• -, -
  • |
  • ١٦ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

جاپان، شی زو کا میں چیری کے پھول کھل گئے

جاپان، شی زوکا کے علاقے اتامی میں لوگ چیری کے کھلتے پھولوں کے منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)

شی زو کا ، جاپان (شِنہوا) شی زوکا میں چیری کے پھول کھل گئے ہیں جو خوبصورت مناظر سے لطف اٹھانے اور موسم بہار کو محسوس کرنے  کے لئے سیاحوں کو راغب

کررہے ہیں۔

جاپان، شی زوکا کے علاقے اتامی میں لوگ چیری کے کھلتے پھولوں کے منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)

جاپان، شی زوکا کے علاقے اتامی میں لوگ چیری کے کھلتے پھولوں کے منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)

جاپان، شی زوکا کے علاقے اتامی میں لوگ چیری کے کھلتے پھولوں کے منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا) 

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نقصان دہ آن لائن مواد بارے شکایات می...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں انٹرنیٹ نگراں ادارے اور بڑی ویب سائٹس نے جنوری میں غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن معلومات بارے 1 کروڑ 32 لاکھ 20 ہزار خفیہ معلومات نمٹائیں جو گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد کم ہے۔

سینٹرل سائبر اسپیس افیئرز کمیشن دفتر کے ماتحت انٹرنیٹ غیر قانونی انفارمیشن رپورٹنگ سینٹر کے مطابق چینی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مہیا کردہ خفیہ اطلاعات آن لائن فحش مواد، جوئے، کاپی رائٹس کی خلاف ورزی اور افواہوں بارے تھیں۔

عوام مرکز کے مخصوص فون نمبر"12377" پر اور "انٹرنیٹ رپورٹنگ" ایپ کی مدد سے انٹرنیٹ پر کسی بھی غلط کام بارے اطلاع فراہم کرسکتے ہیں۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جنوری کے دوران مکانات کی قیمتوں میں معم...

فائل فوٹو، چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر چھانگ چھون کے ضلع نانگوان میں زیرتعمیر عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین میں جنوری کے دوران ہاؤسنگ مارکیٹ میں عمومی طور پر استحکام رہا اور زیادہ سے زیادہ شہروں میں مکانات کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت معمولی اضافہ ہوا۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق جنوری میں بڑے اور درمیانی نوعیت کے 70 میں سے 36 شہروں میں نئے مکانات کی قیمت فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت اضافہ ہوا۔ یہ تعداد دسمبر سے 15 زائد ہے۔

مجموعی طور پر 13 شہروں میں مکانات کی دوبارہ قیمت فروخت میں اضافہ ہوا جو گزشتہ ماہ سے 7 زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلے درجے کے 4 شہروں بیجنگ، شنگھائی، شین ژین اور گوانگ ژو میں گھروں کی نئی قیمتوں میں جنوری کے دوران گزشتہ ماہ کی نسبت 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسرے درجے کے 31 شہروں میں گھروں کی نئی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.1 فیصد اضافہ ہوا جس سے دسمبر میں ریکارڈ شدہ 0.3 فیصد گرواٹ ختم ہوگئی جبکہ تیسرے درجے کے 35 شہروں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.1 فیصد کی کمی ہوئی۔

پہلے درجے کے 4 شہروں میں مکانات کی دوبارہ فروخت کی قیمتوں میں جنوری کے دوران گزشتہ ماہ کی نسبت 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اس سے گزشتہ ماہ کی نسبت 0.5 فیصد کمی ہوئی تھی۔

 اس عرصے میں دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں قیمتوں میں گزشتہ ما ہ کی نسبت بالترتیب 0.3 فیصد اور 0.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے مالیات، اکاؤنٹنگ کی نگرانی بڑھانے کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک میں مالیات اوراکاؤنٹنگ کی سرگرمیوں کی نگرانی میں بہتری لانے کے لیے رہنما اصول  جاری کئے ہیں ۔

یہ رہنما اصول  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اورریاستی کونسل کے عمومی دفاتر نے مشترکہ طور پر جاری کئے ہیں ۔

اس میں کہا گیا ہے کہ مالیات اور اکاؤنٹنگ کی نگرانی نے مالیاتی اور اقتصادی ترتیب کے  معیار میں بہتری  اور مستحکم اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس کے ساتھ اب  بھی ایسے توجہ طلب  مسائل موجود ہیں جن کا حل ضروری ہے اور ان میں نگرانی کا نظام، آ پریشن طریقہ کار، قوانین اور نظم و ضبط شامل ہیں۔ 

اس رہنما اصول  میں کہا گیا ہے کہ 2025 تک مالیات  اوراکاؤنٹنگ کی نگرانی کا ایک نظام  وضع  کیا جائے گاجس کی بنیادی ذمہ داریاں مالیاتی محکموں کے پاس ہوں گی اور دیگر ذمہ داریاں متعلقہ محکموں کی طرف سے انجام دی جا ئیں گی۔

 اس کے علاوہ تمام یونٹس کی اندرون خانہ  نگرانی کی جائے گی،عمل درآمد کی نگرانی متعلقہ ثا لثی  ادارے کریں گے اور خود نظم و ضبط کی نگرانی کی ذمہ داری تجارتی ایسوسی ایشنز کی  ہوگی۔

رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ 2025 تک بنیادی طور پر آپریشن کا ایک طریقہ کار وضع  کیا جائے گا جس میں نگران اداروں کے درمیان افقی  ہم آہنگی، مرکزی اور مقامی حکومتوں  کے درمیان عمودی  رابطہ کاری ، ما لیات اور اکاؤنٹنگ کی نگرانی اور دیگر اقسام کی نگرا نی کے لئے را بطہ سازی شا مل ہے۔ 

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ فرو غ د ینے ک...

فرانس، پیرس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے  خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور کیتھرین کولونا سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

پیرس (شِںہوا) چین کے ایک سینئر سفارتکار نے کہا ہے کہ چین ۔ فرانس تعلقات کو دوبارہ نئی بلند یوں پر پہنچانے کے لئے چین تمام شعبوں میں بات چیت اور تبادلے دوبارہ شروع کرنے کو تیار ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے  خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ملاقات میں کہا کہ چین نے نوول کرونا وائرس وبا پر مکمل طور پر قابو پالیا ہے۔  چین میں معاشی و سماجی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہورہی ہیں جس سے دنیا کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے چین۔ فرانس اعلیٰ سطح کے طر یقہ کار کے تحت ایک نئے دور کے جلد انعقاد بارے بھی زور دیا  تاکہ عوامی تبادلوں پر بات چیت کر تے ہو ئے افراد کا تبادلہ آسان بنایا جاسکے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آئندہ سال چین ۔ فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے ، وانگ نے کہا کہ دونوں فریق مشترکہ طور پر اپنی دوطرفہ دوستی کے لئے عوامی تعاون کی بنیاد مستحکم کرنے بارے یادگاری تقریبات کے انعقاد کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔  فرانس کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے گہرے کرنے اور سیاسی باہمی اعتماد بڑھانے کو تیار ہیں  تاکہ چین۔ فرانس تعاون کی مدد سے چین ۔ یورپ تعلقات نئی رفتار حاصل کرسکیں اور عالمی امن، استحکام اور مساوات کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرسکیں۔

وانگ نے کہا کہ چین اور فرانس دونوں آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے، کثیر پولرائزیشن کی حمایت اور بلاک تصادم کی مخالفت کی مستحکم روایت رکھتے ہیں۔

اس مو قع پر کولونا نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ چین نے وبا کو شکست دیدی ہے اور تیزی سے معیشت بحال کی ہے جو پوری دنیا کے لیے اچھی خبر ہے۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں تیار کردہ پہلا بڑا کروز جہاز 2023 کے...

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں شنگھائی وائی گاؤ چھیاؤ شپ بلڈنگ کارپویشن شپ یارڈ میں دیوقامت کروز لائنر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

شنگھائی (شِںہوا) چین کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے کروزجہاز کی تعمیر 91 فیصد سے زائد مکمل ہوچکی ہے اور یہ 2023 کے اختتام تک فراہم کردیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان چین (شنگھائی) آزمائشی آزادانہ تجارتی زون کے با نڈڈ ایر یا میں انتظامی بیورو نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

ملک کے سب سے بڑے جہاز ساز ادارے چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن کے مطابق کروز شپ کے  بیرونی و اندرونی  کام اور تزئین و آرائش کا کام بیک وقت جاری ہے۔ جہاز ساز ادارہ مقامی طور پر تیارکردہ دوسرے بڑے کروز جہاز کی تعمیر پر بھی کام کررہا ہے جس کا آغاز اگست 2022 میں ہوا تھا۔

کانفرنس میں شنگھائی کے حکام نے وائی گاؤ چھیاؤ علاقے میں کروز صنعت کی ترقی کا منصوبہ جاری کیا  جس میں جدت  کو فروغ دینا ، باصلاحیت افراد کو راغب کرنا اور ایک مضبوط کاروباری ماحول کی فراہمی سمیت 20 اقدامات شامل ہیں۔

منصوبے میں بتایا گیا ہے کہ شنگھائی کا مقصد 2035 تک اس علاقے کو ایک عالمی معیار کے کروز صنعت کے علاقے تبدیل کرنا ہے تاکہ ایک عمدہ صنعتی نظام، دنیا کے اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ اور کھپت کے وسائل یکجا ہوسکیں۔

بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ فینگ نے کہا کہ "مستقبل میں ہم متعلقہ صنعتی چین کو مزید بہتر بنائیں گے اور کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز اور کروز جہازسازی اور کروز جہاز آپریشن کے شعبوں میں تیزی لائیں گے۔

چین نے جہاز سازی شعبے میں شاندار کارکردگی کے ساتھ 2022 کا اختتام کیا ہے اور مسلسل 13 ویں برس عالمی مارکیٹ میں سب سے بڑا حصہ برقراررکھا ہے۔ اس کی 6 کمپنیاں دنیا کے 10 بڑے جہاز ساز اداروں میں شامل ہیں۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے صحافیوں کو سالانہ "دو اجلاسوں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی مقننہ قومی عوامی کانگریس (این پی سی) اور ملک کے قومی سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی اپنے سالانہ اجلاسوں کی کوریج کے لیے اندرون و بیرون ملک سے صحافیوں کو مدعو کر رہی ہے۔

  جمعرات کوجاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق سالانہ اجلاس مارچ میں منعقد کئے جا ئیں گے۔

14ویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس 5 مارچ کو شروع ہو گا اور  چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی   14ویں قومی کمیٹی کا پہلا اجلاس 4 مارچ کو شروع ہو گا۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے عمومی  دفاتر کی جانب سے مشترکہ طورپر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے  کہ دونوں اجلاسوں کی خبروں کی کوریج مختلف ذرائع سے کی جائے گی جس میں  موقع  پر رپورٹنگ، آن لائن ویڈیو لنکس اورتحریری مواد شامل ہیں۔بیجنگ میں چینی اورغیر ملکی صحافیوں کو متعلقہ رپورٹنگ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے خوش آمدید کہا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ بیرون ملک مقیم صحافیوں کا بھی آن لائن ویڈیو لنکس یا تحریری مواد کے ذریعے ان تقریبات کی کوریج کرنے کا خیرمقدم  کیا جائے گا ۔

 دونوں اجلاسوں کی کوریج کے خواہشمند غیر ملکی صحافی دونوں سیشنز کے پریس سینٹر میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے نامہ نگاروں کو دو نوں خصوصی انتظامی علاقوں میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفاتر میں درخواست دینی چاہیے اور تائیوان کے نامہ نگاروں کو ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر میں درخواست دینی چاہیے۔

درخواستوں کی آخری تاریخ 22فروری ہے اور دو اجلا سوں کے بارے میں مزید معلومات   www.npc.gov.pk اور www.cppcc.gov.cn پر دستیاب ہیں۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، عمارت میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک، 28...

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں جمعرات کی صبح ایک عمارت میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

 مقامی حکام کے مطابق آگ صبح تقریباً 6بج کر 7 منٹ پر سوژو شہر کے ضلع شیانگ چھینگ کی ٹاؤن شپ ویی تانگ میں لگی اور تقریباً ایک گھنٹے بعد اس پر قابو پالیا گیا۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے دو شدید زخمی ہیں۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اورمیانمار کا اقتصادی تعاون کو فروغ دین...

ینگون (شِنہوا) چین اور میانمار نے وبا کے بعد کے دور میں باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔

چین کے یون نان صوبائی محکمہ تجارت اور میانمار کی  فیڈریشن  برائے ایوان صنعت و تجارت کی یونین (یو ایم ایف سی سی آئی ) نے  اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔

میانمار کی  فیڈریشن  برائے ایوان صنعت و تجارت کی یونین کے صدر یو آئی وین  نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میانمار اور چین کے صوبہ یون نان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بروقت اجلاس  ہے اور  اس سے میانمار کی اقتصادی ترقی اور نجی کاروباری شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔

یو ایم ایف سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ میانمار اب بھی نوول کرونا وائرس  کے بعد کے دور میں اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے ، جس میں عالمی وبائی مرض  کے دوران کمی واقع ہوئی اور میانمار کے لیے چین ایک اہم منڈی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میانمار کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ وہ امید رکھتے ہیں  کہ ملاقات سے دونوں ملکوں  کے لیے تعاون کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

میانمار میں چینی سفارت خانے کے اقتصادی اور تجارتی قونصلر تان شوفو نے کہا کہ وہ چین کے صوبہ یون نان اورمیانمار کے درمیان تجارت کی ہمیشہ حمایت کرتےرہے  ہیں۔نوول کرونا وائرس کے بعد کے دورمیں معیشت بحال ہو رہی ہے۔

اجلاس کے دوران  چین کے یون نان  صوبائی محکمہ تجارت کے ڈائریکٹر جنرل لی چھن یانگ نے کہا کہ وہ تجارت کے فروغ میں تعاون کے سلسلے میں  صوبہ یون نان  کے تجارتی وفد کو میانمار لائے ہیں۔

 لی کی قیادت میں چین کے  وفد نے نی پی تاؤ میں میانمار کے یونین وزیر برائے تجارت یو آنگ نیانگ اووسے بھی ملاقات کی اور سرحدی راستوں کو دوبارہ کھولنے اور پالیسیوں، سامان کی آسان  روانی، مالی تعاون اور دونوں ملکوں کے مابین  زرعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلیٰ مقننہ کی جانب سے چینی ائیرشپ پر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ  قومی عوامی  کانگریس (این پی سی) نے چین کے غیر عسکری  بغیر پائلٹ طیارے کے امریکی فضائی حدود میں  داخلے پر امریکی ایوان نمائندگان کی حالیہ قرارداد  کی شدید مذمت اوراس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

 قومی عوامی  کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ چین کی جانب  سے امریکی  سرزمین پر زیادہ بلندی  والے غبارے کے استعمال سے متعلق نام نہاد قرارداد نے چین کے خطرے کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا ہے  جو کہ بدنیتی پر مبنی ہیجان خیزی اور سیاسی فائدہ اٹھانے کے سواکچھ نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  قومی عوامی کانگریس  اس کی سخت مذمت اور  مخالفت کرتی ہے۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے بغیر پائلٹ کے سویلین ہوائی جہازسے متع...

تہران(شِنہوا) ایرانی میڈیا نے واشنگٹن کی جانب سے چین کے بغیر پائلٹ کے سویلین ہوائی جہاز کی جانب سے "علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی" کے الزامات کومضحکہ خیزقرار دیا ہے۔

ایرانی روزنامہ تہران ٹائمز کی ایک  رپورٹ میں بیجنگ کی وضاحت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ غبارہ "موسمیاتی" تحقیق کرنےکے لیے تھا جوتیز ہواؤں کی وجہ سے امریکی فضائی حدود میں بھٹک کر چلا گیا تھا۔

روزنامہ کے مطابق "ماہرین نے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل سے رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت  اورانتہائی اونچائی پررہتے ہوئے موسم کی جانچ کرنے والا غبارہ پورے شمالی امریکہ میں ہواؤں کے رحم وکرم پرتھا۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں کی پٹیروسارکی دلچسپ ارتقائی...

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں ہامی کے صحرا سے ہونے والی دریافت کے مطابق ژاؤ چھوآنگ کی طرف سے دوبارہ بنائی گئی تصویر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے پہلے اڑنے والے فقاری جانوروں، پٹیروسار کی دلچسپ ارتقائی تاریخ سے پردہ اٹھایا ہے۔ اپنی تحقیق میں محققین نے انکشاف کیا ہے کہ بتدریج 6کروڑ50لاکھ سال پر محیط زوال کے مرحلے میں داخل ہونے سے پہلے پٹیروسار 11کروڑ50 لاکھ سال تک خوب پھلے پھولے۔

کرنٹ بیالوجی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، ابتدائی ٹرائیسک سے ابتدائی کریٹاسیئس عہد تک پھلنے پھولنے کے دورمیں  پٹیروسار ارتقاء میں اعلیٰ مورفولوجیکل تنوع اور خالص تنوع کی شرح میں اضافہ ہواتھا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تاہم،کریٹاسیئس کے اختتام تک زوال کے مرحلے میں مورفولوجیکل تنوع میں کمی واقع ہوئی اورمنفی خالص تنوع کی شرح میں اضافہ ہوگیا تھا۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں دریافت ہونے والے قدیم شہرمیں جاگیردا...

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں تاوچھو کے مقام سے دریافت ہونے والے کانسی کے برتن دیکھے جاسکتے ہیں۔(شنہوا)

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں دریافت ہونے والے ایک قدیم مقام کی شناخت ایک بڑے شہر کے طورپرکی گئی ہے جومغربی ژاو عہدکےآخری دور(1046-771 قبل مسیح) سےابتدائی بہار اورخزاں کے عہد(770-476 قبل مسیح) میں ایک جاگیر کی حیثیت رکھتا تھا۔

  آثار قدیمہ کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ہان چھینگ شہر کے ژیانگ ٹاؤن میں واقع تاوچھو کا مقام 1980 کی دہائی میں دریافت ہوا تھا۔ مئی 2020 میں، ماہرین آثار قدیمہ نے اس جگہ پر کھدائی کآ آغاز کیا تھا۔ کھدائی اوردریافت کے دوسال کے بعدماہرین آثار قدیمہ  نے دریافت کیا کہ اپنے دور کایہ  تاریخی مقام 8لاکھ  مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں اعلیٰ سطحی اور عام رہائشی مقامات کے ساتھ ساتھ مختلف سائز کے مقبرے بھی ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ اب تک اس جگہ پر سات بڑے مقبروں کا پتہ لگا چکے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق گینگ چھنگ گانگ نے بتایا کہ ان مقبروں سے بڑی تعداد میں سلیب ٹائلیں، نالی نما ٹائلیں، مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے، ہڈیوں کے اوزار اور کانسی کی کچھ چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔

 

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یورپ نےسیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ...

خلا میں کامیاب منتقلی کے بعد چینی خلائی اسٹیشن کے لیب ماڈیول  مینگ تیان کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یورپ کے مشترکہ خلائی مشن، سولر ونڈ میگنیٹوسفیئر آئونوسفیئر لنک ایکسپلورر (ایس ایم آئی ایل ای) نے سیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔

 نیشنل اسپیس سائنس سنٹر (این ایس ایس سی) کے ذیلی ادارے چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے مطابق ایس ایم آئی ایل ای مشن کی ایک چینی سیٹلائٹ ٹیم نے پروٹو ٹائپ سیٹلائٹ-راکٹ مشترکہ ٹیسٹ کرنے کے لیے یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے یورپی اسپیس ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر (ایسٹیک) کا دورہ کیا اورانٹرفیس ڈاکنگ، سیٹلائٹ سیپریشن  اور امپیکٹ ٹیسٹ کو مکمل کیا۔ چینی سیٹلائٹ ٹیم نے دسمبر 2022 میں ایس ایم آئی ایل ای پروٹو ٹائپ سیٹلائٹ کے تین ماڈیول ای ایس اے کو بھیجے تھے اور ایسٹیک میں حتمی اسمبلی، انضمام اور تیاری کا کام مکمل کیا تھا۔ جنوری 2020 میں ایس ایم آئی ایل ای مشن لیول پروٹوٹائپ ڈیزائن ریویو کے بعد دونوں  ٹیموں کی یہ پہلی آن سائٹ ایکسچینج سرگرمی تھی۔ ایس ایم آئی ایل ای  شمسی ہواوں اور زمین کے مقناطیسی کرہ کے درمیان متحرک تعامل کا مشاہدہ کرکے سورج اور زمین کے تعلق کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے لیے سی اے ایس اور ای ایس اے کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی سائنس مشن ہے۔  

 

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

6657 سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی...

فضا سے لی گئی اس تصویر میں سندھ میں تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن پروجیکٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کو دکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان  کے سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے کہا ہے کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم منصوبہ ،چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)  پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سی پیک  ملک کی قومی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان اپنے جیو اکنامک اہداف میں سی پیک اورکنیکٹیویٹی سے متعلق دیگر اقدامات پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان کی برآمدات اور صنعتی بنیادوں کو وسعت دینے کا موقع فراہم کیا ہے جس سے وسیع  ترخطے میں فائدہ مند اقتصادی تعلقات استوار ہوئےہیں۔

 اسد مجیدنے کہا کہ پاکستان دلچسپی رکھنے والے ممالک کی جانب سے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

  دنیا بھر کے ممالک کو درپیش دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور وبا جیسے چیلنجز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک خوشحال اور محفوظ دنیا کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی۔ سیکرٹری خارجہ  نے کہا کہ پاکستان ایک منصفانہ اور جامع عالمی نظام کی حمایت جاری رکھے گا جہاں سب کو ترقی کے برابر مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ باہمی احترام اور خود مختار مساوات کی بنیاد پر پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے پرعزم ہے۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی چین پلس وسطی ایشیاصنعتی وسرمایہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے چین پلس وسطی ایشیا صنعتی وسرمایہ کاری تعاون فورم کے شرکا کومبارکباد دی ہے،فورم کا افتتاح مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں ہوا ہے۔

مبارکباد کے خط میں صدرشی نے چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو سراہا جس نے دوستانہ ہمسائیگی اوریکساں مفاد کے ساتھ ایک نئی راہ اور بین الاقوامی تعلقات کے لیے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ شی نے کہا کہ چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے درمیان صنعت اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط کرنے سے علاقائی صنعتی وسپلائی چین استحکام کو تحفظ  حاصل ہو گا، علاقائی صنعتی ترقی میں تیزی آئے گی اوردنیا کی اقتصادی سرگرمیوں میں مشغولیت میں اضافہ ہو گا جس سے مشترکہ خوشحالی کو فروغ ملے گا۔ چینی صدر نے کہا کہ  ان کا ملک وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ انتہائی بڑی مارکیٹ، مکمل صنعتی نظام اور جدید ٹیکنالوجی، عملی تعاون کو مضبوط بنانے ، باہمی فائدے کے حصول اور یکساں فوائد حاصل کرنے، علاقائی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اورہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک قریبی برادری کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

 

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کے صوبہ ہرات میں چین کے تعاون سے 5...

چین کی جانب سے افغانستان کے صوبے نمروز میں فراہم کردہ انسانی امداد کے تھیلے دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

ہرات(شِنہوا)افغان حکام نے جمعرات کو مغربی صوبہ ہرات میں 500 ضرورت مند خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی انسانی امداد کی تقسیم شروع کی۔

 قدرتی آفات کے انتظام اور انسانی امور کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی عنایت اللہ صابر نے شِنہوا کو بتایا کہ امدادی پیکج میں شامل خوراک کی اشیاء ضرورت مند خاندانوں، بیواؤں اور معذور افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ امداد کی تقسیم صوبائی دارالحکومت ہرات شہر سے شروع ہوئی۔

امداد بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امداد وصول کرنے والے عبدالمومن نے کہااس مرحلے پر چین کی مدد حاصل کرنے سے ہمارے مسائل کا بڑا حصہ حل ہو جائے گا۔

افغان حکام نے اس سے پہلے چند ماہ قبل ہرات اور پڑوسی صوبے نمروز میں تقریباً 6500 ضرورت مند خاندانوں میں چین کی فراہم کردہ انسانی امداد تقسیم کی تھی۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلیٰ مقننہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 2...

بیجنگ(شِنہوا)  13ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا 39 واں اجلاس 23 سے 24 فروری تک بیجنگ میں ہوگا۔

یہ فیصلہ جمعرات کو این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو نے کی۔ اجلاس کے مجوزہ ایجنڈے کے مطابق، قائمہ کمیٹی کےآئندہ اجلاس کا اہم یجنڈا مارچ میں منعقد ہونے والے 14ویں این پی سی کے پہلے اجلاس کی تیاری ہے۔

فروری کے اجلاس میں قانون ساز این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے امور سے متعلقہ رپورٹ، 14ویں این پی سی کے نائبین کے انتخاب اور14ویں این پی سی کے نائبین کی اہلیت پر غور کریں گے۔

قانون ساز 14ویں این پی سی کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے کے مسودہ، پریزیڈیم اور سیکرٹری جنرل کے ناموں کی مسودہ فہرست اور ووٹ نہ دینے والے مندوبین کے ناموں کی فہرست کے مسودے پر بھی غور کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق، 13 ویں این پی سی کے نائبین اور اہلکاروں سے متعلقہ بلز کی اہلیت پر ایک رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منکی پاکس اب بھی عالمی صحت عامہ کیلئے باعث...

سوئٹزرلینڈ  کے جنیوامیں عالمی ادارہِ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ہیڈ کوارٹرکا منظر۔(شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نےکہا ہے کہ ایم پاکس (منکی پوکس) کا بڑے پیمانے پر پھیلنا عالمی سطح پر باعث تشویش پبلک ہیلتھ ایمرجنسی (پی ایچ ای آئی سی) ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ سال جولائی میں باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ افریقہ میں روایتی مقامی علاقوں سے باہر ایم پاکس کی وبا پہلے ہی بین الاقوامی تشویش کی باعث پبلک ہیلتھ ایمرجنسی میں تبدیل ہو چکی ہے جو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے جانے والا اعلیٰ ترین انتباہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے ماہرین نے ایم پاکس کے پھیلاو سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر پیش رفت اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں مزید کمی کا اعتراف کیا ہے۔

 

 

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منکی پاکس ویکسینیشن مقام پر طبی کارکن ایک شخص کو منکی پاکس کی ویکسین کی خوراک لگا رہا ہے۔(شِنہوا)

تاہم چند ممالک میں کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ دوسرے خطوں میں تصدیق شدہ کیسزکی تعداد میں کمی کم کا رجحان ہے۔ عالمی ادارہِ صحت کے ماہرین  کی کمیٹی اورادارے کے سکریٹری جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسیس کاکہنا ہے کہ ایم پاکس بین الاقوامی صحت عامہ کیلئے ہنگامی حالت کا باعث ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق ایم پاکس پھیلنے کا موجودہ عالمی خطرہ درمیانے درجے کا ہے  جبکہ جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں ا س خطرے کو درمیانے سے کم درجے کا قرار دیا گیا ہے۔ یہ خطرہ مغربی بحرالکاہل خطے میں بھی کم ہے۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بہار کے تہوار کے دوران تقریباً 1 ارب...

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں ہوہوٹ ایسٹ ریلوے اسٹیشن پر مسافر اپنی ٹرینوں کا انتظار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں بدھ کو ختم ہونے والے 40 روزہ بہار میلے کے دوران مسافروں نے کمرشل ٹرانسپورٹ  کے ذریعے کل 1ارب59 کروڑ50 لاکھ سفری دورے کیے۔

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ  کی جانب سے جمعرات کوجاری اعداد و شمارکے مطابق ان سفری دوروں میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 50.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ حجم کے اعتبار سے 2019 کی اسی مدت میں ہونے والے  دوروں کا یہ 53.5 فیصد ہیں۔

 سفری مانگ میں نمایاں اضافے کے ساتھ ایکسپریس ویز پررواں دواں مسافر کاروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح  تک پہنچ گئی۔

  وزارت کے مطابق تعطیلات  کے دوران سفروبائی امراض سے بچاؤ کے اقدامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے محفوظ اور منظم انداز میں کیا گیا۔

یہ سفری سیزن جسے "چھون یون" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 7 جنوری کو شروع ہوا اور بہت سے چینی لوگوں کو اس سال 22 جنوری کو چینی قمری نئے سال کے موقع پر اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کی غرض سے سفر کرتے دیکھا گیا۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 58 ممالک کے ساتھ باقاعدہ پروازیں دوبا...

ائیر چائنہ کا ایک ہوائی جہاز ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ کے فیرنک لِزٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 8 جنوری 2023 سے بین الاقوامی مسافر پروازوں پرکوویڈ-19 کی پابندیاں ہٹانے کے بعد گزشتہ ہفتے 58 ممالک کے ساتھ باقاعدہ مسافر پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔

 چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ایک عہدیدار شانگ کی جیا نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 6 سے 12 فروری تک کے ہفتے کے دوران تقریباً 98 ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے 795 پروازیں چلائیں جو 2 سے 8 جنوری تک کے ہفتے کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہیں۔

 چین سے پروازوں  کی آمد و رفت والے ممالک اور ان پروازوں کو چلانے والی ایئر لائنز کی تعداد 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 64 فیصد اور 80 فیصد ہو گئی۔

 شانگ نے کہا کہ مقامی پروازوں کی آمد ورفت  تیزی سے بڑھتی رہے گی اور امکان ہے کہ پروازوں کی تعداد  وبائی مرض سے پہلے کی سطح کے برابر اور اس سے بھی تجاوز کر جائے۔

 شانگ نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ بین الاقوامی کاروبار، سیاحت اور تعلیم کی طلب میں بتدریج بحالی کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی بینک کے سربراہ کاقبل ازوقت استعفیٰ دین...

فائل فوٹو، عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس واشنگٹن میں ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے  اپنی مدت ختم ہونے سے ایک سال قبل مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی بینک  کا کہنا ہے کہ بینک کے سربراہ چار سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد 30 جون کو گروپ کے مالی سال کے اختتام تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

 مالپاس کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان۔ چھنگ ڈو ۔ قومی سپرکمپیوٹنگ مرک...

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو کے قومی سپر کمپیوٹنگ مرکز کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

 
۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان۔ چھنگ ڈو ۔ قومی سپرکمپیوٹنگ مرک...

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو کے قومی سپر کمپیوٹنگ مرکز کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

 
۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان، چھنگ ڈو ۔ قومی سپرکمپیوٹنگ مرک...

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے چھنگ ڈو کے قومی سپر کمپیوٹنگ مرکز میں عملہ کام کررہا ہے ۔(شِںہوا)

 
۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان، چھنگ ڈو ۔ قومی سپرکمپیوٹنگ مرک...

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو کے قومی سپر کمپیوٹنگ مرکز میں عملہ آلات چیک کررہا ہے۔(شِںہوا)

 
۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان، چھنگ ڈو ۔ قومی سپرکمپیوٹنگ مرک...

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو کے قومی سپر کمپیوٹنگ مرکز کو دیکھا جاسکتا ہے ۔(شِںہوا)

 
۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان، چھنگ ڈو ۔ قومی سپرکمپیوٹنگ مرک...

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو کے قومی سپر کمپیوٹنگ مرکز میں عملے کا ایک رکن آلات چیک کررہا ہے۔(شِںہوا)

 
۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی - انطاکیہ - زلزلہ - چین - ریسکیو

چین کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ جنوبی  صوبےہاتے کے شہر انطاکیہ  میں ایک کیمپ میں آلات چیک کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی - انطاکیہ - زلزلہ - چین - ریسکیو

ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ جنوبی صوبےہاتے کے شہرانطاکیہ  میں چین کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان ایک کیمپ میں کھانا تقسیم  کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام - دمشق - چین - انسانی امداد - آمد

شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد  کے لیے چین کی جانب سے فراہم کردہ امدادی سامان دمشق کے ایئرپورٹ پر اتارا جارہا ہے۔(شِنہوا)

 
۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی ژانشو - این پی سی - چیئرپرس...

نیشنل عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 13ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے 133ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی - انطاکیہ - زلزلہ - چین - ریسکیو

ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ جنوبی صوبےہاتے کے شہرانطاکیہ  میں چین کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے عارضی کیمپ  کا ایک منظر۔(شِنہوا)

 
۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی تازہ ترین انسانی امداد شام پہنچ گئی

شام، دارالحکومت دمشق میں دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین کی جانب سے انسانی امداد کی کھیپ پہنچی ہے۔(شِنہوا)

دمشق (شِنہوا) چین کی جانب سے ایک طیارہ انسانی امداد کی ایک کھیپ کے ہمراہ  دمشق پہنچ گیا  تاکہ شام  میں گزشتہ ہفتے آنے والے  شدید زلزلوں کے اثرات پر قابو پانے میں مدد کی جاسکے۔

شام میں چین کے سفیر شی ہونگ وی اور شام کی مقامی انتظامیہ اور  وزارت ماحولیات کے معاون وزیر معتاز داؤجی امدادی سامان کی منتقلی کاعمل دیکھنے کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

شی نے ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ اس امداد میں 80 ٹن طبی سامان مثلاً سانس لینے والے اور آکسیجن پیدا کرنے والے آلات کے ساتھ ساتھ خیمے، ابتدائی طبی امداد کی کٹس، کمبل، سردیوں کے کپڑے اور کھانے کا سامان شامل ہے۔

شی نے کہا کہ چین اور شام ہزاروں میل کی دوری  کے باوجود ہمیشہ سے اچھے اور سچے دوست رہے ہیں جنہوں نے  ایک دوسرے کومددفراہم  کی ہے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔

سفیر نے مزید کہا کہ چین کی  حکومت کی جانب سے  خوراک اور طبی سامان کی صورت میں مزید  انسانی امداد فوری فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں  زلزلے کی تباہی پر قابو پانے کے لیے شام کی کوششوں میں مدد  کے سلسلے میں مواصلاتی آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر داؤجی نے  کہا کہ اب شام کی  حکومت کی ترجیح زندہ بچ جانے والوں کی مدد کرنا اور انہیں  درکار مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے  لوگ چین جیسے دوستوں کی مدد سے تباہی پر قابو پا سکتے ہیں اور اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کر سکتے ہیں۔

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا، "آرٹس آن دی موو" کے مناظر

ملائیشیا، کوالالمپور میں پاسر سینی ایم آر ٹی اسٹیشن پر  مسافر "سنی سائیڈ اپ" آرٹ تنصیب  سےگزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں پاسر سینی ایم آر ٹی اسٹیشن پر چمکدار پیلے رنگ کے ایکریلک پر مشتمل ایک آرٹ کی تنصیب کی گئی ہے جو "آرٹس آن دی موو" اقدام کا ایک حصہ ہے۔

مقامی حکام نے ایم آر ٹی آپریٹرز کے ساتھ مل کر اسے قائم کیا ہے جس کا مقصد ثقافتی فنون کی بحالی ہے۔ اس سے عوامی نقل و حمل میں ثقافتی رنگ شامل ہو گا بلکہ مسافروں کے یومیہ سفر میں بھی اضافہ ہوگا۔

ملائیشیا، کوالالمپور میں پاسر سینی ایم آر ٹی اسٹیشن پر  مسافر "سنی سائیڈ اپ" آرٹ تنصیب سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں پاسر سینی ایم آر ٹی اسٹیشن پر  مسافر "سنی سائیڈ اپ" آرٹ تنصیب سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں پاسر سینی ایم آر ٹی اسٹیشن پر  مسافر "سنی سائیڈ اپ" آرٹ تنصیب سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں پاسر سینی ایم آر ٹی اسٹیشن پر  مسافر "سنی سائیڈ اپ" آرٹ تنصیب سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ملک میں نئی...

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ملک میں نئی ٹیکنالوجی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئیں ،سیٹلائیٹ کے ذریعے انٹرنیٹ دنیا بھر میں فراہم کرنے والی کمپنی سٹار لنک کو ایک سال گزرنے کے باوجود لائسنس جاری نہیں کیا گیا،دستاویزات کے مطابق سکیورٹی کا بہانہ بناکر سٹار لنک کو پاکستان میں لائسنس نہیں دیا جارہاہے ۔اس خبر رساں ادارے کے دستیاب دستاویزات کے مطابق دنیا بھر میں سیٹلائیٹ کے ذریعے انٹر نیٹ سروس فراہم کرانے والی کمپنی سٹار لنک کو پاکستان میں لائسنس نہیں دیا جارہاہے۔سٹار لنک انٹرنیٹ سروسزپاکستان لمیٹیڈ(سٹار لنک) سٹارلنک کمپنی نے باقاعدہ طورپر پاکستان میں سروس شروع کرنے کے لیے ایل ڈی آئی لائسنس کے لیے 24فروری2022کو لائسنس کے لیے پی ٹی اے کو درخواست دی تھی جبکہ 29اپریل 2022کو پاکستان کے تمام ریجنوں میں 14ایل ایل لائسنس کے لیے درخواست دی تھی جس کے بعد ان کے درخواست کا تمام سٹاک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جائزہ لیاگیا۔سٹار لنک کے ٹیکنیکل پلان کا بھی جائزہ لیاگیاحکومت پاکستان کے تمام سٹاک ہولڈرز جن میں سپارکو ،قانون نافذکرنے والے اداروں ، پی ٹی اے اور فریکونسی ایکوکیشن بورڈ نے سٹار لنک کے ٹیکنکل اور بزنس مڈل کابھی جائزہ لیا۔سٹار لنک کے سیٹلائیت ٹو سیٹلائیٹ لیزر ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی جائزہ لیاگیا۔

جائزہ کے دوران سکیورٹی ادروں اور سپارکو نے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کو سیکیورٹی ریسک قراردیاسٹار لیک کے پاکستان کے بجائے دیگر ملکوں میں ہوسٹنگ پر بھی اعتراض لگایاگیاکہ اس سے ڈیٹا غیرمحفوظ ہوجائے گا۔ پی ٹی اے نے سٹار لنک کوپاکستان میں لائسنس جاری کرنے کو سکیورٹی اداروں کی کلیئرنس سے مشروط کردیا ہے واضح رہے کہ سیٹلایٹ کے ذریع انٹرنیٹ سروس نے دنیا میں انقلاب آیاہے اور دوردراز کے علاقوں کو بھی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے اور اس کے لیے بڑے انفرسٹکچر کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے ایک سیٹلائیٹ ڈیش اورایک ڈویوائس جس کو بجلی سے لگایاجاتاہے اور اس سے تمام گھروں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی جاتی ہے جبکہ انٹرنیٹ کے بعد گلوبل موبائل فون سروس بھی اسی سال سٹار لنک لانچ کردے گا۔ترجمان پی ٹی اے سے سٹار لنک کے حوالے سے موقف کے لیے باربار رابطہ کیاگیا مگر انہوں نے موقف نہیں دیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی ائیر لائن فلائی بی دیوالیہ ہو گئی

برطانوی ائیر لائن فلائی بی دیوالیہ ہو گئی۔آخری بات چیت کے باوجود منتظمین پریشان ایئر لائن کے لیے خریدار تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔بجٹ آپریٹر نے پچھلے مہینے کے آخر میں تین سالوں میں دوسری بار دیوالیہ ہونے کے بعد سے پروازوں کو گروانڈ کر دیا تھا۔قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ائیر فرانس فرم کو سنبھالنے کے لیے منتظمین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔تاہم بات چیت کسی نئے معاہدے پر اتفاق کیے بغیر ختم ہو گئی تھی۔ منتظمین کے ساتھ مزید 25 ملازمین کو فوری طور پر بے کار کر دیا جائے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میںفاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے قیمتوں...

برطانیہ میںفاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔گزشتہ موسم گرما میں فاسٹ فوڈ کمپنی نے 14 سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار چیز برگر کی قیمت میں اضافہ کیا۔دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی افراط زر نے میک ڈونلڈز کی فروخت میں کمی نہیں کی ہے جس میں گزشتہ سال 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔میک ڈونلڈز نے کہا کہ وہ "سستی قیمتوں" کے لیے پرعزم ہے۔تاہم بہت سے کاروباروں کی طرح خوراک اور توانائی کے اخراجات میں اضافے کا اثر ہماری کمپنی اور ہماری فرنچائزز پر پڑتا رہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر 200 سے زائد پروازیں من...

فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں کیونکہ تعمیراتی کام کے باعث براڈ بینڈ کیبلز کو نقصان پہنچا اور جرمن ایئر لائن لفتھینزاکے لیے چیک ان اور بورڈنگ کے مسائل پیدا ہوئے لیکن ایئر لائن نے کہا کہ اس کے تمام سسٹمز اب بیک اپ ہو چکے ہیں۔اس سے قبل ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے تھے کیونکہ ان کی پروازیں دنیا بھر میں منسوخ یا تاخیر کا شکار تھیں۔ایئر لائن کو توقع ہے کہ آج فرینکفرٹ میں پروازیں معمول پر آجائیں گی۔کمپنی نے کہا کہ ریلوے لائن پر انجینئرنگ کا کام منگل کو فرینکفرٹ میں غلطی سے تاروں کا ایک بنڈل کاٹ گیاجس سے سو سے زائد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ بینک کے صدر جون میں اپنے عہدے سے سبکدوش...

ورلڈ بینک کے صدر جون میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور اپنی مدت ختم ہونے سے تقریبا ایک سال قبل ہی اس ادارے کو چھوڑ دیں گے۔ڈیوڈ مالپاس نے اپنی رخصتی کی کوئی خاص وجہ بتائے بغیر سوشل میڈیا پر اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔مالپاس نے ٹرمپ انتظامیہ کے دوران امریکی محکمہ خزانہ میں خدمات انجام دینے کے بعد اپریل 2019 میں اپنی پانچ سالہ مدت کا آغاز کیا۔ایک بیان میں مالپاس نے کہا کہ فنانسنگ "بشمول آب و ہوا کی مالی اعانت" ان کی قیادت میں ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔"مالی سال کے اختتام تک، ہم عالمی بینک گروپ کے مشن میں پائیداری کو زیادہ واضح طور پر نمایاں کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہوں گے، مشن کو وسائل کے ساتھ ہم آہنگ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران انٹرنی...

مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے دوران انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد کی کمی،18.2 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبے میں سب سے بڑی کمپنی ہے،آئی ایس ایل اپنی مصنوعات 20 سے زائد ممالک کو برآمد کرتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرکے دوران انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ انجینئرنگ کے شعبے میں آئی ایس ایل کی علامت کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے جو 18.2 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبے میں سب سے بڑی کمپنی ہے۔ 2007 میں قائم یہ پاکستان میں فلیٹ اسٹیل کا سب سے بڑا صنعت کار ہے۔ آئی ایس ایل اپنی مصنوعات 20 سے زائد ممالک کو بھی برآمد کرتا ہے اور اسے فلیٹ اسٹیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ آئی ایس ایل نے 2.9 بلین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیاجبکہ نیم سالانہ آمدنی میں 22فیصدکی کمی واقع ہوئی کیونکہ کمپنی نے 33 بلین کی سیلز رجسٹر کی جو کہ مالی سال 22 میں 43 بلین کی سیلز ویلیو تھی۔ خالص منافع میں بڑے پیمانے پر 4.1 بلین روپے کی کمی دیکھی گئی جو 4.2 بلین روپے سے 60 ملین روپے تک گر گئی۔

کمپنی نے خالص منافع کا تناسب صرف 0.18فیصد بنایا۔مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 16 بلین روپے کی فروخت اور 2.2 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا۔ کمپنی نے 1.03 روپے فی حصص کی قدر پیدا کی۔ مجموعی منافع کا تناسب اور خالص منافع کا تناسب بالترتیب 13.54فیصد اور 2.71فیصد نکلا۔ مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 17 ارب روپے تک بڑھ گئی جو مالی سال23 میں 16 ارب روپے تھی۔ اس طرح اس سہ ماہی میں فی حصص کا نقصان 0.89 روپے تھا۔ انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کی مارکیٹ ویلیو 25 بلین روپے سے 23 فیصد کم ہو کر 19 بلین ہو گئی۔ تاہم دوسری سہ ماہی میںکمپنی نے مزید 17فیصد کی مارکیٹ ویلیو میں کمی کا تجربہ کیا اور مارکیٹ ویلیو 23 بلین روپے سے کم ہو کر 19 بلین روپے رہ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیجیٹل نالج ہب کا آغاز پاکستان کو پائیدار تر...

ڈیجیٹل نالج ہب کا آغاز پاکستان کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرے گا،پائیدار ترقی کے اہداف کو نافذ کرنے کے لیے حکومت کو ایک جامع اور مربوط پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے،حکومت کو انسانی سرمائے کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک ڈیجیٹل نالج ہب کا آغاز پاکستان کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔ قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کی کنوینر رومینہ خورشید عالم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ڈیجیٹل نالج ہب پاکستان کے ایس ڈی جیز کی لوکلائزیشن کو تیز کرنے میں بہت اہم ہے جو مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان علم، تجربات، اور بہترین طریقوں کے اشتراک اور تبادلہ کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نالج ہب کے اہم مقاصد میں سے ایک پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل حل کے استعمال کا ایک جامع جائزہ فراہم کرنا ہے۔اس میں دنیا بھر سے موجودہ اقدامات، بہترین طریقوں اور کیس اسٹڈیز کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ایس ڈی جیز کے تناظر میں یہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر میں افراد، تنظیموں اور حکومتوں کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نالج ہب کو پالیسی سازوں کے لیے ایک وسیلہ بنانے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا تھاجو انھیں وہ معلومات فراہم کرتا ہے جو انھیں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔تاہم بہت سی رکاوٹیں پاکستان کی پیشرفت میں رکاوٹ بن سکتی ہیںاور ہم آہنگی پیدا کرنا مشکل ہو سکتی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی مختلف مباحثوں میں حصہ لینے کی صلاحیت بھی کوآرڈینیشن کے مسائل کی وجہ سے محدود ہے۔رومینہ عالم نے کہا کہ پالیسی میں ہم آہنگی کی سمجھ کی کمی نے مناسب پالیسی مکس کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلقہ پروگراموں اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اور اہم رکاوٹ نچلی سطح پر کم آگاہی تھی۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو نافذ کرنے کے لیے حکومت کو ایک جامع اور مربوط پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے جو متعدد باہم جڑے ہوئے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی مسائل کو حل کرے۔پالیسیوں کا مرکز غربت کے خاتمے کے ارد گرد ہونا چاہئے کیونکہ غربت میں کمی پائیدار ترقی کے اہداف کا سب سے بڑا ہدف ہے۔ یہ جامع اقتصادی ترقی، روزگار کی تخلیق اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ایک اور اہم پالیسی کا شعبہ جس پر توجہ کی ضرورت ہے وہ ہے معیاری تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور صاف پانی اور صفائی تک رسائی کی فراہمی ہے۔

ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کو انسانی سرمائے کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔رومینہ عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور صاف توانائی کے ذرائع کے استعمال کو فروغ دینا اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو وسائل کی کافی تقسیم سے حاصل کیا جا سکتاہے۔ پاکستان میں مقامی حکومتوںکو پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ کے لیے اپنے بجٹ میں مناسب فنڈز مختص کرنے چاہییں۔ پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ میں مدد کے لیے پہلے سے موجود وسائل کو ترجیح دینا اور دوبارہ تقسیم کرنا اس کا حصہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ کے لیے اضافی فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے، مقامی حکومتیں کارپوریٹ سیکٹر اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری سمیت نئی اور تخلیقی مالیاتی حکمت عملی بھی تشکیل دے سکتی ہیں۔ کنوینر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول پرائیویٹ سیکٹر، سول سوسائٹی اور مقامی کمیونٹیز کو پالیسیوں کی ترقی اور نفاذ میں شامل کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور بلوچستان می...

خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کئی راک سویٹس کو ہیرے کی تلاش کی جا سکتی ہے،چلاس کمپلیکس کے الٹرامافک راک یونٹوں کے اندرہیرے کی چٹانوں کا ایک صوتی جینیاتی ماڈل موجود ہے۔ اسلام آباد میں قائم گلوبل مائننگ کمپنی میں پرنسپل جیو سائنس دان محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کئی راک سویٹس کو ہیرے کی تلاش کے لیے اعلی امکانات کے طور پر جانچا گیا ہے ۔انہوں نے ویلتھ پاک کے ساتھ پاکستان کے مٹی کے خانوں میں ہیروں کی موجودگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں ہیروں کی کان کنی ہر ممکن ہدف سے چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیرے کی کان کنی غیر روایتی ہیرے کی میزبان چٹانوں سے کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ارضیاتی طور پر قائم کردہ جینیاتی ماڈلز اور وسیع فیلڈلیبارٹری مشاہدات پاکستان میں ہیروں کی تشکیل کی مضبوطی سے نشاندہی کرتے ہیں۔

جیجل کمپلیکس راک سوٹ میں ہیرے کے منبع مینٹل چٹانیں ہوسکتی ہیں۔ یہ گارنیٹ اور پائروکسین زونز سے مالا مال ہے جس میں نایاب کاربونیٹ معدنیات ہیں جن میں ٹائٹینیم، نکل، کرومیم، اور ہیمیٹائٹ کے موادموجود ہیں۔اس علاقے سے تجزیہ کیے گئے تقریبا 26 نمونوں نے ان نتائج کی توثیق کی۔ اسی علاقے میںالٹرامافک چٹانیں پائی جاتی ہیں جو ٹیتھیان کے نچلے پرت کے اوپری مینٹل سے تعلق رکھتی ہیں اور زیتون سے بھرپور چٹانوں میں ہارزبرگائٹ، ڈیونائٹ، پیریڈوٹائٹس، اور ویبسٹرائٹ کی پوڈز اور لینز کے ساتھ کرومیم سے بھرپور اسپنل موجود ہیں۔چلاس کمپلیکس کے الٹرامافک راک یونٹوں کے اندر، ہیرے کی چٹانوں کا ایک صوتی جینیاتی ماڈل موجود ہے ۔یعقوب شاہ نے کہا کہ پوری دنیا میںکم از کم 20 انتہائی ہائی پریشر والے علاقے پائے گئے ہیں جن میں ہیرے کوزائٹ موجود ہیں۔

واضح براعظمی پرت کے ساتھ ان خطوں میں، کچھ مخصوص معدنی جمع ایکلوگائٹ چٹانوں میں پائے جاتے ہیں جن میں غالب میگنیشیم ہے لیکن کروم ناقص گارنیٹ اور اومفیسائٹ بھی ہیں۔ اس قسم کا ایکلوگائٹ والا علاقہ کاغان میں پایا جاتا ہے۔ یہاں وہ موٹے دانے والے بڑے جسموں، عینکوں اور پتلی تہوں کے طور پر پائے جاتے ہیں۔ ایکلوگائٹ چٹانیں منفرد ہیں، جیسا کہ زمین کی پرت تک اپنے سفر کے دوران، وہ ہیرے کی تشکیل کے لیے ضروری تمام ماحول سے گزرتے ہیں۔ الکلائن سلیکیٹ اور کاربونیٹائٹس چٹانیں عام طور پر ڈائکس کے طور پر پائی جاتی ہیں، جو تقریبا کاربونیٹائٹس اور سلیکا سے کم سیر شدہ الکلائن چٹانوں کے درمیان ایک مکمل رینج دکھاتی ہیں۔ اس قسم کا راک سوٹ مضبوط ہیرے کے اشارے والے معدنیات پر مشتمل ہوتا ہے، کروم اینسٹیٹائٹ، پائروپ، اور کروم ڈائیپسائڈ، جو کہ ہیرے کے مضبوط اشارے والے معدنیات ہیں۔چراٹ ، بونیر، سوات، شلمان، اور دیگر قبائلی اضلاع میں لیمپروفائرس کی نمائش ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے 2030 تک کاربن اخراج کو 50 فیصد تک...

پاکستان نے 2030 تک کاربن اخراج کو 50 فیصد تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے،سیمنٹ کی پیداوار سے اخراج کو کم کرنے کے لیے کاربن کیپچر سٹوریج ٹیکنالوجیز کو اپنایا جا سکتا ہے، سیمنٹ کا شعبہ توانائی کے اخراج میں 45 فیصد حصہ ڈالتا ہے، سیمنٹ انڈسٹری کم کاربن والی معیشت کی طرف منتقلی کی کوششوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیمنٹ انڈسٹری کاربن فوٹ پرنٹ میں اہم شراکت دار ہونے کے باوجود اخراج کو روکنے اور کم کاربن والی معیشت کی طرف منتقلی کی کوششوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ پائیدار ترقی کے پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ اکانومسٹ عبید الرحمان ضیا نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کے ہدف 7 کو حاصل کرنے کے لیے ڈیکاربونائزیشن بہت ضروری ہے۔ کاربن کے اخراج کی ذمہ داری، توانائی کے شعبے سے ہونے والے کل اخراج میں حیران کن طور پر 32 فیصد کا حصہ ڈالتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سامان جیسے سیمنٹ اور اینٹوں کی تیاری اس مسئلے کو مزید بڑھاتی ہے جو صنعتی شعبے سے ہونے والے کل اخراج کا 50 فیصد ہے۔ 2016 سے صنعت میں کوئلے کی کھپت کی سالانہ کمپاونڈ نمو کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں سیمنٹ کا شعبہ صنعتی شعبے میں استعمال ہونے والے کوئلے کا تقریبا 36 فیصد ہے ۔ پاکستان کے نیشنل ڈیٹرمائنڈ کنٹریبیوشنز ایکشن پلان کے مطابق ملک نے 2030 تک اخراج کو 50 فیصد تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اخراج میں 9 فیصد کمی کا امکان ہے۔انہوں نے کہا، 2050تک خالص صفر اخراج تک پہنچنے کا چیلنج باقی ہے، خاص طور پر سیمنٹ کے شعبے کے لیے، جسے 2030 تک اپنے اخراج کو 53 فیصد تک کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایس ڈی پی آئی میں توانائی کی ماہرصالحہ قریشی نے بتایا کہ صنعتی شعبہ جدید معیشتوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ تاہم یہ سیمنٹ، کنکریٹ، لوہے اور سٹیل، تیل اور گیس، کیمیکلز، اور کان کنی جیسی بڑی صنعتوں کے ساتھ عالمی اخراج میں بھی نمایاں طور پر حصہ ڈالتا ہے جو صنعتی اخراج کے 80 فیصد کے لیے اجتماعی طور پر ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ اخراج ملک کے کل اخراج کا 6.5 فیصد بنتا ہے۔ صالحہ نے کہا کہ معیشت میں اس کے اہم کردار کے باوجودپاکستان میں سیمنٹ کے شعبے میں کاربن کی کم منتقلی کو محدود مالی جگہ اور سرمایہ کاری کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ اخراج کے مسئلے کو حل کرنے اور ملک کو زیادہ پائیدار اور کم کاربن والے مستقبل کی طرف لے جانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ کم کاربن والے مستقبل کی طرف تبدیلی ایک سماجی اور تکنیکی تبدیلی کا مطالبہ کرتی ہے جس میں کئی اہم عناصر شامل ہیں۔ صالحہ نے کہا کہ کم کاربن ایندھن اور توانائی کی کارکردگی میں بہتری کی طرف تبدیلی توانائی کی پیداوار سے اخراج کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل مواد کے ساتھ کلینکر کا متبادل اخراج کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ سیمنٹ کی پیداوار سے اخراج کو کم کرنے کے لیے کاربن کیپچر سٹوریج اور استعمال کی ٹیکنالوجیز کو اپنایا جا سکتا ہے۔اس عمل کو درست کرنے اور ایک پائیدار مستقبل کی طرف روڈ میپ تیار کرنے کے لیے، تبدیلیاں ریگولیٹری پالیسیوں میں جدید طرز عمل اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی بھی بہت اہم ہے۔ سینٹر فار انڈسٹریل اینڈ بلڈنگ انرجی آڈٹ کے سینئر اسسٹنٹ منیجر سید فواد حسین شاہ نے بتایا کہ پاکستان میں سیمنٹ کا شعبہ توانائی کے اخراج میں تقریبا 45 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان زیادہ تعداد کے باوجودسیمنٹ کے شعبے میں تھرمل کارکردگی عالمی اوسط سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کے شعبے میں بجلی کی کارکردگیعالمی اوسط سے کم ہے جس کی پیمائش 90 کلوواٹ گھنٹہ فی ٹن کلنکر ہے جب کہ عالمی اوسط 100 کلوواٹ گھنٹہ فی ٹن کلنکر ہے۔ پاکستان میں کلینکر سے سیمنٹ کا تناسب توانائی کے مکس میں کوئلے کا زیادہ حصہ اور بائیو ماس اور قابل تجدید توانائی کا کم حصہ ہے ۔پاکستان میں سیمنٹ کے شعبے میں کم کاربن والے مستقبل کی تلاش چیلنجوں کے بغیر نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بالآخر ملتان پہنچ ہی گئی، ایرن ہالینڈ پاکستا...

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8کی معروف پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستان پہنچ کر خوشی کا اظہار کیا جس کی ویڈیو نے پاکستانیوں کے دلوں کو چھولیا ،معروف پریزنٹر ایرن ہالینڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو انہوں نے ملتان اسٹیڈیم پہنچنے پر جاری کی تھی،ٹک ٹاک پر جاری ویڈیو میں ایرن نے پی ایس ایل کے مداحوں کو کہا کہ میں بالآخر خوبصورت ملتان میں پہنچ گئی ہوں، پاکستان واپس آکر بہت پرجوش ہوں ،دوسری جانب ایرن نے انسٹاگرام پر بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر کیپشن درج کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں ملتان پہلی بار آئی ہوں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہد خاقان عباسی کی مریم نواز سے طویل ملاقات

مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ۔ ماڈل ٹاون لاہور میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی۔ دونوں سیاسی رہنماوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ 25 منٹ جاری رہی، جس کے بعد بعد شاہد خاقان عباسی میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وسیم اکرم بہت جلدی غصے میں آجاتے ہیں، انض...

سابق کپتان انضمام الحق نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے انضمام الحق سے سوال کیا کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے آخری لمحات میں وسیم اکرم کافی تنائو میں نظر آرہے تھے جس پر انضمام نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ بہت جلدی غصے میں آجاتے ہیں اور وہ جس طرح کے الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ شاہد آفریدی اور مصباح جانتے ہیں،سابق کپتان کے مزاحیہ جواب پر شاہد آفریدی، مصباح الحق سمیت پینل میں شامل تمام لوگ ہنس پڑے،انضمام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی خوبصورتی ہے کہ سنسنی خیز میچز ہورہے ہیں، ایسی کرکٹ سے دبا ئوکے حالات کا سامنا کرنے کا طریقہ معلوم ہوتا ہے،سلیکٹرز پی ایس ایل پر گہری نظر رکھتے ہیں کیونکہ پریشر میں پرفارم کرنا آسان نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پریمیئر لیگ، مانچسٹرسٹی نے آرسنل کو ہرا کر پ...

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آرسنل کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن چھین لی ، یہ مانچسٹر سٹی کی 16ویں فتح ہے ،میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کے کیون ڈی بروئن نے میچ کے 24ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1کی برتری دلائی ،42منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک پر آرسنل کے بکائیو ساکا نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-1گول سے برابر کر دیا، یوں پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ1-1گول سے برابر تھا ،دوسرے ہاف میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور جیک گریش نے 72ویں اورایرلنگ ہالینڈ نے 82ویں منٹ میں ایک ایک گول کر کے مقابلہ 1-3کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی،اس کامیابی کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 16فتوحات ہوگئی ہیں اور اس نے آرسنل سے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی 51پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر پہلے جبکہ آرسنل کی ٹیم 51پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 46پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرموجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے استعفے منظور کرنے...

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفی منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کرانے سے روکنے کا حکم دے۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماں فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان نے استعفی درخواست دائر کی ہے ، دائر درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں پی ٹی ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر نے استعفی منظور کرنے کے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا ، الیکشن کمیشن نے استعفی منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹی فائی کردیا ، عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفی منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کرانے سے روکنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ 2 فروری کوبھی تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ارجنٹائن اوپن ،سائمن بولیلی اور فابیو فوگنین...

سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فابیو فوگنینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ اطالوی جوڑی ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنل (اے ٹی پی )ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ،ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سائمن بولیلی اور فابیو فوگنینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ اطالوی جوڑی نے فرانسیسی جوڑی کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا،فاتح جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ساڈیو ڈومبیا اور ان کے ہم وطن فرانسیسی جوڑی دار فیبین ریبول کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور3- 6سے مات دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں