• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست، گورن...

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، شہری منیر احمد کی درخواست پر گورنر پنجاب نے جواب جمع کرایا۔ گورنر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل نہیں کی تو الیکشن کی تاریخ دینا گورنرکی ذمہ داری نہیں، جب گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو الیکشن کی تاریخ دینا اس کی آئینی ذمہ داری ہے، گورنر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اختیار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، گورنر آئین اور قانون کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ گورنر نے جواب دیا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل انہوں نے نہیں کی اور اگر اسمبلی کی تحلیل انہوں نے نہیں کی تو تاریخ دینا ان کا کام نہیں۔ جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ ہم نے قابل عمل حکم دینا ہے تاکہ عمل درآمد ہو، اب وقت ہی سب کچھ ہے، ہم کو منطق سے چلنا ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ لارجر بنچ کی ضرورت ہے یا نہیں۔

کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب کے لیے وقت مانگ لیا، وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ میرا بطور وکیل کل ہی تقرر ہوا ہے، میں نیعدالت کے حکم بھی نہیں دیکھے اور جواب بھی تیار نہیں۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ الیکشن 90 دن میں کرانے سے متعلق عدالتی نظائر بھی ہیں۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ہم نے کرانے ہیں لیکن تاریخ گورنر نے دینی ہے، ضمنی الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہوتی ہے، لیکن جنرل الیکشن کی تاریخ دینے کے اختیار میں قانون مختلف ہے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر گورنر اور الیکشن کمیشن تاریخ نہ دیں تو صدر الیکشن کی تاریخ دے سکتا ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگرتاریخ کا اعلان ہو جائے اور الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمد نہ کرسکے تو کیا ہوگا؟۔ جسٹس جواد نے تحریک انصاف کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ قابل عمل حکم کیا چاہ رہے ہیں، اس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن 13 اپریل سے پہلے ہونا چاہیے، سوال تاریخ دینے کا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی مصنوعی قلت...

لاہور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی مصنوعی قلت کا سامنا ، پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ، شیخوپورہ اور پھولنگر میں ذخیرہ کیا گیا 63 کروڑ مالیت کا پٹرول برآمد کیا گیا۔ پٹرول کی قلت کے باعث مختلف مقامات پر پمپس بند کر دیئے گئے، لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ گوجرانوالہ بھر میں پٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے جہاں دستیاب ہے وہاں لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کو ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بھی ایکشن لیا گیا، شیخوپورہ اور پھولنگر سے ذخیرہ کیا گیا 63 کروڑ مالیت کا پٹرول برآمد کر لیا گیا۔ شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 30 کروڑ سے زائد مالیت کا پٹرول ملا، پولیس نے درجن سے زائد آئل ٹینکرز قبضے میں لئے، ادھر پھولنگر میں 33 کروڑ مالیت کا ذخیرہ کیا گیا تیل اور ڈیزل برآمد کیا گیا۔ ادھر جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ڈیزل اور پٹرول برآمد کر لیا گیا۔ نجی آئل کمپنی قصبہ گجرات کے ڈپو پر ایس ڈی پی او سنانواں ریاض حسین بخاری نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مارا جس میں 85 لاکھ لٹر تیل (ڈیزل، پٹرول) قبضے میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے پٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا کرنے والوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیل ذخیرہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کردیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 رو...

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی کے باوجود ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس مافیا نے 15روپے فی کلو کر دیا جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 177 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 681 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمت 264 روپے فی کلو ملک میں کسی جگہ بھی دستیاب نہیں، ملک بھر میں قیمت 340 سے 360 اور پہاڑوں پر 400 روپے میں فروخت جاری ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے جبکہ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔

اوگرا اور چیف سیکریٹری پنجاب نے پیٹرول اور ایل پی جی کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی لیکن پھر بھی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا بازار گرم ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے اور اوگرا خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یومیہ 5000ٹن ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے، ایل پی جی انڈسٹری کو ٹیکس فری کیا جائے اور مقامی پیداوار بڑھائی جائے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایشیا کا سب سے بڑا پلانٹ جے جے وی ایل چلایا جائے جو نہ صرف پاکستان کی ضرورت کو پورا کرے گی بلکہ بیرون ملک سے زر مبادلہ بھی لایا جا سکتا ہے۔ سالوں سے خسارے میں مبتلا سرکاری گیس کمپنی کو ایل پی جی کی اجارہ داری نے بچایا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نازیبا ویڈیو کیس،سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ...

سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ ایڈووکیٹ لیاقت گبول کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کولودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتارکیا گیا، دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ کیس کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے، ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس پرکارروائی نہیں کی، ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کہ ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کرے۔ سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے، مداخلت کا کیس نہیں بنتا۔ عدالت نے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ خیال رہیکہ عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، دانیہ شاہ کو دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نیگرفتار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے اح...

سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ لیبر کو تمام محکموں میں کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے کے احکامات پر عمل درآمد کرانے اور مختلف محکموں سے رپورٹ منگوا کر جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ صوبے میں سینیٹری ورکرز کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے یقینی بنا ئی جائے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سینٹری ورکرز کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف دیا کہ مزدروں کو کام کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے سے متعلق تجاویز کے لیے مہلت دی جائے۔ سندھ حکومت کے مختلف محکموں اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز کو 17 ہزار 5 ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے، سندھ حکومت نے مزدور کی کم سے کم 25 ہزار روپے مقرر کررکھی ہے، 25 ہزار روپے سے کم تنخواہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سینٹری ورکرز کو کام کے دوران تمام ضروری سامان مہیا کیا جائے،سندھ حکومت کو ہدایت کی جائے کہ سینٹری ورکرز کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے۔

سندھ حکومت کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ حکومت نے 7 جولائی 2022 کو مزدروں کی تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کی تھی۔ حکومت سندھ کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ حکومت نے کم سے کم تنخواہ کے قانون 2015 کی سیکشن 4 کے تحت مزدرو کی تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کی تھی، سندھ حکومت کے 25 ہزار روپے کے کم سے کم تنخواہ کے نوٹیفیکیشن پر صوبے بھر میں عمل درآمد کرایا جائے گا۔ درخواست گزار کی جانب سے سینیٹری ورکرز کے حفاظتی اقدامات سے متعلق ایس او پیز پیش کی گئیں، عدالت نے سندھ حکومت کو درخواست گزار کی تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے ادا کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ صوبے میں سینیٹری ورکرز کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے یقینی بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں ک...

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی،11مریضوں کی حالت تشویشناک ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 782 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.36 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چوروں کا تعاقب کرنیوالی محکمہ انہار کی گاڑی...

پنجند کینال سے ریت چوری کی اطلاع پر تعاقب کرنے والی محکمہ انہار کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی ،حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ پنجاب کے ضلع بہاولپورکی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ریت چوروں کا تعاقب کرنیوالی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے میں محکمہ انہار کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ کینال گارڈ شدید زخمی ہوا جس کوتشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جاں بحق ڈرائیور کی شناخت جام عاصم اور زخمی کینال گارڈ کی شناخت محمد عابد کے نام سے ہوئی ہے۔ ریت چوری میں ملوث ملزمان پنجند کینال سے ریت چوری کرکے جارہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس...

پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کوٹری میں بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں کوٹری سٹیشن کے قریب الگ ہوگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی، مسافروں کو متاثر ہونے والی ایک بوگی سے اتار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کے سبب حیدر آباد سے کراچی کی آمدوروفت معطل ہوگئی، ٹرینوں کو حیدر آباد سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے جانبدارانہ اقدامات سے خود کو...

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک جماعت کے بغض میں جانبدارانہ اقدامات سے خود کو بے وقعت کر لیا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ظلم و جبر نے تحریک انصاف کو کندن بنا دیا، عمران خان کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے گرفتاریاں ان کا آخری حربہ ہے اس لئے از خود جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ثابت قدم ہے۔ مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا بدترین ظلم اور جبر تو مارشل لا کے ادوار میں بھی نہیں ہوا جو آج کیا جا رہا ہے، مظالم سے ثابت ہوگیا کہ جمہوریت کے لبادے میں آج بد ترین آمریت مسلط ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوچ اور رویہ بدلنے تک عمران خان کو راستہ نہی...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہا ہے کہ سوچ اور رویہ بدلنے تک ان کو راستہ نہیں مل سکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بطور حکمران عمران خان کی فرعونیت اور بطور اپوزیشن لیڈر ان کی سازشیں عروج پر رہیں، انہوں نے سبق سیکھا نہ یہ باز آئے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سب کچھ جان کر بھی یہ اقتدار کے بدلے ماضی دہرانے کیلئے تیار ہیں، آئین، اصولوں، انصاف، اقدار اور جمہور سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ گریجویٹ۔ ملازم...

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقدہ ملازمت میلے میں طلبا ملازمت کے مواقع بارے معلومات حاصل کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ گریجویٹ۔ ملازم...

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقدہ ملازمت میلے میں ایک طالبہ ملازمت کے مواقع بارے معلومات حاصل کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ گریجویٹ۔ ملازم...

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقدہ ملازمت میلے میں طالب علم ملازمت کے مواقع بارے معلومات حاصل کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقدہ ملازمت میلے میں ایک طالب علم ملازمت کے مواقع بارے معلومات حاصل کررہا ہے۔ (شِںہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کہرامن ماراس-زلزلے- امدادی کارروائیاں 4

ترکی کے صوبے کہرامن ماراس کے زلزلے سے متاثرہ ضلع عِلبستان میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص کو تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے  نکالا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی-کہرامن ماراس-زلزلے- امدادی کارروائیاں...

 ترکی کے شہر کہرامن ماراس کے زلزلہ سے متاثرہ ضلع عِلبستان میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے زندہ بچ جانے والے شخص کو نکالا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی-کہرامن ماراس-زلزلے- امدادی کارروائیاں 2

 ترکی کے شہر کہرامن ماراس کے زلزلے سے متاثرہ ضلع عِلبستان میں ایک خاتون اپنے رشتہ دار سے متعلق خبرکا انتظار کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی-کہرامن ماراس-زلزلے- امدادی کارروائیاں 1

ترکی کے صوبے کہرامن ماراس کےضلع عِلبستان میں زلزلے کے بعد ایک تباہ شدہ عمارت دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی-کہرامن ماراس-زلزلے- امدادی کارروائیاں

 ترکی کے شہر کہرامن ماراس کے ضلع عِلبستان میں امدادی کارکن ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لالٹین تہوار۔پا کستانی طا لب علم ۔ جشن

پاکستانی طالبہ دانیا چین کی چو نگ لو اسٹریٹ میں چینی روایتی لالٹین تہوار کے جشن میں شریک ہے۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لالٹین تہوار۔پا کستانی طا لب علم ۔ جشن

پاکستانی طالبہ دانیا چین کی چو نگ لو اسٹریٹ میں چینی روایتی لالٹین تہوار کے جشن میں شریک ہے۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لالٹین تہوار۔پا کستانی طا لب علم ۔ جشن...

جنوبی چین میں واقع گوانگ ژو میں حارث اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنا ر ہا ہے۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لالٹین تہوار۔پا کستانی طا لب علم ۔ جشن...

چین کے جنوب میں واقع گوانگ ژو شہر  میں ٹیمپل میلے کے موقع پر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی-کہرامن ماراس-زلزلہ-تباہ کاریاں

 ترکی کے صوبہ کہرامن ماراس کے ضلع پزارک میں لوگ زلزلے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی-کہرامن ماراس-پزارک-زلزلہ-ریسکیو 1

ترکی کے شہر کہرامان ماراس میں زیادہ تر مقامی گیس اسٹیشن بند ہونے کےباعث لوگ گیس بھرانے کےلئے انتظار میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی میں استنبول سے انقرہ جانے والی سڑک پرای...

ترکی میں استنبول سے انقرہ جانے والی سڑک پرایک ٹرالر ریسکیو مشینری کو آفت زدہ علاقے میں لےکر جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی-استنبول-زلزلہ-ریسکیو فورسز

ترکی میں استنبول سے انقرہ جانے والی سڑک پرایک ٹرالر ریسکیو مشینری کو آفت زدہ علاقے میں لےکر جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی-آدانا-زلزلہ-تباہ کاریاں

ترکی کے شہرآدانامیں ایک عارضی خیمے کے باہر لوگ کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں مالٹا کی فصل سے کسان خوش

پاکستان میں مالٹا کی فصل سے کسان خوش

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ ٹیکساس۔ چین ۔ لالٹین میلہ ۔ جشن 5

امریکہ، ٹیکساس کے ساؤتھ لیک میں لالٹین میلے کی ایک تقریب میں لوگ لالٹین بنانا سیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ ٹیکساس۔ چین ۔ لالٹین میلہ ۔ جشن 4

امریکہ، ٹیکساس کے ساؤتھ لیک میں لالٹین میلے کی ایک تقریب میں خرگوش کی طرز کی لالٹین کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ ٹیکساس۔ چین ۔ لالٹین میلہ ۔ جشن 3

امریکہ، ٹیکساس کے ساؤتھ لیک میں لالٹین میلے کی  ایک تقریب میں لوگ لالٹین بنانا سیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ ٹیکساس۔ چین ۔ لالٹین میلہ ۔ جشن 2

 امریکہ، ٹیکساس کے ساؤتھ لیک میں لالٹین میلے کی ایک تقریب میں لوگ ڈریگن رقص کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ ٹیکساس۔ چین ۔ لالٹین میلہ ۔ جشن 1

ٹیکساس کے ساؤتھ لیک میں لالٹین میلے کی ایک تقریب میں لوگ چینی نئے سال بارے کاغذ کی بنی اشکال دکھارہے ہیں۔ (شِںہوا)

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغیر پائلٹ طیارے پرحملہ، چینی ناظم الامورنے...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور شوشیو یوآن نے چین کے بغیر پائلٹ غیر عسکری طیارے پر امریکی حملے کا معاملہ امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاس کی قومی سلامتی کونسل کے اعلی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔سفارتخانے کے ایک بیان  کے مطابق شونے کہا کہ طیارے کا غیر ارادی طور پرامریکی فضائی حدود میں  داخلہ مکمل طور پرغیرمتوقع اورغیر ارادی  واقعہ ہے جو کہ امرِربی کی وجہ سے ہوا۔ چین نے تصدیق کے بعد کئی بار امریکہ کو اس بارے میں مطلع کیا اور واضح طور پر درخواست کی ہے کہ وہ  اسے پرسکون، پیشہ ورانہ اورمعتدل انداز میں حل کرے۔شونے کہا کہ ہم  امریکہ کی جانب سے اس پر حملہ کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کی سخت مخالفت اور شدید احتجاج  کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسی کوئی کارروائی نہ کرے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ  ہوجائے۔شو نے کہا کہ چین ضرورت پڑنے پر مزید ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترکی اور شام میں زلزلے سے11ہزار سے زائد افرا...

انقرہ/دمشق(شِنہوا)امدادی اداروں اور حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے بدھ کے روز سب سے زیادہ متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران کہا کہ ملک میں کل 8ہزار574 افراد زلزلے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔اس سے قبل ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا تھا کہ 40ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔شام کی وزارت صحت نے بتایا کہ شام میں کم سے کم 1ہزار250 افراد جاں بحق اور 2ہزار54 زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں امدادی کارکنوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شام میں حزب اختلاف کے زیر قبضہ علاقے میں کم سے کم ایک ہزار280 افراد جاں بحق اور 2ہزار600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ترکی کے جنوبی صوبے کہرامن ماراس میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر17منٹ(پاکستانی وقت صبح 6بج کر 17 منٹ)پر 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے چند منٹ بعد ملک کے جنوبی صوبے غازیان تیپ میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اور صوبہ کہرامن ماراس میں مقامی وقت دن ایک بج کر 24 منٹ (پاکستانی وقت دن 3 بج کر 24 منٹ)پر 7.6 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔امدادی کارکن وقت اور سخت سردی میں کہرامن ماراس میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کررہے ہیں جو پیر کو ترکی اور شام میں آنے والے  دو بڑے اور تباہ کن زلزلوں کا مرکز ہے۔بہت سے ممالک اور عالمی امدادی ادارے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں اور امدادی سامان کی پیشکش کر رہے ہیں۔ایک 82 رکنی چینی امدادی ٹیم بدھ کو چارٹرڈ طیارے میں 8ہزار کلومیٹر سے زائد پروازکے بعد ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے آدانا ہوائی اڈے پر پہنچی۔چینی ریسکیو ٹیم کے نائب سربراہ وانگ مو نے پہنچنے پر کہا کہ ٹیم زندگی کے آثار کا پتہ لگانے والے آڈیو اور ویڈیو آلات، طبی آلات اور سونگھنے والے کتوں کو آفت زدہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کیلئے لے کر آئی ہے جو فوری طور پر تلاش اور بچا کا کام شروع کریگی۔شام زلزلوں سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں امریکی پابندیاں اب بھی ملک میں انسانی امدادی کاموں کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

آسٹریلیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر ل...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ  باہمی اعتماد کی بحالی اور دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے ان خیالات کا اظہار آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں دئے گئے بیان کے بعد کیا ہے،جس میں انتھونی البانیز نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ تجارت  ملک کے تین سرفہرست  تجارتی شراکت داروں کی مجموعی تجارت سے زیادہ ہے اور یہ کہ چین کے ساتھ اچھے اقتصادی تعلقات اور تجارت آسٹریلیا کے قومی مفاد میں ہے۔ما نے بدھ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایشیا پیسفک خطے کے اہم ممالک ہیں جن کی اقتصادیات ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے بلکہ یہ خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے بھی سازگار ہے۔

چین کا امریکہ سے زلزلے سے متاثرہ شام سے یکطر...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ سے زلزلے کی وجہ سے سنگین انسانی بحران سے دوچار ملک شام پر سے یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت خاجہ کی ترجمان ماو ننگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے شام میں متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مقامی انسانی صورت حال کو مزید بگڑنے سے بچا یاجا سکے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ طویل عرصے سے شام کے بحران میں ملوث رہا ہے، ما نے کہا کہ شام  میں امریکہ کی  فوجی مداخلتوں اور سخت اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے بہت زیادہ شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں،  شامی عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم  اور ملک کی اقتصادی ترقی اور تعمیر نو مسدود ہوگئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ آج بھی، امریکی فوجی شام کے اہم آئل فیلڈز پر قابض ہیں، ملک کی 80 فیصد سے زیادہ تیل کی پیداوار کو لوٹ رہے ہیں ،شام کے اناج کے ذخائر کو اسمگل یا جلا یاجارہا، جس سے وہاں انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

چین کی زلزلہ سے متاثرہ شام کو ہنگامی انسانی...

بیجنگ(شِنہوا)چین زلزلہ سے متاثرہ ملک شام کو 3کروڑ یوآن(44لاکھ 20 ہزارامریکی ڈالر)کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گا۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے بدھ  کو روزمرہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امداد میں 20 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد اور زلزلہ سے متاثرہ ملک میں فوری طور پر درکارامدادی سامان شامل ہے۔دریں اثنا چین غذائی امداد کے جاری پروگرام کے نفاذ کو تیز کر رہا ہے۔ما نے مزید کہا کہ متعلقہ چینی حکام شامی فریق کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مذکورہ امداد سے جلد از جلد استفادہ کیا جائے تاکہ شام کو زلزلہ سے متعلق امداد اور بچا کے کاموں میں مدد مل سکے۔

چین نے نئے فینگ یون-3 موسمیاتی مصنوعی سیاروں...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے فینگ یون(3 ایف وائی)3 موسمیاتی مصنوعی سیاروں کے چوتھے بیچ کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔چائنہ ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ماتحت ادارے،شنگھائی اکیڈمی آف اسپیس فلائٹ ٹیکنالوجی (ایس اے ایس ٹی) کے مطابق ایف وائی-1سیریز کی اپ گریڈ شکل ایف وائی-3سیریز،موسمیاتی سیٹلائٹس کی دوسری نسل ہے جسے بادلوں اور ارضیاتی خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات جمع کرنے کے لیے  ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ملک کی ڈیٹا کے حصول کی عالمی صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے۔یہ سیٹلائٹس ماحولیاتی، زمینی اور سمندری سطح کے عالمی، ہمہ موسمی، سہ جہتی، مقدارکے لحاظ سے اور کثیر جہتی پیرامیٹرز فراہم کر سکتے ہیں۔فینگ یون-3  سیٹلائٹس کی چوتھی کھیپ چین کے نچلے مدار والے موسمیاتی مصنوعی سیاروں کی دوسری نسل میں سے آخری ہے، جس میں بارش کی پیمائش کرنے والا سیٹلائٹ اور سورج کے ایک ہی رخ پر قطبی مدار میں گردش کرنے والا  سیٹلائٹ شامل ہے۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

1992کا اتفاق رائے آبنائے پار مذاکرات کی بنیا...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک تائیوان میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام 1992 کے اتفاق رائے پر قائم  رہتے ہیں جزیرے اور مین لینڈ کے درمیان بات چیت اور مشاورت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو تائیوان کی رہنما تسائی انگ وین کے حالیہ ریمارکس پر میڈیا سوالوں کے جواب میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ 1992 کا اتفاقِ رائے ایک چین کے اصول کی تصدیق اور آبنائے پار مکالمے اور مشاورت کے لیے مشترکہ سیاسی بنیاد فراہم کرتا ہے، ژو نے کہا کہ جب تک ڈی پی پی اتفاقِ رائے پر قائم اور"تائیوان کی آزادی" اور مین لینڈ کے خلاف بیرونی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت کے لیے اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرتا ہے جزیرے اور مین لینڈ کے درمیان بات چیت اور مشاورت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ ڈی پی پی کے چیئر لائی چنگ تے کے بیان پر ایک اور سوال کے جواب میں ژو نے کہا کہ مین لینڈ اور تائیوان دونوں ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں جس کا ثبوت واضح تاریخی اور قانونی حقائق میں موجود ہے۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکن صدر دیوالیہ پن سے بحالی کے لئے پراع...

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا ملک 2026 تک دیوالیہ پن سے نکل جائے گا۔بدھ کو اپنی حکومت کی مستقبل کی پالیسیوں کے بارے میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وکرما سنگھے نے کہا کہ وہ متعدد گروپس کی جانب سے درپیش چیلنجوں کے باوجود ٹیکس اصلاحات کے پروگرام کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں قوم کی خاطر غیرمقبول فیصلے کرنے کو تیارہوں۔ عوام کو دو سے تین سال میں ان فیصلوں کی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا۔وکرماسنگھے نے کہا کہ مشکلات کے باوجود حکومت نے کمزور گروپس کو معاشی پریشانیوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔صدر نے یہ بھی کہا کہ ملک اب منفی معیشت سے مثبت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2023 کے آخر تک سری لنکا اقتصادی ترقی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔انہوں نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ مل کر ملک کی تعمیر کے عمل میں شامل ہوں۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ انرجی کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر سے قوان...

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن (چائنہ انرجی) کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر لی ڈونگ کو پارٹی کے نظم و ضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں زیر تفتیش رکھا گیا ہے۔لی جو پہلے کمپنی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے رکن بھی تھے سے تفتیش کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تباہ کن زلزلوں کے بعد شام اور ترکی کے تاریخی...

پیرس(شِنہوا)اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے  شام اور ترکی کے تاریخی ورثے کے مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار اور زلزلے سے تباہ ہونے والے دونوں ممالک کے لیے تعاون کا عزم کیا ہے۔یونیسکو نے شام کے قومی حکام کے تعاون سے کیے گئے ورثے کو پہنچنے والے نقصان کے ابتدائی سروے کے بعد کہا کہ شام میں یونیسکو کو خاص طور پر قدیم شہر حلب کی صورت حال پر تشویش ہے جو خطرے سے دوچار عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ یونیسکو نے کہا کہ قلعہ کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔ قدیم شہر کی دیوار کا مغربی مینارگر گیا، اور سوکس میں کئی عمارتیں کمزور ہوئیں ہیں۔ادھرترکی میں دیارباقر شہر میں کئی عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔ یہ شہر عالمی ثقافتی ورثہ کے مقام"دیار باقر قلعہ اور ہیوسل باغات کے ثقافتی لینڈ اسکیپ" کا مرکز ہے جو رومن، ساسانی، بازنطینی، اسلامی اور عثمانی ادوار کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔یونیسکو کے ماہرین، ترکی کے قومی حکام کے تعاون سے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں موجود مقامات کو پہنچنے والے نقصان کے مطابق حقیقی فہرست قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے ازولے نے زلزلوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردی زخمیوں اور تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہے اور ہماری تنظیم اپنے اختیارات کے مطابق امداد فراہم کرے گی۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں