• -, -
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

مستونگ،لیویز چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہ...

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب لیویز چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد اسلحہ بھی لے گئے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ مقامی افراد نے واقعے کے خلاف کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ بلاک کردی۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں2 لیویز اہلکاروں کی شہادت اورچمن میں پولیس چیک پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہیکہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات باعث تشویش ہیں، دشمن صوبیکا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتا ہے، دہشت گرد عناصرکو قانون کی گرفت میں لانیکے لیے تمام وسائل بروئیکارلائے جائیں۔ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہیکہ ملک دشمن عناصرکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید مستعد اور چوکنا رہنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کی تاریخ دینا یا الیکشن کروانا صدر کا...

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا یا الیکشن کروانا صدر کا نہیں، الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ چیئر مین نیب نے استعفے کی وجوہات دیں درست ہی ہوں گی۔ منگل کو رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت آئین پڑھ لیں، الیکشن کی تاریخ دینا یا الیکشن کروانا صدر کا نہیں، الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہی فیصلہ کرے گا الیکشن کب ہوں گے، آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندار کروانے ہیں، اگر وہ نہیں کروا سکیں گے تو پھر انہیں عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بھی الیکشن نہ روک سکتی ہے نہ کروا سکتی ہے، موجودہ نظام کے پاس معاشی مسائل حل کرنے کی اہلیت ہے، نہ قابلیت اور نہ ہی نیت ہے۔ انہوں نے چیئر مین نیب کے مستعفی ہونے پر کہا ہے کہ مجھے ان کے استعفے کی وجوہات کا علم نہیں، انہیں وجوہات خود بتا دینی چاہیے تا کہ ابہام پیدا نہ ہو۔ آفتاب سلطان بہت محنتی اور ایماندار انسان ہیں، جو وجوہات ہوں گی وہ درست ہی ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نیب کو ختم کر دینا چاہیییہ ادارہ اتنا خراب اور کرپٹ ہو چکا ہے کہ اپنی خرابیوں کو چھپانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین کو بھی مفلوج کر دیں گیاگر انہوں نے کام میں مداخلت کا کہا ہے تو بتائیں کہ کس نے اور کیا مداخلت کی ہے۔ میں بھی حکومتی جماعت کا رکن ہوں، میرے خلاف دو کیس چل رہے ہیں جن کا نہ سر ہے نا پاوں ہے، اگر مداخلت ہوتی تو یہ ختم ہو چکے ہوتے۔ ان کا کہنا ہے کہ مداخلت اسٹیبلشمنٹ اور عدالتوں کی طرف سے بھی ہو سکتی ہینیب کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہیملک میں معاشی بدحالی کی بڑی وجہ نیب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نوازچھوٹی بہن ہیں،سیاست میں آئی ہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔مریم نواز کی اس بات سے کہ حکومت ہماری نہیں سے اتفاق نہیں کرتا۔حکومت ہماری ہے ،ہم اون کرتے ہیں الگ بات ہے میں اس کا حصہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہاہے کہ سیاستدانوں کو اغوا کرنے کے حق میں بھی نہیں ،نظام میں درستگی کی ضرورت ہے۔ سیاستدانوں کو گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا۔جیل بھرو تحریک سے مسائل کا حل نہیں ہوگا۔کیا پتہ جیل بھرو تحریک پر کوئی گرفتار ہی نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن ہونے چاہییں ،نتیجہ جو بھی ہوگا دیکھا جائے گا۔بدقسمتی ہے الیکشن بھی قومی مسائل کا حل نہیں۔ملکی مسائل کا واحد حل ملکر بیٹھنے میں ہیں،نئی جماعت بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں نہ ہی مقصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کی کرنسی میں ریکارڈ گراوٹ،ڈالرپانچ لاک...

ایران کی کرنسی میں ریکارڈ گراوٹ واقع ہوئی ہے ،ایک امریکی ڈالر5 لاکھ ایرانی ریال سے بھی زیادہ مہنگا ہوگیا ہے، عرب میڈیاکے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قیمت 5لاکھ 1ہزار 300روپے کی نئی کم ترین سطح پرآگئی ہے،ایرانیوں کو اس وقت قریبا 50فی صد افراط زرکی شرح کا سامنا ہے،وہ اپنی بچتوں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں اور وہ ڈالر، دیگر سخت کرنسیاں یا سونا خرید کررہے ہیں، جس سے ریال کے لیے مزید مشکلات کا اشارہ ملتا ہے،امریکا کے سابق صدرڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے 2018میں عاید کردہ پابندیوں نے ایران کی تیل کی برآمدات اور غیرملکی کرنسی تک رسائی کو محدود کردیا ہے جس سے ایرانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے، گذشتہ چھ ماہ کے دوران میں ایرانی کرنسی کی قدرمیں قریبا 60فی صد کمی واقع ہوچکی ہے،دریں اثنا ایران کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی زرمبادلہ تک رسائی کو آسان بنانے اور سرکاری لین دین کے حجم کو بڑھانے کے لیے ایک نیا فارن ایکسچینج مرکزکھول رہا ہے۔اس ایکسچینج میں طے شدہ شرح مارکیٹ کی شرح بن جائے گی،مرکزی بینک کے گورنر محمد رضا فرزین نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ توقعات کے عوامل سے پاک ہونا چاہیے جو ملک کی مالی صورت حال کے بارے میں ہمارے تخمینے کی عکاسی نہیں کرتے ہیں،فرزین کو دسمبر میں مرکزی بینک کا گورنرمقرر کیا گیا تھا،ان کا اہم کام غیرملکی کرنسیوں کی قدرکوکنٹرول کرنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ نے روس کے سفارتی عملے پر جاسوسی کے ال...

ہالینڈ نے روس کے سفارتی عملے پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتے ہوئے روسی سفارتی عملے کے بعض افراد کو ملک بدر کر نے کا عندیہ دے دیا، ہالینڈ نے سینٹ پیٹرز برگ قونصل خانے کو بند کر نے کی دھمکی بھی دی ہے،ہالینڈ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی جاسوس سفارتی عملے کے بھیس میں ہالینڈ میں پائوں جمانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، روس نے ہالینڈ کے ماسکو سفارت خانے اور سینٹ پیٹرز برگ قونصل خانے کے عملے کو ویزے جاری نہیں کئے،بیان میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ میں روسی سفارتی عملے کی تعداد روس میں ہالینڈ کے سفارتی عملے سے زیادہ نہیں ہو گی، بعض روسی سفارتی اراکین کا ہالینڈ کو ترک کرنا ضروری ہے، ملک بدر کئے گئے روسی سفارتی عملے کو ہالینڈ کو ترک کرنے کے لئے 2ہفتے کی مہلت دی گئی ہے، علاوہ ازیں ایمسٹرڈیم میں روس کے تجارتی دفتر کو بھی 21فروری سے بند کر دیا جائے گا،بیان کے مطابق روس کے ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ سے ہالینڈ کے سینٹ پیٹرز برگ قونصل خانے میں عملے کی تعداد ناکافی ہے لہذا 20فروری سے قونصل خانے کو بند کر دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران عالمی جوہری ایجنسی سے تعاون کو یقینی ب...

یورپی خارجہ تعلقات اور سلامتی امور کے نمائندہ جوزف بوریل نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون کرے،بوریل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان سے ٹیلیفون رابطہ کیا جس میں یورپی یونین نے ایران کی روش سے متعلق اپنے خدشات ظاہر کیے ،بوریل نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں،روس کو جنگ میں حمایت اور یورپی شہریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کو روکے، بوریل نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون کو یقینی بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برسلز میں ترکیہ و شام کے لیے16 مارچ کو ڈونر...

یورپی یونین کے چیئرمین سویڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بلسٹروم نے کہاہے کہ 16مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک ڈونرز کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے عالمی برادری سے عطیات جمع کیے جائیں گے،بلسٹروم نے کہا کہ ان کا ملک یورپی یونین کی صدارت کے دوران تباہ کن زلزلے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتا ہے، ڈونر کانفرنس مارچ کے پہلے ہفتے کے بجائے 16مارچ کو منعقد کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس یورپی یونین کمیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد زلزلے کے سنگین نتائج کو ممکنہ حد تک کم کرنا ہے،چیئرمین یورپی یونین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کانفرنس میں اعلی سطح کی شرکت کی توقع ہے، اور ہم ترکیہ اور شام کے لوگوں کے لیے اپنی بہترین کوششوں کے دائرہ کار میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرنے کی امید کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کے علاقے کرسک میں خندق میں آگ لگنے سے 6ف...

روس کے علاقے کرسک میں خندق میں آگ لگنے سے 6فوجی ہلاک ہو گئے،روسی وزارت دفاع کے مطابق ملک کے کرسک علاقے میں ایک خندق میں آگ بھڑک اٹھی،روسی ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے 6فوجی آگ لگنے سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، آگ آتش گیر مواد کے استعمال سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے باعث لگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا مولدووا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کا...

روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ مولدووا کے ساتھ ہمارے تعلقات پہلے ہی نہایت درجے کشیدہ ہیں لہذا مولدووا کے حکام اپنے بیانات میں احتیاط سے کام لیں،دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو سے جاری کردہ بیان میں مولدووا کے وزیر اعظم ڈورین ریجان کے مولودووا کی سرحدوں میں واقع اور یک طرفہ شکل میں اعلانِ آزادی کرنے والے علاقے، ٹرانسڈینیسٹر کو فوجیوں سے پاک کرنے سے متعلقہ بیان کا جائزہ لیا ہے، پیسکوف نے کہا کہ مولودووا کے ساتھ ہمارے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں اس پر طرہ یہ کہ مولدووا انتظامیہ اپنے بیانات میں روس مخالف ہر چیز پر زور دے رہی ہے، مولدووا کے حکام روس کے خلاف ایک ہسٹیریا میں مبتلا ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ مذکورہ رویہ روس مولدووا تعلقات پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، یہ غیر تعمیری طرزِ عمل ایک طرف تو خود مولدووا کے لئے تو مضر ہے ہی ہمارے دو طرفہ تعلقات کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ ہمارا، اپنے مولدووین مخاطبین کو مشورہ ہے کہ بیانات جاری کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، خاتون نے شوہر اور ساس کو قتل کرکے لاش...

بھارت میں ایک خاتون نے شوہر اور ساس کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کیے اور فریج میں چھپا دیے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام میں وندانا کالیتا نامی خاتون نے اپنے شوہر اور ساس کو قتل کیا اور پھر ان کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھ دیے، یہ واقعہ گزشتہ سال اگست یا ستمبر میں پیش آیا تھا،پولیس کے مطابق شادی شدہ ہونے کے باوجود خاتون کے ایک اور شخص سے تعلقات تھے، اسی شخص اور ایک دوست کے ساتھ مل کر وندانا نے شوہر اور ساس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، خاتون نے شوہر اور ساس کو قتل کرنے کے بعد ٹکڑے 3دن فریج میں رکھے پھر بعد ازاں اس نے مبینہ بوائے فرینڈ اور دوست کے ساتھ مل کر جسم کے حصے گھر سے 150کلو میٹر پھینک دیے،پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے ستمبر میں اپنے شوہر اور ساس کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھیں،تاہم کچھ عرصے بعد شوہر کے رشتے دار نے ایک اورگمشدگی کی شکایت درج کرائی جس سے بیوی کے بارے میں شکوک پیدا ہوئے پھر پولیس نے اپنی تفتیش دوبارہ شروع کی اور قتل کا پتہ چلا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساس کی لاش کے کچھ ٹکڑے اتوار کو برآمد ہوئے ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان امریکن ڈاکٹرز کی تنظیم (اپنا) نے ترک...

پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈیسنٹ فزیشنز آف نارتھ امریکا (اپنا)ترکی میں قدرتی آفت سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لیے وسائل کو متحرک کرنے میں سرگرم عمل ہے، اپنا کی جانب سے منعقدہ زوم ٹیلی تھون میٹنگ کے دوران ایک گھنٹے میں 3لاکھ 65ہزار ڈالرز کے عطیات اکھٹے کیے۔ ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے کی جانے والی اپیل پر اپنا ممبران اور مختلف شہروں میں تنظیمی ڈھانچوں کی جانب سے فوری اور فراخدلانہ ردعمل دیکھنے میں آیا ہے،اپنا جارجیا کی جانب سے 63 ہزار ڈالرز کا عطیہ دیا گیا ہے جبکہ اپنا اوکلاہوما اور خیبر ایلومنائی کی جانب سے بالترتیب 32 ہزارڈالر اور 25 ہزار ڈالر کے عطیات دیے گئے،ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے منعقدہ ٹیلی تھون میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور ترک سفیر حسن مورت مرجان نے بطور کلیدی مقررین شرکت کی،ترک سفیر نے اپنے خطاب میں ترکی کی جدوجہد آزادی کے دوران پاکستانی قوم کے جذبات، فراخدلی اور حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں قومیں بھائی چارے کے رشتے میں بندھی ہوئی ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر کی شریک رہی ہیں،زلزلے کے بعد پاکستان اور امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے فوری ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اظہارِ ہمدردی اور فنڈ ریزنگ تقریب کے انعقاد پر ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں

،ترک سفیر نے کہا کہ ترکی میں آنے والا زلزلہ موجودہ دور کی سب سے بڑی قدرتی آفات میں سے ایک ہے اور زلزلے سے متاثرہ علاقہ یونان اور آسٹریا سمیت کئی یورپی ملکوں سے زیادہ وسیع ہے،ترک سفیر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان کے اس بیان سے بہت متاثر ہوئے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا کیونکہ ترکیہ نے بھی پاکستان کو کبھی بھی کسی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خان نے انسانی ہمدردی کے محاذ پر ہمیشہ سرگرم رہنے اور ترکیہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد پر اپنا کے کردار کو سراہا،مسعود خان نے کہا کہ ہمارے دل ترکیہ میں پیش آنے والے سانحے پر رنجیدہ ہیں اور ہم ترک عوام کے لیے دعا گو ہیں جو موجودہ صدی کے ایک بڑے اور مہلک زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں،انہوں نے اپنا کی قیادت خاص طور پر صدر ڈاکٹر ارشد ریحان اور چیئرپرسن اپنا سوشل ویلفیئر اینڈ ڈیزاسٹر ریلیف کمیٹی ڈاکٹر راشد حنیف کی خدمات کو سراہا،پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم اپنا کی جانب سے انسانی خدمت کے جذبے اور ترکیہ کے عوام کی مشکلات کا احساس کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ترک ہم منصب کا بھی شکریہ ادا کیا،اپنا کے صدر ڈاکٹر ارشد ریحان نے اپنے کلمات میں کہا کہ ترکیہ اور پاکستان عوام ایک ہیں۔ ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر پوری پاکستانی کمیونٹی صدمے سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور انہیں بتانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں سانحے کے دوران اپنا کی جانب سے کی جانے والی امداد دراصل ہمارے جذبات کی عکاس ہے،اس موقع پر اپنا کے صدر نے زلزلہ زدگان کو طبی امداد فراہم کرنے میں مدد کے لیے طبی مشن ترکیہ بھیجنے کی پیشکش بھی کی،امریکا کے دیگر شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی ترکیہ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔ جنوبی کیلیفورنیا میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے ترک زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 1لاکھ ڈالرز کے عطیات اکھٹے کیے ہیں،اس موقع پر پاکستانی سفیر مسعود خان نے امدادی سرگرمیوں میں فراخدلی سے تعاون کرنے پر امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور کمیونٹی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، 3افراد...

ترکیہ اور شام ایک بار پھر شدید زلزلے سے لرز اٹھے، انطاکیہ میں 6.4کے زلزلے کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 680سے زائد زخمی ہوگئے اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق زلزلے کا مرکز ترک صوبہ ہاتائے کے آس پاس تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے اردن ، مصر اور شام میں بھی محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے باعث ترکیہ میں 213جبکہ شام میں 470کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں،ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا ہے کہ زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد انطاکیہ اور قریبی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ لوگوں کو خطرناک عمارتوں میں داخل نہ ہونے کی تاکید کی گئی ہے،عینی شاہدین کے مطابق انطاکیہ میں عمارتوں کو مزید نقصان پہنچا ہے جبکہ جنوبی ترکیہ میں ہاتائے کے میئر کا کہنا ہے کہ لوگ تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، ایک مقامی رہائشی مونا العمر نے بتایا کہ جب زلزلہ آیا تو میں وسطی انطاکیہ کے ایک پارک میں خیمے میں تھی، میں نے سوچا کہ میرے پیروں کے نیچے سے زمین پھٹ جائے گی،رپورٹس کے مطابق صوبہ ہاتائے کی گلیوں میں خوف و ہراس ہے، کئی عمارتوں کے ڈھانچے جو 6فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد کھڑے رہ گئے تھے اب گر چکے ہیں، سڑکوں میں بہت سی دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے ریسکیو سروسز کو مشکلات پیش آرہی ہیں اور شہر میں دھول کے بادل اٹھ رہے ہیں،ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کے بعد درجنوں آفٹر شاکس بھی آئے ہیں،دوسری جانب شام کی تنظیم آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا تھا کہ حالیہ زلزلے کے بعد 32آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں سے سب سے بڑے جھٹکے کی شدت 5.8تھی جبکہ 470زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو وہ الیکشن چا ہیے جو پاکستان کی ضر...

فیصل آباد مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عارف علوی ملک کے صدر بنیں عمران خان کے صدر نہ بنیں،پاکستان کووہ الیکشن چاہیے جو پاکستان کی ضرورت پوری کرے،صدر نے جس طرح اعلان کیا اس طرح الیکشن نہیں ہوسکتا،قانون میں الیکشن کا طریقہ کار موجودہے۔ صدر مملکت کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل آبادمیں طلال چوہدری نے آئی این پی سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کے کہنے پر الیکشن ہو سکتا ہے نہ ہو گا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا صدر مملکت عمران خان کے صدر نہ بنیں ملک کے صدر بنیں، آئین کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا صدر کا کام نہیں، عارف علوی نے صدر کے دفتر کو مذاق بنا لیا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو وہ الیکشن چا ہیے جو پاکستان کی ضرورت پوری کرے، جس طرح سے صدر نے کیا ہے، اس طرح سے الیکشن نہیں ہو سکتا، قانون میں الیکشن کا طریقہ کار موجود ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن کو متنازع بنانے کے لیے صدر مملکت نے اپنا منصب استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، الیکشن کی تاریخ دینے کے صدر کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، صدر کے کہنے پر الیکشن ہو گا نہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کی تیاری شروع کر چکے، مریم نواز ہر ضلع میں جا رہی ہیں، جلسے اور کنونشن کر رہی ہیں، ہم مارشل لاء سے نہیں ڈرے الیکشن سے کیا ڈریں گے لیکن خان صاحب چاہتے ہیں ان کی خواہش کے مطابق الیکشن ہوں اور اسمبلیاں چلیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا پی ٹی آئی اور صدر عارف علوی نے الیکشن کو متنازع بنانے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا ہے لیکن الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں پوری کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق  وزیر داخلہ رحمان ملک کی پہلی برسی جمعر...

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی پہلی برسی جمعرات کو منائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک کی پہلی برسی 23 فروری بروز جمعرات کو ان کے گھر اسلام آباد میں منائی جائے گی۔ مرحوم کے صاحبزادوں علی رحمان ملک اور عمر رحمان ملک نے دوست احباب، عزیز و اقارب سے برسی میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی درخواست کی ہے۔سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک 12 دسمبر 1951 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جامعہ کراچی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور بطور سرکاری افسر وہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سمیت اہم عہدوں پر فائز رہے اور سروس کے دوران ان کی بہادری پر حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ شجاعت سے نوازا۔سینیٹر رحمان ملک شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بااعتماد اور وفادار ساتھیوں میں سے تھے اور جب وہ جلاوطنی میں گئیں تو وہ ان کے ساتھ تھیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے درمیان میثاق جمہوریت کا تاریخی معاہدہ لندن میں رحمان ملک مرحوم کے گھر پر ہوا جس میں انہوں نے بہت اہم کردار ادا کیا۔مرحوم رحمن ملک کو پاکستان کی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ دو مرتبہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سمیت کئی اہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ دھشتگردی کیخلاف اور کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ہمیشہ آواز بلند کی اور پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ حکومت پاکستان نے انہیں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر نشان امتیاز سے بھی نوازا جبکہ جامعہ کراچی نے انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔ رحمان ملک چھ کتابوں کے مصنف ہیں جن میں مودی وار ڈاکٹرائن، بلڈنگ کشمیر، آئی ایس آئی ایس دی رائزنگ مونسٹر، ٹاپ 100 انویسٹی گیشنز اور کارونا وائرس پر ایک کتاب شامل ہیں۔مرحوم رحمن ملک نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا اور مرتے دم تک پیپلز پارٹی اور ملک کے وفادار رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کو(آج) دوبا...

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کرلیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو 22 فروری کو پراپرٹی، انکم اور اخراجات کی تفصیلات کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو نیب لاہور میں (آج) بدھ کی صبح 11بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ عثمان بزدارکو 16 فروری کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروارکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا وگھیرا، توڑ پھوڑ کیس،عمران خان نے بریت ک...

سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماں نے جلاو گھیرا اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، پرویز خٹک اور شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کردی، جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید نے کیس کی سماعت کی۔ پرویز خٹک، سیف اللہ نیازی اور راجہ خرم نواز عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد حسن عباس نے پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف دہشت گردی کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان، راجہ خرم عدالت میں پیش ہوئے اور اسد عمر کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جو منظور کر لی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین نیب کا استعفی فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفی فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین نیب کے استعفی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ آفتاب سلطان نے اپنے کام میں "مداخلت" کے خلاف استعفی دیا، چیف الیکشن کمشنر کیلئے چیئرمین نیب کے استعفی میں بڑا پیغام ہے، میں ان 22 افسران کو جن کو پنجاب میں مداخلت کرنے کیلئے لگایا گیا ہے کہتا ہوں وہ بھی خود کو اس نظام سے علیحدہ کریں، یہ ملک اور بیوروکریسی دونوں کے مفاد میں ہے۔ کہہ رہے ہیں کہ نظامِ احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے، ان مجرموں نے سازش سے اقتدار ملتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا، اپنے 11 سو ارب کی چوری بچانے کیلئے انہوں نے نیب قانون میں نہایت شرمناک ترامیم کیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ لازم ہے ریاستی ادارے مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں، کٹھ پتلی راج انشااللہ جلد انجام کو پہنچے گا، ریاست اور عوام کو آگے بڑھنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے غذائی تحفظ میں پاک چین صحرائی ٹڈی...

صحرائی ٹڈی دل نے پاکستان کے 38 فیصد زمینی رقبے کو متاثر کیا، اس نے گندم، مکئی اور سبزیوں سمیت غذائی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا، ٹڈی دل نے 30 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ فصلوں کو نقصان پہنچایا، جس سے تقریباً 3 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ، خوش قسمتی سے چین اور پاکستان دونوں کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے ٹڈی دل کے طاعون پر بالآخر قابو پالیا گیا،شدت کم ہو گئی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ایک کسان میر گل محمد نے کہا کہ سب سے بری چیز جو اس سے پہلے ہم نے کبھی نہیں دیکھی وہ یہ کہ میں نے تقریباً 20 ہیکٹر رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کی اویہ گندے کیڑے کہیں سے سیاہ بادل کی طرح نمودار ہوئے اور چند دنوں میں میری 80 فیصد فصل کھا گئے، ان میں سے تقریباً ساری کھائی جا چکی ہے جس سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے،اس نقصان کو پورا کرنے میں برسوں لگیں گے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یونیورسٹی آف صوابی کے پروفیسر ہدایت اللہ نے بتایا کہ پاکستان نے2020-21 میں تقریباً تین دہائیوں میں ٹڈی دل کی بدترین وبا کا سامنا کیا، جس کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں شدید کمی ہوئی یا کئی علاقوں میں مکمل ناکامی ہوئی۔ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ( ایف اے او ) کے مطابق صحرائی ٹڈی دل نے پاکستان کے 38 فیصد زمینی رقبے کو متاثر کیا۔ غول نے گندم، مکئی اور سبزیوں سمیت غذائی فصلوں کو کافی نقصان پہنچایا اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے ظاہر کیا کہ ٹڈی دل نے 30 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ فصلوں کو نقصان پہنچایا، جس سے تقریباً 3 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پروفیسرہدایت اللہ نے کہا خوش قسمتی سے چین اور پاکستان دونوں کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے ٹڈی دل کے طاعون پر بالآخر قابو پالیا گیا،شدت کم ہو گئی ہے۔

مؤثر فضائی سپرے کی وجہ سے ٹڈی دل کے غول کو پاکستان کی کے مشرقی سرحدی علاقوں تک محدود کر دیا گیا ہے ۔ ایف اے او ، چینی حکومت اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے وباء کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مختلف کنٹرول اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) کے انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے محقق ٹو شیانگ بنگ نے چائنہ اکنامک نیٹ کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتا یا کہ ہم ایک سیکنڈ کے لیے بھی اپنی چوکسی میں نرمی نہیں کر سکتے ،کچھ عرصہ قبل اس نے اور پروفیسر ہدایت اللہ نے مل کر ایک مقالہ شائع کیا جس کا عنوان آئی پی ایم ۔ بائیولوجیکل اینڈ ابٹیگریٹیڈ منیجمنٹ آف ڈیزرٹ لوکسٹ تھا ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مقالے میں ٹو نے بتایا کہ جب آفت سے متاثرہ علاقہ بڑا ہو تو کیمیائی کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤ سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ چھوٹے متاثرہ علاقوں یا نسبتاً کم بیماری کے لیے حیاتیاتی کنٹرول کے اقدامات کثافت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ قدرتی دشمنوں کی حفاظت جیسی احتیاطی تدابیر بھی ضروری ہیں۔ چین کی ٹڈی دل کے خلاف جنگ کی تاریخ ہے۔ تمام خاندانوں نے خصوصی طور پر روک تھام اور کنٹرول کے ادارے اور ضوابط قائم کیے ہیں۔ تقریباً 60 سال کی ترقی کے بعد چین نے ٹڈی دل کی نگرانی اور کنٹرول کے میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہم پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ تمام تجربات اور ٹیکنالوجی کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پروفیسر اللہ کے مطابق فروری 2020 میں چین نے ٹڈی دل سے لڑنے میں مدد کے لیے پاکستان کو 4.9 ملین امریکی ڈالر مالیت کی کیڑے مار دوا عطیہ کی، ساتھ ہی ماہرین کی ایک ٹیم کی تکنیکی مدد بھی بھیجی ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پروفیسرہدایت اللہ نے ٹو کے بیان کے حوالے سے کہا کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں ٹڈی دل کو ختم کرنے کی کلید ٹڈیوں کو افزائش کے مقامات تک محدود رکھنا ہے اور انہیں کھیتوں سے روکنا ہے۔ چین کی طرف سے اپنایا گیا مائکروبیل کنٹرول، جیسے پھپھوندی اور مائیکرو اسپوریڈیا جو آبادی کی کثافت کو کم کرنے کے لیے ٹڈی دل کو طفیلی بنا سکتے ہیں، اس بات پر منحصر ہے کہ آیا پاکستان میں گھریلو تناؤ زندہ رہ سکتا ہے۔ ''اب تک ہم نے جو نتائج حاصل کیے ہیں وہ مجموعی طور پر تسلی بخش ہیں۔ کیڑے مار ادویات جیسے کہ میلاتھیون اور سائپرمیتھرین کے علاوہ، ہم نے متعدد موثر بایو پیسٹیسائیڈز استعمال کیں جن میں بیوریا باسیانا، میٹارہیزیم انیسوپلیا، نوسیما لوکسٹی، وغیرہ شامل ہیں، حالانکہ تجربے کا پیمانہ محدود ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ٹو نے عندیہ دیا کہ پاکستان چائنا سنٹر فار سسٹین ایبل مینجمنٹ آف پلانٹ پیسٹ اینڈ ڈیزیز اس سال قائم کیا جائے گا تاکہ پاکستان کو صحرائی ٹڈی دل اور گرنے والے آرم ورم سمیت اہم کیڑوں کو روکنے اور کنٹرول کرنے میں مدد ملے، جس کے ذریعے چین پاکستان کے ساتھ مانیٹرنگ سائٹس قائم کرنے جا رہا ہے

تاکہ ان کیڑوں کی نقل مکانی کی پرواز کی بروقت نگرانی کی جا سکے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ٹو نے رپورٹر کو بتایاکیونکہ صحرائی ٹڈی دل کی نقل مکانی کا راستہ مشرقی افریقہ سے بحر اوقیانوس کے اس پار اور چین تک ہے، اس لیے مغربی ممالک کی مدد سے راستے میں ان غول کا اہم پڑاؤ صحرائے تھر ہے۔ اپریل سے جون تک وہ ہارن آف افریقہ سے پاکستان منتقل ہوتے ہیں، اور اکتوبر اور نومبر میں واپس چلے جاتے ہیں۔ جب تک ہوا تیز ہے اور آبادی کافی زیادہ ہے، اگر ہم بروقت موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے تو اس کا چین پر بھی سنگین اثر پڑے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پروفیسر ہدایت اللہ نے مزید مخصوص تجویز پیش کی کہ پاکستان میں بہت کم لوگ ٹڈی دل کے کنٹرول سے متعلق آر اینڈ ڈی میں مہارت رکھتے ہیں،میں اس شعبے میں گریجویٹس کو تربیت دینا چاہتا ہوں یا چینی یونیو یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہوں تاکہ ان کی ایم ایس اور پی ایچ ڈی تحقیق کے لیے فنڈنگ حاصل کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی مقابلے میں ہلاکت...

وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر لواحقین کی جانب سے ایڈووکیٹ قاضی عادل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ مجسٹریٹ کے پاس گئے، اگر ہم تھوڑے قاعدے قانون کو فالو کر لیں تو اچھا ہے ناں، وکیل نے سوال کیا ہم ڈیڈ باڈی کے حصول کے لیے کس کو درخواست دیں؟، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مجھے بتائیں کہ ہائیکورٹ کے پاس جوڈیشل کمیشن بنانے کا کونسا اختیار ہے؟، متعلقہ ایس ایچ او کو بلا کر اصل حقائق معلوم کر لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اصل داد رسی کوئی بھی نہیں چاہ رہا، کیا آپ نے انہیں مشورہ دیا کہ مجسٹریٹ کے پاس جائیں؟ جب میں بطور وکیل پریکٹس کررہا تھا تو تحصیلدار سے ہائیکورٹ تک خود ہی جاتا تھا، مجھے پورے سسٹم کا اس لیے پتا ہوتا ہے کیوں کہ میں نے فیلڈ میں مار کھائی ہوئی ہے، معذرت کے ساتھ وکلا اپنے کلائنٹ کو بھی اچھا مشورہ نہیں دیتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بلیک کوٹ کی اہمیت آج بھی ہے، یہ مثبت اور منفی دونوں اطراف سے کہہ رہا ہوں، ایک کالے کوٹ والے کا ایس ایچ او کے پاس جانا اور شہری کا جانا مختلف ہے، ہم غلطیاں بھی وہیں کرتے ہیں جہاں ہم شارٹ کٹس لیتے ہیں، آپ تھانے تو جائیں، مجسٹریٹ کے پاس تو جائیں، تھانے اور مجسٹریٹ سے ریلیف نہ ملے تو ہائیکورٹ آجائیں۔ بعد ازاں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کو اگلی تاریخ پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمل درآمد شروع، مخت...

حکومت ِپاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف ممالک کے فرسٹ اور بزنس کلاس ایئر ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی ) عائد کردی گئی ہے۔ منگل کو پاکستان سے مختلف ممالک کیلئے پروازوں کی فرسٹ اور بزنس کلاس پر فکس ایف ای ڈی وصول کیا جائے گا۔ کینیڈا اور امریکا کیلئے ایف ای ڈی 2 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ یورپ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فکس ایف ای ڈی وصول کی جائے گی۔ فار ایسٹ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیسیفک آئس لینڈ کیلئے بھی ایف ای ڈی ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مخلتف ائیر لائنز کی عالمی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا تھا۔ ایف ٹیم کو ایف ای ڈی عائد کرنے کے فیصلے پر آگہی دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل، موجودہ حکومت کی طرف سے سپر ٹیکس کی شکل میں 10 فیصد براہ راست ٹیکس کے نفاذ کے بعد بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایئر لائن کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے موجودہ معاشی صورت حال کے تناظر میں سخت فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیل، سیمنٹ، چینی، تیل و گیس، کھاد، توانائی اور ٹرمینل اور ٹیکسٹائل سے متعلق صنعتوں کو 10 فیصد ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ججوں کے تقرر سے...

وزیراعظم شہباز شریف کو گلگت بلتستان میں ججوں کے تقرر سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو گلگت بلتستان کی منتخب حکومت کی مشاورت کے بغیر ججوں کی تعیناتی سے روکا جائے۔ عدالت عظمی میں دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان میں چیف جج اور سپریم اپیلیٹ کورٹ کے ججوں کے تقرر میں منتخب حکومت کو بائی پاس کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے مطابق کسی تقرر کے لیے گلگت بلتستان کی منتخب حکومت سے مشاورت ضروری ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں مزید ججوں کی تعیناتی کررہی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا گلگت بلتستان میں ججوں کے تقرر پر چیف جسٹس آف پاکستان سے کوئی مشاورت نہیں ہوتی ؟، جس پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق ججوں کے تقرر کے لیے وزیر اعلی کی سفارش پر گورنر کو نام وزیر اعظم کو بھیجنے چاہییں۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین نیب آفتاب سلطان اپنے عہدے سے مستعفی...

چیئرمین نیب آفتاب سلطان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ، وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کیا ، منگل کے روز چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے 21جولائی 2022کو اپنے عہدے سنبھالا تھا ، چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ اپنے کام میں مداخلت پر استعفیٰ دیا ، مجھے کچھ چیزوں کا کہا گیا ، جس پر تحفظات تھے ، استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا ، چیئر مین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے استعفے سے آگاہ کیا ، چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ 2روز قبل وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا ، استعفیٰ منظور ہوچکا ہے ، مزید کام جاری رکھ نہیں سکتا ، نہیں چاہتا تھا کوئی ایسا کام ہو جس سے ادارے پر سوال اٹھے ، میں نے ہمیشہ قانون اور میرٹ کے مطابق کام کیا ، ایسا نہیں ہوسکتا ، کسی کے خلاف زبردستی کیسز بناؤں یا ختم کروں ، کچھ مجبوریاں تھیں ، اب مناسب سمجھا کہ مستعفی ہوجاؤں ، جب کچھ غلط ہوتو تحفظات ہوتے ہیں ،وزیراعظم نے استعفیٰ واپس لینے کا کہا لیکن میں نے بتایا کام نہیں کرسکتا ،وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان ا ستعفیٰ منظور کرلیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں مختلف حادثات، کم از کم 7 افراد ہ...

ملک بھر میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور تین بچے موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ اوکاڑہ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، حادثہ اوکاڑہ کے علاقے ماڑی پتن میں فیصل آباد روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا موقع پر جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ بہاولپور کے قریب ایک اور حادثہ پیش آیا، تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تمام حادثات کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو ٹیموں نے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلامیہ کالج پشاور، لیکچرار کو قتل کرنے والا...

پشاور میں واقع اسلامیہ کالج کے لیکچرار کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو منگل 21 فروری کو خیبر پختونخوا کے علاقے کرک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزم غائب ہوگیا تھا اور کرک میں روپوش تھا۔ ملزم شیر محمد اسلامیہ کالج میں چوکیدار کرتا تھا۔ واضح رہے کہ اتوار 19 فروری کی صبح پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں چوکیدار نے لیکچرار بشیر احمد پر فائرنگ کردی تھی، جس سے بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعہ سے متعلق اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ترجمان علی ہوتی کا کہنا تھا کہ بشیر احمد اسلامیہ کالج میں انگریزی کے شعبے سے وابستہ تھے اور ان کہ رہائش بھی یونیورسٹی کے اندر ہی تھی۔ ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ چوکیدار اور بشیراحمد کے درمیان چند روز قبل بھی تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن وہاں موجود لوگوں نے دونوں کے درمیان صلح صفائی کرادی تھی۔ ملزم شیر محمد اور بشیر احمد کے درمیان اتوار 19 فروری) دوبارہ تلخ کلامی ہوئی، جس پر شیر محمد نے فائرنگ کرکے بشیر احمد کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو حاضری پر مجبور کرکے انتہائی زیا...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہور نے بہت عزت دی لیکن عمران خان کو حاضری پر مجبور کرکے انتہائی زیادتی پر مبنی کارروائی کی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی اور میڈیکل دونوں کو شدید خطرے میں ڈالا گیا، صرف ایک دھکا دوبارہ فریکچر کیلئے کافی تھا، جعلی میڈیکل رپورٹ پر فرار نواز شریف کو بلایا نہیں اور عوام کے لیڈر سے ایسا سلوک؟۔ اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے پی ڈی ایم حکومت کا سلوک شرمناک ہے، دبئی کے ٹکٹ میں 50 ہزار اور شارجہ کے ٹکٹ میں 75 ہزار روپے کا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ جانے والے اڑھائی لاکھ، لندن اور یورپ جانے والے ڈیرھ لاکھ روپے تک ٹیکس بھریں گے، پاکستان میں رہنے والے اور اوورسیز سب اس حکومت سے تنگ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے گئی پہلی پاکس...

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے گئی پہلی پاکستانی ریسکیو ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے 13 روزتک مختلف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ 47 رکنی الخدمت فانڈیشن ریسکیو ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر پہنچی جہاں ترک قونصل جنرل امیراوزبے نے ٹیم کا استقبال کیا۔ ترک قونصل جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ترک عوام کی بھرپور امداد کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں، پاکستان نے فوری رسپانس دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ریسکیورز کے مطابق ٹیم نے 6 زندہ افراد اور 56 میتوں کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں سے نکالا۔ واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میں 47,000 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان کیخلاف فرد جرم کی...

سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس میں عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی،۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی پمز سے طبی رپورٹ بنوا لیتے ہیں، عمران خان کا ایم ایل سی دکھا دیں تاکہ انجری کی نوعیت دیکھ لیں۔ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق عمران خان کے خلاف فوجداری کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ وکلا نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، وکیل گوہر علی خان نے عدالت کو بتایا کہ 28 فروری کو عمران خان کا ایکسرے ہوجائے گا، آج عمران خان کا اسلام آباد آنے کا مسئلہ تھا، جج نے ریمارکس دئیے کہ ایسے رہا تو ٹرائل لمبا ہوتا چلا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر اعتراض اٹھادیا، وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں اپنے پاں پر کھڑے ہو کر گئے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے عمران خان کا پمز سے طبی معائنہ کروانے کی استدعا کردی۔

معززجج نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی پمز سے طبی رپورٹ بنوا لیتے ہیں، عمران خان کا ایم ایل سی دکھا دیں تاکہ انجری کی نوعیت دیکھ لیں۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آج بھی ذاتی حیثیت میں عدالت نے طلب کر رکھا تھا، ہر تاریخ پر حاضری سے استثنی دیا جا رہا ہے۔ وکیل گوہر علی خان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ گئے، اسلام آباد کچہری میں پیشی تھوڑی مشکل ہے، کیس غیرسنجیدہ ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت اور سکیورٹی وجوہات کے باعث عمران خان نہیں آئے، عمران خان پر انسدادِ دہشت گردی اور دیگر عدالتوں میں بھی کیسز ہیں۔ جج نے عمران خان کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ ہم مسلسل آپ لوگوں کی مان ہی رہے ہیں، صرف کاپیاں فراہم کر کے فرد جرم عائد کرنی ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے وکلا کو کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حاضری اگلی سماعت پر یقینی بنا لیں ہم آج استثنی پر اعتراض نہیں کریں گے، 28فروری کی تاریخ دے دیتے ہیں، ان کی حاضری یقینی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل،لاہور ہائی کور...

لاہور ہائی کورٹ نے نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے گجرات کا ڈویژن اور وزیرآباد کا ضلع کا درجہ بحال کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق نگران حکومت کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نگران حکومت کا فیصلہ معطل اور گجرات کا ڈویژن، وزیر آباد کا ضلع کا درجہ بحال کر دیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حکومت میں گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دیا گیا تاہم بعد میں نگران حکومت پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا آغاز (آج) لاہور...

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی جیل بھرو تحریک کا آغاز (آج) بدھ کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہوگا، 2 بجے چیرنگ کراس لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما گرفتاریاں پیش کریں گے۔ پہلے مرحلے میں سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس گرفتاری دیں گے، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن بھی اس موقع پر وہاں موجود ہوں گے۔ خیال رہے کہ 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے۔ تحریک انصاف کے جاری شیڈول کے مطابق 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے، گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان اور اراکین اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کارروائیاں، 142...

سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 3 ماہ کے دوران 142 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بڑھتی دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئی آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران نہ صرف دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا بلکہ کئی حملے ناکام بھی بنا دیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر ملک بھر میں 6921 آپریشنز کے دوران 142 دہشت گردوں کو ہلاک اور 1007 کو گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں خیبر پختونخوا میں 1960 آپریشنز، 1516 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،143 ایریا سینیٹائزیشن آپریشنز کیے گئے جب کہ 98 دہشت گردوں کو ہلاک اور 540 کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب بلوچستان میں 3414 آپریشنز،2980 ایریا ڈومینیشن آپریشنز،67 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 367 ایریا سینیٹایزیشن آپریشنز کیے گئے جب کہ 40 دہشت گردوں کو ہلاک اور 112 کو گرفتار کیا گیا۔ دریں اثنا سندھ میں 752ا نٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جب کہ 3د ہشت گردوں کو ہلاک اور 344 کو گرفتار کیا گیا۔پنجاب میں 165انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک جب کہ11کو گرفتار کیا گیا۔ملک بھر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی،...

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی، جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے،معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہیگا۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، پولیس نے میرے گھر پر ڈاکہ ڈالا اور قیمتی اشیا بھی چوری کیں، میں نے فون کے پاسورڈ پولیس کو دے دئیے ہیں، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی۔ صدر کی جانب سے الیکشن کے اعلان پر شیخ رشید نے کہا کہ صدر نے ٹھیک آئینی و قانونی اعلان کیا ہے جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے، صدر عارف علوی نے اپنا حق ادا کردیا، ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مال روڈ پر 1500 کنال کا گالف کلب 4 ہزار میں...

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مال روڈ پر 1500 کنال کا گالف کلب 4 ہزار میں دینا غریبوں مذاق اڑانے والی بات ہے، ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں، ادارے ریونیو جمع کرنے میں ناکام ہیں البتہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور ڈیفالٹ کاخدشہ نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے، بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں، نام نہیں لوں گا جو چیزیں ملک کے لیے زرمبادلہ نہیں بنا رہیں ان کا کوئی حل سوچنا ہو گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 4 ہزار روپے پر 1500 کنال پر مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے، اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں،غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزرکیوں چلاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹویوٹا نے چین سے 22 ہزار965 درآمد شدہ لیکسزک...

بیجنگ(شِنہوا)جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے سیفٹی خدشات کے پیش نظر چینی مارکیٹ سے درآمد شدہ لیکسز کاریں واپس منگوانا شروع کر دی ہیں۔چین کے مارکیٹ ریگولیشن کے ریاستی ادارے نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ٹویوٹا موٹر(چائنہ)انویسٹمنٹ کمپنی کی طرف سے واپس لی جانے والی کاروں میں 22 ہزار965 درآمد شدہ لیکسز جی ایس، آئی ایس، آر سی، اور آر سی ایف ماڈلز شامل ہیں۔28 ستمبر 2011 اور 22 اگست 2018 کے درمیان درآمد شدہ 9ہزار498 لیکسز جی ایس 250، جی ایس300، جی ایس 350، جی ایس300 ایچ اور جی ایس 450ایچ ماڈلز، 25 اکتوبر 2012 سے 10 اگست 2018 کے درمیان درآمد شدہ لیکسز آئی ایس250 اور آئی ایس 300 ماڈل کی12ہزار527 کاریں،2 اکتوبر 2015 سے 2 اگست 2018 کے درمیان تیار کردہ 884 آر سی 300ماڈل کی لیکسز اور 29 ستمبر 2014 سے 6 ستمبر 2017 کے درمیان تیار کردہ آر سی ایف ماڈل کی 56 درآمدی کاریں واپس منگوائی جائیں گی۔ان گاڑیوں کے ایندھن کے ٹینک کا وینٹ پائپ شیل اپنے بالائی حصے کی غلط بناوٹ کی وجہ سے ٹوٹنے کا خدشہ اور تیل کے رساو کا باعث بن سکتا ہے، جس سے سیفٹی خطرات اور حد سے زیادہ ایندھن کے خارج ہونے کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔کمپنی نے کہا کہ وہ متاثرہ گاڑیوں کے خراب پرزوں کو بلامعاوضہ تبدیل کرے گی۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹویوٹا نے چین سے 22 ہزار965 درآمد شدہ لیکسزک...

بیجنگ(شِنہوا)جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے سیفٹی خدشات کے پیش نظر چینی مارکیٹ سے درآمد شدہ لیکسز کاریں واپس منگوانا شروع کر دی ہیں۔چین کے مارکیٹ ریگولیشن کے ریاستی ادارے نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ٹویوٹا موٹر(چائنہ)انویسٹمنٹ کمپنی کی طرف سے واپس لی جانے والی کاروں میں 22 ہزار965 درآمد شدہ لیکسز جی ایس، آئی ایس، آر سی، اور آر سی ایف ماڈلز شامل ہیں۔28 ستمبر 2011 اور 22 اگست 2018 کے درمیان درآمد شدہ 9ہزار498 لیکسز جی ایس 250، جی ایس300، جی ایس 350، جی ایس300 ایچ اور جی ایس 450ایچ ماڈلز، 25 اکتوبر 2012 سے 10 اگست 2018 کے درمیان درآمد شدہ لیکسز آئی ایس250 اور آئی ایس 300 ماڈل کی12ہزار527 کاریں،2 اکتوبر 2015 سے 2 اگست 2018 کے درمیان تیار کردہ 884 آر سی 300ماڈل کی لیکسز اور 29 ستمبر 2014 سے 6 ستمبر 2017 کے درمیان تیار کردہ آر سی ایف ماڈل کی 56 درآمدی کاریں واپس منگوائی جائیں گی۔ان گاڑیوں کے ایندھن کے ٹینک کا وینٹ پائپ شیل اپنے بالائی حصے کی غلط بناوٹ کی وجہ سے ٹوٹنے کا خدشہ اور تیل کے رساو کا باعث بن سکتا ہے، جس سے سیفٹی خطرات اور حد سے زیادہ ایندھن کے خارج ہونے کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔کمپنی نے کہا کہ وہ متاثرہ گاڑیوں کے خراب پرزوں کو بلامعاوضہ تبدیل کرے گی۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سویڈن پر نیٹو میں جلد شمولیت کے امریکی دبا ک...

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے وزیرخارجہ مولود چاووش اوغلونیترکیہ کی جانب سے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں جلد شمولیت کے لییامریکی دبا کے باوجود اپنے سیکورٹی خدشات دور کرنے کیلئے سویڈن کے مزید  اقدامات کا مطالبہ دہرایا ہے۔ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ پیر کو ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولود چاووش اوغلو نے کہا کہ ترکیہ کو فوجی اتحاد میں سویڈن کی شمولیت کے بارے میں یقین نہیں ہے کیونکہ سویڈن نے ابھی تک ترکیہ کے خدشات دور کرنے کے لیے مناسب  اقدامات نہیں کیے ہیں۔کردستان ورکرز پارٹی جسے ترکیہ ایک دہشت گرد گروپ سمجھتا ہے کے بارے میں مولود چاووش اوغلو نے کہا کہ اگرچہ سویڈن نے کچھ مثبت اقدامات کئے ہیں تاہم "پی کے کے "کے حامی اب بھی سویڈن میں موجود ہیں۔ وہ لوگوں کو بھرتی کر رہے ہیں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔ترکیہ کے وزیرخارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر انقرہ کا موقف مختلف ہو سکتا ہے اور اس کی رکنیت کی پہلے توثیق کی جا سکتی ہے۔  اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ امریکہ نے جلد سے جلد اتحاد میں سویڈن اور فن لینڈ کی شمولیت کی بھرپور حمایت کی۔بلنکن نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن نے پہلے ہی سہ فریقی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں سیاہ فام خاندانوں کے بچوں کی موت...

نیویارک(شِنہوا)امریکہ میں سیاہ فام خاندانوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے چاہے انکے خاندان امیر ہی کیوں نہ ہوں۔نیویارک ٹائمز نے ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے 20لاکھ  بچوں کے حوالے سے ایک نئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سب سے امیر سیاہ فام ماں اور ان کے بچوں کی موت کا امکان امیر ترین سفید فام ماں اور ان کے بچوں کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔امیر ترین سفید فام والدین کے ہاں پیدا ہونے والے فی 1لاکھ بچوں میں سے 173 بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے مرجاتے ہیں جبکہ غریب ترین سفید فام گھرانوں میں ان کی تعداد 350 ہے۔دریں اثنا، امیر ترین سیاہ فام والدین کے ہاں پیدا ہونے والے فی 1لاکھ بچوں میں سے 437 جبکہ غریب سیاہ فام ماوں کے ہاں پیدا ہونے والے 653 بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے مرجاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نوزائیدہ بچوں  کے لیے ایک خطرناک ملک ہے لیکن یہ تمام بچوں کے لیے یکساں طور پر خطرناک نہیں ہے۔تحقیق  سے پتہ چلتا ہے کہ سیاہ فام ماں اور بچوں کو  پیدائش کے بعد امریکہ میں بدترین حالات کا سامنا ہے۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں جنوری کے دوران براہ راست غیر ملکی سر...

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(یف ڈی آئی) رواں سال جنوری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.5 فیصد اضافے کے ساتھ 127ارب 69کروڑ یوآن ہو گئی۔وزارت تجارت کی جانب سے پیر کو بتایا گیا کہ امریکی ڈالر کے لحاظ سے، ایف ڈی آئی گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے سے 19ارب 2کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ہائی ٹیک صنعتوں میں کی گئی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جنوری میں 62.8 فیصد کا تیزرفتار اضافہ ہوا۔ خاص طور پر، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 74.5 فیصد جبکہ ہائی ٹیک سروس سیکٹر میں 59.6 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے وسطی علاقے میں  کی جانے والی ایف ڈی آئی میں گزشتہ سال کی نسبت 25.9 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد مغربی خطے میں 21.6 فیصد کااضافہ ہوا۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کے دارالحکومت کی...

کیف(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن پیر کو یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے، اس سے ایک روز پہلے واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے جنگ کو ہوا دینے والی خارجہ پالیسی اور دنیا بھر میں مختلف تنازعات میں اپنے ملک کے کردار کے خلاف احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن یوکرین کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کریں گے، اس اقدام کے بارے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ علاقائی تنازعہ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔اندرون ملک بائیڈن کو فی الحال کانٹے دار مسائل کی وجہ سے بڑھتے ہوئے دبا کا سامنا ہے، جس میں خطرناک مواد لے جانے والی ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کا واقعہ بھی شامل ہے۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین دوستانہ تعلقات اور کثیر قطبی دنیا کے لیے...

بڈاپسٹ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ ہنگری کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو مکمل طور پر فروغ دینے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مسلسل مضبوط  کرنے اور زیادہ بہتر جمہوری بین الاقوامی تعلقات اور کثیر قطبی دنیا کے لیے  مل کر کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے ملاقات کے دوران کیا، وانگ  نے ان کے لیے چینی رہنماں کی جانب سے نیک تمناں کا اظہار کیا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے اوربان کو ہنگری کی فیڈز پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی اور دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر چین کی طرف سے ایک بار پھر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ دونوں ممالک سائز میں مختلف ہیں، چین اور ہنگری نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ایک دوسرے کو سمجھا اور اعتماد کیا ہے، اور ان  کے تعلقات بین الاقوامی تبادلوں کے لیے ایک نمونہ بن چکے ہیں۔اس بات کا ذکر  کرتے ہوئے کہ سال 2023 صدر شی جن پھنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی)کی تجویز کا دسواں سال ہے، وانگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ بی آر آئی کے تحت اعلی معیار کے تعاون کو جاری رکھیں۔وانگ یی نے مزید کہا کہ ان کا ملک، چین-یورپی یونین تعلقات کی ترقی میں معاونت میں ہنگری کے فعال کردار کو سراہتا ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یورپ کے بنیادی طویل مدتی مفادات میں بھی ہے۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے یورینیم کی 60 فیصد سے زائد سطح پر...

تہران(شِنہوا)ایران نے یورینیم کی افزودگی 60 فیصد سے زائد خالص سطح پر کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات حقائق کے منافی ہیں۔ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی نیسرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلومبرگ کی رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ ایران میں بین الاقوامی جوہری نگرانی کرنے والوں نے گزشتہ ہفتے 84 فیصد خالص یورینیم کی افزودگی کا پتہ لگایا ہے جو جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار سطح سے صرف 6 فیصد کم ہے۔تنظیم کے ترجمان نے اسے بدنام کرنے کی مہم قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ60 فیصد سے زائد یورینیم کے ذرات کی موجودگی کا مطلب 60 فیصد خالص سطح سے زائد افزودگی نہیں ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں جواب دیا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنی حالیہ تصدیقی سرگرمیوں کے نتائج پر بات کر رہی ہے اور وہ اس حوالے سے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کرے گی۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان گیبریل سے ہلاکتو...

ویلنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ میں گزشتہ ہفتے شمالی جزیرے سے سمندری طوفان گیبریل کے ٹکرانے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 3ہزار200 سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔ وزیر اعظم کرس ہپکنز نے میڈیا کو بتایا کہ مزید ہلاکتوں کا اب بھی خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیر کو بحالی کے ابتدائی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، جس کی بحالی کی لاگت کا تخمینہ تقریبا 13 ارب نیوزی لینڈ ڈالر (8ارب 12 کروڑ  امریکی ڈالر)ہے۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اتوار کی شام تک 3ہزار 215 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد گھر اور کاروباراب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا خلائی ٹریکنگ بحری جہاز نئے مشنز پرروا...

نانجِنگ(شِنہوا)چین کا خلائی ٹریکنگ بحری جہاز یوآن وانگ -5 پیر کو چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کی ایک بندرگاہ سے خلائی جہاز کی نگرانی کے مشن کے لیے روانہ ہوا۔یہ 2023 میں جہاز کا پہلا سمندری سفر اور 2020 کے بعد سب سے طویل سفر ہے۔بحری سفر سے پہلے عملے کے ارکان نے جہاز میں موجود سہولیات کا معائنہ کیا اور نئے مشن کے لیے اپنا سامان مکمل کیا۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کا تیسرا قمری مشن خلا میں سیٹلائٹ کے...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کا تیسرا قمری مشن چندریان 3 ایک اہم آزمائش میں کامیاب ہوگیا ہے جو خلائی ماحول میں سیٹلائٹ سب نظام کی فعالیت اور متوقع برقی مقناطیسی سطحوں کے ساتھ مطابقت کو یقینی بناتا ہے۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) نے اس ٹیسٹ کو سیٹلائٹس کی کامیابی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔آئی ایس آراو کے مطابق چندریان-3 لینڈر نے 31 جنوری سے 2 فروری کے دوران یو آر را سیٹلائٹ سنٹر بنگلورو میں الیکٹرو میگنیٹک مزاحمت/الیکٹرو میگنیٹک مطابقت (ای ایم آئی۔ای ایم سی) کے نام سے مشہور ٹیسٹ کو کامیابی سے انجام دیا۔بھارت جون میں چندریان-3 لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بحر...

سووا(شِنہوا) فجی کے دارالحکومت سووا میں  بحرالکاہل خطے کی 14 ریڈ کراس سوسائٹیز اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی)کے مندوبین کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرے سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فجی ریڈ کراس کے صدر سالا توگانیوالو نے کہا کہ اجلاس میں ان مسائل سے نمٹنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے توجہ مرکوز کی جائے گی،جن کا خطے میں ریڈ کراس کی قومی تنظیوں کو سامنا ہے، جن میں  موسمیاتی بحران، صحت کی کمزورسہولیات اور عدم مساوات اور صنفی بنیاد پر تشدد وسیع سماجی مسائل شامل ہیں۔اجلاس میں ان طریقوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا جن کے تحت ریڈ کراس کی  قومی تنظیموں نے خطے میں آئی ایف آر سی حکمت عملی 2030 اور ایجنڈا برائے تجدید پر عملدرآمد شروع کیا ہے۔توگانیوالو نے کہا کہ جمعہ کو اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر خارجہ دوطرفہ مذاکرات اور مشاو...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ دوطرفہ سیکورٹی مذاکرات اور باقاعدہ سفارتی مشاورت کے لیے منگل کو جاپان کا دورہ کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے پیر کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ جیسا کہ دونوں ممالک کی طرف سے اتفاق کیا گیا ہے، سن وی ڈونگ جاپان کے سینئر نائب وزیر برائے امور خارجہ شیگیو یامادا کے ساتھ 17 ویں چین-جاپان سیکورٹی ڈائیلاگ اور 29 ویں باقاعدہ سفارتی مشاورت کریں گے۔وانگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے نائب وزرا دوطرفہ تعلقات، دفاعی اور سلامتی پالیسی کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر وسیع اور تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ریلوے کارپوریشن کے سابق سربراہ پر رشو...

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ریلوے کارپوریشن کے سابقہ نام سے مشہور کمپنی کے جنرل منیجر اور حکمران جماعت کے سرکردہ ارکان گروپ کے سابق سیکرٹری  شینگ گوانگ ژو پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ(ایس پی پی)نے پیر کو کہا کہ شینگ نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور دوسروں کے لیے فائدہ حاصل کرنے کے لیے اور اس کے بدلے میں غیر قانونی طور پر بھاری رقم اور قیمتی اشیا وصول کیں جس میں کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ اور 12ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے رکن شامل ہیں۔فرد جرم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شینگ نے اپنے عہدے چھوڑنے کے بعد دوسروں کے لیے ناجائز فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا اور اس کے بدلے میں بھاری رقم اور تحائف وصول کیے۔نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی طرف سے شینگ کے کیس کی تحقیقات کے اختتام اور ایس پی پی کی نامزدگی کے بعد صوبہ شانشی کے شہر باوجی میں ایک پراسیکیوشن لایا گیا۔استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی، اور وکیل دفاع کی رائے سنی۔ چائنہ ریلوے کارپوریشن کو 2019 میں چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کا نام دیا گیا تھا۔

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہیبے۔ آلات موسیقی۔ صنعت

چین، شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی سوننگ کی ایک ورکشاپ میں ایک محنت کش روایتی چینی آلہ موسیقی کے پرزے  تیار کررہا ہے۔ (شِںہوا)

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہیبے۔ آلات موسیقی۔ صنعت

چین، شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی سوننگ کی ایک ورکشاپ میں ایک محنت کش روایتی چینی آلہ موسیقی کے پرزے  تیار کررہا ہے۔ (شِںہوا)

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہیبے۔ آلات موسیقی۔ صنعت

چین، شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی سوننگ کی ایک ورکشاپ میں ایک محنت کش روایتی چینی آلہ موسیقی کے پرزے  تیار کررہا ہے۔ (شِںہوا)

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہیبے۔ آلات موسیقی۔ صنعت

چین، شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی سوننگ کی ایک ورکشاپ میں ایک محنت کش روایتی چینی آلہ موسیقی کے پرزے  تیار کررہا ہے۔ (شِںہوا)

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہیبے۔ آلات موسیقی۔ صنعت

چین، شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی سوننگ کی ایک ورکشاپ میں ایک محنت کش روایتی چینی آلہ موسیقی کے سروں کی جانچ کررہا ہے۔(شِںہوا)

۲۰ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں