بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے نام نہاد ائیر شپ کے واقعے پر چین کے سنجیدہ موقف کو واضح کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ امریکہ نے بظاہر طاقت کے استعمال کا غلط فائدہ اٹھایا اور روایتی بین الاقوامی طریقہ کار اور بین الاقوامی شہری ہوا بازی عہد کی خلاف ورزی تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین اس کی مذمت کرتا ہے اور اس پر سخت احتجاج کرتا ہے۔امریکہ در حقیقت دوسروں کی جاسوسی کرنے والا پہلا ملک ہے جس کے اونچائی والے غباروں نے غیر قانونی طور پر متعدد بار چین کے اوپر پروازیں کی ہیں۔ امریکہ چین کو بدنام کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین۔امریکہ رابطے پر بریفنگ دی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ ای نے امریکہ کی درخواست پر میونخ سیکورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر امریکی سیکرٹری خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی تھی۔وانگ نے کہا کہ امریکہ کو اخلاص کا مظاہرہ کرنے اور طاقت کے غلط استعمال سے چین ۔امریکہ تعلقات کو پہنچنے والے نقصان کا سامنا کرنے اور اسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر امریکہ صورت حال کو ڈرامائی انداز میں پیش کرنے، اس کو بڑھاوا دینے یا شدت بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا تو چین لازمی طور پر ضروری جواب دے گا۔ اس صورتحال سے پیدا ہونے والے تمام نتائج امریکہ کو برداشت کرنا ہوں گے۔ وانگ نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین اصولوں پر قائم ہے اور امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع تزویراتی شراکت داری غیر وابستگی ، عدم تصادم اور کسی تیسرے ملک کو نشانہ نہ بنانے کی بنیاد پر بنائی گئی ہے اور یہ دو آزاد ملکوں کے خود مختار حقوق کے مطابق ہے۔وانگ نے کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے انگشت نمائی یا چین۔ روس تعلقات کو نشانہ بنانے کے لیے زبردستی کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔ ایک بڑے ملک کے طور پر امریکہ کو چاہیے کہ شعلوں کو بھڑکانے یا صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے بجائے بحران کے سیاسی حل کے لیے کام کرے۔وانگ نے نشاندہی کی کہ آبنائے تائیوان میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے تائیوان کی آزادی کی سختی سے مخالفت کرنی ہوگی اور ایک چین کے اصول پر قابل اعتبار طریقے سے عمل کرنا چاہیے۔ تائیوان کے سوال پر امریکہ کو تاریخ اور حقائق کے احترام کی ضرورت ہے، سیاسی وعدوں کی پاسداری کرنی ہوگی اور تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرنے کے بیان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
بنکاک (شِنہوا)تھائی لینڈ کی ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کی اقتصادی بحالی سے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن( آسیان) کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے اور چین۔ آسیان آزاد تجارتی علاقے (ایف ٹی اے)کی اپ گریڈیشن سے خطے کو مزید فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔تھائی لینڈ کی وزارت تجارت کے تحت تجارتی مذاکرات کے شعبہ کی ڈائریکٹر جنرل اورامون سوپتھاویتھم نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور آسیان دونوں کے لیے چین ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔اورامون نے کہا کہ چین۔ آسیان آزاد تجارتی علاقے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تھائی لینڈ بات چیت کو بہت اہمیت دے رہا ہے جس سے تھائی لینڈ اور آسیان ممالک کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔عہدیدار نے کہا کہ چین ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے تھائی لینڈ کا سب سے اہم تجارتی شراکت داررہا ہے اور آسیان کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار بھی ہے۔اورامون نے کہا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا ایک آسیان نیٹ ورک بنایا ہے جس میں چین-لاس-تھائی لینڈ ریلوے شامل ہے اور اس سے تھائی کاروباروں کے لیے کم لاگت کے خام مال تک رسائی ، خدمات اور سیاحت کے شعبوں میں کاروباری مواقع کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ ای کامرس میں چین کے ساتھ تعاون کو ترجیح دیتا ہے۔تھائی لینڈ مشرقی اقتصادی راہداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین کے ساتھ سرمایہ کاری بارے تعاون کو بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
سیول (شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا کی مسلح افواج نے ایک روز قبل منعقد ہو نے والی امریکہ ۔ جنوبی کوریا مشترکہ فضائی مشقوں کے جواب میں متعدد راکٹ داغنے کی مشق کی ہے۔سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کورین عوامی آرمی (کے پی اے) کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے توپ خانہ یونٹ نے مغربی محاذ پر مشرقی پانیوں کی سمت 600 ملی میٹر کے ملٹی پل راکٹ لانچرز کے ذریعے 2 راکٹ گولے داغے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملٹی پل راکٹ لانچر کو "جدید ترین قسم کا ملٹی پل لانچ پریسیشن اٹیک ویپن سسٹم" اور دشمن کے فعال ہوائی اڈے کو تباہ کرنے کے لئے مختص کردہ "ٹیکٹیکل نیوکلیئر حملے کا ذریعہ" قرار دیا گیا ہے۔سرکاری میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا رواں سال کئی مرتبہ مشترکہ فضائی مشقیں کرچکے ہیں جس سے جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔عوامی جمہوریہ کوریا کے ایک سینئر عہدیدار کی جانب سے 2 دن میں دوسرا سخت انتباہ جاری کئے جانے کے بعد اسی روز کورین عوامی آرمی کی جانب سے راکٹ داغے گئے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت عوامی تحفظ (ایم پی ایس )اور مکا خصوصی انتظامی علاقے (ایس ا ے آر)کی حکومت نے چینی مین لینڈ اور مکا خصوصی انتظامی علاقے کے مابین ڈرائیونگ لائسنس کی باہمی طور پر شناخت اور تبادلے کو فعال کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔وزارت عوامی تحفظ کے مطابق 16 مئی سے نافذ العمل ہو نے والے اس معاہدے کے تحت مین لینڈ اور مکا دونوں جانب کے حکام کی طرف سے جاری کردہ معقول ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو براہ راست گاڑی چلانے یا اضافی ٹیسٹ کے بغیر دوسری طرف سے ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کی اجازت دیں گے۔وزارت عوامی تحفظ نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ گوانگ ڈونگ۔ہانگ کانگ۔مکا گریٹر بے ایریا کے رہائشیوں کے سفر میں سہولت فراہم کرے گا اور علاقے کی ترقی کو فروغ دے گا۔اس سے قبل مین لینڈ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے درمیان ڈرائیونگ لائسنس کی باہمی شناخت اور تبادلے کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ وزارت عوامی تحفظ کے مطابق مقامی حکام کو ایسے کاموں کے لئے رہنمائی فراہم کی جا ئے گی تاکہ مین لینڈ اور دونوں خصوصی انتظامی علاقوں کے درمیان سفر کو مزید آسان بنا
ہائیکو (شِنہوا)چین اور جنوبی کوریا کے درمیان ایک نئی فضائی مال بردار سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ سروس چین کے جنوبی ساحلی شہر ہائیکو کو جنوبی کوریا کے شہر انچیون سے جوڑے گی۔ایئر انچیون کی مال بردار پرواز نے انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہائیکو کے لیے اتوار کے روز اڑان بھری تھی۔ یہ 2023 میں چینی شہر کے میلان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کھولے گئے تمام مال بردار روٹس پر پہلی پرواز تھی۔نئے روٹ پر ہفتہ وار دو طرفہ مال برداری کا حجم 30 ٹن سے زائد ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ جس میں عمومی سامان، ای کامرس سامان ، پارسل اور پھولوں کی برآمدت شامل ہوں گی جبکہ زیادہ تر درآمدی سامان ڈیوٹی فری اشیا پر مشتمل ہوگا۔روٹ پر ہفتے میں دو مرتبہ پروازیں چلیں گی۔ یہ پرواز منگل اور ہفتہ کو انچیون سے اڑان بھرے گی جبکہ ہر بدھ اور اتوار کو انچیون واپس آئے گی۔پروازوں سے ہائیکو میں جنوبی کوریا سے ڈیوٹی فری درآمدات کی رفتار اور سہولت میں اضافہ ہوگا اور ڈیوٹی فری سامان کی سپلائی چین کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔رواں سال ہائی نان نے ہفتے میں اوسطا 18 مال بردار پروازیں چلائی ہیں جس کے ذریعے 958 ٹن سامان بیرون ملک بھیجا اور وصول کیا گیا۔
بیجنگ (شِنہوا)ملک میں سیکیورٹیز کے ایک سرکردہ نگران ادارے چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے چینی کمپنیوں کی بیرون ملک سیکیورٹیز کی پیشکش اور فہرست سازی کے فائلنگ پر مبنی انتظام کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔آزمائشی اقدامات کی ایک دستاویز اور پانچ رہنما خطوط پر مشتمل یہ ضوابط ریگولیٹری نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ فائلنگ کی ضروریات کو واضح کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ریگولیٹری رابطہ سازی کو مستحکم کرتے ہو ئے قانونی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہیں اور جامعیت کو یقینی بناتے ہیں۔31 مارچ سے لاگو ہو نے والے نئے قوانین کے مطابق کمپنیوں کی براہ راست اور بالواسطہ بیرون ملک پیشکش اور فہرست سازی کی سرگرمیوں کے لیے ایک متحد فائلنگ پر مبنی انتظام کیا جائے گا اور سرحد پار ریگولیٹری تعاون کو بہتر بنانے کے لیے رابطہ سازی کا ایک طریقہ کاروضع کیا جائے گا۔کمیشن نے کہا ہے کہ فائلنگ پر مبنی نئی انتظامیہ چینی کمپنیوں کو غیر ملکی منڈیوں میں سیکیورٹیز کی فہرست بنانے اور پیش کرنے کے لیے مستحکم تعاون فراہم کرے گی اورمضبوط نمو کے لیے ملکی اورغیر ملکی مارکیٹ کے وسائل کا استعمال کرے گی۔کمیشن نے واضح کیا کہ چین اپنی سرمایہ کی منڈیوں کو مزید کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔کمیشن نے بیرون ملک پیشکش اور فہرست سازی کی منظوری کے طریقہ کار کو روک دیا ہے اور فائلنگ کے لیے درخواستیں نمٹانے کا آغازکر دیا ہے۔
ملک کی صف اول کی جامعہ کامسٹیس یونیورسٹی کے امتحان میں اسلامی اقدار کے برخلاف بہن بھائی کے مقدس رشتے بارے غلط سوال دئیے جانے پر ملک بھر شدید غم و غصہ پایا جانے لگا،کامسٹیس یونیورسٹی انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لئے سوال بنانے والے جز وقتی لیکچرار کو نوکری سے نکال کر بلیک لسٹ قرار دیدیا دوسری جانب وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر کے علم میں آنے پر انہوں نے ایکشن لینے کے لئے جامعہ کو مراسلہ لکھ دیا جس پر یونیورسٹی نے کمال مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی اس پر ایکشن لے چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کامسیٹس یو۔یورسٹی BEEکے پہلے سمسٹر میں کوئز سوال دیا گیا کہ
”جولی اور مارک بہن بھائی ہیں، وہ کالج سے گرمیوں کی چھٹیوں میں فرانس میں اکٹھے سفر کر رہے ہیں۔اور غیر فطری تعلق قائم کرتے ہیں یکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ یہ بات کسی اور کو نہیں بتانی اور ایسا پھر کبھی نہیں کرنا ۔ کوئز میں پوچھا۔گیا ’بتائیے کہ کیا دونوں نے جو کام کیا وہ درست تھا، اپنے جواب کے لیے مناسب دلائل بھی دیجیے اور اپنے مشاہدے کی حد تک کچھ مثالیں بھی دیجیے“۔اور مضمون 300الفاظ پر مشتمل ہو۔جس پر طلبا و طالبات سراپا احتجاج بن گئے تو یونیورسٹی انتظامیہ نے پانچ جنوری کو جز وقتی لیکچرار خیر البشر کو فوری نوکری سے نکال کر بلیک لسٹ کر دیا جبکہ خیر البشر نے اپنے موقف میں یونیورسٹی کو بتایا کہ یہ سوال پی ایم اے کے نفسیاتی ٹیسٹ کی تیاری کے مواد سے نقل کیا گیا تھا اور کئی بار آئی ایس ایس بی میں آچکا ہے۔دوسری جانب وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو 19جنوری کو خیال آیا۔کہ اس پہ انکوائری کرائی جائے تو انہوں نے کامسٹس یونیورسٹی کو مراسلہ لکھ دیا تاکہ وہ اس معاملے پر خودبری الزمہ ہو۔جائیں 19جنوری کو لکھے گئے وزارتی مراسلے پر فوری ردعمل دینے کے بجائے یونیورسٹی نے دو فروری کو وزارت کو جواب دینا گوارہ کیا اور بتایا کہ ہم پہلے ہی اس پہ ایکشن لے چکے ہیں اور متعلقہ لیکچرار کو نوکری سے نکال کر بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے.(محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تاندلیانوالہ شوگر ملز لمیٹڈ کی فروخت 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال 23 کے پہلے تین مہینوں میں 21 فیصد اضافے سے 8 ارب روپے ہو گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق تاندلیانوالہ شوگر ملز لمیٹڈ کی فروخت 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال 23 کے پہلے تین مہینوں میں 21 فیصد اضافے سے 8 ارب روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ فروخت 7 ارب روپے تھی۔مجموعی منافع مالی سال 21 کی پہلی سہ ماہی میں 34 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔مالی سال 23 کی پہلی تین ماہ کی مدت کے دوران ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 22 کی اسی مدت میں 307 ملین روپے کے منافع سے 419 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ٹیکسیشن کے بعد منافع میں 44 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے جو کہ مالی سال 23 کے تین مہینوں میں 300 ملین روپے پر ہے جبکہ مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 208 ملین تھی۔گنے کی کرشنگ کا سیزن 25 نومبر 2022 کو شروع ہوا۔ ملوں نے 8 جنوری 2023 تک زیادہ گنے کی کرشنگ کی اور زیادہ چینی پیدا کی، پچھلے سال اتنے دنوں کے مقابلے میں بہتر ریکوری بھی ہوئی۔کمپنی انتظامیہ چینی اور ایتھنول دونوں ڈویژنوں میں پیداوار اور محصول کے اہداف میں اضافے اور رواں سال میں بہتر کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ایتھنول کی بہتر قیمتوں کے ساتھ ساتھ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے ڈسٹلری ڈویژن سے پیداواری سطح کے ساتھ ساتھ ایتھنول کی برآمدات کی آمدنی کے لحاظ سے بہت بہتر کارکردگی کی توقع ہے
۔2019 میںنمو کافی اچھی تھی لیکن 2020 میں اس میں کافی کمی آئی۔ 2021 میں فی حصص بڑھ کر 353.14 روپے ہو گیا۔ 2022 میں نمایاں کمی ہوئی۔تاندلیانوالہ شوگر م لمیٹڈ کے حریف العباس شوگر ملز لمیٹڈ، حبیب شوگر ملز لمیٹڈ، میٹکو فوڈز لمیٹڈ، اور تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ ہیں۔سرمایہ کار مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا استعمال کئی کمپنیوں کے سائز کے برعکس کر سکتے ہیں کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار کمپنی کے اسٹاک کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔تاندلیانوالہ شوگر ملز لمیٹڈ کے مقابلے میں العباس شوگر ملز لمیٹڈ کے پاس سب سے زیادہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6.8 بلین روپے ہے ۔کمپنی کا منافع خالص منافع کے مارجن اور مجموعی منافع کے مارجن سے ظاہر ہوتا ہے۔ 2019 میںخالص منافع کا مارجن اور مجموعی منافع کا مارجن زیادہ تھالیکن 2020 میں اس میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔تاندلیانوالہ شوگر ملز لمیٹڈ کو پاکستان میں یکم نومبر 1988 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کے حصص پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں درج ہیں۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیاں سفید کرسٹل چینی، ایتھنول اور دیگر متعلقہ ضمنی مصنوعات کی پیداوار اور فروخت ہیں۔ کمپنی کی مینوفیکچرنگ سہولیات کنوانی، ڈیرہ اسماعیل خان اورمظفر گڑھ میں واقع ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پولٹری فیڈ کا کاروبار گزشتہ مالی سال کے 104 ارب روپے کے مقابلے میں6.7 فیصد بڑھ کر 111 ارب روپے تک پہنچ گیا،150 رجسٹرڈ فیڈ ملز اور اضافی 200 غیر رجسٹرڈ ملیں اس صنعت کو خدمات فراہم کر رہی ہیں،پولٹری کے کل قرضے 48.49 بلین روپے ریکارڈ کیے گئے ،پولٹری فیڈ کنٹرول شیڈز میں استعمال ہوتی ہے جہاں 90فیصدفروخت کریڈٹ پر کی جاتی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پولٹری فیڈ سیکٹر غذائی تحفظ کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ پولٹری کے گوشت کی سپلائی چین میں مرکزی مقام رکھتا ہے۔ شرح سود میں حالیہ اضافہ صنعت کے منافع کے لیے ایک زبردست چیلنج پیش کرتا ہے اورکل قرضوں کا 75فیصدمختصر مدت کے قرضوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولٹری فیڈ کا کاروبار گزشتہ مالی سال کے 104 ارب روپے کے مقابلے میں6.7 فیصد بڑھ کر 111 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ یہ نمو قومی معیشت میں پولٹری فیڈ سیکٹر کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔ پولٹری فیڈ بنیادی طور پر کنٹرول شیڈز میں استعمال ہوتی ہے جہاں 90فیصدفروخت کریڈٹ پر کی جاتی ہے۔
پاکستان میں پولٹری فیڈ کا شعبہ انتہائی مسابقتی ہے جس میں 150 رجسٹرڈ فیڈ ملز اور اضافی 200 غیر رجسٹرڈ ملیں اس صنعت کو خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ پولٹری فیڈ کا اہم جزو مکئی بنیادی طور پر صوبہ پنجاب میں اگائی جاتی ہے جو کہ آب و ہوا کی نوعیت پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے جبکہ سویا بین کے کھانے جیسے دیگر اہم آدانوں کو زیادہ تر درآمد کیا جاتا ہے۔ ان چیلنجوں کے باوجود اس شعبے کی مضبوط موجودگی ہے۔ مالی سال 22 میں 1.9 ملین ٹن کی تخمینی پیداواری صلاحیت موجود ہے۔ اس نے مکئی اور سویا بین کی اہمیت کو سیکٹر کے لیے بڑے خام مال کے طور پر اجاگر کیا۔ بین الاقوامی منڈی سے ان کی دستیابی اور قیمت کا تعلق فیڈ ملرز کو درپیش اخراجات پر نمایاں طور پر اثر انداز ہوتا ہے۔ مکئی پاکستان کی زرعی معیشت میں، گندم اور چاول کے بعد اناج کی تیسری سب سے اہم فصل ہونے کے ناطے، اور زراعت میں ویلیو ایڈڈ کرنے میں 3.2 فیصد اور جی ڈی پی میں 0.7 فیصد کا حصہ ڈالتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 22 میں پچھلے سال کے 1.418 ملین ہیکٹر کے مقابلے میں 1.653 ملین ہیکٹر کے رقبے پرمکئی کی کاشت کی گئی جوسال بہ سال کی بنیاد پر 16.57 فیصد اضافہ دکھاتا ہے۔ مالی سال 21 میں 8.94 ملین ٹن کے مقابلے مالی سال 22 میں پیداوار 19 فیصد بڑھ کر 10.63 ملین ٹن ہو گئی۔
مقامی مکئی کی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ دوسری طرف سویا بین کے بیج کی مقامی پیداوار کم سے کم ہے اور ملک درآمدات کے ذریعے اپنی مانگ پوری کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درآمد شدہ سویا بین پر انحصار اس شعبے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور خود کفالت بڑھانے کے لیے مقامی زراعت کے فروغ اور معاونت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس سے اس شعبے کو بین الاقوامی قیمتوں اور شرح مبادلہ میں ہونے والی تبدیلیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹ میں نومبر 2022 تک پولٹری کے شعبے کی موجودہ مالی حالت پر روشنی ڈالی گئی ہے جس میں کل قرضے 48.49 بلین روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو کہ 6.4 فیصد کے مقابلے میں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ قلیل مدتی قرضے اس شعبے کے کل قرضوں کا ایک بڑا حصہ بناتے ہیں اور اس کا استعمال اس کے ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں پالیسی کی شرح میں 17 فیصد اضافے کے منفی اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان پہلے سے ملک میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی مدد سے آن لائن کاروبار میں انقلاب لا سکتا ہے،پاکستان میں دس قانونی فن ٹیک کمپنیاں کام کر رہی ہیں،وی چیٹ پے68 ممالک میں دستیاب ہے اور دنیا بھر میں 26 کرنسیوں میں ادائیگیوں کو سپورٹ کرتا ہے،ان برانڈز کو پاکستان کی فنٹیک انڈسٹری اور سرکاری مالیاتی اداروں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پہلے سے ملک میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی مدد سے آن لائن کاروبار میں انقلاب لا سکتا ہے۔ پاکستان میں دس قانونی فن ٹیک کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ کامسیٹس یونیورسٹی میں چائنا اسٹڈی سینٹرکے سربراہ ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ان میں سے چار چینی کمپنیاں فعال ہیں۔ ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت سے لوگ ان چینی فن ٹیک کمپنیوں کے بارے میں نہیں جانتے ہوں گے جو پہلے سے پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمپنیاں پاکستانی فن ٹیک انڈسٹری کو وی چیٹ اور ایلی پے سے بھی جوڑ سکتی ہیںجنہوںنے پہلے ہی چین میں آن لائن کاروبار میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ صارفین ان کے ذریعے اپنی روزمرہ کی اشیا آن لائن خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔ روزمرہ کی زندگی میں وی چیٹ کے ذریعے منتقلی کو ترجیح دی جاتی ہے۔
جب بھی میں چین جاتا ہوں تو میں کبھی بھی نقد رقم نہیں لیتا اور نہ ہی اپنے ساتھ کارڈ رکھتا ہوں۔ تاہم میں ہمیشہ اپنے ساتھ ایک پاور بینک رکھتا ہوں کیونکہ مجھے اپنا فون چارج رکھنا ہوتا ہے اور تمام رقم فون کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔ وی چیٹ ایک مضبوط مالیاتی نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فنٹیک کمپنیاں پہلے ہی پاکستان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ان برانڈز کو پاکستان کی فنٹیک انڈسٹری اور سرکاری مالیاتی اداروں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی پاکستانی فنٹیک کمپنی کو اس طرز پر تیار کیا جا سکتا ہے۔فی الحال مقامی فنٹیک کمپنیاں بین الاقوامی فنٹیک فرموں کے مخالف سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ ہمیں ہم آہنگی پیدا کرنے اور اسے ایک منفرد اور مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت ہے جو ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہو۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو فن ٹیک انڈسٹری کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ پاکستان میں ایک اچھا 4G سسٹم ہے اور یہ 5G کی طرف بھی بڑھ رہا ہے۔ ہمیں اپنے نیٹ ورک کو نئی ٹیکنالوجی کے قابل بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسانی وسائل کو ترقی دی جانی چاہیے۔ پاکستانی نوجوانوں کو تربیت کے لیے چین بھیجا جا سکتا ہے۔ اسی طرح لوگوں کو تربیت دینے کے لیے چینی ٹرینرز کو بھی پاکستان مدعو کیا جا سکتا ہے۔ لوگوں کے پاس پہلے سے ہی جدید ترین موبائل فونز، مقامی مشینیں اور جدید ترین آلات موجود ہیں لہذا انہیں صرف اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ 2015 میںوی چیٹ نے سرحد پار کاروبار کو فروغ دینا شروع کیا۔ جنوری 2022 میں وی چیٹ اوپن کلاس نے میڈیا کے سامنے انکشاف کیا کہ کمپنی کے منی پروگرام بیرون ملک کاروبار میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ماہانہ سودوں کی تعداد میں 268 فیصد اضافہ ہوا ہے اور روزانہ کی لین دین کی ماہانہ اوسط تعداد میں 897 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ وی چیٹ پے اس وقت 68 ممالک میں دستیاب ہے اور دنیا بھر میں 26 کرنسیوں میں ادائیگیوں کو سپورٹ کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈ نے مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرکے دوران 54 بلین روپے کا ریونیو کمایاجو کہ کمپنی کی حاصل کردہ آمدنی سے 43 فیصد زیادہ ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بالترتیب 19.91فیصد اور 7.71فیصدکے مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب رپورٹ کیا۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کی بنیاد پر کولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کولگ کی علامت کے ساتھ درج کیمیکل سیکٹر میں سب سے بڑی کمپنی ہے جس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169.9 بلین روپے ہے۔ کمپنی نے مالی سال22 میں 38 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی اور مجموعی منافع کی قدر 7.7 بلین روپے سے بڑھ کر 10 بلین روپے ہو گئی جس میں سال بہ سال 40فیصد اضافہ ہوا۔ کولگ نے خالص منافع میں 44فیصداضافہ رپورٹ کیا کیونکہ اس کے منافع کی قیمت 4 روپے تک بڑھ گئی۔ فی حصص آمدنی کی قدر میں بھی سال بہ سال 44فیصد اضافہ ہوا جو50 روپے تک پہنچ گیاجو پہلے 37 روپے تھا۔مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی نے 15فیصدکی مجموعی فروخت میں اضافے کی اطلاع دی اور ریونیو 25 بلین روپے سے بڑھ کر 29 بلین ہو گیا۔ مجموعی منافع کا تناسب 18.65فیصد سے بڑھ کر21.02فیصد ہو گیا۔ سہ ماہی بنیادوں پر مجموعی منافع میں 29فیصدکا اضافہ ہوا۔ خالص منافع کی قدر بھی سہ ماہی کے لحاظ سے 46فیصد بڑھ کر 1.7 بلین روپے سے 2.4 بلین ہو گئی اور حصص کی قدر میں 46فیصدکا اضافہ دیکھا جو بڑھ کر 29.86 روپے ہو گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے اقتصادی ماہرین سال 2023 کے دوران چین کی اقتصادی ترقی کے منظر نامے کے بارے میں پر امید ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ چین رواں سال سب سے زیادہ مستحکم ترقی دیکھنے والے بڑے ملکوں میں سے ایک رہے گا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنے عالمی اقتصادی منظر نامے کی تجدید کرتے ہوئے اندازہ لگایا ہے کہ چین کی معیشت 2023 کے دوران 5.2 فیصد بڑھے گی جو گزشتہ سال اکتوبر میں کی گئی پیش گوئی سے 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اس نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے سال چین کی اقتصادی ترقی 4.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔چین میں عالمی مالیاتی فنڈ کے سینئر ریذیڈنٹ نمائندہ سٹیون بارنیٹ نے عالمی اقتصادی صورتحال پر ایک سیمینار میں مرکزی خطاب کے دوران کہا کہ چین رواں سال مستحکم ترین ترقی دیکھنے والے بڑے ملکوں میں سے ایک رہے گا اور عالمی اقتصادی ترقی میں اس کا حصہ 30 فیصد رہے گا۔ اس سیمینار کی میزبانی چین میں عالمی مالیاتی فنڈ کے دفتر اور چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی اقتصادیات اور سیاسیات (سی اے ایس ایس)نے کی تھی۔اس کے برعکس عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنے 2023 کے عالمی نمو کے آٹ لک کو 2.9 فیصد تک بڑھانے کے لیے تجدیدکی ہے جوکہ 2022 میں اندراج شدہ 3.4 فیصد شرح نمو سے کم ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے اہلکار کے مطابق اس پس منظر میں چین کی معیشت کی شاندار کارکردگی سے عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
59 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے چیئرمین کرسٹوف ہیزگن نے کہا کہ ہے کہ مغرب نے عالمی جنوب کی شکایات سنی ہیں جس کے بعد یہ کا نفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔ہیزگن نے کہا کہ رواں سال سالانہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے نمائندوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا جس کا مقصد ان ممالک کو درپیش مسائل اور موجودہ عالمی نظام پر ان کے عدم اطمینان کے حوالے سے خصوصی توجہ دینا تھا۔تین روزہ کانفرنس کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت کئی مغربی رہنماں نے موجودہ عالمی نظام کے غیرمتوازن ہونے اور مغربی ممالک پر عالمی جنوب کا بھروسہ تیزی سے ختم ہونے کا اعتراف کیا۔کانفرنس کے آغاز سے قبل میونخ سیکیورٹی کانفرنس کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق موجودہ عالمی نظام کے تحت عالمی جنوب کے کئی ممالک " حکمرانی کرنے والوں " کے کردار تک محدود ہیں۔رپورٹ میں موجودہ عالمی نظام کی ازسرنوتشکیل کی کوششوں پر زور دیا گیا تاکہ اسے مزید ممالک کی حمایت مل سکے۔ٹوگو کے وزیر خارجہ رابرٹ ڈوسی نے شِںہوا کو بتایا کہ افریقہ کا اپنا موقف اور نظریہ ہونا چاہیئے۔ڈوسی نے کہا کہ ہم چین ، مغربی اقوام اور ہر ایک ساتھ کام کرسکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برازیل کی جنوب مشرقی ریاست سا پالو کے ساحل پر شدید بارش کے سبب سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے 36 افراد لقمہ اجل بن گئے۔اس سے قبل ریاستی حکومت نے متاثرین کی تعداد 19 بتائی تھی۔مقامی ٹیلی ویژن چینل گلوبو نیوز کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک 7 سالہ بچی بھی شامل ہے جو آبائی گھر پر چٹان گرنے سے ہلاک ہوئی جبکہ ایک خاتون کی ہلاکت درخت گرنے سے ہوئی۔برازیل کی سب سے زیادہ آبادی کی حامل ریاست سا پالو کے متعدد ساحلی شہروں میں میلے کی تقریبات معطل کردی گئیں۔ رواں ہفتے تقریبات کے سبب ریاست میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد ہوئی تھی۔سا پالو کے گورنر ٹارسیسیو ڈی فریٹس نے کہا کہ مسلح افواج کو طلب کرلیا گیا ہے تاکہ امدادی کارکن متاثرین کے بچا کے لئے مذ کورہ مقا مات تک پہنچ سکیں۔طوفان نے بنیادی طور پر سا سیبس ٹیا، اوباتوبو، برتیوگا، گواروجا، ال ہابیلا اور سانتوس کی بلدیات کو متاثر کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر ژانگ پھنگ میں چیری کے پھول کھل اٹھے ہیں جو سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔سبز چائے کے باغات میں چیری کے درختوں پر مکمل جوبن پر آنے والے پھولوں سے لطف اندوز ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی جا نب سے تعلیمی معاملات کے لیے چین جانے والے طلبا کو 27 فیصد رعایت فرا ہم کی جا ئے گی۔پی آئی اے نے اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں چین جانے والے طلبا کی سہولت کے لیے کرایوں میں 22 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا ۔پی آئی اے کی آفیشل ہیلپ لائن پر کسٹمر کیئر کے ایک اہلکار کے مطابق اسلام آباد سے بیجنگ کے باقاعدہ ٹکٹ کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار پاکستانی روپے ہے اور طلبا اس پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔اہلکار نے بتایا کہ پی آئی اے اس وقت چین میں دو مقامات کے لئے پروازیں چلا رہی ہے جن میں بیجنگ کیپیٹل انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور چھنگڈو شوانگلیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔شِنہوا کے ساتھ بات چیت کے دوران آئندہ دنوں میں چین جانے والے پاکستانی طلبا نے پی آئی اے کی اس رعایت کو ان کے لیے ایک بڑی مدد قرار دیا کیونکہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کی نگران حکومت نے اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سابق امریکی فوجی اڈوں کو اقتصادی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔افغانستان کے سرکاری خبر رساں ادارے باختر کے مطابق یہ فیصلہ نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کی زیر صدارت اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ آزمائشی منصوبہ کابل اور بلخ سے شروع ہوگا جسے ملک کے دیگر علاقوں تک پھیلادیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فوجی اڈوں کو اقتصادی مراکز میں تبدیل کرنے کے بعد انہیں بتدریج وزارت تجارت و صنعت کے سپرد کردیا جائے گا۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اگست 2021 میں افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا تے ہوئے فوجی اڈے خالی کردیئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے اقتصادی ماہرین سال 2023 کے دوران چین کی اقتصادی ترقی کے منظر نامے کے بارے میں پر امید ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ چین رواں سال سب سے زیادہ مستحکم ترقی دیکھنے والے بڑے ملکوں میں سے ایک رہے گا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنے عالمی اقتصادی منظر نامے کی تجدید کرتے ہوئے اندازہ لگایا ہے کہ چین کی معیشت 2023 کے دوران 5.2 فیصد بڑھے گی جو گزشتہ سال اکتوبر میں کی گئی پیش گوئی سے 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اس نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے سال چین کی اقتصادی ترقی 4.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔چین میں عالمی مالیاتی فنڈ کے سینئر ریذیڈنٹ نمائندہ سٹیون بارنیٹ نے عالمی اقتصادی صورتحال پر ایک سیمینار میں مرکزی خطاب کے دوران کہا کہ چین رواں سال مستحکم ترین ترقی دیکھنے والے بڑے ملکوں میں سے ایک رہے گا اور عالمی اقتصادی ترقی میں اس کا حصہ 30 فیصد رہے گا۔ اس سیمینار کی میزبانی چین میں عالمی مالیاتی فنڈ کے دفتر اور چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی اقتصادیات اور سیاسیات (سی اے ایس ایس)نے کی تھی۔اس کے برعکس عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنے 2023 کے عالمی نمو کے آٹ لک کو 2.9 فیصد تک بڑھانے کے لیے تجدیدکی ہے جوکہ 2022 میں اندراج شدہ 3.4 فیصد شرح نمو سے کم ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے اہلکار کے مطابق اس پس منظر میں چین کی معیشت کی شاندار کارکردگی سے عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
میونخ، جرمنی (شِنہوا)59 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے چیئرمین کرسٹوف ہیزگن نے کہا کہ ہے کہ مغرب نے عالمی جنوب کی شکایات سنی ہیں جس کے بعد یہ کا نفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔ہیزگن نے کہا کہ رواں سال سالانہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے نمائندوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا جس کا مقصد ان ممالک کو درپیش مسائل اور موجودہ عالمی نظام پر ان کے عدم اطمینان کے حوالے سے خصوصی توجہ دینا تھا۔تین روزہ کانفرنس کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت کئی مغربی رہنماں نے موجودہ عالمی نظام کے غیرمتوازن ہونے اور مغربی ممالک پر عالمی جنوب کا بھروسہ تیزی سے ختم ہونے کا اعتراف کیا۔کانفرنس کے آغاز سے قبل میونخ سیکیورٹی کانفرنس کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق موجودہ عالمی نظام کے تحت عالمی جنوب کے کئی ممالک " حکمرانی کرنے والوں " کے کردار تک محدود ہیں۔رپورٹ میں موجودہ عالمی نظام کی ازسرنوتشکیل کی کوششوں پر زور دیا گیا تاکہ اسے مزید ممالک کی حمایت مل سکے۔ٹوگو کے وزیر خارجہ رابرٹ ڈوسی نے شِںہوا کو بتایا کہ افریقہ کا اپنا موقف اور نظریہ ہونا چاہیئے۔ڈوسی نے کہا کہ ہم چین ، مغربی اقوام اور ہر ایک ساتھ کام کرسکتے ہیں۔
ساپالو (شِنہوا)برازیل کی جنوب مشرقی ریاست سا پالو کے ساحل پر شدید بارش کے سبب سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے 36 افراد لقمہ اجل بن گئے۔اس سے قبل ریاستی حکومت نے متاثرین کی تعداد 19 بتائی تھی۔مقامی ٹیلی ویژن چینل گلوبو نیوز کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک 7 سالہ بچی بھی شامل ہے جو آبائی گھر پر چٹان گرنے سے ہلاک ہوئی جبکہ ایک خاتون کی ہلاکت درخت گرنے سے ہوئی۔برازیل کی سب سے زیادہ آبادی کی حامل ریاست سا پالو کے متعدد ساحلی شہروں میں میلے کی تقریبات معطل کردی گئیں۔ رواں ہفتے تقریبات کے سبب ریاست میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد ہوئی تھی۔سا پالو کے گورنر ٹارسیسیو ڈی فریٹس نے کہا کہ مسلح افواج کو طلب کرلیا گیا ہے تاکہ امدادی کارکن متاثرین کے بچا کے لئے مذ کورہ مقا مات تک پہنچ سکیں۔طوفان نے بنیادی طور پر سا سیبس ٹیا، اوباتوبو، برتیوگا، گواروجا، ال ہابیلا اور سانتوس کی بلدیات کو متاثر کیا ہے۔
ژانگ پھنگ (شِنہوا)چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر ژانگ پھنگ میں چیری کے پھول کھل اٹھے ہیں جو سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔سبز چائے کے باغات میں چیری کے درختوں پر مکمل جوبن پر آنے والے پھولوں سے لطف اندوز ہوں۔
اسلام آباد (شِنہوا)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی جا نب سے تعلیمی معاملات کے لیے چین جانے والے طلبا کو 27 فیصد رعایت فرا ہم کی جا ئے گی۔پی آئی اے نے اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں چین جانے والے طلبا کی سہولت کے لیے کرایوں میں 22 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا ۔پی آئی اے کی آفیشل ہیلپ لائن پر کسٹمر کیئر کے ایک اہلکار کے مطابق اسلام آباد سے بیجنگ کے باقاعدہ ٹکٹ کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار پاکستانی روپے ہے اور طلبا اس پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔اہلکار نے بتایا کہ پی آئی اے اس وقت چین میں دو مقامات کے لئے پروازیں چلا رہی ہے جن میں بیجنگ کیپیٹل انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور چھنگڈو شوانگلیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔شِنہوا کے ساتھ بات چیت کے دوران آئندہ دنوں میں چین جانے والے پاکستانی طلبا نے پی آئی اے کی اس رعایت کو ان کے لیے ایک بڑی مدد قرار دیا کیونکہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔
کابل (شِنہوا) افغانستان کی نگران حکومت نے اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سابق امریکی فوجی اڈوں کو اقتصادی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔افغانستان کے سرکاری خبر رساں ادارے باختر کے مطابق یہ فیصلہ نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کی زیر صدارت اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ آزمائشی منصوبہ کابل اور بلخ سے شروع ہوگا جسے ملک کے دیگر علاقوں تک پھیلادیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فوجی اڈوں کو اقتصادی مراکز میں تبدیل کرنے کے بعد انہیں بتدریج وزارت تجارت و صنعت کے سپرد کردیا جائے گا۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اگست 2021 میں افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا تے ہوئے فوجی اڈے خالی کردیئے تھے۔
اردو ادب کے قادر الکلام شاعرجوش ملیح آبادی کی41ویں برسی 22فروری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں کے ادبی حلقوں میں منعقدہ تقریبات میں جوش ملیح آبادی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔جوش ملیح آبادی دسمبر1898ء کو ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شبیر حسن خان جبکہ جوش قلمی نام تھا وہ ملیح آباد کے رہنے والے تھے اس لیے اسے اپنے نام کا حصہ بنا لیا۔تقسیم ہند کے بعد وہ ترک سکونت کرکے کراچی قیام پذیر ہو گئے۔جوش ملیح آبادی قادر الکلام شاعر تھے انہوں نے پہلا شعر محض نو برس کی عمر میں کہا تھاانہیں اردو،ہندہ،فارسی،عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔انہیں بلاشبہ الفاظ کا سمندر کہا جاتا تھاوہ شاعری کی کثیر کتب کے مصنف تھے ان کی معرکة الآرا تصانیف میں ''شعلہ و شبنم،جنون و حکمت،فکرو نشاط،عروس ادب،حرف و حکایت،روح ادب،آوارہ حق،سنبل و سلاسل'' اور ان کی خود نوشت سوانح یادوں کی برات'' قابل ذکر ہیں۔اردو ادب کا یہ عظیم سرمایہ الفاظ کا سمندر جوش ملیح آبادی 22فروری 1982ء کو انتقال کر گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن (آج) 21فروری کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی مذاکرے،سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی مختلف تقاریب سے خطاب کے دوران ماہرین لسانیات،دانشور اور مقررین مادری زبان کے حوالے سے لیکچر دیں گے جبکہ اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی مادری زبانوں کے حوالے سے خصوصی پروگرام شائع اور نشر کیے جائیں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 1999ء سے مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق سندھی،سرائیکی،پنجابی،بنگالی،پشتو،بلوچی اور براہوی،بلتی،شینا،خوارپاکستان کی قدیم ترین زبانیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ میں دہشتگردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست تیار کر لی گئی۔ عمران خان کے وکلا سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، سابق وزیراعظم کے وکلا کی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست تیار کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے عدم پیروی کی بنا پر حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کی،عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا، سکیورٹی معاملات اور وہیل چیئر دستیاب نہ ہونے سے عدالت پہنچنے کیلئے تاخیر ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی درخواست کی دوبارہ سماعت کرے، چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے مقدمے میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی آئین کی حد میں رہیں اور صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں۔ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ صدر عارف علوی آ بیل مجھے مار والے کام نہ کریں۔ آئین کی حد میں رہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ صدر علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں اور صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں۔ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جاننے اور سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے واقعات بار بار کیوں ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکی وزارت خارجہ کے مشیر خاص اور قونصلر ڈیرک شیلٹ نے وائس آف آمریکا کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی نئی لہر کا سامنا ہے جس پر امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ ڈیرک شیلٹ نے مزید کہا کہ ہم یہ سمجھنے اور جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کو دہشت گردی کی اس نئی لہر کا سامنا کیوں ہے اور یہ خطرہ کیوں بڑھتا جا رہا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ پشاور اور کراچی پولیس پر حملوں پر ہونے والی پاکستانی تحقیقات سے حاصل معلومات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان حملوں کو انجام دینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ڈیرک شیلٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ انھوں نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ان کی ضروریات اور امریکا کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد سے متعلق بات کی ہے۔ تاہم انھوں نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے میں مدد سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ پانچ ماہ میں دوسری بار پاکستان کا دورہ کرنے والے کاونسلر ڈیرک قونصلر اس سوال پر بات مزید کہا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں معاونت کی نوعیت سے متعلق میں قیاس آرائیوں میں نہیں پڑوں گا کہ ہم کس چیز کی حمایت کریں گے اور کس کی نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی اور قانون پر عمل درآمد کی درخواست پر وفاقی حکومت کو تمام فریقین سے مشاورت کرکے عمل درآمد کا میکننزم عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کا قانون منظورہوگیا مگرعمل درآمد نہیں ہورہا، قانون میں معذور افراد کاسرکاری نوکریوں میں تین فیصد کوٹہ مختص ہے مگر وہ نظرانداز کئے جارہے ہیں، معذور افراد کے ساتھ مذاق کرنے والوں کو ابھی تک سزا نہیں دی جاسکیں، اسپیشل عدالتیں قائم نہ کرکے قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ معذور افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی سہولیات اور رعائت فراہم کرنے کے قانون پرعمل کاحکم دیاجائے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو تمام فریقین سے مشاورت کرکے عمل درآمد کا میکننزم عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔سابق وزیر اعظم عمران خان وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سے لاہور کے علاقے زمان پارک میں اپنے آبائی گھر میں رہائش پزیر ہیں۔عمران خان کے گھر کے باہر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہر وقت موجود رہتی ہے اور سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی کو بھی اندر جانے نہیں دیا جاتا۔پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے گھر کے اندر سے اجازت اور چیکنگ کے بغیر گاڑی اندر لے جانے کی تو وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے اسے روک دیا۔موقع پرموجود پولیس افسرنے کلیئرنس تک گاڑی اندرجانے دینے سے انکار کردیا۔جس پر وہاں موجود پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوگئے، انہوں نے پولیس سے تلخ کلامی شروع کردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کو گھر کے اندر سے اجازت اورمکمل چیکنگ کے بغیر نہیں جانے دے سکتے۔اسی دوران زمان پارک کے باہرتحریک انصاف کے کارکنوں اورپولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جاپہنچا، پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس افسران کو مارنے کی کوشش کی لیکن اس موقع پر وہاں موجود دیگر لوگوں نے بیچ بچائو کرایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔فرخ حبیب کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی نے نے سیاسی انتقام کے باعث طلب کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے اپنی طلبی کانوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔واضح رہے کہ فرخ حبیب کو ایف آئی اے فیصل آباد سرکل کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کو 21فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس ملنے پر فرخ حبیب نے اسے ٹوئٹر پرشیئرکرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے توہین عدالت کرکے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا پرچہ درج کیا، اب ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے آڈیو لیک معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف شیخ شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ کو سکینڈلائزڈ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ نے لائیو پریس کانفرنس کر کے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی اور صدر سپریم کورٹ بار کی آڈیو لیک کی، رانا ثنا اللہ نے آڈیو لیک کر کے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کر کے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا گیا، غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ اس مسئلہ کو دیکھ رہی ہے، کیا اس کی فرانزک رپورٹ ساتھ لگائی ہے، آپ کا کیا تعلق ہے ،آپ پریشان نہ ہوں ہم اس کو سنبھال لیں گے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ وہ آڈیو کہاں ہے، کیا آپ نے درخواست کے ساتھ لف کی ہے؟۔عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعدازاں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے صدر مملکت کو پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے صدر کو پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست پرسماعت کی۔شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 90روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا، 12 فروری کو 12بج کر 10منٹ سے پہلے عدالتی حکم پر عمل کرنا قانونی تقاضا تھا، اس اوقات کار کے بعد عدالتی حکم پر عمل درآمد کی معیاد ختم ہوگئی ہے۔عدالتی حکم کے مطابق الیکشن شیڈول جاری کرنا آئینی تقاضا ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی تاریخ جاری نہ کر کے حف کی خلاف ورزی کی گئی، عدالت پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے صدر کو احکامات جاری کرے۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر نے سنگل بینچ کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں چیلنج کر دیا ہے، اس معاملے کو ڈویژن بینچ میں لے جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر اسے نمٹا دیا۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں انتخابی شیڈول کے عدالتی فیصلے میں ترمیم کے لئے الیکشن کمیشن کی درخواست واپس بھی لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے انتخابی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ سنایا ترمیم کیسے کی جا سکتی ہے، الیکشن کمیشن اور گورنر نے اس فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں بھی چیلنج کیا ہے، اب ترمیمی درخواست کی ضرورت کیا تھی اپنی اپیل میں پیش ہوں۔الیکشن کمیشن کے وکیل شہزادہ مظہر نے درخواست واپس لے لی۔ہائیکورٹ آفس نے الیکشن کمیشن کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کے اعتراض کو برقرار رکھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن شیڈول کے لئے گورنر سے مشاورت کر کے اعلان کیا جاے، الیکشن کمیشن کا تاریخ دینے کے حوالے سے کوی کردار نہیں، عدالت الیکشن کمیشن کی حد تک فیصلے میں ترمیم کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کے وی لاگ کے درمیان سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے سرپرائز انٹری دی۔عظمی بخاری وی لاگ میں مریم نواز کے راولپنڈی میں ہونے والے تنظیمی کنونشن کے بارے میں بتا رہی تھیں۔وی لاگ کے دوران اچانک مریم نواز آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ میں آپ کو وی لاگ بنانے میں پریشان کر رہی ہوں۔مریم نواز نے اپنے موبائل فون سے عظمی بخاری کی ایک تصویر دکھائی اور کہا کہ یہ آپ کی بہترین تصاویر میں سے ایک ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظمی بخاری نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور لکھا کہ چیف آرگنائزر مریم نواز شریف صاحبہ کی وی لاگ کے دوران سرپرائز انٹری ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ( منگل ) ہو گا ۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل کی شام اسلام آباد میں ہو گا، جس میں شعبان کا چاند دیکھا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے، اس سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا جرم کوئی نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ تمام وہ لوگ جو سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اس طرح وہ بوریا بستر لپیٹ کر باہر چلے جائیں گے اور آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں اغوا برائے تاوان کی انتہائی دل گرفتہ صورتحال پر فوری توجہ دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 70 ارکان قومی اسمبلی میں سے پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کروانے سے بھی روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا اور کہا کہ اسپیکر کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7مارچ کو سنا جائے گا۔ پیر کے روز ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری ،پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70ارکان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹی فائی کردیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد سے روکے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے اراکین کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کروانے سے بھی روک دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائی کورٹ میں سپیکر کے نوٹیفکیشن سے متعلق سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردی کے بڑھتے سائے ، وزیراعلی سندھ نے سی ٹی ڈی کو پنجاب کی طرزپرکھڑا کرنیکافیصلہ کرلیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کو پنجاب کی طرزپر بنانے کیلئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے2.8 ارب روپے کی منظوری دے دی ، رقم سے پنجاب کی طرزپرمحفوظ کمپلیکس بنائے جائیں گے، ان کامپلیکس میں افسران کیدفاتراوررہائش ہوں گی، نئی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں جن میں زیادہ ترآرمڈوہیکلز ہیں، سی ٹی ڈی میں نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں، فی الحال500 ایایس آئیزٹریننگ مکمل کرکے جوائن کرچکے ہیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی میں سینیئر افسران کی کمی کودورکیاجارہاہے، دنیاکے بہترین جدید سافٹ ویئرزاوراسلحہ خریداجارہا ہے، اس سیسی ٹی ڈی کی استعدادکار میں بہت اضافہ ہوجائیگا جبکہ سندھ کے ہر ضلع میں قابل افسران تعینات کیے جارہے ہیں۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ منظور شدہ رقم کاایک بڑاحصہ سندھ پولیس کوموصول ہوگیا ہے ، دہشتگردی کیعلاوہ سی ٹی ڈی اسلحہ اسمگلنگ کیخلاف کام کررہی ہے، اب تک متعدد گینگزکوختم کیاجاچکا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید لطیف نے مہنگائی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اگر منصفانہ فیصلے نہ کیے گئے تو بہت دیر ہوجائے گی، آج بھی وقت ہے سنبھل جائیں۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے اپنی قربانی ریاست کیلئے دی تھی، قومی جماعتیں ریاست پر قربان ہونے کیلئے بنتی ہیں، آج اپنی ذات کیلئے ریاست کو قربان کیا جا رہا ہے، آج جو آڈیو، ویڈیو آ رہی ہیں کیا ان کیلئے جے آئی ٹی نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا آج ہر بستی میں آگ سلگ رہی ہے، عمران خان آگ پر پٹرول چھڑکنے کیلئے بے تاب ہیں، عمران خان اداروں سے اپنی مرضی کے مطابق فیصلے چاہتے ہیں، عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن کیا لوگ نہیں جانتے کہ پلستر کیسے لگا، لوگ جانتے ہیں کہ پلستر اتنی دیر نہیں رہتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بڑی پیشرفت ہو ئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات خارج کر دی ہیں۔ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جواد عباس حسن کی جانب سے سنایا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج دو مقامات سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کی دفعات نکال کرکیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصا اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی )کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر دھاوا بولا تھا۔ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تقریبا 70 افراد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاوس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات بھی شامل تھیں۔ 2014 میں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر دھاوا بولا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیرمصدقہ آڈیواور ویڈیو لیکس کے تدارک کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط لکھ دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاملے پر گزشتہ سال اکتوبر میں دائر آئینی درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آرٹیکل 14 کے تحت شہریوں کے پرائیویسی کے حق کے تحفظ کیلئے اقدامات کی بھی استدعا کی ہے۔ عمران خان نے خط میں کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے غیرمصدقہ آڈیوز، ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے، آڈیوز ویڈیوز کو جعلی طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے، جعلی آڈیوز ویڈیوز کے ذریعے تنقیدی آوازوں کو دبایا جانا مقصود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے، الیکشن کمشن آئینی ادارہ ہے، عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن پر دبا ڈال کر غیر آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے، صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا، آئین کو ٹھوکر ماری تو علوی صدر نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں، صدر علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیئے، عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کر کے پہلے ہی آئین شکنی کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر مملکت کا عہدہ علامتی ہے، سپریم کورٹ کے مطابق کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ساز باز صدر کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کی طالبان انتظامیہ ماضی قریب میں غیرملکی فوجوں کے زیراستعمال اڈوں کوکاروبار کے لیے خصوصی اقتصادی زون میں تبدیل کرنے کے منصوبے پرعمل درآمد کاارادہ رکھتی ہے،اقتصادی امورکے قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادرنے ایک بیان میں کہا کہ تفصیلی غوروخوض کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت صنعت و تجارت کو غیر ملکی افواج کے باقی ماندہ فوجی اڈوں کو خصوصی اقتصادی زون میں تبدیل کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھانا چاہیے اور اس ارادے سے بتدریج ان کا کنٹرول سنبھالنا چاہیے،انھوں نے کہا کہ دارالحکومت کابل اور شمالی صوبہ بلخ میں سابق غیرملکی فوجی اڈوں کو تبدیل کرنے کے لیے ایک پائلٹ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اورشام کو 10کروڑڈالرکی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ پہلے سے اعلان کردہ ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالرکی امدادی رقم کے علاوہ ہے،جبکہ وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے انقرہ کو یقین دلایا ہے کہ امریکا یہاں موجود ہے،امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرجوبائیڈن پناہ گزینوں اور مہاجرت کے ہنگامی معاونت فنڈ (ای آر ایم اے)میں سے پانچ کروڑڈالر اور محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کے ذریعے انسانی امداد میں پانچ کروڑڈالر کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں،بیان کے مطابق یہ انسانی امداد ترکیہ اورشام میں زلزلے سے متاثرہ کمزورآبادیوں کومہیا کی جائے گی اورامدادی سرگرمیوں میں شریک بین الاقوامی اورغیرسرکاری تنظیموں کی مدد کے لیے دستیاب ہوگی،اس نئے امدادی پیکج سے ضروری امدادی اورزندگی بچانے والی اشیا جیسے کمبل، گدے، فوڈ پیک، گرم کپڑے، خیموں اور پناہ گاہوں کے سامان کی خریداری کی جائے گی،اس کے علاوہ ادویہ اورصحت کی خدمات، صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی کوششوں اور زلزلے سے متاثرہونے والے بچوں اورنوجوانوں کی تعلیم میں مدد دینے کے پروگراموں پربھی یہ امدادی رقم خرچ کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے معائنہ کاروں نے یورینیم کی اعلی سطح پر افزودگی کا سراغ لگایا تھا اوریہ جوہری ہتھیاروں کے لیے درکارمقدار سے صرف تھوڑی سی کم ہے، جس سے اس خطرے کی نشان دہی ہوتی ہے کہ ایران کی بے لگام جوہری سرگرمیاں ایک نئے بحران کا باعث بن سکتی ہیں،عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ویانا میں قائم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے)یہ واضح کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ ایران نے 84فی صد خالص یورینیم کیسے جمع کیا۔یہ ملک میں معائنہ کاروں کی جانب سے اب تک نشان زد یورینیم کی بلند ترین سطح ہے اور یہ جوہری ہتھیارکے لیے درکار مقدار سے صرف 6فی صد کم ہے۔ اس سے قبل ایران نے آئی اے ای اے کو بتایا تھا کہ اس کے سینٹری فیوجز یورینیم کو 60فی صد کی سطح تک افزودہ کرسکتے ہیں،اس سے زیادہ نہیں، رپورٹ کے مطابق معائنہ کاروں کو اس بات کا تعین کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ایران نے جان بوجھ کریہ مواد تیار کیا تھا، یا یہ مواد پائپوں کے نیٹ ورک کے اندرغیرارادی طور پر جمع ہوا تھا جو آئیسوٹوپس کو الگ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے سیکڑوں تیزاسپننگ سینٹری فیوجز کوجوڑتا تھا۔ رواں ماہ یہ دوسرا موقع ہے جب بین الاقوامین مبصرین نے ایران کی افزودگی سے متعلق مشکوک سرگرمیوں کا سراغ لگایا ہے،واضح رہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ اس وقت ختم ہو گیا تھا جب 2018میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے یک طرفہ طورپر دستبرداری اختیارکر لی تھی اورایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عایدکردی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج کو دونباس میں وسیع پیمانے کا جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے،صدزیلنسکی کا کہنا تھا کہ روسی فوج کو غیر معمولی حد تک جانی نقصان پہنچا ہے، حالات بہت پیچیدہ ہیں اور ہم جنگ لڑ رہے ہیں، ہم قبضہ کرنے والوں کو حزیمت سے دو چار کر رہے ہیں اور اس وقت روسی فوجوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے،یوکرین کے دونباس علاقے میں کئی ماہ سے جھڑپوں میں تیزی آنے والے چند قصبوں کاحوالہ دینے والے یوکیرینی رہنما نے کہا کہ روس کو بہموت، وہلیدار، مارینکا اور کریمینا میں جتنا زیادہ جانی نقصان پہنچے گا ، ہم اتنی ہی جلدی اس جنگ کو ختم کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح ڈونماز نے ایک کروز جہاز میں زلزلہ متاثرین کا استقبال کیا۔ زلزلہ زدگان اس بحری جہاز میں قیام کریں گے،ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی تباہی کے 13روز بعد بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ملکوں میں بڑی تعداد میں اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ صوبہ ہاٹے میں اسکندرون کی بندرگاہ میں تیرتے ہوئے کروز بحری جہاز میں 1056بیڈ ہیں۔ اس جہاز کو زلزلے سے متاثرہ افراد کو پناہ دینے کے لیے مختص کردیا گیا ہے، وزیر ڈونماز نے "تیرتے ہوٹل" میں سوار شہریوں کی درخواستیں سنیں اور کچھ وقت بچوں کے ساتھ کھیل کے کمرے میں بھی گزارا۔ وزیر بحری جہاز کے حکام سے ملاقات کے بعد بندرگاہ سے روانہ ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عامہ کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کے لیے چار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا ،خانہ کعبہ کورنگ کمپلیکس کے اسسٹنٹ جنرل صدر انجینئر سلطان القرشی نے بتایا کہ ان منصوبوں کی نمائندگی خودکار بنائی کرنے والی مشینوں کی تیاری کے منصوبے میں کی گئی ہے، ان مشینوں کی خصوصیت پیداوار کی تیز رفتاری ، معیار اور انتہائی درستگی کے ساتھ کام کرنا ہے۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں زائرین کو غلاف کعبہ کے لیے روبوٹ کی خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے زائرین کے لیے نمائش کا اہتمام کیا جائے گا، یہ روبوٹ ایک سے زیادہ زبانوں میں بولنے کی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ اس منصوبے سے غلاف کعبہ کی نمائش کے لیے ملازمین کو کم کرنے موقع ملے گا ،القرشی نے بتایا کہ ان منصوبوں میں کنگ عبدالعزیز اینڈومنٹ کے ساتھ ڈی سیلینیشن پلانٹ کا افتتاح بھی شامل ہے۔ یہ منصوبہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے زائرین اور ملازمین کو کعبہ کے کسوہ کے لیے پینے کا پانی فراہم کرتا ہے،ان منصوبوں میں کنگ عبدالعزیز کی جانب سے پینے کے پیالوں کا منصوبہ بھی شامل ہے جو کعبہ کے کسوہ کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے زائرین اور ملازمین کے لیے پینے کے لیے موزوں ٹھنڈا پانی مہیا کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے ہمارا ملک ایران کے جن ڈرون طیاروں کی طرف سے ایک طویل عرصے سے متنبہ کرتا چلا آ رہا ہے انہیں روس یوکرین جنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے ،بن فرحان نے جرمنی میں منعقدہ 59ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دائرہ کار میں مشرق وسطی ممالک کے کردار سے متعلقہ نشست میں شرکت کی اور ایران کے ڈرون طیاروں، جوہری مذاکرات، امریکہ کے ساتھ تعلقات اور شام کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب ایک طویل عرصے سے ایران کے ڈرون طیاروں کے بارے میں متنبہ کرتا چلا آ رہا تھا اور اب یہ ڈرون ہمیں یوکرین جنگ میں دِکھائی دے رہے ہیں،اس معاملے میں ایران کے ساتھ رابطہ کرنے کی ضرورت ہے،ہم نے ایران کو آگاہ کر دیا تھا کہ اسلحے کے پھیلاو سے علاقے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا لہذا اسے روکا جانا چاہیے،ایران کے جوہری مذاکرات پر بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی ضرورت ہے لیکن یہ مذاکرات خلیجی ممالک کی شرکت سے اور جامع نقطہ نگاہ کے ساتھ ہونے چاہیئں،انہوں نے جوہری اسلحے سے پاک مشرق وسطی کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا ملک جو ہمسایہ ممالک کے ساتھ دشمنی رکھتا ہو اس کا جوہری اسلحے کا مالک بننا ہر ایک کو خود حفاظتی کی طرف مائل کر دے گا،سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ عرب دنیا اس پہلو پر متفق ہے کہ شام میں موجودہ صورتحال جاری نہیں رہنی چاہیے۔ بیرونی ممالک میں شامی مہاجرین کے مسئلے اور اندورن ملک انسانی صورتحال کو حل کرنا ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمان کے شہر الدقم میں4.1کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،سلطان قابوس یونیورسٹی سسمولوجک سینٹر کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 7بج کر 55منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز دارالحکومت مسقط سے 451کلو میٹر جنوب مغرب میں بحیرہ عمان کے ساحلی شہر الدقم میں تھا، زلزلے کی شدت4.1اور زیرِ زمین گہرائی 16کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی