• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سی پیک پرامن ترقی اور معاشی خوشحالی کا سنگ ب...

اسلام آباد (شِنہوا) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) چین کے ساتھ پاکستان کی ہر قسم کے حالات میں اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی ایک علامت ہے جو پاکستان کی پرامن ترقی اور معاشی خوشحالی کی بنیاد ہے۔

پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کی کنوینر رومینہ خورشید عالم نے شِنہوا کو بتایا کہ سی پیک پاک چین دیرینہ دوستی کی عکاسی کرتا ہے جو مزید گہری ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات سی پیک کی وجہ سے مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوئے ہیں ۔ سی پیک کے درست سمت میں آگے بڑھنے سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی اور پرامن مستقبل ہوگا۔

رومینہ نے کہا کہ سی پیک نے گزشتہ کئی برس میں غیر معمولی سنگ میل عبور کئے ہیں جبکہ اس منصوبے کے تحت متعدد ترقیاتی منصوبے پاکستانی عوام کے لئے سماجی و اقتصادی فائدے لارہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے جس نے چین اور پاکستان کے درمیان امن، ترقی اور باہمی تعاون کی مضبوط بنیاد قائم کی ہے۔

پاشا نے شِںہوا کو بتایاکہ "سی پیک نے ملک بھر میں بجلی کے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد، جدید سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، اور گہرے سمندر میں گوادر بندرگاہ کو فعال کرکے گوادر اور سی پیک کی شاہراہوں کے ساتھ کاروبار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔ اس نے پاکستان میں توانائی کا سنگین بحران ختم کرنے میں بھی مدد کی ہے۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مقامی حکومتوں کو کام کی جگہ بارے تحفظ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک مہلک کیمیائی پلانٹ کے دھماکہ کے بعد مقامی حکام کو حکم دیا ہے کہ خطر ناک کیمیکلز کا بہتر انتظام کرتے ہوئے کام کی جگہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا ئے۔

یہ حادثہ لیاؤ ننگ کی پان شان کاؤنٹی میں پلانٹ کے الکیلیشن مرکز میں دیکھ بھال کے کام کے دوران پیش آیا جس میں 13 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو ئے۔

وزارت ہنگامی انتظام نے ریاستی کونسل کی ورک سیفٹی کمیٹی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پلانٹ کے ہائی رسک آ پریشنز کے حفاظتی انتظام میں خامیوں کے بارے معلوم ہوا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک طویل عرصہ سے مو جود پو شیدہ خطرات کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا تھا۔

مقامی حکام اور اداروں کو خطر ناک کیمیکلز  کے انتظام کو مضبوط بنا نے کے لئے ٹھوس پیشرفت کرنی چا ہئیے اور فوری طور پر  زیر استعمال مسائل پیدا کرنے والے کیمیائی آلات کا معائنہ شروع کیا جا ئے۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی سمندر میں مال بردار جہازڈوبنے سے عملے...

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ڈوبنے والے مال بردار جہاز کے عملے کے آٹھ ارکان کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی، جن میں چھ چینی شہری بھی شامل ہیں۔

فوکوکا میں چینی قونصلیٹ جنرل نے جمعرات کوبتایا کہ عملے کے پانچ ارکان، جن میں چار چینی اور میانمارکا ایک شہری شامل ہیں کو زندہ بچالیاگیا ہے،جبکہ نو دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ مال بردار جنتیان نامی بحری جہاز بدھ کے روز ناگاساکی پریفیکچر کے قریب سمندر میں ڈوب گیاتھا،جہاز پرعملے کے 22 ارکان سوار تھے، جن میں 14 چینی اور آٹھ میانمار کے شہری ہیں۔

پاک چین سرخ مرچ منصوبہ پاکستان کے زرعی شعبے...

ملتان(شِنہوا) جنوری کی ایک  خوشگوارصبح تھی،جب ملتان کے ایک دوردراز علاقے کے کاشتکارمحمد سجاد اپنے کھیت میں چینی میٹھی مرچ کی پنیری کو پھلتے پھولتے دیکھ کر انتہائی خوش ہورہے تھے۔

سجاد کا کہنا تھا "یہ پودے میرے دل کے بہت قریب ہیں، ان کے پھول میں، میں اپنے ملک کی زرعی صنعت کا مستقبل دیکھ سکتا ہوں، جو میرے ان پودوں کی طرح کھلے گا جب ان پر جدید چینی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔" 2013 میں شروع  کردہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)  پاکستان کی گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے کے شہر کاشغر سے جوڑتی ہے، سی پیک کے پہلے مرحلے میں جہاں توانائی،نقل وحمل اورصنعتی تعاون  نمایاں نظر آتا ہے تو   نئے مرحلے میں اسے زراعت، اور ذرائع معاش جیسے شعبوں تک توسیع دی گئی ہے۔

زراعت کے شعبہ میں سی پیک تعاون کا موقع میسر آںے پر چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن اور سیچھوان لیتونگ فوڈ گروپ نے ایک کمپنی قائم کی اور 2021 میں لال مرچ کا کنٹریکٹ فارمنگ کا منصوبہ شروع کیا ، اس منصوبے کے چھ ماڈل فارمز میں سے ایک ملتان میں واقع ہے۔ سجاد کی نرسری ہزاروں ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارمز میں سے ایک ہے جہاں کمپنی نے چینی مرچ کی اقسام کی کنٹریکٹ فارمنگ کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کیا، جس کا مقصد کٹائی کے بعد فصل کو واپس چین برآمد کرنا اور پاکستان کے لیے زرمبادلہ حاصل کرنا ہے۔

کمپنی کے ایگزیکٹو منیجر محمد عدنان نے شِنہوا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس کی بہتر پیداوار اور بیماریوں کے خلاف مضبوط مدافعت کی وجہ سے چینی مرچ کی کاشت میں مقامی کسانوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

عدنان نے بتایا کہ  مقامی مرچ کو بیماریوں کا بہت زیادہ خطرہ ہونے کی وجہ سے   کاشتکار اسے اگانے میں ہچکچاتے ہیں، لیکن چینی اقسام مضبوط، چننے میں آسان اور کسی مڈل مین کی شمولیت کے بغیر، کھیتوں سے براہ راست چینی کمپنیوں کو زیادہ قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں اور یہ مقامی کسانوں میں بہت مقبول ہے۔عدنان نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان میں فصل کی ویلیو ایڈڈ سروسز کے لیے پرائمری اور ڈیپ پروسیسنگ یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے، جس سے مقامی لوگوں کے لیے مزید ویلیو اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 

فصل کے لیے سب سے نازک وقت جنوری کا ہے کیونکہ بیج سے پودے نکل رہے ہوتے ہیں  اور بیماری یا کم درجہ حرارت کی وجہ سے پودے آسانی سے سڑ جاتے ہیں۔تاہم، پراجیکٹ کے مقامی زرعی ماہرین چینی ماہرین کے مشورے پر بوائی کے عمل کو مکمل کرتے ہیں۔

شِنہوا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے  مرچ کی کاشت میں 27 سال کا تجربہ رکھنے والی کمپنی کے چینی ماہر زراعت ژاو جیان ہوا نے بتایاکہ انہوں نے گزشتہ برسوں میں 20 سے زائد پاکستانی زرعی تکنیکی ماہرین کو تربیت دی ہے، جو کھیتوں میں اب  اپنےطور سے مدد کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف مقامی کسانوں کے لیے کاشت کی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں بلکہ پاکستانی ماہرین زراعت کے ساتھ مل کر مرچ کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی کو چینی اور پاکستانی دونوں قسم کی مرچوں کے فوائد کے ساتھ ملا کر کام کر رہے ہیں۔

کمپنی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو منیجر محمد عرفان احمد نے شِنہوا کو بتایا کہ  پودوں کی پرورش، پیوند کاری کے جدید طریقے اور فصلوں کو مناسب غذائی اجزاء فراہم کرنے جیسی بہت سی تکنیک کے کچھ ایسے طریقے ہیں جنہیں مقامی کسان پہلے اختیار نہیں  کرتے تھے بلکہ وہ  کاشتکاری کے ابتدائی روایتی  طریقوں پر انحصار کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی ماہرین زراعت کی مدد سے، ہم کاشت کاروں کو مرچیں لگانے کا طریقہ  اور سائنسی طریقے سے ان کی دیکھ بھال کا طریقہ بتاتے ہیں۔

احمد نے بتایا کہ مرچ کی پیداوار کا وقت عموماً جون کے قریب ہوتا ہے۔ پھر بھی، پاکستان میں جون 2022 میں قبل ازوقت شروع ہونے والے مون سون  سیزن کی وجہ سے، کچھ پودے متاثر ہوئے، اس لیے نئی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے، وہ مون سون کے موسم سے بچنے کے لیے اس سال مئی میں مرچیں اتاریں گے۔شِنہوا کے ساتھ بات چیت میں، ایک کسان، محمد اعجاز نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے ان کی امیدیں بہت زیادہ ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ اس سے علاقے میں سماجی و اقتصادی بہتری آئے گی۔ 

اعجاز نے نرسری میں مرچوں کے سرسبزپودوں کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اس فصل کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مقامی مرچوں کےآٹھ سے دس ماہ کے برعکس اس کی پیداوار میں صرف چھ ماہ لگتے ہیں، اس لیے چینی مرچ لگا کر اور ماہرین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، اب ہم مرچ کی بروقت کٹائی کر سکتے ہیں اور دوسری بوائی کر سکتے ہیں۔ مقامی ماہرین اور کسانوں کا خیال ہے کہ اس منصوبے کا مستقبل روشن ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس میں دلچسپی لے رہے ہیں، اور کسانوں کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے یہ آہستہ آہستہ ملک کے دیگر حصوں تک پھیلے گا۔ 

قومی کرکٹرمحمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پی...

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،ٹوئٹر پر پی ایس ایل 8 کی فرنچائز ملتان سلطانز نے رضوان کی جرسی جیسی چھوٹی جرسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور اپنے کپتان کو مبارکباد پیش کی،فرنچائز کے ٹوئٹر اکائونٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی ہے،دوسری جانب سے اسپورٹس منیجر طلحہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان کے اسپورٹس مینیجر طلحہ نے بتایا کہ محمد رضوان کے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی محمد رضوان کو مبارکباد دی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپنے ملک کیلئے کھیلنا ہماری بڑی خواہش ہے، اف...

افغانستان کی خواتین کرکٹرز نے کہا ہے کہ 18ماہ قبل ملک چھوڑنے کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلنا ہماری بڑی خواہش ہے، افغان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پہلی بار مینز ٹیم کے میچز منسوخ کیے گئے ہیں جس کے بعد وہ محسوس کر سکتے ہیں کہ پابندیوں کی وجہ سے ہمارے کیا جذبات ہیں، جب دنیا دیکھتی ہے کہ آسٹریلیا جیسا ملک افغانستان کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتا تو اس سے فرق پڑتا ہے،افغان کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فیروزہ افغان نے سوال اٹھایا کہ خواتین 2010سے افغانستان میں کرکٹ کھیل رہی ہیں، آئی سی سی نے ہمیں چیک کرنے کے لیے کسی کو کیوں نہیں بھیجا،خدیجہ بی بی نامی کھلاڑی نے کہا کہ ہمیں افغان کرکٹ بورڈ(اے سی بی )اور آئی سی سی کی حمایت کی ضرورت ہے، اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلنا ہماری بڑی خواہش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرکٹ کا عمر سے تعلق نہیں، پرفارمنس اہم ہوتی...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ کرکٹ کا عمر سے تعلق نہیں، پرفارمنس اہم ہوتی ہے، بھارت اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں میں بھی 30برس سے زائد کھلاڑیوں کو کھلایا جاتا ہے،کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں قومی بیٹر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ 30برس کی عمر کے بعد کھلاڑی دماغی طور پر مضبوط ہوتا ہے ، میرے کانوں میں یہ بات پڑتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھلایا جائے، مجھے یہ برا لگتا ہے میں بھی آخر انسان ہوں،افتخار نے اپنا نام چاچائے کرکٹ پڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نے ایک مرتبہ میرے کہنے پر فیلڈنگ تبدیل کی اور اس پر وکٹ مل گئی جس پر کپتان نے کہا کہ آپ چاچائے کرکٹ ہو اور یہ بات سٹمپ مائیک میں سب نے سنی جس کے بعد ہر طرف چاچا کرکٹ کی آوازیں آنے لگ پڑیں،انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں مجھے کھیلنے کے لیے زیادہ تر بہت کم اوورز ملتے ہیں لیکن جب بھی زیادہ موقع ملا ٹیم کے لیے رنز کیے،انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) میں بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری میرے کیریئر کا ایک بڑا موقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کھلاڑیوں کو عمر رسیدہ کہہ کر ایک طرف کرنا در...

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی ملک کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف کریں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر وہاب ریاض نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تعصب کی کوئی حد ہونی چاہیے، کھلاڑیوں کو عمر رسیدہ کہہ کر ایک طرف کرنا درست نہیں، اگر عمر اہم ہے تو اصول سب کے لیے یکساں ہونے چاہئیں،فاسٹ بالر نے کہا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے دور میں کھلاڑیوں کی خراب سلیکشن کی ، ان کے پاس عماد وسیم، شعیب ملک اور سرفراز احمد جیسے کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نجم سیٹھی میرے، سرفراز احمد، محمد حفیظ، شعیب ملک اور حسن علی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف کریں گے جنہوں نے پاکستان کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آفیشلز کااعلان ، پہلی...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا،آئی سی سی کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 13میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تمام خواتین شامل ہیں،رپورٹس کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ آفیشلز ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی،آئی سی سی کے مطابق 13 رکنی پینل میں 3 ریفریز اور 10 امپائرز شامل ہیں ، میچ ریفریز کا تعلق بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے ہے،ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی خواتین امپائرز کا تعلق انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بھارت سے ہے،اس سے قبل ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020اور ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022میں آٹھ خواتین آفیشلز شامل تھیں، جبکہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نو خواتین شامل کی گئیں تھیں ،واضح رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے ماہ سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برائن لارا ویسٹ انڈیز ٹیم کے پرفارمنس مینٹور...

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے لیجنڈ بلے باز اور سابق کپتان برائن لارا کو اہم ذمے داری سونپ دی ،غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کو پرفارمنس مینٹور مقرر کردیا ہے ، برائن لارا نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی معاونت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے،کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق برائن لارا تمام فارمیٹس میں ٹیم کے ساتھ پرفارمنس مینٹور ہوں گے اور وہ اکیڈمی میں بھی اپنی تجاویز بھی دیں گے ، برائن لارا کی پہلی اسائنمنٹ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ہوگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلین اوپن، ایلینا ریباکینا کی ویمنز سنگل...

قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا نے آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ایلینا ریباکینا نے بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں شکست دے کر میگا ایونٹ سے آئوٹ کر دیا، ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ایلینا ریباکینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 3-6سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،ایلینا ریباکینا کا(آج) فائنل میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار آرینا سبالینکا سے مقابلہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے نیا عالمی ریکارڈ قا...

سپینش فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے مسلسل 50میچز میں کامیابی حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا،تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ جوناتن گرلڈیز کی سربراہی میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والی بارسلونا کی ویمنز ٹیم سال 2019کے بعد سے اپنے ہوم گرائونڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے،گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے لیگ کے تمام میچز اپنے نام کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے تاہم ٹیم کے دو میچز اب بھی باقی ہیں جس کے بعد ٹیبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شک...

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی کو آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست ہوگئی، کیرئیر کے آخری میچ میں ثانیہ آبدیدہ ہوگئیں ،آسٹریلین اوپن ڈبلز کے فائنل میچ میں فاتح برازیلین جوڑی نے بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار روہن بھوپنا کو ہرادیا ، ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اس موقع پر کہا کہ فاتح جوڑی نے ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی،کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا اپنے آنسو روک نہ سکیں ، میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار نے کہا کہ کیریئر کا آخری میچ کھیلنے پر خوش ہوں ، میرا پروفیشنل کیریئر میلبورن سے شروع ہوا اور اپنا کیریئرختم کرنے کے لیے اس سے بہتر میدان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی ،ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہوں اور اپنے والدین اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،یاد رہے کہ 36سالہ ٹینس سٹار پہلے ہی اعلان کر چکی ہیں کہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ان کا آخری گرینڈ سلام ہوگا،ثانیہ مرزا نے سال 2022کے آخر میں ریٹائرمنٹ کا پلان کیا تھا لیکن اگست میں انجری کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں

،بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سال 2005میں کیریئر کا آغاز کیا ، آبائی شہر حیدرآباد ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تو وہ بھارت میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون تھیں ، اس کے بعد وہ 2007تک عالمی رینکنگ میں شامل رہیں جہاں ان کا نمبر 27واں رہا،ٹینس اسٹار 2007میں خواتین کی سرفہرست 30خواتین کھلاڑیوں میں شامل ہوئی تھیں ، اگلے چار برسوں تک ثانیہ کا شمار ٹینس کے 35بہترین کھلاڑیوں میں شامل رہا لیکن کلائی اور گھٹنے کی انجریز نے ان کے سنگلز کیرئیر کا خاتمہ کیا ،ثانیہ مرزا نے کیرئیر میں 43ڈبلیو ٹی اے اور 6گرینڈ سلام ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں ، 2009سے 2016کے درمیان انہوں نے تین ویمن ٹائٹلزاور تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیتے ،ثانیہ نے 2015میں ویمن ڈبلز رینکنگ میں عالمی نمبرایک ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا،ثانیہ مرزا کو ٹینس کے علاوہ ذاتی زندگی میں بھی کافی شہرت ملی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ان کی شادی بھی شامل ہے، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میںپشاو...

پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میںپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ ہوگا جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑیگا ، بابر اعظم پشاور زلمی، سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرینگے ، میچ میں سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق، معین خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، حسیب اللہ ایکشن میں ہونگے ۔ بلوچستان کے فینز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 30 جنوری سے شروع ہوگی ، میچ کے ٹکٹ المحمود مارٹ ائرپورٹ، گلزاری ٹریولز مری آباد، جان مال، ڈسکہ سپورٹس سٹور بگٹی سٹیڈیم اور بولان کرکٹ سٹیڈیم میں دستیاب ہونگے ۔ زلمی بمقابلہ کوئٹہ معرکہ پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائیگا ۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت اعلی شخصیات بھی میچ دیکھیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی...

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش نے ہالینڈ میں قرآن پاک کے ایک نسخے کو پھاڑنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بے ہودہ اور اشتعال انگیز اسلامو فوبیا پر مبنی فعل قرار دیا ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے دنیا بھر کے ٖڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی حساسیت کو ٹھیس پہنچی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش  ہیگ میں انتہائی قدامت پسند کارکن کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ عمل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اس طرح کے گھناؤنے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور مسلمانوں کے مقدس اقدار اور مذہبی علامات کی توہین کے کسی بھی عمل کو مسترد کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بنگلہ دیش تمام متعلقہ اداروں سے ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کی خاطر ایسی غیر ضروری اشتعال انگیزیوں اور اسلامو فوبیا کو ختم کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

ہالینڈ میں پیگیڈا تحریک کے رہنما ایڈون ویگنز ویلڈ نے اتوار کو ہیگ میں ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے سامنے قرآن پاک کا ایک نسخہ پھاڑ دیا تھا۔ اس اقدام پر کچھ اسلامی ممالک اور یورپ میں متعدد مسلم کمیونٹیز کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان نے خفیہ معلومات اکٹھی کرنے والا سیٹلائ...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان نے جمعرات کو ملک کے جنوبی حصے میں قائم تانیگاشیما خلائی مرکز سے خفیہ معلومات اکٹھی کرنے والے ریڈار سیٹلائٹ کو لے کر جانے والے ایک راکٹ کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیج دیا۔

سیٹلائٹ لانچ کرنے والی کمپنی مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ کے مطابق خفیہ معلومات  اکھٹی کرنے والا سیٹلائٹ(آئی جی ایس7) خلائی جہاز کے ذریعے کاگوشیما کے جنوب مغربی علاقے کے خلائی مرکز سے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 50 منٹ پرخلاء میں روانہ ہوا۔

کمپنی نے کہا کہ خلائی جہاز لانچ کے تقریباً 20 منٹ بعد اپنےمقررہ مدار میں داخل ہوا جو اس سے پہلے وہاں موجود آئی جی ایس 5 کی جگہ لے گا۔

جاپان میں موسم کی خرابی کی وجہ سے لانچ ایک دن کے لیے موخر کیا گیا۔

کیبنٹ سیٹلائٹ انٹیلی جنس سینٹر نے کہا کہ ریڈار سیٹلائٹ اپنے برقی مقناطیسی ٹریکنگ سسٹم کی بدولت رات کے وقت اور  شدید موسمی حالات میں زمین پر تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، چوتھی سہ ماہی میں صنعتی صلاحیت کے استع...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں صنعتی صلاحیت کے استعمال کی شرح 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں 75.7 فیصد رہی جو ایک برس قبل کے اسی عرصے کی نسبت 1.7 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق یہ شرح گزشتہ سہ ماہی سے 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

ملک کی صنعتی صلاحیت کے استعمال کی شرح 2022 میں 75.6 فیصد رہی جو 2021 سے 1.9 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

تین بڑے شعبوں میں کان کنی میں صلاحیت کے استعمال کی شرح چوتھی سہ ماہی میں 76.5 فیصد رہی جو 2021 کی اسی مدت کی نسبت 0.5 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

مینوفیکچرنگ شعبے اور یوٹیلیٹیز میں پیداوار اور فراہمی میں صلاحیت کے استعمال کی شرح بالترتیب 75.8 فیصد اور 74 فیصد رہی۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھا نا چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کے فرو غ کا...

آ کرا (شِنہوا) چین میں گھا نا کے سفیر  ون فرڈنی او کائی ہا مو نڈ نے کہا ہے کہ  چین کی جا نب سے نوول کرونا وائرس کی پا بند یاں ہٹائے جا نے کے بعد گھانا چین کے ساتھ با ہمی تعلقات کی مضبوطی کا خوا ہا ں ہے۔

ہا مونڈ نے گھا نا کے دا رالحکومت  آ کرا میں شِنہوا کو دئیے گئے ایک انٹر ویو میں کہا کہ  وہ دونوں مما لک کے ما بین تجارتی اور معاشی تعلقات کے فرو غ بارے انتہا ئی پر جوش ہیں۔

ہا مو نڈ نے کہا کہ گھا نا اور چین کے کا رو با ری طبقے کو چین کی جا نب سے نوول کرونا وائرس با رے نئی سمت کے  اثرات کا اندازہ نہیں ہے۔

پا بند یوں کے دوران انہیں معاشی اور تجا رتی تبا دلوں کے حوالے سے  مشکلات کا سا منا تھا تا ہم اب دروزاے کھلے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ ہم چین میں  نوول کرونا وائرس با رے نئی ہدا یات  کے حوالے سے پر جوش ہیں اور اپنے تعلقات کو مضبوطی سے فرو غ دینے کے خوا ہاں ہیں جن کی بنیاد دونوں اطراف کے ما بین تجا رتی اور معاشی روابط ہیں۔

ہا مو نڈ نے کہا کہ دو نوں مما لک اچھی طر ح سمجھتے ہیں کہ ان کا تعاون کس قد اہمیت کا حا مل ہے اور اسے جا ری رہنا چا ہئے۔

اسلام آباد کونونٹ سکول ایچ ایٹ میں سالانہ سپ...

اسلام آباد کونونٹ ایچ ایٹ میں 24سے 26جنوری 2023کے دوران پرنسپل پروین لال کی زیر سرِپرستی اور کھیلوں کی مخصوص تربیت دینے والے قابل اساتذہ کی نگرانی میں سہ روزہ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ،پروگرام کا باقاعدہ آغاز خدائے بزرگ و برتر کے پاک نام سے کیا گیا اور پرنسپل نے خصوصی فیتہ کاٹ کر سکول کی مختلف ٹیموں کے ہم رنگ غباروں کو فضا میں بلند کیا پھر سکول کے ہیڈ بوائز اور ہیڈ گرلز نے مشعل جلا کرکھیلوں کا آغاز کیا،کھیلوں کے یہ مقابلے جماعت اول سے جماعت دھم اور اولیول سال دوم کے طلبا و طالبات کے مابین ہوئے جن میں تمام بچوں نے بڑھ چڑھ کر اپنی اپنی صلاحتوں کا لوہا منوایا، طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور مہمان والدین کا جوش خروش بھی دیدنی تھا،مہمانان گرامی قدر اور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ایف بی آر متحرمہ بخبل ڈیوڈ صاحبر ڈائریکٹرمیڈیا ، نیشنل اکاونٹبلیٹی بیورو، اسلام آباد کا شف زمان ، پرنسپل اسلام آباد کا نوئنٹ سکول F-8/4 سیسٹر کیھترین ، پرنسپل فاطمہ سکول F-8/4سیسٹر کیھترین نواب ، ایسٹر سمیرا اور جنرل سیکرٹری سناور گل نے تقریب میں شرکت کر کے طلبا وطالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کی، کھیلوں میں اول آنے والی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا گیا اور دوم اور سوم آنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے اسطرح یہ سہ روزہ رنگا رنگ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کا97 واں یوم پیدائش...

پاکستان کے واحد نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کا97 واں یوم پیدائش29 جنوری کومنایا جائیگا فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئے ڈاکٹر عبدالسلام 29جنوری 1926کو ضلع جھنگ میں محمد حسین کے گھر پیدا ہوئے۔ 1979میں انہیں طبعیات کا نوبل نعام عطاکیا گیا وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی،ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات سے نواز ا۔ ڈاکٹر عبدالسلام 21نومبر1996 کو وفات پاگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام(کوڑھ) کی روک...

پاکستان سمیت دنیا بھر میںجذام(کوڑھ) کی روک تھام کا عالمی دن ''ورلڈ لیپروسی ڈے'' 29جنوری اتوارکو منایا جائے گا ہر برس ماہ جنوری کے آخری اتوار کو اس دن کے منائے جانے کا مقصد دنیا بھر میں جلد کی موذی مرض جذام(کوڑھ) کی روک تھام کے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنا اور جذام کے مریضوں کی بحالی اورمعاشرے سے ان کے خلاف امتیازی برتائو کی روک تھام کرناہے۔اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف سماجی تنظیموں اور شعبہ صحت سے منسلک سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے سیمینارز،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت جذام(کوڑھ) کے موذی مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں،علاج معالجے اور اس کی علامات و بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔پاکستان میں حکومت کی بھرپور کوششوں اور اقدامات کی بدولت جذام کے مرض پر قابو پایا جا چکا ہے اور اب پاکستان میں ہر سال جذام کے چند سو مریض سامنے آتے ہیںجن میں سے بیشتر مریضوں کا ابتدائی مراحل میں ہی علاج کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ نے بابر غوری کی بیٹی کی درخواس...

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے والد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری 30 جنوری کو ملک واپس پہنچیں گے، بابر غوری کو نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے،عدالت نے 10دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے جاری کردہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے،دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ بابر غوری 30جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گے، بابر غوری پاکستان پہنچنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر کو 100میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ...

گوادر کو 100میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا،ذرائع کے مطابق فروری میں گوادر کے لیے 100میگاواٹ بجلی کے منصوبے کی کمیشننگ ہوگی جس کے لیے گزشتہ دنوں پاکستان اور ایران کے اعلی حکام نے جائزہ بھی لیا،ذرائع کے مطابق پاک ایران توانائی منصوبے کے تحت رواں سال گوادر کو 100میگاواٹ بجلی فراہم کردی جائے گی،اس سے قبل ایران پاکستان کو 104میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔

فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لی...

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہاہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے اکیلی کافی ہوں،فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کی اہلیہ حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ رش کے باعث میرا پائوں زخمی ہوگیا ہے۔ دھکے بھی لگے ہیں،حبا چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں سے فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر کوئی تکرار نہیں ہوئی۔ پولیس اہلکار فواد چوہدری سے ملنے سے ایسے روک رہے تھے جیسے ہم پتا نہیں کیا کردیں گے،ایک سوال کے جواب میں حبا چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے میں اکیلی کافی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حسن ابدال کیڈٹ کالج میں تقریب،ہلال احمر یوتھ...

ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ایک تصور بن کر رہ گیا ہے ہم نے اس امید کو جگانا ہے تا کہ ہر ایک فرد دوسرے کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہے،نوجوان وطن عزیز کا قیمتی سرمایہ ہیں۔رضاکارانہ جذبوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت اور ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ دکھی انسانیت اور قدرتی آفات و سانحات سے متاثرہ لوگوں کی خدمت ہلال احمر کا طرہ امتیاز ہے۔ہلال احمر نے 23 لاکھ سے متاثرین سیلاب کی بھر پور مدد کی ہے۔دسترخوان کی روایت برقرار رکھتے ہوئے چالیس روز تک بلا ناغہ روزانہ چھ ہزار سے زاہد متاثرین کو پکا پکایا کھانا فراہم کیا گیا۔ہلال احمر کے رضاکار ہمہ وقت متاثرین سیلاب کی خدمت پر مامور رہے اور آج بھی صرف ہلال احمر کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔یوتھ کلب کیڈ ٹ کالج کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے حسن ابدال کیڈٹ کالج میں ہلال احمر یوتھ کلب کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ حسن ابدال کیڈٹ کالج تاریخی اہمیت کی عظیم درسگاہ ہے جو مستقبل کی قیادت پیدا کر رہی ہے۔ہلال احمر کے ساتھ اشتراک آگہی پھیلانے اور لوگوں کی خدمت کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔انہوں نے کلب ممبران کے لئے ریڈ جیکٹس،ریڈ کیپ،چھتریوں کی فراہمی کا بھی عندیہ دیا۔اس سے قبل یوتھ کلب سیکرٹری کیڈٹ حسنین ممتاز نقوی نے کلب کی سرگرمیوں سے متعلق ملٹی میڈیا بریفنگ دی۔

وائس پرنسپل کلیم مصطفی نے اپنے خطاب میں ہلال احمر کے ساتھ سات برس پر محیط شراکت داری کو مستحکم اور فعال بنانے کا عزم دوہراتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر نے کیڈٹس میں رضاکارانہ جذبوں کو ایک نئی امنگ دی ہے۔یوتھ کلب کی کاوشیں سرائے جانے کے لائق ہیں۔ہم جہاں بھی ہوں انسانیت کی خدمت کو مقدم سمجھیں گے۔اس شراکت داری اور باہمی اعتماد پر ہمیں فخر ہے۔ڈپٹی وائس پرنسپل شوکت محمود نے خطبہ استقبالیہ میں مہمانان گرامی کی آمد اور یوتھ کلب کے نو منتخب عہدیداران کو پذیرائی بخشنے پر شکریہ ادا کیا۔حسن ابدال کیڈٹ کالج کی جانب سے وائس پرنسپل کلیم مصطفی نے چیئرمین ہلال احمر سردار شاہد احمد لغاری،سیکرٹری جنرل عبید اللہ خان، شعبہ یوتھ اینڈ والینٹیئرکی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مصباح مشتاق کو سوینئر پیش کئے گئے۔ہلال احمر کی جانب سے یوتھ کلب کے سابق ہیڈ معظم علی ثاقب کو توصیفی سند اور کیڈٹ کالج کے لئے اعزازی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔ نو منتخب ہیڈ یوتھ کلب مرزا سعید،سیکرٹری یوتھ کلب حسنین ممتاز نقوی اور وائس پرنسپل کلیم مصطفی کو ہلال احمر کی یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ہلال احمر یوتھ کلب کے لئے سائیکلیں بھی فراہم کی گئیں۔چیئرمین ہلال احمر سردار شاہد احمد لغاری کو کالج کے دورہ کے دوران مختلف ونگز، سپورٹس سہولیات،غیر نصابی و نصابی سرگرمیوں سے متعلق بتا یا گیا۔ ممتاز ماہر تعلیم،بانی کالج کیچ پولکی آخری آرام گاہ پر بھی لے جایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی کی رہائشی مہرین بلوچ کی بچیوں کی بازیا...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر بڑوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی،نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کراچی کی رہائشی مہرین بلوچ کی بچیوں کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 5سال سے بچیوں کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پولیس کو ایک ماہ میں بچیوں کی بازیابی کا حکم دے دیا،دوران سماعت چیف سیکرٹری سندھ نے بھی بچیوں کی عدم بازیابی کو پولیس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اعلی ترین سطح پر بازیابی کی کوشش کر رہے ہیں، جے آئی ٹی میں آئی بی کے ساتھ آئی ایس آئی اور ایم آئی اہلکاروں کو بھی شامل کیا ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ بااثر افراد نے نہ صرف بچیوں کے اغوا میں مدد کی بلکہ ملزم کو تحفظ بھی دیا، عدالت ریاستی اداروں کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، اس لئے ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ کریں گے، سیاسی حالات میں آئینی ادارے صرف آئین و قانون کے مطابق کام کریں، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے لاپتہ افراد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوتی تو آج یہ کیس نہ سننا پڑتا، کسی کو تو جوابدہ ہونا ہی پڑے گا، نام بتائیں کون ذمہ دار ہے اس کے خلاف کارروائی کریں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف کارروائی کرنا اچھا عمل نہیں ہوگا،جسٹس عائشہ ملک نے کہا کیا ایک شخص اتنا مضبوط ہے کہ پورے سسٹم کو ناکام بنا دیا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تسلیم کریں کہ انتظامیہ میں اہلیت ہی نہیں کہ شہریوں کی حفاظت کر سکے، پانچ سال سے بچیاں غائب ہیں کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، لاپتہ افراد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوتی تو آج یہ کیس نہ سننا پڑتا، لاپتہ افراد کے معاملے پر بڑوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی،عدالت نے سندھ پولیس کو ایک ماہ میں بچیوں کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مفتاح اسماعیل نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی م...

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی مخالفت کردی،ٹوئٹر پر مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ عمران خان نے بغیر کسی الزام کے ہمیں کئی ماہ جیل میں رکھ کر غلط کیا کیونکہ ہم نے ان کی مخالفت کی تھی،مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن حکام اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینا بھی غلط تھا،انہوں نے مزید لکھا کہ فواد چوہدری کو نوٹس دینا چاہیے تھا، گرفتار اور ہتھکڑیاں نہیں لگانی چاہیے تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ 9...

سابق وزیر خزانہ شوکت تریننے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ 9 ماہ میں 70لاکھ لوگ بے روز گار ہوچکے ہیں، کاروبار بند ہورہے ہیں جس کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے ،جب سے یہ حکومت آئی ہے قرضے میں 11سے 12ٹریلین کا اضافہ ہوا ، ابھی تو سال بھی پورا نہیں ہوا ، ذخائر 4ٹریلین سے کم ہوگئے ہیں، موجود ذخائر 3.7ٹریلین پر ہیںِ ان میں وہ ذخائر بھی شامل ہیں جو کہ سعودی عرب اور چین نے دیئے ہیں ، اس وقت آئی ایم ایف اس لئے نہیں آرہا کیوں کہ مالیاتی خسارہ 3.2ٹریلین کا ہے ۔ حکومت 2.5ٹریلین کی بات کررہی ہے ، جبکہ آئی ایم ایف والے 3.2ٹریلین کی بات کررہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ یہ لوگ ٹیکس لگائیں گے ، پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کریں گے اور چیزوں کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور بوجھ عوام پر ڈالیں گے اس وقت ایف بی آر کے ذخائر 400ارب سے کم ہیں،اگر انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہد نہ کیا انہوں نے ان کو 30جنوری کو بلا لیا ہے جس پر حکومت آئی ایف کے ساتھ معاہدہ کرے گی یہ عوام پر بوجھ ہوگا ، یہ لوگ یہ بات کرتے تھے کہ ہم 1.3ٹریلین گردشی قرضہ چھوڑ گئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے 2.3ٹریلین گردشی قرضہ چھوڑ گئے ابھی ان کے گردشی قرضہ 123ارب روپے ماہانہ اضافہ ہورہا ہے ۔ وہ 3.2ٹریلین پر چلا گیا اور جو ٹارگٹ انہوں نے آئی ایم ایف کو دیا اس سے 1800ارب کم ہے ۔ اس کی وجہ سے بجلی قیموں میں اضافہ ہوگا ، ہم بجلی کی یونٹ کی قیمت 10روپے تھی جبکہ موجودہ حکومت نے 36روپے کر دی ، یونٹ آنے والے وقت میں 50روپے کم نہیں ہوگی ، اس کا مطلب ہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا ، جو کہ 31.5 فیصد ہے اس کو آپ 45سے 50فیصد پر جاتے دیکھیں گے ،آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمتوں کے اندر بھی اضافہ ہوتا ہوا دیکھیںگے ۔ صنعتیں بند ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا ، 70لاکھ لوگ بے روز گار ہوگئے ہیں، کاروبار بند ہورہے ہیں جس کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ 6فیصد اضافے کی شرح جو کہ اس وقت 1.5فیصد پر ہے لیکن ہمارے خیال سے یہ منفی ہوگی ، اس کی وجہ سے لوگوں کی آمدنی میں کمی ہوگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزی...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسس کی جانب سے بزرگ خاتون سمیت 10فلسطینیوں کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کا فواد چوہدری کے بھائی سے رابطہ،...

سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ فواد چودھری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط نہایت احترام و عقیدت کا رشتہ ہے، کل کے نادانستہ بیان سے فواد چودھری اور اہلخانہ کے جذبات مجروع ہوئے جس پر افسوس ہے،سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے فواد چودھری کے بھائی فیصل ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون رابطہ کیا، اس موقع پر چودھری پرویز الہی نے گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چودھری کے اہلِ خانہ سے معذرت کی اور کہا کہ ان کی گرفتاری و جھوٹے پرچے کا اندراج سفاکیت، نہایت قابلِ مذمت ہے،چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اپنے بیان پر معذرت کرتا ہوں، فواد چودھری اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں،اس موقع پر فیصل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ چودھری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ بڑے ہیں، میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے اور نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی 33نشست...

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 33خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کرائے جائیں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال13فروری تک ہوگی،الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256اور این اے 265پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے،واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دیدیے ہیں جسے اسپیکر کی جانب سے منظور بھی کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اس وقت صرف 2ممبران قومی اسمبلی ہیں جن کے استعفے چھٹی کی درخواست کی وجہ سے منظور نہیں کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چوہدری کی ضمانت کیلئے درخواست دائر کر د...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کے وکلا نے ان کی ضمانت بعد از گرفتار ی دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری پرجھوٹے الزامات لگائے گئے اور انہیں مقدمے میں غلط نامزد کیا گیا،درخواست کے متن کے مطابق مدعی صرف فواد چوہدری کو ہراساں اور بلیک میل کرنا چاہتا ہے،درخواست میں فواد چوہدری کی ضمانت کی استدعا کی گئی ہے،فواد چوہدری کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد کی عدالت میں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی تر...

پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا،وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)لاہور نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا عدالتی احکامات کے بعد باقاعدہ طور پر جہانگرترین کا مقدمہ داخل دفتر کردیا جائے،عدالت آئی او کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کرنے کا حکم دیتی ہے۔ دوران انکوئری منی لانڈرنگ اور ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کو ئی غیر قانونی طریقہ نہیں سامنے آیا،تفتیشی افسر کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائے گئے الزمات اور دفعات درست نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے مزید 3سینیٹرزاورارکان سندھ ا...

الیکشن کمیشن نے مزید 3سینیٹرزاورارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹرعون عباس،سینیٹررخسانہ زبیری اورسینیٹرمنظوراحمد شامل ہیں،اس کے علاوہ ارکان سندھ اسمبلی سید فرح احمد شاہ اورحمیرسنگھ کی رکنیت بھی بحال کردی گئی ہے،الیکشن کمیشن نے اس سے قبل 24جنوری کو بھی گوشوارے جمع کروانے پر16اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی تھی جن میں 4سینیٹرز12ارکان اسمبلی شامل تھے،واضح رہے کہ ان ارکان کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر معطل کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید نے بھی نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرر...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی نگران وزیر اعلی پنجاب کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی،شیخ رشید نے سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی، درخواست میں محسن نقوی کی تقرری کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی،درخواست میں شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ محسن نقوی اپوزیشن مخالف اور حکومتی مددگار کے طور پر سامنے آئے، وہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے آپریشن کے اہم کردار ہیں، ان کی موجودگی میں پنجاب میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے،درخواست میں وفاقی سیکرٹری قانون، محسن نقوی، سیکرٹری قانون پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کا مسو...

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیارکرلیا، ذرائع کا کہناتھا کہ اس حوالے سے مشاورت کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کوبلا لیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کے مسودے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے 21بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو فروری کے لیے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے سے ضابطہ اخلاق پرمشاورت اورتجاویزمانگے گا،ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ بھی سیاسی جماعتوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے چترال میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کیلئ...

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کے لئے فی الفور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھ سکتے، چترال کے بجلی کے مسائل کے حل میں مزید تاخیر کسی صورت قبول نہیں کروں گا، وزیر اور سیکرٹری پاور پشاور میں اس پر اجلاس کرکے جلد مجھے رپورٹ دیں،شہباز شریف نے کہا کہ چترال میں بجلی کے فرسودہ ترسیلی نظام کو تبدیل کرکے فوری طور پر جدید سسٹم لگایا جائے، پاور منسٹری خیبر پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن (PEDO)سے مل کر فوری لائحہ عمل طے کرے،انہوں نے کہا کہ چترال میں ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی اداروں میں مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکریوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، چترال میں انفراسٹرکچر کے مسائل کا فوری حل کیا جائے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کوملنے والی امداد پرفوری طورپررپورٹ پیش کی جائے، پسماندہ علاقوں کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھوبیٹھے ہیں،...

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں، عارف علوی ریاست کے سربراہ ہیں لیکن حاضریاں زمان پارک میں دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عارف علوی کے ماورائے اقدام کو سپریم کورٹ نے ختم کر کے اسمبلی بحال کی وہ اب صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں،پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات کھلے دل سے ہوتے ہیں مشروط نہیں ہوتے،عمرانی سوچ کے تحت مقصد حکمرانی اور اقتدار میں بیٹھنا ہو تو معاملات نہیں چلتے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے باوجود عارف علوی نے اسمبلی توڑی، عمران دور کی عوام کو دی گئی تکالیف اور مشکلات کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے، مستقبل کو مد نظر رکھ کر انتخابات کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے نہ ٹربیونل، آرٹیکل...

پاکستان تحرک انصاف کے رہنما و وکیل فوادچوہدری، بابراعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی توہین پر عدالت کو آئین اور قانون پڑھ کر سنایا ، بتایا کہ الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے نہ ٹربیونل، آرٹیکل 7کے تحت وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت شکایات کرسکتی ہے ،اس شکایت میں فراڈ ہوا ہے ، انہوں نے جو بحث کی وہ فراڈ کو ثابت کرتا ہے ، بحث یہ تھی کہ اس مقدمے کے سارے ثبوت اور شواہد لاہور میں ہیں ،میں نے ان کوکہا کہ ملزم پر پرچہ اسلام آباد میں ہوا ، ہماری پہلی بحث یہ تھی کہ فواد چوہدری کو لاہور سے اغواء کیا گیا ، ایف آئی آر کاٹنے والا ایس ایچ او اسلام آباد میں بیٹھا تھا ، اغواء کی تین دفعات ہیں ، ان دفعات کے تحت چند قدم کے فاصلے پر کسی کو بغیر کسی پرچے کے لے جایا جائے تو یہ اغوا ہے ، پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کو لاہور سے اغواء کرنے والوں کے خلاف پرچہ درج کرائے گی ، دفعہ 124اور 505بغاوت کی دو دفعات ہیں ، ان دفعات کے تحت اداروں کی جانب سے پرچہ کرنے کی تفصیل موجود ہے ، ان میں آرمی ائیر فورس اور نیوی شکایت کرسکتی ہے ۔

نہ پاک فوج ، ایئر فورس اور نہ ہی نیوی کی جانب سے کوئی شکایات درج کی گئی ، پہلی بحث یہ تھی کہ اگر معترف ہوجائیں کہ شکایت ان کی جانب سے نہیں ہیں تو دو نتیجے نکلیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ یہ فاقی حکومت ہے ، اگر الیکشن کمیشن خود کو حکومت تصور کرتا ہے ، تو معطلی کے مقدمے میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپنی پارٹی کو ایڈوائس کروں گا ، کہ الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کیلئے ریفرنس بنتا ہے ، جو کام حکومت کا ہے اگروہ الیکشن کمیشن کررہا ہے ایک سابق سیکرٹری ہے جوپنشن لے رہا ہے یہ غیرقانونی حرکت ہے اب غلطی ہوگئی ہے الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ وہ قوم کو مشرقی پاکستان والا الیکشن کمیشن نہ بن کر دکھائے ، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف یہ تھا کہ کیا آئین یہ کہتا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل کے منہ پر کپڑا ڈالو ، الیکشن جب بھی ہوگا ہم ان کا دھڑن تختہ کردیں گے ، آئین کے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دن رات محنت کر رہے ہیں، کوشش کریں گے الیکشن...

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، امید ہے پاکستان ترقی کرے گا،اسلام آباد میںگرین لائن ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا جو ڈرامہ پانچ سال پہلے شروع ہوا، پاکستان آج اس کے نتائج بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں معیشت مضبوط ہو رہی تھی، ہماری اسٹاک مارکیٹ جنوبی ایشیا میں بہترین تھی اور دنیا میں پانچویں نمبر پر تھی،انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں جو پانامہ ڈرامہ، ن لیگ کو فارغ کرو اس طرح کی چیزیں آج پاکستان بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں دنیا کے تمام ادارے ہماری طرف دیکھ رہے تھے، بدقسمتی سے آج پانچ سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں، پچھلے سال پاکستان کی معیشت دنیا کی 45ویں معیشت تھی، 24ویں معیشت سے 20ویں معیشت پر داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی، کیا وجہ ہے پیشگوئی کے باجود ہم 47ویں معیشت بن گئے ہیں،وزیر خزانہ کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف کو بے پناہ چیلنجز ملے ہیں، شہباز شریف کی لیڈرشپ میں پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، نیت اور محنت درکار ہے پاکستان ترقی کرے گا، شہباز شریف کی قیادت میں پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے حالات میں بہتری لاسکیں، کوشش کریں گے کہ الیکشن سے پہلے بہتری لائیں، آپ کے پاس تاریخ موجود ہے کہ کس نے معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اس نہج پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اس ہی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، پاکستان اس نہج پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچانے کی ضرورت ہے، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، چینی حکومت اور عوام نے پاکستان سے ہمیشہ محبت کا رشتہ رکھا، ترقی کا سفر مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام جلد حاصل کرے گا،ہمیں مشکل حالات میں حکومت ملی ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مارگلہ ریلوے سٹیشن اسلام آباد میں گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اللہ کا شکر بجا لانا چاہیے ، خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں ،وزیراعظم نے کہا کہ گرین لائن کی بنیاد نوازشریف کے دور میں رکھی گئی تھی ، میرٹ پر انحصار نوازشریف کی حکومت کا طرہ امتیاز رہا ہے ، قومیں وہی آگے بڑھتی ہیں جو مشکلات کو عبور کرتی ہیں، ہم مشکلات سے نکلنے کے لئے دن رات کوشش کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سروسز کو آئوٹ سورس کیا گیا ہے، آج حکومتیں خود ادارے نہیں چلاتیں بلکہ ان کو آئوٹ سورس کرتی ہیں ، کاش ایم ایل ون گزشتہ 4سال کی بے بنیاد الزام تراشی کا شکار نہ ہوتا، ایم ایل ون منصوبے پر چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اس ہی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، پاکستان اس نہج پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچانے کی ضرورت ہے، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، چینی حکومت اور عوام نے پاکستان سے ہمیشہ محبت کا رشتہ رکھا، ترقی کا سفر مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام جلد حاصل کرے گا،اس سے قبل وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہمانوں کا شکرگزار ہوں 

چائنیز دوستوں کے تعاون سے یہ ممکن ہوا ہے ، ہم نے اپنے محدود وسائل سے ریلوے آپریشن کو چلادیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ مسافروں کو ہر سہولت دی جائے،وزیر ریلوے نے کہا کہ اس ٹرین پر 2200افراد سفر کرسکیں گے، آئندہ بوگیاں پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی ، تمام پاکستانی گرین لائن ٹرین کو ترجیح دیں، ہمیں ریونیو کی سخت ضرورت ہے ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں جب دوبارہ نظام چلانے کو ملا ہم نے صفر سے شروع کیا، سیلاب نے ریلوے کے محکمے کی کمر توڑ کررکھ دی ہے ، ہم نے اپنے محدود ترین وسائل سے ریلوے آپریشن کو چلا دیا ہے، ریلوے کو ایک طاقت کا ٹیکہ چاہیے، ہمیں پنشنز اور تنخواہوں کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے ، ڈیڑھ ماہ ریلوے آپریشن رکا رہا ہے جس سے ریونیو کا نقصان ہوا ،وزیر ریلوے نے کہا کہ علم ہے وزیر خزانہ دبائو میں کام کررہے ہیں، پورا ملک ان کی طرف دیکھتا ہے، اگر وزیر خزانہ ہماری تھوڑی سی مدد کردیں تو ورکرز کا چولہا جل جائیگا، ہم اگلے 8ماہ میں اس بحران پر قابو پالیں گے،افتتاح کے موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم کو ٹرین بارے بریفنگ دی ،واضح رہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی ، یہ ٹرین راولپنڈی، چکلالہ ،لاہور ، خانیوال ، بہاولپور، روہڑی ، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلوے سٹیشنز پر رکے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ میں کارروائی کے دوران داعش کا اہم رہ...

واشنگٹن (شِنہوا) صومالیہ میں ایک امریکی فوجی کارروائی کے دوران داعش کے متعدد ارکان ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں شدت پسند گروپ کا ایک اہم رہنما بھی شامل ہے۔

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں صومالیہ میں داعش کا رہنما اور داعش کے عالمی نیٹ ورک کا اہم سہولت کار بلال السوڈانی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ "السوڈانی افریقہ میں داعش کی بڑھتی موجودگی کے فروغ اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں گروپ کی کارروائیوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کا ذمہ دار تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی اجازت سے یہ آپریشن صومالیہ کے شمالی علاقے میں کیا گیا اور اس میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اتحادی حکومت ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت دن رات ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے ،مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، ملک کو موجودہ گرداب سے نکالیں گے ، توقع ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہوجائے گا، گزشتہ حکومت کی جانب سے اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی اور چینی کمپنیوں پر کرپشن کے الزامات سے چین سے تعلقات خراب ہوئے، ان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے برف پگھل رہی ہے، ایم ایل ون منصوبہ کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے ، دن رات محنت کرکے دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریں گے ، دنیا میں حکومتیں گورننس کی ذمہ دار ہیں وہ ادارے نہیں چلاتیں،ہم نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مد نظر رکھ کر اپنی ترجیحات کا تعین کیا ہے ۔جمعہ کووزیراعظم محمد شہباز شریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی خطاب کیا ۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ گرین لائن جس کی بنیاد نواز شریف کے گزشتہ دورمیں رکھی گئی تھی اور بدقسمتی سے بے شمار دیگرمنصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی بعد کی حکومت میں دم توڑ گیا، ہم اس سروس کا از سرنو اجرا کرنے پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور وزیر ریلوے اور چینی کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی ویگنز کا معائنہ کیا یہ جدید سہولیات سے آراستہ ہیں ، وزیر ریلوے آئوٹ سورسنگ پر یقین رکھتے ہیں اور دور حاضر میں ترقی کا زینہ یہی ہے اس سے ریلوے میں بہتری آئے گی اور پاکستان ریلوے کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام ادارے چلانا نہیں بلکہ گورننس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں پاکستان آج اس دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال دیکھ کر ہم نے ترجیحات مقرر کی ہیں جس میں خوراک اورادویات کی درآمد کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ پوری امید ہے کہ آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا اور ان مشکلات سے نکل آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے ، پاکستان دنیا میں ماحولیاتی آلودگی میں محض ایک فیصد حصہ کا رکھنے کے باوجود اس کا شکار ہوا اور بدترین سیلاب آیا۔اتحادی حکومت دن رات ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے ، خواجہ سعد رفیق میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ، ریلوے کو دیگراداروں کی طرح مشکلات کا سامنا ہے ، قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں اس کا سامنا کرکے آگے بڑھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں یہی اس مخلوط حکومت کا وژن ہے اور اس پر پوری طرح عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون ہمارے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ چین کی حکومت اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ۔گزشتہ حکومت میں اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی اورچینی کمپنیوں پر کرپشن کے الزامات لگانے سے چین سے تعلقات خراب ہوئے ، حالیہ چین کے دورے پر چین نے ہمارا بھرپور اورگرمجوشی سے استقبال کیا، چینی زعما اور عوام پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں ، گزشتہ چار سال میں تعلقات کو جو ٹھیس پہنچی ان کو واپس لانا آسان کام نہیں تاہم برف پگھل رہی ہے ، چینی حکومت اورعوام کے شکرگزار ہیں کہ وہ پاکستانی عوام کے لئے بے پناہ محبت کے جذبات رکھتے ہیں ، ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کیلئے اس روش کو بدلنا ہوگا، محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا، ہم کب تک دوسروں کے سہارے پر رہیں گے۔یہ سفر مشکل ضرور ہے لیکن ہم دن رات محنت کرکے ملک کو آگے بڑھائیں گے اور ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران میں تخت جمشید کے کھنڈرات کی جھلک

شیراز (شِنہوا) یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل ایران کے جنوب میں تخت جمشید  کوہ رحمت کے ساتھ  واقع ہے۔

تخت جمشید کے مرکزی ڈھا نچے میں بڑا ہال، تین کمرے  اور سیڑھیاں  شامل ہیں جو کہ عمدہ تعمیراتی خصو صیات کا حامل ہے۔

یہ (550-330 قبل مسیح) میں  قدیم ایران کے فرما نرواؤں کا دارالحکومت تھا ۔ یاد گار کھنڈرات کی اہمیت اور معیار اسے ایک منفرد آثار قدیمہ کی جگہ بنا تا ہے۔

ایران،  لوگ جنوبی شہر شیراز کے قریب تخت جمشید کے کھنڈرات کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ایران،  لوگ جنوبی شہر شیراز کے قریب تخت جمشید کے کھنڈرات کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ایران،  لوگ جنوبی شہر شیراز کے قریب تخت جمشید کے کھنڈرات کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں