• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بنگلہ دیش کی عالمی بینک سے ترقیاتی اہداف ک...

ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلہ دیش کی حکومت نے عالمی بینک سمیت اپنے دیگر ترقیاتی شراکت داروں سے ترقیاتی اہداف کے حصول میں حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔وزیر خزانہ مصطفی کمال نے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت اور عالمی بینک کے درمیان شراکت داری کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے میں عالمی بینک سمیت اپنے ترقیاتی شراکت داروں سے ہر ممکن تعاون چاہتے ہیں۔

بنگلہ دیش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کا اگلا ہدف 2031 تک بنگلہ دیش کو زیادہ متوسط آمدنی والے ملک اور 2041 تک ایک سمارٹ ترقیاتی ملک میں تبدیل کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا حجم گزشتہ 50 سالوں میں 74 گنا اضافے کے ساتھ 465 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ساختہ ٹرینیں استنبول کی نئی میٹرو لائن...

استنبول(شِنہوا) ترکی کے شہر استنبول کے وسطی علاقے اور شہر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جوڑنے والی نئی میٹرو لائن کو عوام کے لیے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا، جس میں چین کی تیار کردہ خودکار ڈرائیور کے بغیر ٹرینیں شامل کی گئی ہیں، جو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یومیہ 8لاکھ مسافروں کی گنجائش کے ساتھ اس میٹرولائن سے گیتھانے اسٹیشن سے استنبول ایئرپورٹ تک 24 منٹ میں سفرطے کیا جاسکے گا۔

مکمل طور پر خودکار، بغیر ڈرائیور والی ٹرینیں چینی کمپنی  سی آر آرسی ژوژو لوکوموٹیو کی تیار کردہ ہیں،جس نے جنوری 2020 میں ترکی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ کے ساتھ خریداری اور کمیشن کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اسپین، شاندار پریڈ کے ساتھ چینی نئے سال کا ج...

میڈرڈ (شِنہوا) نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض کی وجہ سے تین سال کے وقفے کے بعد اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں روایتی چینی نئے سال کی عظیم الشان پریڈ منعقد ہوئی ہے جس میں خرگوش کے چینی نئے سال کی آمد کا جشن منایا گیا۔

اسپین میں چینی برادری کے سب سے بڑی آبادی کے مرکز میڈرڈ کے ضلع یوسیرا میں  600 سے زائد افراد نے روایتی ملبوسات  پہن کر اور لالٹینیں اٹھائے ہوئے موسیقی کے ساتھ پریڈ کی۔ اس پریڈ نے ہزاروں مقامی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

ایک مقامی رہائشی وکٹر لوپیز نے شِنہوا کو بتایا کہ خرگوش چینی منطقتہ البروج کی خوش قسمت ترین علامتوں میں سے ایک ہے جبکہ  تقریب نے دلچسپ ثقافتی تبادلے کا منظر پیش کیا۔

ایک مقامی رہائشی آنا لوجان نے کہا کہ میرے خیال میں یہ تقریبات واقعی اہم ہیں، یہ سب کو اکٹھا کرتی ہیں، یہ سب کو متحد کرنے اور چینی ثقافت کے بارے میں مزید جاننے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔

پریڈ کا  لطف اٹھا نے والے آسکر گیبریل نے کہا کہ یہ ایک زبردست تقریب تھی جس سے بچوں کو دوسری ثقافتوں کے بارے میں جاننے میں مدد ملی، اسے مزید فروغ دینا چاہیے۔

میڈرڈ سٹی ہال کے مرکزی دفاتر کو بھی چینی نئے سال کا جشن منانے کے لیے سرخ رنگ میں روشن کیا گیا۔

کمبوڈیا کے 80 فیصد لوگوں نے چینی قمری نئے سا...

پنوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمدیچ ٹیچو ہن سین نے کہا ہے کہ چینی  قمری نئے سال کو اس مملکت میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور ایک اندازے کے مطابق 80 فیصد آبادی یہ تہوار مناتی ہے۔

کمبوڈین یونیورسٹی برائے اسپیشلٹیز میں پیر کے روز  تقریباً 6 ہزار 800 طلباء کی گریجویشن تقریب کے دوران ایک تقریر میں ہن سین نے کہا کہ اس سے قبل ان کے ملک  میں تقریباً 10 فیصد لوگ ہی یہ تہوار مناتے تھے۔

 70سالہ وزیر اعظم نے کہا کہ اب تقریباً 70 سے 80 فیصد لوگ اسے مناتے ہیں۔ 

ہن سین نے کہا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد بشمول ان کی اہلیہ، بچے، رشته دار اور نواسے چینی نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔

سال 2023 میں چینی  قمری نئے سال یا موسم بہار تہوار کا آغاز اتوار کو ہوا ہے۔

کمبوڈیا کی پنناساسٹرا یونیورسٹی کے نائب صدر سامبو منارا نے کہا کہ تاریخی تعلقات نے کمبوڈیا اور چین کے لوگوں کے درمیان دوستی کے قریبی رشتے کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ کمبوڈیا کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد چینی نسل سے تعلق رکھتی ہے اور ہمارا اندازہ ہے کہ کمبوڈین شہری علاقوں میں تقریباً 80 فیصد اور دیہی علاقوں میں رہنے والے 40 فیصد لوگ چینی نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کمبوڈیا میں تاریخ کے پروفیسر ڈیپ سوفل نے کہا کہ یہ جنوب مشرقی ایشیائی قوم عام طور پر سال میں نئے سال کے تین تہوار یعنی یونیورسل نیو ایئر، چینی نیا سال اور کمبوڈیا کا نیا سال مناتی ہے۔

چین -خرگوش کا سال -بہار میلہ

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے گوئی یانگ کے ضلع نان منگ میں لوگ جیاشیو پویلین کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -خرگوش کا سال -بہار میلہ

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے گوئی یانگ کے ضلع نان منگ میں لوگ جیاشیو پویلین کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے"واٹر ٹاور" نے 2022 کے دوران ماحولیاتی...

شی ننگ (شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگھائی کے سانجیانگ یوان نیشنل پارک نے 2022 میں ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے منصوبوں میں تقریباً 32کروڑیوآن(تقریباً4کروڑ72لاکھ 70ہزار ڈالر) کی سرمایہ کاری کی۔ چین کے"واٹر ٹاور"کے نام سے معروف  سانجیانگ یوان کا علاقہ یانگتزی،ییلو اور لان کانگ کے دریاوں ہیڈواٹرز پر مشتمل ہے۔ 4ہزار700 میٹر کی اوسط بلندی پر واقع سانجیانگ یوان نیشنل پارک دنیا کا سب سے بلندی پر واقع قومی پارک ہے جس کا کل رقبہ 1لاکھ 90ہزار700مربع کلومیٹر ہے۔

سانجیانگ یوان نیشنل پارک کے انتظامی بیورو کے ڈائریکٹر وانگ شیانگ گو نے کہا کہ 2016 سے 2021 تک، 6ارب70کروڑ یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ، پارک نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا-وینکوور-نیا چینی سال- پریڈ

کینیڈا کے شہر وینکوور میں نئے چینی سال کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں رقاصائیں رقص کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

کینیڈا کے شہر وینکوور میں نئے چینی سال کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں ڈریگن ڈانس پیش کیا جارہاہے۔(شِنہوا)

کینیڈا کے شہر وینکوور میں نئے چینی سال کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں شیر کے رقص والے لباس میں ملبوس ایک فنکار شرکاء سے ملتے ہوئے۔(شِنہوا)

کینیڈا کے شہر وینکوور میں نئے چینی سال کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں لوگ شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا-وینکوور-نیا چینی سال- پریڈ

کینیڈا کے شہر وینکوور میں نئے چینی سال کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں لوگ شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا-وینکوور-نیا چینی سال- پریڈ

کینیڈا کے شہر وینکوور میں نئے چینی سال کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں رقاصائیں رقص کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا-وینکوور-نیا چینی سال- پریڈ

کینیڈا کے شہر وینکوور میں نئے چینی سال کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں رقاصائیں رقص کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ،مندر کے تہوار کے دوران کرین گرنے سے 4...

نئی دہلی(شِںہوا)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک مندر کے تہوار کے دوران کرین گرنے سے چار افراد ہلاک اور کم از کم چھ زخمی ہو گئے۔

حکام نے پیر کو بتایا کہ کرین اتوار کی رات تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائے سے 85 کلومیٹر مغرب میں واقع رانی پیٹ ضلع کے دروپتی مندر میں گری۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کے وقت تقریباً آٹھ افراد یاتریوں سے پھولوں کا ہار لینے کرین پر سوار تھے۔

ایک پولیس اہلکارکےمطابق گزشتہ رات مورتیوں کو لے جانے اور دراؤپتی مندر میں عقیدت مندوں سے پھولوں کے ہار قبول کرنے والی ایک کرین اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں سے ایک اورشخص آج صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوہری معاہدے کی بحالی پر پیغامات کا تبادلہ ج...

تہران(شِنہوا)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مختلف فریقوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ مختلف ذرائع سے جاری ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے حوالے سے کہا کہ معاہدے کی بحالی پر باضابطہ مذاکرات نہ ہونے کا مطلب  یہ نہیں ہے کہ فریقین کے درمیان بات چیت یا پیغامات کے تبادلہ بھی نہیں ہو رہا۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل ایران اور امریکہ سمیت جوہری مذاکرات کے مختلف فریقوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران سفارتی طریقے سے جوہری مسئلے کے حل اور امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں موسم بہار کے تہوار سے پہلے ریلوے کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال  اتوار کو آنے والے موسم بہار کے تہوار سے پہلے 15 دنوں کے دوران ریلوے مسافروں کے دوروں میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.3 فیصد اضافہ  ہوا۔

قومی ریلوے آپریٹر ، چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمارکے مطابق 7 سے 21 جنوری تک، ٹرین کے سفری دوروں کی تعداد 10کروڑ95لاکھ رہی جو گزشتہ سال کے تہوار سے پہلے کی مدت سے 2کروڑ35لاکھ زیادہ ہے۔

پچھلے دو سالوں میں، زیادہ تر چینی شہریوں نے میلے کے دوران وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے سفر نہیں کیا تھا،تاہم کوویڈ-19 ردعمل میں ردوبدل سے ایک تبدیلی آئی ہے۔

وزارت کے مطابق، رواں سال کے 40 روزہ بہار میلے کا  7 جنوری سے شروع ہونے والے سفری رش کے دوران سفری دوروں کی مجموعی تعداد 2ارب10کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا یا 2019 کے اعدادوشمار کا 70.3 فیصد ہے۔ 

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں چینی نئے سال کی...

آکلینڈ، نیوزی لینڈ(شِنہوا) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ساحل سمندر پر مشہور تاکاپونا بیچ پر نئےچینی سال کا کارنیول منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں سیاحوں اور مقامی خاندانوں نے ثقافتی پرفارمنس، شیروں کے رقص، کھانوں اور موسیقی کو سراہا۔

چینی نئے سال کی اس تقریب کا مقامی تاجروں، رہائشیوں اور سیاحوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤ لونگ، آکلینڈ میں چینی قونصل جنرل چھین شیجی، ڈیون پورٹ تاکاپونا لوکل بورڈ کی چیئرپرسن ٹونی وان ٹونڈر، تاکاپونا بیچ بزنس ایسوسی ایشن کے سی ای او ٹیرینس ہارپور خرگوش کے نئے سال کو خوش آمدید کہنے والوں میں شامل تھے۔

چینی قونصل جنرل چھین شیجی نے کہا کہ اس تقریب میں چینی نئے سال کے خوش کن تھیمز کو  دوبارہ ملاپ اور تبادلہ کے طور پر دکھایا گیا ۔

جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی فو...

جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار اپنانے کا مطالبہ کیا ہے ، بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کی ، جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے کہا گیا کہ سینئر وکیل فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، بار آزادی اظہا ررائے پر یقین رکھتی ہے ، کسی شہری کے بنیادی حقوق کی تلفی نہیں ہونی چاہیے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مطالبہ ہے کہ قانونی طریقہ کار اپنایا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان...

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی ساتویں برسی26جنوری کو منائی جائے گی وہ1982 ء سے 1992 ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئیپاکستان کے سابق سفیر اور وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان1920ء کو رام پورمیں پیدا ہوئے،انہوں نے 1940ء میں فوج میں کمیشن حاصل کیا اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیا،وہ 1969ء سی 1971 ء تک مشرقی پاکستان کے گورنر رہے۔1973ء سی1979ء تک سوویت یونین،فرانس اور امریکہ میںسفیر رہے،وہ1982ء سے 1986ء تک اور 1988ء سی1992ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے،انہیں دنیا کی دس بڑی زبانوں پرعبور حاصل تھا وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکر ٹری کے خصوصی نمائندے بھی رہے۔صاحبزادہ یعقوب خان26جنوری 2016ء کو 95برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنماء نواب وقار الملک...

آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنماء نواب وقار الملک کی106 برسی 27 جنوری کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئیوہ 24 مارچ1841 اترپردیش کے علاقہ امروہہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے ان کا اصل نام مشتاق حسین اجمیری تھا 9دسمبر1890 کو انہیں نواب وقارالملک کے لقب سے نواز گیا وہ سرسید احمدخان کی تحریک سے متاثر ہوکر ان کے رفقاء میں شامل ہوگئے اور ان کی سفارش پر ریاست حیدر آباد میں ناظم دیوانی کے عہدے پر فائز ہوئے نواب وقار الملک 27 جنوری 1917 کو وفات پاگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی نارکوٹکس فورس کی 40 کارروائیوں کے دورا...

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 40 کارروائیوں کے دوران 48.852 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 2877.359کلوگرام منشیات برآمد کر کے ایک خاتون اور ایک افغان باشندے سمیت 38 ملزمان کو گرفتار جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 12 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 14.009 کلوگرام ہیروئن، 2302.150 کلوگرام چرس ،535.400کلو گرام افیون ،10.39کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ،10کلو ایمفیٹامائن ، 0.880 کلوگرام کیٹامائن، 2220 عدد ایکسٹیسی گولیاںاور 17700 عدد الپرازولم گولیاں شامل ہیں۔بلوچستان نے7کاروائیوں میں2131.3کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔کاروائیوں میں2ملزمان کو گرفتارکرلیاجبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں1781.3 کلوچرس اور350کلو افیون شامل ہیں ۔پنجاب نے7کاروائیوںکے دوران 166.354کلومنشیات برآمدکرکے 7ملزمان کو گرفتار کرکے 7 گاڑیاںبھی قبضے میں لے لی۔

برآمدہ منشیات میں2.874کلو گرام ہیروئن ، 112.800کلو گرام چرس،49.8کلو افیون اور 0.880کلو کیٹامائنشامل ہیں ۔خیبر پختونخوا نے12کاروائیوںکے دوران 211.648کلو منشیات برآمد کر کے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں 10کلو ہیروئن ، 15.600کلو افیون ،161.268کلو چرس ، 10.39 کلو میتھ ایمفیٹا مائن آئس، 10کلو ایمفیٹامائن ،2000عدد ایکسٹیسی گولیاں اور 17700عدد الپرازولم گولیاںشا مل ہیں ۔ سندھ نے3کاروائیوں میں182.8کلوگرام چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو بھی گرفتارکیاجبکہ 2 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ راولپنڈی نے11کاروائیوںکے دوران185.257کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت14ملزمان کو گرفتار کر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 120کلو افیون، 1.135 کلو گرام ہیروئن ،63.982 چرس اور220عدد ایکسٹیسی گولیاں شامل ہے ۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے 143ارکین کی معط...

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے لاہور میں الیکشن کمیشن دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا ، احتجاج کا مقدمہ تھا کہ الیکشن کمیشن عمل متنازع نہ ہو اور اس کی افادیت ہوں ، آئین میں نگراں سیٹ اپ کی گنجائش رکھی تاکہ انتخابات شفاف ہوں ، نگراں سیٹ اپ کیلئے پنجاب میں بھی ہم مثبت نتائج کا ارادہ رکھتے ہیں ،بدھ کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے 143ارکین کی معطلی کا رویہ غیر جانبدار نہیں رہا ، الیکشن کمیشن کے متنازع فیصلوں پر عدالتوں نے ہمیں ریلیف دیا ، ہماری خواہش تھی کہ ایسا قدم اٹھائیں کہ شفاف انتخابات کا ماحول پیدا کریں ، فوادچوہدری کو گرفتار کیا گیا ، حقیقت یہ ے کہ پی ٹی آئی کو دباؤ میں لانا ہے ، بظاہر وجہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر مقدمہ بنایا گیا ، پی ڈی ایم شفاف انتخابات کے حق میں نہیں ہے ، سکھیرا صاحب سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن میں جواس وزیر اعظم کی حکومت میں ہیں، ایک راستہ نکل سکتا تھا جونہیں نکالا گیا ،محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقررکردیا گیا ، محسن نقوی کے نام پر پی ٹی آئی کو سنجیدہ تحفظات تھے اور ہیں، پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ حکومت تبدیلی میں محسن نقوی کا کردار رہا ہے

محسن نقوی کے آنے سے انتخابات متنازع ہوں گے ، صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ بہت سے لوگوں نے فیصلے پر اعتراض کیا ، ہم کہہ رہے تھے ، کہ محسن نقوی کے آنے سے ماحول کشیدہ ہوگا ، محسن نقوی کے آنے کے 24گھنٹے بعد تعیناتیاں سب کے سامنے ہیں، سی سی پی او لاہور کو واپس لگایا گیا ، جو 25مئی کے احتجاج کے دوران بھی تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پورا ملک گھنٹوں تاریکی میں ڈوب گیا ، ملکی معیشت کا برا حال ہے ، خدانخواستہ اس اندھیرے میں ایسی کارروائی ہوسکتی تھی ، جو خطرہ ہوتی ، سوال یہ ہے کہ مفتاح اسماعیل کو ہٹاکر اسحاق ڈار کو کیوں لانا پڑا ، مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کئے ھتے ، اسی مذاکرات پر عمل کرنا تھا تو اسحاق ڈار کو لانے کی کیا ضرورت تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں صنعتیں بند ہورہی ہے ، یہ شہر میں آنے کیلئے لائنیں لگی ہیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ہوگا تو مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، آج افراط زر جہاں پہنچ گیا ہے ، ایسا ماضی میں نہیں دیکھا ، فیصل واوڈا نے ٹی وی پر پہلے ہی کہا کہ محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، محسن نقوی کی تعیناتی سے ہونیو الے انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان بن گیا ہے -

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ خزانہ پنجاب نے سابقہ حکومت کے حکم پر ج...

محکمہ خزانہ پنجاب نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے حکم پر جاری ہونے والے 180 ارب روپے کے فنڈز روک لئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی ارکان صوبائی اسمبلی اور وزرا کے ترقیاتی فنڈز روکے گئے ہیں، جب کہ سابق وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اضلاع کا بجٹ بھی روک لیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی جانب سے گجرات، منڈی بہاوالدین سمیت من پسند علاقوں پر کھولے کے خرانوں کے منہ کو محکمہ خزانہ نے بند کردیا ہے، اور تمام ترقیاتی اسکیموں کو روک دیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے سابق وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اضلاع کا بجٹ کو روکنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیفا اور اے ایف سی پاکستان میں جاری فٹبال کے...

پاکستان فٹبال فیڈریشن نائرملائزیشن کمیٹی(این سی)کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن(اے ایف سی)پاکستان میں جاری فٹ بال کے معاملات سے مطمئن ہیں، نیشنل چیلنج کپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے ہارون ملک کا کہنا تھا کہ پہلے فٹبال شروع کرائیں اس کے بعد انتخابات کرائیں، ہمیں گزشتہ کئی سالوں کے کام کرنا پڑ رہے ہیں اور جب تک کورٹ کیسز ختم نہیں ہوجاتے ہم پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کا کوئی شیڈول نہیں دے سکتے،انہوں نے کہا کہ این سی کے خلاف احتجاج کرنے والے صبر کریں، ہم صاف اور شفاف انتخابات کرکے انہیں ایک اچھا سسٹم دیکر جائیں گے،دو سال کے بعد نیشنل چینلج کپ کا آغاز ہوا ہے، کھلاڑی ، کوچز، فٹ بال منتظمین موجودہ سیٹ اپ سے مطمئن ہیں ،مینز اور ویمنز کی ٹیمیں مستقبل میں کئی ایونٹس میں شرکت کررہی ہیں جنہیں شیڈول کرلیا گیا ہے۔،انہوں نے کہاکہ دو سال کے بعد نیشنل چینلج کپ کا آغاز ہوا ہے، کھلاڑی ، کوچز، منتظمین خوش ہیں، این سی کی کارکرگی پر پروٹیسٹ کرنے والے انتظار کریں کئی سالوں کا گند صاف کر رہے ہیں اگر سارے کام وقت پر ہوجاتے تو ہم بہت پہلے الیکشن کرا کے جاچکے ہوتے، کورٹ کیسز جب تک ختم نہیں ہوں گے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کا شیڈول نہیں دے سکتے،انہوں نے کہا کہ فیفا اور اے ایف سی کا وفد گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر تھا ، انہوں نے ہمارے پی ایف ایف کے انتخابات کے حوالے سے فری اینڈ فیئر کام پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے ہماری فٹبال گرانڈ آباد کرنے کی کوشش کو بے حد سراہا ہے۔،ان کا کہنا تھا کہ چیلنج کپ مختلف گرائونڈز پر کھیلا جا رہا ہے جہاں شہزاد انور کے علاوہ بھی کوچز کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کررہے ہیں، یہ ایونٹ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ہورہا ہے۔آٹھ سال بعد خواتین ٹیم نے سعودی عرب میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ سب کے سامنے ہے،میں اس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، اگر ہمارے فارن کھلاڑیوں کو پاسپورٹ وقت پر مل جاتے تو ہم پہلی پوزیشن حاصل کرلیتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں...

بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کوبھی ہوم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا جب کہ ٹیم کو رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن مل گئی،نیوزی لینڈ سے تیسرے میچ میں بلو شرٹس نے 90رنز سے کامیابی پائی، میزبان سائیڈ نے 9وکٹ پر 385کا مجموعہ ترتیب دیا، اوپنرز شبھمان گل (112)اور روہت شرما (101)نے سنچریاں بنائیں، ہردیک پانڈیا 54اورکوہلی 36رنز بناکر نمایاں رہے، جیکب ڈیفی اور بلیئر ٹکنر نے 3،3وکٹیں حاصل کیں،مہمان الیون 41.2اوورز میں 295رنز پر تمام وکٹیں گنوادیں، ڈیون کونوے کے 138رنز رائیگاں گئے، انھوں نے 100بالز پر 12چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے یہ اننگزمکمل کی ،شردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے 3،3پلیئرز کو میدان بدر کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں شیڈول 50اوورز کے ورلڈکپ کے ٹائٹل ک...

انگلینڈ کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول 50اوورز کے ورلڈکپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے بہت چیلنجز کا سامنا ہے،جوز بٹلر نے کہا کہ اکتوبر میں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے صرف 13ون ڈے شیڈول ہیں، ہماری ٹیم کے پاس سال 2019 کے مقابلے میں زیادہ چیلنجز ہیں، ورلڈکپ سے قبل ٹیم کے پاس زیادہ میچز نہیں اس لیے کوشش ہے کہ کچھ پوزیشنز کو واضح کریں اور کھلاڑیوں کو اعتماد دیں،واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے محض ایک روز بعد شروع ہوگی جس کے باعث بین ڈکٹ، ول جیکس، ہیری بروک، اولی اسٹون اور جو روٹ جیسے کھلاڑیوں کی شمولیے کے امکانات کم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی کا معاملہ، پ...

ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی کے معاملے پر پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے جب کہ 4فروری کو بحرین میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کوئی نتیجہ سامنے آنے کا امکان ہے،ایشیاکپ کی پاکستان میں میزبانی کے حوالے سے متنازع صورتحال کے سوال پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی تک کئی فیصلے سامنے آئے مگر ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ نہیں ہورہی تھی جس کے لیے حکام کو قائل کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش پریمیئر لیگ ، فلہم کی سخت مقابلے کے بع...

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں فلہم نے سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو ہرا کر لیگ میں نویں فتح حاصل کر لی،میچ میں فلہم کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹ پور کے خلاف ایک گول سکور کیا، فلہم کی طرف سے یہ گول ہیری کین نے 45ویں منٹ میں سکور کیا اور اپنی ٹیم کو ٹوٹنہم ہاٹ پور کے خلاف ایک گول کی برتری دلائی،میچ کے پہلے ہاف پر فلہم کو ٹوٹنہم ہاٹ پور کے خلاف 0-1کی برتری حاصل تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اس کامیابی کے ساتھ ہی فلہم کی لیگ میں 9فتوحات ہوگئی ہیں تاہم وہ 31پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7ویں نمبر پر موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سونے کی پیداوار میں 2022 کے دوران 13.09...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2022 کے دوران 372.048 ٹن سو نے کی پیداوار حا صل کی جو کہ گز شتہ سال کی نسبت  13.09 فیصد  اضا فے کے ساتھ 43.065 ٹن رہی۔

چا ئنہ گو لڈ ایسو سی ایشن کے اعدادو شمار کے مطا بق چین میں مجمو عی طور پر سو نے کی کھپت گز شتہ سال 1001.74 ٹن رہی  جو کہ گز شتہ سال سے 10.63 فیصد  کم ہے۔

سونے کی جیو لری کی کھپت  گزشتہ سال کی نسبت 8.01 فیصد  گراوٹ کے ساتھ654.32 ٹن رہی  جبکہ  سونے کی اینٹوں اور سکوں میں سر ما یہ کا ری 2021 کی نسبت 17.23 فیصد کمی کے ساتھ 258.94 ٹن ہو گئی۔

جغرا فیائی سیا سی بحرانوں، نوول کرو نا وائرس ، عالمی معیشت کی سست روی اور افراط زر کے باعث 2022 کے دوران عا لمی  ما رکیٹ میں سو نے کی قیمت بلند سطح پر رہی۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، دسمبر کے دوران بجلی کی پیداوار میں اضا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں دسمبر 2022 کے دوران بجلی کی پیداوار 757.9 ارب کلو واٹ آورز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد زائد ہے۔

قومی بیورو برائےشماریات کے مطابق 2022 کے دوران بجلی کی مجموعی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 2.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 84 کھرب کلوواٹ آورز تک پہنچ گئی۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق دسمبر کے دوران تھرمل پاور کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 1.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پن بجلی کی پیداوار ایک برس قبل کے مقابلے میں 3.6 فیصد بڑھی۔

دسمبر  کے دوران جوہری توانائی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 6.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہوا سے بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.4 فیصد بڑھی ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مکاؤ میں چینی قمری نئے سال کا ڈریگن رقص کے س...

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے میں خرگوش کے چینی قمری نئے سال کا جشن آتش بازی ، ڈریگن ڈانس اور چمکتے فلوٹس کے شاندار مظاہرے کے ساتھ منایا گیا۔

چین، جنوبی مکاؤ میں موسم بہار تہوار کے جشن میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی مکاؤ میں خرگوش کے چینی قمری نئے سال کے جشن میں ایک چمکتے ہوئے فلوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِنہوا)

چین، جنوبی مکاؤ میں خرگوش کے چینی قمری نئے سال کے جشن میں  فنکار ڈریگن رقص کررہے ہیں۔  (شِنہوا)

چین، جنوبی مکاؤ میں خرگوش کے چینی قمری نئے سال کے جشن میں ایک چمکتے ہوئے فلوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِنہوا)

چین، جنوبی مکاؤ میں خرگوش کے چینی قمری نئے سال کے جشن میں فنکاروں کا ایک گروپ فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔  (شِنہوا)

چائنہ ایگزم بینک نے غیر ملکی تجارتی صنعت کے...

بیجنگ (شِنہوا) ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنہ (چائنا ایگزم بینک) نے کہا ہے کہ اس نے 2022 میں غیر ملکی تجارت کی صنعت کو سہارا دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ قرض تعاون فراہم کیا۔

سال 2022  کے اختتام تک غیر ملکی تجارتی صنعت کے لئے بینک کا واجب الادا قرض 28.7 کھرب یوآن (تقریباً 423.92 ارب امریکی ڈالرز) ہوگیا جو سال کے آغاز سے 470 ارب یوآن زائد ہے۔

یوآن اور دیگر کرنسیوں میں واجب الادا قرض گزشتہ برس کے اختتام تک 50 کھرب یوآن سے تجاوز کرگیا جو 2022 کے آغاز سے 12 فیصد زائد ہے۔

چائنہ ایگزم بینک ایک ریاستی مالی اعانت اور ریاستی ملکیت کا پالیسی بینک ہے جو چین کی غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، مندر میلے میں موسم بہار تہوار کا جشن

شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شین یانگ میں 6 روزہ ہوانگ سی مندر میلے میں موسم بہار تہوار کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں موسم بہارتہوار تعطیلات کے دوران ہوانگ سی مندر میلے میں لوگ کھا نوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں موسم بہارتہوار تعطیلات کے دوران ہوانگ سی مندر میلے میں لوگ پرفارمنس دیکھ رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں موسم بہارتہوار تعطیلات کے دوران ہوانگ سی مندر میلے میں لوگ شیر رقص دیکھ رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں موسم بہارتہوار تعطیلات کے دوران ہوانگ سی مندر میلے میں لوگ کھا نا  خریدنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں ۔ (شِنہوا)

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا مستقبل کے مر یخ مشن کے لئے جو ہری...

لا س اینجلس (شِنہوا)ناسا اور امر یکی ڈیفنس ایڈ وانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ مر یخ پر پہلا انسان بردار مشن بھیجنے کے لئے مشترکہ طو ر پر خلا میں جو ہری تھر مل راکٹ انجن کا مظاہرہ کیا جا ئے گا۔

ناسا اور  ڈیفنس ایڈ وانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی ایجل سس لو نر آپر یشنز پروگرام  کے راکٹ کے مظا ہرہ کے لئے شرا کت داری کر یں گے۔

نا سا کے مطا بق جو ہری تھر مل را کٹ کا استعمال تیز تر را ہداری وقت کی اجازت دیتا ہے جس سے خلا بازوں کے لئے خطرہ کم ہو تا ہے۔

راہداری وقت میں کمی مر یخ کے لئے انسا نی مشنز  کا ایک ا ہم عنصر ہے کیو نکہ طو یل سفر کے لئے  زیا دہ سا ما ن اور زیادہ مضبوط نظام کی ضرورت ہو تی ہے۔

نا سا کے منتظم  بل نیلسن نے کہا ہے کہ نا سا ہما رے طویل مدتی شرا کت دار ڈیفنس ایڈ وانسڈ ریسرچ پراجیکٹ ایجنسی کے ساتھ کر ے گا جس کا مقصد 2027 تک ایک جد ید جو ہری تھر مل پر وپلژن  ٹیکنا لو جی تیار کر نا اور اس کا مظا ہرہ کر نا ہے۔

اس نئی ٹیکنا لو جی  کی مدد سے خلا باز پہلے سے کہیں زیا دہ تیزی سے خلا میں اور وہاں سے سفر کر سکتے ہیں، یہ مر یخ کے لئے عملہ بردار مشن کی تیاری کی بڑی صلا حیت ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل چیلنج کپ ، کے آر ایل، نیوی اور پاک افغ...

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف )کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے نیشنل چیلنج کپ 2023 کے افتتاحی روز کے آر ایل ، پاکستان نیوی اور پاک افغان چمن نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی، کے آر ایل نے پی او ایچ واہ ، پاکستان نیوی نے پولیس اور پاک افغان چمن نے نمسو ایف سی کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی،آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے میچ میں میزبان ٹیم کے آر ایل نے پی او ایچ واہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-7سے ہرایا ، فاتح ٹیم کی طرف سے معین نے ہیٹ ٹرک سکور کی ،کے پی ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نیوی نے پولیس کے خلاف 0-1سے کامیابی حاصل کی ، فاتح ٹیم کی طرف سے واحد گول نعمان نے کیا ،عیسی خان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاک افغان چمن نے نمسو ایف سی کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی ، اشرف نے فاتح ٹیم کی طرف سے ہیٹ ٹرک سکور کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ڈیجیٹل یوآن کی گردش 2022 میں 13.61 ارب...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2022 کے اختتام تک زیرگردش ڈیجیٹل یوآن کی مالیت 13.61 ارب یوآن (تقریباً 2.01 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کو شامل کرنے سے ساتھ چین کے واجب الادا ایم صفر یعنی زیرگردش نقد رقم گزشتہ برس کے اختتام تک 104.7 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 15.3 فیصد زائد ہے۔

بینک کے نائب گورنر شوآن چھانگ نینگ نے کہا ہےکہ ڈیجیٹل یوآن چینی کرنسی کی ایک ڈیجیٹل شکل ہے جسے قانونی درجہ حاصل ہے ۔ یہ بالکل فزیکل رین من بی کی طرح ہے۔ اسی لئے اعدادوشمار اور تجزیہ کے لئے کرنسی کی دونوں طرز کو یکجا کرنا ضروری ہے۔

شوآن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اس کا اطلاق دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل یوآن کی ٹرانزیکشن اور مالیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انتظام اور حساب کتاب کا نظام بھی بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم صفر میں ڈیجیٹل یوآن کی شمولیت زیادہ درست طریقے سے زیر گردش موجود کرنسی کی مالیت بتاسکتی ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا چین کے شہروں سے بالی کے لئے مزید پ...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی سمت متوجہ کر نے کے ساتھ  چین کے شہروں سے اپنے  تفر یحی  جزیرے بالی کے لئے مزید براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی بھی کررہا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انڈونیشیا کے وزیر برائے سیاحت اور تخلیقی معیشت سانڈیگا اونو نے کہا کہ انڈونیشیا نے رواں سال چین سے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر رکھا ہے۔

گزشتہ اتوار وبائی مرض کے آغاز کے بعد چین سے بالی کے لئے پہلی براہ راست پرواز پہنچی تھی۔

اس خصوصی پرواز کے ذریعے چین کے جنوبی شہر شین ژین سے 210 چینی سیاح نوروغ رائے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے تھے۔

انڈونیشیا کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں تقریباً 20 لاکھ 70 ہزار چینی سیا حوں نے اس جز یرے کا دورہ کیا تھا۔

چین نے 2022 میں 109 مستقل اثاثہ جات سرمایہ ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلی منصوبہ ساز نے کہا ہے کہ سال 2022 میں مجموعی طور پر 109 مستقل اثاثہ جات منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن نے کہا کہ ان منصوبوں کی مالیت 14.8 کھرب یوآن (تقریباً 218.6  ارب امریکی ڈالرز) تھی اور ان کا تعلق نقل وحمل ، توانائی اور تحفظ آب کے شعبوں سے تھا۔

اس سے قبل کے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ چین کی مستقل اثاثوں میں سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 5.1 فیصد بڑھی اور یہ 572.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں ایک برس قبل کی نسبت بالترتیب 9.4 فیصد اور 9.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلین اوپن مینزسنگلز ،سٹیفانوس سیٹسیپاس ا...

یونان کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3سٹیفانوس سیٹسیپاس اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ جمہوریہ چیک کے جیری لیچیکا اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے امریکا کے سیباسٹین کورڈا کو کوارٹر فائنل میں شکست دی ،مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں یونان کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاری جیری لیچیکاکو 3-6، 6-7(2-7)اور 4-6سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرنِ افریقہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر...

ادیس ابابا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک(ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ اوسط سے کم بارشوں کے مسلسل پانچ سلسلوں کے بعد قرن افریقہ میں انسانی بحران  مزید شدت اختیار کررہا ہے۔

ڈبلیو ایف پی نے قرنِ افریقہ کے لیے اپنے علاقائی خشک سالی سے نمٹنے کے منصوبے میں کہا ہے کہ عدم تحفظ اور معاشی اتار چڑھاؤ کے ساتھ خوراک اور غذائیت کے تحفظ پر خشک سالی کے اثرات تباہ کن ہیں۔

ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ میں دوکروڑ بیس لاکھ افراد اب خشک سالی کی وجہ سے شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ادارہ نے غذائی قلت کی سنگین صورتحال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  رواں سال 2023 میں تینوں ممالک کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 51 لاکھ  بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جس کے ان کی صحت، نشوونما اور بقا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈبلیو ایف پی نے خبردار کیاہے کہ آئندہ مارچ سے مئی 2023 کی بارشیں بھی اوسط سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہیں۔ اگر یہ بارشیں ناکام ہو جاتی ہیں، اور انسانی امداد بڑے پیمانے پر نہیں پہنچائی جاتی ہے، تو خوراک کی عدم تحفظ کی صورتحال بدستور خراب ہوتی رہے گی۔

عالمی ادارے  کی جانب سے مزید زور دیا گیا کہ 2023 کی بارشوں کی کارکردگی سے قطع نظر، انتہائی اعلیٰ انسانی ضروریات 2023 تک برقرار رہیں گی جبکہ اس شدت کی خشک سالی سے مکمل بحالی میں برسوں لگیں گے۔

ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ وہ پورے خطے میں تباہ کن خشک سالی سے پیدا ہونے والی بھوک اور غذائیت کی کمی سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط  لائحہ عمل پر عمل پیرا ہے  جس میں فوری طور پر زندگی بچانے والی خوراک اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائی موسمیاتی تغیرات  سے بچنے کے اقدامات شامل ہیں۔

ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ 2021 کے وسط سے اس نے قرنِ افریقہ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ہر ماہ 40 سے 88 لاکھ سے زیادہ افراد کودوگنا سے زیادہ غزائی امداد دی ہے تاہم انسانی ضروریات ڈبلیو ایف پی کی پہنچ سے تجاوز کر رہی ہیں۔

ادھر ڈبلیو ایف پی نے قرن افریقہ میں 2023 میں ایک بڑے انسانی بحران کو روکنے اور خشک سالی سے متاثرہ 88 لاکھ افراد کی  زندگی بچانے والی ماہانہ امداد کے ساتھ مدد کے لیے فوری طور پردو ارب چالیس کروڑ امریکی ڈالر کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انسانی تباہی سے بچنے، مصائب کو روکنےاور جان بچانے کے لیے یہ امداد ناگزیر ہے۔

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں