• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین میں 19 سالہ نوجوان میں الزائمر کی تشخیص

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسپتال میں 19 سالہ مریض میں الزائمر کی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے،اس بیماری کا یہ نادرکیس زیادہ تر عمر رسیدہ لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ کیپٹل میڈیکل یونیورسٹی کے ماتحت شوان ووہسپتال کے نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر جیا لونگ فئی نے کہا کہ  نوجوان مریض میں17 سال کی عمر میں یادداشت کی خرابی کی علامات پیدا ہونا شروع ہوگئی تھیں، اور اسے ایک دن پہلے ہونے والی چیزوں کو یاد رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتال میں مریض کے مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، جن میں دماغی اسپائنل فلوئڈ انڈیکس ٹیسٹ اور پی ای ٹی اسکین شامل ہیں، جو الزائمر کی بیماری کی تشخیص کے لیے دنیا کے سب سے مستند ٹیسٹ شمار کیے جاتے ہیں۔

 اسکیننگ  سے  تیار کردہ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ مریض کو ہلکے ہپوکیمپل ایٹروفی اورغیرمعمولی دماغی اسپائنل فلوئڈ انڈیکسز ہیں۔ مریض کی طبی تشخیص سے متعلق ایک مقالہ جرنل آف الزائمر ڈیزیز میں بھی  شائع ہوا ہے۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کاپاکستان کے سابق صدر...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال  پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہاکہ سیکرٹری جنرل سابق صدر کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سابق صدر مشرف نے ایک نازک وقت میں پاکستان کی قیادت کی جس کے دوران ملک نے مستحکم اقتصادی ترقی دیکھی۔

پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف طویل علالت کے بعد اتوار کو دبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے جس کی پاکستان کی فوج نے بھی تصدیق کی۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کاپاکستان کے سابق صدر...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال  پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہاکہ سیکرٹری جنرل سابق صدر کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سابق صدر مشرف نے ایک نازک وقت میں پاکستان کی قیادت کی جس کے دوران ملک نے مستحکم اقتصادی ترقی دیکھی۔

پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف طویل علالت کے بعد اتوار کو دبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے جس کی پاکستان کی فوج نے بھی تصدیق کی۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں کا اعلیٰ کارکردگی کے حامل کو...

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے  محفوظ پیغام رسانی کے لیے اعلیٰ کارکردگی کاحامل کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن،(کیو کے ڈی)کا طریقہ تیار کیا ہے جس سے ٹیلی کام فائبر پر مبنی کوانٹم کمیونیکیشن نیٹ ورک میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور تسنگھوا یونیورسٹی کے محققین نے پہلی بار موڈ پیئرنگ کوانٹم ڈسٹری بیوشن کا تجربہ کیا۔

 کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن  کوانٹم میکانکس میں فزیکل پراپرٹی پر مبنی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی نامعلوم کوانٹم حالت کی ایک آزاد اور ایک جیسی کاپی بنانا ناممکن ہوجاتا ہے، اس طرح دور دراز کے صارفین کے درمیان خفیہ پیغامات کے تبادلے کا ایک ناقابل استعمال طریقے کی فراہمی ممکن ہوجاتی ہے۔ ٹیلی کام فائبرزپر مبنی کوانٹم ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس چین میں میٹروپولیٹن اور انٹرسٹی کی سطح پر استعمال ہورہے ہیں۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی روابطہ تاحال معطل ہ...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینی قیادت کے فیصلوں پر عمل درآمد جاری رہے گاجس میں اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی رابطے کوروکنا بھی شامل ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق عباس نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں صدارتی ہیڈ کوارٹرز میں فلسطینی سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ قیادت کے فیصلوں کا مقصد فلسطینی عوام کے حقوق اور قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

فلسطینی حکام  کہناہےکہ فلسطینی قیادت کو اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی رابطہ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاؤس چینی سیا حوں کے خیر مقدم کے لئے تیا ری...

وین تیانے (شِنہوا) لاؤ س کی حکومت اور  نجی شعبہ چینی سیا حوں کے گروپس کا خیر مقدم کر نے کے لئے فعال طو ر پر تیار یوں میں مصروف ہیں۔

مقامی روزنا مہ  وین تیانے کے مطا بق  لاؤ وزارت اطلاعات، ثقافت اور سیاحت کے محکمہ سیاحت کے انتظام کے ڈائریکٹر جنرل ڈارانے پھوم وانگسا نے کہا ہے کہ ہم چینی سیاحتی گروپس کی واپسی بارے سہولیات اور خدمات کو بہتر بنا نے کے لئے ٹریول ایجنسیوں، ہوٹلز اور دیگر سیاحت سے متعلقہ کاروباروں کے ساتھ شراکت داری میں کام کر رہے ہیں۔

عہد یدار نے مقامی روز نا مہ کو بتا یا کہ ہم نے نجی کمپنیوں کے ساتھ ایک  میٹنگ کا انعقاد کیا   تاکہ لاؤس میں مزید چینی سیا حوں کو راغب کر نے کے لئےسہولیات کو بہتر بنانے کے طریقوں اور ڈیزائن کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ان سر گر میوں کو جلد حتمی کر لیا جا ئے گا۔

سیا حتی ما ہرین کے اندازوں کے مطا بق لا کھوں چینی سیا ح آ سیان مما لک کا دورہ کر یں گے جن میں سے متعدد چین کے جنوب مغر بی صو بہ یون نان کے دارالحکو مت کن منگ سے وین تیانے جا نے والی چا ئنہ۔لاؤس ریلوے کے ذ ریعے سفر کر یں گے۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ سے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے لئے س...

شین ژین / ہانگ کانگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ سے ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطوں کے درمیان سفر مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے  جس سے توقع ہے کہ دونوں خطوں کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

لو وو کنٹرول پوائنٹ، لوک ما چھاؤ / ہوانگ گانگ کنٹرول پوائنٹ اور ہیونگ یوئن وائی/ لیان ٹانگ کنٹرول پوائنٹ پیر سے کھول دیئے گئے ہیں جس سے شین ژین اور ہانگ کانگ کے درمیان تمام 7 سرحدی کنٹرول پوائنٹس مکمل طور پر فعال ہوگئی ہیں۔

پیر کو سفر کرنے والے مسافروں کے پہلے گروپ میں طلباء، سائیکل سوار ، کاروبار ی افراد اور خاندان سے ملاقاتیں کرنے والے افراد شامل تھے۔

لیان ٹانگ کنٹرول پوائنٹ پر سرخ خیرمقدمی بینرز اور گلدستے پیش کرکے مسافروں کو خوش آمدید کہا گیا ۔ صبح 6 بجکر 30 منٹ کے قریب نئے سمسٹر کے لئے ہانگ کانگ جانے والے طالب علم اور ان کے والدین  روانگی کے لیے پہلے ہی قطار میں کھڑے تھے۔

شین ژین کے ضلع لوہو  کی رہائشی پان چھیاؤ جوان اپنے بیٹے کے ساتھ طویل عرصے سے سفر کی منتظر تھیں، وہ اس دورے کے لیے علی الصبح پہنچی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس لمحے کا انتظار کررہی تھی، آج میرا بیٹا ہانگ کانگ میں اپنے مڈل اسکول واپس جائے گا اور ہم وہاں اس کے دادا دادی سے ملاقات کریں گے۔ ہم نے ایک دوسرے کو طویل عرصے سے نہیں دیکھا ہے"۔

چینی مین لینڈ اور دونوں خصوصی انتظامی خطوں کے درمیان گروپ سفر بھی پیر سے دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صنعتی زون کے قیام میں چکوال چیمبر آف کامرس ک...

چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور چیمبر کے کوآرڈینٹر خواجہ عارف یوسف نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر احسن ظفر بختاوری ، چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر وقار ظفر بختاوری اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر حمزہ سروش کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ڈاکٹر حسن سروش، سابق صوبائی وزیر سردار یاسر سرفراز، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر قاضی محمد اکبر ، چکوال چیمبر آف کامرس کے سابق صدور خرم کامران، نذیر سلطان، شہزادسعادت، ملک غلام مرتضیٰ، شیخ ہارون اور نور سلطان سمیت چکوال کی ممتاز سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ چکوال موٹر وے پر واقع ہونے اور راولپنڈی و اسلام آباد کے قریب ہونے کی وجہ سے صنعتی زون کے قیام کیلئے انتہائی موضوع جگہ ہے لہذا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چکوال میں صنعتی زون کے قیام کی کوششوں میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس چکوال چیمبر آف کامرس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا کیونکہ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے صنعتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو بہتر فروغ ملے گا اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر وقار ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے والد ظفر بختاوری کہ یہ خواب ہے کہ چکوال میں ایک صنعتی زون قائم کیا جائے تا کہ چکوال میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں بیرون ملک یا اپنے گھر سے دور نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ چکوال چیمبر آف کامرس کا ایک وفد عنقریب گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر سے ملاقات کر کے چکوال میں صنعتی زون کے قیام کے لئے بات چیت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ میں الغازی ٹریکٹر...

سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کی آمدنی 2021 کی اسی مدت کے 15 ارب روپے سے 73 فیصد بڑھ کر 26 ارب روپے ہو گئی جبکہ کمپنی کی فروخت کی لاگت میں 86 فیصد اضافہ ہواجو دو تقابلی ادوار کے دوران 11 ارب روپے سے 21 ارب روپے ہو گئے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق عالمی اجناس کی بلند قیمتوں اور کم سازگار مقامی کرنسی کی شرح تبادلہ کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی درآمدی لاگت کے باوجودکمپنی کا مجموعی منافع 31 فیصد بڑھ کر 4 بلین روپے ہو گیا جو 3 بلین روپے تھا۔ ٹیکس سے پہلے کا منافع 3.1 بلین روپے سے بڑھ کر 3.8 بلین روپے ہو گیاجو کہ سال بہ سال 23 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔زیر نظر مدت کے دوران، کمپنی نے ایک مشکل معاشی اور کاروباری ماحول میں کام جاری رکھا کیونکہ تباہ کن سیلابوں، پالیسیوں کے سکڑاو، اور مالی اور بیرونی عدم توازن سے نمٹنے کی کوششوں کی وجہ سے معیشت سست پڑ گئی۔ان چیلنجوں کے باوجود، کمپنی نے سال22 کے پہلے نو مہینوں میں 19,008 ٹریکٹر تیار کیے اور ان میں سے 18,891 فروخت کیے جب کہ مالی سال21 کی اسی مدت میں 12,547 یونٹس کی پیداوار اور 13,759 یونٹس کی فروخت تھی۔

کمپنی کی فی حصص آمدنی 2019 کے بعد بڑھتی رہی اور 2021 میں 51.03 روپے رہی۔چونکہ حکومت نے اقوام متحدہ اور دیگر ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے سیلاب کے بعد کی بحالی کی کوششیں شروع کی ہیں، کمپنی اپنے ٹریکٹرز کی فروخت کے بارے میں پر امید ہے۔ کاروبار اب اپنی مصنوعات کے معیار کو بڑھانے اور اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانے کے لیے کام کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔پاکستان کیبلز لمیٹڈ، ملت ٹریکٹرز، پاک الیکٹرون لمیٹڈ، اور ہینو موٹرز کو الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے حریف سمجھا جاتا ہے۔الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کی آمدنی کا فی حصص تناسب 5.38 ہے اور اس کی مارکیٹ ویلیو 15.6 بلین روپے ہے۔الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ قیمتی نہیں ہے جبکہ ملت ٹریکٹرز سب سے زیادہ قیمت والا کاروبار ہے۔الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کو پاکستان میں کمپنیز ایکٹ کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت جون 1983 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی بنیادی طور پر زرعی ٹریکٹرز، جنریٹرز، آلات اور اسپیئر کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔ یہ کمپنی الفطیم انڈسٹریز کمپنی ایل ایل سی، یو اے ای کا ذیلی ادارہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان آ...

رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدنی 32 فیصد بڑھ کر 17 ارب روپے ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 ارب روپے تھی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا مجموعی منافع 63فیصدبڑھ کر 11.6 بلین روپے ہو گیا جو 7.1 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کمپنی نے مالی سال 22 کی اسی مدت میں 5.3 بلین کے منافع کے مقابلے میں 8.4 بلین روپے کا خالص منافع کمایاجو سال بہ سال 60فیصدکی مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ منافع میں اضافہ بنیادی طور پر خام تیل کی اوسط قیمت میں 26.3 فیصد اضافے اور شرح سود سے زیادہ سود کی آمدنی اور بینک ڈپازٹس پر زر مبادلہ کے منافع کا نتیجہ ہے۔ مالی سال 2021-22 کے دوران، کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 39.5 بلین روپے سے بڑھ کر 58.4 بلین روپے ہو گئی، جس میں سال بہ سال 48 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 22 کا مجموعی منافع 34 بلین روپے رہا جو کہ مالی سال 21 میں 21.6 بلین روپے سے 57 فیصد زیادہ ہے۔ خام تیل کی اوسط قیمت میں 70.3 فیصد اضافہ، گیس کی قیمت میں 16.2 فیصد اضافہ، بینک بیلنس پر تصوراتی زر مبادلہ میں اضافہ اور زیادہ ڈپازٹس اور منافع کی شرح کے نتیجے میں بینک ڈپازٹس پر زیادہ آمدنی، سب نے منافع میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی گر کر 47.14 روپے پر آ گئی۔ پاکستان آئل فیلڈز ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو بنیادی طور پر پاکستان میں خام تیل اور گیس کی تلاش، ڈرلنگ اور پیداوار میں مصروف ہے۔ اس کی سرگرمیوں میں مائع پیٹرولیم گیس کی مارکیٹنگ اور پیٹرولیم کی ترسیل بھی شامل ہے۔ یہ کمپنی اٹیک آئل کمپنی لمیٹڈ، یو کے کی ذیلی کمپنی ہے، اور اس کا حتمی پیرنٹ کورل ہولڈنگ لمیٹڈ، یو کے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے 2022 میں سیل...

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2022 میں سیلز سے 109 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جو کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مجموعی منافع کی قدر بڑھ کر 40 بلین روپے ہو گئی جو 38 بلین تھی۔ کمپنی نے بالترتیب 36.62فیصد کے مجموعی منافع کا تناسب اور 18.33فیصدکا خالص منافع کا تناسب رپورٹ کیا۔ سال22 میں فی حصص کی کمائی 15.76 روپے رہی۔ مجموعی فروخت کی قیمت پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ تھی۔ کمپنی نے آمدنی میں 3.2 فیصد اضافہ دکھایا کیونکہ اس کی آمدنی سال 2018 میں 105 بلین روپے تھی پھر 2021میں 108 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ پچھلے پانچ سالوں کے دوران کمپنی نے مجموعی منافع کو 40 بلین روپے تک 43 فیصد اضافے کو برقرار رکھا۔ کمپنی نے مجموعی منافع رپورٹ کیا، جو سال19 میں 30 بلین روپے اور پھر 31 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ کمپنی نے سال 21 میں 38 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا، جو سال22 میں بڑھ کر 40 بلین ہو گیا۔ پچھلے پانچ سالوں کے دوران ایف ایف سی کی فی حصص آمدنی کی قدر اوسطا 14.83 رہی۔ تاہم سال21 میں اب تک کی سب سے زیادہ ویلیو 17.21 روپے بتائی گئی لیکن سال 22میںیہ 15.76 روپے تک گر گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترقی یافتہ ممالک میں الیکٹرک گاڑ یاں صارفی...

تمام ترقی یافتہ ممالک میں الیکٹرک گاڑیوںنے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور پاکستان میں بھی لوگ اس ٹیکنالوجی کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق معروف اقتصادی ماہرین اور آٹو موٹیو ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کو اس ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ تاہم ان کو فروغ دینے سے پہلے تمام مسائل اور خدشات پر غور کرنا کیونکہ مہنگی گاڑیاں درآمدی بل پر اضافی بوجھ ہوں گی۔ صارفین کو الیکٹرک گاڑیوںکی طرف موڑنے کے لیے مغربی حکومتوں نے منافع بخش مالی مراعات کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام کو ان گاڑیوں کو روایتی پیٹرولیم اور پٹرولیم گاڑیوں سے ہٹنے سے پہلے اپنانے کی ترغیب دی جائے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے سینئر ماہر معاشیات ڈاکٹر احسن الحق نے کہاکہ پاکستان میں موجودہ معاشی مشکلات کے درمیان گاڑیوں کامتبادل درآمد کرنا ایک مشکل مشق ہو سکتا ہے۔" ڈاکٹر احسن نے بتایا کہ مغربی دنیا گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے واضح چیلنجوں کی وجہ سے ای وی کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر اور ونڈ ٹربائنز کے ذریعے سستی بجلی کی دستیابی کی وجہ سے پاکستانی صارفین ای وی میں دلچسپی لے رہے ہیں جو دنیا بھر کی آٹوموبائل مارکیٹوں میں جدید ترین رجحانات ہیں۔ پاکستانی نقطہ نظر سے الیکٹرک گاڑیوںکی بڑی خرابیوں میں مہنگی قیمت اور محدود ڈرائیونگ مائلیج شامل ہیںاور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے مغربی ممالک میں الیکٹرک گاڑیوںکے مینوفیکچررز نے اپنی مصنوعات کو صارفین کے لیے پرکشش بنانے کے لیے مفت چارجنگ کی سہولیات قائم کیں ہیں۔

دوسری طرف ایسا کوئی بھی عنصر پاکستان میں ای وی کے ممکنہ درآمد کنندگان اور استعمال کرنے والوں کی ترجیحات میں شامل ہونا باقی ہے۔ملک میں صرف موٹر سائیکلوں کے لیے سالانہ 3 بلین ڈالر کے ایندھن کے درآمدی بل کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر احسن نے تجویز پیش کی کہ لگژری ای وی کے برعکس چھوٹی گاڑیاں جیسے رکشہ اور موٹر سائیکلوں کو اگر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے بدل دیا جائے تو یقینا معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کو فائدہ ہوگا۔ اگر ایندھن پر مبنی گاڑیوں کو بجلی سے چارج کرنے والی گاڑیوں میں تبدیل کیا جائے اور سولر پینلز کے ذریعے چارج کیا جائے تو ایندھن کا درآمدی بل کم ہو سکتا ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ایک سینئر اہلکار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ غیر ملکی کاریں بنانے والی کمپنیاں باقاعدگی سے قیمتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔ گاڑیوں کے پرزہ جات کی درآمد سے درآمدی بل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اہلکار نے کہا کہ گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی اور غیر ملکی کمپنیاں ملک میں ایک بھی مینوفیکچرنگ پلانٹ نہیں لگاتیں اور ہمارے پاس جتنے پلانٹس ہیں وہ اسمبل کر رہے ہیں جس سے بہت کم فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی بل کو پاکستان میں مکمل مینوفیکچرنگ پلانٹس کے قیام سے ہی کم کیا جا سکتا ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں سیاحت کا فروغ، چینی سیاحتی ویب س...

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے دنیا کے سامنے پاکستان کی شاندار سیاحتی پیشکشوں کو فروغ دینے کے لیے ٹریول شیئرنگ پلیٹ فارم کیو یئر (Qyer)کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس تعاون کا مقصد چین پاکستان سیاحت کے تبادلے کے سال 2023 کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے، جو پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور قدرتی خوبصورتی کی ایک غیر معمولی نمائش ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سال بھر جاری رہنے والی ڈیجیٹل مہم پاکستان کے مختلف پہلوؤں کی گہرائی سے تحقیق کرے گی، جس میں اس کے دلکش مناظر، متحرک ثقافت، مختلف قسم کے کھانوں، خوشی کے تہواروں اور قیمتی ورثہ شامل ہیں۔ کیو یئرکے مسافروں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کی سیاحت کی صلاحیت کو وسیع تر ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا، جس سے چینی سیاحوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری اور دلچسپی پیدا ہوگی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے پاکستان کی سیاحت کو تبدیل کرنے میں مدد کی ہے۔ اس سال، حالیہ پالیسیوں کے ساتھ جن کا مقصد چینی شہریوں کے لیے بیرونی سیاحت کو دوبارہ شروع کرنا اور پاک چین سیاحت کے سال کو فروغ دینا ہے، توقع ہے کہ چین سیاحت کے فروغ میں پاکستان کے اعتماد کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، کیونکہ باقی دنیا کی طرح یہ ملک کبھی سیاحت کا بنیادی ذریعہ تھا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 2004 میں اپنے قیام کے بعد سے کیویئر (Qyer)نے 100 ملین سے زیادہ مسافروں کو سروس فراہم کی ہے، جو اسے خطے میں ٹریول شیئرنگ کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ اس شراکت داری کے ساتھ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ اور کیویئر کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے پاکستان کی ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر پروفائل کو مزید بلند کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چلی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ سے جھل...

لاطینی امریکا کے ملک چلی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24ہوگئی ہے،آگ سے تقریبا ایک ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہونے کے باعث حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کردی ہے، یاد رہے کہ چلی میں موسم انتہائی گرم ہے جس کی وجہ سے آگ بجھانے کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ ، زلزلے سے2200 سال قدیم تاریخی قلعہ غ...

ترکیہ میں پیر کو علی الصباح آنے والے زلزلے کے دوران 2,200سال سے زیادہ قدیم تاریخی قلعہ غازی عنتاپ کے بعض حصے منہدم ہو گئے ہیں،ترک میڈیا کے مطابق ابھی اس بات کا اندازہ نہیں ہو سکا کہ قلعہ کس حد تک مخدوش ہوا ہے،یہ تاریخی قلعہ یونیسکو کی تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی اور صحافیوں کی گرفتاری حکومت کا بد...

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے بدترین مہنگائی ، بیروزگاری سیتوجہ ہٹانے کا یہ طریقہ نکالا کہ پی ٹی آئی اور صحافیوں کو گرفتار کرو ، پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر وجنرل سیکرٹری تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے عوام کی توجہ تاریخ کی بدترین مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری سے ہٹانے کے لئے طریقہ یہ نکالا ہے کہ کسی تحریک انصاف کے لیڈر یا معروف صحافی کو گرفتار کرو تاکہ میڈیا میں یہی چلتا رہے اور عوام جس تکلیف سے گزر رہے ہیں اس کی بات ہی نہ ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین جنگ کے لیے روس اور ایران کا ڈرونز کی...

امریکیمیڈیا نے دعوی کیا ہے کہ روس اور ایران یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے 6000ایرانی ڈرون تیار کرنے کے لیے ایک نئی فیکٹری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ منصوبہ روس اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد کے ضمن میں طے پایا ہے، ایک ایرانی وفد نے مذکور فیکٹری کی جگہ کا مطالعہ کرنے کے لیے ماسکو کا سفر کیا،مغرب کی جانب سے الزامات عائد کئے جا رہے تھے کہ روس ایران کے تیار کردہ ڈرونز یوکرین کی جنگ میں استعمال کر رہا ہے تاہم اب ان الزامات کے درمیان ہی روس اور ایران دونوں نے ملکر ایسے ڈرونز بنانے کی فیکٹری کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں چائلڈ میریجز کے خلاف کارروائیوں کے...

بھارتی ریاست آسام میں کم عمری کی شادیوں (چائلڈ میریجز)کے خلاف کریک ڈائون کے دوران پولیس نے 3روز میں 22سو سے زائد افراد کو کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے یا شادی میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کر لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام کی کابینہ کی جانب سے 14سال سے کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے والوں کے خلاف بچوں کے خلاف جنسی زیادتی سے تحفظ کے قانون کے تحت کاررائیوں کے حکم کے بعد ریاستی پولیس نے 4047کیسز رجسٹر کرتے ہوئے 2273افراد کو حراست میں لے لیا،وزیر اعلی آسام ہیمنتا شرما بسوا کا کہنا تھا کہ 14سال سے کم عمر بچیوں سے شادیاں کرنے والے افراد کے خلاف ناقابل ضمانت جبکہ 14سے 16سال کے درمیان بچیوں سے شادی کرنے والوں کے خلاف قابل ضمانت دفعات کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور اگر دولھا بھی 14سال کی عمر سے کم ہے تو اسے بھی بحالی مرکز میں بھیج دیا جائے گا،بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کی حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات ریاست میں کم عمری کی شادیوں اور کم عمری میں ماں بننے کے واقعات کی روکتھام کیلئے عمل میں لائے جا رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق آسام میں نومولود بچوں اور دوران حمل خواتین کی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ سروے کے مطابق ریاست میں 31فیصد شادیاں کم عمری کے ذمرے میں آتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم کو بلاک ک...

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں ، پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں جو عوام کی جمع پونجی چاٹ جانے والی جان لیوا مہنگائی کے ماحول میں عوام کی بھاری اکثریت کیلیے ایک بڑی نعمت تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے باعث نجی شعبہ دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کے عمل سے گزر رہا تھا۔ اس پورے منصوبے کو صحت کے موضوعات پر چھپنے والے عالمی جریدے لینسٹ نے سراہا۔ اس منصوبے کا خاتمہ ان دونوں خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں نے...

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں نے کلھاڑیوں اور خنجروں کے وار کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رہنما کو قتل کر دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آبائی گائوں پیکارام آئے ہوئے تھے،رپورٹس کے مطابق بے جے پی منڈل کے صدر نیل کنتھ ککیم بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں اپنے گائوں سے واپس لوٹ رہے تھے راستے میں نکسل باغیوں نے انہیں بیجاپور کے مقام پر روک کر اہل خانہ کے سامنے چھریوں اور کلھاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا،بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم گزشتہ تین دہائیوں سے سیاست سے وابستہ تھے اور گذشتہ 15سال سے مقامی سطح پر بی جے پی منڈل کے صدر کے طور پر متحرک رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سخت چیلنجز...

معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستانی معیشت کو درپیش مشکلات پر خطرے کی گھنٹی بجادی۔ برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے، جوہری طاقت اور اس کے قرض دہندگان ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ملک کی کرنسی بری طرح گرچکی ہے، گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر صرف 3.7 بلین ڈالر رہ گئے، چین، آئی ایم ایف اور پیرس کلب کو پاکستان کو قرضوں کی تنظیم نو کے مذاکرات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پچھلے دنوں پاور بریک ڈان ، موسمیاتی تباہ کاری اور دہشتگردی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرینی صدر نے مخالف سیاست دانوں کو شہریت سے...

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کئی اہم مخالف سیاست دانوں کو شہریت سے محروم کر دیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی نے کئی سابق یوکرینی سیاست دانوں کی شہریت چھین لی، یوکرینی صدر نے یہ اقدام ملک کو روس نواز اثر و رسوخ سے نجات دلانے کے لیے اٹھایا، ولودیمیر زیلنسکی نے کئی سابق بااثر سیاست دانوں کی شہریت چھینی ہے، جو دوہری شہریت کے حامل تھے،زیلنسکی نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ آج میں نے اپنے ملک کو جارحیت پسندوں سے بچانے کے لیے ایک اور قدم اٹھانے کے لیے دستاویزات پر دستخط کر دیے ہیں،یوکرینی میڈیا کے مطابق جن لوگوں کو شہریت سے محروم کیا گیا ہے ان میں وکٹر یانوکووچ کے دفتر سے تعلق رکھنے والے کئی سرکردہ سیاست دان شامل ہیں، وکٹر یانوکووچ نے 2010سے 2014تک یوکرین کے روس نواز صدر کے طور پر کام کیا تھا،فہرست میں سابق وزیر تعلیم و سائنس دیمیٹرو تباچنک، سابق نائب وزیر اعظم اور یانوکووچ انتظامیہ کے سربراہ آندرے کلیوئیف اور سابق وزیر داخلہ ویتالی زخارچینکو شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر ی وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی کابل آمد،...

قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی پر طالبان سے مذاکرات کے لیے کابل پہنچ گئے، وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی،عالمی میڈیاکے مطابق طالبان حکومت کے خارجہ امور کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بتایا کہ قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی نے وزیر خارجہ سے ملاقات میں سیاسی ہم آہنگی، تعلقات کی مضبوطی اور انسانی امداد پر بات چیت کی،قطر کے خصوصی ایلچی نے اپنی حکومت کی جانب سے خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور دوحہ میں امریکا طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدہ پر عمل درآمد کی رفتار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،یہ دورہ طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم اور این جی او میں کام کرنے پر پابندیاں عائد کیے جانے پر عالمی سطح پر کی جانے والی تنقید کے بعد کیا گیا جس میں قطر پر اپنے تعلقات کے استعمال پر زور دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ریلوے اور 2 چینی کمپنیوں کے مابین آئ...

پاکستان ریلوے اور 2 چینی کمپنیوں کے مابین آئی ٹی معاہدے پر دستخط ہوگئے ،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئی ٹی سلوشن کے ذریعے ریلوے کی انکم کا مکمل ریکارڈ آجائے گا، ٹرین آپریشنز کی مانیٹرنگ بھی ایپلی کیشن کے ذریعے ہوسکے گی، ریلوے کے بغیر کوئی پورٹ چل نہیں سکتی، گوادر میں ریلوے کے سب آفسز کھل گئے ہیں، وہاں ریلوے کی جگہ کو چیک کر رہے ہیں، اور سیٹ اپ پر کام کر رہے ہیں، امید ہے سبی، ہرنائی پر جلد ٹرین چلا دیں گے،ہم نے وہی کام کرناہے جو ریاست کے مفاد میں ہے، ایم ایل ون کو ٹھیک کیے بغیر گزارا نہیں، الیکٹرک ٹرین ایم ایل ون منصوبے کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیر کو پاکستان ریلوے اور 2 چینی کمپنیوں کے مابین آئی ٹی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، اس حوالے سے لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنی سے معاہدہ طے پایا ہے، جس میں انجن ٹریکنگ سسٹم بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، ادارے کی رابطہ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے عوام گھر بیٹھے سفر پلان کر سکیں گے، اس ایپ پر تمام سہولیات سے متعلق معلومات ہوں گی، مسافر ٹکٹ، ہوٹلز بکنگ بھی ایپلی کیشن کے ذریعے کر سکے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی سلوشن کے ذریعے ریلوے کی انکم کا مکمل ریکارڈ آجائے گا، ٹرین آپریشنز کی مانیٹرنگ بھی ایپلی کیشن کے ذریعے ہوسکے گی، مسافروں کی شکایات کا اندراج ہو سکے گا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے بغیر کوئی پورٹ چل نہیں سکتی، گوادر میں ریلوے کے سب آفسز کھل گئے ہیں، وہاں ریلوے کی جگہ کو چیک کر رہے ہیں، اور سیٹ اپ پر کام کر رہے ہیں، امید ہے سبی، ہرنائی پر جلد ٹرین چلا دیں گے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ تنخواہوں کے معاملے پر وزیر خزانہ سے بات ہوئی ہے، سیلاب کی وجہ سے ریلوے کو 7 ارب کا نقصان ہوا، امید ہے حکومت کی طرف سے مرحلہ وار مدد ملے گی، ہم بات کم اور کوشش مسلسل کرتے رہتے ہیں۔ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کی دکانوں کا ٹینڈر کو روک دیا ہے، ایک ایسی پالیسی بنا رہے ہیں کہ کارٹل نہ بنے اور روزگار بھی چلے، ایک گرین لائن چل گئی لیکن کام نہیں بنتا، ہرٹرین کو اپ گریڈ ہوناچاہیے، ایم ایل ون پر ریلوے کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے، وفاقی حکومت کو ایم ایل ون پرآگاہ کیا ہے، اس کی کاسٹ 40 فیصد کم کرنی چاہیے، جس کے لئے کام کر رہے ہیں. وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرضہ ریلوے اٹھانے کے قابل نہیں، تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں، قرض کہاں سے واپس کریں گے، ہمیں ایسا کوئی کام نہیں کرناچاہیے کہ آنے والے بھگتیں، ہم نے وہی کام کرناہے جو ریاست کے مفاد میں ہے، ایم ایل ون کو ٹھیک کیے بغیر گزارا نہیں، الیکٹرک ٹرین ایم ایل ون منصوبے کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ سے ہانگ کانگ اور مکا کے لئے سف...

چینی مین لینڈ سے ہانگ کانگ اور مکا خصوصی انتظامی خطوں کے درمیان سفر مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے جس سے توقع ہے کہ دونوں خطوں کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ لو وو کنٹرول پوائنٹ، لوک ما چھا ؤ/ ہوانگ گانگ کنٹرول پوائنٹ اور ہیونگ یوئن وائی/ لیان ٹانگ کنٹرول پوائنٹ پیر سے کھول دیئے گئے ہیں جس سے شین ژین اور ہانگ کانگ کے درمیان تمام 7 سرحدی کنٹرول پوائنٹس مکمل طور پر فعال ہوگئی ہیں۔ پیر کو سفر کرنے والے مسافروں کے پہلے گروپ میں طلبا، سائیکل سوار ، کاروبار ی افراد اور خاندان سے ملاقاتیں کرنے والے افراد شامل تھے۔ لیان ٹانگ کنٹرول پوائنٹ پر سرخ خیرمقدمی بینرز اور گلدستے پیش کرکے مسافروں کو خوش آمدید کہا گیا ۔ صبح 6 بجکر 30 منٹ کے قریب نئے سمسٹر کے لئے ہانگ کانگ جانے والے طالب علم اور ان کے والدین روانگی کے لیے پہلے ہی قطار میں کھڑے تھے۔ شین ژین کے ضلع لوہو کی رہائشی پان چھیا جوان اپنے بیٹے کے ساتھ طویل عرصے سے سفر کی منتظر تھیں، وہ اس دورے کے لیے علی الصبح پہنچی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس لمحے کا انتظار کررہی تھی، آج میرا بیٹا ہانگ کانگ میں اپنے مڈل اسکول واپس جائے گا اور ہم وہاں اس کے دادا دادی سے ملاقات کریں گے۔ ہم نے ایک دوسرے کو طویل عرصے سے نہیں دیکھا ہے"۔ چینی مین لینڈ اور دونوں خصوصی انتظامی خطوں کے درمیان گروپ سفر بھی پیر سے دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا بغیر پائلٹ طیارہ مار گرائے جانے پر ام...

چین کے نائب وزیر خارجہ شیئے فنگ نے امریکہ کی جانب سے چین کا غیرعسکری بغیر پائلٹ طیارہ گرانے پر چین میں امریکی سفارت خانے سے باضابطہ طور پر احتجاج کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کے روز جاری ایک بیان کے مطابق شیئے نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی فضائی حدود میں چینی طیارہ بالکل غیر متوقع اور حادثاتی طور داخل ہوا تھا۔ اس حوالے سے جو کچھ بھی ہوا اس کے نتائج بالکل واضح ہیں اور یہ مسخ کرنے یا بدنامی کی اجازت ہرگز نہیں دیتے۔ شیئینے کہا کہ تاہم امریکہ نے ان باتوں کو نظر انداز کیا اور امریکی فضائی حدود سے نکلنے کے راستے پر موجود غیر عسکری طیارے کے خلاف طاقت کا غلط استعمال حد سے زیادہ رد عمل کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طرز کی روح کو مجروح کیا ہے۔ شیئے نے کہا کہ امریکی طرز عمل نے چین ۔ امریکہ استحکام کے لیے دونوں کی ان کوششوں اور پیشرفت کو بری طرح متاثر اور کمزورکیا ہے جو دونوں ممالک کے رہنماں کے درمیان انڈونیشیا کے شہر بالی میں ملاقات کے بعد ہوئی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت اور اس پر شدید احتجاج کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے مزید اقدامات نہ کرے اور نہ ہی ملکوں کے ما بین کشیدگی کو بڑھاوا یا اسے وسعت دے۔ شیئے نے کہا کہ چینی حکومت صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ چینی کمپنی کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گی۔ چین کے مفادات اور وقار کا تحفظ کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اس معاملے میں جوابی ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ، تا ئیوان کے کا رو با ری طبقے کے لئے چ...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ چینی نئے سال کے آ غاز پر اس میں تا ئیوان کے 50 سے زائد کا روبا ری نما ئندوں نے شر کت کی۔ تقر یب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر دونوں کے سر براہ سو نگ تا نے تا ئیوان کے کا رو با ری نمائندوں کو بہار تہوار کی مبارکباد دی۔ سو نگ نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں قو می کا نگر یس کے رہنما اصولوں کے مکمل نفا ذ کے لئے کو ششیں کی جا نی چا ہئیں۔ اس کے علا وہ نئے دور میں تا ئیوان کے مسئلہ کو حل کر نے کے لئے سی پی سی کی مجمو عی پا لیسی کے ساتھ پر امن دو بارہ اتحاد اور "ایک ملک، دو نظام" کی پا لیسیز کو بر قرار رکھنا چاہئیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 60 ارب معکب میٹرز پانی شمالی خشک علاقوں...

چین کے جنوب سے شمال تک پانی منتقلی منصوبے کے تحت اتوار تک 60 ارب مکعب میٹرز پانی جنوب کے بڑے دریاں سے خشک سالی سے متاثرہ شمال میں منتقل کیا جاچکا ہے۔ چائنہ ساتھ ٹو نارتھ واٹر ڈائیورژن کارپوریشن لمیٹڈ کے مطابق یہ رقم ملک کے دوسرے طویل ترین دریائے زرد کے اوسط سالانہ بہا سے زیادہ ہے۔ اس بڑے منصوبے سے 15 کروڑ سے زائد افراد کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔ ملک کے جنوب سے شمال پانی منتقلی منصوبے کے تین راستے ہیں۔ ان میں سب سے اہم درمیانی راستہ چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے ڈان جیانگ کھو آبی ذخیرہ گاہ سے شروع ہوکر بیجنگ اور تیان جن پہنچنے سے قبل ہینان اور ہیبے سے گزرتا ہے۔ اس میں پانی کی فراہمی کا آغاز دسمبر 2014 سے ہوا تھا۔ مشرقی راستہ نومبر 2013 میں فعال ہوا تھا ۔اس کے ذریعے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو ،تیان جن اور شان ڈونگ سمیت کئی علاقوں کو پانی منتقل کیا گیا۔ مغربی راستے کی تعمیر شروع نہیں ہوئی ہے اور یہ ابھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے۔ گروپ کے چیئرمین جیانگ شوگوانگ نے کہا کہ چین 2023 میں پانی کا رخ موڑنے کے منصوبے کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا اور قومی آبی نیٹ ورک کی تعمیر میں تیزی لائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، آسیان سیاحتی فورم 2023 اختتام پذی...

انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتا میں آسیان سیاحتی فورم 2023 اختتام پذیر ہوگیا جس کا موضوع "آسیان، حیرت انگیز مقامات کا ایک سفر" تھا۔ چار روز جا ری رہنے والے فورم میں آسیان کے 10 ارکان کے علاوہ آسیان پلس تھری (چین، جاپان اور جنوبی کوریا)، بھارت اور روس نے بھی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر ول...

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر ول ہیوز کو گردن سے دبوچ لیا،انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں کرسٹل پیلس سے میچ کے 70 ویں منٹ میں پیلس کے جیفری شولپ نے حریف کھلاڑی انٹونی کو دھکا دیا، اس پر ریفری نے دونوں پلیئرز کو یلو کارڈز دکھائے، جس کے بعد دونوں پلیئرز کے درمیان تنائو کی فضا دیکھی گئی،کسمیرو کو بعدازاں ول ہیوز سے پرتشدد رویے کا مظاہرہ کرنے پر ریفری نے ریڈ کارڈ دکھاکر میدان بدر کیا، معاملے کی ویڈیو فوٹیج دیکھنے جانے پر کسمیرو کو ہیوز کی گردن دبوچتے ہوئے پایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق بھارتی اوپنر ونود کامبلی کی اہلیہ نے تش...

سابق بھارتی اوپنر ونود کامبلی کی اہلیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ سابق کرکٹر نے نشے میں دھت ہوکر انھیں برابھلا کہنے کے علاوہ زدوکوب بھی کیا، جس سے ان کے سرپر بھی چوٹ آئی ہے، یہ واقعہ جمعے کو باندرا (ویسٹ )میں ان کے فلیٹ میں پیش آیا،باندرا پولیس نے کامبلی کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، جس میں آئی پی سی سیکشن کی دفعات 324اور 504کا اطلاق کیا گیا ہے، جس کا تعلق خطرناک ہتھیار سے دانستہ کسی دوسرے فرد کو نقصان پہنچانا ہے،ان کی اہلیہ آندریا کا کہنا تھا کہ کامبلی نے فرائی پین کا ہینڈل ان کے سر پر مارا ہے، جس سے انھیں شدید چوٹ آئی ہے، گھریلو جھگڑے کے دوران ان کا 12سالہ بیٹا بھی ان میں بیچ بچائو کی کوشش کرتا رہا لیکن کامبلی نے کچن سے فرائی پین کا ہینڈل لاکر اہلیہ کے سر پر دے مارا تھا، کامبلی کا موبائل فون بندہے،ان کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ کامبلی نے رات گئے گھر واپسی کے بعد بلاجواز مجھے برابھلاکہنا شروع کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی باکسر عثمان وزیر یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا...

پاکستان کے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے،ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے دبئی میں ہونے والی ٹائٹل فاٹ میں تھائی لینڈ کے کرونگ کلنگ کو زیر کیا، 10رانڈز پر مشتمل اس مقابلے کے ساتویں ہی رائونڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آئوٹ کردیا،ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد عثمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی جیت پشاور سانحے کے شہدا کے نام کرتا ہوں، ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو بہتر کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افتخار احمد نے وزیرکھیل وہاب ریاض کا بھی لحا...

کوئٹہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8کے نمائشی میچ میں افتخار احمد کے 6چھکوں پر شاداب خان نے ٹوئٹرپر افتخار احمد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے وزیرکھیل وہاب ریاض کا بھی لحاظ نہیں کیا، منسڑ صاحب کو ایزی نہ لیں وہ بائونس بیک کرسکتے ہیں،شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے عوام کی محبت اور سپورٹ دیکھ کر خوشی ہوئی،واضح رہے کہ پی ایس ایل 8کا نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلا گیا تھا جس میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کے اوور کی تمام 6بالز پر 6چھکے مارے تھے۔ وہاب ریاض کو حال ہی میں پنجاب کا وزیر کھیل بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان آنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں، پاکس...

پاکستان آنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کردی،ایشین کرکٹ کونسل کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ کی پاکستانی میزبانی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، بھارت اپنی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کو یواے ای یا کسی اور نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنا چاہ رہا جبکہ پی سی بی اس کی مخالفت کررہا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ اب مارچ میں متوقع ہے،غیرملکی ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ تمام ایشین کرکٹ کونسل ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے سے متعلق اپنی حکومتوں کا موقف حاصل کریں،اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں اس طرح کی کوئی بھی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی ممبر نے پاکستان کا ٹور کرنے سے متعلق اپنی حکومت سے کلیئرنس حاصل کرنے کا عندیہ دیا، سری لنکا کی ٹیم 2017 اور 2019میں پاکستان کا ٹور کرچکی ہے، بنگلہ دیش نے بھی 2020میں پاکستان کا دورہ کیاتھا،آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے 2023سے 2027تک کے فیوچر ٹور پروگرام میں افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے پاکستان کے ٹورز کی تصدیق کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، انتہا پسند ہندو بھارتی کرکٹ ٹیم کے مس...

انتہا پسند ہندوئوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کے تلک نہ لگوانے پر مہم شروع کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک ہوٹل میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،ہوٹل کے دروازے پر بھارتی کھلاڑیوں کا استقبال ہندوں کا روایتی تلک لگا کر کیا جا رہا ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلمان کھلاڑیوں محمد سراج اور عمران ملک سمیت کچھ دیگر ہندو کھلاڑی بغیر تلک لگوائے گزر گئے تاہم ہندوں انتہاپسندوں نے مسلمان کھلاڑیوں کیخلاف مہم شروع کردی،ہندو انتہاپسند صارف نے ٹوئٹ میں کہا دونوں کھلاڑیوں کو تلک لگوانا چاہیے تھے وہ بھارت کے کھلاڑی ہیں پاکستان کے نہیں،سوشل میڈیا پر ہندو انتہاپسندوں نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے اور پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا تو دوسری جانب مسلمان کھلاڑیوں کے حامی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ بھی مسلمانوں کی کسی تقریب میں ٹوپی نہیں پہنتے تو کیا ان پر بھی تنقید کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل 8کے شایان شان افتتاح کی تیاریاں ع...

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل 8)کے شایان شان افتتاح کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جب کہ ملتان کو میگا تقریب کیلیے دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا گیا،پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی، 13فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی اس رنگارنگ تقریب میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شریک ہوں گے،افتتاح کو چارچاند لگانے کیلیے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی شہر بھر کو دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا ہے، اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کی صفائی کی جارہی ہے، وینیو کو بھی سجایا جائے گا،کمپنی کے آفیشل شکیل احمد کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب ملتان کیلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اس ایونٹ کیلیے مثالی اقدامات کیے جارہے ہیں، اسٹیڈیم اور اس کے اطراف ہی نہیں بلکہ پورے شہر کو صاف کرنے کے ساتھ سجایا بھی جائے گا، پلیئرز کے آنے سے پہلے تمام کام مکمل ہوجائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے یوکرین کو آئرن ڈوم دفاعی نظام دین...

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یوکرین کو آئرن ڈوم دفاعی نظام دینے کے لیے مشاورت جاری ہے، نیتن یاہو نے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین جنگ کو ختم کروانے کیلیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،ہم یوکرین کے ساتھ ہیں اور جہاں تک آئرن ڈوم دفاعی نظام کی فراہمی کا سوال ہے تو ہم اس پر مشاورت کر رہے ہیں،نیتن یاہو نے کہا کہ آئرن ڈوم دفاعی نظام کی یوکرین کو فراہمی کا فی الوقت حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،روس اور یوکرین کی خواہش اور امریکی حمایت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم روس اور یوکرین کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،پابندیوں کے باعث توانائی کی رسد من...

سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ "پابندیوں کے باعث توانائی کی رسد منقطع ہونے کا خطرہ ہے، دارالحکومت ریاض میں 'بین الاقوامی انرجی اکانومی سوسائٹی' کی طرف سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ توانائی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری میں قابلِ ذکر کمی اور پابندیاں توانائی کی عالمی رسد میں رخنوں کا سبب بن سکتی ہیں،انہوں نے پابندیوں کے منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ اشد ضرورت کے وقت تمام شعبوں میں انرجی کی ترسیل منقطع ہو سکتی ہے،وزیر توانائی بن سلمان نے کہا کہ گلوبل انرجی منڈیوں کو اوپیک اور اوپیک پلس گروپ پر اعتماد کرنا چاہییکیونکہ ہم سیاسی مسائل کا حصہ نہیں بنتے اور ہمارے فیصلے تکنیکی ہوتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو حالات ہیں ان کو دیکھتے ہوئے انرجی کی سپلائی میں مسائل کا احتمال قوی دِکھائی دے رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی ڈاریکٹر ک...

افریقی ملک مالی نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی ڈاریکٹر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی نے اقوام متحدہ کے بحالی استحکام مشن کے شعبہ حقوق انسانی کے ڈاریکٹر گولاوئما گیفا آٹون ڈوکو انڈالی کو نا سپندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے،حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈالی کو مالی چھوڑنے کیلیے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے،مالی حکومت کا کہنا ہے کہ انڈالی نے سفارتی آداب اور ذمے داریوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملکی استحکام کو نقصان پہنچایا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں باپ نے 22سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت...

عراق میں ایک باپ نے اپنی 22سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ دیکھنے میں آرہا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طِیبہ العلی کی باپ کے ہاتھوں موت کی تصدیق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان کی جانب سے کی گئی جنہوں نے بتایا کہ طیبہ العلی ترکی میں مقیم تھیں اور ان دنوں وہ عراق آئی ہوئی تھیں، مذکورہ واقعہ 31جنوری کو پیش آیا، باپ اور بیٹی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی کچھ ریکارڈنگز پولیس کو برآمد ہوئیں جس سے پتا چلتا ہے کہ طیبہ کے والد اس کے ترکیہ میں تنہا رہنے پر رضامند نہیں تھے اور ناخوش بھی تھے، پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ مقتولہ یوٹیوبر 2017میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکیہ گئی تھیں لیکن پھر انہوں نے واپس عراق جانے سے انکار کردیا اور ترکیہ میں رہنے کی خواہش ظاہر کی، یہ خاندانی جھگڑا 2015سے چلتا آرہا تھا جو اب طیبہ کی موت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،طیبہ العلی کے یوٹیوب پر بے شمار فالوورز تھے جنہوں نے طیبہ کی موت پر غصے کا اظہار کیا ہے،یوٹیوبر عام زندگی میں ہونے والے کاموں کی ویڈیوز بناتی تھیں جن میں اکثر ان کے منگیتر بھی دکھائی دیتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ، نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑ...

برطانیہ میں لاکھوں نرسز نے پیر 6 فروری سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کااعلان کردیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مختلف اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتالیں کررہے ہیں جس کے بعد اب لاکھوں نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے،دوسری جانب ایمبولینس ورکرز نے بھی 10فروری سے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے،برطانوی بزنس سیکرٹری نے نرسز کے ہڑتال کے اعلان کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگا، ایمبولینس ورکز کی ہڑتال کے دوران برطانوی فوج خدمات انجام دیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے سیکورٹی خدشات کے باعث کابل میں...

سعودی عرب نے سیکورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ بند کردیا،سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے پربند کیا گیا،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے،افغان میڈیا کا سعودی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہنا تھا کہ داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے،ترجمان سٹیفن ڈوجارک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کو صدر مشرف کے انتقال کی خبر سن کردکھ ہوا ہے اور وہ مرحوم پرویز مشرف کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،بیان میں مزید کہا گیا کہ سابق صدر مشرف نے ایک نازک وقت میں پاکستان کی قیادت کی جس کے دوران ملک نے مستحکم اقتصادی ترقی دیکھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور شاممیں 7.9 شدت کازلزلہ، متعدد عمار...

ترکیہ اور شام میں 7.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ، متعدد بلند و بالا عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں ، شدید زلزلے سے ترکیہ میں ہلاکتیں 700 سے تجاوز کر گئیں جبکہ شام میں بھی 100 سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں ، تباہ کن زلزلے سے سینکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ، عالمی میڈیا کے مطابق 6 فروری بروز پیر علی الصبح4 بجے ترکیہ کی 100سالہ تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آیا ، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے 23کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ گہرائی 17.9کلومیٹر تھی، زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تکجبکہ آفٹر شاکس تقریبا 11منٹ بعد محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کے خوف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، شدیدزلزلے سے ترکیہ کے کہرمان، عثمانیہ، ملاطیا، دریار بکر سمیت 10شہر زیادہ متاثر ہوئے، عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں شدید زلزلے کے باعث 700 کے قریب جبکہ شام میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، شدید زلزلے سے کئی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں، تباہ کن زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ہیں

،ترکیہ میں شدید زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، زلزلے کے خوف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9ریکارڈ کی گئی ہے،ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے 23کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ گہرائی 17.9کلومیٹر تھی، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 4بجے آیا، جب بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھ ، ریسکیو ٹیموں کے علاوہ مقامی افراد بھی ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں،زلزلے سے کہرمان، عثمانیہ، ملاطیا، دریار بکر سمیت 10شہر زیادہ متاثر ہوئے، زلزلے کے جھٹکے ترکیہ کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے جن کی شدت.9 7ریکارڈ کی گئی، آفٹر شاکس تقریبا 11منٹ بعد محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان، جارجیا اور آرمینیا، فلسطین میں بھی محسوس کئے گئے،زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انتپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا،7.9 شدت کے تباہ کن زلزلے سے آخری اطلاعات کے مطابق ترکیہ میں 700 کے قریب ہلاکتیں جبکہ شام میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، زلزلے کے بعد غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں،اس کے علاوہ ترک صدر طیب اردون نے ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے،ترک صدر طیب اردون نے زلزلے سے متاثر تمام شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے

،ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ تباہ کن زلزلے کے بعد امریکہ، برطانیہ ،روس، چین ، پاکستان آذربائیجان سمیت متعدد ممالک نے ترکیہ میں امدادی سامان بھیجنے اور امدادی کاموں کے لئے ریسکیو ٹیمیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے ، آذر بائیجان نے ترکیہ کے میں 7.9کی شدت کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لئے فوری طور پر 370افراد پر مشتمل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ترکیہ روانہ کر دی ہے جبکہ امریکہ نے بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے، آذربائیجان کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر الہام علی ایف نے ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے میں مددگار ہونے کے لیے امدادی ٹیم کو ترکیہ روانہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں،دوسری جانب امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، امریکی صدرجو بائیڈن نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی اور دیگر وفاقی حکومت کے شراکت داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر علاقوں کے لوگوں کی فوری امداد کریں،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ ترک حکومت کے ساتھ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تبت کی غیرملکی تجارت میں 14.6 فیصد اضاف...

چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کی غیرملکی تجارت 2022 کے دوران 4.6 ارب یوآن (67 کروڑ 89 لاکھ امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 14.6 فیصد زائد ہے۔ یہ شرح نمو 2022 میں ملک کی اوسط شرح نمو سے6.9 فیصد پوائنٹس بلند رہی۔ لہاسا کسٹمز کے مطابق گزشتہ برس خطے کی برآمدات 4.3 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ درآمدات 29 کروڑ 20 لاکھ یوآن رہیں۔ سال 2022 کے دوران تبت کی درآمدات اور برآمدات بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ 2.3 ارب یوآن سے زائد رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے 20 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ تجارت 5.2 گنا اضافے سے 65 کروڑ 20 لاکھ یوآن رہی۔ تبت نے گزشتہ برس 95 ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت کی ۔ اس میں 2021 کی نسبت 18 ممالک اور خطوں کا اضافہ ہوا۔ نیپال سب سے بڑا تجارتی شریک رہا جس کے ساتھ درآمدات اور برآمدات 1.56 ارب یوآن رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 2023 میں کھپت کی مستحکم بحالی کا آغاز

چین میں 2023 کے شروع میں کھپت کے شعبے میں زبردست بحالی ہوئی ہے جس میں ہائی اینڈ اور مڈ ٹو ہائی اینڈ خدمات شعبوں نے متاثرکن کارکردگی ریکارڈ کی ہے۔ فچ ریٹنگز کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے آف لائن صارفین خدمات شعبوں میں موسم بہار تعطیلات کے دوران طلب میں زبردست اضافہ ہوا۔ ان میں سیاحت فلم اور کیٹرنگ کا شعبہ شامل ہے یہ نوول کروناوائرس وبا سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ مقامی سیاحوں کے دورے 2019 کی سطح کے تقریبا 90 فیصد تک بحال ہوچکے ہیں جبکہ ٹکٹ میں رعایت کی وجہ سے سیاحت پر خرچ 73 فیصد رہا۔ فنچ ریٹنگز نے کہا ہے کہ چین کے باکس آفس نے دوسری بار ریکارڈ کامیابی حاصل کی اور سنیما دیکھنے والوں کی تعداد 2019 کی سطح سے معمولی کم تھی۔ فچ ریٹنگز نے وزارت تجارت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تعطیلات میں کیٹرنگ کی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت 15.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ریستوران کے اوسط اخراجات 10.8 فیصد بڑھے۔ فچ ریٹنگز نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2023 میں کیٹرنگ ، سیاحت، بیوٹی سروسز ، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کی مقامی طلب بتدریج بہتر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں چینی لالٹین میلہ منایا گیا

انڈونیشیا میں چینی لالٹین میلہ منانے کے لئے مختلف اشکال کی دلکش لالٹینیں شہروں میں سجی نظر آئیں جبکہ ڈریگن رقص سمیت مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔ چینی قمری کیلنڈر کے ابتدائی ماہ کے 15 ویں دن لالٹین میلہ رواں سال 5 فروری کو منایا گیا۔اس میلے میں خاندانوں کے دوبارہ ملنے، دعوتوں، لائٹ شوز اور مختلف ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سرمایہ کار کا گھانا مارکیٹ پر اعتماد کا...

گھانا میں ایک معروف چینی سرمایہ کار نے مغربی افریقی ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے باوجود گھانا کی مارکیٹ پر مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے۔ یہ بات گھانا ایسوسی ایشن آف چائنیز سوسائٹیز کے صدر تانگ ہانگ نے گھانا میں چینی بزنس ڈائریکٹری کے تازہ ترین ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں کہی۔ تانگ نے کہا کہ بڑھتے ہو ئے افراط زر اور کرنسی کی قدر میں کمی سے کاروباری ماحول خراب ہوا جس سے کچھ چینی کاروباری اداروں کے لئے مشکلات پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ "سنگین حالات اور مشکلات کے باوجود دونوں ممالک (چین اور گھانا) کے درمیان تجارتی حجم میں پچھلے سال کے ابتدائی 11 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا اور گھانا میں اندراج شدہ چین کے تارکین وطن کی تعداد کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ تانگ نے کہا کہ تمام اشارے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ چینی سرمایہ کاروں کو گھانا کی مارکیت پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے اس بات کا خاص ذکر کیا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور گھانا کے ایک ضلع ایک فیکٹری منصوبے نے مشترکہ طور پر گھانا کو صنعتی ملک بنانے اور گھانا کے شہر یوں کا معیارزندگی بہتر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ تانگ نے کہا کہ ڈائریکٹری میں کان کنی، تعمیرات اور کیٹرنگ جیسے وسیع شعبوں میں 300 سے زائد چینی کمپنیوں بارے معلومات شامل ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں کی بڑھتی تعداد مقامی منڈی میں گہری رسائی حاصل کررہی ہے۔ تانگ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وبا کے بعد کے دور میں چین ۔ گھانا تعلقات قریبی ہوں گے۔ انہوں نے چینی برادری پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تبادلے اور تعاون کے فروغ میں اپنی کوششیں تیز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کے تعاون کو مشرق وسطی کے ساتھ وسعت...

ہا نگ کا نگ خصو صی انتظا می خطے کے چیف ایگز یکٹو جا ن لی نے کہا ہے کہ مشر ق وسطی کے ساتھ ہا نگ کا نگ کے تعاون کو وسعت دینے کی بڑی صلا حیت ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے دورہ سعودی عرب کے مو قع پر ایک پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات بھی جا ئیں گے۔ لی ہا نگ کا نگ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کو نسل (ایچ کے ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام ایک اعلی سطح وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں مختلف شعبوں سے 30 بڑے کا رو با ری اداروں کے نما ئندے شا مل ہیں۔ اس میں ما لیات، تجارت، صنعت، پیشہ ورانہ خد مات ، انفر اسٹرکچر اور ڈیویلپمنٹ، انو ویشن اور ٹیکنا لو جی سمیت ٹرانسپورٹ اور لا جسٹکس کے شعبے شا مل ہیں۔ لی نے کہا کہ دنیا کی سب سے زیا دہ آزاد تر ین معیشت ، بڑے بین الاقوامی ما لیا تی مر کز اور دنیا کے سب سے بڑے آ ف شور آ ر ایم بی مر کز ہو نے کے نا طے ہا نگ کا نگ مشر ق وسطی کے خطے اور دیگر بیلٹ اینڈ روڈ مما لک کے ساتھ مکمل تعاون اور حصہ داری کے لئے پر عزم ہے۔ اس عمل میں عالمی معیار کی ما لیا تی ، کا روبا ری اور پیشہ ورانہ خد مات شا مل ہیں۔ لی نے کہا کہ ہم دنیا کے ساتھ زبر دست ر سائی اور را بطے کے ہمراہ اپنے ملک کی شاندار قو می حکمت عملیوں کی مضبوط حما یت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزارت دفاع کا غیرعسکری بغیر پائلٹ طیارہ...

چین کے دفاعی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین کے غیرعسکری بغیر پائلٹ طیارے پر حملے میں طاقت کے استعمال پر سخت احتجاج کیا ہے۔ چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حملہ ایک واضح غیرمعمولی ردعمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور اس قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں