• -, -
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

صوبہ بلوچستان میں پھلوں اور سبزیوں کی پیداوا...

جے آئی سی اے /اے پی آئی /این اے آر سی کا بلوچستان میں زرعی توسیع کے موضوع پر دو روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد ۔ 4 سالہ پراجیکٹ کو جے آئی سی اے /اے پی آئی /این اے آر سی اور محکمہ توسیع زراعت بلوچستان مشترکہ طور پر چلا رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر جنرل قومی زرعی تحقیقاتی مرکز ڈاکٹر شہزاد اسد، چیف ایڈوائزر API/JICA، جناب کوسوکے سوادا ، ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان، ڈاکٹر محمد قاسم کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع بلوچستان کے نمائندے جناب عبدالکریم جعفر کے علاوہ زراعت کے صوبائی افسران اور فیلڈ اسسٹنٹ کی کثیر تعداد نے بھی قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد میں پروگرام میں شرکت کی۔چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں اعلی معیار کی فصلیں پیدا ہو رہی ہیں اس لیے صوبے میں زراعت کی ترقی میں معاونت کے لیے تربیت اور تحقیق بہت ضروری ہے۔ چیئرمین پی اے آر سی نے پاکستان میںزراعت کے حوالے سے تربیتی پروگرام شروع کرنے پر جاپانی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر علی نے کہا کہ کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے پروگرام سے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بلوچستان میں پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کو بہتر بنا کر ہم ملکی برآمدات میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ملک میں بیج، کیڑے مار ادویات اور نہری نظام کے بہترین استعمال پر زور دیا۔ مزید برآں ڈاکٹر غلام محمد علینے پی اے آر سی کے سائنسدانوں پر ملک کے تمام صوبوں میں اس طرح کے تربیتی سیمینار کے انعقاد کرنے پر زور دیا۔ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ، ڈاکٹر محمد قاسم کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام JICAاور حکومت جاپان کے شکر گزار ہیں۔ جناب عبدالکریم، ڈی جی زراعت توسیع بلوچستان نے بھی حکومت جاپان اورJICAکا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 70 سال سے جاپان کے لوگ پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس پراجیکٹ کی کامیابی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو زراعت کے افسران اور فیلڈ اسسٹنٹ کو لگن سے کام کرنا ہوگا اور ایڈمنسٹریٹرز کی طرف سے سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہوگی۔ انہوں نے بلوچستان میں تحقیقی اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔زرعی تربیت حاصل کرنے والے شرکانے کہا کہ یہ ایک بہترین تجربہ تھا اور ہم نے پروگرام سے بہت کچھ سیکھا۔ یہ پروگرام بہت معلوماتی تھا اوراس سے ہماری زرعی مہارتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مسٹر چنگیز، فیلڈ اسسٹنٹ نے بلوچستان کے زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تربیت بہت مفید تھی کیونکہ اس سے صوبے میں زراعت کے شعبے میں تحقیق کے خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی۔آخر میں چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی نے تربیت حاصل کرنے والے زرعت کے افسران اور فیلڈ اسسٹنٹ میں اسناد تقسیم کیں اورتقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل قومی زرعی تحقیقاتی مرکز،ڈاکٹر شہزاد اسد نے تقریب کے شرکاکا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام کے لیے اچھی خبر دالوں کی قیمتوں میں 25...

بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد ملک میں دالوں کی قیمت میں 25 روپے کی کلو تک کمی واقع ہوگئی ۔ کراچی کی دونوں بندرگاہوں میں پھنسے ہزاروں کنٹینرز ریلیز ہونا شروع ہوگئے ہیں، حکومتی احکامات کی روشنی میں اشیائے خور و نوش اور عام ضروریات کی چیزوں کو فوقیت دی جارہی ہے۔ چند روز کے دوران بندرگاہوں پر موجود اجناس سے بھرے 2400 کنٹینرز ریلیز کردیئے گئے ہیں۔ جس کے اثرات ملک بھر کی ہول سیل مارکیٹوں پر پڑا ہے۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کنٹینرز پھنسنے کی وجہ سے ناجائز منافع خوری شروع ہوئی تاہم کنٹینرز ریلیز ہونے سے مارکیٹ میں سٹے باز بیوپاریوں کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں دالوں اور دیگر اجناس کی قلت ختم اور سپلائی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مختلف دالوں کی قیمتیں 25 روپے فی کلو گرام تک کم ہوگئی ہیں۔ قیمتوں میں کمی کا اثر آئندہ چند روز میں ریٹیل کی دکانوں پر بھی پڑے گا۔ عبدالرف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد دالوں کی قیمتیں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جب عمران خان حکم کریں گے پنجاب کی جیلیں بھر...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سنٹرل پنجاب کی صدر اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جب بھی سابق وزیراعظم عمران خان حکم کریں گے ہم پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں، آج تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت میں پیش کرنا تھا، عدات نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بلایا تھا لیکن انہوں نے راتوں رات اس کی ٹرانسفر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری کوشیش کر رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہ ملے لیکن ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے، 14 فروری کو کیس کی دوبارہ سماعت ہو گی، اسلام آباد سے جے آئی ٹی مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ نگران حکومت جو بنائی گئی ہے ان کی تحریک انصاف سے دشمنی عیاں ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، الیکشن نہ کروانے کے بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں، سکیورٹی فورسز کہتی ہیں کہ ہم الیکشن میں سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتیں، ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی مل سکتی ہے تو صوبائی انتخابات کیلئے کیوں نہیں مل سکتی۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو جو ظلم کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، یہ سمجھتے ہیں کہ تاخیر کرنے سے الیکشن جیت جائیں گے لیکن الیکشن جب بھی ہو گا جیتے گا صرف عمران خان۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں واپس جانے کا مقصد یہ ہے کہ وفاق میں جو نگران حکومت بنائی جائے اس میں من مانی نہ کی جا سکے، اے پی سی میں جانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چوہدری اسد محمود کی طرف سے سابق صدر پرویز مش...

آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری اسد محمود کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی جس میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی' سابق صدر کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جمعرات کو یہاں چوہدری اسد محمود کی رہائش گاہ پر سابق صدر پرویز مشرف کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو مثالی قرار دیا گیا۔ تقریب میں آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مری پولیس کی استدعا مسترد، عدالت نے شیخ رشید...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مری پولیس کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں گرفتار شیخ رشید کیخلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج تھا، گزشتہ روز عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کیا تھا۔ مری پولیس نے شیخ رشید کو سول کورٹ میں پیش کیا اور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، مری پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ شیخ رشید سے مقدمے سے متعلق تفتیش کرنی ہے اور کچھ ریکوریز کرنی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیخ رشید کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، عدالت نے مری پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز خٹک آئندہ الیکشن کسی اور پارٹی کیساتھ...

گورنر خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے متعلق دعوی کیا ہے کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ میں ورکرہوں لیکن کچھ لوگ میری سرگرمیاں ماضی کیگورنرکی طرح دیکھتے ہیں، مجھ سے پہلے کوئی بھی گورنر کسی ادارے میں نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو کہتا ہوں آپ کے گورنر 4 برس میں 400 آدمیوں سے بھی نہیں ملے مگر آج لوگ کہتے ہیں کہ عوامی گورنر آیا ہے، میریپاس پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی آتے ہیں۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کے استعفے قبول ہوئے تو ہائیکورٹ چلے گئے کہ ہمیں بحال کرو، آج بھی ان سے اپیل ہے کہ ملک کے مسائل کو دیکھ کر فیصلے کرو، آل پارٹیز کانفرنس جا اور اپنا مقف بیان کرو، آپ کو الزامات کی سیاست ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدارنہ الیکشن کرائے اور الیکشن کمیشن حالات کو دیکھ کر الیکشن کا فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن کو رائے دیتا ہوں حکم نہیں۔ گورنر نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے متعلق دعوی کیا کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں تمام مسائل کاحل عوام کے فیصلے سے ہی...

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک میں تمام مسائل کا حل عوام کے فیصلے سے ہی ممکن ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ۔ وفاق کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت آرٹیکل 184 کی شق 3 پر محتاط رہے، عدالت کو اس شق کے استعمال کا اختیار عوامی معاملات میں ہوتا ہے، عدالت کسی بھی درخواست پر قانون سازی کالعدم قرار دیگی تو معیار گرجائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ کیس کے حقائق مختلف ہیں، درخواست گزار عمران خان کوئی عام شہری نہیں ہیں، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے نیب ترامیم چیلنج کی ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں شدید سیاسی تنا اور بحران ہے، پی ٹی آئی نے پہلے پارلیمنٹ چھوڑنیکی حکمت عملی اپنائی، پی ٹی آئی نے پتا نہیں کیوں پھر پارلیمنٹ میں واپس آنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ملک میں عام انتخابات کا تذکرہ بھی کیا، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں تمام مسائل کاحل عوام کے فیصلے سے ہی ممکن ہے، موجودہ حکومت کے قیام کو 8 ماہ ہوچکے ہیں، موجودہ پارلیمنٹ کو دانستہ طور پر نامکمل رکھا گیا ہے، موجودہ پارلیمنٹ سے ہونے والی قانون سازی بھی متنازع ہورہی ہے۔ ایک موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی، عدالت نے کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا بلکہ نیب ترامیم کے خلاف درخواست آئی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں عمران خان کا حق دعوی ہونے یا نا ہونے کا معاملہ نہیں بنتا، اب عمران خان اسمبلی میں نہیں ہیں اور نیب ترامیم جیسی قانون سازی متنازع ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کا تذکرہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 58 ٹو بی خوفناک قانون تھا، پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی وزیراعظم آئے تھے جو بہت دیانت دار سمجھے جاتے تھے، ان کی حکومت 58 ٹو بی کے تحت ختم کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل جج...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔ جسٹس کامران حیات میاں خیل، جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس محمد فہیم ولی کی بطور ایڈیشنل ججز مستقلی کی منظوری دی گئی۔ صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی ناظم الامور کی افغانستان واپسی کا ف...

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں زخمی ناظم الامور عبید اللہ نظامانی واپس نہیں جاسکے، افغان حکام کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کی سکیورٹی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، ناظم الامور کی واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فرانس کے دورے پر ہیں جہاں وہ فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سپین کے دورے پر ہیں، اسد مجید سپین کے بعد فرانس جائیں گے جہاں وہ دو طرفہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے دورہ امریکہ کے بارے میں علم نہیں، آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے آئی ایس پی آر بہتر بتا سکتا ہے، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے گزشتہ ہفتے سری لنکا کی دعوت پر دورہ کیا، حنا ربانی کھر نے کولمبو میں سری لنکا کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی۔ بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت میں مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے ان کی املاک کو گرایا جا رہا ہے، سری نگر میں انتہا پسندوں نے حریت رہنماوں کے دفتر پر حملہ کیا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ترکیہ میں ہونے والے زلزلے سے تباہی پر پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا، پاکستان ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گا، پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے، تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیر خارجہ کی شرکت بارے فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران کے ساتھ سکیورٹی سمیت اہم امور پر بات چیت کررہا ہے، افغانستان اور ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تمام تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ، دالیں بھی غریب کی...

مہنگائی نے غریبوں کی زندگی اجیرن کر دی ، پاکستان میں دالوں کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں ، برطانوی نشریاتی ادارے نے گفتگو کرتے ہوئے ایک گھریلو خاتون نے کہا کہ پہلے چالیس روپے میں اتنی دال مل جاتی تھی کہ دن کا کھانا کھا لیتے تھے لیکن اب وہی دال 80اور 120روپے میں ملتی ہے،فاطمہ حکومت سے مایوسی دکھائی دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر حکومت کچھ کر سکتی ہے تو لوگوں کے گھروں کے چولہے جلانے کے لیے کوئی کام کرے۔،دال کو پاکستان میں غریب کی خوراک سمجھا جاتا ہے تاہم ملک میں مہنگائی کی بلند شرح اور دالوں کی قیمت میں ہونے والے بڑے اضافے کی وجہ سے اب معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کے لیے دال کھانا بھی مشکل تر ہو چکا ہے،پاکستان میں جنوری کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 27.6فیصد ریکارڈ کی گئی جو 48سال میں مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے،مقامی مارکیٹ میں دالوں کی قیمت اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر موجود ہے جس کی وجہ سے کم آمدنی والے افراد شدید متاثر ہیں، پاکستان دال کی مقامی ضرورت پورا کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر سالانہ کی دالیں درآمد کرتا ہے،ملک میں دالوں کی کھپت کا ستر سے پچھتر فیصد دارومدار درآمد پر ہے اور باقی ضرورت مقامی سطح پر پیدا ہونے والے اناج سے پوری کی جاتی ہے،مقامی مارکیٹ میں دالوں کی قیمت میں گذشتہ ڈھائی، تین ماہ میں 50سے 90فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،پاکستان اپنی ضروریات کی 75سے 80فیصد دال بیرون ملک سے منگواتا ہے۔ ملک میں دال کی سالانہ درآمد ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے، رپورٹ کے مطابق اگر درآمدی دالیں پورٹ سے باہر نہیں آتیں تو رمضان سے پہلے اور رمضان میں ان کی قیمتوں میں اضافہ دگنا ہو سکتا ہے کیونکہ رمضان میں ان کی کھپت بڑھ جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کے ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدا...

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرانس جینڈر جوڑے نے بچے کو جنم دیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ٹرانس جینڈر جوڑے ضیا پول اور زہد نے کچھ عرصہ قبل حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا،ضیا پول ایک مرد تھا جو جنس تبدیل کرکے عورت بن گیا جبکہ زہد ایک عورت تھی ، جس نے اپنی جنس تبدیل کرا لی تھی ،ٹرانس جینڈر جوڑے نے ہارمون تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کروائے تھے،ٹرانس جینڈر جوڑے نے پہلے بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس اور میانمار کے درمیان نیو کلیئر پاور پلا...

روس اور میانمار کے درمیان جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کیے گئے،روسی اسٹیٹ نیوکلیئر انرجی کارپوریشن (Rosatom)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ Rosatomاور میانمار کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مشترکہ منصوبے پر دستخط کی تقریب میانمار کے شہر ینگون میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی انفارمیشن سنٹر میں منعقد ہوئی،اس معاہدے کی روسے روس اور میانمار خاصکر چھوٹے پیمانے کی نکلیئر پاور پلانٹس کو عملی جامہ پہنانے کے معاملے میں تعاون کریں گے۔ سرکاری دستخط تقریب کے بعد روس ایٹم کے جنرل منیجر الیکسی لیکھا چیو نے میانمار ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلبا کو جوہری ٹیکنالوجی کے موضوع پر ایک لیکچر دیا اور طلبا کے سوالات کو جواب دیا،لیکاچیو نے کہا، "ملک میں ایک نئی صنعت کے قیام سے بلاشبہ میانمار کے توانائی کے شعبے، صنعت اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ ہم میانمار کی روسی جوہری ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے کو سراہتے ہیں۔"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ شام میں آنے والا زلزلہ تاریخ کی ہولناک...

امریکی صدر جو بائیڈن نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں کی شدت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عصر حاضر کے دوران یہ اس خطے میں آنے والا بد ترین زلزلہ تھا،امریکی صدر نے اقتصادی پلان کی تفصیلات بتانے کیلیے وِس کونسن میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ امریکی عوام کی نیک تمنائیں اور دعائیں ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے ساتھ ہیں،یہ عصر حاضر کے دوران اس خطے میں آنے والا بد ترین زلزلہ تھا،بائیڈن نے کہا کہ میں جانوں کے ضیاں پر سوگ کی حالت میں ہوں،زلزلے کے فورا بعد میں نے ترک صدر ایردوان سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں امریکہ اور نیٹو کی مکمل حمایت و تعاون کا یقین دلایا ہے جبکہ امریکہ کی عالمی ترقیاتی ایجنسی اور یورپ میں متعین ہماری فوج ترکیہ کے آفت زدہ علاقوں میں امداد کیلیے تیار ہے،شام کی امداد کے حوالے سے بھی بائیڈن نے کہا کہ وہاں ہم امریکہ کی سماجی تنظیموں کے ذریعے امداد روانہ کریں گے، ترک و شامی عوام مطمئن رہیں جب بھی مدد کی ضرورت ہوگی امریکہ وہاں موجود ہوگا،اس دوران،امریکی امور دفاع پینٹاگون کے ترجمان جنرل پیٹرک رائیڈر نے بتایا کہ ترکیہ کی مدد کے لیے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش روانہ ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا ، فوجی پریڈ میں بین البراعظمی بی...

شمالی کوریا نے گزشتہ روز فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (ICBMs)اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش کی ہے اور انہیں ملک کے سب سے بڑے جوہری حملے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا ہے،شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی رات شمالی کوریا کی فوج کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات ہوئیں جس کی پریڈ میں رہنما کم جونگ ان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئے،فوجی پریڈ میں مختلف قسم کے جوہری صلاحیت والے ہتھیار، جن میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائل اور ICBMشامل تھے،نمائش میں موجود سسٹمز میں ملک کا سب سے بڑا ICBM،Hwasong-17 شامل تھا، جس پر کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا ٹھوس ایندھن ICBMہو سکتا ہے،شمالی کوریا کی فوجی پریڈوں کو دیر ممالک کی حکومتیں اور ماہرین قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ ان میں اکثر نئے تیار کردہ ہتھیاروں کی نمائش ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شامی زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے سیاسی اخت...

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے تباہ کن زلزلے کے بعد شامیوں کو فوری مدد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام پر امریکی اور مغربی پابندیاں زلزلے سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچنے سے روک رہی ہیں۔ زلزلے سے جو تباہی ہوئی ہے وہ ناقابل تصور ہے۔ تمام متاثرہ علاقوں میں شامیوں کو فوری مدد اور تیز ترین راستے کی اشد ضرورت ہے، دمشق میں اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق اقوام متحدہ نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاست کو ایک طرف رکھ دے اور شمال مغربی شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کو آسان بنائے۔ شام میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر مصطفی بن الملیح نے کہا کہ میری اپیل ہے، سیاست کو ایک طرف رکھیں اور آئیے اپنا انسانی ہمدردی کا کام کریں۔ ہم انتظار کرنے اور مذاکرات کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ جب تک ہم مذاکرات کریں گے، بہت کچھ ختم ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ میں ریسکیو ورکرز نے 70گھنٹے بعد ملبے س...

ترکیہ میں ریسکیو ورکرز نے 70گھنٹے بعد ملبے سے 8سالہ بچی نیسا کو نکال لیا، ملبے سے نکلنے کے بعد معصوم بچی نے ریسکیو ورکرز سے سوال کیا کہ کیا میں اب اپنی آنکھیں کھول سکتی ہوں ؟تفصیلات کے مطابق ترکیہ خوفناک زلزلے کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے،ترکیہ میں زلزلے کے چار روز بعد بھی ملبے تلے زندگی کے آثار موجود ہیں، ریسکیو آپریشن میں زندہ افراد کا نکالنا کسی معجزے سے کم نہیں،ریسکیو آپریشن میں رات گئے متعدد افراد کو زندہ نکال لیا گیا، ستر گھنٹے بعد ملبے سے نکالنے والی آٹھ سالہ نیسا نے ریسکیو ورکرز سے سوال کیا کہ کیا میں اب اپنی آنکھیں کھول سکتی ہوں ؟ 73 گھنٹے بعد پانچ سال کے بچے سمیت خاندان کو نکالنے پر اہل علاقہ خوش ہوگئے، متاثرہ خاتون نے ریسکیو ورکرز کا شکریہ ادا کیا،شہر دیار باقر میں بہتر گھنٹے بعد رہائشی عمارت کے ملبے سے خاتون کو نکالا گیا، اسی طرح قہرمان مرعش میں ستر گھنٹے بعد حملہ خاتون کو بچایاگیا،ادانہ میں موبائل فون پر رابطے کے بعد ماں اور بیٹے کو باہر نکلا گیا ، ساڑھے تین سالہ عارف کو دیکھ کر ریسکیو ورکرز حیران ہوگئے، جس کی آنکھیں امید سے چمک رہی تھیں ،غازی اینتپ میں آٹھ سالہ بچے کو بچالیا گیا اور صوبے ہاطے میں70گھنٹے بعد بچے اور خاندان کے چار افراد کو زندہ نکالا گیا،متاثرہ علاقوں سے زخمی بچے اور خواتین کو صدارتی محل کے طیارے میں انقرہ منتقل کیا گیا، خاتون اول ننھے بچوں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچیں،دوسری جانب ترک صدر قہرمان مرعش میں ٹینٹ سٹی پہنچے تو متاثرین گلے لگ کے رو پڑے، متاثرین نے ترک صدر کو مشکلات کے بارے میں بتایا،ترک حکام کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زیادہ آفٹرشاکس آچکے ہیں ، جس سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ میں ملبے تلے دبی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھا...

ترکیہ میں ملبے تلے دبی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ تصویر نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو اشکبار اور دلوں کو لرزہ دیا،تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں سات اعشاریہ سات شدت کے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں شر شہر قیامت خیزمناظرہیں، ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے،زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ترکی اور شام سے دل دہلا دینے والی تصاویر سامنے آ رہی ہیں،ترکیہ کے شہر کہرمن مرعش میں زلزلے کے بعد ایک دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے کو ملا،تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ملبے تلے دبے بستر پر لڑکی مردہ پڑی ہے اور بے بس باپ پندرہ سالہ مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بیٹھا ہے،تصویر میں اس دکھ کو دکھایا گیا ہے جو ان ہزاروں خاندانوں کو محسوس ہوگا جنہوں نے پیر کے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے،اس تصویر نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو اشکبار اور دلوں کو لرزہ کر رکھ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملبے سے نکالا جانے والا شامی بچہ لوگوں کو دی...

تباہ کن زلزلے کے بعد شامی جن سانحات سے گذر رہے ہیں ان کی ہولناکی کے باوجود ملبے اور گھروں کی باقیات سے اکا دکا خوشی کی خبریں بھی مل رہی ہیں،معصومیت اور خوشی کے ملے جلے جذبات پرمشتمل ویڈیو میں شام کے سول ڈیفنس کے جوانوں نے کرم نامی بچے کو ملبے کے نیچے سے بچایا۔ بچے کو زندہ بچانے کی خوشی دیدنی ہے اور یہ خوشی ادلب کے دیہی علاقوں میں دور دور تک محسوس کی جا رہی ہے،چھوٹے بچے کے بچا نے کے مقام پر اللہ اکبر کے نعرے لگائے گئے۔ ملبے سے نکالا جانے والا بچہ لوگوں کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھا،شام کے سول ڈیفنس اکائونٹ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "معجزے دہرائے جاتے ہیں اور تکبیریں پھر سے آسمان کو گلے لگا لیتی ہیں۔" تباہ شدہ مکان کے کھنڈرات میں سے بچے "کرم" کو نکالنے پر خوشی سے بھرے لمحات پہلے دن ادلب کے دیہی علاقوں میں "ارمناز" میں بچے کے زندہ بچ جانے پر دیکھے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امداد میں ہر گھنٹہ کی تاخیر 50اموات کا سبب ب...

شام کے شمالی علاقوں میں امدادی ٹیموں نے ملک میں صورت حال کی سنگینی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سامان کی قلت کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی کمی آرہی ہے۔ ٹیموں نے بتایا کہ امداد ی سامان کے بروقت نہ پہنچنے سے جانی نقصان بڑھنے کا خدشہ ہے۔ شام میں امدادی کارروائیوں میں ایک گھنٹہ کی تاخیر 50اموات کا سبب بنا رہا ہے۔ ملک کے شمال مغرب میں حزب اختلاف کی حکومت میں وزیر صحت حسین بازار نے کہا کہ اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں میں طبی شعبہ تباہی کے پیمانے کو احاطے میں لانے سے قاصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کا پورا اندازہ لگانا ہماری صلاحیت سے باہر ہے۔ درجنوں خستہ حال عمارتیں اب بھی ایسی ہیں جن میں مکین موجود ہیں۔ خطے کو ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری بین الاقوامی اقدام کی ضرورت ہے، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کوئی بھی بین الاقوامی امداد ترک کراسنگ سے داخل نہیں ہوئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ باب السلام اور الراعی کی دو کراسنگز امداد کے داخلے کے لیے کھلی ہیں۔ ادلب کے شہر حارم اور سلقین ترکی کی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔ حارم شہر میں 15کثیر المنزلہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں،شام میں امداد کی اعلی کمیٹی کے سربراہ حسین مخلوف نے تصدیق کی کہ ان کا ملک ایسی آفات کے لیے تیار نہیں تھا۔ شامی حکومت کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ان کے ملک پر عائد پابندیاں متاثرہ گورنری میں زلزلے سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے ریاست کی جانب سے ایسے میکانزم کی کمی کو پورا کرنے میں ناکامی ہوئی جو اسے زلزلے کے اثرات کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ شامی حکومت کے وزیر صحت حسن الغباش نے کہا کہ حکومتی فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,250ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی کے 10 سال، گوادر میں تبدیلی کے اثر...

2013 میں سی پیک کے آغازکے بعد سے گزشتہ دس برس کے دوران گوادر غربت، شہری مسائل، پانی، بجلی، روزگار، انفراسٹرکچر، زراعت سمیت سنگین چیلنجوں پر قابو پانا اور ان کے اوپر بلیو اکانومی کے حوالے سے بتدریج اور تعمیری طور پر تبدیل ہو رہا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق ماضی میں گوادر تباہی اور بربادی کا شکار تھا۔ بعد ازاں 10 سال کے دوران گوادر ایک پائیدار انداز میں ترقی کی طرف گامزن ہے۔ گوادر پورٹ، گوادر فری زون ساؤتھ (فیز I)، ایسٹ بے ایکسپریس وے، پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (پی سی ٹی اور VI)، چائنا پاکستان گوادر فقیر مڈل اسکول، فائبر آپٹک، ای کسٹم سسٹم (WeBOC)، پلانٹ ٹشو کلچر لیب اور گرین ہاؤس، لائیو سٹاک، خواتین کی زیر قیادت گارمنٹ فیکٹری، گوادر یونیورسٹی اور جی ڈی اے ـانڈس ہسپتال شامل ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق ان کامیابیوں کی وجہ سے 20 سے زیادہ نئے منصوبے 2023 اور اس کے بعد کے سالوں میں اپنے طے شدہ ٹائم فریم کے مطابق تکمیل کے راستے پر ہیں۔ ان منصوبوں میں پینے کے صاف پانی کا پلانٹ، گوادر فری زون نارتھ (فیز 11)، گوادر سیف سٹی پراجیکٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، تین بجلی کے منصوبے، گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان، گوادر ٹورازم پراجیکٹ، پاک چائنا ٹیکنیکل کا نیا مینجمنٹ ماڈل شامل ہیں۔ اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (PCT اور VI)، اسٹیٹ آف آرٹ شپ یارڈ پروجیکٹ، آئل ریفائنری پروجیکٹ، گرین گوادر پروجیکٹ، پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال، فشر کمیونٹی پروجیکٹس، گوادر پورٹ ڈریجنگ پروجیکٹ، ایکسپورٹ اورینٹڈ پروجیکٹس، فشنگ انڈسٹری، ویئر ہاؤس انڈسٹری، اور گوادر حفاظ نمائش اور تجارتی مرکزشامل ہیں ۔

گوادر پرو کے مطابق خلیج فارس کے منہ پر شہر کا اسٹریٹجک مقام، اس کی گہر ی سمندری بندرگاہ اور جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ، اسے تجارت، نقل و حمل اور سرمایہ کاری کا مرکز بناتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، گوادر آنے والے برسوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کی ایک قابل ذکر رقم کو اپنی طرف متوجہ کرے گا، جو پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ابھرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک 1.2 ملین گیلن فی ڈے (MGD) ڈی سیلینیشن پلانٹ ہے، جس کے اپریل 2023 تک مکمل طور پر فعال ہونے ی توقع ہے۔ یہ پلانٹ گوادر کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کا ایک قابل اعتماد ذریعہ فراہم کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق 2023 میں گوادر کے 4 لاکھ سے زائد لوگوں کو بجلی فراہم ہو جائے گی کیونکہ بجلی کے تین منصوبے گوادر کو بجلی فراہم کریں گے۔ پہلا منصوبہ تقریباً 100 میگاواٹ ایرانی بجلی گبد ریمدان (پاک ایران سرحد) سے جیوانی گرڈ سٹیشن سے گوادر تک ہے جو یکم مارچ کو آئے گی۔ دوسرا منصوبہ ایرانـپنججورـٹربنـپسنی سے گوادر تک 100 میگاواٹ کا ایک اور منصوبہ ہے جو رواں سال میں مکمل ہونے جا رہا ہے۔ تیسرا منصوبہ کوئٹہ، ناگ بسیما سیکشن سے پنججور اور پھر تربت پسنی سے گوادر تک ہے۔ اس دوران گوادر فری زون نارتھ (فیز II) کو 5 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو دوسرے مرحلے میں گوادر فری زون ساؤتھ (فیز I) اور گوادر پورٹ کے لیے آنے والے مہینوں میں 12 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ آخر کار حکومت نے گوادر کے لیے 300 میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پروجیکٹ کی بھی منظوری دے دی۔ گوادر پرو کے مطابق ایک اور بڑا منصوبہ جس کی توقع ہے کہ 2023 میں مزید رفتار پکڑے گا وہ ہے گوادر فری زون نارتھ (فیز II) کی ترقی جو 2,221 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی ہے۔ فی الحال برآمد پر مبنی چینی کمپنیاں چند مہینوں میں اپنی فیکٹریاں بنانے اور چلانے کے بہت قریب ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق 2023 کا سال گوادر کے ماہی گیروں کے لیے نئی ہاؤسنگ سکیموں اور روز گار کے حوالے سے بہت سی خوشیاں لے کر آیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے گوادر کے کم آمدنی والے ماہی گیروں کے لیے نئی ماہی گیر ہاؤسنگ کالونی کے لیے 200 ایکڑ اراضی کی منظوری دے دی ہے۔ تقریباً 300 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گوادر کے تقریباً 3,291 غریب ماہی گیروں کو کشتیوں کے انجن مفت ملنے جا رہے ہیں کیونکہ حکومت نے 823 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی 230 ملین ڈالر کی گرانٹ سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر مارچ 2023 سے اپنی پہلی آزمائشی پرواز شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سال ستمبر میں تکمیل کا امکان ہے۔ ہوائی اڈے میں بڑے طیاروں کو ہینڈل کرنے کی گنجائش ہو گی جس سے بین الاقوامی پروازوں کی گوادر میں لینڈنگ ممکن ہو گی۔ گوادر پرو کے مطابق 2021 میں قائم کیے گئے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی رواں سال مزید ثمرات دینے کی امید ہے۔ سی پیک کے تحت تعمیر گئے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (PCT & VI) کے مشترکہ آپریشن کے معاہدے پر دستخط کی تقریب حال ہی میں منعقد ہوئی۔یہ ادارہ گوادر کے نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کر رہا ہے جس سے خطے میں ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ گوادر کے فقیر کالونی اسکول سے بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی توقع ہے۔ یہ اسکول چین کے فنڈ سے چلنے والے اس اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد علاقے میں ایک اعلی معیار کا تعلیمی نظام تیار کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر میں 4.5 بلین ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چینی کمپنی ''ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ (ESGL)'' کے پانچ رکنی وفد نے چند ہفتے قبل گوادر کا دورہ کیا۔ ابتدائی طور پر ای ایس جی ایل گوادر میں 5 ملین ٹن صلاحیت کی آئل ریفائنری لگائے گی۔

بعد میں ای ایس جی ایل اسے گوادر میں 8 ملین ٹن سالانہ آئل پروسیسنگ کی صلاحیت کے ساتھ اپ گریڈ کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق دیگر اہم منصوبوں میں 4.5 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری کی تعمیر، بڑے جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے گوادر بندرگاہ کی ڈریجنگ، اور شپ یارڈ پروجیکٹ کی تعمیر جہاز سازی کی صنعت کو بڑھانے کے لیے شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سی پیک کے تحت ہیلتھ کوریڈور کے اعلان کے علاوہ چینی حکومت پاک چائنہ فرینڈ شپ ہسپتال کی ترقی میں بھی تعاون کر رہی ہے۔ ہسپتال 68 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا اور اس سال آپریشن شروع کرنے سے مستثنیٰ ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی کمیونٹی کی خدمت کے لیے بہت سی دیگر صحت کی سہولیات زیر تعمیر ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق مجموعی طور پر 2013 سے 2023 تک، گوادر ایک اہم تبدیلی سے گزر رہا ہے، جس میں شہر کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں معاونت کے لیے نئے انفراسٹرکچر، سہولیات اور خدمات کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔ تمام منصوبوں کی تکمیل کے بعد، گوادر کو خطے میں ایک اہم اقتصادی مرکز کے طور پر جگہ دی جائے گی، جو بحیرہ عرب اور باقی دنیا کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مجھ پر کوئی کیس نہیں ، اس کے پیچھے فیس ہے ،...

سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھ پر کوئی کیس نہیں ، اس کے پیچھے فیس ہے ، کیس کچھ نہیں میرے گھر میں ڈکیتی کی ہے ، میرے گھر کے سامان لوٹ لیا گیا ہے ، جمعرات کے روز مری میں عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نئی پارٹی پیئر پارٹ بنانے جارہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ پیئر پاٹ پارٹی کی سربراہی کروں ، سابق وزیرد اخلہ شیخ رشید نے کاہ کہ ساری زندگی جیل میں رہ سکتا ہوں بے وفائی نہیں کرسکتا ، میں کہنا چاہتا ہوں کہ جو صوبائی الیکشن نہیں کرارہے ، یہ صوبے اور قومی اسمبلی کااکٹھا الیکشن کریں گے ، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ این اے 62سے قلم دوات کے نشان سے لڑرہا ہوں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بل توہین صحابہ، اہ...

وفاقی وزیر انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہونے والے بل توہین صحابہ، اہلبیت و امہات المومنین پر سزاؤں میں اضافے کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا وزیرانسانی حقوق نے خط میںمطالبہ کیا ہے توہین صحابہ، اہلبیت و امہات المومنین پر سزاؤں میں ہونے والے اضافے کے بل کو واپس لیا جائے ، بل کا مقصد اکثریت کو اقلیت پر حاوی کرنا ہے۔اس خبر رساں ادارے کو دستیاب خط کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہونے والے بل توہین صحابہ، اہلبیت و امہات المومنین پر سزاؤں میں اضافے کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا وزیرانسانی حقوق نے خط میںمطالبہ کیا ہے کریمنل ایکٹ 2021کے سیکشن 298نے جو 17جنوری 2023کو ترامیم کی گئی ہے اس کو واپس لیا جائے ، اس ترمیم کا مقصد اکثریت کو اقلیت پر حاوی کرنا ہے ، ملک میں تمام اقلیتیوں اور دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ،مذکورہ بل کی ترامیم پاس ہونے سے مذہبی ہم آہنگی اور روا داری متاثر ہوگی ، اور ملک میں امن وامان کے مسائل پیدا ہونگے ۔ قومی اسمبلی نے 17 جنوری 2023 کوصحابہ و اہلبیت عظام اورامہات المومنین کی توہین پر کم سے کم سزا 10 سال اور زیادہ عمر قید کی سزاؤں کو بل متفقہ طور پر منظور کیاتھا۔قومی اسمبلی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل منظور کرلیا۔ دوران اجلاس جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین روکنے سے متعلق بل 2022 پیش کیا جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔نئے قانون کے تحت صحابہ و اہلبیت عظام اور امہات المومنین کی توہین پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی جب کہ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روڈ سیفٹی کا تقدس کا انعقاد خوش آئند ہے ، رو...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ روڈ سیفٹی کا تقدس کا انعقاد خوش آئند ہے ، روڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی ، سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ دن بدن بڑھ رہا ہے ، وفاقی حکومت رواں سال سڑکوں کے 50سے زائد منصوبوں پر کام کررہی ہے ، جمعرات کے روز اسلام آبا میں روڈ سیفٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے اپنے دورمیں ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا ، روڈ حادثات نوجوان نسل کی سب سے زیادہ اموات کا سبب ہیں، رواں مالی سال شاہراہوں کی بہتری کیلئے 118ارب ارب روپے مختص کئے ، پاکستان کو روڈ سیفٹی پر مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ، روڈ حادثات پر قابو پانے کیلئے توہین پر عملدر آمد کیا جارہا ہے ۔ کانفرنس کے ذریعے پارلیمنٹریز کو اپنے تجربات سے آگاہی کا موقع ملا ، شہریوں کیلئے محفوظ سفر بنانا پارلیمینٹرینز کی ذمہ داری ہے ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا آج فائنل راؤنڈ ہے ، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دینگے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر خارجہ کا نونگ رونگ کی چینی معاون وزیر خ...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں چین کے سابق سفیر نونگ رونگ کی چینی معاون وزیر خارجہ کے طور پر تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر نونگ رونگ نے پاکستان میں چین کے سفیر کی حیثیت سے اپنے دور میں پاکستان اور چین کو مزید قریب لانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نے کہا مجھے یقین ہے کہ سفیر نونگ رونگ چینی معاون وزیر خارجہ کے طور پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے وہ واقعی ایک قابل آدمی ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں نونگ رونگ کے ساتھ میری بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔گوادر پرو کے مطابق وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) اور سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے موجودہ حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔گوادر پرو کے مطابقاس سے قبل چین کی ریاستی کونسل نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں چین کے سابق سفیر نونگ رونگ کو معاون وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔نونگ رونگ کو اس سے قبل 2020 میں پاکستان میں چین کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے 16 جنوری کو اسلام آباد میں الوداعی استقبالیہ کا انعقاد کیا جس میں ان کی روانگی کا اعلان کیا گیا۔نونگ رونگ ستمبر 1967 میں پیدا ہوئے، انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن، سینئر مینجمنٹ اور انٹرنیشنل ٹریڈمیں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ٹریڈ اور کامرس کے ماہر کے طور پر انہوں نے پاکستان میں سفیر مقرر ہونے سے قبل معاشیات اور تجارت کے شعبے میں حکومت کی خدمات انجام دیں۔ نونگ رونگ نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر کام کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ،سٹی بس ڈے کیئر سینٹر سے ٹکراگئی، 2بچ...

کینیڈا کے شہر لاوال میں سٹی بس ڈے کیئر سینٹر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو بچے ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ڈے کیئر سنٹر کے 6بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے،پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں اور یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ ڈرائیور نے یہ عمل جان بوجھ کر کیا ہے یا نہیں ؟ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیور پر قتل اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہلاک ہونیوالے بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ،مقامی میڈیا کے مطابق ڈے کیئر سینٹر میں 5سال سے کم عمر کے 80بچے موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر ک...

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف نعرے لگ گئے،گزشتہ روز جو بائیڈن کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہنا تھا کہ ہم امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں،کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے، ہم نے 40سال میں سب سے زیادہ نوکری کے مواقع پیدا کیے،انہوں نے کہاکہ امریکا میں گیس کی قیمتوں میں 1.50ڈالرفی گیلن کمی ہوئی جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں بھی کمی ہو رہی ہے،امریکی صدر نے کہا کہ فنڈز کی منظوری کے مخالفت میں ووٹ کرنے والے ری پبلکن پریشان نہ ہوں،منصوبوں کیلئے فنڈز کا مطالبہ کر سکتے ہیں،تاہم اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف نعرے لگ گئے، اپوزیشن ری پبلکن اراکین نے صدر کی تنقید پر خوب احتجاج کیا اور آوازیں بھی کسیں،اس کے علاوہ ری پبلکن رہنما میرجوری گرینی نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جھوٹا قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان حکومت نے کرنسیز، سونے اور قیمتی پتھروں...

افغان حکومت نے ملک سے کرنسیز، سونے اور قیمتی پتھروں کی منتقلی پر پابندی لگا دی،افغان حکومت کے مطابق کرنسیز اور قیمتی دھاتوں کی غیر قانونی منتقلی جرم تصور کیا جائے گا، تمام شہری افغانی روپے میں لین دین کریں،افغان حکومت کے مطابق ائیر پورٹ سے بیرون ملک 5ہزار ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ زمینی بارڈر سے شہری 5سو ڈالر تک لے جا سکیں گے،افغانستان حکومت نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی سزا بھی بتا دی، حکومت کے مطابق 10لاکھ ڈالر کی سمگلنگ پر 1سال قید کی سزا ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرینی صدر زیلنسکی کا دورہ یورپ، لڑاکا طیار...

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے برطانیہ اور دیگر مغربی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگی طیارے بھیجیں تا کہ روس کے ساتھ جاری جنگ میں یوکرین کی فتح کو یقینی بنایا جا سکے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے برطانیہ کا دورہ کیا جہاں برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور کنگ چارلس سے ملاقات کی ، بعد ازاں زیلنسکی نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ایک عشائیہ میں بھی شرکت کی،یوکرینی صدر نے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے روس کے ساتھ جاری جنگ میں برطانیہ کی حمایت کے لیے اس کی تعریف کی اور جنگی طیاروں کے لیے اپنی درخواست کا اعادہ کیا،زیلنسکی کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں برطانوی وزیر اعظم سنک نے کہا کہ جدید لڑاکا طیارے فراہم کرنے کے قابل ہونے کا پہلا قدم فوجیوں یا پائلٹس کا ہونا ہے جو انہیں استعمال کرنے کے قابل ہوں، یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں کچھ وقت لگتا ہے، ہم نے آج اس عمل کو شروع کیا ہے،برطانیہ نے یوکرین کی فوج کی تربیت کے پروگرام کو بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے پائلٹ نیٹو فوجی اتحاد کے معیار کے جدید ترین جیٹ طیارے اڑا سکیں،علاوہ ازیں زیلنسکی نے بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر چارلس کا کہنا تھا کہ ہم سب آپ کے بارے میں فکر مند ہیں اور آپ کے ملک کے بارے میں اتنے عرصے سے سوچ رہے ہیں کہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، بارسلونا نے اسرا...

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے پر بارسلونا سٹی کونسل نے اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع کرلئے ،بارسلونا کی میئر ادا کولا نے سٹی ہال میں ایک تقریب کے دوران تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا، تل ابیب اور غزہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے صرف 25سال بعد کولا نے ادارہ جاتی تعلقات کو معطل کرنے کا اعلان کیا،میئر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے نام ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ "جب تک اسرائیلی حکام فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کو ختم نہیں کر دیتے"تعلقات معطل رہیں گے،میئر نے اعلان کیا کہ یہ اقدام "صرف اور خصوصی طور پر" میئر کے دفتر اور اسرائیل کے درمیان ادارہ جاتی تعلقات کو متاثر کرتا ہے، لیکن اس میں اس کے رہائشی شامل نہیں ہیں،تل ابیب کے ساتھ جڑواں شہر کا تعلق بھی عارضی طور پر معطل ہے، کاتالان کے دارالحکومت نے 1998میں اسرائیلی دارالحکومت اور غزہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اتنی بڑی آفت کیلئے ایک دم سے تیار ہونا ممکن...

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمال مغربے علاقے میں آنے والے زلزلے سے 11ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں،ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومتی کوششوں پر ہونے والی تنقید کی مذمت کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ایسے نازک موقعے پر لوگوں کو اپنے سیاسی مفادات کیلئے منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہ متاثرین سے اتحاد اور یکجہتی دکھانے کا وقت ہے،زلزلہ متاثرہ صوبے حاطے میں پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 9ہزار57ہوگئی ہے، اتنی بڑی آفت کیلئے ایک دم سے تیار ہونا ممکن نہیں ہوتا،ترک صدر کا کہنا تھا کہ حاطے صوبے میں 18ممالک کی امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہیں، متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور گھروں کی دوبارہ تعمیر میں تیزی لائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام میں زلزلے سے ایک ہی خاندان کے 25افراد جا...

شام میں زلزلے کے باعث ایک ہی خاندان کے 25افراد جاں بحق ہوگئے ،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں زلزلے کے باعث احمد ادریس نامی شخص کا پورا خاندان اجڑ گیا ، احمد خاندان کے 25افراد کی لاشوں کو دیکھ کرغم اور صدمے سے نڈھال ہے ،ان کا گھرانہ 2012میں جنگ سے بے گھر ہونے کے بعد شام کے شہرسراقب منتقل ہوا تھا ،احمد ادریس نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی ، دو بیٹوں ، پوتے اور نواسوں سمیت ایک بڑے خاندان کو کھودیا ، ہم اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے یہاں محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے آئے تھے لیکن آخر میں یہاں قسمت نے ہمیں کس طرح پکڑلیا ،واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے ہولناک زلزلے سے اب تک 16ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی...

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 16ہزار سے تجاوز کرگئی، ترکیہ میں 12ہزار 391اور شام میں 2ہزار 992افراد ہلاک ہوئے ہیں،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو آنے والے 7.8شدت کے زلزلے کے بعد 7.6شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیے گئے جب کہ قیامت خیز تباہی کے بعد 300سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں،ملبے تلے اب بھی ہزاروں افراد کے پھنسے ہونیکا خدشہ ہے، انہیں نکالنے کے لیے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں، ترکیہ میں عمارتوں کے ملبے سے8ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکاہے،ترک وزیر صحت کے مطابق زلزلے سے 32ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 5ہزار 775عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، زلزلے میں مرنے والوں میں57فلسطینی بھی شامل ہیں،شام میں زخمیوں کی تعداد 8ہزار سے زائد بتائی جارہی ہے،ترک میڈیا کے مطابق ملبے تلے دبے زلزلہ متاثرین موبائل فون سے ویڈیوز، وائس نوٹس اور لائیو لوکیشن بھیج رہے ہیں،شام میں ملبے تلے دبی ایک خاتون بچیکو جنم دے کر زندگی ہارگئی، لوگ دل تھام کر بیٹھ گئے

جب کہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبے میں دبی شامی بچی کو خود سے زیادہ ننھے بھائی کی فکر ہے، شام میں مدد کے منتظر دو بچوں کی وائرل ویڈیو نے دل پگھلادیے، شامی شہر ادلب میں ایک خاندان کو چالیس گھنٹوں بعد ملبے سے نکالے جانے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے،عالمی ادارہ صحت نے دونوں ملکوں میں 40ہزار اموات اور 2کروڑ 30لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونیکا خدشہ ہے جن میں 14لاکھ بچے بھی شامل ہیں، ترکیہ میں 3لاکھ 80ہزار زلزلہ متاثرین کو شیلٹرز میں منتقل کردیا گیا، ترکیہ میں زلزلے سے ایک کروڑ 30لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 3ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے،انقرہ میں خطاب سے ترک صدر کا کہنا تھاکہ ہولناک زلزلے کے باعث نقصانات سے امدادی کاموں میں دشواری ہے،انہوں نے اعلان کیا کہ جنوبی ترکیہ میں زلزلے کا شکار 10شہروں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور ان متاثرہ علاقوں میں 3ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ امدادی کاموں کے لیے 5ارب ڈالرز مختص کیے ہیں،ترک صدر کا کہنا تھاکہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے 45ہزار پناہ گاہیں جنگی بنیادوں پر تعمیرہوں گی جب کہ زلزلہ زدگان کو اناطولیہ کے ہوٹلوں میں عارضی طور رکھنے پرغور کیا جارہا ہے،ان کا کہنا تھاکہ ترکیہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے سانحہ سے گزر رہا ہے، 70سے زائد ممالک نے امداد اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پی...

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی سیلز سے آمدن 78 فیصد بڑھ کر 76.6 ارب روپے ہو گئی ،کمپنی کے مجموعی منافع میں بھی 82 فیصد کا اضافہ ہوا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی سیلز سے آمدن 78 فیصد بڑھ کر 76.6 بلین روپے ہو گئی جو کہ اسی مدت کے مقابلے میں 43.2 بلین روپے تھی۔کمپنی کے مجموعی منافع میں بھی 82 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا اور مالی سال23 میں 26.7 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال22 میں 48.6 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ کمپنی نے مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 17 ارب روپے کے منافع کے مقابلے میں مالی سال23 میں 26.6 بلین روپے کا خالص منافع کمایاجو کہ سال بہ سال 57 فیصد کی مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی نے مثبت ترقی کا مظاہرہ کیا جو مالی سال 19 کے دوران 22.65 روپے تھی، مالی سال 20 میں کم ہو کر 18.47 روپے ہو گئی اور مالی سال 21 میں دوبارہ بڑھ کر 19.27 روپے ہو گئی۔ پھر مالی سال 22 کے دوران حصص قدرے بڑھ کر 19.68 روپے ہو گیا۔ کمپنی کی قیمت آمدنی میں اضافہ نے بھی ملے جلے رجحانات کو ظاہر کیا کیونکہ یہ مالی سال21 میں 1.04 سے بڑھ کر مالی سال22 میں 1.61 ہو گئی۔ کمپنی کے خالص منافع کے مارجن میں بھی حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 19 کے دوران 37.61فیصد تھاجو 20 میں کم ہو کر 31.89فیصدہو گیا اور 21 میں بڑھ کر 35.32فیصدہو گیا۔ تاہم مالی سال 22 میں میں کمی واقع ہوئی اور 26.48 فیصد رہی۔ منافع کے اہم محرکات سیلز ریونیو اور دیگر آمدنی میں ایک بڑا اضافہ تھے لیکن ان کو ٹیکسوں میں اضافے، اخراجات، دیگر چارجز، رائلٹی اور لیویز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ متعلقہ نقصان کے ایک حصے کو تسلیم کرنے سے پورا کیا گیا۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ 1950 میں پاکستان میں تیل اور قدرتی گیس کے وسائل کی تلاش، امکانات، ترقی اور پیداوار کے اہم مقصد کے ساتھ قائم کیا گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں پینتھر...

مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں اسی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 64 فیصد کا اضافہ ہوا، 603ملین روپے کی مجموعی آمدن، کمپنی کو 0.81 روپے فی حصص کا نقصان ہوا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں اسی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرکے مقابلے میں 64 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دوسری سہ ماہی میں 603ملین روپے کا مجموعی منافع رپورٹ کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 367 ملین روپے کا مجموعی منافع رپورٹ کیا گیا تھا۔ مجموعی منافع کا تناسب دوسری سہ ماہی میں 12.54فیصدہو گیا جورواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.19فیصدرپورٹ کیا گیا تھا۔ کمپنی نے مالی سال23 میں آمدنی میں 7فیصد اضافہ کیا۔ مالی سال23 میں 4.4 بلین روپے کی فروخت کے مقابلے مالی سال23 کی دوسری سہ ماہی میں 4.8 بلین روپے کی فروخت کی ۔ آپریشنل اور مالیاتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کو 267 ملین روپے کا خالص نقصان اٹھانا پڑا۔ مالی سال23 کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی نے واپسی کی اور سہ ماہی کا اختتام 131 ملین کے خالص منافع کے ساتھ کیا۔

اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے کمپنی نے 0.78 روپے فی حصص کی آمدنی پیدا کی جبکہ کمپنی کو 1.59 کا نقصان ہوا۔ 1983 سے یہ بنیادی طور پر ٹائروں اور ٹیوبوں اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے اور 2.9 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ پی ٹی ایل اپنے شعبے میں چوتھی بڑی کمپنی ہے۔پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کی مالی کارکردگی گزشتہ مالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے میں کم ہوگئی اور 9.3 بلین روپے کی فروخت کے مقابلے میں سیلز ویلیو گھٹ گئی۔ مجموعی منافع 1 بلین روپے سے 971 ملین روپے تک کم ہو گیا۔ مالی سال23 کے لیے مجموعی منافع سے فروخت کا تناسب 10.44فیصد بتایا گیا جبکہ مالی سال 22 میں اسی مدت کے لیے اس کا تناسب 11.02فیصد تھا۔ کمپنی نے مالی سال 23 کے چھ ماہ میں 135 ملین روپے کا خالص نقصان رپورٹ کیا۔ 2.74فیصد کا خالص منافع کا تناسب مائنس 1.45فیصدتک گر گیا۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے لیے منفی رجحان رہااور کمپنی کو مالی سال23 میں 0.81 روپے فی حصص کا نقصان ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان 2022 میں 3.5 ارب ڈاون لوڈز کے ساتھ د...

پاکستان 2022 میں 3.5 ارب ڈاون لوڈز کے ساتھ دنیا میں نویں نمبر پر آگیا، ڈاون لوڈز میں 35.4 فیصد اضافہ، پاکستانیوں نے 2022 میں موبائل پر 161 ارب گھنٹے گزارے، شارٹ ویڈیو ایپس کے ذریعے عالمی موبائل اشتہاری اخراجات 14 فیصد بڑھ کر 336 ارب ڈالر تک پہنچ گئے،انسٹاگرام 2022 میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ تھی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2022 میں 3.5 بلین ڈاون لوڈز ریکارڈ کیے جو کہ 2021 میں 12 ویں نمبر کے مقابلے میں دنیا میں نویں نمبر پر ہے جب ڈاون لوڈز کی تعداد 2.6 بلین تھی۔اس کے نتیجے میںپاکستان اب تک سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی ایپس مارکیٹ ہے جس میں ڈاون لوڈز میں 35.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ چین کے 12.9 فیصد سے تقریبا تین گنا زیادہ ہے جس میں دوسری سب سے زیادہ نمو دیکھنے میں آئی۔ ایک عالمی ٹیک ریسرچ ایجنسی انسائیٹ ڈیٹا کے مطابق پاکستانیوں نے 2022 میں موبائل پر 161.2 بلین گھنٹے گزارے جو ایک سال قبل 134.1 بلین گھنٹے تھے۔ اس نے ملک کو چھٹے نمبر پر ڈال دیاجیسا کہ 2021 میں تھا۔ چین اس چارٹ میں 1.16 ٹریلین گھنٹے کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ہندوستان 655.6 بلین کے ساتھ پیچھے ہے۔ مختصر ویڈیو ایپس کے ذریعے عالمی موبائل اشتہاری اخراجات 14 فیصد بڑھ کر 336 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ انسٹاگرام 2022 میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ تھی۔

اس نے آخرکار ٹک ٹاک کے دو سالہ دور کا خاتمہ کر دیا کیونکہ مختصر فارمیٹ والا ویڈیو دیو دوسرے نمبر پر چلا گیا۔ فیس بک اپنی ترقی کے بارے میں تمام باتوں کے باوجود تیسرے نمبر پر آیا۔ اس نے ماہانہ فعال صارفین کے لحاظ سے بھی قیادت کی جو شاید کسی کمپنی کے لیے اس کے سائز کا ایک بہتر میٹرک ہے۔ درحقیقت اگلی تین بڑی ایپس واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر بھی میٹا سے تعلق رکھتی ہیں۔پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 4.9 بلین انٹرنیٹ صارفین ہیں جن میں سے 3.2 بلین کل کا تقریبا 85 فیصدکم درمیانی آمدنی والے ممالک سے ہیں۔ ان ممالک میں انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق گزشتہ برسوں سے کم ہوتا جا رہا ہے جبکہ 2020 میں یہ فرق کم ہو کر 15فیصدرہ گیالیکن 2021 میں یہ حیرت انگیز طور پر 16فیصد تک بڑھ گیا۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق، اگرچہ اب بھی کافی ہے کم ہو گیا ہے، بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے جہاں یہ وسیع ہو گیا ہے۔جی ایس ایم اے سروے کے مطابق پاکستان میں 2021 میں انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق 38 فیصد تھا جو اس کے بعد سے کم ہو گیا ہے۔

تاہم جب فی ہفتہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کی بات آتی ہے تو استعمال ہفتے میں تین سے چار بار تک کم ہوتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا کے کل انٹرنیٹ صارفین میں سے 18فیصداور سوشل میڈیا کے کل صارفین کا 16فیصدجنوبی ایشیائی ممالک سے ہیں جہاں دنیا کی 25فیصدآبادی رہتی ہے اور جہاں موبائل کنیکٹیویٹی اوسطا 88فیصدہے۔ آج پاکستان میں 70 ملین سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین ہیں 31فیصد سے زیادہ یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل پلیٹ فارم ہیں۔تاہم صنفی نقطہ نظر سے تجزیہ کیا جائے توسوشل میڈیا کے مرد اور خواتین کے استعمال کے درمیان فرق بہت زیادہ ہے اور 78فیصدسے 47فیصد کے درمیان اتار چڑھا وآتا ہے۔ پاکستان میں انسٹاگرام کے استعمال میں صنفی فرق سب سے کم ہے جبکہ ٹک ٹاک کا استعمال خواتین صارفین میں مرد صارفین کے مقابلے میں بہت کم ہے۔میٹا اشتہار کے سامعین کی آبادیاتی پروفائل کے مطابق 18-24سال اور 25-35 سال کی خواتین کی میٹا پلیٹ فارمز کے اشتہارات تک زیادہ سے زیادہ رسائی ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کو...

پاکستان میں قومی سطح پر اقوام متحدہ کی طرف سے مقرر کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کو تیز کرنے کے لیے لوکلائزیشن پر توجہ دینی چاہیے،مقامی حکومتوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ایک فعال اور جامع انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے لوکلائزیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔پالیسی سازوں اور پریکٹیشنرز کو پاکستان میں قومی سطح پر اقوام متحدہ کی طرف سے مقرر کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کو تیز کرنے کے لیے لوکلائزیشن پر توجہ دینی چاہیے۔ترقیاتی ماہرین کے مطابق مقامی حکومتیں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور نفاذ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیںاور بلدیاتی ادارے ترقیاتی پروگراموں کو مناسب طریقے سے نافذ کر سکتے ہیں۔پائیدار ترقیاتی اہداف پر قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کی کنوینر رومینہ خورشید عالم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ 2030 ایجنڈا فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ایجنڈا کولوکلائزنگ کے ذریعے آگے بڑھایا جانا چاہیے کیونکہ علاقائی اور مقامی حکومتیں اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔یہ تصور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق ہے جو خوراک کی حفاظت، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور فضلہ کے انتظام جیسی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ مقامی حکومتیں قومی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خدمات فلاحی، صحت، تعلیم اور نقل و حمل کے معیار اور رسائی کو بھی بہتر کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو ایسی پالیسیاں اور ضوابط تیار اور لاگو کرنے چاہئیں جو پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاون ہوں۔اس میں مقامی سطح کے منصوبوں، پروگراموں اور منصوبوں کی ترقی شامل ہو سکتی ہے جو پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ منسلک ہیں۔ پالیسیوں کو مقامی علاقے میں موجود مخصوص چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا جانا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کو مقامی حکومت کی سرگرمیوں کے تمام پہلوں میں ضم کیا جائے۔رومینہ خورشید نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مناسب وسائل کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی حکومتوں کو ایس ڈی جی کے نفاذ کے لیے اپنے بجٹ میں کافی وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ میں مدد کے لیے موجودہ وسائل کو ترجیح اور دوبارہ مختص کرنا چاہیے۔ مقامی حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کے لیے اضافی وسائل کو متحرک کرنے کے لیے نئے اور جدید فنانسنگ میکانزم، نجی شعبے اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری بھی تلاش کر سکتی ہے۔مقامی حکومتوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ایک فعال اور جامع انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔ مقامی سطح پر کوئی بھی پائیدار ترقیاتی اہداف سے آگاہ نہیں ہے۔ اس مقصد کے لیے جامع آگاہی اور واقفیت مہم اور تربیت کا آغاز کیا جائے۔

رومینہ خورشید نے کہا کہ متعلقہ لوگوں کو ایسی منصوبہ بندی کے لیے ضروری علم اور مہارت حاصل کرنے کے لیے تربیت دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو مقامی سطحوں کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف پر مبنی منصوبہ بندی کو لازمی قرار دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اسکیم کو بغیر ثبوت کے منظور نہیں کیا جانا چاہیے ۔ایسوسی ایشن فار ڈویلپمنٹ آف لوکل گورننس کے صدر میاں راجن سلطان پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان بھر میں پائیدار ترقیاتی اہداف کو مربوط اور مستقل طور پر لاگو کرنے کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی مختلف سطحوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔یہ فورم پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب کی صوبائی لوکل کونسل ایسوسی ایشنز کے اتحاد کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ ہمارے ہاں ڈیلیوری ایبل بنانے اور لاگو کرنے کے منصوبے بنانے کے لیے علم اور صلاحیت کی کمی ہے۔ پورے ملک میں مقامی حکومت کے عملے اور منتخب نمائندوں کے لیے صلاحیت سازی کی مہموں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔میاں راجن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز براہ راست مقامی کونسلوں کو منتقل نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ تاخیر سے بچنے کے لیے صوبائی حکومت سے براہ راست یونین کونسل کے چیئرمین کو فنڈز منتقل کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں تین سو سے زائد کھجور کی اقسام ہی...

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پا کستان میں کھجور کا زیر کاشت رقبہ 99404ہیکٹرز اور پیداوار564220 ٹن ہے جبکہ پنجاب میں کھجور کا زیر کاشت رقبہ 4636ہیکٹرز اور پیدا وار 37685ٹن ہے۔زرعی ترجمان نے کہاکہ پاکستان کھجور عموماً چھوہارہ کی شکل میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، یونان، ڈنمارک، بھارت، جرمنی، نیپال، سپین،سری لنکا، امریکہ اور برطانیہ وغیرہ کو برآمد کرتا ہے جس سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے۔پاکستان میں تین سو سے زائد کھجور کی اقسام ہیں۔ پنجاب میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخاں ڈویژن،ضلع جھنگ اور فیصل آباد کھجور کی کاشت میں نمایاں ہیں۔ کھجور میں پھل کی نشوونما سے پہلے نر اور مادہ زردانوں کا ملاپ یا عمل زیرگی بہت ضروری ہوتا ہے جو کہ زر پاشی کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔کھجور سے عالمی معیار کا پھل اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے زرپاشی کا عمل بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔عام طورپر کھجور کے پودوں میںعمل زیرگی قدرتی طورپر حشرات (شہد کی مکھی)، پرندوں اور ہوا کے ذریعے ہوتا ہے۔

کھجورمیں نر اور مادہ پودے الگ الگ ہوتے ہیں اور باغبان نئے باغات لگاتے وقت نر اور مادہ پودوں کا 1اور10کاتناسب رکھیں۔کھجور کے زیر کاشت رقبہ میں مسلسل اضافہ کے باعث زر پاشی کے لیے نر زردانوں کا حصول مشکل ہوتاجارہا ہے اس لیے باغبانوں کو کھجور میں زر پاشی کے مصنوعی طریقوں کو اختیار کرناہوگا۔کھجور کے پھول سیپی نما خول میں پیدا ہوتے ہیں اور یہ سپییاں مارچ کے آخر تک کھلتی ہیں۔نر سپیاں مادہ سپیوں سے دس دن پہلے نکلتی ہیں لہٰذا اس لیے مصنوعی زر پاشی کے لیے نر پودے کی تیار سپیوں کوکاٹ کر سایے میں ہوا دار جگہ پر محفوظ کریں۔ ان نر سپیوں سے پھولوں کی لڑیاں نکال کر انہیں نمی سے پاک سایہ دار جگہ پر خشک کرکے نر زردانوں کوپوڈر کی شکل میں شیشے کے ہوا بند جار یا کاغذ کے تھیلوں میں محفوظ کرلیں۔مادہ پھول نکلنے پر آلہ زر پاشی کے ذریعے کھجور کے مادہ پودوں پر ان زردانوں کا چھڑکائو کریں۔اس آلہ کے استعمال سے مزدوری اوروقت دونوں کی خاطر خواہ بچت ہوتی ہے۔کھجور کی کامیاب فصل لینے کے لیے ضروری ہے کہ مصنوعی زر پاشی کا عمل دو سے تین دفعہ کیا جائے اور سپیاں نکلنے کے دوران باغات کی آبپاشی بند رکھی جائے۔مادہ پھولوں میں زردانہ قبول کرنے کا وقت صر ف 72گھنٹے تک ہوتا ہے لہذا اس وقت کے اندر مصنوعی زرپاشی کا عمل مکمل کریںتاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومتی کارروائیاں ہوا ہوگئیں' متعدد شہروں می...

حکومت کی جانب سے کارروائیوں کی تمام تر یقین دہانیاں ہوا ہوگئیں اور متعدد شہروں میں پٹرول کی مصنوعی قلت تاحال برقرار ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر زیادہ منافعے پر فروخت کیلئے پیدا کی گئی لالچی قلت مزید کئی شہروں تک پھیل چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا، بہاولنگر، کمالیہ، نارووال، شکرگڑھ، گوجرہ، منڈی بہاء الدین، خوشاب اور گوجرانوالہ کے بعد لاہور بھی پیٹرول کی فرضی قلت پیدا کردی گئی ہے اور شہر میں کئی پیٹرول پمپس بند ہوچکے ہیں، کھلے ہوئے پیٹرول پمپوں پر موٹرسائیکل والوں کو 400 روپے اور کار والوں کو 4 ہزار سے زیادہ کا پیٹرول دیا جارہا ہے جب کہ دیگر شہروں میں بھی جو پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہ موٹر سائیکل والوں کو 200 روپے کا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں اور گاڑی والوں کو 500 روپے کا پیٹرول دیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے کئی شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کے مصنوعی بحران پر چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دیا تھا، اوگرا نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کارروائی کیلئے مراسلہ لکھا، اس ضمن میں اوگرا نے کہا کہ مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کی فہرست فراہم کردی، مصنوعی بحران میں مارکیٹ انٹیلیجنس کے ذریعے فہرستیں مرتب کی گئیں۔

اوگرا کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب میں غیرقانونی اسٹوریج، گوداموں پر چھاپوں کی ہدایت کر دی، صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور اسٹوریجز چیک کرنے کیلئے انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ہیں۔ جب کہ وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک بھی کہہ چکے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرکے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے، تیل کی قیمت کسی صورتحال میں نہیں بڑھائی جا رہی، تیل کی قیمت عالمی منڈی کے مطابق مقررہ وقت پر تبدیل ہوگی، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے، پیٹرول کی بندش پر خبریں نشر ہو رہی تھیں، ملک میں اس وقت 29 دن سے زیادہ کا فیول موجود ہے، عوام کیلئے پیٹرول، گیس اور بجلی کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنارہے ہیں، پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے لائسنس کینسل کریں گے۔بتاتے چلیں کہ اس سے قبل یکم فروری سے پہلے بھی پنجاب کے بیشتر شہروں میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی تھی اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی یہ قلت ختم ہوئی ملک بھر میں وافر مقدار میں پٹرول کی فراہمی شروع ہوگئی جب کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کیلئے پمپس کی بندش کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا، اوگرا حکام نے کہا تھا کہ پیٹرول پمپ بند رکھنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے، اس حوالے سے صوبائی چیف سیکریٹریز کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جا رہی ہے، پیٹرول پمپس کی بندش کے معاملے کو جلد نمٹایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تعلیمی اور زرع...

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اوانہوں نے ر ڈینز، ڈائریکٹرزاور زرعی یونیورسٹی کے آسٹریلیا سے ڈگری ہولڈر فیکلٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرکنٹری مینجر آسٹریلین سنٹر فار انٹر نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ منور کاظمی ، ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر سرفراز حسن، ڈین سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ، ڈین اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر قمر بلال، ڈین ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر طارق جاوید ، ڈین انجینئرنگ ڈاکٹر محمد ارشاد ، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر جعفر جسکانی، پرنسپل آفیسر پی آر پی ڈاکٹر محمد جلال عارف، ڈاکٹر احمد ستار، ڈاکٹر عمران پاشا، ڈاکٹر انجم ضیاء ، ڈاکٹر خالد بشیر ،ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر حماد بدر ، ڈاکٹر عاصم عقیل ، ڈاکٹر اعجاز وڑائچ، ڈاکٹر زبیر اسلم، ڈاکٹر ذوالفقار احمد، ڈاکٹر شمسہ کنول، ڈاکٹر ارشاد بی بی، ڈاکٹر محمد طیب بھی موجود تھے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تعلیمی اور زرعی تعلقات کو مزید استوار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے نہ صرف زراعت کو درپیش چیلنجز بلکہ اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں عمل میں لانا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی آبادی 25 ملین ہے موجود وسائل کو احسن انداز میں استعمال کرتے ہوئے ترقی کی راہیں کھولی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیر زمین پانی کی سطح میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جو کہ ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تعلیم و تحقیق کو سراہا۔اجلاس میں ڈینز نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کو برصغیر پاک و ہند کی اولین زرعی دانش گاہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین سو جامعات میں بھی ہوتا ہے۔ ہائی کمشنر نے چنے ، سٹرس ، آم ، گندم کے ریسرچ ایریا کے بھی دورہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی اہمیت ب...

وزیراعطم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت محکمہ زراعت حکومت پنجاب گندم کی پیداوار میں بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ کاشتکاروں تک گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی منتقلی کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میںنمائشی پلاٹوں، سیمینارز اور یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا گیا۔گندم کی بڑھوتری کے مختلف مراحل پر کاشتکاروں کی فنی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیف سائنٹسٹ، ڈاکٹرجاوید احمد نے شعبہ گندم، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل میں تحقیقاتی ادارہ گندم کے زیر اہتمام گندم کی کنگی اور دیگر بیماریوں کے حملہ آور ہونے اور انسدادبارے ماسٹر ٹرینرزکی یک روزہ ٹریننگ وورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ورکشاپ میں پنجاب بھر سے محکمہ زراعت (توسیع)، پیسٹ وارننگ کے فیلڈ افسران اور اڈپیٹو ریسرچ کے ماسٹر ٹرینرزنے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر (سی ڈی آر آئی)، اسلام آباد، ڈاکٹر محمد فیاض نے و رکشاپ میںلیکچردیتے ہوئے بتایا کہ گندم کی فصل پر کنگی کے خلاف سپرے آخری حل ہو گا جبکہ خوشے نکلنے کے بعد گندم کی فصل پر سپرے ہرگز نہ کیا جائے ۔

اس ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران شعبہ گندم کے زرعی سائنسدانوں ڈاکٹر محمد اعجاز تبسم ،ڈاکٹر ندیم احمد ، محمد ذوالکفل،انیلہ احسن ، محمد مکی جاوید، مہوش مخدوم اور محمد اویس نے شرکاء کو گندم کی بہتر دیکھ بھال کے لئے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ندیم احمد نے گندم کی بیماریوں رسٹ ، محمد ذولکفل نے کرنال بنٹ اور بلیک پوائنٹ،ڈاکٹر محمداعجاز تبسم نے بلاسٹ ، انیلہ احسن نے کھلی کانگیاری اور پوڈری ملڈیو جبکہ محمد مکی جاوید نے گندم کی دیگر بیماریوں کے حملہ اور انسداد بارے شرکاء کو تفصیلاً بتایا۔سینئر سائنٹسٹ، محمد سلیم وینس نے گندم کی فصل پر تیلا کے حملہ اور انسداد بارے تفصیل سے بتایا ۔ ورکشاپ کے پہلے سیشن کے اختتام پر ماسٹر ٹرینرز کو پانچ گروپس میں تقسیم کر کے گندم کے تحقیقاتی ایریا کا وزٹ کر وایا گیا اور اس دوران گندم کی فصل پر حملہ آور بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے متعلق ڈیمانسٹریشن دی گئی ۔ ورکشاپ کے اختتام پر چیف سائنٹسٹ ،شعبہ گندم،ڈاکٹر جاوید احمد نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا ا...

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے تک کا خودساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ ملک میں پیٹرول ڈیزل کے مصنوعی بحران کے بعد ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں70 سے100 روپے تک کا خودساختہ اضافہ کر دیا گیا۔ مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 310 روپیتک پہنچ گئی۔دوردراز پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 360 روپیفی کلومیں فروخت ہونے لگی۔ گلگت بلتستان میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں خودساختہ اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر مملکت پیٹرولیم قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر مافیا کیخلاف ایکشن لیں۔ایل پی جی کا گھریلوسلینڈر مختلف شہروں میں 3ہزار 658 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اوگرا کی جانب سے جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلوقیمت 204 روپے مقرر ہے اور ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2ہزار 412 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی112ویں...

اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی112ویں سالگرہ13 فروری کو منائی جائے گی سالگرہ کے حوالے سے فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں ان کے مداح تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں کیک کاٹے جائیں گے جبکہ ان کی شاعری پر مبنی محافل موسیقی کے پروگرام اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس سے ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔معروف ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض13فروری1911ء کو سیالکوٹ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ ترقی پسند شاعر اور دانشور و صحافی تھے وہ بلاشبہ مرزا غالب اور علامہ اقبال کے بعد سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو شاعر تھے۔فیض کی شاعری کے انگریزی،جرمن،روسی،فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں ان کے مجموعہ کلام میں ''نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی،نقش وفا،دست صبائ،دست تہہ سنگ،سر وادی سینا،زنداں نامہ'' اور دیگر قابل ذکر ہیں۔فیض احمد فیض وہ واحد ایشیائی تھے جنہیں روس کے لینن امن ایوارڈاورنوبل پرائزسے نوازا گیا انہیںپاکستانی امن ایوارڈ،نگار ایوارڈاور سب سے بڑے سول ایوارڈنشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔فیض احمد فیض20نومبر 1984ء کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مرگی سے بچاؤ کا عالمی دن14 فروری کومنایا جائ...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرگی سے بچاؤ کا عالمی دن14 فروری بروز منگل کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور این جی اوز کے زیراہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس اور سیمینار ز انعقاد پذیر ہوں گے جس میں مقررین ڈاکٹرز مرگی سے بچاؤ کے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کریں گے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد ،سیشن کو رٹ نے حساس اداروں کیخلاف...

سیشن کو رٹ نے حساس اداروں کیخلاف توہین آ میز اور نازیبا ٹویٹس کر نے والے مجرم کو قیدو جرما نہ کی سزا سنا دی ہے۔ استغاثہ کے مطابق مجرم سکندر خان نے حساس اداروں کیخلاف توہین آ میز ٹویٹس کی تھیں جس کے بعدبعد ایف آئی نے گزشتہ سال اگست میں مقدمہ کا اندراج عمل میں لا تے ہو ئے مجرم کو گرفتار کیا تھا۔آج ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج منصب خان نے تھانہ ایف آ ئی اے کے مقدمہ میں ملوث مجرم سکندر زمان کو مجموعی طور پر 6 سال قید اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا ہے۔ پیکا ایکٹ کی دفعہ بیس کی خلاف ورزی پر ایک سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ، پیکا کی دفعہ 24 سی کے تحت ملزم کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 500 کے تحت ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ، دفعہ 505 کے تحت عدالت نے مجرم کو تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس پر س...

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہونے کے قریب، آئی ایم ایف کو بجلی گیس پر غریب صارفین کیلئے سبسڈی پر راضی کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بڑے برآمدی شعبوں کیلئے گیس سبسڈی پر بھی آئی ایم ایف کو راضی کر لیا گیا، وزارت خزانہ امیر طبقے کیلئے گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی گی۔ وزارت خزانہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی شئیر کرے گی، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ شئیر ہونے پر وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف معاہدہ ہو گا۔ آئی ایم ایف سے سیلاب کے بعد خسارہ بڑھنے کی وجہ سے کچھ مزید رعایتوں پر بھی بات چیت جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ،ڈپٹی سپیکر...

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ہوگیا ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ایوان میں وزیر اور ارکان کے ناہونے پر مولانا عبدالکبر چترالی نے کورم کی نشاندہی کی ،کورم نہ ہونے پر اجلاس بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ، جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت 45منٹ تاخیر سے 11بجکر 45پر شروع ہوا ۔ اجلاس شروع ہوا تو ایم این اے فرح خان کی ہمشیرہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ، دعا کے بعد مولانا عبدالکبر چترالی نے کہا کہ کہیں دنوں سے پشاور میں دہشتگرد ی پر بحث ہورہی ہے ایوان میں وزراء اور ارکان نہیں ہے ، کل سات مزید لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اس طرح اسمبلی نہیں چل سکتی جس کے بعد انہوں نے کورم کی نشاندہی کردی ،ڈپٹی اسپیکر نے گنتی کرائی تو کورم نہ مکمل تھا جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوری کردیا گیا ۔ (او س)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی لڑکی کا چینی خلاباز سے خلائی سائنس...

اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز کی 17 سالہ لڑکی آسیہ اسماعیل کو چینی خلاباز سے اپنے خیالات اور سوالات کے اظہار کا موقع ملا اور پاکستان کے بیجوں کی واپسی کی تقریب میں جواب ملا۔ گوادر پرو کے مطابق اپنے خط میں آسیہ اسماعیل نے لکھا کہ میں تقریباً دس سال سے سائنس کی طالبہ ہوں، سائنس ایک نظم و ضبط ہے جو میرے لیے آرٹ کی ایک شکل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے پاک چین خلائی افزائش کے منصوبے اور خلا میں زندگی کے حوالے سے متعدد سائنسی سوالات بھی پوچھے۔ گوادر پرو کے مطابق مجھے آپ کا خط موصول ہونے پر اور یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ سائنس میں دلچسپی رکھتی ہیں''، لیو بومنگ، ایک تجربہ کار خلا نورد جس نے دو بار انسان بردار مشن انجام دیا اور چین کی پہلی اسپیس واک کی، ایک ویڈیو جواب میں کہا ہے جس میں انہوں نے خلائی پرواز کے تجر بہ کے حوالے سے اپنے پیغامات شیئر کیے ہیں۔ 2008 میں وہ اپنے ساتھیوں ژائی زیگ ینگ اور جینگ ہی پینگ کے ساتھ مل کر، خلا میں بھیجے گئے تھے ۔ گوادر پرو کے مطابق 2021 میں اس نے دوبارہ خلاء میں اڑان بھری، اور چینی خلائی اسٹیشن میں تعینات خلابازوں کے پہلے گروپ میں سے ایک بن گیا۔ شنزو 12 انسان بردار خلائی مشن چین کے بہت سے دوسرے پہلوؤں جیسا کہ پہلی طویل مدتی خلائی مسافر کی رہائش، پہلی انسان بردار خود مختار تیز رفتار ملاقات اور ڈاکنگ، دوبارہ تخلیقی ماحول میں کنٹرول شدہ بائیو پروٹیکشن ٹیکنالوجی کی پہلی جامع مدار کی تصدیق کو بھی متعین کرتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق اس نے واضح طور پر یاد کیا کہ ان میں سے، میرے لیے سب سے یادگار ایک غیر معمولی سرگرمی ہے، جس نے مجھے زمین کو بڑے اور وسیع تناظر سے دیکھنے کی اجازت دی ۔ اس خلائی سفر پر ہی اس نے اپنا سب سے بڑا خواب دیکھا، چین کے پہلے انسانی روبوٹک بازو کے امتزاج کا حصہ بننا، جس کے لیے وہ 42 سے 55 سال کی عمر میں 13 سال تک سخت محنت کر رہے تھے۔ انہوں نے آسیہ اسماعیل کو لائیو براڈکاسٹنگ پروگرام تیانگونگ کلاس روم کی بھی سفارش کی، جو ان کے بہت سے سوالات کے جواب دے سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا شینزو 12 مشن نے پاکستان کا قومی پرچم اٹھا رکھا تھا، اور شینزو 14 مشن میں پاکستان کے پودوں کے بیج تھے، جو چین اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی کو مکمل طور پر ظاہر کرتے ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق آخر میں انہوں نے آسیہ اسماعیل کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنا سائنسی سفر بہادری اور استقامت کے ساتھ جاری رکھیں اور پاک چین تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ معلوم ہوا ہے کہ چین کے شین زو 14 مشن میں 7 قسم کیہربلپودوں کے بیج خلا میں لائے گئے۔ وہ زمین پر واپس آنے کے بعد مزید مطالعہ کے تابع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی خلائی اسٹیشن سے پاکستانی جڑی بوٹیوں کے...

جیساکہ خلا میں مختصر دوروں کے لیے بیج بھیجنے سے سائنسدانوں کو نئی قسمیں تیار کرنے میں مدد ملتی ہے جو بدلتی ہوئی آب و ہوا میں پروان چڑھ سکتی ہیں اور دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کھانا کھلانے اور لاعلاج بیماریوں کا علاج کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں، چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (CMSA) نے جون 2022 میں پاکستانی جڑی بوٹیوں کے بیجوں کو خلا میں بھیجا۔ اور، چھ ماہ کی پرواز کے بعد، دسمبر میں انہیں بحفاظت زمین پر واپس بھیج دیا۔ گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون'' کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران چینی سفارت خانے کے سائنس کمشنر کاو چاو ہوا نے یہ بیج اور سرٹیفیکیشن ڈائریکٹر انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز آئی سی سی بی ایس پروفیسر اقبال چوہدری، پروفیسر لیو ژنمن ڈاکٹر یو اور پروفیسر ڈاکٹر عطیہ الوہاب کے حوالے کیے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدام (PD&SI) پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی ان ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہے جو کسی بھی قوم کی انسانی ترقی اور سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعاون سے مستقبل میں ہمارے لیے ترقی کے دروازے کھلیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر لیو زن من اور ڈائریکٹر پروفیسر اقبال چوہدری نے پاکستانی بیجوں کو چینی فضائی حدود میں بھیجنے کا خیال پیش کیا اور جیسا کہ یہ خیال چینی سفارتخانے کے ساتھ شیئر کیا گیا، اس نے اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے فوری عمل درآمد کیا ۔ 5 جون کو، جڑی بوٹیوں کے بیجوں کو شینزوـ14 انسان بردار خلائی جہاز کے ذریعے بیرونی خلا میں بھیجا گیا تھا، اور 04 دسمبر 2022 کو شینزوـ14 خلاباز کے عملے کے ساتھ زمین پر واپس لایا گیا تھا۔

گوادر پرو کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا آج چین کی مدد سے پاکستان میں فلکیاتی سائنس کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہم ان بیجوں پر بہت منظم تحقیق کریں گے اور مستقبل میں بھی اس خاص شعبے میں کام کریں گے، ہم نے روایتی چینی ادویات میں تعاون کیا ہے۔ مغربی چینی ادویات اسلامی ادویات عرف مشرقی ادویات یا یونانی ادویات کے بہت قریب ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر لیو زنمن نے ''طبی پودوں پر چین پاکستان تعاون'' کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان روایتی ادویات کی ایک طویل تاریخ ہے، چین میں روایتی چینی ادویات (TMC) اور پاکستان میں روایتی یونانی میڈیسن (TUM) ہے ۔ لیو نے کہا کہ بڑی تعداد میں موثر ہربل ادویات نے دونوں ممالک کے لوگوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (PSF) کے چیئرمین پروفیسر شاہد بیگ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ ہم آہنگی اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے نئے افق کھولے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنکسو نے کہا کہ یہ پہلا پاکستانی بیج ہے جسے خلا میں بھیجا گیا ہے۔ اس تجربے کو چین پاکستان کے باہمی تعاون اور دوستی کی تاریخ میں شمار کیا جائے گا۔ یہ ہمارے سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کا سنگ میل ہے جو ہمارے دو طرفہ تعاون اور تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔ تقریب کے دوران ایک پاکستانی لڑکی نے چینی خلاباز کو بھیجا گیا خط پڑھ کر سنایا اور خلا باز کی جانب سے ایک ویڈیو جواب اسکرین پر چلایا گیا۔

گوادر پرو کے مطابق محترمہ پینگ نے کہا آج، میں ایک پاکستانی نوجوان کو ایک خط کے ذریعے ایک چینی خلاباز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی محسوس کر ر ہی ہوں اور خلاباز نے ایک ویڈیو کے ذریعے جواب دیا، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پختہ یقین ہے کہ اس بات چیت سے نوجوان کی جگہ کو روشن کرنے میں ضرور مدد ملے گی۔ اس کی سوچ اور حکمت کی بنیاد اور حوصلہ افزائی کریں اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ان کے دل میں دوستی کے بارے میں بیج بوئے۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عطیہ الوہاب نے ''طبی پودوں اور روایتی ادویات میں چین پاکستان تعاون، ایک تاریخی ترقی'' کے عنوان سے اپنی پریزنٹیشن میں بیج بھیجنے کے منصوبے پر تفصیل سے بات کی۔ گوادر پرو کے مطابق بیجوں کے حوالے سے خلائی سفر میں کیا فرق ہے؟ ڈاکٹر عطیہ نے کہا کہ زمین پر ہم زمین کے مقناطیسی میدان اور گھنے ماحول کی وجہ سے زیادہ توانائی کی شعاعوں سے محفوظ رہتے ہیں لیکن مدار میں خلائی جہاز اور سیٹلائٹ مسلسل اس تابکاری کی زد میں رہتے ہیں۔ خلائی تابکاری اور مائیکرو گریوٹی اور بے وزن ہونے کی حالت نے بیجوں میں جینیاتی تغیرات کو جنم دیا جو بے ترتیب لیکن ممکنہ طور پر مفید خصلتیں پیدا کر سکتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق سات بیج جن میں میتھی، حنا سیڈ، لینڈ کیلٹرپس(پنچر بیل)، ڈرم اسٹک ٹری، سرمائی چیری، نکیر بین اور لیونٹ کاٹن شامل ہیں۔ بیجوں کو منفرد حالات کا سامنا کرنا پڑا جو زمین پر لیبارٹری میں دوبارہ پیدا نہیں کیا جا سکتا. "ہم ان بیجوں کو اگائیں گے اور فائیٹو کیمیکل اسٹڈیز کا تجزیہ کریں گے اور پھر یہاں موجود بیجوں کا موازنہ کریں گے - آدھے بیج خلا میں بھیجے گئے تھے اور آدھے اسی بیج کو لیبارٹری میں رکھا گیا تھا، انہوں نے کہا مزید یہ کہ پودوں کو تقابلی مقاصد کے لیے ایک ساتھ اگایا جائے گا اور ان کا تجزیہ بھی کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ،سابق وفاقی وزیر شیخ ر...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا ۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، شیخ رشید کے وکلا سردار عبد الرازق اور انتظار پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر عدنان اور مدعی مقدمہ کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق نے ضمانت کی درخواست پر دلائل کا آغاز کیا اور ایف آئی آر کا متن پڑھ کر سنایا، انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے تیار کردہ سازش کے تحت بیان دیا، شیخ رشید پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں۔ پراسیکیوٹر عدنان نے اپنے دلائل میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس معطل کیا، مقدمہ درج کرنے سے نہیں روکا، مقدمے کے دوران تفتیش کرنا قانون کے مطابق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے روکا بھی نہیں، شیخ رشید کے وکلا نے کیس سے ملزم کو خارج کرنے کے مطابق دلائل دیئے، جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ وکیلِ ملزم کی جانب سے کیس سے خارج کرنے کے مطابق دلائل دیئے ہی جاتے ہیں۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات ہوتیں، پولیس فائل کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا، پہلی دفعہ ہو رہا ہے متاثرہ پارٹی کو ملزم بنا کر پرچے ہو رہے ہیں، رات کو بھی عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ دو بندوں کو آصف زرداری نے پیسے دے رکھے ہیں۔ وکیل سردار عبدالرزاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہتک عزت کا کیس بن سکتا ہے، سب سے سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے عمران خان کو بھی شامل تفتیش کیا ؟، آپ نے عمران خان سے تفتیش نہیں کی؟، کیا عمران خان سے پوچھا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں یا نہیں؟۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید نے کہا میں نے صرف عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا ہے، جس پر جج نے دوبارہ سوال کیا کہ پھر آپ نے عمران خان سے تفتیش کیوں نہیں کی ؟۔

اس موقع پر مدعی مقدمہ کے وکیل نے عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کردی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح تو پھر عمران خان کے خلاف مبینہ الزام کا کیس بنے گا اور اس میں عمران خان کے خلاف Conspiracy کا کیس نہیں بن سکتا۔ عدالت نے الفاظ کے چنا میں احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر جو مرضی بولیں عدالت میں قانون کی بات کریں، اس سے پہلے غیر ذمے دارانہ گفتگو پر شیخ رشید کے خلاف کتنے مقدمے ہیں ؟، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ اس سے پہلے کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی م...

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ ملک دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باعث سخت سکیورٹی صورتحال سے گزر رہا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں۔ وزارت داخلہ نے خط میں لکھا کہ نیکٹا اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیے جا رہے ہیں، حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے چند واقعات پیش آئے جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور ملک میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان مال کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ خط کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس دیگر سرگرمیوں کیلئے زیادہ وقت نکالنا مشکل ہے، دہشت گرد تنظیموں نے سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو دھمکیاں دیں، خدشہ ہے الیکشن مہم کے دوران اہم سیاسی شخصیات اور اجتماعات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے خط میں لکھا کہ الیکشن کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی کا معاملہ جی ایچ کیو کیساتھ اٹھایا گیا، ہمیں کہا گیا آرمی اور سول آرمڈ فورسز بارڈر سکیورٹی میں مصروف ہیں، فورسز دہشت گردی کے خدشات کے باعث اندرونی چیلنجز سے نمٹنے میں مصروف ہیں، جی ایچ کیو کے مطابق فورسز کی مردم شماری کیلئے تعیناتی کی جانی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے ضمنی اور پنجاب و خیبرپختونخوا اسمبلیوں کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی قابل عمل نہیں، حساس اور غیر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں