• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین-اندرونی منگولیا-الکسا لیگ -کوئلے کی کان...

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقےکے الکسا لیگ میں کوئلے کی منہدم ہونے والی کان کے مقام پر امدادی کارکن جمع ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-اندرونی منگولیا-الکسا لیگ -کوئلے کی کان...

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقےکے الکسا لیگ میں کوئلے کی منہدم ہونے والی کان کے مقام پرامدادی ٹرک امدادی سرگرمیاں سر انجام دےر ہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا نے تصادم کے راستے پر گامزن دو بڑے بلیک...

فائل فوٹو،ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے کھینچی گئی تصویر جس میں کرینا نیبولا  میں ستاروں کے بننے کی جگہ  این جی سی 3324 کو دکھایا گیا ہے، امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر گرین بیلٹ میں ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سنٹر میں مشاہدہ کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کی چندرا ایکس رے آبزرویٹری کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئی تحقیق کے ذریعے ڈوارف کہکشاں میں تصادم کے راستے پر گامزن سپر ماسیو بلیک ہولز کے دو جوڑوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ناسا کے مطابق، اس طرح کے وقوع پزیر ہونے والے تصادم کا یہ پہلا ثبوت ہے، جو سائنسدانوں کو کائنات کی تخلیق کے شروع میں بلیک ہولز کے بننے کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔

ناسا کے مطابق، ڈوارف کہکشائیں ایسے ستاروں پر مشتمل ہیں جن کی مجموعی کمیت سورج سے تقریباً 3 ارب گنا کم ہے۔

ماہرین فلکیات کا طویل عرصے سے یہ شبہ تھا کہ ڈوارف کہکشائیں آپس میں ضم ہو جاتی ہیں، خاص طور پر نسبتاً کائنات کی شروعات میں، تاکہ وہ بڑی کہکشائیں بن سکیں جو آج ہمیں نظر آتی ہیں۔ تاہم، موجودہ ٹیکنالوجی ڈوارف کہکشاوں کے انضمام کی پہلی نسل کا مشاہدہ نہیں کر سکتی تھی کیونکہ ناسا کے مطابق، وہ انتہائی دوری پر ہونے کی وجہ سے غیر معمولی طور پرغیر واضح ہیں۔

چندرا ایکس رے کے مشاہدات کے منظم سروے پر عملدرآمد اور ناسا کی وائڈ انفراریڈ سروے ایکسپلورر اور کینیڈا-فرانس-ہوائی ٹیلی سکوپ کے آپٹیکل ڈیٹا سے موازنہ کرتے ہوئے اس نئی تحقیق سے ان چیلنجز پر قابو پایا گیا ہے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل-ساؤسیباسٹیاؤ-طوفان-تباہ کاریاں

برازیل کی سیلاب سے متاثرہ ریاست ساؤ پاؤلو کے شہر ساؤ سیباسٹیاؤ میں امدادی کارکن سڑک کے ایک تباہ شدہ حصے پرامدادی سرگرمیاں سرانجام دے ر ہے ہیں، جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے۔(شِنہوا)

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونانی جزیرے میں مہاجرین و تارکین وطن کی کشت...

ایتھنز(شِنہوا)پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی بحیرہ ایجیئن میں ساموس جزیرے میں ڈوب گئی جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔

ہیلینک کوسٹ گارڈ کی جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق بچائے گئے 18 افراد میں سے کچھ نے بتایا کہ کشتی میں 22 افراد سوار تھے اور چار پانی میں گر گئے۔

یونانی قومی خبر رساں ایجنسی امنا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایتھنز میں بارڈر مینجمنٹ پر ایک یورپی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی اکنامک ایریا کے ممالک کے وزراء اور نائب وزراء، یورپی کمشنرز اور یورپی ایجنسیوں جیسے فرنٹیکس اور یوروپول کے سربراہان موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں کان منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک، 49 ل...

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختارعلاقے کے الکسا لیگ میں کوئلے کی منہدم ہونے والی کان کے مقام پر امدادی گاڑیاں کام کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

ہوہوٹ(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں ایک منہدم کوئلے کی کان میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں  امدادی مقام پر بڑے پیمانے پر مٹی کے تودےگرنے کی وجہ سے معطل ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئیں۔ 

اب تک چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ49 دیگر لاپتہ ہیں۔

ریجنل ریسکیو ہیڈکوارٹر کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے 10 افراد کو نکال لیا ہے جن میں ہلاک شدہ اور چھ زخمی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بدھ کو دوپہر 1 بجے کے قریب الکسا لیگ میں کھلے گڑھے نما کان منہدم ہوئی اور اس کے بعد شام 6 بجے کے قریب بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرے جس سے جمعرات کی صبح تک تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں معطل ہو گئیں۔

ہیڈ کوارٹرکےتحت ریسکیو ٹیم کے سربراہ اور علاقائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چھانگ ژی گانگ نے جمعرات کی سہ پہر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 19 ورک سیفٹی ماہرین اور 919امدادی کارکنوں کی جانب سے 156 آلات اور گاڑیوں کی مدد سے  منہدم ہونے والی کان میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

سائٹ پر اب بھی ثانوی آفات کے خطرات موجود ہیں اور ماہرین امدادی منصوبوں کو بہتر بنانے اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سائٹ پر تحقیقات اور تشخیص کر رہے ہیں۔

ریسکیو کی جگہ پر ابتدائی طبی امداد کے لیے مجموعی طور پر 45 طبی کارکنان اور 15 ایمبولینسیں روانہ کی گئی ہیں۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرنے کے لیے گرین چینل قائم کیا گیا ہے۔

چھ زخمیوں میں سے ایک کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ دیگر پانچ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

کان کی ڈھلوان گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مبینہ طور پر ملوث افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔

اس کان کے حادثے کے بعد علاقائی اتھارٹی نے کان کنی کے مقام کی حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر نظر ثانی کا آغاز کیا ہے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کے فلسطینی راکٹ حملے کے جواب میں غزہ...

یک فلسطینی لڑکا غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے سے تباہ حال اپنے گھر کے ملبے پر کھڑا ہے۔(شِنہوا)

غزہ/یروشلم(شِنہوا) فلسطینی جنگجووں کی جانب سے جمعرات کی صبح اسرائیل کے جنوبی حصے پر چھ راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملےکیے ہیں۔

اسرائیلی فوج اور فلسطینی سیکیورٹی فورسزکے مطابق تازہ ترین تنازعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 11 فلسطینیوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہی کشیدگی میں اضافے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔

محصور فلسطینی انکلیو سے فائر کیے گئے راکٹوں کے باعث اسرائیل کے جنوبی شہروں اشکیلون اور سڈروٹ اور غزہ کی پٹی کے قریب متعدد کمیونٹیز میں سائرن بجائے گئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ پانچ راکٹوں کو آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنایا جبکہ ایک راکٹ کھلے علاقے میں گرا۔

چند گھنٹے بعد اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ ویڈیو فوٹیج میں غزہ کی ایک عمارت سے کالے دھوئیں کے بڑے بادل کو نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی وسطی پٹی میں ہتھیاروں کی تیاری کے مقام اور غزہ کی شمالی پٹی میں ایک فوجی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا جن کا تعلق اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) سے ہے جو غزہ کا انتظام چلانے والی ایک اسلامی فلسطینی تحریک ہے۔

دریں اثنا فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی ایک فوجی چوکی پر بمباری کی۔ غزہ کے مغربی علاقے میں ایک اور پوسٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ حملے میں دونوں پوسٹوں کو نقصان پہنچا اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے جب کہ شدید فضائی حملوں کی وجہ سے کئی قریبی مکانات کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ کے جنگجوؤں نے حملہ کرنے والے اسرائیلی لڑاکا طیاروں پر طیارہ شکن میزائل داغے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ نے غلطی سے روس سے متعلق جی 7 کا بیان...

 
 

لوگ ماریوپول میں ایک تباہ شدہ عمارت کے پاس سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان نے گروپ آف سیون (جی 7) کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کی تردید کی ہے جس میں امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے روس کی مذمت کی گئی تھی۔

جاپانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ جاپان نے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا اور وزارت نے اس واضح غلطی سے امریکی محکمہ خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

وزارت کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نےغلطی سے جی 7 وزرائے خارجہ کا غالباً اکتوبر 2022  کا بیان پریس کو بھیج دیا۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین لاجسٹک کے ہموار بہاؤ کے لیے اقدامات اٹھا...

 
 

بیجنگ(شِنہوا) چین صنعتی اور سپلائی چینز کو مستحکم کرنے کے لیے لاجسٹک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کے اقدامات کوبہتر بنائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ لی شیاوپھینگ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کہا کہ وزارت  ٹرانسپورٹ ذرائع کے ہنگامی ردعمل کی صلاحیت کو بڑھانے اور اہم مواد، خاص طور پر توانائی، خوراک، ادویات اور دیگر روزمرہ ضروریات سے متعلق مواد کے لیے موثر اور بلا رکاوٹ لاجسٹکس کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔

لی نے کہا کہ اقتصادی سرکولیشن کو مزید آسان بنانے کے لیے شہری اور دیہی علاقوں میں ٹرمینل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بین الاقوامی مسابقت کے ساتھ جدید لاجسٹک اداروں کے قیام کا عمل بھی تیز کرے گا اور عالمی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کا حامل کھلا، محفوظ اور قابل بھروسہ بین الاقوامی لاجسٹکس سپلائی چین بنائے گا۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلوریڈا میں فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت ،مشتب...

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں پولیس اہلکار فائرنگ کے مقام پرتحقیقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی ریاست فلوریڈا کی اورنج کاؤنٹی میں پولیس نے فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لےلیا۔

اورنج کاؤنٹی کی پولیس کے مطابق متاثرین میں 20 سال کی ایک خاتون، ایک 9 سالہ لڑکی اور نیوز کمپنی کی ملازمہ شامل ہیں۔

مشتبہ شخص جس کی شناخت 19 سالہ کیتھ میلوین موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے، اس کی مجرمانہ تاریخ طویل ہے۔

اورلینڈو ریجنل میڈیکل سینٹر میں زیر علاج لڑکی کی والدہ اور نیوز کمپنی کے عملے کے ایک دوسرے رکن کی حالت تشویشناک ہے۔

فائرنگ کے دونوں واقعات بدھ کی دوپہر کو ہوئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ موسیٰ نے صبح کے وقت ایک مرتبہ پھر فائرنگ کی جس سے ایک 20 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ھائی لینڈ اور چین تاجرکنونشن اور منی ایف ٹی...

 
بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم جورین لکسناویت نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین اور آسیان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو اپ گریڈ کر کے خاص طور پر چینی شہروں اور صوبوں کے ساتھ چھوٹے ایف ٹی اے کو توسیع دے کر چین کے ساتھ ٹھوس تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

تھائی چائنیز چیمبر آف کامرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت جورین نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سیپ) اور تھائی لینڈ اور چین کے ہائی نان اور گانسو جیسے صوبوں کے درمیان چھوٹے ایف ٹی اے سمیت میکانزم کے تحت عملی تعاون کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سامان کی فروخت اور تھائی لینڈ اور ہائی نان کے کاروباری آپریٹرز کے لیے مشترکہ تربیتی سیشنز کے حوالے سے بات چیت میں کامیابی کو دیکھتے ہوئے  تھائی لینڈ نے  تھائی-ہائی نان منی ایف ٹی اے کو توسیع دینے کا کہا ہے۔

اس کے نتیجے میں دو طرفہ تجارتی حجم 2022 میں 91.9 فیصد اضافے کے ساتھ 18ارب 20کروڑ بھات (تقریباً 52کروڑ 70لاکھ ڈالر) تک پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل قریب میں اس طرح کے چھوٹے ایف ٹی اے کے ذریعے چین کے مزید مقامات  بشمول شین ژین اور یوننان صوبوں کے ساتھ تجارت کو وسعت دیں گے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2022 کے دوران دریافت ہونے والے 6 تار...

 
 

چین کےجنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر کنمنگ میں کانسی کے دور کی دریافت ہونے والی نوادرات کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) قدیم حجری دور سے تعلق رکھنے والے چھ تاریخی مقامات کو ایک فورم کے دوران چین کی 2022 کی نئی آثار قدیمہ کی دریافتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

صوبائی سطح کے چھ علاقوں میں دریافت کیے گئے ان مقامات میں سے دو کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا تعلق نوولیتھک دور جبکہ  ایک کا کانسی کے دور سے ہے۔

فورم کی منتظم چین کی اکیڈمی برائے سماجی سائنسزکے مطابق باقی دو دریافتوں میں شاہی مقبروں کا علاقہ اور ین کے کھنڈرات کے آس پاس کے آثار ہیں جو شانگ عہد (1600سے 1046 قبل مسیح) اور مغربی شیا عہد (1038-1227) کی چینی مٹی کے برتن پکانے کی جگہ شامل ہے۔

وسطی صوبے ہوبے میں دریافت ہونے والی حجری دور کی ایک جگہ جہاں سے  انسانوں، جانوروں اور پتھر سے بنے برتن دریافت ہوئے ہیں ان میں سرفہرست ہے۔ اس مقام سے ناپید ہونے والی انسان جیسی مخلوق کی فوسل بنی کھوپڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد جا...


افغانستان کے صوبہ بامیان کے برف سے ڈھکے دارالحکومت بامیان کا ایک منظر۔(شِنہوا)

فیض آباد، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں دو دیہات پر برفانی تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور30 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے اور انسانی امور کے ادارے کے ڈائریکٹر مولوی محمد اکرم اکبری کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے کے ضلع کوفاب میں بدھ کو برفانی تودہ گرنے کے بعد ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کے طور پر نقد رقم اور امدادی سامان بھیج دیا ہے۔

شدید برف باری، سرد موسم اور برفانی تودے گرنے سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران افغانستان بھر میں بچوں سمیت تقریباً  200 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 30 سے زائد ہلاکتیں صرف صوبہ بدخشاں میں ہوئی ہیں۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق افغان صدر کرزئی کی دیرپار امن کیلئے قوم...

 
 
فا ئل فوٹو، افغا نستان، سابق افغان صدر حامد کرزئی ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

کابل (شِنہوا) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب نمائندہ خصوصی مارکس پوٹزل سے ملاقات کی ہے۔ 

طلوع نیوز چینل کی جمعرات کے روز ر پورٹ کے مطابق انہوں نے ملاقات کے دوران جنگ زدہ ملک میں دیرپا امن کے حصول کے لیے قومی مکالمے کی ضرورت پرزوردیا۔

 کرزئی کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے لیے اسکولوں اور یونیورسٹیز کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان کی طالبان کے زیرانتظام نگراں حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قومی مذاکرات کی تجویز پر اعتراض کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے طلوع نیوزسے بات چیت میں کہا ہے کہ قومی مذاکرات کا وقت گزرچکا ہے اور اس طرح کے مذاکرات کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سبز ترقی موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز...

 

فائل فوٹو، اسلام آباد ، پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید شِنہوا کو انٹر ویو دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

اسلام آباد (شِںہوا) پاکستانی ماہرین اور حکام نے کہا ہے کہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی کی مشکلات سے نبردآزما ہونے کے لئے چین کے ماحول دوست ترقیاتی اقدام سے سیکھنا چاہئے۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ  اور سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام "سبز مستقبل کی طرف منتقل ہونے کی ضرورت، چین سے سبق" کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں مقررین نے کہا کہ چین نے ماحول دوست ترقی میں دنیا کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔

سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران پاکستان میں 150 سے زیادہ خوفناک موسمی واقعات ہوئے جن میں برفانی تودے گرنے، سیلاب اور جنگل میں آگ لگنا شامل ہیں۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب میں نمایاں طور پر نظر آئے جس نے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین اور اس کی قیادت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے معاملے کو آگے بڑھایا کیونکہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک اب بھی اس سے انکار کرتے ہیں۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کے علاوہ چین نے سبز ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جس سے ملازمت کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زرعی تعاون سے نہ صرف پاکستان کو غذائی تحفط میں مشکلات پر قابو پانے میں بلکہ ماحول دوست ترقی میں بھی مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی فراہم کردہ چاول کی کچھ اقسام پاکستان میں نمکین ماحولیات میں فصلیں پیدا کر رہی ہیں۔ یہ فطرت کے تحت ماحول کو سرسبز بنا رہا ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد ایوب نے پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے ہدف کے حصول میں چینی پاور پلانٹس کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف سستی بجلی فراہم کررہے ہیں بلکہ پاکستان کی سبز ترقی میں کردار نبھارہے ہیں۔

پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفی حیدر سید نے آلودگی کم کرنے میں چین کی کامیابی کی داستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین نے مئوثر طریقہ کار اختیار کرکے شہری آلودگی پر قابو پایا جس پر پاکستان میں بھی عملدرآمد کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بیجنگ میں ہوا کا معیار بہت فرحت بخش ہے ۔شہر میں بہت زیادہ ہریالی ہے اور اسموگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ یہ ماحولیات کے تحفظ میں چین کے عزم کا اظہار بھی ہے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کوویڈ-19 ردعمل کے نئے مرحلے میں داخل ہوگ...

 
 
فائل فوٹو،عملے کی ایک رکن  دارالحکومت بیجنگ میں سائنوویک لائف سائنسز کمپنی کی پیکنگ لائن پر غیر فعال کوویڈ-19ویکسین کی شیشیوں پر لگے ٹیگز چیک کررہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کوویڈ-19 کی روک تھام اور کنٹرول کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، قومی صحت کمیشن کے ترجمان کے مطابق کوویڈ ردعمل کو کم کرکے کلاس بی کے متعدی امراض کے تحت کردیا گیا ہے۔

ریاستی کونسل کے کوویڈ-19 کی روک تھام اور کنٹرول کے مشترکہ میکنزم کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ترجمان می فینگ نے کہا کہ مجموعی طور پر کوویڈ-19 ردعمل کی ملکی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، ملک کے کچھ حصوں میں کوویڈ-19 کے  اکادکا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین گزشتہ تین سال سے زیادہ عرصے سے ابھرتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو بہتر بنا رہا ہے اور اس کی زیادہ خطرناک اور مہلک اقسام کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جیسا کہ عالمی سطح پر وبا جاری ہے، چین کلاس بی کے انتظامی اقدامات کو مزید بہتر بنائے گا، وبا کی نگرانی اور باقاعدہ انتباہی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، نرسنگ ہومز اور سکولوں جیسی جگہوں پر کوویڈ کی روک تھام اور کنٹرول کو یقینی بناتے ہوئے ویکسینیشن کو تیز کرے گا۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ طاقت کے غلط استعمال سے دوطرفہ تعلقات...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ خلوص کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے اور طاقت کے غلط استعمال سے دوطرفہ تعلقات کو پہنچنے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا ازالہ کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز باقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے چین کے بغیر پائلٹ کے غیر عسکری ہوائی جہاز کے معاملے سے متعلق حالیہ بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔

وانگ نے کہا کہ چین نے متعدد بار واضح طور پر امریکہ کو بتایا ہے کہ اس کے  بغیر پائلٹ کے غیر عسکری ہوائی جہاز کا اس کی فضائی حدود میں داخل ہونا مکمل طور پر غیر ارادی، غیر متوقع اور الگ تھلگ واقعہ تھا جس کی وجہ فورس میجر تھی۔

وانگ نے کہا کہ ہم نے بارہا امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو تحمل، پیشہ ورانہ اور خود پر قابو رکھتے ہوئے حل کرے۔

ترجمان نے کہا کہ تاہم، امریکہ  نے حقائق کو نظر انداز کیا اور "جاسوس غبارے" کا ایک بیانیہ گھڑ لیا اور یہ کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے ذاتی طور پر لڑاکا طیارے سے میزائل فائر کرکے غیر عسکری ہوائی جہاز کو ڈھٹائی سے مار گرانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طاقت کا سو فیصد غلط استعمال، ہیجان انگیز عمل اور حد سے زیادہ ردعمل تھا جو  روایتی بین الاقوامی طریقوں اور متعلقہ بین الاقوامی کنونشنز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وانگ نے کہا کہ اس پر غور اور اس کا اعتراف کرنے کی بجائے کہ اس نے کیا غلط کیا ہے، امریکہ نے چین پر الزام تراشی اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے اور صورتحال کو مزید خراب کرنے کا انتخاب کیا۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ طاقت کے غلط استعمال سے دوطرفہ تعلقات...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ خلوص کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے اور طاقت کے غلط استعمال سے دوطرفہ تعلقات کو پہنچنے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا ازالہ کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز باقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے چین کے بغیر پائلٹ کے غیر عسکری ہوائی جہاز کے معاملے سے متعلق حالیہ بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔

وانگ نے کہا کہ چین نے متعدد بار واضح طور پر امریکہ کو بتایا ہے کہ اس کے  بغیر پائلٹ کے غیر عسکری ہوائی جہاز کا اس کی فضائی حدود میں داخل ہونا مکمل طور پر غیر ارادی، غیر متوقع اور الگ تھلگ واقعہ تھا جس کی وجہ فورس میجر تھی۔

وانگ نے کہا کہ ہم نے بارہا امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو تحمل، پیشہ ورانہ اور خود پر قابو رکھتے ہوئے حل کرے۔

ترجمان نے کہا کہ تاہم، امریکہ  نے حقائق کو نظر انداز کیا اور "جاسوس غبارے" کا ایک بیانیہ گھڑ لیا اور یہ کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے ذاتی طور پر لڑاکا طیارے سے میزائل فائر کرکے غیر عسکری ہوائی جہاز کو ڈھٹائی سے مار گرانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طاقت کا سو فیصد غلط استعمال، ہیجان انگیز عمل اور حد سے زیادہ ردعمل تھا جو  روایتی بین الاقوامی طریقوں اور متعلقہ بین الاقوامی کنونشنز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وانگ نے کہا کہ اس پر غور اور اس کا اعتراف کرنے کی بجائے کہ اس نے کیا غلط کیا ہے، امریکہ نے چین پر الزام تراشی اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے اور صورتحال کو مزید خراب کرنے کا انتخاب کیا۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور آسیان کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری ک...

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن  دورے پر آئے چینی وزیر خارجہ چھن گانگ (بائیں)  سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

جکارتہ (شِنہوا) چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان)نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے دورے پر آئے چینی  وزیر خارجہ چھن گانگ کے ساتھ ملاقات کی، آسیان کے سیکرٹری جنرل نے چین کی جانب سے آسیان کو دی جانے والی دیرینہ اور انتہائی اہمیت اور آسیان کے انضمام کے لیے اس کی گرانقدر حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین جنوب مشرقی ایشیا میں امن اور تعاون کے معاہدے میں شامل ہونے والا پہلا بڑا ملک اور آسیان کا ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر بھی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو سٹریٹجک لحاظ سے اپ گریڈ کیا گیا ہے اور بڑھتے ہوئے باہمی اعتماد کے ساتھ تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ آسیان علاقائی تعاون کی سب سے کامیاب تنظیموں میں سے ایک ہے اور عالمی اور علاقائی منظرنامے پر گہری تبدیلیوں کے پس منظر میں اس کی حیثیت مزید اہم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین-آسیان جامع تزویراتی شراکت داری مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور یہ کہ اس سال ہم نصیب مستقبل اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ساتھ قریبی چین-آسیان کمیونٹی کی تعمیر کی 10ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیا میں امن اور تعاون کے معاہدے میں چین کے شمولیت کی 20ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربیا کے صدر کی جانب سے چینی سیاحوں کا خیر م...

بلغراد (شِنہوا) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے 44ویں بلغراد بین الاقوامی سیاحتی میلے کے افتتاح کے موقع پر چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہا ہے جہاں چین پہلی بار مہمان خصوصی ہے۔

ووچک  نے  کہا  کہ میں چینی شہریوں کو اپنے ملک میں مدعو کرنا چاہتا ہوں اور  میں انہیں  ضمانت دے سکتا ہوں  کہ یورپ کے کسی اور ملک میں ان کا اتنا خوش دلی سے، کھلے بازؤں اور کھلے دل سے استقبال نہیں کیا جائے گا جیسا کہ سربیا میں کیا جائے گا۔

ووچک  نے کہا کہ 2012 سے 2019 تک سربیا میں چینی سیاحوں کی تعداد میں 30 گنا اضافہ ہوا۔ براہ راست پروازیں مزید چینی سیاحوں کو سربیا کی جانب  راغب کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ سربیا نے حالیہ برسوں کے دوران  اپنی سیاحت کی صنعت کی بہتر ی کے لیے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں۔ ملک کی سیاحت کی آمدنی میں 2012 کے مقابلے میں 3.5 گنا اضافہ ہوا ہے اور سیاحوں کی آمد کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے۔

اس میلے میں 30 سے زائد ملکوں  کے نمائندوں نے شرکت کی جس نے 350 نمائش کنندگان کو اپنی جانب راغب  کیا ہے۔ اس میں  100 سے زائد مقامی بلدیات بھی اپنے پروگرامز اور سیاحتی مقامات پیش کریں گی۔

چین کے سفیر چھن بو نے کہا کہ چین اور سربیا کے سیاحتی تعاون کے لیے دو منفرد فوائد ہیں۔ ان میں باہمی ویزا سے استثنیٰ اور براہ راست پروازیں شامل ہیں۔

چھن نے کہا کہ اس طرح کے تعاون کے وسیع امکانات ہیں کیونکہ یہ چین اور وسطی اور مشرقی یورپی ملکوں  کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی، میلان۔ فیشن ویک۔ فینڈی

اٹلی، میلان میں منعقدہ میلان فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل فینڈی کے تیار کردہ ملبوسات خزاں/ سرما 2023/2024 پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی، میلان۔ فیشن ویک۔ فینڈی

اٹلی، میلان میں منعقدہ میلان فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل فینڈی کے تیار کردہ ملبوسات خزاں/ سرما 2023/2024 پیش کررہی ہے۔(شِنہوا)

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی، میلان۔ فیشن ویک۔ فینڈی

اٹلی، میلان میں منعقدہ میلان فیشن ویک کے دوران ماڈلز فینڈی کے تیار کردہ ملبوسات خزاں/ سرما 2023/2024 پیش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی، میلان۔ فیشن ویک۔ فینڈی

اٹلی، میلان میں منعقدہ میلان فیشن ویک کے دوران ماڈلز فینڈی کے تیار کردہ ملبوسات خزاں/ سرما 2023/2024 پیش کررہی ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی، میلان۔ فیشن ویک۔ فینڈی

اٹلی، میلان میں منعقدہ میلان فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل فینڈی کے تیار کردہ ملبوسات خزاں/ سرما 2023/2024 پیش کررہی ہے۔(شِنہوا)

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کی آمدورفت م...

چین، شنگھائی پھو ڈونگ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مالیاتی مرکز شنگھائی کے دو ہوائی اڈوں پر جنوری  کے دوران  مسافروں کی آمد ورفت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شنگھائی کسٹمز نے جمعرات کو کہا ہے کہ چین کے بہتر نوول کرونا وائرس ردعمل اور آمد و روانگی  کی پالیسیوں کی بدولت یہ اضافہ  ہوا ہے۔

شنگھائی ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنوری کے دوران، مسافروں کی آمدورفت 26 لاکھ  سے تجاوز کر گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  37.5 فیصد زیادہ ہے۔

دریں اثنا شنگھائی  پھو ڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 28 لاکھ  سے زیادہ مسافروں کے سفر کا انتظام کیا جو کہ ایک سال قبل  کے مقابلے میں 34.2 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی جانب سے  سے 8 جنوری کو نوول کرونا وائرس  کے انتظام کو کلاس اے  سے کلاس بی  تک کم کر دیا گیا اور بین الاقوامی مسافروں کی پروازوں پر وبائی مرض سے متعلق بعض پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس پیشرفت کو جوابی  اقدامات میں مواقفت کے ذریعے آگے بڑھایا گیا۔

کسٹم حکام نے کہا  ہے کہ انہوں نے ہوابازی کی صنعت کی مکمل بحالی کو مزید فروغ دینے کے لیے حفظان صحت کے معائنے اور قرنطینہ کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کا ایک سلسلہ  شروع کیا ہے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کا یوکرین تنازعہ میں ت...

 
 
فا ئل فوٹو، نیو یارک، اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یو این سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس یو این جنرل اسمبلی کے 11 ویں ہنگا می خصوصی سیشن کے مکمل اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین تنازعہ کی توسیع  ایک واضح اورموجودہ خطرہ ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوبارہ شروع ہونے والے  ہنگامی خصوصی اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے نہ صرف  مصائب اور تباہی میں اضافہ دیکھا ہے بلکہ یہ بھی واضح ہوتا جا رہا ہے کہ یہ سب اب بھی کتنا بدترین ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک بڑھتے ہوئے تنازعے کے ممکنہ نتائج واضح اور موجودہ خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کا تنازعہ علاقائی عدم استحکام اور عالمی تناؤ اور تقسیم کو ہوا دے رہا ہے جبکہ دیگر بحرانوں سے توجہ اور وسائل کو ہٹا رہا ہے اور عالمی مسائل پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ہم نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تباہ کن دھمکیاں سنی ہیں۔ جوہری ہتھیاروں کا نام نہاد حکمت عملی  کے تحت استعمال مکمل طور پر  ناقابل قبول ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس حد سے پیچھے ہٹ جائیں۔

گوتریس نے امن کی درخواست بھی کی۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تاجکستان میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

 
 

ارمچی (شِنہوا) تاجکستان میں جمعرات کی صبح 7.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں تاجک خوداختیار کاؤنٹی ٹاشکورگن میں بھی محسوس کئے گئے۔

کاؤنٹی کے سربراہ ظفر نے شِںہوا کو فون پر بتایا کہ سرحد پار زلزلے کے جھٹکے شدت  سے محسوس کئے گئے تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

علاقائی امدادی محکمہ کو ابھی تک جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس وقت کاشغر میں بجلی کی فراہمی اور مواصلات معمول کے مطابق ہیں۔ یہ علاقہ تاجک خوداختیار کاؤنٹی ٹاشکورگن کا انتظام سنبھالتا ہے۔ کاشغر پریفیکچر اور اطراف کے علاقوں کی کئی کاؤنٹیز اور شہر زلزلے کے مرکز کے 300 کلومیٹر کے دائرے میں ہیں۔

چائنہ زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق تاجکستان میں جمعرات کی پاکستانی وقت صبح 5 بج کر 37 منٹ پر زلزلہ آیا جس کی شدت 7.2 تھی۔

چائنہ زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 37.98 ڈگری شمالی طول بلد اور 73.29 ڈگری مشرقی طول بلد پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 2022 کے دوران دریائے یانگسی میں پانی ک...

فائل فوٹو، چین ، وسطی صوبہ ہوبے میں دریائے یانگسی کے ووہان سیکشن کے وسط میں ایک راستہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین نے دریا کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھی ہیں جس کے سبب چین کی طویل ترین آبی گزرگاہ دریائے یانگسی میں 2022 کے دوران پانی کے معیار میں مسلسل بہتری ہوئی ہے۔

وزارت ماحولیات اور حیاتیات میں شعبہ آبی ماحولیات وحیاتیات کے سربراہ ہوانگ شیاؤزنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2022 میں یانگسی کے 98.1 فیصد حصے میں پانی کا معیار درجہ دوم سے اوپر رہا جو کہ  ملک میں پانی کے لئے مقرر کردہ معیار کے 5 درجوں میں دوسری بلند ترین سطح ہے۔

وزارت کے مطابق اس میں گزشتہ برس کی نسبت ایک فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب دریائے یانگسی کے مرکزی دھارے نے پانی کے معیار کا درجہ دوم برقرار رکھا ہے۔

چینی حکومت یانگسی کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ دریا کے کنارے حیاتیاتی تنوع کی بحالی کے لئے چین نے جنوری 2020 میں دریائے یانگسی کے طاس میں 332 مختص علاقوں میں ماہی گیری پر مکمل پابندی لگادی تھی۔

اس کے بعد دریا کے مرکزی دھارے اور اس کے معاون دریا پر یہ پابندی 10 سال تک بڑھادی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے کیا گیا۔

وزارت کے مطابق 2022 میں دریائے زرد کے مرکزی دھارے میں پانی کا معیار پہلی بار درجہ دوم تک پہنچ گیا ہے۔ اس دریا کو چین میں "مدر ریور" بھی کہا جاتا ہے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کامران اکمل نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو...

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کامران اکمل نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو تنقید کا نشانہ بناڈالا،حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا تھا کہ پریزنٹیشن تقریب میں آنے والے پاکستانی کرکٹرز عجیب و غریب نظر آتے ہیں، انہیں بات کرنے کا طریقہ نہیں معلوم اور نہ ہی انگلش بولنا آتی ہے جبکہ سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ بابراعظم پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے لیکن وہ پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ کیوں نہیں بن سکا؟، کامران اکمل نے سابق فاسٹ بولر کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے تبصرے پبلسٹی اسٹنٹ تھے کیونکہ انہیں سکرین پر زیادہ وقت نہیں ملتا اور شہ سرخیوں میں رہنے کیلئے اسی باتیں کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی کنگز کی شکست، وسیم اکرم کے غصے پر اہلی...

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں کراچی کنگز کی پے در پے شکست پر وسیم اکرم غصے سے بے قابو ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ردعمل دیا،سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وسیم اکرم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے خلاف شکست پر شدید غصے میں آ گئے اور انہیں ٹیم کی شکست پر پہلے سر پکڑتے ہوئے اور پھر سامنے موجود سیٹ پر ٹانگ مارتے ہوئے دیکھا گیا،اب سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اپنے شوہر کا غصہ دیکھ کر حیران ہو گئیں اور ویڈیو پر ردعمل دیا،شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کے غصے والی ویڈیو پر حیرانی والا ایموجی شیئر کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہین نے تحفے میں ملنے والا پلاٹ ساتھی کرکٹر...

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار پرفارمنس پر خود کو ملنے والا پلاٹ ساتھی کرکٹر جلات خان کو تحفے میں دے دیا،21فروری کو کراچی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63رنز سے شکست دی جس میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ کپتان شاہین آفریدی کے نام رہا جنہوں نے 3وکٹیں لیں اور ساتھ ہی شاندار کیچ بھی کیے،تاہم میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں قلندرز کے مینیجر ثمین رانا نے اعلان کیا کہ شاندار کارکردگی پر شاہین کو قلندرز سٹی میں ایک پلاٹ دیا جاتا ہے،ثمین رانا کے اعلان کے بعد قلندرز کے پورے اسکواڈ نے تالیاں بجائیں جب کہ شاہین نے سب کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ 'میں نے یہ جلات خان کو تحفے میں دیا'۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل انڈر16والی بال کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ...

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر16والی بال کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ اسلام آباد اور سیالکوٹ میں شروع ہوگئے، اسلام آباد میں 24اور سیالکوٹ میں 14کھلاڑی تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں،تربیتی کیمپس کے دوران کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے کوچز سعید احمد خان اور لئیق خان جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں،کوچ سعید احمد خان کے مطابق سیالکوٹ والے کیمپ کے کھلاڑی یکم مارچ کو اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے اور اس کے بعد ایرانی کوچ علی پور آروجی ٹرائلز کر کے ایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،انہوں نے کہا کہ ملک میں والی بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، والی بال کا کھیل تعلیمی اداروں میں عام ہوچکا ہے جس کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں ، سپانسرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جونیئر ٹینس ، بوائز انڈر 18سنگلز کا دوسرا را...

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آل پاکستان پی ایس بی نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 18سنگلز کے دوسرے رائونڈ کے مقابلے اختتام پزیر ہو گئے، حسن علی، سیف اللہ خان ، حمزہ رحمت، اسد زمان ، حمزہ عاصم، حزیمہ عبدالرحمن، حامد اسرار نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا،پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 18سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں حسن علی نے طلحہ خان کو 5-7،6-0،7-5، سیف اللہ خان نے ابراہیم بن سہیل کو 6-1،6-3، حمزہ رحمت نے یحیی موسی لونی کو 6-3،6-1سے شکست دے کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی،اسد زمان نے مستنصر علی خان کو 6-1،6-2، حمزہ عاصم نے اذان شاہد کو 6-1،6-1، حزیمہ عبدالرحمن نے سالار کو 6-0،6-1، اور حامد اسرار نے محمد علی کو6-0،6-2پوائنٹس سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رونالڈو بھی سعودی گیتوں پر جھوم اٹھے، تلوارو...

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی سعودی یوم تاسیس کے موقع پر سعودی گیتوں سے جھوم اٹھے اور تلواروں کے ساتھ روایتی رقص بھی کیا،رونالڈو کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں النصر کلب کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سعودی عرب کے یوم تاسیس پر سعودی لباس میں جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے،اس موقع پر جاری پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ سعودی عرب کے یوم تاسیسں کے جشن میں شرکت کا تجربہ شاندار رہا،دوسری جانب النصر فٹبال کلب کی جانب سے بھی رونالڈو کی یوم تاسیس کے موقع پر سعودی گیتوں سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں،یاد رہے کہ مملکت میں 22فروری کا دن یوم تاسیس کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کی پہلی ویمنز ٹینس ٹیم کی بین الاق...

سعودی عرب نے اپنی پہلی خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ٹینس کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے روانہ کردی،چارکھلاڑیوں پر مشتمل سعودی عرب کی خواتین ٹینس ٹیم سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے بلی جین کنگ کپ جونیئر کے کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کرے گی،اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خواتین ٹینس ٹیم کی کپتان اریج فرح کا کہنا تھا بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنا سعودی عرب کی خواتین کیلئے ایک انتہائی اہم موقع ہے، ہمیں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انتہائی فخر محسوس ہو رہا ہے، ہم اپنی بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ ان کیلئے انتہائی مسحورکن اور اعتماد بخشنے والا ہے، سعودی خواتین پر کھیلوں کے دروازے کھلتے ہوئے دیکھنا ایک ناقابل بیان احساس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور پولیس نے پی ایس ایل کیلئے سکیورٹی پلان...

لاہورپولیس نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا، پانچ ہزار سے زائد اہلکار پی ایس ایل کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، ان میں 11ایس پیز،34ڈی ایس پیز اور 94انسپکٹرز بھی شامل ہوں گے،ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اورشائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ایلیٹ فورس کی 43،ڈولفن کی 107اور پی آریو کی 58ٹیمیں پیٹرولنگ کریں گی جبکہ ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے ،اس کے علاوہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت عارف علوی سے قومی فٹبال ٹیم کے کھل...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان کی مینز اور ویمنز فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک کے ہمراہ ملاقات کی،صدر مملکت عارف علوی نے سعودی عرب میں ہونے والے 4ملکی ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ویمنز ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پاکستان کے سفیربن کر ملک کا امیج بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،عارف علوی نے کہا کہ فٹبال دنیا کا ہی نہیں پاکستان میں کافی مقبول ہے،لاکھوں شائقین ہیں، ملک میں اس کھیل کے فروغ کیلئے بین الاقوامی معیار اپنانے کی ضرورت ہے،فٹبالرز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا،بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ روابط بڑھانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ فٹبال کو ضلعی اور کلب کی سطح پر فروغ دینے کے ساتھ فٹبالرز کو تربیت کی بہتر سہولیات اور کوچنگ فراہم کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی اندرونی سیاست نے اس کی کارکردگی کو متاثر کیا،فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو ملک میں فٹبال معاملات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں تیزکرنا چاہییں، امید ہے کہ این سی کی مدد سے فیڈریشن کی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی،اس موقع پر اپنی بریفنگ میں نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون احمد ملک نے کہا کہ پاکستان میں 70لاکھ سے زائد لوگ فٹبال کھیلتے ہیں، فیڈریشن کے نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں، اب تک ملک کے 163اضلاع سے تقریبا 4600کلب رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور فزیکل سکروٹنی کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کرلیاجائیگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے 8سال بعد اپنے پہلے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کی، مینز ٹیم نے 4سال بعد اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا،مینز ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026کوالیفائرز اور ویمنز ٹیم پیرس اولمپکس 2024کے کوالیفائرزمیں شرکت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمن شہری کو سزائے موت سنانے پر احتجاج،جرمنی...

جرمنی نے تہران عدالت کی جانب سے جرمن شہری کو سزائے موت سنانے پر احتجاجا ایران کے دو سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا،عالمی میڈیا کے مطابق 67سالہ جمشید شرمہد نامی شخص جو امریکی نژاد جرمن شہری ہے جسے ایرانی عدالت نے 2008میں ہونے والے ایک مسجد میں بم دھماکے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے،2008میں ہونے والے اس دھماکے میں 14نمازی جاں بحق ہوگئے تھے،ایران نے جمشید شرمہد پر تندر نامی جماعت کے سربراہ ہونے کا الزام بھی عائد کیا تھا جس کا مقصد ایران میں خمینی انقلاب سے پہلے رائج شاہ ایران کے دور کی بحالی تھا،جمشید شرمہد کی سزائے موت کے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے کہا کہ ایرانی سفارت خانے سے دو سفارت کاروں کو نان گریٹا قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر جرمنی چھوڑنے کا حکم دیا ہے،جرمنی کے وزیر خارجہ نے اس معاملے پر ایران کے چارج ڈی افیئرز کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا جب کہ ایرانی حکومت سے جمشید شرمہد کی سزائے موت کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا،جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی حکومت قانون کی حکمرانی کی بنیاد پر منصفانہ اپیل کو ممکن بنائے۔ درج کرایا ہے جس پر معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ چینی طلبا کو ہراساں اور بے دخل کرنا ب...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ چینی طلبا سے تفتیش، انہیں ہراساں کرنے اور ملک سے بے دخل کرنے کا سلسلہ بند کرے اور اس طرح کے واقعات نہ د ہرائے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ترجمان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ایک چینی طالب علم جس کے پاس امریکہ کا قانونی ویزا تھا اور وہ امریکہ میں کینسر پر تحقیق کا ارادہ رکھتا تھا، اسے امریکہ نے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی اور واپس بھیج دیا۔

وانگ نے کہا کہ ہم نے اس کا نوٹس لیا اور اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ امریکی قانون نافذ کرنے والے محکمے کی جانب سے چینی طلبا کو جان بوجھ کر ہراساں کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کا معاملہ ہے۔ " ہم نے اس پر امریکہ کے ساتھ سخت احتجاج کیا ہے"۔

وانگ نے کہا کہ عوامی تبادلے چین ۔ امریکہ عوامی تائید کی بنیاد ہیں۔ ان میں اکیڈمک، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی تبادلے ایک اہم جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ چینی طلبا کو خیرمقدم کرنے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن درحقیقت اس نے سابقہ انتظامیہ کی غلط روایت برقرار رکھی ہے جس میں امریکہ میں تعلیم کے حصول یا تحقیق کرنے کی خواہش رکھنے والے چینی طالب علموں کو محدود کرتے ہوئے انہیں ناکام بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے امریکہ میں چینی طلبا کے قانونی حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں اور تعلیمی تعاون کے لئے نقصان دہ ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے قول کے مطابق چینی طلبا کا حقیقی معنوں میں خیرمقدم کرے۔ متعصبانہ اور امتیازی اعلامیہ 10043 کو واپس لے، قومی سلامتی کا تصور بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کرے۔ امریکہ میں چینی طلبا سے تفتیش، انہیں ہراساں کرنے یا ان کی بے دخلی کو بند کرے اور اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکے۔

انہوں نے کہا کہ چین قانون کے تحت اپنے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کے دفاع میں چینی طلبا سے تعاون کرے گا اور امریکہ جانے والے چینی طلبا کو یاد دہانی کرائے گا کہ وہ اس طرح کے خطرات سے ہوشیار رہیں۔

 
۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی رضاکاروںکی ٹیم کی وطن واپسی، ترکوں...

ترکیہ کے زلزلے میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی ٹیم کو وطن واپسی کے موقع پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا،پاکستانی رضاکاروں کو ترکوں کی جانب سے دئیے گئے خراج تحسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی ریسکیو 1122کی ٹیم کے ارکان وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تو ائیرپورٹ کے عملے نے پاکستانی ٹیم کی خدمات کو سراہا اور تالیوں کی گونج میں انہیں رخصت کیا،پاکستانی رضا کاروں نے شاندار خراج تحسین پر ائیرپورٹ کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ، زلزلے کی امدادی کوششوں میں شامل ایک چ...

 
ترکیہ، ایک بچہ زلزلے سے متاثرہ  ہاتے میں خیموں کے قریب سے گزر ر ہا ہے۔(شِنہوا)

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر اپنے منگیتر لیو ژینگ لنگ کا انتظار کرتے اور پھولوں کا گلدستہ تھامے ہو ئے جیانگ ژاؤہوا کا دل امید کے ساتھ دھڑک رہا تھا۔

جیسے ہی  لیو چائنہ بلیو اسکائی ریسکیو ٹیم کے 12 دیگر اراکین کے ہمراہ  زلزلہ زدہ ترکیہ سے واپس پہنچا تو جیانگ تیزی سے آگے بڑھی اور اپنے منگیتر کو بھرپور طریقے سے   گلے لگایا۔

نومبر2018 میں 28 سالہ لیو نے شہری ریلیف اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس نے مئی 2020 میں گوئی ژو کے چھیان شی  شہر میں اسکواڈ کےبرانچ کپتان کے طور پر خدمات کی  انجام دہی  شروع کی۔

ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو تباہ کن زلزلوں کے جھٹکوں کے بعد کئی چینی امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں شامل ہونے کے لیے متاثرہ علاقوں میں جانے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔

لیو نے ابتدائی طور پر ترکیہ  جانے سے قبل  7 فروری کو گوئی یانگ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ شامل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم جیانگ نے اسے اپنے تحفظ کے خدشے کے باعث  نہ  جانے پر آمادہ کیا۔

لیو نے یاد کیا  کہ میں گھر میں بیٹھے ہوئے  اس  تباہی کے بارے میں اپنی سوچوں پر قابو نہیں پا  سکا اور ہر روز زلزلوں کے بارے میں خبریں دیکھتا رہتا  تھا۔ جتنا زیادہ میں اسے دیکھتا  مجھے اتنا ہی دکھ ہوتا تھا۔ جب لیو نے دوبارہ منصوبہ پیش کیا تو جیانگ نے اتفاق کیا۔

جیانگ نے کہا کہ مجھے ان خبر وں سے معلوم ہوا کہ آفت  کتنی تباہ کن تھی۔ چونکہ وہ مدد کرنے کے لیے بہت بے تاب  تھاتو  میں صرف اتنا کر سکتی تھی کہ اس سے کہوں کہ اپنی اچھی  طرح دیکھ بھال کرے۔

لیو اور ا س کے دیگر 6 ساتھی 10 فروری کو ترکیہ کے لیے روانہ ہوئے۔ آفت زدہ علاقے میں پہنچنے کے بعد انہیں زندگی کے آثار کا پتہ لگانے اور منہدم مکانات کا ملبہ ہٹانے کا کام سونپا گیا۔

لیو اور اس کے ساتھیوں نے 14 فروری کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر  دیگر امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر ایک متاثرہ شخص کو بچایا جو 180 گھنٹوں سے منہدم عمارت میں پھنسا ہوا تھا۔ لیو نے پرجوش انداز میں کہا  کہ یہ واقعی زندگی کا ایک معجزہ تھا۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تاجکستان میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

تاجکستان میں جمعرات کی صبح 7.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں تاجک خوداختیار کانٹی ٹاشکورگن میں بھی محسوس کئے گئے۔کانٹی کے سربراہ ظفر نیشِنہواکو فون پر بتایا کہ سرحد پار زلزلے کے جھٹکے شدت سے محسوس کئے گئے تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔علاقائی امدادی محکمہ کو ابھی تک جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔اس وقت کاشغر میں بجلی کی فراہمی اور مواصلات معمول کے مطابق ہیں۔ یہ علاقہ تاجک خوداختیار کانٹی ٹاشکورگن کا انتظام سنبھالتا ہے۔ کاشغر پریفیکچر اور اطراف کے علاقوں کی کئی کانٹیز اور شہر زلزلے کے مرکز کے 300 کلومیٹر کے دائرے میں ہیں۔چائنہ زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق تاجکستان میں جمعرات کی پاکستانی وقت صبح 5 بج کر 37 منٹ پر زلزلہ آیا جس کی شدت 7.2 تھی۔چائنہ زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 37.98 ڈگری شمالی طول بلد اور 73.29 ڈگری مشرقی طول بلد پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 2022 کے دوران دریائے یانگسی میں پانی ک...

چین نے دریا کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھی ہیں جس کے سبب چین کی طویل ترین آبی گزرگاہ دریائے یانگسی میں 2022 کے دوران پانی کے معیار میں مسلسل بہتری ہوئی ہے۔وزارت ماحولیات اور حیاتیات میں شعبہ آبی ماحولیات وحیاتیات کے سربراہ ہوانگ شیازنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2022 میں یانگسی کے 98.1 فیصد حصے میں پانی کا معیار درجہ دوم سے اوپر رہا جو کہ ملک میں پانی کے لئے مقرر کردہ معیار کے 5 درجوں میں دوسری بلند ترین سطح ہے۔وزارت کے مطابق اس میں گزشتہ برس کی نسبت ایک فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب دریائے یانگسی کے مرکزی دھارے نے پانی کے معیار کا درجہ دوم برقرار رکھا ہے۔چینی حکومت یانگسی کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ دریا کے کنارے حیاتیاتی تنوع کی بحالی کے لئے چین نے جنوری 2020 میں دریائے یانگسی کے طاس میں 332 مختص علاقوں میں ماہی گیری پر مکمل پابندی لگادی تھی۔اس کے بعد دریا کے مرکزی دھارے اور اس کے معاون دریا پر یہ پابندی 10 سال تک بڑھادی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے کیا گیا۔وزارت کے مطابق 2022 میں دریائے زرد کے مرکزی دھارے میں پانی کا معیار پہلی بار درجہ دوم تک پہنچ گیا ہے۔ اس دریا کو چین میں "مدر ریور" بھی کہا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کے کوئلے کی کان گرنے کے بعدبچاؤ کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے شمال میں واقع اندرون منگولیا خود اختیار علاقے  کے الکسا لیگ میں کوئلے کی کان منہدم ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والوں کی تلاش، ان کے بچاؤ اور زخمیوں کے علاج کے لیے ہرممکن کوششوں  پر زور دیا ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور  مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے حادثے کے بعد ہدایات جاری کرتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مجموعی سماجی استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

اس انہدام سے اب تک دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 53 لاپتہ ہوئے ہیں۔

شی نے حادثے کی وجہ کا جلد از جلد تعین کرنے اور متعلقہ لوگوں سے  جواب طلبی کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظام میں کسی خامی سے گریز کیا جائے۔

شی نے واضح  کیا کہ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ ہر قسم کے اندیشوں اور چھپے ہوئے خطرات  کی جانچ پڑتال  کرنی چاہیے اوران کا تدارک کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کو بڑھانا چاہیے اور ترقی اور تحفظ  کو بہتر طور پر مربوط بنانے  کے لیے عمل درآمد  کو سختی سے یقینی بنانا چاہیے۔

چین کے وزیر اعظم لی کھ  چیانگ نے بھی ہدایت  جاری کی ہیں جس میں ریاستی کونسل کی ورک سیفٹی کمیٹی اور وزارت ہنگامی انتظام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام علاقوں پر زور دیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور کام کی جگہ کے تحفظ  کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کریں۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ چینی طلبا کو ہراساں اور بے دخل کرنا ب...

چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ چینی طلبا سے تفتیش، انہیں ہراساں کرنے اور ملک سے بے دخل کرنے کا سلسلہ بند کرے اور اس طرح کے واقعات نہ د ہرائے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ترجمان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ایک چینی طالب علم جس کے پاس امریکہ کا قانونی ویزا تھا اور وہ امریکہ میں کینسر پر تحقیق کا ارادہ رکھتا تھا، اسے امریکہ نے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی اور واپس بھیج دیا۔وانگ نے کہا کہ ہم نے اس کا نوٹس لیا اور اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ امریکی قانون نافذ کرنے والے محکمے کی جانب سے چینی طلبا کو جان بوجھ کر ہراساں کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کا معاملہ ہے۔ " ہم نے اس پر امریکہ کے ساتھ سخت احتجاج کیا ہے"۔وانگ نے کہا کہ عوامی تبادلے چین ۔ امریکہ عوامی تائید کی بنیاد ہیں۔ ان میں اکیڈمک، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی تبادلے ایک اہم جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ چینی طلبا کو خیرمقدم کرنے کا دعوی کرتا ہے لیکن درحقیقت اس نے سابقہ انتظامیہ کی غلط روایت برقرار رکھی ہے جس میں امریکہ میں تعلیم کے حصول یا تحقیق کرنے کی خواہش رکھنے والے چینی طالب علموں کو محدود کرتے ہوئے انہیں ناکام بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے امریکہ میں چینی طلبا کے قانونی حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں اور تعلیمی تعاون کے لئے نقصان دہ ہے۔وانگ نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے قول کے مطابق چینی طلبا کا حقیقی معنوں میں خیرمقدم کرے۔ متعصبانہ اور امتیازی اعلامیہ 10043 کو واپس لے، قومی سلامتی کا تصور بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کرے۔ امریکہ میں چینی طلبا سے تفتیش، انہیں ہراساں کرنے یا ان کی بے دخلی کو بند کرے اور اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکے۔انہوں نے کہا کہ چین قانون کے تحت اپنے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کے دفاع میں چینی طلبا سے تعاون کرے گا اور امریکہ جانے والے چینی طلبا کو یاد دہانی کرائے گا کہ وہ اس طرح کے خطرات سے ہوشیار رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ، زلزلے کی امدادی کوششوں میں شامل ایک چ...

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر اپنے منگیتر لیو ژینگ لنگ کا انتظار کرتے اور پھولوں کا گلدستہ تھامے ہو ئے جیانگ ژاہوا کا دل امید کے ساتھ دھڑک رہا تھا۔جیسے ہی لیو چائنہ بلیو اسکائی ریسکیو ٹیم کے 12 دیگر اراکین کے ہمراہ زلزلہ زدہ ترکیہ سے واپس پہنچا تو جیانگ تیزی سے آگے بڑھی اور اپنے منگیتر کو بھرپور طریقے سے گلے لگایا۔نومبر2018 میں 28 سالہ لیو نے شہری ریلیف اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس نے مئی 2020 میں گوئی ژو کے چھیان شی شہر میں اسکواڈ کیبرانچ کپتان کے طور پر خدمات کی انجام دہی شروع کی۔ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو تباہ کن زلزلوں کے جھٹکوں کے بعد کئی چینی امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں شامل ہونے کے لیے متاثرہ علاقوں میں جانے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔لیو نے ابتدائی طور پر ترکیہ جانے سے قبل 7 فروری کو گوئی یانگ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ شامل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا

تاہم جیانگ نے اسے اپنے تحفظ کے خدشے کے باعث نہ جانے پر آمادہ کیا۔لیو نے یاد کیا کہ میں گھر میں بیٹھے ہوئے اس تباہی کے بارے میں اپنی سوچوں پر قابو نہیں پا سکا اور ہر روز زلزلوں کے بارے میں خبریں دیکھتا رہتا تھا۔ جتنا زیادہ میں اسے دیکھتا مجھے اتنا ہی دکھ ہوتا تھا۔ جب لیو نے دوبارہ منصوبہ پیش کیا تو جیانگ نے اتفاق کیا۔جیانگ نے کہا کہ مجھے ان خبر وں سے معلوم ہوا کہ آفت کتنی تباہ کن تھی۔ چونکہ وہ مدد کرنے کے لیے بہت بے تاب تھاتو میں صرف اتنا کر سکتی تھی کہ اس سے کہوں کہ اپنی اچھی طرح دیکھ بھال کرے۔لیو اور ا س کے دیگر 6 ساتھی 10 فروری کو ترکیہ کے لیے روانہ ہوئے۔ آفت زدہ علاقے میں پہنچنے کے بعد انہیں زندگی کے آثار کا پتہ لگانے اور منہدم مکانات کا ملبہ ہٹانے کا کام سونپا گیا۔لیو اور اس کے ساتھیوں نے 14 فروری کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر دیگر امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر ایک متاثرہ شخص کو بچایا جو 180 گھنٹوں سے منہدم عمارت میں پھنسا ہوا تھا۔ لیو نے پرجوش انداز میں کہا کہ یہ واقعی زندگی کا ایک معجزہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پیٹنٹ کی جانچ پڑتال کے شعبے کی کارکر...

فائل فوٹو، چین ، وسطی صوبہ ہینان کے شہر شِن می میں چھنگ یوکائی اپنی ورکشاپ میں گلوچی مشین پر کام کررہا ہے۔ (شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین اختراع کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اپنے پیٹنٹ کی جانچ پڑتال کے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا۔

قومی حقوق دانش انتظامیہ کے ایک عہدیدار وئے باؤ ژی نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال سے ایجاد کی پیٹنٹ درخواستوں پر کارروائی کا دورانیہ مزید کم کرتے ہوئے 16 ماہ کر دیا جائے گا۔

وئے نے ابھرتی صنعتوں کی ترقی میں تعاون کے لئے بگ ڈیٹا ، مصنوعی ذہانت اور جین ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں پیٹنٹ کی جانچ پڑتال کا معیار بہتر بنانے پر گفتگو کی۔

سال 2022 کے دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ 98 ہزار ایجادات کے پیٹنٹ منظور کئے گئے تھے۔ اگرچہ چین کو پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد میں عالمی سطح پر سبقت حاصل ہے تاہم اس نے پیٹنٹ کی تعداد میں کوششوں کی بجائے اس شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی ہے۔

عہدیدار نے پیٹنٹ تحفظ کو مستحکم کرنے کے لئے دیگر اقدامات بارے بھی تفصیل سے آگاہ کیا جس میں پیٹنٹ سے متعلق ضوابط پر نظر ثانی کرنا اور غیر معمولی ایپلی کیشنز کی روک تھام شامل ہے۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کے کوئلے کی کان گرنے کے بعدبچاو کی...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے شمال میں واقع اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کے الکسا لیگ میں کوئلے کی کان منہدم ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والوں کی تلاش، ان کے بچا اور زخمیوں کے علاج کے لیے ہرممکن کوششوں پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے حادثے کے بعد ہدایات جاری کرتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مجموعی سماجی استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔اس انہدام سے اب تک دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 53 لاپتہ ہوئے ہیں۔شی نے حادثے کی وجہ کا جلد از جلد تعین کرنے اور متعلقہ لوگوں سے جواب طلبی کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظام میں کسی خامی سے گریز کیا جائے۔شی نے واضح کیا کہ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ ہر قسم کے اندیشوں اور چھپے ہوئے خطرات کی جانچ پڑتال کرنی چاہیے اوران کا تدارک کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کو بڑھانا چاہیے اور ترقی اور تحفظ کو بہتر طور پر مربوط بنانے کے لیے عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنانا چاہیے۔چین کے وزیر اعظم لی کھ چیانگ نے بھی ہدایت جاری کی ہیں جس میں ریاستی کونسل کی ورک سیفٹی کمیٹی اور وزارت ہنگامی انتظام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام علاقوں پر زور دیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور کام کی جگہ کے تحفظ کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیرون ملک تجارتی نمائش کے لئے 500 سے زا...

فائل فوٹو، بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں نمائش کے دوران لوگ چینی بوتھ کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین نے رواں سال سے بیرون ملک نمائشوں کی منظوری دوبارہ شروع کردی ہے جس کے بعد سے بیرون ملک اقتصادی اور تجارتی نمائشوں کے انعقاد یا ان میں شرکت بارے 519 درخواستوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ترجمان یانگ فین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ درخواستیں ملک بھر کے 50 منتظمین کی جانب سے موصول ہوئی تھیں جو دنیا کے 47 ممالک کے  بارے میں تھیں۔

یانگ نے کہا کہ کونسل ابھرتی مارکیٹوں اور اسٹریٹجک ابھرتی صنعتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نمائش کے انعقاد میں مدد کر تے ہو ئے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ وہ ترقی یافتہ ممالک میں اعلیٰ معیار کی صعنتی نمائش میں بڑے پیمانے پر شرکت کرسکیں۔

کمپنیوں کے بین الاقوامی تبادلوں کے لئے چین مزید پلیٹ فارمز قائم کرے گا اور اداروں کو غیر ملکی منڈیوں کی تلاش میں مدد کے لئے مزید کوشش کرے گا۔

یانگ نے کہا کہ کونسل رواں سال ایسی سینکڑوں نمائشوں، فورمز اور دو طرفہ دوروں کا اہتمام یا ان میں شرکت کرے گی جس سے دنیا بھر کی کمپنیاں نتیجہ خیز تعاون کو فروغ دے سکیں۔

۲۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں