• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکہ اور چین میں اشیا کی تجارت کا حجم 690ا...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ اور چین کے درمیان گزشتہ سال  اشیا کی تجارت کا حجم 690ارب 60کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو دونوں ممالک میں کشیدگی اور بیان بازی کے باوجود مستحکم تجارتی ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔امریکی محکمہ تجارت کے اعداد وشمارکے مطابق چین کو اشیا کی برآمدات 2ارب 40کروڑڈالر اضافے سے 153ارب80 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 31ارب 80کروڑڈالر کے اضافے سے 536ارب 80کروڑڈالر تک پہنچ گئیں۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے محصولات اور برآمدی کنٹرول نافذ  کرنے کے فیصلوں اور کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چین سے تجارتی روابط ختم کرنے کے مطالبات کے باوجود، دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی نمو مستحکم ہے۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا، غیر ملکی کمپنیوں نے خرابیوں کے...

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا میں چارغیرملکی کارساز کمپنیوں نے ناقص پرزوں کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر1 لاکھ2ہزار254 گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک کی لینڈ، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کے مطابق ووکس ویگن گروپ کوریا 27 ماڈلز سے 74ہزار809 گاڑیاں واپس منگوائے گی جن میں ٹیگوان 2.0 ٹی ڈی آئی بھی شامل ہے جو ٹرنک میں نقص کی وارننگ کے باعث واپس منگوائی گئی ہے۔مرسڈیز بینز کوریا 15 ماڈلز سے 13ہزار530 گاڑیاں واپس منگوا ئے گی جن میں جی ایل ای 350ڈی 4میٹک بھی شامل ہے جن میں گاڑی کی پچھلے حصے کی واٹر پروف خرابی کے ساتھ ساتھ 35 ماڈلز کی 3ہزار581 گاڑیوں میں سن روف کے شیشے کے پینل خراب ہیں۔فورڈ سیلز اینڈ سروس کوریا سیٹ بیلٹ کے لیے وارننگ سانڈ میں سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے دو ماڈلز کی7ہزار83 گاڑیاں واپس منگوا ئے گی۔بی ایم ڈبلیو کوریا ایئر بیگز میں سافٹ ویئر کی خرابی کے لییمنی کوپر ایس ای ماڈل کی 927 گاڑیوں کے ساتھ آر1250جی ایس ایڈوینچر سمیت تین موٹر سائیکلوں کے 2ہزار324 یونٹس کو واپس منگوا ئے گی۔

چین، کوویڈکے علاج کے لیے منظورشدہ ملکی ادویا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کوویڈ-19کے علاج کے لیے ملک میں تیار ہونے والی منظور شدہ تمام ادویات کو اپنی میڈیکل انشورنس اسکیم میں شامل کرلیا ہے۔قومی  ادارہ صحت کے تازہ ترین اعلان کے مطابق،جنوری کے آخر میں نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی مشروط منظوری کے بعد میڈیکل انشورنس کیٹلوگ میں دو گولیوں کو بھی عارضی طور پرشامل کیاگیا ہے۔نیشنل ہیلتھ کیئرسیکورٹی ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ ان دو گولیوں پر خرچ کی گئی رقم 31 مارچ سے پہلے میڈیکل انشورنس فنڈ کے ذریعے واپس لی جا سکتی ہے۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلیشیئرسے بننے والی برفانی جھیلیں سیلاب کا ب...

ویلنگٹن(شِنہوا) درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرکے پگھلنے سیبننے والی برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے دنیا بھرمیں پہاڑی علاقوں کی 1کروڑ50لاکھ افراد پر مشتمل آبادیوں کو سیلابی خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔جریدے نیچر میں نیوزی لینڈ اور بین الاقوامی محققین کی طرف سے شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ جھیلیں پہاڑوں سے نیچے رہنے والوں کے لیے ایک اہم قدرتی خطرہ ہیں، کیونکہ قدرتی طور پر بننے والی ان جھیلوں کے ٹوٹنے سے اچانک سیلاب آ سکتا ہے۔اس تحقیق کے مطابق  ایشیا اور اینڈیز میں اونچے پہاڑوں کے مکینوں اور جن علاقوں میں گنجان آبادیاں ہیں اور وہاں ایسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کم وسائل ہیں وہ سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔ یونیورسٹی آف کینٹربری سکول آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹ کے سینئر لیکچرر تھامس رابنسن کا کہنا ہے کہ جب قدرتی طور پر بنی جھیل پھٹتی ہے تو سیلاب اچانک آجاتا ہے جس سے متعلق پہلے سے خبردار نہیں کیاجاسکتا ایسی صورت میں جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 1990 کے بعد سے برفانی جھیلوں کی تعداد اور حجم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں1کروڑ 50لاکھ  افراد ممکنہ برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب کے اثرات سے دوچار ہیں۔

چین پہلے ہی عالمی معیشت کا انجن بن چکا ہے، ک...

زغرب(شِنہوا)کروشیا کے ایک  ماہرنے شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین دنیا کی معیشت کا رہنما بننے کے لیے تیار ہے۔کروشیا کے سابق وزیر اقتصادیات اور اس وقت  زغرب یونیورسٹی میں فیکلٹی آف اکنامکس کے پروفیسرلجوبو جورسک  نے  کہا کہ مستحکم  اقتصادی ترقی اور اپنے  بڑے حجم  کی وجہ سے چین پہلے ہی عالمی معیشت  کا انجن کا مقام حاصل کرچکا ہے۔جورسک نے کہا کہ گزشتہ 20  سے 30 برسوں کے دوران  امریکی معیشت سست رفتاری کا شکارہے جبکہ چینی معیشت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ چین کی مجموعی ملکی  پیداوار(جی ڈی پی) گزشتہ سال تقریبا 18 ہزار ارب  امریکی ڈالر تک بڑھ گئی جس کا مطلب ہے کہ  اس وقت یہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق چین کی معیشت رواں سال واپس پلٹنے  والی ہے۔ نوول کرونا وائرس عالمی وبا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد نقل و حرکت اور سرگرمی میں تیزی آئی ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی معیشت کو فروغ ملے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی  معیشت رواں  سال 5.2 فیصد بڑھے گی جوکہ  گزشتہ سال 3 فیصد تھی اور اس طرح عالمی ترقی میں ایک چوتھائی حصہ ڈالے گی ۔جورسک نے ان پیش گوئیوں سے اتفاق کرتے ہوئے یہ بات واضح  کی ہے کہ  اگرچہ نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض نے چین کی معیشت کو کسی حد تک سست کردیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے عالمی وبا کے اقدامات کو بہتر کرنے کے بعد اس کی مستحکم  بڑھوتری  دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔جورسک نے کہا کہ گزشتہ 20 سے 30 برسوں کے دوران  چین نے اپنے اقتصادی ڈھانچے کو تبدیل کیا ہے اور چین کی معیشت مزید لچکدار ہو گئی ہے۔ اس کی بہت بڑی آبادی اور منڈی ہے۔تاہم جورسک نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  امریکہ کی زیر قیادت مغربی دنیا چین کے عروج کو ایک چیلنج کے طور پر دیکھتی ہیکیونکہ موجودہ عالمی نظام اب بھی دوسری جنگ عظیم کے بعد 1945 میں ہونے والی اس کی تنظیم نو پر قائم ہے۔ جورسک نے کہا کہ  اس کے باوجود چین یقینی طور پر عالمی اقتصادی رہنما کے طور پر امریکہ کی جگہ لے گا۔

شنگھائی، مقامی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں...

شنگھائی) شِنہوا)چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے مقامی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں (ایس او ایز)کے کل اثاثے 2022 کے اختتام تک 275.9 کھرب یوآن (تقریبا 40 کھرب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 5.24 فیصد زائد ہے۔شنگھائی کے سرکاری ملکیتی اثاثوں کے نگراں اور انتظامی کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شنگھائی میں مقامی سرکاری کاروباری اداروں کو 2022 کے دوران 37.9 کھرب یوآن کی آپریٹنگ آمدن ہوئی اور انہوں نے مجموعی طور پر 252.25 ارب یوآن سے زائد کا منافع کمایا۔کمیشن کے ڈائریکٹر بائی تنگ ہوئی نے کہا کہ 2022 میں شنگھائی کے مقامی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں نے انٹیگریٹڈ سرکٹس، بائیو میڈیسن اور مصنوعی ذہانت جیسی اہم صنعتوں میں اپنی شرکت کو بڑھایا اور اسٹریٹجک ابھرتی صنعتوں میں تقریبا 100 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی۔شنگھائی کے مقامی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کے ماتحت اندراج شدہ کمپنیوں کی تعداد 2022 کے اختتام تک 96 ہوچکی تھی جس کی کل مارکیٹ قدر 23.4 کھرب یوآن تھی۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی دو...

برلن) شِنہوا)آڈیٹنگ اور کنسلٹنگ کمپنی  پی ڈبلیو سی  اسٹریٹجی اینڈ (جرمنی)کی جانب سے شائع کردہ ایک تحقیق کے مطابق چین میں سال 2022 کے دوران  بیٹری الیکٹرک گاڑیوں (بی ای ویز)کی عالمی فروخت کا حصہ دو تہائی تھا۔پی ڈبلیو سی  کی ایک تحقیق کے مطابق  2022 میں عالمی بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔چین نے دنیا کی سب سے بڑی بیٹری الیکٹرک گاڑیوں  کی مارکیٹ کے طور پر حالیہ برسوں کے دوران  اپنی حیران کن توسیع کو برقرار رکھا۔کمپنی کی جانب سے  14 منتخب مارکیٹس میں رجسٹریشن کے نئے اعداد و شمار کے تجزیے کے مطابق چین میں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت تقریبا 85 فیصد بڑھ گئی ہے۔پی ڈبلیو سی  جرمنی کے شراکت دار  فیلکس کوہنرٹ نے کہا کہ ہم  اس وقت نقل و حرکت کی جدت  کو اگلے درجے تک پہنچتا دیکھ رہے ہیں۔اس تحقیق  کے مطابق امریکہ میں  الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ نے اسی طرح کی مستحکم ترقی کی ہے  جبکہ یورپ کی پانچ اعلی درجے کی مارکیٹوں میں فروخت بارے صرف 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پابندیاں ہٹنے کے بعد آمد ورفت میں مس...

بیجنگ) شِنہوا)چین بھر میں امیگریشن حکام نے پیر کے روز  6 لاکھ 76 ہزار افراد کی آمدورفت کو نمٹایا جو نوول کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ریکارڈ تعداد ہے۔قومی امیگریشن انتظامیہ نے بتایا کہ  آمدورفت کے یہ اعدادوشمار 8 جنوری کو نوول کرونا وائرس ا نتظامات میں کمی سے قبل کی یومیہ آمدورفت کے مقابلے میں 124.2 فیصد زائد ہیں اور نوول کرونا وائرس سے قبل کی سطح سے تقریبا37 فیصد مساوی  رہے۔ہانگ کانگ اور مکا کے ساتھ زمینی بندرگاہوں پر پیر کو 5 لاکھ 68 ہزار افراد کی آمدورفت ہوئی جو یومیہ تعداد کے 84 فیصد کے مساوی اور گزشتہ روز سے 39.2 فیصد زائد ہے۔پیر سے چینی مین لینڈ ، ہانگ کانگ اور مکا کے درمیان سفر معمول کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورژن 3.0چین۔ آسیان آزاد تجارتی علاقہ بارے م...

بیجنگ) شِنہوا)چینی وزارت تجارت کے مطابق ورژن3.0  چین۔ آسیان آزاد تجارتی علاقہ  (ایف ٹی اے) بارے مذاکرات کے پہلے دور کی مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔چین اور آسیان ملکوں کے متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ آسیان سیکرٹریٹ کے حکام نے اس حوالے سے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔فریقین نے مذاکرات کے طریقہ کار کے اصولوں، تنظیمی انتظامات اور منصوبہ بندی بارے تفصیلی بات چیت کی اور اگلے دور کے مذاکرات کے لیے ایک نظام الاوقات اور لائحہ عمل تیار کیا۔چین اور آسیان نے نومبر 2022 میں مشترکہ طور پر مذاکرات کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مذاکرات میں اشیا کی تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل اور سبز معیشت سمیت دیگر شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ ایک مزید جامع، جدید، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند چین آسیان آزاد تجارتی علاقہ  بنایا جا سکے۔

چین، زرعی بیمہ پریمیم میں2022کے دوران23فیصد...

بیجنگ) شِنہوا)چین میں کسانوں کی آمدن میں استحکام اور دیہی حیات نو کے فروغ کی کوششیں کی گئی ہیں جس سے زرعی بیمہ پریمیم میں 2022 کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں زرعی بیمہ پریمیم 119.2 ارب یوآن (تقریبا 17.54 ارب امریکی ڈالرز)رہی جو گزشتہ برس سے 23 فیصد زائد ہے۔اس بیمہ سے 16 کروڑ 70 لاکھ دیہی گھرانوں کو خطرے میں تحفظ ملا اور اس نے کسانوں کی مدد اور فائدہ دینے میں بڑا کردار ادا کیا۔اعداد و شمار کے مطابق چین زرعی بیمہ پریمیم میں دنیا میں سرفہرست ہے۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہواوے نے بلغاریہ کے 80 طلبا کو 2 ہزار یورو...

صوفیہ (شِنہوا)چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے نے کمپنی کے سیڈز فار دی فیوچر پروگرام کے تحت بلغاریہ کے 80 نمایاں طلبا میں سے ہر ایک کو 2 ہزار یورو (2 ہزار140 امریکی ڈالرز)کے وظائف سے نوازا ہے۔ہواوے جنوبی بلقان خطے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وانگ پھنگ نے ایوارڈز کی تقریب میں کہا کہ ایک عالمی انفارمیشن اورکمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی )کمپنی کے طور پر ہواوے کا اس بات پر یقین ہے کہ تمام نوجوانوں کے لیے معیاری تعلیم اور عملی  تجربہ  قابل رسائی ہونا چاہیے۔یہی وجہ ہے کہ اس نے بہترین طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ اسکالرشپ پروگرام ترتیب دیا ہے۔ بلغاریہ کے معیشت اور صنعت کے نائب وزیردیمتر ڈانچیف نے کہا کہ پائیدار ہائی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ترقی کو فروغ دینا ان کی وزارت کی بنیادی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے حصول کے لیے اہل افراد کی ضرورت ہے۔

تھائی لینڈ میں چینی سیاحوں کے پہلے گروہ کا پ...

بینکاک) شِنہوا)چین سے بیرون ملک گروپ سیاحت شروع ہونے کے بعد تھائی لینڈ پہنچنے والے سیاحوں کے پہلے گروہ کا تحائف اور پھولوں سے پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے 3 برس بعد چینی سیاح تھائی لینڈ میں انوکھے قدرتی اور ثقافتی مقامات ، سورج کی دلکشی ، ساحل  اور مختلف مقامی پکوانوں سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔

امریکہ میں آتشیں اسلحہ سے ہلاکتوں کی یومیہ ت...

نیویارک) شِنہوا)امریکی روزنامہ یو ایس اے ٹوڈے نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اوسطا 110 امریکی آتشیں اسلحہ کے تشدد سے روزانہ ہلاک ہورہے ہیں جو کسی بھی موازنہ کرنے والے ملک میں بندوق سے ہلاکتوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں ہر ایک لاکھ رہائشیوں میں 12 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ تعداد فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر موجود ملک سوئٹزرلینڈ میں ہلاکتوں سے 4 گنا زائد ہے۔اطلاعاتی گروپ اسٹیٹسٹا کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات میں سفید فام حملہ آور ملوث تھے۔اگرچہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات آتشیں اسلحہ کے تشدد کے تمام کا معمولی حصہ ہے۔بندوق سے تحفظ  کے لیے کام کرنے والی تنظیم "ایوری ٹان فار گن سیفٹی" کے مطابق حادثاتی فائرنگ کے واقعات میں بچے ملوث ہیں۔ گزشتہ برس بچوں کی جانب سے حادثاتی فائرنگ کے 321 واقعات ہوئے جس میں 143 افراد مارے گئے۔رپورٹ میں "بریڈی کمپین ٹو پریوینٹ گن وائلنس" کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے اگر متاثرین کا ذکر کیا جائے تو مرنے کے امکانات سفید فام امریکیوں کی نسبت سیاہ فام امریکیوں میں دوگنا اور زخمیوں میں 14 گنا زیادہ ہیں۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا چینی جدیدیت کو سمجھنے اور آگے بڑ...

بیجنگ) شِنہوا) کے صدر شی جن پھنگ نے چین کی جدیدیت کو درست طریقے سے سمجھنے اور بھرپور انداز میں آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی (نیشنل اکیڈمی آف گورننس)کے پارٹی اسکول میں ایک مطالعاتی سیشن سے افتتاحی خطاب میں کہی۔اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے نومنتخب اور متبادل ارکان کے علاوہ صوبائی اور وزارتی سطح کے اہم عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی امدادی ٹیم زلزلے سے متاثرہ ترکی پہنچ...

اڈانا، ترکی (شِنہوا) چین کی 82 رکنی امدادی ٹیم ائیر چائنہ کے چارٹرڈ طیارے پر 8 ہزار کلومیٹر سے زائد کی پرواز کے بعد بدھ  کے روز اڈانا ائیر پورٹ پہنچی تاکہ ترکی  میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کی جا سکے۔چین کی امدادی ٹیم کے سربراہ ژا منگ نے بتایا کہ ٹیم  مقامی وقت کے مطابق  صبح 4 بجکر30منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجکر 30 منٹ پر ) پہنچی۔اس کے ساتھ ہی مقامی صورتحال کے پیش نظر چینی امدادی ٹیم نے فوری طور پر سامان اتارنے اور ترکی میں چینی سفارتخانے، مقامی حکومت اور اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد جلد از جلد منتقلی کا کام شروع کیا۔ٹیم نے ریسکیو کی موجودہ پیشرفت کی بنیاد پر تلاش اور ریسکیو کے مخصوص مشن کی ذمہ داری سنبھالی اور مشن کی جگہ کا سروے کرنے اور کیمپ لگانے کے لیے محفوظ اور موزوں مقامات کا انتخاب کرنے بارے ایک ریسکیو ٹیم بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔چینی امدادی ٹیم کے نائب سربراہ وانگ مو نے کہا کہ اقوام متحدہ سے تصدیق شدہ ایک بھاری بھرکم شہری تلاش اور ریسکیو ٹیم کے طور پر چینی ریسکیو ٹیم بہترین اہلکاروں اور وسائل سے لیس ہے اور ایک ہی وقت میں دو مختلف کام کی جگہوں پر تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں انجام دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پہنچنے کے بعد ٹیم آڈیو اور ویڈیو لائف ڈیٹیکٹرز، طبی آلات اور ریسکیو کتوں کو آفت زدہ علاقے میں لائے گی اور فوری طور پر تلاش اور ریسکیو کا کام شروع کرے گی۔ ترکی کے نائب صدر فوات اوختے کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کی انادولو ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا کہ ترکی میں شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 5ہزار 894 ہے اور 34ہزار810زخمی ہوئے ہیں۔ترکی میں چینی سفارت خانہ نے شِنہوا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ابھی تک کسی چینی شہری کے جانی نقصان کی کوئی  اطلاع نہیں ملی۔

روس کی جانب سے چین کے ائیرشپ بارے امریکی پرو...

ماسکو (شِنہوا) روس کی وزارت خارجہ نے چین کے غیر عسکری بغیر پائلٹ ائیرشپ کے حوالے سے صورتحال کو بڑھاچڑھا کر پیش کرنے  سے متعلق واشنگٹن کی مذمت کی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین کی جانب سے چینی بغیر پائلٹ کے ایک ائیر شپ کے امریکی فضائی حدود میں حادثاتی طور پر داخلے کے حوالے سے دی گئی وضاحت کافی اور قابل فہم ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چین نے اس مشکل صورتحال میں ذمہ داری سے کام کیا ہے لیکن واشنگٹن اور امریکی میڈیا کے جذباتی ردعمل کو پا گل پن ہی کہا جا سکتا ہے۔زاخارووا نے کہا کہ امریکہ ناقابل فہم وجوہات کی بنا پر اور اکثر ان کے بغیر ہی  ایسے ملکوں  کی تذلیل کرنے اور انہیں  شیطانی قرار دینے کا رویہ جاری رکھے ہوئے ہے جو اس کی با لا دستی کو تسلیم نہیں کرتے۔

اوپن سوڈ ٹینس، کریسی اور البانو کی ڈبلز کوار...

امریکا کے ٹینس سٹار میکسم کریسی اور ان کے میزبان جوڑی دار البانو اولیویٹی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے،میکسم کریسی اور البانو اولیویٹی نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کے فلپ اوسوالڈ اور ان کے بھارتی جوڑی دار رامناتھن رام کمار کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،فاتح جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد فلپ اوسوالڈ اور ان کے جوڑی دار رامناتھن رام کمار کو 3-6، 6-4اور 8-10سے مات دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن کیلئے نئی ٹرافی متع...

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی رونمائی(آج) ہو گی ٹرافی کو پہلے سے زیادہ دیدہ زیب بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ٹرافی کے اسٹار کو 24قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے، ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں کی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی کریں گے،اس تقریب میں پی ایس ایل فرنچائزز کے کپتان بھی شریک ہوں گے،واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8کی افتتاحی تقریب 13فروری کو ملتان میں ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ، دو قومی والی بال کھلاڑیوں کو مردہ حال...

ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش سمیت 10اضلاع میں تباہ کن زلزلے کے بعد جاری امدادی کاموں کے دوران ضلع مالاتیا میں مالاتیا میٹرو پولیٹن بلدیہ سپورٹس کے 2قومی والی بال کھلاڑیوں 'مہمت جان آعرباش' اور 'امین جان قوجا باش' کو مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا ہے،اطلاع کے مطابق مالاتیا میٹروپولیٹن بلدیہ سپورٹس کی والی بال ٹیم کے قیام کا ہوٹل بھی زلزلے میں زمین بوس ہو گیا تھا،ہوٹل کے ملبے پر جاری امدادی کاموں کے دوران 2 کھلاڑیوں کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا ہے،ترکیہ والی بال فیڈریشن نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں مالاتیا BBSKکِٹ کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑی مہمت جان آعرباش کی وفات پر ہمیں دلی افسوس ہوا ہے۔ ہم اپنے کھلاڑی کے لئے اللہ سے رحمت کے اور ان کے کنبے اور دوست احباب کے لئے صبرِ جمیل کے متمنی ہیں۔ ہم مالاتیا BBSK اور والی بال کے سب مداحوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں" ضلع ایسکی شہر کے رہائشی قومی والی بالر 'امین جان قوجاباش' کی وفات کا اعلان TFF لیگ تھری کی ٹیموں سے ایسکی شہر سپور نے کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 11فرور...

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 11 فروری سے شروع ہوگی، چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے ٹیموں کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں،پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمر سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی،نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 13فروری اور فائنل مقابلے 14فروری کو کھیلے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حلیم عادل شیخ ایم ڈی اے افسران پر فائرنگ کا...

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں حلیم عادل شیخ پر ایم ڈی اے افسران پر فائرنگ کا الزام ثابت نہ ہو سکا جس پر انہیں بری کر دیا گیا، پولیس نے مقدمے سے حلیم عادل کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا،پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں تھے، پولیس نے مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے اے کلاس چالان جمع کروا دیا،اے ٹی سی نے چالان منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کومقدمے سے بری کر دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4مارچ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس کے چھوٹے بھائی حسی...

پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس کے چھوٹے بھائی حسین پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)8کا حصہ بن گئے،رپورٹس کے مطابق حسین عباس نے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا ہے، وہ اسٹرینتھ اورکنڈیشنگ کے ماہر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے،سوشل میڈیا پر ملتان سلطانز کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں حسین عباس نے کھلاڑیوں کو انجری سے بچانے کے حوالے سے اپنے منصوبے کے بارے میں بتایا،واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13فروری سے شروع ہوگا، ایونٹ کے لیے ٹیموں نے بھرپور تیاری شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے سے قبل کیوی کرک...

پاکستان سپر لیگ کا نیا سیزن تمام تر رعنائیوں کے ساتھ 13فروری بروز پیر سے شروع ہونے جارہا ہے جس کے لیے ناصرف مداح بلکہ خود غیر ملکی کھلاڑی بھی پرجوش ہیں،پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے کیوی کھلاڑی مارٹن گپٹل نے اپنے جذبات کا اظہار ویڈیو پیغام اور ٹوئٹ کے ذریعے کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوئٹر پر گپٹل کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں پاکستانی مداحوں کے لیے کھیلنے کے لیے بہت ہی خوش ہوں، مجھ سے یہ تجربہ حاصل کرنے کا انتظار نہیں ہورہا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھرے ہوئے اسٹیڈیمز میں کھیلنے کا مزہ آئے گا، پاکستان میں آرہا ہوں،اس کے علاوہ کیوی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹیم کوئٹہ میری نئی فرنچائز اور نیا گھر ہے، میں اپنی ٹیم کے لیے سب کچھ دینے کو تیار ہوں،دوسری جانب پی ایس ایل کی معروف پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنا نام بطور پرینٹر دیکھے جانے کے بعد ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور لکھا 'پی ایس ایل کے لیے واپس آنے کا انتظار نہیں ہورہا،واضح رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے سیکیورٹی...

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، تین بڑے شہروں میں کھیلے جانیوالے میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں اور میچ آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا جبکہ غیر ملکی کمنٹیٹرز، عمائدین، و پروڈیکشن اسٹاف کو وی آئی پی کا درجہ دیا گیا ہے،پی ایس ایل 8کے انعقاد کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب، ایڈیشل آئی جی آپریشن پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت راولپنڈی، ملتان کے ریجنل و سٹی پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے سیکورٹی حصار تشکیل دیکر سخت ترین حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں،انٹیلی جنس ایجنسیوں، فوج اور رینجرز کے ساتھ کوارڈینیشن رکھ کر کھلاڑیوں و آفیشلز کو ایئرپورٹ اور اسٹیڈیم کے درمیان قیام اور نقل و حرکت کے دوران بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے،راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں داخل ہونے والی بسوں اور ٹرکوں سمیت تمام گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جائے، پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے دوران اپنے نام کے ٹیگ و سیکیورٹی کارڈ لازمی آویزں رکھیں ورکشاپس، پیٹرول پمپس، بس اسٹاپ، بس اور ٹرک اڈوں پارکنگ اسٹینڈز، پبلک پارکنگ ایریاز، پارکنگ پلازہ اور دیگر ایسی جگہوں کی مکمل اسکریننگ کی جائے،مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں نمٹنے و کراڈ کو کنٹرول کرنے کی خاطر مختلف مقامات پر اینٹی رائٹس فورس تعینات رکھی جائے اور ٹورنامنٹ کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی امدادی ٹیم زلزلے سے متاثرہ ترکی پہنچ...

چین کی 82 رکنی امدادی ٹیم ائیر چائنہ کے چارٹرڈ طیارے پر 8 ہزار کلومیٹر سے زائد کی پرواز کے بعد بدھ کے روز اڈانا ائیر پورٹ پہنچی تاکہ ترکی میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کی جا سکے۔چین کی امدادی ٹیم کے سربراہ ژا منگ نے بتایا کہ ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر30منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجکر 30 منٹ پر ) پہنچی۔اس کے ساتھ ہی مقامی صورتحال کے پیش نظر چینی امدادی ٹیم نے فوری طور پر سامان اتارنے اور ترکی میں چینی سفارتخانے، مقامی حکومت اور اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد جلد از جلد منتقلی کا کام شروع کیا۔ٹیم نے ریسکیو کی موجودہ پیشرفت کی بنیاد پر تلاش اور ریسکیو کے مخصوص مشن کی ذمہ داری سنبھالی اور مشن کی جگہ کا سروے کرنے اور کیمپ لگانے کے لیے محفوظ اور موزوں مقامات کا انتخاب کرنے بارے ایک ریسکیو ٹیم بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔چینی امدادی ٹیم کے نائب سربراہ وانگ مو نے کہا کہ اقوام متحدہ سے تصدیق شدہ ایک بھاری بھرکم شہری تلاش اور ریسکیو ٹیم کے طور پر چینی ریسکیو ٹیم بہترین اہلکاروں اور وسائل سے لیس ہے اور ایک ہی وقت میں دو مختلف کام کی جگہوں پر تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں انجام دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پہنچنے کے بعد ٹیم آڈیو اور ویڈیو لائف ڈیٹیکٹرز، طبی آلات اور ریسکیو کتوں کو آفت زدہ علاقے میں لائے گی اور فوری طور پر تلاش اور ریسکیو کا کام شروع کرے گی۔ ترکی کے نائب صدر فوات اوختے کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کی انادولو ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا کہ ترکی میں شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 5ہزار 894 ہے اور 34ہزار810زخمی ہوئے ہیں۔ترکی میں چینی سفارت خانہ نے شِنہوا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ابھی تک کسی چینی شہری کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریلوے کرایوں میں 8فیصد اضافے کے بعد پارسل کے...

ریلوے کرایوں میں 8فیصد اضافے کے بعد پارسل کے کرایوں میں 25فیصد کا اضافہ کردیا گیا، ریلوے نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا،اس خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8فیصد اضافہ کردیا تھا اب پاکستان ریلوے نے پارسل اور لیگجز کی قیمتوں میں 25فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے پاکستان ریلوے نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ریلوے کے ذریعے پارسل و دیگر سامان بھیجنے والوں سے 25فیصد زیادہ کرایہ لیا جائے گا ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کی جانب سے چین کے ائیرشپ بارے امریکی پرو...

روس کی وزارت خارجہ نے چین کے غیر عسکری بغیر پائلٹ ائیرشپ کے حوالے سے صورتحال کو بڑھاچڑھا کر پیش کرنے سے متعلق واشنگٹن کی مذمت کی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین کی جانب سے چینی بغیر پائلٹ کے ایک ائیر شپ کے امریکی فضائی حدود میں حادثاتی طور پر داخلے کے حوالے سے دی گئی وضاحت کافی اور قابل فہم ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چین نے اس مشکل صورتحال میں ذمہ داری سے کام کیا ہے لیکن واشنگٹن اور امریکی میڈیا کے جذباتی ردعمل کو پا گل پن ہی کہا جا سکتا ہے۔زاخارووا نے کہا کہ امریکہ ناقابل فہم وجوہات کی بنا پر اور اکثر ان کے بغیر ہی ایسے ملکوں کی تذلیل کرنے اور انہیں شیطانی قرار دینے کا رویہ جاری رکھے ہوئے ہے جو اس کی با لا دستی کو تسلیم نہیں کرتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیٹرول ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ ہے، مصدق...

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق شکوک و شبہات دور کردیے،مصدق ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے،انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ، اور قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا،وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ پمپ مالکان جان بوجھ کر قلت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے ڈیلرز اور مالکان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں،مصدق ملک نے کہا کہ پیٹرول کی ایل سیز کھلی ہیں، کوئی بندش نہیں لگائی، 15فروری کو قیمت کا جائزہ لیں گے،انہوں نے کہا کہ 15فروری سے قبل قیمت میں ردوبدل نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

احتساب کے ادارے صرف سیاست چلانے کیلئے ہوتے ہ...

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے کی خواہش پہلے تھی نہ اب ہے ، جو ملک کے حالات ہیں اس میں کون وزیر اعظم بننا چاہے گا، بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ35سال پہلے ن لیگ میں آیا تھا اور گھر بھی اسی پارٹی کے ساتھ جائوں گا ، کبھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں چلا ، احتساب کے ادارے ناکام ہیں ، یہ صرف سیاست چلانے کیلئے ہوتے ہیں ، بلوچستان سے جعلی ووٹ لینے والا ڈپٹی سپیکر بنارہا، بلوچستان کے نمائندے حقیقی نمائندے نہیں ہیں،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل نیب اسلام آباد میں تھے آج کراچی نیب میں ہیں ، ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے، ملکی مسائل کا بڑا حصہ نیب کا ہے، فواد حسن فواد پر غلط الزامات لگائے گئے اور 16 ماہ جیل میں رکھا گیا، ریٹائرمنٹ سے قبل ضمانت نہیں ہونے دی گئی،سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان احتساب کا دعوی کرتے تھے، اب عمران خان کہتے ہیں احتساب کوئی اور کررہا تھا، نئے نیب چیئرمین سے کہا کہ ہمیں چھوڑیں عام لوگوں کا خیال کریں، لوگ 5، 5سال سے جیلوں میں ہیں، سیاسی آدمی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے، غلط مقدمات کی کبھی حمایت نہیں کی، شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سیاسی فرد کے خلاف شواہد جمع کریں اور سزا دلوائیں ، جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہے، ہم ان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے، اسمبلی ختم ہونے پر 90روز میں انتخابات کروانا ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسائل کا حل مشاورت سے نکلتا ہے، معیشت کے مسائل اس حکومت کے پیدا کردہ نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بینکنگ کورٹ ک...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سباق وزیر اعظم عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کر دیا،عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کورٹ حاضری کی اجازت نا دینے کا بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کیا ہے،پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے اور عدالت کا 31جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، یاد رہے کہ عمران خان فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ میں عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت نے 15فروری کو انہیں ذاتی حاضری کا حکم دے رکھا ہے، بینکنگ کورٹ نے 31جنوری کو عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست خارج کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کا دوسرا سی130طیارہ امدادی سامان...

حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ پہنچ گیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا سی 130ہرکولیس طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 18634پائونڈز امدادی سامان لے کر پہنچا، پاک فضائیہ پھنسے ہوئے پاکستانی طلبا کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کوئلہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے...

کوئلہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے بھٹہ مالکان کو چکرا کر رکھ دیاہے۔ جو کوئلہ کچھ عرصہ قبل 15ہزار روپے ٹن تھا اب اس کی قیمت 35ہزار فی ٹن ہو گئی ہے، قوم کو اب جاگنا ہوگا ،لکڑی جو چھ سو روپے فی من تھی اب بارہ سو روپے فی من ہو چکی ہے بورے کا ریٹ تین سو روپے من تھا اب چھ سو روپے میں بھی نہیں مل رہا دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں مالکان نے سر پکڑ لیے ہیں کہ بھٹے کیسے چلائیں۔ضلعی صدرانجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ، ڈویژنل صدر حاجی محمد اسلام،چیئر مین حاجی محمد الطاف،سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی،سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف اور دیگر نے کہا کہ کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے بھٹے چلانا انتہائی مشکل ہو گئے ہیں۔حکومت فوری طور پر بھٹہ انڈرسٹری کے لیے کوئلے کا بندوبست کریانہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمت میں اس قدر بڑھ گئی ہے کہ بھٹے کا کاروبار اب مستقل بند ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل کوئلہ مائن مالکان نے کوئلہ کی نکاسی کم کر دی ہے تاکہ رمضان میں کوئلہ کی قلت ہو اور وہ منہ مانگی قیمت وصول کر سکیں۔حکومت کو کوئلہ مائن مالکان اور ایجنٹوں کی ملی بھگت کا نوٹس لینا چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت نے صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن کیلئ...

صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا،صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کافوری اعلان کریں، آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے،صدرمملکت کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے صوبائی اور عام انتخابات سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کیا جاسکے گا،خط میں صدر مملکت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 224 دو اسمبلیاں توڑنے کے 90دن کے اندر الیکشن کرانے پر زور دیتا ہے،صدر مملکت کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی اور لازمی فرض ہے، آئین کا آرٹیکل 218(3)الیکشن کمیشن کو شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانیکا فرض تفویض کرتا ہے، فرائض کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں الیکشن کمیشن ہی کو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا،خط میں کہا گیا ہے کہ آئین اور الیکشن ایکٹ 2017کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بچا جائے

دونوں تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابی شیڈول کا فوری اعلان کیا جائے،صدر مملکت نے خط میں آئین کی تمہیداور قرارداد مقاصد کا بھی حوالہ دیا ہے، تمہید کے مطابق ریاست اپنی طاقت اور اختیار کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی،صدر مملکت کا کہنا ہے کہ قرار داد مقاصد قوم کے آبا اجداد کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، آئین میں جمہوری اصولوں، اقدارکی پابندی اور پیروی کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے، دنیا کی پرانی جمہوریتوں نے جنگوں کے دوران بھی انتخابات میں کبھی تاخیر نہیں کی، امریکا نے 1812میں برطانیہ کے ساتھ جنگ کے باوجود انتخابات کرائے، امریکی صدر ابراہم لنکن نے1864خانہ جنگی کے وقت بھی انتخابات معطل کرنیکا نہیں سوچا،صدر مملکت کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کرکے مناسب آئینی قدم اٹھایا، پختہ خیال ہے کہ انتخابات ملتوی یا ان میں تاخیر کرنیکا جواز فراہم کرنے والے حالات ملک میں نہیں، حالیہ عالمی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ انتخابات کے التوا نے جمہوریت کو طویل المدتی نقصان پہنچایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صنعتوں کی بندش دراصل پاکستان کو بند کرنے کے...

صنعتوں کی بندش دراصل پاکستان کو بند کرنے کے مترادف ہو گی جبکہ حکومت کے یکطرفہ فیصلے عملاً صنعتوں کو مکمل بندش کی طرف دھکیل رہے ہیں۔یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے ریواول اینڈ سسٹین ایبلٹی آف دی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری بارے قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس اجلاس میں نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی کے علاوہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد لطیف اور کاشف ضیاء نے بھی شرکت کی۔ ٹیلی فون پر میاں جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا اور برآمدی سیکٹر سے طے شدہ ٹیرف کے برعکس بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں معمول کی صنعتی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔ نصف سے زیادہ صنعتیں بند ہو چکی ہیں اور بجلی اور گیس کے ٹیرف کو بڑھایا گیا تو صنعتوں کو چلانا ممکن نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر صنعتیں بند ہوئیں تو پورا پاکستان بند ہو جائے گا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد لطیف نے کہا کہ صنعتوں کیلئے بجلی اور گیس کے ٹیرف میں اضافہ قطعاً قابل قبول نہیں اور اگر ایسا ہوا تو صنعتیں مکمل طور پر بند ہو جائیں گی۔ جس سے بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا جسے کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا۔ میاں محمد لطیف نے کہا کہ بہت سے ادارے پہلے ہی بند ہو چکے ہیں اور کچھ بند ہونے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق بیرون ملک ہیں جبکہ دیگر ممبران بھی فیصل آباد میں موجود نہیں اس لئے آئندہ اجلاس 21فروری کو بلایا جائے گا جس میں ممبران کے علاوہ ممکنہ معاشی بحران سے متاثر ہونے والے صنعتکاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کی پیداوار 4.5ملین گانٹھ ہوئی ہے جو ملکی ضروریات کیلئے ناکافی ہے۔ اس صورتحال میں مقامی خام مال کے علاوہ درآمدی خام مال کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی بحران کی وجہ سے ڈائز اینڈ کیمیکلز کے علاوہ فاضل پرزے بھی درآمد نہیں کئے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن مسائل کے حل کیلئے حکومت کو آئی ایم ایف سے یکطرفہ فیصلوں کی بجائے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طویل المعیاد حکمت عملی وضع کرنا ہو گی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت پنجاب کا تھل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے...

حکومت پنجاب نے چنے کی کاشت کے مرکزی علاقہ تھل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجیز کے ذریعے چنے کی کاشت کے فروغ کے منصوبہ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت تھل کے چاروں اضلاع بھکر،خوشاب،میانوالی اور جھنگ میں چنے کی پیداوار بڑھانے کیلئے خواہشمند کاشتکاروں کو سپرنکل نظام آبپاشی بمعہ سولر سسٹم کی تنصیب پر 80فیصد سبسڈی دی جا ئے گی۔ترجمان محکمہ اصلاح آبپاشی پنجاب کے مطابق مذکورہ اضلاع کے خواہشمند کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی یااسسٹنٹ ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی کے دفاتر سے مفت حاصل یا محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کی ویب سائٹ http://ofwm.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے خواہشمند کاشتکار ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں بمعہ دستاویزات متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آبپاشی کے دفتر میں جمع کروائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ یہ سہولت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مہیا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی میانوالی سے فون نمبر 0459ـ929018،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی جھنگ سے فون نمبر 047ـ9330014 جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی خوشاب سے فون نمبر0454ـ799763 اور ضلع بھکر کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی سے فون نمبر 0453ـ9200254پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ محکمہ کی فری ہیلپ لائن 0800ـ17000 سے بھی مزید معلومات و رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کا جنون، دلہن نے شادی میں 'عمران ت...

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ویسے تو عالمی شہرت یافتہ ہیں تاہم وہ پہلے سیاستدان ہیں جنہیں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد بیپناہ مقبولیت ملی۔گذشتہ سال جب عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا تو عوام سڑکوں پر آ گئی۔بعدازاں عمران خان نے جب جلسے کرنا شروع کیے تو اس میں بھی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عمران خان نے جب بھی احتجاج کے لیے کال دی تو لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔بقول پی ٹی آئی رہنماؤں کے یہ عمران خان کی مقبولیت کا ہی خوف ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔اب تو عمران خان کا جنون شادیوں تک پہنچ چکا ہے۔حال ہی میں شادی کی تقریب کے دوران کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن کو 'عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار' کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دلچسپ صورتحال بھی دیکھنے میں آتی ہے جب کہا جاتا ہے کہ 'میاں دے نعرے' جس پر خاموشی چھا جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شادی میں موجود مہمان بھی 'کون بچائے گا پاکستان،عمران خان عمران خان' کے نعرے لگاتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کی آخری امید عمران خان ہیں. ہر گھر گھر میں بس عمران خان کی ہی گونج سنائی دی جارہی یے۔انہوں نے مزید کہا کہ مائنس ون کرنے کے خواب دیکھنے والوں تم جتنا مائنس کرنے کی کوشش کرو گے تو یہ قوم اتنا ہی ضرب دے گی۔قبل ازیں ایس نامی ادارے کے سروے میں عوام نے اپنی پسندیدہ ترین سیاسی لیڈرشپ کے حوالے سے رائے کا اظہار کیا، جس کے مطابق پی ڈی ایم کی تمام قیادت کی مجموعی عوامی حمایت کے مقابلے میں اکیلے عمران خان زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ آئی آر آئی ایس نامی ادارے کے سروے میں 51 فیصد عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ نواز شریف 21 فیصد اور شہباز شریف صرف 10 فیصد عوامی حمایت حاصل کر سکے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے د...

پاکستان سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 47 ملین ڈالر کے مصالحہ جات برآمد کیے گئے ،مصالحہ جات کی برآمد میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی، پاکستانی برانڈز بڑی برآمدی منڈیوں میں ای کامرس چینلز کو موثر طریقے سے استعمال کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بڑی مارکیٹوں میں پاکستان فوڈ فیسٹیولز کے انعقاد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 47.09 ملین ڈالر کے مصالحہ جات برآمد کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مصالحہ جات کی برآمد میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان بزنس کونسل کی رپورٹ کے مطابق مصالحہ جات کی برآمدات میں چین، بھارت اور پاکستان سرفہرست ممالک ہیں۔ پاکستانی مصالحہ جات کے برانڈز بڑی برآمدی منڈیوں میں ای کامرس چینلز کو موثر طریقے سے استعمال کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ای کامرس پلیٹ فارم کی پیچیدگیوں کو سمجھنے میں برآمد کنندگان کی مدد کے لیے بیداری کے پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ پاکستان میں مصالحہ جات کی صنعت کو ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے ۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی ضرورت ہے جو صنعت کے مفادات کی نمائندگی کر سکے۔رپورٹ میں نئی منڈیوں میں پاکستانی برانڈز کے لیے دلچسپ مواقع کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔یورپ کی منڈی پاکستانی مصالحہ جات کے برانڈز کے لیے اپنی رسائی کو بڑھانے اور نئے گاہک حاصل کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی کہ کامیابی کے ساتھ صارفین کی وسیع بنیاد تک پہنچنے اور مارکیٹ شیئر بڑھانے کے لیے صنعت کے اہم ملکوںکے لیے مارکیٹنگ کی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا بہت ضروری ہے جو کہ غیر صارفین کو صارفین میں تبدیل کرتی ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے صنعت کو بیلو دی لائن مارکیٹنگ کے طریقوں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈائریکٹ میل مارکیٹنگ، اسپانسر شپس اور ان اسٹور مارکیٹنگ کو استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ جغرافیوں کی بنیاد پر مخصوص گروپوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

عالمی جہاز رانی کے بحران نے لاگت میں اضافہ کیا ہے جس سے نئی اور غیر استعمال شدہ مارکیٹوں کو نشانہ بنانا اہم ہو گیا ہے۔اسپائس مکس پروڈکٹس کی برآمدات کو بڑھانے اور قابل اعتماد سپلائر کے طور پر ملک کی برانڈ امیج کو بہتر بنانے کے لیے ریاست کے زیر اہتمام ایک جامع قومی برانڈ سازی کا پروگرام شروع کیا جاناچاہیے۔رپورٹ میں نئی منڈیوں تک رسائی اور مختلف ٹارگٹ مارکیٹوں کے ذائقہ کی ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے مصالحہ جات کی مصنوعات میں تغیرات لانے کی ضرورت پر بھی توجہ دی گئی۔ یہ نمائشوں میں شرکت اور پاکستانی نسلی کھانوں کو فروغ دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو بڑی مارکیٹوں میں پاکستان فوڈ فیسٹیولز کے انعقاد اور پاکستانی کھانوں کو ہندوستانی یا جنوبی ایشیائی کھانوں سے الگ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ صرف ریسیپی مکس مینوفیکچررز کو ہی اس قسم کی تقریبات میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خوراک میں د...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خوراک میں دالوں کی اہمیت کا عالمی دن10فروری کو منایا جائے گااس دن منانے کا مقصد انسانوں کی خوراک میں گوشت اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ چنے،مسور،خشک پھلیوں سمیت دیگر دالوں کے فوائد اور اس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا اور عوام کو یہ شعور دینا بھی ہے کہ دالیں غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول دوستی کا حق بھی ادا کرتی ہیں کیونکہ ان کو اگنے کیلئے کھادوں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 2019ء سے ہر سال10فروری کو دنیا بھر میں دالوں کی اہمیت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دالوں میں پروٹین کی موجودگی کی وجہ سے یہ گوشت کا بہترین نعم البدل ہیں۔پاکستان بھر میں عام دستیاب ہونے والی دالوں میںمونگ،چنا،مسور،ماش اور لوبیا وغیرہ شامل ہیں،دال چاول پاکستان بھر کی کثیر آبادی کی پسندیدہ خوراک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن 13فروری کو منایا جائے گا اس دن کے منائے جانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تمام ریڈیو اسٹیشنز سے مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے۔پاکستان بھر میں اس وقت اسلام آباد،لاہور،کراچی،فیصل آباد پشاور،راولپنڈی،گجرانوالہ،کوئٹہ،سرگودھا،حیدر آباد،بہاولپور اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں پاکستان ریڈیو اور ایف ایم کے علاقائی اسٹیشن قائم ہیں جہاں سے مختلف علاقائی،معلوماتی،کرنٹ افیئرز اور دیگر پروگرام نشر کیے جاتے ہیں جو کہ ریڈیو کی وساطت سے سامعین تک پہنچتے ہیں۔ترقی کے اس جدید دور میں آج بھی ریڈیو کی اہمیت میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی ہے شہروں سے دور دراز واقع علاقوں میں آج بھی خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو ہی عوام میں بے پناہ مقبول ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں تین سالوں میں اسلامی بینکاری کے...

پاکستان میں تین سالوں میں اسلامی بینکاری کے اثاثے موجودہ حجم 926 ارب روپے سے دوگنا ہو جائیں گے، گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک میں اسلامی بینکاری کی ترقی میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ، اسلامی مالیاتی خدمات کی صنعت کی ترقی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں نویں نمبر پر ہے،ملک بھر میں 600 سے زائد اسلامی بینکاری شاخیں ہیں،آئندہ چار سالوں میں اسلامی بینکاری شاخوں کی تعداد کو 1,200 سے دوگنا کیا جائے گا اور اس کا مارکیٹ شیئر 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کیا جائے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مالیاتی نظام پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میںاسلامی بینکاری نظام، اسلامی کرنسی مارکیٹ، اسلامی انشورنس یا تکافل شامل ہیں۔ اسلامی کیپٹل مارکیٹ ،اسلامی بینکاری نظام اسلام کی روح، اخلاق اور اقدار کے مطابق ہے۔ یہ اسلامی شریعت کے وضع کردہ اصولوں کے تحت چلتی ہے۔ سود سے پاک بینکنگ آلات اور آپریشنز کی نشاندہی کرتی ہے۔ اسلامی بینکاری نہ صرف اسلامی شریعت میں ممنوع سود پر مبنی لین دین سے بچنے پر مبنی ہے بلکہ غیر اخلاقی اور غیر سماجی طریقوں سے بھی بچنے پر مبنی ہے۔

اسلامی بینکاری نظام کا ماڈل معاشی خوشحالی کے حصول کا باعث بنتا ہے۔ پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر معظم گھرکی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں شرعی اور اسلامی مالیاتی قوانین کے ساتھ ہم آہنگ ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک میں اسلامی بینکاری کی ترقی میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ اسلامی بینکاری اور مالیات کی اوسط عالمی شرح نمو سے زیادہ ہے۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تو کسی کو توقع رکھنی چاہیے کہ اگلے تین سالوں میں اسلامی بینکاری کے اثاثے اس کے موجودہ حجم 926 ارب روپے سے کم از کم دوگنا ہو جائیں گے۔ گلوبل اسلامک فنانس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے معظم گھرکی نے کہا کہ اسلامی مالیاتی خدمات کی صنعت کی ترقی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں نویں نمبر پر ہے۔ پاکستان انڈونیشیا کے بعد دوسری بڑی اسلامی مارکیٹ ہے۔ پاکستان اسلامی بینکاری اور فنانس میں سب سے اہم ملک بن سکتا ہے اگر وہ مارکیٹ کا 20 فیصد حصہ حاصل کر لے۔انہوں نے اسلامی بینکاری کو مزید شریعت کے مطابق بنانے کے لیے شریعہ مشیروں کے فعال کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

معظم گھرکی کے مطابق پاکستان بھر میں 600 سے زائد اسلامی بینکاری شاخیں ہیں اور 19 اسلامی بینکنگ ادارے اسلامی کمرشل بینکنگ کی خدمات پیش کررہے ہیں۔ پاکستان ایران، ملائیشیا، سعودی عرب، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات ،انڈونیشیا اور سوڈان کے بعد آتا ہے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نئی اسلامی بینکاری حکمت عملی کو بھی سراہا جس میں آئندہ چار سالوں میں اسلامی بینکاری شاخوں کی تعداد کو 1,200 سے دوگنا کیا جائے گا اور اس کا مارکیٹ شیئر 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کیا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے کہا کہ مطلوبہ مقصد کے حصول کے لیے روایتی بینکاری اور مالیات کے ساتھ ساتھ اسلامی شریعت کے علم کے ساتھ قابل، حوصلہ افزائی کی ضرورت تھی۔ اسلامی بینکاری مضبوط اور مستحکم معاشی اصولوں پر مبنی ہے۔ اس میں خاص طور پر عالمی مالیاتی بحران کے پیش نظر بینکنگ کا ایک متبادل نظام بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ تاہم اسلامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے لوگوں کو بہتر مصنوعات اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے موجودہ ڈھانچے میں ترمیم کرنے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

حقیقی معنوں میں اسلام کے اصولوں کا عکاس معاشی نظام تیار کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس مرحلے پر حدود کو سمجھنا چاہیے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ شریعت کے مطابق اسلامی بینکنگ سود پر مشتمل لین دین کا سودا نہیں کرسکتی۔ اسلامی بینک سرمایہ کاری کے ذریعے منافع پیدا کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔ اسلامی شریعت سرمائے پر حاصل ہونے والے منافع کو اس کی کارکردگی سے جوڑتی ہے۔ شریعت کے دائرہ کار میں کام کرتے ہوئے اسلامی بینکاری کے آپریشنز خطرے کے اشتراک پر مبنی ہیں،جو مختلف اسلامی طریقوں کے مالیاتی معاہدوں کا استعمال کرتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے ذریعے پیدا ہوسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوپن یونیورسٹی کے میٹرک، ایف اے کے امتحانات...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2022ء کے میٹرک ، ایف اے، ایف ایس سی اور آئی کام پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم مارچ سے شروع ہوں گے جو 3۔اپریل تک جاری رہیں گے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس اکائونٹ پراپ لوڈ کردی گئی ہیں۔رول نمبر سلپس طلبہ کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک بھی ارسال کی جارہی ہیں۔ متعلقہ طلباء و طالبات کو بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی امتحانات کی اطلاع دی جارہی ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودنے طلبہ کورہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر امتحانی سہولت فراہم کی ہدایات دی تھی جس کی بنیاد پر ملک بھر میں کم و بیش 850امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیںجن میں طلبہ کے لئے بنیادی سہولتوں کا خیال رکھا جائے گا۔امتحانات میں نقل کے رجحان کے خاتمہ کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں