چین ، شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شین یانگ میں واقع ٹی بی ای اے شین یانگ ٹرانسفارمر گروپ کمپنی لمیٹڈمیں ایک ملازم کام میں مصروف ہے۔ (شِنہوا)
ہالینڈ میں چین کے سفیر تان جیان نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی سکیورٹی گورننس کو بہت اہمیت دی ہے۔تان نے یہ بیان ہالینڈ کی حکومت کے زیر اہتمام ملٹری ڈومین سربراہی اجلاس میں ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے ایک اعلی سطح سیشن کے دوران دیا۔چینی وفد کے سربراہ تان نے کہا کہ چین نے گزشتہ برسوں کے دوران قانونی، فوجی، تکنیکی اور اخلاقی پہلوں پر متعلقہ تحقیق کو فروغ دیا ہے اور مصنوعی ذہانت سے متعلق سکیورٹی گورننس کو بہتر بنایا ہے۔اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کی فوجی ایپلی کیشنز کو ضابطے میں لانے اور مصنوعی ذہانت کی اخلاقی گورننس کو مستحکم بنانے کے بارے میں اقوام متحدہ کو دو پوزیشن پیپرز جمع کرائے ہیں۔چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے فوجی استعمال سے بنی نوع انسان کی مشترکہ سلامتی اور بہبود کا تعلق ہے جس کی وجہ سے تمام ملکوں کے مشترکہ جواب کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین "مصنوعی ذہانت بھلائی کے لئے" کے تصور کو برقرار رکھتا ہے اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے مکمل فوجی فائدہ اور بالادستی حاصل کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے چین کے تا ئیوان کو اسلحہ کی فروخت کرنے پر دو کمپنیوں کو اپنی ناقابل بھروسہ فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
بیان کے مطابق ان دو کمپنیوں میں لاک ہیڈ مارٹن کا رپوریشن اور رے تھون میزائلز اینڈ ڈیفنس شامل ہیں۔ ان پر چین سے متعلق در آمدی یا بر آمدی سرگرمیوں کے حوالے سے شامل ہو نے کے بارے میں پا بندی ہو گی۔ اس کے علاوہ ان کمپنیوں کو چین میں نئی سرمایہ کا ری سے بھی روک دیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے سینئر ایگز یکٹوز پر چین میں دا خلے کی پا بندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ان کے دوروں اور رہائشی اجازت ناموں سمیت ورک پرمٹس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان کی طر ف سے جمع کروائی جانے والی در خواستوں کو بھی منظور نہیں کیا جا ئے گا۔
دونوں کمپنیوں کو نا قا بل بھروسہ فہرست کی عملداری کے بعد تائیوان خطے کے ساتھ اپنے ہتھیاروں کی فروخت کی مجموعی رقم سے دو گنا جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
متعلقہ قوانین اور ریگو لیشنز کے مطابق انہیں یہ جرمانہ 15 دن میں ادا کرنا ہو گا۔ بصورت دیگر ان پر دیگر اقدامات کا نفاذ کیا جا ئے گا جس میں جرمانوں میں اضافہ شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات چین کی خود مختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لئے اٹھا ئے گئے ہیں جو کہ چین کے متعلقہ قوانین اور ریگو لیشنز کے مطابق ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں عوام کو گھروں سے بیدخل کی مہم جوئی شروع کی ہے جس کا مقصد کشمیر کی شناخت کو تبدیل کرنا ہے۔ مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت زبردستی، غیر قانونی طور پر تمام بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اور کشمیریوں کی شناخت، اور آبادی کے تناسب کو کو تبدیل کر رہی ہے۔ بھارت کی حکومت 5اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد سے کشمیریوں کی زندگیوں کو ٹارگٹ کلنگ، املاک کی تباہی، نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور کاروبار اور تعلیم چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔ چالیس لاکھ سے زائد سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفیکیٹ جاری کر کے مقبوضہ وادی میں ہندو وں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مہم کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر سے مسلم ثقافت اور اس کے نقوش کو مٹانا ہے۔ محمود احمد ساغر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو دھمکانے کے لیے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتا ہے، بھارت اپنی فوجی طاقت کو کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے اور کشمیریوں کو تحریک آزادی سے باز رکھنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔ کنوینر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مادر وطن کی آزادی کے لیے لاکھوں جانیں قربان کیں، بھارتی ریاستی جبر کشمیریوں کی آزادی کے عزم کو نہیں توڑ سکتا، چاہے جو ہتھکنڈے بھی بھارت استعمال کرے کشمیری اپنی منفرد شناخت اور ثقافت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ مودی کے شیطانی ہتھکنڈے کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی کو آگے بڑھانے سے نہیں روک سکتے۔کشمیر میں ہونیوالیمظالم پر عالمی خاموشی سے بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جبر کو بڑھانے کیلئے حوصلہ مل رہا ہے ۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے نہتے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم پر مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت کے مطابق چین 2022 تک مسلسل 10 برسوں کے دوران ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔
وزارت کی ترجمان شو جوئی تنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سال 2022 کے دوران چین۔ایران تجارت 15.8 ارب امریکی ڈالرز رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔
شو نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ چین کے دوران چین اور ایران نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مثبت نتائج کے ایک سلسلے پر اتفاق رائے پایا گیا۔
شو نے کہا کہ ہم اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اگلے مرحلے کے دوران اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنا ئیں گے۔
اس کے ساتھ تجارت اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، اعلیٰ معیار کی مزید ایرانی مصنوعات کی درآمد اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تعمیر میں تعاون جاری رکھیں گے۔
شو نے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم سمیت فریم ورکس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو تقویت دے گا اور چین ۔ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی نمو کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج سے ظلم کے خلاف اعلان جنگ ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، موت کے منہ سے بھی کامیابی کو چھین کر رہیں گے، ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے ہمت دی اور 16 روز موت کی چکی کو بھی سسرال کا گھر سمجھ کر گلے لگایا، ملک زندگی اور موت کی کشمکش سے گزر رہا ہے جس طرح قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا اس طرح عدلیہ پاکستان کو بچائے گی،انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں پولیس نے ڈکیتی کی ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے، اب یا کبھی نہیں کا وقت آ گیا ہے، ہارتا وہ ہیجو ہار مانتا ہے، موت کے منہ سے بھی کامیابی کو چھین کر رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ آج سے ظلم کے خلاف اعلان جنگ ہے، آج 3بجے لال حویلی میں ظالمانہ نظام کے خلاف عمران خان کے ساتھ مل کر تاریخی بیان دوں گا، وہ غریب جو ایڑیاں رگڑ کر مر رہا ہے اسکی آواز بنوں گا، ساری قوم ٹوئٹر پر میرا ساتھ دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انتخابات کو 90دن میں ہونا ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ 90دن ختم ہور ہے ہیں، الیکشن کمیشن آخر کر کیا رہا ہے؟ الیکشن کمیشن کا واحد کام انتخابات کرانا ہے اور وہ اس کے لیے بھی مزید وقت مانگ رہا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کی طلبی سے متعلق استفسار کیا اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت ناساز ہے،دورانِ سماعت جسٹس منیب اختر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے تقرر و تبادلے کے لیے رابطہ کس نے کیا؟ الیکشن کمشنر الیکشن ایکٹ کی کس شق کے تحت خود ہی یہ حکم دے سکتے ہیں کہ تقرر و تبادلے کردو؟عدالت نے کہا کہ انتخابات کو 90دن میں ہونا ہے، ہر گزرتے وقت کے ساتھ 90دن ختم ہور ہے ہیں، الیکشن کمیشن آخر کر کیا رہا ہے؟سماعت کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی جانب سے بار بار بولنے پر جسٹس منیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بات کرنے کے دوران مجھے ٹوکنے کی جرات نہ کریں،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ مجھے بنیادی قانون معلوم ہے، اس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ بنیادی قانون پتا ہونے سے آپ وکیل نہیں کہلائیں گے،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا واحد کام انتخابات کرانا ہے، 90روز ختم ہونے کو ہیں اور الیکشن کمیشن مزید وقت مانگ رہا ہے، الیکشن کمیشن کا کام ہی شفاف الیکشن کرانا ہے، اس کے لیے بھی وقت مانگ رہے ہیں،بعد ازاں عدالت نے 90دنوں میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت سے انکارکردیا اور سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا کیس نمٹا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کون سی سلیمانی ٹوپی ہے کہ وہ عدالتی فیصلوں کے پرخچے اڑائیں اور انہیں کوئی نہ پوچھے، جس طرح میچ فکسنگ ہوتی ہے، کیس فکسنگ کی بھی باتیں آ رہی ہیں، پرویز الہی کی آڈیو ٹیپ معمولی نہیں نظام عدل پر سوالیہ نشان ہے،سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیکس کے حوالے سے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پرویز الہی کی مبینہ ٹیپ آئی جس میں وہ اعلی عدلیہ کے جج کے ساتھ میچ فکسنگ کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ٹیپ عدلیہ کے کردار پر ایک سوالیہ نشان بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان بار کونسل کی طرح مطالبہ کروں گا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ اگر ٹیپ جھوٹی ہے تو عدلیہ کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، اگر ٹیپ سچی ہے تو یہ عدالتِ عالیہ کے اوپر ایک بڑا دھبہ ہو گا، اس آڈیو لیک پر ذمے داروں کو سزا ملنی چاہیے، یہ سارا بندوبست عمران خان ہی کر کے گئے ہیں، آڈیو لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشی عدم استحکام کی ذمے دار گزشتہ حکومت ہے، قانون کی پاسداری کے بغیر ملک جنگل بن جاتا ہے
ملک جن بحرانوں میں گھرا ہے، ہم مزید عدالتی تنازعات کے متحمل نہیں ہو سکتے، سب کو ذمے داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہے، سی پیک پاکستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے، ن لیگ کے گزشتہ دور میں دنیا سرمایہ کاری کرنے پاکستان آ رہی تھی، عمران خان عدالتوں کی بے توقیری کر رہے ہیں،احسن اقبال نے کہا کہ چین میں ایک بڑے کاروباری گروپ کے سربراہ سے ملا، جن سے پوچھا کہ آپ چند ماہ پہلے پاکستان میں بڑی فیکٹری لگانے آئے تھے، جس کے لیے آپ زمین کا انتخاب کرچکے تھے، آپ کے پروجیکٹ کا کیا بنا؟ بزنس مین نے جواب دیا کہ آپ چٹکی بجاتے ہی وزیر اعظم کو فارغ کر دیتے ہیں، میں سرمایہ کار ہوں، مجھے اپنے 2 ارب ڈالرز کا سوچنا ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ رول آف لا معاشرے کی ترقی اور تسلسل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جس معاشرے میں رول آف لا نہ ہو وہ جنگل بن جاتا ہے، آزاد عدلیہ کسی ملک کے اندر قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے اہم ہوتی ہے،احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو بے بنیاد فرضی کہانی پر سزا دی گئی، دنیا میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی مقدمے میں کسی دوسرے کیس کی سزا دے دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک والے حفاظتی ضمانتیں مانگ رہے ہیں،عمران خان کہتے ہیں جیل صرف غریب کارکنوں کیلئے ہے،سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان خود جیل جانے کی بجائے عوام کو جیل بھرو تحریک پر اکسا رہے ہیں، خود 4ماہ سے ٹانگ پر پٹی باندھ کر زمان پارک میں بیٹھے ہیں، گزشتہ دور میں اپوزیشن نے 3،3سال جیلیں کاٹی ہیں،عدالتوں کی طرف انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،انہوں نے کہا کہ تقریریں کرتے ہوئے 4سال پیچھے جائیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ کس نے کیا؟۔ سٹیٹ بینک کی پالیسیز ، مارک اپ، فارن کرنسی ریٹ معاہدے پر دستخط کس نے کئے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے معاہدے پر آئی ایم ایف سے معاہدے کس نے کئے، ٹائم بم معاشی بدحالی، بارودی سرنگیں کس نے بچھائی تھیں، تاریخ گواہ ہے اسی ایوان میں ہم نے آواز اٹھائی کہ ہاتھ کاٹ کر مت دیں،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کی بات کرتے ہیں مگر خود حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دے رکھی ہیں، جیل بھرو تحریک غریبوں اور جذباتی کارکنوں کیلئے ہے عمران خان کیلئے نہیں، ہم نے کوئی شب خون نہیں مارا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ ان کے اپنوں نے چھوڑا، کرسی سے چمٹے رہنے کیلئے آئین کو توڑا گیا، آپ اپنے گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شین یانگ میں واقع ٹی بی ای اے شین یانگ ٹرانسفارمر گروپ کمپنی لمیٹڈمیں ایک ملازم کام میں مصروف ہے۔ (شِنہوا)
وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس(ر)ملک محمد قیوم کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم نے جسٹس (ر)ملک قیوم کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قانون کے شعبے میں ممتاز مقام رکھتے تھے،میاں شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شین یانگ میں واقع ٹی بی ای اے شین یانگ ٹرانسفارمر گروپ کمپنی لمیٹڈ میں ایک ملازم کام میں مصروف ہے۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شین یانگ میں واقع ٹی بی ای اے شین یانگ ٹرانسفارمر گروپ کمپنی لمیٹڈ میں ایک ملازم کام میں مصروف ہے۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شین یانگ میں واقع ٹی بی ای اے شین یانگ ٹرانسفارمر گروپ کمپنی لمیٹڈ میں ایک ملازم کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)
محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ سفید مکھی کپا س کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے۔ سفید مکھی کپاس کے علاوہ میزبان پودوں مکئی، جوار، تماکو، سورج مکھی، لوسرن، برسیم ،گوبھی، مولی، شکر قندی ، بینگن، بھنڈی توری، خربوزہ، تربوز، مرچ، پالک، چپن کدو، ٹماٹر، پیاز، مٹر، آلو، لیچی، ترشاوہ پھل، انار بیر، امرود، شہتوت، پپیتا، لیہلی ، مکو، مینا، کرنڈ، گرڈینیا پر پرورش پاتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکار بہاریہ فصلوں پر سفید مکھی کا تدارک یقینی بنانے کے لیے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں تاکہ کپا س کی آئندہ فصل کو سفید مکھی کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔ بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کردیں، کپاس کی کاشت کے علاقوں میں اور کپاس کے کھیتوں کے قریب بھنڈی توری، بینگن اور جوار کاشت نہ کریں ۔اس کے علاوہ کاشتکارکھیتوں اور کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔ بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسی زہریں استعمال کریں جو سفید مکھی کے تدارک کیلئے مئوثر اور مفید کیڑوں کے لئے محفوظ ہوں۔ ترجمان نے یہ بھی بتایاہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی سے ضرررساں کیڑوں کی پناہ گاہوں کی تلفی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔اس کے علاوہ کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ پر عملدرآمد کرکے گلابی سنڈی کے آئندہ فصل پر حملہ کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے جس سے آئندہ کپاس کی فصل پر ضرر رساں کیڑوں کے حملے میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔زراعت میں غیر دانشمندانہ کیمیائی کیڑے مار ادویات کا استعمال نہ صرف مضر صحت ہے بلکہ برآمدات کو محدود کر نے کے ساتھ ساتھ ماحول، زیر زمین پانی اور مٹی کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس مسئلے کو قومی سطح پر حل کرنے کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جدید ترین MRL لیب کا قیام کیا جانا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں ایک ملازم ٹی بی ای اے شین یانگ ٹرانسفارمر گروپ کمپنی لمیٹڈ میں کام میں مصروف ہے۔(شِنہوا)
نیس (شِنہوا) نیس میلے کے دوران پھولوں کی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ میلے کی ایک اہم خصوصیت پھولوں کی پریڈ میں اداکاراؤں کو فلوٹس پر پریڈ اور عوام پر پھول نچھاور کرنا ہے۔
رواں سال یہ میلہ 10 فروری سے 26 فروری تک منعقد کیا جا رہا ہے۔
فرا نس، نیس میں نیس میلے کے دوران ایک ادا کارہ بیٹل آف دی فلاورز پریڈ کے دوران فن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)
فرا نس، نیس میں نیس میلے کے دوران ایک ادا کارہ بیٹل آف دی فلاورز پریڈ کے دوران فن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)
فرا نس، نیس میں نیس میلے کے دوران ایک ادا کارہ بیٹل آف دی فلاورز پریڈ کے دوران فن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)
فرا نس، نیس میں نیس میلے کے دوران ایک ادا کارہ بیٹل آف دی فلاورز پریڈ کے دوران شرکا ء میں پھول تقسیم کر رہی ہے۔(شِنہوا)
فرا نس، نیس میں نیس میلے کے دوران اداکار بیٹل آف دی فلاورز پریڈ کے دوران فن کا مظا ہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
فرا نس، نیس میں نیس میلے کے دوران ایک ادا کارہ بیٹل آف دی فلاورز پریڈ کے دوران فن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)
ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرمیں 68 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی جو کہ گزشتہ پانچ سالوں کے ادوار میں زیادہ ہے۔ویلتھ پی کے کی رپورٹ کے مطابق ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ماری کے طور پر درج ہے۔ 199.3 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ اس شعبے میں اپنی چار ہم مرتبہ فرموں میں سے تیسری بڑی کمپنی ہے۔ 1984 میں قائم کیا گیاادارہ ہائیڈرو کاربن کا کاروبار کرتا ہے۔ماری نے 35 ارب روپے کی مجموعی فروخت اور 31 ارب روپے کی خالص فروخت کی۔ کمپنی نے 12 ارب روپے کا خالص منافع کمایا۔مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبرمیںماری نے بالترتیب 32 ارب روپے اور 29 ارب روپے کی مجموعی اور خالص فروخت کی اطلاع دی۔ کمپنی کا اعلان کردہ خالص منافع 11 ارب روپے تھا۔ ماری نے اپنی مارکیٹ کیپ کا 209 بلین روپے سے 206 بلین روپے تک صرف 1.4 فیصد کمی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کو سالانہ لیپ ٹیک کانفرنس میں سعودی مارکیٹ سے مثبت جواب ملا ہے جہاں انہوں نے خدمات کی برآمد سے متعلق اعلی سعودی کمپنیوں کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے اور ان کا اشتراک کیا۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 18 معروف آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں اور 10 اسٹارٹ اپس نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ شراکت میں میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کی ایک بڑی مارکیٹ بننے جا رہا ہے جو پاکستانی نوجوانوں کے لیے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو اپنے کاروبار اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے ملک سے باہر آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کو تلاش کرنے اور پیشکش کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار اور لیس ہونا چاہیے۔بزنس ٹو بزنس کنیکٹ ایونٹ میں سعودی کمپنیوں کے متعدد نمائندوں نے شرکت کی، جہاں مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔"انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سرمایہ کاروں کے لیے پرجوش امکانات اور مواقع رکھتا ہے۔ وژن 2030 کے ایک حصے کے طور پر، مملکت میں وسیع پیمانے پر اقتصادی اصلاحات کی گئی ہیں، جو نئے کاروباری مواقع پیدا کر رہی ہیں، سعودی عرب کے اہم سٹریٹجک اثاثوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، اور اقتصادی ترقی اور تنوع کو آگے بڑھا رہی ہیں۔
زوہیب نے کہا کہ چار پاکستانی کمپنیوں نے سعودی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں اور کئی دیگر کمپنیاں بات چیت کر رہی ہیں جس سے مزید معاہدوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے رکن جنید امام نے بتایا کہ B2B ایونٹ پاکستانی آئی ٹی مارکیٹ کی برانڈنگ میں بڑا کردار ادا کرے گا۔"فی الحال، دنیا پاکستان کی آئی ٹی صلاحیت کے بارے میں نہیں جانتی ہے۔ آئی ٹی کے تعاون سے ہونے والے ایونٹس پاکستانی ٹیلنٹ کی مارکیٹنگ کے لیے مثالی پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔حال ہی میں پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی سسٹمز نے اپنا علاقائی ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا ہے جو سسٹمز عربیہ کے نام سے کام کر رہا ہے۔ اسے ٹیلی کمیونیکیشن، بینکنگ اور سرکاری شعبوں میں بڑے انٹرپرائز کلائنٹس سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جو مختلف کاروباری کارروائیوں میں تبدیلی کو بڑھانے کے لیے توسیع پذیر سافٹ ویئر حل اور منظم خدمات فراہم کرتی ہے۔سال 2022 کے دوران 1,638 نئی آئی ٹی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ وزارت آئی ٹی کے فنڈز سے شروع کیے گئے نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 20 تربیتی مراکز قائم کیے گئے۔ تقریبا 8,647 گریجویٹس کو عالمی آئی ٹی کورسز میں تربیت دی گئی، اور ان طلبا نے تربیت کے بعد فری لانسنگ کے ذریعے 23 ملین ڈالر کما کر ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالا۔ یہ مراکز جون 2023 تک مزید 7000 گریجویٹس کی تربیت مکمل کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں کیلسائٹ کے وافر ذخائر موجود ہیں، جنہیں محنت سے کمائے گئے زرمبادلہ کی قیمت پر متعدد صنعتی استعمال کے لیے اس اہم کاربونیٹ معدنیات کی پروسیس شدہ شکل کی درآمد کو روکنے کے لیے مقامی پروسیسنگ کی ضرورت ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، ایک مناسب طریقے سے تیار کردہ ویلیو چین کان کنی سے لے کر آخری صارفین تک کان کنی کے شعبے کی سماجی اقتصادی قدر کو بہتر بنانے میں تعاون کرے گی۔گلوبل مائننگ کمپنی اسلام آباد کے پرنسپل جیو سائنٹسٹ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جنرل منیجر جیالوجی محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک کے ساتھ کیلسائٹ کی موجودگی، چٹان کی تشکیل اور اہمیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک کاربونیٹ منرل ہے، یہ خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تلچھٹ کی چٹانوں میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ یہ کمپیکٹ، لیملر اور دانے دار شکلوں میں ہو سکتا ہے اور اس کے وسیع صنعتی استعمال ہوتے ہیں، انہوں نے کہاکہ کیلسائٹ کا استعمال براہ راست یا متعدد صنعتی مقاصد میں ایک جزو کے طور پر کیا جاتا ہے۔ یہ تعمیراتی مجموعی اور فلر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، مارٹر سے بانڈ اینٹوں کو بنانے، کنکریٹ کے بلاکس کی تیاری، ٹائل بنانے، اعلی معیار کے کھرچنے والے کاغذ اور پتھر کی تیاری کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
پینٹ کی صنعت میں، یہ ایک روغن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ،زراعت میں، اس کا استعمال مٹی کے معیار اور غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ فارما انڈسٹری میں، یہ ایک اینٹاسڈ، کیلشیم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ سیمنٹ، سیرامکس اور نمونے بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایک قیمتی پتھر کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔خام کیلسائٹ کی مارکیٹ کا حجم 2020 میں 10.5 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2028 تک 16.48 بلین ہونے کا امکان ہے۔کیلسائٹ کی ایک اور نایاب شکل جس کا نام کیریبین کیلسائٹ ہے، صرف پاکستان میں پایا جاتا ہے، جو 2019 میں دریافت ہوا تھا۔ یہ نیلے رنگ کی کیلسائٹ اور سفید اور بھوری رنگت کی اراگونائٹ کی باریک تہہ کی وجہ سے منفرد ہے۔پاکستان کو اس کاربونیٹ معدنیات کی نیم یا مکمل میکانائزڈ کان کنی کے لیے ایک مناسب فریم ورک کی ضرورت ہے جس سے ضائع ہونے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہو جائیں گے۔ پاکستان اسے مختلف ویلیو ایڈڈ شکلوں یا مصنوعات میں برآمد کر کے شاندار زرمبادلہ کما سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دی ہیگ (شِنہوا) ہالینڈ میں چین کے سفیر تان جیان نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی سکیورٹی گورننس کو بہت اہمیت دی ہے۔
تان نے یہ بیان ہالینڈ کی حکومت کے زیر اہتمام ملٹری ڈومین سربراہی اجلاس میں ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے ایک اعلیٰ سطح سیشن کے دوران دیا۔
چینی وفد کے سربراہ تان نے کہا کہ چین نے گزشتہ برسوں کے دوران قانونی، فوجی، تکنیکی اور اخلاقی پہلوؤں پر متعلقہ تحقیق کو فروغ دیا ہے اور مصنوعی ذہانت سے متعلق سکیورٹی گورننس کو بہتر بنایا ہے۔
اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کی فوجی ایپلی کیشنز کو ضابطے میں لانے اور مصنوعی ذہانت کی اخلاقی گورننس کو مستحکم بنانے کے بارے میں اقوام متحدہ کو دو پوزیشن پیپرز جمع کرائے ہیں۔
چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے فوجی استعمال سے بنی نوع انسان کی مشترکہ سلامتی اور بہبود کا تعلق ہے جس کی وجہ سے تمام ملکوں کے مشترکہ جواب کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین "مصنوعی ذہانت بھلائی کے لئے" کے تصور کو برقرار رکھتا ہے اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے مکمل فوجی فائدہ اور بالادستی حاصل کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔
کیج فشنگ کو پاکستان میں مقبول بنانے کی ضرورت ہے۔ اس طرز عمل کو مقبول بنانے سے نہ صرف ملک کی برآمدات کی سطح میں بہتری آئے گی اور ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ ملک کو شاندار زرمبادلہ کمانے میں بھی مدد ملے گی۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، میرین فشریز، لسبیلہ، بلوچستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد ندیم نے کہاکہ پاکستان میں کیج فشنگ کو بڑے پیمانے پر متعارف کرانا ضروری ہے۔ تباہ کن یا غیر قانونی ماہی گیری نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں عام ہے۔ بہت سی وجوہات کی بنا پر سمندری کیچ آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے، پنجرے میں ماہی گیری کو مقبول بنانا ضروری ہے ۔پنجرے سمندر، میٹھے پانی، ڈیم وغیرہ میں لگائے جاسکتے ہیں۔ مچھلیوں کو ایک مقررہ جگہ تک محدود کرکے پیداوار کو بڑھانا اور بڑی مقدار کو پالنا بہت بہتر ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ کسی بھی کمی کی وجہ سے مچھلیوں کی اموات یا کمی کے امکانات کو محدود کر دیا جائے، انہوں نے کہاکہ لاروے سے لے کر انگلیوں تک اور مارکیٹ کے قابل سائز تک، مچھلی کے لیے مختلف جالیوں کے پنجرے استعمال کیے جاتے ہیں۔
عام طور پر، تین قسم کے پنجرے استعمال کیے جاتے ہیں - پنجرے میں مچھلی کی دیکھ بھال اور کھانا کھلانا بھی آسان ہے۔ انہیں پنجروں میں کھلایا جا سکتا ہے لیکن انہیں قدرتی خوراک بھی ملتی ہے کسی بھی مخصوص ماحول کی نسلیں اسی جگہ پر قائم پنجرے میں پنپتی ہیں۔پاکستان میں کیج فشنگ کی اہمیت اور مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سندھ کے وزیر لائیو سٹاک اور فشریز عبدالباری پتافی نے بتایاکہ سندھ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد روزی کمانے کے لیے مچھلی پکڑنے کے کاروبار سے منسلک ہے۔ وہ نہ صرف پانی سے اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں بلکہ ملک میں معاشی سائیکل کو بھی متحرک رکھتے ہیں۔کیج فشنگ صوبے میں ایک معروف رواج نہیں ہے لیکن اسے فروغ دینا ضروری ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مچھلی، جھینگے، لابسٹر اور کیکڑے جیسی مختلف اقسام کو اگانے کی جگہ تک محدود رکھا جا سکتا ہے۔ اس طرح کاشتکار بڑی تعداد میں مچھلیوں کو پال سکتے ہیں اور ان کی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں جس کے لیے انہیں عام طور پر طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ اگر لوگ اس کلچر کو ڈیموں، جھیلوں اور سمندری پٹی میں شروع کریں تو اس سے نہ صرف مارکیٹ کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔پتافی نے کہا کہ سندھ حکومت اس شعبے کو بہتر بنانے کے لیے سبسڈی اور مفت تربیت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ماہی گیروں کی کمیونٹی کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کیج فشنگ کلچر کو مقبول بنانا بھی ہمارے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ فشریز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر میر اللہ داد تالپور نے کہاکہ پنجروں کو کھڑا کرکے مچھلی کاشت کرنا پائیدار ماہی گیری کے طریقوں کا ایک اہم حصہ ہے۔
یہ سنبھالنا آسان ہے اور کم خوراک کے ساتھ پیداوار میں اضافہ کا ذریعہ ہے۔ سمندری پٹی کے علاوہ سندھ میں، کینجھر جھیل ماہی گیری کے پنجرے رکھنے کے لیے مثالی ہے۔ دنیا بھر میں، یہ ایک باقاعدہ مشق ہے، لیکن پاکستان میں اسے ابھی بھی تعارف اور آگاہی کی ضرورت ہے۔ کیج کلچر ایک اچھی کاشتکاری ہے اور حکومت اور نجی اداروں دونوں کو اس پر باہمی طور پر کام کرنا چاہیے۔ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ مچھلی کو مارکیٹ کرنے کے لیے اس محفوظ طریقے کو اپنایا جائے۔ اس سے ہماری معیشت اور برآمدات کو بہتر بنانے اور ملک کی اپنی خوراک کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان میں ماہی گیری کے کاروبار سے تقریبا 600,000 افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہیں۔ روزی کمانے کے لیے وہ صرف اس شعبے پر انحصار کرتے ہیں۔ کیج ماہی گیری ایک پائیدار پہلو ہے اور اس کی مقبولیت کے لیے لوگوں کو تربیت دینا ضروری ہے۔ چونکہ دنیا میں سمندری غذا کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان بھی مچھلی کی پیداوار بڑھا کر بین الاقوامی منڈی میں اپنا جائز حصہ حاصل کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یونانی وزیر خارجہ نیکوس دندیاس نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ہر ممکنہ تعاون کرے گا،تھیسالونیکی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران نیکوس دندیاس نے کہا کہ انسانی مصائب حد سے تجاوز کر چکے ہیں، یونان اپنی تاریخی و سماجی اخلاقی اقداروں کے تحت ایک بہتر مستقبل کی تعمیر ممکن بنا سکتا ہے،دندیاس نے کہا کہ یونان یورپی یونین کا رکن ہونے کے ناطے ترکیہ کی مدد کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے ،ہمارا ملک اس مشکل وقت میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے نقصانات کا ازالہ کرنے میں مدد کرے گا،یاد رہے کہ چھ فروری کو ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلوں سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جسے عصر حاضر کی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران نے القاعدہ رہنما سیف العدل کے ایران میں ہونے کے امریکی دعوں کو مستردکر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے دعوی کے رد عمل میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ القاعدہ رہنما سیف العدل کے ایران میں ہونے کا امریکی دعوی غلط ہے، القاعدہ رہنما کے بارے میں خبریں ایران سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے،امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور داعش کے تخلیق کارخود دنیا میں دہشتگردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں،یاد رہے کہ امریکی محکہ خارجہ نے کہا تھا کہ ایران میں مقیم مصری نژاد سیف العدل کو القاعدہ کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی حکومت نے 58ممالک کیعازمینِ حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی،سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق عازمین کی آمد کو آسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کروایا گیا ہے، یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے ای پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ہے، ان ممالک کے عازمین کو درخواست دینے، ٹکٹ اور ای پیمنٹ سمیت دیگرسہولتیں میسر ہوں گی، پلیٹ فارم سے فرانس، جرمنی، امریکا، برطانیہ، اٹلی، برازیل، اسپین، کینیڈا، نیدرلینڈز، بیلجیئم، آسٹریا، آسٹریلیا، بلغاریہ، ارجنٹائن، یونان، جارجیا، سوئٹزرلینڈ، قبرص اور ڈنمارک سمیت دیگر ممالک کے عازمین فائدہ اٹھا سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر روکنے سے متعلق سلامتی کونسل کی مجوزہ قرارداد کو غیر موثر قرار دے دیا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد دو ریاستی حل کے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے مددگار نہیں،غیر ملکی میڈیاکے مطابق قرارداد کے مسودہ میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر فوری اور مکمل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کی قریبی سمجھی جانے والی ساتھی عمارت کی 16ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق مرینا ینکینا (Marina Yankina)روسی وزارت دفاع کے مالی معاونت کے شعبے سے وابستہ تھیں،رپورٹس کے مطابق 58سالہ مرینا ینکینا کی لاش سینٹ پیٹرزبرگ کے علاقے میں رہائشی کمپلیکس کے فرش پر پڑی تھی جس کو ایک راہگیر نے شناخت کیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق مرینا ینکینا کو یوکرین جنگ کے لیے فنڈنگ کی کوششوں کو بڑھانے والی شخصیات سمجھا جاتا تھا، عمارت سے ملنے والی چیزوں سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ مرینا ینکینا کے شوہر کی ملکیت ہے اور وہ وہاں رہائش پذیر نہیں تھیں، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران چند دن کے وقفے سے یہ دوسری اعلی شخصیت کی موت ہے،اس سے قبل میجر جنرل ولادیمیر ماکاروف نے خودکشی کرلی تھی جنہیں حال ہی میں روسی صدر نے برطرف کردیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کی ریاست ہریانہ میں 2مسلمانوں کو مبینہ طور پر گاڑی سمیت زندہ جلادیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق لاش ملنے کے واقعے کے اگلے دن 5ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق مرنے والے ناصر کی عمر 25اور جنید 35سال کا تھا جنہیں راجستھان سے اغوا کیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افراد کو بدھ کو اغوا کیا گیا اور اگلے روز جلی ہوئی گاڑی سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں،بھارتی پولیس کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ اس واقعے میں گائے کی حفاظت کرنے والے انتہاپسند تو شامل نہیں کیونکہ جنید پر گائے کی اسمگلنگ کے 5مقدمات درج تھے جبکہ ناصر کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق مونو مانیسر، لوکیش سنگھیا، رنکو سینی، انیل اور سری کانت پر مسلمان افراد کے اغوا کا الزام لگایا گیا ہے،پانچوں ملزمان انتہا پسند مذہبی تنظیم کے کارکن ہیں جو گائے کے محافظ ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں سرکاری ملازمتوں کے امتحان میں نقل پر عمرقید کی سزا کا قانون منظور کرلیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں سرکاری ملازمتوں کے امتحانات میں آن لائن یا آف لائن نقل، دھوکہ دہی یا پرچہ آئوٹ کرنے پر مجرم کو عمر قید اور اس کام میں ملوث تنظیموں کو 10کروڑ روپے جرمانے تک کی سزا دی جاسکے گی،قانون کو ابتدا میں آرڈیننس کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ اس قانون کے مطابق اگر کوئی امتحان دینے والا شخص کسی مسابقتی امتحان (آن لائن یا آف لائن)میں دھوکہ دہی کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے یا دوسرے امیدوار کو دھوکہ دینے میں مدد دیتا ہے یا غیر منصفانہ طریقوں میں ملوث ہوتا ہے تو اسے کم از کم تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے تک کی سزا دی جائے گی،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں امتحان دینے والے کو مزید نو ماہ قید بھگتنا ہوگا۔ اگر یہ حرکت دوسری بار ہوئی تو مجرم کو کم از کم 10سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے مزید 30ماہ قید بھگتنا ہو گی،گجرات میں پیپر لیک ہونے کی وجہ سے 2014سے لے کر اب تک اسکول ٹیچرز اور جونیئر کلرکوں کی بھرتی کم از کم نو بار منسوخ کی گئی ہیں۔ دیگر بھارتی ریاستوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ میں نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کامعاملہ شدت اختیار کرگیا، یکم مارچ سے اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کردیا گیا،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ شدت اختیار کررہاہے، نرسوں کی یونین نے یکم مارچ سے 48گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے،رائل کالج آف نرسنگ کے مطابق ہڑتال سے نرسنگ کے تمام شعبے متاثر ہوں گے، ہڑتال میں پہلی بار ایمرجنسی، آئی سی یو اور کینسر یونٹس کی نرسیں بھی شامل ہیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل کالج آف نرسنگ کا حکومت پر مذاکرات میں حصہ نہ لینے کا الزام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں گھر والوں سے چوری ساحل پر ویلنٹائنز ڈے منانے گئے لڑکا لڑکی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق 26سالہ سپریا ڈوبے نامی لڑکی اور 27سالہ وبھو شرما نامی لڑکے کا تعلق ریاست اترپردیش سے تھا، دونوں ویلنٹائنز ڈے منانے کے لیے بھارت کے معروف ساحلی سیاحتی شہر گووا گئے تھے،ساحل پر سپریا غلطی سے گہرے پانی میں چلی گئی جہاں سمندر کی لہریں اسے اپنے ساتھ بہا لے گئیں، سپریا کو ڈوبتے دیکھ کر وبھو نے اسے بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی اور وہ بھی لہروں کی نذر ہو گیا،دونوں کے گھر والوں کو یہی علم تھا کہ وہ ممبئی اور بنگلور میں ہیں جبکہ وہ 14فروری کو گووا میں موجود تھے جہاں ان کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا،پولیس کے مطابق سپریا کی لاش اگلی صبح 7بجے ملی جبکہ وبھو کی لاش اس سے کچھ فاصلے پرہی اگلی دوپہر کو ملی۔پولیس کے مطابق سپریا اور وبھو باہم رشتہ دار بھی تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے میں اپنے ملک کی سرزمین کا کوئی بھی حصہ چھوڑنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یوکرینی صدر نے کہا کہ آج ہماری بقا ہمارا اتحاد ہے اور مجھے یقین ہے کہ یوکرین اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ہمارا ملک اقتصادی طور پر اور اپنی اقدار کے ذریعے یورپ کی طرف بڑھ رہا ہے، ہم نے اس راستے کا انتخاب کیا ہے، ہم سکیورٹی کی ضمانت چاہتے ہیں، کوئی بھی علاقائی سمجھوتہ ہمیں بطور ریاست کمزور کر دے گا،صدر زیلنسکی نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ کسی بھی طرح کے سمجھوتے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی میں ہر روز لاکھوں سمجھوتے ہوتے ہیں ، لیکن پیوٹن کے ساتھ نہیں کیونکہ اس پر کوئی بھروسہ نہیں ہے،بیلاروس کے رہنما الیگزینڈر لوکاشینکو کی طرف سے دی گئی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں کہا کہ مجھے امید ہے کہ بیلاروس جنگ میں شامل نہیں ہوگا، اگر ایسا ہوا تو ہم لڑیں گے ، روس کو بیلاروس کو دوبارہ حملے کے لیے سٹیجنگ پوسٹ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی ہوگی،انہوں نے کہا کہ مغرب کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ہتھیار اور دبا جنگ بندی کا ذریعہ بن سکتے ہیں اور امن قائم ہونے کا بھی امکان ہے کیونکہ ہتھیار ہی وہ زبان ہے جو روس سمجھتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ بیلاروس صرف یوکرین کی طرف سے حملے کی صورت میں جنگ میں شامل ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین کے فوجی بیلاروس کی عوام کو مارنے کے لئے ملک میں داخل ہوئے تو صرف اسی صورت میں ہی ہم روس کے ساتھ مل کر یوکرین کے خلاف جنگ کر سکتے ہیں۔ اگر انہوں نے بیلاروس پر حملہ کیا تو اس کا جواب نہایت سخت ہو گا اور جنگ کا رنگ ڈھنگ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا،لوکا شینکو نے کہا کہ یہ صورتحال صرف یوکرین کے معاملے میں ہی نہیں دیگر ہمسایہ ممالک کے لئے بھی اسی طرح قبول کی جائے گی،منسک سمجھوتے کا مقصد یوکرینی فوج کو جنگ کے لئے تیار کرنا ہے، یوکرین انتظامیہ نے خود جنگ کو ہوا دی ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت درپیش تناو کا ذمہ دار مغرب ہے کیونکہ مغرب نہیں چاہتا کہ یوکرین میں امن کے لئے مذاکرات کئے جائیں،صدر الیگزینڈ لوکا شینکو کا کہنا تھا کہ امریکہ بھی یورپ کو من چاہی شکل میں استعمال کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ اور شام میں 6 فروری کی صبح آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار کے قریب پہنچ گئی ، ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے ٹیلی میراتھن نشریات میں مختلف ٹی وی چینلز نے چند گھنٹوں میں 6ارب ڈالر سے زائد کی امداد جمع کر لی جبکہ ،اقوام متحدہ نے بھی ترکیہ کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کی اپیل کی ہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالر سے ترکیہ کے 52لاکھ افراد کو تین ماہ کیلئے انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے گی،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ضرورتیں بہت زیادہ ہیں اور لوگ تکلیف میں ہیں مزید وقت ضائع نہیں کیا جا سکتا، میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور اس دور کی سب سے بڑی قدرتی آفات میں سے ایک کیلئے فنڈ فراہم کرے،اقوام متحدہ شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھی تقریبا 40کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کر چکا ہے ۔،دوسری جانب زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں امدادی کارکن سرد موسم کے باوجود ملبے میں زندگی کے آثار تلاش کررہے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کے حوالے سے امیدیں دم توڑ رہی ہیں،اس سے قبل اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50ہزار سے بڑھ سکتی ہیں ،اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور شام میں کم از کم 9 لاکھ افراد کو فوری طور پر کھانے کی ضرورت ہے جبکہ صرف شام میں 5.3ملین تک لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں،ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنیوالے 7اعشاریہ 8شدت کے زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 42ہزار تک پہنچ چکی ہے ، زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 23فروری کو پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ تین رکنی بینچ کے ارکان میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے،کیس سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے پاکستان پہنچ گئے، سیکرٹری خارجہ اسد مجید نے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر سے ملاقات کی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا، سیکرٹری خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک کے واشنگٹن اجلاس پر بھی اطمینان کا اظہار کیا،ملاقات کے دوران سیکرٹری خارجہ اسد مجید نے کہا کہ تواتر کے ساتھ دو طرفہ دورے پاک امریکا تعلقات کی مثبت سمت کے عکاس ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہے، امریکا پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے ساتھ یکجہتی اور سپورٹ کا اظہار کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی طور پر کرپٹ ٹولے کی ناک سے لکیریں نکلوا دیں، ناکوں چنے بھی چبوائیں گے، ٹویٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تر نوالہ، کارکنان کو ممی ڈیڈی سمجھنے والے بڑی بھول کا شکار ہیں ، عوام چور اچکوں اور لٹیروں کو مسترد کر چکے ہیں ، عمران خان کو پاکستان کا اور اپنا مستقبل اور امید سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کی اطلاع پر لوگ حفاظتی حصار کیلئے رات کا کوئی پہر دیکھے بغیر پہنچ جاتے ہیں، بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین نے پیغام دے دیا ہے کہ ہماری لاشوں سے گزر کر عمران خان تک پہنچنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی )کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالاباغ میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پرحملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور بیس منٹ تک دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہے جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اورٹی ٹی پی کے سٹیکرز برآمد ہوئے ہیں،ترجمان کا مذید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا،نیب لاہور کی جانب سے مونس الہی کو 20فروری کے روز طلب کیا گیا ہے، نیب لاہور کی جانب سے مونس الہی کو سابق وزیراعلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب لاہور میں مواصلات و تعمیرات میں تبادلوں اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ہائی ویز ڈویژن کے ٹینڈرز میں بھی کک بیک حاصل کیے جاتے رہے، مونس الہی سے کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھکرمیں گیس کے دھماکے میں مکان کی چھت نیچے آگئی جس میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ دربار سردار بخش کے قریب پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث کچن میں گیس بھر گئی تھی جس کے بعد ماچس جلاتے ہی دھماکا ہوا،ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مکان کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوا اور میاں بیوی سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صادق آبادکے علاقے دا ئووالا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوں کا تعلق عمرانی گینگ سے ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکو دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی میں مطلوب تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان بار کونسل نے مبینہ آڈیو لیک پر چیف جسٹس پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا،پاکستان بار کونسل نے اعلامیے میں کہا ہے چیف جسٹس پاکستان وائرل آڈیو کے حوالے سے جانچ پڑتال اور تحقیقات کرائیں، ایسا تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ ججز کسی سیاسی جماعت کو فائدہ دے رہے ہیں یا ان کے ترجمان ہیں، ججز کو کسی سیاسی معاملے پر ریمارکس سے اجتناب برتنا چاہیے،اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلی عدلیہ کے تشخص کے حوالے سے شدید تشویش ہے، اعلی عدلیہ کے ججز کا کنڈکٹ غیر جانب دارانہ ہونا چاہے، ایسے تاثر سے عوام میں عدلیہ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کے ساتھ عدلیہ کے تشخص کو نقصان ہوگا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ججز کو کسی آئینی عہدے کا تمسخر اڑانے والے ریمارکس سے اجتناب برتنا چاہیے، اگر یہ آڈیو جعلی ہے تو اس کو تیار اور وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اگر یہ آڈیو اصلی ہو تو آرٹیکل 209کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 90دن میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا،عدالتِ عظمی میں درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے دائر کی تھی، نجی ٹی وی کے مطابق شعیب شاہین نے استدعا کی کہ ہم نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، ہماری درخواست کو سنا جائے،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ کی درخواست ہمارے سامنے نہیں ہے، انتخابات کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ وہ کیس سماعت کے لیے مقرر کریں یا نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جب کہ حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی،وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت احتساب عدالت نمبر 9کے جج قمر الزماں نے کی، جس میں عدالت نے عبوری ضمانت میں یکم مارچ تک توسیع کردی۔ عدالت نے شریک ملزم سید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں بھی یکم مارچ تک توسیع کر دی،نیب کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، مگر ان کے پرانے وارنٹ گرفتاری ابھی منسوخ نہیں ہوئے۔کیس میں ان کے بطور بے نامی دار کردار کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں۔ تفتیش کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے جائزہ رپورٹ جلد مرتب کرنے کا حکم دے دیا،واضح رہے کہ ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی نے احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،دریں اثنا احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی،عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر دفاع اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو،خود چوہا گھر چھپ گیا ہے، ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ورکروں کو آوازیں دے رہا ہے زمان پارک پہنچو مجھے بچائو، عدالت کو کہتا ہے میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں حاضر نہیں ہوسکتا،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھی 2دن قید ہوتے ہیں تو ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر روتے ہیں، یہ نوازشریف ہی تھا جو بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمینتحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست کردی،چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کیلئے پراسیکیوٹر جنرل سے درخواست کی،عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ مقدمے کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات مضحکہ خیز ہیں، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات سپریم کورٹ کے 7رکنی بینچ کے فیصلے کی توہین ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشتگردی کا قانون سیاسی مخالفین کو دبانے اور سیاسی مفادات کیلئے استعمال ہورہا ہے جو تباہ کن ہے، ان حربوں سے حکومت کی دہشتگردی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے لہذا مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کی جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکی میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے دوران خود کش بمبار نیک رحمن محسود عرف نیکرو ہلاک ہو گیا،خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا تھا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوا،ہلاک دہشت گرد نیک رحمن محسود عرف نیکرو افغانستان کے صوبے لوگر سے پاکستان آیا تھا،دہشت گرد نیک رحمن محسود عرف نیکرو ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللہ عرف لالہ اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا،ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا،سیکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمتِ عملی اور پشتون عوام کی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 978کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 978کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 37 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.74فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس (ر)ملک محمد قیوم انتقال کر گئے،جسٹس (ر)ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے، اہلخانہ کے مطابق جسٹس(ر)ملک قیوم کی نماز جنازہ جوہر ٹائون لاہور میں ادا کی جائے گی،جسٹس(ر)ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے،اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا جس کی نقول چیف الیکشن کمشنر اور گورنر پنجاب کو بھی بجھوائی گئی ہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد میں نے گورنر پنجاب کو 90روز کی آئینی مدت کے دوران انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ کے تعین کی نشاندہی کی، الیکشن کمیشن نے بھی گورنر پنجاب سے انتخابات کی تاریخ کے تعین کا تقاضا کیا جس پر گورنر پنجاب نے جوابی خط میں موقف اختیار کیا کہ اسمبلی ان کے دستخطوں سے تحلیل نہیں ہوئی اس لیے آئینی طور وہ انتخابات کی تاریخ دینے کے پابند نہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کے تعین کے احکامات صادر کیے، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر گورنر اور الیکشن کمیشن کے مابین ناقابل جواز تاخیر کا مظاہرہ کیا گیا، آئینی فرائض کی انجام دہی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکامی آئین سے صریح انحراف ہے، آئین سے انحراف کی راہ روکنے کیلئے سربراہِ ریاست کی فوری مداخلت ناگزیر ہے،سپیکر نے اپنے خط میں کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کا آرٹیکل 57(1) آپ کو انتخابات کے انعقاد کے آئینی تقاضے کی انجام دہی کے اختیارات سونپتا ہے لہذا آپ آئین سے مزید انحراف کی راہ روکنے کیلئے فوری طور پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا آرڈر معطل کردیا،سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں لاہور پولیس کے سابق چیف غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا آرڈر معطل کیا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے کا معاملہ سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ کے سامنے زیر التوا ہے، نگران حکومت پنجاب کی جانب سے تقرر و تبادلے کا معاملہ 5 رکنی لارجر بینچ کو بھیج رہے ہیں،واضح رہے کہ 5نومبر کو وفاقی حکومت نے گورنر ہائوس پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دھاوا بولنے کے بعد اس وقت کے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کردیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی