• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی وزیر خا رجہ کی جانب سے پشاور دھماکہ پر...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیر خا رجہ چھن گانگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے نا م ایک پیغام میں پشاور میں ہونے والے تباہ کن دہشت گرد حملے پر تعز یت کا اظہار کیا ہے۔

چھن نے کہا کہ انہیں صوبہ خیبر پختو نخوا کے پشاور شہر میں حملہ کے با عث ہو نے والی ہلا کتوں کے با رے  میں جان کر صدمہ پہنچا۔

چھن نے کہا کہ وہ اس سانحہ کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے زخمیوں اور سو گوار خا ندانوں کے  ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خا رجہ کی جانب سے پشاور دھماکہ پر...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیر خا رجہ چھن گانگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے نا م ایک پیغام میں پشاور میں ہونے والے تباہ کن دہشت گرد حملے پر تعز یت کا اظہار کیا ہے۔

چھن نے کہا کہ انہیں صوبہ خیبر پختو نخوا کے پشاور شہر میں حملہ کے با عث ہو نے والی ہلا کتوں کے با رے  میں جان کر صدمہ پہنچا۔

چھن نے کہا کہ وہ اس سانحہ کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے زخمیوں اور سو گوار خا ندانوں کے  ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاورمسجد بم حملے کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخ...

اسلام آباد (شِںہوا) پشاور  کی ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں شہید افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔

دھماکہ کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہے۔

 

اسلام آباد ، ایک چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار گاڑی چیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

اسلام آباد، ایک چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار گاڑی کو روک رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

اسلام آباد ، ایک چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار چوکس کھڑا ہے۔ (شِنہوا)

 

اسلام آباد، ایک پولیس اہلکار  سیکیورٹی ہائی الرٹ ہو نے کے سبب چیک پوسٹ پر گاڑی چیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق چیف جسٹس آف پاکستان نسیم حسن شاہ کی آٹھ...

سابق چیف جسٹس آف پاکستان نسیم حسن شاہ کی آٹھویں برسی (آج)جمعہ کو منائی جائے گی فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئے،سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ15اپریل1929ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے ملکی تاریخ میں بعض ایسے فیصلے کیے جس نے تاریخ کا دھارابدل دیاانہوں نے سابق صدر غلام اسحٰق خان کی جانب سے نواز شریف حکومت بدطرف کیے جانے پر ملکی تاریخ کا اہم فیصلہ کیا تھا انہوں نے صدر کے ہاتھوںتحلیل کی گئی قومی اسمبلی،کابینہ اور وزیر اعظم کو بحال کرکے عدلیہ کی تاریخ کا دھارا بدل دیا تھا۔چیف جسٹس نسیم حسن شاہ پاکستان کے 12ویں چیف جسٹس تھے وہ26اپریل1993ء سے 14اپریل1994ء تک پاکستان کے چیف جسٹس رہے وہ3فروری2015ء کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

(ن)لیگ کو جھٹکا، سابق ایم پی اے تحریک انصاف...

مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم پی اے رائے حیدر علی خان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ رائے حیدر علی نے زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عمران خان نے رائے حیدر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ رائے حیدر علی خان پی پی 101 جڑانوالہ سے(ن)لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوٹیج میں خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ لیا، دہشتگ...

آئی جی خیبرپختون خوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ لیا، دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ لیا ہے۔ خیبرروڈ سے پولیس لائن تک آنے والے خودکش بمبار کو فوٹیج میں دیکھا ہے۔ حملہ آور پولیس کی یونیفارم میں تھا۔ دہشتگرد موٹر سائیکل پر آیا تھا اور ہم نے موٹر سائیکل بھی تلاش کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں دیکھے جانے وا لے بندے کی شناخت کی جارہی ہے۔ اس کے بعد خودکش کے سر سے اس کی میچنگ ہوگی۔ اس کے بعد سہولت کاروں کو ڈھونڈا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کیلیے چوبیس گھنٹے درکار ہوتے ہیں، خدا کیلیے پولیس کو تحقیقات کیلیے وقت دیا جائے۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پشاور لائن میں دھماکہ کرنے والے نیٹ ورک کے نزدیک پہنچ چکے ہیں، ایک ایک شہید کا بدلا لیں گے، مگر افواہیں پھیلانے والے ہمارے دکھ میں اضافہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر ایک سائنسدان بنا ہے، کوئی کہتا ہے آئی ای ڈی لگائی گئی، کوئی کہتا ہے یہ ڈرون حملہ تھا، شہادتیں دھماکے سے نہیں۔ چھت گرنے سے ہوئی۔ چھت پچاس سال پرانی اور کھمبوں کے بغیر کھڑی تھی، دھماکہ کو افواہوں اور نفرت پھیلانے کیلیے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے۔ نیشنل اسلامک اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام معیشت میرے دل کے بہت قریب ہے، خواہش ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کریں، نیک عمل کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سب کوشش کریں تو اسلامک بینکنگ نظام لانے میں کامیاب ہوں گے، سودی نظام رائج کرنے سے متعلق فیصلے کے خلاف بینکوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، ہم نے اقتدار میں آکر اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو ہدایت کی کہ اپیل واپس لیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 17-2016 میں پاکستان ترقی کررہا تھا، پاکستان کی شرح نمو 6 فیصد پر تھی اور دنیا میں 24ویں بڑی معیشت تھا لیکن آج ہم نیچے آکر دنیا کی 47 ویں معیشت ہیں۔ یہ 5 سال کے تجربوں کا اثر ہے، مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ بد انتظامی کا نتیجہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنا اور ترقی کی راہ سے نکالنا ہوگا، ہمیں سبق سیکھنا اور اللہ سے توبہ کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی ن...

مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت اب اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاررجر بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ آپ کی جانب سے 2018 میں کیس سننے سے معذرت کی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے مکالمے کے دوان ریمارکس دیئے کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آپ بہترین جج ہیں ہم نے صرف کچھ معلومات سامنے رکھیں۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ 2018 میں یہ کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی، اس وقت درخواستگزار نے کیس مخصوص بینچ کے سامنے لگانیکی استدعاکی۔ بہرحال آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں، ہم لارجر بینچ کے سامنے یہ معاملہ رکھیں گے۔ عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی، کیس کی آئندہ سماعت لارجر بینچ کے روبرو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعینات...

اداروں میں بغاورت پر اکسانے کے مقدمے میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، جس میں شہباز گل نے راجا رضوان عباسی کی بطور اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ اس موقع پر راجا رضوان عباسی کی جانب سے راجا علیم عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کی تعیناتی کا کیا ہوا، جس پر شہباز گل کے وکیل نے جواب دیا کہ تعیناتی ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اکثر کیسز میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیے جاتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ ایسا صرف غیر معمولی حالات میں ہوتا ہے اور اس کیس میں ایسی صورتحال نہیں ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوٹرز تعیناتی پر بل ابھی قائمہ کمیٹی میں زیر بحث ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مطلب یہ ابھی قانون نہیں بنا ہوا ۔

صوبوں میں تو خاص مقدمات میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیے جاتے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز گل کے خلاف ایف آئی آر پولیس کی ہے یا ایف آئی اے کی ؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ کہ پولیس کی ایف آئی آر ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا اس کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ، پراسیکیوٹر ہو سکتا ہے ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پراسیکیوٹر نہیں ہو سکتے ۔ وکیل علیم عباسی نے کہا کہ راجا رضوان عباسی نوٹیفائی اسپیشل پراسیکیوٹر ہیں، ان کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی۔ ملزم کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا حق ہے، پراسیکیوٹر تعیناتی کا اختیار نہیں ۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ ایڈیشنل اور اسسٹنٹ پراسیکیوٹرز تعینات کیوں نہیں کرتے؟، کہہ کہہ کر تھک گئے کہ ایڈیشنل اور اسسٹنٹ پراسیکیوٹرز تعینات کریں۔ علیم عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ شہباز گل کے اوپر بغاوت اور غداری کے مقدمات ہیں، بنتے ہیں یا نہیں وہ مجھے نہیں معلوم۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر پورٹ ڈریجنگ،4.669 بلین روپے منظور ، ڈی...

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے گوادر پورٹ کی آپریشنل گہرائی کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے 4.669 بلین روپے کی منظوری دے دی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے گوادر پورٹ کی برتھوں کی کھوئی ہوئی گہرائی کو بحال کرنے کے لیے ڈریجنگ منصوبے کی بہتری اور دیکھ بھال کی منظوری دی۔ گوادر پرو کے مطابق ڈی سلٹنگ کا عمل رواں سال مکمل ہو جائے گا کیونکہ تکنیکی تجاویز اور مالیاتی تجاویز سمیت بولی لگانے کے دو عمل مکمل ہو چکے ہیں۔ جی پی اے کے ڈائریکٹر میرین آپریشنز کیپٹن گل محمد نے گوادر پرو کو بتایا کہ ڈریجنگ کے عمل کے اخراجات کئی عوامل پر مبنی ہیں جن میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ، ایندھن کی لاگت اور لیبر چارجز شامل ہیں۔ انہوں نے اس خیال کو رد کیا کہ بحری جہازوں سے نمٹنے کے لیے گوادر پورٹ کی فعالیت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اعتراف کیا کہ بندرگاہ اپنی 14.5 میٹر قدرتی آپریشنل گہرائی کھو چکی ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ گہرائی 11.4 میٹر تک کم نہیں ہوئی جیسا کہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخری بار ڈریجنگ آپریشن 2015 میں ہوا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے ایک اہلکار نے کہا کہ پچھلے سات سالوں میں کوئی بھی صفائی کی سرگرمی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، یہ دعویٰ کرنا کہ بندرگاہ کی گہرائی 14.5 میٹر سے کم ہو کر 11.4 میٹر رہ گئی ہے، اور یہ کہ اس کی مدر ویسلز کو سنبھالنے کی صلاحیت کم ہو گئی ہے، مبالغہ آرائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ مناسب طریقے سے میگا جہازوں کی برتھ اور پروسیسنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امن وامان کی بگڑتی صورتحال، پشاور سیف سٹی پر...

خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر پشاور سیف سٹی پراجیکٹ بالآخر شروع کر دیا گیا، گزشتہ 12 سال سے یہ پراجیکٹ فنڈنگ اور ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے شروع نہیں کیا جا سکا تھا۔ ابتدائی مرحلے میں حیات آباد میں پائلٹ فیز شروع ہوگا، حیات آباد میں 600 سے 700 کیمرے لگائے جائیں گے، پائلٹ فیز رواں سال جون، جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر وقار احمد کا کہنا ہے کہ پائلٹ فیز کی کامیابی کے بعد منصوبہ 5 مراحل میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کے تحت کمانڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کیا جائے گا، کمانڈ کنٹرول سنٹر شرقی تھانے کے ساتھ بنایا جائے گا۔ وقار احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر میں 5 سے 6 ہزار کیمروں کی ضرورت ہوگی، پراجیکٹ کا تخمینہ 25 سے 30 ارب روپے ہے، سیف سٹی پراجیکٹ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان ہر بار دوسروں پر ذمہ داری ڈال کر ب...

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ دہشتگردی اور مہنگائی کے ذمہ دار نہیں، عمران خان ہر بار دوسروں پر ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی حکومت سے پہلے حکمرانی کرنے والے ذمہ دار ہیں، عمران خان کو قوم کے 10 سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ اسامہ بن لادن کو شہید کس نے کہا؟ دہشتگردوں سے مذاکرات کس نے کیے؟ سزا یافتہ دہشتگردوں کو صدارتی معافی کس نے دلوائی؟ دہشتگردروں کو کس مقصد کیلئے صدارتی معافی اور رہائی دی گئی؟ کیا سزا یافتہ دہشتگردوں کی رہائی کے حوالے سے پارلیمان کو اعتماد میں لیا گیا؟ ملک میں دہشتگردوں کے دفتر کھولنے کا خواہشمند کون تھا؟۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ 30 سے 40 ہزار جنگجوں کی پاکستان میں آبادکاری کون کرنا چاہتا تھا؟ کیا ان جنگجوں کو پاکستان میں آباد کرنے کی اجازت پارلیمان سے لی گئی تھی؟ اگر نہیں، تو کیا انکو ملک میں آباد کرنے کا فیصلہ عمران خان کی ذاتی تھا؟ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو رعایتیں دینے کے باوجود دہشتگردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ کیوں ہوا؟۔ رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملک نے 70 ہزار سے زائد شہادتیں دی ہیں، آپ کی بدترین حکومت سے پہلے ملک سے دہشتگدری کا خاتمہ ہو چکا تھا، اب آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں جوابدہ نہیں ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب، مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں...

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ اور رحیم یارخان میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ ملتان روڈ سنکی کے قریب بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ۔ ریسکیو کی جانب سے زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ایک اور حادثہ رحیم یار خان کی حدود میں ظاہر پیر ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق دونوں حادثات تیز رفتاری اور غلط سائیڈ پر ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پاکستانی بلاگر کی دھوم

چین میں پاکستانی بلاگر کی دھوم ، تبتی لباس میں ملبوس ماہذیب عباسی کی چینی سیاحوں کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ، اس کے بلاگس سہ زبانی ہیں، وہ اردو میں چینی اور انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کرتی ہیں ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ناپاہائی جھیل شنگری لا میں واقع ہے ، بھیڑوں کے غول اس کے آس پاس کی چراگاہ پر گھومتے ہیں اور سردیوں کی گرم دھوپ میں لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ چمکدار رنگ کے تبتی لباس میں ملبوس ماہذیب عباسی دو چینی سیاحوں کے ساتھ رقص کرتی ہیں جن سے وہ ایک دن پہلے اپنے سفر پر ملی تھی ، اور آستینیں اڑاتے ہوئے بازو کو خوبصورتی سے اٹھا تی ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 2016 سے چین میں مقیم پاکستانی لڑکی اس وقت بیجنگ کی ایک اعلیٰ یونیورسٹی میں چینی زبان میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رہی ہے۔ ماہذیب نے سی ای این کو بتایا کہ میں ہمیشہ چینی زبان اور ثقافت سے متوجہ رہا ہوں، یہ ایک قابل قدر مہارت ہے جو میرے مستقبل کے کیریئر کے لیے دروازے کھول سکتی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ایک شوقین سیاح، عباسی نے گزشتہ برسوں میں چین کے 50 سے زیادہ شہروں کا سفر کیا ہے، اور اس بہار میلے میں 15 دن کی چھٹیوں کے ساتھ، وہ بیجنگ سے 2,000 کلومیٹر سے زیادہ دور چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں مغرب کی طرف قدم رکھا ۔ جیسا کہ چین نے اپنے کووڈ19 اقدامات میں نرمی کی ہے، میں آزادانہ طور پر سفر کرنے اور ملک کے مختلف حصوں کو تلاش کرنے کے قابل ہوں،'' گلوبٹروٹر نے کہا وہ رقص کرنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں او کھانے والے گروہوں کی فلم بنا رہی ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ماہذیب نے پرجوش انداز میں سی ای این کو بتایا کہ مقامی لوگ شائستہ اور پیارے ہیں، اور میں ان کی ثقافت اور طرز زندگی سے محبت کر تی ہوں، یوننان میں، میں نے بہت سارے لوگوں کو سڑکوں پر دیکھا جو اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ الحمدللہ اب سب کچھ نارمل ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق جب وہ ملک کے مختلف حصوں میں سفر کرتی ہیں، عباسی کو ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ وہ جو کچھ دیکھتی ہیں اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئر کریں۔ اس مقصد کے لیے اس نے 2020 کے آخر میں بلاگنگ شروع کی اور چینی اور بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وی لاگ پوسٹ کیے ۔ انہوں نے کہا میں نے یہ بتانے کے لیے بلاگ کرنا شروع کیا کہ حقیقی چین کیسا ہے، انہوں نے کہا بہت سے لوگ کبھی چین نہیں گئے اور ملک کے خلاف دقیانوسی تصورات رکھتے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یوٹیوب پر چین میں عید منانے کے بارے میں عباسی کے بلاگ کا اسکرین شاٹ، چینی اور انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ اردو میں پیش کیا گیا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یو ٹیوب پر پر 161,000 سے زیادہ فالورکے ساتھ پاکستانی بلاگر خاص طور پر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ملائیشیا اور دیگر ایشیائی ممالک سے ناظرین حاصل کرنے کے لیے تشریف لے جا تی ہے۔ چین کے شمال مغربی شہر لانژو میں چینی عید کیسے مناتے ہیں اس کے بارے میں 2021 کے ایک بلاگ میں، عباسی کو ان کی کوششوں کے لیے شکریہ اور تعریف کا اظہار کرتے ہوئے 8,000 سے زیادہ تبصرے موصول ہوئے،

اس ویڈیو کو ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دس لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے بلاگس سہ زبانی ہیں جہاں وہ اردو میں چینی اور انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کرتی ہیں۔ م ماہذیب نے بتایا کہ وہ بلاگنگ کے ذریعے اپنی مادری زبان اردو کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا میں اپنی مادری زبان میں زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہوں، میں اپنے وی لاگز کا استعمال دوسرے ممالک کے لوگوں تک پہنچنے کے لیے بھی کرنا چاہتی ہوں جو اردو سمجھتے ہیں، جیسے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق آج تک پاکستانی ہوڈو فائل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 121 وی لاگ بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا میں عاجزی اور فخر محسوس کرتی ہوں کہ لوگ میری ویڈیوز کو کارآمد سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا و ی لاگنگ کرنا آسان کام نہیں ہے، لیکن مجھے ملنے والا مثبت فیڈ بیک مجھے حوصلہ دیتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق جیسا کہ یہ سال پاکستان اور چین کے درمیان سیاحتی تبادلوں کا سال ہے،ماہذیب اسے دونوں ممالک کے لیے ایک دوسرے کی ثقافتوں سے سیکھنے کے لیے ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا میں گریجویشن کے بعد سنکیانگ ایکسپلور کرنے کی منتظر ہوں،مجھے یقین ہے کہ سفر اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے، ہم ایک دوسرے کے لیے گہری تفہیم اور تعریف کو فروغ دے سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور پاکستانی ادارے پانی توانائی اور خور...

چینی اور پاکستان کے تحقیقی اداروں کا مشترکہ نصوبہ " اسسمنٹ اینڈ ریگولیشن میکانزم آف کلائمٹ چینج ان واٹرانرجی فوڈ لنکیج ان ٹرپیکل ریجن آف چائنہ اینڈ پاکستان" کامیابی سے منظور کرلیا گیا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی نیشنل نیچرل سائنس فانڈیشن کے تحت ایک بین الاقوامی(علاقائی) تعاون اور تبادلے کے منصوبے کے طور پر اسے چھنگ جیانگ ریور سائنٹیفک ریسرچ انسٹی ٹیوٹاور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے یہ تقریبا 20 سالوں میں منظور شدہ دوسرا ایسا پروجیکٹ بھی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق "واٹرسائیکل پیٹرنز اور آبی تحفظ کے اثرات اور یانگسی دریائے کے طاس کے آبپاشی علاقوں میں اخراج میں کمی" پر اپنی تحقیق کی بنیاد پر سی آر ایس آر آئی اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ چین کے درمیان آبی توانائی اور خوراک کے روابط پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو تلاش کرنے کے لیے تعاون کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اور پاکستان اس کے علاوہ یہ منصوبہ قدرتی وسائل کی پائیداری کو محسوس کرنے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گا.موسمیاتی تبدیلی سے منسلک مستقبل کے انتہائی واقعات سے نمٹنے میں چین اور پاکستان دونوں میں آبی توانائی-خوراک کے منصوبوں اور پروگراموں کی فوری ضرورت ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل میں چین کی پالیسیاں اور اقدامات اور پاکستان کا وژن 2025 سبھی پانی، خوراک اور توانائی کی حفاظتی پالیسیوں کے ڈیزائن پر زور دیتے ہیں جو قدرتی وسائل کی حفاظت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کو حل کرتی ہیں۔ سی آر ایس آر ائی کے مطابق چین اور پاکستان میں آبی وسائل اور خوراک کے تحفط میں وہ اس منصوبے کو پاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ عملے کے تبادلے اور تعاون پر مبنی تحقیق کو مضبوط کرنے بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تعاون کے ذرائع کو مزید وسعت دینے بین الاقوامی تعاون پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے اور زرعی شعبے کو بہتر بنانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے ایک موقع کے طور پر لے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور ائیرپورٹ پر کارروائیاں، 100 تولے سونا...

کسٹمز حکام نے پشاور کے باچا خان ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میں سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق دو علیحدہ چھاپوں میں سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ کسٹمز ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے آنے والے مسافروں سے 100 تولے سونا برآمد کیا گیا، سونا ویسلین کی ڈبیوں میں چھپایا گیا تھا۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق باچا خان ائیر پورٹ پر ایک اور کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس ایچ او (ن) لیگ کا ٹاوٹ ،رانا ثنا اللہ یہ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹاوٹ ہے اور رانا ثنا اللہ یہ سارے کام کروا رہا ہے، رانا ثنا اللہ کو پیغام ہے اسے نہیں چھوڑوں گا، پولیس نے سارے گھر کے دروازے توڑے، کھرکیاں توڑی ہیں، ملازموں کو بے تحاشہ مارا ہے، یہ مجھے اٹھا کر لائیں ہیں، یہ تھانہ ظلم کا نشان ہے، انشا اللہ حق کی فتح ہو گی، عمران خان کے ساتھ ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے گرفتار ہونے کے بعد میڈیا کو اپنا بیان ریکارڈ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں نے بدمعاشی کی ہے، سو دو سو لوگ داخل ہوئے اور یہ مسلح تھے، یہ مجھے زبردستی مجھے گاڑی میں ڈال کر لائیں ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں راولپنڈی سے گرفتار کیا جب کہ آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج طارق محمود جہانگیری صاحب سے ضمانت لی اور 6 تاریخ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پولیس مجھے طبی معائنہ کیلیے پولی کلینک لے آئی حالانکہ میں نے آج تک شراب نہیں پی۔ بعدازاں پولیس نے انہیں طبی معائنہ کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لسبیلہ اور گردونواح میں 4.3 شدت زلزلے کے جھٹ...

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 41 کلو میٹر زمین کے اندر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ یاد رہے کہ 29 جنوری 2023 کو بھی اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں ک...

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی، 9 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 698 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف آف دی نیول سٹاف کا تربت میں پاک بحریہ کی...

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا جہاں کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے تربت میں جدید طبی آلات سے آراستہ ہسپتال کا افتتاح کیا، ہسپتال کے قیام سے تربت کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ نیول چیف کو تربت میں تعینات پاک بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی حربی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں کے عوام کی بہتری کے لئے پر عزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے...

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف)سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے پر بضد، سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کے لئے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے بیورکریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں، بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ سامنے رکھا گیا ہے، شفافیت اور احتساب کے لئے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں بینک میں اکانٹس کھلوانے سے پہلے بیورکریسی کے اثاثے چیک کیے جائیں گے، بیوروکریسی کے اکانٹس کھولنے کے لئے بینک ایف بی آر سے معلومات لے سکیں گے، بینک اکانٹس کھولنے کے لئے 17 سے 22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نازک ترین حالات کے باوجود اداروں کا ہدف پی ٹ...

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے سارا ملبہ ان کو لانے والوں پر گر رہا ہے، ملک کے نازک ترین حالات کے باوجود اداروں کا ہدف پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بدامنی اور ریاست پر عدم اعتماد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عوام امپورٹڈ ٹولے کے بجائے ان کو لانے والوں کو حالات کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، 22 کروڑ عوام کے ملک کیلئے یہ انتہائی تشویشناک صورت حال ہے۔ مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید ملک کے سینئر سیاستدان ہیں، رات کی تاریکی میں ان کا اغوا قابل مذمت ہے، عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے پیشگی کی گئی بات سچ ثابت نہیں ہوئی؟ تحقیقات اور اصل ملزمان پکڑنے کی بجائے سارا زور جے آئی ٹی کو بند کرنے پر لگایا گیا، اس کے پیچھے کون سی طاقتیں ہیں عوام سے کچھ ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی - غزہ -خان یونس - شدید بارش

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہرخان یونس میں شدید بارش کے دوران ایک طالبہ پانی میں ڈوبی ہوئی سڑک عبور کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی - غزہ -خان یونس - شدید بارش

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہرخان یونس میں شدید بارش کے دوران ایک طالبہ پانی میں ڈوبی ہوئی سڑک عبور کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس- پیرس- پینشن اصلاحات - احتجاج

حکومت کی متنازع پینشن اصلاحات کے خلاف پیرس میں عوام احتجاج کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس- للی - پینشن اصلاحات - ملک گیر ہڑتال

فرانس حکومت کی متنازع پینشن اصلاحات کے خلاف شمالی شہر للی میں ہونے والے احتجاج کے موقع پر پولیس  اہلکار الرٹ ہیں۔(شِنہوا)

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس- للی - پینشن اصلاحات - ملک گیر ہڑتال

حکومت کی متنازع پینشن اصلاحات کے خلاف فرانس کے شمالی شہر للی میں احتجاج کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ موسم بہار۔ کاشتکاری

چین ، مشرقی صوبہ جیانگ شی کی تا ئی ہی کاؤنٹی کے گاؤں نان مِن میں ایک کاشتکار کھیت میں کام کررہا ہے۔  (شِںہوا)

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ موسم بہار۔ کاشتکاری

چین ، وسطی صوبہ ہونان کی کاؤنٹی ہینگ ڈونگ کے گاؤں تاچھونگ میں ایک کاشتکار ذہین درجہ حرارت کنٹرول گرین ہاؤس میں کام کررہا ہے۔ (شِںہوا)

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ موسم بہار۔ کاشتکاری

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کی فینگ شان کاؤنٹی کے گاؤں زائی یا میں ایک کاشتکار کھیت میں کام کررہا ہے ۔  (شِںہوا)

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ موسم بہار۔ کاشتکاری

چین ، وسطی صوبہ ہونان کے چھنگ بو میاؤ خوداختیار کاؤنٹی کے ایک گرین ہاؤس میں ایک خاتون مشروم کی فصل کو پانی دے رہی ہے۔ (شِںہوا)

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ موسم بہار۔ کاشتکاری

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی کاؤنٹی ڈی چھنگ کے قصبے شِن آن میں واقع اناج کی پیداوار کے صوبائی مظاہرہ زون میں ایک ٹیکنینشن کاشتکاری مشین کی دیکھ بھال کررہا ہے۔(شِںہوا)

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، وسطی صوبہ ہینان میں قدیم کھنڈرات کی...

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے  ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے وسطی صوبہ ہینان میں سونگ خاندان (960-1279) سے یوآن خاندان (1271-1368) تک کے کھنڈرات دریافت کیے ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ طور پر  شمالی سونگ خاندان (960-1127) کےعہد کے  دوران ساؤ ساؤ کے مقبرے کے لیے قائم کیے گئے محافظ گھرانے کی جگہ ہو سکتی ہے۔

ہینان کے  صوبائی انسٹی ٹیوٹ  برائے ثقافتی ورثہ اور آثار قدیمہ  کے مطابق اس مقام پر اینٹوں کی زیر زمین نکاسی آب کی سہولیات اور فن تعمیر کے کھنڈرات دریافت ہوئے جو چین کی ایک ممتاز تاریخی شخصیت ساؤ ساؤ کے مقبرے کی مغربی جانب واقع تھے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ایک ایسوسی ایٹ محقق ژاؤ لی گانگ نے کہا  ہے کہ  ہینان کے شہر آ ن یانگ  میں اس جگہ سےبہت سے متنوع ثقافتی آثار دریافت ہوئے ہیں جن میں  چینی مٹی کے برتن کی اشیاء، سکے، تفریحی ظروف  اور عمارت کے اجزا بھی شامل ہیں۔

ژو نے کہا کہ دریافت ہونے والے  تعمیراتی آثار اور نکاسی کی سہولیات کی خصوصیات اور چینی مٹی کے برتنوں کی بڑی تعداد اور مختلف اقسام کی بنیاد پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تعمیرات  کوئی عام رہائش گاہ نہیں تھی۔

ژو نے مزید  کہا کہ ادب کے ریکارڈ کے ساتھ ملا کر یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتاہے کہ یہ مزار کے محافظ گھرانے کی جگہ ہو سکتی ہے ۔

ژو نے مزید کہا مستقبل کی فیلڈ ریسرچ سے توقع کی جاتی ہے کہ اس رہائش گاہ کے کام کے بارے میں مزید سراغ فراہم کیا جا ئے گا اور  ساؤ ساؤ کے مقبرے کے ارد گرد تاریخی ماحول کی تبدیلیوں کی تحقیق کے لیے نیا مواد فراہم ہو  گا ۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹوکیو گیمز رشوت کے مقدمے میں استغاثہ کی سابق...

ٹوکیو(شِنہوا) ٹوکیو کے استغاثہ نےجاپان کے بڑے کاروباری سوٹ ریٹیلر آوکی ہولڈنگز کارپوریشن کے سابق چیئرمین ہیرونوری آوکی کو ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز میں مبینہ طور پر رشوت دینے کے الزام میں دو سال اور چھ ماہ قید کی سزا کا مطالبہ کیاہے۔

ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوران سماعت استغاثہ نےہیرونوری آوکی کو  مرکزی ملزم ٹھہراتے ہوئے سابق وائس چیئرمین اور سابق چیئرمین کے چھوٹے بھائی تاکاہیسا آوکی کے کو18 ماہ کی سزا اورسابق سینئر منیجنگ ڈائریکٹر کاتسوہیسا اویدا کو ایک سال کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ وکیل صفائی نے معطل سزا دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ تینوں نے گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی پہلی سماعت میں رشوت ستانی کے الزامات کا اعتراف کیا تھا۔  عدالت 21 اپریل کو فیصلہ سنائے گی۔  

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹوکیو گیمز رشوت کے مقدمے میں استغاثہ کی سابق...

ٹوکیو(شِنہوا) ٹوکیو کے استغاثہ نےجاپان کے بڑے کاروباری سوٹ ریٹیلر آوکی ہولڈنگز کارپوریشن کے سابق چیئرمین ہیرونوری آوکی کو ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز میں مبینہ طور پر رشوت دینے کے الزام میں دو سال اور چھ ماہ قید کی سزا کا مطالبہ کیاہے۔

ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوران سماعت استغاثہ نےہیرونوری آوکی کو  مرکزی ملزم ٹھہراتے ہوئے سابق وائس چیئرمین اور سابق چیئرمین کے چھوٹے بھائی تاکاہیسا آوکی کے کو18 ماہ کی سزا اورسابق سینئر منیجنگ ڈائریکٹر کاتسوہیسا اویدا کو ایک سال کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ وکیل صفائی نے معطل سزا دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ تینوں نے گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی پہلی سماعت میں رشوت ستانی کے الزامات کا اعتراف کیا تھا۔  عدالت 21 اپریل کو فیصلہ سنائے گی۔  

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل فلسطین کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں...

رم اللہ/غزہ(شِنہوا)امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے مغربی کنارے کے دورے سے بہت سے فلسطینیوں میں غم و غصہ پیدا ہوا جنہوں نے فلسطینی سرزمین میں امریکی اعلیٰ سفارت کار کی موجودگی کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کرنے کے لیے مظاہرہ کیا۔

مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھائے اور امریکہ مخالف نعرے لگائے جن میں امریکہ پر اسرائیل کی طرف جانبدارہونے اور فلسطینیوں کے حقوق کی تمام خلاف ورزیوں کا الزام لگایا۔

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے والے فلسطینی رہنما نیل سلامہ نے کہامعاملہ بہت سیدھا ہے۔ بلنکن یہاں فلسطینی قیادت پر دباؤ ڈالنے کے لیے آئے تھے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے خلاف کوئی فیصلہ نہ کرے۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا "امریکہ اس وقت تک مجرم ہے جب تک وہ اسرائیل کی حمایت کرتا ہے"۔

 

 

فلسطینی صدر محمود عباس (دائیں) مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

رم اللہ میں قومی اور اسلامی افواج کے  رابطہ کارعصام بیکر نے شِنہوا کو بتایاکہ ہم بلنکن کو اپنا پیغام پہنچانے کے لیے یہاں آئے ہیں کہ  ہم ان کا اپنے ملک میں خیرمقدم نہیں کرتےکیونکہ امریکی حکومت  اسرائیل کی طرف جانبدار ہے اوراس کے اقدامات فلسطینی عوام کے خلاف ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکومت نے مسئلہ فلسطین سے نمٹنے کے لیے دوہرامعیارا اپنایا جو  صرف تشدد کے سلسلے کو مزید جاری رکھنے کا باعث بنے گا۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جاپان سے جوہری آلودہ پانی کومحفوظ طری...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ تمام متعلقہ فریقین کے جائز خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تابکاری سے آلودہ پانی کو سائنسی، کھلے، شفاف اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی تکنیکی ٹاسک فورس نے 16 سے 20 جنوری تک جاپان کا دورہ کیا تاکہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور سٹیشن کے جوہری آلودہ پانی کو بحر الکاہل میں چھوڑنے کے منصوبے کا جائزہ لیا جا سکے اور تین ماہ کے اندر رپورٹ  جاری کی جائے گی۔ تاہم، جاپانی حکومت نے یکطرفہ طور پر 13 جنوری کو اعلان کیا کہ وہ اس سال موسم بہار یا موسم گرما میں جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں بہا دے گا۔

 اس رپورٹ سےایک متعلقہ سوال کے جواب میں، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانے پر پوری توجہ دے رہا ہے اور اس  مسئلےکا جائزہ اور تشخیص کرنے میں آئی اے ای اے اور اس کی تکنیکی ٹاسک فورس کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تکنیکی ٹاسک فورس معروضیت، انصاف پسندی اور سائنسی اصولوں کوبرقراررکھتے ہوئے آئی اے ای اے کے جوہری تحفظ کے معیارات پر سختی سے عمل درآمد کرے گی اور جوہری آلودہ پانی کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے  لگانے کو یقینی بنائے گی۔ ہم تکنیکی ٹاسک فورس کی جائزہ رپورٹ کے منتظر ہیں اور اس کا بغورمطالعہ کریں گے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جاپان سے جوہری آلودہ پانی کومحفوظ طری...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ تمام متعلقہ فریقین کے جائز خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تابکاری سے آلودہ پانی کو سائنسی، کھلے، شفاف اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی تکنیکی ٹاسک فورس نے 16 سے 20 جنوری تک جاپان کا دورہ کیا تاکہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور سٹیشن کے جوہری آلودہ پانی کو بحر الکاہل میں چھوڑنے کے منصوبے کا جائزہ لیا جا سکے اور تین ماہ کے اندر رپورٹ  جاری کی جائے گی۔ تاہم، جاپانی حکومت نے یکطرفہ طور پر 13 جنوری کو اعلان کیا کہ وہ اس سال موسم بہار یا موسم گرما میں جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں بہا دے گا۔

 اس رپورٹ سےایک متعلقہ سوال کے جواب میں، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانے پر پوری توجہ دے رہا ہے اور اس  مسئلےکا جائزہ اور تشخیص کرنے میں آئی اے ای اے اور اس کی تکنیکی ٹاسک فورس کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تکنیکی ٹاسک فورس معروضیت، انصاف پسندی اور سائنسی اصولوں کوبرقراررکھتے ہوئے آئی اے ای اے کے جوہری تحفظ کے معیارات پر سختی سے عمل درآمد کرے گی اور جوہری آلودہ پانی کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے  لگانے کو یقینی بنائے گی۔ ہم تکنیکی ٹاسک فورس کی جائزہ رپورٹ کے منتظر ہیں اور اس کا بغورمطالعہ کریں گے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائنسدانوں نے زمین کے پلازما کرہ میں چاند کی...

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں اور ان کے بیرون ملک مقیم ہم منصبوں کی ایک ٹیم نے پہلی بار زمین کے پلازما کرہ میں چاند کی کشش سے بننے والی لہروں سے  پیدا ہونے والے سگنل کے شواہد دریافت کیے ہیں۔  جریدے نیچر فزکس میں شائع ہونے والی یہ تحقیق، مشترکہ طور پر شان ڈونگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں،چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی اینڈ جیو فزکس اور دیگر اداروں کی جانب سے کی گئی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق چاند کی کشش سے بننے والی لہروں کے اثرات زمین کی پرت، سمندروں، غیر جانبدار گیس کے زیر اثر ماحول اور زمین کے قریب جیو میگنیٹک فیلڈ میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ تاہم، پلازما کے زیر اثر علاقوں میں چاندی کی لہروں کے اثرات کی موجودگی کا ابھی تک پتہ نہیں تھا۔

 تحقیق کے شریک مصنف، شان ڈونگ یونیورسٹی کے محقق شیاو چھاو نے کہا کہ  انہوں نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران 10 سے زائد سیٹلائٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے یہ نئی دریافت کی ہے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت پبلک سیکورٹی 10 فروری سے بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کے لیے مختلف امور میں مدد کے لیے چھ اقدامات کا آغاز کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک چینی شہریوں کے لیے شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ ان اقدامات سے بیرون ملک مقیم چینی شہری واپس آئے بغیرڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، تصدیق اور فزیکل کنڈیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی مدت میں توسیع کے لیے ٹریفک مینجمنٹ کے محکموں کو اپنے نمائندگان کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔ ملک واپس آنے کے بعد، انہیں اپنے ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کے لیے ایک توسیعی مدت بھی دی جائے گی۔ وہ لوگ جو کوویڈ کی وبا کی وجہ سے اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے ملک واپس نہیں آسکے  وہ چین میں اپنے قریبی رشتہ داروں کو اپنی جانب سے درخواست دینے کے لیے نامزد کرسکیں گے یا کسی بھی مقامی پولیس سٹیشن میں واپس آنے کے بعد خود درخواست دے سکتے ہیں۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاگبون کے وزیر خارجہ کے انتقال پراظہار ت...

بیجنگ(شِنہوا)  چینی حکومت کے خصوصی نمائندہ برائے افریقی امور لیو یوشی نے بیجنگ میں گبون کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور گبون کے وزیر خارجہ مائیکل موسیٰ ایڈمو کے انتقال پر تعزیت کی۔ چین کی جانب سے لیو نے موسیٰ کی موت پر تعزیت اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

چین میں گبون کے سفارتخانے کے انچارج گائے آرناؤڈ پامبوماوونگو نے گبون چین دوستانہ تعلقات کی ترقی میں موسیٰ کی مثبت  کوششوں کا اعتراف کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون پرمبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ کام جاری رکھنے پرآمادگی ظاہر کی۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاگبون کے وزیر خارجہ کے انتقال پراظہار ت...

بیجنگ(شِنہوا)  چینی حکومت کے خصوصی نمائندہ برائے افریقی امور لیو یوشی نے بیجنگ میں گبون کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور گبون کے وزیر خارجہ مائیکل موسیٰ ایڈمو کے انتقال پر تعزیت کی۔ چین کی جانب سے لیو نے موسیٰ کی موت پر تعزیت اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

چین میں گبون کے سفارتخانے کے انچارج گائے آرناؤڈ پامبوماوونگو نے گبون چین دوستانہ تعلقات کی ترقی میں موسیٰ کی مثبت  کوششوں کا اعتراف کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون پرمبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ کام جاری رکھنے پرآمادگی ظاہر کی۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی پشاور میں دہشت گردی کے ہولناک حم...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب عارف علوی کو  پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے ہولناک حملے پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

بدھ کو اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے تباہ کن حملے کے بارے میں جاننے کے بعد وہ چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

شی نے زور دے کر کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کو آگے بڑھانے، سماجی استحکام اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

شی نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے اور خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرے گا۔

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے بھی بدھ کو  پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی پشاور میں دہشت گردی کے ہولناک حم...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب عارف علوی کو  پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے ہولناک حملے پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

بدھ کو اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے تباہ کن حملے کے بارے میں جاننے کے بعد وہ چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

شی نے زور دے کر کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کو آگے بڑھانے، سماجی استحکام اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

شی نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے اور خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرے گا۔

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے بھی بدھ کو  پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی پولیس نے ملک میں فٹبال کے بدترین سان...

لندن(شِنہوا)برطانیہ کے اعلیٰ پولیس اہلکاروں نے اعتراف کیاہے کہ 1989 کے ہلزبرو حادثے کی بنیادی وجہ پولیس کی ناکامی تھی جس میں لیورپول ایف سی کے 97 شائقین ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک تاریخی مشترکہ بیان میں کالج آف پولیسنگ اور نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) کے سربراہان نے ہلزبرو میں متاثرہ خاندانوں  کے نام معافی نامہ جاری کیا۔

ہلزبرو متاثرہ خاندانوں کی رپورٹ میں کالج آف پولیسنگ کے چیف کانسٹیبل اینڈی مارش، سی ای او اور این پی سی سی کے سربراہ مارٹن ہیوٹ نے کہا کہ97 مرد، خواتین اور بچوں کو غیر قانونی طور پر قتل کیا گیا۔پولیس کی ناکامی اس سانحے کی بنیادی وجہ تھی اور پولیس کی ناکامی تب سے ہی خاندان کے افراد کی زندگیوں کو تباہ کرتی رہی ہے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں پانچ لاکھ ملازمین کی تنخواہوں کے...

لندن(شِنہوا)تنخواہوں پر طویل تنازعات کے تناظر میں5 لاکھ  کے قریب برطانوی اساتذہ، یونیورسٹی کے عملے، ٹرین ڈرائیوروں اور سرکاری ملازمین نے بدھ کے روز ہڑتال کی۔

انگلینڈ اور ویلز میں نیشنل ایجوکیشن یونین کے اساتذہ کے ارکان نے پہلے کئی دنوں میں واک آؤٹ کیا جس سے 23ہزار400 سکول متاثر ہوئے۔

یونین نے کہا کہ اسکول کے نظام میں بھرتی اورعملے کو برقرار رکھنے کا بحران ہے، اورگزشتہ دس سال کے دوران تنخواہ میں کمی کااقدام اس کی ایک اہم وجہ ہے اور حکومت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یونیورسٹی اور کالج یونین نے کہا کہ برطانیہ بھر کی 150 یونیورسٹیوں میں تقریباً 70ہزار عملہ تنخواہ، کام کے حالات اور پنشن کے تنازعات پرپہلے 18 دنوں کی ہڑتال پر تھا، اور ان کے اس احتجاج  سے فروری اور مارچ تک 25 لاکھ طلباء متاثرہوں گے۔

کالج یونین کے جنرل سکریٹری جوگریڈی نےکہاکہ سٹاف زیادہ نہیں مانگ رہا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ تنخواہ میں معقول اضافہ، محفوظ روزگار اور پنشن میں تباہ کن کٹوتیوں کو واپس لیا جائے۔

توقع ہے کہ نیشنل یونین آف ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ ورکرز (آرایم ٹی) کے 14 ریل آپریٹرز کے ٹرین ڈرائیور بھی بدھ اور جمعہ کو تنخواہ اور شرائط پر ہڑتال کریں گے۔

آر ایم ٹی کے جنرل سکریٹری مک لنچ نے کہا کہ ہماری بات چیت ریل آپریٹرز کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملازمتوں، شرائط اور تنخواہ پر ایک پیکج بناکر ہمارے ممبران کو پیش کیا جا سکے۔

بدھ کو بھی پبلک اینڈ کمرشل سروسز یونین کے تقریباً 1 لاکھ اراکین جو سول سروس میں 100 سے زیادہ مختلف آجروں کے ذریعے ملازم تھے، تنخواہ، پنشن اور ملازمتوں سے متعلق یونین کی قومی مہم کے حصے کے طور پر واک آؤٹ کر گئے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اے جی 600 ایمفیبیئس ہوائی جہازمحفوظ آ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کا مقامی سطح پر تیار کردہ اے جی 600 ایمفیبیئس ہوائی جہاز  محفوظ آپریشن کی پروازوں کے ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے بدھ کو بتایاکہ اے جی 600 ایمفیبیئس ہوائی جہازفیملی کےآگ بجھانے والے دواے جی 600 ایم ایمفیبیئس ہوائی جہاز شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن کے ضلع یان لیانگ میں فلائٹ ٹیسٹ سنٹر پہنچ گئے ہیں۔

 اے وی آئی سی نے مزید کہا کہ اس سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے سپیشل مشن  کے طیارے باضابطہ طور پر فلائٹ ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔  

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کے صوبہ زابل میں ڈیم کا افتتاح

قلات(شِنہوا)افغان حکام نے ملک کے جنوبی صوبے زابل میں 700 ہیکٹر سے زائد اراضی کو سیراب کرنے کے لیے ایک ڈیم کا افتتاح کیا ہے۔

 صوبائی گورنر مولوی قدرت اللہ ابو حمزہ نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ ڈیم صوبائی دارالحکومت قلات شہر کے مضافات میں تانا ساہ کے علاقے میں تقریباً1 لاکھ امریکی ڈالرکی لاگت سے تعمیر کیا گیاجس سے کسانوں سمیت ہزاروں خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا اور وہ اپنی زرعی مصنوعات کو بڑھانے کے لیے پانی کے ساتھ مزید زمین کی آبپاشی کر سکیں گے۔

افغان عہدیدار نے مزید کہا کہ آبی ذخائر کیلئے ڈیم جس کا باضابطہ طورپرافتتاح کر کے فعال بنا دیا گیا ہے، میں 4لاکھ 50 ہزارمکعب میٹر پانی ذخیرہ ہو سکتا ہے اور اس سے کسانوں کو تانا ساہ کے علاقے اور اس کے آس پاس کے 700 ہیکٹر سے زیادہ اراضی کو سیراب کرنے میں سہولت  میسر آئے گی۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں خوفناک آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کے اندرآگ لگنےسے 10 خواتین اور تین بچوں سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس  کے مطابق  یہ آگ اس وقت لگی جب ریاست کے دھنباد علاقے کی عمارت میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی۔

انہوں نے کہ تقریباً ایک درجن زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ عمارت میں پھنسے افراد کی تلاشی کی کارروائی بھی مکمل کر کے آگ بجھانے اور بچاؤ کی کاروائیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ چار دنوں میں اسی علاقے میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ ہفتے کے روز ایک نجی کلینک کے اندر آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کاترقی کے نئے ماڈل کے قیام کی کوششی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ترقی کے نئے ماڈل کے قیام کو تیزکرنے اور سلامتی وترقی کے منصوبے کو بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔شی نے ان خیالات کااظہار سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے دوسرے گروپ اسٹڈی اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے نئے پیٹرن کے قیام کو تیزکرنا صدی کے دوسرے ہدف کو حاصل کرنے اور ترقی وسلامتی دونوں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ترقی کے منصوبےکو حاصل کرنےکا اسٹریٹجک اقدام ہے۔ شی نے کہا کہ ترقی کے نئے ماڈل کے قیام کو تیز کر کے ہی چین اپنی معیشت کی بنیاد کو مضبوط  اور اپنی ترقی کا تحفظ اور استحکام بڑھا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف ایسا کرنے سے ہی چین ہر قسم کے متوقع اور غیر متوقع چیلنجزاورمشکلات کے درمیان زندہ رہنے، مقابلہ کرنے، ترقی اوراسے  برقرار رکھنے کے لیے اپنی طاقت کو بڑھا سکتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ چینی قوم کی عظیم بحالی کے عمل میں تاخیر یا رکاوٹ نہ آئے اورملک کو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں