چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شہر ارمچی میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کا لوک آرکسٹرا چینی قمری نئے سال پر اپنے فن کا مظاہر پیش کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین میں گھا نا کے سفیر ون فرڈنی او کائی ہا مو نڈ نے کہا ہے کہ چین کی جا نب سے نوول کرونا وائرس کی پا بند یاں ہٹائے جا نے کے بعد گھانا چین کے ساتھ با ہمی تعلقات کی مضبوطی کا خوا ہا ں ہے۔ہا مونڈ نے گھا نا کے دا رالحکومت آ کرا میں شِنہوا کو دئیے گئے ایک انٹر ویو میں کہا کہ وہ دونوں مما لک کے ما بین تجارتی اور معاشی تعلقات کے فرو غ بارے انتہا ئی پر جوش ہیں۔ہا مو نڈ نے کہا کہ گھا نا اور چین کے کا رو با ری طبقے کو چین کی جا نب سے نوول کرونا وائرس با رے نئی سمت کے اثرات کا اندازہ نہیں ہے۔پا بند یوں کے دوران انہیں معاشی اور تجا رتی تبا دلوں کے حوالے سے مشکلات کا سا منا تھا تا ہم اب دروزاے کھلے ہیں۔سفیر نے کہا کہ ہم چین میں نوول کرونا وائرس با رے نئی ہدا یات کے حوالے سے پر جوش ہیں اور اپنے تعلقات کو مضبوطی سے فرو غ دینے کے خوا ہاں ہیں جن کی بنیاد دونوں اطراف کے ما بین تجا رتی اور معاشی روابط ہیں۔ہا مو نڈ نے کہا کہ دو نوں مما لک اچھی طر ح سمجھتے ہیں کہ ان کا تعاون کس قد اہمیت کا حا مل ہے اور اسے جا ری رہنا چا ہئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شہر ارمچی میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کا لوک آرکسٹرا چینی قمری نئے سال پر اپنے فن کا مظاہر پیش کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شہر ارمچی میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کا لوک آرکسٹرا چینی قمری نئے سال پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شہر ارمچی میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کا لوک آرکسٹرا چینی قمری نئے سال پر فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے ایک اسکی ریزوٹ میں لوگ اسکینگ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر چھانگ چھن میں لوگ تفریحی پارک کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
سندھ حکومت نے خواتین کیلئے یکم فروری سے پنک بس سروس چلانیکافیصلہ کیا ہے ۔ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس میں ملازمت پیشہ خواتین کیسفری مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس پہلے مرحلے میں کراچی کے دو روٹس پر چلائی جا رہی ہے، ابتدائی طور پر ایک روٹ ماڈل کالونی سے براستہ شاہراہ فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ سے میری ویدر ٹاور تک ہے جب کہ دوسرا روٹ میری ویدر ٹاور سے صدر کے راستے ضلع سینٹرل تک جائے گا جو بعد میں چلایا جائے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اجلاس میں کہا کہ پنک بس سروس صبح اورشام دفتری اوقات میں ہر20منٹ بعد چلے گی ، دفتری اوقات کے بعد ہرایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلائی جائے گی اور اس کا کرایہ 50 روپے ہوگا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں نارنجی، سرخ، سفید کیبعد خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کررہیہیں ، کراچی کے روٹ 4، 5, 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلانی ہیں ، اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر کرنا ہے۔ اجلاس میں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا ، شرجیل میمن نے سکھرمیں 29 جنوری کو پیپلزبس سروس کاآغاز کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔ پنک بس سروس خواتین کے لیے مخصوص پہلی پبلک ٹرانسپورٹ سروس ہوگی ، پنک بس سروس کیلئے ابتدائی مرحلے میں 8 بسیں حاصل کی گئی ہیں، پہلا روٹ کامیاب ہونے کی صورت میں دوسرے روٹ کیلئے بسیں تیار کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈاکےشہرٹورنٹو کے علاقے میسی ساگامیں برف باری کے دوران ایک مشین سڑک سے برف ہٹا رہی ہے۔(شِنہوا)
کینیڈا کے شہرٹورنٹو کے علاقے مسی ساگا میں برف سے ڈھکی سڑک پر گاڑیاں چل رہی ہیں۔(شِنہوا)
کینیڈا، ٹورنٹو کے علاقے مسی ساگا میں برف صاف کرنے والی مشین ایک سڑک سے برف ہٹارہی ہے۔(شِنہوا)
کینیڈا،ٹورنٹو میں لوگ برف سے ڈھکی سڑک پر چل رہے ہیں۔(شِنہوا)
کینیڈا کےشہرٹورنٹو کے علاقے مسی ساگامیں ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربرف ہٹانے والی مشین برف صاف کر رہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی اسٹیل ملز نے جنوری کے اوائل میں دسمبر 2022 کے آخر کی نسبت خام اسٹیل کی اوسط یو میہ پیداوار میں 0.51 فیصد اضا فہ ریکارڈ کیا ہے۔
چا ئنہ آئرن اینڈ اسٹیل ایسو سی ایشن کے مطا بق یو میہ خام اسٹیل کی پیداوار جنو ری کے اوائل میں 19 لا کھ 30 ہزار ٹن رہی ۔
اسٹیل کے بڑے اداروں نے اس عر صہ میں مجمو عی طو ر پر 1 کروڑ 92 لاکھ 60 ہزار ٹن خام اسٹیل کی پیداوار حاصل کی۔
اس عرصہ میں پِگ آئرن کی یو میہ پیداوار میں 0.4 فیصد جبکہ رولڈ اسٹیل میں 8.68 فیصد کمی ہوئی۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بین الاقوامی برادری سے سوڈان کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لیے مثبت ردعمل کا مطالبہ کیاہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کےقونصلر لیانگ ہینگ ژو نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ قانون کی حکمرانی کی بحالی اور دارفور میں انصاف کا حصول بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مقاصد ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوبا امن معاہدے پر عمل درآمد اور سوڈانی حکومت کی عدالتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے۔لیانگ نے کہا کہ عالمی برادری کو سیاسی غور و فکر کے علاوہ سوڈان کو ٹھوس مدد فراہم کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیاں ہٹانے کے لیے مثبت جواب دینا چاہیے کیوں کہ یہ سوڈان کے لئے باعث تشویش ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سوڈان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی شمولیت پر چین کا موقف بدستور برقرار ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بین الاقوامی برادری سے سوڈان کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لیے مثبت ردعمل کا مطالبہ کیاہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کےقونصلر لیانگ ہینگ ژو نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ قانون کی حکمرانی کی بحالی اور دارفور میں انصاف کا حصول بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مقاصد ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوبا امن معاہدے پر عمل درآمد اور سوڈانی حکومت کی عدالتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے۔لیانگ نے کہا کہ عالمی برادری کو سیاسی غور و فکر کے علاوہ سوڈان کو ٹھوس مدد فراہم کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیاں ہٹانے کے لیے مثبت جواب دینا چاہیے کیوں کہ یہ سوڈان کے لئے باعث تشویش ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سوڈان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی شمولیت پر چین کا موقف بدستور برقرار ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے اے پی اسٹار -6 ای ٹیلی مواصلات سیٹلائٹ نے اپنے انڈیپنڈنٹ پروپلژن ماڈیول سے حال ہی میں الگ ہو کر بر قی طو ر پرچلنے والے مدار میں تبدیلی کا سفر شروع کردیا۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) کے مطابق سیٹلائٹ شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ ۔2 سی کیریئر را کٹ کے ذریعے 13 جنوری کو خلا میں بھیجا گیا تھا جو کامیابی سے مدار میں داخل ہوگیا۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے کہا ہے کہ اعلی کارکردگی، اعلی صلاحیت اور کم لاگت کے ساتھ نئی نسل کے اقتصادی تجارتی سیٹلائٹ کے طور پر ، اے پی اسٹار ۔6 ای چین کا پہلا سیٹلائٹ ہے جس نے اپنا مدار مکمل طور پر خود مختار طریقے سے تبدیل کیا ہے۔
اپنے انڈپینڈنٹ پروپلژن ماڈیول سے الگ ہونے کے بعد سیٹلائٹ کو اس کے 2 الیکٹرک پروپلژن نظام کے ذریعے سنکرونس مدار میں منتقل کیا جائے گا۔
سیٹلائٹ بنیادی طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں کم لاگت ، اعلی معیار کی براڈ بینڈ مواصلاتی خدمات فراہم کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، میں ان کی پرفارمنسز کو بہت نزدیک سے دیکھتا ہوں اور وہ جیسے ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی کھیلا کرتے تھے میں بھی ویسے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں،محمد رضوان نے کہا کہ کسی ٹیم میں شامل ہوکر مرکزی کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے، مداح چاہتے ہیں میں 30یا 45گیندوں پر 60 70رنز بنائوں لیکن میرے لیے اہم یہ ہوتا ہے کہ میں میچ جتوائوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین کے جہاز سازی کے شعبہ نے 2022 کے آخر تک عالمی سطح پر سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر کے ساتھ پیداوار اور آرڈر کے لحاظ سےاپنی سبقت کوبرقراررکھا۔ چائنہ ایسوسی ایشن آف دی نیشنل شپ بلڈنگ انڈسٹری کے مطابق، ملک کی جہاز سازی کی پیداوار گزشتہ سال 3کروڑ78لاکھ 60ہزارڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیوٹی) تک پہنچ گئی،جو دنیا کی مجموعی پیداوارکا 47.3 فیصد ہے۔ جہازسازی صنعت کا ایک اور اہم اشارے،نئے آرڈرزکی پیداوار 2022 میں 4کروڑ55لاکھ 20ہزار ڈی ڈبلیوٹی رہی جودنیا کی مجموعی پیداوار کا55.2 فیصد تھا۔
اس شعبے کے ہولڈنگ آرڈرز مجموعی طور پر10کروڑ55لاکھ 70ہزارڈی ڈبلیوٹی رہے جو دنیا کی مارکیٹ شیئر کے49 فیصد کے ساتھ گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.2 فیصد زیادہ ہیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے علاوہ جہازسازی کےچھ چینی اداروں کو مذکورہ بالا تین اشاریوں کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست 10 اداروں میں شامل کیا گیا۔
پاکستانی بیٹر شان مسعود کی اہلیہ نیشے کے ہمراہ قوالی نائٹ کی تصاویر سامنے آگئیں،قومی کرکٹر شان مسعود حال ہی میں اپنی دوست نیشے کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جس کے بعد شان کے نکاح اور رخصتی کی شیئر کی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل رہیں ،اب شان مسعود کے ولیمے سے قبل قوالی نائٹ کی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں شان کووائٹ سوٹ پر بلیک واسکٹ جبکہ ان کی اہلیہ نیشے کو ڈارک پنک کلر کا خوبصورت لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین کے وبائی امراض کے ماہرین نے ایم آراین اے پرمبنی کوویڈ-19 ویکسین کو 6ماہ سے زیادہ مدت کے لیے عام درجہ حرارت پرذخیرہ کرنےکی تکنیک تیار کی ہے ۔
موجودہ زیادہ تر ایم آر این اے ویکسین کوان کے کمزور استحکام کی وجہ سے مائنس 20 سے 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے ان کی دستیابی محدود ہے۔ رواں ہفتے جرنل سیل ڈسکوری میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ایک قسم کی منجمد ڈرائی لپڈ نینو پارٹیکل ویکسین درجہ حرارت کے درست کنٹرول اور کم بقایا پانی کے مواد کے ساتھ ایک بہترین لائو فلائزیشن تکنیک کے ذریعے تیار کی گئی ہے جو چھ ماہ کے دوران 25 ڈگری سینٹی گریڈ پر فزیو کیمیکل طور پر مستحکم رہ سکتی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے استغاثہ نے سال 2022 کے دوران 82 ہزار افراد کو عدالتی معاونت فراہم کی جو گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 72 فیصد زائد ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے قومی دیہی حیات نو انتظامیہ کے ساتھ عمومی نوعیت کے مقدمات کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے جس میں مقدمات میں مشکلات کا سامنا کرنے والے مستحق دیہی گھرانوں کی مدد کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
حالیہ برسوں میں اعلی عوامی استغاثہ نے دیگر مسائل کے علاوہ زرعی مصنوعات اور فنڈز میں گھپلوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات میں دیگر حکام کے ساتھ حصہ لیا۔
گزشتہ برس ملک بھر کے استغاثہ بارے اداروں نے 89 ہزار متعلقہ مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے میں تعاون کیا تاکہ دیہی مہاجر مزدوروں کو تنخواہوں کی بروقت فراہمی اور معذوروں کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
اس نے بزرگوں کی نگہداشت بارے دھوکہ دہی سے نمٹنے کی مہمات میں بھی حصہ لیا ، جس میں 2022 کے دوران 9 ہزار 447 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی۔
قاہرہ (شِنہوا) مصر موسم سرما کے دوران اپنے بہتر ین سیاحتی سیزن میں داخل ہوچکا ہے ،تین برس قبل نوول کرونا وائرس وبا پھوٹنے کے بعد پہلا چینی سیاحتی گروپ جمعہ کو مصر پہنچ رہا ہے۔
لکسور، مصر کا جنوبی شہر ہے جو ایک قدیم یادگار سے مالا مال ، مندروں اور مقبروں کے لئے مشہور ہے۔ یہاں کی شہنشاہوں اور ملکاؤں کی وادیاں ہمیشہ سے چینی سیاحوں کے لئے دلچسپی کا باعث رہی ہیں۔
مصر کی سینٹرل ایجنسی فار پبلک موبلائزیشن اینڈ سٹیٹسٹکس (سی اے پی ایم اے ایس) کے مطابق 2022 کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً 49 لاکھ سیاحوں نے مصر کا دورہ کیا تھا جو 2021 کے اسی عرصے میں آنے والے 26 لاکھ سیاحوں کی نسبت 85.4 فیصد زائد ہے۔
وبا سے قبل چین مصر میں سیاحوں کا چوتھا سب سے بڑا ذریعہ ہوتا تھا ۔
مصر، لیکسور میں ملکاؤں کی وادی میں نفراتری کے مقبرے کے اندر پینٹنگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
مصر، لیکسور میں شہنشاہوں کی وادی میں سیاح شاہ سیٹی اول کے مقبرے کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
مصر، لیکسور میں ملکاؤں کی وادی میں نفراتری کے مزار میں پینٹنگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
مصر، قاہرہ کے قاہرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مصری فنکار روایتی رقص کے ذریعے چینی سیاحوں کا خیر مقدم کر رہا ہے۔ (شِنہوا)
سان فرانسیسکو(شِنہوا)میٹانے اعلان کیا ہےکہ کمپنی دو سال کی معطلی کو ختم کرتے ہوئے آنے والے ہفتوں میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اورانسٹاگرام اکاؤنٹس بحال کر دے گی۔
میٹا کے عالمی امور کے نائب صدرنک کلیگ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہےاگرمسٹر ٹرمپ مزید خلاف ورزی کرنے والا مواد پوسٹ کریں گے توا نکےموادکو ہٹا دیا جائے گا اور خلاف ورزی کی شدت کے لحاظ سے انہیں ایک ماہ سے دو سال کے عرصے کیلئے معطل کر دیا جائے گا۔
میٹا نے اس ماہ تازہ ترین قوانین جاری کیے جو عوامی شخصیات پر لاگو ہوتے ہیں۔
فیس بک نے نومبر 2020 کے انتخابات کے بعد مظاہرین کی جانب سے امریکی دالحکومت پردھاوا بولنےکے بارے میں ٹرمپ کی جانب سےمسلسل مواد پوسٹ کرنے پر7 جنوری 2021 کو ان کا فیس بک اکاونٹ معطل کر دیا۔
میٹا کے نظر ثانی بورڈ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ میٹا کا آج کا فیصلہ سوشل میڈیا پر سیاست دانوں کی طرف سے پوسٹ کیے جانے والے نقصان دہ مواد سے نمٹنے کے بہترین طریقہ پر ہونے والی بحث میں اہمیت کا حامل ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ بورڈ کی تشکیل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریر سے متعلق فیصلوں کی آزادانہ نگرانی کے لیے کی گئی تھی تاکہ کمپنیاں شفاف طریقے سے کام کرسکیں۔
اس پر ٹرمپ نے جواب دیاکہ ایسا معاملہ کسی ایسے موجودہ صدر یا کسی اور کے ساتھ دوبارہ کبھی نہیں ہونا چاہیے جو انتقامی کاروائی کا مستحق نہ ہو۔
ایلون مسک کے کمپنی سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کوحال ہی میں ٹویٹر پر بحال کیا گیا تھا۔
ہرات، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں کسان چقندر کی کٹائی میں مصروف ہیں۔
افغانستان ، صوبہ ہرات میں کسان کھیت سےنئی کٹائی کردہ چقندر جمع کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
افغانستان ، صوبہ ہرات میں کسان کھیت سےنئی کٹائی کردہ چقندر اٹھا ئے ہو ئے ہیں ۔ (شِںہوا)
افغانستان ، صوبہ ہرات میں کسان کھیت سےنئی کٹائی کردہ چقندر اٹھا ئے ہو ئے ہیں ۔ (شِںہوا)
افغانستان ، صوبہ ہرات میں ایک کسان کھیت سےنئی کٹائی کردہ چقندر جمع کررہا ہے۔ (شِںہوا)
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ساتھی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے سے قبل منعقد کی گئی قوالی نائٹ میں اپنی آواز کا خوب جادو جگایا،سوشل میڈیا پر فوٹوگرافر پیج کی جانب سے جہاں شان مسعود کی قوالی نائٹ سے دلہا دلہن کی تصاویر شیئر کی گئیں وہیں اسٹیج پر سرفراز احمد کے قوالی نائٹ میں اپنی آواز کا جادو جگانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے،ویڈیو میں سرفراز احمد کو بالی وڈ سونگ مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری گاتے دیکھا جاسکتا ہے،اس موقع پر سرفراز نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ٹیسٹ میچ کے دوران شان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ شان کی شادی پر یہ گانا سنائیں گے،دوسری جانب ایک ویڈیو میں سرفراز کو گلوکاروں کے ہمراہ گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں بھی گاتے دیکھا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شہر ارمچی میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کا لوک آرکسٹرا چینی قمری نئے سال پر کنسرٹ پیش کررہا ہے۔ (شِنہوا)
زمبابوے کے اسٹار کھلاڑی سکندر رضا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بجائے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے،زمبابوین میڈیا کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے آل رائونڈر سکندر رضا کو لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے چنانچہ سکندر رضا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکندر رضا کا نام ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تھا تاہم اب سکندر رضا ٹیسٹ سیریز کی بجائے دبئی لیگ میں کھیلیں گے،زمبابوین میڈیا کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے محدود اوورز کی کرکٹ میں مزید مہارت کے لیے سکندر رضا کو اجازت دی ہے، سکندر رضا آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی لیگز کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ کا آغاز آج (جمعہ)سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی اور نیوی مدمقابل ہونگے، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپین شپ میں شریک سات ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ، پول اے میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی ، پی او ایف، ریلوے ، نیوی جبکہ پول بی میں پاکستان ائیر فورس، واپڈا اور پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ اوج ظہور نے بتایا کہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی کھیلی جانیوالی چیمپین شپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی اور نیوی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پہلے روز پی او ایف واہ اور ریلوے جبکہ واپڈا اور پولیس کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ 28جنوری کو آرمی اور ریلوے، ائیر فورس اور پولیس، پی او ایف اور نیوی ، 29جنوری کو آرمی اور پی او ایف ، ائیر فورس اور واپڈا ، ریلوے اور نیوی کی ٹیموں کے مابین پول میچز کھیلیں جائینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئین شپ کے سیمی فائنل مقابلے 30جنوری جبکہ چیمپین شپ کا فائنل 31جنوری کو کھیلا جاے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) گزشتہ سال دسمبرمیں چین کی خام تیل کی پیداوارمیں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے مطابق دسمبر میں مجموعی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت2.5فیصداضافےسے 1کروڑ68لاکھ 70ہزارٹن رہی۔
این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں خام تیل کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 2.9فیصد اضافے سے20کروڑ46لاکھ70ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔
گزشتہ ماہ، چین نے 4کروڑ80لاکھ 70ہزارٹن خام تیل درآمد کیاجو گزشتہ سال کی نسبت 4.2فیصد زیادہ ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے لیبارٹری میں لیزر سے چلنے والے مقناطیسی ربط کا تجربہ کیا ہے،جس سےسائنسدانوں کو سورج سے پیدا ہونے والی تابکاری کے بارے میں مزید جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس تجربے کے نتائج طبیعیات کے بین الاقوامی جریدے نیچر فزکس میں شائع ہوئے ہیں،جن میں شمسی تابکاری کی کلیدی خصوصیات کو دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔
شمسی تابکاری سورج کے ماحول سے توانائی کا شدت کے ساتھ اچانک اخراج ہے ۔ شدید تابکاری سورج اور زمین کے خلائی ماحول اور یہاں تک کہ انسانی زندگیوں کو بھی شدید متاثر کر سکتی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہنگامہ خیز مقناطیسی ربط فلکیاتی پلازما میں ظہور پزیر ہوتا ہےجو شمسی تابکاری کا باعث بنتا ہے۔
لاگوس (شِنہوا) نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست لاگوس میں چین کے تعمیر کردہ بجلی سے چلنے والے لائٹ ریل منصوبے کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز باضابطہ طور پر سروس کے لیے کھول دیا گیا۔ چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (سی سی ای سی سی) کی طرف سے 2010 میں شروع کیا گیا، لاگوس ریل ماس ٹرانزٹ(ایل آر ایم ٹی ) بلیو لائن منصوبے کا مکمل کیا گیا پہلے مرحلے کا ٹریک 13 کلومیٹر پر اور پانچ اسٹیشنز پر محیط ہے۔ ایل آر ایم ٹی بلیو لائن منصوبہ پہلا ریل انفراسٹرکچر ہے جو لاگوس کے مغربی حصے کے ایک گنجان آباد علاقے اوکوکومائیکو اور لاگوس جزیرے کے اقتصادی علاقےمرینا سے گزرتا ہے۔
افتتاحی تقریب سے قبل لاگوس کی ریاستی حکومت کی طرف سے منعقدہ ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے، نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے اس منصوبے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریل ٹریفک کے ہجوم اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔
لاگوس (شِنہوا) نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست لاگوس میں چین کے تعمیر کردہ بجلی سے چلنے والے لائٹ ریل منصوبے کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز باضابطہ طور پر سروس کے لیے کھول دیا گیا۔ چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (سی سی ای سی سی) کی طرف سے 2010 میں شروع کیا گیا، لاگوس ریل ماس ٹرانزٹ(ایل آر ایم ٹی ) بلیو لائن منصوبے کا مکمل کیا گیا پہلے مرحلے کا ٹریک 13 کلومیٹر پر اور پانچ اسٹیشنز پر محیط ہے۔ ایل آر ایم ٹی بلیو لائن منصوبہ پہلا ریل انفراسٹرکچر ہے جو لاگوس کے مغربی حصے کے ایک گنجان آباد علاقے اوکوکومائیکو اور لاگوس جزیرے کے اقتصادی علاقےمرینا سے گزرتا ہے۔
افتتاحی تقریب سے قبل لاگوس کی ریاستی حکومت کی طرف سے منعقدہ ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے، نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے اس منصوبے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریل ٹریفک کے ہجوم اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔
لاہور ہائیکورٹ نے سکول میں ساتھی لڑکیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کی ویڈیوز حذف کرنے اور میڈیا کوریج سے روک دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ڈیفنس سکول میں ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کی ویڈیوز بلاک کروانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بچیوں سے متعلق آئندہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔ عدالت نے 6 ٹی وی چینلز کے بیورو چیفس کو نوٹسز جاری کردئیے، علاوہ ازیں متاثرہ طالبہ کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا۔ طالبہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ویڈیو میں درخواست گزار کا چہرہ بالکل واضح اور یہ ویڈیو واقعے کا مسخ شدہ حصہ ہے، لڑائی کا واقعہ تعلیمی مخالفت میں پیش آیا، میڈیا نے لڑکیوں کے چہرے چھپائے بغیر نشر کیے، کمسن لڑکیوں کی شناخت نہ چھپانا ان کی ذاتی زندگی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چینلز پر فوٹیج نشر ہونے سے درخواست گزار کی تضحیک ہوئی، دنیا بھر میں کمسن بچوں کی شناخت چھپائے جانے کا قانون موجود ہے، چینلز کو ویڈیو چلانے سے روکنے، معافی مانگنے کے لیے پیمرا کو درخواست دی، لیکن کارروائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو ویڈیو ڈیلیٹ کرنے اور ویڈیو نشر کرنے پر معافی مانگنے کا بھی حکم دیا جائے، عدالت زیرسماعت کیس میں فریقین کی شناخت ظاہر کرنے سے بھی میڈیا کو روکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوئی اور سب نے اتفاق رائے سے سلطان سکندر راجا کو چیف الیکشن کمیشن تعینات کیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر سب نے واضح اور دو ٹوک کہا بڑی اچھی تعیناتی ہے، الیکشن کمشنر کی تعریفیں کی جاتی تھیں لیکن جب پی ٹی آئی والے جو قانون بنا رہے تھے اس پر الیکشن کمیشن کو اعتراض تھا اور پھر پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن کے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا، منظم انداز میں مہم چلائی گئی، کیا کسی کو دھمکی دینا جمہوریت ہے، فواد چودھری کے خلاف الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر درج کرائی، میں فواد کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ کسی کو دھمکی نہیں دے سکتا، اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا، فواد کو ایسے دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کے ساتھ زیادتی ہوگی تو اس کی مذمت کروں گا، اس کے منہ پر کپڑا ڈال کرعدالت میں پیش نہیں کرنا چاہیے تھا، ایف آئی آر تو فرخ حبیب کیخلاف بنتی ہے جس نے پولیس کی گاڑی کو ماورائے قانون روکا۔ ملک احمد خان نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کیخلاف کوئی مہم نہیں چلائی، عمران خان نے عدالت کو بھی دھمکیاں دیں، آپ چاہتے ہیں کہ جرم بھی کریں اور سزا بھی نہ ملے، پی ٹی آئی 30 آدمیوں کی پارٹی تھی، باقی لوگوں کو تو پکڑپکڑ کر ان کے ساتھ جوڑا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ آئے تو یہ لوگ احتجاج شروع کر دیتے ہیں، محسن نقوی کی تصویر اگر آصف زرداری کے ساتھ ہے تو پرویزالہی کیساتھ بھی ہے۔ معاون خصوصی وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الہی نے اسمبلی عمران خان کے کہنے پر توڑی، اسمبلی فرد واحد کی خواہش پر نہیں توڑی جا سکتی، آئین میں لکھا ہے 90 روز میں انتخابات ہونے چاہئیں، یہ نہیں لکھا 90 روز میں انتخابات نہیں ہوتے تو پھر کیا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراعلی پنجاب کا ایک اور بڑا فیصلہ، محسن نقوی نے وزیراعلی کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب 90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں قائم وزیراعلی کے لئے مختص دفاتر استعمال نہیں کریں گے، یہ دفاتر آئندہ کے لئے بند کئے جا رہے ہیں، ان چاروں دفاتر کے سٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر معمور کیا جائے گا، کسی دفاتر کے سرکاری ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے لئے 4 دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے، پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے اور بچت کرنی ہے۔ واضح رہے کہ چار روز قبل محسن نقوی نے پنجاب کے نگران وزیراعلی کا حلف اٹھایا تھا، گورنر ہاوس لاہور میں ان کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تھی، گورنر بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلی پنجاب سے عہدے کا حلف لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ڈالر کے ریٹ پر لگی ای کیپ ختم ہونے کے بعد ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 255 روپے پر ٹریڈ ہوا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 12 روپے یا 4.94 فیصد کی ریکارڈ کمی کے بعد ڈالر 255 روپے کا ہو گیا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ روز 230 روپے 89 پیسے پر بند ہونے کے بعد جمعرات کو روپے کی قدر میں 24 روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 255 روپے پر پہنچ گیا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قدر کا فرق تقریبا ختم ہو گیا ہے، جو حالیہ مہینوں میں 15 روپے تک بڑھ گیا تھا۔ اسمعیل اقبال سیکیورٹیز نے کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں شرح تبادلہ بھی ریکارڈ بلندی پر ہے اور اسحق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد سے روپے کی قدر میں جتنی بحالی ہوئی تھی وہ سب ختم ہوگئی ہے۔ مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کو بڑھنے کی اجازت دینے کا اقدام مارکیٹ کے لیے خوش آئند ہے، تاہم مارکیٹ میں ڈالر فروخت کرنے والا کوئی نہیں ہے بلکہ صرف وہ لوگ ہیں جو اس وقت ڈالر خریدنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے 24 جنوری کو چین کو قرض کی ادائیگی کی تھی جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔ سعد بن نصیر کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے قرض پروگرام کے نویں جائزے کو مکمل کرنے کے لیے مارکیٹ پر مبنی شرح تبادلہ کی پابندی کرنا لازمی شرائط میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کا فکس ریٹ (کیپ) ختم کرنے کے اقدام کے بعد آئی ایم ایف اور دیگر جگہوں سے ڈالر کی آمد کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مارکیٹ کے لیے بہت اچھی چیز ہے اور اس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس سے پہلے مسئلہ صرف درست سمت نہ ہونے کا تھا، اب درست سمت موجود ہے۔ ٹریس مارک میں سربراہ اسٹریٹجی کومل منصور کا کہنا تھا کہ انٹربینک اور گرے مارکیٹوں کے درمیان وسیع پھیلا نے انٹربینک مارکیٹ پر دبا پیدا کیا، یہ آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کے جانب ایک قدم ہے۔ چیئرمین فوریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایت کے باوجود اب تک بینکوں کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر فراہم نہیں کیے جارہے ہیں اور ڈالر پر کیپ ختم کردیا گیا ہے اس لیے مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی نہ ملنے تک ڈالر کے ریٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، اسٹیٹ بینک بینکوں کو پابند کرے کہ وہ ڈالر کی سپلائی ایکسچینج کمپنیوں کو دیں بصورت دیگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یومیہ بنیادوں پر بڑھے گی-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں اسرائیل سے رابطے کے الزام میں بارہ دہشتگردوں کا ایک گروپ پکڑا گیا ہے ،ایرانی میڈیا کے مطابق ،ایرانی خفیہ امور کے وزیر اسماعیل خطیب نے ملک بھر میں تخریب کاریوں سے متعلق بریفنگ دی ،اسماعیل خطیب نے کہا کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی منصوبہ بندی میں مصروف بارہ دہشتگردوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ اسرائیل سے رابطے میں تھا ،انہوں نے بتایا کہ ایران کے دشمنوں نے تخریب کاری کا یہ منصوبہ مہسا امینی کے مظاہروں کی ناکامی کے جواب میں بنایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی اسپین میں واقع کادیز کے قصبے الجیسیراس میں دو گرجا گھروں میں چھرا گھونپنے کے واقعے میں ایک راہب ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے،ہسپانوی پریس کے مطابق، الجیراس میں مقامی وقت کے مطابق شب ساڑھے نو بجے کے قریب دو گرجا گھروں پر حملہ کرنے والے ایک شخص نے چھرا کے وار کرتے ہوئے ایک راہب کو ہلاک جبکہ چار دیگر افراد کو زخمی کر دیا ،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حملہ آور اور راہب کے درمیان تکرار نے طول اختیار کرلی تھی جس پر حملہ آور نے بے قابو ہوکر راہب کو چھرا گھونپ کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا ،اسی حملہ آور نے ایک دوسرے گرجا گھر جا کر وہاں کے راہب اور دیگر تین افراد کو زخمی کر دیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،حملہ آور کی شناخت ایک پچیس سالہ مراکشی نژاد باشندے کے طور پر ہوئی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے،واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ میں تاریخ کے بدترین مہنگائی کے طوفان نے پسماندہ طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنادی،شہری کھانے یا سخت سردی میں گھروں کو گرم رکھنے میں سے ایک کا چنا ئوکرنے پر مجبور ہوگئے،ٹھنڈے گھروں میں رہنے پر مجبور لوگوں میں بیماریاں بڑھنے لگیں،کنزریٹو حکومت کے لیے توانائی بحران پر قابو پانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ایک ہی خاندان کے 7افراد کی لاشیں دریا سے ملی تھیں اور ابتدائی طور پر یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سب نے خودکشی کی ہے لیکن معاملے میں اس وقت نیا موڑ آ گیا جب گزشتہ روز پولیس نے انکشاف کیا کہ تمام افراد کو قتل کیا گیا،پونے پولیس حکام کے مطابق تمام افراد کو ان کے رشتے داروں نے قتل کیا اور اس معاملے میں قتل ہونے والے موہن پوار نامی شخص کے 5کزنز کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے،پولیس کے مطابق تمام افراد کے قتل کے پیچھے خاندانی رنجش معلوم ہوتی ہے، کچھ عرصہ قبل اشوک پوار کا بیٹا اغوا کے بعد قتل ہو گیا تھا جس کا ذمہ دار اس نے موہن پوار کے بیٹے کو ٹھہرایا تھا اور پھر اشوک اور اس کے دیگر رشتہ داروں نے مل کر موہن پوار اور اس کی فیملی کے قتل کا منصوبہ بنایا،حکام کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام گرفتار ملزمان کو عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکائونٹ کے بعد ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل اکانٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی آنے والے ہفتوں میں ختم ہوجائے گی، یہ پابندی تقریبا 2سال کے بعد ختم ہورہی ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل اکائونٹ بحال ہوجائیں گے،میٹا کے گلوبل افئیرز کے صدر نیک کلیگ نے کہا کہ ٹرمپ کے حامی اب یہ سننے کے قابل ہوں گے ان کے سیاسی رہنما کن خیالات کا اظہار کررہے ہیں،نیک گلیک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اکانٹس کی بحالی کے جائزے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اب سابق امریکی صدر کے اکائونٹس عوامی تحفظ کے لیے کسی سنگین خطرے کی علامت نہیں ہیں،میٹا کے گلوبل افئیر کے صدر نے متنبہ کیا کہ ماضی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اب انہیں دوبارہ جرم کی صورت میں سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرانس نے برکینا فاسو کی حکومت کی جانب سے فوجی معاہدے کو ختم کرنے کے حوالے سے کی جانے والی درخواست پر رضامندی ظاہر کر دی،غیرملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کی حکومت نے فرانس کے ساتھ 2018میں کئے گئے فوجی معاہدے کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فرانسیسی حکومت نے رضامندی کا اظہار کیا ہے،دونوں ممالک کے درمیان 2018میں طے پانے والے فوجی معاہدے کے تحت فرانسیسی فوجیوں کو برکینا فاسو میں مسلح گروہوں کیخلاف لڑنے کی اجازت دی گئی تھی، معاہدے کے کاتمے کے بعد فرانس برکینا فاسو سے 4سوفوجی واپس بلا لے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تنزانیہ کے اپوزیشن لیڈر ٹنڈو لیسو 6سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، لیسو کی وطن واپسی حکومت کی جانب سے اپوزیشن کی سیاسی ریلیوں پر سے پابندی اٹھانے کے بعد ہوئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹنڈو لیسو بدھ کی سہ پہر مرکزی جولیس نیریر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں اپوزیشن پارٹی کے عہدیداروں اور ایئرپورٹ کے باہر سڑک پر کھڑے انکے حامیوں نے ان کا استقبال کیا،اپوزیشن لیڈر نے وطن واپسی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے رواں ماہ اپوزیشن کی سیاسی ریلیوں پر سے پابندی اٹھانے کے حکومتی فیصلے کے بعد گھر آنے کا فیصلہ کیا،شکست خوردہ سابق صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ جلا وطنی گزارنا انکے ، انکے خاندان اور انکی سیاسی جماعت کیلئے مشکل تھا، امید ہے کہ اب تنزانیہ کی حکمران جماعت ماضی کے مقابلے زیادہ کھلے طرز کی سیاست کے لیے تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران نے یورپی حکام اور اداروں پر ملک میں دہشت گردی کی حمایت اور بدامنی کو ہوا دینے کے الزام میں مزید پابندیاں عائد کردیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز یورپی یونین کے تین اداروں اور 22افراد کے علاوہ برطانیہ کے ایک ادارے اور آٹھ عہدیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا،ایران کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین، شہری حکام، پولیس اور فوجی کمانڈروں سمیت فرانسیسی طنزیہ میگزین چارلی ہیبڈو کے تین ایگزیکٹوز کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے،ایران نے ان اقدامات کا اعلان یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے درجنوں ایرانی حکام اور اداروں پر پابندیوں کے دو دن بعد کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حج اور عمرے کیلئے آنیوالے عازمین کو جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ سے مسجد الحرام تک آزمائشی فری شٹل سروس کا اعلان کر دیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل ائیر پورٹ انتظامیہ کی طرف سے حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لیے اعلان کیا گیا تھا کہ جدہ ائیر پورٹ پر اترنے والوں کو مسجد حرام پہنچانے اور ان کی واپسی کے دونوں مواقع پر انہیں مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی،اس حوالے سے اب آزمائشی سروس کا آغازکیا گیا ہے تاکہ اس روٹ پر آنے اور جانے ے ڈرائیور اور دیگر عملہ نہ صرف آگاہ ہو سکے بلکہ اس کا تجربہ بھی کرسکے ،ہر دو گھنٹے بعد چلنے والی یہ خصوصی بسیں جدہ سے مکہ کے لیے 10بجے دن سے رات دس بجے تک چلے گی اور مکہ سے واپس جدہ کے ائیر پورٹ تک خدمات انجام دیں گی،تاہم ان خصوصی بسوں سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے جبکہ ان کے پاس ضروری دستاویزات کا ہونا بھی ضروری ہو گا،سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی زائرین کواقامہ کارڈ پیش کرنا ہوگا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جرمنی کے شمالی علاقے میں ایک علاقائی ریل میں سوار مسافروں پرچاقو کے حملے میں دوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شمالی علاقے میں کیل سے ہیمبرگ کی طرف جانیوالی مقامی ٹرین میں سوار ایک ملزم نے چاقو سے مسافروں پر حملہ کردیا،جرمن فیڈرل پولیس فورس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ٹرین کے اندر دیگر افراد پر بھی حملے کی کوشش کی لیکن مسافروں نے ملزم کواس وقت تک قابو میں رکھا جب تک پولیس وہاں نہ پہنچی ، مسافروں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا،جرمن پولیس کے مطابق حملے میں 3افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ دیگر 4مسافر معمولی زخمی ہیں ، حملے میں ملزم کو بھی چوٹیں آئی ہیں، تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جرمنی کی وزیر داخلہ نے ٹرین میں حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے وحشیانہ عمل قرار دیا ہے، ریاستی وزیر سیبین سوئیٹرلین نے اس حوالے سے کہا کہ وفاقی اور علاقائی پولیس وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہے،جرمنی کی قومی ریل کمپنی نے ہیمبرگ اور کیل کے درمیان ریلوے لائن پر چلنے والی بعض ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے تاکہ پولیس اپنی تحقیقات مکمل کرسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چاغی پاک ایران راہداری گیٹ کرونا وبا کے باعث تین سال تک بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی سفری راہداری باقاعدہ طور پر کھول دی گئی ، راہداری گیٹ تین سال کی بندش کے بعد کھولا گیا ہے ، اس گیٹ سے سرحدی علاقوں کے عوام پندرہ روزہ خصوصی اجازت نامے کے تحت دونوں ممالک کی سرحدی علاقوں میں جا کر اپنے رشتہ داروں سے مل سکیں گے۔ راہداری گیٹ کھلنے کے سبب سرحد کے دونوں اطراف کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال شبیر نے سرکاری افسران اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ راہداری گیٹ دوبارہ کھولنے کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا اس موقع پر ایرانی سرحدی ضلع میر جاواہ کے مرزبان گریڈ دوئم بھی موجود تھے جنہیں اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے مٹھائیوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔ خیال رہے ایرانی حکام نے راہداری گیٹ کو فروری 2020 سے بند رکھا تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 200 کا ڈالر دینے والے ارسطو اسحاق ڈار نے 250 کا ڈالر کرنے کی اجازت دیدی ہے، ایل سی کھل نہیں رہی، بینکوں میں بھونچال ہے، لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کے لیے کئے جا رہے ہیں، فوری الیکشن نہ ہوئے تو قحط زدہ قوم کے غضب کے آگے کوئی نہیں کھڑا ہو سکے گا، رہے گا نام اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا۔ انہوں نے کہا کہ جو ضمیر برائے فروخت کے نام سے حکمران بنائے گئے تھے انہوں نے ملک برائے فروخت کے بورڈ لگا دیئے، گرفتاریاں، جیلیں اور مقدمات حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر کچھ دن گزارنے ہیں تو معیشت ٹھیک کرنی ہوگی، آئی ایم ایف کا مسئلہ کھٹائی میں ہے، صوبائی الیکشن 90 دن میں نہ کرانا خطرے کی گھنٹی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی نے کہا ہے کہ ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں اور نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں۔ سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے کیونکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، ہمیں سیاست کے بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے لیکن بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہو رہا ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا، ایل او سی پر پاکستان بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی آئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلاموفوبیا ذہنیت کے عکاس ہیں، پاکستان نے ہالینڈ اور سویڈن کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے، معصوم کشمیریوں کیخلاف انسانی حقوق کی ورزیاں کی جارہی ہیں،کستان مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا، پاکستان بھارت دونوں ایس سی او کے ارکان ہیں۔ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے۔ ایسی حرکتیں اسلامو فوبیا ذہنیت کی عکاس ہیں۔ پاکستان نے ہالینڈ اور سویڈن کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ای سی او کانفرنس میں شرکت کی۔
باکو میں چارٹرآف ریسرچ سینٹر کے قیام پر اتفاق کے علاوہ تجارتی وعلاقائی رابطوں کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلی پر بات ہوئی۔ وزیرخارجہ نے ایران ازبکستان ترکیہ سمیت خطے کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ معصوم کشمیریوں کیخلاف انسانی حقوق کی ورزیاں کی جارہی ہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ پاکستان بھارت دونوں ایس سی او کے ارکان ہیں۔ بھارت اس بار کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔ بحیثیت چیئرمین بھارت نے پاکستان کو بھی دعوت نامہ بھیجا ہے، جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی