• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کاعراق کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں بار...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے عالمی برادری سے عراق کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بِنگ نے سلامتی کونسل کی عراق بارے بریفنگ کے دوران بتایا  کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور داعش جیسی دہشت گرد انتہا پسند قوتوں کے خاتمے کے لیے عراق کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ  انتہا پسند عناصر کی واپسی اور پھیلاؤ کو روکنے اور انسداد دہشت گردی میں مشکل سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی مستحکم کر نا چاہیے۔

دائی نے کہا کہ عراق میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال سنگین  ہےاور دہشت گردوں کے با قی ما ندہ عنا صر اب بھی بلا تفریق حملے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت ہلاکتیں ہوتی  ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو داعش یاآئی ایس آئی ایل (یو این آئی ٹی اے ڈی) کی جانب سے کیے گئے جرائم کے لیے احتساب کو فروغ دینے بارے جمع شدہ شواہد جلد از جلد عراق کے حوالے کرنے چا ہئیں۔

 اس عمل سے عراق کو اس کے قومی قوانین کے مطابق دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد مل سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ چین عراق کا مخلص دوست ہے اور اس کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے عراق کی مضبوطی  کے ساتھ  حمایت جاری رکھے گا ۔مز ید یہ کہ اس کی معیشت کی تعمیر نو، اس کی صنعت کی بحالی، لوگوں کی معیشت کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول میں عراق کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم عراق میں طویل  المدتی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے بارے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ای وو بین الاقوامی تجارتی مارکیٹ دوبارہ...

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ای وو کی ای وو بین الاقوامی تجارتی مارکیٹ میں تقریباً 75ہزار تاجروں نے خرگوش کے سال میں اپنے پہلے کاروباری دن کا خیرمقدم کیا۔

اجناس کی وافر اقسام، آسان اور تیز نقل وحمل اور اچھے کاروباری ماحول کے ساتھ ای وو کو عموماً دنیا کی سپر مارکیٹ کہا جاتا ہے۔

ای وو میں کھلونوں کی دکان کے مالک لو چھنگ رونگ نے  کہا ہے کہ اس اسٹور کو جون تک شیڈول کے مطابق آرڈرز موصول ہوئے ہیں ۔ایک انداز ے کے مطابق رواں سال فروخت گزشتہ  دو برسوں  کی نسبت  30 فیصد بڑھ جائے گی۔

مقامی خواتین کے جرابوں کے برانڈ بو ناس کی جانب  سے چلائی جانے والی فیکٹری مکمل طور پر کام کر رہی ہے۔ اس  کمپنی نے عالمی  وبائی مرض کے دوران اپنی تحقیق و ترقی  میں سرمایہ کاری کو مستحکم بنایا۔

 اس کے علا وہ ورکشاپ کی ڈیجیٹل تبدیلی کی ذمہ داری نبھائی  اور نئی مصنوعات لانچ  کرکے  معیار اور کارکردگی کو بہتر بنا کر اپنی مارکیٹ کی مسابقت کو بہتر بنایا ہے ۔

اس کمپنی کے صدر ہوانگ ژوچھون نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران  اس کی شرح نمو تقریباً 10 فیصد پر برقرار ہے۔

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چاڈ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا

مسلم اکثریتی افریقی ملک چاڈ نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے،اسرائیل نے تل ابیب میں چاڈ کا سفارتخانے کھولے جانے کے اقدام کو تاریخی لمحہ قرار دیا ہے،چاڈ اور اسرائیل کے درمیان 1972میں منقطع ہونے والے تعلقات 2019میں دوبارہ بحال ہوگئے تھے،دونوں ممالک کے تعلقات 1972میں منقطع ہوگئے تھے، لیبیا کے معمر قذافی نے چاڈ پر اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دبا ئوڈالا تھا،مئی 2022 میں کئی افریقی ممالک کیلئے نامزد اسرائیلی سفیر نے اپنی سفارتی اسناد صدر محمد ادریس کو پیش کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برس بعد ہمیں پھر سے جرمن ٹینکوں کا سامنا ہے...

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، 80برس بعد ہمیں پھر سے جرمن ٹینکوں کا سامنا ہے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسٹالن گرڈ جنگ کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں پیوٹن نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا موازنہ نازی، جرمنی لڑائی سے کیا،جرمنی کی جانب سے یوکرین کو لیپرڈ ٹینکوں کی فراہمی کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، یہ ناقابل یقین لیکن سچ ہے، ہمیں ایک بار پھر جرمن ٹینکوں سے خطرہ لاحق ہے،روسی صدر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جو لوگ میدان جنگ میں روس کو شکست دینے کی امید رکھتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ روس کے ساتھ جدید جنگ ان کے لیے بہت مختلف ہو گی، ہم اپنے ٹینک ان کی سرحدوں پر نہیں بھیج رہے لیکن ہمارے پاس جواب دینے کے ذرائع موجود ہیں،دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیوٹن کے خطاب کی وضاحت کرنے سے انکار کر دیا تاہم انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر مغرب کی طرف سے یوکرین کو نئے ہتھیار فراہم کیے جائیں گے تو روس جواب دینے کی اپنی صلاحیت کا زیادہ استعمال کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کا کرنسی نوٹ سے برطانوی ملکہ کی تصو...

آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹوں سے ملکہ کی تصویر سمیت برطانوی بادشاہت کی علامات ختم کرنے کا اعلان کردیا،غیر ملکیمیڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے کہا کہ 5ڈالر کے کرنسی نوٹ پر سابق ملکہ ایلزبتھ دوم کی جگہ مقامی آسٹریلوی ثقافت کی تصویر چھاپی جائے گی،آسٹریلیا کے ریزرو بینک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کے مقامی باشندوں سے نوٹ کے نئے ڈیزائن کے بارے میں مشاورت کریگا کہ آسٹریلوی باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کو ترجیح دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریاست مخالف خبریں ،بنگلہ دیشی حکومت کا 191نی...

بنگلہ دیش کی حکومت نے ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کے الزام میں 191نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے191ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جس سے بنگلہ دیش میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں،اس حوالے سے بنگلہ دیشی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام ریگولیٹر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویب سائٹس کے ڈومینز بند کر دیں،انہوں نے کہا کہ یہ ویب سائٹس ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو عوام کے ذہنوں میں انتشار اور الجھن پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں،بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے خود پر تنقید کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرانے کی کوششوں پر سماجی حقوق کی تنظیموں اور امریکا سمیت غیر ملکی حکومتیں طویل عرصے سے تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں،رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے ڈیجیٹل سکیورٹی ایکٹ کے تحت 2018کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور ک...

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کو اہم امور خارجہ پارلیمانی کمیٹی سے ہٹا دیا ،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن پارٹی کی اکثریت نے ایک بل کے ذریعے الہان عمر کو خارجہ امور کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے الگ کیا، الہان کو ہٹانے کی قرار داد کے حق میں 218جبکہ مخالفت میں 211ووٹ ڈالے گئے،پارلیمانی کمیٹی سے ہٹائے جانے سے قبل بات کرتے ہوئے الہان عمر نے کہا کہ میری قیادت اور آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اگر میں اس پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہ رہی پھر بھی میری آواز سب سے بلند اور مضبوط ہوگی،ریپلکن ارکان نے الہان عمر کے 2019میں یہودیوں اور یہود دشمنی بارے دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیانات کی وجہ سے اہم پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ان بیانات کو ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں سیاسی پارٹیوں کے لوگوں نے یہود مخالف قرار دیا تھا، 2019میں الہان عمر نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے ایک بیان جاری کیا تھا جس کا مطلب تھا کہ امریکی سیاست میں جو بھی اسرائیل کی حمایت کرتا ہے وہ اصولوں کے بجائے پیسوں کیلئے کرتا ہے،خیال رہے کہ الہان عمر کا یہ بیان پرانا ہے جس پر وہ معذرت کر چکی ہیں بعدازاں انہوں نے وہ ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی تھی ،واضح رہے کہ الہان عمر کانگریس کی واحد افریقی نژاد رکن ہونے کے ساتھ امریکی ایوان کی واحد مسلمان خاتون رکن ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چمن سے کراچی آنے والی بس میں سوار 12سالہ لڑک...

چمن سے کراچی آنے والی بس میں سوار 12سالہ لڑکے سے ساڑھے 26کلو چرس برآمد کرلی گئی،پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کی تحصیل وندر کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ لڑکے سے 26اعشاریہ 5کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی،پولیس حکام کے مطابق 12 سالہ لڑکا چمن سے کراچی جانے والی کوچ میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس تھا، اور اس نے منشیات جیکٹ کے اندر چھپا رکھی تھی،پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر بچے سے برآمد منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1.6ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، لڑکے کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الٰہی کے بیٹوں، بہووں کی درخواست، ایف...

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹوں اور بہووں کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر ایف ائی اے سے جواب طلب کر لیا،عدالتِ عالیہ میں درخواست مونس الہی کی اہلیہ تحریم، بھائی راسخ الہی اور ان کی اہلیہ زہرا الہی نے دائر کی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے 25جنوری کو مقدمہ درج کیا، یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بلیک میل کرنے کے لیے درج کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کرے،لاہور ہائی کورٹ نے تحریم مونس الہی کی بیرونِ ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو سے امریکی عہدیدار کی ملاقات، انسد...

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کی،واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،اس موقع پر ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف بی آر کسٹم کی اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل...

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کسٹم نے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ڈالر بیرون ملک لے جانے یا پاکستان لانے والوں کی سہولت کیلئے ٹریک ایپ متعارف کرا دی ہے،ائیرپورٹس پر کرنسی ڈیکلئیریشن کا طریقہ آسان ہوگیا ہے، آپ بیرون ملک جا رہے ہیں یا پاکستان واپس آرہے ہیں ایئر پورٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی غیر ملکی کرنسی کی الیکٹرانک ڈیکلئیریشن کر سکیں گے نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے ڈالر بیرون ملک لے جانے یا پاکستان لانے والوں کی سہولت کیلئے ٹریک ایپ متعارف کرا دی ہے،ایف بی آر کسٹم کے مطابق ہوائی اڈوں پرکرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار دی گئی ہے، اب 18سال سے کم عمر افراد ہر وزٹ پر 2500ڈالر لے جا سکیں گے، جب کہ 18سال سے زائد عمر افراد کو ہر وزٹ پر 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی، ممبر کسٹم آپریشنز مکرم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 45لاکھ ڈالرمالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، تاہم اربوں ڈالر اسمگل ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،مکرم جاہ انصاری نے پاکستان سے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو قلت کی بڑی وجہ قرار دے دی، اور کہا کہ جس ڈالر 210روپے، 220اور 225روپے میں مل رہا تھا، پاکستان میں بلیک مارکیٹ میں 265اور 266کا مل رہا تھا، جب کہ خبریں یہ تھیں کہ دوبئی میں اسمگلنگ مافیا 270اور 272کا بھی ڈالر خرید رہا ہے،مکرم جاہ انصاری نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک غیر ملکی کرنسی لے جانے کی حد مقرر کر دی ہے۔ 18سال سے کم عمر افراد ایک وزٹ میں 2500ڈالر، سالانہ 15ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں۔ 18سال سے زائد عمر کے افراد کو ایک وزٹ میں 5ہزار ڈالر اور سالانہ 30ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہے، تاہم افغانستان جانے والے ایک وزٹ میں ایک ہزار ڈالر اور سالانہ 6ہزار ڈالر ہی لے جا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن ک...

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کراچی میں کے تھری منصوبے کا افتتاح چین پاکستان کے تعلقات میں مزید استحکام کا عکاس ہے، وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسلام آباد میں چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا،وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ نا صرف پاکستان کی بڑھتی بجلی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی بھی فراہم کرے گا،انہوں نے کہا کہ کے تھری منصوبہ پاکستان کی طویل مدتی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد، سویاں بنانیوالی فیکٹری سے سرکاری...

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے نادر ٹائون میں سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارکر سبسڈائز سرکاری آٹے کے 600سے زائد تھیلے برآمد کرلیے،ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ہمراہ سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور اس دوران فیکٹری سے سبسڈائز سرکاری آٹے کے 600سے زائد تھیلے برآمد کرلیے،فیکٹری سے 10کلو والے سرکاری آٹے کی 2600خالی بوریاں بھی برآمد ہوئی جب کہ اس دوران ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جسے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید کے بھتیجے کی درخواست، اٹارنی و ایڈو...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے کی جانب سے دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،دورانِ سماعت شیخ رشید کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور انتظار حیدر پنجوتھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ان سے سوال کیا کہ کس آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ آپ نے صرف نوٹس کو چیلنج کیا تھا، ایف آئی آر کو نہیں،وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پرایس ایچ او آبپارہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ اس وقت کوئی ایف آئی آر نہیں تھی صرف نوٹس کو معطل کیا تھا،وکیل نے کہا کہ اس وقت پولیس نے انکوائری شروع کر رکھی تھی

جس پر ایف آئی آر ہوئی، اسی انکوائری کی بنا پر پولیس نے سمن نوٹس جاری کیا ہوا تھا جس کو عدالت نے معطل کیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج سے نہیں روکا تھا، عدالت نے نوٹس کو معطل کیا تھا، اس کے تناظر میں کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو بتائیں، عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے نہیں روکا تھا، نہ آپ کی استدعا تھی،عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کو پٹیشن پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کی پٹیشن میں استدعا کیا تھی؟شیخ رشید کے وکیل نے جواب دیا کہ حکم نامے سے یہ تاثر گیا کہ معاملہ کورٹ میں ہے تو ادارے تحمل کا مظاہرہ کریں گے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کاش اتنا احترام ہوتا، یہاں تو ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو کسی دوسرے مقدمے میں اٹھا لیا جاتا ہے،عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں انتخابات کرانے کے حوالے سے کیس کی...

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے کیس کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعدالیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں حتمی تاریخ دینے کی مہلت دے دی،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کو چھوڑیں آپ الیکشن کی تاریخ دیدیں،پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے رہنما تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کی،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کب کرائیں گے الیکشن؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں،کل اس حوالے سے بیشررفت ہوئی ہے، گورنر نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے، گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90روز میں ہونے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہو چکی ہے، اس سے پہلے بھی معاشی صورتحال خراب تھی مگر الیکشن تو ہوئے تھے، اعلی عدلیہ کے اس حوالے سے متعدد فیصلے موجود ہیں،وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ 90روز پورے ہونے میں ابھی کافی وقت ہے، جس پر جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آپ تاریخ تو دیں کہ الیکشن کب کرائیں گے، ہم تو وہ بات کر رہے ہیں جو آئین میں درج ہے

،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ الیکشن نہیں ہوں گے،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کو چھوڑیں آپ الیکشن کی تاریخ دے دیں، آپ اتنا کام کر رہے ہیں، آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں،اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے شیڈول جاری کر دیا ہے، ضمنی الیکشن پورے ملک میں ہونے ہیں، ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے وقت معاشی صورتحال کا خیال ذہن میں نہیں آیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ اسد عمر صاحب، آج تو الیکشن کمیشن سے خوش ہو جائیں، آج الیکشن کمیشن آپ کے موقف کی حمایت کر رہا ہے، جس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن خوش ہونے کا موقع تو دے،عدالت نے اسد عمر سے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں فل بینچ بنا دیں، لیکن پی ٹی آئی نے فل بینچ نہ بنانے کی استدعا کر دی،گورنر پنجاب کے وکیل بھی عدالت پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا،عدالت نے گورنر پنجاب کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت چاہیے، جس پر وکیل نے بتایا کہ مجھے 7 دن کا وقت چاہیے،اسد عمر نے کہا کہ 7دن مزید جواب کے لیے دیں گے تو کافی وقت گزر چکا ہو گا، 7 روز کا وقت دینے کا مطلب ہے اسمبلی تحلیل کو 22روز ہو چکے ہوں گے،لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ عدالت آگئے ہیں تو بے فکر ہو جائیں، 4، 5 روز سے کچھ نہیں ہوتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی...

امریکی حکومت نے گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کو رہا کر دیا، ماجد خان کو القاعدہ کے لیے کام کرنے پر امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی( سی آئی اے )نے مارچ 2003میں گرفتار کیا تھا،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق 42سالہ ماجد خان کو امریکا کا ہائی ویلیو قیدی سمجھا جاتا تھا جنہیں نائن الیون کے حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا، انہیں 2003میں گرفتاری کے 3سال بعد گوانتاناموبے جیل لے جایا گیا جبکہ ایک معاہدے کے تحت انہیں 2022میں رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا،رہائی کے بعد ماجد خان نے کہا کہ آج مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں دوبارہ پیدا ہوا ہوں اور میں نے دنیا میں دوبارہ قدم رکھا ہے، مجھے زندگی میں دوسرا موقع دیا گیا ہے اور میں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہوں، بیس سالوں میں دنیا بہت بدل گئی ہے اور میں بھی بہت بدل گیا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا سا حیران ہوں کیونکہ میں آزاد ہونے کا بہت طویل عرصے سے انتظار کر رہا تھا ، قید کے دوران میں ایک چلتا پھرتا مردہ آدمی تھا، سی آئی اے چاہتی تھی کہ میں ہمیشہ اسی طرح رہوں، درحقیقت جب مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا میں دہشت اور درد سے بچنے کے لیے اکثر موت کی تمنا کرتا تھا،دوسری جانب رہائی کے بعد ماجد خان کو کیریبین اور وسطی امریکی ملک بیلیز بھیج دیا گیا ہے جس کا بیلیز کی کابینہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے، بیلیز کے وزیر خارجہ ایمون کورٹنے نے کہا کہ خان دہشت گرد نہیں ہیں اور اگر وہ چاہیں تو رہائی پانے کے بعد اپنی باقی زندگی یہاں گزارنے کے لیے آزاد ہیں،واضح رہے کہ گوانتاناموبے حراستی مرکز 2002میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران پکڑے گئے قیدیوں کے لیے کھولا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا کی لہر میں کمی آنے لگی، مثبت کیسز کی...

عالمی وبا کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی آنے لگی ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 812کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 812کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.25فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09مریضوں کی حالت نازک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا، ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ 10ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کو ختم کیا گیا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دی گئی، سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے!

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں...

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے،جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے،واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 87ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں، مسلح افواج اور پولیس و دیگر سول آرمڈ فورسز نے قربانیاں دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت نے بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر ت...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مکمل توجہ بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر مرکوزکررکھی ہے ، ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ، کے تھری کی شمولیت سے جوہری توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت 3600میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے سے قومی گرڈ میں 1100میگاواٹ بجلی شامل ہوچکی ہے ، حکومت بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، توانائی کے مقامی ذرائع سے ایندھن کی درآمد اور ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں چینی قمری سال نو کے بعد ریلوے کے ذری...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں کوویڈ-19 کی احتیاطی تدابیر میں تبدیلی سے سفری مانگ میں اضافہ ہوا اور چینی قمری سال نو کے تہوار کے بعد ریلوے مسافروں کے سفری دورے گزشتہ سال کی نسبت 48.7 فیصد بڑھ کر 10کروڑ سے زیادہ ہو گئے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمارکے مطابق 22 جنوری سے یکم فروری تک ٹرین کے ذریعے کل 10کروڑ20لاکھ سفری دورے کیے گئے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3کروڑ35لاکھ10ہزار زیادہ ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ اس عرصے میں روزانہ اوسطاً 93لاکھ10ہزار سفری دورے کیے گئے جو کہ 2019 میں وبائی مرض سے پہلے کی سطح کا تقریباً 90 فیصد ہے۔

بڑھتی ہوئی سفری مانگ کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلائی گئیں اور ایک مقام سے دوسرے مقام  ٹرینوں نے تارکین وطن کارکنوں کو براہ راست ان کے کام کی جگہوں پر واپس پہنچایا۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین رواں سال درآمدات میں مناسب اضافہ کرے گا:...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعاون کرتے ہوئے اس سال درآمدات میں مناسب طریقے سے اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت تجارت کے عہدیدار لی شنگ چھیان نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک اپنی بڑی مارکیٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی تجارت اور سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے دوسرے ممالک سے معیاری مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ کرے گا۔ لی کے مطابق، 2022 میں چین کی مجموعی درآمدات کا حجم27کھرب 10ارب ڈالر تھا۔

63کھرب ڈالر کے ریکارڈ غیر ملکی تجارتی حجم کے ساتھ، چین 2022 میں مسلسل چھٹے سال سامان کی تجارت کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا۔

لی نے کہا کہ اس سال عالمی اقتصادی کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خطرے اور بیرونی طلب کی سست رفتاری کے پیش نظر، تجارتی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی کہ برآمدات معیشت کو سہارا دینے میں مستحکم کردار ادا کریں۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کرس ہپکنز کو نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ ایشیا بحرالکاہل خطے کے اہم ممالک اور ایک دوسرے کے اہم معاون شراکت دار ہیں۔

لی نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات میں زبردست ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون سے ان کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے جس نے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

لی نے  کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات 50 سال پر محیط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے تاریخی نقطہ آغاز پر دونوں فریقوں کو دنیا میں سب سے آگے ہونے کی کوشش کرنے کے جذبے کو آگے بڑھانے، مواصلات کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو بڑھانے، تبادلوں کو وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ چین نیوزی لینڈ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھایا جا سکے۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کے یکطرفہ اقدامات خطے میں تباہی کا ب...

رم اللہ(شِنہوا) فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمداشتیہ نے یہ انتباہ مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ لارس کلنگ بیل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران دیا۔

محمداشتیہ نے جرمنی اور انصاف، امن اور بین الاقوامی قانون پر یقین رکھنے والے دیگر یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے یکطرفہ اقدامات کو روکے اور دستخط شدہ امن معاہدے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے۔

بیان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ نئی اسرائیلی حکومت کے ایجنڈے اور اس کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے ریاست فلسطین کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور اسرائیل کی جانب سے ہمارے لوگوں کے خلاف بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کیا جانا چاہیے۔

فلسطینی وزیر اعظم نے اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ فلسطینیوں پر بدترین اجتماعی سزاوں پر عمل پیرا  ہونے کے علاوہ آباد کاری کی توسیع کو تیز کر رہی ہے اور مزید نسل پرستانہ اور تعزیری قوانین منظور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جو تنازع کو ہوا دیں گے۔

فلسطینی وزیراعظم  کے مطابق یکطرفہ اقدامات میں آبادکاری کی توسیع، مکانات کی مسماری، اراضی پر قبضے، مسجد الاقصیٰ کی قانونی حیثیت کو تبدیل کرنا، فلسطینی قصبوں پر چھاپے اور فلسطینی ٹیکس محصولات کے واجبات کی کٹوتی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب ایک سیاسی خلا میں رہتے ہیں، اور ہمیں بین الاقوامی قانونی جواز اور عرب امن اقدام کی بنیاد پر ایک سیاسی افق بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے  جبکہ  جرمنی اور یورپ کو اس سلسلے میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈکا آبنائے پار براہ راست پروازیں...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ نے تائیوان سے  آبنائے تائیوان کے پار براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے مین لینڈ کے ہوابازی حکام کی طرف سے تائیوان کے ساتھ  خط و کتابت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مین لینڈ اور تائیوان میں کوویڈ-19 کی صورتحال مستحکم ہو چکی ہے، اس لیے  یہ مناسب وقت ہے کہ دونوں کے درمیان پروازوں کو معمول کے مطابق دوبارہ شروع کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ  ہمیں امید ہے کہ تائیوان آبنائے پار معمول کی پروازوں کی بحالی کے لیے مین لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرے۔انہوں نے کہا کہ مین لینڈ کے 16 مقامات کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کو ترجیح دی جانی چاہیے جن میں تائیوانی ہم وطنوں کی درخواست پر  چین کا جنوبی شہر گوانگژوبھی شامل ہو۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو...

ہائیکو(شِنہوا) تیسری چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو (سی آئی سی پی ای)  چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں اپریل کے وسط میں شروع ہو گی۔

 منتظمین کے مطابق ہائیکو شہر میں منعقد ہونے والی ایکسپو کی افتتاحی تقریب 10 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔ ایکسپو 15 اپریل تک جاری رہے گی۔

اس سال کی نمائش کا کل رقبہ 1لاکھ مربع میٹر تک پہنچ جائے گا جس میں بین الاقوامی نمائش کا رقبہ 80ہزارمربع میٹر پر محیط ہوگا۔

ہائی نان کے بین الاقوامی اقتصادی ترقی کےصوبائی بیورو کے عہدیدار جی گوہوئی نے کہا کہ اٹلی کو اعزازی ملک کے طور پر نامزد کرنے کے علاوہ فرانس، جرمنی، امریکہ، جاپان،  جمہوریہ کوریا، اور آرسیپ کے رکن ممالک اپنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو نمائش میں لائیں گے۔ 

جی نے کہا کہ بین الاقوامی برانڈز کا ایک گروپ پہلی بار ایکسپو میں شرکت کرے گا۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی وجہ سے مشرقی ایشیا کی اقتصادی بحالی ت...

بنکاک(شِنہوا)اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا بحرالکاہل(ای ایس سی اے پی) کے مطابق  مشرقی ایشیا میں اقتصادی ترقی میں 2023 میں تیزی آنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے چینی معیشت میں بہتری آئے گی۔ اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورت حال اور امکانات (ویسپ) 2023 کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، بنکاک میں ای ایس سی اے پی نے آن لائن پریس بریفنگ میں بتایا کہ مشرقی ایشیا میں اقتصادی ترقی 2022 میں 3.2 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 4.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی معیشت میں تیزی آنے کی توقع ہے کیونکہ حکومت نے حال ہی میں کوویڈ کی روک تھام کے اقدامات کو بہتر بنایا اور مالی اور مالیاتی پالیسیوں میں نرمی کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چینی معیشت 2022 میں 3.0 فیصد کی شرح نمو کے مقابلے میں 2023 میں 4.8 فیصد سے ترقی کرے گی۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی وجہ سے مشرقی ایشیا کی اقتصادی بحالی ت...

بنکاک(شِنہوا)اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا بحرالکاہل(ای ایس سی اے پی) کے مطابق  مشرقی ایشیا میں اقتصادی ترقی میں 2023 میں تیزی آنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے چینی معیشت میں بہتری آئے گی۔ اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورت حال اور امکانات (ویسپ) 2023 کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، بنکاک میں ای ایس سی اے پی نے آن لائن پریس بریفنگ میں بتایا کہ مشرقی ایشیا میں اقتصادی ترقی 2022 میں 3.2 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 4.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی معیشت میں تیزی آنے کی توقع ہے کیونکہ حکومت نے حال ہی میں کوویڈ کی روک تھام کے اقدامات کو بہتر بنایا اور مالی اور مالیاتی پالیسیوں میں نرمی کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چینی معیشت 2022 میں 3.0 فیصد کی شرح نمو کے مقابلے میں 2023 میں 4.8 فیصد سے ترقی کرے گی۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا ترقی کے نئے ماڈل کے قیام کی کوشش...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے  دوسرے گروپ کے مطالعاتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترقی کے نئے ماڈل کے قیام کو تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے نئے ماڈل کے قیام کی کوششوں میں تیزی لانا دوسری صدی کے اہداف کو حاصل کرنے اور ترقی وسلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ترقی کے اقدام کو حاصل کرنے کا ایک اسٹریٹجک منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے نئے ماڈل کے قیام کو تیز کرنے سے ہی چین اپنی معاشی بنیاد اور اپنی ترقی کے تحفظ  اور استحکام کو مضبوط  کرسکےگا۔ اور صرف ایسا کرنے سے ہی چین ہر قسم کی متوقع  اور غیر متوقع مشکلات کے درمیان بہتر طور پرزندہ رہنے، مقابلہ کرنے، ترقی کرنے اوراسے  برقرار رکھنے کے قابل ہو گا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ چینی قوم کی عظیم تجدید عمل تاخیر یا رکاوٹ کا شکار نہ ہو اور چین کو ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کا ہدف حاصل ہوسکے۔

اجلاس کے دوران سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے ارکان نے ترقی کے نئے ماڈل کے قیام پر غور اور ایک دوسرے کے ساتھ اس حوالے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ ین لی، لیو گوژونگ، ہی لی فینگ، ژانگ گووچھنگ، چھین جننگ اور ہوانگ کنمنگ نے اپنے شعبوں سے متعلقہ اظہار خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے اپنے کلیدی خطاب میں نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں ایک نئے ترقیاتی ماڈل کے قیام کی جانب کچھ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جن میں نظریاتی اتفاق رائے اور کام کی بنیاد کو مضبوط کرتے ہوئے پالیسیوں اور طریقہ کار کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ نئے ترقیاتی پیٹرن کو ہمہ جہت طریقے سے قائم کرنے کے لیے ابھی بہت طویل سفر باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں ایک مسئلہ پر مبنی نقطہ نظر اپناتے ہوئے نظام کی سوچ کو لاگو کرنا چاہیے اور ان اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے جو ترقی کے نئے نمونے کی تعمیر میں رکاوٹ ہیں، اصلاحات کو جامع طور پر گہرا ، عملی اور ادارہ جاتی جدت کو فروغ  اور مسلسل کوششوں کو جاری رکھنا اور خامیوں کو پورا کرنا چاہیے۔ 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن - کوئزون سٹی - آتشزدگی - تباہی

فلپائن کے شہر کوئزون میں کچی آبادی میں آگ لگنے کے بعد ایک رہائشی جلے ہوئے مکان کے پاس بیٹھا ہے۔(شِنہوا)

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن - کوئزون سٹی - آتشزدگی - تباہی

فلپائن کے شہر کوئزون میں کچی آبادی میں آگ لگنے کے بعد جلے ہوئے مکانوں کی ایک تصویر۔(شِنہوا)

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن - کوئزون سٹی - آتشزدگی - تباہی

فلپائن کے شہر کوئزون میں کچی آبادی میں آگ لگنے کے بعد ایک رہائشی جلے ہوئے مکان کے ملبے سے استعمال کے قابل چیزیں تلاش کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میٹھے مشروبات اور نوجوانوں میں بالوں کے گرنے...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال اور نوجوانوں میں بالوں کے گرنے کے درمیان ممکنہ تعلق موجود ہے۔

تسنگھوا یونیورسٹی کے محققین نے 1ہزار28 چینی مردوں کے سروے کے نتائج کا تجزیہ کیا جن کی اوسط عمر 27.8 تھی۔ سروے میں شامل تقریباً 57.6 فیصد شرکاء میں  مردانہ طرز کے بالوں کا گرنے (ایم پی ایچ ایل )کی علامات پائی گئیں۔

ایم پی ایچ ایل مردوں میں بالوں کے گرنے کی سب سے عام شکل ہے، جو مردوں میں 95 فیصدبالوں کے گرنے کا ایک پیٹرن ہے۔ بالوں کے جھڑنے کے عمل میں سر کے اگلے یا اوپر والے  حصے میں بال پتلے  ہوجاتے ہیں یا جھڑتے ہیں۔سر کے ان حصوں میں بال کم ہوجاتے ہیں۔

سروے میں شامل میٹھے مشروبات میں جوس، سافٹ ڈرنکس، اسپورٹس اینڈانرجی ڈرنکس، میٹھا دودھ، نٹ ملک، شکر والی چائے اور چائے کے مشروبات اور کافی شامل ہیں۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت - الجهراء گورنریٹ - انسداد دہشت گردی کی...

کویت کے الجهراء گورنریٹ میں انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار تربیتی مشق  میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت - الجهراء گورنریٹ - انسداد دہشت گردی کی...

کویت کے الجهراء گورنریٹ میں انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار تربیتی مشق  میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا"چینی خطرے" کا بیانیہ ختم کرنے کا مطال...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے "چینی خطرے" کے بیانیےاور تصادم کو ہوا دینے کی کوششوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی نیوز بریفنگ میں جاپان اور نیٹو کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ دونوں فریقوں نے چین روس فوجی تعاون میں پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔

ماؤ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دنیا اور علاقائی امن و استحکام کے محافظ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں جس کا  وسیع پیمانے پر اعتراف کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جاپان کے فوجی اور سیکورٹی اقدامات کو اس کے ایشیائی ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی برادری قریب سے  دیکھ رہے ہیں اور یہ کہ جاپان کو تاریخ سے سبق حاصل اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن  رہتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس سے ملکوں کے درمیان اعتماد کو ٹھیس پہنچے نہ ہی علاقائی امن و استحکام کو نقصان ہو۔ چین کی طرف سے نام نہاد سیکورٹی خطرات کے بارے میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کے بیان کے بارے میں ماؤ نے کہا کہ ایک علاقائی دفاعی اتحاد رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے، نیٹو نے مسلسل اپنے روایتی دفاعی زون اور دائرہ کار سے آگے بڑھ کر فوجی طاقت اور ایشیا پیسیفک ممالک کے ساتھ فوجی اور سیکورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کی اور"چینی خطرات" کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس میں تعمیراتی مقام پر آتشزدگی سے 8 افرا...

ماسکو(شِنہوا)کریمیا کے شہرسیواستوپول کے قریب تعمیراتی کارکنوں کے لیے ایک عارضی رہائش گاہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

آر آئی اے نووستی نے جمعرات کو مقامی ہنگامی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  آگ صبح سویرے لگی اور اس نے 200 مربع میٹر  رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دو منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے وقت  185 کارکن موجود تھے۔ اس واقعہ کا فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے ملنے والی کوچز کے تحفہ سے ٹرین کا سفر...

اسلام آباد(شِنہوا) مدیحہ عثمان کوٹرین کے سفر کا بہترین تجربہ اس وقت حاصل ہوا جب اس نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس میں حال ہی میں متعارف کرائی گئی بوگیوں میں اسلام آباد سے لاہور تک سفر کیا۔

اپنے چار بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے  گرین لائن ایکسپریس ٹرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے مدیحہ عثمان نے کہا کہ جب سے اس نے سوشل میڈیا پر ان بوگیوں کے بارے میں سنا وہ بے چینی سے نئی کوچز کی منتظر تھیں۔

ٹرین میں اپنے سامنے ایل ای ڈی اسکرین کو چیک کرتے ہوئے، مدیحہ نے بتایا کہ انہیں لاہور میں اپنی بہن سے ملنے جانا تھا لیکن چینی کوچز کو گرین لائن ایکسپریس ٹرین میں متعارف کرائے جانے تک انہوں نے اپنے سفر میں تاخیر کی،میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ریلوے کے ساتھ سفر کے دوران اتنا اچھا تجربہ کبھی نہیں ہوا، میں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی کہتی ہوں کہ وہ اپنے سفر کے لیے آرام دہ ٹرین کا انتخاب کریں۔

گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا آپریشن سیلاب کی وجہ سے تقریباً پانچ ماہ تک  رکا رہا ہے کیوںکہ  سندھ میں ریلوے ٹریک ڈوب گئے تھے،یہ سروس چین سے منگوائی گئیں نو بوگیوں کے ساتھ دوبارہ شروع ہو گئی ہے، جن میں چھ بوگیاں چائنہ ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن تانگشان کمپنی سے 2022 کے آخر میں درآمد کی گئی تھیں جبکہ 2015 میں چین سے درآمد کی گئی تین کوچز کی تزئین وآرائش کی گئی ہے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ ضریرمحمود نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بوگیاں سسٹم میں بہترین ہیں، محکمہ ریلوے نے بھی ان میں سفر کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ لاہور سے کراچی کے درمیان ٹکٹ تقریباً 8ہزار500 روپے ہے، جو دوسری ٹرینوں سے قدرے زیادہ ہے، لیکن مسافروں کو معیاری کھانا، مفت چائے اور ذاتی استعمال کی اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔ ضریرمحمود نے کہا کہ مسافروں کی جانب سے مثبت ردعمل کی وجہ سے 27 جنوری کو لانچ ہونے کے بعد سے 10 دنوں سے زیادہ کی  تمام ٹکٹیں  پہلے سے بک ہو چکی ہیں۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے ملنے والی کوچز کے تحفہ سے ٹرین کا سفر...

اسلام آباد(شِنہوا) مدیحہ عثمان کوٹرین کے سفر کا بہترین تجربہ اس وقت حاصل ہوا جب اس نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس میں حال ہی میں متعارف کرائی گئی بوگیوں میں اسلام آباد سے لاہور تک سفر کیا۔

اپنے چار بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے  گرین لائن ایکسپریس ٹرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے مدیحہ عثمان نے کہا کہ جب سے اس نے سوشل میڈیا پر ان بوگیوں کے بارے میں سنا وہ بے چینی سے نئی کوچز کی منتظر تھیں۔

ٹرین میں اپنے سامنے ایل ای ڈی اسکرین کو چیک کرتے ہوئے، مدیحہ نے بتایا کہ انہیں لاہور میں اپنی بہن سے ملنے جانا تھا لیکن چینی کوچز کو گرین لائن ایکسپریس ٹرین میں متعارف کرائے جانے تک انہوں نے اپنے سفر میں تاخیر کی،میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ریلوے کے ساتھ سفر کے دوران اتنا اچھا تجربہ کبھی نہیں ہوا، میں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی کہتی ہوں کہ وہ اپنے سفر کے لیے آرام دہ ٹرین کا انتخاب کریں۔

گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا آپریشن سیلاب کی وجہ سے تقریباً پانچ ماہ تک  رکا رہا ہے کیوںکہ  سندھ میں ریلوے ٹریک ڈوب گئے تھے،یہ سروس چین سے منگوائی گئیں نو بوگیوں کے ساتھ دوبارہ شروع ہو گئی ہے، جن میں چھ بوگیاں چائنہ ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن تانگشان کمپنی سے 2022 کے آخر میں درآمد کی گئی تھیں جبکہ 2015 میں چین سے درآمد کی گئی تین کوچز کی تزئین وآرائش کی گئی ہے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ ضریرمحمود نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بوگیاں سسٹم میں بہترین ہیں، محکمہ ریلوے نے بھی ان میں سفر کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ لاہور سے کراچی کے درمیان ٹکٹ تقریباً 8ہزار500 روپے ہے، جو دوسری ٹرینوں سے قدرے زیادہ ہے، لیکن مسافروں کو معیاری کھانا، مفت چائے اور ذاتی استعمال کی اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔ ضریرمحمود نے کہا کہ مسافروں کی جانب سے مثبت ردعمل کی وجہ سے 27 جنوری کو لانچ ہونے کے بعد سے 10 دنوں سے زیادہ کی  تمام ٹکٹیں  پہلے سے بک ہو چکی ہیں۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے ملنے والی کوچز کے تحفہ سے ٹرین کا سفر...

اسلام آباد(شِنہوا) مدیحہ عثمان کوٹرین کے سفر کا بہترین تجربہ اس وقت حاصل ہوا جب اس نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس میں حال ہی میں متعارف کرائی گئی بوگیوں میں اسلام آباد سے لاہور تک سفر کیا۔

اپنے چار بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے  گرین لائن ایکسپریس ٹرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے مدیحہ عثمان نے کہا کہ جب سے اس نے سوشل میڈیا پر ان بوگیوں کے بارے میں سنا وہ بے چینی سے نئی کوچز کی منتظر تھیں۔

ٹرین میں اپنے سامنے ایل ای ڈی اسکرین کو چیک کرتے ہوئے، مدیحہ نے بتایا کہ انہیں لاہور میں اپنی بہن سے ملنے جانا تھا لیکن چینی کوچز کو گرین لائن ایکسپریس ٹرین میں متعارف کرائے جانے تک انہوں نے اپنے سفر میں تاخیر کی،میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ریلوے کے ساتھ سفر کے دوران اتنا اچھا تجربہ کبھی نہیں ہوا، میں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی کہتی ہوں کہ وہ اپنے سفر کے لیے آرام دہ ٹرین کا انتخاب کریں۔

گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا آپریشن سیلاب کی وجہ سے تقریباً پانچ ماہ تک  رکا رہا ہے کیوںکہ  سندھ میں ریلوے ٹریک ڈوب گئے تھے،یہ سروس چین سے منگوائی گئیں نو بوگیوں کے ساتھ دوبارہ شروع ہو گئی ہے، جن میں چھ بوگیاں چائنہ ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن تانگشان کمپنی سے 2022 کے آخر میں درآمد کی گئی تھیں جبکہ 2015 میں چین سے درآمد کی گئی تین کوچز کی تزئین وآرائش کی گئی ہے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ ضریرمحمود نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بوگیاں سسٹم میں بہترین ہیں، محکمہ ریلوے نے بھی ان میں سفر کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ لاہور سے کراچی کے درمیان ٹکٹ تقریباً 8ہزار500 روپے ہے، جو دوسری ٹرینوں سے قدرے زیادہ ہے، لیکن مسافروں کو معیاری کھانا، مفت چائے اور ذاتی استعمال کی اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔ ضریرمحمود نے کہا کہ مسافروں کی جانب سے مثبت ردعمل کی وجہ سے 27 جنوری کو لانچ ہونے کے بعد سے 10 دنوں سے زیادہ کی  تمام ٹکٹیں  پہلے سے بک ہو چکی ہیں۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے ملنے والی کوچز کے تحفہ سے ٹرین کا سفر...

اسلام آباد(شِنہوا) مدیحہ عثمان کوٹرین کے سفر کا بہترین تجربہ اس وقت حاصل ہوا جب اس نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس میں حال ہی میں متعارف کرائی گئی بوگیوں میں اسلام آباد سے لاہور تک سفر کیا۔

اپنے چار بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے  گرین لائن ایکسپریس ٹرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے مدیحہ عثمان نے کہا کہ جب سے اس نے سوشل میڈیا پر ان بوگیوں کے بارے میں سنا وہ بے چینی سے نئی کوچز کی منتظر تھیں۔

ٹرین میں اپنے سامنے ایل ای ڈی اسکرین کو چیک کرتے ہوئے، مدیحہ نے بتایا کہ انہیں لاہور میں اپنی بہن سے ملنے جانا تھا لیکن چینی کوچز کو گرین لائن ایکسپریس ٹرین میں متعارف کرائے جانے تک انہوں نے اپنے سفر میں تاخیر کی،میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ریلوے کے ساتھ سفر کے دوران اتنا اچھا تجربہ کبھی نہیں ہوا، میں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی کہتی ہوں کہ وہ اپنے سفر کے لیے آرام دہ ٹرین کا انتخاب کریں۔

گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا آپریشن سیلاب کی وجہ سے تقریباً پانچ ماہ تک  رکا رہا ہے کیوںکہ  سندھ میں ریلوے ٹریک ڈوب گئے تھے،یہ سروس چین سے منگوائی گئیں نو بوگیوں کے ساتھ دوبارہ شروع ہو گئی ہے، جن میں چھ بوگیاں چائنہ ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن تانگشان کمپنی سے 2022 کے آخر میں درآمد کی گئی تھیں جبکہ 2015 میں چین سے درآمد کی گئی تین کوچز کی تزئین وآرائش کی گئی ہے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ ضریرمحمود نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بوگیاں سسٹم میں بہترین ہیں، محکمہ ریلوے نے بھی ان میں سفر کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ لاہور سے کراچی کے درمیان ٹکٹ تقریباً 8ہزار500 روپے ہے، جو دوسری ٹرینوں سے قدرے زیادہ ہے، لیکن مسافروں کو معیاری کھانا، مفت چائے اور ذاتی استعمال کی اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔ ضریرمحمود نے کہا کہ مسافروں کی جانب سے مثبت ردعمل کی وجہ سے 27 جنوری کو لانچ ہونے کے بعد سے 10 دنوں سے زیادہ کی  تمام ٹکٹیں  پہلے سے بک ہو چکی ہیں۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوامی جمہوریہ کوریا کے انتباہ کے بعد جنوبی...

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ فضائی مشقیں کیں جن میں اسٹریٹجک امریکی بمبار اور لڑاکا طیارےشامل تھے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ مشترکہ فضائی مشقوں میں امریکی فضائیہ کے بی-1بی سٹریٹجک بمبار اور ایف-22 اور ایف-35بی سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا کی فضائیہ کے ایف-35اے لڑاکا طیارے بھی شامل تھے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مشقیں بدھ کو جنوبی کوریا کے مغربی پانیوں پر کی گئیں تاکہ امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا کو مضبوط اور قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کی فراہمی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

وزارت نے کہا کہ دونوں اتحادی امریکی اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تنصیب کے سلسلے میں اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کو مضبوط بنائیں گے۔

یہ مشترکہ فضائی مشقیں جنوبی کوریا اور امریکہ کے دفاعی سربراہان کے درمیان منگل کو سیول میں ہونے والی بات چیت کے بعد ہوئی ہیں، جس میں اس سال کی مشترکہ مشقوں اور تربیت کی سطح اور پیمانے کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے ردعمل میں عوامی جمہوریہ کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے غیر ذمہ دارانہ فوجی محاذ آرائی اور اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت کی۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی  نے وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عوامی جمہوریہ کوریا نے  مشترکہ مشقوں کو جاری رکھنے پر امریکہ اور جنوبی کوریا پر تنقید کی۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی ایرو اسپیس اور ڈیفنس مارکیٹ کا حج...

پاکستان کی ایرو اسپیس اور ڈیفنس مارکیٹ کا حجم 8.7 ارب ڈالر ہے،2040 تک 7.2 ٹریلین ڈالر مالیت کے 43,500 نئے ہوائی جہازوں کی مانگ ہے،پاکستان کا پہلا ایرو اسپیس انکیوبیشن سینٹر نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجیزدنیا کی سپیس مارکیٹ میں اپنی کاروباری جگہ بنانے کیلئے اسکے مختلف شعبوں میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی میں اپنی افرادی قوت کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ جدید اختراعی منصوبوں میں پیش رفت کر رہا ہے،نیکاٹ پاکستان کے تجارتی اور دفاعی ایرو اسپیس ایوی ایشن دونوں کے لیے نجی اداروں کی معاونت کرے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز پاکستان کا پہلا ایرو اسپیس انکیوبیشن سینٹر ہے جو پاکستان ایئر فورس کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔ یہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

نیکاٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عمران جٹالہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کا سائز عالمی ایرو اسپیس اور دفاعی صنعت کا حجم 697 بلین ڈالر اورتجارتی ایرو اسپیس 298 بلین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایرو اسپیس اور ڈیفنس مارکیٹ کا حجم 8.7 بلین ڈالر ہے۔ بوئنگ ایئر کرافٹ انڈسٹری کمپنی کے مطابق 2040 تک 7.2 ٹریلین ڈالر مالیت کے 43,500 نئے ہوائی جہازوں کی مانگ ہے۔ عمران جٹالہ نے کہا کہ نیکاٹ پاکستان کے تجارتی اور دفاعی ایرو اسپیس ایوی ایشن دونوں کے لیے نجی اداروں کی معاونت کرے گا۔ پاکستان میں اندرون ملک پرواز کی قیمت 0.064 ڈالرفی میل ہے جب کہ پڑوسی ممالک میں 0.049 ڈالرفی میل ہے۔ پاکستان کے پاس فی شخص تقریبا 0.03 ہوائی جہاز کی نشستیں ہیں۔عمران جٹالہ نے کہا کہ تجارتی ایرو اسپیس نقل و حرکت، صحت کی دیکھ بھال، زراعت اور ہنگامی خدمات کو تبدیل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیکاٹ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ، روزگار کی تخلیق، امن، ڈیٹرنس، تحفظ، ہائی ٹیک سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اسپن آف، سپل اووراور ایرو اسپیس اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی تخلیق میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ نیکاٹ کی قیادت میں نیٹسول دنیا کے آٹھ سے زیادہ ممالک میں کام کر رہی ہے جس میں 1,500 سے زیادہ ملازمین حکمت عملی کے لحاظ سے متعدد مقامات پر موجود ہیں، اور 500 دیگرمنافع بخش کمپنیوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ نیکاٹ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ یہ پاکستان کے سرمایہ کاروں، جدت کاروں، کاروباری افراد اور باصلاحیت نوجوانوں کو اکٹھا کر کے پاکستانی ہنر مندوں کو بااختیار بنانے، منسلک کرنے اور ان سے لیس کر کے اس تبدیلی کا آغاز کرے گا۔ نیکاٹ مضبوط حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ بامعنی شراکت داری کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

ایرو اسپیس، ایوی ایشن اور ڈیپ ٹیک اسٹیک ہولڈرزاور اسٹارٹ اپس کو اپنی ترقی کو تیز کرنے میں معاونت دیتے ہیں۔ نیکاٹ کوپاکستان کے پہلے ایرو اسپیس کلسٹر اور سمارٹ سٹی کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجیزپاکستان کے بہترین اور اختراعی ذہنی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لیے ایک عالمی معیار کا ماحول تیار کر رہا ہے۔ نیٹسول ٹیکنالوجیز پاکستان میں ترقی پذیر جدیدمعیشت کی تعمیر کے لیے حکومت، تعلیمی اداروں اور کارپوریٹس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے جس نے ایئر یونیورسٹی اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے باہمی اشتراک سے پاکستان کا پریمیئر ایرو اسپیس سینٹر آف ایکسی لینس نیکاٹ بنایا ہے۔

ایئر یونیورسٹی کے چار مختلف کیمپس میں تقریبا10,000 طلبا زیر تعلیم ہیں۔ان کیمپس میں ایرو اسپیس، ایویونکس، مصنوعی ذہانت، کمپیوٹنگ اور میکیٹرونکس میںنامور اساتذہ اور تحقیقی فیکلٹی موجود ہیں۔ انوویٹرز گیراج پاکستان کو 2030 تک 500 بلین ڈالرکے متوقع حجم کے ساتھ دنیا کی جدید معیشتوں کی سرفہرست میں 50 واں جدید ملک بنانے کے عزم پر گامزن ہے۔ اسٹارٹ اپس فنڈز اورجدید اختراعی منصوبے مقامی مسائل، صحت، تعلیم، توانائی کو حل کرنے معاون ثابت ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان زراعت، ٹیلی کام، فنانس اور دیگر شعبوں میں ترقی کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ووکس ویگن چین میں تعاون کے مزید مواقع کی تلا...

ووکس ویگن اے جی کے انتظامی بورڈ کے چیئرمین اولیور بلوم نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا ہے کہ ووکس ویگن کے لیے چین سب سے اہم مارکیٹ ہے۔یہ کمپنی مستقبل میں اس ملک میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرے گی۔ووکس ویگن نے 2022 کے دوران چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کی مارکیٹس میں 31 لاکھ 80 ہزارسے زیادہ گاڑیاں فراہم کیں۔ ان میں سے 2 لاکھ 6 ہزار500 نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں فراہم کی گئیں، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 37.1 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے ساتھ خالص الیکٹرک ماڈلز کی فراہمی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 68.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔بلوم نے کہا کہ ہمارے پاس چین میں آڈی اور پورش جیسی ایک مستحکم پیداواری لائن اپ موجود ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ نئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھاتے اور نئی مصنوعات تیار کرتے ہوئے اپنی مصنوعات کی لائن اپ کو بڑھانے کا عمل جاری رکھیں گے۔چین میں ووکس ویگن کے کئی شراکت دارموجود ہیں جن میں چائنہ ایف اے گروپ کمپنی لمیٹڈ 1953 میں جیلن کے دارالحکومت شمال مشرقی شہر چھانگ چھون میں قائم کیا گیا تھا اوراس کو چین کی گاڑیوں کی صنعت کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔حالیہ برسوں کے دوران جیلن اس صنعت کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو تیز کرنے کے لیے آٹو انڈسٹری کے کلسٹرز کو فعال طور پر ترقی دے رہا ہے۔صوبائی حکومت کے تازہ ترین منصوبے کے مطابق جیلن کی گاڑیوں کی صنعت کا حجم 2025 تک 10کھرب یوآن (تقریبا 148.96 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچنے کی توقع ہے۔بلوم نے کہا کہ پچھلے 30 برسوں کے دوران ہمارا ایف اے ڈبلیو گروپ کے ساتھ بہت کامیاب تعاون رہا ہے اور ہم مستقبل میں بھی مخلصانہ محنت اور تعاون جاری رکھیں گے۔ایف اے ڈبلیو گروپ نے سال 2022 کے دوران 32 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا ہدف حاصل کیا جبکہ اس کی آپریٹنگ آمدنی 630 ارب یوآن تک پہنچ گئی اور منافع 49 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔بلوم نے گزشتہ نومبر میں جرمن چانسلر اولاف شولز کے ہمراہ چین کا دورہ کیا اور چینی حکام کے ساتھ مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میںپاکستان کی ک...

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میںپاکستان کی کٹلری کی برآمدات 49 فیصد کمی کے ساتھ 30.37 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،کٹلری برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت میں 59 ملین ڈالر تھیں،چین کٹلری برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے،معیار کو یقینی بنانے کے لیے مینوفیکچررز کو چین سے درآمد شدہ اسٹیل کا استعمال کرنا چاہیے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کٹلری کے شعبے کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جو برآمدات میں رکاوٹ ہیں۔ ان میں دستی پیداواری عمل، محدود مارکیٹ تک رسائی، خراب معیار، ضرورت سے زیادہ ضیاع، رسمی فنانسنگ تک رسائی میں مشکلات اور آگاہی اور برانڈنگ کی کمی شامل ہیں۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کٹلری کی برآمدات 49 فیصد کمی کے ساتھ 30.37 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 59 ملین ڈالر تھیں۔

برآمدات دسمبر 2022 میں 5.340 ملین ڈالر رہیںجو 22 نومبر کے 4.73 ملین ڈالر سے 13 فیصد زیادہ ہیں لیکن دسمبر 2021 میں 10.04 ملین ڈالر سے 47 فیصد کم ہیں۔ چین کٹلری برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس کے بعد جرمنی اور بھارت ہیں۔ پاکستان کی کٹلری انڈسٹری چین سے پیچھے ہے ۔ معیار کو یقینی بنانے کے لیے مینوفیکچررز کو چین سے درآمد شدہ اسٹیل کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ اعلی معیار کا ہے اور اس کی قیمت کم ہے۔ پاکستان کی کٹلری انڈسٹری فرسودہ مشینری اور دستی پیداواری عمل پر انحصار کرتی ہے جس کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت اور رفتار کم ہوتی ہے۔ کٹلری انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان میں عطیہ کردہ مشینری کی موجودگی کے باوجود یہ کئی سالوں سے غیر استعمال شدہ پڑی ہے۔ کٹلری کی صنعت 50 فیصد تک کی درآمدی کٹلری پر زیادہ ٹیرف کے ذریعے تحفظ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اگرچہ تحفظ پسندی مسابقت کو کمزور کرتی ہے لیکن یہ مقامی صنعتوں کی بقا کے لیے ضروری ہو سکتا ہے۔ پاکستانی پیداواری عمل کو معیاری اور غیر رسمی اکائیوں کے ملاپ کی وجہ سے ناقص معیار اور ضرورت سے زیادہ ضیاع کے چیلنجز کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں کوالٹی کنٹرول کی کمی کے مقابلے میں ضائع ہونے کی شرح پچاس فیصد ہے۔ پاکستان میں کٹلری کے شعبے کو آگاہی کی کمی اور دستاویزات کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے باضابطہ فنانسنگ میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ وہ غیر رسمی قرضے پر انحصار کرتے ہیںجو کہ بلند مارک اپ کے ساتھ آتا ہے۔نئی منڈیوں کی تلاش میں مشکلات، کمرشل کونسلرز کے ساتھ رابطے کی کمی، غیر روایتی منڈیوں سے ایل سی کی منظوری میں بینکوں کی ہچکچاہٹ اور ادائیگی کی مشکلات کی وجہ سے پاکستان بنیادی طور پر امریکہ، جرمنی، برطانیہ، سعودی عرب اور افغانستان کو کٹلری برآمد کرتا ہے۔ ۔رپورٹ میں اس شعبے کے متعدد پہلوں کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے تاکہ 'میک ان پاکستان' اقدام کو آگے بڑھایا جا سکے۔ خام مال کی لاگت کو کم کرنے کے لیے درآمد شدہ خام مال کو بانڈڈ گوداموں میں ذخیرہ کرنا چاہیے ۔مینوفیکچررز کی اپنی مصنوعات کو "میڈ اِن پاکستان" یا اپنے برانڈ نام کے ساتھ مہر لگانے میں ہچکچاہٹ ان کی پریمیم قیمت طے کرنے اور نئی منڈیوں میں داخل ہونے کی صلاحیت میں رکاوٹ ہے۔

اس شعبے کی برآمدات کا زیادہ تر حصہ ریاستہائے متحدہ، جرمنی اور برطانیہ کا مقدر ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ممکنہ مارکیٹوں میں نمائشیں منعقد کرکے نئی منڈیوں کی تلاش کرے۔ پاکستان کی امریکہ کو کٹلری کی برآمدات ڈیوٹی فری ہیں۔ پاکستان کو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تجارتی وفود بشمول کٹلری مینوفیکچررز کو امریکہ بھیجنا چاہیے۔ پاکستان کی کٹلری کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے امریکہ میں تجارتی مشیروں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سیکٹر ایسوسی ایشن نے مینجمنٹ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی مہارتوں کے لیے ایک تربیتی ادارہ اور کٹلری بنانے کے لیے ایک وقف انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی سفارش کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ژے جیانگ کا12 لاکھ سے زیادہ نئی توانائی...

چین کے بڑے اقتصادی پاور ہاس ژے جیانگ صوبہ نے حال ہی میں ایک ایکشن پلان جاری کیا ہے جس کا مقصد اپنی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔اس منصوبے کے مطابق سال 2025 تک ژے جیانگ کی نئی توانائی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار 12 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی جو کہ صوبے کی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار کے 60 فیصد سے ز ائد ہے۔ژے جیانگ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے متعدد معروف اداروں کو فروغ دے گا۔ ان کی پیداواری ترتیب کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرے گا اور ہائی اینڈ نئی توانائی والی گاڑیوں کی فراہمی میں اضافہ کرے گا۔یہ نئی توانائی گاڑیوں کے برانڈ بنانے کے عمل کو بھی تیز کرے گا، مسابقتی کاروباری اداروں کی معاونت کرے گا تاکہ وہ بیرون ملک منڈیوں تک پھیل سکیں۔اس کے علاوہ 2025 میں 2 لاکھ سے زیادہ نئی توانائی گاڑیاں برآمد کرنے کی کوشش کی جا ئے گی۔اس منصوبے کے مطابق صوبے کا مقصد سال2025 تک عوامی علاقوں میں 1 لاکھ سے زیادہ چارجنگ یونٹس بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جنوبی سوڈان کے لئے 3 لاکھ سے زائد کتا...

چین کی حکومت کی جانب سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے جنوبی سوڈان کی وزارت برائے عمومی تعلیم و تدریس کو 3 لاکھ 30 ہزار چھپی ہوئی تدریسی کتابیں موصول ہوئی ہیں۔جنوبی سوڈان میں چین کی امداد سے تعلیم کے تکنیکی تعاون کے دوسرے مرحلے کے تحت یہ چھپی ہوئی نصابی کتابیں انگریزی، ریاضی اور سائنس کے مضامین کے لیے ہیں۔جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ان کتابوں کی حوالگی کی تقریب کے دوران عمومی تعلیم و تدریس کے وزیر اوت ڈینگ اکوئیل نے کہا کہ آج ہم منصوبہ سے تعلیم و تدریس کا مواد حاصل کرنے کے لیے بہت شکر گزار ہیں۔میں نے تقسیم کے عمل کو اچھی طرح سے منظم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ مواد ضرورت مندوں تک پہنچ سکے اور جنوبی سوڈان کے طلبا اورسیکھنے والے اس مواد سے مستفید ہو سکیں۔حوالہ کیے گئے دیگر اضافی مواد میں پرائمری اسکولوں کے لیے تنگرام اور ریاضی کے پیکجز اور ثانوی اسکولوں کے لیے لیبارٹری کا سامان شامل ہے۔جنوبی سوڈان میں چین کے سفیر ما چھیانگ نے کہا کہ 2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے تعلیم کا شعبہ دونوں ملکوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے لیے ہمیشہ ترجیحی شعبہ رہا ہے۔ما نے کہا کہ 2018 میں جنوبی سوڈان میں تعلیم کے لئے چین کی امداد سے تعلیم کے تکنیکی تعاون کے پہلے مرحلے کے منصوبے کا کامیاب نفاذ ترقی پذیر ملکوں کے لیے تعلیم کے شعبے میں چین کی مدد سے پہلا جامع تکنیکی تعاون ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو اپنے انسانی وسائل کی تربیت اورریس...

پاکستان کو اپنے انسانی وسائل کی تربیت اورریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے چین کے مزید تعاون کی ضرورت ہے،ایک فیصد چینی ٹیک تعاون کے ساتھ بھی ہم اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے میں حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں، مزید چینی ٹیک کمپنیاں جلد ہی سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کی مدد سے پاکستانی ٹیک مارکیٹ میں شامل ہو جائیں گی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ملک کی مستقبل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی چین کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو مصنوعی ذہانت ، نینو ٹیکنالوجی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور دیگر اعلی ترین شعبوں میں حیرت انگیز کام کر رہا ہے۔ آٹومیکمپ کے شریک بانی نوید افتخار نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور انسانی وسائل کی تربیت میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔ پاکستان کو اپنے انسانی وسائل کو تربیت دینے اورریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کرنے کے لیے چین کے ساتھ مزید تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک مشہور آئی ٹی ماہر اور 5جی انٹرنیٹ آبزرویٹری کے بانی حسین ندیم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کی بہت زیادہ توجہ ٹھوس ترقیاتی اشیا پر ہے جن میں ڈیم اور انفراسٹرکچرشامل ہیں۔

دوسری طرف چین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں غلبہ رکھتا ہے کیونکہ یہ مصنوعی ذہانت ،نینو ٹیکنالوجی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور دیگر صنعتوں کے قائدین میں سے ایک ہے۔ حسین ندیم نے کہاکہ ایک فیصد چینی ٹیک تعاون کے ساتھ بھی ہم اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے میں حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کی جگہ کو 'ڈی سیکورٹائز' کرنے اور کاروبار، تجارتی اور تربیتی پہلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تکنیکی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی راہداریوں کی بھی ضرورت ہے جو پاکستان اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مستقبل ہے۔حمزہ سعید اورکزئی، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ریگولیٹری امور سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی نے بتایا کہ ہم نے تقریبا دو ماہ قبل بیجنگ میں اپنی نوعیت کا پہلا چائنا پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر قائم کیا۔ حال ہی میںہم نے ایک ویبینار بھی منعقد کیاجس میں تقریبا 5000 چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور وفود نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی کافی بڑی آبادی ہے جنہیں چینی زبان کے ساتھ انگریزی بولنا بھی ضروری ہے۔

پاکستان کو دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکہ کے ساتھ درست طریقے سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی ان چینی کمپنیوں کی مدد کر رہی ہے جو پاکستان میں وینچرز کھولنے کی خواہشمند ہیں تاکہ وہ اس مقصد کے لیے 10 مختلف سرکاری اداروں کے پاس جانے کی پریشانی سے بچ سکیں۔ یہ کمپنیاں صرف سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی پر آ سکتی ہیں، ڈیجیٹل طور پر رجسٹر ہو سکتی ہیں اور ایک ہی وقت میں کاروبار کرنا شروع کر سکتی ہیں، اس طرح انہیں کاروبار کرنے کے قابل ہونے سے پہلے کمپنی کے لیے بہت سی ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے لگ بھگ چھ ماہ کی بچت ہوتی ہے۔حمزہ سعید نے کہا کہ امید ہے کہ مزید چینی ٹیک کمپنیاں جلد ہی سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کی مدد سے پاکستانی ٹیک مارکیٹ میں شامل ہو جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کی غزہ میں بمباری

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے روز غزہ پٹی میں ساحلی علاقوں سے داغے گئے راکٹوں کے جواب میں عسکریت پسند گروہوں کی تنصیبات پر فضائی حملے کئے۔عینی شاہدین نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ڈرونز اور لڑاکا طیاروں کو فضا میں دیکھا گیا جس کے بعد وسطی غزہ کی پٹی میں متعدد دھماکے ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ میں عسکریت پسند گروہوں کی ایک فوجی چوکی پر 14 سے زائد میزائل داغے گئے۔فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ حملوں میں بنیادی طور پر اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور فلسطینی اسلامی جہاد کی چوکیوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فضائی حملے جنوبی اسرائیل پر 2 راکٹ داغے جانے کے ردعمل میں کئے گئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔فلسطینی گروہوں کے ذرائع کے مطابق راکٹ حملے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے جواب میں کئے گئے۔حماس سیکیورٹی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران حماس کے زیر انتظام ساحلی علاقے میں عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیلی آبادیوں پر کم از کم 8 راکٹ داغے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو طیارہ شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔جنوری کے شروع سے اسرائیل ۔ فلسطین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تقریبا 35 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو 2030 تک توانائی کی منتقلی کے لیے...

پاکستان کو 2030 تک توانائی کی منتقلی کے لیے کم از کم 101 بلین ڈالر کی ضرورت ہے ۔اس وقت موسمیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں 197 ارب ڈالر مالیت کی گرین انرجی کے مواقع دستیاب ہیں،گرین بلڈنگ فنانسنگ میں 90 بلین ڈالر،الیکٹرک گاڑیوں میں 41.7 بلین ڈالر، قابل تجدید توانائی میں 41.5 بلین ڈالر، کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر میں 10 بلین، کلائمیٹ سمارٹ اربن واٹر میں 7.5 بلین اور میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں 6.4 بلین ڈالر کے مواقع موجود،پاکستان مناسب سرمایہ کاری کرکے گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو کم اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے اہم چیلنجوں سے نمٹ سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گرین فنانس موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو متحرک کرکے یہ کم کاربن، موسمیاتی لچکدار معیشت کی طرف منتقلی میں مدد، گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو کم اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے اہم چیلنجوں سے نمٹ سکتا ہے۔انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مطابق 2030 کے موسمیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے مختلف شعبوں میں 197 بلین امریکی ڈالر مالیت کی سبز ترقی کے مواقع دستیاب ہیں۔ممکنہ سرمایہ کاری میں گرین بلڈنگ فنانسنگ میں 90 بلین ڈالر،الیکٹرک گاڑیوں میں 41.7 بلین ڈالر، قابل تجدید توانائی میں 41.5 بلین ڈالر، کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر میں 10 بلین، کلائمیٹ سمارٹ اربن واٹر میں 7.5 بلین اور میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں 6.4 بلین ڈالر شامل ہیں۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں گرین فنانس کی آمد میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

اس عمل میں شامل دو سب سے بڑے بین الاقوامی فنڈز گلوبل انوائرمنٹ فیسیلٹی اور گرین کلائمیٹ فنڈ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جی ای ایف نے تقریبا 100 ملین ڈالر کے فنڈز فراہم کر کے پاکستان میں 38 منصوبوں کی معاونت کی ہے۔ یہ فی الحال کل 131 ملین ڈالر فراہم کر کے چار منصوبوں میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ موجودہ گرین فنانس فلو ملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق یہ سرمایہ کاری پاکستان میں موسمیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے ناکافی ہے۔ 2021 میں اہداف کے مطابق ملک کو 2030 تک توانائی کی منتقلی کے لیے کم از کم 101 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ایس ڈی پی آئی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرین فنانس کا حصول گرین فنانسنگ میکانزم کی ترقی اور نفاذ سے منسلک چیلنجوں پر قابو پانے پر منحصر ہے۔پاکستان جیسی جدوجہد کرنے والی معیشت کے لیے گرین فنانس ایک لائف لائن کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خطرات کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں میں شراکت کو کم کر سکتا ہے۔پاکستان کو اس محاذ پر نمایاں کوششیں کرنی چاہئیں۔ ملک کی معاشی صورتحال اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے موثر حکمت عملی یہ ہوگی کہ چھوٹے، حسابی اقدامات کو آگے بڑھایا جائے۔ پاکستان کو اپنے صنعتی، مالیاتی اور قانون سازی کے شعبوں میں ناکامیوں اور چیلنجوں پر قابو پانا چاہیے۔حکومت کو فوسل فیول پر مبنی پاور پلانٹس کو بند کرنے کے لیے ایک ٹھوس حکمت عملی تیار کرنی چاہیے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی نظروں میں ساکھ حاصل کرنے کے لیے توانائی کی منصفانہ منتقلی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔حکومت کو تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پائیدار ترقی اور گرین فنانس کے حصول سے متعلق تمام شرائط اور تصورات کو واضح طور پر بیان کرنے اور تیار کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ دوسرے مرحلے میں پاکستان میں گرین فنانسنگ میکانزم کے نفاذ کے لیے ایک ٹھوس حکمت عملی تیار کی جانی چاہیے ۔ اس میں مخصوص رہنما خطوط اور رپورٹنگ کے طریقہ کار کو تیار کرنا اور نافذ کرنا شامل ہونا چاہیے تاکہ بتدریج گرین فنانسنگ ٹولز کے لیے مارکیٹ تیار کی جا سکے۔ رپورٹ نے ماحولیاتی، سماجی، اور گورننس کے اصولوں کو پہلے سے قائم گرین فنانسنگ میکانزم میں شامل کرکے گرین فنانس سے پائیدار فنانس کی طرف ملک کی منتقلی کی سفارش کی کیونکہ یہ ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی کی منتقلی سے مکمل طور پر نمٹنے کے لیے اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں