• -, -
  • |
  • ١٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے...

ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے 10 فروری کو پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔ سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے 6 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،حراستی مراکز سے تفصیلات مانگی ہیں مگر جواب نہیں آیا۔ عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا، لاپتہ افراد کی ٹریول ہسٹری رپورٹ اور حراستی مراکز سے شہریوں کی موجودگی سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت نے کہا کہ کچھ شہری 10 سال سے لاپتہ ہیں، بے شمار جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سے نتیجہ نہیں نکلا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹونے استفسار کیا کہ پولیس لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے میں کیوں ناکام ہے؟، عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے۔ بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے 10 فروری کو پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جماعت اسلامی کی درخواست پر کراچی کی 3 یوسیز...

الیکشن کمیشن نے صفورہ ٹاون کی 2 ،چنیسرٹاون کی ایک یونین کونسل کے نتائج روک دیئے۔ الیکشن کمیشن میں کراچی کی 3 یونین کونسلز میں بے ضابطگیوں کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جماعت اسلام کے وکیل حسن جاوید نے الیکشن کمیشن کے سامنے موقف پیش کیا کہ فارم 11 کے مطابق صفورہ ٹان کی دو اور چنیسر ٹان کی ایک یونین کونسل میں جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔ وکیل حسن جاوید نے موقف پیش کیا کہ آر او کے جاری نتائج میں مخالف امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، اور آر او نے نتائج تبدیل کرکے 2 سیٹیں پیپلزپارٹی ایک پی ٹی آئی کو دے دی۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبر بابر بھروانہ نے کہا کہ کراچی کی چھ یونین کونسلز کا کیس کل سنا تھا، بظاہر کل اور آج والے مقدمات ایک جیسے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے صفورہ ٹان کی یوسی ایک اور 8، جب کہ چنیسرٹان کی ایک یونین کونسل 6 کے نتائج روک دیئے، اور تینوں یونین کونسلز کا مقدمہ دیگر 6 یونین کونسلز والے کیس کیساتھ منسلک کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست...

سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شہری درخواست گزار کی درخواست جرمانا لگا کر مسترد کر دی۔ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شہری محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہ شہر بھر کی تعمیرات کس حیثیت میں چیلنج کی؟ کون ہیں آپ اور کس حیثیت میں درخواستیں لگا رہے ہیں؟ درخواست گزار محمود نقوی نے کہا کہ میں بطور شہری مفاد عامہ کی خاطر درخواستیں لگا رہا ہوں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ مفاد عامہ نہیں بلکہ لوگوں کو بلیک میل کرنے کی خاطر درخواستیں لگا رہے ہیں۔ جانیں، مفاد عامہ سے متعلق قانون کو پہلے پڑھیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ آپ مجھے نہیں سنتے، درخواستیں کسی دوسرے جج کے پاس لگا دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، روسٹرم چھوڑیں ورنہ سخت فیصلہ دیں گے۔ بحث پر عدالت نے محمود اختر نقوی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسٹاف کو روسٹرم سے ہٹانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے درخواست 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسحاق ڈار کی کوششوں سے پاکستان کو نقصان ہوا،...

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا، اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی اور میری صلاحیت پر سوال اٹھائے، پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ،میں مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہوں۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے۔ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا اور اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی اور میری صلاحیت پر سوال اٹھائے جس پر میں نے صرف اسحاق ڈار کو جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور میں مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہوں۔ وزیر بنانا وزیر اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے جبکہ مستقبل میں میرا انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے جمہوری طرز اور صدارتی نظام حکومت آزما کر دیکھ لیا جبکہ ہم تو آمریت بھی دیکھ چکے ہیں۔ ہر ملک ہم سے آگے جا رہا ہے لیکن ادھر گورننس ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط تسلیم کرنے پر راضی ہو گئی ہے تاہم اب نچلے طبقے کے لیے روزگار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد دوبارہ بڑھنے لگ...

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد دوبارہ بڑھنے لگی، 12 مریضوں کی حالت نازک ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 416 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلیمان شہباز کے عمران خان سے تین سوالات

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تین سوالات پوچھے ہیںزمان پارک کے گھر کی نئی تعمیر کے لیے فنڈ کس نے دیا؟،اس گھر پر 260 ملین خرچ ہوئے، ذریعہ نامعلوم؟،کیا ای سی پی میں یہ معلومات ظاہر کی گئی ہیں؟۔ جمعرات کو سلیمان شہباز نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سے تین سوالات پوچھے ہیں۔ زمان پارک کے گھر کی نئی تعمیر کے لیے فنڈ کس نے دیا؟،اس گھر پر 260 ملین خرچ ہوئے، ذریعہ نامعلوم؟،کیا ای سی پی میں یہ معلومات ظاہر کی گئی ہیں؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فریکونسی اتار چڑھاؤ کے باعث 500کے وی کی ٹران...

این ٹی ڈی نے ملک بھر میں 23جنوری کو ہونے والے بجلی بلیک آؤٹ سے متعلق رپورٹ جاری کردی ، این ٹی ڈی نے بلیک آؤٹ سے متعلق رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرادی ، رپورٹ میںکہا گیا کہ فریکونسی اتار چڑھاؤ کے باعث 500کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی ، ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا ، سسٹم بیٹھنے سے 11ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی ، 23جنوری کی صبح فریکونسی میں اتار چڑھا ؤ پیدا ہوا ، فریکونسی کے اتار چڑھاؤ سے 500کے وی ساؤتھ ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں ، فریکونسی اچانگ بڑھ کر 57میگا ہزٹ تک پہنچ گئی ، فریکونسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ اور وولٹیج غیر متوازن ہوئی ، این ٹی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا ، فریکونسی مسئلے کے باعث 11356میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ، رپورٹ کے مطابق تربیلا ، منگلااور وارسک سے بحالی کا عمل شروع کیا گیا، تربیلا ،منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چودھری پہلے سے مضبوط ہو کر واپس آئیں گے...

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری ہنستے مسکراتے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانیوں کے دلوں کی آواز ہیں، پی ٹی آئی کا ہر کارکن ناقابلِ شکست ولولے کیساتھ چیئرمین کے پیچھے کھڑا ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین گھبراہٹ میں اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں، فواد چودھری مزید مضبوط ہو کر واپس لوٹیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی ب...

ماہر قانون اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے، الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے ،اس کے پاس عدالتی اختیارات کا نہیں۔فوادچودھری کے خلاف ریاستی بغاوت کا مقدمہ در ج تھاتو کیا الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ ہے؟ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فوادچودھری پر ریاستی بغاوت کا مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چہرہ ان کا چھپایا جاتاہے جس کی شناخت پریڈ ہونی ہوتی ہے۔فوادچودھری کاچہرہ جس مصلحت کے تحت بھی چھپایاگیا افسوس ناک ہے۔فوادچودھری سیاسی شخصیت کیساتھ وکیل بھی ہیں ،ان کی ایک شناخت ہے۔عدالت میں سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوادچودھری پنجاب کے حدود میں تھے اور لاہورہائیکورٹ کے دسترس میں تھے۔فوادچودھری کو عدالت میں پیشی کا حکم تھا مگر پولیس پنجاب کی حدود سے نکال رہیتھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیکسلا،گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی ، 2...

پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے محلہ صدیق آباد ڈھوک پراچہ میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں بچوں کی والدہ اور دادا شامل ہیں ۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت چار سالہ سدیس اور پانچ سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو کی جانب سے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم اورنگزیب کا رپورٹر کیساتھ شیخ رشید کی ب...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی جانب سے نجی نیوز چینل کے رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب ان کے پاس سوال کا جواب نہیں ہوتا تو یہ صحافیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کی تاریخ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ صحافیوں اور صحافت کا گلا دبانے کی کوئی کوشش ہاتھ سے نہیں جانے دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شیخ رشید جان لیں کہ آج وہ جہاں کھڑے ہیں اس میں صحافیوں اور میڈیا کا کلیدی کردار ہے، ہم اس قسم کے رویئے کی مذمت کرتے ہیں، شیخ رشید صاحب کو اپنے اس رویئے پر معافی مانگنی چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جھوٹے دعوں کے ساتھ بھارت پھر یوم جمہوریہ منا...

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جھوٹے دعوں کے ساتھ بھارت پھر یوم جمہوریہ منا رہا ہے، جمہوریت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ بھارتی یوم جمہوریہ پر اپنے پیغام میں مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر 75 سال سے خون میں ڈوبا ہے، عزتیں غیر محفوظ، بچے لاوارث ہو چکے ہیں، بھارتی حکومت نے سیاسی جہدوجہد پر کشمیری رہنماں پر جھوٹے مقدمات بنا رکھے ہیں۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی کالونی بن چکا ہے، کشمیریوں پر پچاس لاکھ ہندوں کو بھی مسلط کر دیا گیا، دنیا بھارتی نام نہاد جمہوریت کی پٹی اپنی آنکھوں سے ہٹائے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم جبر دیکھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم...

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کے سامنے جمہوری اور سیکولر ملک ہونے کا دعوی کرتا ہے مگر وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں ،بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے۔ جمعرات کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانیوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا یا ، بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے ہر وہ قربانی دی جس کی مثال نہیں ملتی ، تحریک آزادی کشمیر کیلئے کشمیریوں نے اپنی تیسری نسل قربان کر دی ہے ، بھارت اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے اپنے ہی وعدے سے مکر رہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں اور نہ کبھی بن سکتا ہے، کشمیری خود کو پاکستانی سمجھتے ہیں اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہندوستان کا مکروہ اور انسانیت کا قاتل چہرہ دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوا ہے ، بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبصہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اور سیکولر ملک کا دعوی کرنے والا ہندوستان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا سب سے بڑا فراڈ ہے، بھارت نے کشمیری ماں، بہنوں ، بزرگوں اور بچوں پر انسانیت سوز ظلم کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کاکہنا تھا کہ ہندوستان خود کو جمہوری ملک کہلوانے کے لائق نہیں، سات دہائیوں سے ہندوستان نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے علاوہ بھارت کی کئی ریاستوں میں لوگ بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہندوستان میں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے ب...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا یا، اس کا مقصد عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں ۔ جمعرات کو یوم سیاہ منانے کی کال جماعتی حریت کانفرنس نے دی اور بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند جماعتوں نے اس کی حمایت کی ، جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے اور اسے خود کو بڑا جمہوری ملک قرار دینے کا دعوی کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، دریں اثنا سینئر حریت رہنما نعیم احمد خان نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔

تہاڑ جیل میں نظر بند رہنما نے اپنے پیغام میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور زبردستی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے جموں و کشمیر کے عوام کو اپنی سیاسی قسمت کا فیصلہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کرانے کے اپنے وعدوں کے باوجود کشمیری عوام کی امنگوں کو طاقت کے زور پر دبانے کے لیے پرتشدد راستے کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کا سنجیدگی سے نوٹس لے جو خطے میں بدامنی کی ایک بڑی وجہ ہے، ادھر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھی حریت کانفرنس کی ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ ان کے مادر وطن پر بھارت کا غیر قانونی اور زبردستی قبضہ ان کے لیے ناقابل قبول ہے۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیر میں ہلاکتوں اور تباہی میں ملوث ہے اور اس نے لاکھوں کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا ہوا ہے اور اسے یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید س...

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید سکتا ہے، ہم نے مختلف ممالک کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے، ہم نے جان بوجھ کر روسی تیل پر پابندی عائد نہیں کی بلکہ اب یہ پرائس کیپ کا معاملہ ہے،امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ روسی پیٹرولیم مصنوعات پر پرائس کیپ(قیمتوں کی حد)پر دستخط نہ کرنے کے باوجود پاکستان روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خرید سکتا ہے۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان ان رعایت سے بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے جو امریکا نے دیگر ممالک کو روس سے تیل خریدنے کے لیے دی ہیں۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ ہم نے مختلف ممالک کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے، حتی کہ ان ممالک کو بھی جنہوں نے قیمتوں کی حد(پرائس کیپ) پر باضابطہ طور پر دستخط نہیں کیے تاکہ وہ دوسرے ممالک کے بجائے بعض صورتوں میں روس سے بڑی رعایت پر تیل خرید سکیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا نے جی 7 سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر روس سے تیل کی خریداری کے بارے میں (قیمت کی حد پر) پرائس کیپ کا طریقہ کار اپنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرائس کیپ کا فائدہ یہ ہو گا کہ اس سے روس کو ریونیو سے محروم رکھنے کے باوجود توانائی کی منڈیوں کو وسائل حاصل ہوں گے جبکہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے تیل سے ہونے والی آمدن کی ضرورت ہو گی۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم نے جان بوجھ کر روسی تیل پر پابندی عائد نہیں کی بلکہ اب یہ پرائس کیپ کا معاملہ ہے، امریکا واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ یہ وقت روس کے ساتھ اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کا نہیں ہے، ہمارا ماننا ہے کہ توانائی کی عالمی منڈیوں میں وسائل کی موجودگی اور انہیں اچھی طرح سپلائی کرنے ضرورت ہے اور ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ پرائس کیپ ان مقاصد کے حصول کے لیے طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی کوویڈ حکمت عملی سے کمبوڈیا اور دنیا م...

پنوم پن (شِنہوا) چین کی جانب سے کوویڈ-19 حکمت عملی کو بہتر بنائے جانے سے کمبوڈیا اور باقی دنیا میں سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ مل سکتا ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اقتصادیات و خزانہ کے اسٹینڈنگ سیکرٹری آف سٹیٹ وونگسی وسوتھ نے اپنے ملک کے اقتصادی نقطہ نظر2023 سےمتعلق ہونے والے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے دوبارہ کھلنے سے عالمی سیاحت اور معاشی بحالی کو فروغ مل سکتا ہے۔ وزارت  کے جنرل ڈپارٹمنٹ برائے پالیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کروئے نارین نے کہا کہ چین کی جانب سے  وبائی حکمت عملی کو بہتر بنانے کے بعد کمبوڈیا میں بڑی تعداد میں چینی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے اپنےخطاب میں کہا کہ چین کی  کوویڈ-19حکمت عملی کو بہتر بنانے سے ہماری سیاحت کی ترقی، چین کے لیے ہماری برآمدات اور کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری کی آمد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی کوویڈ حکمت عملی سے کمبوڈیا اور دنیا م...

پنوم پن (شِنہوا) چین کی جانب سے کوویڈ-19 حکمت عملی کو بہتر بنائے جانے سے کمبوڈیا اور باقی دنیا میں سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ مل سکتا ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اقتصادیات و خزانہ کے اسٹینڈنگ سیکرٹری آف سٹیٹ وونگسی وسوتھ نے اپنے ملک کے اقتصادی نقطہ نظر2023 سےمتعلق ہونے والے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے دوبارہ کھلنے سے عالمی سیاحت اور معاشی بحالی کو فروغ مل سکتا ہے۔ وزارت  کے جنرل ڈپارٹمنٹ برائے پالیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کروئے نارین نے کہا کہ چین کی جانب سے  وبائی حکمت عملی کو بہتر بنانے کے بعد کمبوڈیا میں بڑی تعداد میں چینی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے اپنےخطاب میں کہا کہ چین کی  کوویڈ-19حکمت عملی کو بہتر بنانے سے ہماری سیاحت کی ترقی، چین کے لیے ہماری برآمدات اور کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری کی آمد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیٹری کی زندگی کو ممکنہ طور پر بڑھایا جا سکت...

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی قیادت میں ایک تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ ہائی فریکوئنسی کی حامل صوتی  لہروں کے استعمال سے اگرموبائل فون بیٹری میں لگنے والے زنگ کو دورکردیا جائے تووہ نوسال تک کارآمد ہوسکتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے بدھ کے روز کہا کہ ایک مخصوص فریکوئنسی پر صوتی لہریں  ایم ایکس ای این ای نامی نینو میٹریل سے زنگ کودور کردیتی ہیں جس سے اس کی اصل حالت بحال  ہوجاتی ہے ، اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ہم لیتھیم کے متبادل  ایک طویل عمر رکھنے والے مواد کی تیاری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا میں موبائل فون کی بیٹریوں سمیت  استعمال شدہ بیٹریوں کا صرف 10 فیصد،  ری سائیکل ہوتا ہے۔ ٹیم کے مطابق  اس مسئلے کی بڑی وجہ بیٹریوں سے حاصل ہونے والے  لیتھیم اور دیگر مواد کی ری سائیکلنگ پر اٹھنے والے زیادہ اخراجات ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایم ایکس ای این ای میٹریل گرافین کی طرح اعلی برقی موصل  ہے جو انتہائی موزوں ہے۔اگر زنگ لگنے کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے تو اسے مستقبل میں تکنیکی ایپلی کیشنز کی ایک پوری رینج میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان میں جڑواں بچوں کوکامیاب سرجری سے الگ ک...

بیروت(شِنہوا)امریکی یونیورسٹی آف بیروت میڈیکل سینٹرمیں جڑواں بچیوں کو کامیابی کے ساتھ الگ کر دیا گیا ہے۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نگران وزیر صحت فیراس عبیاد نے میڈیکل سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کامیاب سرجری کی تفصیلات بتاتے کہا کہ یہ لبنان میں اپنی نوعیت کا پہلا سرجیکل آپریشن تھا۔

عبیاد نے وضاحت کی کہ جڑواں بچوں کے والدین نے چھ ماہ قبل رابطہ کرکے مدد طلب کرتےہوئے بتایا کہ ایکسرے میں ظاہر ہوا ہے کہ جڑواں بچے رحم میں جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس  پر میں نے امریکی یونیورسٹی آف بیروت میڈیکل سینٹر سے رابطہ کیا، جس نے موجودہ معاشی بحران کے باوجود  جڑوں بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

لبنان میں ہسپتالوں اور طبی اداروں کو سامان، ادویات کے ساتھ ساتھ طبی اور نرسنگ سٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔

سرجیکل آپریشن کی تیاری میں چار مہینے لگے  اور ڈاکٹروں اور نرسوں کی ایک ٹیم جڑواں بچیوں کو طبی مرکز سے فارغ کرنے تک انکے ساتھ رہی۔

ٹیم کے ارکان کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تمام تفصیلات کے لیے منصوبہ بندی نے دس گھنٹے طویل آپریشن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔آپریشن انتہائی حساس نوعیت کا تھا  تاکہ الگ کیے گئے عضو میں کوئی منفی پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی شہروں میں یوم جمہوریہ کی تقریبات سے ق...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں حکام نے ملک کے 74 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل دارالحکومت نئی دہلی سمیت تمام  شہروں میں سیکورٹی  بڑھا دی ہے۔

یہ اقدام عسکریت پسندوں یا دہشت گرد گروپوں کے ہاتھوں کسی رکاوٹ کے بغیر سرکاری تقریبات کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

پولیس نے بڑے شہروں میں حفاظتی انتظامات کے تحت میٹرو سٹیشنوں، ریلوے سٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور بس ٹرمینلز پر چیکنگ اور گشت کو تیز کر دیا ہے۔

دہلی میں حکام نے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں جہاں جمعرات کو مرکزی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 6ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کوملکی دارالحکومت  اور اس کے ارد گرد تعینات کیا گیا ہے تاکہ فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائےاور تقریب  کے دوران  کسی بھی ناخشگوارواقعے سے بچا جا سکے۔

بھارتی میڈیا نے ایک سینئر پولیس اہلکار پرناو طیال کے حوالے سے بتایا  کہ مختص مقامات پر معمور اور کوئیک رسپانس دونوں ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہیں گی اور ہم نے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی ہمیشہ سے ہی سماج دشمن عناصر کا نشانہ رہا ہے اور ایسے مواقع پر خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ ہم نے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنے حفاظتی نظام کو مضبوط کیا ہے۔

بھارت کےیوم جمہوریہ کی پریڈ جمعرات کی صبح نئی دہلی میں کرتاویہ پاتھ (جسے پہلے راج پتھ کے نام سے جانا جاتا تھا) پر منعقد ہوگی۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرملکی رہنماؤں کی جانب سےخرگوش کے چینی نئے...

بیجنگ(شِنہوا) خرگوش کے چینی نئے سال کی آمد کے موقع پرغیر ملکی رہنماؤں نے چین، چینی عوام اور بیرون ملک مقیم چینیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک بہتر مستقبل کی جانب چین کے ساتھ مضبوط تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے ایک بیان میں کہا کہ چین سے تعلق رکھنے والے پیارے بھائیوں اور بہنوں اور دنیا بھر کی تمام چینی کمیونٹیز: میں آپ سب کو نئے قمری سال اور خوشحال بہار کے تہوار 2023 کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جیسے ہی ہم نئے سال میں داخل ہو رہے ہیں، ہم 1998 میں جنوبی افریقہ اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 25 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں، جنوبی افریقہ چین کے بعد  اگلے برکس سربراہی اجلاس کے میزبانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ مواقع جشن منانے کوکافی جواز فراہم کرتے ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں، زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے زمبابوے کی حکومت عوام  اور اپنی طرف سے پرتپاک مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "نیا موسم دوستی اور یکجہتی کے مضبوط بندھن کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جو ہمارے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان موجود ہے۔" نئے سال میں تمام چینیوں کی اچھی صحت، خوشحالی اور کامیابی  کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے، منانگاگوا نے چینی زبان میں "چھون جی کوائی لی! (بہار کا تہوار مبارک ہو!)" کے ساتھ پیغام کا اختتام کیا۔  ایک ویڈیو پیغام میں سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے چین کے عوام اور حکومت کے لیے خرگوش کے خوشحال سال کی خواہش کااظہار کیا۔

دریں اثنا، سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گناوردینا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چین سری لنکا کا "سچا بھروسہ مند دوست" ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے موجودہ معاشی بحران میں بھی چین نے اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کے لیے غیر معمولی خصوصی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔  صدر شی جن پھنگ کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے چینی عوام کی خوشحالی، ترقی، خوشی اور اچھی صحت کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے اور مالدیپ اور چین کے درمیان پہلے سے قریبی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔سربیا کی وزیر اعظم اینا برنابک نے بلغراد میں خرگوش کے سال کے استقبال کے لیے منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اپنے عوام کی طرف سے آپ (چین اور چینی عوام) کی اچھی صحت، قسمت اور بہت سی نئی اقتصادی کامیابیوں کی خواہش کرتی ہیں۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین جرمنی کے لیے نایاب دھاتوں کا سب سے بڑا س...

برلن (شِنہوا)جرمنی کی چین سے نایاب زمینی دھاتوں کی درآمدات 2022 کے پہلے گیارہ ماہ میں4کروڑ93لاکھ یورو(5کروڑ37لاکھ ڈالر) کی رہیں،جو ملک کی کل درآمدات کا دو تہائی ہے۔

وفاقی شماریاتی دفتر (ڈیسٹیٹس) کے مطابق کچھ نایاب دھاتوں کاحصہ اس سے بھی زیادہ تھا۔ اس عرصے کے دوران درآمد کردہ  220 ٹن سکینڈیم اور یٹریئم، جن کی مالیت 17لاکھ  یورو تھی، میں سے 94.4 فیصد چین سے درآمد کیاگیا۔ نایاب زمینی دھاتوں کی اصطلاح سے مراد 17 عناصر کا ایک گروپ ہے جو مختلف مصنوعات اور انفراسٹرکچر بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو روزمرہ زندگی کے لیے تیزی سے اہمیت حاصل کررہے ہیں۔ یہ موبائلز، ہارڈ ڈرائیوز اور ٹرینوں میں  استعمال ہوتے ہیں، لیکن یہ ماحول دوست ٹیکنالوجی بشمول ونڈ ٹربائنز اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھی اہم ہیں۔جرمن انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ (ڈی آئی ڈبلیو برلن) کے مطابق، دنیا کے نایاب دھاتوں کے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر، چین کا دنیا بھرکی  درآمدات میں تین چوتھائی حصہ ہے۔ یورپی یونین (ای یو) میں، چین سے نایاب دھاتوں کی درآمدات کا اوسط حصہ تقریباً 94 فیصد ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین جرمنی کے لیے نایاب دھاتوں کا سب سے بڑا س...

برلن (شِنہوا)جرمنی کی چین سے نایاب زمینی دھاتوں کی درآمدات 2022 کے پہلے گیارہ ماہ میں4کروڑ93لاکھ یورو(5کروڑ37لاکھ ڈالر) کی رہیں،جو ملک کی کل درآمدات کا دو تہائی ہے۔

وفاقی شماریاتی دفتر (ڈیسٹیٹس) کے مطابق کچھ نایاب دھاتوں کاحصہ اس سے بھی زیادہ تھا۔ اس عرصے کے دوران درآمد کردہ  220 ٹن سکینڈیم اور یٹریئم، جن کی مالیت 17لاکھ  یورو تھی، میں سے 94.4 فیصد چین سے درآمد کیاگیا۔ نایاب زمینی دھاتوں کی اصطلاح سے مراد 17 عناصر کا ایک گروپ ہے جو مختلف مصنوعات اور انفراسٹرکچر بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو روزمرہ زندگی کے لیے تیزی سے اہمیت حاصل کررہے ہیں۔ یہ موبائلز، ہارڈ ڈرائیوز اور ٹرینوں میں  استعمال ہوتے ہیں، لیکن یہ ماحول دوست ٹیکنالوجی بشمول ونڈ ٹربائنز اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھی اہم ہیں۔جرمن انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ (ڈی آئی ڈبلیو برلن) کے مطابق، دنیا کے نایاب دھاتوں کے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر، چین کا دنیا بھرکی  درآمدات میں تین چوتھائی حصہ ہے۔ یورپی یونین (ای یو) میں، چین سے نایاب دھاتوں کی درآمدات کا اوسط حصہ تقریباً 94 فیصد ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوجیوں نے چاقوبردارمبینہ فلسطینی حم...

یروشلم(شِنہوا) اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بدھ کے روزایک فوجی چوکی پرموجود فوجیوں پرچاقوسےوار کرنے کی کوشش کرنے والےایک فلسطینی کو گولی مار کرقتل کر دیا۔

ایک عسکری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ فلسطینی شخص نے نابلس شہر کے مغرب میں واقع اسرائیلی بستی خومیم کے باہر ایک سڑک پرچھرا گھونپنے کی کوشش کی جس پر فوجیوں نے حملہ آور کو ناکام بنایا۔ حملوں کے شبہ میں فلسطینیوں کی ہلاکت کو بیان کرنے کے لیے اسرائیل اکثر "نیوٹرلائزڈ" کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔

حملے میں کسی اسرائیلی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ پر تشدد کارروائی مارچ 2022  اور اب ایک  غیر قومی حکومت کے قیام کے بعد روزانہ کی بنیاد پراسرائیلی چھاپوں سے مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

جنوری 2023 کےآغاز سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہواہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 17 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیرخاجہ کا گیبون کے اپنے ہم منصب کی وف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے  گیبون کے وزیر خارجہ مائیکل موسی ایڈمو کی وفات پرگیبونی وزارت خارجہ کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

پیغا م میں انہوں نےکہا کہ وہ مائیکل موسی کی موت کے بارے میں جان کر صدمے میں ہیں اورسوگوار خاندان سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ  مائیکل موسی گیبون کےایک اہم سیاستدان اور سفارت کار تھے جو چینی عوام کےلئے دوستانہ جذبات رکھتے تھے اور انہوں نے چین-گیبون دوستی کو فعال طور پر فروغ دیا اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

چھن نے کہا کہ چین دوطرفہ تعاون میں نئی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے گیبون کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیرخاجہ کا گیبون کے اپنے ہم منصب کی وف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے  گیبون کے وزیر خارجہ مائیکل موسی ایڈمو کی وفات پرگیبونی وزارت خارجہ کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

پیغا م میں انہوں نےکہا کہ وہ مائیکل موسی کی موت کے بارے میں جان کر صدمے میں ہیں اورسوگوار خاندان سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ  مائیکل موسی گیبون کےایک اہم سیاستدان اور سفارت کار تھے جو چینی عوام کےلئے دوستانہ جذبات رکھتے تھے اور انہوں نے چین-گیبون دوستی کو فعال طور پر فروغ دیا اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

چھن نے کہا کہ چین دوطرفہ تعاون میں نئی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے گیبون کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2022میں چین کے پک اپ ٹرکوں کی برآمدات میں 65...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے پک اپ ٹرک کی برآمدات میں2022کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 65 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق 2022 میں کُل 1لاکھ28ہزار پک اپ ٹرک برآمد کیے گئے جوپک اپ کی مجموعی فروخت کا 25 فیصد ہے۔

چین نےصرف دسمبر میں 15ہزارپک اپ ٹرک برآمد کیےجوگزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں70 فیصد زیادہ ہیں۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ کورونا وباٰء میں رکاوٹوں کی وجہ سے  گزشتہ ماہ چین کے پک اپ ٹرکوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد کم ہو کر 43ہزار رہ گئی۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شانشی-شی آن-تانگ پیراڈائز-لالٹین

 چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں تانگ پیراڈائز میں لوگ لالٹینیں دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیشتر پیداواری اشیاء کی قیمتوں میں اضاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جنوری 2023 کے وسط میں اہم اشیاء کے نرخ میں جنوری کے آغاز کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت کی زیرنگرانی 50 اشیاء میں سے 33 کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 میں کمی ہوئی۔ ان میں اسٹیل ٹیوبز، پٹرول، کوئلہ، کھاد اور پروسیسنگ میں استعمال ہونے والی کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں۔

یہ اعدادوشمار ہر 10 روز میں ملک بھر میں صوبائی سطح کے 31 خطوں میں 2 ہزار کے قریب تھوک فروشوں اور تقسیم کنندہ سے سروے کی بنیاد پر تیار کئے جاتے ہیں۔ 

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپا ئن، ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گی...

منیلا (شِنہوا)فلپا ئن ائیر فورس (پی اے ایف) کا طیارہ  تر بیتی پرواز کے دوران صوبہ با تا ن میں بدھ کی صبح گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث دونوں پا ئلٹ ہلا ک ہو گئے۔

پی اے ایف کی ترجمان کر نل ما کو ن سوئے لو کیسٹیلو نے ایک بیان میں کہا کہ دو پا ئلٹس کے ساتھ ما رشیٹی ایس ایف 260 ائیر کرافٹ منیلا کے مغر بی  با تا ن صوبہ میں گر کر تباہ ہوا۔

کیسٹیلو نے حادثہ میں دونوں پا ئلٹس کی ہلا کت بارے رپورٹس کو مسترد کر دیا، تا ہم جا ئے حا دثہ کا دورہ کر نے والے صوبائی پو لیس کے ارا کین نے دونوں پائلٹس کی ہلا کت کی تصد یق کی۔

کیسٹیلو نے کہا کہ طیارے نے مقا می وقت کے مطا بق صبح 9 بج کر 59 منٹ پر صوبہ کیوٹ کے سا نگلے پوائنٹ میں فو جی اڈے سے اڑان بھری تھی۔

انہوں نے کہا کہ  یہ طیارہ 15 ویں اسٹرئیک ونگ کے تحت پی اے ایف کے حملہ آور  طیاروں میں سے ایک تھا۔

انہوں نے مز ید کہا کہ طیارے کی پرواز کے 30 منٹ کے بعد ہما را را بطہ منقطع ہو گیا تھا۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاطینی امریکہ اور کیریبین سے تعلقات کو انتہ...

بیجنگ (شِنہوا) لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی (سی ای ایل اے سی) کا 7 واں سربراہی اجلاس ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منعقد ہوا۔

ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈس کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے سربراہی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔

صدر شی نے کہا کہ لاطینی امریکی اور کیریبین (ایل اے سی) ممالک ترقی پذیر دنیا کے اہم ارکان ہیں، وہ عالمی حکمرانی میں بھی فعال طور پر شرکت کرتے اور اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،سی ای ایل اے سی عالمی جنوب۔ جنوب تعاون میں ایک لازم قوت کے طور پر ا بھرے ہیں۔

سی ای ایل اے سی نے علاقائی امن کے تحفظ، مشترکہ ترقی کے فروغ اور علاقائی انضمام کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

شی نے زور دیا کہ چین ہمیشہ لاطینی امریکہ اور کیریبین کے علاقائی انضمام کے عمل میں تعاون کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سی ای ایل اے سی کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سی ای ایل اے سی کو ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی بڑھانے اور جنوب ۔جنوب تعاون آگے بڑھانے میں اپنا کلیدی شراکت دار تصور کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ چین لاطینی امریکہ اور کریبین ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ چین۔ سی ای ایل اے سی فورم کو مستحکم اور چین۔ایل اے سی تعلقات کو ایک نئے دور میں لے جایا جا سکے جس میں مساوات، باہمی فائدے، اختراع ، کشادگی اور فوائد عوام کے لیے موجود ہوں۔

شی نے کہا کہ خطے کے زیادہ سے زیادہ ممالک چین کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں شریک ہیں ، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو میں ان کا تعاون اور شرکت ہے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ایل اے سی کمیونٹی کی تعمیر میں چین کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں ہے۔ہم زیادہ سے زیادہ یکجہتی اور قریبی تعاون سے ہی مشکلات سے نمٹ سکتے اور اس مشکل وقت پر قابو پا سکتے ہیں۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پا کستان۔ پشاور۔ سگریٹ ۔ پابندی

پشاور ، ایک شخص سگریٹ نوشی کررہا ہے۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پا کستان ۔ پشاور۔ سگریٹ ۔ پابندی

پشاور، ایک شخص نے سگریٹ تھام رکھا ہے۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ موسم بہار تہوار۔ پکوان

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے علاقے شوجیا ہوئی میں ایک دکان سے لوگ کھانے کی اشیاء خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ موسم بہار تہوار۔ پکوان

چین ،  جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ کے ایک تجارتی مرکز میں بچہ پکوان کھارہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ موسم بہار تہوار۔ پکوان

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں بچے آئس کر یم  کھارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سنکیانگ-ارمچی-بازار

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخودمختار علاقے کے شہر ارمچی کے بڑے بازار میں ایک سیاح تصاویر لے رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔سنکیانگ۔ارمچی۔بازار

 چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختارعلاقےکے شہرارمچی کے بڑے بازار میں فنکار اور سیاح رقص کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سنکیانگ-ارمچی-بازار

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقےکے شہر ارمچی میں لوگ بہار کے تہوار کی چھٹیوں کے دوران بڑے بازار کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سنکیانگ-ارمچی-بازار

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختارعلاقے کے شہرارمچی کےایک بڑے بازار میں فنکار رقص کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-اسلام آباد-چینی نئے سال کی سجاوٹ

 اسلام آباد ، لوگ ایک ریستوران کے باہر چینی نئے سال کے لیے کی گئی سجاوٹ کے سامنے سے گز ر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-اسلام آباد-چینی نئے سال کی سجاوٹ

 اسلام آباد ، لوگ ایک ریستوران کے باہر چینی نئے سال کے لیے کی گئی سجاوٹ کے سامنے سے گز ر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، 12 افراد فائرنگ کا نشانہ بن گئے

ہیوسٹن (شِنہوا) امریکہ کی جنوبی ریاست لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روج میں اتوار کی علی الصبح ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد کو گولیاں  مار تے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے ترجمان ایل جیان میک کنیلی جونئیر نے بعد میں کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

میک کنیلی نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈیور بار اور لاؤنج میں مقامی وقت کے مطابق اتوار  کے روز قبل از سحر1 بج کر 30 منٹ ( پاکستانی وقت کے مطابق  دو پہر 12 بج کر 30 منٹ ) کے قریب پیش آیا۔

کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاؤس میں چینی نئے سال کی تقریبات کا انعقاد

و ینتیانے (شِنہوا) لاؤس کے لوگ اور بیرون ملک مقیم چینی شہری  و ینتیانے میں تہوار کی تقریب سے لطف اندوز ہوئے جس میں شیر کے رقص، آتش بازی اور کھانوں کے ساتھ چینی نئے قمری سال کا جشن منایا گیا۔

چینی سفارتخانہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے شرکت کی۔

اس حوالے سے  2023 ہیپی چائنیز نیو ایئر فیسٹیول اور پرکشش دریاؤں اور پہاڑوں کے موضوع پر قدیم چینی دلکش مناظر کی  پینٹنگ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

لاؤس کے چائنہ کلچرل سینٹر میں تہوار کے ماحول سے بھرپور جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لاؤس اور چین کے 500 سے زائد  شہر یوں نے شرکت کی۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاؤس میں چینی نئے سال کی تقریبات کا انعقاد

و ینتیانے (شِنہوا) لاؤس کے لوگ اور بیرون ملک مقیم چینی شہری  و ینتیانے میں تہوار کی تقریب سے لطف اندوز ہوئے جس میں شیر کے رقص، آتش بازی اور کھانوں کے ساتھ چینی نئے قمری سال کا جشن منایا گیا۔

چینی سفارتخانہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے شرکت کی۔

اس حوالے سے  2023 ہیپی چائنیز نیو ایئر فیسٹیول اور پرکشش دریاؤں اور پہاڑوں کے موضوع پر قدیم چینی دلکش مناظر کی  پینٹنگ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

لاؤس کے چائنہ کلچرل سینٹر میں تہوار کے ماحول سے بھرپور جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لاؤس اور چین کے 500 سے زائد  شہر یوں نے شرکت کی۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2022 کے دوران بجلی کےاستعمال میں 3.6...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں بجلی کی کھپت، جو اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ ہے، نے 2022 میں مستحکم نمو کو برقرار رکھاہے۔

نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق، گزشتہ سال کی نسبت بجلی کا استعمال 3.6 فیصد بڑھ کر تقریباً 86کھرب40ارب  کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

2022 میں بنیادی صنعتوں میں بجلی کی کھپت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں10.4 فیصد اضافہ ہوا۔ ثانوی اور تیسرے درجے  کی صنعتوں میں  استعمال ہونے والی بجلی میں بالترتیب 1.2 فیصد اور 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے کے دوران گھروں میں بجلی کی کھپت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام کے شہر حلب میں عمارت گرنے سے 16 افراد ہل...

دمشق (شِنہوا) شام کے شمالی صوبے حلب میں رہائشی عمارت گرنے سے مجموعی طور پر 16 شہری ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق گزشتہ روز پانچ منزلہ عمارت پانی کے اخراج کے باعث بنیادیں کمزور ہونے کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔عمارت میں شیخ مقصود کے کرد اکثریتی محلے میں سات خاندان رہائش پذیر تھے۔

سانا کے مطابق امدادی کارکن اب بھی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تشدد کے خلاف...

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی ڈاکٹروں نے پیر کو 24 گھنٹے کی انتباہی ہڑتال کی۔ یہ بات اسرائیل کی میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے کہی جو ملک میں زیادہ تر ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم ہے۔

اس ہڑتال کا اعلان مریضوں اور انکے اہل خانہ کےطبی عملے پر تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد کیا گیا جس میں اسرائیل بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور کلینکس کے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

آئی ایم اے کے مطابق  ہڑتال کے دوران صرف جان بچانے  کیلئے ہنگامی علاج اور سرجری کی  گئی۔

آئی ایم اے کے چیئرمین زیون ہاگئی نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں تشدد ایک وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے جس میں تقریباً ہر روز حدود سے تجاوز کیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے جنوبی شہر بیئر شیوا کے سوروکا ہسپتال میں ایک مریض کے والدین کی طرف سے ماہر امراض اطفال کو مارا پیٹا گیا اور مرکزی شہر رم اللہ کے ایک کلینک میں ایک ماہر امراضِ نسواں پر مریض نے حملہ کیا۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، توانائی کی فراہمی یقینی بنانے میں صاف ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ہوا اور شمسی توانائی مسلسل تو سیع کی بدولت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے اعداد و شمار  کے مطابق سال 2022 کے دوران ہوا اور شمسی توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت 12 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی اور گزشتہ سال کے آخر تک مجموعی نصب شدہ صلاحیت 70 کروڑ کلو واٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہوا اور شمسی توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت گزشتہ سال ملک میں نئی تنصیب شدہ صلاحیت کے 78 فیصد کی برابرتھی جس سے یہ چین میں بڑے پاور جنریٹر بن گئے ہیں۔

سال 2022 کے دوران ہوا اور شمسی توانائی کی نئی شامل کردہ پیداوار ملک کی بجلی کی نئی پیداوار کے 55 فیصد سے زیادہ ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شمسی توانائی نے گزشتہ موسم گرما میں توانائی کے استعمال کی بلند ترین سطح کے دوران چین کے مشرقی جیانگ سو اور ژے جیانگ جیسے شمسی توانائی کے بڑے صوبوں میں توانائی کی مستحکم فراہمی میں قابل ذکر حصہ ڈالا۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش کی عالمی بینک سے ترقیاتی اہداف ک...

ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلہ دیش کی حکومت نے عالمی بینک سمیت اپنے دیگر ترقیاتی شراکت داروں سے ترقیاتی اہداف کے حصول میں حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔وزیر خزانہ مصطفی کمال نے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت اور عالمی بینک کے درمیان شراکت داری کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے میں عالمی بینک سمیت اپنے ترقیاتی شراکت داروں سے ہر ممکن تعاون چاہتے ہیں۔

بنگلہ دیش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کا اگلا ہدف 2031 تک بنگلہ دیش کو زیادہ متوسط آمدنی والے ملک اور 2041 تک ایک سمارٹ ترقیاتی ملک میں تبدیل کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا حجم گزشتہ 50 سالوں میں 74 گنا اضافے کے ساتھ 465 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں