• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

معروف ادیبہ،ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی سات...

معروف ادیبہ،ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ساتویں برسی دس فروری کو منائی جائے گی۔فاطمہ ثریا بجیا 1930ء کو بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئیں تقسیم ہند کے بعدوہ پاکستان منتقل ہو گئیں،فاطمہ ثریا پاکستان کی ادبی دنیا کا روشن ستارہ تھیںانہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کیلئے لاتعداد ڈرامے لکھے جبکہ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔فاطمہ ثریا بجیا کے لکھے گئے معروف ڈراموں میں شمع،عروسہ،افشاں،سسی پنوں،آبگینے اور دیگر قابل ذکر ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے ادبی خدمات پر انہیں1997ء میںتمغہ حسن کارکردگی اور2012ء میںہلال امتیاز سے نوازا گیا انہیں جاپان سمیت لاتعداد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔فاطمہ ثریا بجیا 10فروری2016ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علامہ سید ساجد علی نقوی کا شام اور ترکیہ میں...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے، ہزاروں اموات اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی قدرتی آفت او راس اسکے نتیجے میں ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر غمزدہ ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت واظہار ہمدردی پیش کرتے ہیں۔ برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور شام کی عوام کے نام تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شدید ترین زلزلہ سے ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے برادر اسلامی ممالک بالخصوص اعوام ،متاثرہ خاندانوں اور حکومتوں سے اظہار تعزیت کیاہے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی تباہی سے تمام پاکستانی رنجید ہ اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں ۔ دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ شریک ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے ۔ انہوںنے اس قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگراں حکومت نے پرویز الہی دور کے منصوبوں کی...

نگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں،ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری خزانے سے گجرات ڈویژن پر کتنی نوازشات ہوئیں، نگراں حکومت نے رپورٹ طلب کر لی ہے،نگراں پنجاب حکومت نے گجرات ڈویژن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی، 3رکنی کمیٹی سے 7روز میں رپورٹ طلب کی گئی ہے، کمیٹی گجرات ڈویژن کے لیے منظور شدہ فنڈز کا جائزہ لے گی، کمیٹی کے ارکان گجرات ڈویژن کا دورہ بھی کریں گے، کمیٹی پرویز الہی کے گجرات ڈویژن کے لیے منظور شدہ فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جب تک نیب ختم نہیں کریں گے، حکومت نہیں چلے گ...

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے، حکومت نہیں چلے گی، منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا جرم کیا ہے مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی، نیب کو سیاست دانوں کو توڑنے اور مروٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو اس کی قیمت عوام ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ملک کا چیف جسٹس فواد حسن فواد کی فائل اپنے پاس رکھ کر بیٹھا رہا، 2 سال سے زیادہ جس عدالت میں کیس چل رہا تھا وہاں جج ہی تعینات نہیں تھا،لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس(ر)جاوید اقبال یہ بتا دے کہ کس نے اس سے مقدمے کروائے، فواد حسن فواد 16ماہ جیل میں رہے، جسٹس (ر)جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی پوری کوشش کی...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات میں پکڑدھکڑ اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، منگل کو ملتان میں الیکشن کمیشن کے آفس کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے، تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میں یہ الیکشن اپنی ذات کیلئے نہیں جماعت کیلئے لڑ رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لئے پنجاب میں من پسند تعیناتیاں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، چھاپے مارے جا رہے ہیں، پورے پنجاب میں انتقامی کارروائی کا ماحول دکھائی دے رہا ہے،سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکشن کے نام پر ایک ڈرامہ دیکھ رہا ہوں، پاکستان کے شہریوں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوں گی، آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، اس وقت پاکستان کی عدلیہ کی آزمائش ہے،شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری کو نبھانے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے، جو واقعات آج رونما ہو رہے ہیں ماضی میں کبھی نہیں دیکھے، یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، آل پارٹیز کانفرنس ای...

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)ایک بار پھر موخر کر دی گئی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 9فروری کو آل پارٹیز کانفرنس ہونا تھی، ٹوئٹر پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بدھ کی صبح(آج) انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت، ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے، جبکہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9فروری کو بلائی گئی اے پی سی موخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی کابینہ اجلاس،ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی...

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزرا کے علاوہ سینئر حکام نے شرکت کی، وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو دورہ ترکیہ سے متعلق آگاہ کیا، کابینہ کی جانب سے ترکیہ میں ہولناک زلزلہ پر ترکیہ کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کیا گیا،وفاقی کابینہ نے ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ میں جاں افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ملکی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کر دیا گیا، وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے مخیر حضرات سے بھی امداد کی اپیل کی ہے،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں، غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہے، زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا،اجلاس کے دوران وزارت انسانی حقوق کی جانب سے امتیاز بی بی کیس فیصلے پر عملدرآمد پر بریفنگ دی گئی جبکہ 3نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،وفاقی کابینہ اجلاس میں صدر نیشنل بینک کی تقرری اور کریمنل لاز ترمیمی بل 2023کی منظوری سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لیڈی ریڈنگ ہسپت...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افواج نے دہشت گردی کا جیسے مقابلہ کیا دنیا میں کہیں نہیں کیا گیا، پاکستان کی حکومت، افواج اور عوام مل کر دوبارہ دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، تفصیلات کے مطابق منگل کو صدر مملکت عارف علوی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور آئے ، صدر مملکت نے پولیس لائنز دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ، صدر مملکت نے دھماکے کے زخمیوں کے احوال کے بارے میں طبی عملے اور انتظامیہ سے تفصیلی گفتگو کی ، زخمیوں سے اظہارِ یکجہتی، جلد صحتیابی کی دعا کی ، صدر مملکت نے دھماکے میں بچ جانے والی واحد خاتون زخمی کی بھی عیادت کی ، عارف علوی نے دھماکے میں خاتون کے خاندان کے افراد کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیااور زخمیوں کو دی جانے والی طبی امداد پر اظہار اطمینان کیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پو لیس لائنز دھماکہ ایک تکلیف دہ اور گھنائونا واقعہ تھا، دہشت گردی کا ملک سے مکمل قلع قمع کریں گے، پااکستانی قوم، سیکورٹی فورسز اور افواج نے دہشت گردی کا جیسے مقابلہ کیا دنیا میں کہیں نہیں کیا گیا، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، افواج اور عوام مل کر دوبارہ دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،امدادی سرگرمیوں میں خلل نہ ڈلے، اس لیے کچھ وقت گزر جانے کے بعد زخمیوں کی عیادت آیا، دکھ کی اِس گھڑی میں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، حکومت، انتظامیہ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جن افراد نے دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھویا ان کے نقصان کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امداد خوش آئند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد نہ...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی، نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادکے جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے چاروں وکلا نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا،سماعت کے آغاز پر عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کرا دیے؟ اس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے بتایا کہ جی عمران خان کے ضمانتی کل مچلکے جمع کرادیے،عدالت نے کہا کہ ایسے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائدہوگی؟ عمران خان کے وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، واٹس ایپ کے اسکرین شارٹس لگاکرکاپیاں نہیں دی جاتیں، اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلا کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں،جج نے ہدایت کی کہ تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اورپی ٹی آئی کو فراہم کریں جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم آج ہی کمپلینٹ اورثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں دے دیں گے،استثنی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ کنٹینرز پر عمران خان کو ناچتے ہوئے تو ہم نے دیکھا ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل کے بیان پر عمران خان کے وکیل نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہایسے بیانات نہ دیے جائیں جس سے لگے منشیوں والاکام کیاجارہا ہے، قانون کی بات کی جائے یہ ناہوکہ ہمیں بھی بولناپڑے،جج نے استفسار کیا کہ مجھے ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ اس پر ان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے،عدالت نے عمران خان کی حاضری کی استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ان کی درخواست منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان اپنے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ملک ا...

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں آئین، جمہوریت اور بنیادی آزادیوں کی دھجیاں اڑائیں، اب وہ حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت کی نام پر سیاست کر رہے، ٹوئٹر پر شیری رحمان نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں ان کی سیاست نہیں جہاد ہے، کبھی کہتے ہیں ان کی سیاست نہیں بلکہ جنگ ہے، عمران خان کی سیاست غیر سنجیدہ اور گمراہ کن ہے، عمران خان اپنے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے ملک اور عوام کے مفادات کو قربان کرنے کو تیار ہیں، شیری رحمان جب بھی ہم معاشی بحران سے نکلنے کے قریب ہوتے ہیں یہ عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ یہ ملک کو قرضوں اور معاشی بحران میں دھکیل کر نجات دہندہ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کا سی-130طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹی...

پاک فضائیہ کا سی-130ہرکولیس طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور کمبل لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچ گیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اس وقت علاقائی سطح پر رابطہ کاری کو...

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت علاقائی سطح پر رابطہ کاری کو بڑھانے اور زمینی راستوں کے ذریعے کاروبای و معاشی نقل وحمل پر زور دے رہا ہے، روڈ سیفٹی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے لئے سب کو مل کر کام کرناہوگا، تفصیلات کے مطابق منگل وک چیئرمین سینیٹ سے بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوآرتے پاشیکونے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی، ملاقات میں بین الپارلیمانی یونین کو مزید متحرک بنانے اور ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی پی یو کے صدر انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے 8 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔انہوں نے آئی پی سی کے اس اقدام کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ روڈ سیفٹی جدید دور میں انتہائی اہم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اس وقت علاقائی سطح پر رابطہ کاری کو بڑھانے اور زمینی راستوں کے ذریعے کاروبای و معاشی نقل وحمل پر زور دے رہا ہے۔ روڈ سیفٹی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے لئے سب کو مل کر کام کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی سی نے اس موضوع کی اہمیت کومحسوس کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بین الاقوامی سیاسی قیادت اور ماہرین کے تجربات سے بھی استفادہ کیاجائے اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے حکمت عملی تیار اور سفارشات مرتب کی جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان آئی پی یو کے مشن کے مطابق امن، جمہوریت، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جن چیلنجز کا سامنا ہے ان میں روڈ سیفٹی بھی خاصی اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔روڈ سیفٹی مجموعی ترقیاتی عمل میں کافی اہمیت رکھتی ہے اور مسئلہ عالمی نوعیت کا ہے، پارلیمنٹرینز عوام کو آگاہی دے سکتے ہیں۔ چیئر مین سینیٹ نے مہمان کو ایوان بالا کے آئینی اور قانونی کردار، انتخاب کے طریقہ کار اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئی پی یو ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ بین الپارلیمانی تعاون،قومی اور علاقائی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو IPUجیسی تنظیم پر مکمل اعتماد ہے اور اس کے ذریعے مضبوط بین الپارلیمانی تعاون، ترقی کے مواقع پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔پاکستان عوامی بھلائی کی خاطر پائیدار ترقی کا عزم رکھتا ہیں اور اسی مقصد کے لئے کوشاں ہے، آئی پی یو کے فورم سے تنازعات کے پرامن حل کی جانب بڑھا جا سکتا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں توجہ طلب ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ صدر آئی پی یو کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور عالمی امن کو فروغ دینے میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ادارہ جاتی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا اور صحیح سمت میں آگے بڑھنے کیلئے رنگ، مذہب، جغرافیہ یا معاشیات کی تفریق کو ختم کرنا ہوگا۔ صدر آئی پی یو نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے آئی پی یو میں کردارکے معترف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ، ٹیکنالوجیزمیں 9ارب ڈالر سے زیادہ...

سعودی عرب میں مستقبل کی ٹیکنالوجیزمیں 9ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور یہ سرمایہ کاری کرنے والی فرموں میں امریکی کمپنیاں مائیکروسافٹ اور اوریکل کارپوریشن بھی شامل ہیں۔ وہ مملکت میں کلائوڈ ریجنزتعمیرکر رہی ہیں،سعودی وزیرمواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ بن عامر السواحہ نے بتایا ہے کہ مائیکروسافٹ کارپوریشن عالمی سپراسکیلرکلائوڈ میں 2.1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جبکہ اوریکل نے الریاض میں ایک نئے کلائوڈ ریجن کی تعمیر کے لیے 1.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے،السواحہ نے الریاض میں منعقدہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی فورم سے خطاب میں کہا کہ اس نئی سرمایہ کاری سے سعودی عرب کی مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں سب سے بڑی ڈیجیٹل مارکیٹ کے طورپرپوزیشن میں اضافہ ہوگا،انھوں نے اس سرمایہ کاری کے ٹائم فریم کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی، یہ سرمایہ کاری آئندہ کئی سال میں کی جائے گی،وزیرالسواحہ نے کہا کہ چین کی ہواوے سعودی عرب اور ایک اور کلائوڈ ریجن میں اپنی خدمات کے لیے آرامکو کی شراکت داری سے کلاڈ انفراسٹرکچرمیں 40کروڑڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی، مختلف شعبوں میں عالمی اورمقامی اثاثوں میں اضافی 4.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے،500ارب ڈالرمالیت کے نیوم منصوبہ کے ماتحت ذیلی ادارے ٹونومس نے گذشتہ سال کہا تھا کہ اس نے 2022میں مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔اس میں ایک میٹاورس پلیٹ فارم بھی شامل تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زلزلے کے بعد ترک کرنسی کی قدر ریکارڈ کمی سے...

ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد ترک کرنسی لیرا تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں شدید کمی واقع ہوئی ہے،لیرا کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، جغرافیائی سیاسی خطرات اور مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث ترک کرنسی پہلے ہی دبائو کا شکار تھی،گذشتہ روز لیرا کی قدر میں 4.6فیصد تک کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 18.85لیرا پر آ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کاتیزرفتار سیٹل...

سعودی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (ایس ٹی سی) 2023میں تیزرفتار سیٹلائٹ انٹرنیٹ متعارف کرانے پر غور کررہی ہے اورانٹرنیٹ کی سہولت مملکت کے تمام کونوں تک پہنچائی جائے گی،عرب میڈیا کے مطابق کمپنی پہلے ہی نیوم کے مجوزہ میگاسٹی میں اس ٹیکنالوجی کا تجربہ کرچکی ہے، ایس ٹی سی اسٹارلنک کے مقابلے میں زیادہ رفتار کے ساتھ استعمال کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ایس ٹی سی کے منصوبے کا مقصد مملکت کے تمام علاقوں میں تیزرفتارانٹرنیٹ مہیاکرنا ہے،جہاں پہلے ہی اس کی قریبا 90فی صد آبادی کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے، انٹرنیٹ تک بہتر رسائی دیہی علاقوں میں لوگوں کیزندگی کے تجربے کو بہتر بنائے گی،جس سے وہ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ بات چیت کر سکیں گے، اورتعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کی بہترسہولتوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے،ایس ٹی سی جن دیگر اقدامات پر کام کررہی ہے،ان میں اس کا اسمارٹ شہری پروگرام شامل ہے۔یہ ٹریفک کے بہاکو ٹریک کرتا ہے،حکام کو ٹریفک کو دوبارہ روٹ کرنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کرتا ہے اور اس مقصد کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے،ایس ٹی سی کے زیراستعمال ڈرون ٹیکنالوجی ملک کے وسیع صحرا میں معدنیات کی کان کنی کے لیے ممکنہ مقامات کی تلاش میں مدد دے رہی ہے،ایس ٹی سی کے مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے اور ریموٹ کنٹرول کرینیں الدمام بندرگاہ پرجہازوں کواتار رہی ہیں، اس عمل کی خودکاری اسے زیادہ موثربناتی ہے اور کسی بھی ممکنہ حادثے کو کم کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کا آکیو نیوکلیئر پلانٹ زلزلے میں تباہ...

ترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کا یہ پاور پلانٹ بنانے والی روسی کمپنی نے زلزلے کے دوران پاور پلانٹ کے تباہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے،روس کی سرکاری نیوکلیئر انرجی کمپنی روزاتم کی آفیسر اناستاسیا زوتیوا کا کہنا تھا کہ یہاں تقریبا 3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن ہمارے ماہرین کے مطابق عمارت کے ڈھانچے، کرینوں یا آلات کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا،انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کے باوجود بھی ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں کہ اس قدرتی آفت کے دوران بھی تعمیر اور تنصیب کا کام محفوظ طریقے سے جاری رہ سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور شام میں زلزلہ،اتحاد برائے علمائے م...

ترکیہ اور شام میں زلزلہ،اتحاد برائے علمائے مسلمین نے مدد کی اپیل کر دی،عالمی اتحاد برائے علمائے مسلمین نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے،اتحاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کی عوام سے جذبہ یک جہتی میں ہیں، زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کیلیے مغفرت اور زخمیوں کیلیے فوری شفا یابی کی دعا کرتے ہوئے اسلامی ممالک اور امدادی اداروں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے مدد پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زلزلہ زدگان ک...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے ایک منٹ کے لیے احترام خاموشی اختیار کی،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کسابہ کوروسی نے جنرل اسمبلی کی نشست سے خطاب میں ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کے اظہارِ تعزیت کیا،کوروسی نے 193رکنی جنرل اسمبلی کی نشست کے آغاز سے پیشتر رکن ممالک کے نمائندوں سے ایک منٹ تک احترام خاموشی اختیار کرنے کا کہا، جس پر عمل درآمد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کم جونگ ایک بار پھر منظر عام سے غائب، میڈیا...

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ایک بار پھر منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق پیانگ یانگ میں رواں ہفتے ہونے والی پریڈ سے قبل کم جونگ کی مبینہ گمشدگی نے ایک بار پھر ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ کو ایک ماہ سے عوام میں نہیں دیکھا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 2014کے بعد کم جونگ کی یہ سب سے طویل گمشدگی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے تیسری بار پولی بیٹو کی ملاقات میں شرکت نہیں ہے،واضح رہے کہ 2014میں کم جونگ کو 40دن تک عوام میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زلزلے سے تباہی کے مناظر دیکھ کر الجزیرہ کا ن...

ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہی کے مناظر دیکھ کر الجزیرہ ٹی وی کا نمائندہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور روتا رہا،ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہی کے مناظر دیکھ کر الجزیرہ ٹی وی کا نمائندہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور روتے ہوئے زلزلے کو بڑا سانحہ کہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 10...

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے زلزلے سے 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا،ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 2600سے تجاوز کرگئی ہے،تاہم امریکی زلزلہ پیمامرکز نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید سرد موسم اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں تاخیر اور بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 10ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے،امریکی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا تھا کہ47فیصد امکان ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10ہزار تک ہوسکتی ہیں جبکہ 20فیصد امکان ہے کہ اموات کی تعداد 10ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہر طرف تباہی، ہلا...

ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، کم و بیش ایک ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 4372ہوگئی ہے،المناک زلزلے کے باعث ترکیہ میں 2921اور شام میں 1451افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15ہزار 800سے زائد افراد زخمی ہیں،ترکیہ میں شدید زلزلے سے عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، زلزلے کے خوف سے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8ریکارڈ کی گئی ہے،ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے 23کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ گہرائی 17.9کلومیٹر تھی،زلزلے سے کہرمان، عثمانیہ، ملاطیا، دریار بکر سمیت 10شہر زیادہ متاثر ہوئے، زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے،واضح رہے کہ ترکیہ میں 1939میں بھی 7.8شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 30ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، ترکیہ میں25سال کے دوران 7یا اس سے زیادہ شدت کے7زلزلے آئے،ترک صدر نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا،ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملک بھر میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، ترک وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام سکول 13فروری تک بند رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے...

نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم پر پابندی لگا دی،نگراں وزیراعلی اعظم خان کی چیف سیکرٹری، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی،اعظم خان کے مطابق سیاسی رہنمائوں کے سیکیورٹی گارڈز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم پہنے ہوتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرح یونیفارم پہننا غیر قانونی ہے،انہوں نے کہا کہ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے یونیفارم قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے واضح طور پر مختلف ہوں، یکساں یونیفارم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ابہام کا باعث بنتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا کے مزید 13کیسز مثبت، 11مریضوں کی حالت...

عالمی وبا کرونا وائرس کیسز میں کمی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں 2 ہزار 406کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.54فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب نے شہباز شریف کے داما...

احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونیکابیان دیدیا، لاہور کی احتساب میں وزیراعظم شہباز شریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس دوران نیب حکام نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترامیم کی روشنی میں ہمیں ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے،ہارون یوسف کے وکیل امجد پرویز نے نیب تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ واضح بات بتائیں،نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ابھی وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں کیے لیکن گرفتاری بھی مطلوب نہیں،امجد پرویز نے کہا کہ عدالت سیاستدعا ہے کہ اسے بحث کے لیے رکھ لیں اس پر جج نے کہا کہ نیب نے ابھی تلوار لٹکائی ہوئی ہے،نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پہلے ہم نے ملزم ہارون یوسف کا کردار بے نامی دار لکھا تھا،ترمیمی قانون کے تحت نئی رپورٹ 17فروری تک دینی ہے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17فروری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی، شام میں تباہ کن زلزلہ سے تباہی اور ہلا...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے کے 24گھنٹے بعد ہلاکتیں اور تباہی کے مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بڑے پیمانے پر انسانی المیہ دلی دکھ اور صدمے کا باعث ہے،وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یکجہتی اور بروقت امداد سے دکھی انسانیت کی مدد کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،سندھ ہائیکورٹ کی سکیورٹی میں اضافہ

سندھ ہائیکورٹ کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا،سکیورٹی حکام نے سندھ ہائیکورٹ کی عمارت کے اندرونی حصوں میں بھی سکیورٹی بڑھاتے ہوئے ریپڈ رسپانس فورس(آر آر ایف)کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ عدالت کے باہر رینجرز کی نفری بھی بڑھائی گئی ہے،سندھ ہائیکورٹ کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے،گزشتہ ہفتے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عدالت عالیہ کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا...

وفاقی وزیر داخلہ راناثنا نے کہا ہے کہ عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن کی جیل کاٹی ہے، عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے اس میں ناکام ہوں گے، راناثنا نے کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کے لیے دو دن بڑھائے ہیں، اے پی سی میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا، یہ قومی معاملہ ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق رائے کے بعد حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن ایک ہی بار ہونے چاہئیں، باربار الیکشن...

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیونکہ بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا، منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، یہ ممکن نہیں کہ ملک میں پوراسال انتخابات ہوتے رہیں،انہوں کہا کہ اسمبلیوں کو مدت سے پہلے بغیر وجہ تحلیل کیا گیا، آئین نے قائد ایوان کو اسمبلی توڑنیکا اختیا ر دیا ہے، عمران خان تو اسمبلی نہیں توڑ سکتا،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے اور تحریک انصاف کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے، انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید کسی نئے بحران کا شکار نہیں کرسکتے، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا انتخابات الگ الگ ہوئے تو مزید بحران پیدا ہوں گے،خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ ایسے حالات نہیں تھے کہ دو صوبائی اسمبلیاں توڑ دی جائیں، وزرائے اعلی کو دبا میں لا کر اسمبلیاں تڑوائی گئیں، اب ملک کی صورتحال مزید انتشار کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2امدادی دستے ترکیہ روانہ کر دیئے گئے، عسکری قیادت نے ترکیہ میں زلزلے سے اموات پر اظہار تعزیت بھی کیا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق امدادی دستے پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے،آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز ترکیہ روانہ ہوئے، پاک فوج کی میڈیکل ٹیم 30 بستروں کا موبائل ہسپتال قائم کرے گی،آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دستے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام جاری رکھیں گے، ریلیف کے کاموں کی تکمیل تک دستے وہاں موجود رہیں گے،ترجمان پاک فوج کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیا بھی بھیجی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ترکی اورشام کو ہنگامی انسانی امداد فر...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے  ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کی ضروریات کے مطابق ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کی خواہش کااظہار کیا ہے۔

 چائنہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کےترجمان شوویی نے کہا کہ چین ،ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر اپنی ہمدردی اور تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ چین دونوں ممالک کے متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی میں تباہ کن زلزلے میں 900 سے زائد افراد...

انقرہ/ استنبول(شِنہوا)ترکی کے جنوبی صوبے کہرامن ماراس میں پیر کو 7.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے جس کے بعد ترکی کے بڑے شہروں سے امداد کا سلسلہ شروع ہوا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پیر کی صبح  ترکی کے جنوبی حصے میں دو شدید زلزلوں کے جھٹکوں سے تقریباً 912 افرادجاں بحق،5ہزار385 سے زائد زخمی اور 2ہزار818 عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق  7.4 شدت کا پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4بجکر 17منٹ  (صبح6 بج کر 17 منٹ پاکستانی وقت ) پرآیا جس کے چند منٹ بعد ملک کے جنوبی صوبے غازیان ٹیپ میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اور دوپہر 1 بجکر 24 منٹ (دن 3 بج کر 24 منٹ پاکستانی وقت ) پر صوبہ کہرامن ماراس میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا۔جنوبی اور جنوب مشرقی ترکی کے کم سے کم 10 صوبوں میں نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔

ترک صدر اردوان نے تیسرے زلزلے سے قبل ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مجموعی طور پر2ہزار470 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

ترکی کی سرکاری توانائی کمپنی بوٹاس نے جنوبی صوبوں غازیان تپ، ہاتائے اور کہرامن ماراس میں قدرتی گیس کی فراہمی معطل کردی  ہے۔ہاتائے کے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا ہے اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

ترکی کے وزیر توانائی فتح دون میز نے بتایا کہ ان تیپ، ہاتائے اور کِیلیس کے صوبوں میں بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

نشریاتی ادارے این ٹی وی نے لوگوں کو زلزلہ زدہ علاقوں سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا جس سے ٹریفک جام ہو گئی اور ہنگامی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

ترکی کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق بارشوں اور برف باری کے ساتھ زلزلے سے متاثر ہونے والے 10 صوبوں میں سے زیادہ تر میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے گورنر علی یرلی کایا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ 1ہزار سے زائد اہلکار جن میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان، چار سونگھنے والے کتے اور 30 ٹن امدادی سامان  شامل ہیں ،خطے میں روانہ کردیئےگئے ہیں جبکہ استنبول سے 19 ایمبولینسیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔

تلاش اور بچاؤ کے مشن کے لیے استنبول سے تقریباً 703 پولیس افسران اور 376  خصوصی دستوں کو بھیجا گیا ہے۔

ادھرسٹی ہال نے اپنے وسائل روانہ کر دیے ہیں۔ استنبول کے میئر اکریم امام اوغلو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 311 سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار، 20 تعمیراتی گاڑیاں اور دو ٹرک  متاثرہ علاقوں کی طرف  بھیجے گئے ہیں جو روزانہ ہزاروں افراد کا کھانا تیار کر سکتے ہیں۔

امام اوغلو نے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کی بیت الخلا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 26 خصوصی کنٹینرز کے ساتھ ساتھ سلیپنگ بیگ اور کمبل بھی بھیجے جا رہے ہیں ۔

ترکی کے ہنگامی امددی ادارے نےاستنبول میونسپلٹی کی امداد جنوبی شہر ہاتائے کو روانہ کر دی ہے۔

مغربی شہرازمیرکے میئر تونس سوویر نے بھی اعلان کیا کہ میونسپلٹی کی تلاش اور امدادی ٹیمیں جو سات گاڑیوں اور 41 اہلکاروں پر مشتمل ہیں، جنوب مشرقی صوبے عثمانیہ کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔

بہت سے صوبوں نے آفت زدہ علاقوں میں طبی ٹیمیں اور ایمبولینسیں بھی بھیجی ہیں۔

ملک کی وزارت دفاع نے ترک مسلح افواج کے انسانی امدادی برگیڈ اور ٹرانسپورٹ طیاروں کو چوکس کر رکھاہے۔ وزیر دفاع ہولوسی آکار، چیف آف جنرل اسٹاف اور زمینی افواج کے سربراہ متاثرہ علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے اپنی تمام تلاش اور امدادی ٹیمیں زلزلہ زدہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں۔ انہوں نے  بین الاقوامی امدد کی اپیل بھی کی۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کے فلیگ شپ راکٹ کی لانچنگ فلائٹ سسٹم م...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان نے فلائٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اپنے نئے فلیگ شپ راکٹ کی لانچنگ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے،اس فلیگ شپ راکٹ سے زمین پر نگرانی کرنے والے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

 جاپان کی خلائی ایجنسی ( جے اے ایکس اے) نے پیرکو بتایا کہ لانچ  کم از کم 15 فروری تک موخر کردی گئی ہے۔

 مقامی میڈیاکے مطابق، یہ اعلان سسٹم کے معائنے کے بعد کیا گیا جس کے دوران پتہ چلا تھا کہ طے شدہ وقت کے مطابق لانچنگ کی صورت میں راکٹ مناسب طریقے سے پرواز نہیں کرسکے گا۔

جے اے ایکس اے کو توقع  تھی کہ اس کے ایچ 3راکٹ میں پیدا ہونے والے مسئلے کو حل کرنے  میں کچھ دن لگیں گے،  ایچ 2 اے راکٹ کے متبادل اس راکٹ کی پہلی لانچ کو دوسری بار ملتوی کیاگیاہے۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے وال...

اسلام آباد(شِنہوا) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن منصوبے کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس منصوبے کے سربراہ مینگ ڈونگ ہائی نے شِنہوا کو بتایا کہ 1ہزار320میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا حامل یہ پلانٹ پاکستان کے نیشنل گرڈ کو سالانہ تقریباً 9 ارب کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی فراہم کرے گا،جس سے  ملک میں تقریباً 40 لاکھ مقامی خاندانوں کی توانائی کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔

مینگ نے کہا کہ یہ توانائی کی لاگت میں کمی، توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، توانائی کی درآمدات میں بحران کے خاتمے اور پاکستان کی انرجی سیکورٹی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ سندھ کے صحرائے تھر میں واقع، تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن پراجیکٹ کی 2019 میں تعمیر شروع کی گئی تھی۔ اس میں  دو الگ الگ 660 میگا واٹ ہائی پیرامیٹر سپر کریٹیکل تھرمل پاور جنریٹنگ یونٹس کے ساتھ78لاکھ ٹن لگنائٹ کی سالانہ پیداوار کے ساتھ اوپن پٹ کوئلے کی کان اور کوئلے سے چلنے والا پاور اسٹیشن شامل ہے۔

یہ شنگھائی الیکٹرک گروپ کی طرف سے آزادانہ طور پر تیار، تعمیر اورچلایا جانے والا پہلا  بیرون ملک تھرمل پاور جنریشن کا منصوبہ ہے۔

چین میں زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جنوری کے دوران زرعی مصنوعات کی تھوک قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

وزارت زراعت ودیہی امور کے اعداد و شمارکےمطابق زرعی مصنوعات کی تھوک قیمت کا اشاریہ جنوری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.66 پوائنٹس اضافےکے ساتھ  133.04 رہا۔

اس مدت  کے دوران سبزیوں کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 2.15 پوائنٹس جبکہ اناج اور خوردنی تیل کی مصنوعات میں 5.73 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام - حما - زلزلہ - تباہ کاریاں

شام کے وسطی صوبے حما میں شدید زلزلے کے بعد رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔وزارت صحت کے مطابق چار صوبوں میں زلزلے سے اب تک237 افراد ہلاک اور639  زخمی ہوئے ہیں۔(شِنہوا)

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام - حما - زلزلہ - تباہ کاریاں

شام کے وسطی صوبے حما میں شدید زلزلے کے بعد رضاکارامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔وزارت صحت کے مطابق چار صوبوں میں زلزلے سے اب تک237 افراد ہلاک اور639  زخمی ہوئے ہیں۔(شِنہوا)

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی - مالاطیہ ۔ زلزلہ - تباہ کاریاں

ترکی کے شہر مالاطیہ میں مقامی افراد زلزلہ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کو دیکھ رہے ہیں۔ ترک نائب صدر فوات اوکتے کے مطابق زلزلے سے اب تک کم سے کم 284افراد ہلاک اور2ہزار323 زخمی جبکہ 1ہزار 700سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔(شِنہوا)

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی - مالاطیہ ۔ زلزلہ - تباہ کاریاں

ترکی کے شہر مالاطیہ میں  زلزلہ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ترک نائب صدر فوات اوکتے کے مطابق زلزلے سے اب تک کم سے کم 284افراد ہلاک اور2ہزار323 زخمی جبکہ 1ہزار 700سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔(شِنہوا)

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکی - مالاطیہ ۔ زلزلہ - تباہ کاریاں

ترکی کے شہر مالاطیہ میں مقامی افراد زلزلہ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کو دیکھ رہے ہیں۔ ترک نائب صدر فوات اوکتے کے مطابق زلزلے سے اب تک کم سے کم 284افراد ہلاک اور2ہزار323 زخمی جبکہ 1ہزار 700سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔(شِنہوا)

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین قمری مشن پروگرام کے چوتھے مرحلے پرپیش ر...

بیجنگ(شِنہوا) چین رواں سال اپنے قمری مشن کے چوتھے مرحلے پرپیش رفت کرے گا،جس میں چاند کے دوردرازکے علاقے سے مٹی کے 2کلوگرام کے نمونے زمین پرواپس لانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

قمری مشن کے چیف ڈیزائنروو ویرن نے پیر کوبتایاکہ چین چھانگ ای- 6، چھانگ ای- 7 اور چھانگ ای - 8 مشن کے ساتھ اپنی قمری تحقیق جاری رکھے گا۔ چھانگ ای- 6 مشن کے ذریعے چاند کی سطح سے نمونے واپس لائیں جائیں گے، جبکہ چھانگ ای- 7 مشن میں چاند کے جنوبی قطب پر اترنا اور پانی کے وسائل کا پتہ لگایا جائے گا۔

وو نے بتایا کہ چھانگ ای - 8 مشن 2028 کے آس پاس شروع کیا جائے گا جو چاند کے جنوبی قطب پر ایک سائنسی تحقیقی اسٹیشن کا بنیادی ماڈل بنانے کے لیےچھانگ ای- 7 مشن  کے ساتھ مل کر کام کرے گا، جس میں آربیٹر، لینڈرز، رووراور فلائنگ کرافٹ  جیسے متعدد ریسرچ آلات شامل ہوں گے۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انت...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے پیر کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہم پرویزمشرف کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

مشرف کو چینی عوام کا پرانا دوست قرار دیتے ہوئے ماؤ نے کہا کہ سابق صدر نے چین پاکستان تعلقات کی ترقی میں اہم کردارادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی کو آگے بڑھانے، سٹریٹیجک تعاون پرمبنی سدا بہار شراکت داری کو فروغ دینے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی اورتجارتی تبادلےکام...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلے کے میکنزم کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے پیرکو آسٹریلوی وزیر تجارت ڈان فیرل کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی گفتگو کے دوران کہا کہ چین ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی اور نئی توانائی میں تعاون  اور دوطرفہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے کہا کہ انتہائی ترقی یافتہ اقتصادی ڈھانچے اور باہمی مفاد پر مبنی  دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ساتھ دونوں ممالک ایک دوسرے کے اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو ترقی دینے کا اہم موقع موجود ہےاور دونوں فریقوں کو اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مزید مثبت عوامل کو شامل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

شام میں زلزلے سے 237 افراد جاں بحق ، 639 زخم...

دمشق(شِنہوا)شام میں خوفناک زلزلے سے اب تک چارصوبوں میں 237 افراد جاں بحق اور639 زخمی ہو  گئے ہیں۔

شام کی وزارت صحت نے پیرکوایک بیان میں کہا کہ یہ ہلاکتیں شام کےسب سے زیادہ متاثرہ شمالی صوبے  حلب ، شمال مغربی ساحلی صوبے لطاکیہ، طرطوس اور وسطی صوبے حما میں ہوئی ہیں۔ بڑے پیمانے پر نقصان کے بعدامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

شام کی وزارت دفاع نے اپنے تمام اداروں کو ہائی الرٹ پررکھا ہے تاکہ زلزلے سے براہ راست متاثر لوگوں کی مدد کی جا سکے اور ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو نکالا جا سکے۔

شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اس سے قبل احتیاطی اقدام کے طور پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کرنے کا اعلان کیا جہاں ریلوے نیٹ ورک کے پلوں اور پٹریوں کا معائنہ کیا جائیگا۔

دریں اثنا، شام کے صدر بشار الاسد نے اپنی کابینہ کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں زلزلے کے اثرات پر غور کیا گیا۔

۶ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں