برطانیہ،لندن فیشن ویک کے دوران ماڈل ایک لباس کی نمائش کررہی ہے۔(شِںہوا)
امریکہ کی نائب صدر کامیلا ہیرس نے کہا ہے کہ روس، یوکرین میں انسانیت سوز جرائم کا مرتکب ہورہا ہے،جرمنی میں منعقدہ 59ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے، یوکرین میں، روس کے انسانی جرائم کا سرکاری سطح پر تعین کیا ہے اور روس کے مذکورہ انسانی جرائم کی تحقیق میں واشنگٹن یوکرین کی مدد کرے گا،ہیرس نے کہا کہ ان جرائم کے فاعلوں اور جرائم کا حکم دینے والے متعلقہ افراد سے حساب پوچھا جائے گا، معلوم یا گمنام ہلاک ہونے والے تمام افراد کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے پہلو پر ہم سب کو ہم فکر ہونا چاہیے،امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ روس یوکرین کی شہری آبادی کے خلاف عام پھیلے ہوئے جرائم کا ذمہ دار ہے۔ ان جرائم میں قتل، جنسی زیادتی، تشدد اور جبری جلا وطنی شامل ہیں،ہیرس نے کہا کہ جب تک ضرورت محسوس کی جاتی رہی امریکہ یوکرین کی مدد کرتا رہے گا،انہوں نے چین کے روس کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے بعد سے ماسکو کے بیجنگ کے ساتھ فروغ پاتے تعلقات پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے،کامیلا ہیرس نے چین سے روس کو اسلحے کی فراہمی نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برازیل کی ریاست سا پالو میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 36افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث سا پالو کے گورنر نے پانچ ساحلی شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد علاقے زیر آب آ گئے ہیں اسکے ساتھ پہاڑوں پر بنے گھر بھی بہہ گئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں،سائو پائولو شہر سے 200کلومیٹر فاصلے پر واقع ایک ٹاون میں 24گھنٹوں کے دوران 600ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سیلاب کے باعث ابتک 566افراد بے گھر ہوچکے ہیں،سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی ٹیمیں کئی جگہوں تک نہیں پہنچ سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کو دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب موجود سائٹ سے میزائل فائر کیا،رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل 67منٹ میں 900کلومیٹر سے زیادہ کی پرواز کرنے کے بعد جاپان کے دریا میں گر گیا،پیانگ یانگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا امریکا اور جنوبی کوریا جیسی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرات کو روکنے میں مدد کے لیے اگلے ماہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقیں شروع ہونی ہیں،پیانگ یانگ نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی تیاری کے سلسلے میں شروع ہونے والی ایسی کسی بھی مشقوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست کرناٹک کے ہاسن ضلع میں 20سالہ نوجوان نے آن لائن آرڈر کیے آئی فون کے لیے رقم نہ ہونے پر مبینہ طور پر ڈیلیوری ایجنٹ کو ہی قتل کر دیا اور لاش گھر میں چھپا دی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیمانت دت نامی نوجوان نے آئی فون آرڈر کیا اور جب ڈیلیوری بوائے اسے دینے آیا تو ہیمانت نے اس کی کمر میں چاقو کے وار سے قتل کردیا اور لاش گھر میں چھپا دی،بعدازاں اس نے لاش قریبی ریلوے اسٹیشن پر جلا دی اور قتل کا ثبوت ختم کرنا چاہا لیکن ناکام رہا،رپورٹس کے مطابق 11فروری کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے لاش کے کچھ آثار ملے جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا، مقتول کی شناخت 23سالہ ہیمانتھ نائیک کے نام سے ہوئی جو ای کارٹ ایکسپریس میں ملازمت کرتا تھااور اس رات وہ سیکنڈ ہینڈ فون ڈیلیور کرنے گیا تھا،تاہم جب وہ ملزم کے گھر پہنچا اور فون کے لیے 46ہزار روپے کا مطالبہ کیا تو اس نے ہیمانتھ نائیک کو قتل کردیا اور لاش کو ریلوے اسٹیشن کے قریب جلانے سے پہلے چار دن تک اپنے گھر میں چھپائے رکھا،ملزم ایک بیگ میں لاش کو ڈال کر ریلوے اسٹیشن پر لے کر گیا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی جس کی مدد سے پولیس ملزم تک پہنچی اور اسے گرفتار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا کے 98سالہ سابق صدر جمی کارٹر نے ہسپتال کے بجائے گھر پر ہی ہاسپیس کیئر حاصل کرنے اور اپنا باقی وقت گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے، 98سال کی عمر میں کارٹر سب سے طویل عرصے تک زندہ رہنے والے امریکی صدر ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارٹر سنٹر (سابق صدر کی فائونڈیشن )نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کارٹر نے ہسپتال میں مختصر قیام کے سلسلے کے بعد اپنا باقی وقت گھر پر اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے اور اضافی طبی مداخلت کے بجائے ہسپتال کی دیکھ بھال حاصل کرنے کا فیصلہ کیا،کارٹر سنٹر کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو اس فیصلے میں اپنے خاندان اور اپنی طبی ٹیم کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ ان کا خاندان اس وقت کے دوران پرائیویسی کا مطالبہ کرتا ہے اور اپنے مداحوں کی طرف سے ظاہر کی گئی تشویش کے لیے شکر گزار ہے،واضح رہے کہ جمی کارٹر ایک ڈیموکریٹ سیاستدان تھے جنہوں نے جنوری 1977سے جنوری 1981تک صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس نے ایک بار پھر سے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین اقوام متحدہ کے اہم اجلاس سے قبل ماسکو پر الزام لگانے کے لیے اپنی سرزمین پر جوہری واقعے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاہم روس کی جانب سے اس الزام کے ثبوت فراہم نہیں کے گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیف بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کی تیاری کر رہا ہے جس کے لئے تابکار مادے کو ایک نامعلوم یورپی ملک سے یوکرین پہنچایا گیا ہے جبکہ اس اشتعال انگیزی کا مقصد روس کی فوج پر مبینہ طور پر یوکرین میں خطرناک تابکار تنصیبات پر اندھا دھند حملے کرنے کا الزام لگانا ہے،دوسری جانب یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے ان الزامات کو غلط معلومات پھیلانے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین کو مورد الزام ٹھہرانے کے لیے خود ہی ایسے ہی واقعات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،ماسکو کے الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یوکرینی حکام نے امریکی حکام پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر F-16 لڑاکا طیارے بھیجنے کے لیے دبا ڈالیں کیونکہ یہ طیارے یوکرین کی روسی میزائل یونٹوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو بڑھا دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ نیٹو نے روس کے خلاف کوئی شکل اختیار نہیں کی لیکن یہ ضرور ہے کہ روس کے جارحیت نے اسے تقویت بخشی ہے،جرمنی میں منعقدہ 59ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دائرہ کار میں "زمینی سالمیت، آزادی اور امن کے حامل یوکرین کا تخیل" نامی نشست سے خطاب میں بلنکن نے کہا کہ "یوکرین کا پر امن ہونا یوکرینیوں کا اپنا فیصلہ ہے، اس وقت ہمارے سامنے دو فریقین ہیں ایک حملہ آور اور دوسرا مظلوم ،بلنکن نے کہا کہ جو توقعات ہم روس سے کر رہے ہیں ان کے متوازی توقعات یوکرین سے نہیں کر سکتے ، بات سیدھی سی ہے، اگر روس آج اپنے فوجی پیچھے ہٹاتا ہے تو جنگ ختم ہو جائے گی لیکن اگر یوکرین جنگ ختم کرتا ہے تو خود بھی ختم ہو جائے گا، بلنکن نے کہا کہ روسی جارحیت کے یورپ کی طرف بڑھنے کی احتمال کے مقابل نیٹو کی مشرقی شاخ کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہم نیٹو ممالک کے چپے چپے کا دفاع کریں گے،لیتھوانیا میں متوقع اگلے نیٹو اجلاس میں مشرقی اور جنوبی شاخوں کی مضبوطی سے متعلقہ موضوعات پر غور کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ نیٹو روس کے خلاف کوئی شکل اختیار نہیں کر رہا بلکہ روس کے اقدامات کے مقابل خود کو تقویت دے رہا ہے، ولادی میر پوتن نے نیٹو اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے جتنا کام کیا ہے دنیا میں اور کسی نے نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں اور اس لائن کی حفاظت پاکستانی قوم کرے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم لوگ پاکستان کے مستقبل کی خاطر سر پر کفن باندھ کے نکلے ہیں، حکومت نے رجیم چینج آپریشن سے پاکستان کو پہلے ہی کئی دہائی پیچھے کر دیا ہے، اب یہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ سابق ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی صورت امپورٹڈ ٹولے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، امپورٹڈ حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے سے پہلے ہزار دفعہ سوچے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے، اس سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا جرم کوئی نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ تمام وہ لوگ جو سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اس طرح وہ بوریا بستر لپیٹ کر باہر چلے جائیں گے اور آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں اغوا برائے تاوان کی انتہائی دل گرفتہ صورتحال پر فوری توجہ دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی، عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر کارکنوں کے شدید رد عمل کو دیکھتے ہوئے اب ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا، اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری مکمل کر لی ہے۔ پولیس ایف آئی اے کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، ایف آئی اے اور پولیس کے اعلی حکام نے اس سلسلے میں وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے تاکہ وکلا سے تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی اور صحت کے مسائل ہیں، اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،ر ڈاکٹروں کی ہدایت ہے کہ سفر نہ کریں جس کی وجہ سے عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوپارہے، عمران خان لاہور ہائی کورٹ بھی جانے کو تیار ہیں لیکن سیکیورٹی کے کچھ لوازمات ہیں، وہ کوئی عام شہری نہیں،جب تک سیاست ٹھیک نہیں کرو گے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا گیا، اس احتجاج پر پی ٹی آئی کے رہنماوں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوا، اس مقدمے میں عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا حالانکہ وہ وہاں موجود بھی نہیں تھے۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیر آباد میں حملے کے بعد وہ زخمی ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت ہے کہ سفر نہ کریں جس کی وجہ سے عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوپارہے۔ عمران خان لاہور ہائی کورٹ بھی جانے کو تیار ہیں لیکن سیکیورٹی کے کچھ لوازمات ہیں، وہ کوئی عام شہری نہیں، وہ واحد لیڈر ہیں جن پر ایک قاتلانہ ہوا ہے، اور یہ حملہ کوئی سالوں پرانی بات نہیں بلکہ چند ماہ پہلے ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کی ہدایت ہے کہ عمران خان دھکم پیل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
مریم نواز کی جانب سے عدلیہ کے حوالے سے ریمارکس پر اسد عمر نے کہا کہ عدلیہ کو دبا میں لانے کے لیے منظم سازش کی جارہی ہے، کیونکہ 90 روز میں انتخابات ہونے سے روکنے کے لئے آئین کو توڑنا ہوگا اور ان کے راستے میں عدلیہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے، پچھلے چند ماہ کے اندر عدلیہ عمران خان پر بھی توہین عدالت کا کیس چل چکا ہے، امید یہ ہے کہ سب سے برابری کی بنیاد پر سلوک کیا جائے گا اور اس پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گیس بجلی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونا ہے ، ایسا کون سا بحران آیا جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں، جب تک سیاست ٹھیک نہیں کرو گے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی ۔ اس موقع پر عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان چند وجوہات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، ہم نے لاہور ہائی کورٹ سے اجازت مانگی تھی لیکن ہمیں اجازت نہیں ملی، ہمارے وکلا اس حوالے سے فاضل جج صاحبان سے ملاقات کررہے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ صورت حال پیدا ہوچکی ہے، نواز شریف کو بیمار بتاکر کہا گیا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا، ہمارا بھی یہی کہنا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا توذمہ دار کون ہوگا، ہمیں امید ہے کہ عدالت ہماری استدعا منظور کرے گی، بغیر اجازت ہم عدالت جا نہیں سکیں گے، عمران خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری عدالت لے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نین پاک تعاون پر مشتمل تعلیمی پروگراموں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستانی طلباء کے لیے اہم منزل ہے، پاکستان کو صنعت کاری کا مرکز بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اس سے پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی،پاکستان چین کے ساتھ تعلیم اور صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میںمنعقد ہ چین کی 23ویں سالانہ کانفرنس اور ایکسپو برائے بین الاقوامی تعلیم میں چین پاک تعاون پر مبنی تعلیمی پروگراموں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی تعلیمی نمائشوں میں سے ایک ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے ''انٹرنیٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ انڈسٹری ایجوکیشن انٹیگریشن'' کے موضوع پر چین پاکستان سیمینار میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاک چین تعلیمی تعاون بالخصوص آئی ٹی، ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے امید کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستانی طلباء کے لیے اہم منزل ہے۔ ہم پاکستان کو صنعت کاری کا مرکز بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس سے پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی ۔
گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یہ ماڈل چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تبادلوں کو فروغ دے گا ، اور بین الاقوامی پیداواری صلاحیت کے تعاون کے لیے فوری طور پر درکار صلاحیتوں کی کاشت کو تیز کر ے گا ۔ گوادر پرو کے مطابق سفیر نے مزید کہا پاکستان ایک آہنی بھائی اور چین کے ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر چین کے ساتھ تعلیم اور صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے تاکہ ہمارے تاریخی تعلقات میں ایک نئی جہت شامل ہو، اور ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو پورا کرنے میں مدد ملے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کانفرنس اور چائنا پاکستان انڈسٹریل اکیڈمک انٹیگریشن الائنس اس شکل اور عظیم اہداف کو حاصل کرنے میں صحیح پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں کمرشل قونصلر غلام قادر نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستا ن سیمینار ،طلبائ، والدین، مشیران اور ماہرین تعلیم کے درمیان نیٹ ورکنگ اور ثقافت کے تبادلے کے مواقع فراہم کرے گا ۔نہوں نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلیمی تعاون کو فروغ دے رہا ہے، خاص طور پر صنعت کاری کے شعبے میں چین کے پاس ایک بہت بڑا سپلائی چین سسٹم ہے جو ہماری صنعت کو منظم کرنے میں مدد کرے گا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے لیکن شبہ ہے یہ بھی فکس میچ ہے۔ ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز میں پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا انعقاد ہر دس سال بعد ہوتا ہے، گزشتہ مردم شماری 17 سال بعد ہوئی، موجودہ مردم شماری 5 سال بعد ہورہی ہے،اس مردم شماری کا کریڈٹ ایم کیو ایم پاکستان کو جاتا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری میں کراچی کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی، ہماری آبادی کو آدھے سے بھی کم دکھایا گیا،ہم نے فلور آف دی ہاس شور مچایا ، جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے مطالبے پر فیصلہ کیا۔ سینیئرسیاسی رہنما نے کہا کہ پہلا مرحلہ 20 فروری سے 2 مارچ تک خود شماری کا ہے،دوسرا مرحلہ یکم مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہے گا، ان 30 دنوں میں ہر محلے کے 500 گھروں کو گنا جائے گا۔ یکم مارچ سے 15 مارچ تک 250 گھروں کے افراد گنا جائے گا،16 مارچ سے 30 مارچ تک 250 گھروں کے افراد کو گنا جائے گا۔ یہ مرحلہ پورے مہینے یعنی مارچ میں ہوگا، تمام شہریوں کی ذمہ داری کہ وہ اپنے آپکو لازمی شمار کروائیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ میں کراچی والوں سے یہ اپیل کروں گا کہ وہ خود کو گنوائیں، اگر کراچی کو اپنا حق لینا ہے تو خود کو گنوانا ہے، مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز آج 20 فروری سے شروع ہوچکا ہے،پہلے مرحلے میں ہر شہری کو ویب پورٹل پر جاکر خود کو رجسٹر کروانا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ کراچی کی آبادی کسی صورت 4 کروڑ سے کم نہیں ہے، خدشہ ہے یہ میچ بھی فکس میچ ہے،یکم مارچ سے30مارچ تک شمارکنندہ ہماریگھروں تک آئے، ہرگھر، ہر فلیٹ، ہر جھگی اور ہر بنگلے کو گنا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر را وانوار سمیت دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ۔ رواں برس 23 جنوری کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقید اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور اس وقت کے ایس ایس پی ملیر را انوار سمیت 18 دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا۔ کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کرکے شواہد کو نظر انداز کیا ہے، اس لئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے 70 ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماوں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت 70 اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ممبران اسمبلی کا مقف نہیں لیا اور الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کروانے سے بھی روک دیا۔ سپیکر کے نوٹیفکیشن سے متعلق سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام پر شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج مقدمے کے چالان میں7 گواہان کے بیانات شامل کرلیے گئے۔ گواہان میں کانسٹیبل فضل عباس، اے ایس آئی وسیم حیدر،کانسٹیبل عثمان ظہور، کانسٹیبل نصراللہ، محمد رشید اور محرر مال خانہ قاسم جان کا بیان بھی چالان میں شامل ہے۔ چالان کے مطابق گواہان کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے ملزم کی رہائش گاہ پہنچے تو ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزم اپنے ملازمین کے ساتھ اسلحہ لیکرگھر سے باہر آیا اور گالیاں بھی دیں،گرفتاری کے دوران مزاحمت کی گئی، ایک کانسٹیبل کی جرسی بھی پھاڑ دی گئی۔ چالان میں وائس میچنگ ٹیسٹ کے نمونے لینے اور رپورٹ وصول کرنے والوں کے بیان بھی شامل ہیں، ایف آئی اے سے موصول وائس میچنگ رپورٹ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔ تمام گواہان نے تفتیشی افسر انسپکٹر عاشق شاہ کو بیانات قلمبند کروائے۔ گواہان کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ کئی بار وزیر رہ چکاہوں، تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کوہستان میں زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ( ڈی ایچ پی پی ) نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا جس کے نتیجے میں اب دریائے سندھ اپنی قدرتی گزرگاہ کے بجائے مصنوعی ٹنل سے گزررہا ہے ۔ڈائیورژن ٹنل کی لمبائی 1.3 کلومیٹر ہے اس کی چوڑائی 20 میٹر اور اونچائی 23 میٹر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مکمل شدہ ٹنل دو ڈائیورژن ٹنل میں سے ایک ہے جبکہ دوسر ا زیر تعمیر ہے۔ اپنے قدرتی راستے کے بجائے دریائے سندھ اب 1.3 کلومیٹر طویل ڈائیورژن ٹنل سے گزر رہا ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے اس کامیابی کو ''ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کے پانی کے شعبے کی ترقی میں ایک تاریخی دن ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق ایک چینی تعمیراتی اور انجینئرنگ کمپنی، جو کہ مرکزی کام کی ٹھیکیدار ہے، اس منصوبے کی تعمیر کی قیادت کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تکمیل پر داسو پاکستان میں سب سے زیادہ سالانہ توانائی یعنی اوسطاً 21 بلین یونٹ پیدا کرنے والا منصوبہ بن جائے گا ۔ واپڈا پروجیکٹایریا میں آبادکاری، ماحولیاتی انتظام اور سماجی ترقی سے متعلق اسکیموں پر 17.34 بلین روپے خرچ کر رہا ہے ۔ اب تک تقریباً 3722 ملازمتیں پید ا ہو چکی ہیں جن میں مقامی لوگوں کے لیے 1945 شامل ہیں، جو اس منصوبے کے تعمیراتی دور کے دوران بڑھ کر 8000 تک پہنچ جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ پر ایف سی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں،بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے والے افغان شہری کو واپس بھیج دیا گیا۔ افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز کے اہلکار مشتعل ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو احتجاجا بندکردیا تھا جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے۔سرحدی گزرگاہ کی بندش سے پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ واضح رہے کہ افغان مریضوں کو پاکستان آمد کیلئے سفری دستاویزات سے استثنی حاصل ہے۔ افغان مریض کیساتھ آنے والے رشتہ دارکیلیے سفری دستاویزات لازمی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ پولیس کی جانب سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگرکی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ کی جانب سے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی، سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، محمد خان بھٹی سندھ کے کسی بھی تھانے میں زیر حراست نہیں ہیں۔ وفاقی حکومت اور رینجرز پراسیکیوٹر نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ ایان میمن ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ پولیس کو محمد خان بھٹی کو تلاش کرنے کا پابند کیا جائے۔ درخواست محمد خان بھٹی کے داماد عمر افتخار بھٹی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہیکہ محمد خان بھٹی 6 فروری کو مٹیاری کے قریب سے غائب ہوئے، اندیشہ ہے کہ محمد خان بھٹی کو حکومت کے اداروں نیگرفتار کیا ہے، محمد خان بھٹی پر تشدد کا اندیشہ ہے، عدالت میں فوری پیش کرنیکا حکم دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے پاکستانی وفد واشنگٹن چلا گیا ۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک معاہدے (ٹیفا )ونسل کے تحت مذاکرات کیلیے پاکستانی وفد وفاقی وزیر تجارت نوید قمر وفد کے ہمراہ واشنگٹن چلا گیا جو 23 فروری کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ نوید قمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیفا مذاکرات 8 سال بعد ہونے جا رہے ہیں، مذاکرات پاک امریکا تجارتی و سرمایہ کاری بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق ٹیفا مذاکرات سے پہلے وفاقی وزیر تجارت امریکی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئین سے کھلواڑ شروع ہوگیا ہے، امید ہے صدر 72 گھنٹوں میں الیکشن کی تاریخ دیں گے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، دنیا کو ہماری بگڑتی معیشت پر تشویش ہے، امیروں کو سبسڈی دی جاری ہے اور غریبوں کا گلہ گھونٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات سنگین ترین ہوگئے ہیں، دہشتگردی کو روک نہیں پا رہے اور مہنگائی کو کھلی چھٹی دے دی ہے، مزید تاخیر بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت سے انکار کرے تو سمجھ لیں آئینی بحران شروع ہو گیا ہے، اللہ کے بعد عدلیہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع کہتے ہیں ملک ڈیفالٹ ہوچکا اور جس پٹرولیم کا سٹاک ختم ہو رہا ہے اس کا وزیر کہتا ہے کہ دیوالیہ نہیں ہوا، بھونڈے انداز میں ترکی کو امداد دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.47 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس(آج) منگل کی شام طلب کر لیا گیا۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کی شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شعبان کا چاند دیکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیر کو رجب کی 28 تاریخ تھی جبکہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت ان کے دو ساتھیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مضافاتی علاقے ریگی سفید سنگ میں ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی محمود جان اورعیسی خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا۔ گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متنازع زمین میں ایکسی ویٹر سے کام شروع کیا تو مخالف فریق کی جانب سے سے منع کرنے پر فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر محمد علی نامی شخص زخمی ہوا۔ محمد علی کوجب لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا جارہا تھا تو وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کا مقدمہ ڈپٹی سپیکر محمود جان سمیت تین افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی کا معاملہ ، عمران خان کی گاڑی کو ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کیلئے اجازت کی درخواست مسترد کردی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا ، عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی سے متعلق لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی۔ سیکیورٹی کے پیش نظر، عمران خان کو جس عدالت میں پیش ہونا ہے اس کو بیریئر لگا کر پولیس کا حصار بنا دیا گیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور عدالت کو جانے والے راستے کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں آڈیو لیک معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ کو سکینڈلائزڈ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ نے آڈیو لیک کر کے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کر کے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا گیا، غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں ہم اس کو سنبھال لیں گے، سپریم کورٹ اس مسئلے کو دیکھ رہی ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ وہ آڈیو کہاں ہیں، کیا آپ نے درخواست کے ساتھ لف کی ہے؟، کیا اس آڈیو کا فرانزک ہوا ہے؟۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سبوع حافل .. حراك وانتشار وتموضع انساني وعصف ذهني اعلامي عالمي الدبلوماسية المتجددة.. الانجاز يتصدر ..
.. a week full of activities.. Renewable diplomacy.. media and human power emerges
هكذا هي الدبلوماسية السعودية التفاعلية المتجددة، حراك، وتموضع، وانتشار، ومشاركات واجتماعات خارجية ومنتديات وملتقيات داخلية متنوعة.. الرياض تتحوّل مجددا؛ لكرنفال للتعايش والسلام والتنوع في أرض الاعتدال والوسطية وفهم لثقافة الآخر، وتعميق رؤية حضارية إنسانية مشتركة لترسيخ التعاون والوئام والسلام.
الرياض العاصمة السياسية للمملكة، التي لا تتثاءب، ومن أنحاء العالم الوفود المتنوعة، وحولت الرؤية 2030، الرياض، لعاصمة عالمية اقتصادية ثقافية سياحية والأسبوع الحالي تعيد الرياض تموضعها لتحتضن المنتدى السعودي للإعلام والمؤتمر الإنساني الدولي والاحتفال بذكرى التأسيس.
ملتقيات متعددة
وليس هناك رأيان أن هذه الملتقيات بتنوعاتها الإنسانية والثقافية والإعلامية والحضارية فرصة تاريخية لإبراز المعطيات والاختراقات الإيجابية وتعظيم صورة الإســـلام الحقيقية، بسماحته واعتداله عبر العصف الذهني الذي يجمع قادة الرأي والفكر الإنساني والإعلامي إلى جانب تسليط الضوء على عمق المملكة التاريخي والإرث الحضاري المكاني والزماني والذي يعود لثلاثة قرون كون هذه الملتقيات تعد من أفضل الوسائل للقضاء علـــى كل ما يتم وصم الإسلام به ظلما، وخصوصا كراهية الإسلام «الإسلاموفوبيا» المتنامية في الوقت الحاضر وتكريس التسامح وتلعب دورا محوريا إيجابيا بامتياز في تقريب والثقافات العالمية وفهم الآخر ورفض التهميش والأفكار المتطرفة، باعتبار أن المملكة هي الدولة الرائدة في تمثيل هذه الرسالة الحضارية الإسلامية وتحمل مسؤوليتها، فهي مظلة الشعوب الإسلامية والحريصة على إيجاد حلول عادلة لقضاياهم، وتعزز الأمن والسلم العالمي.
1500 إعلامي
وعندما يتقاطر إلى العاصمة السعودية صناع القرار السياسي والاقتصادي والاستثماري والمؤسسات العالمية التجارية والاستثمارية والإعلامية والإنسانية المؤثرة في الساحة العالمية، ويشارك نحو 1500 إعلامي ومتحدث وضيف من الشخصيات الإعلامية العالمية المرموقة في المنتدى السعودي الإعلامي والمئات من مهندسي صناع القرار في المحافل الإنسانية، في فعاليات وجلسات المؤتمر الإنساني الدولي الثالث؛ لاستكشاف فرص تعظيم خدمة الإنسان الكوني بعيدا عن الأجندات السياسية والعرقية والصراعات والتوازنات العالمية فإن الفائز هو الإنسان الكوني وهذا هو الهدف الاستراتيجي للمملكة من خلال تعظيم العمل الإنساني وإغاثة الملهوف كون المملكة أصبحت قاعدة ومنصة دولية للنقاش والعصف الذهني لاستكشاف الاتجاهات الإنسانية والسياسية والإعلامية والاستثمارية وفق منطلقات الرؤية 2030، وذكرى التأسيس تتزامن مع هذه وقصة نجاح عالمية يجب أن تروى.
حوارات مثمرة
ويؤكد المنتدى أهمية الإعلام والاتصال في المجتمعات الإنسانية، ويشجع الحوار الثقافي والحضاري المبني على الإيجابية والانفتاح، لذا يعمل على توضيح دور الإعلام والاتصال في الرسالة التي تقوم عليها المجتمعات المعاصرة نحو تعزيز قيم التنوع والتسامح والسلام والتعايش واحترام الآخر؛ ويسعى المنتدى إلى أن يكون مناسبة دورية تجمع قيادات الإعلام والفكر والثقافة والخبراء والمهنيين في منصة واحدة لتبادل الأفكار والرؤى وإجراء حوارات مثمرة والتعرف على مستجدات القطاع، ولا يمكن تجاهل ريادة المملكة في عمليات فصل التوائم السيامية؛ لما تمتلكه من خبرات طبية وعلمية كونها تعد قوة ناعمة والسعودية من دول العالم الرائدة في عمليات فصل التوائم السيامية؛ لما تمتلكه من خبرات طبية وعلمية في هذا المجال المعقد من العمليات الجراحية، وإجرائها عشرات العمليات الناجحة التي ساهمت في رسم البسمة والأمل على وجوه عائلاتهم.
ريادة سعودية
ونجحت المملكة في إجراء 55 عملية فصل، ودراسة 127 حالة توءم سيامي، من 23 دولة في ثلاث قارات حول العالم، بمجموع عدد ساعات وصل إلى قرابة 570 ساعة، وفقاً لبيانات رسمية.
وتتصدر السعودية دول العالم في عدد عمليات فصل التوائم السيامية التي أجراها البرنامج السعودي لفصل التوائم السيامية.
عاصمة الثقافة
الرياض، المدينة القابعة وسط الصحراء يوما ما أصبحت مركز إشعاع للفنون والثقافة منذ اختارت العاصمة قدرها بأن تكون أحد أقطاب العواصم العربية والإسلامية التي ينطلق منها المبدعون والمثقفون والمفكرون، إلى فضاءات العالم العربي.
الرياض تنام على قدرات لوجستية إعلامية إنسانية ضخمة وللأسف أن الإعلام المعادي عمل على تشويه صورة المملكة عبر حملات إعلامية مغرضة منظمة من دول مارقة ومعادية تسعى لطمس الحقائق ونشر الأخبار الكاذبة، وتشكل وسائل الإعلام في الوقت الراهن أهم الآليات لنشر القيم النبيلة وتوسيع المعارف وبث الأخبار الصادقة وأن تدشين وسائل إعلامية متعددة اللغات تعتبر خطوة مهمة في إطار مواجهة الهجمة الثقافية والتصدي للهجمات كون وسائل الإعلام المتعددة اللغات، لإيصال رسالة هادفة وقيمة وتعزز فكرة. وأمام هذه الحملات المغرضة تأتي الحاجة إلى إعادة صياغة إستراتيجية واضحة وفاعلة لإعلامنا الخارجي لمواجهة، ولا بد أن ننطلق في إعلامنا الخارجي من أرضية صلبة بعيدة عن الصورة النمطية الاعتيادية بشكل يعظم صورة المملكة بثقلها السياسي والاقتصادي إقليميا وعالمياً حاجة إلى عمل مؤسسي، وعدم الارتهان على ردود الأفعال ونصبح أصحاب مبادرة إيجابية في تفعيل دور المملكة خارجياً من خلال منظومة متكاملة.
الخطاب الإعلامي
إن الخطاب الإعلامي لقديم ولا بد أن نبدأ في صياغة خطاب إعلامي جديد يتماشى مع المتغيرات الجديدة نحن نعيش الآن في عالم أشبهه بالعالم الكفي أي أن العالم أصبح في كف يدك بما يطلق عليه "الأجهزة الذكية" إذن لا يمكن أن نوقف عجلة التغير، والمطلوب تبني سياسة إعلامية جدية باعتبار هذه المتغيرات واقعية خصوصا أن المملكة تملك مخزونا كبيرا من قصص النجاح ونحن بحاجة لإبراز قصص النجاح تلك في رؤية إعلامية جديدة تواكب العصر والمنطق، تخاطب شعوب العالم بلغاتها المختلفة وتوصل إليها رسالة المملكة بشكل مباشر.
تعزيز التنوع
وسيؤكد المنتدى أهمية الإعلام والاتصال في المجتمعات الإنسانية، ويشجع الحوار الثقافي والحضاري المبني على الإيجابية والانفتاح، لذا يعمل على توضيح دور الإعلام والاتصال في الرسالة، التي تقوم عليها المجتمعات المعاصرة نحو تعزيز قيم التنوع والتسامح والسلام والتعايش واحترام الآخر.
ويسعى المنتدى إلى أن يكون مناسبة دورية تجمع قيادات الإعلام والفكر والثقافة والخبراء والمهنيين في منصة واحدة، لتبادل الأفكار والرؤى وإجراء حوارات مثمرة والتعرف على مستجدات القطاع.
يسلط المنتدى الضوء على موضوعات الإعلام المعاصر، في ظل المتغيرات التي يشهدها العالم، في ظل تعاظم دور وسائل الاتصال للإسهام في مواجهة التحديات، وطرح الحلول التي تؤثر على مستقبل الإعلام.
التحالفات الاستراتيجية
المملكة اليوم، لم تعد أسيرة لتحالفات مع الغرب أو الشرق، بل دولة تسعى إلى بناء شراكات استراتيجية تخدم مصالحها، وتنسجم مع التحولات الداخلية التي عبر عنها ولي العهد لتكون المملكة مختلفة تماما.
كما يمر العالم بمرحلة تاريخية تتسم بحراك غير مسبوق نحو تشكّل جديد، ومع المتغيرات التي تشهدها صناعة الإعلام والتطورات المتسارعة في العالم على مختلف المستويات.
ولأن الإعلام والاتصال بأشكاله وأنماطه ووسائله حلقة وصل بين الرؤى وبناء المفاهيم والاتجاهات؛ بدا مهما وحيويا أن يلتقي قادة وخبراء وممارسو وباحثو الإعلام والاتصال، لمناقشة وتحليل بعض القضايا والموضوعات المتصلة بعملهم التي باتت محل اهتمام الساسة والجماهيري.
كما يتيح المنتدى بيئة مهنية متقدمة لتعدد الآراء ومناقشتها، من أجل إثراء المعرفة المتخصصة في مجالات الإعلام والاتصال، إذ تتضح يوماً بعد يوم أهمية صناعة الإعلام لإيجاد قوة فاعلة في المجتمعات الإنسانية.
كما أن التغيرات التي تجري في الواقع مؤثرة على طبيعة الاستجابة الإعلامية الاتصالية، إضافة إلى أن البيئة الإعلامية الاتصالية تواجه متغيرات وتحديات هائلة، ما يدعو إلى وجود إعلام قوي للدول على أساس متين؛ ليزيد من قدرتها على الاتصال الفعّال.
علاوة على أن الإعلام إحدى وسائل القوة الناعمة التي تصنع التأثير والتغيير في الداخل والخارج، وكلما كان الإعلام فعالًا ومؤثرًا، أعطى دلالة على فعالية المجتمع والتفاعل الصحي الموجود فيه، مع حاجة الأجيال الناشئة إلى بيئة خصبة للحضور والمشاركة الإعلامية الاتصالية الفعّالة، مع طفرة وسائل وشبكات التواصل الاجتماعي.
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ،لندن فیشن ویک کے دوران ماڈل ایک لباس کی نمائش کررہی ہے۔(شِںہوا)
برطانیہ، لندن فیشن ویک کے دوران ماڈل ایک لباس کی نمائش کررہی ہے۔ (شِںہوا)
برطانیہ، لندن فیشن ویک کے دوران ماڈل ایک لباس کی نمائش کررہی ہے۔ (شِںہوا)
برطانیہ، لندن فیشن ویک کے دوران ماڈل ایک لباس کی نمائش کررہی ہے۔ (شِںہوا)
برطانیہ، لندن فیشن ویک کے دوران ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِںہوا)
میونخ ، جرمنی (شِںہوا) چین کے سینئر سفارت کار وانگ ای نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش تبدیلی اور بدانتظامی کے تناظر میں استحکام کے لئے چین اور یورپ کو تعاون مضبوط کرنا چا ہئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ نے یہ بات 59 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کے ساتھ ملاقات میں کہی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں اور ان کا اتفاق رائے باہمی اختلافات سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ دونوں فریقوں کو شراکت داری کے لئے پرعزم رہتے ہوئے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چا ہئے ۔اس کے ساتھ تعاون کے ثمرات کا احترام کر تے ہو ئے اگلے 2 عشروں میں مزید رہنمائی فراہم کرنی چاہئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے خارجہ امور و دفاع مائیکل مارٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
میونخ، جرمنی (شِنہوا) چین آئرلینڈ کے ساتھ مل کر آپس کے اہم خدشات کو اہمیت دینے اور ان کی حمایت کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے ۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے خارجہ امور و دفاع مائیکل مارٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ان خیالات کا اظہار ایک سینئر چینی سفارت کار اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے 59 ویں میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے خارجہ امور و دفاع مائیکل مارٹن سے ملاقات کے دوران کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور آئرلینڈ کے تعلقات نے مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے اثرات پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے اور اس کی مستحکم معاشی بحالی آئرلینڈ اور دیگر ملکوں کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گی۔
وانگ نے کہا انہیں امید ہے کہ آئرلینڈ کھلے پن اور جامعیت پر قائم رہے گا اور چینی کمپنیوں کے ساتھ منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی سلوک کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور آئرلینڈ کو دنیا میں تبدیلیوں اور انتشار کے پیش نظر آپس کے رابطے اور تعاون کو مستحکم کرنا چا ہئے، یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کر تے ہو ئے کثیرالجہتی کی حمایت کرنی چا ہئے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کا تحفظ کرنا چا ہئے۔
مارٹن نے واضح کیا کہ چین آئرلینڈ کا اہم شراکت دار ہے۔سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ملکوں نے دوستانہ تبادلے کو برقرار رکھا ہے اور مختلف شعبوں خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تعاون کی تیزی سے ترقی حاصل کی ہے۔
مارٹن نے کہا کہ آئرلینڈ چین کی جانب سےعالمی وبائی مرض کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے اقدامات کی اصلاح اور موافقت کا خیرمقدم کرتا ہے اور چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر تبادلوں کو مستحکم کرنے کا منتظر ہے۔
مارٹن نے مزید کہا کہ آئرلینڈ ون چائنہ پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا ۔
میونخ، جرمنی (شِنہوا) ایک سینئر چینی سفارت کار نے کہا ہے کہ چین اور ہا لینڈ کی جا نب سےگزشتہ سال اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منا ئے جانے کے بعد چین ہالینڈ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے تیار ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے یہ بات 59ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ہالینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ امور ووپکے ہوئیکسٹرا سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اورہالینڈ کے تعلقات کے ضروری پہلوؤں میں کھلا پن اورعملیت پسندی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک یکطرفہ پن اور تحفظ پسندی کی پیروی کے دوران سپلائی چین کو الگ کرنے اور منقطع کرنے کے خواہاں ہیں۔ چین امید کرتا ہے کہ ہالینڈ آزادی کے اصول اور کھلے تعاون کی اپنی روایت کو برقرار رکھے گا، خلفشار کو دور کرے گا اور دو طرفہ تعاون کی مستحکم رفتار کو برقرار رکھے گا۔ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانے اور عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
وانگ نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے جس سے اس کے ہالینڈ کے ساتھ تعاون کے نئے امکانات اور مواقع کھلیں گے۔
سینئر چینی سفارت کار نے کہا کہ ہالینڈ یورپی یونین کا بانی اور بنیادی رکن ہے۔ ہالینڈ چین۔ یورپ تعاون کا ایک گیٹ وے ہے اور چین اس بات کو سراہتا ہے کہ ہالینڈ چین کو یورپ کا ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔
ہوئیکسٹرا نے کہا کہ اس دنیا میں ایک دوسرے پر منحصر تمام ممالک کثیرالجہتی طر یقہ کار اور بین الاقوامی قوانین کی حمایت کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ چین تیز معاشی بحا لی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور نوول کرونا وائرس عا لمی وبا پر قا بوپا نے کے بعد بیرونی تبادلے اور تعاون تیزی سے بحال ہوا ہے۔
ادیس ابا با، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ایک تقر یب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 25 کروڑ امریکی ڈالرز کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے عالمی ہنگامی فنڈ سے فراہم کی جانے والی یہ رقم چند فراموش کردہ بحرانوں میں کمزور ترین افراد کی مدد کرنے اور قحط کو روکنے کے لیے استعمال میں لائی جائے گی ۔
اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اکثر دیرینہ ترقی کے معاملات ، ماحولیات کی غیر یقینی صورتحال ، معاشی جھٹکوں اور پرتشدد تنازعات کے ساتھ مل کر انسانی تباہی کے بھنور میں بدل سکتے ہیں۔ آج دنیا بھر میں 33 کروڑ 90لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد سے زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک بیان کے مطابق سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) سے نئے اعلان کردہ 25 کروڑ ڈالرمختص کرنے سے افغانستان، برکینا فاسو، ہیٹی، مالی، نائجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن سمیت 19 ملکوں کے لوگوں کی مدد کی جائے گی جن میں 2کروڑ سے زیادہ لوگ قحط سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ اس فنڈز سے چاڈ، کولمبیا، جمہوریہ کانگو، اریٹیریا، ایتھوپیا، ہونڈوراس ، کینیا، لبنان، مڈغاسکر، پاکستان اور سوڈان میں غذائی عدم تحفظ کا مقابلہ کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کم فنڈز دستیاب ہونے والے بحرانوں میں انسانی ردعمل کو تقویت دینے میں مدد ملے گی ۔
انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے کہا کہ اس رقم سے قحط سمیت دیگر بحرانوں سے نمٹنے کے لیے جلد کارروائی میں مدد ملے گی ۔میں ان تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ میں تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے بڑے پیمانے پر اس رقم کومختص کرنے کا عمل ممکن بنایا ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین میں استعمال شدہ گا ڑیوں کی مارکیٹ کو رواں سال پائیدار بحالی کی توقع کے ساتھ 2 کروڑ گاڑیاں فروخت ہونے کا امکان ہے۔
چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری میں تقریباً 12 لاکھ 50 ہزار استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدوفروخت ہوئی جس میں مجموعی طور پر 78.03 ارب یوآن (تقریباً 11.36 ارب امریکی ڈالرز) کا لین دین ہوا۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ تجا رت کے دورانیہ میں کمی کے باعث تجارتی حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 15.93 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ زیادہ تر ڈیلرز کی جا نب سے بہار تہوار پر خاندانوں سے ملنے اپنے آبائی علاقوں میں جا نے کے باعث دکانیں جلد بند کر نا بنی۔
دریں اثنا بہارتہوار کی ایک ہفتے کی تعطیلات سے قبل طلب میں اضافے پر زور بتایا گیا ہے جبکہ دکانوں پر رش میں اضافہ اور ان کی تیزرفتار کلیئرنس ، مارکیٹ کی اچھی بحالی کی نشاندہی کرتی ہے۔
ایسوسی ایشن نے فروری میں گزشتہ برس کی نسبت فروخت میں اضافے اور 2023 میں صنعت کی بحالی کی پیش گوئی کی ہے۔
سروے کے اعداد و شمار کے مطابق استعمال شدہ گا ڑیوں کے تقریباً نصف ڈیلرز کو رواں سال تجارتی حجم میں 20 فیصد سے زیادہ اضافے کی توقع ہے۔
میونخ، جرمنی (شِنہوا) چین اوربرطانیہ کے سینئرسفارت کاروں نے تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے یہ عزم برطانوی سیکرٹری آف اسٹیٹ برائےخارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور جیمز کلیورلی سے ملاقات کے دوران کیا۔
وانگ نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کلیورلی سے کہا کہ چین اور برطانیہ کے درمیان کوئی جغرافیائی سیاسی تنازعات موجود نہیں ہیں اور دونوں معیشتیں ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانے کی بڑی صلاحیت کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت کرتی ہیں۔
وانگ نے کہا کہ دونوں ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں جو کہ عالمی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی مشترکہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو چاہیے کہ ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کریں ، درست سمت پر قائم رہیں اور دو طرفہ تعلقات کی صحت مند ترقی کو فروغ د یں۔
وانگ نے برطانوی فریق پر زور دیا کہ وہ چین کی ترقی کو بامقصد اور منصفانہ طور پر دیکھیں۔
وانگ نے کہا کہ 1.4 ارب کی آبادی کے حامل ایک بہت بڑے ملک کی جدیدیت انسانی تہذیب کی ایک عظیم پیشرفت ہے اور دنیا کے لیے خطرے کی بجائے ایک بہت بڑا فائدہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ چین امن اور سلامتی کے معاملات پر بہترین ریکارڈ کا حامل ایک بڑا ملک ہے اور چین کی ترقی امن کے لیے عالمی قوتوں کو مستحکم بناتی ہے۔
کلیورلی نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مستحکم کرنے کی امید رکھتا ہے۔ برطانیہ کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالنے میں چین کی کامیابی کو سراہتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ چین کی پائیدار اقتصادی ترقی تمام فریقوں کے مفاد میں ہے۔
برطانوی سفارت کار نے کہا کہ چین ایک بڑا اور بااثر ملک ہے جو عالمی امور میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے برطانیہ چین کے ساتھ تعاون کرنے بارے تیار ہے۔
چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے فو جیان شہر میں دھان کے چاول بارے ٹیکنالوجی کے نمونہ پارک کے جدید زرعی اطلاعات خدمات مرکز میں عملے کا ایک رکن کام کررہا ہے۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین کے انٹرنیٹ آف تھنگز شعبہ میں آمدہ سالوں کے دوران مستحکم توسیع متوقع ہے اور 2026 تک ملک میں انٹرنیٹ آف تھنگز کنکشنز کی تعداد 10.25 ارب کے قریب پہنچ جائے گی۔
گلوبل مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کنکشنز میں سب سے بڑا حصہ کھپت کے شعبے کا ہوگا جس میں اسمارٹ ہوم اور ویئرایبل آلات کے شعبے میں ترقی زیادہ ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق 2026 تک کھپت سے متعلق انٹرنیٹ آف تھنگز کنکشنز کی تعداد تقریباً 5.98 ارب ہونے کی توقع ہےجبکہ مینوفیکچرنگ اور عوامی سہولیات شعبوں میں ان کی تعداد بالترتیب 30 کروڑ اور 2.2 ارب ہوگی۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے آمدہ سالوں میں صحت کی نگہداشت اور تعلیم کی صنعتوں میں انٹرنیٹ آف تھنگز کنکشنز میں توسیع کی شرح دو ہندسوں میں رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
چین نے اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو 2025 تک عالمی معیار کے تحت ترقی یافتہ بنانے کا عہد کیا ہے جس کی نمائندگی 5 جی ، انٹرنیٹ آف تھنگز ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور صنعتی انٹرنیٹ کرتے ہیں۔
ملک انٹرنیٹ آف تھنگز اور دیگر نئی نسل کی اطلاعاتی ٹیکنالوجیز کے درمیان باہمی ربط کو تیز کرنے کے لئے مستحکم بنیادوں پر اقدامات کررہا ہے۔
فا ئل فو ٹو، جر منی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امورکمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ ای میو نخ سکیورٹی کا نفر نس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
میونخ، جرمنی (شِنہوا) سینئر چینی سفارت کار وانگ ای نے امریکہ کے سیکرٹری خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ غیر رسمی رابطے کے دوران نام نہاد ائیرشپ کے واقعے پر چین کے سنجیدہ موقف کو واضح کیا ہے ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امورکمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ نے 59 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکہ کی درخواست پر بلنکن سے ملاقات کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر موقف بدلے ، چین۔ امریکہ تعلقات کو طاقت کے بے تحاشہ استعمال سے پہنچنے والے نقصان کو تسلیم کرے اور اس کا ازالہ کرے۔
فائل فوٹو، کورین سینٹر ل نیوز ایجنسی کی فراہم کردہ تصویر میں نئے قسم کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہوا سونگ فو۔17 کی آ ز ما ئشی لا نچ دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)
سیئول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہواسونگ فو-15 کو پیانگ یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بلند زاویہ سے لانچ کیا گیا جس نے مشرق میں کھلے پانیوں میں پہلے سے طے شدہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یہ تجربہ ہفتے کی علی الصبح ایمرجنسی فائر پاور کمبیٹ اسٹینڈ بائی آرڈر اور ورکرز پارٹی آف کوریا کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان کے جاری کردہ تحریری حکم نامہ کے تحت کیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے قابل بھروسہ ہونے کی تصدیق کرنا اور عوامی جمہوریہ کوریا کی جوہری قوت کی جنگی تیاریوں کا مظاہرہ کرنا تھا۔
عوامی جمہوریہ کوریا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تجربہ کے بعد سخت انتباہ دیا۔
ورکرز پارٹی آف کوریا کی مرکزی کمیٹی کی نائب ڈائریکٹر کم یو جونگ نے ایک بیان میں امریکہ اور جنوبی کوریا پر الزام عائد کیا کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں فوجی بالادستی اور غالب پوزیشن حاصل کرنے کی اپنے خطرناک سوچ کا کھلے عام اظہار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا خطے کا استحکام برباد کررہے ہیں ۔عوامی جمہوریہ کوریا دشمن کی ہر حرکت پر نگاہ رکھے گا اور اس کے مطابق انتہائی طاقت کا مظاہرہ اور جوابی کارروائی کرے گا۔
چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شیان یانگ کی کاؤنٹی لیچھوان میں تھرڈ ویسٹ۔ ٹو۔ ایسٹ قدرتی گیس پائپ لائن کے شانشی سیکشن کی تعمیراتی جگہ پر عملہ کام کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین میں 2022 کے دوران پیٹروکیمیکل صنعت کی آمدن میں اضافہ جبکہ نفع میں کمی ہوئی ہے۔
چائنہ پیٹرولیم اینڈ کیمیکل انڈسٹری فیڈریشن (سی پی سی آئی ایف) کے مطابق 2022 میں ملک کی پیٹروکیمیکل صنعت کو مجموعی طور پر 165.6 کھرب یوآن (تقریباً 24.1 کھرب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 14.4 فیصد زائد ہے جبکہ مجموعی نفع 2.8 فیصد کم ہوکر 11.3 کھرب یوآن رہ گیا۔
پیٹروکیمیکل مصنوعات کی درآمد اور برآمد کا حجم گزشتہ برس کی نسبت 2022 میں 21.7 فیصد بڑھ کر 10.5 کھرب ڈالرز تک پہنچ گیا۔
چائنہ پیٹرولیم اینڈ کیمیکل انڈسٹری فیڈریشن کے مطابق چین کی خام تیل کی پیداوار 2022 کے دوران 20 کروڑ 50 لاکھ ٹن رہی۔ یہ مسلسل چوتھا برس ہے کہ شرح نمو میں گزشتہ برس کی نسبت 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔
اس عرصے میں ملک کی قدرتی گیس کی پیداوار 217.79 ارب مکعب میٹرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زائد ہے۔
انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے میں زیورات کی دکان پر عملے کے ایک رکن نے چاندی کے زیو رات تھام رکھے ہیں۔(شِنہوا)
یوگیا کارتا، انڈونیشیا (شِنہوا) انڈونیشیا میں یوگیاکارتا کا ذیلی ضلع کوٹاگیڈے کئی برسوں سے چاندی کے زیورات کے مرکز کی حیثیت سے مشہور ہے۔
چاندی کے لوازمات اور زیورات سے بھرے دستکاری اسٹورز اس علاقے میں چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں۔
انتہائی مکمل فلیگری تکنیک کی مدد سے مقامی کاریگر مختلف اقسام کی چاندی کی دستکاری تیار کرتے ہیں جو منفرد ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ، نمایاں اور متنوع نمونوں کی حامل ہے۔
انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے کی ایک ورکشاپ میں عملے کا ایک رکن چاندی کے زیورات تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے کی ایک ورکشاپ میں عملے کا ایک رکن چاندی کی اشیا ٔ تیارکررہا ہے۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے میں ایک ملازم چاندی کے زیورات تیار کرنے کے لئے چاندی کی بار کو پگھلارہا ہے۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا، یوگیا کارتا کے علاقے کوتاگیڈے میں خاتون چاندی سے اشیا ٔ تیار کررہی ہے۔(شِنہوا)
مصر، لکسورمیں دریائے نیل کے مغربی کنارے پر سیاح ہاٹ ائیر بیلون پر سواری کررہے ہیں۔(شِںہوا)
لکسور، مصر (شِںہوا) مصر کے جنوبی شہر لکسور میں سیاح ہاٹ ائیر بیلونز کے ذریعے آسمان کی بلندیوں پر جاتے ہیں اور شہر میں دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع تمام قدیم یادگاروں کا طائرانہ جائزہ لیتے ہیں۔ ہاٹ ائیر بیلون کی یہ
سواری شہر میں سیاحتی منصوبے کا ایک حصہ ہے۔
مصر، لکسورمیں دریائے نیل کے مغربی کنارے میں فضا میں بلند ہاٹ ائیر بیلونز دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِںہوا)
مصر، لکسورمیں دریائے نیل کے مغربی کنارے میں ہاٹ ائیر بیلونز کھیتوں کے اوپر پرواز کررہے ہیں۔(شِںہوا)
مصر، لکسورمیں دریائے نیل کے مغربی کنارے میں آثارقدیمہ پر ہاٹ ائیر بیلونز کے سائے دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِںہوا)
فائل فوٹو، چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ چوتھی چائنہ بین الاقوامی درآمد ی نمائش میں ہمر الیکٹرک پک اپ ٹرک دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین میں جنوری کے دوران پک اپ ٹرک کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ مسافرکارایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ 10 ہزار پک اپ ٹرک برآمد کئے گئے۔
ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ نوول کرونا وائرس کی رکارٹوں کے سبب جنوری میں پک اپ ٹرک کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 26 فیصد کم ہوکر 43 ہزار رہ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 2022 میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار پک اپ ٹرکس برآمد کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 65 فیصد زائد اور مجموعی فروخت کے 25 فیصد کے مساوی ہے۔
چین، مشرقی شہر شنگھائی کے علاقے لوجیازوئی میں ایک ٹریڈر بینک آف شنگھائی میں کام کررہی ہے۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین نے مارکیٹ میں داخلہ حد کو کم کیا ہے جس کے سبب 2022 کے دوران ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹ میں زیادہ سرمایہ کاروں کو رپورٹ کیا گیا ہے۔
چائنہ بینکنگ ویلتھ مینجمنٹ رجسٹریشن اینڈ ڈیپازٹری سینٹر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2022 کے اختتام تک ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹ کے سرمایہ کاروں کی تعداد تقریباً 9 کروڑ 67 لاکھ 10 ہزار ہوگئی تھی جو سال کے آغاز سے 18.96 فیصد زائد ہے ۔
ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹ کا توازن 2022 کے اختتام تک 276.5 کھرب یوآن (تقریباً 40.3 کھرب امریکی ڈالرز) رہا جو سال کے آغاز سے 4.66 فیصد کم ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ٹیبلٹ کمپیوٹر کی ترسیلات سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 16.7 فیصد بڑھ کر 86 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے تحقیقی ادارے انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے کہا ہے کہ سالانہ بنیادوں پرترسیلات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے 2022 مسلسل چوتھا سال ہے۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ، موبائل فون سپلائی چین سے ٹیکنالوجی کے فروغ اور مو بائل فون برانڈز کی ٹیبلٹ مارکیٹ میں گہری وابستگی کو2022 کے اس اضافہ کی وجہ قرار دیا ہے ۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے اعداد وشمار کے مطابق قیمت کی درجہ بندی کے لحاظ سے 1 ہزار یوآن (تقریباً 145.6 امریکی ڈالر) سے کم اور 2 ہزار سے 3 ہزار یوآن کے درمیان قیمت کی مصنوعات نے چوتھی سہ ماہی کے دوران ایک سال پہلے کے مقابلے کم مارکیٹ حصص حاصل کیے ہیں جبکہ 3ہزار یوآن سے زیادہ اعلیٰ درجے کی مصنوعات نے زیادہ موجودگی ظاہر کی۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے کہا ہے کہ 2023 کے دوران زیادہ جدید خصوصیات اور مسابقتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گاہک کی ضرورت کے مطابق ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے گھریلو اور کمپنیوں کےزیر استعمال آنے کی توقع ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) نے متعلقہ عدالتی خدمات کے بارے میں ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ کاربن کی انتہائی سطح اور صفر کاربن اہداف کے حصول میں ملکی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔
ایس پی سی میں ڈویژن سربراہ لیوژومی نے کہا کہ ماحولیاتی بحالی کی ترجیح کے ساتھ ہدایات میں نئی اقسام کے ماحولیاتی وسائل سے متعلق حقوق اور مفادات کے بہتر تحفظ اور توانائی کی بچت اور کاروباری اداروں کی کم کاربن ٹیکنالوجیز میں مرحلہ وار پیش رفت کے لیے کوششوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
ہدایات میں قانون کے مطابق صاف، کم کاربن، محفوظ اور موثر توانائی نظام کی تعمیر میں مدد کرنے کی کوششوں کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔
گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کاربن ٹریڈنگ مارکیٹوں میں داخل ہونے والے متعلقہ اداروں کے حقوق اور ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے وضع کرنے، مارکیٹ روانی میں اضافے، مناسب مارکیٹ قیمتوں کو برقرار رکھنے اور کاربن اخراج کو کم کرنے کے لیے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی کوشش کی جانی چاہیے۔
وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں زیادتی کیس میں مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ اسلام آباد میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں مبینہ ملزمان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، اس سلسلے میں قانونی کارروائی کے لیے انتظامیہ نے 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی کو مراسلہ بھیج دیا، کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر صدر، ایس پی صدر، ڈی ایس پی سپیشل برانچ شامل ہیں۔ مراسلے کے مطابق مقتولین نواب خان اور اقبال خان کی فیملی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی، معاملے کی قانون کے مطابق تحقیقات کی جائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) کے افسروں، پاور کنٹرول مینجمنٹ اور شفٹ انچارج کو بجلی کے طویل بریک ڈاون کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ۔ انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے پن بجلی منصوبے ٹرپنگ کے بعد بجلی کی پیداوار میں ناکام رہے، یاد رہے 23 جنوری کی صبح ملک بھر میں ہونے والا بجلی کا بریک ڈاون تقریبا 24 گھنٹے بعد بحال ہوا تھا، وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک کو تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا۔ انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ این ٹی ڈی سی، واپڈا، آئی پی پیز بجلی بحالی کا باقاعدہ نظام مرتب کریں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے بجلی کی پیداوار کے لیے پاور پلانٹس کے میرٹ آرڈر پر سختی سے عمل کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی