• -, -
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر سمیت 4ملزمان عبوری...

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر حملے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کے معاملہ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر سمیت 4ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی، انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے شبیر گجر و دیگر کی جانب سے پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،ملزمان کی جانب سے سلیم لادی اور چودھری نعمان عتیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، فریقین وکلا کی جرح مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا،بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا،پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، ہنگامہ آرائی کے دوران شبیر گجر سمیت دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم سے وزیر مملکت پاور ڈویژن کی ملاقات،...

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم سے وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاور ڈویژن کے امور پر بات چیت اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حضرت عباس بن علی کا یوم ولادت آجعقیدت و احتر...

حضرت عباس بن علی کا یوم ولادت ہفتہ کوعقیدت و احترام سے منایا جائے گا،اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں جشن ولادت کی محافل،سیمینارز،کانفرنسز اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔حضرت عباس بن علی بن ابی طالب تھے آپ کی والدہ گرامی کا نام فاطمہ ام البنین تھا۔عباس بن علی حضرت امام حسین کے بھائی تھے جو کہ اپنی بہادری اور شیر دلی کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے۔کربلا میں عباس بن علی کی اپنے بھائی حضرت امام حسین کے وفاداری ضرب المثل بن گئی اس لیے وہ شہنشاہ وفا کے طور پر مشہور ہوئے ،عباس بن علی کی ولادت 4شعبان المعظم 26ھ کو ہوئی حضرت علی بن ابی طالب نے ان کی پرورش کی۔١٠ محرم الحرام کو پیاسے بچوں کیلئے پانی لاتے ہوئے انہوں نے شہادت پائی ان کا روضہ عراق کے شہر کربلا میں ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات،چارباغ میں مضرِ صحت کھانے سے ایک ہی گھر...

سوات کے علاقے چارباغ میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے25افراد کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں گھر کے بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارکھان واقعہ، بازیاب خاتون گراں ناز اور 5بچ...

بارکھان واقعے کے بعد بازیاب کرائی جانے والی خاتون گراں ناز اور 5بچوں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا،رہنما مری اتحاد جہانگیر مری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان واقعے کے بازیاب مغوی کوئٹہ میں ہمارے پاس پہنچ گئے ہیں،جہانگیر مری نے کہا کہ بازیاب کرائے گئے مغوی ابھی مری اتحاد کے عمائدین کے پاس ہیں، واقعے کے حوالے سے ہمارے مطالبات تقریبا پورے ہو گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایوانِ قلات میں جرگے کے معتبرین دھرنے میں آئیں گے، جن کی مشاورت سے دھرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گا،دوسری جانب اپنی بازیاب ہونے والی بیوی اور بچوں کو دیکھ کر خان محمد مری اشک بار ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہیمانہ تشدد، قتل اور نعشوں کی بے حرمتی نے س...

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی و تبدیلی اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بارکھان واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے،ٹوئٹر پرشیری رحمان نے اس واقعے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان واقعہ ہمارے معاشرے کے مجموعی شعور پر سوالیہ نشان ہے، بہیمانہ تشدد، قتل اور نعشوں کی بے حرمتی نے سب کا سر شرم سے جھکا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے ہیں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کر کے نعشیں کنویں میں پھینک دی جاتی ہیں،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آ رہے ہیں جو متاثرین اور ان کے خاندان پر گزری ہے اس کا کوئی ازالہ نہیں کرسکتا، اس واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لیاؤننگ ۔ بائی پیاؤ۔ ہنس

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر بائی پیاؤ کے قصبے باجیازی کے گاؤں ہونگ کن میں سیاح ہنس کو دیکھ رہے ہیں۔(شِںہوا)

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لیاؤننگ ۔ بائی پیاؤ۔ ہنس

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر بائی پیاؤ کے قصبے باجیازی کے گاؤں ہونگ کن میں ایک ہنس پرواز کررہا ہے۔(شِںہوا)

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لیاؤننگ ۔ بائی پیاؤ۔ ہنس

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر بائی پیاؤ کے قصبے باجیازی کے گاؤں ہونگ کن میں ہنس دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِںہوا)

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لیاؤننگ ۔ بائی پیاؤ۔ ہنس

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر بائی پیاؤ کے قصبے باجیازی کے گاؤں ہونگ کن میں ہنس کو چارہ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لیاؤننگ ۔ بائی پیاؤ۔ ہنس

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر بائی پیاؤ کے قصبے باجیازی کے گاؤں ہونگ کن میں ایک فوٹوگرافر ہنس کی تصاویر بنارہا ہے۔(شِںہوا)

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا مواصلاتی سیٹلائٹ روانہ کر دیا 

 
 
چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ ۔3 بی کیریئر راکٹ "چائنہ سیٹ 26" کو لیکر روانہ ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

شی چھانگ (شِںہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا ہے۔

ایک لانگ مارچ 3 بی کیریئر راکٹ " چائنہ سیٹ 26" سیٹلائٹ کو شام 7 بجکر 49 منٹ (بیجنگ وقت) پر روانہ کیا گیا۔

یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر فکسڈ ٹرمینلز کے ساتھ  گاڑیوں جہاز اور ہوائی جہاز میں نصب ٹرمینلز کو تیزرفتار براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ چین کے بڑے خلائی انفراسٹرکچر کا حصہ ہے ۔ یہ ایک نئی نسل کا اعلیٰ صلاحیت کا حامل سیٹلائٹ ہے جسے سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور مواصلاتی ترسیل کی طلب پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

یہ چین کا پہلا اعلیٰ صلاحیت کا حامل سیٹلائٹ ہے جس کی مواصلاتی صلاحیت 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ سے زائد ہے۔

یہ تیز رفتار نجی نیٹ ورک مواصلات اور مدار میں موجود سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والے اعلیٰ صلاحیت کے حامل سیٹلائٹس " چائنہ سیٹ 16" اور "چائنہ سیٹ 19" کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

وہ مشترکہ طور پر دور دراز علاقوں میں وسیع کوریج کے ساتھ محفوظ اور قابل اعتماد معلومات کی منتقلی کا فریضہ انجام دیں گے جس سے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل فرق کم ہوگا۔

یہ ہوائی سفر کے شعبے میں براڈ بینڈ مواصلات کی زبردست طلب کو مئو ثر طریقے سے پورا کریں گے اور طویل سفر میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات کے لئے نئے کاروباری ماڈل تیار کریں گے۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 463 واں مشن تھا۔

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، برآمدی کنٹرول پرضوابط کے مطابق عمل در آ...

چین کےجنوبی  صوبہ گوانگ ڈونگ  کے گوانگ ژو میں کینٹن میلے کے نام سے معروف چین کے درآمدی اور برآمدی میلہ میں اطالوی ڈیزائنر لورا من مینی (درمیان) اور ان کی چینی کاروباری شراکت دار وانگ مینگ (دائیں ،  دوسری ) 130 ویں سیشن کا دورہ کررہی ہیں ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شوون نے کہا ہے کہ چینی حکومت برآمدی کنٹرول کوبہت اہمیت دیتی ہے اورضوابط کے مطابق عمل درآمد کے لیے کاروباری اداروں کی  فعال طور پر رہنمائی کر رہی ہے ۔ 

وانگ نے  2023 ایکسپورٹ کنٹرول کمپلائنس فورم کے دوران  کہا  کہ چین کا برآمدی کنٹرول بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں کو پورا کررہا ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے  جبکہ بین الاقوامی تجارت میں سہولت کاری  فراہم کررہا   ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی  حکومت برآمدی کنٹرول پر بین الاقوامی تعاون کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور باہمی فائدے اورہر ایک کی جیت پر مبنی نتائج کے لیے کنٹرول شدہ اشیاء کی تجارت کو فروغ دیتی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین برآمدی کنٹرول کے اقدامات کے غلط استعمال، یکطرفہ پابندیوں اور بین الاقوامی قانون میں بے بنیاد وسیع تر دائرہ اختیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین کی حکومت کاروباری اداروں کے لیے اپنی رہنمائی اور مدد کو مستحکم بناتی رہے گی اور ان کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے دیہی حفظان صحت کے نظام کو فروغ دینے...

چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے  لہاسا کے گورم قصبے میں مقامی باشندوں کا اپنے نئے گھر کے باہر تصویر کیلئے  ایک انداز ۔ (شِنہوا) 

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے ملک کے دیہی علاقوں میں طبی اور صحت کے نظام کی بہتر ترقی کو فروغ دینے کے لیے رہنما اصولوں کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے عمومی دفاتر کی جانب  سے جاری کردہ  اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک کی دیہی احیائے نو  کی حوصلہ افزائی میں طبی خدمات اور حفظان صحت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

اس دستاویز میں دیہی علاقوں کے لیے ایک اعلیٰ معیار کے موزوں اورموثر طبی وحفظان صحت کے نظام کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے تاکہ یہ باشندے اپنے آس پاس کے علاقوں میں بہتر اور منظم طبی خدمات تک رسائی سے مستفید  ہوں۔

اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دیہی طب اور حفظان صحت  کے   نظام کی اصلاحات اور ترقی میں 2025 تک نمایاں پیش رفت کی جانی چاہیے جبکہ  اس دستاویز میں طبی اور حفظان صحت  کے اداروں کے زیادہ متوازن انتظام ، بہتر بنیادی ڈھانچے  اور بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے لیے بہتر صلاحیت کے ساتھ ساتھ صحت کے انتظام کو مرتب کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔

اس دستاویز میں سمارٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی  پرعمل درآمداور روایتی چینی طب  کے استعمال کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

اس دستاویز میں دیہی علاقوں میں طبی اور حفظان  صحت  سے منسلک پیشہ ور افراد کی ایک مضبوط ٹیم بنانے کے اقدامات بھی درج کیے گئے  ہیں۔

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

  امریکہ عشروں سے " جاسوس غبارے" استعمال کرر...

 
واشنگٹن (شِنہوا) امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے کہا ہے کہ امریکہ کئی عشروں سے"جاسوس غبارے" استعمال کررہا ہے۔

پہلی جنگ عظیم کے دوران  گڈ ایئر ایرو اسپیس کارپوریشن نے فوجی پے لوڈ لے جانے والے ائیرشپ بنانے کے لئے اپنے ایکرون ائیر اڈے کا استعمال کیا۔

حال ہی میں لاک ہیڈ مارٹن نے اسی ایئر اڈے کو ایروسٹیٹس چھوٹےغبارے کی تیاری کے لئے استعمال کیا۔  جو ریڈار، انفراریڈ کیمرے اور بہت کچھ اپنے پے لوڈ کے طور پر لے جاسکتے ہیں۔

رپورٹ میں جوزف ہوبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان میں سے بہت سے ہلکے اور فضا میں مار کرنے والے "جاسوس" جہاز امریکی سرحدوں کے ساتھ ملک میں خفیہ ہوائی پٹیوں میں پرواز کرنے والے منشیات اسمگلروں کا سراغ لگانے میں استعمال ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2015 میں لاک ہیڈ مارٹن نے اوہائیو کے شہر ایکرون میں ایک چھوٹے "جاسوس غبارے" کا تجربہ کیا تھا جس کا پے لوڈ خفیہ رکھا گیا تھا۔

ہوبر نے کہا ہے کہ ایروسٹیٹ کے چھوٹے ورژن مشرق وسطیٰ میں فوج دشمن کے جنگجوؤں پر نگاہ رکھنے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ یہ ایک نگراں پروگرام ہے جسے مستقل خطرے کا سراغ لگانے کا نظام کہا جاتا ہے۔

ہوبر نے مزید کہا کہ  "وہ کئی دن تک جاگتے، انہیں تیزی سے نیچے لاتے تھے اور انہیں ٹھیک کرکے دوبارہ اوپر بھیجتے تھے۔  لوگوں کو اندر آتے اور سڑک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرتے، لوگوں کو اندر داخل ہو تے اور اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے دیکھتے تھے۔

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 31 صوبائی سطح کے خطوں میں سرحد پار ای ک...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں سرحد پار ای کامرس کے فروغ کے لئے جامع آزمائشی خطوں کو صوبائی سطح کے 31 علاقوں تک توسیع دیدی گئی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئے ٹنگ نے بتایا کہ 2022 کے  اختتام کے ساتھ ریاستی کونسل نے اس قسم کے آزمائشی علاقوں کے 7 گروپس شروع کئے جس کے بعد ملک میں ایسے خطوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 165 ہوگئی۔

شو نے کہا کہ آزمائشی خطوں نے غیر ملکی تجارت کی سطح اور ڈھانچے کو مئو ثر طریقے سے برقرار رکھنے میں مدد کی اور اختراع و کاروباری ماڈل کی ترقی کو فروغ دیا ۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی سرحد پار ای کامرس کی مالیت 21.1 کھرب یوآن (تقریباً 305.67 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد زائد ہے ۔ آزمائشی خطوں کا تجارتی حجم مجموعی طور پر 90 فیصد سے زائد ہے۔

شو نے بتایا کہ وزارت ، آزمائشی  خطوں کی تعمیر کے فروغ، اہم کاروباری اداروں کے گروپ اور سرحد پار ای کامرس پر بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کا کام جاری رکھے گی۔

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، وزار...

اسلام آ باد، وزارت خا رجہ کے با ہر صحافی موجود ہیں۔(شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کواپنا سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار سمجھتا ہے اور اسے چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے۔   

ممتاز زہرہ بلوچ  سے  ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولیٹ کے  پاک۔چین تعلقات کے حوالے سے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختارریاست کے طور پر دنیا بھر سے باہمی مفاد کی بنیاد پراپنے اقتصادی شراکت داروں کے انتخاب   کا حق استعمال کرتا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ چین ایک مستقل، فراخ دل اور ثابت قدم دوست رہا ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور  اس نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، موسم گرما کے اناج اور تیل کے بیج کی فص...

فائل فوٹو، چین ، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے شہر بایان نورمیں اعلیٰ معیار کے کھیت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین خشک سالی سے نمٹنے اور موسم گرما میں اناج و تیل کے بیج کی فصل   کی کٹائی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کرے گا۔

وزارت زراعت اور دیہی امور اور تین متعلقہ سرکاری اداروں کے حال ہی میں جاری کردہ ایک منصوبے کے مطابق فصلوں کی آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر تمام علاقوں کو پیشگی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔

موسم سرما 2022 کے بعد بارش کم ہوئی ہے۔ اس لئے موسم بہار میں کچھ علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ ہے جس سے موسم گرما میں اناج و تیل کے بیج کی فصل کی کٹائی مشکل ہوسکتی ہے۔

منصوبے میں تمام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گندم اور تیل کے بیج کی اجناس کی معمول کی نشوونما کے لئے احتیاطی تدابیر پر جلد عملدرآمد کریں۔

منصوبے کے تحت خشک سالی سے بچاؤ کے لیے پانی کے ذرائع کو محفوظ بنایا جائے گا ۔ تحفظ آب کی سہولیات کی بروقت مرمت اور تعمیر کی جائے گی  ۔زرعی پیداوار جیسے بیج اور کھاد کے لیے رسد کا ذخیرہ اور تقسیم کی کوششیں کی جائیں گی۔

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ترقی کی رفتار بڑھانےکے لیے ٹرانسپورٹ نیٹ...

چین،  مشرقی  صوبہ فوجیان میں فو ژو۔شیامن  ہائی اسپیڈ ریلوے کے ایک حصہ میں چھوان ژو بے سمندر پار  پل کا ایک منظر دیکھا جا سکتاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اپنے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک اورٹرانسپورٹ خدمات کو بہتر بنانے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس حوالے سے وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایک جامع ٹرانسپورٹ نظام  کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے  گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ لی شیاؤ پھنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ چین نے 2018  تا2022 کی مدت کے دوران دنیا کے سب سے بڑے ہائی اسپیڈ ریلوے اور ایکسپریس وے نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ ایک عالمی معیار کا پورٹ کلسٹر بنایا  ہے۔

لی نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران ملک کے ٹرانسپورٹ نظام  میں مستقل اثاثوں  کی سرمایہ کاری 170 کھرب یوآن (تقریباً 24 کھرب 60ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے ۔

ملک کے جامع ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی مجموعی  لمبائی 2022 کے آخر تک 60 لاکھ کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے ۔

ریلوے نیٹ ورک کی موجودہ طوالت 1 لاکھ 55 ہزارکلومیٹر تک پہنچ گئی ہے  جس میں سے 42 ہزار کلومیٹر حصہ تیز رفتارریلو یز کا ہے۔

 ملک میں 2022 کے آخر تک مجموعی طور پر53 لاکھ  50ہزار کلومیٹر ہائی ویز تھیں جن میں سے ایکسپریس ویز کی لمبائی1 لاکھ 77 ہزار کلومیٹر تھیں۔

وزارت کے اعداد و شمار  کے مطا بق  گزشتہ سال کے آخر تک ملک بھر میں 10 ہزار۔ ٹن۔کلاس  یا اس سے زیادہ کی 2 ہزار751  بر تھس تھیں  اور 254 تصدیق شدہ سول ائیر پورٹ تھے۔

لی کے مطابق گزشتہ سال مسافروں اور مال برداری کے اہم اشار یے اور چین میں ڈاک اور ایکسپریس ترسیل کا حجم دنیا میں سرفہرست تھا۔

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا،بوسان میں ڈرون شو کوریا 2023 کا...

 
جنوبی کوریا، بوسان میں ایک شخص بوسان ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر پر ڈرون لائٹ شو کی ویڈیو ریکارڈنگ کررہا ہے۔ (شِںہوا)

بوسان، جنوبی کوریا (شِںہوا) جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ڈرون شو کوریا 2023 کے دوران بوسان ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر کے اوپر 500 ڈرونز نے لائٹ شو میں  حصہ لیا۔

جدید ترین ٹیکنالوجیز اور ماڈلزکی نمائش اور صنعت کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بغیر انسان فضائی گاڑیوں کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔

فضا میں موجود ڈرونز نے  مختلف نمونے بنائے اور رنگ بکھیرے جس نے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو دیکھنے اور تصاویر لینے کے لئے راغب کیا۔جنوبی کوریا، لوگ بوسان ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں ڈرون لائٹ شو دیکھ رہے ہیں ۔ (شِںہوا)

جنوبی کوریا، لوگ  بوسان ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں ڈرون لائٹ شو دیکھ رہے ہیں ۔ (شِںہوا)

جنوبی کوریا، بوسان میں ایک شخص بوسان ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر پر ڈرون لائٹ شو کی ویڈیو ریکارڈنگ کررہا ہے۔ (شِںہوا)

جنوبی کوریا، بوسان میں ایک خاتون بوسان ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر پر ڈرون لائٹ شو کی ویڈیو ریکارڈنگ کررہی ہے۔(شِںہوا)

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان میں برف سے ڈھکے فُوجی پہاڑ کا شاندار ن...

 
اپان، یاماناشی پریفیکچر میں جھیل یمناکاکو سے لی گئی تصویر میں فُوجی پہاڑ پر غروب آفتاب کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

یاماناشی، جاپان (شِنہوا) برف سے ڈھکا، بادلوں اور دھند سے گھرا فُوجی پہاڑ ایک خوبصورت پینٹنگ کی مانند  ہے۔ یہ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر تے ہوئے تصاویر لینے پر مجبور کرتا ہے۔ بہت سے مقامی افراد یاماناشی پریفیکچر میں جھیل کاواگوچیکو کے کنارے سے فُوجی پہاڑ کے دلکش نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

جاپان، یاماناشی پریفیکچر میں جھیل کاواگو چیکو سے لی گئی تصویر میں فُوجی پہاڑ کا دلکش نظارہ دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِںہوا)

جاپان، یاماناشی پریفیکچر میں لوگ جھیل کاواگو چیکو اور فُوجی پہاڑ کے دلکش نظارے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِںہوا)

جاپان، یاماناشی پریفیکچر میں لوگ جھیل کاواگو چیکو کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد بشمول ت...

پاکستان اس وقت کم شرح نمو، آسمان چھوتی مہنگائی، بے روزگاری، گرتی ہوئی سرمایہ کاری، وسیع ہوتا ہوا تجارتی اور مالیاتی خسارہ، غیر یقینی طور پر کم غیر ملکی ذخائر، قرضوں کا زیادہ جمع اور بیرونی عدم توازن دیکھ رہا ہے جس کی بنیادی وجہ پالیسی میں عدم مطابقت ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ریسرچ اکانومسٹ، ڈاکٹر محمود خالد نے کہا کہ یوکرین کے بحران، اجناس کی سپر سائیکل، سیاسی عدم استحکام، متضاد اقتصادی پالیسیوں، تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں معیشت کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عملدرآمد بشمول توانائی کی سبسڈی ختم کرنے سے معاشی حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید فاروق بخاری نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ نقدی کی کمی کا شکار ملک دہائیوں کی بلند افراط زر، روپے کی قدر میں بڑے پیمانے پر گراوٹ اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کے ساتھ ایک مفلوج معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کے خشک ہونے سے خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی پیداوار جاری رکھنے کی صلاحیت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں کیونکہ بینک خام مال کے درآمد کنندگان کے لیے نئے قرضے کے خطوط نہیں کھول رہے تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 10 فروری 2023 تک زرمبادلہ کے ذخائر 3.1 بلین ڈالر کی خطرناک حد تک گر چکے ہیں۔پاکستان میں معاشی غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے مالی سال 2021-22 میں 60.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ملک کے مجموعی قرضے اور واجبات 60 کھرب روپے سے زائد ہو چکے ہیں۔ وزارت خزانہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22 کے اختتام تک ہر شہری پر قرضوں کا بوجھ خطرناک حد تک 21 فیصد اضافے سے 216,708 روپے تک پہنچ گیا ہے۔معاشی بدحالی کا سبب بننے والے بڑے عوامل میں سے ایک پالیسی میں عدم مطابقت ہے۔معروف ماہر اقتصادیات اکبر زیدی نے اپنی کتاب پاکستان کی معیشت کے مسائل میں ذکر کیا ہے کہ ملک کے قیام سے لے کر اب تک متعدد اقتصادی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ اس طرح کی پالیسیوں میں ہوور کا ٹرکل ڈان ماڈل، نیشنلائزیشن، امداد پر مبنی معیشت، قلیل مدتی اور طویل مدتی قرضوں پر انحصار، سرمایہ دارانہ نظام، اور فلاحی معیشت شامل ہیں۔لہذا، مطلوبہ اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے پالیسی کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔جنوری 2023 میں، کنزیومر پرائس انڈیکس کے ذریعہ ماپا جانے والی سالانہ افراط زر 27.55 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ مئی 1975 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غربت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں

غربت کے خاتمے کی کوششیں بلند مہنگائی، سیاسی عدم استحکام اور بار بار آنے والی قدرتی آفات جیسے عوامل کی وجہ سے رک گئی ہیں۔سیاسی بے یقینی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ موثر میکرو اکنامک پالیسیوں، گڈ گورننس، انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری اور غربت کوختم کرنے میں مدد کے لیے تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔اس معاملے پر ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس، اسلام آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر اقبال نے کہا کہ پاکستان میں غربت زیادہ تر معاشی بدانتظامی کی وجہ سے ہے۔ غلط معاشی پالیسیوں کا نتیجہ اکثر غیر موثر اقتصادی پیداوار، بے روزگاری، افراط زر، آمدنی کی تقسیم میں عدم مساوات، تجارتی خسارے اور کم سرمایہ کاری کا باعث بنتا ہے۔حکومت معاشی ترقی اور استحکام کو فروغ دینے والی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے جومہنگائی کے دوران لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریبوں کی قوت خرید کو کھا لیا ہے جس نے تقریبا 39 فیصد پاکستانیوں کو کثیر جہتی غربت میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے اس کے بعد سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب ہیں۔جب ہم دیہی شہری غربت کے تخمینوں کی درجہ بندی کرتے ہیں، تو ہم دیکھتے ہیں کہ دیہی غربت شہری غربت سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ دیہی علاقوں میں اس زیادہ غربت کی وجہ وہاں رہنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے، خاص طور پر غریب، جنہیں عام طور پر صحت، تعلیم اور روزگار تک رسائی نہیں ہے۔ناصر اقبال نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غربت سے نمٹنے کے لیے بہتر گورننس، انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری اور تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون ضروری ہے۔پناہ، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، خوراک اور پینے کا پانی بنیادی انسانی حقوق ہیں، اور حکومت کو تمام لوگوں کو ان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط نگرانی کا نظام ہونا چاہیے کہ غریبوں میں سے غریب ترین افراد کو سماجی تحفظ کے پروگراموں کا پورا فائدہ ملے۔دریں اثنا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک اہلکارنے کہا کہ سے پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد جون 2023 تک 90 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ عہدیدار نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب لوگوں کو دونوں سرے پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاروبار سے کاروبار روابط اورتعاون کو فروغ دی...

چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ کاروبار سے کاروبار روابط کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے کیونکہ یہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، پلاننگ کمیشن کے سیکرٹری سید ظفر علی شاہ نے کہاکہ کاروبار سے کاروبار روابط اورتعاون کو فروغ دینا اب حکومت پاکستان کی ترجیح ہے۔"انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ جو کہ سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز کے ورکنگ گروپ کا رکن ہے، نے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے بارے میں خیالات کی سہولت کے لیے ایک سرمایہ کار فورم تیار کیا ہے جو زون کے قیام کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعے غور کے لیے موزوں اور قابل عمل مقامات کی نشاندہی کرنے کے عمل میں ہے۔بورڈنے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ایک پالیسی وضع کی ہے۔ کاروباری لبرلائزیشن، ڈی ریگولیشن، نجکاری اور سہولت کاری کو یقینی بنانے کے لیے پالیسیاں وضع کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد صنعتی، سائنسی، تکنیکی اور زرعی ترقی پر تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔ظفر علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پالیسی میں تسلسل، کاروبار کرنے میں آسانی اور ایک پائیدار اقتصادی ماڈل کی ترقی میں نجی شعبے کی شراکت کے لیے بہتر مراعات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

دریں اثنا، ڈاکٹر لیاقت علی شاہ، سینٹر آف ایکسی لینس فار چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور میں پالیسی ڈویژن کے سربراہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ فلیگ شپ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو جوسی پیک حصہ ہے، کامیابی کے ساتھ 10ویں سال میں داخل ہو گیا ہے جس نے دنیا بھر کے بہت سے رکن ممالک میں معاشروں اور نظاموں کو تبدیل کرناہے تاہم، انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح مطلق طور پر اور دیگر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کے مقابلے میں دائمی طور پر کم ہے۔ہمیں چینی کاروباری گھرانوں سے جڑنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے اور چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔لیاقت علی شاہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے بہت زیادہ سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس نے پہلے ہی ملک کو بعد میں ترقی کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔چین دوہری گردشی معیشت کے تعارف کے ساتھ اعلی درجے کی صنعتی مینوفیکچرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، اور دنیا کے دیگر ممالک میں چینی صنعتی منتقلی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ پاکستان اپنے صنعتی منظرنامے کو تیزی سے وسعت اور متنوع بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ شراکت داری کو بڑھانا چاہتا ہے تاکہ اس کی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے اور چین کی عالمی سپلائی چین کا حصہ بن سکے۔ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈکمپنی کا مجموعی منافع 2....

سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈ کی آمدنی 33 فیصد بڑھ کر 18.4 بلین روپے ہو گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 13.8 بلین روپے تھی۔کمپنی کا مجموعی منافع بھی 17فیصد بڑھ کر 2.7 بلین روپے ہو گیا جو 2.3 بلین روپے تھا۔تاہم، ٹیکس سے پہلے کا منافع 1.1 بلین روپے سے کم ہو کر CY21 کی اسی مدت میں 1.1 بلین ہو گیا۔ویلتھ پی کے کی رپورٹ کے مطابق، ٹیکس کے بعد کے منافع میں بھی 26 فیصد کی کمی ہوئی، اور مالی سال22 میں 619 ملین تک گر گئی جو کہ مالی سال21 کی اسی مدت میں 833 ملین روپے تھی۔تازہ دریافت شدہ برآمدی منڈیوں اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے برآمدی فروخت پر مارجن بڑھنے کا امکان ہے۔ تاہم، خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مہنگی ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ کی زیادہ لاگت سے مارجن اب بھی متاثر ہوں گے۔کمپنی ایک نئے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، جس کے جلد شروع ہونے کی توقع ہے، لیکن زیادہ مالیاتی اخراجات کمپنی کے نچلے حصے کو رعایت کی شرح میں اضافے کی وجہ سے کوئی ریلیف فراہم کرنے کا امکان نہیں ہے۔ سیمنٹ اور سٹیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ شرح مبادلہ میں اضافے کی وجہ سے اس منصوبے کی لاگت 9 ارب روپے کی اپنی ابتدائی پیشین گوئیوں سے بڑھ رہی ہے۔

یہ کمپنی کے قرض سے ایکویٹی تناسب میں بھی اضافہ کرے گا۔شرح سود میں اضافہ، غیر ملکی زرمبادلہ میں اتار چڑھا، سیاسی اور معاشی بدامنی، اور سیلاب کے نتیجے میں آنے والی تمام چیزیں کمپنی کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ، موجودہ معاشی حالات کی وجہ سے درکار درآمدی قوانین میں تبدیلیاں ترقیاتی اقدامات کے لیے اہم مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ، ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ، نمیر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ، اور پاکستان سنتھیٹکس لمیٹڈ کو ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈ کے حریف سمجھا جاتا ہے۔ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈ اور ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کا مارکیٹ کیپیٹل 5 بلین روپے ہے۔ پاکستان سنتھیٹکس لمیٹڈ اور نمیر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ کے پاس 6.3 بلین روپے کی سب سے بڑی مارکیٹ کیپ ہے۔خالص منافع کے مارجن میں کمی زیادہ آپریٹنگ اخراجات، اعلی مالیاتی اخراجات، یا کم فروخت کی قیمتوں جیسے عوامل کی وجہ سے تھی۔کمپنی کی مصنوعات میں سادہ فلم شامل ہے، جو گتے کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے، جنرل پیکیجنگ، تازہ پھولوں کے لیے لپیٹنے اور چپکنے والی ٹیپ میں استعمال ہوتی ہے۔ کمپوزٹ فلم، جو کنفیکشنری/بسکٹ، صابن اور پراسیسڈ فوڈ آئٹمز کی پیکنگ میں استعمال ہوتی ہے۔ سگریٹ گریڈ فلم، جو سگریٹ کو لپیٹنے کے لیے تیار کی جاتی ہے، اور موتیوں سے بھری ہوئی، جسے پراسیسڈ فوڈ، آئس بارز، کینڈیز اور گفٹ ریپرز کے لیے پیکیجنگ میٹریل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رحیم یارخان،ٹرین میں نشہ آور چائے پلا کر 4مس...

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں رحمن بابا ایکسپریس میں نوسر بازوں نے نشہ آور چائے پلا کر 4مسافروں کو لوٹ لیا،رحیم یار خان پولیس کے مطابق مسافر کراچی سے پشاور جانے والی رحمن بابا ایکسپریس میں سفر کر رہے تھے، چاروں مسافروں کو خان پور ریلوے اسٹیشن سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی،پولیس نے نوسرباز ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی جی سندھ کا غیر متعلقہ افراد کو دی گئی پو...

آئی جی سندھ نے صوبے میں غیر متعلقہ افراد کی دی گئی پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکم دے دیا،سندھ میں غیر متعلقہ افراد کو دی گئی غیرضروری پولیس سکیورٹی پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اہم احکامات جاری کیے ہیں اور محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر دی گئی پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا ہے،آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیرمتعلقہ افراد کو پولیس سکیورٹی دی گئی ہے، تمام افسران سرٹیفکیٹ جمع کرائیں کہ غیرمتعلقہ افراد کوپولیس سکیورٹی نہیں دی،انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سول ایوی ایشن نے ایئر پورٹس کا سالانہ آڈٹ شر...

پاکستان سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے ملک کے تمام ایئر پورٹس کا سالانہ آڈٹ شروع کر دیا ہے،سی اے اے کے ذرائع کے مطابق سی اے اے کا شعبہ ایس کیو ایم ایس تمام ایئر پورٹس کا آڈٹ کر رہا ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹ کا آڈٹ ہو گا، ایئر پورٹس کا سالانہ آڈٹ عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت لازمی ہوتا ہے، سی اے اے کا شعبہ ایس کیو ایم ایس آڈٹ کے دوران ایئر پورٹس پر خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اور کے پی میں انتخابات پر از خود نوٹس،...

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت شروع ہو گئی جس کے دوران پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ بنانے کی استدعا کر دی، جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 9رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہاہے،جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں،دورانِ سماعت اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے جنہوں نے عدالتِ عظمی کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی نہیں ملی، تمام فریقین کو نوٹس نہیں مل سکے،چیف جسٹس نے کہا کہ آج کی سماعت کا مقصد تمام متعلقہ حکام کو ازخود نوٹس کے متعلق اطلاع دینا تھا، فاروق ایچ نائیک اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز یہاں ہیں، گزشتہ روز جن فریقین کو نوٹس کیا ان کے وکلا موجود ہیں،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کر رہا ہوں،فاروق ایچ نائیک نے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر اعتراض اٹھا دیا ،فاروق ایچ نائیک نے پی ڈی ایم جماعتوں کا مشترکہ تحریری بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا،انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کا مشترکہ تحریری بیان عدالت میں پیش کیا اور پڑھ کر سنایا،مشترکہ تحریری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہرنقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن پہلے ہی غلام محمود ڈوگر کیس میں اس معاملے کو سن چکے ہیں، استدعا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہرنقوی خود کو ازخود نوٹس سے الگ کر لیں،انہوں نے کہا کہ ججز سے کوئی ذاتی خلفشار نہیں، جو ہدایات ملیں وہ سامنے رکھ رہا ہوں،چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک سے کہا کہ ججز کے معاملے پر پیر کو آپ کو سنیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فوج کی33 رکنی سرج اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ...

پاک فوج ریسکیو ٹیم ترکیہ سے وطن واپس پہنچ گئی، ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پاک فوج کی 33رکنی سرچ و ریسکیو ٹیم جمعہ کے روز ترکیہ سے وطن واپس پہنچی ، پاک فوج کی ٹیم نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 17روزہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی منظم ٹیم 6فروری کو ترکیہ بھجوانے کا انتظام کیا تھا، این ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122کی 53رکنی ٹیم ترکیہ بھجوانے کا بندوبست کیا تھا، وطن واپسی پر ٹیم کا استقبال وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر،پاکستان میں ترکی کے سفیر اور این ڈی ایم اے نے کیا، تقریب میں ترکیہ ایمبیسی اور وزرات خارجہ کے افسران بھی شامل تھے ، ترکیہ کے سفیر نے پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، ترکیہ کی ایمبیسی کیجانب سے پاک فورج کی ٹیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے ترکیہ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ تنظیم آفاد کیساتھ مکمل رابطے میں ہے ، ترکیہ کو این ڈی ایم اے کیجانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مری ضلع بحا...

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مری ضلع بحال کرتے ہوئے نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس تنویر سلطان نے فیصلہ سنایا،مری ضلع کا درجہ کیوں ختم کیا اس متعلق نگراں وزیر اعلی اور حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا گیا،پیپلز پارٹی رہنما شوکت ستی، سابق ایم این اے صداقت عباسی، سابق ناظم شکیل عباسی اور صدر انجمن تاجران مری اخلاق عباسی نے چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغویوں کی بازیابی، ذمہ داروں کو قانون کی گرف...

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خان محمد مری کے مغوی بچوں کی باحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کے تمام حقائق اور محرکات جلد سامنے آجائیں گے اور واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ مغوی بچوں کے حوالے سے عوام اور حکومت میں گہری تشویش پائی جاتی تھی جس کا خاتمہ ممکن ہوا ، وزیراعلی نے کہا کہ پولیس جانفشانی اور خلوص نیت سے بارکھان واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، حکومت اور حکومتی اداروں پر تحقیقات کے حوالے سے نہ تو دبا ئوہے اور نہ ہی کوئی دبائو قبول کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیراعلی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ واقعہ کے تمام حقائق اور محرکات جلد سامنے آجائیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفی منظور...

سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)آفتاب سلطان کا استعفی منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،وزارت قانون نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا،نوٹیفکیشن کے مطابق آفتاب سلطان کا استعفی 15فروری سے منظور کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا سنگین خطرے کی عل...

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کا جلسوں میں بیڈ جرنلز اور گڈ جرنلز کے بعد بیڈ ججز اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے، ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا 9رکنی بنچ کسی پارٹی کا حصہ نہیں، ملک کے آئین و قانون کے دفاع کے لیے بیٹھا ہے، ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا اور ان کے ہونے والے فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا سنگین خطرے کی علامت ہے،انہوں نے کہا کہ جرنیل اور ججز کو چوک اور چوراہے میں گینگ آف 5کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے، اگر 90دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سیاست اور سیاستدان رمضان میں تروایح پڑھیں گے،سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک و آئین بچانا ہے یا اپنی سیاست، سپریم کورٹ پر دبا ئوکے سنگین نتائج ہوں گے، مہنگائی کے خلاف بغاوت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7مارچ ک...

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں 7مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا،رانا ثنا اللہ کے خلاف 5اگست 2022کو (ق)لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے،گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔،عدالت نے تفتیشی افسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی وزیر کھیل کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، مشی...

ایرانی وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر ایران کے جنوب مرکزی علاقے میں گر گیا ،ہیلی کاپٹر میں حامد سجادی اور عملے سمیت 15افراد سوار تھے ، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو وزیر کھیل کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر صوبہ کرمان کے قصبے بافت کے ایک اسٹیڈیم میں لینڈ کر رہا تھا،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ایرانی وزیر کھیل کے مشیر اسماعیل احمدی جاں بحق ہوئے جبکہ حامد سجادی سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے،ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ وزیر کھیل حامد سجادی کے سر پر چوٹ آئی ہے انہیں اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کا چار اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا...

شمالی کوریا نے سمندر میں چار اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جمعرات کو مشرقی سمندر میں فائر کیے گئے 'Hwasal-2'میزائلوں نے 2ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے میں تین میزائلوں کا تجربہ کیا جن میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی شامل ہے،شمالی کوریا کی جانب سے کہا گیا ہے ہم نے ان تجربوں کے ذریعے دشمن قوتوں پر مہلک جوہری جوابی حملے کی اپنی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ ہم امریکا اور جنوبی کوریا جیسی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی نژاد امریکی اجئے بنگا عالمی بینک کے س...

امریکی صدر نے ماسٹرکارڈ کے سابق سربراہ اجے بنگا کو ورلڈ بینک کا سربراہ نامزد کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن کی جانب سے انڈین امریکن اجئے بنگا کو عہدہ دیے جانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات ممکن بنانا ہے،اس موقع پر صدربائیڈن نے کہا کہ بنگا کو عالمی رہنمائوں کے ساتھ کام کا وسیع تجربہ ہے،دوسری جانب جرمنی کی جانب سے بھی عالمی بینک کیسربراہ کی نامزدگی کی توقعات ہیں جب کہ جرمنی نے خاتون کو ورلڈ بینک سربراہ بنانیکی وکالت کی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اجئے بنگا کی تعیناتی مئی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ ماحولیاتی امور پر اصلاحات کے تنازع کا شکار عالمی بینک کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ ملپاس نے پچھلے ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی پنجاب میں سکھوں کی طرف سے خالصتان کا...

بھارتی پنجاب میں سکھوں کی طرف سے خالصتان کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کے حمائتیوں نے امرتسرمیں ایک بڑا احتجاج کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کی پولیس کو بیک فٹ پر کردیا،جمعرات کے ہزاروں سکھوں نے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھی لوپریت طوفان سنگھ کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا اور پرامن احتجاج اس وقت پرتشدد شکل اختیار کر گیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا،امرتسرمیں خالصتان کے حامی سکھوں کے اس احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے ایک بھارتی صحافی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ گزشتہ چند ماہ میں ہی علیحدگی پسند سکھوں کے مقبول لیڈرکے طورپر سامنے آئے ہیں اور دن بدن ان کے حامیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے،بھارتی سکھ رہنما مجیندرسنگھ سرسہ نے کہا ہے عام آدمی پارٹی پنجاب میں ایک بار پھر کانگریس کی طرح 1980جیسے حالات پیدا کررہی ہے، مذہبی تشدد کو ہوا دے کر سکھوں کی علیحدگی پسندی کا ماحول بنایا جارہا ہے،اطلاعات کے مطابق سکھ مظاہرین اورپولیس کے مابین تصادم میں دونوں طرف متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،سکھوں کے بڑھتے ہوئے احتجاج کے سامنے پولیس نے ہتھیار ڈالتے ہوئے گرفتار سکھ رہنما لوپریت طوفان سنگھ کو رہا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے بعد سکھوں نے احتجاج عارضی طورپر ختم کرکے مقامی گوردوارہ صاحب میں ڈیرہ ڈالیا ہے،مظاہرین کے مطابق جب تک پولیس لوپریت طوفان سنگھ کو رہا نہیں کرتی اس وقت تک وہ لوگ واپس نہیں جائیں گیاور مظاہرین نے امرت پال سنگھ اوران کے ساتھیوں کیخلاف درج مقدمات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،سکھوں کی اس احتجاج کے دوران امرتسر کی فضائیں خالصتان کے نعروں سے گونجتی رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا ، دو پاکستانی قیدی گوانتاموبے سے رہائ...

امریکہ نے کیوبا کے گوانتاناموبے جیل سے دو بھائیوں کو پاکستان منتقل کردیا ہے جس کے بعد گوانتاموبے میں قیدیوں کی تعداد 32 رہ گئی ہے، پینٹاگون نے عبدالربانی اور محمد ربانی کو پاکستان واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے، دونوں کو 2002میں گرفتار کیا گیا تھا،پینٹاگون کے مطابق عبدالربانی القاعدہ کا سہولت کار تھا جبکہ محمد ربانی القاعدہ کے اہم رہنمائوں کے لیے مالی اور سفری سہولتوں میں معاونت فراہم کرتا تھا،پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ پاکستان اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے قیدیوں کو ذمہ دارانہ طور پر کم کرنے اور بالآخر گوانتاناموبے مرکز بند کرنے پر مرکوز امریکی کوششوں کی حمایت کے لیے آمادگی کو سراہتا ہے،پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیل میں مجموعی طور پر اب 32قیدی باقی ہیں جن میں سے 18منتقلی کے اہل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی حملے کو ایک برس مکمل ، یوکرین نے خصوصی...

روس کے حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوکرین نے خصوصی یادگاری نوٹ جاری کر دیا،24فروری 2022کو روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے جنگ کا اعلان کیا گیا تھا ، ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرین کے مرکزی بینک نے خصوصی یادگاری نوٹ کی نقاب کشائی کی،رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے یوکرینی کرنسی ''ہروینیا''کا 20کے خصوصی نوٹ کے ایک طرف تین فوجیوں کو قومی پرچم بلند کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ نوٹ کی دوسری طرف رسی سے بندھے ہوئے دو ہاتھوں کی تصویر ہے جو مبینہ طور پر جنگی جرائم کی نشاندہی کرتی ہے،رپورٹس کے مطابق گورنر نیشنل بینک آف یوکرین نے اس حوالے سے کہا کہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ہم نے ایک یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا جو کاغذ کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر سال بھر کے جذبات، مواد اور نمایاں ہونیوالی چیزوں کی عکاسی کرے گا، اس نوٹ کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں تقریبا 8 ماہ کا وقت لگا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصری حکومت کا موٹاپے سمیت مختلف بیماریوں کا...

مصرکی حکومت نے رواں سال موٹاپے سمیت متعدد بیماریوں کا شکار افراد کو حج پر جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے ،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حج کے لیے دی جانیوالی درخواست میں ان بیماریوں سے محفوظ ہونا بھی قرار دیا گیا ہے، مصر میں حج درخواستیں آئندہ 6مارچ تک جمع کروائی جاسکیں گی ،وزارت داخلہ نے اس سال مناسک حج ادا کرنے کیلئے متعدد گروپوں کے سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ایسے افراد میں انفیکشن کے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں، پابندی میں گردے کے وہ مریض جن کے علاج کے لیے ڈائیلاسز سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے ، پھیپھڑوں کے فائبروسس اور موٹاپے کے مریض، امراض قلب کے ایڈوانس کیسز، جگر کی سروسس اور ٹیومر والے افراد شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے اور آخری مہینوں کی حاملہ خواتین ، ذہنی مریضوں اور الزائمر کے مریضوں کو بھی حج پر جانے سے روک دیا جائے گا،مصری وزارت نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ عاز مین حج حفاظتی ٹیکوں کے بنیادی کورس لازمی لگوائیں جبکہ کورونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر خوراک بھی لگی ہونا چاہیے، ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کی کاپی فراہم کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیل بھرو تحریک ختم اور ضمانت کرا ئوتحریک شرو...

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک، جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے، جیل بھرو تحریک ختم اور ضمانت کرا ئوتحریک شروع ہوچکی ہے، امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں، جیل بھرنے کی بڑھکیں رونے، "رہا کرو" اور "بیمار ہوں" کی منتوں میں بدل گئی ہیں، پولیس ہر روز زمان پارک کے باہر جیل بھرو تحریک کا اعلان کرے،امیر مقام نے کہا کہ سوات میں محمود خان کے گھر کے باہر جیل بھرو کی دعوت دی جاتی رہی لیکن وہ گھر سے باہر نہ نکلے ، عمران کے لئے جان حاضر ہونے کے دعویدارجیل جانے کے خوف سے بھاگ چکے، پی ٹی آئی کے دیگر رہنما "پلستر نیازی" کی طرح بیماریوں کے پیچھے چھپ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کر کے توڑنے کی شکای...

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کر کے توڑنے کی شکایت کرتے ہیں، نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کرتے ہیں اور خود آئین توڑنے کی شکایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا معاملہ عدالتوں میں چل رہا ہے، اس لیے وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے، گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ ہر سال نئے بچے سکولوں میں داخل ہوتے ہیں لیکن سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں پھر بھی کمی نہیں آ رہی، 2013میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کم تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنمائوں کی بازیابی کیلئ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنمائوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے 27فروری کو جواب طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی اور ولید اقبال کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ وقار مشتاق عدالت پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف کے رہنماں کو حراست میں کیسے اور کب لیا گیا؟تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ وقار مشتاق نے کہا کہ قانون کے تحفظ اور بحالی کی تحریک کے دوران حراست میں لیا گیا،جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیئے کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ پلیز مجھے گرفتار کر لیں؟ عدالت نے درخواست گزار زین قریشی سے پوچھا کیا آپ کے والد بھی گرفتار ہوئے ہیں؟زین قریشی نے جواب دیا کہ جی بالکل شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا ہوا ہے، ہمیں اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ زین قریشی اگر آپ اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو چیئرنگ کراس چلے جائیں،زین قریشی نے کہا کہ ہم تو وہاں گئے تھے، ہمیں تو گرفتار نہیں کیا گیا،جسٹس شہرام سرور نے کہا آپ تو خود گئے کہ ہمیں گرفتار کر لیں بتائیں کہ آپ خود نہیں گاڑی میں بیٹھے؟، آپ کو دکھ اس بات کا ہے کہ لاہور سے باہر لے کر گئے،درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، ہمارے 100سے زائد رہنمائوں اور کارکنوں کو حراست میں رکھا گیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سرکاری وکیل سے آج ہی جواب طلب کرے،عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم فریقین کو نوٹس کر دیتے ہیں، عدالت نے تحریک انصاف کی فوری جواب طلب کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 27فروری کو سرکاری وکیل سے رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کھیتران کی گرفتاری، مغویوں کی بازیابی انصاف...

وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ(ن)خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کھیتران کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ طاقتور پیشہ ور قاتل سردار کے خلاف مظلوم عورت کی آہ و بکا پر ریاست کو بروقت حرکت میں آنا چاہیے تھا،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مجرم اور اس کے سہولت کار روزانہ خصوصی عدالتی سماعت اور فوری فیصلہ کے حقدار ہیں، مظلوم کی پکار سنی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا پاکستان کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقا...

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے وزارتی اجلاس جاری ہے، ہم پاک، امریکا تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک، امریکا مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں، دو دہائیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے،نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں 80امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ 20ہزار سے زائد پاکستانی ملازم ہیں، امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع بارے آگاہ کیا جاتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریبا پچاس فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات سمیت دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں، طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) اور دیگر خطے کا امن خراب نہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قصة ٣ قرون .. الأمن بعد الخوف والشتات

قصة ٣ قرون .. الأمن بعد الخوف والشتات 

The story of three centuries..Security after fear

رسخت المملكة على مدى ثلاثة قرون قواعد الدولة المتماسكة التي أرست الحكم، وجعلت أمن المجتمع في مقدمة اهتماماتها مع خدمة الحرمين الشريفين، وتحقيق رغد العيش للمجتمع وسط تحديات كثيرة، لكن عُمق التلاحم الوطني وقوته كانا وراء صد أي عدوان خارجي أو محاولة لخلخلة النسيج الاجتماعي.
وليس هناك رأيان فإن يوم التأسيس هو ملحمة يحكي فصولها، ويروي تفاصيلها: الأمن بعد الخوف، والوحدة بعد الشتات، والعلم بعد الجهل، والغنى بعد الفقر، والتلاحم بعد التناحر، والائتلاف بعد الاختلاف، والانتصار بعد الانكسار.. نقشتها الأرواح المثابرة، والأجساد الصابرة، على ثرى هذه البلاد الطاهرة ، التي لم يكن لدخيل فيها غاية، ولا لمعتدٍ في ثراها مكانة، إنها دولة بينها وبين السماء صلات، ولها في العز صولات، مرت بمراحل زادت من عزيمتها وعزّزت من مكانتها وقيمتها.

ويوم التأسيس ليس مجرد تاريخ وأرقام متناثرة، و عابرة، بل مناسبة متعاظمة للاعتزاز يستلهم من خلالها الأحفاد، تضحيات الآباء والأجداد، وما ذللوه من صعوبات وتحديات، في بناء وطن يتجذّر تاريخه لثلاثة قرون من العزة والمجد والشموخ، حافلة بالعروبة الخالصة، والعقيدة الصافية.

ويفتخر السعوديون بهذا الإرث التاريخي الكبير الذي أسسه الإمام محمد بن سعود في دولة مترامية الأطراف، رسمت سجلًا حافلًا لأحداث الحياة الاجتماعية والسياسية والاقتصادية والثقافية في الجزيرة العربية منذ حكم الدولة الأولى والانطلاق من عاصمتها الدرعية، مرورًا بحكم الإمام تركي بن عبدالله بن محمد بن سعود في الدولة الثانية، وانتهاء بتأسيس الملك عبد العزيز بن عبد الرحمن الفيصل آل سعود عام 1319هـ (1902) الدولة الثالثة وتوحيدها باسم المملكة العربية السعودية، ومواصلة أبنائه الملوك المسيرة على نهجه في تعزيز بناء الدولة ووحدتها حتى عهد خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبد العزيز الذي أصدر الأمر الملكي بالاحتفاء بذكرى التأسيس ليصبح إجازة رسمية. 

ويعد يوم التأسيس ذكرى خالدة للاحتفال بتاريخ تأسيس الدولة السعودية الأولى منذ ثلاثة قرون ماضية بعد الصراعات والنزاعات؛ حيث أسس الإمام محمد بن سعود كيانًا يهدف إلى تحقيق الاستقرار والوحدة، واتخذ في هذا الوقت مدينة الدرعية عاصمة للدولة السعودية الأولى، ثم بعد ذلك توالت الإنجازات والنهضة بالمملكة على أيدي الكثير من الأئمة والملوك الحاكمين للدولة السعودية.
ويعد يوم التأسيس استذكارًا لامتداد الدولة السعودية من ثلاثة قرون، وإبرازًا للعُمق التاريخي والحضاري لها، واحتفاءً بالإرث الثقافي المتنوع، ووفاءً لمن أسهم في خدمة الوطن من الأئمة والملوك والمواطنين وفق سياسة ارتكزت على الوحدة ونشر العلم وتعزيز الثقافة، وذلك برؤيته الملهمة وقدرته وفطنته الرامية إلى التأثير، والوصول بالدولة إلى هذا العهد.

إن مَن شاهد المملكة بالأمس ويراها اليوم يعرف كم التغيير الكبير الذي حدث ويحدث على أرضها، كون هناك تغيير صنعته رؤية ٢٠٣٠ بناء دولتنا أكثر فأكثر خلال عصرنا الذي نحياه، كثير من الإنجازات والمحطات والقادة التاريخيين، والمملكة تمثل قيمة رمزية للتوازن والاعتدال سواء في موقعها أو عبر تاريخها وحضورها وعلاقتها وتأثيرها في الشرق الأوسط والعالم، وتستند المملكة في تحقيق أمجادها إلى دستورها الدين الإسلامي، وتطبيق الشريعة منهجًا وطريقًا وتنمية الإنسان وخدمة المكان ..
ومن يوم التأسيس نرى غدنا قويًا برَّاقًا كما كان ماضينا مُفعمًا بالوحدة والإيمان، والعزم القوي.. لنعتز بهذا الإرث العريق في الجزيرة العربية، وهي مناسبة تُؤكد رسوخ وثبات الدولة السعودية، وتخطّيها الزمن بصعابه ومشاقّه نحو رخاء جديد..

السعودية دولةٌ قائدة ورائدة إقليميًا، ومؤثرةٌ بشكل بالغٍ دوليًا، وهي مع «رؤية 2030»، وعرّابها، ولي العهد الأمير محمد بن سلمان، تقدم نماذج مبهرةٍ في التعامل مع جميع الملفات والقضايا، و«يوم التأسيس» وأبعاده المتعددة يأتي ضمن هذه الرؤية.
وواصل أبناء الملك عبد العزيز من ملوك السعودية المسيرة من بعده، وراهنوا على دعامتي الاستقرار والتنمية، التي منحت البلاد عقودًا من التقدم والازدهار، وأعطتها تماسكًا في بحر من التحديات والصعوبات التي أحاطت بالمنطقة وهزّت أركان دولها ورفاه شعوبها. حتى حلّ عهد الملك سلمان بن عبد العزيز، سابع ملوك السعودية، ليرعى مرحلة جديدة من تاريخ البلاد، يتولى زمامها ولي عهده الأمير محمد بن سلمان، في الجمع بين وعود المستقبل، وتجاوز كل معوقاته والخوض في جملة استحقاقاته، مع العودة إلى جذور أعمق في أقدم الحضارات التي كانت في شبه الجزيرة العربية، الجغرافيا التي تصِل بين الماضي والحاضر، والمركز الحيوي الذي يجمع ثلاث قارات، ودور رئيسي في التاريخ العالمي، وقامت الدولة السعودية منذ نشأتها على أسس قوية ناتجة من قوتها في الإدارة السياسة الناجحة وقوة التخطيط؛ بالإضافة للإرث الحضاري القوي.
وتسارعت خطى المملكة في صناعة الاقتصاد، وعزز ذلك ظهور النفط واستخراج المعادن، وتضاعفت العلاقات التجارية مع الدول العالمية، وانتشار حركة التجارة الداخلية، إضافة إلى استقطاب التقنيات العالمية والاستفادة منها داخل المملكة، وحققت المملكة معادلة متوازنة بين الأصالة والمعاصرة، من خلال رؤية واضحة للتطور والنماء، مما أنتج مجموعة من الحواضر الحديثة، والمنجزات التنموية المتنوعة.
خلال عقود قليلة، حوَّلت المملكة نفسها من دولة صحراوية إلى دولة حديثة متطورة ولاعب رئيسي على المسرح الدولي. تجسد اليوم الديناميكية المستمرة لشعب وقيادة المملكة أحد أكثر برامج التحول الوطني طموحًا في العالم؛ وهي رؤية 2030.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-اندرونی منگولیا-الکسا لیگ -کوئلے کی کان...

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقےکے الکسا لیگ میں کوئلے کی منہدم ہونے والی کان کے مقام پر امدادی کارکن جمع ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-اندرونی منگولیا-الکسا لیگ -کوئلے کی کان...

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقےکے الکسا لیگ میں کوئلے کی منہدم ہونے والی کان کے مقام پر امدادی کارکن جمع ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں