• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، بیجنگ اور ژانگ جیا کھو کا بیجنگ 2022 کی...

بیجنگ 2022 کی سالگرہ منانے کے لئے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ فروری اور مارچ میں شریک میزبان شہروں بیجنگ اور ژانگ جیا کھو میں شروع کیا جائے گا۔بیجنگ اولمپک سٹی ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل فو شیاہوئی نے کہا کہ افتتاحی تقریب ہفتے کو بیجنگ کے شوگانگ آئس ہاکی ایرینا میں ہوگی۔ یہاں ہر عمر کے افراد کے لئے سرمائی کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔بیجنگ بلدیاتی بیورو برائے کھیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ ہیبن نے کہا کہ "2 ماہ تک جاری رہنے والے جشن کے دوران آئس اور اسنو کے 8 ایونٹس منعقد ہوں گے جس سے زیادہ سے زیادہ افراد کو سرمائی کھیلوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس نے شہر میں دیرپا ورثہ چھوڑا ہے جس میں مقامات، سہولیات اور صلاحیتیں شامل ہیں۔ژانگ جیاکھو بلدیاتی بیورو برائے کھیل کے ڈائریکٹر گو ژی وی نے کہا کہ جشن کا آغاز ہفتے کو ایک ہی وقت پر ژانگ جیاکھو میں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،سائنس۔ ٹیکنالوجی کے جریدوں کے اثرو رسوخ...

چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف سا ئنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل انفارمیشن کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق چین کے سائنس و ٹیکنالوجی کے جرائد کا اثرو رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ عالمی نظام کے حصے میں شامل ہونے کے چینی جرائد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2021 میں مجموعی طور پر 235 چینی سائنس ۔ ٹیکنالوجی جرائد کو سائنس سائی ٹیشن انڈیکس (ایس سی آئی) اور 274 کو انجینئرنگ انڈیکس (ای آئی) میں شامل کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف چینی سائنس۔ ٹیکنالوجی جرائد کا اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے بلکہ چین سے زیادہ سے زیادہ اہم سائنسی مقالات کے نتائج چینی جرائد میں شائع ہورہے ہیں۔سال 2021 میں چینی سائنسی اور تکنیکی مقالات اور حوالہ جات ڈیٹا بیس (سی ایس ٹی پی سی ڈی) میں 1 ہزار 976 چینی اور 150 انگریزی سائنس و ٹیکنالوجی جرائد شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ 2022 نے بعد از کھیل بارے میراث رپورٹ ج...

بیجنگ 2022 کی انتظامی کمیٹی (بی او سی او جی) نے بعد از بیجنگ 2022 کھیلوں کی میراث بارے رپورٹ جاری کر دی۔اس رپورٹ میں سات ابواب شامل ہیں جن میں سرمائی کھیلوں کو مقبول بنانا، کھیلوں کے بعد اولمپک مقامات کا استعمال، آئس اینڈ اسنو صنعت کی ترقی، میزبان شہر کی ترقی، بیجنگ-ژانگ جیا کھو کھیلوں، ثقافتی اور سیاحتی پٹی کی تعمیر اور ثقافتی اور سماجی ترقی شامل ہیں۔بیجنگ 2022 کی کامیابی عالمی برادری سے کیے گئے وعدے کی تکمیل تھی۔ سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد خاص طور پر نوجوانوں کو آئس اینڈ اسنو کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کیا گیا۔ان کھیلوں کے بعد بیجنگ 2022 کے مقامات کو بتدریج عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے جس سے سیاحوں کو اولمپک آئس رِنک اور اسکیئنگ ٹریکس سے مستفید ہونے کی جانب راغب کیا گیا۔ بیجنگ 2022 کے مقامات پر مستقبل میں مزید قومی اور عالمی سطح کی تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔شوگانگ کا علاقہ شہری تجدید نو کا ایک نیا سنگ میل بن گیا ہے۔ یان چھنگ ایک خوبصورت ترین میزبان شہر بنتا جارہا ہے اور ژانگ جیا کھو موسم سرما کے ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔چین میں آئس اینڈ اسنو صنعت کی ترقی مقامی لوگوں کی زندگی میں مزید بہتری لائی ہے۔ بیجنگ 2022 نے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، ماحولیاتی تحفظ، صنعتی ترقی اور عوامی خدمات میں علاقائی مربوط ترقی کو فروغ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریاں اور مقدمات،عم...

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور مقدمات کے خلاف صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔ عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے خلاف مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ سابق وزیر اعظم کا خط پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ذریعے ایوان صدر پہنچایا گیا۔ صدر مملکت کو بھیجے گئے خط میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کو دی جانے والی دھمکیوں اور ان پر تشدد کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ خط میں پی ٹی آئی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے 29جنوری کے اجلاس میں مںظور کردہ متفقہ قرارداد بھی لف کی گئی ہے اور گورنر خیبرپختونخوا کیانتخابات کے حوالے سے 27 جنوری کی گفتگو کا متن بھی بھجوایا گیا ہے۔ بھجوائے گئے خط میں صدر مملکت کو مقتدر حلقوں کا سیاست میں مبینہ کھلے کردار کا نوٹس لینے اور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی آر کانگو، پرتشدد جھڑپوں کے باعث تقریبا 65...

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے شمالی کیوو صوبے میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے بعد ایک دن میں 1 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ لوگوں کے اپنے گھر بار چھوڑنے کی اطلات ملی ہیں۔ایک عالمی خیراتی ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس کے بعد ہزاروں بچوں کے بدسلوکی کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئیسیو دی چلڈرن کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی آبادی کا 53 فیصد بچوں پر مشتمل ہے جس سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ 65 ہزار بچے بے گھر ہیں۔رپورٹ کے مطابق شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما سے تقریبا 60 کلومیٹر مغرب میں کتشانگا کے آس پاس کے علاقوں میں مارچ 23 تحریک کے باغیوں اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی مسلح افواج کے درمیان 24 جنوری سے 25 جنوری کے مابین مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔تنازعہ کی شدت میں اضافہ کے سبب اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے مشرقی اور دیگر علاقوں میں شہریوں کے خلاف حملوں کی خطرناک لہر میں لوگوں کو ہلاک اور ان کو گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ ایطوری صوبے میں گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران مسلح گروہوں کے ہاتھوں 200سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ 2 ہزار مکانات تباہ ہو ئے اور 80 اسکول بند ہو ئے یا تباہ کر دیے گئے۔صحت عامہ کے مراکز کو لوٹ لیا گیا ہے جس سے لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ثقافتی ماحولیاتی تحفظ فہرست میں 5 نئے...

چین کے ثقافتی امور کے ریگو لیٹر نے حال ہی میں 5 ماحولیاتی تحفظ کے علاقوں کا قومی سطح کے ثقافتی ماحولیاتی تحفظ علاقوں کے طور پر اندارج کیا ہے۔وزارت ثقافت وسیاحت کے مطابق ان علاقوں میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ پر توجہ دی جائے گی ۔یہ علاقے چین کے جنوب مغربی صوبوں گوئی ژو، یون نان، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ ، شمال مغربی صوبہ شانشی اور شمالی صوبہ شنشی میں واقع ہیں۔وزارت تحفظ فہرست میں شامل ان علاقوں کی تعمیر اور انتظام کو مزید بہتر بنائے گی اور متعلقہ مقامی حکام سے بڑی حد تک مالی تعاون کرے گی۔اس کے ساتھ ان پر زور دیا جائے گا کہ وہ اپنے اخراجات کے پبلک فنانس بجٹس میں تعمیراتی رقم کو شامل کریں۔چین نے حالیہ برسوں میں قومی سطح کے ثقافتی ماحولیاتی تحفظ علاقوں کو منتخب کرنے اور اس کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں روایتی ثقافتوں کو فروغ دیا جاسکے جہاں غیر مادی ثقافتی ورثہ موجود ہے۔ان میں سے ابتدائی سات تحفظ علاقوں کا باضابطہ طور پر انداراج 2019 میں کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، گوئی ژو میں بڑے منصوبوں کا آغاز

چین کے صوبہ گوئی ژو میں 687 بڑے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا ہے جن پر مجموعی طور پر 376.7 ارب یوآن (تقریبا55.9 ارب امریکی ڈالرز)کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خا رجہ کی جانب سے پشاور دھماکہ پر...

چینی وزیر خا رجہ چھن گانگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے نا م ایک پیغام میں پشاور میں ہونے والے تباہ کن دہشت گرد حملے پر تعز یت کا اظہار کیا ہے۔چھن نے کہا کہ انہیں صوبہ خیبر پختو نخوا کے پشاور شہر میں حملہ کے با عث ہو نے والی ہلا کتوں کے با رے میں جان کر صدمہ پہنچا۔چھن نے کہا کہ وہ اس سانحہ کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے زخمیوں اور سو گوار خا ندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاورمسجد بم حملے کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخ...

پشاور کی ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں شہید افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔دھماکہ کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے خفیہ طور پر یورینیم افزودگی کے نظام...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایک خفیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے اپنے فورڈو پلانٹ میں 60فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کے لیے سینٹری فیوجز(آئی آر سکس)کی دو سیریز کے درمیان غیر اعلانیہ تبدیلی کی ہے ، اس اقدام پر ایجنسی نے ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،رکن ممالک کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو اس بات پر تشویش ہے کہ ایران نے ایجنسی کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر انتہائی افزودہ یورینیم کی پیداوار سے متعلق فورڈو فیول افزودگی پلانٹ کے ڈیزائن کی معلومات میں اہم تبدیلی کی ہے، ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ فورڈو سہولت کی سرگرمیاں تہران کے وعدوں سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں،رپورٹ کے مطابق فورڈو سہولت کی ایجنسی کی طرف سے اچانک معائنے کے دوران پتہ چلا کہ سینٹری فیوجز (آئی آر سکس )کی دو سیریز میں یورینیم کو 60فیصد تک افزودہ کرنے کے لیے تبدیلی کی گئی ہے، 22نومبر کو ایرانی میڈیا نے کہا تھا کہ تہران نے فورڈو جوہری تنصیب میں 60فیصد تک یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دو ماہ میں حوثیوں کو ایرانی اسلحے کی سمگلنگ...

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو ماہ کے دوران حوثیوں کے لیے ایرانی اسلحے کی سمگلنگ کی 4کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا نے یمنی سکیورٹی کی تعریف کی کہ حوثیوں کے لیے لے جائے جانے والے 100ڈرون انجن قبضے میں لیے تھے،سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ کوریلا نے یمنی فوج کے چیف آف سٹاف صغیر بن عزیز کے ساتھ فون کال کے دوران مشرق وسطی کی سلامتی کے لیے قیادت کے مستقل عزم کا اعادہ کیا،بیان میں سینٹرل کمانڈ کے ترجمان جو بکینو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس قسم کا سکیورٹی آپریشن علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ...

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ملاقات کی، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ، توانائی کے وزیر شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر خارجہ و وزیر مملکت و قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسی بن محمد العیبان اور فرانس میں دو مقدس مساجد کے متولی فہد الرویلی نے شرکت کی،اس موقع پر سعودی عرب میں فرانسیسی سفیر لدووک پوئی اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس 24فروری کو بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہ...

یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے کہا ہے کہ روس 24فروری کو ایک بڑے اور نئے حملے کی تیاری کر رہا ہے ، ماسکو نے حملے کے لیے تقریبا پانچ لاکھ فوجیوں کو متحرک کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی وزیر دفاع نے کہا کہ ماسکو نے ہزاروں فوجیوں کو اکٹھا کیا ہے اور وہ گزشتہ سال ابتدائی حملے کی سالگرہ کے موقع پر کچھ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے،ستمبر میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے تقریبا تین لاکھ بھرتی ہونے والے فوجیوں کو عام طور پر متحرک کرنے کا اعلان کیا جو ان کے بقول ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا،ریزنیکوف نے کہا کہ نئے بھرتی اور تعینات ہونے والے فوجیوں کی حقیقی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ پیوٹن نے سرکاری طور پر تین لاکھ کا اعلان کیا تھا لیکن جب ہم سرحدوں پر فوجیوں کو دیکھتے ہیں تو ہمارے جائزوں کے مطابق یہ بہت زیادہ ہے،وزیر دفاع نے کہا کہ یوکرین کے کمانڈر روسی پیش قدمی کی افواہوں سے پہلے فرنٹ کو مستحکم کرنے اور جوابی حملے کی تیاری کرنے کی کوشش کریں گے، مجھے یقین ہے کہ سال 2023فوجی فتح کا سال ہو سکتا ہے،انہوں نے فرانس میں MG-200ایئر ڈیفنس ریڈارز کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے بارے بتایا کہ اس سے مسلح افواج کی فضائی اہداف کا پتہ لگانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا،دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ اگلے مورچوں پر صورتحال ان کی افواج کا امتحان لے رہی ہے، انکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے مشرق میں قبضہ کرنے والوں کی جارحانہ کارروائیوں میں ایک خاص اضافہ ہوا ہے، صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کا سوڈان میں سفارت کار کے قاتل کو رہا...

امریکا نے سوڈان کی جانب سے ایک امریکی سفارت کار اور سوڈانی شہری کے قتل میں سزا یافتہ مجرم عبدالرئوف ابوزید کو جیل سے رہا کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عبد الرئوف ابوزید کی رہائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی عمل میں شفافیت کے فقدان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جس کے نتیجے میں مجرم کو رہا کیا گیا ہے،پرائس نے کہا کہ سوڈانی حکام کی جانب سے یہ غلط دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے مجرم کی رہائی پر رضا مندی ظاہر کی تھی،رپورٹس کے مطابق ابوزید کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسے سوڈانی حکومت اور متاثرین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے،خیال رہے کہ سوڈانی شہری ابوزید کو 2008میں امریکی سفارت خانے کے ملازم جان گران ویل اور اس کے سوڈانی ڈرائیور عبدالرحمان عباس کی فائرنگ سے ہلاکت کے کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کا دفاعی اخراجات میں اضافے کا منصوبہ ق...

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولن برگ نے جاپان کے دفاعی اخراجات میں اضافے کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ ایک غیر مستحکم دنیا میں زیادہ سے زیادہ سیکورٹی میں شمولیت کے لیے اس ملک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل نیٹو نے ٹوکیو میں کیو یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی سلامتی کے شعبے پر نئی توجہ نے قوم کو امن کے لیے اور بھی زیادہ شراکت دار بنا دیا،جینز سٹولن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ جاپان دفاعی شعبے کے لیے وقف جی ڈی پی کا 2فیصد نیٹو بینچ مارک تک پہنچنے کے لیے منصوبہ بنا رہا ہے جو جاپان کا بین الاقوامی سلامتی کو سنجیدہ لینے کا اظہار ہے،واضح رہے کہ جاپان نے کئی دہائیوں سے فوجی اخراجات کو جی ڈی پی کے تقریبا ایک فیصد تک محدود رکھا ہے لیکن گزشتہ سال کے آخر میں وزیر اعظم فومیو کشیدا کی حکومت نے ایک نئی سکیورٹی حکمت عملی کی منظوری دی جس میں مالی سال 2027تک دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے دو فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطی کے مختلف ممالک میں نامساعد موسمی...

مصر، اردن، متحدہ عرب امارات ، قطر، کویت اور لبنان میں شدید بارشوں، گردو غبار اور طوفان کی وجہ سے نقل و حمل، صحت اور توانائی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،مصری وزارت برائے مقامی ترقی کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمال میں البرولس، مشرق میں العریش اور اس سوہنے کی بندرگاہوں کو تیز ہواوں اور آندھی کے باعث بند کردیا گیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں زیادہ بارشوں تیز ہواوں اور نا مساعد موسمی حالات کی وجہ سے توانائی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچنے اور بجلی کے جھٹکے لگنے سے متعدد پالتو جانور ہلاک ہوگئے ہیں،اردن، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت میں شدید اور گرد آلود ہواں تنفس لینے میں مشکلات پیش آنے سے خبردار کیا گیا ہے،لبنان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "فرح" نامی طوفان کے ہفتے کے آخر تک موثر رہنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا یوکرین میں رہائشی عمارت پر حملہ،3افرا...

روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی حصے میں پیش قدمی کرتے ہوئے کچھ علاقوں میں بمباری کی ہے،یوکرینی افواج کے مطابق، یوکرین کے شہر باخمت اور اس کے قریبی متعدد قصبوں میں روسی فوج نے بمباری کی،اس حوالے سے یوکرینی افواج نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایودیو، قریبی قصبہ میرینکا اور کچھ ہمسایہ علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے،حکام کے مطابق کراماتوسک شہر میں روسی میزائل حملے سے رہائشی عمارت تباہ ہو گئی جبکہ دیگر سات عمارتوں کو نقصان پہنچا، ان میزائل حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے،اس حوالے سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مشرقی حصے میں مخالفین کی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے،یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے مشرقی حصے میں صورتِ حال مزید سخت ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کو دیا گیا اسلحہ روسی فوج کا جائز ہدف...

روس نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی بحران میں مزید تناو پیدا کر دے گی،روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے، یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کے معاملے میں، ممالک میں جغرافیائی قواعد کی رو سے کوئی امتیازیت نہیں رکھی،زاہرووا نے کہا ہے کہ "یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والے تمام ممالک کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہم اس اسلحے کو روس مسلح افواج کے لئے ایک جائز ہدف قبول کریں گے۔ ہماری پوزیشن ہر کوئی بخوبی سمجھتا ہے لہذا یہ حقیقت قبول کر لی جانی چاہیے کہ اسلحے کی اضافی یا پھر نئی فراہمی سے متعلق کوئی بھی قدم بحران میں مزید شدت کا سبب بنے گا، ہر ایک کو اس کا احساس ہونا چاہیے"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دفاعی بجٹ...

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے پاکستان اور چین کے ساتھ سرحد پر تنازعات اور جھڑپوں سے نمٹنے کیلئے سالانہ دفاعی بجٹ میں 13فیصد اضافہ کردیا،بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے 550ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں 73ارب ڈالر دفاع کی مد میں رکھے گئے ہیں، اسلحے کی درآمدات کیلئے بھارت زیادہ تر انحصار اپنے دیرینہ پارٹنر روس پر کرتا ہے جبکہ دیگر اسلحہ امریکا، فرانس اور اسرائیل سے خریداجاتا ہے،بھارتی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت فوجی آلات و اسلحہ سازی میں خود انحصاری کو فروغ دینا چاہتی ہے،واضح رہے کہ بھارت دنیا میں اپنی فوج پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میرے پاس الہان عمر کو ہٹانے کے لییکافی ووٹ ہ...

امریکی اسپیکر کیون میکارتھی نے کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ مینیسوٹا ڈیموکریٹ کو ہنگامی اقدامات کے تحت خارجہ امور کی کمیٹی سے ہٹایا جا سکتا ہے،خود میک کارتھی نے منگل کوامریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہاکہ انہوں نے الہان عمر کو کمیٹی سے ہٹانے کے لیے ووٹ دیا ہے،وسط مدتی انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ کیلیفورنیا کے ریپبلکن نے ڈیموکریٹس ایڈم شیف، ایرک سویل ویل اور الہان عمر کو کانگریس کی کمیٹی کے فرائض سے ہٹانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

200کے قریب جاپانی فوڈ کمپنیوں نے قیمتیں بڑھا...

خوراک تیار کرنے والی جاپانی کمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا،جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ پیدا ہوا ہے، ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 200کے قریب جاپانی فوڈ کمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے،ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ رواں سال خورد و نوش کی 12ہزار سے زائد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، جس سے جاپانی صارفین کے لیے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی نئی لہر آ جائے گی،جاپان میں ایک نجی ریسرچ کمپنی تیئکوکو ڈیٹا بینک نے جنوری کے اختتام پر جاپان میں خوراک اور مشروبات بنانے والی 195کمپنیوں کا سروے کیا، جس سے معلوم ہوا کہ کمپنیاں فروری میں 5ہزار 463اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں،یاد رہے کہ جاپان میں اکتوبر میں 7ہزار 800سے زائد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، ریسرچ کمپنی کا کہنا تھا کہ مزید اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے،سروے کے مطابق 2023میں 12ہزار 54اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، اشیا کی یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے، رواں برس جاپان میں قیمتوں میں اوسطا 16فی صد اضافہ ہوگا،کمپنیوں کا کہنا ہے کہ خام مال اور توانائی کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، جس کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کا اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا انتق...

ایران نے اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے،ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے کی رات اسرائیل نے اصفہان میں ڈرون حملے کیے،ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اسرائیل کی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن کے گھر سے تلاشی کے دوران کوئی خفیہ دس...

امریکی صدر جو بائیڈن کے وکیل نے کہا ہے کہ ریہوبوتھ، ڈیلاویئر میں واقع بائیڈن کے گھر سے تلاشی کے دوران کوئی خفیہ دستاویزات نہیں ملیں،بائیڈن کے وکیل کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی)کے ایجنٹس ان کے گھر کے چھاپے میں کچھ مواد اورہاتھ سے لکھے نوٹس جائزے کیلیے ساتھ لے گئے ہیں،وکیل کے مطابق قبضے میں لی گئی دستاویزات بائیڈن کے نائب صدارت دور کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں 124محکموں کے لاکھوں ورکرز کی ہڑت...

برطانیہ میں اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124سرکاری محکموں کے 5لاکھ ورکرز نے ہڑتال کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا،برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ہڑتالوں کا موسم جاری ہے، اب اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124محکموں کے 5لاکھ ورکرز نے ہڑتال کر دی،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ بھر میں اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بری طرح متاثر ہیں،برطانیہ بھر میں 75سے زیادہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، پونے چار لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی ہڑتال سے تقریبا 85فیصد اسکول اور 150یونی ورسٹیز جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں ،ملازمین کی یونین کی جانب سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت رقوم کا بندوبست کریورنہ ہڑتال اوردیگراقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں شرح سود اضافے کے بعد4.75 فیصد پر...

امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو)نے شرح سود میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد اضافہ کردیا،امریکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرح سود 4.75فیصد ہو گئی، امریکا میں رواں سال شرح سود بلند سطح پر ہی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے باپ...

بھارت میں سنگ دل بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر اپنے باپ کو ہی قتل کرڈالا،بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے رہائشی نوجوان نے باپ سے نشہ خریدنے کیلئے پیسے مانگے ، باپ کے انکار پر بیٹے نے طیش میں آکر مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیا،مقتول باپ کی شناخت سریش کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق شکور پور گائوں سے ہے،پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو سریش کو زخمی حالت میں پایا، سریش کے کان سے خون بہہ رہا تھا، اسے دیکھ کر لگ رہاتھا کہ اسے گھسیٹا گیا تھا،پولیس کی جانب سے سریش کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا،پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کا اپنے بیٹے کے ساتھ تنازع تھا، منشیات کیلئے پیسے نہ دینے پر جھگڑا ہوا اور اسی دوران بیٹے نے باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

واشنگٹن سے لندن کیلئے برٹش ائیر ویز کی پرواز...

امریکاکے دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی سے لندن کیلئے روانہ ہونے والی برٹش ائیر ویز کی پرواز میں آگ لگنے کی اطلاع پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کردی گئی،ایوی ایشن حکام کے مطابق پرواز بی اے 216کے طور پر بوئنگ 9-787ڈریم لائنر طیارے نے امریکا کے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجکر 49منٹ پر واشنگٹن ڈی سی سے برطانیہ کے ہیتھرو لندن ائیرپورٹ کیلئے ٹیک آف کیا،پرواز کے ایک گھنٹے بعد پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو طیارے کے کیبن میں دھواں بھرنے کی اطلاع دی، جس کے بعد پرواز کو قریبی ہیلی فیکس ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرادی گئی تاہم طیارہ اور تمام مسافر محفوظ رہے،بعدازاں رجسٹریشن (G-ZBkL)کے حامل طیارے کا مکمل معائنہ کیا گیا اور طیارے کو مکمل فٹ قرار دے کر مسافروں کو منزل پر روانہ کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،گھریلو تنازع پر سفاک ماں نے تین بچوں ک...

بھارت میں گھریلو تنازع پر سفاک ماں نے تین بچوں کو زہر دے دیا جس سے تینوں بچے ہلاک ہو گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر کیرانہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر مبینہ طور پر اپنے بچوں کو زہر دیا،پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خاتون نے بچوں کو دودھ میں زہر دے کر پلایا جس سے اس کا 8سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 4اور 2سالہ بچے اسپتال پہنچ کر اپنا دم توڑ گئے،پولیس کے مطابق بچوں کا باپ ملازمت کی غرض سے دہلی شہر میں مقیم ہے اور واقعے کی اطلاعات ملتے ہی وہ گھر پہنچ گیا، اس نے ساس اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا،پولیس کا کہنا تھاکہ خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خواتین کیخلاف سخت پالیسیاں ، امریکا کا طالبا...

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں خواتین کے لیے ملازمت اور تعلیم کی سخت پالیسیوں کے جواب میں طالبان پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،عالمی میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ وہ طالبان کے موجودہ یا سابق ارکان، غیر ریاستی سکیورٹی گروپوں کے ارکان اور دیگر افراد پر ویزا کی پابندیاں عائد کر رہے ہیں ، یہ پابندیاں ان افراد پر لگائی گئی ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سلب کرنے کے ذمہ دار ہیں،امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر لگائی جانے والی اِن پابندیوں میں جامعات جانے کی اجازت نہ دینا اور این جی اوز کے ساتھ کام سے روکنے کے فیصلے شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا تاکہ طالبان پر واضح ہو سکے کہ انہیں اپنے اقدامات کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی بلوچستان کے ایڈوائزر کی سردار شاہد...

وزیر اعلی بلوچستان کے ایڈوائزر و کو آرڈینیٹر موسی جان اچکزئی نے ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری سے نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلی عبد القدوس بزنجو کی جانب سے نیک خواہشات پر مبنی پیغام پہنچایا۔ملاقات میں ایڈوائزر موسی جان اچکزئی نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے امدادی کاموں کو سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی عبدلقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بھرپور اور بر وقت مدد کر کے ہلال احمر نے دل جیتے ہیں۔انہوں نے وزیراعلی کی جانب سے ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے ہلال احمر کی قیادت کو دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہنے پر مبارکباد دی اور یہ بھی عندیہ دیا کہ آنے والے دنوں میں متاثرین کی بحالی اور بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر نو میں بھی ہلال احمر اپنا بھر پور حصہ ڈالے گا۔سردار شاہد احمد لغاری کی قیادت میں ہلال احمر پاکستان ہمہ وقت متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے اور یہی اصل عبادت ہے۔اس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری نے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے دورہ بلوچستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر متاثرہ فرد کی بحالی تک ہلال احمر اپنی خدمات جاری رکھے گا۔ہلال احمر پاکستان کی جانب سے ایڈوائزر موسی جان اچکزئی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے...

پاکستان تحریک انصاف نے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی نے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان، طاہر صادق سمیت دیگر نے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ممبران اسمبلی نے استعفیمنظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لیے تھے۔استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کرے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے۔ممبران قومی اسمبلی کے استعفے عدالت عظمی کے طے کردہ قوانین کے برعکس منظور کئے گئے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے استعفے منظور کیے۔استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ممبران کو بلا کر موقف نہیں پوچھا ۔ موقف کے مطابق ارکان اسمبلی کی مرضی کے بغیر استعفے منظور کرنے کااقدام غیر آئینی ہے۔عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسل...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کی گرفتاری پر کہا ہے کہ صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں۔ حکومت کا شیخ رشید کی گرفتاری میں کوئی تعلق نہیں، سیاسی مسخرہ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے، صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں، 15کلوہیروئن تونہیں ڈالی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ میڈیا کے سامنے پولیس والوں کو دھکے دینے والا مار پیٹ کا جھوٹ بول رہا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا شیخ رشید کو نہ تو طیبہ گل کی طرح اغوا کیا ہے اور نہ ہی بشیر میمن کی طرح واش روم میں بند کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قتل اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطیکا الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں، قانون کے سامنے سب برابر ہیں، قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑیگا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قانون کے نیچے لاں گاکے ڈائیلاگ بولنے والا قانون کے نیچے آنے سے کیوں ڈرتا ہے؟ اس نے خلاف قانون کام نہیں کیا تو عدالت کو بتادے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر اعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تی...

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کے تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کلین اور سستی توانائی کی ضرورت ہے،سی پیک پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، شمسی توانائی پر توجہ دی جا رہی ہے، توانائی کی مد میں 27 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرتے ہیں، کوئلے سے توانائی حاصل کر کے اربوں کی بچت ہو سکتی ہے،پاکستان کی 60 ہزار میگا واٹ ہائیڈرل پاور کی صلاحیت موجود ہے، کے تھری پاور پلانٹ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کے تھری کا افتتاح کردیا ۔ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوردیگر بھی شریک تھے ۔ اس منصوبے سے ماحول دوست 1100میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جب کہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار2200میگاواٹ ہو جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف تھری پاور پلانٹ کی تختی کی نقاب کشائی کی اور پودا لگایا۔ اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، پاکستان کو کلین اور سستی توانائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان دو بہترین دوست ہیں، یہ دوستی گزشتہ 75 برسوں کے دوران تمام مصائب و مشکلات اور خوشیوں کے مواقع پر مزید مضبوط ہوتی گئی، چین نے سیلابوں میں، طوفانوں میں، زلزلوں میں جنگوں اور امن میں ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 2015 میں نواز شریف کی قیادت میں سی پیک کا اربوں روپے کا منصوبے پر دستخط ہوئے اور آج ہزاروں میگا واٹ بجلی پاکستان میں بن رہی ہے اور سی پیک کے دوسرے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی قریب میں کچھ مشکلات تھیں، کچھ مشکلات ہماری اپنی پیدا کردہ تھیں جس کی وجہ سے سی پیک تعطل کا شکار ہوگیا لیکن اب ہماری کوشش ہے کہ سی پیک منصوبہ تیزی سے آگے بڑھے، پشاور اور کراچی سے ریلوے کا منصوبہ ایم ایل ون اور انڈسٹریل زون بننے ہیں، اس منصوبوں پر بھی اب تیزی سے کام ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ تھر میں نے پناہ قدرتی وسائل ہیں، وہاں پائے جانے والے کوئلے کے ذخائر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں سیکڑوں سال تک بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں، اس کی بنیاد پر ہمیں بجلی کے منصوبے لگانے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شمسی توانائی اور پن بجلی کے منصوبے لگانے ہیں جس سے ملک ترقی کرے گا اور اربوں ڈالر کی کروڈ آئل اور پیٹرولیم منصوعات کی درآمدات کی بچت ہوگی، یہ وہ واحد طریقہ ہے جس کے ساتھ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پن بجلی منصوبوں سے 60 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے لیکن ہم بمشکل صرف 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جو کہ بڑا قومی نقصان ہے، پاکستان اس وقت 27 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سستی اور کلین انرجی کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں سولر پاور جنریشن، ہائیڈرو پاور اور ونڈ پاور منصوبے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے منصوبے پر کام کرنے والے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں وزیر اعظم آفس میں دعوت دیکر اعزازات دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ پھول منڈی

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کی کن منگ ڈونان پھول منڈی میں ایک تاجر کام  کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ پھول منڈی

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کی کن منگ ڈونان پھول منڈی میں لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ پھول منڈی

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کی کن منگ ڈونان پھول منڈی کا لوگ دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ پھول منڈی

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کی کن منگ ڈونان پھول منڈی میں خاتون پھولوں کا انتخاب کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ پھول منڈی

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کی کن منگ ڈونان پھول منڈی کا لوگ دورہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ووکس ویگن چین میں تعاون کے مزید مواقع کی تلا...

چھانگ چھون (شِنہوا) ووکس ویگن اے جی کے انتظامی  بورڈ  کے چیئرمین اولیور بلوم نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا  ہے کہ ووکس ویگن کے لیے چین سب سے اہم مارکیٹ ہے۔یہ کمپنی مستقبل میں اس ملک میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرے گی۔

ووکس ویگن نے 2022  کے دوران  چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کی مارکیٹس میں 31 لاکھ 80 ہزارسے زیادہ گاڑیاں فراہم کیں۔ ان میں سے 2 لاکھ 6 ہزار500 نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں فراہم کی گئیں، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 37.1 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے ساتھ  خالص الیکٹرک ماڈلز کی فراہمی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 68.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بلوم نے کہا کہ ہمارے پاس چین میں آڈی اور پورش جیسی ایک مستحکم پیداواری  لائن اپ موجود ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ نئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھاتے اور نئی مصنوعات تیار کرتے ہوئے اپنی مصنوعات کی لائن اپ کو بڑھانے کا عمل  جاری رکھیں گے۔

چین میں ووکس ویگن کے کئی شراکت دارموجود  ہیں جن میں چائنہ ایف اے گروپ کمپنی لمیٹڈ 1953 میں جیلن کے دارالحکومت شمال مشرقی شہر چھانگ چھون میں قائم کیا گیا تھا   اوراس کو چین کی گاڑیوں کی صنعت کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران  جیلن اس صنعت کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو تیز کرنے کے لیے آٹو انڈسٹری کے کلسٹرز کو فعال طور پر ترقی دے  رہا ہے۔

صوبائی حکومت کے تازہ ترین منصوبے کے مطابق جیلن کی گاڑیوں کی صنعت کا حجم 2025 تک 10کھرب یوآن (تقریباً 148.96 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچنے کی توقع ہے۔

بلوم نے کہا کہ پچھلے 30 برسوں کے دوران  ہمارا ایف اے ڈبلیو گروپ کے ساتھ بہت کامیاب تعاون رہا ہے اور ہم مستقبل میں بھی مخلصانہ محنت اور تعاون جاری رکھیں گے۔

ایف اے ڈبلیو  گروپ نے سال 2022 کے دوران 32 لاکھ  گاڑیوں کی فروخت  کا ہدف حاصل کیا جبکہ اس کی آپریٹنگ آمدنی  630 ارب یوآن تک پہنچ گئی اور منافع 49 ارب  یوآن تک پہنچ گیا۔

بلوم نے گزشتہ نومبر میں جرمن چانسلر اولاف شولز کے ہمراہ چین کا دورہ کیا اور چینی  حکام کے ساتھ مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ژے جیانگ کا12 لاکھ سے زیادہ نئی توانائی...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے بڑے اقتصادی پاور ہاؤس ژے جیانگ صوبہ نے حال ہی میں ایک ایکشن پلان جاری کیا ہے جس کا مقصد اپنی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت  کی ترقی کی رفتار کو  تیز کرنا ہے۔

اس منصوبے کے مطابق سال 2025 تک ژے جیانگ کی نئی  توانائی  گاڑیوں کی سالانہ پیداوار 12 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی جو کہ  صوبے کی گاڑیوں کی  مجموعی پیداوار کے 60 فیصد سے ز ائد ہے۔

ژے جیانگ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے متعدد معروف اداروں کو فروغ دے گا۔ ان کی پیداواری ترتیب کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرے گا اور ہائی اینڈ نئی توانائی والی گاڑیوں کی فراہمی میں اضافہ کرے گا۔

یہ نئی توانائی گاڑیوں کے برانڈ بنانے کے عمل  کو بھی تیز کرے گا، مسابقتی کاروباری اداروں کی معاونت کرے گا تاکہ  وہ بیرون ملک  منڈیوں تک پھیل سکیں۔

اس کے علاوہ  2025 میں 2 لاکھ سے زیادہ نئی توانائی گاڑیاں برآمد کرنے کی کوشش کی جا ئے گی۔

اس منصوبے کے مطابق صوبے کا مقصد سال2025  تک عوامی علاقوں میں 1 لاکھ سے زیادہ چارجنگ یونٹس بنانا ہے۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جنوبی سوڈان کے لئے 3 لاکھ سے زائد کت...

جوبا (شِنہوا) چین کی حکومت کی جانب سے  ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے جنوبی سوڈان کی وزارت برائے عمومی تعلیم و تدریس کو 3 لاکھ 30 ہزار چھپی ہوئی تدریسی  کتابیں موصول ہوئی ہیں۔

جنوبی سوڈان میں چین کی امداد سے تعلیم کے تکنیکی تعاون کے  دوسرے مرحلے  کے  تحت یہ چھپی ہوئی نصابی کتابیں انگریزی، ریاضی اور سائنس کے مضامین کے لیے ہیں۔

جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں  ان کتابوں کی حوالگی کی تقریب کے دوران عمومی تعلیم و تدریس کے وزیر اوؤت ڈینگ اکوئیل نے کہا کہ آج ہم منصوبہ سے تعلیم و تدریس کا مواد حاصل کرنے کے لیے بہت شکر گزار ہیں۔

میں نے تقسیم کے عمل کو اچھی طرح سے منظم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ مواد ضرورت مندوں تک پہنچ سکے اور جنوبی سوڈان کے  طلبا اورسیکھنے والے اس مواد سے مستفید ہو سکیں۔

حوالہ  کیے گئے دیگر اضافی مواد میں پرائمری اسکولوں کے لیے تنگرام اور ریاضی کے پیکجز اور ثانوی  اسکولوں کے لیے لیبارٹری کا سامان شامل ہے۔

جنوبی سوڈان میں چین کے سفیر ما چھیانگ نے کہا کہ 2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے تعلیم کا شعبہ دونوں ملکوں  کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے لیے ہمیشہ ترجیحی شعبہ رہا ہے۔

ما نے کہا کہ 2018 میں جنوبی سوڈان میں تعلیم کے لئے  چین کی امداد سے تعلیم کے تکنیکی تعاون کے  پہلے مرحلے  کے   منصوبے کا کامیاب نفاذ ترقی پذیر ملکوں کے لیے تعلیم کے شعبے میں چین کی مدد سے پہلا جامع تکنیکی تعاون ہے۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کی غزہ میں بمباری

غزہ (شِنہوا) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے روز  غزہ پٹی میں ساحلی علاقوں سے داغے گئے راکٹوں کے جواب میں عسکریت پسند گروہوں کی تنصیبات پر فضائی حملے کئے۔

عینی شاہدین نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ڈرونز اور لڑاکا طیاروں کو فضا میں دیکھا گیا جس کے بعد وسطی غزہ کی پٹی میں متعدد دھماکے ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ میں عسکریت پسند گروہوں کی ایک فوجی چوکی پر 14 سے زائد میزائل داغے گئے۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ حملوں میں بنیادی طور پر اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور فلسطینی اسلامی جہاد کی چوکیوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فضائی حملے جنوبی اسرائیل پر 2 راکٹ داغے جانے کے ردعمل میں کئے گئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

فلسطینی گروہوں کے ذرائع کے مطابق راکٹ حملے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے جواب میں کئے گئے۔

حماس سیکیورٹی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران حماس کے زیر انتظام ساحلی علاقے میں عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیلی آبادیوں پر کم از کم 8 راکٹ داغے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو طیارہ شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

جنوری کے شروع سے اسرائیل ۔ فلسطین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تقریباً 35 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ اور ژانگ جیا کھو کا بیجنگ 2022 کی...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2022 کی سالگرہ منانے کے لئے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ فروری اور مارچ میں شریک میزبان شہروں بیجنگ اور ژانگ جیا کھو میں شروع کیا جائے گا۔

بیجنگ اولمپک سٹی ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل فو شیاؤہوئی نے کہا کہ افتتاحی تقریب ہفتے کو بیجنگ کے شوگانگ آئس ہاکی ایرینا میں ہوگی۔ یہاں ہر عمر کے افراد کے لئے سرمائی کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

بیجنگ بلدیاتی بیورو برائے کھیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ ہیبن نے کہا کہ "2 ماہ تک جاری رہنے والے جشن کے دوران آئس اور اسنو کے 8 ایونٹس منعقد ہوں گے جس سے زیادہ سے زیادہ افراد کو سرمائی کھیلوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔

بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس نے شہر میں دیرپا ورثہ چھوڑا ہے جس میں مقامات، سہولیات اور صلاحیتیں شامل ہیں۔

ژانگ جیاکھو بلدیاتی بیورو برائے کھیل کے ڈائریکٹر گو ژی وی نے کہا کہ جشن کا آغاز ہفتے کو ایک ہی وقت پر ژانگ جیاکھو میں کیا جائے گا۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ اور ژانگ جیا کھو کا بیجنگ 2022 کی...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2022 کی سالگرہ منانے کے لئے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ فروری اور مارچ میں شریک میزبان شہروں بیجنگ اور ژانگ جیا کھو میں شروع کیا جائے گا۔

بیجنگ اولمپک سٹی ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل فو شیاؤہوئی نے کہا کہ افتتاحی تقریب ہفتے کو بیجنگ کے شوگانگ آئس ہاکی ایرینا میں ہوگی۔ یہاں ہر عمر کے افراد کے لئے سرمائی کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

بیجنگ بلدیاتی بیورو برائے کھیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ ہیبن نے کہا کہ "2 ماہ تک جاری رہنے والے جشن کے دوران آئس اور اسنو کے 8 ایونٹس منعقد ہوں گے جس سے زیادہ سے زیادہ افراد کو سرمائی کھیلوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔

بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس نے شہر میں دیرپا ورثہ چھوڑا ہے جس میں مقامات، سہولیات اور صلاحیتیں شامل ہیں۔

ژانگ جیاکھو بلدیاتی بیورو برائے کھیل کے ڈائریکٹر گو ژی وی نے کہا کہ جشن کا آغاز ہفتے کو ایک ہی وقت پر ژانگ جیاکھو میں کیا جائے گا۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،سائنس۔ ٹیکنالوجی کے جریدوں کے اثرو رسوخ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف سا ئنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل انفارمیشن کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق چین کے سائنس و ٹیکنالوجی کے جرائد کا اثرو رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ عالمی نظام کے حصے میں شامل ہونے کے چینی جرائد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں مجموعی طور پر 235 چینی سائنس ۔ ٹیکنالوجی جرائد کو سائنس سائی ٹیشن انڈیکس (ایس سی آئی) اور 274 کو انجینئرنگ انڈیکس (ای آئی) میں شامل کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف چینی سائنس۔ ٹیکنالوجی جرائد کا اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے بلکہ چین سے زیادہ سے زیادہ اہم سائنسی مقالات کے نتائج چینی جرائد میں شائع ہورہے ہیں۔

سال 2021 میں چینی سائنسی اور تکنیکی مقالات اور حوالہ جات ڈیٹا بیس (سی ایس ٹی پی سی ڈی) میں 1 ہزار 976 چینی اور 150 انگریزی سائنس و ٹیکنالوجی جرائد شامل تھے۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ 2022 نے بعد از کھیل بارے میراث رپورٹ ج...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2022 کی انتظامی کمیٹی (بی او سی او جی) نے بعد از بیجنگ 2022 کھیلوں کی میراث بارے  رپورٹ جاری کر دی۔

اس رپورٹ میں سات ابواب شامل ہیں جن میں سرمائی کھیلوں کو مقبول بنانا، کھیلوں کے بعد اولمپک مقامات کا استعمال، آئس اینڈ اسنو صنعت کی ترقی، میزبان شہر کی ترقی، بیجنگ-ژانگ جیا کھو کھیلوں، ثقافتی اور سیاحتی پٹی کی تعمیر اور ثقافتی اور سماجی ترقی شامل ہیں۔

بیجنگ 2022 کی کامیابی عالمی برادری سے کیے گئے وعدے کی تکمیل تھی۔ سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد خاص طور پر نوجوانوں کو آئس اینڈ اسنو کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کیا گیا۔

ان کھیلوں کے بعد بیجنگ 2022 کے مقامات کو بتدریج عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے  جس سے سیاحوں کو اولمپک آئس رِنک اور اسکیئنگ ٹریکس سے مستفید ہونے کی جانب راغب کیا گیا۔ بیجنگ 2022 کے مقامات پر مستقبل میں مزید قومی اور عالمی سطح کی تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ  بنایا گیا ہے۔

شوگانگ کا علاقہ شہری تجدید نو کا ایک نیا سنگ میل بن گیا ہے۔ یان چھنگ ایک خوبصورت ترین میزبان شہر بنتا جارہا ہے اور ژانگ جیا کھو موسم سرما کے ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔

چین میں آئس اینڈ اسنو صنعت کی ترقی مقامی لوگوں کی زندگی میں مزید بہتری لائی ہے۔ بیجنگ 2022 نے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، ماحولیاتی تحفظ، صنعتی ترقی اور عوامی خدمات میں علاقائی مربوط ترقی کو فروغ دیا ہے۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ 2022 نے بعد از کھیل بارے میراث رپورٹ ج...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2022 کی انتظامی کمیٹی (بی او سی او جی) نے بعد از بیجنگ 2022 کھیلوں کی میراث بارے  رپورٹ جاری کر دی۔

اس رپورٹ میں سات ابواب شامل ہیں جن میں سرمائی کھیلوں کو مقبول بنانا، کھیلوں کے بعد اولمپک مقامات کا استعمال، آئس اینڈ اسنو صنعت کی ترقی، میزبان شہر کی ترقی، بیجنگ-ژانگ جیا کھو کھیلوں، ثقافتی اور سیاحتی پٹی کی تعمیر اور ثقافتی اور سماجی ترقی شامل ہیں۔

بیجنگ 2022 کی کامیابی عالمی برادری سے کیے گئے وعدے کی تکمیل تھی۔ سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد خاص طور پر نوجوانوں کو آئس اینڈ اسنو کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کیا گیا۔

ان کھیلوں کے بعد بیجنگ 2022 کے مقامات کو بتدریج عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے  جس سے سیاحوں کو اولمپک آئس رِنک اور اسکیئنگ ٹریکس سے مستفید ہونے کی جانب راغب کیا گیا۔ بیجنگ 2022 کے مقامات پر مستقبل میں مزید قومی اور عالمی سطح کی تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ  بنایا گیا ہے۔

شوگانگ کا علاقہ شہری تجدید نو کا ایک نیا سنگ میل بن گیا ہے۔ یان چھنگ ایک خوبصورت ترین میزبان شہر بنتا جارہا ہے اور ژانگ جیا کھو موسم سرما کے ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔

چین میں آئس اینڈ اسنو صنعت کی ترقی مقامی لوگوں کی زندگی میں مزید بہتری لائی ہے۔ بیجنگ 2022 نے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، ماحولیاتی تحفظ، صنعتی ترقی اور عوامی خدمات میں علاقائی مربوط ترقی کو فروغ دیا ہے۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی آر کانگو، پرتشدد جھڑپوں کے باعث تقریباً 6...

کنشاسا (شِنہوا) ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے شمالی کیوو صوبے میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے بعد ایک دن میں 1 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ لوگوں کے اپنے گھر بار چھوڑنے کی اطلات ملی ہیں۔

ایک عالمی خیراتی ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس کے بعد  ہزاروں بچوں کے بدسلوکی کا شکار ہونے کا خدشہ  پیدا ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئےسیو دی چلڈرن کی جاری کردہ  ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی آبادی کا 53 فیصد بچوں پر مشتمل ہے جس سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ 65 ہزار بچے بے گھر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما سے تقریباً 60 کلومیٹر مغرب میں کتشانگا کے آس پاس کے علاقوں میں مارچ 23 تحریک کے باغیوں اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی مسلح افواج کے درمیان 24 جنوری سے 25 جنوری کے مابین مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔

تنازعہ کی شدت میں اضافہ کے سبب اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے مشرقی اور دیگر علاقوں میں شہریوں کے خلاف حملوں کی خطرناک لہر میں لوگوں کو ہلاک اور ان  کو گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین  نے  کہا ہے کہ ایطوری صوبے میں گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران مسلح گروہوں کے ہاتھوں 200سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 2 ہزار مکانات تباہ ہو ئے اور 80 اسکول بند ہو ئے یا تباہ کر دیے گئے۔صحت عامہ کے مراکز کو لوٹ لیا گیا ہے جس سے لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ثقافتی ماحولیاتی تحفظ فہرست میں 5 نئے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ثقافتی امور کے ریگو لیٹر نے حال ہی میں 5 ماحولیاتی تحفظ کے علاقوں کا قومی سطح کے ثقافتی ماحولیاتی تحفظ علاقوں کے طور پر اندارج کیا ہے۔

وزارت ثقافت وسیاحت کے مطابق ان علاقوں میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ پر توجہ دی جائے  گی ۔یہ علاقے چین کے جنوب مغربی صوبوں گوئی ژو، یون نان، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ ، شمال مغربی صوبہ شانشی اور شمالی صوبہ شنشی میں واقع ہیں۔

وزارت تحفظ فہرست میں شامل ان علاقوں کی تعمیر اور انتظام کو مزید بہتر بنائے گی اور متعلقہ مقامی حکام سے بڑی حد تک مالی تعاون کرے گی۔

اس کے ساتھ  ان پر زور دیا جائے گا  کہ وہ اپنے اخراجات کے پبلک فنانس بجٹس میں تعمیراتی رقم کو شامل کریں۔

چین نے حالیہ برسوں میں قومی سطح کے ثقافتی ماحولیاتی تحفظ علاقوں کو منتخب کرنے اور اس کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں روایتی ثقافتوں کو فروغ دیا جاسکے جہاں غیر مادی ثقافتی ورثہ موجود ہے۔

ان میں سے ابتدائی سات تحفظ علاقوں کا باضابطہ طور پر انداراج 2019 میں کیا گیا تھا۔

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، گوئی ژو میں بڑے منصوبوں کا آغاز

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے صوبہ گوئی ژو میں 687 بڑے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا ہے جن پر مجموعی طور پر 376.7 ارب یوآن (تقریباً55.9 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے گوئی آن نیو ایریا میں ایرو اسپیس صنعت کے ایک انکیوبیٹر منصوبے کی تعمیراتی جگہ پر ایک مزدور کام کررہا ہے۔ (شِںہوا)

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے گوئی آن نیو ایریا میں میڈیا گروپ کی تعمیراتی جگہ پر ایک مزدور کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے گو ئی آن نیو ایریا میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 687 بڑے منصوبوں کی افتتاحی تقریب ڈیٹا سینٹر کی تعمیراتی جگہ پر منعقد ہوئی۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے گوئی آن نیو ایریا میں میڈیا گروپ کی تعمیراتی جگہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے گوئی آن نیو ایریا میں میڈیا گروپ کی تعمیراتی جگہ پر ایک مزدور کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں