• -, -
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی وزیراعظم کا میکرواکانومی کے استحکام میں...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی کھ چھیا نگ نے معیشت کو معقول حد کے اندر کارکردگی دکھانے کے لیے میکرو اکانومی کو مستحکم کرنے اور مالیاتی خدمات کو بہتر بنانے بارے مالیات  کے کردار کو فروغ دینے  پر زور دیا ہے۔

لی نے یہ بات   پیپلز بینک آف چائنہ اور ریاستی انتظامیہ برائے  فارن ایکسچینج (ایس اے ایف ای ) کے دورے کے دوران کہی ہے  جہاں انہوں نے ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔

لی نے ریاستی انتظامیہ برائے  فارن ایکسچینج کے سرمایہ کاری مرکز میں عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران  چین نے متعدد بیرونی دھچکوں  کا سامنا کرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو 30 کھرب امریکی ڈالر سے اوپر رکھا ہے ۔

اس عمل کے ذریعے یوآن کی شرح مبادلہ بنیادی طور پر مستحکم رہی ہے جس سے غیر ملکی تجارت، مالیاتی شعبے اور معیشت کے لیے مستحکم مدد مل رہی ہے ۔

لی نے واضح  کیا کہ مالیاتی شعبے میں حالیہ اصلاحات نے چین کی اقتصادی ترقی کو مضبوطی سے مدد فراہم کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ صرف اچھی معیشت سے ہی مضبوط ما لیا تی شعبہ جنم لے گا اور ما لیا تی شعبے کے استحکام کے ساتھ ہی معستحکم معیشت چل سکے گی۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے اسکواڈز کو حت...

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 5فرری کو ہونے والے نمائشی میچ کے حوالے سے اسکواڈز کو حتمی شکل دیدی گئی،ذرائع کے مطابق نمائشی میچ کیلئے بابراعظم پشاور زلمی کی اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کریں گے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں دیگر فرنچائزز کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،پشاور زلمی کے اسکواڈ میں وہاب ریاض، شاہد آفریدی، حسیب اللہ، دانش عزیز ، محمد حارث، اعظم خان، حیدرعلی، عامر اور اسامہ میر شامل ہیں جب کہ صفیان مقیم، سلمان ارشاد، صائم ایوب اور عثمان قادر بھی نمائشی میچ میں پشاورزلمی کی نمائندگی کریں گے،دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں عمراکمل، بسم اللہ خان، سعودشکیل، احسن علی، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، خوشدل شاہ، عبدالواحد بنگلزائی، عمیدآصف، عمیربن یوسف اور اعمل خان شامل ہیں،نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معین خان اور پشاورزلمی کے لیے کامران اکمل ہیڈکوچ ہوں گے، انضمام الحق پشاورزلمی کے ڈگ آئوٹ میں بطور مینٹور دکھائی دیں گے،بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چند کھلاڑیوں کی شمولیت کے باعث دونوں فرنچائز کے اسکواڈز 14 ، 14ممبران پر مشتمل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9اور...

قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کے نکاح کے بعد بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آگئیں ،گزشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا ،میڈیا رپورٹس کے ذریعے شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9اور 10فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی، شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،کومیلا وکٹورینز کی ٹائ...

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل)کے 32ویں میچ میں کومیلا وکٹورینز نے کھلنا ٹائیگرز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی،سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ٹائیگرز نے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنائے،تمیم اقبال نے 95رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان شائے ہوپ 91رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے، وکٹورینز کے فاسٹ بالر نسیم شاہ اور مصدق حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں 211رنز کا ہدف کومیلا وکٹورینز نے 18.2اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد رضوان اور جونسن چارلس نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 122رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر پہنچایا،رضوان 39بالوں پر 73 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ پر جونسن چارلس نے سکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا،جانسن چارلس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ فتح کے بعد کومیلا وکٹورینز بی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس اے 20،جوہانسبرگ سپر کنگز کا بقیہ میچز کی...

سائوتھ افریقی ٹی 20لیگ ( ایس اے 20) کی فرنچائز جوہانسبرگ سپر کنگز نے لیگ کے بقیہ میچز کیلئے آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ سے معاہدہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق 36 ٹیسٹ، 97ون ڈے اور 75ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے میتھیو ویڈ ایس اے 20کے بقیہ میچز میں سپر کنگز کی نمائندگی کریں گے،آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2021میں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف میچ میں شاندار اننگ بھی کھیلی تھی،قیل ازیں میتھیو ویڈ نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ ( بی بی ایل )میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کی ہے اور وہ لیگ کے 17ویں ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 25.28کی اوسط اور 131.19کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 307رنز بنائے ہیں،جنوبی افریقی لیگ میں کھیلنے کے بعد ویڈ 13فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیسٹ سیریز، آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ ویزا م...

آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ویزا مسائل کے باعث بھارت نہ جاسکے،آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیم کے ہمراہ بھارت نہ جانے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ویزے کا انتظار کر رہا ہوں، یہ ایسے ہے جیسے میں پھنسا ہوا ہوں،رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی اسکواڈ منگل کی رات سڈنی سے بھارت کیلئے روانہ ہوا جبکہ عثمان خواجہ کے حوالے سے امکان ہے کہ ان کا ویزا ایک روز میں کلیئر ہوجائے گا اور وہ بھارت روانہ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرتگالی فٹبالر جوا کینسلو کا بائرن میونخ سے...

پرتگال کے فٹبالر جوا کینسلو کا مانچسٹر سٹی کے ساتھ سیزن ختم ہونے کے بعد جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ سے معاہدہ طے پا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسلو نے کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایف سی بائرن ایک عظیم کلب ہے جو دنیا کے بہترین کلبوں میں سے ایک ہے ، میں جانتا ہوں کہ ٹیم ٹائٹلز کے لیے جیتی ہے اور ہر سال ٹائٹل جیتتی ہے،پرتگالی کھلاڑی نے ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے 41مقابلوں میں 7گول کئے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں متعدد ٹائٹل جیتے ہیں جن میں بینفیکا، جووینٹس اور مین سٹی کے ساتھ لیگ ٹائٹلز شامل ہیں،دوسری جانب بائرن کے کھیلوں کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کلب معاہدے سے قبل کینسلو کے بارے میں سوچ رہا تھا، وہ اپنے بہترین کھیل کی وجہ سے ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ جوا آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ٹائٹل جیتنے کیلئے ہماری مدد کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل نیٹ بال چیمپین شپ کا آغاز 11فروری سے ہ...

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپین شپ 11فروری سے لیاقت جمنازیم میں کھیلی جائے گی،نیٹ بال فیڈریشن کے مطابق نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپین شپ کا آغاز 11فروری سے ہوگا جس میں ملک بھر سے 16ٹیمیں حصہ لیں گی،فیڈریشن کے مطابق چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مینجرز میٹنگ 10فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے علامہ اقبال ہوسٹل میں شام پانچ بجے ہوگی جس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کریں گے،اجلاس میں چیمپین شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹینس کی نئی رینکنگ جاری ، نوویک جوکووچ نے کا...

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلین اوپن چیمپئن سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے چار درجے ترقی پاکر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی،آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں سربین سٹار نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن نے ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے،سپین کے کارلوس الکاراز تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ، آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے رنر اپ یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، ناروے کے کیسپر رڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ،روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں، ہسپانوی ٹینس سٹار اور 22گرینڈ سلام کے چیمپئن رافیل نڈال چار درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ کینیڈین کھلاڑی فیلکس آگر ساتویں نمبر پر برقرار ہیں،امریکی کھلاڑی ٹیلر فریٹز ،ڈنمارک کے ہولگر ، پولینڈ کے ہربرٹ ہرکاز اور برطانوی کیمرون نوری ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب آٹھویں، نویں، دسویں اور گیارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، امریکا کے ٹومی پال کی 16 درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں،ادھر ویمنز سنگلز میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کی فاتح بیلاروس کی آریانا سابالینکا تین درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں، تیونس کی اونس جبیر، امریکا کی جیسیکا پیگولا اور فرانس کی کیرولین گارشیا کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ بالترتیب تیسرے ،چوتھے اور پانچویں نمبر پر چلی گئی ہیں،امریکا کی کو کو گف ایک درجہ ترقی پا کر چھٹینمبر پر پہنچ گئیں ، یونانی ٹینس کھلاڑی ماریہ سکاری ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر جبکہ روس کی ڈاریا کساتکینا بدستور آٹھویں نمبر پر قائم ہیں، بلیندا بنکک ایک درجہ ترقی پاکر نویں جبکہ قزاخستان کی ایلینا ریباکینا 15 درجے ترقی پاکر دسویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں ،پولینڈ کی میگڈا لینیٹ نے بھی لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 23 درجے ترقی پاکر 22ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفیر کا سارک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے...

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ اور جنوبی ایشیائی ملکوں  کی ایسوسی ایشن برائے  علاقائی تعاون (سارک) نے چین اوراس  علاقائی بلاک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

چھن سونگ نے سارک کے سیکرٹری جنرل ایسالا رووان ویراکون کو  اپنی تقرری کا خط پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین سارک میں ایک مبصر کے طور پر علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں گروپ کے کردار کو سراہتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے دور میں سارک سیکرٹریٹ کے ساتھ تبادلے اور مواصلات کو مستحکم  بنانے اور چین اور سارک کے درمیان ہر شعبے میں باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہوں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ویراکون نے چین کی جنوبی ایشیائی ملکوں  کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے سارک کو دی جانے والی قابل قدر حمایت اور مدد کو سراہا۔

سارک 8 رکن ملکوں پر مشتمل تنظیم ہے جس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفیر کا سارک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے...

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ اور جنوبی ایشیائی ملکوں  کی ایسوسی ایشن برائے  علاقائی تعاون (سارک) نے چین اوراس  علاقائی بلاک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

چھن سونگ نے سارک کے سیکرٹری جنرل ایسالا رووان ویراکون کو  اپنی تقرری کا خط پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین سارک میں ایک مبصر کے طور پر علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں گروپ کے کردار کو سراہتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے دور میں سارک سیکرٹریٹ کے ساتھ تبادلے اور مواصلات کو مستحکم  بنانے اور چین اور سارک کے درمیان ہر شعبے میں باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہوں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ویراکون نے چین کی جنوبی ایشیائی ملکوں  کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے سارک کو دی جانے والی قابل قدر حمایت اور مدد کو سراہا۔

سارک 8 رکن ملکوں پر مشتمل تنظیم ہے جس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب سے کپاس کی ریکارڈ پیداوارکے حصول کیلئے...

کپاس کی ریکارڈ پیدا وارکے حصول کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کا آغازکردیاگیا ہے جبکہ اس حوالے سے ماہرین،زرعی سائنسدانوں،کاشتکاروں اور کسان تنظیموں کے نمائندوں سے تجاویز لی جارہی ہیں نیز فصلوں کو دشمن کیڑوں سے بچانے کیلئے دوست کیڑے بنانے شروع کردئیے گئے ہیں جس کیلئے پنجاب بھر میں محکمہ زراعت کی 11لیبارٹریاں کیڑے بنانے میں مصروف ہیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زاعت کے ترجمان کے مطابق ان دوست کیڑوں کو بنانے کیلئے عملہ کو خصوصی تربیت دی گئی ہے جبکہ ان کیڑوں کو بنانے اور کھیتوں میں چھوڑنے کے بعد ان کی زندگی کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا ئے گا جس بنا پر یہ دشمن کیڑوں کا دلیری سے مقابلہ کرسکیں گے نیز ان کیڑوں کوبنانے کے علاوہ کپاس کے حوالے سے آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ پر بھی عمل جاری ہے اور دوسری فصلوں میں چھپے کپاس کے دشمن کیڑوں کو تلف کرنے کے بارے کپاس کے کسانوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کپاس کے کیڑے سردی میں دوسری فصلوں میں چھپ کر خود کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اورسردیوں کے دوران نقصان رساں کیڑے تعداد میں کم ہوتے ہیں اور کپاس کی فصل کا بظاہر نقصان نہیں کرتے مگر آئندہ فصل کی آمد پر یہی کیڑے افزائش نسل کرکے ایک بڑے نقصان کا باعث بنتے ہیں اسلئے ان کو سردیوں کے دوران یا آئندہ فصل سے قبل کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل سے فی ایکڑ زیادہ اور معیاری پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں پر سارا سال نگاہ رکھنی چاہئے تاکہ کم لاگت سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن کیڑوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دوست کیڑا کرائی سوپرلا انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو اکثر زہریلے سپرے سے بھی محفوظ رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیبز میں دوست کیڑوں کو سٹور کیا جارہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر دشمن کیڑوں کا مقابلہ کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شین ژین -ژونگ شان ہائی وے پر زیر آب سرنگ کی...

ژوہائی (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں شین ژین اور ژونگ شان کو ملانے والے ہائی وے کے ایک حصے میں زیرآب سرنگ کی آخری ٹیوب (نان اسٹینڈرڈ ٹیوب، بشمول آخری جوائنٹ) کو جوڑنے کا کام مکمل کرلیا گیا ۔ کنکریٹ ڈالنے کے بعد 164.5 میٹر اسٹیل شیل ٹیوب کا وزن تقریباً 80 ہزار ٹن ہے۔

زیر آب سرنگ کی کل لمبائی 6 ہزار 845 میٹر ہے جس میں 5 ہزار 35 میٹر کی طویل تیارشدہ زیرآب ٹیوبس ہیں، جس میں 32 ٹیوبس اور ان کا آخری جوڑ شامل ہے۔

توقع ہے کہ شین ژین -ژونگ شان شاہراہ 2024 میں ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی  جس سے دونوں شہروں کے درمیان مسافت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے کم ہوکر تقریباً 20 منٹ رہ جائے گا۔

 

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی کے نیوتو جزیرے میں سی سی سی سی فورتھ ہاربرانجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایمرسڈ ٹیوب اسمارٹ فیکٹری میں عملہ کا ایک رکن شین ژین -ژونگ شان ہائی وے زیر آب سرنگ کی ٹیوب ای 23 کو لادنے والی ایک ڈیوائس کی جانچ پڑتال کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی کے نیوتو جزیرے میں سی سی سی سی فورتھ ہاربرانجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایمرسڈ ٹیوب اسمارٹ فیکٹری میں عملہ شین ژین -ژونگ شان ہائی وے زیر آب سرنگ کی ٹیوب ای 23 کا بیرونی حصہ تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی کے نیوتو جزیرے میں سی سی سی سی فورتھ ہاربرانجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایمرسڈ ٹیوب اسمارٹ فیکٹری میں عملے کے ارکان شین ژین -ژونگ شان ہائی وے زیر آب سرنگ میں کنکریٹ ڈالنے والی مشین سے کام لے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی کے نیوتو جزیرے میں سی سی سی سی فورتھ ہاربرانجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایمرسڈ ٹیوب اسمارٹ فیکٹری میں عملے کے ارکان شین ژین -ژونگ شان ہائی وے زیر آب سرنگ کی ایمرسڈ ٹیوب ای 23 کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے20 رکنی وفدکا پن...

محکمہ زراعت پنجاب اور حکومت کی دعوت پرسعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے20 رکنی وفدنے پنجاب کا 4 روزہ دورہ جس میں انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ تین روزہ ہارٹی ایکسپومیں شرکت اور مختلف اداروں کے نمائندوں و شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔سعودی وفد کی قیادت شیخ معتصم احمد ابو زنادہ چیئرمین فروٹس اینڈ ویجیٹبل مارکیٹس سعودی عرب کررہے تھے۔اس موقع پرایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کی قائمہ کمیٹی برائے جی سی سی ریجن کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے وفد کو پنجاب کے مختلف اضلاع اور مضافات کا وزٹ کروایا جہاں پر وفد کو فروٹس کے باغات، زرعی فارمزاور ڈیری فارمز کا دورہ کرایا گیا، بعدازاں چیئرمین کرون ریزیڈینشیاچوہدری کاشف نواز رندھاوا نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیاجس سے خطاب میں وفد کے سربراہ شیخ معتصم نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ان کے دورے کا مقصد پاکستان سے فوڈ، فروٹس، سبزیاں اور گوشت حاصل کرنا ہے کیونکہ انتہائی قریبی دوست و برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے ان کیلئے پاکستان اولین ترجیح ہے نیز پاکستانی فروٹس اور سبزیوں کا ذائقہ دنیاکے دیگر ممالک سے منفرد ہے اور عرب عوام اسے بہت پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب میں مختلف منصوبوں پر مشترکہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے ان کا دورہ اہم ہے جبکہ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان میں وسیع امکانات اور مواقع موجود ہیں۔

وفد کے رکن اور جدہ کی معروف کاروباری شخصیت سید غسان احمد مرزا نے کہا کہ سعودی عرب کے ویژن2023کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شعبوں میں پاکستانی سرمایہ کار مشترکہ سرمایہ کاری کرسکتے ہیں جس کیلئے وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہتے ہیں۔سید غسان احمد نے کہا کہ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں کارکنوں کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں تمام بڑے شہروں میں تعمیر نو شروع ہوچکی ہے لہٰذا پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق سعودی عرب کی تعمیر میں حصہ لیں۔ پاکستانی سفارتخانہ جدہ کے ٹریڈ آفیسر فہد کاشف چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب میں سفارتخانہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے سرمایہ کاروں کو ہر سہولت فراہم کریگا۔ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کی قائمہ کمیٹی برائے جی سی سی ریجن کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی میں سعودی امداد ہمیشہ شامل رہی ہے جبکہ موجودہ حالات میں پاکستان میں سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہونے سمیت موجودہ معاشی بحران میں ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارتی وفودکے تبادلوں اور بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے موجود امکانات کو کاروبارمیں بدلنے کیلئے کام جاری ہے۔سعودی وفد کے سینئر رکن ابو سعد سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار ان کی دیرینہ خواہش ہے اور وہ 30 سال کے بعد پاکستان آئے ہیں لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان نہ صرف بہت جلد معاشی بحران سے نکلے بلکہ خطہ کی بڑی معاشی طاقت بھی بنے گا۔چیئرمین کرون ریزیڈینشیا چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ زرعی انقلاب کیلئے کسان دوست پالیسیاں متعارف کروائی جائیں اور سعودی عرب سمیت یو اے ای کے دیگر سرمایہ کاروں کوبھی مدعوکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں عرب تاجر براہ راست سرمایہ کاری کرتے ہیں تو اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ہزاروں کارکنوں کو روز گار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت، لائیوسٹاک و ڈیری، فوڈ، سیاحت اور دیگر کئی شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں بھی مشترکہ سرمایہ کاری وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور وزیراعظم محمد بن سلمان کی سعودی عرب کی حیران کن معاشی واقتصادی ترقی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سعودی عرب کے مضبوط ہونے سے عالم اسلام اورانسانیت مضبوط ہوگی۔سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار پنجاب میں زرعی اور ڈیری فارم بنائیں جس کیلئے مشترکہ سرمایہ کاری کی غرض سے کاروباری حضرات تیار اوراپنے سعودی بھائیوں کیلئے ان کی خدمات حاضر ہیں۔پاکستان مسلم لیگ سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اشرف نے کہا کہ سعودی قیادت کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش اور پرائیویٹ سیکٹر کا منصوبے لگانے کا اعلان نیک شگون ہے۔جدہ کی معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان بزنس کمیونٹی کا ہرفرد اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ پاکستانی حکومت بیرون سرمایہ کاری کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج متعارف کروائے اوراس ضمن میں بھرپور آسانیاں پیدا کرے۔سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد میں عبدالعزیز البشی، محمد احمد، سید محمد شویع البشی، ڈاکٹر ایمن عبدالمجید کے نام قابل ذکر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کا ڈی پی پی حکام کو تائیوان ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  تائیوان میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی جانب سے  کوئی بھی چال اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتی کہ تائیوان چین کا حصہ ہے ۔

ریاستی کونسل تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے  یہ بات  جمہوریہ  چیک کے نو منتخب صدر پیٹر پاول اور تائیوان کی رہنما تسائی انگ وین کے درمیان ٹیلی فو نک گفتگو کے بارے میں  میڈیا رپورٹ پر ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ما نے کہا کہ اس طرح کی فون کال کااستعمال  کرتے ہوئے تائیوان کی آزادی حاصل کرنے کی کوششیں عالمی طور پر تسلیم شدہ  ون چا ئنہ پرنسپل کو نہیں توڑسکیں گی۔

 ترجمان نے چیک حکومت پر بھی زور دیا ہے  کہ وہ ون چا ئنہ پرنسپل کو برقرار رکھے اور تائیوان سے متعلق معاملات کو مناسب طور پر  نمٹائے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جمہوریہ چیک ایک چین اصول کی پاسداری کرے، چی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے  کہا ہے کہ چین نے جمہوریہ چیک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرے  اور ون چائنہ پرنسپل کی قابل یقین  طریقے سے پاسداری کے لیے فوری اورموثر اقدامات کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمہوریہ چیک  کے نو منتخب صدر پیٹر پاول نے حال ہی میں سائی انگ وین سے فون پر بات کی جس میں انہوں نے سائی سے ذاتی طور پر ملنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے اس کے ردعمل میں اپنی  روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین کی بار بار کی مخالفت اور ڈیمارش کے باوجود جمہوریہ چیک  کے نو منتخب صدر پیٹر پاول نے سائی انگ وین کے ساتھ گفتگو کو آگے بڑھایاجس نے تائیوان کے حکام کے ساتھ باضابطہ رابطہ قائم کیا۔  یہ اقدام چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت ہے۔

ماؤ نے کہا کہ یہ ون چائنہ  پرنسپل کے لیے جمہوریہ چیک کے سیاسی عزم  کی صریح خلاف ورزی ہے اور تائیوان کی آزادی چاہنے والی  علیحدگی پسند قوتوں کے لئے  غلط اشارہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین اس کی مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور یہ کہ  ہم نے چیک فریق سے سنجیدہ احتجاج کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں صرف ایک ہی  چین ہے۔ تائیوان چینی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ تائیوان کا سوال چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے۔ یہ چین کا بنیادی مفاد اور ان ملکوں  کے ساتھ چین کے تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے جن کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم  ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم جمہوریہ چیک پر زور دیتے ہیں کہ وہ  اس غلط اقدام  کو درست کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے،اس واقعے کے منفی اثرات کو ختم کرے اور ون چائنہ پر نسپل کی قابل بھروسہ طریقے سے پابندی کریں ۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جمہوریہ چیک ایک چین اصول کی پاسداری کرے، چی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے  کہا ہے کہ چین نے جمہوریہ چیک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرے  اور ون چائنہ پرنسپل کی قابل یقین  طریقے سے پاسداری کے لیے فوری اورموثر اقدامات کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمہوریہ چیک  کے نو منتخب صدر پیٹر پاول نے حال ہی میں سائی انگ وین سے فون پر بات کی جس میں انہوں نے سائی سے ذاتی طور پر ملنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے اس کے ردعمل میں اپنی  روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین کی بار بار کی مخالفت اور ڈیمارش کے باوجود جمہوریہ چیک  کے نو منتخب صدر پیٹر پاول نے سائی انگ وین کے ساتھ گفتگو کو آگے بڑھایاجس نے تائیوان کے حکام کے ساتھ باضابطہ رابطہ قائم کیا۔  یہ اقدام چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت ہے۔

ماؤ نے کہا کہ یہ ون چائنہ  پرنسپل کے لیے جمہوریہ چیک کے سیاسی عزم  کی صریح خلاف ورزی ہے اور تائیوان کی آزادی چاہنے والی  علیحدگی پسند قوتوں کے لئے  غلط اشارہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین اس کی مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور یہ کہ  ہم نے چیک فریق سے سنجیدہ احتجاج کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں صرف ایک ہی  چین ہے۔ تائیوان چینی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ تائیوان کا سوال چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے۔ یہ چین کا بنیادی مفاد اور ان ملکوں  کے ساتھ چین کے تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے جن کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم  ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم جمہوریہ چیک پر زور دیتے ہیں کہ وہ  اس غلط اقدام  کو درست کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے،اس واقعے کے منفی اثرات کو ختم کرے اور ون چائنہ پر نسپل کی قابل بھروسہ طریقے سے پابندی کریں ۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جدید زرعی ٹیکنالوجی اور نئے رجحانات سے استفا...

پنجاب میں 1گزشتہ سال ایک لاکھ 14ہزار 260 ایکڑ رقبہ پر کاشت کی گئی سورج مکھی سے 95ہزار570ملین ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوئی نیز فیصل آباد ڈویژن سمیت سورج مکھی کی کاشت کے اکثر علاقوں میں فی ایکڑ اوسط پیداوار بھی 22من کے قریب رہی تاہم اگر کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی اور نئے رجحانات سے استفادہ سمیت ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل کریں تو اس پیداوار کو کم از کم 35 سے 40من تک لایاجا سکتاہے۔آئل سیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ڈائریکٹر محمد آفتاب نے بتایاکہ جن کاشتکاروں نے کھیتوں میں دھان اور کپاس کے بعد گندم کاشت نہیں کی وہاں کاشتکارسورج مکھی کی کاشت سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مظفر گڑھ،ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، لودھراں، راجن پور میں 10 فروری تک،میانوالی، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، جھنگ، خوشاب اور فیصل آباد کے اضلاع میں موزوں وقت کاشت 15 فروری تک ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور،قصور، اٹک، راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں کاشتکا ر یکم فروری سے28 فروری تک سورج مکھی کاشت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ سورج مکھی کی ہائبرڈ اقسام کی پلانٹر کے ذریعے کاشت کیلئے شرح بیج 2تا اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ تک رکھنی چاہیے اور بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا ا ور ڈوڈیاں بنتے وقت ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنے سے 30 من فی ایکڑ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوردنی تیل انسانی خوراک کا اہم ترین جزو ہے لیکن زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم صرف ملکی ضروریات کا 30فیصد خوردنی تیل پیداکررہے ہیں اور باقی 70 فیصد خوردنی تیل دیگر ممالک سے درآمد کرناپڑتاہے جس پر کثیر زر مبادلہ ضائع ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کی جانب بھر پور توجہ دیں تو آبادی کے تناسب سے سورج مکھی کی پیداوار حاصل کرکے خوردنی تیل کی درآمد پر انحصار ختم کرکے زرمبادلہ کی بچت کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سورج مکھی کے بیج سے اعلیٰ قسم کا تقریباً40 فیصد تیل حاصل ہوتاہے جس کے اجزا میں پائے جانیوالے ضروری حیاتین اے، بی اور کے انسانی صحت کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سورج مکھی کی فصل کادورانیہ 90سے 110روز تک ہوتاہے اسلئے کم مدت کی فصل ہونے کے باعث اسے 2بڑی فصلات کے درمیانی عرصہ میں آسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ کے سپیشل اکنامک زون...

فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد تنویر جبارنے کہا ہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ کے سپیشل اکنامک زون اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں چین، برطانیہ،ترکیہ اور سعودی عرب سمیت متعدد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے یونٹ فعال ہوچکے ہیں جنہیں بجلی،پانی،گیس اور سیوریج سمیت دیگر سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں، آئندہ برس کے اختتام پر127ایکڑاراضی پر ایکسپوسنٹراور80 ایکڑپر 500بستروں پر مشتمل ہسپتال اور1ایکڑپر محیط انڈسڑیل نالج پارک بھی فعال ہوجائے گا، ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف60 ہزار مقامی افراد مستفید ہوں گے بلکہ ہنر مندلوگوں کوہزاروں نوکریاں بھی فراہم کی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے فیڈمک کا دورہ کرنے والے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت افسران سے بات چیت کے دوران کہی،فیڈمک کے سی ای او محمد تنویر جباراور دیگر حکام نے زیر تربیت افسران کا استقبال کیا۔اس موقع پرسی ای او محمد تنویر جبار نے افسران کو فیڈمک کے زیر انتظام جاری مختلف منصوبوں اور ان میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکیوں کی حفاظت،مطلوبہ تعداد میں تربیت یا فتہ افرادی قوت کی فراہمی اور ملک کی موجود معاشی صورت حال میں بہتری کیلئے بھرپور کردار جیسے اقدامات کئے جارہے ہیں۔بعدازاں تربیتی افسران نے انڈسٹریل ایریا میں قائم مختلف کمپنیوں کے پراسیسنگ یونٹس کابھی معائنہ کیااور وہاں پروڈکشن سمیت مختلف امور بارے معلومات حاصل کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر خیبرپختونخوا نے عام انتخابات کی کوئی ت...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے عام انتخابات کے لئے تاحال کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنر نے اپنے خط میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے سیاسی جماعتوں اور سکیورٹی اداروں سے مشاورت کرنے کی تجویز دی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو اپریل کی 16 تاریخ تجویز کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کثیرالجہتی مالیاتی ادارے زیمبیا کے قرضوں کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے  کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں اور تجارتی قرض دہندگان کی قرضوں سے نجات کی کوششوں میں حصہ لینے میں ہی زیمبیا کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کی کنجی  پوشیدہ  ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات  اپنی معمول  کی پریس بریفنگ  کے دوران زیمبیا کے قرضوں کی تنظیم نو کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا کہ چین زیمبیا کے قرض کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چین نے جی 20 کامن فریم ورک کے تحت زیمبیا کے قرض کو سنبھالنے میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

زیمبیا کی وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کی جانب  سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماؤ نے کہا کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کا ملک کے غیر ملکی قرضوں میں حصہ 24 فیصد ہے جبکہ زیادہ تر مغربی تجارتی قرض دہندگان کا حصہ 46 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح زیمبیا کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کی کنجی قرضوں سے نجات کی کوششوں میں کثیر الجہتی مالیاتی اداروں اور تجارتی قرض دہندگان کی شرکت میں ہے۔

ماؤ نے کہا کہ افریقہ کے قرضوں کا مسئلہ بنیادی طور پر ترقی سے متعلق ہے۔ افریقہ کے ساتھ چین کا مالیاتی تعاون ہمیشہ آزاد اور پائیدار ترقی کے لیے افریقہ کی صلاحیت کو فروغ دینے  پر مرکوز رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے گزشتہ برسوں کے دوران سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے ایک ذریعہ کے طور پر بنیادی ڈھانچے اور صنعتی منصوبوں کی ایک بڑی تعداد میں افریقی ملکوں کی حمایت کی ہے، جس نے مقامی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی گزر بسرمیں نظر آنے والا اہم کردار ادا کیا ہے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کثیرالجہتی مالیاتی ادارے زیمبیا کے قرضوں کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے  کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں اور تجارتی قرض دہندگان کی قرضوں سے نجات کی کوششوں میں حصہ لینے میں ہی زیمبیا کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کی کنجی  پوشیدہ  ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات  اپنی معمول  کی پریس بریفنگ  کے دوران زیمبیا کے قرضوں کی تنظیم نو کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا کہ چین زیمبیا کے قرض کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چین نے جی 20 کامن فریم ورک کے تحت زیمبیا کے قرض کو سنبھالنے میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

زیمبیا کی وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کی جانب  سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماؤ نے کہا کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کا ملک کے غیر ملکی قرضوں میں حصہ 24 فیصد ہے جبکہ زیادہ تر مغربی تجارتی قرض دہندگان کا حصہ 46 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح زیمبیا کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کی کنجی قرضوں سے نجات کی کوششوں میں کثیر الجہتی مالیاتی اداروں اور تجارتی قرض دہندگان کی شرکت میں ہے۔

ماؤ نے کہا کہ افریقہ کے قرضوں کا مسئلہ بنیادی طور پر ترقی سے متعلق ہے۔ افریقہ کے ساتھ چین کا مالیاتی تعاون ہمیشہ آزاد اور پائیدار ترقی کے لیے افریقہ کی صلاحیت کو فروغ دینے  پر مرکوز رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے گزشتہ برسوں کے دوران سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے ایک ذریعہ کے طور پر بنیادی ڈھانچے اور صنعتی منصوبوں کی ایک بڑی تعداد میں افریقی ملکوں کی حمایت کی ہے، جس نے مقامی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی گزر بسرمیں نظر آنے والا اہم کردار ادا کیا ہے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، کپڑے و برتن دھونے کا سرف اور صابن سمیت مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور شو پالش کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحے، نمک، اچار، شو پالش، کپڑے و برتن دھونے کا سرف اور صابن، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور کسٹرڈ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 20 روپے، ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں17 روپے، جوتوں کی پالش 35 اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دودھ کا ڈبہ 40 روپے، نوڈلز کی قیمت میں 35 روپے، مشروبات 60 روپے اور بادام کے آئل کی قیمت 20 روپے تک بڑھ گئی ہے، جب کہ میکرونی 45 اور چلی گارلگ سارس 40 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بریانی مصالحہ 10 روپے، اچار کی قیمت میں 87 روپے، نمک 20 روپے اور نمکو کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ فروٹ جام 45 روپے، کریم 40 روپے اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگا کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اسپتالوں کو روایتی چینی ادویات کا استعم...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے جنرل اور خصوصی اسپتالوں سے کہا ہے کہ وہ نوول کرونا وائرس انفیکشن کے علاج میں روایتی چینی ادویات کے منفرد فوائد کے سبب ان کا استعمال بڑھائیں۔

ریاستی کونسل کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس برائے نوول کرونا وائرس ردعمل کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق گریڈ 2 یا اس سے اوپر کی سطح کے جنرل اور خصوصی اسپتالوں کو نوول کرونا وائرس انفیکشن کے علاج میں چینی اور مغربی ادویات کے مربوط استعمال کے لئے ایک کارکردگی طریقہ کار قائم کر تے ہو ئے مزید بہتری لانی چاہیے۔

مراسلے  میں روایتی چینی ادویات اور مغربی ادویات کے ڈاکٹروں پر مشتمل اسپتال کی سطح کے ماہرین کے گروپس قائم کرنے پر زوردیا گیا ہے جو مشترکہ طور پر کثیر الجہتی مشاورت کریں گے اور دیگر کاموں کے علاوہ شدید اور نازک صورتحال کا شکار مریضوں کے علاج کے لئے اقدامات کا مطالعہ اور تعین کریں گے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شدید صورتحال کا شکار مریضوں کے علاج میں چینی خام ادویات، روایتی چینی ادویات تکنیک اور روایتی چینی ادویات انجکشن سمیت تیار روایتی چینی ادویات کو فعال اور مناسب طریقے سے استعمال کرنا چاہیے۔

مراسلے میں اسپتالوں میں خاص کر شدید اور شدید بیمار مریضوں کے علاج میں تیار روایتی چینی ادویات اور تیار کردہ چینی خام ادویات کی خریداری اور انہیں ذخیرہ کرنے پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس کے مطابق اسپتالوں میں روایتی چینی ادویات عملے کی تعداد میں مزید اضافے پر بھی زور دیا گیا۔

چین میں اسپتالوں کی درجہ بندی میں 3 سطح کا نظام موجود ہے جس میں تیسرے درجے کے اسپتالوں میں بستروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہ جامع طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، لاٹری کی فروخت میں 2022 کے دوران 13.8 ف...

بیجنگ (شِنہوا)  چین میں 2022 کے دوران 424.65 ارب یوآن (تقریباً 62.82 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کی لاٹری فروخت کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 13.8 فیصد زائد ہے۔

وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کے فلاحی نظام کو سہارا دینے والے لاٹری ٹکٹوں کی فروخت 148.13 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 4.1 فیصد اضافہ ہے۔

 کھیلوں کی صنعت کی مدد کے لیے فروخت شدہ لاٹری ٹکٹ19.7 فیصد اضافے کے ساتھ 276.52 ارب یوآن تک پہنچ گئے۔

صرف دسمبر میں لاٹری ٹکٹ کی فروخت میں 91.7 فیصد اضافہ ہوا اور فروخت شدہ لاٹری ٹکٹوں کی مالیت   61.85 ارب یوآن رہی۔

 مجموعی طور پر فلاحی لاٹری ٹکٹوں کی فروخت 16.9 فیصد کم ہوکر 11.83 ارب یوآن رہی ۔

 کھیلوں کےلاٹری ٹکٹوں کی فروخت 177.5 فیصد اضافے کے ساتھ 50.02 ارب یوآن تک پہنچ گئی جس کی بنیادی وجہ فیفا ورلڈ کپ تھا۔

چین میں لاٹری انتظامی قوانین کے تحت ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم انتظامی اخراجات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انعامات پر خرچ کی جاتی ہے۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہواوے نے سعودی عرب میں دوسرا اسٹور کھول لیا

جدہ (شِنہوا)سعودی عرب کے شہر جدہ میں چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے نے نیا اسٹور کھول لیا ہے۔یہ مملکت میں کھولا جا نے والے ہواوے کا دوسرا اسٹور ہے۔

 

سعودی عرب ، جدہ میں لو گ ہواوے کے نئے اسٹور پر اسما رٹ ڈیوا ئسز کا تجر بہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

600 مر بع میٹر کے نئے اسٹور کے اندر گا ہک مستقبل کی نئی ٹیکنا لو جیز کا تجر بہ کر تے ہو ئے اُن سے فا ئد ہ اٹھا نے کا طر یقہ سیکھ رہے ہیں۔

ہواوے ٹیک انویسٹمنٹ سعودی عرب کے چئیر مین اور سی ای او ایرک یا نگ نے کہا کہ جدہ میں نیا اسٹور مملکت میں اپنے کا رو بار کو بڑ ھا نے کے لئے ہواوے کی خواہش کے ساتھ  اس اسٹریٹجک ما رکیٹ سے وابستگی کی عکا سی ہے۔

ہواوے نے مملکت کے دارالحکومت ریاض میں اپنا پہلا اسٹور  2 فروری 2022 کو کھو لا تھا ۔ یہ چین کے علا وہ کسی بھی ملک میں ہواوے کا سب سے بڑا فلیگ شپ اسٹور ہے۔

 

سعودی عرب ، جدہ میں لو گ ہواوے کے نئے اسٹور پر اسما رٹ ڈیوا ئسز کا تجر بہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

سعودی عرب ، جدہ میں لو گوں کو ہواوے کے نئے اسٹور پر دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہواوے نے سعودی عرب میں دوسرا اسٹور کھول لیا

جدہ (شِنہوا)سعودی عرب کے شہر جدہ میں چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے نے نیا اسٹور کھول لیا ہے۔یہ مملکت میں کھولا جا نے والے ہواوے کا دوسرا اسٹور ہے۔

 

سعودی عرب ، جدہ میں لو گ ہواوے کے نئے اسٹور پر اسما رٹ ڈیوا ئسز کا تجر بہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

600 مر بع میٹر کے نئے اسٹور کے اندر گا ہک مستقبل کی نئی ٹیکنا لو جیز کا تجر بہ کر تے ہو ئے اُن سے فا ئد ہ اٹھا نے کا طر یقہ سیکھ رہے ہیں۔

ہواوے ٹیک انویسٹمنٹ سعودی عرب کے چئیر مین اور سی ای او ایرک یا نگ نے کہا کہ جدہ میں نیا اسٹور مملکت میں اپنے کا رو بار کو بڑ ھا نے کے لئے ہواوے کی خواہش کے ساتھ  اس اسٹریٹجک ما رکیٹ سے وابستگی کی عکا سی ہے۔

ہواوے نے مملکت کے دارالحکومت ریاض میں اپنا پہلا اسٹور  2 فروری 2022 کو کھو لا تھا ۔ یہ چین کے علا وہ کسی بھی ملک میں ہواوے کا سب سے بڑا فلیگ شپ اسٹور ہے۔

 

سعودی عرب ، جدہ میں لو گ ہواوے کے نئے اسٹور پر اسما رٹ ڈیوا ئسز کا تجر بہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

سعودی عرب ، جدہ میں لو گوں کو ہواوے کے نئے اسٹور پر دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، سرکاری کاروباری اداروں میں تین سالہ اص...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے سرکاری کاروباری اداروں میں اصلاحات کے تین سالہ منصوبے کے تمام بڑے کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم اور سرکاری کاروباری اداروں میں اصلاحات کے قائم گروپ کے سربراہ لیو ہی نے کانفرنس میں شرکت کرتے ہو ئے خطاب کیا۔ ریاستی کونسلر اور گروپ کے نائب سربراہ وانگ یونگ نے ٹیلی کانفرنس کی صدارت کی۔

کانفرنس کے مطابق گزشتہ تین برس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کو سرکاری کاروباری اداروں کی کارپوریٹ گورننس سے منسلک کرنے ، مارکیٹ اداروں کے طور پر ان کا کردار اجاگر کرنے اور نظام میں اصلاحات آگے بڑھانے کا کام کیا گیا۔

ریاستی اداروں پر بوجھ کم ہوا اور مضبوط ہوگئے۔ تکنیکی اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اس کا نظام بہتر بنایا گیا اور ریاستی اثاثوں پر نگرانی زیادہ پیشہ ورانہ، منظم اور قانون کے تحت ہوگئی ہے۔

کانفرنس نے  سرکاری کاروباری اداروں میں بنیادی مسابقت اور افعال بہتر بنانے کے لئے ان میں مزید اصلاحات کی منصوبہ بندی کا کہا ہے۔ 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شین ژین کی مالیاتی ایڈیڈ ویلیو میں اضاف...

شین ژین (شِںہوا) چین کے ایک بڑے مالیاتی مرکز شین ژین میں 2022 کے دوران اس کی مالیاتی صنعت کی ایڈیڈ ویلیو 513.8 ارب یوآن (تقریباً 76 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

شین ژین  کے مقامی مالیاتی ریگو لیٹری بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نوول کرونا وائرس کے اثرات اور دیگر منفی عوامل کے باوجود شین ژین کے مالیاتی شعبے نے زبردست لچک دکھائی اور گزشتہ 3 برس میں اس کی ایڈیڈ ویلیو میں 8.3 فیصد کی سالانہ شرح سے اضافہ ہوا۔

سال 2022 تک شین ژین کے بینکاری شعبے کے اثاثے 122 کھرب یوآن تک پہنچ گئے تھے جو سالانہ 8.5 فیصد اضافہ ہے۔

شین ژین میں 2022 کے دوران  42 نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا جو چین میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ 2022 تک شہر میں اندراج شدہ کمپنیوں کی کل تعداد 535 تک پہنچ گئی تھی۔

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لمبی داڑھی رکھنے سے بندہ مسلمان یا اچھا انسا...

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے کب تک ڈریں گے، ان سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں۔ ضمانت کے کیس کی سماعت کے دوران پشاور خود کش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ دہشت گردوں سے کب تک ڈریں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ کہا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کو یہ دو وہ دو، کبھی کہا جاتا ہے دہشت گردوں سے مذاکرات کرو، اس دوران ریاست کہاں ہے، دہشت گردوں سے مذاکرات کیوں کیے جا رہے ہیں، آج دہشت گرد دو بندے ماریں گے کل کو پانچ مار دیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پتہ نہیں ہم کس معاشرے میں رہ رہے ہیں، لمبی داڑھی رکھنے سے بندہ مسلمان یا اچھا انسان نہیں بن جاتا، ایک جج نے دہشت گردی کے واقعہ پر رپورٹ دی اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، ہمارے ایک جج کو مار دیا گیا کسی کو پرواہ ہی نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا کرپشن سے متعلق بیانیہ تقریروں ا...

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا کرپشن کے حوالے سے بیانیہ صرف تقریروں اور مشہوری تک محدود تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس رپورٹ 2022 تحریک انصاف کے بیانیہ کے تابوت میں آخری کیل ہے، ان کے چار سالہ دور حکومت میں کرپشن کم نہیں بلکہ مسلسل بڑھتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 117ویں نمبر پر تھا، عمران خان کے اقتدار کے دوران پاکستان 2019 میں 120ویں، 2020 میں 124ویں اور 2021 میں 140ویں نمبر پر آگیا، تحریک انصاف کے بدترین دور اقتدار کی وجہ سے پاکستان اس فہرست میں 140ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ان کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان کرپشن انڈیکس میں مجموعی طور پر 23 درجے اوپر چلا گیا، انہوں نے مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے جبکہ خود میگا کرپشن سکینڈلز میں ملوث رہے، اب عمران خان کہتا ہے کہ ان کے دور میں کوئی کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں سیاسی بے چینی بڑ...

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہاہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں سیاسی بے چینی بڑھ رہی ہے، عام انتخابات کا انعقاد اکتوبر 2023سے پہلے ممکن نہیں ہے، سابق وزیراعظم عمران خان ریڈ لائن کراس کریں گے تو ملک کا نقصان ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے انٹرنیٹ گورننس تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل مردم شماری مارچ تک جاری رہے گی الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ درکار ہوں گیعام انتخابات اکتوبر 2023 سے پہلے ممکن نہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان سیاسی جد وجہد آئین و قانون کے دائرے میں کریں ریڈ لائن کراس کریں گے تو نقصان ملک و قوم کا ہوگاٹیلی نار ہو یا کوئی کمپنی آئے یا جائے، صارفین اور ملازمین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی بے چینی بڑھ رہی ہے سیاسی بے چینی معاشی بد حالی کی طرف لے کر جا رہی ہیسیاسی جماعت کے طور پر ہماری خواہش ہے کہ ملک میں استحکام ہوملک میں ہر صورت میں جمہوریت قائم و دائم رہنی چاہیے۔لا اینڈ آرڈر پر گہری نظر رکھی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس کا افتتاح

کراچی میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا افتتاح کردیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنک بس میں ابتدائی 7 روز تک خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ خواتین کو ماحول فراہم کریں تاکہ وہ گھر سے باہر نکل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس ، اورنج لائن اور الیکڑک بسوں میں بھی خواتین کے لیے سیٹیں مختص ہیں۔ سندھ کے ہر شہر میں خواتین بس سروس لائیں گے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پنک بسوں کی تعداد میں ڈیمانڈ کے تحت اضافہ کریں گے۔ پنک بس سروس میں کنڈکٹر خواتین ہیں۔ این آر ٹی سی کو کہا ہے کہ خواتین ڈرائیور اپائنٹمنٹ کریں۔ مہنگائی کے دور میں سستی بس سروس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ کراچی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں ای وی بسیں چل رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد کی ضلع کچہری کی سیکیورٹی صورتحال...

سیشن جج نے کہا ہے کہ کچہری کی سیکیورٹی صورتحال خطرناک ہے، اور بغیر بتائے رینجر اہلکار واپس بلا لئے گئے ہیں۔ سیشن جج کی رجسٹرار ہائی کورٹ کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ضلع کچہری کی سیکیورٹی صورتحال خطرناک ہے ،عدالتوں، سائلین اور وکلا کو فول پروف سیکیورٹی دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، لیکن ڈپٹی کمشنر آفس اسپیشل برانچ اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے تیار نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیف کمشنر سیکیورٹی انتظامات کرنے میں ناکام رہے ہیں، اور انتظامات نہ کرنے سے کچہری میں سیکیورٹی صورتحال خطرناک ہے، 2014 کے دہشت گرد حملے کے بعد ضلع کچہری میں رینجرز تعینات کی گئی تھی، لیکن سیشن جج کو بغیر بتائے رینجر اہلکار واپس بلا لئے گئے ہیں۔ سیشن جج نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کچہری کے انٹری پوائنٹس پر نصب واک تھرو گیٹ خراب ہیں، اور کچہری کی حدود میں نصب تقریبا تمام سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کام نہیں کر رہے، سی سی ٹی وی روم میں پڑے ایل ای ڈیز اور یو پی ایس ایک لمبے عرصے سے خراب پڑے ہیں۔ سیشن جج نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کا ذمہ دار ہے، بار بار کی درخواست کے باوجود ڈپٹی کمشنر آفس سیکیورٹی انتظامات اور کیمرے نصب کرنے میں ناکام رہا۔ رپورٹ میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ کے اہلکار کچہری کے انٹری پوائٹس پر تعینات تھے وہ بھی واپس لے لیے گئے ہیں، اور جب اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے تحریری طور پر درخواست کی گئی تو ان کا جواب نفی میں تھا، فول پروف سیکیورٹی کیلئے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو ہدایت کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیملی کا فیصلہ ہے چوہدری شجاعت اپنی سیاست کر...

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہیکہ فیملی کافیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ دہشتگردی بڑھ رہی ہے، ملک ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے، ہرطرف مہنگائی کا طوفان ہے اور قیمتیں بڑھا کر بیڑہ غرق کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ اور پی ڈی ایم ایک ہیں، انہیں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینا چاہیے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ میں جو دیکھتا اور سمجھتا ہوں وہ کہتا رہتا ہوں، اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کا وقت دیدیا ہے، اب یہ الیکشن کرائیں، پنجاب میں الیکشن ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیملی کافیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ چوہدری شجاعت کی مدت ختم ہوگئی ہے اس لیے ان کے چھوٹے بھائی کو صدر بنایا ہے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی کا فیصلہ تحریک انصاف کرے گی، ہمیں اکٹھے رہنا ہے اور ہمیں کوئی لالچ نہیں ہے، میں نے دو تین مرتبہ وزیراعلی رہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پختونخوا کو انسداددہشت گردی کیلئے اربوں روپے...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو انسداد دہشت گردی کے لیے اربوں روپے دیے گئے، ان کا حساب دیا جاے کہ وہ کہاں گئے؟، 10سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے، پیسہ خیبرپختونخوا کی پولیس اور سکیورٹی فورسزکی بہتری کے لیے استعمال ہوناتھا،دہشت گردی کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں اور دہشت گردی کا یہ ناسور پھر سر اٹھارہا ہے، دہشت گردوں کو دوبارہ کون لے کر آیا؟، دہشت گردی کے واقعے پر کراچی سے خیبر تک ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ہم نے مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشت گردی پاکستان میں پھیل جائیگی۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پشاور دھماکاافسوسناک ہے۔ تاریخ خیبر پختونخوا کی ماں ،بہنوں اور بیٹوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ وزیراعظم ے کہا کہ خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈز کی مد میں 417 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ صوبوں ،وفاق کا حصہ تقسیم سے پہلے ایک فیصد تھا۔ خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے دیے گئے یہ پیسہ کدھر گیا؟۔ 10سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ بہتان بازی نہیں کررہا،2010 سے اب تک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے رقم دی گئی ۔ پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل تھے تو ہم نے سی ٹی ڈی قائم کی۔

خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔ خیبرپختونخوا کو اربوں روپے ملے جوکسی اور صوبے کونہیں ملے۔ پی ٹی آئی نے 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت کی اور پھر کہا کہ وسائل نہیں ہیں۔صوبے کو دیا گیا پیسہ خیبرپختونخوا کی پولیس اور سکیورٹی فورسزکی بہتری کے لیے استعمال ہوناتھا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو حقائق بتانا اصل مقصد ہے۔ 2 آپریشنز میں دہشت گردوں پر کاری ضرب لگی۔ دہشت گردی کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں اور دہشت گردی کا یہ ناسور پھر سر اٹھارہا ہے۔ نیکٹا اور سی ٹی ڈی کو بنایا گیا۔ صوبے میں کام ہوا ،پھر بھی شکوہ کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے منہ میں خاک،تاریخ میں ہمارا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آ ج سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لے کر آیا؟۔ گزشتہ دور میں پختونخوا کو دوبارہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ کس طرح کے پی دوبارہ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلا گیا؟۔ کس نے کہا تھا کہ ان کوگوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، یہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ یہ چھبتے ہوئے سوال آج قوم پوچھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے پر کراچی سے خیبر تک ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ہم نے مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشت گردی پاکستان میں پھیل جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلا دیش آئی ایم ایف سے 4.7ارب ڈالرز کا قرض...

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے بنگلا دیش کے لیے 4.7ارب ڈالرز کے قرضے کی منظوری دے دی ہے،بنگلا دیش نے اقتصادی مشکلات کے پیش نظر جولائی 2022میں آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے رجوع کیا تھا اور عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے مقابلے میں پہلے اس کی درخواست کی منظوری دی،آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بنگلا دیش کو 3.3ارب ڈالرز کا قرضہ فراہم کیا جائے گا جس میں سے 47کروڑ 60لاکھ ڈالرز فوری طور پر دیے جائیں گے،آئی ایم ایف بورڈ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے قائم نئے فنڈ کے تحت ایک ارب 40کروڑ ڈالرز بھی بنگلا دیش کو دینے کی منظوری دی ہے، وہ اس فنڈ تک رسائی پانے والا پہلا ایشیائی ملک بھی ہوگا،آئی ایم ایف کے مطابق اس قرضے کو معاشی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ بنگلا دیشی انتظامیہ کو اصلاحات کو توسیع دینے میں مدد مل سکے گی،عالمی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ بنگلا دیش کی جانب سے غربت میں کمی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اچھی پیشرفت کی جارہی تھی، مگر کووڈ 19کی وبا اور یوکرین پر روس کے حملے سے معاشی کارکردگی متاثر ہوئی،بنگلا دیش کی جانب سے 2022میں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 2ارب ڈالرز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنایا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ نے میانمار حکومت کے 6افراد اور 3تنظیم...

امریکہ نے میانمار کی حکومت میں شامل 6 اہم افراد اور 3تنظیموں پر پابندیاں عائد کر دیں ہیں ،وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ امریکی وزارت خزانہ ، جنوب مشرقی ایشائی ملک میانمار پر یکم فروری 2021میں ہونے والی بغاوت کی دوسری برسی کے دائرہ کار میں باغی انتظامیہ کومالی اور اسلحہ کی امداد فراہم کرنے کا تعین ہونے والے 6افراد اور 3تنظیموں پر پابندیوں کا اطلاق کیا جائیگا،اس فیصلے کو حکومت کے خلاف انگلینڈ، آسٹریلیا اور کینیڈا جیسے اتحادیوں کے ساتھ عام پابندیوں کے دائرہ کار میں لیے جانے کا ذکر کرنے والے کربی نے کہا کہ ہم نے بغاوت کے بعد 80افراد اور 30اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم میانمار کی فوجی انتظامیہ کی غلط حرکات کا حساب پوچھنے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ کاروائیوں کو جاری رکھیں گے،کربی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کریں گے جس میں علاقائی سلامتی اور ایران کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔ کربی نیکہاکہ بائیڈن فروری میں برازیل کے صدر لوئیز لولا دا سلوا سے بھی ملاقات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آذربائیجان اور روسی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک...

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایرائموف نے لاچین کوریڈور کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ،آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق لاوروف اوربایرائموف نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ احتجاج میں آذربائیجان کی سرزمین میں کانوں کے غیر قانونی آپریشن کو اور لاچین سڑک کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیے گئے مطالبات کو پورا نہ کیے جانے اور ناکہ بندی اور انسانی صورتحال سے متعلق دعووں کے بے بنیاد ہونے سے آگاہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کی سرزمین پر 30سال تک قبضہ جاری رکھنے کے باوجود دوسری قارا باغ جنگ (2020)کے فورا بعد، آذربائیجان کی جانب سے آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو قائم کرنے اور ان تعلقات کو معمول پر لانے اور امن کو یقینی بنانے سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں لیکن آرمینیا کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے ان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے،آذربائیجان نے 10دسمبر کو ماہرین کی ٹیمیں جہاں آرمینیائی آباد ہیں اور جہاں روسی افواج کو عارضی طور پر تعینات ہیں کو روانہ کی گئیں تاکہ آذربائیجان کے علاقے میں بارودی سرنگوں کے غیر قانونی آپریشن کی تحقیقات اور کنٹرول کیا جا سکے ان ٹیموں کے خطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،انہوں نے کہا کہ اس صورت حال پر، آذربائیجان کی ماحولیاتی غیر سرکاری تنظیموں کے اراکین اور کارکنوں نے 12دسمبر کو لاچین کوریڈور میں احتجاج شروع کیا اور آذربائیجان میں کانوں کے غیر قانونی آپریشن کو روکنے کا مطالبہ کیا،مظاہرین لاچین کوریڈور میں اپنے مطالبات کا اظہار نعروں اور بینرز اٹھائے کررہے تھے ۔ یہ واحد راستہ ہے جو آذربائیجان میں آرمینیائی آبادی کے ذریعے آرمینیا آنے اور جانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی میں نوجوان لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین

جرمنی میں اگست کو ایک کار سے ملنے والی نوجوان لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا،جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی میں گزشتہ برس اگست میں ایک کار سے 23سالہ نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی جس کی گھر والوں نے کپڑوں اور چہرے مہرے سے شارابن کے نام سے شناخت کرلی تھی،تاہم اگلے روز جب لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا اور فرانزک رپورٹ میں لاش شارابن کی نہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا تو یہ پولیس کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے لیے بھی حیرانی اور پریشانی کی بات تھی،پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو پتہ چلا کہ لاش دراصل خدیجہ نامی بلاگر کی تھی جس کا تعلق الجزائر تھا تاہم اس کی شکل عراقی نژاد جرمن لڑکی شارابن سے بہت ملتی تھی،تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ شارابن نے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے کے لیے الجزائر سے تعلق رکھنے والی بیوٹی بلاگر کا قتل کیا۔ جس کے لیے شارابن نے انسٹاگرام کے ذریعے خدیجہ سے تعلق بنایا،شارابن نے خدیجہ کو ملاقات کے لیے بلایا اور اپنے دوست کی مدد سے کار میں قتل کردیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور عدالت میں عمر قید کی سزا کے دعوے کا سامنا کر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا یوکرینی شہر باخموت کے گائوں پر قبضے ک...

روس نے یوکرین کے شہر باخموت کے شمالی مضافات میں ایک گائوں پر قبضے کا دعوی کیا ہے تاہم یوکرین کی حکومت کی طرف سے فوری طور اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یک بیان میں کہا کہ بلہودتنے گائوں جو باخموت کے شمال میں تقریبا پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے،دریں اثنا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے بیلاروس کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیتی مراکز قائم کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ پڑوسی ملک کی افواج یوکرین میں ان کی فوج کے ساتھ لڑائی میں شامل ہو سکتی ہیں،رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے وزیر دفاع اور خارجہ کو بیلاروس کے ساتھ بات چیت کرنے اور تنصیبات کے قیام کے لیے ایک معاہدہ طے کرنے کا حکم دیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مراکز کہاں قائم ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقہ میں 28 کروڑافراد فاقہ کشی کا شکارہیں...

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فاقہ کشی کا شکار82 کروڑ 80 لاکھ افراد میں سے تقریبا28 کروڑ افراد افریقا میں مقیم ہیں،اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ترقیاتی بینک (اے ایف ڈی بی)کی طرف سے بتائی گئی تعداد 2030میں بڑھ کر 31 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے،اگرچہ یہ براعظم 2050تک 9بلین لوگوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی قابل کاشت زمین کا مالک ہے اس کے باوجود یہ ایک سو ملین ٹن سے زیادہ خوراک درآمد کرتا ہے ، 2022میں افریقا کی زرعی صورتحال کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ افریقہ میں زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ہر سال 257بلین ڈالر کی ضرورت ہے،اس کے علاوہ، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، انفراسٹرکچر اور زراعت میں سرمایہ کاری میں کمی افریقا میں خوراک کے مسئلے کی سنگینی میں اضافہ کر رہی ہے ، براعظم میں 30سے زیادہ مسلح دہشت گرد گروہوں کی موجودگی بھی زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے،خیال رہے کہ افریقا دنیا کی کاشت نہ کی جانے والی 65فیصد ذرخیز زمین کا مالک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال برطانیہ کی جی ڈی پی اعشاریہ چھ فیصد...

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ رواں برس ترقی یافتہ ممالک میں برطانیہ وہ واحد ملک ہوگا جس کی معیشت ترقی کرنے کی بجائے سکڑے گی،برطانویمیڈیا کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ برطانوی معیشت 2023میں 0.6فیصد تک سکڑ جائے گی ، برطانیہ کی شرح نمو اعشاریہ تین فیصد جبکہ جی ڈی پی اعشاریہ چھ فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے ، اس طرح برطانیہ کی معیشت روس سے بھی بدتر ہوسکتی ہے ،آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق درست حکومتی اقدامات کے سبب آئندہ برس معیشت میں 0.9فیصد ترقی کا امکان ہے،آئی ایم ایف کے مطابق گیس کی قیمت و شرح سود میں اضافہ ، رہن سہن کے بڑھتے اخراجات اور ٹیکسوں میں اضافہ برطانوی معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ہے، چانسلر جیریمی ہنٹ نے دبا کے باوجود بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی کا امکان مسترد کر دیا،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے رواں برس مہنگائی کی شرح کو نصف کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وائٹ ہاوس کا پشاور دھماکے پر لواحقین سے تعزی...

وائٹ ہاوس نے پشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،وائٹ ہاوس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اپنے بیان کہا کہ پشاور سے افسوس ناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، نمازیوں پر حملہ ناقابل معافی عمل ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ناقابل دفاع ہے، نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے،ایڈرین واٹسن نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا، سیاہ فاموں کو دیگر افراد کے مقابلے م...

امریکا میں سیاہ فاموں کو دیگر افرادکیمقابلے میں ٹیکس آڈٹ کازیادہ سامنا ہوتا ہے،سروے کے مطابق آئی آر ایس کی جانب سے لوگوں کو ٹیکس آڈٹ کے لیے چننے کا نظام متعصبانہ ہے، امریکا میں سیاہ فاموں کا ٹیکس آڈٹ کرنے کی شرح 43فیصد ہے،سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چھوٹ معاملے میں سیاہ فاموں کے محض 21فیصدکیسز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس میں متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف لاکھو...

فرانس میں متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف 12لاکھ سے زائد افراد نے ہڑتالوں اور مظاہروں میں شرکت کی ہے ، ٹریڈ یونینزکی کال پر فرانس کئی شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے مختلف شعبوں خصوصا توانائی، ٹرانسپورٹیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں کے خلاف مظاہرہ کیا،عوام نے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 62سے بڑھا کر 64سال کر نے کے حکومتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا ، مظاہرین نے مارسیلی، ٹولوز، نانٹیس اور رینس جیسے شہروں سمیت 300سے زائد مقامات پر احتجاج کیا ،دارالحکومت پیرس میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور 30افراد کو حراست میں لے لیا گیا،وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے کہا ہے کہ ملک میں جہاں ریٹائرمنٹ کی عمر 62سال ہے، اس حد کو یکم ستمبر سے ہر سال 3ماہ تک بڑھا کر 2030میں 64کر دیا جائے گا،مختلف ٹریڈ یونینز نے عوام سے 7اور 11فروری کو سڑکوں پر آنے کا مطالبہ کیا ہے ، واضح رہے کہ 19 جنوری کو اصلاحات کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران میں سڑک کے بیچ و بیچ ڈانس کرنیوالے جوڑ...

ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی،ایران کے اس جوڑے کی سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی عدالت نے جوڑے پر عریانیت، کرپشن اور پروپیگنڈے کو فروغ کے دینے کے جرم پر سزا سنائی ہے،21سالہ استیاض حقی اور اس کے منگیتر امیر محمد احمدی کی جانب سے رقص کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی گئی تھی جو وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دونوں تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کررہے تھے،جوڑے پر 2سال کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ انہیں ملک چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق ایران میں پولیس حراست میں لی گئی خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے لوگوں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں تاہم جوڑے نے اپنے رقص کو ایران میں جاری احتجاج سے منسلک نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کی بندش کے بعد سی ا...

خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے ہیں ۔ پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں سی این جی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے ، سی این جی اسٹیشنز کے سامنے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ صوبہ بھرمیں سی این جی اسٹیشن یکم جنوری سے بند کئیگئے تھے ، اسٹیشن بندش کا مقصد صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔ صوبائی حکومت نے سوئی گیس پریشر میں کمی کے سبب تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز بند کرانے کے نوٹی فکیشنز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر کو ایران سے 100 میگاواٹ بجلی فراہمی کا...

گوادر کو 100 میگاواٹ ایرانی بجلی فراہم کرنے کے لیے تمام الیکٹریفیکیشن اور کنفیگریشن کا کام 15 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا اس سے گوادر کے 0.4 ملین سے زائد افراد کو بجلی کی قلت سے نجات ملے گی ۔گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کی لاگت تقریباً روپے 500 ملین روپے ہے ۔ گوادر سٹی، گوادر پورٹ، فری زونز اور ضلع گوادر یکم مارچ سے بجلی تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق بجلی کے تمام کاموں میں گبد ریمدان (پاک ایران سرحد) کے قریب کلاتو (پاکستانی شہر) سے جیوانی گرڈ اسٹیشن تک ڈبل سرکٹ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب، تقریباً 70 پاور پولز کی تعمیر، انخلائ، فاؤنڈیشن کنکریٹنگ اور بیک فلنگ فاؤنڈیشن، زمین سازی اور سول ورکس شامل ہیں۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)، ایک پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے اور پاور سپلائی کے نظام سے نمٹ رہی ہے، نیشنل ٹرانسمیشن نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی دی سی ) نے اس منصوبے کو مکمل کرنے میں تعاون کیا ہے۔ کیسکو کے ایک اہلکار کے مطابق ایرانی جانب کئی سالوں سے انفراسٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق، جیوانی سے گوادر تک انفراسٹرکچر بھی تیار تھا۔

''تاہم، گبد ریمدان کے قریب کلاتو کے پاکستانـایران سرحدی علاقے سے جیوانی تک ٹرانسمیشن لائن کا سامان غائب تھا۔ توقع ہے کہ بقیہ طریقہ کار اور رسمی کارروائیاں 10 سے 15 دنوں میں مکمل ہو جائیں گی، اور منصوبے کا افتتاح یکم مارچ کو کیا جائے گا، جس سے ایران سے گوادر تک مستحکم اور کم لاگت 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق ابتدائی طور پر ٹرانسمیشن لائنیں تین مراحل کے لیے تین کنڈکٹرز کی ترتیب کے ساتھ سنگل سرکٹ تھیں۔ نئے پروجیکٹ کے نقطہ نظر کو دیکھتے ہوئے، ٹرانسمیشن لائنیں چھ کنڈکٹرز کے ساتھ ایک ڈبل سرکٹ کنفیگریشن ہیں (ہر سرکٹ کے لیے تین مراحل)۔ جب زیادہ وشوسنییتا کی ضرورت ہوتی ہے تو، ڈبل سرکٹس استعمال کیے جاتے ہیں. ٹرانسمیشن کا یہ طریقہ ایک مقررہ فاصلے پر زیادہ طاقت کی منتقلی کی اجازت دیتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، ٹرانسمیشن کم مہنگا ہے، کم زمین کی ضرورت ہے، اور ماحولیاتی اور جمالیاتی نقطہ نظر سے مثالی سمجھا جاتا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق یہ ایران کے پولان شہر کو کالاتو گبد ریمدان، جیوانی اور گوادر سے جوڑنے والا ایک نیا بجلی کا ڈھانچہ ہے جس کے ذریعے گوادر کو ایران سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔

یہ ایرانی سرحد سے قریب ترین ہے جو صرف 40 کلومیٹر دور ہے۔ پاک ایران سرحد پنجگور سے گوادر تک بجلی کا پرانا ڈھانچہ بھی دستیاب ہے، جو تقریباً 40 سے 70 میگاواٹ فراہم کرتا ہے۔ تاہم پاک ایران سرحد سے گوادر تک تقریباً 400 کلو میٹر طویل فاصلہ، مکران ڈویژن کے دیگر اضلاع کے حصے، بجلی کے خسارے اور بجلی کی بندش کی وجہ سے گوادر ہمیشہ تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے کیونکہ اسے باقاعدہ اور مستحکم نہیں ملتا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر شہر کے ایک رہائشی زمرد بلوچ نے گوادر پرو کو بتایا کہ پنجگور کے قریب پاک ایران سرحد سے گوادر تک بجلی کا پرانا نظام درہم برہم تھا اور سسٹم کی خرابی کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ دریں اثنا انہوں نے گبد ریمدان کے قریب کلاتو کے مقام پر پاکـایران سرحد سے جیوانی اور گوادر تک ایک نئی ٹرانسمیشن لائن پر سکھ کا سانس لیا، اور دعویٰ کیا کہ اس سے بجلی کی طویل بندش ختم ہو جائے گی۔ ایک اور رہائشی محسن جان جو کہ ایک تاجر ہیں نے بتایا کہ گوادر میں بجلی کی غیر معمولی دستیابی کے پس منظر میں کاروبار سست روی کا شکار ہے۔ نئی ٹرانسمیشن لائن گوادر کی صنعت و تجارت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا لائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفے کی...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)سے علیحدگی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آخری اطلاعات کے مطابق میں پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز ہوں۔ قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کی (ن)لیگ سے علیحدگی بارے متفرق خبریں آ رہی تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ملک کی بہتری کے لئے ری امیجننگ پاکستان کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ فروری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں