ہٹانے اور ہی رونگ کو اس عہدے پر تعینات کرنے کے فیصلہ کی منظوری دی۔ 

صدر شی جن پھنگ نے اس فیصلے کے اجرا کے لیے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔

قانون سازوں نے حالت جنگ میں فوج کے لیے ضابطہ فوجداری کے قانون کی کچھ دفعات کے اطلاق میں ردوبدل کرنے کے فیصلے کی بھی منظوری دی۔

13ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان نے کمیٹی کی ورک رپورٹ کی منظوری دی ۔ این پی سی کی قائمہ کمیٹی کی کونسل آف چیئرپرسنز نے لی کو کمیٹی کی جانب سے 14ویں این پی سی کے پہلے اجلاس میں ورک رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری سونپنے کی تجویز پیش کی۔

قانون سازوں نے 14 ویں این پی سی کے نائبین کی اہلیت کی جائزہ رپورٹ کی منظوری دی اور 14 ویں این پی سی کے لیے 2ہزار977 نائبین کے معقول ہونے کی تصدیق کی۔

اجلاس میں 13 ویں این پی سی  کے کچھ  نائبین کی اہلیت سے متعلق ایک رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ اس وقت 13ویں این پی سی  میں نائبین کی تعداد 2ہزار918 ہے۔

اجلاس میں تقرریوں یا برطرفیوں سے متعلق دیگر بلز کی منظوری دی گئی۔

منظور کردہ دیگر دستاویزات میں 14ویں این پی سی کے پہلے اجلاس کا مسودہ ایجنڈا، صدارتی اور سیکرٹری جنرل عہدے کے لیے ناموں کی فہرست اور غیر ووٹنگ شرکاء کے طور پر سیشن میں شرکت کے لیے مدعو  کیے جانے والےافراد کے ناموں کی فہرست شامل تھی۔

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوش لٹل آئی پی ایل کی تیاری کیلئے پی ایس ایل...

آئرش بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر جوش لٹل جنوبی افریقہ میں حالیہ ایس اے 20 ٹورنامنٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے باعث جاری پاکستان سپر لیگ (PSL) میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ 23 سالہ جوش لٹل جو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلنے کے لیے تیار تھے، علاج اور بحالی کے لیے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اس دھچکے کے باوجود بائیں ہاتھ کے سیمر نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا مقام نہیں کھویا ہے۔ مارچ کے آخر میں شروع ہونے والے آئی پی ایل کے ڈرافٹ میں چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے جوش لٹل کو منتخب کیا تھا۔ جنوبی افریقہ میں ابتدائی الٹراسانڈ سکین غیر نتیجہ خیز تھا، لیکن ایم آر آئی سکین نے ہیمسٹرنگ میں کوئی خاص چوٹ نہیں دکھائی۔ کرکٹ آئرلینڈ کے کھیل سائنس، فزیوتھراپی اور طبی خدمات کے سربراہ مارک راسا نے کہا کہ لٹل ڈبلن میں ہی رہے گا تاکہ بحالی، طاقت اور کنڈیشنگ اور آئی پی ایل کی تیاری کے لیے بولنگ کے کام کے بوجھ کے انتظام کا کورس مکمل کیا جا سکے ۔ جوش لٹل جو 2022 کے سیزن کے دوران ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں دوسرے بہترین وکٹ لینے والے کھلاڑی تھے، انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ میں متاثر کرنے کے بعد آئی پی ایل معاہدہ حاصل کرنے والے پہلے موجودہ آئرلینڈ انٹرنیشنل بن گئے۔ وہ آئی پی ایل کے سفر سے قبل مارچ کے وسط میں بنگلہ دیش میں آئرلینڈ کے لیے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کھیلنے والے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہد آفریدی بھی شاندار بیٹنگ پر اعظم خان کے...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر اعظم خان کے معترف ہوگئے۔ جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 63 رنز سے شکست دی۔ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز سکور کیے۔ اسلام آباد کی جانب سے اعظم خان نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے برق رفتار 97 رنز کی اننگز کھیلی۔ 221رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 157 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ کوئٹہ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے پر شاہد آفریدی بھی اعظم خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ اعظم خان بہترین کھیلے، یہ بوم بوم اور بے خوف اننگز تھی ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے پر اعظم خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیا 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلوں؟ بابر اعظم...

لوگ تو باتیں کرتے رہتے ہیں، کیا 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلوں؟ سست بیٹنگ کے سوال پر بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے سوال کردیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 58 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد میڈیا کانفرنس میں ایک صحافی کی جانب سے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بابراعظم نے مسکرا کر کہا کہ کیا 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلوں؟ لوگ تو باتیں کرتے رہتے ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ چیزیں میرے ہاتھ میں ہوں تو فنش کر کے آوں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی 10 اوورز میں میرا اسٹرائیک ریٹ 160 تھا، جب اوپر سے وکٹیں گر جاتی ہیں تو اسٹرائیک ریٹ متاثر ہوتا ہے، صورتحال ایسی تھی کہ کھیل کو آخر تک لے جاں، میرا کام پرفارم کرنا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ ہر جگہ اپنا 100فیصد پرفارم کروں۔ کپتان نے کہا کہ جدید کرکٹ میں مختلف شاٹس کی اہمیت ضرور ہے، بیٹرز بہتری بھی لاتے رہتے ہیں لیکن نیچرل اسٹروکس کھیلتے ہوئے بھی اسٹرائیک ریٹ بہتر کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیٹے نے والد کی کارکردگی کا ایکشن ری پلے دکھ...

بیٹے نے 20 سال بعد والد کی کارکردگی کا ایکشن ری پلے دکھا دیا۔ کرکٹ گرانڈ پر 20 سال قبل کی تاریخ دہرا دی گئی، 2003 میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں جنوبی افریقی فاسٹ بولر مکھایا این تینی نے ویسٹ انڈین بیٹر چندرپال کو 2بار آوٹ کیا تھا۔ اب 20 سال بعد دونوں ملکوں کے مابین ٹور میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے بیٹوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا، جنوبی افریقی بولر کے بیٹے تھانڈو این تینی نے ویسٹ انڈین بیٹر کے بیٹے ٹیگنرائن چندرپال کو دونوں مرتبہ پویلین بھیجا، ماضی اور حال کے ان دونوں میچز میں اور بھی چیزیں مشترکہ ہیں۔ 2003 کے ٹیسٹ میچ میں چندرپال بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے تھے جبکہ ان کا بیٹا بھی لیفٹ ہینڈر ہے، دونوں باپ اور بیٹا میچ کی دونوں اننگز میں کیچ ہوئے، اسی طرح مکھایا نٹینی کا بیٹا بھی فاسٹ بولر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابر اعظم کے خلاف اچھا مقابلہ ہو گا، راشد خا...

افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اور پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل راشد خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف میرا پلہ اب تک بھاری ہے لیکن پھر بھی مجھے بابراعظم کو اچھی بولنگ کرنی ہے۔ پی ایس ایل میں (آج) اتوار کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس سے قبل راشد خان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ بڑے کرکٹر کو بولنگ کر کے بولر انجوائے کرتا ہے، کبھی وہ ٹف ٹائم دیتا ہے کبھی آپ، بابر اعظم کے خلاف چیزوں کو سادہ رکھوں گا اپنی لائن اینڈ لینتھ پر فوکس کروں گا، بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے بہترین بیٹر میں سے ہیں، اچھی بولنگ کروں گا، ایسے بیٹر کو بری بولنگ نہیں کی جا سکتی۔ راشد خان نے لاہور قلندر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا لاہور قلندرز کے ساتھ تیسرا سیزن ہے جو اب تک بہت اچھا رہا ہے، پی ایس ایل کے آغاز میں مشکل وقت دیکھا، ٹرافی جیتنا بڑا کارنامہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رحمان اللہ گرباز نے بابر اعظم کے مشورے پشاور...

رحمان اللہ گرباز نے بابر اعظم کے مشورے پشاور زلمی کے بولرز پر ہی آزما لیے۔ میڈیا کانفرنس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر نے کہا کہ میچ سے قبل پشاور کے کپتان بابر اعظم سے کافی تفصیلی بات چیت ہوئی، اس میں انھوں نے اپنا تجربہ شیئر کیا اور جو کچھ بتایا اننگز کے دوران اس پر عمل کرنے کی کوشش کی، بابر سے مائنڈ سیٹ اور اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کے بارے میں پوچھا تھا۔ افغان کرکٹر نے کہا کہ پہلے سوچ تھی کہ ہر گیند کو ہٹ کرنا ہے لیکن انھوں نے بتایا کہ گیند کو میرٹ پر پرکھنا اور کس صورتحال میں کیا کرنا ہے، خوشی ہے کہ مشوروں پر عمل کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز سے قبل افغان کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت کافی مفید ہے، راشد خان خطرناک بولر ہیں لیکن مجھے ان کا سامنا کرنا آتا ہے، اگر راشد نے کوئی بری گیند کی تو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی لیکن وہ بہت کم ہی غلطی کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان ملک کے پھلوں کیساتھ اناج کی ٹوکری ب...

حکومت انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دے تو پاکستان کا صوبہ بلوچستان ملک کے پھلوں کی ٹوکری کے طور پر شہرت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے ایک اناج بننے کی بھی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔پائیداری، خود کفالت اور زرعی شان کے حصول کے لیے محکمہ زراعت کو صوبے کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا وژن تیار کرنے کی ضرورت ہے۔سیکرٹری جنرل بلوچستان زمیندار کسان ایکشن کمیٹی حاجی عبدالرحمن بازئی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ناطے جو کہ اس کے 44 فیصد رقبے پر مشتمل ہے، اس کا زرعی شعبہ نمایاں ہے۔ تاہم، صوبے میں زرعی تشخیص کو پیداوار میں اضافے اور اس شعبے کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے استعداد کار میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب تکنیکی مہارت اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کے نتیجے میں زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے جس سے یہ عالمی منڈی میں کم مسابقتی بن گیا ہے۔بازئی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو ضروری تکنیکی مہارت فراہم کرنے اور کسانوں کے لیے بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ صلاحیت سازی کے اس اقدام کی کامیابی کا انحصار حکومت، نجی شعبے اور ترقیاتی تنظیموں کے درمیان تعاون پر ہوگا۔بازئی نے کہا کہ جامع تربیتی پروگرام تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے جو کسانوں، توسیعی کارکنوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو زرعی طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے ضروری تکنیکی مہارت اور علم فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگراموں میں پیداواری صلاحیت اور پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا جانا چاہیے۔انفراسٹرکچر کی ترقی بھی ضروری ہے۔ اس لیے ہمیں بنیادی سہولیات بنانے کی ضرورت ہے، بشمول آبپاشی کے نظام، پانی ذخیرہ کرنے کی سہولیات، اور زرعی پیداوار کو ذخیرہ کرنے کے لیے گودام، انہوں نے مزید کہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے ایک ٹھوس کوشش کی جانی چاہیے تاکہ زرعی سامان کو کھیتوں سے منڈیوں تک پہنچانے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کے ان منصوبوں کی ترقی سے زرعی پیداوار کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے حکومت، نجی شعبے اور ترقیاتی تنظیموں کے درمیان شراکت داری ہونی چاہیے۔ حکومت کو زرعی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا چاہیے۔بازئی نے کہا کہ ترقیاتی تنظیموں کو کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو تکنیکی مدد اور مالی وسائل فراہم کرنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ کی مدد سے بلوچستان کے 18 اضلاع میں آبی وسائل، لائیو سٹاک اور زراعت کی ترقی کے لیے 40 ملین یورو کے منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے 30,000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں سالانہ بچت ہوگی جو صحت، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں صنعتوں اور کارخانوں کی بہت کم تعداد کی وجہ سے مقامی لوگوں کی اکثریت زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے سے وابستہ ہے۔آغا نے بلوچستان میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کو مناسب سہولیات کی کمی کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے غربت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے سیلاب کے دوران پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ڈیم بنانے کی بھی وکالت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی کے تحت پاکستان کی ونڈ انرجی کی صلاحیت کا...

سی کے تحت پاکستان کی ونڈ انرجی کی صلاحیت کا ادراک ہونا شروع ہو گیا ہے جس سے ملک کے صاف توانائی کے شعبے کو فروغ مل رہا ہے اور فوسل فیول پر انحصار کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے مزید منصوبے تیار ہو رہے ہیں، توقع ہے کہ آنے والے سالوں میں ہوا کی توانائی پاکستان کے لیے بجلی کا بڑھتا ہوا اہم ذریعہ بن جائے گی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر الٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ محمد یاسین نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ دیگر ترقی پذیر ممالک کے مقابلے پاکستان کو بجلی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ دیہی علاقوں کی اکثریت کو بجلی تک رسائی نہیں ہے اور یہاں تک کہ قومی گرڈ سے جڑے شہری مراکز کو بھی طویل گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ یہاں تک کہ مقامی اور درآمد شدہ غیر قابل تجدید وسائل کا بڑے پیمانے پر استعمال بھی ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی لگتا ہے۔ ہمارے پاس تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی جنریشن میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ بالترتیب کے پی، پنجاب اور سندھ صوبوں میں مائیکرو ہائیڈرو ڈیم اور سولر اور ونڈ پاور پلانٹس کی تعمیر اسی توجہ کا نتیجہ ہے۔ پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی کل صلاحیت 287 میگاواٹ ہے، جب کہ 306 میگاواٹ کے ونڈ پاور منصوبے ترقی اور منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں۔ پاکستان میں تقریبا 174 گیگا واٹ کی ونڈ پاور کی صلاحیت ہے۔

ہوا کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور ونڈ پاور پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے، حکومت نے مختلف مراعات کی پیشکش کی ہے جس میں پرکشش ٹیرف کی شرح، سستے نرخوں پر زمین کی دستیابی، ہوا کا خطرہ، ضمانت شدہ بجلی کی خریداری، آلات پر صفر درجہ بندی درآمدی ڈیوٹی شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ آف پاکستان کو سال 2030 تک قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیز کے ذریعے کل قومی بجلی کی پیداوار کا 6 فیصد پیدا کرنے کا کام سونپا ہے۔پاکستان میں ہوا اور شمسی آلات کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے، حکومت مینوفیکچررز کے لیے پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی دے رہی ہے۔ اس سے قابل تجدید حصص کو نمایاں طور پر بڑھانے میں مدد ملے گی ۔سینٹر آف ایکسیلنس-چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے ریسرچ ایسوسی ایٹ عدنان خان نے کہاکہ پاکستان قابل تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں چینی سرمایہ کاری کے ثمرات حاصل کرنا شروع کر رہا ہے۔ ونڈ انرجی میں پاکستان کی ترقی کی بڑی کامیابی جھمپیر گھارو کوریڈور ہے۔پاکستان کے پہلے ونڈ پلانٹ کے ساتھ اس خطے میں زیادہ تر ونڈ تنصیبات کے ساتھ، یہ خطہ اب بھی ونڈ مارکیٹ کی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سندھ میں گھارو-جھمپیر ونڈ کوریڈور، ساحلی زمین پر 180 کلومیٹر پھیلا ہوا ہے، ہوا کی طاقت کے ذریعے 11,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم ونڈ ٹربائن اور اس کی تنصیب کو ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے۔ اس وقت، CPEC کے تحت ایک علاقائی طاقت کے طور پر پاکستان کی اقتصادی ترقی کی وجہ سے، ملک کو پاکستان میں موجود ونڈ انرجی کی وسیع صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر توانائی کی کمی کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں انڈس موٹر ک...

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی میں 36 فیصد کی زبردست کمی ریکارڈ کی ہے جو کہ مالی سال 22-22 کی اسی مدت میں پوسٹ کردہ 135 بلین روپے کے مقابلے میں 86 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج، کمپنی آٹوموبائل اسمبلر سیکٹر کے تحت تجارت کرتی ہے جو اسمبلر سیکٹر میں درج سب سے بڑی کمپنی ہے جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن روپے 67.7 بلین ہے جسے ٹویوٹا انڈس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ٹویوٹا موٹر کارپوریشن جاپان کی ٹویوٹا سوشو اور پاکستان کے ہاوس آف حبیب کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔کمپنی نے 12 ارب روپے کے مجموعی منافع کے مقابلے میں 2.8 بلین روپے کا مجموعی نقصان پوسٹ کیا اور فی حصص کی آمدنی کم ہو کر 33.43 روپے رہ گئی۔ کمپنی کی ویلیو 16.50 روپے بتائی گئی۔تاہم، مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی میں فروخت 33 فیصد بڑھ کر 49 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ کمپنی نے اس سہ ماہی میں 490 ملین روپے کا مجموعی نقصان اور 1.3 بلین روپے کا خالص منافع رپورٹ کیا۔ انڈس موٹر کمپنی نے اپنی مارکیٹ ویلیو کا مجموعی طور پر 13 فیصد 90 ارب روپے سے 78 ارب روپے تک کھو دیا۔مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں مارکیٹ ویلیو 90 بلین روپے سے کم ہو کر 74 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو 18فیصد کا نقصان ظاہر کرتی ہے۔ تاہم، کمپنی نے اگلی یا دوسری سہ ماہی میں واپسی کی اور اپنی مارکیٹ ویلیو کا 6فیصدحاصل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مائع پٹرولیم گیس کا موثر استعمال پاکستان میں...

مائع پٹرولیم گیس کا موثر استعمال پاکستان میں قدرتی گیس کی قلت کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے، خاص طور پر سردیوں کے دوران جب گھریلو استعمال کے لیے اس کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین علی حیدر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی قدرتی گیس کے متبادل کی نمائندگی کرتا ہے جو بنیادی طور پر گھریلو سیکٹر میں کھانا پکانے اور گرم کرنے کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ معیشت کو چلانے کے لیے توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ایل پی جی نے قدرتی گیس کو تبدیل کرنا شروع کیا کیونکہ پورٹیبلٹی میں آسانی ہے جو یہ صارفین کو پیش کرتا ہے اور قدرتی گیس کے مقابلے میں اس کی مسابقتی قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ استعمال ہونے والی ایل پی جی کا تقریبا 75 فیصد مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے جبکہ بقیہ 25 فیصد بنیادی طور پر خلیجی ریاستوں اور پڑوسی ملک ایران سے درآمد کیا جاتا ہے۔یہ آہستہ آہستہ ان لوگوں کے درمیان ایک مقبول گھریلو ایندھن بن رہا ہے جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اور جہاں قدرتی گیس کا بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے۔

قدرتی گیس کے کم پریشر اور بندش کی وجہ سے شہری مراکز کے لوگوں نے بھی ایل پی جی کی طرف رجوع کیا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ اس وقت تک صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیے ٹیکس اور ڈیوٹیز معطل کرے جب تک کہ ہمارے پاس کوئی سستا متبادل نہ ہو اور ایل پی جی پروڈیوسرز اور امپورٹرز کو مزید مراعات دی جائیں تاکہ موسم سرما میں اس کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور پاور مکس میں اس کا حصہ بڑھایا جا سکے۔ "علی نے طویل انتظار کی جانے والی ایل پی جی پالیسی اور اجناس کے مقامی پروڈیوسروں اور درآمد کنندگان دونوں کے لیے مراعات کا اعلان کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اگر کوئی پالیسی ہے تو یہ یقینی طور پر سستی قیمتوں پر باقاعدہ سپلائی فراہم کرے گی۔ اس لیے اگر صارفین کے فائدے کے لیے ایک جامع پالیسی وضع کی جائے تو دانشمندی ہوگی۔اکنامک سروے آف پاکستان 2021-22 میں دیئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، ایل پی جی اس وقت ملک میں توانائی کی کل بنیادی فراہمی کا تقریبا 1.2 فیصد ہے۔ کل توانائی کے مرکب میں ایل پی جی کا یہ کم حصہ بنیادی طور پر قدرتی گیس، لکڑی وغیرہ جیسے مسابقتی ایندھن کے سلسلے میں سپلائی کی رکاوٹوں اور اجناس کی زیادہ قیمت کی وجہ سے ہے۔ایل پی جی مارکیٹ کا موجودہ سائز تقریبا 1,061,447 MT/سالانہ ہے۔ ایل پی جی بنیادی طور پر گھریلو ایندھن کی ضرورت کے لیے فراہم کی جاتی ہے، خاص طور پر قدرتی گیس سے متاثرہ علاقوں میں اور شہری علاقوں میں عروج کے اوقات میں۔گھریلو ایندھن کے طور پر ایل پی جی کا استعمال ملک کے پہاڑی علاقوں میں جنگلات کی کٹائی کو روکے گا اور نسبتا صحت مند اور حفظان صحت کے لحاظ سے محفوظ متبادل فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امید ہے سپریم کورٹ آئندہ 10 روز میں الیکشن ب...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نے جیل جانا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ عدلیہ پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کرے، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر داخلہ، دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ نہیں بتا رہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے، فل بنچ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن2 ججز پر اعتراض بھی کرتے ہیں۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعوی بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سکیورٹی سکواڈ پر لاگو نہیں، 13 پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف آئی اے کی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے...

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے بورڈ بنانے کی درخواست دے دی۔ ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں دائر درخواست میں عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اورعدالت میں پیش نہیں ہورہے۔ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتوا ہے۔عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے۔ ایف آئی اے کے مطابق عمران خان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسراسپتال کی جمع کروا رہے۔ شوکت خانم اسپتال کی سربراہی عمران خان کرتے ہی۔ میڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کرسکتے۔ ایف آئی اے کی درخواست میں عمران خان کا طبی معائنہ پمز یا پولی کلینک اسپتال سے کروانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان اداروں کی رپورٹس کو زیرغور لایا جا سکتا ہے۔عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان کی رپورٹس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران کی درخواست ضمانت، بینکنگ کورٹ کو فیصلے...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بینکنگ کورٹ کو عبوری ضمانت کا فیصلہ روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ہائی کورٹ کے حکمنامے کے مطابق بظاہر درخواست گزار نے حاضری سے استثنی کے لیے تسلی بخش وضاحت بینکنگ کورٹ میں پیش کی، جج بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی دے کر غیرقانونی عمل نہیں کیا۔ حکمنامے کے مطابق طبی رپورٹس کو غلط کہنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں، سرکاری وکیل نے درخواست گزار کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دائر کی ہے، تاثر ملتا ہے حکومت عمران خان کو علاج کے لیے یا پیش کی گئی میڈیکل رپورٹس کی تصدیق کے لیے وقت دینا چاہتی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا درخواست گزار 25 فروری کو عدالت پیش ہو جائیں تو انہیں اعتراض نہیں ہو گا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد عمران خان کو 3 مارچ کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونا ہے، عمران خان نے 28 فروری کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کی کمٹمنٹ دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکمنامے میں یہ بھی کہنا ہے کہ توقع کرتے ہیں بینکنگ کورٹ 28 فروری تک میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ جاری نہیں کرے گی، انصاف کا تقاضا ہے کہ عمران خان کی درخواست نمٹا دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہی...

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں ، شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈرٹی ہیری تحقیقات نہیں ہونے دے رہے،قاتلانہ حملے کے شواہد کو ضائع کرنیکی کوشش کی گئی۔ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ(ن)کے گھر کی باندی ہے ، وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے ، مریم نواز دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، اس بی بی کی تربیت ہی غلط ہوئی ہے۔ہفتہ کے روزسابق صوبائی وزیر صحت ورہنما یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی کے ثبوتوں میں خوردبرد کرنے کی کوشش کی گئی ، عمران خان پر حملے کی رپورٹ ہائیکورٹ کے پاس موجود ہے ، عمران خان کہتے ہیں کہ حملے میں موجودہ حکومت ملوث ہے ، وفاقی حکومت نبے ایک نئی جے آئی ٹی بنائی جس پر ہمیں اعتراض ہے ، صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی بنائی تو وفاق نے کیوں مداخت کی ، کل دوبارہ نئی جے آئی ٹی سامنے آگئی ، نئی جے آئی ٹی جس میں چار افسران شامل ہیں

جنہوں نے ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کی ، انہوں نے کہا کہ پرانے آرڈر کو ختم کرکے نیا آرڈر جاری کررہے ہیں، عمران خان پر حملہ کیس کی تفتیش درست نہیں کی گئی ، رپورٹ کو خراب کرنے کیلئے یہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، ڈی پی اوگجرات اس میں شامل ہیں، عمران خان کی ساری رپورٹس خراب کی جاررہی ہیں۔ رانا ثناء اللہ کی کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے ، پیر کو اس معاملے کے خلاف ہم پیٹیشن دائر کرینگے ، ن لیگ سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا جو تاریخ کا حصہ ہے ، مریم نواز دوبارہ عدالتوں پر تنقید کررہی ہے جس بھی الیکشن ہونگے ، انشاء اللہ عمران خان فتح حاصل کرے گا ، نواز شریف نے پہلے دن کہا تھا کہ دو نمبر کام ہوسکتا ہے ، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ آپ چوروں کا خاندان ہیں، اور وزیراعلیٰ پنجاب میں وہ بھی ن لیگ کو سلام کرتا ہے جو ن لیگ کہتی ہے وہ کرتا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرسکتے ، کیونکہ یہ منتخب وزیراعلیٰ نہیں ہیں کل جب شہزادی مریم جواز سرگودھا گئی تو سب نے دیکھا کہ حکومت پنجاب نے اس کو کس طرح کا پروٹوکول دیا ، ان کا کس استقبال ہوا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسلام آ...

وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے چئیرمین سی ڈی اے کواوورسیز پاکستانیوں کے لئے فوری طور پربین الااقوامی معیار کے دومیگا رہائشی منصوبے لانے کاحکم دیدیا۔ شہباز شریف نے وزیرخزانہ اسحق ڈار کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی و اختیاراتی خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنے بھی وزیراعظم کیاحکامات ملتے ہی کام شروع کردیا ہے۔ ابتدائی طور پرفیصلہ کیاگیا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے دو رہائشی منصوبے سیکٹر سی چودہ اور کری میں لائے جائیں گے۔ ترقیاتی کاموں کو دن رات کی بنیادوں پر کام کرکے ریکارڈ مدت میں مکمل کیاجائے گا۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں زرمبادلہ کے زخائر بڑھانے اورسمندر پارکستانیوں کواس کے بدلے اعلی معیار کی رہائشی سہولیات مہیاکرنے کے دو الگ الگ منصوبہ پرتیز رفتاری سے کام مکمل کرنے کابھی حکم دیا ہے۔ چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین نے ممبر پلاننگ وسیم باجوہ کوفوری دونوں مجوزہ منصوبوں پرنہ صرف فیزیبلٹی بنانے بلکہ پہلے ہی مرحلہ میں غلطیوں اورکسی بھی سقم سے پاک قابل عمل پی سی ون بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ ہنگامی بنیادوں پرپیشرفت کرنے کی ہدایت دیدی ہے کہ ایک مہینے کے اندراندر تارکین وطن کے لئے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد میں دس ہزاررہائشی پلاٹوں کے منصوبوں کوحتمی شکل دی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام عمل ایک مہینے میں نہ صرف مکمل ہوبلکہ اسے اسی ایک مہینہ میں اوورسیز پاکستانیوں کوپلاٹوں کی بکنگ کی پیشکش کی جائے ، قومی میڈیا سمیت امریکہ ،انگلینڈدیگر یورپی ممالک ،خلیجی ریاستوں سمیت دنیا بھر جہاں پربھی پاکستانی ہیں ان منصوبوں کی تشہیر کی جائے گی ، زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کو رہائشی پلاٹس دینے کے لئے انکی رجسٹریشن کی جائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایسی پالیسی بنائی جائے گی کہ پہلے مرحلہ میں دس ہزار تارکین وطن کے بعد بچ جانیوالوں کو بھی مرحلہ وار رہائشی پلاٹس دئیے جائیں گے ، منصوبے کے اگلے فیزز میں انہیں شامل کیاجائے گا، تمام منصوبوں میں کمرشل پلاٹس اور شاپنگ سینٹرز و دیگر سب سیکٹروں کی چھوٹی مارکیٹیس کے پلاٹ بھی اوورسیز پاکستانیوں کو ہی دئیے جائیں۔ سی ڈی اے سیکٹر سی چودہ دے ملحقہ اورکری میں سترہ ہزار کنال زمین کی نشاندہی کرلی گئی۔ سی ڈی اے کی اپنی ایکوائرڈ اراضی ہے اور اس پر پہلے مرحلہ میں مجموعی طور پر دس سے گیارہ ہزار رہائشی پلاٹس بنائےجائیں گے، اگلے مرحلے میں مذید چار سیکٹر لاکر اوورسیز کوبیس ہزار پلاٹس دئیے جائیں گے۔ سینئیر آفیسر نے کہا کہ سیکٹر C-14اور کری میں ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے دیدئیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پینٹاگون کا یوکرین کیلئے طویل المدتی سکیورٹی...

پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کے لیے طویل المدتی سکیورٹی امدادکے 2 ارب ڈالرکے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے یوکرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان زیلنسکی اوربائیڈن کی ملاقات کے بعدکیا۔ رپورٹس کے مطابق سکیورٹی امداد میں جدید ترین ڈرون، الیکٹرانک جنگی آلات کا پتا لگانے کے آلات شامل ہیں۔ خیال رہے کہ امریکا نے یوکرین کے لیے روس کے حملے کے بعد سے اب تک 32 ارب ڈالر امدادکے اعلانات کیے ہیں۔ 24 فروری 2022 کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک روس یوکرین جنگ میں 42 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ 56 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 15 ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین پرحملے کوایک برس مکمل ، امریکا نے روس...

امریکا نے روس کے یوکرین پر حملے کو ایک برس مکمل ہونے پر روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جبکہ یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کو ایک برس مکمل ہونے پر امریکا کی جانب سے تازہ ترین پابندیوں میں روس اور دنیا بھر میں اس کے 100 سے زائد اداروں و شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں دفاعی ساز و سامان فراہم کرنے والے ادارے اور بینک بھی شامل ہیں ، یہ ادارے 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد لگائی گئی پابندیوں سے بچنے میں ماسکو کی مدد کرتے آ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق روس پر عائد نئی پابندیوں کا مقصد ماسکو کی دفاعی صلاحیت کو کمزورکرنا ہے ، امریکی صدر بائیڈن کے کیف کے اچانک دورے کے چار دن بعد یہ پابندیاں لگائی گئی ہیں، جہاں انہوں نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیٹف کا روسی فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا ف...

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف ) نے روسی فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کے جاری اعلامیہ کے مطابق پیرس میں ہونے والے عالمی ادارے کے اجلاس نے روس کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا اور جنوبی افریقا کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ مراکش اور کمبوڈیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اورشام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 50...

ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی،ترکیہ میں زلزلے سے ایک لاکھ 73 ہزار عمارتیں تباہ ہوئیں اور متاثرہ علاقوں سے تقریبا 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے نے جہاں ہر طرف تباہی پھیلائی وہیں ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ترکیہ اور شام کے زلزلے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں صرف ترکیہ میں 44 ہزار سے زائد جان سے گئے جس کی تصدیق ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد تقریبا 6 ہزار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کی شدت 7.7 تھی جس کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جب کہ زلزلے کے بعد تقریبا 9 ہزار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد ریسکیو ورکروں، رضا کاروں اور عوام نے ترکیہ کے 11 زلزلے سے متاثرہ صوبوں میں امدادی کام کیے جب کہ ملبے تلے دبے ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ ترکیہ میں زلزلے سے ایک لاکھ 73 ہزار عمارتیں تباہ ہوئیں اور متاثرہ علاقوں سے تقریبا 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہیکہ زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1.9 ملین افراد عارضی طور پر مہاجرین کے کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کا نیا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کر نے کا...

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ملک میں نیا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سرابراہ محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ نیا ایٹمی پاور پلانٹ مکمل طور پر ایرانی ماہرین تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان میں کارون ایٹمی پاور پلانٹ کے نام سے تعمیر کیا جائے گا۔ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا کہ کارون ایٹمی پاور پلانٹ عالمی سطح پر رجسٹرڈ ہوچکا ہے۔ محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا کہ یہ کارون ایٹمی پاور پلانٹ مکمل طور سے اندرونی وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کیا جائے گا اور اس طرح ایران کو غیر ملکی ماہرین کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ محمد اسلامی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا جس کا مقصد پیداواری عمل میں ممکنہ ابہام کی روک تھام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے نے بارہا، مغربی ملکوں اور صیہونی حکومت کے دبا میں آکر ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کیبارے میں غلط بیانی سے کام لیا ہے۔ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا تہران نے ہمیشہ آئی اے ای اے کے ساتھ مثبت تعاون کیا ہے اور اس تعاون کو سیاسی دبا وسے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضر وری ہوا تو ہم پولینڈ کی سرحدوں تک بھی جاس...

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب صدر نے نئی عالمی جنگ کی روک تھام کے لیے یوکرین میں روسی فوجی اہداف کی تکمیل کو ضروری قرا یتے ہوئے کہا ہے کہ ضر وری ہوا تو ہم پولینڈ کی سرحدوں تک بھی جاسکتے ہیں، روس کی کامیابی کے بعد اگر زیلنسکی زندہ رہا تو اس کے ساتھ مذاکرات کے مشکل دور کا آغاز ہوگا ۔ دونباس ریجن میں روسی فوجی آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے پر روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب صدر دی میتری میدویدیف کا کہنا تھا کہ جنگ یوکرین میں کامیابی حتمی ہے۔ انہوں نے روسی سرحدوں پر خطرات کے خاتمے کے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ یا تو ہماری کامیابی پر ختم ہوگی یا پھر سمجھوتہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو ہمیں اپنی سرحدوں سے خطرات کو دور کرنا ہوگا اور ضروری ہوا تو ہم پولینڈ کی سرحدوں تک بھی جاسکتے ہیں۔ میدوی دیف نے جنگ یوکرین میں روسی فوج کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ روس کی کامیابی کے بعد زیلنسکی کے ساتھ مذاکرات کے مشکل دور کا آغاز ہوگا البتہ انہوں نے کہا کہ اگر زیلنسکی اس وقت زندہ رہے تب۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا کے وار پھر تیز، مزید 2 مریض لقمہ اجل...

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار پھر تیز ہونے لگے، جان لیوا وائرس سے مزید 2 مریض لقمہ اجل بن گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 019 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی آئل ریفائنری پالیسی 2023 کابینہ ک...

پاکستان کی ''آئل ریفائنری پالیسی 2023'' بالآخر مسودے کی صورت میں منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی کے سامنے پیش کر دی گئی ہے۔ یہ پیشرفت گوادر میں ایک چینی کمپنی کی طرف سے 4.5 بلین امریکی ڈالر مالیت کے آئل ریفائنری پلانٹ کے منصوبہ کے ساتھ ساتھ حب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے 10 بلین امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے آئل ریفائنری پلانٹ کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس کی باضابطہ منظوری کے بعد توقع ہے کہ کابینہ کمیٹی تیل کی صنعت میں اسٹیک ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں چھوٹ اور مراعات فراہم کرے گی۔ ریفائننگ پالیسی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک موجودہ مقامی ریفائنریز سے متعلق، اور دوسرا ملک بھر میں نئی ریفائنریوں میں سرمایہ کاری سے متعلق ہے ۔ پالیسی نے ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ایک صف سے استثنیٰ کے لیے ایک بلیو پرنٹ قائم کیا ہے۔ پالیسی میں کسٹم ڈیوٹی، سرچارجز، ودہولڈنگ ٹیکس، جنرل سیلز ٹیکس، کوئی دوسرا ایڈ ویلیورم ٹیکس، یا انسٹال کیے جانے والے آلات یا ریفائنری میں استعمال کیے جانے والے آلات کی درآمد پر کسی بھی قسم کی پیشگی شرط کے بغیر چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں، پالیسی میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی اور مقامی ٹیکسوں سے موازنہ چھوٹ کے حصول میں مدد کرے گی۔ غیر ملکی ٹھیکیداروں یا ذیلی ٹھیکیداروں کو صوبائی اور وفاقی ٹیکسوں کے حوالے سے پاکستان میں کی جانے والی تعمیرات، آپریشنز اور انجینئرنگ سے متعلق خدمات کے نفاذ کے لیے چھوٹ دستیاب ہوگی۔

گوادر پرو کے مطابق ریفائنریز کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس کی ضروریات سے مستثنیٰ ہوں گے جن میں ٹھیکیداروں یا ان کے ساتھیوں سمیت غیر رہائشی افراد کو اس منصوبے میں نصب کی جانے والی مشینری یا آلات کے حصول کے لیے ادائیگیاں کی جائیں گی۔ پالیسی کے مسودے کے مطابق اگر یکم جنوری 2023 اور 31 دسمبر 2028 کے درمیان قیمتوں کے تعین کے نظام کو کنٹرول نہیں کیا جاتا ہے، تو ریفائنریوں کو سابق ریفائنری قیمت میں مروجہ کسٹم ڈیوٹی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ گوادر پرو کے مطابق تاہم، اگر 31 دسمبر 2028 کے بعد قیمتوں کا تعین کرنے کا موجودہ طریقہ کار یا ریگولیٹڈ پرائسنگ نظام لاگو رہتا ہے، تو تیار شدہ مصنوعات کی سابق ریفائنری قیمت پر مروجہ کسٹم ڈیوٹی کے اطلاق کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس صورت میں کہ 31 دسمبر 2028 کے بعد قیمتوں کے تعین کے نظام کو غیر منظم کیا جاتا ہے، ریفائنریز اپنی مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے آزاد ہوں گی۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں، ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (IFEM) فریم ورک کے تحت 10 فیصد سے زیادہ کسٹم ڈیوٹی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو واپس کی جائے گی۔

او جی ڈی سی ایل کے ایک اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 40 سالوں میں کوئی نئی ریفائنری قائم نہیں کی گئی ہے، اور ملک کو پیٹرولیم کی اعلیٰ طلب کو پورا کرنے کے لیے یومیہ 400,000 بیرل خام تیل کو پروسیس کرنے کی صلاحیت کے حامل ایک نئے پلانٹ کی ضرورت ہے۔ موجودہ ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے سے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کی نصب شدہ صلاحیت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس وقت پاکستان کی آئل ریفائنریز پیٹرولیم مصنوعات کی سالانہ طلب کا 55 فیصد پورا کر رہی ہیں اور 1 بلین امریکی ڈالر کا زرمبادلہ بچا رہی ہیں۔ وہ روزانہ تقریباً 70,000 بیرل مقامی خام تیل اور کنڈینسیٹ استعمال کرتے ہیں اور قومی خزانے اور جی ڈی پی میں معقول حصہ ڈالتے ہوئے 100,000 سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین اور خلیجی خطے سے آنے والی آئل ریفائنریز کے لیے مراعات کی منظوری کے علاوہ، پاکستانی حکومت پانچ مقامی ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے پر زور دے رہی ہے، جس کے لیے اہم سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، ملک کی طلب کو پورا کرنے کے لیے، جو اس وقت درآمدات کے ذریعے پوری ہو رہی ہے، 300,000 سے 400,000 بیرل یومیہ کی گنجائش کے ساتھ ایک اضافی ریفائنری اور 10 سے 15 بلین امریکی ڈالر کی لاگت والی پیٹرو کیمیکل سہولت کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال میں چین سے براہ راست غیر ملکی...

پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ(بی او آئی ) نے کہا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال-23 2022 کے پہلے سات ماہ میں چین سے 200.2 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) موصول ہوئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رواں مالی سال-23 2022 میں پاکستان کو موصول ہونے والی ایف ڈی آئی میں کل 683.5 ملین امریکی ڈالر کا 29.3 فیصد حصہ چین کا ہے۔ جولائی سے نومبر تک پاکستان میں چینی براہ راست سرمایہ کاری 102.5 ملین امریکی ڈالر تھی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کو دسمبر اور جنوری میں چین سے مزید 97.7 ملین امریکی ڈالر موصول ہوئے، جس سے کل سرمایہ کاری 200.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔بی او آئی کے اعداد و شمار کے مطابق جاپان جولائی اور جنوری کے درمیان 133.9 ملین امریکی ڈالر کے ساتھ پاکستان میں دوسرا بڑا سرمایہ کار تھا، اس کے بعد سوئٹزرلینڈ 106.5 ملین امریکی ڈالر امریکی ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، متحدہ عرب امارات سے 83.2 ملین امریکی ڈالر، ہانگ کانگ ایس اے آر سی 46.4 ملین امریکی ڈالر، ہالینڈ 45 ملین ڈالر، یو کے 24 ملین امریکی ڈالر کے اور یو ایس سے 9.2 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری آئی ۔گوادر پرو کے مطابق کووڈ19 کے باوجود پاکستان کو مالی سال-22 2021 میں چین سے 531.6 امریکی ڈالر(کل کا 28.46 فی صد) ایف ڈی آئی موصول ہو ئی ، جب کہ مالی سال-21 2020 میں پاکستان کو 751.6 ملین امریکی ڈالر (41.3 فی صد) موصول ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صوبائی حکومت کی راجن پور ضمنی الیکشن ملتوی ک...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی حکومت کی این اے 193 راجن پور کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ پنجاب کی وزارت داخلہ نے این اے 193 راجن پور کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی، الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ این اے193 راجن پور میں ضمنی انتخاب(آج) اتوار کو شیڈول کے مطابق ہوگا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور کی نشست سردار جعفر خان لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193 راجن پور کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں 3 روز کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ ٹیم بلا تعطل انتخابی عمل کی نگرانی کرے گی، انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرن...

وفاقی دارالحکومت میںبارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر پل کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ، پولیس اور امدادی ٹیموں کی جانب سے دیگر مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا ۔ ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق ابھی تک تین مزدوروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھارہ کہو کی طرف نہ جائیں اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے سے اجتناب کریں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی،تحریک انصاف کے 6 رہنما اڈیالہ سے شا...

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے 6 رہنماوں کو اڈیالہ سے شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ملک گیر جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتار رہنماوں میں فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری ، صداقت عباسی ، اعجاز خان جازی، لطافت عباسی، چودھری ساجد کو اڈیالہ سے ڈسٹرکٹ شاہ پور جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے دیگر 41 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے حافظ آباد جیل منتقل کردیا گیا۔ راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنماں فیاض الحسن چوہان ،زلفی بخاری، صداقت عباسی ، وحید قاسم اور اعجاز خان جازی سمیت 100 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دی تھی ۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بدھ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے، فواد...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ جیل بھرو__زندان بھرو تحریک کا مقصد عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 200 سے زیادہ سیاسی کارکنان مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبت میں ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور صف اول کی دیگر قیادت شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان کو 28 فروری کو پی...

بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 28 فروری کوپیش ہونیکا حکم دے دیا۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت جج رخشندہ شاہین نے کی، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان 28 فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں، عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ، عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی معیشت دبا وکا شکار، آئی ایم ایف معا...

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت شدید دبا وکا شکار ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت میں بہتری کا امکان ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ امریکا ہماری برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے، امریکا سے تجارت کو فروغ دینے کیلئے کاروباری طبقے کو مراعات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ پروگرام پر مثبت پیشرفت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی، اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ-پھل اور سبزیاں-قلت

برطانیہ کے شہر مانچسٹرکی ایک سپر مارکیٹ میں سبزیوں کے خالی ہونے کے قریب شیلف دیکھے جا سکتے ہیں جہاں کچھ سپر مارکیٹوں نے سپلائی کی کمی کی وجہ سے بعض پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدودکردی ہے۔(شِنہوا)

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ-پھل اور سبزیاں-قلت

برطانیہ کے شہر مانچسٹرکی سپر مارکیٹ میں ایک گاہک سبزیوں کی خریداری کر رہا ہےجہاں کچھ سپر مارکیٹوں نے سپلائی کی کمی کی وجہ سے بعض پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدودکردی ہے۔(شِنہوا)

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں