برطانیہ کے شہر مانچسٹرکی سپر مارکیٹ میں ایک گاہک سبزیوں کی خریداری کر رہا ہےجہاں کچھ سپر مارکیٹوں نے سپلائی کی کمی کی وجہ سے بعض پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدودکردی ہے۔(شِنہوا)
چین کےشمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے الکسا لیگ کے الکسا لیفٹ بینر میں منہدم ہونے والی کوئلے کی کان کے مقام پرامدادی کارکن ریڈار کی مدد سے امدادی سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 47 اب بھی لاپتہ ہیں۔(شِنہوا)
چین کےشمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے الکسا لیگ کے الکسا لیفٹ بینر میں منہدم ہونے والی کوئلے کی کان کے مقام پر کھدائی کرنے والی مشینیں کام کر رہی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 47 اب بھی لاپتہ ہیں۔(شِنہوا)
ولادیووسٹاک(شِنہوا)روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن روسکوموس نیاعلان کیا ہے کہ اس کا سویوزایم ایس-23 خلائی جہاز جمعہ کو منصوبہ بند مدار میں کامیابی کے ساتھ روانہ کر دیا گیا۔روسکوموس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سویوز-2.1اے راکٹ ایم ایس-23خلائی جہاز کو لے کرقازقستان میں بائیکونورلانچ سائٹ سے صبح3 بج کر24 منٹ ماسکو وقت(پاکستانی وقت صبح 5 بج کر 24 منٹ)پرخلا میں بھیجا گیا۔ خلائی جہاز بغیر پائلٹ بھیجا گیا ہے جو دو دنوں میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پہنچ جائے گا۔ایم ایس-23 خلائی جہاز آئی ایس ایس کو 430 کلوگرام سامان فراہم کرے گا، جس میں طبی تحقیق، خلائی اسٹیشن کی صفائی، ہوا کے معیار کی نگرانی، سائنسی تجربات کے ساتھ ساتھ خوراک اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔ایم ایس-23 خلائی جہازسے تین خلابازوں کی زمین پر واپسی کی توقع ہے جنہیں ستمبر 2022 میں ایم ایس-22 کے ذریعے آئی ایس ایس پر بھیجا گیا تھا۔ تاہم ایم ایس-22 خلائی جہازدسمبرمیں ایک چھوٹے شہابیے سے ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کے بیرونی ریڈی ایٹر میں مسئلہ پیدا ہوا تھا۔
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے ہائی لینڈ پاپوا میں فسادات پھوٹنے کے بعد جمعہ کو ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی جبکہ23 افراد زخمی ہو ئے۔ پاپوا صوبے کی پولیس کے ترجمان ایگناشیس بینی آدے پرابووکے مطابق نئے قائم شدہ صوبیمیں فسادات ایک بچے کے اغوا ہونے کی افواہ سے شروع ہوئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز صوبے کی جیاویجایا ریجنسی میں بڑے پیمانے پر 21 مکانات اور دکانیں جلا دی گئیں۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ان کارروائیوں میں ملوث افراد ان لوگوں پر مشتمل ہے جو فساد برپا کرنا چاہتے ہیں جو آ تشزدگی کا باعث بنے۔ترجمان نے بتایا کہ ہنگامے کے چند گھنٹوں بعد پولیس اہلکاروں اور فوجیوں نے صورتحال پر قابو پالیا ہے اور تقریبا 100 موبائل پولیس اہلکاروں کو جائے وقوعہ پرامن و امان برقرار رکھنے کیلئے بھیجا گیا ہے۔
سووا(شِنہوا)پیسیفک آئی لینڈز فورم (پی آئی ایف) کے رہنمائوں نے فوکوشیما کے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج سے متعلق جاپانی فیصلے میں سائنس اور ڈیٹا سے رہنمائی لینے پرزوردیا ہے۔پی آئی ایف کے رہنماں کے خصوصی اجلاس کے بعدپی آئی ایف کے سبکدوش ہونے والیچیئرمین اورفجی کیوزیر اعظم سیتیونی ربوکا نے کہا کہ حکومت جاپان کی طرف سے ایڈوانسڈ مائع پروسیسنگ سسٹم( اے ایل پی ایس) تابکار پانی سے متعلق جاری منصوبے کے حوالے سے فورم کے رہنماں نے سیاسی فیصلوں میں سائنس اور ڈیٹا کی اہمیت کو مدنظر رکھنے پر زوردیا ہے۔اس کے علاوہ پی آئی ایف کے مستقبل کے چیئر اور جزائرکوک کے وزیر اعظم مارک بران نیاس بات پر زور دیا کہ جاپان کے جوہری آلودہ گندے پانی کو محفوظ طریقے سے سمندر میں بہایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاپان کا حال ہی میں دورہ کرنے والے پی آئی ایف کے وفد میں شامل تھے جس کا مقصد تابکاری سے آلودہ گندے پانی کے ممکنہ اخراج پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرناتھا۔
یروشلم(شِنہوا)اسرائیل اور امریکہ کے محققین نے تقریبا3ہزار500سال پہلے انسانی کھوپڑی کی سرجری کے شواہد کا پتہ لگایاہے۔ امریکی سائنسی جریدے پلوس ون میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق محققین نیاسرائیل کے شمال میں واقع میگیدوکے جدید گاوں میں دو نوجوان بھائیوں کے ڈھانچے کا جائزہ لیاجو کانسی کے آخری دور(تقریبا 1550 سے 1450 قبل مسیح) کی ایک عمارت کی چھت کے نیچے دبے ہوئے تھے۔محققین کے مطابق دونوں بھائی نشوونما کے عارضے میں مبتلا تھے، اور دونوں میں ایک دائمی متعدی بیماری سے مطابقت رکھنے والی ہڈیوں کے نشوونما کے عارضے کی نشاندہی ہوئی۔تحقیق سے پتہ چلا کہ ان میں سے ایک بھائی کے کھوپڑی کے سامنے والے حصے میں ہڈی کا ایک بڑا مربع ٹکڑا کاٹا گیا تھا،یہ عمل کسی مخصوص بیماری کے علاج کا ایک طریقہ ہے جس کے دوران کھوپڑی میں سوراخ کیا جاتا ہے یا کاٹا جاتا ہے۔تاہم محققین کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے، آپریشن کامیاب نہیں ہوا تھا اور وہ شخص تھوڑی دیر بعد ہی دم توڑ گیا تھا۔
بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ اوران کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے جمعہ کو بیجنگ کے دیایوتائی سٹیٹ گیسٹ ہاس میں کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی اور ملکہ مادر نورودوم مونی ناتھ سیہانوک کے ساتھ ملاقات کی۔ صدرشی نے کہا کہ دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 65 برسوں کے دوران، بین الاقوامی صورتحال سے قطع نظر چین اور کمبوڈیا کی دوستی قائم رہی اوریہ مزید پھلی پھولی ہے اور دوطرفہ تعلقات بین الاقوامی سطح پر ایک مثال بن گئے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ اس کی وجہ پرانی نسل کے چینی رہنماوں اور سابق بادشاہ نورودوم سیہانوک کی گہری دوستی ہے جس کووقت کے ساتھ مزید مستحکم کیا گیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بادشاہ نورودوم سیہامونی اورمادرملکہ نے چین کی اصلاحات اور ترقی کا مشاہدہ کیا ہے، شی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ چین کی ترقی کا خیال رکھا ہے اور وہ چینی عوام کے اچھے دوست ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ اوران کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے جمعہ کو بیجنگ کے دیایوتائی سٹیٹ گیسٹ ہاس میں کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی اور ملکہ مادر نورودوم مونی ناتھ سیہانوک کے ساتھ ملاقات کی۔ صدرشی نے کہا کہ دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 65 برسوں کے دوران، بین الاقوامی صورتحال سے قطع نظر چین اور کمبوڈیا کی دوستی قائم رہی اوریہ مزید پھلی پھولی ہے اور دوطرفہ تعلقات بین الاقوامی سطح پر ایک مثال بن گئے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ اس کی وجہ پرانی نسل کے چینی رہنماوں اور سابق بادشاہ نورودوم سیہانوک کی گہری دوستی ہے جس کووقت کے ساتھ مزید مستحکم کیا گیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بادشاہ نورودوم سیہامونی اورمادرملکہ نے چین کی اصلاحات اور ترقی کا مشاہدہ کیا ہے، شی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ چین کی ترقی کا خیال رکھا ہے اور وہ چینی عوام کے اچھے دوست ہیں۔
میڈرڈ(شِنہوا)نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے بعد چین کو سیاحت کے لیے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے باضابطہ اجلاس میں عالمی سیاحتی تنظیم(یو این ڈبلیو ٹی او)کے ایک وفد نے شرکت کی ہے ۔اس میں شر کت کے لئے وفد سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو پہنچا۔یو این ڈبلیو ٹی او نے کہا کہ اس کی تاریخ کے بدترین بحران کے بعد چین کا دوبارہ کھلنا عالمی سیاحت کی بحالی میں گمشدہ حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔تنظیم نے عالمی سیاحتی مارکیٹ میں اس ملک کی بہت زیادہ اہمیت کے پیش نظر چین کے دوبارہ کھلنے کی اہمیت کو واضح کیا ۔چین عالمی وبائی مرض سے قبل 2019 میں دنیا کی سب سے بڑی بیرون ملک سیاحت کی منڈی تھی۔ چینی سیاحوں نے 16 کروڑ 60لاکھ بین الاقوامی دورے کیے اور 270 ارب امریکی ڈالرز خرچ کیے جس کے نتیجے میں ترقی پذیر ملکوں کی معیشتوں کو مدد ملی۔یو این ڈبلیو ٹی او کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبائی مرض کی وجہ سے سال 2020 اور 2022 کے درمیان عالمی سطح پر سیاحتی آمدنی میں تقریبا 30کھرب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا۔ تنظیم کا خیال ہے کہ چین کی سفری پابندیوں کے خاتمے سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔چینی شہریوں نے 2019 میں 6 ارب ملکی سفر کیے ہیں جس کا چین پر بھی مثبت اثر ہو گا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی بہت سی دیہی برادریوں کے لیے سیاحت روزگار اور اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک ہے۔
میڈرڈ(شِنہوا)نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے بعد چین کو سیاحت کے لیے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے باضابطہ اجلاس میں عالمی سیاحتی تنظیم(یو این ڈبلیو ٹی او)کے ایک وفد نے شرکت کی ہے ۔اس میں شر کت کے لئے وفد سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو پہنچا۔یو این ڈبلیو ٹی او نے کہا کہ اس کی تاریخ کے بدترین بحران کے بعد چین کا دوبارہ کھلنا عالمی سیاحت کی بحالی میں گمشدہ حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔تنظیم نے عالمی سیاحتی مارکیٹ میں اس ملک کی بہت زیادہ اہمیت کے پیش نظر چین کے دوبارہ کھلنے کی اہمیت کو واضح کیا ۔چین عالمی وبائی مرض سے قبل 2019 میں دنیا کی سب سے بڑی بیرون ملک سیاحت کی منڈی تھی۔ چینی سیاحوں نے 16 کروڑ 60لاکھ بین الاقوامی دورے کیے اور 270 ارب امریکی ڈالرز خرچ کیے جس کے نتیجے میں ترقی پذیر ملکوں کی معیشتوں کو مدد ملی۔یو این ڈبلیو ٹی او کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبائی مرض کی وجہ سے سال 2020 اور 2022 کے درمیان عالمی سطح پر سیاحتی آمدنی میں تقریبا 30کھرب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا۔ تنظیم کا خیال ہے کہ چین کی سفری پابندیوں کے خاتمے سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔چینی شہریوں نے 2019 میں 6 ارب ملکی سفر کیے ہیں جس کا چین پر بھی مثبت اثر ہو گا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی بہت سی دیہی برادریوں کے لیے سیاحت روزگار اور اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کی اعلی عوامی عدالت کے سابق صدر اور عدالت کے سرکردہ پارٹی اراکین گروپ کے سیکرٹری ہو یی فینگ پررشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔نگران قومی کمیشن نے ہویی فینگ کے معاملے میں اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے عہدہ کے بعد، شنشی صوبے کے شن ژو میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے کیس کا جائزہ لیا اور اسے شن ژومیونسپل انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں دائر کیا۔ اس عمل کے دوران استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی اور اس کے وکیل دفاع کی رائے سنی۔ فرد جرم کے مطابق ہویی فینگ نے اپنے سابقہ عہدوں اور طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے ناجائز فائدہ اٹھایا اور بدلے میں بھاری رقم اور قیمتی اشیا قبول کیں۔ اپنے عہدے چھوڑنے کے بعد، ہویی فینگ نے دوسروں کے لیے ناجائز فائدے حاصل کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ بھی استعمال کیا اور بدلے میں رقم اور تحائف قبول کیے۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ رشوت خوری پرہو یی فینگ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کی اعلی عوامی عدالت کے سابق صدر اور عدالت کے سرکردہ پارٹی اراکین گروپ کے سیکرٹری ہو یی فینگ پررشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔نگران قومی کمیشن نے ہویی فینگ کے معاملے میں اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے عہدہ کے بعد، شنشی صوبے کے شن ژو میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے کیس کا جائزہ لیا اور اسے شن ژومیونسپل انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں دائر کیا۔ اس عمل کے دوران استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی اور اس کے وکیل دفاع کی رائے سنی۔ فرد جرم کے مطابق ہویی فینگ نے اپنے سابقہ عہدوں اور طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے ناجائز فائدہ اٹھایا اور بدلے میں بھاری رقم اور قیمتی اشیا قبول کیں۔ اپنے عہدے چھوڑنے کے بعد، ہویی فینگ نے دوسروں کے لیے ناجائز فائدے حاصل کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ بھی استعمال کیا اور بدلے میں رقم اور تحائف قبول کیے۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ رشوت خوری پرہو یی فینگ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی بستیوں میں 7 ہزار157 نئے مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔اسرائیلی آبادکاری کے مبصرگروپ پیس نا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مغربی کنارے میں تعمیرات کی منظوری کی مجازشہری انتظامیہ کی اعلی منصوبہ بندی کونسل نے بدھ کو شروع ہونے والی دو دن کی بات چیت کے بعد عمارت کے منصوبوں کی منظوری دی۔بیان میں کیا گیا ہیکہ مجوزہ نئے مکانات میں سے 5ہزار257یونٹس کو ابتدائی منظوری کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے جبکہ 1ہزار 900 مکانات کی تعمیرشروع ہونے کے لیے درکار حتمی منظوری کا انتظارہے ۔ یہ منصوبہ 2022 میں منظور شدہ 4ہزار 427 مکانات اور 2021 میں 3 ہزار 645مکانات کے مقابلے میں حالیہ برسوں میں منظور کیے گئے سب سے بڑے آباد کاری کے توسیعی منصوبوں میں سے ایک ہے ۔ یہ اقدام وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دائیں بازو کے اتحاد کی حلف برداری کے دو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد سامنے آیا ہے جس پرانتہائی قوم پرست اور آباد کاروں کی حامی جماعتوں کا غلبہ ہے۔
بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کھلے پن اور تعاون کو مستحکم کرتے ہوئے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ اور کثیرالجہتی بین الحکومتی سائنس وٹیکنالوجی تعاون میں پیش رفت جاری رکھے گا۔ نائب وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی ژانگ گوانگ جون نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے 160 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر مبنی تعلقات قائم اور اس حوالے سے 116 بین الحکومتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ژانگ نے مزید کہا کہ 2022 میں، چین نے25 بین الاقوامی سائنس ٹیک تعاون کی دستاویزات پردستخط کیے یا تجدید کی اور کوویڈ کنٹرول، حیاتیاتی تنوع، موسمیاتی تبدیلی اور صاف توانائی جیسے شعبوں میں کئی ممالک کے ساتھ نتیجہ خیز تعاون کیا۔ نائب وزیر نے کہا کہ چین سائنس اور ٹیکنالوجی میں کھلے پن کو مزید مضبوط کرتے ہوئے کھلے پن اور اختراع کا ایک بہترماحول پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے یوکرین بحران کے حل کے لیے امن مذاکرات کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا ہے۔ چین نے جمعہ کو یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے ایک پیپرجاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ یوکرین کے بحران کا واحد قابل عمل حل بات چیت اور مذاکرات ہیں۔ پیپر میں بین الاقوامی برادری پر زوردیا گیا ہے کہ وہ امن کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کے درست نقطہ نظر پر کاربند رہے، تنازع کے فریقین کو جلد از جلد سیاسی تصفیے کی جانب بڑھنے میں مدد کرے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات اور پلیٹ فارم تشکیل دے، پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بحران کے تمام فریقوں کو عقلمندی اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو ہوا دینے اور تنا کو بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے اور بحران کو مزید بگڑنے یا یہاں تک کہ قابو سے باہر ہونے سے روکنا چاہیے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے یوکرین بحران کے حل کے لیے امن مذاکرات کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا ہے۔ چین نے جمعہ کو یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے ایک پیپرجاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ یوکرین کے بحران کا واحد قابل عمل حل بات چیت اور مذاکرات ہیں۔ پیپر میں بین الاقوامی برادری پر زوردیا گیا ہے کہ وہ امن کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کے درست نقطہ نظر پر کاربند رہے، تنازع کے فریقین کو جلد از جلد سیاسی تصفیے کی جانب بڑھنے میں مدد کرے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات اور پلیٹ فارم تشکیل دے، پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بحران کے تمام فریقوں کو عقلمندی اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو ہوا دینے اور تنا کو بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے اور بحران کو مزید بگڑنے یا یہاں تک کہ قابو سے باہر ہونے سے روکنا چاہیے۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں مال بردارٹرک اورمسافروین کیدرمیان تصادم کے نتیجیمیں کم سیکم 11 افراد ہلاک اور 10 دیگرزخمی ہو گئے۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ یہ حادثہ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریبا 85 کلومیٹر شمال میں واقع بالودابازار-بھٹاپارہ ضلع کے گاں کھماریا کی ایک مرکزی سڑک پر جمعرات کی رات پیش آیا۔ سینئر پولیس اہلکار سدھارتھا بگھیل نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں 4 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ 10 زخمیوں کو رائے پور کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ افراد ارجونی علاقے میں ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہیاورپولیس کی جانب سے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔بھارت میں جان لیوا سڑک حادثات عام ہیں، جو اکثر اوور لوڈنگ، سڑکوں کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت بھرمیں 5 لاکھ کے قریب سڑک حادثات میں ہر سال تقریبا 1 لاکھ50 ہزار افراد لقمہِ اجل بن جاتے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2022 میں بنیادی تحقیق کے لیے تقریبا 195ارب 10کروڑ یوآن(تقریبا28ارب 30کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی، جو تحقیق وترقی کے مجموعی اخراجات کا 6.3 فیصد ہے۔ وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی وانگ ژی گانگ نے جمعہ کوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2022 میں چین کے تحقیق وترقی کے کل اخراجات 30کھرب90ارب یوآن (تقریبا448ارب20کروڑڈالر)تھے جواس سال ملک کی جی ڈی پی کا 2.55 فیصد ہیں۔چین کے ہاٹ پیپرزکی تعداد 2022 میں دنیا بھر میں شائع ہونے والے اس قسم کے تحقیقی پیپرز کا41.7 فیصد تھے، جب کہ اس کے اعلی درجے کی تحقیق کا حصہ 27.3 فیصد تھا۔ ہاٹ پیپرز گزشتہ دو سالوں میں شائع ہونے والا تحقیقی کام ہے جن کا حالیہ دو ماہ میں ہم مرتبہ پیپرز کے مقابلے میں ٹاپ 0.1 فیصد میں رکھنے کے لیے کافی بار حوالہ دیا گیا ۔ وانگ نے کہا کہ چین نہ صرف بین الاقوامی سطح کی اختراعات میں اہم شراکت دار ہے بلکہ عالمی مسائل کے حل میں بھی اہم حصہ دار ہے۔
سیئول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے)نے اسٹریٹجک کروزمیزائلوں کی تجرباتی مشقیں کی ہیں جس کامقصد اس کے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کے تیز رفتارردعمل کا جائزہ لینا تھا۔سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے جمعہ کو بتایا کہ مشرقی علاقے میں کورین پیپلز آرمی کے ایک اسٹریٹجک کروز میزائل یونٹ نے صبح کے وقت مشرقی پانیوں کی طرف چار "حواسال-2" اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا جنہوں نے ہدف کوٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔رپورٹ میں کیا گیا کہ میزائلوں نے کامیابی سے اپنا مقصد حاصل کر لیا۔ جنوبی کوریا اور امریکہ نے بدھ کو پینٹاگون میں ایک مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد کیا، جس میں فرضی جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ امریکی تسلط پسندی اور جنگجویانہ ذہنیت کے موجود رہنے سے باقی دنیا میں شاید ہی امن آسکے جس کی وہ حقدار ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے اس دعوی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ چین اور روس کا ایک وژن ہونے پر امریکہ کو تشویش ہے۔وانگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات غیروابستگی، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو ہدف نہ بنانے کی بنیاد پر استوار ہیں اور یہ عالمی امن واستحکام کے لیے سازگار عنصر ہے جس پر تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حقیقت میں امریکہ نے دنیا میں امن اور استحکام کے لیے تباہ کن کردار ادا کیا ہے۔اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکہ اپنی 240 سے زائد سالوں کی تاریخ میں صرف 16 سال تک حالت جنگ میں نہیں رہا ، اورجنگ عظیم دوم کے بعد کے تمام مسلح تنازعات میں اس کا 80 فیصد حصہ ہے، وانگ نے کہا کہ امریکہ دنیا میں کشیدگی کوہوا دینے والا سرفہرست ملک ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ امریکی تسلط پسندی اور جنگجویانہ ذہنیت کے موجود رہنے سے باقی دنیا میں شاید ہی امن آسکے جس کی وہ حقدار ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے اس دعوی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ چین اور روس کا ایک وژن ہونے پر امریکہ کو تشویش ہے۔وانگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات غیروابستگی، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو ہدف نہ بنانے کی بنیاد پر استوار ہیں اور یہ عالمی امن واستحکام کے لیے سازگار عنصر ہے جس پر تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حقیقت میں امریکہ نے دنیا میں امن اور استحکام کے لیے تباہ کن کردار ادا کیا ہے۔اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکہ اپنی 240 سے زائد سالوں کی تاریخ میں صرف 16 سال تک حالت جنگ میں نہیں رہا ، اورجنگ عظیم دوم کے بعد کے تمام مسلح تنازعات میں اس کا 80 فیصد حصہ ہے، وانگ نے کہا کہ امریکہ دنیا میں کشیدگی کوہوا دینے والا سرفہرست ملک ہے۔
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجا نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے حساب چکتا کرنے کی ٹھان لی،تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی پالیسیز پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کو مسلسل شکستوں کے بعد انہیں حساب چکتا کرنے کا موقع مل گیا ہے،وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا کہ سفارشی ہونے کی وجہ سے رمیز صرف سلپ میں فیلڈنگ کرتے تھے،کنگز کو اس بار ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گرائونڈ پر زیر کیا، میچ کے دوران جیت کے امکانات دیکھتے ہوئے مسکراتے نظر آنے والے کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم شکست پر مایوس نظر آئے اور کرسی کو لات ماردی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھیء وائرل ہوئی،اس حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ باہر بیٹھ کر تو آپ کچھ نہیں کرسکتے، آپ نے جو کھلاڑی خود منتخب کیے ان کو سپورٹ بھی کرنا چاہیے،ٹھنڈے دل و دماغ سے معاملات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسا ردعمل صرف مایوسی پھیلانے کا سبب ہی بن سکتا ہے جبکہ دیکھنے میں بھی ایسی حرکات اچھی نہیں لگتیں، اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو بہتر ہے کہ عوام کے سامنے نہ آئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ اسٹارٹ اچھا ہوا لیکن فنش اچھا نہیں کرسکے تھے، اوپر نیچے وکٹ گرنے کی وجہ سے مشکل ہوئی،پی ایس ایل میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ صورتحال ایسی ہوئی تھی کہ کھیل کو آخر تک لے جاں، میرا کام ہے پرفارم کرنا، کوشش ہوتی ہے کہ ہر جگہ سو فیصد دوں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 58 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بابراعظم مسکرا کر بولے 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیل لوں؟ان کا کہنا تھا کہ لوگ تو باتیں کرتے رہتے ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ چیزیں میرے ہاتھ میں ہوں تو فنش کر کے آئوں، ابتدائی 10 اوورز میں میرا اسٹرائیک ریٹ 160 تھا، جب اوپر سے وکٹ گر جاتی ہیں تو اسٹرائیک ریٹ متاثر ہوتا ہے،بابراعظم کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی بولنگ بری نہیں لیکن میری لیے تشویش کی بات فیلڈنگ ہے میں آج اپنے کھیل کے پہلے حصے سے مطمئن ہوں لیکن دوسرے حصے سے نہیں، کم ٹوٹل ہوتا ہے تو فیلڈنگ میں زیادہ جان مارنا پڑتی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فارمیٹ میں فیلڈنگ کا کافی اہم کردار ہوتا ہے، ہم نے فیلڈنگ میں کچھ مواقع ضائع کئے، جتنا جلدی ریکور کریں گے، ہماری ٹیم کیلئے اتنا ہی اچھا ہوگا،انہوں نے کہا کہ آج حسن علی کے اسپیل نیپورا گیم چینج کردیا، حسن کم بیک کررہا ہے، جان لگا کر بولنگ کر رہا تھا، میں اس سے بات کر رہا تھا، پریشر ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا مگر وہ پریشر میں نہیں آیا،بابر اعظم نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں مختلف شاٹس کی اہمیت ضرور ہے اور پلیئر اپنے شاٹس بہتر کرتے رہتے ہیں لیکن ایک پلیئر اپنے نیچرل شاٹس کھیلتے ہوئے بھی اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کو چیلنج کرتے ہیں تو ٹورنامنٹ کو ہائپ ملتی ہے، ہر پلیئر اپنی فرنچائز کیلئے اپنا بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے، میں ہر طرح کے چیلنج کو مثبت انداز میں لیتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ حارث سمیت تمام نوجوان پلیئرز سے تجربہ شیئر کروں، حارث کوشش کرتا ہے دوسری ٹیم پر پریشر ڈالے، حارث فنش اچھا نہیں کر پا رہا اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ اننگ کو لمبا لے کر جائے، جتنا آپ نوجوان پلیئرز کو سکھائیں گے اتنا پاکستان کو ہی فائدہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ)کے آٹھویں سیزن کے میچز لاہور میں دیکھنے والوں نے اگر اسٹیڈیم میں کچرا پھینکا تو انہیں جرمانہ دینا پڑے گا،سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)بابرصاحب دین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے حوالے سے پلان تیار کیا گیا،ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈیکلیئر کردیا گیا ہے جس کے تحت اسٹیڈیم میں گندگی پھیلانے والے تماشائی کو 100روپیجرمانہ ہوگا،بابر صاحب دین نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے 12 انکلوژرز کی صفائی کا کامہفتہ (آج) تک مکمل کرلیاجائیگا، 125سے زائد ملازمین اسٹیڈیم کے اندر اور 70باہرتعینات ہیں،سی ای او کے مطابق تماشائیوں کی پارکنگ اور ملحقہ راستوں پر 110ورکرز تعینات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8کی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی پیٹر ہیٹزوگلو نے اردو اور مقامی زبان بھی سیکھ لی،پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر پیٹر ہیٹزوگلو کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں فرنچائز کے ساتھ کام کے تجربے کے ساتھ پاکستان کے لوگوں کی تعریف کرتے دیکھا گیا،پیٹر کا کہنا تھا پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور یہاں کے لوگ بھی بے حد بہت اچھے ہیں،آسٹریلوی کرکٹر نے پشاور زلمی کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اچھا موقع ہے ایک ہی فرنچائز میں3انٹرنیشنل کپتان ایک ساتھ کام کررہے ہیں،پیٹر نے نوجوان کھلاڑی محمد حارث کی بیٹنگ کی بھی تعریف اور ساتھ ہی کہا کہ پاکستان میں انہوں نے مقامی زبان پشتو میں حال احوال پوچھنا سیکھ لیا ہے، یہی نہیں اردو میں سلام کرنا ، سلام کا جواب دینا اور شکریہ ، انشا اللہ جیسے الفاط بھی سیکھے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پراپرٹی کے بزنس میں دلچسپی لینا شروع کردی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ممبئی کے قریب ایک نئی آبادی میں 6 کروڑ بھارتی روپے کا بنگلہ خریدا ہے جو 2 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جب کہ بنگلے میں 400 اسکوائر فٹ کا سوئمنگ پول بھی ہے،رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سیریز میں مصروف ہونے کے باعث ویرات کوہلی کے بھائی نے 36لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی دی،ویرات کوہلی کا یہ لگژری بنگلہ علی باغ میں ہے، اسپیڈ بوٹ سے ممبئی کا فاصلہ 15 منٹ کا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی اسی علاقے میں یہ دوسری پراپرٹی ہے، 19.24کروڑ بھارتی روپے میں انہوں نے 36 ہزار اسکوائر فٹ کا فارم ہاس خریدا ،اس پراپرٹی کی بھی 1.15 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیوٹی ویرات کے بھائی نے دی،اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما بھی 2021 میں چار ایکڑ زمین خرید چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جگہ اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز فیملی میی بیماری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پیٹ کمنز تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارت واپس نہیں پہنچ سکیں گے اور ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کمنز کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے،پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت واپس جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، والدہ بیمار ہیں، میں نے مناسب سمجھا ہے کہ فیملی کے ساتھ رہوں ،کرکٹ آسٹریلیا اور فیملی کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ کے معروف ٹینس سٹار اور نمبر ون کھلاڑی کیمرون نوری ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ،ایونٹ میں سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں کیمرون نوری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھیاگو مورا مونٹیرو کو سیدھے سیٹس میں 5-7 اور 5-7 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چان ہا چنگ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار لتیشا چن پر مشتمل چائینز تاپئے کی جوڑی ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے )دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی،ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں فاتح جوڑی نے کو کو گف اور جیسیکاپیگولا پر مشتمل امریکی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،کوارٹر فائنل میچ میں چان ہا چنگ اور لتیشا چن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کو کو گف اور جیسیکاپیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے اے ٹی پی قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، آج ہونیوالے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 26 سالہ حریف فرانسیسی کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو 6-4، 1-6 اور 2-6 سے ہرا دیا ،35سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے گزشتہ سال جون کے بعد اپنے پہلے اے ٹی پی سیمی فائنل میں رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہیں ، اینڈی مرے کا سیمی فائنل میں مقابلہ جمہوریہ چیک کے کھلاڑی جیری لہیکا سے ہو ہوگا ،کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد اپنے ایک بیان میں سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے نے کہا کہ رواں سال کا آغاز بہت اچھا رہا ، آسٹریلین اوپن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک بڑا مقصد لے کر چل رہا ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ آخری بار سٹٹ گارٹ اوپن میں کسی اے ٹی پی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بارکھان سے بازیاب خان محمد مری کی فیملی کی ان سے ملاقات کرادی گئی،پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر خان محمد مری کو اہلخانہ سے ملوایا گیا، وہ اور ان کے اہل خانہ پولیس کی تحویل میں آگئے ہیں،پولیس حکام کا کہنا تھاکہ بازیاب خاتون اور بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12کی عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں ان کے مجسٹریٹ کے روبرو بیانات قلمبند کیے جائیں گے،پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والوں کے ڈی این اے اور جنسی زیادتی کے حوالے سے نمونے لیے جائیں گے، قانونی تقاضوں کے بعد بازیاب افراد کو خان محمد مری کے حوالے کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریکِ انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے رانا مدثر ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کی آڈیو ٹیپ کر کے لیکس کی جا رہی ہے، آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،استدعا کی گئی کہ آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے ہائیکورٹ کے سینیئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور پی ٹی اے کو آڈیو لیک کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا ہے۔ایک لانگ مارچ 3 بی کیریئر راکٹ " چائنہ سیٹ 26" سیٹلائٹ کو شام 7 بجکر 49 منٹ (بیجنگ وقت) پر روانہ کیا گیا۔یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر فکسڈ ٹرمینلز کے ساتھ گاڑیوں جہاز اور ہوائی جہاز میں نصب ٹرمینلز کو تیزرفتار براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کرے گا۔یہ چین کے بڑے خلائی انفراسٹرکچر کا حصہ ہے ۔ یہ ایک نئی نسل کا اعلی صلاحیت کا حامل سیٹلائٹ ہے جسے سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور مواصلاتی ترسیل کی طلب پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔یہ چین کا پہلا اعلی صلاحیت کا حامل سیٹلائٹ ہے جس کی مواصلاتی صلاحیت 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ سے زائد ہے۔یہ تیز رفتار نجی نیٹ ورک مواصلات اور مدار میں موجود سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والے اعلی صلاحیت کے حامل سیٹلائٹس " چائنہ سیٹ 16" اور "چائنہ سیٹ 19" کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔وہ مشترکہ طور پر دور دراز علاقوں میں وسیع کوریج کے ساتھ محفوظ اور قابل اعتماد معلومات کی منتقلی کا فریضہ انجام دیں گے جس سے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل فرق کم ہوگا۔یہ ہوائی سفر کے شعبے میں براڈ بینڈ مواصلات کی زبردست طلب کو مئو ثر طریقے سے پورا کریں گے اور طویل سفر میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات کے لئے نئے کاروباری ماڈل تیار کریں گے۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 463 واں مشن تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شوون نے کہا ہے کہ چینی حکومت برآمدی کنٹرول کوبہت اہمیت دیتی ہے اورضوابط کے مطابق عمل درآمد کے لیے کاروباری اداروں کی فعال طور پر رہنمائی کر رہی ہے ۔ وانگ نے2023 ایکسپورٹ کنٹرول کمپلائنس فورم کے دوران کہا کہ چین کا برآمدی کنٹرول بین الاقوامی عدم پھیلا کی ذمہ داریوں کو پورا کررہا ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے جبکہ بین الاقوامی تجارت میں سہولت کاری فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت برآمدی کنٹرول پر بین الاقوامی تعاون کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور باہمی فائدے اورہر ایک کی جیت پر مبنی نتائج کے لیے کنٹرول شدہ اشیا کی تجارت کو فروغ دیتی ہے۔وانگ نے کہا کہ چین برآمدی کنٹرول کے اقدامات کے غلط استعمال، یکطرفہ پابندیوں اور بین الاقوامی قانون میں بے بنیاد وسیع تر دائرہ اختیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔وانگ نے کہا کہ چین کی حکومت کاروباری اداروں کے لیے اپنی رہنمائی اور مدد کو مستحکم بناتی رہے گی اور ان کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی حکام نے ملک کے دیہی علاقوں میں طبی اور صحت کے نظام کی بہتر ترقی کو فروغ دینے کے لیے رہنما اصولوں کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے عمومی دفاتر کی جانب سے جاری کردہ اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک کی دیہی احیائے نو کی حوصلہ افزائی میں طبی خدمات اور حفظان صحت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔اس دستاویز میں دیہی علاقوں کے لیے ایک اعلی معیار کے موزوں اورموثر طبی وحفظان صحت کے نظام کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے تاکہ یہ باشندے اپنے آس پاس کے علاقوں میں بہتر اور منظم طبی خدمات تک رسائی سے مستفید ہوں۔اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دیہی طب اور حفظان صحت کے نظام کی اصلاحات اور ترقی میں 2025 تک نمایاں پیش رفت کی جانی چاہیے جبکہ اس دستاویز میں طبی اور حفظان صحت کے اداروں کے زیادہ متوازن انتظام ، بہتر بنیادی ڈھانچے اور بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے لیے بہتر صلاحیت کے ساتھ ساتھ صحت کے انتظام کو مرتب کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔اس دستاویز میں سمارٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پرعمل درآمداور روایتی چینی طب کے استعمال کو اجاگر کیا گیا ہے ۔اس دستاویز میں دیہی علاقوں میں طبی اور حفظان صحت سے منسلک پیشہ ور افراد کی ایک مضبوط ٹیم بنانے کے اقدامات بھی درج کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے کہا ہے کہ امریکہ کئی عشروں سے"جاسوس غبارے" استعمال کررہا ہے۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران گڈ ایئر ایرو اسپیس کارپوریشن نے فوجی پے لوڈ لے جانے والے ائیرشپ بنانے کے لئے اپنے ایکرون ائیر اڈے کا استعمال کیا۔حال ہی میں لاک ہیڈ مارٹن نے اسی ایئر اڈے کو ایروسٹیٹس چھوٹیغبارے کی تیاری کے لئے استعمال کیا۔ جو ریڈار، انفراریڈ کیمرے اور بہت کچھ اپنے پے لوڈ کے طور پر لے جاسکتے ہیں۔رپورٹ میں جوزف ہوبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان میں سے بہت سے ہلکے اور فضا میں مار کرنے والے "جاسوس" جہاز امریکی سرحدوں کے ساتھ ملک میں خفیہ ہوائی پٹیوں میں پرواز کرنے والے منشیات اسمگلروں کا سراغ لگانے میں استعمال ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2015 میں لاک ہیڈ مارٹن نے اوہائیو کے شہر ایکرون میں ایک چھوٹے "جاسوس غبارے" کا تجربہ کیا تھا جس کا پے لوڈ خفیہ رکھا گیا تھا۔ہوبر نے کہا ہے کہ ایروسٹیٹ کے چھوٹے ورژن مشرق وسطی میں فوج دشمن کے جنگجوں پر نگاہ رکھنے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ یہ ایک نگراں پروگرام ہے جسے مستقل خطرے کا سراغ لگانے کا نظام کہا جاتا ہے۔ہوبر نے مزید کہا کہ "وہ کئی دن تک جاگتے، انہیں تیزی سے نیچے لاتے تھے اور انہیں ٹھیک کرکے دوبارہ اوپر بھیجتے تھے۔ لوگوں کو اندر آتے اور سڑک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرتے، لوگوں کو اندر داخل ہو تے اور اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے دیکھتے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں سرحد پار ای کامرس کے فروغ کے لئے جامع آزمائشی خطوں کو صوبائی سطح کے 31 علاقوں تک توسیع دیدی گئی ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئے ٹنگ نے بتایا کہ 2022 کے اختتام کے ساتھ ریاستی کونسل نے اس قسم کے آزمائشی علاقوں کے 7 گروپس شروع کئے جس کے بعد ملک میں ایسے خطوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 165 ہوگئی۔شو نے کہا کہ آزمائشی خطوں نے غیر ملکی تجارت کی سطح اور ڈھانچے کو مئو ثر طریقے سے برقرار رکھنے میں مدد کی اور اختراع و کاروباری ماڈل کی ترقی کو فروغ دیا ۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی سرحد پار ای کامرس کی مالیت 21.1 کھرب یوآن (تقریبا 305.67 ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد زائد ہے ۔ آزمائشی خطوں کا تجارتی حجم مجموعی طور پر 90 فیصد سے زائد ہے۔شو نے بتایا کہ وزارت ، آزمائشی خطوں کی تعمیر کے فروغ، اہم کاروباری اداروں کے گروپ اور سرحد پار ای کامرس پر بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کا کام جاری رکھے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کواپنا سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار سمجھتا ہے اور اسے چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ سے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولیٹ کے پاک۔چین تعلقات کے حوالے سے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختارریاست کے طور پر دنیا بھر سے باہمی مفاد کی بنیاد پراپنے اقتصادی شراکت داروں کے انتخاب کا حق استعمال کرتا ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ چین ایک مستقل، فراخ دل اور ثابت قدم دوست رہا ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین خشک سالی سے نمٹنے اور موسم گرما میں اناج و تیل کے بیج کی فصل کی کٹائی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کرے گا۔وزارت زراعت اور دیہی امور اور تین متعلقہ سرکاری اداروں کے حال ہی میں جاری کردہ ایک منصوبے کے مطابق فصلوں کی آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر تمام علاقوں کو پیشگی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔موسم سرما 2022 کے بعد بارش کم ہوئی ہے۔ اس لئے موسم بہار میں کچھ علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ ہے جس سے موسم گرما میں اناج و تیل کے بیج کی فصل کی کٹائی مشکل ہوسکتی ہے۔منصوبے میں تمام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گندم اور تیل کے بیج کی اجناس کی معمول کی نشوونما کے لئے احتیاطی تدابیر پر جلد عملدرآمد کریں۔منصوبے کے تحت خشک سالی سے بچا کے لیے پانی کے ذرائع کو محفوظ بنایا جائے گا ۔ تحفظ آب کی سہولیات کی بروقت مرمت اور تعمیر کی جائے گی ۔زرعی پیداوار جیسے بیج اور کھاد کے لیے رسد کا ذخیرہ اور تقسیم کی کوششیں کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اپنے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک اورٹرانسپورٹ خدمات کو بہتر بنانے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اس حوالے سے وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایک جامع ٹرانسپورٹ نظام کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ لی شیا پھنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین نے 2018 تا2022 کی مدت کے دوران دنیا کے سب سے بڑے ہائی اسپیڈ ریلوے اور ایکسپریس وے نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ ایک عالمی معیار کا پورٹ کلسٹر بنایا ہے۔لی نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران ملک کے ٹرانسپورٹ نظام میں مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری 170 کھرب یوآن (تقریبا 24 کھرب 60ارب امریکی ڈالر)سے تجاوز کر گئی ہے ۔ملک کے جامع ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 2022 کے آخر تک 60 لاکھ کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے ۔ریلوے نیٹ ورک کی موجودہ طوالت 1 لاکھ 55 ہزارکلومیٹر تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 42 ہزار کلومیٹر حصہ تیز رفتارریلو یز کا ہے۔ملک میں 2022 کے آخر تک مجموعی طور پر53 لاکھ 50ہزار کلومیٹر ہائی ویز تھیں جن میں سے ایکسپریس ویز کی لمبائی1 لاکھ 77 ہزار کلومیٹر تھیں۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطا بق گزشتہ سال کے آخر تک ملک بھر میں 10 ہزار۔ ٹن۔کلاس یا اس سے زیادہ کی 2 ہزار751 بر تھس تھیں اور 254 تصدیق شدہ سول ائیر پورٹ تھے۔لی کے مطابق گزشتہ سال مسافروں اور مال برداری کے اہم اشار یے اور چین میں ڈاک اور ایکسپریس ترسیل کا حجم دنیا میں سرفہرست تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ڈرون شو کوریا 2023 کے دوران بوسان ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر کے اوپر 500 ڈرونز نے لائٹ شو میں حصہ لیا۔جدید ترین ٹیکنالوجیز اور ماڈلزکی نمائش اور صنعت کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بغیر انسان فضائی گاڑیوں کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔فضا میں موجود ڈرونز نے مختلف نمونے بنائے اور رنگ بکھیرے جس نے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو دیکھنے اور تصاویر لینے کے لئے راغب کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برف سے ڈھکا، بادلوں اور دھند سے گھرا فوجی پہاڑ ایک خوبصورت پینٹنگ کی مانند ہے۔ یہ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر تے ہوئے تصاویر لینے پر مجبور کرتا ہے۔ بہت سے مقامی افراد یاماناشی پریفیکچر میں جھیل کاواگوچیکو کے کنارے سے فوجی پہاڑ کے دلکش نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گائوں 23/1RBمیں واقع گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے 3افراد ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ،ریسکیو زرائع کے مطابق مقامی افراد نے چھت کے نیچے سے دبنے والے افراد کو فوری نکال لیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر اوکاڑہ سے 2 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کی گئیں ،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاتون اور مرد سمیت دو افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کردیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق نعش کو ضروری کارروائی کرنیکے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے ، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت عابدہ زوجہ ندیم (35سال تقریبا)سکنہ 23/1RBکے نام سے ہوئی ہے ، زخمیوں میں ارشد ولد اصغر (28سال تقریبا) اور نجمہ زوجہ ریاض (40سال تقریبا)سکنہ 23/1RB کے نام سے ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تھانہ مارگلہ کے علاقے سے 14سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا،اغوا کار والدہ پر تشدد کرتے رہے اور دن دیہاڑے بچی کو اغوا کر کے لے گئے ، مارگلہ پولیس نے مغوی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان دن دیہاڑے اسلام آباد کے پوش سیکٹر سے بچی کو اغوا کر کے لے گئے، جس گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے اسکا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا،اغوا کی گئی بچی کے والد نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کی شناخت حاصل کر لی لیکن گرفتاری نہ ہوسکی ، اسلام آباد میں آئے روز اغوا کی وارداتیں پولیس کے لئے سوالیہ نشانپولیس کارروائی کرنے کے لئے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی، انتخابات وقت پر ہوں گے، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جس کو کیس میں پارٹی بنایا گیا ہو وہ اعتراض کر سکتا ہے، سپریم کورٹ نے معاملہ اٹھالیا ہے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن ہوئے اور میں لڑا تو ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنوں میں تعلیم اداروں کی موجود صورتحال اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر نے رانا تنویر حسین کو بنوں میں تعلیم اداروں کی موجود صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بنوں اور ملحقہ اضلاع میں تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے استاتذہ کی اپ گریڈیشن اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لیے کہا۔ڈپٹی اسپیکر نے وفاقی وزیر سے بنوں اور ملحقہ اضلاع میں ٹیکنیکل کالجز کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنوں اور ملحقہ اضلاع کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں ان نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم سے آراستہ کر کہ تربیت یافتہ افرادی قوت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جو بیرون ملک خدمات سر انجام دے کر ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی اسمبلی میں وزیر دفاع نے پاکستان کی موجودہ حالات کاذمہ دار عدلیہ کو قراردیتے ہوئے کہاکہ جب ججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو ہم سوال اٹھائیں گے۔پچھلے آٹھ ماہ میں عدلیہ نے جو حالات پیدا کئے ہیں اس کا ازالہ کرے،کچھ ججز پر تنقید کی جاتی ہے تو کچھ پر کیوں نہیں ہوتی؟جسٹس ثاقب اورجسٹس کھوسہ پرتنقید ہوتی ہے توجسٹس ناصرالملک پرکیوں نہیں ہوتی؟ یہ سوال عدلیہ کے لیے ہے کہ آخر ایسا کیوں ہے۔پاکستان کی پہلی سیاسی شہادت بھٹو کی اور پہلی آئینی شہادت نواز شریف کی عدلیہ نے کی تھی ،سپریم کورٹ کی جانب سے سوموٹو کیس سے متعلق کچھ سوالات اٹھائے گئے ہیں، اس کے اثرات موجودہ حالات کے ساتھ مستقبل پر بھی منفی پڑ سکتے ہیں۔پاکستان کی بنیادوں میں سیاسی ورکرز وں کا خون ہے پاکستان بنانے والے عمران خان کی طرح اسپانسرڈ لوگ نہیں تھے۔ہم عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے لیکن جو چار سال حکمران رہے ان کا خمیازہ بھگت رہے ہیںہم ماضی کی حکومت کا گند صاف کر رہے ہیں۔جمعہ کوقومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سوموٹو کیس سے متعلق کچھ سوالات اٹھائے گئے ہیں، اس کے اثرات موجودہ حالات کے ساتھ مستقبل پر بھی منفی پڑ سکتے ہیں، پورا سپریم کورٹ بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرے، مختلف فریق سے پوچھے اور ایسا حل دے جو آنے والے وقت میں آب حیات ہواورمسائل کے لیے تریاق کا کام کرئے ۔ نواز شریف کی حکومت ختم کرکے زیادتی کی گئی، میں اپنی حدود کراس کرنا نہیں چاہتا، میں تنقید کرنا نہیں چاہتا، اچھی بات یہ ہے کہ 9 رکنی بینچ بنایا گیا ہے، یہ فیصلہ 9 ججز نہیں بلکہ فل کورٹ کو سننا چاہیے، پوری کورٹ فریقین کو سن کر فیصلہ کرے، پوری قوم عدالتی فیصلوں سے متاثر ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ایک شکایت رہتی ہے کہ پارلیمنٹیرینز ججز کا نام لیکر تنقید کرتے رہتے ہیں، کچھ ججز پر تنقید کی جاتی ہے تو کچھ پر کیوں نہیں ہوتی؟جسٹس ثاقب اورجسٹس کھوسہ پرتنقید ہوتی ہے توجسٹس ناصرالملک پرکیوں نہیں ہوتی؟ یہ سوال عدلیہ کے لیے ہے کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ جب ججز ہماری حدود میں داخل ہونگے تو ہم بھی سوال اٹھائیں گے۔ عدالت میں ایک سوال یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ دو اسمبلیوں کی تحلیل درست ہوئی ہے یا نہیں؟آئین کو ری رائٹ کرنا عدلیہ کا کام نہیں ہے،جس طرح آرٹیکل 63 کو ری رائٹ کیا گیا ہے یہ اس کے اثرات ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ امریکا نے سازش کی، اب کہتا ہے کہ امریکا نہیں جنرل باجوہ نے سازش کی،جنرل باجوہ نے تو نواز شریف کو جیل میں ڈالا تھا،ایک مہینے میں تو چھت کا لینٹر بھی اتر جاتا ہے، اس کی ٹانگ کا پلاسٹر چھ مہینے میں بھی نہیں اترا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایک سوموٹو لے کر کچھ سوالات مرتب کئے گئے ہیں،جن کے جوابات دئیے جائیں گے یا ڈھونڈیں جائیں گے،ایک نہایت ہی اہمیت کا یہ مقدمہ کل شروع ہوا ہے،اس کے اثرات منفی اور مثبت بھی مستقبل میں بھی مرتب ہوسکتے ہیں،خوش آئند بات ہے کہ اس کیس کیلئے نو رکنی بینچ بنایا گیا ہے،میں کوئی ایسی بات نہیں کرونگا جس سے لگے گا کہ ان کی حدود میں گیا ہوںہماری تنخواہ ایک لاکھ 68 ہزار ہے، کروڑوں روپے نہیں لیتے بہت سارے ایم این ایز پارلیمنٹ لاجز سے پیدل پارلیمنٹ آتے ہیں۔
پاکستان کی پہلی سیاسی شہادتبھٹو کی اور پہلی آئینی شہادت نواز شریف کی عدلیہ نے کی تھی سیاستدانوں میں آج بھی ایسی شخصیات موجود ہیں جن کا نام تاریخ میں احترام سے لیا جائے گا75 سال میں کس طبقے کا احتساب ہوا ہے؟نورعالم خان پی اے سی کا چیئرمین ہے، ابھی تک کس کس کو اندر کیا ہے؟شاہ محمود قریشی کل گرفتاری ہوا ہے آج رورہا ہے۔ہمارا تو نوے نوے دن کا ریمانڈ لیا جاتا تھامریم بیٹی نے جیل کاٹی ہے پاکستان کی بنیادوں میں سیاسی ورکرز وں کا خون ہے پاکستان بنانے والے عمران خان کی طرح اسپانسرڈ لوگ نہیں تھے جیل بھرو تحریک فلاپ ہوگئی ہے اب ڈوب مرو تحریک چلانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایک شکایت رہتی ہے کہ پارلیمنٹیرینز ججز کا نام لیکر تنقید کرتے رہتے ہیںپوچھنا چاہتا ہوں کہ کچھ ججز پر تنقید کی جاتی ہے تو کچھ ججز پر کیوں نہیں تنقید ہوتی؟جب ججز ہماری حدود میں داخل ہونگے تو ہم بھی سوال اٹھائیں گے ثاقب نثار اور کھوسہ پر تنقید ہوتی ہے تو ناصرالمک پر کیوں نہیں ہوتی؟یہ سوال عدلیہ کے لئے ہے کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ایک سوال یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل درست ہوئی ہے یا نہیں؟آئین کو ری رائیٹ کرنا عدلیہ کا کام نہیں ہے جس طرح آرٹیکل 63 کو ری رائیٹ کیا گیا ہے یہ اس کے اثرات ہیں نواز شریف کی حکومت ختم کرکہ زیادتی کی گئی نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیاججز کے ریمارکس موجود ہیں کہ نواز شریف کے کیس میں تجاوز کیا گیا شاہ محمود قریشی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی فل کورٹ تشکیل دیکر پانامہ کیس سے لیکر تمام کیسز پر نظر ثانی کی جائے جس طرح ن لیگ کی پنجاب میں حکومت ختم کی گئی وہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے ن لیگ کی حکومت کے خاتمے پر بھی سپریم کورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے عدالت اور ججز پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگ چکا ہے کسی ملک کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک شخص کو عدالت بلا رہی ہے اور وہ نہیں آتا عدالت لاڈ پیار سے کہتی ہے کہ آجاو، اور پھر بھی نہیں آتا ہمارے معاملے میں تو ایسا نہیں ہوتا، بلکہ وارنٹ جاری کر دیئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے آٹھ ماہ میں عدلیہ نے جو حالات پیدا کئے ہیں اس کا ازالہ کریںوکلا نے بھی بیشمار قربانیاں دی ہیںماضی میں عدلیہ بحالی کے لئے ہمیں نے اتحادی حکومت چھوڑنی پڑی میرے گھر پر مذاکرات ہوئے تھے جس میں ایک جج بھی شامل تھا عدلیہ آرٹیکل 63 کو ری رائیٹ نہ کرے یہ حالات رہے تو خدا خواستہ ریاست کو نہ نقصان ہوجائے ایک شخص آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے اور مکر جاتا ہے ہم عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے لیکن جو چار سال حکمران رہے ان کا خمیازہ بھگت رہے ہیںہم ماضی کی حکومت کا گند صاف کر رہے ہیںہم نے دہشتگردی میں 86 ہزار جانیں گنوائی ہیںکیا ہم خود احتسابی کریں گے کہ کن لوگوں نے طالبان کو دوبارہ بسایا؟عوام، پولیس، افواج کی جانیں خطرے میں ہیں، کسی کو احساس ہے؟اس وقت ساری نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیںاس شخص(عمران خان ) نے اپنے تمام محسنوں کو گالیاں دی ہیںکہتا ہے کہ امریکا نے سازش کی، اب کہتا ہے کہ امریکا نہیں جنرل باجوہ نے سازش کی جنرل باجوہ نے تو نواز شریف کو جیل میں ڈالا تھا اس کو جو ہاتھ کھلاتا ہے اسی ہاتھ کو کاٹتا ہے اس شخص کی صورت میں قوم پر عذاب لیکر آئے کیا عمران خان کی ابھی تک کوئی میڈیکل رپورٹ آئی ہے؟اپنے ہی ہسپتال میں گیا، ایک مہینے میں تو چھت کا لینٹر بھی اتر جاتا ہے، اس کی ٹانگ کا پلاسٹر چھ مہینے میں بھی نہیں اترا۔انہوں نے کہاکہ نور عالم خان اسلام آباد کلب کا آڈٹ کرنا چاہتا تھا، نہیں کرنے دیا گیا۔پرویز الہی نے ایک بیوروکریٹ کا قصہ سنایا کہ اس نے بیٹی کی شادی میں ایک ارب سے زائد پیسے کمائے۔ (محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نئی مردم شماری اور پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے لیے نشستوں میں اضافے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،شہری البرٹ ڈیوڈ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 2017 کے بعد سے شہری اور دیہی آبادی میں غیر معمولی فرق آیا ہے، موجودہ مردم شماری پر انتخابات کروانے سے عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہوسکیں گے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ نئی مردم شماری اور اقلیتوں کی آبادی کے مطابق نشستوں میں اضافے تک انتخابات روکے جائیں جبکہ قانون کے مطابق اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں تناسب کے مطابق نشستیں دی جائیں،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیف مردم شماری کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کوئٹہ میں بارکھان واقعے کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، خان آف قلات کے بھائی سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے ریڈزون میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا،آل پاکستان مری اتحاد کے رہنما مہر دین مری نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے ہوگئے ہیں، ہم دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، ہمارے دوسرے مطالبات بھی تسلیم کرلیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کی گرفتاری اور خان محمد مری کی فیملی بازیاب ہو گئی ہے،چیئرمین مری اتحاد نے کہا کہ ہمارے ساتھ صوبائی حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، حکومت سردار عبدالرحمان کھیتران کی پشت پناہی کر رہی ہے،مہر دین مری نے کہا کہ ہم آئی جی پولیس کے مشکور ہیں جنہوں نے مغویوں کو بازیاب کرایا اور دیگر مطالبات مانے، لاشوں کو ڈی این اے کے لیے لے جارہے ہیں، تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، گراں ناز اور اس کی بیٹی کو کراچی میڈیکل کے لیے لے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی