امدادی کارکن ترکی کے جنوبی صوبے ہاتے میں زلزلہ سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

چین کی سرچ اینڈ ریسکیوٹیم کے ارکان ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ جنوبی صوبے ہاتے میں بچاؤ کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

ترکی کے جنوبی صوبے ہاتے میں ایک شخص زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارت کے قریب سے گزررہا ہے۔(شِنہوا)

چین کی سرچ اینڈ ریسکیوٹیم کے ارکان ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ جنوبی صوبے ہاتے میں ایک گراونڈ میں سامان اتارہے ہیں۔(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے سے کوویڈ-19 کی وبا شروع ہونے کے بعد پہلی بارجنوبی ایشیا کے لیے براہ راست باقاعدہ مسافر پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ چائنہ سدرن ایئرلائنزنے بدھ کو سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی اورپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے درمیان کوویڈ-19کی وجہ سے تین سال کی معطلی کے بعد اپنی معمول کی مسافر پروازیں دوبارہ شروع کیں۔ چائنہ سدرن ایئر لائنز کے سنکیانگ ذیلی ادارے کے مطابق، بدھ کو 160 سے زائد مسافر جن میں زیادہ تر بیرون ملک مقیم طلبا اور کاروباری افراد شامل تھے، نے اسلام آباد آنے اور جانے والی پروازوں میں سفر کیا۔ تجارتی مقصد کے لیے چین اور پاکستان کے درمیان باقاعدگی سے سفر کرنے والے شیانگ نامی مسافر نے کہا کہ براہ راست سروس دوبارہ شروع ہونے سے سفرکا دورانیہ بہت کم اور اسے مارکیٹ مواقع کو تیزی سے سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایئر لائن ہفتہ میں ایک باردوطرفہ پرواز چلائے گی۔
بیجنگ(شِنہوا)ایک چینی طبی ماہر نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ-19وائرس کی تبدیلیوں سے انسانی زندگی کو لاحق خطرہ کم ہو رہا ہے۔امراض کی روک تھام کے چینی ادارے کے ماہرِ وبائی امراض وو ژون یو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اموات کا تناسب 2020 میں 2.33 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 0.28 فیصد رہ گیا ہے۔وو نے کہا کہ دسمبر 2022 میں یہ شرح 0.08 فیصد تک گر گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر وائرس کی متعدی اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ مسلسل تغیر پذیر ہے لیکن اس کے مہلک اثرات کمزور پڑ گئے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے برطانیہ کے 48 گروپ کلب کے زیر اہتمام 2023 کے چینی سال نو کی تقریب "آئس بریکرز" کے لیے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔پیغام میں لی نے کہا کہ 70 سال قبل برطانوی تاجر برادری کے عقلمند افراد نے بڑی ہمت سے جمود کو توڑتے ہوئے چین اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے دروازے کھولے تھے۔ لی نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی اور علاقائی حالات پیچیدہ اور گہری تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں ،جغرافیائی سیاست، عالمی معیشت، موسمیاتی تبدیلی، خوراک اور توانائی کے تحفظ اور دیگر شعبوں کو شدید خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے اوریہ کہ جب مشکلات پیدا ہوتی ہیں تو"آئس بریکنگ" کے جذبے کو جاری رکھنا،تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنا، تضادات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے ہینڈل کرنا، لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر کرنا اور باہمی مفاد پر مبنی یکساں نتائج حاصل کرنا زیادہ اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اصلاحات اور کھلے پن کی بنیادی ریاستی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی امن کے تحفظ اور ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
ہیوسٹن(شِنہوا)امریکی ریاست ٹیکساس کے بڑے لاطینی سرحدی شہر ایل پاسو کے وال مارٹ مال میں 2019 میں میکسیکو کےآٹھ باشندوں سمیت 23 افراد کو ہلاک کرنے والے حملہ آورنے 90 الزامات کا اعتراف کر لیا جن میں 23 قسم کے نفرت انگیز جرائم بھی شامل ہیں جن میں لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔یہ اعتراف 3 اگست 2019 کو امریکی تاریخ میں ہسپانوی باشندوں کو نشانہ بنانے والے سب سے مہلک حملے میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے تین سال چھ ماہ اور پانچ دن بعد کیا گیا ہے۔مجرم پیٹرک کروسیئس جس کی حملے کے وقت عمر21 سال تھی نے پرتشدد جرائم کے 23 واقعات میں لوگوں کے قتل کے لیے آتشیں اسلحے کے استعمال ،لوگوں کونفرت پرمبنی جرم کے تحت قتل کرنے کی کوشش میں 22 واقعات اورجرم کے دوران آتشیں اسلحے کے استعمال کے 22 واقعات کا اعتراف کیا۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ایک بیان میں کہا کہ مجرم کا اعتراف ایل پاسو کمیونٹی کے لیے انصاف کی جانب ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے تاہم ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بچ جانے والے اور متاثرین کے اہل خانہ اس مجرم کے اقدامات کی وجہ سے صحت یابی کے لئے تاحیات اس کرب سے گزریں گے۔ ایل پاسو ٹائمز کی خبر کے مطابق شوٹر نے عدالت میں کوئی جذبات ظاہر نہیں کیے اور وفاقی پراسیکیوٹر ایان مارٹنیز ہانا نے بتایا کہ یہ قتل کیسے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجرم کروسیئس نے سفید فام بالادستی کے نظریہ پر کاربند ہونے کا اعتراف کیا اور میکسیکو اور دیگر ہسپانویوں کو امریکہ آنے سے روکنے کی کوشش میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کا ارتکاب کیا۔

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ کی نیشنل لائبریری میں قدیم کتابوں اور مطالعہ کو فروغ دینے کے لیے دو ڈیٹا بیس گزشتہ روز جاری کیے گئے، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ان ڈیٹا بیس سے ثقافتی وسائل کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔ چین کی نیشنل لائبریری اور پیکنگ یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر برائے ڈیجیٹل ہیومینٹیز کے تعاون سے تیار کردہ، یونگ لی کینن ایچ ڈی امیجز ڈیٹا بیس اور نایاب قدیم کتب ڈائریکٹری کا نیشنل بیس حوالہ جات کے لیے عوام کے لیے آزادانہ طور پر قابل رسائی ہوں گے۔ یونگ لی کینن ایچ ڈی امیجز ڈیٹا بیس کا مقصد عظیم قدیم انسائیکلوپیڈیا "یونگ لی دادیان" کو عوام میں فروغ دینا اور پیشہ ورانہ مطالعہ کو آسان بنانا ہے جسے یونگ لی بادشاہ نے 1403 میں شروع کیا تھا۔ نیشنل لائبریری آف چائنہ پبلشنگ ہاس کے ڈائریکٹر وی چھونگ کے مطابق، ہائی ڈیفینیشن امیجز کی بنیاد پر، ڈیٹا بیس کے لیے جی آئی ایس تکنیک اور سہ جہتی بحالی کی تکنیک کو اختیار کیا گیا ہے تاکہ انسائیکلوپیڈیا کی بائنڈنگ اور ترتیب کو واضح طور پر ظاہر کیا جا سکے۔
ہاتے، ترکی(شِنہوا) چین اور ترکی کی امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی مشترکہ کوششوں کے بعد، زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے سے ایک حاملہ خاتون کو تین دن بعد زندہ نکال لیا ہے۔چینی ریسکیو ٹیم کے ڈپٹی لیڈر ژا یانگ نے بتایا کہ خاتون جسے جمعرات کی صبح بحفاظت باہر نکالا گیا،کاترک امدادی کارکنوں نے ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک، صوبہ ہاتے کے شہر، انطاکیا میں ایک آٹھ منزلہ عمارت کے ملبہ میں بدھ کی شام مقامی وقت 6 بجے (رات آٹھ بجے پاکستانی وقت)پر پتہ چلایا تھا۔ژا نے کہا کہ مقامی امدادی کارکنوں کے رابطہ کرنے پر وہ اور ان کے ساتھی جتنی جلدی ممکن ہوسکتا تھا اس مقام پر پہنچیصورتحال کا جائزہ لیا اور پھر اپنے ترک شراکت داروں کے ساتھ مل کرریسکیو منصوبہ بنایاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران پیشہ ورانہ مشورے اور تکنیکی سامان فراہم کیا۔

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں 5.2 شدت کے زلزلے سے چار افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے جبکہ کئی دفتری عمارتیں، مکانات، ایک ہسپتال اور دیگر عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔ ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے سب سے پہلے 5.4 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی۔صوبے کے صدر مقام جیا پورہ شہر میں سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان یودی یانتو نے بتایا کہ سمندر کے کنارے واقع ایک کیفے ٹیریا زلزلے کے جھٹکوں سے تباہ ہو گیا جس سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ اب تک زلزلے کے بعد لاپتہ افراد کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم ہم اب بھی چوکس ہیں۔ اگر لاپتہ افراد کی اطلاع ملی تو ہم تلاش اور بچا کا مشن دوبارہ شروع کریں گے۔قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان عبدالمہری نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے کئی مکانات، ایک اسپتال، ایک مسجد، دکانوں کی عمارتیں اور دیگر عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین اور امریکہ کے سائنسدانوں نے شہد کی مکھیوں کی موسم سرما میں موت کا سبب بننے والا مالیکیولر میکانزم دریافت کیا ہے، اس تحقیق سے شہد کی مکھیوں کی صحت کو بہتر بنانے کا نیا امکان سامنے آیا ہے۔گوانگ ڈونگ اکیڈمی آف سائنسزکے ذیلی ادارے، انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی اور امریکی محکمہ زراعت کے ماتحت کام کرنے والے ایگریکلچرل ریسرچ سروس کی ریاست میری لینڈ میں قائم شہد کی مکھیوں کی تحقیقی لیبارٹری کے محققین نے معلوم کیا کہ سیرٹون سگنلنگ پاتھ وے موسم سرما میں بیمار ہونے والی مکھیوں کے لیے سب سیبڑا پر خطر دورانیہ ہوتا ہے۔ مطالعہ کے مطابق، ایس آئی آرٹی 1، توانائی اور مدافعتی میٹابولزم کو منظم کرنے والا ایک اہم سیرٹین پروٹین،سردی کا سامنا کرنے والی شہد کی مکھیوں میں غیر معمولی طور پر کم ہوجاتا ہے ۔محققین کے مطابق ایس آرٹی 1720 کے ذریعے ایس آئی آرٹی 1 جین ایکسپریشن کو فعال اور فزیالوجی کو بہتربناتے ہوئے سردی کا سامنے کرنے والی مکھیوں کی عمر کو بڑھا سکتا ہے۔

کابل(شِنہوا)مالیاتی مشکلات کے شکارجنگ زدہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر4کروڑ ڈالر نقد رقم فراہم کر دی گئی۔مرکزی بینک دا افغانستان بینک (ڈی اے بی) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ 14 جنوری کے بعد سے یہ نقد رقم کی دوسری کھیپ ہے جوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری کی مدد کے ایک حصے کے طور پر افغانستان پہنچی ہے تاکہ اقتصادی طور پر کمزور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ڈے اے بی نے ایک نجی کمرشل بینک میں نقد امداد کی وصولی پر ایک بیان میں کہا کہ مرکزی بنک افغانستان میں بینکاری نظام کو مضبوط کرنے والی کسی بھی مالی معاونت کا خیرمقدم کرتا ہے۔جنگ زدہ افغانستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی انسانی امداد کے حصے کے طور پر گزشتہ سال کے دوران تقریبا 2 ارب ڈالر کی نقد رقم حاصل کی ہے۔

استنبول(شِنہوا)ترکی اور شام میں پیر کے تباہ کن زلزلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔میڈیا نے جمعرات کو ترک صدر رجب طیب ایردوان کے حوالے سے بتایا کہ ترکی میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار14تک پہنچ گئی ہے جبکہ63ہزار794 افراد زخمی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں کم سے کم 1ہزار581 افراد جاں بحق ہوئے اور اپوزیشن کے زیر قبضہ علاقے میں ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار975 ہے۔ترکی کے جنوبی صوبے کہرامن ماراس میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ (پاکستانی وقت صبح 6 بج کر 17 منٹ) پر 7.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے چند منٹ بعد ملک کے جنوبی صوبے غازیان تیپ میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اورصوبہ کہرامن مار میں مقامی وقت دن ایک بج کر 24 منٹ(پاکستانی وقت دن 3 بج کر 24 منٹ) پر 7.6 شدت کا زلزلہ آیا۔7.7 اور 7.6 شدت کے جھٹکوں نے ملک کے تقریبا 10 صوبوں کو تباہ کر دیا۔ریسکیو ٹیمیں منجمد موسم میں ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کے بارے میں اچھی خبریں سننے کی امید کے آثار کے منتظرہیں۔زلزلے سے متاثرہ صوبہ ہاتے میں چینی امدادی ٹیم نے جمعرات کی صبح ایک منہدم عمارت کے ملبے تلے دبی حاملہ خاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔چینی ریسکیو ٹیم کے ڈپٹی لیڈر ژا یانگ نے کہا کہ چینی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران پیشہ ورانہ مشورے اور تکنیکی آلات فراہم کیے ۔ترکی نے چین کی مدد پر اظہار تشکر کیا اور چینی ٹیم کی امدادی کاروائیوں میں اپنی بھرپورحمایت کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے تنازعات کا شکار خطوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی نقل وحمل پر بہت زیادہ توجہ دینے کا مطالبہ کیا، جس سے اسلحہ پھیلا کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے سربراہ ازومی ناکامتسوکا حوالہ دیتے ہوئے کہ تنازعہ والے علاقے میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی نقل وحمل اسلحہ کے پھیلا کے خطرات کا باعث بن سکتا ہے، اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے کہا کہ متعلقہ فریقین کو اس پر بہت توجہ دینی چاہیے، کنٹرول کے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے پھیلا کو روکنا چاہیے خاص طور پر انہیں دہشت گردوں اور مسلح گروہوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکا جائے تاکہ ایک بڑے جغرافیائی خطے میں نیا عدم استحکام پیدا کرنے سے بچا جاسکے۔سلامتی کونسل میں یوکرین کو اسلحہ کی سپلائی کے بارے میں بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ یہ واضح رہے کہ تنازعات کے علاقے میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کا وسیع اور لگاتار بہا زیادہ شہریوں کی ہلاکتوں، بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں اضافے اور معصوم شہریوں کے بھاری انسانی نقصان کا باعث بنے گا۔

بیجنگ(شِنہوا)چین کی جانب سے نومبر میں وبائی امراض کے حوالے سے اپنیردعمل کو بہتر بنائے جانے کے بعد چند ہفتوں تک بیجنگ میں کوویڈ-19 وائرس کی کوئی نئی شکل سامنے نہیں آئی۔جریدے لانسیٹ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور بیجنگ سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کے محققین نے 14 نومبر سے 20 دسمبر تک بیجنگ سے حاصل کیے گئے 413 نئے نمونوں کی جینیاتی ساخت کو ترتیب دیا جن میں 350 مقامی کیسز اور 63 درآمدی کیسز شامل تھے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ بیجنگ میں 14 نومبر کے بعد سے موجودہ وبا میں اومی کرون کی مختلف اقسام بی ایف 7 اور بی اے 5.2 کے کیسزکی تعداد زیادہ رہی جومقامی کیسزکا 90فیصد تھے اوراس بات کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ وائرس کی نئی قسمیں سامنے آئی ہیں۔
جنیوا(شِنہوا) بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)نے کہا ہے کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی تک بیشتر راستوں پرہوائی جہازوں کے مسافروں کی طلب تیزی سے بڑھ کروبائی مرض سے پہلے کی سطح پر بحال ہو جائے گی اور توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ 2019 کی سطح سے تقریبا 3 فیصد تک بڑھ جائے گی۔تنظیم کے سکریٹری جنرل جوان کارلوس سالزار نے کہا کہ آئی سی اے او نیہوائی جہازوں کے مسافروں کی طلب میں اضافے کی پیش گوئی آئی سی اے اوکے شماریاتی تجزیے کے تحت2022 میں تیزی سے بحالی کی رفتار کی بنیاد پر کی ہے۔آئی سی اے اوکیمطابق 2021 کے مقابلے میں 2022 میں ہوائی جہازوں کے مسافروں کی تعداد میں اندازا 47 فیصد اضافہ ہوا۔اسی مدت کے دوران کل فضائی ٹریفک (مسافروں سے کلومیٹرز کے حساب سے حاصل ہونے والی آمدنی یا آرپی کیز) میں تقریبا 70 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ زیادہ تر بین الاقوامی راستوں کی تیزی سے بحالی ہے۔

بیجنگ (شِنہوا)چین کا دارالحکومت بیجنگ انٹرنیشنل ایکسچینج سینٹرز انڈیکس 2022 میں ساتویں نمبر پر رہا ہے۔اس حوالے سے جا ری کردہ رپورٹ سنگہوا یونیورسٹی کے چینی انسٹی ٹیوٹ برائے ترقیاتی منصوبہ بندی اورڈیلوئٹ چائنہ نے دنیا کے37 شہروں پرجامع تحقیق کے بعد مشترکہ طور پرمرتب کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی تبادلے کے مراکز عالمی یا علاقائی مرکزی شہر ہیں جو دنیا کومنسلک کرنے اورخدمات فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ بین الاقوامی ہائی اینڈ عوامل کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور عالمی معاملات میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بین الاقوامی تبادلے کے متحرک نیٹ ورک میں اہم گڑھ اور مرکز ہیں۔اس رپورٹ کا مقصد بین الاقوامی تبادلے کے مراکز کی ترقی میں باقاعدگی اور موجودہ مسائل کی نشاندہی کرنا اور شہر کی ترقی کی حکمت عملی اور منصوبے بنانے کے لیے حوالہ جات فراہم کرنا ہے۔یہ رپورٹ درجہ بندی کے ایک فریم ورک کی وضاحت کرتی ہے جس میں پہلے درجے کے تین اشارے، یعنی کشش، اثر و رسوخ اور رابطہ سازی کے ساتھ ساتھ 11 دوسرے درجے کے اشارے اور 25 تیسرے درجے کے اشارے شامل ہیں۔ بیجنگ کشش کے لحاظ سے 24 ویں، اثر و رسوخ میں تیسرے اور رابطہ سازی کے لحاظ سے 13 ویں نمبر پر ہے۔اس انڈیکس میں سرفہرست پانچ شہروں میں لندن، نیویارک، پیرس، سنگاپور اور سیول شامل ہیں۔

اسلام آباد (شِنہوا)وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان بیج تعاون کا نیا مرحلہ مستقبل میں غذائی تحفظ کی مشکلات سے نمٹنے میں پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے۔چین نے پاکستان کے 7 جڑی بوٹیوں کے بیج خلائی افزائش نسل کے لیے چینی خلائی اسٹیشن لے جانے میں مدد کی اور انہیں کائناتی تابکاری اور مائیکرو گریویٹی سے روشناس کرایا تاکہ ان کے جینز کو تبدیل کیا جاسکے ۔ بیجوں کی کامیاب واپسی پر اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔احسن اقبال نے "چینی خلائی اسٹیشن سے پاکستانی بیجوں کی واپسی کی تقریب" میں کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بیج تعاون کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ "پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے کی زد میں ہے جس کی وجہ سے ہمیں اسمارٹ زراعت کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے ہمیں بیجوں کی نئی اقسام درکار ہے جو نئے موسمی چیلنجز کے خلاف مزاحمت کرے اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹ سکے۔چین کی ننگ بو یونیورسٹی کے چیف سائنسدان لیو شن منگ نے بتایا کہ چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ برس 12 اپریل کو یہ بیج چینی انسان بردار خلائی ایجنسی کو منتقل کئے تھے۔لیو نے مزید کہا کہ یہ بیج 5 جون 2022 کو شین ژو۔ 14 خلائی جہاز سے خلا میں بھیجے گئے تھے اور 6 ماہ خلا میں رکھنے کے بعد گزشتہ برس 4 دسمبر کو شین ژو-14 کے خلابازوں کے ساتھ زمین پر واپس آگئے۔جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کی پروفیسر عطی الوہاب نے کہا کہ ان کے ادارے نے حکومت کو جڑی بوٹیوں کے بیج خلا میں بھیجنے کی تجویز دی تھی ۔انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم نے کچھ اناج خلا میں بھیجے اور اتنی ہی مقدار کو اپنی لیبارٹری میں رکھا۔ اب ان کی واپسی پر ہم ان کا باریک بینی سے معائنہ کریں گے اور اپنی لیبارٹری میں ان کے ٹیسٹ کریں گے۔ جس کے بعد بیج کی دونوں اقسام کو الگ الگ بویا جائے گا تاکہ موازنہ سے حتمی نتائج حاصل کئے جاسکیں۔عطی الوہاب نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے بیج خلا میں بھیجے ہیں اور یہ ملک کی ایک تاریخی کامیابی ہے۔ ان کی لیبارٹری مزید تحقیق کے لیے چاول، گندم اور دالوں سمیت غذائی اجناس خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔پروفیسر نے شِنہوا کو بتایا کہ خلا میں بھیجی گئی جڑی بوٹیاں روایتی پاکستانی ادویات میں استعمال ہوتی ہیں اور امید ہے کہ خلائی افزائش ان کے انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کو لاعلاج بیماریوں کی دوا تیار کرنے کے قابل بنائے گی۔پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پھنگ چھن شوئے نے کہا کہ اس تجربے کا یقینی طور پرچین ۔پاکستان دوستی کی تاریخ میں دونوں ممالک کے سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے سنگ میل کے طور پر اندارج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کا بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون ایک کھلا، مشترکہ اور جامع تعاون ہے جو مساوات، باہمی فائدے، پرامن استعمال اور جامع ترقی کی بنیاد پر خلائی تحقیق میں تعاون کرنے پر زور دیتا ہے۔چینی سفارت کار نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ خلائی تحقیق میں فعال طور پر حصہ لینے کے لئے تمام ممالک کو خوش آمدید کہیں گے۔

بیجنگ (شِنہوا)گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکا گریٹر بے ایریا میں چینی مین لینڈ کے شہر 20 فروری سے مین لینڈ میں کام کرنے والے ہنرمندوں کے لیے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) اور مکا خصوصی انتظامی علاقے کے سفر کی توثیق جاری کرنے کی نئی پالیسی کا آغاز کریں گے۔ قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق اس پالیسی کے تحت اس طرح کے دستاویزات کی درخواست کے لیے اہل ہنر مندوں کی 6 اقسام کا تعین کیا جائے گا ۔ ان میں بہترین ہنر، یعنی وہ لوگ جو علاقے کی ترقی میں بہت زیادہ کردار ادا کرتے ہیں یا بہت زیادہ ضرورت مند ہیں ،سائنسی تحقیق کی صلاحیتیں، تعلیمی قابلیت ،صحت کی صلاحیتوں کے حامل ،قانونی ہنر مند اور گریٹر بے ایریا میں دیگر اہل ہنر مند افراد شامل ہیں ۔اس پالیسی کے مطابق ایک اہل امیدوار ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقیاور مکا خصوصی انتظامی علاقے کی سفری توثیق کے لیے یا تو بالترتیب یا ایک ساتھ درخواست دے سکتا ہیجبکہ اس کی میعاد امیدوار کی کیٹیگری کے لحاظ سے پانچ سال اور تین سال سے لے کر ایک سال تک ہوسکتی ہے ۔اس پالیسی کے مطابق اگرچہ بہترین ہنرمند افراد اپنی درخواستیں گریٹر بے ایریا میں کانٹی سطح سے اوپر کی کسی بھی امیگریشن مینجمنٹ اتھارٹی کے پاس جمع کرا سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ ہنرمند افراد کی دیگر اقسام انہیں صرف کانٹی سطح سے اوپر کے ایسے حکام کے پاس جمع کر وا سکتی ہیں جہاں وہ کام کرتے ہیں ۔ قومی امیگریشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ پالیسی علاقے میں ہنر اور تکنیکی مہارت جیسے مختلف عناصر کے آسان ، موثر اور منظم بہا کو کافی حد تک فروغ دے گی اور ہانگ کانگ اور مکا کے ساتھ ساتھ مین لینڈ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نئی جان ڈالے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں (ایس او ایز) کا خالص منافع سال 2022 کے دوران سال 2020 کی نسبت 35.71 فیصد بڑھ کر 19 کھرب یوآن (تقریبا 279.8 ارب امریکی ڈالر) ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ ملک کے ایس او ای ریگو لیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں کی جاری آمدنی سال 2020 کی نسبت 30.03 فیصد بڑھ کر سال 2022 کے دوران 394 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔چین کے مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں کے خالص منافع اور محصولات میں مجموعی طور پرگزشتہ تین برسوں کے دوران کافی تیز ی سے اضافہ ہوا۔اس کے باعث سال 2022 میں ان کے خالص منافع میں گز شتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد اضا فہ ہوا جبکہ آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔چین نے سال 2020 میں مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں میں اصلاحات کے لیے تین برس کے ایکشن پلان پرعمل درآمد شروع کیا اوران اصلاحات کو مزید فروغ دینے کے لیے متحرک کرنے کا حکم جاری کیا۔ سال 2020-2022 کے ایکشن پلان کی بدولت چین کے مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں نے مئو ثر پیداوار کے ساتھ نوول کرونا وائرس کے ردعمل کو متوازن کیا اوراصلاحات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا۔اس ایکشن پلان نے بنیادی شعبوں میں ہمہ گیر کوششیں کیں اورمتعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ان میں جدید انٹرپرائز سسٹم کو بہتربنانا اورمارکیٹ پرمبنی آپریشن میکانزم وضع کرنا شامل ہے۔مجموعی طورپر چین کے 99 مرکزی زیر انتظام ریاستی اداروں کوسال 2022 کی فارچون گلوبل 500 کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چین کو بامقصد اور منطقی انداز میں دیکھے، مثبت اور عملی چینی پالیسی کی پیروی کرے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے یہ بات اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں چین سے متعلق تبصروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ما نے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ چین. امریکہ تعلقات ایک کی جیت اور دوسرے کی ہار پر مبنی نہیں ہونے چا ہئیں جہاں ایک فریق دوسرے کی قیمت پر مقابلہ کرتا ہے یا ترقی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کی متعلقہ کامیابی ایک دوسرے کے لیے مشکلات کی بجائے مواقع کی تشکیل کرتی ہے اور دنیا دونوں کے لیے کافی بڑی ہے، جس کا مطلب ہے کہ خود بھی ترقی کریں اور مل کر خوشحال بنیں۔ما نے کہا چین نہ تو مسابقت سے عار محسوس کرتا ہے اور نہ ہی اس سے گھبرائے گا بلکہ چین مسابقت کو پورے چین ۔امریکہ تعلقات کی وضاحت کے لیے استعمال کرنے کا مخا لف ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ چین مسابقت کے بہانے کسی خاص ملک کو بدنام کرنے ،دوسرے ملکوں کی ترقی کے جائز حقوق کو روکنے اور یہاں تک کہ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی قیمت پر بھی مسابقت کا مخالف ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ مستحکم اور پائیدار چین ۔امریکہ تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہیں اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات پر بھی پورا اترتے ہیں۔ما نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور ہر ایک کی جیت پر مبنی تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر نبھائے گا اور ساتھ ہی چین پر عزم انداز میں اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا پوری طرح سے تحفظ کرے گا۔

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے امدادی کارکنوں کی ایک ٹیم کو طبی سامان کی پہلی کھیپ کے ساتھ شام روانہ کیا ہے تا کہ زلزلے سے متاثرہ اس ملک کو امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے جمعرات کی صبح یہ سامان شامی سفارت خانے اور شامی ہلال احمر کی درخواست پر بھیجا جس سے 5ہزار افراد کی ضروریات پوری ہوں گی۔چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے ترکی اور شام میں پیر کو شدید زلزلوں کے جھٹکوں کے بعد ہنگامی انسانی امداد کے طور پر بالترتیب ترک ہلال احمر اور شامی ہلال احمر کو 2 لاکھ امریکی ڈالرز نقد فراہم کیے ہیں۔چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے آفت زدہ علاقوں میں انسانی ضروریات سے باخبر رہے گا اور وعدہ کیا ہے کہ اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق انسانی امداد فراہم کرے گا ۔

بیجنگ(شِنہوا) چین کی معیشت 2023 میں اچھا آغاز کرتے ہوئے توقع سے زیادہ تیزی سے بحالی کی سمت گامزن ہے ۔ اس کے سبب اعتماد بڑھ رہا ہے اور اندرون و بیرون ملک نئی تحریک فروغ پارہی ہے۔ بہارتہوار کے دوران سیاحت اور کھپت میں زبردست اضافے کے ساتھ تمام اشاریے ایک امید افزا سال کی نشاندہی کا ثبوت ہیں۔سات روزہ تعطیلات کے دوران چین نے تقریبا 29 لاکھ سرحد پار سفر ریکارڈ کئے جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 120.5 فیصد زائد ہیں ۔ 30 کروڑ 80 لا کھ مقامی سفر کئے گئے جو کہ 2022 سے 23.1 فیصد زیادہ ہیں۔چین میں جنوری کے دوران اشیا سازی کے شعبے کا خریداری منیجرز انڈیکس 50.1 ہوگیا جو کہ لگاتار 3 ماہ کے سکڑا کے بعد توسیع میں واپس آیا ہے۔چین میں سٹی گروپ کے چیف اکانومسٹ یو شیانگ رونگ نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے اقدامات میں نرمی اور نئی پالیسی کے آغاز سے توقع ہے کہ چین کی معیشت 2023 میں نئے افق پر پہنچے گی۔ اس کیعلاوہ شرح نمو کے استحکام اور ترقی کو فروغ دینے والی عملی پالیسیوں سے اعتماد بڑھے گا ۔یہ حوصلہ افزا اعداد و شمارمربوط مرکزی اور مقامی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں۔ ایک چینی کہاوت ہے کہ "سال بھر کا منصوبہ بہار سے شروع ہوتا ہے"۔کھپت کے فروغ اور مقامی طلب میں اضافہ 2023 میں چین کی اولین ترجیح ہے۔وزارت تجارت نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ آٹوموبائل اور گھریلو استعمال کی اشیا جیسے شعبوں پر توجہ دے گی اور کھپت کو بڑھانے کے لئے قومی تشہیری سرگرمیوں کو مربوط بنائے گی۔
ارمچی (شِنہوا) ارمچی کی بین الاقوامی زمینی بندرگاہ سے ایک مکمل بھری ہوئی ٹرین پیر کے روز قازقستان کے لئے روانہ ہوئی۔ یہ چین ۔یورپ کی 6 ہزار 500 ویں مال بردار گاڑی تھی۔چین نے نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے اپنے ردعمل کو بہتر بنایا اور آمدورفت کی پالیسیوں کو تر تیب دیا جس کے سبب شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کی زمینی بندرگا ہوں میں سرگرمیاں عروج پر ہیں۔کسٹم حکام جنوری سے قازقستان کی سرحد سے ہارگوس بندرگاہ پر بین الاقوامی مسافروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں۔قازقستان سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر بیلک زانوزاکوف نے کہا کہ نوول کرونا وائرس وبا کے سبب انہیں گزشتہ چند برس کے دوران آن لائن کاروبار کرنا پڑا۔ وہ زمینی بندرگاہ دوبارہ کھلنے پر بے حد خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب میں اپنے کاروباری شراکت داروں سے روبرو بات کرسکتا ہوں ۔ اس سے مجھے امید ہے کہ ہمارے درمیان تعاون میں بہت اضافہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط ہیں جس سے میں پرامید ہوں کہ میرا کاروبار بڑھے گا۔الاتا بندرگاہ چین ۔یورپ مال گاڑیوں کے لئے اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ یہاں رواں سال کے آغاز سے ہی مال برداری کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری میں 11 لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد سامان کی نقل وحمل ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد زائدہے۔الاتا بندرگاہ سے منسلک گو ہوا نے کہا کہ کسٹمز، سرحدی جانچ کے محکموں اور قازقستان کے محکمہ ریلوے نے چین ۔ یورپ مال بردار گاڑ یوں کی نقل و حمل کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش میں تعاون اور تبادلے کو مضبوط بنایا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ چینی خلائی اسٹیشن تیان گونگ پرسوار شینزو-15 کے خلاباز آ ئندہ چند دنوں کے دوران بیرونی خلا میں اپنی پہلی سرگرمیاں کریں گے۔تین افراد پر مشتمل عملہ 30 نومبر 2022 کو خلائی اسٹیشن کے مجموعے میں داخل ہونے کے بعد سے 70 دنوں سے مدار میں موجود ہے۔ انہوں نے مختلف امورسرانجام دیئے ہیں جن میں شینزو-14 کے خلابازوں کے ہمراہ مدار میں عملے کی گردش، سائنسی تجرباتی کیبنٹس کے تجربات اور خلائی جہاز کے سامان کا معائنہ شامل ہیں۔انہوں نے طبی معائنے، وزن کے بغیر ورزش اورخلائی سائنس کے تجربات کا ایک سلسلہ بھی سرانجام دیا ۔تاہم گزشتہ دو ماہ صرف کام میں صرف نہیں کیے گئے ۔ خلائی اسٹیشن کے نئے رہائشیوں نے چینی نئے سال کا جشن بھی منایا ،خلائی پینٹنگ اور تصویروں کی نمائشیں منعقد کیں اورچینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد بھیجی۔ایجنسی کے مطابق شینزو-15 کے تینوں خلاباز اب اچھی حالت میں ہیں اور خلائی اسٹیشن کا مجموعہ مستحکم طور پر کام کر رہا ہے۔ عملے کی پہلی خلائی چہل قدمی کے لیے تمام حالات اپنی جگہ مستحکم ہیں۔شینزو-15 کے عملے کے تین ارکان فی جون لونگ، ڈینگ چھنگ منگ اورژانگ لوہیں۔ ان کے 6 ماہ کے مشن کا مقصد خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے آخری مرحلے کو سمیٹنا اور اس کے استعمال اور ترقی کے پہلے مرحلے کا آغاز کرنا ہے۔
بالی(شِنہوا)انڈونیشیا کے تیگلالانگ گاں میں روایتی تہوار نگیری بیگ منعقد کیا گیا ۔ اس تہوار میں بچے اور بڑے مختلف سجاوٹ سے خود کو ڈھانپتے ہیں اور گاں کے اردگرد جلوس کی شکل میں چکر لگاتے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ چھال یا کجھور سے بنی پنجور سجاوٹ لیکر چلتے ہیں۔نگیری بیگ کا مطلب انسانی جسم اور کائنات سے برے کرداروں کو بے اثر کرنا ہے۔تیگالانگ گاں میں خود کو رنگنے کی یہ رسم رہائشیوں کے لئے بہت معنی خیز ہے جس کا مقصد انسانوں اور کائنات کے درمیان تعلقات میں توازن میں تعاون قائم کرنا ہے۔
دبئی(شِنہوا) چینی سفری اداروں نے بیرون ملک دوروں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ نوول کرونا وائرس وبا کے سبب 3 برس کے وقفے کے بعد چینی سیاحوں کا پہلا گروہ ابوظہبی پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سیاحتی گروپ 60 چینی سیاحوں پر مشتمل ہے جو کہ چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو سے دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا تھا۔ چین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی پرچم لہراتے ہوئے ہوائی اڈے پر چینی سیاحوں کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا اور ہموار چیک ان خدمات فراہم کی گئی۔ انہیں تھیم پارک فراری ورلڈ ابوظہبی میں یادگاری تحائف اور خصوصی مراعات دی گئیں۔ فراری ورلڈ ابوظبہی کی جنرل منیجر ڈیانا ٹیلر نے کہا کہ ہم 3 برس بعد پہلی بار اپنے پہلے چینی مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ ہم آپ سب کو ہمارے خوبصورت پارک میں خوش آمدید کہنے کے لئے بے تاب ہیں۔ ہمیں آپ کی کمی محسوس ہوئی۔ یواے ای میں مقامی ٹریول ایجنسی کے سربراہ لیو جیان نے کہا کہ وبا سے قبل یواے ای سیاحوں میں ایک مقبول مقام تھا جو انہیں دوبارہ خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابوظہبی اور دبئی کے محکمہ سیاحت اور یواے ای کے کچھ مشہور پرکشش مقامات نے ٹور گروپ کے لئے خصوصی پیشکش اور سہولت فراہم کی ہے۔ دبئی کارپوریشن فار ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ (ڈی سی ٹی سی ایم) کے سی ای او عصام کاظم نے چینی مسافروں کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر ان کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ سے زائد ہے تو تمام چینی سیاح "دبئی کے ویزا فری سفر" سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
تیان جن (شِنہوا) چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیان جن میں 2022 کے دوران سرحد پار ای کامرس درآمدات اور برآمدت کا حجم 15 ارب یوآن (تقریبا 2.2 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد سے زیادہ ہے۔ میونسپل کمیشن برائے تجارت کے مطابق تیان جن نے پچھلے برس 11 ارب یوآن مالیت کی اشیا برآمد کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 15 فیصد زائد ہے۔ تیان جن کے 3 سرحد پار ای کامرس مظاہرہ پارکس میں 180 سے زیادہ کاروباری ادارے کام کررہے ہیں جنہوں نے 1 ہزار 600 سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ وہ تجارت میں سہولت کے مزید اقدامات کرے گا اور سرحد پار ای کامرس کے فروغ کے لئے بانڈڈ گڈز نمائش اور لائیو اسٹریمنگ کے کاروباری ماڈلز میں جدت لائے گا۔
چین ، شمالی صوبہ شنشی کی کاؤنٹی پھنگ ڈینگ کے گاؤں شیا ڈونگ ژائی میں گھڑدوڑ میلے کا ایک منظر۔(شِنہوا)
چین ، شمالی صوبہ شنشی کی کاؤنٹی پھنگ ڈینگ کے گاؤں شیاڈونگ ژائی میں گھڑدوڑ میلےکا ایک منظر۔ (شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ کیپیٹل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تھائی لینڈ جانے والے سیاحوں کا تصاویر کے لئے ایک انداز ۔(شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ کیپیٹل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک ٹور گائیڈ تھائی لینڈ جانے والے سیاحوں کو سفر کے انتظامات بارے آگاہ کررہا ہے۔(شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ کیپیٹل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک ٹور گائیڈ تھائی لینڈ جانے والے سیاحوں کو یادگاری سرٹیفیکیٹ پیش کررہی ہے۔(شِنہوا)