چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے چھوجنگ میں بی شی شی پھولوں کے اپنے کھیت سے لائیو اسٹریمنگ شو کر رہی ہے۔(شِنہوا)
اسپیس ایکس فالکن9 راکٹ کینیڈی سپیس سنٹرسے ناسا کے اسپیس ایکس عملہ بردار-5 مشن کو خلائی اسٹیشن کے لیے لے کر روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)
لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ادارہ ناسا 26 فروری کوبین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس ) کے لیے اسپیس ایکس عملہ بردار مشن-6 لانچ کرے گا۔
ناسا کے مطابق،عملہ بردار مشن-6 کو 26 فروری کو مشرقی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 7 منٹ پر فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ کمپلیکس 39اے سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ ناسا کا یہ مشن خلائی اسٹیشن پراسپیس ایکس کے ساتھ عملہ بردارچھٹا گردشی مشن اور ڈریگن خلائی جہاز کی عملہ بردار ساتویں پرواز ہوگی ۔ اسپیس ایکس عملہ بردار مشن-6 ناسا کے خلابازوں اسٹیفن بوون اور وارن "وڈی" ہوبرگ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی اور روسکوسموس کے خلاباز آندرے فیڈیایف کو خلا میں لے کر جائے گا۔
سری لنکاکےصدررانیل وکرما سنگھے ( بائیں سے پہلے) سری جے وردنے پورہ کوٹے میں پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔(شِنہوا)
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کےصدر رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سری لنکا کو مارچ تک 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈ کی منظوری مل جائے گی۔
بدھ کوکولمبو میں ایک نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ سری لنکا کی معیشت اب مستحکم ہو رہی ہے اور وہ جلد ہی قرضوں کی تنظیم نو کا عمل شروع کر سکے گی۔
وکرما سنگھے نے مزید کہا کہ قرض کی تنظیم نو کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے 2022 میں ایک توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ابتدائی معاہدہ کیا ہے۔
سری لنکا نے اپریل 2022 میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی معطل کر دی اور بیل آؤٹ پیکج کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت شروع کی تھی۔
چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے چھوجنگ میں بی شی شی پھولوں کے اپنے کھیت سے لائیو اسٹریمنگ شو کر رہی ہے۔(شِنہوا)
چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے چھوجنگ میں بی شی شی پھولوں کے اپنے کھیت سے اکٹھے کئے جانے والے پھول دکھارہی ہے۔(شِنہوا)
چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے کن منگ میں بی شی شی دونان فلاور ما رکیٹ سے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے تازہ پھول متعارف کرارہی ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے بیجنگ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم لی نے کہا کہ چین اور ایران دونوں قدیم تہذیبوں کے وارث اور ان کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی طویل تاریخ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ان کا ملک دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح پر پہنچانے، عالمی امن کو برقرار رکھنے، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایران کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کے تعلقات جاری رکھنے کو تیار ہے۔ لی نے کہا کہ چین عملی تعاون کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے چین ایران جامع تعاون منصوبے پر عمل درآمد، معیشت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، مصنوعات کی برآمدات کو باہمی طور پر بڑھانے اورلوگوں کے روزگارکو بہتر بنانے، عملے کے تبادلوں میں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی عوامی رائے کی بنیاد کو مستحکم کرنے کے لیے سازگاراور باہمی مفاد کے منصوبوں پر عمل درآمد کوفروغ دینے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران رئیسی نے ایران اور چین کی دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےماحولیاتی بحران کو سطح سمندر میں اضافے کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ زہریلی گیسوں کےاخراج کوکم کرنے اورموسمیاتی انصاف کو یقینی بنانے کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کرے۔
سطح سمندر میں اضافے کے بین الاقوامی امن اور سلامتی پر اثرات کے موضوع پر سلامتی کونسل میں ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ کہ سطح سمندر میں اضافہ نہ صرف اپنے آپ میں ایک خطرہ ہے بلکہ سمندری سطح میں اضافے سے زندگیوں کو خطرہ ہےجس سے پانی، خوراک اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی خطرے میں پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھارے پانی کی سطح بڑھنے سے زراعت، ماہی گیری اور سیاحت جیسی اہم صنعتوں میں روزگار سمیت ساری معیشتوں کو تباہ کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتا ہے یا تباہ کر سکتا ہے اور بڑھتے ہوئے سمندر ممالک کے وجود کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
فائل فوٹو، چین ، شمالی تیان جن میں تیان جن ریل ٹرانزٹ لائن 8 کے ایک زیرتعمیر سیکشن پر ایک مزدور کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)
تیان جن (شِںہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں 36 مینوفیکچرنگ منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں جس پر مجموعی طور پر 66.8 ارب یوآن (تقریباً 9.8 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
تیان جن انڈسٹری اینڈ ا نفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کے ڈائریکٹر ین جی ہوئی نے کہا ہے کہ ان منصوبوں میں توانائی کے 5 نئے منصوبے، ا نفارمیشن ٹیکنالوجی کے 9 منصوبے اور 6 ہائی اینڈ آلات کے منصوبے شامل ہیں جن پر بالترتیب 19.5 ارب یوآن، 17.4 ارب یوآن اور 8.3 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
ین نے کہا کہ 2023 کے آغاز سے تیان جن نے 80.5 ارب یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 160 منصوبے شروع کئے جس سے تیان جن میں مینوفیکچرنگ صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو نئی جہت ملی ہے۔
ووہان(شِنہوا) چین ریلوے سروے اور تعمیرکے کاموں میں انتہائی درست پوزیشننگ سروس فراہم کرنے کے لیے بے ڈو سیٹلائٹ پر مبنی اگمینٹیشن سسٹم (بی ڈی ایس بی اے ایس) کا استعمال کرے گا۔
چائنہ ریلوے سی یوان سروے اینڈ ڈیزائن گروپ کے مطابق وسطی صوبہ ہوبے میں ووفینگ-این شی ریلوے سیکشن کے ساتھ چار سیٹلائٹ پرمبنی اور سطح زمین کی بنیاد پر 12 مشاہداتی اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
کمپنی کے مطابق، یہ پہلی بار ہے کہ بی ڈی ایس بی اے ایس کو انٹیلی جینٹ ریلوے سروے کے شعبےمیں استعمال کیا جائے گا۔ صارفین وائرلیس نیٹ ورک یا سیٹلائٹ ٹو ارتھ کمیونیکیشن کے ذریعے متعلقہ سگنلز حاصل کرنے کے بعد ریئل ٹائم سینٹی میٹر لیول پوزیشننگ سروس تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ زیمبیا کے قرضوں کے مسئلہ کے حل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ زیمبیا کے دوست ملک کی حیثیت سے چین قرضوں کے معاملے پر زیمبیا کے خدشات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے۔
زیمبیا کی حکومت نے گزشتہ روز مغربی میڈیا کی اس رپورٹ کی تردید کی تھی کہ وہ چین کی جانب سے عالمی بینک اور دیگر کثیر جہتی قرض دہندگان سے اس کےقرضوں کی تنظیم نو کے عمل میں شامل ہونے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتی ۔
زیمبیا کے وزیر خزانہ و قومی منصوبہ بندی ستمبیکو موسوکوتوانی نے کہا کہ، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے برعکس ان کا ملک چین اور عالمی بینک کے درمیان کسی بھی تجویز کو مسترد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ کی ہیڈ لائن ان کے تبصرے یا ملک کے موقف کی درست عکاسی نہیں کرتی۔ فنانشل ٹائمز نے اس رپورٹ کے تازہ ترین ورژن میں اپنی غلط بیانی کو درست کیا ہے۔
افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان کے دارالحکومت مہترلام کے ایک مقامی ہسپتال میں ایک زخمی افغان بچہ زیر علاج ہے۔(شِنہوا)
قلعہِ نو(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں ماضی کی جنگوں سے بچا ہوا مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان صدیق اللہ صدیقی نے بدھ کو بتایاکہ منگل کی شام ابکمری ضلع کے علاقےجارہہ میں بچوں کومارٹرکاگولہ ملاجس سے وہ کھیلنے لگے اور اسی اثناء میں گولہ اچانک پھٹ گیا جس سے دو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
اسی طرح کے ایک حادثے میں گزشتہ ہفتے مشرقی صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں دو بچے جاں بحق ہوئے تھےجبکہ گزشتہ ماہ صوبہ قندھار کے ضلع ڈنڈ میں ایک اور دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اوردو زخمی ہوئے تھے۔
جنگ زدہ افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں کی جنگوں اور خانہ جنگی سے بچ جانے والے بغیر پھٹنے والے بموں کے دھماکوں کی وجہ سے ہر سال درجنوں افراد جاں بحق اور معذور ہو جاتے ہیں جن میں زیادہ تر بچے متاثر ہوتے ہیں۔
چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن کے ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کی آمدورفت کا منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال 7 جنوری کوشروع ہونے والے موسم بہارتہوار کا سفری رش بدھ کو ختم ہوگیا ،جس کے ساتھ ہی عام مسافروں کی آمدورفت بدستور بحال ہو رہی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 40 دن کے سفری رش کے دوران، ریل، ہائی وے، آبی راستوں اور ہوائی ذرائع آمدورفت سے کیے گئے سفری دوروں کی تعداد1ارب 50کروڑ سے زیادہ رہی۔
ملک میں ریلوے مسافروں کا بہاؤ بحال ہورہا ہے ،اعداد و شمار کے مطابق یکم فروری سے، روزانہ اوسطاً 90لاکھ سے زیادہ سفری دورے کیے گئے اور ریلوے مسافروں کی نقل و حمل 2019 کے سفری رش کی اس مدت کے اعداد و شمار کے 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مختصر اور درمیانے فاصلے کے سفر کے لیے پہلی پسند رہنے والا سڑک کا سفر اس سال کے سفری رش کے دوران بھی انتہائی پسندیدہ رہا۔
بیجنگ(شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے امریکہ کی جانب سے بغیر پائلٹ کے چینی ہوائی جہاز مار گرائے جانے کو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طریقوں کی روح کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے بدھ کو امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بغیر پائلٹ کے چینی ہوائی جہاز کو میزائلوں سے مار گرائے جانے سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ چینی حکومت متعدد بار وضاحت کرچکی ہے کہ یہ ایک بغیر پائلٹ کے غیر عسکری ہوائی جہاز تھا جسے موسمیات اور دیگر تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ۔ موسمیاتی عوامل کی وجہ سے ہوائی جہاز اپنے طے شدہ راستے سے بہت دور ہٹ گیا تھا ۔
ژانگ نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع بھی کہہ چکا ہے کہ فضائی جہاز زمین پر موجود اہلکاروں کے لیے فوجی یا ذاتی خطرہ نہیں تھا اس کے باوجود امریکہ نے جہاز کو مار گرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا - یہ ایک واضح حد سے زیادہ ردعمل ہے جس میں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طریقوں کی روح کی خلاف ورزی کی گئی۔
چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے چھوجنگ میں بی شی شی (پہلی دائیں) اور خاندان کے ارکان پیکنگ سے قبل پھولوں کے اپنے کھیت سے تازہ پھول منتقل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے چھوجنگ میں بی شی شی پھولوں کے اپنے کھیت میں لائیو اسٹریمنگ شو کررہی ہے۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی میں شی آن بین الاقوامی بندرگاہ دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)
شی آن(شِنہوا)2022 میں چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 2فیصد بڑھ کر4کھرب 83ارب53کروڑ یوآن (تقریباً 70ارب 92 کروڑامریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
صوبائی دارالحکومت شی آن کے محکمہ کسٹم کے مطابق اس کی برآمدات 17.8 فیصد اضافے سے کل301 ارب 13 کروڑ یوآن رہی جبکہ درآمدات 16.4 فیصد کم ہو کر 182 ارب40 کروڑ یوآن رہیں۔
شانشی کی بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک سے تجارت 41 فیصد بڑھ کر 112ارب 89 کروڑیوآن ہو گئی جو صوبے کی کل غیر ملکی تجارت کا 23.3 فیصد بنتی ہے۔
علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی ) کے دیگر اراکین کے ساتھ اس کی تجارت 1.2 فیصد بڑھ کر 190 ارب 28 کروڑ یوآن یا مجموعی تجارت کا 39.4 فیصد ہو گئی۔
اسلام آ با د (شِنہوا) وزیر برا ئے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پا کستانی حکام گھنٹوں طویل بجلی کی بندش کے خا تمے کا سہرا چین پا کستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دیتے ہیں۔اس کی مدد سے توانا ئی بحران پر قا بو پا نے میں مدد ملی ہے۔
وزارت کی جا نب سے جا ری کردہ بیان کے مطا بق ابو ظہبی میں منعقد ہو نے والی "مئو ثر جوہری اور تابکاری ریگولیٹری نظام: تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول میں مستقبل کی تیاری" کے مو ضوع پر کا نفر نس کے دوران کو یت کے عہد یداروں کے ساتھ ملا قات میں حکام نے سی پیک کی جا نب سے سر ما یہ کا روں کے لئے پیش کر دہ مواقع پر بھی گفتگو کی۔
کا نفر نس میں پا کستان کی نما ئندگی کر نے والے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملا قات میں پا کستانی مصنوعات کے لئے کو یتی ما رکیٹ میں ر سائی اور مزدوروں کے لئے مواقع بارے گفتگو کی۔
کو یت کے وزیر خزانہ عبدالوہاب الرشید نے ملا قات میں کہا کہ دونوں مما لک کے ما بین معاشی تعاون کو وسیع کر نے کے لئے بہترین مواقع ہیں۔
انہوں نے گفتگو میں زیر بحث آ نے والی تجا ویز پر عملدر آ مد کے لئے مز ید ملا قا توں کا مشورہ بھی دیا ۔
بیان کے مطا بق یہ امید کی جا رہی ہے کہ دونوں ما رکیٹس کی جا نب سے پیش کردہ مواقع کی بدو لت اس ملا قات سے پاک۔کویت تعلقات کے دا ئرہ کا ر کو فرو غ دینے میں مدد ملے گی ۔
اسلام آباد، پاکستانی بیجوں کی چینی خلائی اسٹیشن سے واپسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال خطاب کررہے ہیں۔(شِںہوا)
اسلام آباد (شِںہوا) پاکستانی 16 سالہ طالبہ آسیہ اسماعیل کے ذہن میں اس وقت بہت سے سوالات تھے جب انہیں علم ہوا کہ چینی خلاباز پاکستانی بیج کو خلائی افزائش کے لئے چین کے خلائی اسٹیشن لے جائیں گے۔
اسماعیل نے شِنہوا کو بتایا کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن نے مختلف اسکولوں کے طالب علموں سے کہا تھا کہ وہ خلابازوں کو خطوط لکھیں جو ہمارے بیج خلا میں لیکر جارہے ہیں جس سے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لانے میں مدد ملے گی ۔ میرے پاس بہت سے سوالات تھے جس میں سب سے اہم تخفیف غربت میں ان کا کردار تھا۔
چین نے پاکستان کے 7 ہربل بیجوں کو خلائی افزائش کے لیے چینی خلائی اسٹیشن لے جانے میں مدد کی اور انہیں کائنات کی تابکاری اور مائیکرو گریویٹی سے روشناس کرایا تاکہ ان کے جینز تبدیل کئے جاسکیں ۔ اس ضمن میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن نے طالب علموں سے کہا کہ وہ سائنس میں دلچسپی بڑھانے کے لیے چینی خلابازوں کو خط لکھیں۔
نوجوان لڑکی نے بیجوں کی خلائی افزائش اور چینی خلائی اسٹیشن بارے ایک ماہ تحقیق کے بعد خط لکھا۔
اس خط کا انتخاب خلابازوں کے لئے فاؤنڈیشن کو موصول شدہ تمام خطوط میں سے کیا گیا۔
شِںہوا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل نے کہا کہ ایک نوجوان کے طور پر وہ آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا شدہ خوراک کے تحفظ میں مشکلات کے سبب اپنے مستقبل بارے خوفزدہ ہیں ۔ لہذا انہوں نے خلاباز سے پوچھا کہ "کیا خلائی بیج دنیا سے غربت اور بھوک کا خاتمہ کریں گے۔ کیونکہ پاکستان جیسے ممالک کو اس وقت معاشی اور ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے اور اس سے بھوک، غربت اور تنگ دستی کا خدشہ ہے؟"
اسماعیل کو ان کے تمام سوالات کے جوابات بیجوں کی کامیاب واپسی کے موقع پر منعقدہ حالیہ تقریب میں ملے جس میں ایک چینی خلاباز نے انہیں چینی خلائی اسٹیشن اور غذائی تحفظ میں مشکلات سے نمٹنے کے لئے چینی بیجوں کی اہمیت بارے بتایا۔
تقریب میں چلائی گئی ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو میں خلا باز نے اسماعیل کو بتایا کہ تبدیل شدہ بیجوں کو نئی اقسام کی افزائش کے لیے جانچا جاسکتا ہے جو خشک سالی اور پانی بھرنے کے خلاف مزاحمت کرتی ہیں۔ چین طویل عرصے کی کوششوں سے اب ایک ایسی گندم تیارکرنے کے قابل ہوچکا ہے جس سے گھنے پودے، زیادہ بالیاں اور اعلیٰ پیداوار ہوگی۔
انہوں نے 16 سالہ اور دیگر نوجوان طالب علموں سے کہا کہ وہ سخت محنت کریں اور خود کو تعلیم کے لئے وقف کریں اور مستقبل میں چین۔ پاکستان تعاون میں اپنا کردار ادا کریں۔
اسماعیل کی فزکس کی استانی ثمینہ سعید نے شِںہوا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستانی طالبہ کی چینی خلاباز کے ساتھ گفتگو دیگر طالب علموں کو سائنس اور پاک۔ چین دوستی بارے گہرائی سے مطالعہ کرنے کی ترغیب دے گی۔
یہ بیج 5 جون 2022 کو شین ژو-14 خلائی جہاز سے خلا میں بھیجے گئے تھے اور 6 ماہ بعد گزشتہ برس 4 دسمبر کو شین ژو-14 کے خلابازعملے کے ساتھ زمین پر واپس آگئے۔
جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی سائنس کی پروفیسر عطیۃ الوہاب نے کہا کہ ان کے ادارے نے حکومت سے سفارش کی تھی کہ ہربل بیج خلا میں بھیجے جائیں۔
انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ ہم نے کچھ اناج خلا میں بھیجا اور اتنی ہی مقدار اپنی لیبارٹری میں رکھی۔ اب ان کی واپسی پر ہم ان کا باریک بینی سے مشاہدہ کریں گے۔ اپنی لیبارٹری میں ان کی آزمائش ہوگی۔ اس کے بعد بیج کی دونوں اقسام کو الگ الگ بویا جائے گا تاکہ موازنہ کرکے حتمی نتائج جانچ سکیں۔
فائل فوٹو، ترکی ، جنوبی صوبہ ہاتے کے شہر انتاکیہ میں اسٹیڈیم کے باہر عارضی کیمپ میں چین کی تلاش اور امدادی ٹیم کے ارکان آلہ چیک کررہے ہیں۔(شِںہوا)
ہانگ کانگ (شِںہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں تقریباً 3 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز (تقریباً 38 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز) مالیت کا سامان بھیجے گی۔
لی نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے قبل ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے ہنگامی سامان کی ایک کھیپ اکٹھی کی ہے جس میں خیمے، کپڑے، کمبل، ادویات اور طبی سامان شامل ہیں جو ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے شہریوں کا عطیہ کردہ 100 ٹن سے زائد سامان پیر کی شام ترکی پہنچادیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے 59 ارکان پر مشتمل ایک تلاش اور امدادی ٹیم بھیجی ہے جس میں سکیورٹی، فائر سروسز، امیگریشن اور صحت جیسے مختلف محکموں کے اہلکار شامل ہیں۔
لی نے کہا کہ وہ ترکی میں تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مدد پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی امدادی ٹیم کو سراہتے ہیں جس نے 4 افراد کو بحفاظت زندہ نکالا تھا۔
چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے قومی نمائش اور کنونشن مرکز میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں لوگ مصنوعی ذہانت خصوصی نمائشی علاقے میں وی آر گیم سیٹ کی آزمائش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
گوانگ ژو (شِںہوا) چین کی گیمنگ صنعت کو 2022 کے دوران فروخت سے مجموعی طور پر 265.8 ارب یوآن (تقریباً 39 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔
چین میں 2022 کی گیمنگ صنعت کی رپورٹ چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں منعقدہ چائنہ آڈیو ۔ویڈیو اور ڈیجیٹل پبلشنگ ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس میں جاری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق چین میں 2022 کے دوران 66 کروڑ 40 لاکھ گیم کھیلنے والے لوگ تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین کی گیم صنعت کی تکنیکی کامیابیوں کو طبی علاج اور کھیلوں جیسے شعبوں میں شامل کیا گیا ہے اور اس میں سائنسی اور تکنیکی اختراع نے بھی حصہ ڈالا ہے۔
چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانگ شو نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں چین کے اعلیٰ قانون ساز لی ژانگ شو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔
حالیہ برسوں میں چین ۔ ایران تعلقات کے بامقصد اور مستحکم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اہم اتفاق رائے کے مطابق چین نئے دور میں دونوں ممالک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مزید ترقی کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔ اس سے دونوں عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔
لی نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے اپنے بنیادی مفادات بارے امور پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنا ، داخلی امور میں عدم مداخلت سمیت بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہئے۔
انہوں نے دونوں ممالک کی مقننہ پر زور دیا کہ وہ دوستانہ تبادلے مستحکم کریں ، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے قانون سازی کی ضمانت فراہم کریں اور حکمرانی میں تجربے کا تبادلہ کریں۔
رئیسی نے ایران ۔ چین دیرینہ روایتی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے ، ایران۔ چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی جِلا بخشنے اور بین الاقوامی غیر جا نبداری اور انصاف کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں خلائی اسٹیشن لیب ماڈیول وینتیان اور لانگ مارچ-5بی وائی3 کیریئر راکٹ کے امتزاج کو لانچ کے علاقے میں منتقل کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چینی انسان بردار خلائی ایجنسی ( سی ایم ایس اے) نے بد ھ کے روز ملک کے آئندہ عملے پر مشتمل خلائی مشنز کے لئے لو گوز بارے رائے طلب کر لی۔
اس حوالے سے انسان بردار خلائی پرو گرام کے لئے لو گو پر پہلی مرتبہ رائے حاصل کی جا رہی ہے۔
سی ایم ایس اے کی جا نب سے تقر یب بارے جا ری کر دہ بیان کے مطا بق اس تقر یب کا مقصد رواں سال چین کے تین انسان بردار خلائی مشنز کے لئے لو گوز پر رائے طلب کر نا ہے۔اس میں کا ر گو کرافٹ تیان ژو۔6 اور عملہ بردار خلا ئی جہاز شین ژو۔16 اور شین ژو۔17 کی لا نچنگ شامل ہے۔
2003 میں شین ژو۔5 انسان بردار خلائی پرواز کے بعد سے ملک کے ہر انسان بردار مشنز کے لئے ایک ہی لو گو ڈیزائن کیا گیا ۔
اس میں خاص طو ر پر ملک کے خلائی اسٹیشن کے تعمیراتی مر حلے کے دوران 12 مشن لو گوز شا مل ہیں۔
بیان کے مطا بق اس مر تبہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام بارے تمام پر جوش لو گوں کے لئے در خواستیں دینے کا عمل کھلا ہے جو کہ 6 ما رچ تک جا ری رہے گا۔
البا نیہ، البا نیہ میں چینی سفیر ژو ڈنگ (با ئیں) اور البا نیہ کی وزیر سیا حت اور ما حو لیات میریلا کمبا رو با ہمی سیا حتی تعاون کے با رے مفا ہمتی یاد داشت کی دستاویزات دکھا رہے ہیں۔(شِنہوا)
تِرا نہ (شِنہوا) چین اور البا نیہ نے با ہمی سیا حتی تعاون کے با رے میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔
البا نیہ میں چینی سفیر ژو ڈنگ اور البا نیہ کی وزیر سیا حت اور ما حو لیات میریلا کمبا رو نے دستاویزات پر دستخط کئے۔
ژو نے کہا کہ مقاہمتی یاد داشت پر دستخط گزشتہ ما ہ طے پا نے والے با ہمی ویزہ استثنیٰ کے بعد دونوں مما لک کے مابین ٹھوس تعاون کی تازہ ترین کا میابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں دستاویزات پر دستخط سے سیا حتی تعاون کے امکا نات کو فرو غ ملے گا اور چین اور البا نیہ کے مابین عوام کے عوام سے تعلقات میں اضا فہ ہو گا۔
ژو نے کہا انہیں امید ہے کہ چینی اور البا نوی سیا حتی ادارےتعاون کو مضبوط کر نے کے لئے اس مو قع سے فا ئدہ اٹھا ئیں گے۔
اس کے تحت مز ید منفرد سیا حتی روٹس پیش کر تے ہو ئے مز ید چینی سیا حوں کو البا نیہ کا دورہ کروا یا جا ئے گا جبکہ اسی طر ح مز ید البا نوی شہری چین جا سکیں گے۔
کمبارو نے کہا کہ البا نیہ میں سیا حتی صنعت مر کزی صنعتوں میں سے ایک ہے جس نے تیزی سے بحا لی کی ہے۔گزشتہ سال 70 لا کھ سیا حوں نے البا نیہ کی سیا حت کی جو کہ نوول کرونا وائرس عالمی وبا سے قبل کی سطح سے بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ البا نیہ مز ید چینی سیا حوں کو خوش آ مدید کہنے کا منتظر ہے۔
چین، دارالحکومت بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین اور ایران کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی بامعنی گفتگو میں وسیع اور اہم اتفاق رائے پیدا ہوا ہے اور اہم اسٹریٹجک رہنمائی فرا ہم ہوئی جس سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو تقویت ملی ہے۔
بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین عملی تعاون کو گہرا کرنے، عوامی سطح پر تبادلے مضبوط بنانے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے تازہ ترین اتفاق رائے پر عمل درآمد اور چین ۔ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر نئی پیشرفت کے لئے ایران کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو بنیادی مفادات بارے امور پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنا ، بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا، خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی شفافیت و انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے۔
امیرعبداللھیان نے کہا کہ ایران ، چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد اور جامع تعاون منصوبے سے مزید نتائج حاصل کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
امیرعبداللھیان نے ایران کے جوہری معاملے پر مشترکہ جامع لائحہ عمل پر عملدرآمد دوبارہ شروع کرنے بارے مذاکرات میں تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا اور چین کے تعمیری کردار کو سراہا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ایران کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ میں اس کی حمایت کرتا ہے ، چھن نے کہا کہ چین ایرانی جوہری معاملے کے سیاسی اور سفارتی تصفیے کے فروغ کی کوشش جاری رکھے گا اور دیگر متعلقہ فریقوں پر زور دے گا کہ وہ اس ضمن میں فعال کوششیں کریں۔
چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ مذاکرات سے قبل ان کے لئے خیرمقدمی تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے۔
چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ بات چیت سے قبل ان کے لئے خیرمقدمی تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِںہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ بات چیت سے قبل ان کے لئے خیرمقدمی تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِںہوا)
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کی جاری کردہ تصویر میں آربیٹر اور مریخ کی گروپ تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں ملک کے گہری خلائی مشاہدہ ریڈار کی تنصیب کے دوسرے مرحلے کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ اسے "چائنہ کمپاؤنڈ آئی" کا نام دیا گیا ہے۔
بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق یہ 300 مو (20 ہیکٹرز) پر پھیلا ہوگا ۔ نئے مرحلے میں 25 ہائی ریزولوشن ریڈارز نصب کئے جائیں گے جن میں سے ہر ایک کا قطر 30 میٹرز ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ 2025 میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
چائنہ کمپاؤنڈ آئی کی سہولت سیارچوں، چاند اور زمین جیسے سیاروں سمیت اعلیٰ ریزولوشن کے ساتھ خلائی اشیاء کا گہرائی سے مشاہدہ کرنے اور تصاویر بنانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ اس سے ملک زمین کے قریبی سیارچوں سے دفاعی کام لینے اور سیاروں پر سائنسی تحقیق کے قابل ہوسکے گا۔
اس کی تعمیر 3 مرحلوں پر مشتمل ہے جس کا پہلا مرحلہ 16 میٹر قطر کے 4 ریڈارز پر مشتمل ہے یہ مرحلہ گزشتہ دسمبر میں مکمل ہوچکا ہے ۔ تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد اس سہولت میں نصب شدہ ریڈارز کی تعداد 100 سے زائد ہوجائے گی۔
انڈونیشیا ، وسطی جاوا کے ضلع سوکوہارجو میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک خاتون پولیس افسر ایک ڈرائیور کو پھول پیش کررہی ہے۔ (شِںہوا)
جکارتہ (شِںہوا) انڈونیشیا کے وسطی جاوا میں پولیس اہلکاروں نے ڈرائیوروں اور موٹرسائیکل سواروں میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر روڈ سیفٹی مہم کے تحت گلاب تقسیم کئے۔
انڈونیشیا ، وسطی جاوا کے ضلع سوکوہارجو میں ویلنٹائن ڈے کے مو قع پر ایک شخص نے پولیس افسران کی طرف سے دیا گیا گلاب تھام رکھا ہے۔(شِںہوا)
انڈونیشیا ، وسطی جاوا کے ضلع سوکوہارجو میں ویلنٹائن ڈے کے مو قع پر ایک بچی نے پولیس افسران کی طرف سے دی گئی چاکلیٹ اور گلاب تھام رکھا ہے۔(شِںہوا)
انڈونیشیا ، وسطی جاوا کے ضلع سوکوہارجو میں ویلنٹائن ڈے کے مو قع پرخواتین پولیس افسران نےگلاب تھام رکھے ہیں۔(شِںہوا)
ایف آئی اے نے بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے قدیر احمد نامی ایجنٹ کو لاہورسے گرفتار کیا ۔ایجنٹ نے مختلف شکایت کنندگان سے بیرون ملک ہالینڈ ملازمت کے غرض سے پیسے بٹورے۔ایجنٹ 82لاکھ روپے سے زائد پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر گمشدہ اشیاء مسافروں کو واپس کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق زیورات، نقدی، قیمتی گھڑیاں وغیرہ سمیت دیگر سامان مسافروں کے حوالے کیا گیا۔ لاہور ائرپورٹ پر مسافر کو اس کی اشیاء واپس کی گئیں جس میں سونے کی چوڑی (مالابار گولڈ اور ڈائمنڈز)، سونے کی ایک چین/لاکیٹ، برانڈڈ کلائی کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی چیزیں تھیں۔ یہ مسافر لاہور ائرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے اپنا بیگ ٹرالی میں چھوڑ گیا تھا ۔ اسلام اباد ائرپورٹ پر ایک افغان شہری اپنا بیگ بھول گیا جس میں 2500امریکی ڈالر یا ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم تھی، یہ مسافر اسلام آباد سے دوحہ جاتے ہوئے بین الاقوامی روانگی میں ایف آئی اے/امیگریشن کانٹر پر اپنا بیگ بھول گیا تھا،سی سی ٹی وی فوٹیج سے تصدیق کے بعد بیگ مسافر کے بھیجے ہوئے نمائندے کے حوالے کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں اور کم عمر افراد میں تمباکو نوشی،ای سگریٹ،منشیات کی روک تھام کے لئے دائر درخواست پر سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ میں جسٹس عاصم حفیظ نے شیزہ قریشی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، تعلیمی داروں میں سگریٹ کی جگہ اب ای (الیکٹرک)سگریٹ استعمال کیا جا رہا ہے،ای سیگریٹ، ویپس، ذائقہ دار نکوٹین،ایچ ٹی پی ایس اور تمباکو نوشی کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جاتا ہے، تعلیمی اداروں، کمر عمر افراد کے خلاف تمباکو نوشی آرڈیننس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔ استدعا ہے کہ عدالت کم عمر فراد کو ای سیگریٹ، ویپس سمیت دیگر نشہ آور آلات کی فروخت پر پابندی لگانے کا حکم دے، عدالت تعلیمی اداروں میں منشیات،تمباکو نوشی روکنے کے لیے سخت اقدامات کا حکم دے، عدالت سگریٹ نوشی سے متعلق موجودہ قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرے ۔عدالت نے سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت دیگر کی منی لانڈرنگ کے مقدمے سے اخراج کے لئے دائر درخواست پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ میں جسٹس شہرام سرور نے تحریم الٰہی اور دیگر کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں درج مقدمہ کو چیلنج کر رکھا ہے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے، یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی ہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنیاد درج کیا گیا جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کی جانب سے درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کیس کی سماعت 28فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی قیدیوں کوہتھکڑیاں لگانے اور منہ کو کالے کپڑے سے ڈھانپنے کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت ،حکومت پنجاب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز عدالت عالیہ میں جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور شہباز گل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دوران گرفتاری تشدد اور تضحیک قومی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔مرنڈا رائٹس پرعمل درآمد کے لئے قانون بن گیا مگر عمل درآمد نہیں ہورہا۔فواد چوہدری نے کہا کہ قوانین موجود ہیں مگر ان پرکوئی عمل درآمد نہیں ہورہا، جب میں اور شہباز گل کتاب لکھیں گے تو سب کچھ درج کریں گے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مرنڈا رائٹس آئین کے تحت آرٹیکل دس کے اطلاق کا معاملہ ہے، فوجداری قانون کو آئینی زاویے سے دیکھنا ہوگا۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت نے پہلے ہی اس طرح کے آٹھ فیصلے کئے ہیں ۔ عدالت نے وفاقی حکومت ،حکومت پنجاب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے سید عاشق حسین کرمانی کو یوتھ کوآرڈینیٹر پنجاب مقرر کر دیا ۔ عاشق حسین کرمانی چیف آرگنائزر مریم نواز کی معاونت کیا کریں گے ۔ انکی تقرری کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ سید عاشق حسین کرمانی اوکاڑہ سے سابقہ رکن قومی اسمبلی ہیں جنہوں نے دو روز قبل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں مریم نواز سے ملاقات بھی کی تھی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ انتخابات کرانے کیلئے کسی اور ادارے سے اپیل نہیں کریں گے،آئین کا دفاع آئینی اداروں نے کرنا ہے ، یہ عدلیہ نے اور صدر پاکستان نے کرنا ہے ، پاکستان کے عوام نے کرنا ہے ،ادھراُدھر کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے ،اب نظریہ ضرورت کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے ،وفاق ، پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں پی ڈی ایم کی حکومتیں ہیں ہم اس کے باوجود انتخابات مانگ رہے ہیں،الیکشن کمیشن ایک سیاسی فریق ہے ہم اس کے باوجود انتخابات مانگ رہے ہیں،صدر پاکستان سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے ہیں اورآئین کا دفاع کرنا ان کی ذمہ داری ہے ، اگر گورنر اور الیکشن کمیشن تاریخ نہیں دیتے تو صدر کو تاریخ دینے کے لئے فیصلہ کرنا ہوگا ، گورنر پنجاب کے خلاف کارروائی کے لئے صدر مملکت کو خط لکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب عندلیب عباسی ، محمد مدنی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اسد عمر نے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن سے کوئی معافی نہیں مانگی اور میں وکلاء سے کہا ہے کہ جمع کرائے گئے جواب میں اگر کوئی اس طرح کا ابہام پیدا ہو رہا ہے تو اسے واپس لے کر ترمیم شدہ جواب جمع کرایا جائے ۔حنیف عباسی کیس میں عدالت واضح کہہ چکی ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے ، توہین عدالت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے پاس ہے ، اگر الیکشن کمیشن عدالت ہے بھی تواسے توہین عدالت کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے ۔
انہوںنے کہا کہ رجیم چینچ آپریشن اور سازش کے ذریعے ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا گیا اس کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا ، ان کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے معاشی حالات خراب سے خراب تر ہوتے گئے ۔ مفتاح اسماعیل ایک فیصلہ کرتے تھے اور اسحاق ڈار باہر بیٹھ کر ان کی ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کرتے تھے اوریہ ریکارڈ پر ہے۔ اسحاق ڈار آ گئے تو انہوں نے کہا کہ میرا آئی ایم ایف سے بات کرنے کا تجربہ ہے میں ، مفتاح اسماعیل ٹھیک بات نہیں کر رہا تھا ، میں آئی ایم ایف کو جانتا ہوں میں سب ٹھیک کرا دوں گازبردست معاہدہ کریں گے ، مفتاح اسماعیل تو شرائط ماننے جارہا تھا لیکن میں نہیں مانوں گا ۔انہوں نے کہاکہ کریڈٹ ریٹنگ نکالنے والی ایجنسی یہ بتاتی ہیں کہ کسی ملک کے پاس کتنی صلاحیت ہے کہ وہ بیرونی قرضے واپس کر سکے گی لیکن آج کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ گرانی شروع کر دی ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان کے پاس بیرونی قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کم ہونا شروع ہو گئی ۔ جب اسحاق ڈار کو بتایا گیا تو انہوںنے کہا کہ انہیں غلط فہمی ہوئی ہے اورکہا کہ میں اپنی زبان میں بات کروں گا۔فنچ دنیا کی تیسری بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ہے جس نے پاکستان کی قرضہ واپس کرنے کی صلاحیت کو دو سٹیپ نیچے گرایا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ امپورٹڈ حکومت خود فیصلہ نہیں کر پائی اور آئی ایم ایف سے بات کرنے میں تاخیر کی تاخیر کی ۔ حالانکہ یہ ہمیں کہتے تھے کہ ہم نے دیر سے معاہدہ کیا تھا۔عمران خان کی بات میں سچائی تھی اوردنیا عمران خان کی بات مانتی تھی ، ہمیںدو ارب ڈالر متحدہ عرب امارات سے ملے ،تین ارب ڈالر سعودی عرب نے دئیے اور تین ارب ڈالر کی کریڈٹ فنانس کی سہولت ملی ،تین ارب ڈالر چین سے ملا ، ہمارے دور میں کوئی بڑا بحران پیدا نہیں ہوا ،آج ڈالر سو روپیہ تک گر گیا ہے ، ہمارے دور میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہی جو آج چونتیس فیصد پر پہنچی ہوئی ہے ۔ معاملات ہمارے کنٹرول میں تھے اس لئے ہم آئی ایم ایف سے مضبوط بنیادوں پر مذاکرات کر رہے تھے اورآخر کار معاہدہ ہوگا اور پاکستان میں کوئی بحران نظر نہیں آیا ۔ موجودہ حکمران ٹولے نے شدید بحران پیدا کیا اورپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر اس سطح پر ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئے ۔ہزاروں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہونا شروع ہو گئے ۔ یہ سب کرنے کے باوجود آج ان کو بڑی جلدی ہے کہ عوام پر ٹیکسز کا مزید بوجھ لادھ دیا جائے ۔یہ صدر کے پاس آئے کہ اور آرڈیننس پیش کر دیں کیونکہ یہ عوام سے بھاگ رہے ہیں تحریک انصاف سے بھاگ رہے ہیں ، یہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اپنے ممبران قومی اسمبلی کے سامنے جانے کو تیار نہیں ۔آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ جب منی بل پیش کریں گے نئے ٹیکس لگائے جارہے ہوں تو اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جاتا ہے اس کے ساتھ سینیٹ میں بھیجا جائے گا اور وہاں کم از کم پندرہ روز بحث ہو گی اور اس کی سفارشات کو دیکھنے کے بعد قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہو سکتی ہے اور فیصلہ ہو سکتا ہے
،انہوںنے سارے پروسیجر کو پس پشت ڈالتے ہوئے سیدھا آرڈیننس لے کر آگئے ۔ان کی کوشش تھی کہ عوام جسے انہوں نے پہلے ہی تاریخی مہنگائی پر ڈبویا ہوا ہے صدارتی آرڈیننس کے کرا کے اس کا الزام تحریک انصاف کو دے لیں گے کہ صدر کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ۔صدر عارف علوی کا تحریک انصاف سے تعلق ہے لیکن اس وقت وہ ایک آئینی عہدے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر انہوںنے کی غلط فیصلے انہوںنے کئے اور اب ان کی کوشش ہے کہ آئینی طریق کار سے فرار حاصل کرکے آرڈیننس کے ذریعے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا جائے ۔ صدر مملکت نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا ہے اور ان کو ایڈوائس دی ہے کہ اسے اسمبلی کے اندر پیش کریں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے اندر جو سازش کے تحت حکومت بدلی گئی وہ بے نقاب ہو گئی ،پاکستان کے عوام ان کے کے خلاف کھڑ ے ہو گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے آئین میں رہتے ہوئے اپنی اسمبلیاں تحلیل کیں ۔ آج اس بات کو کئی روز گزر چکے ہیں لیکن صدر کی جانب سے تاریخ نہیں دی گئی جس سے سیدھا سیدھا آئین سے انحراف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ وزارت خزانہ ہر مہینے وفاقی حکومت کے ایک ہزار ارب روپے کے اخراجات کے پیسے دیتی ہے پورے سال یہ بارہ ہزار ارب روپے اخراجات اٹھاتی ہے ، اخراجات اٹھانے کے لئے تو بارہ ہزار ارب روپے ہیں لیکن الیکشن کرانے کے لئے ساٹھ ارب روپے نہیں ہے ۔یہ فیصلہ کر بیٹھے ہیں کیونکہ یہ عمران خان کا سیاسی مقابلہ نہیں کر سکتے اگر آئین بھی توڑنا پڑے توڑ دو لیکن انتخابات سے بھاگ جائو ۔
اس وقت یہ عدلیہ پر حملہ آور ہیں کیونکہ یہ ان کا یہ پرانا کام ہے ، یہ پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر چکے ہیں ،جج خریدنا ،فون پر فیصلے کرانے ان کی عادت ہے ۔ اب ان کو یہ خوف آیا ہوا ہے کہ عدلیہ ان کے ساتھ آئین توڑنے میں شریک ہونے کو تیار نہیں تو انہوںنے عدلیہ کے اوپر منظم مہم شروع کر دی ہے اوران پردبائو ڈالنے کی کوسش کی جارہی ہے۔ان شا اللہ آئین بھی بر قرار رہے گا پاکستان میں جمہوریت بھی قائم رہے گی ، اب ملک میں ایسی جمہوریت ہونے جارہی ہے جس میں فیصلہ ساز صرف اور صرف پاکستان کے عوام ہوں گے اور بند کمروں کی سازشیں مستقبل کی فیصلے نہیں کریں گی ، یہ جتنی مرضی کوششیں کرلیں انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور پہلے بھی کہا ہے کہ انہیں گھسیٹ کر بھی بیلٹ باکس کی طرف لے کر جانا پڑے تو لے کر جائیں گے ۔ اسد عمر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے جمعہ کے روز فیصلہ دیا اور اس میں واضح کہا گیا کہ فوری انتخابات کی تاریخ دی جائے ۔ عدالت کے فیصلے کو کئی روز گزرنے کے باوجود یہ فیصلے پر عمل نہیں کر رہے اورآئین ٹوٹنے کی بات ہو رہی ہے، اب تو گورنر اور الیکشن کمیشن میں مشاورت بھی مکمل ہو گئی اب کس چیز کا انتظار ہو رہا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں آپ چاہے کسی کے کہنے پر کر رہے ہیں یا خود بھی کر رہے ہیں آپ آئین سے انحراف کر کے پچھتائیں گے، یہ غلطی نہ کرنا ، لوگ کرسیوں پر بیٹھتے ہیں یہ وقت گزر جاتا ہے ، اگر آپ نے آئین سے انحراف کیا آپ نے کبھی نہ کبھی قانون کی گرفت کے اندر آنا ہے ،جمہوریت کو خطرے میںنہ ڈالیں آئین کو توڑنے کی سازش میں شریک نہ بنیں اور فوری تاریخ کا اعلان کریں ۔
انہوںنے اسحاق ڈار اور صدر مملکت کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وہ انتخابات کی تاریخ کی تجویز لے کر نہیں آئے تھے بلکہ وہ آردیننس پاس کرانے آئے تھے اور صدر نے ایڈوائس دی ہے آپ آئینی طریق کار کو فالو کریں ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث ہو اور قوم کو پتہ چلے آپ کیوں ان پر بوجھ ڈالنے جارہے ہیں ،آپ کیوں مزید مہنگائی کرنے جارہے ہیں ، کیونکہ آپ پہلے ہی تین گنا مہنگائی کر چکے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت صدر انتخابات کی تاریخ دے سکتے ہیںاور ہمیں امید ہے کہ صدر جو ملک کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر براجمان ہیں وہ آئین کی پامالی ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ۔گورنر کے خلاف اقدام کے لئے سپیکر خط لکھ رہے ہیں اور یہ صدر مملکت کی صوابدید ہے وہ اس پر کیا اقدام لیتے ہیں، صدر پاکستان سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے ہیں اورآئین کا دفاع کرنا ان کی ذمہ داری ہے ، اگر گورنر اور الیکشن کمیشن تاریخ نہیں دیتے تو صدر کو تاریخ دینے کے لئے فیصلہ کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں جان بوجھ کر بحران پیدا کرینے کی کوشش کی جارہی ہے ، انہیں عمران خان کا سامنا کرتے ہوئے سیاسی موت نظر آرہی ہے اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین توڑنے کی ضرورت بھی پڑے تو توڑ دیا جائے ، آئین ان کی نظر میں کوئی معنی نہیں رکھتا۔کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ آج پاکستان کا آئین خطرے میں ہے جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ہم ان کو کامیا ب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوںنے ہم پہلے بھی عوام کی وجہ سے اقتدار میں آئے تھے اورآئندہ بھی انہی کے ذریعے آئیں گے ، ہم کسی اور ادارے سے کوئی اپیل نہیں کریں گے،آئین کا دفاع آئینی اداروں نے کرنا ہے ، یہ عدلیہ اور نے صدر پاکستان نے کرنا ہے ، پاکستان کے عوام نے کرنا ہے ۔انہوںنے پی ڈی ایم سے بات کر بات چیت کے حوالے سے کہا کہ جو آئین توڑنے کی بات کر رہے ہیں ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں ، ان کے ساتھ بیٹھ کر آئین کے دفاع کی بات کریں ،عوام آئین کا دفاع کریں گے عدلیہ کرے گی ، آئینی ادارے کریں گے ادھراُدھر کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے ،اب نظریہ ضرورت کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔اس سوا ل کہ قومی حکومت بنانے کی بھی باتیں ہو رہی ہے کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ بتائیںقومی حکومت وہ ہوتی ہے جس کو کروڑوں پاکستانی ووٹ ڈال کر منتخب کریں یا بند کمرے میں بیٹھ کر پانچ لوگ فیصلہ کریں کس کو حکومت میں آنا وہ قومی حکومت ہوتی ہے ، بتایا جائے اس میں سے کون سی قومی حکومت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کا گھر سلامت رکھے۔انہوںنے کہا کہ وفاق ، پنجاب میں اور خیبر پختوانخواہ میں پی ڈی ایم کی حکومتیں ہیں ہم اس کے باوجود انتخابات مانگ رہے ہیں،الیکشن کمیشن ایک غیر جانبدارریاستی ادارہ نہیں بلکہ ایک سیاسی فریق ہے اس کے باوجود ہم انتخابات مانگ رہے ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ میںنے پہلے بھی گورنر کو خط لکھا تھاکہ آپ آئین و قانون کی اپنی کے مطابق مرضی تشریح نہ کریں ،قانون اور آئین پابند کرتا ہے کہ جس دن وزیر اعلیٰ نے اسمبلی تحلیل کے لئے لکھا ان کا فرض بنتا تھا نگران حکومت سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ۔ صوبے میں تو نگران حکومت کے نام پر بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنا دی گئی اس کے نگران وزیربنا دئیے گئے ، نگران حکومتیں اس طرح کام کرتی ہیں ،یہ ہر دوسرا کام کر رہی ہے لیکن وہ کام نہیں کر رہی جو آئین کے تحت اس نے کرنا ہے ۔ وفاق میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اور صوبے میں بھی مسلم لیگ (ن) ہے ، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے نگران حکومت والے الفاظ ادا نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو خط لکھ کر واضح کہا ہے کہ آئین کی مرضی کی تشریح نہ کریں اورسنجیدگی سے لیں اورتاریخ دیں ۔ ہائیکورٹ کے فیصلے میں فوری کا لفظ لکھا ہے کہ تاریخ کا اعلان کریں ۔سبطین خان نے بتایا کہ صدر مملکت کو خط لکھنے لگے ہیں کہ گورنر کے خلاف ایکشن لیں کیونکہ وہ آئین اور قانون کی پیروی نہیں کر رہے۔
میٹنگ میٹنگ کھیلنا چھور دیں اور لوگوں کو ان کا حق دیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کا گراف نیچے ہیں اس لئے حکومت کو طوالت دینا چاہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ گراف ان کا نیچے ہے اس میں عوام کو کیو ں تکلیف دے رہے ہیں، اگر تین سال ان کا گراف اوپر نہ جائے تو کیا آئین اور ایک طرف رکھ دیں گے ۔ وقت گزر جاتا ہے لیکن تاریخ لکھی جاتی ہے آج تاریخ آپ کو دیکھ رہی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی بھی بھاگتے پھر رہے ہیں ،کل آپ کا تاریخ میں نام آئے گا چاہے وہ اچھے الفاظ میں آئے یا برے الفاظ میں آئے ، ایسے الفاظ میں نہیں آنا چاہیے جس سے آپ کو خود بھی شرمندگی ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ آپ آئین و قانون کو خلاف ورزی نہیں کر سکتے اس کے اندر رہنا ہے ،ملک کی بقاء آئین میںہے ،آئین کو ایک طرف رکھ کر فیصلے درست اقدام نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجا گیا امدادی سامان، میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں دمشق پہنچ گئیں ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان اور ٹیمیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجی گئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی پروازبدھ کو بھی 6.7 ٹن خیمے لے کر اسلام آباد سے ترکیہ روانہ کی گئی، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کے فروغ کا عالمی دن(کل)17فروری جمعہ کو منایا جائے گا اقوام متحدہ نے عالمی سیاحت ک فروغ کیلئے 17فروری کو عالمی سیاحت کا دن قرار دے دیا ، ہر سال سترہ فروری کو یہ دن منایا جائے گا جس کا مقصددنیا بھر میں سیاحت اور ٹریولنگ انڈسٹری کو فروغ دینا ہے اس دن کے حوالے سے پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ اورسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گاجن میں مقررین سیاحت کے فروغ اور اہمیت کے متعلق روشنی ڈالیں گے۔واضح رہے کہ سیاحت کا عالمی دن ہر برس 27ستمبر کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے تاہم عالمی سیاحت کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے اب17فروری کو عالمی یوم سیاحت منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کا آغاز اسی برس 17فروری سے ہی ہوگا۔پاکستان بھی قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال ہے،شمالی علاقہ جات،گلگت بلتستان کے علاقوں کا دیومالائی حسن،صدیوں پرانی تہذیب کے آثار،ہڑپہ،گندھارا تہذیب،ملتان کی ثقافت اور صوفی ازم بھی سیاحوںکی دلچسپی کے مراکز ہیں لیکن حکومتی عدم دلچسپیوں،معاشی بدحالی اور دیگر عوامل کے باعث ٹور ازم انڈسٹری ابتر صورتحال کا شکار ہے جس کیلئے حکومتی توجہ اور بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیض فائونڈیشن ٹرسٹ نے 7ویں سہ روزہ بین الاقومی فیض فیسٹیول کا شیڈول جا ری کر دیا۔فیض فیسٹیول 17تا 19فروری 2023کو الحمراء آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔فیض فیسٹیول کے تین دنوں میں60سے زائد نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ فیض فیسٹیول میں پاکستان سمیت، امریکہ ،برطانیہ، انڈیا، کینیڈا و دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔اسی شام اجوکاء تھیٹر کا ڈرامہ '' انہی مائی دا سفنہ '' پیش کیا جائیگا۔نامور گلوکار شفقت امانت علی خان کی پرفارمنس ہوگی۔فیسٹیول کے دوسرے روز 30سے زائد نشستوں کا انعقا د کیا جائے گا جن میں ''ساقیا!رقص کوئی رقص صبا کی صورت''،''جنہیں ہم نے دیکھا''،''جادونامہ''،لعل بینڈ پرفارمنس''،''آج بازار میں پابجولاں چلو''،''خواب کی تتلی کے پیچھے''،''ساز کی لے تیز کرو''،''داستان گوئی''،''آج جانے کی ضد نہ کرئو''،''ہم بھی دیکھیں گے''،''سر مقتل''،''اونچی رکھیں لو''،''آج تم یاد بے حساب آئے ''،''دھرتی کی ملکائیں''،''مرے دل ، مرے مسافر''،''فیض کا فیض ''،''پڑھنے والوں کے نام ''، ''کچھ دل نے کہا : 40برس بعد ایک بیٹی کی سرگوشیاں ''،''کدھر نہ پیندیاں دساں ''،و دیگر پینل گفتگو شامل ہیں فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز 25سے زائد نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
جن میں ''سنو گپ شپ ''،''داستان گوئی ،روایت اور تاریخ ''،دعائے عشق''،The Evolution of Ghazal،Female Representation In Pakistan ،رقص مے تیز کرئو، مشاعرہ، اوپن مائیک، ڈھول کی ترنگ، سنو گپ شپ، یہاں سے شہر کو دیکھو، The Politics of Economics in Pakistan، جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے، کچھ کہتی ہے ہر راہ ہر اک راہگز سے ، زنداں نامہ، ان گنت صدیوں کے تاریک بیہمانہ طلسم،پڑھنے والوں کے نام، Speading the Joy of Urdu across the world through bilingual content،Artists and Their Mentors،مہر و وفا کے باب :فیض احمد فیض کی سوانح حیات،Be your own Protagonist:Explore Movement, Expression,and Performativity in our Theatrical Workshop،و دیگر اہم نشستیں شامل ہیں۔فیسٹیول میں ڈاکٹر عارفہ سیدہ، زہرہ نگار،جاوید اختر،عدیل ہاشمی، نوید شہزاد، سرمد سلطان کھوسٹ ،سلیمہ ہاشمی، دانش حسین، مہتاب راشدی،رخشند ہ نوید، بیلا رضا جمیل،بشارت کاظم،مشرف علی فاروقی،عائشہ جہانزیب،شہریار زیدی،ارشد محمود، خواجہ نجم،آمنہ علی، خواجہ ممتاز، ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل و نامور آرٹسٹ ذوالفقارعلی زلفی،فوزیہ وقار، ہماپرنس، یوسف ،محمد عزیز سیہل،سلمان راشد، وجاہت ملک،ڈاکٹر نجیب الدین جمال،رحمان فارس ،نیئر رباب،شیبا عالم،شہریار مرزا،نین سکھ،پروفیسر زبیر احمد، شبانہ عباس، فضل جٹ، الیاس گھمن، صغری صدف، علی عثمان قاسمی، عمارعلی جان، علی دیان حسن،سجل علی ، سمیہ ممتاز، ثانیہ سعید، سیمی راحیل، عمران عباس، فرح یاسمین شیخ،مریم حسن، عباس شافی، عرفان کھوسٹ، سلمان شاہدو دیگر مندوبین شرکت کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز ہائیکوٹ میں جسٹس جواد حسن نے عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ اظہر صاحب آپ کی درخواست اتنی جلدی لگ کیسے جاتی ہے؟آپ کو اتنی جلدی کیا ہے ،کیا آپ کو عدالتوں پر اعتماد نہیں ہے؟۔ عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر کے وکیل کہاں ہیں؟ کیا الیکشن کمیشن نے کوئی اپیل دائر کی ہے؟۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت نے اپنا کام کردیا ہے ، اب عدالت انتظار کر رہی ہے وہ کیا کر رہے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پریس ریلیز جاری کی ہے، گورنر نے تاریخ دینے سے انکار کیا ہے۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت پریس ریلیزوں کو نہیں مانتی۔ الیکشن کمیشن کے پاس اپیل کے لئے 20 روز ہیں۔ آپ انتظار کریں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گورنر نے کہا کہ ماروائے اقدام اٹھانا نہیں چاہتے، اسمبلیاں نہیں توڑیں تاریخ نہیں دے سکتا، گورنر نے کہا کہ عدالتی حکم تشریح طلب ہے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی ہدایت کے مطابق گورنر سے مشاورت کی۔بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو اب تک کی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ مریم نواز کے بیانات پر کسی ادارے کا ایکشن نظر نہیں آیا،اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہو گا کہ پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔انہوںنے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہی ہیں، اس وقت ان کے بیانات پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ہمارے خلاف چھوٹی سی بات پر نوٹس لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ حکم پر عملدرآمد نہیں کرا سکی تو عدالتیں بے وقعت ہو جائیں گی، یہ عدالت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کو اسپیس دینے کی ضرورت ہے۔اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہو گا کہ پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس حکومت نے الیکشن نہیں کروانے، الیکشن عوام کروائے گی، گورنر کہتے ہیں کہ وہ تاریخ دینے کے مجاز نہیں تو کیا اب صدر پاکستان کی طرف جائیں گے؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور میںنیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد 10تا 12مارچ ہوگا اور اس سلسلے میںچیف سیکرٹری پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،بلدیات،خزانہ، لائیو سٹاک، سپورٹس،صنعت، زراعت، اطلاعات کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنر ،سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو قومی یکجہتی اور اتحاد کا عکاس ہے، علاقائی ثقافت کے رنگوں سے مزین شو کا انعقاد 10تا 12 مارچ ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو اور پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، ترقیاتی کام شروع کرنے سے پہلے متبادل راستے کا انتظام کیا جائے۔سیکرٹری بلدیات نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کے رنگ پیش کئے جائیں گے اورمختلف روائتی کھیلوں، فلوٹس کے علاوہ صنعتی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان ترکیہ و شام سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر زلفی بخاری نے ترکیہ اور شام کے سفارتخانوں کا دورہ کرتے ہوئے خصوصی ملاقاتیں کیں، سفراء کو عمران خان کے پیغامات پہنچائے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حالیہ زلزلہ کے باعث ترکیہ اور شام کی حکومتوں اور عوام سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔بدھ کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حالیہ زلزلہ کے باعث ترکیہ اور شام کی حکومتوں اور عوام سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا،سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے ترکیہ اور شام کے سفارتخانوں کا دورہ کیا،زلفی بخاری نے ترکیہ اور شام کے سفراء سے خصوصی ملاقاتیں کیں، زلفی بخاری نے ترکیہ اور شام کے سفراء کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پیغامات پہنچائے۔ رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان ترکیہ و شام سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ قرضے کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی میں زبردست اضافہ ہو گا اور اور یہ 27 سے 35 فیصد تک جا پہنچے گی۔ بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو جائیں گی۔ عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی مگر مجبوراً اسکی حمایت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ پاکستان کے ایک طرف کھائی اور دوسری طرف کنواں ہے۔ مہنگائی دیوالیہ ہونے سے بہتر ہے کیونکہ ڈیفالٹ کی صورت میں اشیاء ناپید اور مہنگائی کئی سو فیصد بڑھ جائے گی جس کے نتیجے میں ہرطرف لوٹ مار اورمارا ماری شروع ہو جائے گی۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دوست ملکوں کی مدد کے انتظار میں آئی ایم ایف سے معاہدے میں ساڑھے پانچ ماہ سے زیادہ صرف کر دئیے ہیں تاہم اب عالمی ادارے کی شرائط پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ڈالر کو آزاد کرنے، پٹرول کے نرخ میں زبردست اضافے کے بعد گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے
جبکہ بجلی بھی مہنگی کی جا رہی ہے یہ اقدامات ملک میں ناقابل برداشت مہنگائی کا سبب بنیں گے اور اس سے ہر شعبہ بری طرح متاثرہو گا۔ اس کے بعد منی بجٹ کی باری آئے گی جو ایک سو ستر ارب کے نئے ٹیکس، جنرل سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ، سگریٹ پر فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی میں ایک سو پچاس فیصد اضافہ، اشیائے تعیش پر پچیس فیصد سیلز ٹیکس وغیرہ اسکے علاوہ ہونگے جس کے بعد ہی آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ ممکن ہوگا، اس کے بعد ہی آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے قرضے کا اجراء ہوسکے گا جس سے زر مبادلہ کے ذخائر کسی حد تک مستحکم ہو جائیں گے روپے کی قدر کچھ بہتر ہو جائے گی جبکہ دیگر زرائع سے قرضے حاصل کرنا ممکن ہو جائے گا۔ قرضوں کے حصول سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی بھی کچھ بہتر ہو جائے گی جو مسلسل کم ہو رہی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کو چائیے کہ آئی ایم ایف کے دسویں جائزے کے لئے ابھی سے کوششیں شروع کر دے تاہم معیشت کی تندرستی کے لییقرضے لینے کے ساتھ قرض اتارنے کی منصوبہ بندی بھی کی جائے جس کے لیے امپورٹ سبسی ٹیوشن، بیماراداروں کی فروخت، بجلی اور گیس کے شعبوں میں چوری کا خاتمہ ضروری ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15روپے کمی سے579روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے کمی سے386روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2روپے اضافے سے266روپے فی درجن کی سطح پر منجمد رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ کی منظوری سے قبل ہی سگریٹس پر ٹیکس دوگنا کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقامی طور پر تیار ہونے والے سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 9 ہزار روپے مالیت سے زائد کے فی ایک ہزار سگریٹس پر ڈیوٹی بڑھا کر 16ہزار 500روپے مقرر کر دی گئی اس کے علاوہ 9ہزار روپے سے کم قیمت والے فی ایک ہزار سگریٹس کے پیکٹ پر ڈیوٹی 5ہزار 50روپے مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق سگریٹس پر فکسڈ ڈیوٹی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بعض حلقوںمیںیہ سوچ پائی جاتی ہے کہ ڈالرز رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اجراء ہونا چاہیے ، موجودہ حالات کے تناظر میں یہ انتہائی مثبت سوچ ہے اس لئے وفاقی حکومت کو اس طرف بلا تاخیر پیشرفت کرنی چاہیے ، اس وقت ملک کو معاشی منشور کی ضرورت ہے لیکن بد قسمتی سے کوئی اس پر کام نہیں کر رہا اور سارا زور سیاست پر لگایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان چودھری نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے لیکن حقائق یہ ہیں کہ سرخ فیتے کی وجہ سے لوگ یہاں سرمایہ کاری سے متنفر ہو رہے ہیں اور دوسرے ممالک کا رخ کر رہے ہیں ۔ حکومت کی ہر تقریب میںسرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈ وپالیسی کے اجراء کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن حقیقت میں کچھ نہیںکیا جاتا ۔ غیر ملکی سرمایہ کار وں سے پہلے مقامی سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں اور اسے دیکھ کر غیر ملکی سرمایہ کاری بھی یہاں کا رخ کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ہماری معیشت کا ڈھانچہ اس طرح بنا یا گیا ہے کہ اسے ڈالرز سے آکسیجن ملتی ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ اس حوالے سے ایمر جنسی کی طرز پر پالیسی بنائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صنعتکاروں نے کہا ہے کہ بجلی اورگیس پر سبسڈیز ختم کرنے سے ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر مزید متاثر ہوگا ، پیداواری لاگت بڑھنے سے فیکٹریاں بند اور بے روزگار ی بڑھنے کے خدشات ہیں۔ٹیکسٹائل سے وابستہ صنتعکاروں کے مطابق ایسے وقت میں جب ملک کی برآمدات گررہی ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھیں تو حریف ممالک سے برآمدی منڈیوں میں مقابلہ ممکن نہیں ہوگا۔صنعتکاروں کے مطابق جب ساری چیزوں کے انفلیشن، بجلی کی پرائس، گیس کی پرائس اور جو سبسڈی دی ہوئی ہے ان چیزوں کو اگر واپس لے کر ایکوملیٹ کریں گے تو یہ ایک بہت بڑا چنک آنے والا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لاکھوں ہنر مند پیداواری لاگت بڑھنے کے نتیجے میں فیکٹریاں بند ہونے سے بیروزگار ہونے کے خدشات میں گھرے ہیں۔ورکروں کے مطابق جیسے جیسے بجلی مہنگی ہو رہی ہے فیکٹری کے اخراجات بڑھ رہے ہیں اور حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ڈر لگ رہا ہے ہمیں بھی کام سے نہ نکال دیں۔صنعتکاروں کے مطابق عالمی کساد بازاری اور ملک کی موجودہ مالی صورتحال نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مشکل ترین صورتحال پیدا کررکھی ہے، ایسے میں اگربجلی اور گیس پر رعایتی قیمت واپس لے لی گئی تو حالات مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے،امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں بغیر پائلٹ کا ایرانی ڈرون فوجی اڈے کی جاسوسی کی کوشش کررہا تھا جسے مار گرایا گیا ہے،سینٹ کام نے ڈرون کو تباہ کرنے کی تصویر بھی شئیر کی، اس سے قبل امریکی حکام ایران کی جانب سے یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کا دعوی بھی کرچکے ہیں، ایران نے امریکی دعوں کی تردید کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردیے،گزشتہ روز جمائما کی فلم "Whats Love Got to Do with It"کا لندن میں پریمیئر ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر سجل علی سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی،اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے شروع کردیے ہیں اور وہ اس کام میں ماہر ہیں،عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے اور وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے،دوسری جانب فلم کے پریمئیر میں شرکت کیلئے جمائما نے جلد پاکستان جانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایف آئی اے کی جانب سے پنجاب میں دہشتگرد سہولتکاروں کے خلاف سائبر پٹرولنگ بڑھاتے ہوئے سوشل میڈیاپیجز اور ویب سائٹس کی سرویلنس کا آغا ز کر دیا ، سائبر پٹرولنگ سے ہائی پروفائل کیسز ٹریس اور ممکنہ منصوبہ بندی کا علم ہوسکے گا۔بدھ کے روز ایف آئی اے کی جانب سے پنجاب میں دہشتگردسہولت کاروں کے خلاف سائبر پٹرولنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایف آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کی سرویلنس شروع کر دی گئی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے 500سائبر پٹرولنگ ویب سائٹس کا آغاز کیا گیا ہے،سائبر پٹرولنگ سافٹ ویئر سے سوشل میڈیا پر آٹو میٹک سرویلنس کا آغا زہوگا،ایک لاکھ 27ہزار131سائٹس پی ٹی اے کو رپورٹ کردی ہیں، 74ہزار 223سائٹس کو بلاک کروا دیا گیا ہے،ان اکائونٹس سے جانے والی رپورٹس ڈی کوڈ کرائی جائیں گی، سائبر پٹرولنگ سے ہائی پروفائل کیسز ٹریس اور ممکنہ منصوبہ بندی کا علم ہوسکے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کردی،جج نے ریمارکس دیے کہ میرٹ پر تو ہم اس کو تب سنتے جب ملزم حاضر ہوتا ہم وہ چیز سیٹ کریں گے جو ہمیشہ کے لیے طے ہو،میں جو ریلیف مقتدر شخصیت کو دوں گا وہی عام شخص کو دوں گا۔ اسلام آباد میں انسداددہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت بابر اعوان نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عمران خان کبھی عدالتوں سے نہیں بھاگے، عمران خان نے آنیکی کوشش کی مگر پھر تکلیف ہوگئی، وہ سفر نہیں کرسکے، عدالت کو ضمانت کافیصلہ بھی کرنا ہو تو عمران خان کی موجودگی ضروری ہے۔
بابر اعوان نے 27 فروری تک التوا کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 27 فروری تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، استدعا ہے آپ بھی 27 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع دے دیں۔ بابر اعوان کے دلیل پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ہر پولیس مقابلے میں کسی نہ کسی کوگولی لگی ہوتی ہے، کیاکل ان ملزمان کو بھی ہمیں 6,6 ماہ کا استثنی دینا ہوگا؟ میں تو کسی مقتدر شخص کو بھی وہی ریلیف دوں گا جو عام آدمی کو دے سکوں، ہم اس درخواست کا فیصلہ کردیتے ہیں آپ 27 فروری کو دوبارہ آجانا۔ جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ اگر اس کا فیصلہ ہوگیا تو پوری کابینہ کہہ رہی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہے، یوں کریں درخواست خارج کرنے کے بجائے واپس کردیں، عدالت درخواست واپس کرکے کہہ دے کہ یہ دہشت گردی کا کیس نہیں۔ عمران خان کے وکیل کی بات پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، چالان جمع ہونے سے پہلے دہشت گردی کی دفعات کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ فاضل جج کے ریمارکس پر بابر اعوان نے کہا کہ مجھے اجازت دیں میں ضمانت کی درخواست واپس لے لیتا ہوں، میں اپنے موکل سے نئی ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا۔ مقررہ عدالتی وقت تک عمران خان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی