• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

خفیہ اداروں نے خودکش حملہ آوروں کا بڑا نیٹ و...

پاکستان کے خفیہ اداروں کی اطلاعات پر انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آوروں کے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق انٹیلی ایجینسیز نے بروقت کارروائیاں کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔ہفتہ کو سیکیورٹی ایجنسیوں کی کارروائی کے دوران خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی برآمد بھی برآمد کی گئی ہیں۔ موصول اطلاعات کے مطابق 19 جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پرخود کش حملہ آور داخل ہوا تھا، اس حملے میں دہشت گرد نے فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا لیا تھا، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ بعد ازاں فورسز نے دہشت گردوں کی گولیوں کے خول اور جسم کے اعضا کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجا تھا۔ جیو فینسنگ اور حاصل کی گئی کلوز سرکٹ ٹیلی وژن(سی سی ٹی وی) فوٹیج کا تجزیہ کیا گیا تو 21 جنوری کو یہ بات سامنے آئی کہ خودکش حملے کے پیچھے عمر نامی کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تھا۔

ٹی ٹی پی دہشت گرد عمر کو تحصیل جمرود کے رہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی۔ 23 جنوری کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فرمان اللہ اور عبدالقیوم کو پکڑا گیا، جس کے بعد ٹی ٹی پی نے قبول کیا کہ کارروائی میں سہولت کار ستانا جانا مارا گیا۔ واقعہ کے بعد 27 جنوری کو 3 مشتبہ افراد کی پہلے سے موجودگی کی اطلاع پر ایک اور بڑا آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن میں سہولت کار فضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ ستانا جان کے خلاف کارروائی میں دو افغان شہری بھی پکڑے گئے، جب کہ سہولت کار فضل احمد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ خود کش حملہ آور افغان شہری تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کو ستانا جان پاکستان لے کر آیا تھا۔ ستانا جان نے خود کش حملہ آور کو ہتھیار اور خود کش جیکٹ بھی فراہم کیں۔ سہولت کار فضل احمد نے 18 جنوری کو اپنے موبائل سے جائے وقوعہ کی تصاویر لیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ستانا جان کالعدم ٹی ٹی پی شمالی وزیرستان میں اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ستانا جان چھپنے کیلئے 4 مکانات کو بطور ٹھکانے استعمال بھی کر رہا تھا۔ یہی مکان خود کش حملوں کیلئے استعمال ہوتے تھے۔ افغان خود کش حملہ آور کو افغانستان سے اس کے ہینڈلرز نے بھیجا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں،...

سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ 1 سے 15 تک کے 1500 ملازمین کو مستقل کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ افسران کو سیکریٹری کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گریڈ 1 سے 15 تک کے 1500 ملازمین کو مستقل نہ کرنے سے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ مختلف محکموں میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر عدالت سندھ حکومت پر برہم ہوگئی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت کیا کر رہی ہے؟ کچھ لوگوں کو کنٹریکٹ پر سرکاری ملازمت دیتے ہیں اور کچھ کو مستقل کر دیتے ہیں۔ ڈائریکٹر کرکولیم نے بتایا کہ سابق ڈائریکٹر نے غلط بھرتیاں کی تھیں۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ وہ ڈائریکٹر تو اب اے سی والے کمرے میں آرام کر رہا ہوگا، بیچارے غریب ملازم رل رہے ہیں۔ یہ انصاف نہیں ہے اور ہم آپ کو ناانصافی کرنے بھی نہیں دیں گے۔ یہاں لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔

سرکاری افسران اپنے رشتے داروں کو فیور دیتے ہیں اور غریب کے بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہے ہیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے، لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلیں۔ ہمیں بتائیں ان کو ریگیولر کیوں نہیں کیا جارہا؟ جو ریگیولر ملازمین رکھ رہے ہیں کیا وہ آسمان سے پریاں لے کر آئیں گے۔ یا تو سب کے لئے ایک پالیسی رکھیں کے ہم صرف کنٹریکٹ پر بھرتیاں کریں گے۔ ان کو 3 سال کنٹریکٹ پر رکھا، عمر بڑھ گئی ان کی اب یہ نا یہاں کے رہے نا وہاں کے۔ عدالت نے ڈائریکٹر کو سیکریٹری کے پاس جاکر بیٹھ کر درخواستگزاروں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے اگر ان کا معاملہ حل نہیں کر رہے تو ہم حکمنامہ جاری کریں گے، پھر سب کے لئے مسئلہ ہوجائے گا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت دوہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ت...

سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی۔ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز لہی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پاکستان جسٹس پارٹی کی جانب سے تھانہ انارکلی میں جمع کروائی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی توڑنے کے عمل سے پنجاب میں 36 ارب روپے کا نقصان ہوا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید نے لال حویلی کیخلاف متروکہ وقف بورڈ...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کیخلاف کارروائی چیلنج کردی۔ شیخ رشید نے راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت میں درخواست دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے، لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہیکہ متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی کارروائی کے خلاف حکم امتناع دیا جائے۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پر بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوسری جانب ڈپٹی ایڈمنسٹریٹروقف املاک آصف خان کا کہنا ہیکہ متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنے جارہی ہے، لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہیں، لال حویلی کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے ایف آئی اے اور پولیس کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔ آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کرسکے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی خط لکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ میں بارشوں سے تباہی، مختلف واقعات...

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آکلینڈ میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 249 ملی میٹر بارش ہوئی، شدید بارشوں سے آکلینڈ میں سیلابی صورت حال بن گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آکلینڈ میں 5 روز تک مزید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں ایمرجنسی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے۔ آکلینڈ کا ائیرپورٹ بھی پانی میں ڈوب گیا ہے اور مسافر ائیر پورٹ پر پھنس کر رہ گئی ہے، آکلینڈ میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں اتوار تک بند کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی پانی میں گھرے افراد کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ، بس ڈرائیوروں کی جانب سے تنخواہوں می...

برطانیہ میں بس ڈرائیوروں نے تنخواہوں میں اضافے کی نئی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے یکم فروری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں البیلیو کمپنی سے تعلق رکھنے والے یونائیٹ کے 1900 ممبران یکم، 2 اور 3 فروری کو ہڑتال کریں گے۔ یونائیٹ کے جنرل سیکرٹری شیرن گراہم کا کہنا ہے البیلیو کمپنی ایک مالدار کمپنی ہے جس نے یہ دولت ملازمین کی انتھک محنت کے بعد کمائی ہے ، کمپنی ملازمین کی توقعات کے مطابق مناسب تنخواہوں کی پیشکش کر سکتی تھی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ یونائیٹ ملازمین کی نوکریوں، تنخواہوں اور سہولتوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، البیلیو کے ملازمین کو ہر قدم پر ہماری حمایت حاصل رہے گی۔ تنخواہوں کے معاملے پر بس ڈرائیوروں کی ہڑتال کی صورت میں لندن میں 50 کے قریب روٹ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے اپنے تانے بانے دہشت گردوں سے مل...

صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے اپنے تانے بانے دہشت گردوں سے ملتے ہیں، یہ جھوٹا شخص ہے۔ عمران خان کو اپنے الزامات عدالت میں ثابت کرنا ہوں گے۔ زیر اور پاکستان پیپلزپارٹ کے رہنما شرجیل انعام میمن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ سما سے خصوصی گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان الزامات کو عدالت میں ثابت کریں، جو انہوں نے آصف زرداری پر لگائے ہیں۔ عمران خان جادوگرنیوں کی خبروں پر چلتے ہیں، ان پر تو حملہ بھی جھوٹا تھا۔ اس شخص کی دو نمبری اور فراڈ سب کے سامنے ہے، یہ گرفتار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران کے آصف علی زرداری پر عائد کردہ الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، شاید اسی نے کوئی خواب دیکھا ہو، یہ روز سستی شہرت کیلئے نیا بیانیہ بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوازشریف نے ریاست کو اہمیت دی، کیپٹن (ر)صفدر

مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی ، کارکنوں کو مریم نواز کی آمد سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔لاہورکے علاقے شام نگر کی یوسی 73 میں ورکرز کنونشن سیخطاب کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے زیادہ ریاست کو اہمیت دی ، آج کل خبریں آ رہی ہیں کہ فلاں پیر عمران خان کے ساتھ مل گیا جب کہ عمران خان پیروں کے گھر گیا اور پیرنی لے کر آگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیر عمران خان سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ چھ کلمے آتے ہیں یا نہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کی کارروا...

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ رجسٹرار ہائی کورٹ آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 30 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہرام سرور چودھری شامل ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد جسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق...

شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے جمالی پل پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے دوران زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی مدد سے کار میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔ ایک اور حادثے میں اسٹیل ٹان پمپ کے قریب تیز رفتار بائیک سلپ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق گیا ، جاں بحق شخص کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے مزید 17 کیسز مثبت، 10...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 17 کیسز مثبت، 10 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 462 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا ف...

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا ، سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ۔پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کر دی، درخواست میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو لاحق خطرات پر پوری قوم تشویش می...

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قومی لیڈر عمران خان کی زندگی کو لا حق خطرات پر ساری قوم شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ ہفتہ کو سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ آصف زرداری کی شہرت سے واقف ہے اس لئے کسی صورت خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرات لا حق ہیں لیکن ان کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کروڑوں عوام کی دعائیں عمران خان کیساتھ ہیں، نقصان پہنچانے کی سازش کرنے والے نا مراد ہی رہیں گے، عمران خان مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ عوام کے درمیان آنے کیلئے پر عزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے خلاف غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی...

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کر سکتی ہیں، عمران خان جھوٹا انسان ہے جو ہمیشہ الزام تراشی سے کام لیتا ہے، زرداری صاحب پر قتل کی سازش عمران خان کا مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا ہے ۔ لندن میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں، ایجنسیوں کا اندازہ ہوگا کہ اس کا الزام تو پہلے ہی عمران خان کچھ افراد پر لگا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا بیان عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، 26 نومبر کو بھی عمران خان کی جان کو پڑوسی ملک کی ایجنسی سے خطرہ تھا، عمران خان باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈی فالٹ کر جائے گا، چاہتے ہیں ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو سیاست سے مائنس کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کے ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیا...

بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے ریاست مدھیہ پردیش میں گر کرتباہ ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔ بھارتی حکام نے طیاروں کے پائلٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریش کی جگہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حمل...

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے کے دو روز بعد ہواہے ۔ اسرائیلی حملے کے دوران 9 فلسطینیوں کی ہلاکت سے ماحول کشیدہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حملے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی جنین میں قابضین کے جرائم کا جواب اور قابضین کے مجرمانہ اقدامات کا قدرتی ردعمل ہے۔ اسلامی جہاد تنظیم نے بھی اس حملے کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم کسی فلسطینی گروپ نے تاحال اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور اسے دہشت گردی کا خوفناک حملہ قرار دیاتاہم مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی پر کوئی مذمت نہیں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئ...

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد کرلے گئے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافرکے پیٹ سے ہیروئن بھرے65 کیپسول برآمد کیے گئے، ملزم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے ابوظبی جارہا تھا۔ ادھر کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 10 کیٹامائن انجیکشن برآمد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 16کلو 800گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ رنگ روڈ پشاورکے قریب خیبر کے رہائشی 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس پرکار سے 21 کلو 850 گرام چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاور سیمنٹ تھر کے کوئلے کو سیمنٹ مینوفیکچرنگ...

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی ( ایس ای سی ایم سی ) اور پاور سیمنٹ کے درمیان سیمنٹ مینوفیکچرنگ تنصیبات میں تھر کول کے استعمال کے لیے مفاہمتی یادداشت ( ایم او یو ) پر دستخط ہو گئے ۔ گوادر پرو کے مطابق ایس ای سی ایم سی کے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کا مقصد بجلی کی پیداوار کے علاوہ دیگر صنعتوں میں گیم چینجرکا کردار ادا کرنا ہے اور ''یہ ثابت کرنا ہے کہ تھر کول پاکستان کے لیے بہت اہم ہے،صنعتوں کے ذریعہ تھر کول کے وسیع پیمانے پر دستیاب مقامی وسائل کو استعمال کرنے کے لئے یہ اقدام ضروری ہے تاکہ مہنگے درآمدی کوئلے پر انحصار کو کم کیا جاسکے ۔ گوادر پرو کے مطابق ایس ای سی ایم سی نے اس اقدام کو ''گیم چینجر'' قرار دیا ہے اور اس کامیابی پر اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ عارف حبیب گروپ کی پاور سیمنٹ لمیٹڈ 1981 سے سیمنٹ کی تیاری، فروخت اور مارکیٹنگ کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایس ای سی ایم سی حکومت سندھ اور اینگرو انرجی لمیٹڈ اور اس کے شراکت داروں یعنی چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی)، تھل لمیٹڈ، ایچ بی ایل، حبکو، اور ایس پی آئی کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تھر بلاک ٹو کی موجودہ سالانہ کان کنی کی صلاحیت 7.6 ملین ٹن ہے اور ملک میں بجلی پیدا کرنے والوں کو لگنائٹ کوالٹی کا کوئلہ فراہم کرتا ہے۔ بلاک ٹو کے کل ذخائر 50 سال تک 5000 میگاواٹ توانائی فراہم کرنے کے لیے کافی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق ، فرانس کا توانائی و سیکورٹی تعاون پر ا...

بغداد(شِنہوا)عراق اور فرانس نے توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

السوڈانی کے میڈیا آفس کی ٹویٹ میں کیا گیا ہے کہ اس معاہدے پر دستخط عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک روزہ دورے کے دوران کیے گئے۔ دورے کے دوران انہوں نے فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن سے ملاقات کی اور صدر ایمانوئل میکرون سے بات چیت کی۔

میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میکرون کے ساتھ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور اہم شعبوں میں مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اس معاہدے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے، ثقافتی تبادلے، بحران سے نمٹنے، اقتصادی مسائل اور منظم جرائم کا مقابلہ کرنے، ماحولیات کے تحفظ اور انسانی حقوق کو فروغ دینے جیسے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے باکس آفس کی چھٹیوں کے دوران زبردست وا...

بیجنگ(شِنہوا)کورونا وبا کے منفی اثرات سے نمٹنے کے بعد چین کے سینما گھروں نے بہار کے تہوار کی چھٹیوں کے دوران فلم بینوں کے ہجوم کا خیر مقدم کیا۔

اس مہینے کے شروع میں وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک کی حکمت عملی کی کامیابی کے بعد یہ بہار کے تہوار کی پہلی چھٹییاں ہیں۔

مشرقی چین کے شہر جینان میں ایک سینما مینیجر ڈونگ وین شن نے اپنے تھیٹر میں ہجوم کی واپسی کو دیکھ کر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ  فلموں میں دلچسپی رکھنے والے سب واپس آ گئے ہیں۔

باکس آفس ٹریکر مائویان کے مطابق ہفتہ بھر کی چھٹی آج ختم ہو رہی ہے۔ یہ عام طور پر چین میں فلموں کا ایک منافع بخش دور ہے۔

چھٹیوں کے دوران باکس آفس نے جمعہ کی صبح 11 بجے تک کل 11کروڑ70لاکھ ٹکٹ فروخت کیے جس سے 6ارب16کروڑیوآن (تقریباً 90کروڑ90لاکھ امریکی ڈالر) کی زبردست آمدنی ہوئی۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ایران ثقافتی تبادلوں کے آئینہ دارمجسمے

شیراز، ایران (شِنہوا)ایران میں لوگوں نے ملک کے جنوبی شہر شیراز میں نانجنگ میں پیدا ہونے والے چینی مصنف چھاؤ شیو چھن کے مجسمے کا دورہ کیا، چھاؤ  "ڈریم آف دی ریڈ چیمبر" ناول کے مصنف تھے، جس کا شمار چینی ادب کی چار کلاسک تصانیف میں کیا جاتا ہے۔

اسی پارک میں دوسری طرف فارسی کے مشہور شاعر سعدی شیرازی کا مجسمہ بھی نصب ہے جو شیراز میں پیدا ہوئے تھے۔

ثقافتی شخصیات کے ان دونوں مجسموں کو دیکھنے کے لیے مقامی اور چینی سیاح یہاں آتے ہیں۔

نانجنگ اور شیراز کے شہر، اپنے تاریخی اور ثقافتی پس منظر کے لیے مشہور ہیں، جنہیں اپنے جڑواں شہروں کے رشتے پر فخر ہے۔

ایران کے جنوبی شہر شیرازکے پارک میں ایرانی نوجوان چینی مصنف چھاؤ شیوچھن کے مجسمے کے سامنے تصاویر بنواتے ہوئے(شِنہوا)

ایران کے جنوبی شہر شیرازکے پارک میں سعدی شیرازی کے مجمسہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

چینی سیاح ایران کے جنوبی شہر شیرازکے پارک میں سعدی شیرازی کےمجسمے کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کو چین کے سا...

میکسیکو سٹی (شِنہوا) ماہرین اور سفارت کاروں نے کہا ہے کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی (سی ای ایل اے سی) کو علاقائی انضمام کو مستحکم کرتے ہوئے چین کے ساتھ مزید قریبی تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے سی ای ایل اے سی سربراہی اجلاس سے منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین نے ہمیشہ لاطینی امریکہ اور کیریبین کے علاقائی انضمام کی حمایت کی ہے، صدر شی نے کہا کہ سی ای ایل اے سی نے علاقائی امن کے تحفظ، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی انضمام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چلی کی یونیورسٹی آف سینٹیاگو کی ماہر یوجینیا ڈوس سانتوس نے کہا کہ صدر شی کے ریمارکس نے علاقائی انضمام، عوامی فلاح و بہبود، انصاف اور امن کو اجاگر کیا اور خطے کی اقتصادی بحالی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ایکسٹرناڈو یونیورسٹی آف کولمبیا کے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈیوڈ کیسٹریلون کیریگن نے کہا کہ عالمی معاشی سست روی کے وقت "معاشی انضمام نہ صرف خطے کے لیے فائدہ مند ہے، بلکہ اس کے لیے زندگی یا موت کا معاملہ ہے۔

کیریگن نے کہا کہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی نظام کے پس منظر میں، گہرا علاقائی انضمام علاقائی ممالک کو علاقائی اور عالمی اہمیت کے متعدد مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی، نئی ٹیکنالوجی، انسداد بدعنوانی اور عالمی اداروں میں اصلاحات پر اپنی رائے دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاطینی امریکہ کے انضمام کا محرک نظریہ یا سیاست سے نہیں بلکہ یہ ایک حقیقی انضمام ہے جس میں کسی کو پیچھے رکھے بغیر تمام علاقائی ممالک شامل ہیں۔ ارجنٹائن کے ماہر عمرانیات مارسیلو روڈریگیز کا موقف ہے کہ  سی ای ایل اے سی انضمام کو مضبوط بنانے سے نہ صرف ہر ملک کے ساتھ بلکہ مجموعی طور پر علاقائی سطح پر چین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کار  ڈیسیو ماچاڈو نے کہا کہ صدرشی کی تقریر نے یہ پیغام دیا کہ چین سی ای ایل اے سی کے ساتھ اپنے "دوستانہ اور تعاون پر مبنی" تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا راکٹ حملوں کے جواب...

غزہ(شِنہوا)اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کے روز غزہ کے ساحلی علاقے سے فائر کیے گئے راکٹوں کے جواب میں غزہ کی پٹی میں جنگجو گروپوں کی تنصیبات پر کئی فضائی حملے کیے۔

عینی شاہدین نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ڈرونز اور لڑاکا طیاروں کی فضا میں گونج سنائی دی، اور وسطی غزہ کی پٹی میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ انہوں نے  کہا کہ غزہ کے جنگجو گروپوں سے تعلق رکھنے والی ایک فوجی چوکی پر 14 سے زیادہ میزائل داغے گئے۔

فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ حملوں کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی جس میں بنیادی طور پر اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کی پوسٹوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ فضائی حملے جنوبی اسرائیل پر پہلے دو راکٹ داغے جانے کا اسرائیلی ردعمل تھے۔ کسی گروپ نے راکٹ داغنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ فلسطینی حملے جمعرات کو مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 10 فلسطینیوں کی ہلاکت کا ردعمل تھے۔

حماس  کے قریبی ذرائع نےشِنہوا کو بتایا جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران حماس کے زیر اقتدار ساحلی انکلیو میں عسکریت پسندوں نے غزہ کی پٹی کی سرحدوں کے قریب جنوبی اسرائیلی کمیونٹیز پر بھی کم از کم پانچ راکٹ فائر کیے اور حماس کے جنگجوئوں کی جانب سے اسرائیلی لڑاکا طیاروں پر طیارہ شکن میزائل فائر کیے گئے۔

غزہ کے ذرائع ابلاغ نے مصری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مصری انٹیلی جنس غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے فلسطینی دھڑوں کے ساتھ گہرے رابطے میں ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنوری کے آغاز سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 29 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی حکام نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی اسرائیلی حکومت کے قیام کے بعد بنیادی طور پر فلسطینیوں کے اسرائیلی قتل عام میں اضافے سے خبردار کیا تھا۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح ح...

تہران (شِنہوا) ایران کے دارالحکومت تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملے میں سفارت خانے میں کام کرنے والا ایک رکن ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

تہران کے پولیس سربراہ حسین رحیمی نے بتایا کہ حملہ آور نے سفارتخانے کے ملازم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مقامی وقت کے مطابق  صبح 8بجکر25  منٹ (9بجکر 55منٹ پاکستانی وقت) پر سفارت خانے کے داخلی دروازے کے سامنے اپنی گاڑی پارک کر رہا تھا۔

اس کے بعد حملہ آور کلاشنکوف رائفل لیے سفارت خانے میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی، جس سے سفاتخانے کا ملازم ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس چیف نے کہا کہ حملہ آور کو پولیس فورسز نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا جس نے خاندانی اور ذاتی مسائل کو حملے کے محرکات قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ سفارت خانے میں داخل ہوا تھا۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے قتل ہونے والے شخص کی شناخت ایک گارڈ کے طور پر کی ہے جو سفارت خانے میں سیکورٹی کے سربراہ کے طور پر کام کر رہا تھا۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - حئی لونگ جیانگ - بہار تہوار - سیاحت

چین میں بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران عوام شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے آئس اینڈ سنو ورلڈ کی سیر کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - حئی لونگ جیانگ - بہار تہوار - سیاحت

چین میں بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران عوام شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے سیاحتی مقام وولگا مینورمیں تفریح کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - حئی لونگ جیانگ - بہار تہوار - سیاحت

چین میں بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران عوام شمالی مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے مودان جیانگ شہر کے سنو ٹاون میں سیروتفریح سے لطف اٹھاتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - حئی لونگ جیانگ - بہار تہوار - سیاحت

چین میں بہار تہوارکی تعطیلات کے دوران عوام شمالی مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے سیاحتی مقام وولگا مینور کا دورہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - حئی لونگ جیانگ - بہار تہوار - سیاحت

چین میں بہار تہوارکی تعطیلات کے دوران عوام شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کی مرکزی اسٹریٹ پر سیر کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں کوویڈ پابندیوں کے خاتمہ سےعالمی رسد...

اکرا(شِنہوا)  گھانا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین میں کوویڈ-19 پابندیوں کا خاتمہ عالمی سپلائی چینز کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔ گھانا میں آکسفورڈ کمیٹی برائے قحط سے نجات کے لیے کام کرنے والے مالیاتی پالیسی کے ماہر الیکس امپابینگ نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے  کوویڈ کی کنٹرول پالیسیوں کو بہتر بنایا جانا عالمی معیشت کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس سے چین اور باقی دنیا کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کا رجحان پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ گھانا اور بہت سے دوسرے ممالک چین کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کرتے ہیں۔ اس لیے چین  کی جانب سے دنیا کے لیے اپنے دروازے دوبارہ کھولنے کا مطلب ہے کہ چیزیں معمول پر آئیں گی،اس صورت میں یقینی طور سے ناکافی سپلائی کی وجہ سے بڑھنے والی  مہنگائی  کم ہوگی۔

موسم بہار کے تہوار کی ہفتہ بھر کی تعطیلات کے دوران، چین میں سینما گھروں میں شائقین کی بڑی تعداد کے آنے اور سیاحوں سے بھرے خوبصورت  تفریحی مقامات کے ساتھ کھپت میں اضافہ ہواہے۔

عرب لیگ اور مصر کی مغربی کنارے میں تباہ کن ا...

قاہرہ(شِنہوا)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے جنین شہر اور جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں کم از کم نو فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

عرب لیگ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو الغیط مقبوضہ علاقوں میں ہونے والی پیش رفت کو بڑی تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بے حسی سے قابض قوتوں کو جابرحکومت کی قیادت میں مزید جرائم کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔

ادھر مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی شہروں پر چھاپے فوری طور پر بند ہونے چاہیے جو مغربی کنارے میں سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

مصری وزارت خارجہ نے مقبوضہ علاقوں کی سلامتی اور استحکام پر ایسے حملوں کے خطرناک اثرات سےخبردار کیا۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ اسٹاک ایکسچینج کی کمپنیوں نے 2022کے دو...

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیوں نے 2022 کے دوران عوامی پیشکشوں کے ذریعے 16ارب 38کروڑ یوآن(تقریباً 2ارب 42کروڑ ڈالر) کے فنڈز اکٹھے کیے۔ بیجنگ اسٹاک ایکسچینج 15 نومبر 2021 کو شروع کی گئی تھی۔ گزشتہ سال کے آخر تک، اس میں 162 لسٹڈ کمپنیاں اور 52لاکھ 60ہزار سے زیادہ اہل سرمایہ کار تھے۔بیجنگ اسٹاک ایکسچینج  جدت پر مبنی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے زیادہ جامع ہے جس میں لسٹنگ کی کم حد، متنوع تشخیصی معیارات اور منظوری کے لیے درکاروقت کم لگتاہے۔ 

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل کے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون، قانون کی حکمرانی اور ایچ کے ایس اے آر میں حقوق اور آزادیوں سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی ہے۔

ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل نے ایک امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ہانگ کانگ کے معاشی امکانات کے حوالے سے ہونے والے ایک سیمینار میں ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور آزادیوں کے حوالے سے الزام تراشی کرتے ہوئے  ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون پر نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کی قانون سازی کی تشریح پر تنقید اور ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول پر اپنی بد اعتمادی کا اظہار کیا تھا۔

دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے گزشتہ 25 سالوں میں، چین کی مرکزی حکومت "ایک ملک، دو نظام" اور "ہانگ کانگ کے لوگوں کے ذریعے اعلیٰ خود مختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کے امور چلانے کے اصولوں پر مکمل، درست اور پختہ عملدرآمد کے لیے پرعزم رہی ہے اور یہاں کے رہائشیوں کو حاصل قانونی حقوق اور آزادیوں کا بھرپور تحفظ کیا گیا ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت ہانگ کانگ افراتفری سے استحکام اور خوشحالی کی طرف بڑھتے ہوئے ایک نئے دور میں ہے، ترجمان نے کہا کہ اس مرحلے کے تحت، نئی مدت کی ایچ کے ایس اے آر حکومت تمام سماجی شعبوں کے ساتھ مل کر قومی سلامتی کے تحفظ، اقتصادی زندگی کی بحالی اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات اختتام...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات ختم ہونے کے ساتھ ہی،  شاہراہوں، ریلویز اور ہوائی اڈوں پر اپنے خاندانوں سے ملاقات اور تہوار کی تقریبات سے واپس آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، سات روزہ تعطیلات کے چھٹے دن جمعرات کو ملک میں سفری دوروں کی تعداد 4کروڑ35لاکھ 60ہزار سے زیادہ رہی ،جو اس سے ایک روز پہلے کے مقابلے میں 23.4 فیصد زیادہ ہے۔

سفری دوروں کا یہ حجم اگرچہ 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 85.9 فیصد زیادہ  ہے تاہم  پھر بھی 2019 میں وباسے پہلے کی سطح سے 46.9 فیصد کم ہے۔ مجموعی سفری دوروں میں سے، گزشتہ سال کے مقابلے میں54.3 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً1کروڑ2لاکھ 90ہزار ٹرین سے کیے گئے،شاہراہوں سے کیے گئے سفری دورے 101.8 فیصد اضافے سے 3کروڑ7لاکھ 20ہزار رہے۔جمعرات کو ہوائی سفر میں 58.3 فیصد اور آبی گزرگاہوں کے سفر میں 98.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

پہلے چینی قمری ماہ کے پہلے دن بہار کا تہوار منایا جاتا ہے، اور نئے سال کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا چینی لوگوں کی ایک رسم ہے۔ اس سال کا بہار کا تہوار22 جنوری کو منایا گیا۔ 

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے درآمد شدہ بوگیاں پاکستان ریلوے کی آمد...

اسلام آباد(شِنہوا)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین سے نئی درآمد شدہ ٹرین کی بوگیاں پاکستان ریلوے کیلئے مسافروں کو راغب کرنے اور آمدنی بڑھانے میں مدد فراہم کریں گی۔

ریلوے میں چین سے درآمد شدہ بوگیوں کی باقاعدہ شمولیت کی افتتاحی تقریب سے جمعہ کے روز خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ چینی کمپنی نے پاکستان کو بوگیاں فراہم کی ہیں جن میں وائی فائی اور جدید نشستیں شامل ہیں۔

یہ بوگیاں گرین لائن ایکسپریس ٹرین کے طور پر دارالحکومت اسلام آباد سے  پنجاب اور سندھ  کے بڑے شہروں سے گزرتی ہوئی ملک کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی تک چلیں گی۔

جمعہ کو جس ریل گاڑی کا افتتاح کیا گیا وہ نو بوگیوں پر مشتمل ہے، جن میں 2022 کے آخر میں چائنا ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن (سی آرآرسی) تانگ شان کمپنی سے درآمد کی گئی چھ نئی  بوگیاں اور 2015 میں چین سے درآمد کی گئی تین بوگیاں شامل ہیں جن کی حال ہی میں تجدید کی گئی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ گرین لائن سروس میں چینی بوگیوں  کی شمولیت سے پاکستان ریلوے کا تشخص بہتر ہوگا اور مسافروں کو راغب کیا جاسکے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے گرین لائن ایکسپریس سروس روک دی گئی تھی جس سے ریلوے کو بھاری نقصان ہوا اور کئی ٹریک متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چینی دوستوں کی مدد سے سروس دوبارہ شروع کر دی ہے، اور اب یہ سروس پورے ملک میں بحال کر دی گئی ہے۔

سعدرفیق نے کہا کہ چین سے 230 بوگیوں کے حصول کے معاہدے سے پاکستان کو 46 بوگیاں مل چکی ہیں اور بقیہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے کے تحت پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔

چینی صدر کی بوب دادائی کو پاپوا نیو گنی کا د...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بوب دادائی کو پاپوا نیو گنی (پی این جی) کے گورنر جنرل کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو بھیجے گئے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ پاپوا نیو گنی عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین بحرالکاہل جزائر میں سے ایک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی قائم ہے۔

چینی صدرنے کہا کہ اس وقت دوطرفہ جامع تزویراتی شراکت داری مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تبادلوں اور تعاون کے ساتھ اعلیٰ سطح پرمستحکم  ہورہی ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ کے پارکس میں موسم بہار تہوارکی تعطیلات...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ بھر کے 17 پارکس میں موسم بہار تہوار تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 61 ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں پھولوں کی نمائش اور شیروں کے رقص بھی شامل تھے۔

بلدیہ بیجنگ کے شعبہ جنگلات اور پارکس کے مطابق بیجنگ میں چائنہ قومی نباتاتی باغ میں پھولوں کی 200 سے زائد اقسام کی نمائش کی گئی جس کا موضوع تحفظ حیاتیاتی تنوع تھا۔

تعطیلات کے دوران آئس۔اسنو سے متعلق تفریحی سرگرمیاں عروج پر رہیں۔

بیورو کے پارک انتظامیہ دفتر کے سربراہ پھنگ چھیانگ نے کہا کہ چینی دارالحکومت میں سمر پیلس اور بے ہائی پارک سمیت مجموعی طور پر 25 پارکس ہیں جہاں سیاحوں کے لئے آئس کار، آئس سلائیڈ اور اسنوفریزبی جیسے موسم سرما کے کھیلوں کی تفریح موجود ہے۔

بیورو نے بتایا کہ صرف جمعرات کو تعطیلات کے چھٹے روز بیجنگ کے پارکس میں 6 لاکھ 30 ہزار دورے ہوئے۔ اس میں سمر پیلس کے 75 ہزار 400 سے زائد دورے بھی شامل ہیں جو اب تک سب سے زائد ہے۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، لوگوں کی موسم بہارتہوار تعطیلات کے دورا...

بیجنگ (شِںہوا)  چینی نئے قمری سال کے آتے ہی  کانسی سے بنے خرگوش کے سر نے بیجنگ میں چین کے قومی عجائب گھر میں سیاحوں کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔

عجائب گھر میں چینی نئے سال یا موسم بہار تہوار کا خیر مقدم کرنے کے لیے یہ 12جانوروں میں سے ایک کا سر ہے جس کا مجسمہ نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

اس کے ذریعے چھنگ عہد (1911-1644) میں بیجنگ کے یوان منگ یوان میں پانی کی گھڑی بنائی گئی تھی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ویبو پر ایک صارف نے لکھا کہ خرگوش کے سر کا مجسمہ دیکھ کر بڑا تعجب ہوا، نئے سال میں مجھے امید ہے کہ دنیا میں مزید حیرت انگیز چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔

چینی عوام ہزاروں سال سے بہار تہوار مناتے آئے ہیں۔ وقت گزر نے کے ساتھ نئی روایات بھی سامنے آتی ہیں۔

اس موضوع پر مبنی نمائش میں تاریخ کے مختلف ادوار کے 80 سے زیادہ ثقافتی آثار پیش کئے گئے ہیں۔ لوگ تعطیلات میں موسم بہار تہوار منانے کے لئے چین کی جامع اور بھرپور خرگوش ثقافتوں، منطقہ البروج ثقافتوں اور دیگر ثقافتوں کو تلاش کرسکتے ہیں۔

سالانہ روایت کے مطابق چین میں نئے قمری سال کی سجاوٹ پر "فو" تلفظ  کو کبھی نہیں بھلا یا گیا۔ اس لفظ کے معنیٰ "خوش قسمتی" کے ہیں۔ یہ ایک بہتر زندگی کے لئے قوم کی خواہش کی نمائندگی کرتا اور روایتی چینی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، دریائے زرد کے ماحولیاتی تحفظ میں پیشرف...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے ملک کے دوسرے طویل ترین دریائے زرد کے ماحولیاتی تحفظ میں قابل ذکر اقدامات کئے ہیں۔

وزارت ماحولیات اور حیاتیات کے مطابق دریائے زرد کے طاس میں درجہ بندی اول سے سوم کے پانی کا تناسب 2022 میں 87.5 فیصد تک پہنچ گیا جو ایک برس قبل کی نسبت 5.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

چین میں پانی کی سطح کا معیار پانچ درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

یکم اپریل  2023 سے دریائے زرد  کے تحفظ کا قانون نافذ ہوجائے گا جبکہ حالیہ برسوں میں ملک کے اس دریا کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لئے مسلسل کوششیں جا ری ہیں۔

وزارت نے کہا کہ وہ صنعت، زراعت، شہری اور دیہی حیات کے ساتھ ساتھ دریا کے طاس میں کان کنی بارے آلودگی پر قابو پا ئیں گے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے مزید علاقائی مخصوص طریقوں کو تلاش کیا جائے گا۔

وزارت نے مزید کہا کہ مقامی حکومتوں کو دریائے زرد کے تحفظ کے قانون پر بہتر طریقے سے عمل کرنے کی ہدایات فراہم کی جائیں گی۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مصنوعی پھولوں کی عراقی شہریوں کے مابین...

بغداد (شِنہوا) عراق کے دارالحکو مت بغداد  کے مرکزی ہول سیل اور کمرشل سینٹر  کی شور جا مارکیٹ میں پرچون کی دکانوں اور شہریوں کی جانب سے  چین سے در آمد کردہ  مصنوعی  پھولوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں ہول سیل فلاور سینٹر کے مالک جا ودین محمد نے کہا کہ عراقی گاہکوں کی جانب سے  چینی مصنوعی

پھولوں کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ خاص طور پر شادیوں،سماجی تقریبات اور گاڑیوں  کی سجاوٹ  کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

لوگوں کو یہ پھول اعلی معیار  اور ارزاں نرخوں کی وجہ سے پسند ہیں جبکہ یہ مختلف رنگوں اور جسامت میں دستیاب ہوتے ہیں۔

عراق،  بغداد میں  کارکن مصنوعی پھولوں کی  دکان پر مصنوعات تیار کر رہا ہے۔(شِنہوا)

عراق، بغداد میں کارکن مصنوعی پھولوں کی  دکان پر  پھولوں کو ترتیب دے رہا ہے۔(شِنہوا)

عراق،  بغداد کی شور جا ما رکیٹ  کی مصنوعی پھولوں کی  دکان پر چین سے در آ مد کردہ پھولوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ کے قیام امن مشن ترقی کو اولین تر...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے قیام امن میں ترقی کو ترجیح دینی چاہیئے جس کی اہمیت موجودہ حالات میں بڑھتی جارہی ہے۔

ژانگ جن نے پیچیدہ مشکلات کے خلاف لچک بڑھانے کے لئے افراد پر سرمایہ کاری بارے سلامتی کونسل میں عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ قیام امن ، پائیدار امن کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے اور اس میں ترقی کو فوقیت دی جانی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت ترقی بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لئے بے شمار مشکلات سے نمٹنے کا حتمی حل ہے۔سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں بہت سے دیرپا اور حل طلب مسائل کی ایک اہم بنیادی وجہ ترقی کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن میں ترقی کو ترجیح دینا، تخفیف غربت، لوگوں کے ذریعہ معاش، تعلیم اور صحت عامہ کے لئے وسائل کو استعمال کرنا چاہیئے۔

ترقی یافتہ ممالک کو سرکاری ترقیاتی امداد اور ماحولیات پر مالی تعاون بارے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا اور قیام امن میں گہری شمولیت اختیار کرنی چاہیئے تاکہ ہم آہنگی قائم ہو سکے۔

ژانگ نے قیام امن کے لئے عوام پر مبنی نقطہ نگاہ اپنانے پر زور دیا۔

17 ویں چینی طبی ٹیم 2 ماہ کے دوران بوٹسوانا...

گابورونی (شِنہوا) بوٹسوانا کے ایک عہد یدار نے کہا ہے کہ  17 ویں  چینی طبی ٹیم 2 ماہ کے دوران  بوٹسوانا پہنچے گی۔

بوٹسوانا کی وزارت صحت کے نائب مستقل سیکرٹری شیپو ماچاچا نے بوٹسوانا کے دوسرے سب سے بڑے شہر فرانسس ٹاؤن میں کیوبا کے 60 طبی ماہرین کی ایک اورینٹیشن ورکشاپ میں کہا کہ 40 رکنی چینی طبی ٹیم بوٹسوانا میں 2 سال تک خدمات انجام دے گی۔

ماچاچا نے کہا کہ 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے چین اور کیوبا نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بوٹسوانا کے طبی مراکز میں طبی عملہ مناسب تعداد میں موجود ہوں۔

صحت کی نگہداشت عرصہ دراز سے چین- بوٹسوانا تعاون میں اولین ترجیح رہی ہے اور چینی حکومت نہ صرف طبی ٹیمیں بھیجتی ہے بلکہ طبی سامان بھی عطیہ کرتی ہے  جبکہ اس کے علاوہ مقامی افراد کو تربیت کے مواقع بھی فرا ہم کرتی  ہے۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کی مالیاتی منڈی خرگوش کے سال میں ب...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ لمیٹڈ نے خرگوش کے سال کا پہلا تجارتی دن منانے کے لئے 2020 کے بعد پہلی بار براہ راست افتتاحی تقریب منعقد کی۔

جمعرات کو ہانگ کانگ میں اسٹاکس اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور بینچ مارک ہینگ سینگ انڈیکس 341.72 پوائنٹس کے اضافے سے 22،386.37 پوائنٹس پر کھلا، جبکہ سونے کی قیمت 18 ہزار 88 ہانگ کانگ ڈالرز (تقریباً 2 ہزار 319 امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ جمعے کے اختتام سے 198 ہانگ کانگ ڈالر زائد ہے۔

ہانگ کانگ کی گولڈ آپریٹر، دی چائنیز گولڈ اینڈ سلور ایکسچینج سوسائٹی نے بھی جمعرات کی صبح ایک براہ راست افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے چیف سیکرٹری برائے انتظامیہ چن کووک کی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کی حیثیت چٹان کی طرح مضبوط ہے اور اس کے روشن امکانات ہیں۔

ہانگ کانگ حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ لمیٹڈ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ گزشتہ برس عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ہانگ کانگ کی مالیاتی منڈیوں نے منظم اور مستحکم انداز میں کام کرتے ہوئے زبردست لچک دکھائی۔ خرگوش کے سال میں ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ ایک نئی سطح تک پہنچے گی۔

ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نکولس اگوزن نے کہا کہ ہانگ کانگ کی آئی پی او مارکیٹ میں گزشتہ برس کی دوسری ششماہی میں بہتری آئی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک 10 نئے شیئرز کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ اب تقریباً 100 نئے شیئرز جاری ہونے کے منتظر ہیں۔

اگوزن نے کہا کہ ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ لمیٹڈ چینی سرمائے کو عالمی سطح پر لے جانے ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے چینی مواقع لانے اور ہانگ کانگ کی مارکیٹ کی کشش، زندگی اور تنوع بڑھانے کے طریقے کی تلاش میں مدد جاری رکھے گا۔