• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین نے ترقی کے معیار میں بہتری کے لیے خاکہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلے میں  اپنی معیشت کے مجموعی معیار کی  بہتری کے لیے ایک خاکہ جاری کیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب  سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اس دستاویز کے مطابق ملک کا مقصد معیار کے حوالے سے  اپنی قوت کو بڑھانا اور 2025 تک چینی برانڈز کے اثر و رسوخ میں تسلسل کے ساتھ  اضافہ کرنا ہے۔اس خاکے کے مطابق ایسے  اقدامات اٹھائے  جائیں گے جس سے اقتصادی ترقی کے معیار اورکارکردگی میں واضح بہتری لائی جائیگی ۔ صنعتوں کے معیار اور مسابقت کو مسلسل بڑھایا جائیگا  اور مصنوعات، منصوبوں  اور خدمات کے معیار کی سطح کوواضح  طور پر بلند کیا جائیگا ۔اس سے برانڈز کی تشکیل  میں مزید پیشرفت ، زیادہ  جدید اور موثر معیاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیراور2025 تک ملک کے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم  کی ہم آہنگی  کے اہداف بھی طے کیے جائیں گے ۔اس خاکہ کے مطابق سال 2035 تک چین مزید مستحکم  بنیاد بنا چکا ہو گا اورمعیار کی ترقی کے لیے ایک جدید ثقافت تیار کر لے گا جبکہ معیار اوربرانڈز کے لحاظ سے اس کی جامع قوت اعلی ترین سطح تک پہنچ جائے گی۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں جنوری کے دوران...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری کے آخر میں  ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 1.82 فیصد اضافے کے ساتھ 31کھرب 84ارب 50کروڑڈالر ہو گئے۔اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافے کی وجہ کرنسی ٹرانسلیشن اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کو قرار دیا ہے۔فارن ایکسچینج ریگولیٹرکا کہنا ہے  کہ مالی پالیسی کی توقعات اوربڑی معیشتوں کے میکرو اکنامک ڈیٹا کے اثرات کی و جہ سے امریکی ڈالر کا انڈیکس  نیچے آیا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا۔ایکسچینج ریگولیٹر  نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر عمومی طور پر مستحکم رہیں گے کیونکہ نمو اورترقی کی حرکیات میں اضافے کی وجہ سے ملکی معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا تباہ کن زلزلے پر ترکی اور شام کے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور شام کے صدر بشار الاسد سے شدید زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر تعزیت کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغامات میں صدرشی نے کہا کہ  وہ ترکی اور شام میں زلزلے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد، متاثرین کے لیے گہری تعزیت  اورچینی حکومت اور عوام کی جانب سے سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔چینی صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر ایردوان اور صدر بشارالاسد کی قیادت میں دونوں ممالک کی حکومتیں اورعوام یقینا زلزلے سے ہونے والی تباہی پر قابو پاتے ہوئے جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیرنوکریں گے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا تباہ کن زلزلے پر ترکی اور شام کے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور شام کے صدر بشار الاسد سے شدید زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر تعزیت کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغامات میں صدرشی نے کہا کہ  وہ ترکی اور شام میں زلزلے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد، متاثرین کے لیے گہری تعزیت  اورچینی حکومت اور عوام کی جانب سے سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔چینی صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر ایردوان اور صدر بشارالاسد کی قیادت میں دونوں ممالک کی حکومتیں اورعوام یقینا زلزلے سے ہونے والی تباہی پر قابو پاتے ہوئے جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیرنوکریں گے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے ترکی اورشام میں تباہ کن زلزلو...

اقوام متحدہ(شِنہوا)ترکی کے جنوبی اورشام کے شمالی حصوں میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے تناظر میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں نے اب بھی ملبے تلے دبے افراد سمیت ہزاروں متاثرین کی مدد کے لیے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ کی اس گھڑی میں میرا دل ترکی اور شام کے لوگوں کے ساتھ ہے۔اقوام متحدہ امدادی کارروائیوں میں تعاون کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ہماری ٹیمیں ضروریات کا جائزہ لے رہی ہیں اور امداد فراہم کر رہی ہیں۔7.8 شدت کا ابتدائی زلزلہ ترکی کے جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے کے مغرب بعید میں صوبہ غازیان تیپ کے ایک بڑے شہر اور دارالحکومت غازیان تپ کے قریب آیا جس کے کئی گھنٹے بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔

دوسرے زلزلے کے بعداقوام متحدہ کے انسانی امورکے دفتر(او سی ایچ اے) نے صورتحال کا جائزہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ متاثر ہونے والے دونوں ممالک میں2 ہزار کے قریب اموات کی اطلاعات ملی ہیں جہاں کم سے کم 78 آفٹر شاکس آئے۔ترک حکومت کی جانب سے بین الاقوامی امداد کی درخواست کرتے ہوئے سطح 4 کا الارم جاری کیا گیا ہے۔شام کے شمال مغربی حصے میں41 لاکھ افراد انسانی امداد پر انحصار کرتے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔سخت سردی کے موسم کے ساتھ ساتھ شامی کمیونٹیز میں ہیضے کی وبا جاری ہے۔2022 کی آخری سہ ماہی میں امدادی رقم کا فرق 48 فیصد تک پہنچ چکا ہیجس میں درکار 80 کروڑ ڈالر سے زائد رقم میں سے صرف 37کروڑ 10 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) کے منتطم اچیم سٹینر نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک حصے کے طور پریو این ڈی پی آنے والے دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہنگامی طبی ٹیموں کو زخمیوں اور متاثرہ آبادیوں کی دیکھ بھال کرنے کا اختیار دیا ہے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے ترکی اورشام میں تباہ کن زلزلو...

اقوام متحدہ(شِنہوا)ترکی کے جنوبی اورشام کے شمالی حصوں میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے تناظر میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں نے اب بھی ملبے تلے دبے افراد سمیت ہزاروں متاثرین کی مدد کے لیے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ کی اس گھڑی میں میرا دل ترکی اور شام کے لوگوں کے ساتھ ہے۔اقوام متحدہ امدادی کارروائیوں میں تعاون کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ہماری ٹیمیں ضروریات کا جائزہ لے رہی ہیں اور امداد فراہم کر رہی ہیں۔7.8 شدت کا ابتدائی زلزلہ ترکی کے جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے کے مغرب بعید میں صوبہ غازیان تیپ کے ایک بڑے شہر اور دارالحکومت غازیان تپ کے قریب آیا جس کے کئی گھنٹے بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔

دوسرے زلزلے کے بعداقوام متحدہ کے انسانی امورکے دفتر(او سی ایچ اے) نے صورتحال کا جائزہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ متاثر ہونے والے دونوں ممالک میں2 ہزار کے قریب اموات کی اطلاعات ملی ہیں جہاں کم سے کم 78 آفٹر شاکس آئے۔ترک حکومت کی جانب سے بین الاقوامی امداد کی درخواست کرتے ہوئے سطح 4 کا الارم جاری کیا گیا ہے۔شام کے شمال مغربی حصے میں41 لاکھ افراد انسانی امداد پر انحصار کرتے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔سخت سردی کے موسم کے ساتھ ساتھ شامی کمیونٹیز میں ہیضے کی وبا جاری ہے۔2022 کی آخری سہ ماہی میں امدادی رقم کا فرق 48 فیصد تک پہنچ چکا ہیجس میں درکار 80 کروڑ ڈالر سے زائد رقم میں سے صرف 37کروڑ 10 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) کے منتطم اچیم سٹینر نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک حصے کے طور پریو این ڈی پی آنے والے دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہنگامی طبی ٹیموں کو زخمیوں اور متاثرہ آبادیوں کی دیکھ بھال کرنے کا اختیار دیا ہے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سرچ کمپنی بائی ڈو کا چیٹ جی پی ٹی کی طر...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی آن لائن سرچ کمپنی بائی ڈو (Baidu)نیمارچ میں اندرونی جانچ مکمل کرنے کے بعد "ارنی بوٹ" کے نام سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیاہے ۔ چیٹ بوٹ اس وقت تیاریوں کے آخری مرحلے میں ہے۔آپریشنل ہونے کے بعد، یہ امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ چیٹ جی پی ٹی  کی طرح کام کرتے ہوئے ان پٹ کی بنیاد پر انسانوں کی طرح کسی بھی عبارت کو تحریر کرسکے گی۔ بائی ڈو کے سی ای او، رابن لی نے گزشتہ سال  ستمبر میں تکنیکی اور کاروباری ایپلی کیشنز میں اے آئی  کو ترقی دینے کا کہا تھا۔ کمپنی کے مطابق چپس،ڈیپ لرننگ فریم ورک، بگ ماڈلز، اور سرچ ایپلی کیشنزسمیت اس کے اے آئی فریم ورک میں مکمل اسٹیک لے آٹ کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی پروجیکٹ سے متعلق تمام ضروری ٹیکنالوجی موجود ہے۔بائی ڈو نے مصنوعی ذہانت کی تیاری میں برسوں محنت کی ہے۔ مارچ 2019 میں، اس نے ارنی فریم ورک کی تجویز پیش کی تھی ، جس میں ڈیپ لرننگ  اور مسلسل سیکھنے کی صلاحیت کی بنیاد پر معلومات کو شامل کیا گیا ہے۔ 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی اور مغربی سیاستدان ہانگ کانگ میں مدا...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفترنے بعض گروہوں اورامریکی کانگریس کے ارکان کے ہانگ کانگ 47 کیس میں ایچ کے ایس اے آر کی عدالتوں  کے ٹرائل سے متعلقہ  غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مستردکیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان گروپوں اورامریکی کانگریس کے ارکان  نے ایچ کے ایس اے آر میں عدالتی کارروائی میں مداخلت کی ہے۔انہوں نے کہا  کہ 2020 میں ایچ کے ایس اے آر کی ساتویں قانون ساز کونسل (لیگکو)کے لیے امیدواروں کی نامزدگی سے قبل، چین مخالف عناصر نیلیگکو پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے نام نہاد "پرائمری الیکشن" کا انعقاد اور عوامی رائے کو قائم کرنے کی سازش کی۔ ترجمان نے کہا کہ ایسا کرتے ہوئے، ان افراد نے ایچ کے ایس اے آر حکومت کو مفلوج کرنے اور مرکزی حکومت اور ایچ کے ایس اے آر حکومت پر دبا ڈالنے کی کوشش کی،  اس طرح کی گھنانی سازش سے نہ صرف ایچ کے ایس اے آر کے بنیادی قانون میں وضع کردہ جمہوری انتخابی نظام کو خطرے میں ڈالا گیا بلکہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے تحت بغاوت کے  مشتبہ جرم کا ارتکاب بھی کیا گیا۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی اور مغربی سیاستدان ہانگ کانگ میں مدا...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفترنے بعض گروہوں اورامریکی کانگریس کے ارکان کے ہانگ کانگ 47 کیس میں ایچ کے ایس اے آر کی عدالتوں  کے ٹرائل سے متعلقہ  غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مستردکیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان گروپوں اورامریکی کانگریس کے ارکان  نے ایچ کے ایس اے آر میں عدالتی کارروائی میں مداخلت کی ہے۔انہوں نے کہا  کہ 2020 میں ایچ کے ایس اے آر کی ساتویں قانون ساز کونسل (لیگکو)کے لیے امیدواروں کی نامزدگی سے قبل، چین مخالف عناصر نیلیگکو پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے نام نہاد "پرائمری الیکشن" کا انعقاد اور عوامی رائے کو قائم کرنے کی سازش کی۔ ترجمان نے کہا کہ ایسا کرتے ہوئے، ان افراد نے ایچ کے ایس اے آر حکومت کو مفلوج کرنے اور مرکزی حکومت اور ایچ کے ایس اے آر حکومت پر دبا ڈالنے کی کوشش کی،  اس طرح کی گھنانی سازش سے نہ صرف ایچ کے ایس اے آر کے بنیادی قانون میں وضع کردہ جمہوری انتخابی نظام کو خطرے میں ڈالا گیا بلکہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے تحت بغاوت کے  مشتبہ جرم کا ارتکاب بھی کیا گیا۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی اولمپک کمیٹی کے صدر کی ترکی اورشام میں...

لوزانے(شِنہوا)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلیمیں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔باخ  نے آئی او سی کے ٹویٹر اکانٹ کے ذریعے ایک بیان میں کہاکہ آئی او سی کو جانی نقصان اور زلزلے سے ہونے والی تباہی  پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے جس سے ترکی اور شام کے جنوب مشرقی علاقے متاثرہوئے ۔ ہماری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں،خاندان اور دوست، گنوائیہیں۔ بیان میں کیا گیاہے  کہ اولمپک  کمیٹی ہرممکن طریقے سے مدد کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ کھیل کمیونٹیز کی تعمیر نو اور لوگوں کی زندگی کو معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی اور شام میں زلزلے سے تقریبا 5 ہزار افرا...

انقرہ/دمشق(شِنہوا)ترکی اوراس کے پڑوسی ملک شام کے کچھ حصوں میں آنے والے شدید زلزلوں کے بعد منگل کی دوپہر تک تقریبا 5ہزار افرادجاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ترکی کے نائب صدر فوات اوکتے نے کہا کہ ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار419 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم 20ہزار534 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ملک کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ تباہ کن زلزلوں سے 5ہزار775 عمارتیں تباہ ہوئیں۔ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔شام کی وزارت صحت اور مقامی حکام کے مطابق ملک میں1500سے زیادہ افراد جاں بحق اور تقریبا 3 ہزار 500 زخمی ہوئے۔مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 4 بج کر 17 منٹ ( پاکستانی وقت صبح6 بج کر 17 منٹ)پر ترکی کے جنوبی صوبے کہرامان ماراس میں 7.7 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس کے چند منٹ بعد ملک کے جنوبی صوبے غازیان تپ میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اور صوبہ کہرامن ماراس میں مقامی وقت دن ایک بج کر 24 منٹ(پاکستانی وقت 3 بج کر 24 منٹ)پر7.6شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔

کئی ممالک اورعالمی امدادی ادارے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی پیشکش کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جب ہمیں ایک انسانیت کے طور پر یکجہتی کے ساتھ، جانیں بچانے اور ان لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے جو پہلے ہی بہت زیادہ مصائب کا شکار ہیں۔چائنہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے نائب سربراہ ڈینگ بوچھنگ نے منگل کو کہا کہ چین ترکی کو 4کروڑ یوآن (تقریبا 58 لاکھ 90 ہزارامریکی ڈالر) مالیت کی ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین شام کو امدادی سامان کی فراہمی کے لیے کوششوں کو مربوط کر رہا ہے اور جاری غذائی امدادی پروگرام پر عمل درآمد کو تیز کر رہا ہے۔ایران، مصر، تیونس، روس، فرانس اور دنیا کے دیگر ممالک نے بھی ترکی اور شام کی مدد کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے منگل کو کہا کہ 100 سے زیادہ روسی امدادی کارکنان تباہ کن زلزلوں کے بعد مدد کے لیے ترکی پہنچ گئے ہیں۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق فرانس ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کو بھیج رہا ہے جو ترکی کی جانب سے بین الاقوامی مدد کی درخواست پر چند گھنٹوں میں روانہ ہوجائیں گے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا زلزلہ سے متاثرہ ترکی اور شام کو ہنگام...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ہنگامی انسانی امداد کا میکنزم  تشکیل دیتے ہوئے زلزلہ سے متاثرہ ترکی اور شام کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔ چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نائب سربراہ ڈینگ بوچھنگ نے منگل کو بتایاکہ  ترکی کو4کروڑ یوآن (تقریبا 58لاکھ 90ہزار ڈالر)مالیت کی ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ فراہم  کی جائے گی، اور یہ کہ چند گھنٹوں میں ایک ریسکیو ٹیم روانہ ہوگی اور ایک طبی ٹیم کو کم سے کم وقت میں بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شام کوامدادی سامان کی فراہمی کے لیے کوششوں کو مربوط  کرتے ہوئے جاری غذائی امدادی پروگرام پر عمل درآمد کو تیز کیاجارہاہے۔ ترکی اوراس کے پڑوسی ملک شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزے کے نتیجے میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈینگ نے کہا کہ چینی حکومت اپنی صلاحیت کے  مطابق اور بدلتی ہوئی صورتحال اور حقیقی ضروریات کی روشنی میں دونوں ممالک کو امداد فراہم کرتی رہے گی۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شمالی گانچھ موڈ بندرگاہ دوبارہ مکمل طور...

ہوہوٹ(شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کی گانچھ موڈ بندرگاہ نے جنوری میں 21 لاکھ ٹن سے زیادہ مال نمٹایا جو گزشتہ برس کی نسبت 436.23 فیصد زائد ہے۔بندرگاہ انتظامی کمیشن کے مطابق یہ اعداد وشمار جنوری 2020 کی نسبت 51.88 فیصد زائد ہیں۔ چین نے گزشتہ برس کے اختتام پر وبائی امراض سے نمٹنے بارے اقدامات بہتر بنائے تھے جس کے بعد بندرگاہ پر کام معمول پر آگیا۔گانچھ موڈ بندرگاہ بایان نور شہر میں ارد مڈل بینرمیں واقع ہے۔ منگولیا کے جنوبی گوبی صوبے کی سرحد سے متصل یہ ایک اعلی درجے کی زمینی بندرگاہ ہے ۔ یہ توانائی کی درآمد کے لئے ایک اہم راستہ اور اندرون منگولیا میں سب سے بڑے کسٹمز اور تجارتی حجم کے ساتھ ہائی وے پورٹ ہے۔بندرگاہ کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گی اور ترسیل کے حجم کی بحالی کے فروغ کے لئے رواں سال تجارتی سہولت کے اقدامات پر عملدرآمد کرے گی۔بندرگاہ پر داخلے کا طریقہ کار آسان بنادیا گیا ہیاور منگولیا کے لاری ڈرائیور کی صحت بارے اطلاع اور کسٹمز صحت قرنطینہ جیسے ذہین طریقہ کار مکمل کرکے ملک میں داخل ہونے میں صرف 10 سیکنڈز لگتے ہیں جس سے مال کی کلیئر کرنے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شمالی گانچھ موڈ بندرگاہ دوبارہ مکمل طور...

ہوہوٹ(شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کی گانچھ موڈ بندرگاہ نے جنوری میں 21 لاکھ ٹن سے زیادہ مال نمٹایا جو گزشتہ برس کی نسبت 436.23 فیصد زائد ہے۔بندرگاہ انتظامی کمیشن کے مطابق یہ اعداد وشمار جنوری 2020 کی نسبت 51.88 فیصد زائد ہیں۔ چین نے گزشتہ برس کے اختتام پر وبائی امراض سے نمٹنے بارے اقدامات بہتر بنائے تھے جس کے بعد بندرگاہ پر کام معمول پر آگیا۔گانچھ موڈ بندرگاہ بایان نور شہر میں ارد مڈل بینرمیں واقع ہے۔ منگولیا کے جنوبی گوبی صوبے کی سرحد سے متصل یہ ایک اعلی درجے کی زمینی بندرگاہ ہے ۔ یہ توانائی کی درآمد کے لئے ایک اہم راستہ اور اندرون منگولیا میں سب سے بڑے کسٹمز اور تجارتی حجم کے ساتھ ہائی وے پورٹ ہے۔بندرگاہ کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گی اور ترسیل کے حجم کی بحالی کے فروغ کے لئے رواں سال تجارتی سہولت کے اقدامات پر عملدرآمد کرے گی۔بندرگاہ پر داخلے کا طریقہ کار آسان بنادیا گیا ہیاور منگولیا کے لاری ڈرائیور کی صحت بارے اطلاع اور کسٹمز صحت قرنطینہ جیسے ذہین طریقہ کار مکمل کرکے ملک میں داخل ہونے میں صرف 10 سیکنڈز لگتے ہیں جس سے مال کی کلیئر کرنے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سونے کے ذخائر میں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سونے کے ذخائر جنوری کے آخر میں بڑھ کر 6کروڑ51لاکھ20ہزار اونس تک پہنچ گئے جو دسمبر 2022 کے آخر سے 4لاکھ80ہزاراونس زیادہ ہے۔اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے منگل کو جاری اعداد و شمارکے مطابق جنوری کے آخر میں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر31کھرب84ارب 50کروڑامریکی ڈالر ہو گئیجو ایک ماہ پہلے کی نسبت 1.82 فیصدکا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے ہونان میں چین-افریقہ اقتصادی وتجار...

چھانگشا(شِنہوا)افریقہ میں چینی کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگشا میں چین-افریقہ اقتصادی وتجارتی ڈیجیٹلائزیشن کا سروس مرکز قائم کیاگیا ہے۔یہ  مرکز بنیادی طورپر افریقہ میں چینی کمپنیوں کی مدد کرتے ہوئے متعلقہ ڈیجیٹل معلوماتی خدمات فراہم کرتا ہے۔  اورکراس بارڈر ای کامرس، چین-افریقہ اقتصادی وتجارتی ڈیٹا کے شماریاتی تجزیے اور ٹیلی کمیونیکیشن، انٹرنیٹ، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسی نئی کاروباری خدمات سے متعلقہ  ڈیجیٹل مصنوعات کے جدید ترین استعمال کو بھی فروغ دے گا۔ یہ مرکز ضرورت مند کاروباری اداروں کے لیے کیمپ سائٹ کمیونیکیشن سپورٹ آلات کی خدمات فراہم اور چین کی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی افریقی شاخوں کے لیے سرحد پار باہمی رابطوں کے نئے چینلز بنا سکتا ہے۔ مزید برآں، یہ چین اور افریقہ کے درمیان اعلی معیار کی اقتصادی وتجارتی ترقی میں مدد کے لیے مقامی زبانوں میں ویب سائٹ  جیسی خدمات بھی فراہم کر سکتا ہے۔ 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اسٹاکس بارے مثبت رجحان 5 برس کی بلند سط...

نیویارک (شِنہوا) چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے حصص بازاروں میں اس وقت موجود  پیسے کا بہا 2018 کے بعد سے نہیں دیکھا گیا ۔ یہ چین کے مثبت مائیکروماحول کو ظاہر کرتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی نے ریسرچ فرم ای پی ایف آر گلوبل کی رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ متحرک غیرملکی فنڈز منیجرز نے 25 جنوری کو ختم ہونے والے 4 ہفتوں کے دوران  چینی مین لینڈ کے حصص بازاروں میں 1.39 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔اس دوران ہانگ کانگ حصص بازار میں آنے والی فنڈز کی سرمایہ کار ی اس سے کہیں زیادہ یعنی 2.16 ارب ڈالرز تھی۔متحرک فنڈز منیجرپورٹ فولیو سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ غیرمتحرک فنڈز منیجر اسٹاک انڈیکس کے تحت چلتے ہیں۔ای پی ایف آر میں کوانٹیٹیٹو حکمت عملی کے منیجر اسٹیون شین نے کہا، "متحرک منیجرز گزشتہ 5 برس میں چین کی مارکیٹوں بارے ایسے مثبت نہیں رہے تھے"۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مکائو کی معیشت تیزی سے بحالی کی جانب...

مکائو(شِنہوا)مکا ئوکی معیشت تیزی سے بحال ہورہی ہے اور نوول کرونا وائرس وبا کے 3 برس بعد کئی سازگار عوامل نظر آ  رہے ہیں۔بہار تہوار تعطیلات میں 21 جنوری سے 27 جنوری کے دوران مکا آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ۔پیر سے سرحد پار گروپ دورے بھی شروع ہوچکے ہیں جس سے مختلف صنعتوں میں امید کی کرن جاگ اٹھی اور معاشی ترقی پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مکائو کی معیشت تیزی سے بحالی کی جانب...

مکائو(شِنہوا)مکا ئوکی معیشت تیزی سے بحال ہورہی ہے اور نوول کرونا وائرس وبا کے 3 برس بعد کئی سازگار عوامل نظر آ  رہے ہیں۔بہار تہوار تعطیلات میں 21 جنوری سے 27 جنوری کے دوران مکا آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ۔پیر سے سرحد پار گروپ دورے بھی شروع ہوچکے ہیں جس سے مختلف صنعتوں میں امید کی کرن جاگ اٹھی اور معاشی ترقی پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں چینی سیاحوں کے پہلے گروپ کا خیر...

پنوم پنہ(شِنہوا) کمبوڈیا کے ٹور اور ٹریول آپریٹرز کے نمائندے نے کہا ہے کہ اس مملکت نے نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض کی وجہ سے تین سال کے وقفے کے بعد چینی سیاحوں کے پہلے گروپ ٹور کا خیرمقدم کیا ہے۔کمبوڈیا کی ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی صدر چھائے سیولین نے کہا ہے کہ تقریبا 140 چینی سیاحوں کے ایک ٹور گروپ کو لے کر ایک پرواز چین کے جنوبی شہر شینزن سے پنوم پنہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری ۔ کمبوڈیا کے سیاحتی حکام اور ٹور آپریٹرز نے ان چینی سیاحوں کا پرتپاک استقبال کیا۔انہوں نے ٹیلی فون کے ذریعے شِنہوا کو بتایا کہ وزارت سیاحت کے سیکرٹری آف سٹیٹ ہور سارون اور میں نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا اور انہیں گلاب، کلائی کے گجرے اورروایتی اسکارف پیش کیے۔سیولین نے کہا کہ یہ سیاح پانچ روزہ ٹور پروگرام کے دوران دارالحکومت پنوم پنہ ، ثقافتی صوبے سیئم ریپ اور ساحلی صوبے پریہ سیہانوک کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج ایک گروپ ٹور میں چینی سیاحوں کے پہلیگروپ کا استقبال کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کرر ہے ہیں ۔

ہماری سیاحت کی صنعت کی بحالی میں مدد کے لیے ان کی واپسی بہت اہم ہے۔عالمی وبا سے قبل دنیا کی سب سے بڑی بیرونی سیاحتی منڈیوں میں سے ایک ملک چین کی جانب سے بیرون ملک جانے والے گروپ ٹورز کے دوبارہ آغاز کے بعد چینی سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔چین نے پیر سیکمبوڈیا، تھائی لینڈ، مالدیپ، متحدہ عرب امارات، روس اور نیوزی لینڈ سمیت 20 ملکوں کے بیرون ملک جانے والے گروپ ٹورز کا دوبارہ آغاز کیا۔وزارت سیاحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین عالمی وبائی مرض سے قبل کمبوڈیا کے لیے غیر ملکی سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں 2019 کے دوران 23 لاکھ 60 ہزارچینی سیاح آئے تھے جس سے آمدنی کی مد میں تقریبا 1.8 ارب امریکی ڈالر کمائی حاصل ہوئی تھی۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین واپس جانے والے پاکستانی طلبا روایتی لالٹ...

گوانگ ژو/ تائی یوآن (شِنہوا) چین میں زیر تعلیم محمد حارث زیب نے ہزاروں چینی شہریوں کے ساتھ ٹیمپل فئیر(مندر میلہ) میں روایتی لالٹین تہوار منایا۔5فروری کو منا یا جا نے والا تہوار ان کی زندگی کا ناقابل فراموش لمحہ بن گیا۔سات روزہ مندر میلہ چین کے جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ متاثر کن لوک ثقافتی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ اس تہوار کے دوران ثقافتی پر فارمنسز ، ٹیلنٹ شوز، غیر مادی ثقافتی ورثے کی تقریبات، بازار، اور ایک نمائشی تھیٹر سمیت 100 سے زائد سرگرمیاں شامل ہیں۔ جنان یونیورسٹی میں بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے حارث نے کہا کہ میں نے پہلی بار اتنی بڑ ی تقریب میں مختلف ثقافتی مظاہرے دیکھے ہیں۔میں چین کی متنوع اور گہری ثقافت سے بہت متاثر ہوں۔ چین کے لوگ اس تہوار کے لیے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں اور میں نے اس موقع لوگوں کو پر بہت اخراجات کرتے دیکھا ہے۔جوں ہی رات شروع ہوتی ہے تو چین کے شمالی صوبہ شنشی کے دارالحکومت تائی یوآن کے مرکز میں واقع ژونگلو اسٹریٹ روشن ہو جاتی ہے ۔ ڈھول کی تاپ پر شیروں کے رقص اور دیگر روایتی چینی پرفارمنس پر لوگ تالیاں بجا کر خوش ہوتے ہیں۔ان میں ایک پاکستانی دانیا زمان بھی شامل تھی۔ گزشتہ تین برسوں سے چین سے دور رہنے والی یہ طالبہ خاصی پرجوش تھی۔ گلیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے اس نے بہت سی تصاویر بنائیں اور اپنے خاندان کو بھیجیں۔دانیا نے کہا میری تو قعات کے مطا بق چین اب بھی جاندار اور گہما گہمی سے بھرپور ہیاور ایسا لگتا ہے کہ میں تو یہاں سے کبھی گئی ہی نہ تھی ۔

دانیا نے شنشی میڈیکل یونیورسٹی میں طبی ادویات کی تعلیم حاصل کی ہے۔سال 2020 کے اوائل میں وہ پاکستان واپس آگئی تھی ۔اس کے بعد چین کی جا نب سے گزشتہ سال کے آخر میں نوول کرونا وائرس کی روک تھام کے ردعمل اور امیگریشن پالیسی کو بہتر بنائے جا نے کے بعد وہ رواں فروری میں چین واپس آئی ہے ۔اس طالبہ نے کہا کہ یونیورسٹی نے چین واپسی کے سفر کے دوران میری بہت مدد کی ہیجس کی وجہ سے میری ویزا کی درخواست میں آسانی ہوئی ہے۔ طالبہ نے کہاکہ داخلے کا طریقہ کار بھی آسان تھا اور یہ صرف آدھے گھنٹے میں مکمل ہو گیا تھا۔ اسے سب سے زیادہ خوشی اس بات پر ہوئی کہ وہ لالٹین تہوار کے وقت یہاں پر تھی ۔ وہ کیمپس میں واپس آ تے ہی فوری طور پر تقریبات کے لیے ژونگلو اسٹریٹ پر پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی مرتبہ تہوار میں شرکت کی۔ لالٹین کی پہیلیوں کو حل کرنے، لالٹین تقریبات اور دیگر سرگرمیوں سے مجھے محسوس ہوا کہ چین کے لوگ روایتی ثقافت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔صرف 3 سال کے دوران تائی یوآن میں ہونے والی تبدیلیوں نے اس پاکستانی طالبہ کو حیران کر دیا ہے ۔ شہر کے وسط میں مو جود ژونگلو اسٹریٹ میں لالٹین تہوار منایا جاتا تھا۔تین برس قبل یہاں ایک عام سی تجارتی گلی تھی۔ لیکن اب یہ شہر کے مقبول علاقوں میں سے ایک بن گئی ہے ۔یہاں رش کے اوقات میں روزانہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔دانیا نے کہا کہ تا ئی یوآن میں نقل و حمل میں بھی تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ تین سال بعد سب وے کھل گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی توسیع ہوئی ہے اور یونیورسٹی ٹان اور شہری علاقے کے درمیان زیادہ بس لائنیں چل رہی ہیں۔دانیا نے کہا کہ چین نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے اوریہاں زیادہ مواقع موجود ہیں۔ میرے والدین میری یہاں ر ہائش کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔مستقبل کے حوالے سیحارث کے پاس بھی ایک واضح منصوبہ موجودہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد چین میں ڈاکٹر کی ڈگری اور یہاں تک کہ پوسٹ ڈاکٹریٹ ڈگری کے لیے درخواست دینا چاہتا ہوں۔

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین واپس جانے والے پاکستانی طلبا روایتی لالٹ...

گوانگ ژو/ تائی یوآن (شِنہوا) چین میں زیر تعلیم محمد حارث زیب نے ہزاروں چینی شہریوں کے ساتھ ٹیمپل فئیر(مندر میلہ) میں روایتی لالٹین تہوار منایا۔5فروری کو منا یا جا نے والا تہوار ان کی زندگی کا ناقابل فراموش لمحہ بن گیا۔سات روزہ مندر میلہ چین کے جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ متاثر کن لوک ثقافتی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ اس تہوار کے دوران ثقافتی پر فارمنسز ، ٹیلنٹ شوز، غیر مادی ثقافتی ورثے کی تقریبات، بازار، اور ایک نمائشی تھیٹر سمیت 100 سے زائد سرگرمیاں شامل ہیں۔ جنان یونیورسٹی میں بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے حارث نے کہا کہ میں نے پہلی بار اتنی بڑ ی تقریب میں مختلف ثقافتی مظاہرے دیکھے ہیں۔میں چین کی متنوع اور گہری ثقافت سے بہت متاثر ہوں۔ چین کے لوگ اس تہوار کے لیے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں اور میں نے اس موقع لوگوں کو پر بہت اخراجات کرتے دیکھا ہے۔جوں ہی رات شروع ہوتی ہے تو چین کے شمالی صوبہ شنشی کے دارالحکومت تائی یوآن کے مرکز میں واقع ژونگلو اسٹریٹ روشن ہو جاتی ہے ۔ ڈھول کی تاپ پر شیروں کے رقص اور دیگر روایتی چینی پرفارمنس پر لوگ تالیاں بجا کر خوش ہوتے ہیں۔ان میں ایک پاکستانی دانیا زمان بھی شامل تھی۔ گزشتہ تین برسوں سے چین سے دور رہنے والی یہ طالبہ خاصی پرجوش تھی۔ گلیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے اس نے بہت سی تصاویر بنائیں اور اپنے خاندان کو بھیجیں۔دانیا نے کہا میری تو قعات کے مطا بق چین اب بھی جاندار اور گہما گہمی سے بھرپور ہیاور ایسا لگتا ہے کہ میں تو یہاں سے کبھی گئی ہی نہ تھی ۔

دانیا نے شنشی میڈیکل یونیورسٹی میں طبی ادویات کی تعلیم حاصل کی ہے۔سال 2020 کے اوائل میں وہ پاکستان واپس آگئی تھی ۔اس کے بعد چین کی جا نب سے گزشتہ سال کے آخر میں نوول کرونا وائرس کی روک تھام کے ردعمل اور امیگریشن پالیسی کو بہتر بنائے جا نے کے بعد وہ رواں فروری میں چین واپس آئی ہے ۔اس طالبہ نے کہا کہ یونیورسٹی نے چین واپسی کے سفر کے دوران میری بہت مدد کی ہیجس کی وجہ سے میری ویزا کی درخواست میں آسانی ہوئی ہے۔ طالبہ نے کہاکہ داخلے کا طریقہ کار بھی آسان تھا اور یہ صرف آدھے گھنٹے میں مکمل ہو گیا تھا۔ اسے سب سے زیادہ خوشی اس بات پر ہوئی کہ وہ لالٹین تہوار کے وقت یہاں پر تھی ۔ وہ کیمپس میں واپس آ تے ہی فوری طور پر تقریبات کے لیے ژونگلو اسٹریٹ پر پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی مرتبہ تہوار میں شرکت کی۔ لالٹین کی پہیلیوں کو حل کرنے، لالٹین تقریبات اور دیگر سرگرمیوں سے مجھے محسوس ہوا کہ چین کے لوگ روایتی ثقافت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔صرف 3 سال کے دوران تائی یوآن میں ہونے والی تبدیلیوں نے اس پاکستانی طالبہ کو حیران کر دیا ہے ۔ شہر کے وسط میں مو جود ژونگلو اسٹریٹ میں لالٹین تہوار منایا جاتا تھا۔تین برس قبل یہاں ایک عام سی تجارتی گلی تھی۔ لیکن اب یہ شہر کے مقبول علاقوں میں سے ایک بن گئی ہے ۔یہاں رش کے اوقات میں روزانہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔دانیا نے کہا کہ تا ئی یوآن میں نقل و حمل میں بھی تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ تین سال بعد سب وے کھل گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی توسیع ہوئی ہے اور یونیورسٹی ٹان اور شہری علاقے کے درمیان زیادہ بس لائنیں چل رہی ہیں۔دانیا نے کہا کہ چین نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے اوریہاں زیادہ مواقع موجود ہیں۔ میرے والدین میری یہاں ر ہائش کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔مستقبل کے حوالے سیحارث کے پاس بھی ایک واضح منصوبہ موجودہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد چین میں ڈاکٹر کی ڈگری اور یہاں تک کہ پوسٹ ڈاکٹریٹ ڈگری کے لیے درخواست دینا چاہتا ہوں۔

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک معاشی ترقی کا انقلابی قدم ہے، مشاہد ح...

اسلام آباد(شِنہوا) سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی اقتصادی ترقی اور نمو کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔سینیٹ وفد کے سندھ میں سی پیک منصوبوں کے دورے بارے ایوان بالا کو بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر نے کہا کہ سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے اور توانائی منصوبے ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی لا رہے ہیں۔انہوں نے سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر بارے پاکستان سے تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نے توانائی کے تحفظ، روزگار اور پاکستانی شہر یوں کے معیار زندگی کو تبدیل کرنے میں بنیاد فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ خاص کر صوبے کے ہندو اکثریتی ضلع تھرپارکرمیں مختلف ترقیاتی منصوبے پاکستان کی کامیابی کی داستان ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے اور تھرپارکر ترقی کی قیادت کررہا ہے ۔ تھرپارکر میں خواتین سی پیک منصوبوں کے ڈمپر ٹرک چلاتی ہیں۔وہ بہادر اور مضبوط ہیں۔ وہاں  تقریبا ایک ہزار ڈمپر ٹرک چل رہے ہیں جن میں سے 100 خواتین چلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھرپارکر 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔ 12 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہو ئیں۔ یہاں 12 ارب 80 کروڑ ٹن کوئلہ موجود ہے جو سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے توانائی منصوبوں سے قومی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے ۔ایک قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین نے سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان کے مستقبل پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹرنیشنل اسپیشل اولمپک کینیڈا کے ہیڈکوچ پاک...

انٹرنیشنل اسپیشل اولمپک کینیڈا کے ہیڈکوچ گلین کرڈن (Glenn Curdin)ایک ہفتے کے دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وہ اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کیلئے پاکستانی کوچز کو تربیت فراہم کریں گے،کراچی آمد پر اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی و دیگر عہدیداران نے گلین کرڈن کااستقبال کیا،واضح رہے کہ رواں سال جرمنی کے شہر برلن میں 17 تا 25 جون تک کھیلے جانے والے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمزکی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی پورٹ ٹرسٹ اسپورٹس کمپلیکس میں لگایا گیا،ہیڈ کوچ گلین کرڈن نے رونق لاکھانی کے ہمراہ کیمپ کادورہ کر کے کوچز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا، اس موقع پر گلین کاکہنا تھا کہ پاکستان میں آکر بہت خوشی محسوس ہوئی اور یہاں کی میزبانی کو انجوائے کر رہا ہوں ،یہ ملک کھیلوں کے حوالے سے دنیا بھرمیں اپنا مقام رکھتا ہے،انہوں نے کہا کہ کوچنگ سمینار پاکستانی کوچز کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا جس سے استعفادہ حاصل کرنے والے کوچز مستقبل میں اسپیشل ایتھلیٹس کی بہترین تربیت اور رہنمائی کر سکیں گے اور اس کی روشنی میں پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس کی کارکردگی مزید بہتری کی جانب گامزن ہو گی،گلین کارڈن کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل ایتھلیٹس ہمارے لیے انسپریشن ہیں ہے یہ بچے اپنے کھیل کو دل و جان سے کھیلتے ہیں۔ مجھے پاکستانی ایتھلیٹس میں جیت کا جذبہ نظر آ رہا ہے ،مجھے امید ہے کہ یہ اسپیشل ورلڈ گیمز میں اپنے ملک کیلئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں گے،دوسری جانب رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ گلین کارڈن کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، کراچی کے مقامی ہوٹل میں اسپیشل اولمپک کے مختلف کھیلوں کے پاکستانی کوچز کیلئے دوروزہ کوچنگ سمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہیڈ کوچ گلین کارڈن اسپیشل اولمپک کے مختلف کھیلوں کے طریقہ کار، قواعد و ضوابط و دیگر بنیادی اصول سمیت دیگر تفصیلی معلومات سے آگاہی فراہم کریں گے،رونق لاکھانی کا مزید کہنا تھا کہ کوچنگ سمینار سے نہ صرف ہمارے مقامی کوچز کو اپنے ملک میں ہی انٹرنیشنل کوچ کی نگرانی میں ٹریننگ کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ انٹرنیشنل لیول پر ایکسپوزر بھی ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ س...

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔،ایرون فنچ نے 5 ٹیسٹ ،146 ون ڈے اور 103ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز بنائے، ان کے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بھی شامل ہیں۔،فنچ نے 76 ٹی ٹوئنٹی اور55 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی، وہ گزشتہ سال ستمبر میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ 'مجھے احساس ہوگیا کہ میں اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک نہیں کھیل سکوں گا ، اس لیے ریٹائر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے تاکہ ٹیم کے مستقبل کی تیاری شروع کی جاسکے'اس موقع پر انہوں نے پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کا غیر ملکی کوچ...

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا،ترجمان کے مطابق پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی بات چیت جاری ہے، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ سے آئندہ ہفتے تک معاملات طے پا جائیں گے،پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کوچ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں،ترجمان کے مطابق ورلڈ کپ اپریل اور ایشیا کپ مئی میں کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ کے بعد پاکستان افغانستان کی میزبانی کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محمد علی شاہ جونیئر نے باکسنگ چیمپئن شپ جیت...

محمد علی شاہ جونیئر نے 48کلو گرام کیٹیگری میں محمد جواد کو شکست دے کر کراچی انڈر 14بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی،چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد اپنی منزل کے حصول تک کامیابی سے جاری و ساری ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،اس موقع پراحمد علی راجپوت، محفوظ الحق، امتیاز احمد شیخ، خالد رحمانی، اصغر بلوچ، حاجی غلام محمد،اخلاق احمد، غلام یاسین اور عابد نعیم کے علاوہ سابق انٹرنیشنل باکسر عبدالروف قریشی، رستم بلوچ، شیر محمد، محمد امین و دیگر موجود تھے جبکہ ریفری ججز کے فرائض فدا حسین، جمیل خان، عبدالوحید درویش، موسی قمبرانی، نواب علی، عدنان آفریدی، خالد نے انجام دیے،چیمپئن شپ میں کراچی کے تمام اضلاع کے 114 بوائز و گرلز باکسرز نے حصہ لیا،ایونٹ میں 51 مقابلے ہوئے، فائنل میں 15 مقابلے ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میرا دوسرا گھر ہے'، زلمی کے ہیڈ کوچ...

پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے،کراچی پہنچنے کے بعد ڈیرن سیمی نے خوشگوار موڈ میں وکٹری کا نشان بناکر تصاویر بنوائیں،اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے،خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سپر لیگ میں اولین ترجیح پلے آف میں پ...

قومی کرکٹر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ان کی اولین ترجیح پلے آف میں پہنچانا ہے،پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین لیگ میں ہوتا ہے، گیارہ مہینے پی ایس ایل کی تیاری اور اس کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوالٹی آف کرکٹ بڑھتی جارہی ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اچھے ملکی کھلاڑی بھی آرہے ہیں، اس بار کراچی کنگز میں کئی میچ ونر موجود ہیں،عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اس سال ساری ٹیمیں برابر کی ہیں، کوئی بھی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے لیکن ہماری اولین ترجیح پلے آف میں پہنچنا ہے، انہوں نے کہا کہ شاہین کی شادی کے بعد پیس کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے، شادی کے بعد وہ گراونڈ میں ہنستے مسکراتے بھی رہیں گے یا نہیں، دیکھنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جن کرکٹرز کی شادی ہوئی ان سے گراونڈ میں خوب ہنسی مذاق ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل کے ابتدائی ایڈیشن میں میچز نہ ملن...

پی ایس ایل 8کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ابتدائی پی ایس ایل ایڈیشن میں مجھے میچز نہیں ملے جس کا مجھے بڑا نقصان ہوا ہے، پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز نے مجھے بحیثیت کپتان مکمل آزادی دی ہے تاہم ابتدائی پی ایس ایل ایڈیشن میں مجھے میچز نہیں ملے جس کا بڑا نقصان ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ پارٹ آف گیم ہے کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دوں گا، ملتان سلطان نے جو اعتماد کیا کوشش کروں گا اس پر پورا اتروں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کو بدنام کرنے کی مغربی مہم بے نقاب

بیجنگ (شِنہوا)ہسپانوی صحافی ہاویئرگارشیا نے اپنی نئی کتاب " چائنہ ، تھریٹ آر ہوپ، ایک عملی انقلاب کی حقیقت" میں لکھا ہے کہ عالمی میڈیا اور بہت سے سیاستدان اور حکومتیں ہمیں روز اس بات سے خوفزدہ کرتی ہیں کہ چین کا عروج باقی دنیا اور خاص طور پر مغرب کے لیے خطرہ ہے۔گارشیا نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں کہاکہ "چین قطعی خطرہ نہیں ہے"۔چین عملی طور پر ایک بھی گولی چلائے، تشدد ، جنگوں اور نو آبادیات کے بغیر دوسری عالمی اقتصادی قوت بن چکا ہے۔مشرق وسطی، وینزویلا، جرمنی اور چین میں ہسپانوی زبان کی معروف نیوز ایجنسی ای ایف ای کے سابق نمائندے کے لیے " چائنہ تھریٹ" کا نظریہ اس ایشیائی ملک کے پرامن عروج کو روکنے کی ایک منظم امریکی چال سے زیادہ کچھ نہیں ہے ۔یہ واشنگٹن کی بالادستی کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔گارشیا نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ امریکہ یہ تسلیم کرنے سے انکاری ہے کہ عالمی بالادستی برقرار رکھنے میں اس کے دن گنے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے معاشی، تجارتی، تکنیکی، سائنسی، سیاسی، صحت اور میڈیا کے شعبوں میں "ہشت پا "جیسی " ہائبرڈ جنگ" شروع کررکھی ہے جس میں انٹیلی جنس اور جاسوسی کی کارروائیاں، سنکیانگ جیسے خطوں میں عدم استحکام کی مہم، ہانگ کانگ یا تائیوان میں علیحدگی پسندی کی معاونت اور چین کے ساحل پر فوجی دھمکیاں شامل ہیں۔صحافی نے چین میں اپنے 4 برس سے زائد قیام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ ایک آزاد نقطہ نظرکے ساتھ انہوں نے ایک ایسا چین دیکھا جو مغربی میڈیا کے بیان کردہ چین سے یکسر مختلف ہے۔انہوں نے کہا سچ یہ ہے کہ چین نے مجھے حیران کردیا۔ یہ ایک بہت مختلف اور بہت متنوع ملک ہے، کچھ چیزوں میں بہت زیادہ ترقی یافتہ اور ایک دلچسپ ملک ہے یہاں بہت سی چیزیں ہیں جن کی توقع نہیں کی جاسکتی جیسا کہ ملک میں زندگی کیسی ہے۔ "میں خود کو تمام تعصبات سے پاک کرتے اور انتہائی کھلے ذہن کے ساتھ اس ملک میں پہنچا"۔ایک رپورٹر کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے گارشیا کی ملاقات 34 سالہ ڈنگ یان سے ہوئی جنہوں نے انہیں بتایا کہ پانی یا بجلی کے بغیر دیہی علاقوں میں اپنے بچپن سے لیکر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے، فلولوجی میں ڈگری حاصل کرنے اور اعلی معیار کی عوامی خدمات تک رسائی والے شہر میں آباد ہونے تک، کس طرح ان کی زندگی بدلی ۔مصنف نے چین کے مختلف علاقوں، صوبوں اور شہروں جیسے سنکیانگ اور شین ژین کا سفر کیا تاکہ ان امور کو خود دیکھے جن کے بارے وہ جاننا چاہتے تھے۔ سنکیانگ میں مبینہ نسل کشی بارے میں گارشیا نے کہا کہ اس طرح کے الزامات صرف انٹرنیٹ سے جمع کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہیں یہ "کسی حقیقی صورتحال یا عملی طور پر جمع کردہ نہیں ہیں"۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں ویغور ثقافت کا احترام کیا جاتا ہے۔ ویغور زبان اسکولوں میں پڑھائی جاتی اور مقامی میڈیا میں استعمال ہوتی ہے۔ گزشتہ دس برس میں ویغور آبادی میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے جو قومی آبادی میں اضافے سے تین گنا زیادہ ہے۔نوول کرونا وائرس بارے چین کے اقدامات پر گارشیا نے کہا کہ "انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے" ۔ نوول کرونا وائرس ردعمل میں حالیہ بہتری ایک ایسے وقت میں آئی ہے کہ جب وائرس کی جارحیت کم ہوگئی اور موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوگیا۔

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل، اپنے ساتھیوں سے چھکے چوکے کھائے...

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ایونٹ میں اپنے ساتھیوں سے چھکے چوکے کھائے تو پورا سال باتیں سننا پڑیں،شاداب خان نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا اس پی ایس ایل میں انجری کا شکار نہ ہوں،گزشتہ سال انجری کی وجہ سے ٹیم کو نقصان ہوا،قومی کرکٹر نے کہا کہ پہلے پی ایس ایل کے بعد مجھے اعتماد ملا، پہلے صرف بولنگ کرتا تھا لیکن پھر میں نے خود پر اعتماد کیا اور جب مجھے کپتان بنایا گیا تو میں نے کپتانی کا فائدہ اٹھایا اور اوپر جاکر بیٹنگ کی،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اسکِل گیمز ہوتا ہے، اس میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کی خوبی اور خامی کو جانتے ہیں جب کہ پاکستان سپر لیگ کا بولنگ اسٹینڈرڈ دنیا میں مقبول ہے،شاداب کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اپنے ٹیم میٹ سے مار کھائی تو پورا سال سننا پڑتی ہے، بیٹنگ میں بابر اور فخر سے بچنا پڑتا ہے اگر انہوں نے چھکے چوکے لگائے تو خوب ریکارڈ لگے گا اور باتیں بھی سننا پڑیں گی، بولنگ میں حارث رئوف سے بچنا ہوتا ہے کیونکہ اس نے آٹ کردیا تو بڑی باتیں سننا پڑیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی فجیرہ انٹرنیشنل اوپن تایکوانڈو چی...

پاکستانی تایکوانڈو پلیرز نے فجیرہ انٹرنیشنل اوپن تایکوانڈو چیمپین شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوے تین میڈلز جیت لے۔ دسویں فجیرہ انٹرنیشنل تایکوانڈو چیمپین شپ کے مقابلے دبی میں جاری ہے جس میں 36ممالک کے سات سو سے زاد اتھلیٹس مدمقابل ہیں۔ ایونٹ کی 58پلس کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کے اسٹار پلیر ہارون خان نے برونز میڈل جیتا جبکہ 63پلس کلوگرام کیٹگری میں ارباز خان اور 87پلس کلو گرام کیٹگری میں حمزہ عمر سعید نے برونز میڈل جیتے۔ چیمپین شپ کے مقابلے 8فروری تک جاری رہینگے۔پاکستان تایکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ر وسیم احمد جنجوعہ ،کومبیکس سپورٹس کے چیف ایگزیکٹو عمر سعید نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ہونیوالے ٹورنامنٹس میں ملک کا نام روشن کرینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے پر قومی کرکٹر...

ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں سن کر دکھ ہوا، متاثرین کے لیے دعائیں ہیں،اس کے علاوہ آل رائونڈر شاداب خان نے بھی افسوس کرتے ہوئے کہا کہ'میری دعائیں تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی زلزلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکمران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں انتخابات...

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ حکمران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دینے سے خوفزدہ ہیں، نگران حکومت چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا بدلہ عوام الیکشن میںلیں گے،نگراں حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ٹویٹر پر ایک بیان میں سابق وزیر اعلی پنجاب نے محمد خان بھٹی کی گرفتاری اور انکی رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران حکومت چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے۔نگران سیٹ اپ انتخاب کو پس پشت ڈال کر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے،عوام ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کے غیر آئینی اورغیر قانونی اقدامات کاجواب دیں گے۔نگران سیٹ اپ آئین اور قانون سے کھیل رہا ہے۔پنجاب اسمبلی چودہ جنوری کو تحلیل ہوئی تاحال گورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہا۔ امید ہے عدلیہ کا اس حوالے سے فیصلہ تاریخی ہوگا۔انتخاب کے لئے بننے والی نگران حکومت انتخاب سے ہی راہ فرار اختیار کررہی ہے۔ نگران سیٹ اپ جان لے،انتخابات کے علاوہ انکا کوئی مینڈنٹ نہیں۔حکمران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دینے سے خوفزدہ ہیں۔پی ڈی ایم کو انتقام کے ایجنڈے کے سوا کوئی اورکام ہی نہیں۔ شہبازشریف نے معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے۔ نام نہاد تجربہ ایکسپوز ہوگیا۔شہبازشریف کا صرف شعبدہ بازی کا تجربہ ہے، انکی ناقص گورنس ساری دنیا نے دیکھ لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان گرفتاری کے خوف میں مبتلا ہیں، عطا...

منگل کے روز معاون خصوصی وزیراعظم عطاتارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان زمان پارک میں روپوش ہیں، عمران خان زمان پارک میں خواتین اور بچوں میں روپوش ہیں، عمران خان ڈرامہ کررہے ہیں ، وہ کبھی کسی مشکل وقت میں سامنے نہیں آئے ، وکلاء تحریک میں محمد نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا ۔ عمران خان عالیہ تحریک میں بھی چھپے رہے ، عمران خان گرفتاری کے خوف میں مبتلا ہیں ، عمران خان نے حلف میں بیانی کی اس کی سز نااہل ہے ، عمران خان کو مشکل وقت میں صرف چھپنا اور جھاگنا نظر آتا ہے ، عمران خان ہر کیس میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، توشہ خان کیس میں آپ آنہیں سکتے تو وڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرادیتے ، پوسٹنگ اور ٹھیکوں میں یہ کمیشن لیتے تھے ۔ کیا عثمان بزدار کو بشری بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب نہیں لگایا تھا؟ آپ اپنے بچے ڈکلیئر نہیں کرتے تو آپ صادق وامن نہیں رہے ، جیل بھرو تحریک عدالتوں سے اسٹے لینے کا ماسٹر ہے ، جیل بھرو تحریک عدالتوں استثنا کی تحریک میں بدل گئی ہے چھاپے پڑنے کا ڈر تھا یہ گھر کی دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے تھے ، تاخیری حربے بے شک استعمال کریں ، لیکن تحائف کا جواب دینا ہوگا

معاون خصوصی نے الزام عائد کیا کہ فرح گوگی کے اثاثے تین سال میں تین کروڑسے 16ارب روپے کیسے ہوگئے؟ فرح گوگی نے 10سے 12اکاؤنٹس کیش جمع کرانے کیلئے کھلوائے ، فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں کیش جمع ہوتا تھا ، عمران خان اور فرح گوگی اس میں حصہ دار تھے ، فرح گوگی کو پاکستان بلائیں ، نیب کے کیسز کا سامنا کریں ، تمام کیش بوائے 30سے 40ہزار کے ملازمین تھے ۔ عمران خان اگر آپ کا دامن صاف ہے تو فرح گوگی کا پاکستان لائیں ، فرح آئے گی تو فرفر بولے گی ، فرح فرفر بولے گی تو عمران خان کیلئے بہت بڑا ایشو بن جائے گا ، فرح بتائے گی کہ ان کا عمران خان اور بشری مانیکا سے تعلق تھا ، عدلیہ کو غیر جانبدارای کا ثبوت دینا ہوگا ، عدالت میں آئین اور بتائیں ٹریان بیٹی نہیں ہے ، ہاں یا نہ میں جواب دیں ، آئیں بائیں شائیں نہ کریں ، عدالت آئیں اور سامنا کریں ، گرفتار نہیں کررہے ، آئیں نا ، کیسز کا توسامنا کریں ، محمد خان بھٹی کو انہوں نے چھپایا ہوا ہے ، ان کی گرفتاری نہیں ہوئی ، بھٹی کی گرفتار ی کا ڈراما رچایاہوا ہے عطا تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری کو اچھے ماہر نفسیات کو دیکھا چاہیے ، یہ لاڈلہ سنڈروم ایک بیماری ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، انتخابات...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، کارکنان اس کے لیے رجسٹریشن کرا رہے ہیں، انتخابات کو ملتوی کیا گیا تو آرٹیکل 6 لگے گا، منگل کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف کے جنازے میں شرکت کے لیے یہاں پہنچا ہوں، 99میں نواز شریف سے پاکستان کی جان چھڑانے کے لیے اقدامات کیے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بے شرم لوگوں کو شرم نہیں آتی، ہر دس سال بعد ان دونوں کو مسلط کیا جاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے صبح 4بجے اٹھایا گیا شراب کا پرچہ ڈال دیا گیا، اس وقت بے شرم لوگوں کی حکومت ہے، نواز اور زرداری کے پیسے پاکستان میں لائے جائیں،فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں آئین معطل ہے، ایماندار لوگ کیسز بھگت رہے ہیں اور کرپٹ لوگ حکومت میں ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے، انتخابات کو ملتوی کیا گیا تو آرٹیکل 6 لگے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان نا اہلی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ ن...

عمران خان نااہلی کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بنچ کا حصہ ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی، بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا،یاد رہے کہ شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہلالِ احمر کی جانب سے ترکیہ کیلئے 50ہزار ڈال...

ہلالِ احمرکے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور اِملاک تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا عندیہ دیا ہے۔ترکیہ کے سفارتخانہ میں سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی سے ملاقات کے دوران امدادی چیک پیش کیا۔اِس موقع پر سردارشاہد احمد لغاری نے کہا کہ ترکیہ اورپاکستان بھائی بھائی ہیں۔دونوں ممالک تاریخی اہمیت کے حامل تعلقات اور باہمی تعاون میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ہلالِ احمر دکھ اور مصیبت کی اِس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے، ہم اپنے وسائل سے بڑھ کر تعاون کریں گے۔اِس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی نے ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے امدادی چیک دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اِس اقدام کو سراہتے ہیں اور ہلالِ احمر پاکستان کی قیادت کے جذبہ اور خلوص کو سلام پیش کرتے ہیں۔سردار شاہد احمد لغاری نے زلزلہ سے ہونے والی تباہی کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہلالِ احمر پاکستان کے دروازے ترک بھائیوں کیلئے کھلے ہیں، انہوں نے ریسپانس ٹیم بھجوانے کی بھی پیشکش کی۔ سردار شاہد احمد لغاری نے سفارتخانہ میں رکھی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر 31 کارروائیاں

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 31 کارروائیوں کے دوران 66.194 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 1758.295کلوگرام منشیات برآمد کر کے 2خواتین سمیت27 ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 7 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 6.708 کلوگرام ہیروئن، 1446.098 کلوگرام چرس ،31.900کلو گرام افیون ،19.558کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ،0.031کلو ویڈ اور 254کلو کیٹامائن شامل ہیں۔بلوچستان نے5کاروائیوں میں1147.3کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔کاروائیوں میں2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ برآمدہ منشیات میں1147.3 کلوچرس شامل ہے۔سندھ نے6کاروائیوں میں290.2کلو منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا جبکہ 2گاڑیا ںبھی قبضے میں لے لیں ۔برآمدہ منشیات میں 1.200کلو ہیروئن ،35 کلو چرس اور 254کلو کیٹامائن شامل ہیں ۔راولپنڈی نے9کاروائیوںکے دوران288.098کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر کے 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 30.900کلو افیون، 4.192 کلو گرام ہیروئن ،239.354کلو چرس اور13.652کلو میتھ ایمفیٹا مائن آئس شامل ہے ۔ پنجاب نے6کاروائیوںکے دوران 23.861کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں1.124کلو گرام ہیروئن ، 16.800کلو گرام چرس،0.031 کلو ویڈ اور 5.906کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس شامل ہیں ۔خیبر پختونخوا نے5کاروائیوںکے دوران 8.836کلو منشیات برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں 0.192کلو ہیروئن اور 7.644کلوچرس شا مل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روڈ سیفٹی کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حو...

روڈ سیفٹی کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پہلی دفعہ منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں غیرملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوآرتے پاشیکو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بین الاقوامی کانفرنس کا (آج) بروز بدھ افتتاح کریں گے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوآرتے پاشیکو،سیکرٹری جنرل آئی پی سی ستارہ ایاز،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے روڈ سیفٹی جین ٹوڈکے علاوہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے پارلیمنٹرنینز روڈ سیفٹی اور بہتری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ کانفرنس کے مختلف سیشنز میں روڈ سیفٹی سے متعلق اہم امور کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات تیار کی جائیں گی اورکانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے حکمت عملی پر سفارشات دی جائیں گی۔ اس اہم کانفرنس میں مختلف ممالک کے مندوبین کے علاوہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ بین الاقوامی کانفرنس کے تمام امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کانفرنس میں روڈ سیفٹی کے پانچ اہم ستونوں کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ روڈ حادثات کے واقعات کو کم سے کم کیا جاسکے۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹ کے جاری اجلاس میں واک آؤٹ کی ہیٹرک

سینیٹ کے جاری اجلاس میں واک آؤٹ کی ہیٹرک ہو گئی ،اپوزیشن نے حکومتی سینیٹر کی طرف سے محسن عزیزکے حوالے سے سخت الفاظ،مہنگائی کے حوالے سے تحریک التواء مسترد ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا،جبکہ حکومتی سینیٹرکامران مائیکل نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ووزارت بین المذاہب کی تقریب میں غیرمسلموں کے حوالے سے گفتگو کے خلاف واک آؤٹ کیا،وزیرمذہبی کے خلاف واک آؤٹ میں حکومتی و اپوزیشن کے سینیٹرز نے بھی ساتھ دیا۔وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان نے ایوان میں تمام وزارتوں کے جوابات دیئے ،وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان نے ایوان کو بتایاکہ جولائی 2022سے دسمبر 2022تک ریلوے کو 24ارب روپے کا خسارہ ہواہے ،جبکہ ریلوے میں 68مسافرریل گاڑیاں چل رہی ہیں ،ایف آئی اے کے 243ملازمین کو ریگولر کردیا ہے اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے لیے سنٹر بنایاہے جس میں 709کتے رکھے گئے ہیں ،چیئرمین سینیٹ نے اجلاس 10فروری بروزجمعہ کی صبح 10بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا۔منگل کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیاکہ ایف آئی اے کے 243ملازمین کو تنخواہ دو ماہ سے نہیں ملی ہے ۔وفقہ سولات کے دوران تمام وزارتون کے جواب وزیر مملکت برائے قانون انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ ایف آئی اے کے ملازمین کو ریگولر کردیا گیا ہے اب ان کو تنخواہیں ملیں گئیں

۔ایم ایل ون ریل منصوبہ سابقہ دورحکومت میں سست روی کا شکار ہوگیاتھا ۔اس وقت ریلوے میں 68مسافر گاڑیاں چل رہی ہیں۔پاکستان میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ چینل ہیں جو اچھا مواد دیکھارہے ہیں ۔اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے حوالے سے بتایاکہ 709آوارہ کتے ترلائی میں کتوں کے سنٹر میں رکھے گئے ہیں ۔ریلوے کے حوالے سے سینیٹر مشتاق احمد تجویز دی کہ کس طرح ریلوے کو بہتر کیا جاسکتا ہے ۔ سینیٹردنیش کمار نے کہاکہ سال 2022جولائی سے دسمبر 2022تک 24ارب روپے کا خسارہ ہواہے جبکہ جواب میں 2.977ارب روپے خسارہ لکھا ہواہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیر اطلاعات غائب ہیں ۔سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ یہاں پر کتوں کی بات کی جارہی ہے انسانی حقوق کی بھی بات کریں جس پر بہرمندتنگی نے لقمہ دیا تو فیصل جاوید نے زور سے آواز نکلالی جس کے بعد بہرمندتنگی اور فیصل جاوید میں تلخ کلامی ہوئی اسی دوران محسن عزیز کو کچھ کہاتو انہوں نے بھی سخت جملوں کو استعمال کیا ۔سینیٹربہرمندتنگی کی طرف سے محسن عزیز سے بدتمیز ی پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔وزیر مملکت سینیٹرشہادت اعوان نے کہاکہ یہ کیوں ناراض ہورہے ہیں۔جس پر باپ کے ارکان اپوزیشن کو مناکر ایوان میں لائے ۔

ایجنڈا شروع ہوا تو محسن عزیز نے مہنگائی پر تحریک التواء پیش کی کہ اس پر ایوان میں بحث کرائی جائے ۔ایوان میں گنتی کی گئی تو تحریک کے حق میں 19اور مخالفت میں 25ووٹ آئے اس طرح تحریک مسترد کردی گئی ۔مہنگائی پر تحریک التوا مسترد ہونے پر اپوزیشن نے ایوان سے دوسری بارواک آؤٹ کیا اور نعرے لگائے کہ پوری دال ہی کالی ہے۔جس کے بعد چیف وہپ سینٹرسلیم مانڈوی والا کو اپوزیشن کو منانے کے لیے چیئرمین سینیٹ نے بھیج دیا ۔عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینٹر کامران مائیکل نے عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے اسلام آباد میں تقریب رکھی گئی تھی جس میں تمام غیر مسلموں کو بھی بلایاگیاتھا مگر وہاں پر دیگر مذہب کے حوالے سے متنازعہ باتیں کی گئیں دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کردیامیں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور وزارت کے اس اقدا م کے خلاف واک آؤٹ کرتاہوں اس طرح حکومتی سینیٹر کے ساتھ حکومتی سینیٹرز اور اپوزیشن کے سینیٹرز نے تیسری بار ایوان سے واک آؤٹ کیا۔وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان کامران مائیکل کو مناکر لائے ۔چیئرمین سینیٹ نے اجلاس 10فروری بروزجمعہ کی صبح 10بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت کی گندم کے کاشتکاروں کو یوریا کھ...

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کے کاشتکارنائٹروجن کھاد، یوریا کا استعمال نہ کریں۔ نارمل زمین میں گندم کی فصل کو 60دن تک نائٹروجن کھاد کی آخری قسط دی جا تی ہے۔ گندم کی فصل میں یوریا کے استعمال میں بے جا زیادتی کی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔ نارمل زمین میں نائٹروجن کھاد، یوریاکا استعمال عام طور پر دو حصّوں میں مکمل کیا جاتا ہے جبکہ ریتلی اور لوم والی زمینوں پر یہی استعمال تین حصوں میں مکمل کیا جاتا ہے۔تاہم گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے نائٹروجن کھاد کا اطلاق60 دن کے اندر لازماً مکمل کریں۔ گندم کی فصل کو چونکہ اب60 دن مکمل ہو چکے ہیں تو اس مرحلہ پر یوریا کا بے جا استعمال پودے میں خشکی و تناؤ پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے فصل پر تیلہ یا دوسری بیماریوں کے حملہ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔نائٹروجن کھادوں خاص طور پر یوریا کا زیادہ استعمال گندم کی فصل میں متوازن کھادوں میں خرابی کا باعث بنتا ہے اس لئے گندم کے کاشتکار اس مرحلہ پر نائٹروجنی کھاد کے استعمال میں احتیاط کریں اورکسی بھی ناگزیز صورت حال میں نائٹروجن کھاد یا یوریا کا استعمال محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی عملے کے مشورہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کسٹم حکام نے گزشتہ ماہ مختلف کاروا...

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈانوسٹی گیشن کسٹم رینج آفس فیصل آباد نے سمگلنگ کے خلاف گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروا ئیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ مختلف اشیاء پکڑ لیں۔ محکمہ کسٹم کے ترجمان انسپکٹر منصور ناصر نے بتایاکہ محکمہ کسٹم پاکستان میں سمگلنگ کے خلاف بھر پور اقدامات کر رہا ہے تا کہ ملک کو سمگلنگ کی لعنت سے چھٹکارا مل سکے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران محکمہ نے11 کاروا ئیاں کیں جس کے دوران17 کروڑ 57لاکھ 47ہزار 500 روپے کی مختلف اشیاء پکڑی گئیں جن پر ٹیکسز اور ڈیوٹی کی مد میں 3 کروڑ2 لاکھ69 ہزار 250 روپے کی چوری پکڑی گئی۔ سمگل شدہ اشیاء کو قبضہ میں لے کر اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ سمگلنگ روکنے کیلئے محکمہ کسٹم کی کاروائیوں میں تیز ی لارہے ہیں تاکہ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب بھر میں کوکنگ آئل کی قیمت 600 روپے سے...

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں کوکنگ آئل کی قیمت 600 روپے سے اوپر چلی گئی، درجہ اول اور دوم آئل کی قیمت میں بالترتیب71 سے 102روپے تک اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی بدترین تنزلی کی وجہ سے مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران درجہ اول اور دوم آئل کی قیمت میں بالترتیب71 سے 102روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت 600 سے 610 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ماہ کے دوران درجہ اول آئل کی قیمت میں71روپے تک اضافہ دیکھاگیا ہے جس سے پانچ لیٹر کی پیٹی 355روپے اضافے سے3050روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ اول گھی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔درجہ دوم آئل کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 102روپے تک اضافہ ہوا جس سے 12لیٹر کی پیٹی کی قیمت1238روپے اضافے سے 6528روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت میں71روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 12کلو کی پیٹی1132روپے اضافے سے6432روپے تک جا پہنچی ہے۔رواں ماہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری لسٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بھی 75روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے قبل ہی ملک میں مہنگائی کی شرح 47 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس سے قبل مئی 1975ء میں مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ 8 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں مہنگائی میں 2.90 فیصد کا اضافہ ہوا، جنوری میں افراط زر کی شرح 27.55 فیصد تک پہنچ گئی، رواں مالی سال جولائی سے دسمبر افراط زر کی شرح 25.40 فیصد ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہائیڈروجن ایندھن کو پاکستان میں فوسل فیول کے...

ہائیڈروجن جنریشن کے لیے جدید مواد اور ٹیکنالوجیز تیار کرنے سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور کارکردگی میں اضافہ ہو سکتا ہے،ہائیڈروجن ایندھن کو پاکستان میں فوسل فیول کے مناسب متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، توانائی کی قلت کی وجہ سے پاکستان مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے،عالمی سطح پر سالانہ 70 ملین ٹن سے زیادہ ہائیڈروجن پیدا ہوتی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ہائیڈروجن ایندھن کو پاکستان میں فوسل فیول کے مناسب متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کی توانائی کی کثافت زیادہ ہے۔ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ سب سے زیادہ لچکدار آپشن ہے کیونکہ اسے پانی سے پیدا کیا جا سکتا ہے۔لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے سید بابر علی سکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے شعبہ کیمسٹری اور کیمیکل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اختر منیر نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ انہوں نے تجرباتی بنیادوں پر پانی سے ہائیڈروجن تیار کی ہے۔ عام طور پرہائیڈروجن الیکٹرولائسز کے ذریعے تیار کی جاتی ہے، پانی کو تقسیم کرنے والی ایک تکنیک جو پاکستان میں بڑے پیمانے پر اپنانے کے لیے اقتصادی طور پر قابل عمل نہیں ہے۔پروفیسر اختر نے زمین کی دیگر دھاتوں کے ملاپ کے ساتھ کاربن کا ایک نینو کلسٹر متعارف کرایا ہے تاکہ بڑے پیمانے پر سستی ہائیڈروجن پیدا کرنے کا ایک نیا طریقہ ایجاد کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پانی ایک قابل اعتماد اور پائیدار توانائی کا ذریعہ ہو سکتا ہے جب اسے اس کے اجزا میں سے ایک ہائیڈروجن، ایک سبز ایندھن میں تبدیل کیا جائے۔ اسے بجلی کی پیداوار کے لیے فیول سیل میں اور صنعتی طور پر اہم کیمیکلز اور کھادوں کی تیاری کے لیے خام مال کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔پروفیسر اختر نے کہا کہ توانائی کی قلت کی وجہ سے پاکستان مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے فوسل فیول جلانے سے پاکستانی معیشت پر شدید ماحولیاتی اثرات اور منفی معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔پاکستان کے درآمدی فوسل فیول پر انحصار کی وجہ سے قومی، علاقائی اور مقامی سطح پر کافی مالی بوجھ ہے۔ اس لیے ایک پائیدار، کم لاگت والے متبادل توانائی کے ذرائع کو تیار کرنا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر سالانہ 70 ملین ٹن سے زیادہ ہائیڈروجن پیدا ہوتی ہے جس سے یہ ایک بڑی اور تیزی سے پھیلتی ہوئی صنعت ہے۔پروفیسر اختر نے کہا کہ کئی تکنیکی رکاوٹیں توانائی کے ذریعہ کے طور پر پاکستان کی ہائیڈروجن ایندھن کی ترقی کو محدود کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آکسیجن کے ساتھ ہائیڈروجن ایندھن کی مضبوط رد عمل اور بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے موثر ٹیکنالوجی کی عدم موجودگی اہم رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے ذرائع کے طور پر ہائیڈروجن ایندھن کے فوائد کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صاف اور سستے ہائیڈروجن کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے کے طریقے تیار کیے جائیں۔ ہائیڈروجن الیکٹرولائسز کے ذریعے تخلیق کی جاتی ہے اور اسے استعمال کے لیے ذخیرہ کیا جاتا ہے جوتوانائی سے بھرپور، اور مہنگا طریقہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہائیڈروجن جنریشن کے لیے جدید مواد اور ٹیکنالوجیز تیار کرنے سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور کارکردگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سستے مواد اور ہائیڈروجن کی پیداوار کے جدید طریقوں کو استعمال کرنے والی جدید تکنیکوں کو تیار کرکے سرمائے کے اخراجات کو کم کرنا ممکن ہے۔ڈاکٹر اختر نے بڑے پیمانے پر ہائیڈروجن کی پیداوار کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف غیر محفوظ کاربن نانو کلسٹرز پر زمین سے بھرپور دھاتوں تانبے، نکل اور لوہے کو بکھیر کر نانوسکل مواد تیار کیا۔ ڈاکٹر اختر نے کہا کہ شمسی توانائی سے پانی کو تقسیم کرنے والا ماڈیول بنانا ممکن ہے جو سستے اور پائیدار طریقے سے ہائیڈروجن پیدا کر سکے۔ یہ جدید طریقے ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے پانی کی تقسیم اور متعلقہ توانائی کی تبدیلی کے عمل کے لیے اور بھی زیادہ موثر اور جدید ترین الیکٹروڈ مواد تیار کرنے کے لیے بلیو پرنٹس کے طور پر کام کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں آبی وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں...

پاکستان میں آبی وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں،بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے خوراک کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، سندھ میں پانی کی کمی زیادہ شدید ہے، حکومت پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے نئے ڈیم اور آبی ذخائر تعمیر کرے، آبپاشی کے لیے ڈرپ اور چھڑکا وکے نظام کے استعمال کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے،دریاوں اور جھیلوں میں صنعتی اور گھریلو فضلہ کے اخراج پر سختی سے پابندی ہونی چاہیے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آبی وسائل کی فراوانی ہے لیکن وہ تیزی سے ختم ہو رہے ہیںاورانسانی فطرت کے استحصال کے نتیجے میں عالمی ماحول تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریزروائرز کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس صائقہ عمران نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے پانی کے وسائل بتدریج ختم ہو رہے ہیں۔ایک زرعی ملک کے طور پر پاکستان خوراک کی پیداوار، آبپاشی اور دیگر روزمرہ کی سرگرمیوں کے لیے پانی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ اس کی زرعی پیداوار کا تقریبا 90 فیصد سیراب شدہ زمینوں سے آتا ہے۔خوراک کی پیداوار پر پانی کی کمی کا بہت بڑا اثر ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے خوراک کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کھانا کھلانے کے لیے پانی ختم ہو رہا ہے۔ سندھ میں پانی کی کمی زیادہ شدید ہے۔فصلوں اور مویشیوں کو اگنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی فصلوں کو پانی دینے سے قاصر ہیںاس لیے ا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک نہیں دی جا سکتی۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور تیزی سے صنعت کاری کے ساتھ پانی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت آنے والی نسلوں کے لیے آبی وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ایسے کئی طریقے ہیں جن کے ذریعے پاکستان اپنے آبی وسائل کو محفوظ بنا سکتا ہے۔ حکومت پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے نئے ڈیم اور آبی ذخائر تعمیر کرے۔ پی سی آر ڈبلیو آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر سے نہ صرف پانی کو بچانے میں مدد ملے گی بلکہ سیلاب پر قابو پانے اور آبپاشی اور پن بجلی پیدا کرنے کے لیے پانی فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔حکومت کو زراعت میں پانی کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے آبپاشی کے موثر نظام ڈرپ اور چھڑکا وکے نظام کے استعمال کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔ پانی کے تحفظ کی کوششوں کو بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور زمینی پانی کے ری چارج کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔ حکومت آبی ذرائع کی آلودگی کو روکنے کے لیے قوانین کا نفاذ کرے۔ دریاوں اور جھیلوں میں صنعتی اور گھریلو فضلہ کے اخراج پر سختی سے پابندی ہونی چاہیے۔صائقہ نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو لوگوں کو پانی کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی کو پانی کی صفائی کے نئے پلانٹس بنانے اور موجودہ پلانٹس کو اپ گریڈ کرنے پر بھی کام کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو صاف اور صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افراط زر نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر نمای...

ملینیم بروکریج پرائیویٹ لمیٹڈ کے اسسٹنٹ فنانس منیجر محمد حسنین نے کہا ہے کہ افراط زر نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب کیے، معیشت کی حالت مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ کو متاثر کرتی ہے،کرنسی کے اتار چڑھا وکے موجودہ دور میں زر مبادلہ کی شرحوں میں تبدیلی کا فرموں کے کاموں اور منافع پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔ویلتھ پاک سے ایک خصوصی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب کیے ہیں۔ معیشت کی حالت مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ کو متاثر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی، سماجی، ثقافتی، ادارہ جاتی، سیاسی، اور نفسیاتی عناصر جو لوگوں کی زندگیوں اور ان کے ماحول کو متاثر کرتے ہیں جس میں وہ رہتے ہیں خطرے کا باعث بنتے ہیںجو تباہیوں کا انسانی پہلو ہے۔ بڑھتی ہوئی عالمگیریت اور کرنسی کے اتار چڑھا وکے موجودہ دور میں زر مبادلہ کی شرحوں میں تبدیلی کا فرموں کے کاموں اور منافع پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔ ہم ملینیم میںمارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے اور اپنے گاہکوں کو ایک قیمتی فائدہ فراہم کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔محمد حسنین نے کہا کہ کمپنی کے خطرے سے دوچار ہونے کا نتیجہ بالآخر فروخت اور آمدنی میں کمی کے ساتھ ساتھ مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ہر روز کاروبار کو اس شعبے یا صنعت میں کاروبار کرنے سے متعلق خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں وہ کام کرتے ہیں۔ اگرچہ ہر وہ عنصر جو کارپوریشن کو موثرطریقے سے کام کرنے یا اس کے مالیاتی مقاصد کو پورا کرنے سے روکتا ہے ایک کاروباری خطرہ ہے لیکن خطرے کے انتظام کی حکمت عملی بناتے وقت ان کی درجہ بندی کرنا مفید ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منفرد ترغیبات، انعامات اور چھوٹ، خصوصی خدمات اور پیشکشیں، خصوصی تقریبات میں داخلہ اور لائلٹی پروگرام ایک مارکیٹنگ حکمت عملی کا نظام ہے جو کمپنی گاہکوں کو برقرار رکھنے اور کاروبار کے ساتھ ان کی وفاداری کو بڑھانے کے لیے رکھتی ہے۔ محمد حسنین نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر معیشت کی حالت سے متاثر ہوتی ہے۔ جب کمپنیاں بڑھتی ہوئی دکھائی دیں تو وہ آمدنی کو بڑھا سکتی ہیں جس سے حصص کی قدروں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جب معیشت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے لوگ زیادہ خرچ کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنی مالی صورتحال میں زیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔ جب معیشت کمزور ہو رہی ہو گی تو کمپنیوں کو بڑھنا اور منافع بڑھانا مشکل ہو گا۔ اگر وہ مستقبل کے بارے میں خاص طور پر پراعتماد نہیں ہیں تو صارفین غیر ضروری اشیا پر خرچ کرنے کے بجائے رقم بچانے کا انتخاب کریں گے۔ سرمایہ کار ایکویٹی پوزیشنز کو فروخت کرنے یا ان عہدوں کے بارے میں انتخاب کرنے پر غور کر سکتے ہیں جو وہ لیتے ہیںاگر وہ سمجھتے ہیں کہ معاشی نقطہ نظر منفی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پاس ایک کارپوریٹ ممبر کے طور پر ملینیم بروکریج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج حصص کی سیکنڈری مارکیٹ ٹریڈنگ میں مصروف ہیں۔ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کے آپریشنز کے بارے میں وسیع اور گہرائی سے سمجھنے والے لوگ کمپنی کی انتظامیہ پر مشتمل ہیں۔ اپنے کلائنٹس کو بہترین عمل درآمد فراہم کرنے کے لیے وہ بہترین انسانی وسائل کا استعمال کرتے ہیں جو جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے تعاون یافتہ ہیں۔ مزید برآں سونااورخام تیل میں آن لائن تجارت بھی فراہم کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہونڈا اٹلس پاکستان کی پیداوارمیں 7فیصد اضافہ...

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ پاکستان میں موٹرسائیکل بنانے والی سب سے بڑی کمپنی، پیداوارمیں 7 فیصد اضافہ،اے ٹی ایل ایچ کی آمدنی بڑھ کر 102 ارب روپے ہوگئی، 31.84 روپے فی حصص آمدنی،34.6 ارب روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا لمیٹڈ پاکستان میں موٹرسائیکل بنانے والی سب سے بڑی کمپنی نے سال 2022 کے نو مہینوں اپریل سے دسمبرکے دوران اپنی پیداوارمیں 7 فیصد اضافہ کیا۔ اے ٹی ایل ایچ کی آمدنی بڑھ کر 102 بلین روپے ہوگئی جو سال 21 میں 96 بلین روپے تھی۔ موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی نے 2021 کی اسی مدت میں 7 ارب روپے کے مجموعی منافع اور 3.9 بلین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں زیر جائزہ مدت کے دوران 6.4 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 3.6 بلین روپے کا خالص منافع رپورٹ کیا۔ 2022 کی نو ماہ کی مدت کے دوران 29.72 روپے فی شیئر جبکہ 2021 کی اسی مدت کے دوران 31.84 روپے فی حصص آمدنی ہوئی۔ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپنے شعبے کی تیسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اے ٹی ایل ایچ کی 34.6 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہے۔

ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ، جاپان، اور اٹلس گروپ، پاکستان کے مشترکہ منصوبے کے طور پر 1962 میں قائم کیا گیاتھا۔ اے ٹی ایل ایچ پاکستان میں موٹر سائیکلوں کا ایک سرکردہ اور فروخت کنندہ ہے ۔اے ٹی ایل ایچ نے 2022 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ منافع کمایا۔ اے ٹی ایل ایچ نے دوسری اور تیسری سہ ماہی کی فروخت کے مقابلے پہلی سہ ماہی میں 37 ارب روپے کی سب سے زیادہ سیلز کی۔ کمپنی نے دوسری اور تیسری سہ ماہی میں بالترتیب 29 ارب روپے اور 35 ارب روپے کی فروخت کی ۔ پہلی سہ ماہی میں 2.6 بلین روپے کا سب سے زیادہ مجموعی منافع رپورٹ کیا گیا جس کے بعد تیسری سہ ماہی میں 2.3 بلین روپے اور 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 1.4 بلین روپے رہا۔ آپریشنل اور مالیاتی اخراجات کو چھوڑ کر1.5 روپے کا سب سے زیادہ خالص منافع پہلی سہ ماہی میں ، تیسری سہ ماہی میں 1.4 بلین اور دوسری سہ ماہی میں 777 ملین روپے رہا۔ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے پہلی سہ ماہی میں 12.11 روپے فی حصص کی آمدنی حاصل کی۔ دوسری سہ ماہی میں اس کی قیمت 6.26 روپے تک گر گئی۔ تاہم تیسری سہ ماہی میںای پی ایس 11.35 روپے تک پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف پاکستانی آرٹسٹ صادقین کی36ویں برسی 10ف...

معروف پاکستانی آرٹسٹ صادقین کی36ویں برسی 10فروری کو منائی جائے گی فیصل آباد سمیت ملک بھر میں اس سلسلے میں مختلف ثقافتی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں صادقین کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اسلامک کیلی گرافک آرٹسٹ صادقین کا نام محتاج تعارف نہیں ہے مصوری اور خطاطی کی دنیا میں انہوں نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیںجن کی ابھی تک نقالی کی جا رہی ہے۔سیّد صادقین نقوی 1930ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے صادقین نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مصوری کے دشت کی سیاحی میں گزارا۔صادقین فائونڈیشن کے ایک اندازے کے مطابق صادقین نے خطاطی اور مصوری کے 15ہزار سے زائد نمونے تخلیق کیے صادقین نے اپنے اکثر فن پارے سیاسی شخصیات،اداروں اور بعض اجنبی افراد کو بھی عطیہ کیے۔صادقین اسلامی خطاطی کے فن کو زندہ کرنے والے تھے انہوں نے منگلا ڈیم،سورہ رحمان کی خطاطی،لاہور عجائب گھر کے ماڈل اور دیگر شہہ پارے بھی تخلیق کیے۔صادقین نے مرزا غالب کی شاعری کو اپنے فن خطاطی اور مصوری کے اظہار کا ذریعہ بنایا۔صادقین کو ان خدمات کے عوض تمغہ امتیاز،ستارہ امتیاز اور صدارتی ایوارڈ سے جبکہ آسٹریلیا سمیت متعدد غیر ممالک سے بھی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔صادقین 10فروری1987ء کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں