بیجنگ(شِنہوا)چین نےغیر ملکی سرکاری دستاویزات کے لیے قانونی حیثیت کی لازمی شرط کے خاتمے کا کنونشن نافذ کردیا ، جس سے چین اور معاہدہ کرنے والےدیگر فریقین کو بہت بڑا ادارہ جاتی فائدہ پہنچے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین میں مختلف ایجنسیوں نے متعلقہ ملکی قوانین اور ضوابط پر نظرثانی، کنونشن کے ذریعے طے شدہ اپوسٹیل سرٹیفکیٹس کے اجراء کے نظام میں بہتری اور 8مارچ کو چین کے کنونشن میں شمولیت کے بعد تصدیقی طریقہ کار کے تعین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اب کنونشن پر عملدرآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، وزارت خارجہ اور متعلقہ مقامی خارجہ امور کے دفاتر نے آج صبح پہلے اپوسٹیل سرٹیفکیٹس کے اجراء سے متعلق تقریبات میں کنونشن کے چین میں نافذ العمل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ۔
ترجمان نے کہا کہ آج سے، چین اور دیگر معاہدہ کرنے والے ممالک کے درمیان استعمال کے لیے بھیجی گئی سرکاری دستاویزات کے لیے صرف ان ممالک کی طرف سے جاری کردہ اپوسٹیل سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی اب قونصلر تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔
نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
حکام نے بدھ کو بتایا کہ یہ ایڈوائزری وفاقی وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کی گئی۔
وزارت نے ایڈوائزری میں کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستعدی سے کام لیا جائے اور غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کی نشاندہی کے لیے معقول کوششیں کی جائیں اور خاص طور پر ایسی معلومات جو قواعد و ضوابط اور/یا صارف معاہدوں کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔وزارت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے مزید کہا کہ وہ ایسے معاملات سے نمٹنے میں تیزی سے اقدامات کریں۔
شنگھائی (شِنہوا) سی پی گروپ چائنہ کے وائس چیئرمین جیمز یی نے کہا ہے کہ چین کی صارف مارکیٹ نے اپ گریڈنگ اور توسیع کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تمام کمپنیوں کے لیے لامحدود کاروباری مواقع پیش کیے ہیں۔ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) میں شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے جیمز یی نے کہا کہ ہم چینی مارکیٹ کے مواقع کے بارے میں کافی پر امید ہیں۔
سی پی گروپ چائنہ اس سال کی سی آئی آئی ای کے لیے رجسٹرڈ 3ہزار400 سے زیادہ نمائش کنندگان میں شامل ہے ، جس میں 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے شرکاء اور مہمان شریک ہیں جو وبا سے پہلے کی سطح پر مکمل بحالی کے مترادف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سی آئی آئی ای کے اب تک منعقد ہونے والے تمام چھ ایڈیشنز میں حصہ لینے کے بعد، کمپنی کی گزشتہ چھ سالوں میں چینی مارکیٹ میں سیلز میں بڑا اضافہ ہواہے، جس میں تھائی مصنوعات جیسے ڈورین، منگوسٹین، ناریل اور ناریل کے پانی میں تین سے چار گنا اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپو کے کھانے پینے اور زرعی مصنوعات کی نمائش کے علاقے میں واقع کمپنی کا سب سے بڑا 500 مربع میٹر کا بوتھ تھائی کھانوں کے شوقین افراد سے بھرا ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کی ایکسپو میں بہت زیادہ مہمان ہیں، اور ہم نے اس کے لیے اچھی طرح سے تیاری کی ہے،کمپنی اس سال کی ایکسپو میں تقریباً 500 مصنوعات کی نمائش کر رہی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 300 سے کچھ زیادہ تھی۔
موغادیشو(شِنہوا) صومالیہ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے کم از کم 29 افراد ہلاک اور8لاکھ50ہزارسے زیادہ بے گھر ہو گئے ہیں۔
صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (ایس او ڈی ایم اے) کے کمشنر محمد معلم نے بتایا کہ ملک بھر میں سیلاب سے3لاکھ 5ہزارسے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں دریائے جوبا اور شبیل کے ساتھ ندی نالوں میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔
معلم نے دارالحکومت موغادیشو میں صحافیوں کو بتایا کہ موسلا دھار بارشوں سے 29 افراد ہلاک ہوئے متعدد زخمی اور املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 8لاکھ 50ہزارافراد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ دریائے جوبا خاص طور پر گیڈو، باکول اور بے کے جنوبی علاقوں میں ندیوں میں سیلاب کے زیادہ خطرے کی وجہ سے چوکس رہیں۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے فریقین سے فوری طور پر لڑائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ تنازعہ کا نیا مرحلہ شروع ہونے کے بعد سے، غزہ میں فلسطینی اندھا دھند بمباری کی وجہ سے بے حال ہوچکے ہیں۔ ہسپتالوں، سکولوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور اقوام متحدہ کی سہولیات کو بھی نہیں بخشا جارہا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے الفاظ میں، غزہ کے لوگوں کو انسانی مصائب کے برفانی تودے کا سامنا ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں اور آباد کاری کی سرگرمیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے مکمل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بار پھر واضح کیا جانا چاہیے کہ شہریوں کے خلاف تمام قسم کا تشدد اور حملوں کی مذمت کی جانی چاہیے اور بین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کو مسترد کیا جانا چاہیے۔ طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے۔ شہری سہولیات، جیسے ہسپتال، اسکول اور پناہ گزین کیمپوں کو فوجی آپریشن کا ہدف نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عملے اور انسانی اور طبی کارکنوں کی حفاظت کی ضمانت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین تنازعہ کے فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی برادری کے مطالبات کو مانیں، فوری طور پر لڑائی بند کریں،اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض طاقت کے طور پر بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، غزہ کے لیے بنیادی غذائی سپلائی کو تیزی سے بحال کیا جائے، مقامی مواصلات کو محفوظ اور امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل کو یقینی بنائے، اور غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینے کا عمل بند کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین جبری نقل مکانی اور فلسطینی آبادی کی زبردستی منتقلی کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور شمالی غزہ سے انخلاء کے حکم کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
تاشکورگان(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع،درہ خنجراب چین پاکستان سرحد پر ایک اہم زمینی بندرگاہ اور جنوبی ایشیا اور یورپ کے لیے ایک اہم دروازہ ہے۔
3 اپریل 2023 کو مسافروں کی کسٹم کلیئرنس دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے، خنجراب پاس سے اب تک اندرون ملک اور باہر جانے والے مسافروں کی تعداد 40ہزارسے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے دوران، چین اور پاکستان نے ایک مشترکہ پریس بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ درہ خنجراب سارا سال کام کرے گا، جو چین پاکستان اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع درہ خنجراب پرایک پولیس اہلکارمسافروں سے متعلق معلومات چیک کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع درہ خنجراب میں ایک مسافر اپنے سامان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع درہ خنجراب پر مسافراپنی دستاویزات چیک کرانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع درہ خنجراب پرمسافر معمول کی جانچ پڑتال کے عمل سے گزرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع درہ خنجراب پرمسافر معمول کی جانچ پڑتال کے عمل سے گزرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع درہ خنجراب پرمسافراپنا سامان گاڑی کی چھت پر باندھتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع درہ خنجراب پرمسافر بس میں سوار ہوتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع درہ خنجراب پرمسافر بس میں اپنا سامان رکھتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع درہ خنجراب پرمسافر بس میں سوار ہیں۔(شِنہوا)
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تاشکورگان تاجک خوداختیارکاؤنٹی میں واقع درہ خنجراب پرایک پولیس اہلکارمسافروں سے متعلق معلومات چیک کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
ہانگ ژو(شِنہوا) بین الاقوامی موبائل آپریٹر ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) کے سی ای او جان ہوف مین نے کہا کہ چین میں 5 جی موبائل کنکشنز کی تعداد 2025 تک 1 ارب تک پہنچ جائے گی۔
ہوف مین نے یہ تخمینہ ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ووژین سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیش کیاجس کا آغاز بدھ کے روز چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ووژین میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چین، خاص طور پر5جی کے استعمال کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے کے لیے نئے کاروباری ماڈلز قائم کرنے اور کان کنی سے لے کر بندرگاہوں اور مینوفیکچرنگ تک ہر چیز میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے بہت تیزی سے کام کر رہا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جیسے جیسے 5جی بڑھتا ہے وہ تمام کاروباری شعبوں میں لامتناہی صلاحیت پیدا کرسکتا ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمارکے مطابق ستمبر کے آخرتک، پریفیکچر سطح اور کاؤنٹی سطح کے تمام شہری علاقوں سمیت چین میں 31لاکھ 89ہزار 5 جی بیس اسٹیشن تھے۔ ہر 10ہزارچینی باشندے اب تقریباً 22.6 فائیو جی بیس سٹیشنز کا اشتراک کرتے ہیں۔
یاؤندے(شِنہوا) کیمرون کے جنگ زدہ جنوب مغربی علاقے میں ایک گاؤں پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق، پیر کے روز کیمرون کےجنوب مغربی شہرمامفےکے نواحی گاؤں ایگبیکوا پر مسلح افراد کے حملہ میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
وزیر مواصلات اور حکومتی ترجمان ایمانوئل رینے سدی نے گزشتہ روز بتایا کہ حملے کے دوران انیس مرد، پانچ خواتین اور ایک آٹھ سالہ بچہ ہلاک اور نو زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
جوہانسبرگ (شِنہوا)چین کے پرامن اتحاد کو فروغ دینے کے لیے اوورسیزچینی عالمی کانفرنس 2023 جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ میں منعقد ہوئی۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کی نائب سربراہ اور پرامن قومی اتحاد کے فروغ کے لیے چائنہ کونسل کی نائب سربراہ سو ہوئی نے "1992 کے اتفاقِ رائے پر قائم رہتےاورچین کے دوبارہ اتحاد کے عظیم مقصد کوجلد از جلد پورا کرنےکی کوشش "کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
سو نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کا دوبارہ اتحاد وقت کا رجحان اور عوام کی خواہش ہے اور یہ چینی قوم کے بنیادی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے جسے کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت اور دوبارہ اتحاد کو فروغ دینے کی عظیم جدوجہد میں، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم چینیوں نے مادر وطن کے پرامن دوبارہ اتحاد کے عظیم مقصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
لاس اینجلس(شِنہوا) چین میں شراکت داری کو فروغ دینے کی خواہاں امریکی کلین ٹیک کمپنیوں نے کہا ہے کہ ایک وسیع مارکیٹ، کاربن اخراج کم کرنے کے لیے پرعزم اور کلین ٹیک ڈویلپمنٹ کے رہنما کےطور پر چین کے پاس کاروبار کی نئی ترقی کے لیے سب کچھ موجود ہے۔
امریکہ کی 16 کلین ٹیک کمپنیوں کا وفد شنگھائی میں 5سے 10 نومبرتک جاری چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں شرکت کر رہا ہے۔
ایلی نوائے کی کمپنی لانزا ٹیک نے ایک تحریری انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ زیادہ تر شرکاء کا مشترکہ مقصد ہے کہ وہ ہماری جدید ڈیکاربونائزیشن ٹیکنالوجیز کو فروغ دیں اور چین میں واقع مقامی یا بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے مزید مواقع تلاش کریں۔
کمپنی نے کہا کہ اس کی ڈیکاربونائزیشن اور ٹرانسفارمیشن ٹیکنالوجی کو ابتدائی طور پر 2018 میں چین میں کمرشلائز کیا گیا تھا۔
کمپنی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور فضلہ کاربن کو قیمتی مصنوعات بشمول روزمرہ زندگی کی ماحول دوست توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد کرتی ہے،کمپنی نے سی آئی آئی ای کو دوسروں کو اپنی ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہی کا ایک اچھا موقع قراردیا ۔
ہانگ ژو(شِنہوا) ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس (ڈبلیو آئی سی) ووژین سمٹ 2023 بدھ کو چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ووژین میں شروع ہوگئی۔
"ایک جامع اور لچکدار ڈیجیٹل دنیا کی تخلیق سب کے لیے فائدہ مند -- سائبر اسپیس میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر" کے عنوان سےسمٹ میں ڈیجیٹل اکانومی، مصنوعی ذہانت، سائبرسیکورٹی، اور ڈیجیٹل اورماحول دوست ترقی کے لیے مربوط تبدیلی جیسے موضوعات سے متعلق 20 ذیلی فورمزکا انعقاد کیاجائے گا۔
چین اور عالمی انٹرنیٹ کی ترقی کے بارے میں رپورٹس، سائنس و ٹیکنالوجی کے علمبرداراداروں کے لیے ایوارڈز اور سائبر اسپیس میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے غیر معمولی اقدامات اس سال کے سمٹ میں جاری کیے جائیں گے، جو جمعہ تک جاری رہے گی۔
اس سال کے پروگرام میں نئی سرگرمیاں بھی شامل ہیں جن میں اعزازی ٹائٹلز کا انعام اور ڈبلیو آئی سی کے فریم ورک کے تحت عالمی یوتھ لیڈر شپ پروگرام کا افتتاح شامل ہے۔
ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ کے ایک تجارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) نیوزی لینڈ کے کاروباری اداروں کے لیے چین کی مارکیٹ میں موجودگی اور ساکھ بنانے کے لیے ایک مضبوط موقع ہے۔
تجارت اور برآمد کو فروغ دینے کے سرکاری ادارے، گریٹر چائنہ آف نیوزی لینڈ ٹریڈ اینڈ انٹر پرائزز(این زیڈ ٹی ای) کے علاقائی ڈائریکٹراینڈریو وائٹ نےشِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ سی آئی آئی ای نیوزی لینڈ کی صلاحیتوں کو پیش کرنے اوراہم شراکت داریوں کے قیام کا پلیٹ فارم ہے۔ سی آئی آئی ای میں نیوزی لینڈ کے کاروباری اداروں کی جاری سرمایہ کاری چینی مارکیٹ اور شراکت داروں کے لیے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ جب 2020 کے دوران ایونٹ وبائی پابندیوں کی زد میں تھا اس وقت بھی نیوزی لینڈ کے ایک بڑے وفد نے اس میں شرکت کی اور کاروبار بھی 2021 اور 2022 میں واپس بحال ہوئے۔
سی آئی آئی ای کا چھٹا ایڈیشن، 5 نومبر سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہو رہا ہے،جس میں 3ہزار400 سے زیادہ نمائش کنندگان اور3لاکھ 94ہزارپیشہ ور رجسٹرڈ مہمان شریک ہیں۔
جنیوا(شِنہوا) اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینسپین نے کہاہے کہ ہمارے نزدیک چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو( سی آئی آئی ای) بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے خاص طور پر بڑھتے ہوئے جنوب-جنوب تعاون کے تناظر میں عالمی اقتصادی ترقی کے لیے ممالک کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
ریبیکا گرینسپین نے ایک حالیہ تحریری انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) نے درآمدات کے ساتھ ساتھ برآمدات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کھلی منڈیوں کی آواز بلند کرنے اور بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اس نے متوازن تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگرکیاہے جو دنیا بھر میں بہت سے ممالک کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اتوارکو شنگھائی میں شروع ہونے والی سی آئی آئی ای میں اس سال کا ہونگ چھیاو انٹرنیشنل اکنامک فورم "جوائننگ ہینڈز ان ڈویلپمنٹ، اوپننگ اپ فار دی فیوچر" کے عنوان سے منعقد ہوگا۔
گرینسپین نے کہاکہ یہ ایک بہت اہم تھیم ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کوئی بھی معیشت، کوئی ملک، کوئی معاشرہ تہناحقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کھولنے کا مطلب صرف تجارتی رکاوٹوں کو دور یا سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا نہیں بلکہ یہ ذہنوں کو نئے خیالات کے لیے کھولنے، ثقافتی تبادلوں کے لیے دلوں کو کھولنے، اور ہمارے نوجوانوں اور نسلوں کے لیے امکانات کھولنے کے بارے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی، ترقی کسی کے نقصان کی قیمت پرفائدہ حاصل کرنے کا نام نہیں ہے - ایک قوم کی کامیابی کا مطلب دوسری قوم کا زوال نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ فورم اس وژن کو عملی طور پر حقیقی شکل دینے کا ایک موقع بن جائے گا۔
جنیوا(شِنہوا) حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک ماہ پہلے لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اقوام متحدہ کے 89 امدادی کارکن مارے جا چکے ہیں، جو اقوام متحدہ کی تاریخ میں کسی بھی ایک تنازعہ میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے ملازمین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں تقریباً 15لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، تقریباً7لاکھ 25ہزار غزہ کے پانچوں گورنریٹس بشمول شمال میں یو این آر ڈبلیو اے کے 149 مراکز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں، غزہ کے شمال میں یو این آر ڈبلیو اے کے ایک اسکول کو براہ راست حملوں کا نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں اسکول میں پناہ لینے والے اندرونی طور پر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) میں سے ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے مطابق، غزہ میں اقوام متحدہ کے مراکز میں زیادہ بھیڑ اب بھی ایک بڑی تشویش کا باعث ہے۔ خان یونس ٹریننگ سینٹر میں، جہاں 22ہزاربے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں فی شخص جگہ دو مربع میٹر سے بھی کم ہے اور ہر 600 افراد کے لیے ایک بیت الخلا ہے۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ میں امریکی قونصلیٹ جنرل کے باہراحتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، جس کے دوران شہریوں نے امریکی قانون سازوں کی طرف سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)کے حکام، استغاثہ اور ججز کےخلاف "پابندیوں" کے لیے پیش کیے گئے بل کی مذمت کی۔
مختلف اداروں اور افراد کی جانب سے اس اقدام کی مذمت میں بیانات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل نے ایک مشترکہ بیان میں امریکی اقدام کی بھرپورمخالفت کا اظہار کیا گیا، جس میں امریکی سیاست دانوں کی ہانگ کانگ کے امورمیں شدید مداخلت اور ہانگ کانگ کے عدالتی نظام میں کھلی مداخلت کی مذمت کی گئی۔
ایک مشترکہ بیان میں، ہانگ کانگ میں 27 صوبائی سطح کی ایسوسی ایشنز نے امریکی سیاست دانوں کے نفرت انگیز اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد "پابندیاں" ہانگ کانگ میں چین مخالف قوتوں اور بین الاقوامی چین مخالف قوتوں کے درمیان ملی بھگت کا نتیجہ اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کی خلاف ورزی کا ایک اور ثبوت ہ
سنگاپور(شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ چین عالمی اقتصادی بحالی کو آگے بڑھانے کے لیے جدت کو فروغ دیتے ہوئے کھلے پن کے ذریعے تعاون حاصل اور باقی دنیا کو مارکیٹ اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔
سنگاپور میں منعقدہ چھٹے بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں بدھ کو کلیدی خطاب کرتے ہوئےہان نے کہا کہ چین ہمیشہ اقتصادی عالمگیریت کا حامی، شراکت دار اور فائدہ اٹھانے والا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 45 سال کی اصلاحات اور کھلے پن کے بعد، چینی معیشت باقی دنیا کے ساتھ گہرے طور پر مربوط ہو گئی ہے۔
ہان نے کہا کہ چین غیرمتزلزل طور پر بیرونی دنیا کے لیے کھلی مارکیٹ کے اعلیٰ درجے کو فروغ دے گا اور عالمی کمپنیوں کے ساتھ اپنے ادارہ جاتی فوائد کا اشتراک کرنے کے لیے مارکیٹ اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چین جدت کے ذریعے مزید مواقع پیدا کرتا رہے گا جو کہ عالمی معیشت کی بحالی کو تیز کرنے اور بتدریج آگے بڑھنے کے لیے محرک ہوں گے۔
ہان نے کہا کہ چین جدت کی کامیابیوں کا دوسرے ممالک کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے مزید کوششیں کرے گا، مشترکہ طور پر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی اقتصادی ترقی میں نئی جان ڈالے گا۔
ہان نے کہا کہ چین عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے، تمام ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔
لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کے کیوریوسٹی روور نے اگست 2012 میں اترنے کے بعد سے مریخ پر 4ہزار دن مکمل کرلیے ہیں۔
5 اگست 2012 کو مریخ کے گیل نامی گڑھے میں اترنے کے بعد سے، روور دلچسپ سائنسی تجربات میں مصروف ہے۔ اس نے حال ہی میں اپنے 39 ویں نمونےکے لیے پلورائزڈ چٹان میں سوراخ کیا اور پھر اس کاتفصیلی تجزیہ کیا۔
ناسا کے مطابق اس بات کا مطالعہ کرنے کے لیے کہ آیا قدیم مریخ میں مائکروبیل زندگی کو سہارا دینے کے لیے حالات موجود تھے، روور بتدریج پانچ کلومیٹر لمبے ماؤنٹ شارپ پر چڑھ رہا ہے، جس کی پرتیں مریخ کی تاریخ کے مختلف ادوار میں بنی ہیں جو اس بات کا ریکارڈ پیش کرتی ہیں کہ سیارے کی آب و ہوا میں وقت کے ساتھ تبدیلی کیسے آئی۔
26 نومبر 2011 کو لانچ کیا گیا، کیوروسٹی اب تک مریخ پر بھیجا جانے والا سب سے بڑا اور قابل ترین روور ثابت ہوا ہے
بیجنگ (شِںہوا) چین نے شہریوں کی صحت بارے معلومات کا ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا ہے جو قومی، صوبائی، شہری اور کاؤنٹی سطح پر متعلقہ نیٹ ورکس سے منسلک ہے۔
قومی صحت کمیشن کے شعبہ منصوبہ بندی کے سربراہ ماؤ چھن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 25 صوبائی سطح کے علاقوں میں اسپتال اپنے متعلقہ خطے کے دیگر اسپتالوں سے مریضوں کا صحت ریکارڈ ڈیجیٹل شکل میں حاصل کرسکتے ہیں۔
ماؤ کے مطابق 17 صوبائی سطح کے علاقوں میں مریضوں کا طبی ریکارڈ خطے کے تمام اسپتالوں کے لیے قابل رسائی ہے۔
ماؤ نے کہا کہ شناخت کی تصدیق کا ایک نظام بھی قائم کردیا گیا ہے جس سے تمام شہریوں کی صحت شناخت موجود ہے اور یہ لوگوں کو بار بار اپنی شناخت کا اندراج کرنے اور مختلف اسپتالوں کے شناختی کارڈ رکھنے کی بجائے اپنے کسی بھی شناختی سرٹیفکیٹ کے ساتھ طبی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ .
عہدیدار نے کہا کہ کمیشن متعلقہ معلومات کے باہمی رابطے مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو طبی خدمات تک رسائی آسان ہوسکے۔
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں جاری چھٹی چائنہ چین بین الاقوامی درآمدی نمائش کے ذہین صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش زون میں ایک شخص ورچوئل پروڈکشن آلات کا تجربہ کر رہا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار خطے کے تاشکورغان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں درہ خنجراب پر ایک پولیس اہلکار مسافروں کی شناختی دستاویز چیک کر رہا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار خطے کے تاشکورغان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں درہ خنجراب پر ایک پولیس اہلکار مسافروں کی شناختی دستاویز چیک کر رہا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار خطے کے تاشکورغان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں درہ خنجراب پر ایک پولیس اہلکار مسافروں کی شناختی دستاویز چیک کر رہا ہے۔ (شِںہوا)
شنگھائی (شِںہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں جاری چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں 5 ممالک ہونڈراس، سربیا، ویتنام، جنوبی افریقہ اور قازقستان مہمان کے طور پر شرکت کررہے ہیں ۔ 5 نومبر سے شروع ہونے والی یہ نمائش 10 نومبر تک جاری رہے گی۔
شِںہوا کے فوٹوگرافرز نے ان کی کچھ تصاویر عکس بند کی ہیں۔
چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں جاری چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں جنوبی افریقہ کے ایک بوتھ میں ایک نمائش کنندہ ا شیا کی نمائش کر رہی ہے۔ (شِںہوا)
چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں جاری چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں قازقستان کا بوتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں جاری چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں سربیا کے بوتھ میں سربیئن روٹی کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)
چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں جاری چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں قازقستان کے بوتھ میں فنکار آلات موسیقی پر دھن پیش کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور قیمت ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 172 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگیا۔
چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر ووچین میں ہونے والی ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023 کے مطابق پاکستان 41.82 اسکور کے ساتھ عالمی انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں 52 ممالک میں 45 ویں نمبر پر ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عالمی انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس چھ میٹرکس پر مشتمل ہے: انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی صلاحیت، ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل حکومت، سائبر سیکیورٹی، اور سائبر اسپیس بین الاقوامی انتظام. ان چھ اشاریوں میں پاکستان بالترتیب 47 ویں، 43 ویں، 42 ویں، 45 ویں، 45 ویں اور 40 ویں نمبر پر ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو چار دیگر ممالک کے ساتھ انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ بلیو پیپر کی تشخیص میں شامل کیا گیا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں سرفہرست پانچ ممالک میں امریکہ، چین، سنگاپور، نیدرلینڈز اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابقچائنیز اکیڈمی آف سائبر اسپیس اسٹڈیز (سی اے سی ایس)کی جانب سے 2017 سے ہر سال مرتب اور لانچ کی جانے والی ورلڈ انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ رپورٹ سال کی عالمی انٹرنیٹ ترقی کے بڑے رجحانات کا جائزہ لیتی ہے، جس میں مزید ترقی کے لیے کامیابیوں اور چیلنجوں کی تفصیل دی جاتی ہے۔
چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے پاکستانی دودھ اور ڈیری مصنوعات چین کو برآمد کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔ پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے اقتصادی تعاون کے لئے ایک نئی راہ ہموار ہونے کی صلاحیت ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق غلام قادر نے کہا کہ چونکہ چین اپنے درآمدی ذرائع کو متنوع بنا رہا ہے ، توقع ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی ڈیری صنعت کے لئے منافع بخش مواقع کھلیں گے ، جس سے ممکنہ طور پر عالمی ڈیری تجارت کی حرکیات کو نئی شکل ملے گی۔ اس نئی پیش رفت پر خوشی محسوس کر رہا ہوں. اس کے ساتھ ہم پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوطرفہ تجارت کی طرف بڑھ رہے ہیں جس سے پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ حاصل ہوگا۔ جی اے سی سی فوڈز کے اعلان کے مطابق گائے کے دودھ یا اونٹنی کے دودھ سے تیار کردہ دودھ پاڈر، کریم پاڈر، کریم پروٹین پاڈر، بووائین کولوسٹرم پاڈر، جراثیم کش دودھ، ماڈیولڈ دودھ، خمیر شدہ دودھ، پنیر اور پروسیسڈ پنیر، پتلی کریم، کریم، اینہائیڈرس کریم سمیت یہ ڈیری مصنوعات پاکستان سے چین برآمد کی جاسکتی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کو برآمد کی جانے والی ڈیری مصنوعات کے لیے خام دودھ فراہم کرنے والے ڈیری جانور مختلف معیارات پر پورا اتریں گے جن میں ایف ایم ڈی قرنطینہ کی پابندیاں کم از کم 2 ماہ کے لیے ختم کردی گئی ہیں اور فارم میں گزشتہ 12 ماہ سے قرنطینہ پابندیاں عائد نہیں کی گئی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق "چین کے لئے ڈیری مصنوعات کو نئے مواد میں پیک کیا جانا چاہئے جو چینی معیار پر پورا اترتے ہیں. بیرونی پیکیجنگ کو چینی، اردو اور انگریزی میں نشان زد کیا جائے گا جس میں خصوصیات، اصل (ریاست / صوبے / شہر کے لئے مخصوص)، منزل، مصنوعات کا نام، وزن، مینوفیکچرر کا نام، رجسٹریشن نمبر، پیداوار بیچ نمبر، اسٹوریج کی شرائط، پیداوار کی تاریخ اور شیلف لائف شامل ہوں گے۔
سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں سابق سپیکر صوبائی اسمبلی آغاز سراج درانی کی ضمانت ضبط کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے آغا سراج درانی کی لیاری میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آغا سراج نے 30 نومبر 2021 کو سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کی تھی جنہیں 10 روز میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ آغا سراج درانی عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہوئے، عدالت نے زر ضمانت واپس کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ وکیل آغاز سراج درانی نے عدالت کو بتایا کہ کہ آغا سراج سرنڈر کرنا چاہتے تھے مگر پیش نہیں ہو سکے جس پر جسٹس ظفر احمد راجپوت نے جواب دیا کہ سرنڈر نہیں کیا تو اب اس کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔
نائیجیریا میں کینیڈا کے ہائی کمیشن میں دھماکے سے 2افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ، کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ ہائی کمیشن کے جنریٹر روم میں دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ پھیل گئی،ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکا ایک حادثہ تھا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، دونوں ہلاک شدہ افراد کا تعلق نائیجیریا سے ہے اور دونوں مینٹیننس کا کام کر رہے تھے، واقعے میں مزید دو افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بھارت میں کپاس کے گودام میں آگ لگنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں پیش آیا جہاں قائم کپاس کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ منگل کی رات پیش آیا جس دوران آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے،میڈیا رپورٹس کیمطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
سنگاپور نے اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے ایسے کتبے اٹھانے پر پابندی لگا دی ہے جو جنگ سے متعلق ہوں یا جن پر اس جنگ سے متعلق کوئی تصویر یا علامت ظاہر کی گئی ہو البتہ سر کارسے پہلے اجازت حاصل کی ہو تو پھر پابندی کی خلاف ورزی نہیں مانی جائے گی،لیکن پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی یا 500سنگاپوری ڈالر جرمانہ کیا جا سکے گا۔ جرمانہ اور سزائے قید دونوں بھی کی جا سکتی ہیں،وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اس قانون کا اطلاق تمام غیر ملکی پرچموں اور بینروں پر بھی ہو گا۔وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیل حماس جنگ کا معاملہ مشتعل کرنے والا ہے۔ اس کی وجہ سے قومی امن متاثر ہو سکتا ہے۔ اس لیے یہ پابندی لگانا ضروری تھا،وزارت نے بیان میں کہا ہے دہشت گردی کی حمایت اور فروغ کی کوشش کرنا اور اس مقصد کے لیے کوئی'ڈسپلے' کرنا یا لوگوز' اٹھانا غیر قانونی ہو گا، اسی طرح حماس اور القسام بریگیڈ کا نام بھی کسی بینر وغیرہ میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا،دوسری جانب سنگاپور کی پارلیمان نے پیر کے روز متفقہ طور پر شہریوں پر تشدد کی مذمت کی اور تاہم یہ بھی قرار دیا کہ بیرونی لڑائی کو ہم اپنے ہاں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
انڈونیشیا نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے ان بیانات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں انڈونیشیا کی مالی معاونت سیتیار ہونے والے ایک ہسپتال کے نیچے حماس کی سرنگیں ہیں اور یہ راکٹ حملوں کے لیے ایک پلیٹ فارم سے ملحق ہے،انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں انڈونیشی ہسپتال ایک ایسی سہولت ہے جو مکمل طور پر انڈونیشی عوام نے انسانی ہمدردی کے مقاصد کے لیے اور غزہ میں فلسطینی عوام کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہیکہ دھماکا ایک مسافر گاڑی میں ہوا، سکیورٹی فورسز واقعیکی تحقیقات کر رہی ہیں، دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے،دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آسکی تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک بم دھماکا تھا، افغان حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
جی 7وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت کی ہے ،عالمی میڈیاکے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جی 7 وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے بار بار بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا سے روس کو ہتھیاروں کی منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے،ٹوکیو میں دو روزہ سربراہی اجلاس میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی اور غزہ میں قیام امن کی کوششوں کو بحال کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا،میزبان ملک جاپان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ معاملہ گزشتہ روز ورکنگ ڈنر کے دوران زیربحث آیا، ، جی سیون ممالک کے وزائے خارجہ کے ساتھ اسرائیل-غزہ تنازع، یوکرین میں روس کی جنگ اور چین سے متعلق مسائل پر بات چیت جاری رہے گی۔
عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا بھتیجا مارا گیا ہے،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا بھتیجا یائیر نیتن یاہو غزہ میں ہلاک ہوا، یائیر نیتن یاہو القسام بریگیڈ کے حملے کے دوران مارا گیا ہے، مرنے والا یائیر نیتن یاہو اسرائیلی فوج میں کیپٹن تھا اور"ڈینجرس سنائپر" کے نام سے جانا جاتا تھا۔
امریکا نے نومبر میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی پر اظہار افسوس کیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، جس پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا تھا،نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ دوران کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ عالمی تحفظ کے خواہاں افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں،ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔
فنانشل ٹاسک فورس (فیٹف) نے کہا ہے کہ بھارت کی پرتشدد انتہا پسند تنظیمو نے منظم نیٹ ورکس کے ذریعے فنڈز جمع کیے،فیٹف کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں منظم نیٹ ورکس انتہا پسند پرتشدد تنظیموں کے لیے سرمایہ اکٹھا کررہے ہیں، فیٹف نے بھارت میں غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش کے لیے ٹیم بھیج دی، مودی سرکار کو فیٹف کے تمام سوالات کے جواب دینا ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت وسیع پیمانے پر دہشتگرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کررہی ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے رقم غیرقانونی کاروبار سے حاصل کی جاتی ہے، بھارتی شہر ممبئی جوئے کا سب سے بڑا اڈا بن چکا ہے،ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، منشیات فروشی، انسانی اسمگلنگ اور انفارمل اکنامک اکائوننٹس میں بھارت سرفہرست ہے،انفارمل اکائونٹس کا بھارت کی جی ڈی پی میں 43فیصد حصہ ہے جبکہ مالی ذخائر میں 4287بلین ڈالر سے بھی زائد رقم غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہے،مودی سرکار اس غیر روایتی سیکٹر سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں دہشتگردی کو فروغ دیتی ہے۔ سونے کی اسمگلنگ میں بھی بھارت سرفہرست ہے۔فرانس میں بھارتی گروہ کو منی لانڈرنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور بھارتی نیٹ ورک سے منی لانڈرنگ کے 10ملین یوروز برآمد ہوئے،بھارت میں آے بی جی شپیارڈ بینک فراڈ کے ذریعے 228.42بلین بھارتی روپے اور پنجاب نیشنل بینک فراڈ میں 2بلین امریکی ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی،بھارت میں ریئل اسٹیٹ میں فراڈ، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے تانے بانے دنیا بھر میں دہشتگردی سے مل رہے ہیں۔
بھارت کے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے،ذرائع کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا اعتراف سوشل میڈیا پر کرلیا، پاکستان میں دہشتگرد واقعات کی خبریں سب سے پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹس پر نشر کی جاتی ہیں، دہشتگرد واقعات کی خبریں نشر کرنے میں ایکس (سابق ٹوئٹر)پر را سے متعلق اکائونٹس سر فہرست ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حیران کن طور پر ان اکائونٹس پر دہشتگردی واقعات کی پہلے سے وارننگ دے دی جاتی ہے، میانوالی ائیربیس حملے کی اطلاع بھی ایک رات پہلے ہی را کے اکائونٹ نے دے دی تھی، حملے اور کلیئرنس آپریشن کے دوران یہ اکائونٹس ایسی وڈیوز نشر کرتے رہے جو دہشتگردوں کے موبائل سے بنائی گئی تھیں، اِن اکائونٹس کو معلومات بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی'' را ''پہنچاتی ہے،یہ پروپیگنڈا اکائونٹس پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کرتے ہیں، را کے یہ اکائونٹس ایک ہی جگہ اور ایک ہی آئی پی ایڈریس سے چلائے جارہے ہیں، اکتوبر 26کو وادی نیلم سے 5شہریوں کے اغوا کو آپریشن کا رنگ دے کر انہی اکائونٹس سے نشر کیا گیا،ذرائع کے مطابق 28اکتوبر کو وادی تیراہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی اطلاع بھی انہیں را کے اکائونٹس سے دی گئی تھی جبکہ 4اکتوبرکو ان اکائونٹس سے ایشیا کے دو ممالک میں جنگ بندی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے،را کے اکائونٹ سے 5نومبر کو دعوی کیا گیا تھا کہ پاک فوج نے کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا اور 26اکتوبر کو ظفر وال سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی وارننگ پہلے ہی ان بدنام زمانہ اکائونٹس سے دی جا چکی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ 21اکتوبر کو 2ہزار پاکستانی فوجی غزہ پہنچنے کا دعوی کیا گیا اور 13ستمبرکو اننت ناگ میں ہوئے حملے کا ملبہ بھی ان اکائونٹس سے پاکستان پر ڈالا گیا، ان پروپیگنڈا اکائونٹس نے 6ستمبر کو طور خم بارڈر پرہونے والی فائرنگ کو جنگ بنا کر پیش کیا۔
کینیڈین شاعرہ روپی کور نے بائیڈن انتظامیہ کے غزہ میں عورتوں اور بچوں پر جاری مظالم اور اسرائیل کی حمایت کرنے پر وائٹ ہائوس کی جانب سے دی گئی دیوالی کی دعوت ٹھکرادی،اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر روپی کور نے لکھا کہ ہر اس ادارے کی دعوت ٹھکراتی ہوں جو غزہ میں سویلینز کو اجتماعی سزا دینے کی حمایت کرتا ہے،انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے وائٹ ہائوس کی جانب سے دیوالی تقریب میں شرکت کی دعوت بھیجی گئی ہے تاہم میں نے وہ دعوت مسترد کردی کیونکہ میں غزہ میں 50فیصد بچوں اور خواتین پر مشتمل آبادی کو محصور کرکے اجتماعی سزا دینے کی حمایت کرنے والوں کی دعوت قبول نہیں کر سکتی،اپنی پوسٹ میں انہوں نے دیگر جنوبی ایشیائی لوگوں سے بھی امریکی حکومت سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا فلسطین میں معصوم لوگوں کی نسل کشی کو جسٹیفائی کرنے کی کوشش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو وائٹ ہائوس میں ہندوں کا مذہبی تہوار دیوالی منانے کا خیال آیا ہے جو کہ جھوٹ پر سچائی اور جہالت پر علم کے غلبے کا تہوار ہے۔
کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی بنیادوں پرغزہ میں جنگ بندی کرائی جائے،پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اقرا خالد نے کہا کہ وہ ان والدین کے احساسات کو سمجھ سکتی ہیں جنہیں اپنے بچوں کو بتانا پڑ رہا ہے کہ غزہ اوراسرائیل میں ہو کیا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ عبادت گاہوں کے باہر سکیورٹی کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو۔
یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر خودکش ڈرون حملے کیے اور ڈرون داغنے کی ویڈیو بھی جاری کردی،یمنی حوثی گروپ نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے اسرائیلی اہداف کی طرف مسلح ڈرونز فائر کیے ہیں،حوثیوں کے فوجی ترجمان یحیی ساری نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرونز کی ایک کھیپ گزشتہ گھنٹوں میں حساس اسرائیلی اہداف پر فائر کی گئی،اسرائیل میں نشانہ بنائے گئے مقامات پر نقل و حرکت روک دی گئی ہے، لیکن اس حملے کی مزید وضاحت نہیں کی گئی ہے،یحیی ساری نے کہا کہ یہ گروپ فلسطینیوں کی حمایت میں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے بند ہونے تک مزید فوجی کارروائی کرے گا،انصاراللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اسرائیل کی حساس تنصیبات ہدف تھیں اور حملوں سے نقصانات واضح نہیں ہوئے،دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ابھی تک حوثیوں کے دعوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ایک ماہ سے جاری مسلسل بمباری کے بعد غزہ میں غذائی بحران شدت اختیار کر گیا جس پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک بیان میں یو این رفیوجی ایجنسی نے کہا ہے کہ غذائی بحران انسانی المیے کو جنم دینے کے قریب ہے، رفاہ بارڈر سے غزہ میں آنے والی امدادنہ ہونے کے برابر ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے غزہ میں اموات ہوسکتی ہیں۔
امریکا نے اسرائیل کے غزہ پٹی پر نئے طویل مدتی قبضے کے منصوبے کی مخالفت کردی،امریکی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے غزہ پر طویل مدتی قبضے کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتا،وائٹ ہائوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ پر حماس جنگ کے بعد اسرائیل کا دوبارہ قبضے کاعمل درست عمل نہیں ہوگا،دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرتا، ہمارا نقطہ نظر ہے کہ فلسطینیوں کو ان فیصلوں میں سب سے آگے ہونا چاہیے،پریس بریفنگ کے دوران ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور یہ فلسطینی سرزمین رہے گی، امریکا غزہ پر دوبارہ قبضے کی حمایت نہیں کرتا۔
امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی بربریت کا پردہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے والی واحد فلسطینی رہنما راشدہ طلیب کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی گئی،راشدہ طلیب نے اسرائیل کیلئے امریکی حمایت اور غزہ پر اسرائیلی بمباری پر تنقید کی تھی،غیر ملکی میڈیاکے مطابق راشدہ طلیب کے بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد کے حق میں 234ووٹ ڈالے گئے جبکہ 188اراکین کی جانب سے قرار داد کی مخالفت کی گئی، 4ری پبلکنز نے قرار داد کیخلاف ووٹ دیا جبکہ 3ڈیموکریٹس اور ایک ری پبلکن رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،راشدہ طلیب کا ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا میں کانگریس میں موجود واحد فلسطینی امریکی ہوں، میرے نقطہ نظر کی یہاں پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، مجھے خاموش نہیں کروایا جا سکتا، میں کسی کو بھی اپنے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش نہیں کرنے دوں گی۔
اسرائیلی بمباری کا شکار غزہ کے معصوم بچوں نے پریس کانفرنس کرکے دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انہیں بھوکا مار رہا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی بھی شامل ہے،غزہ میں متاثرین کو کھانے پینے کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے جس وجہ سے غزہ کے معصوم بچوں نے الشفا اسپتال کے باہر پریس کانفرنس کرکے دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کی،10سالہ بچے نے دیگر بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7اکتوبر سے پوری دنیا کے سامنے اسرائیل ہم پر بمباری کررہا ہے اور وہ نسل کشی پر تلا ہوا ہے، وہ ہمیں بھوکا مار رہا ہے،بچوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل پوری دنیا سے جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ مزاحمتی تنظیم سے جنگ لڑرہا ہے لیکن حقیقت میں وہ ہم پر حملے کررہا ہے اور ہم بہت بار موت کے منہ میں جانے سے بچے ہیں،بچوں نے اپنی پریس کانفرنس کا اختتام امن، زندگی، تعلیم، علاج اور کھانے کے ساتھ اسرائیل سے بدلے کے مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔
انسانی خدمت اور مدد کے بین الاقوامی ادارے ریڈ کراس نے غزہ میں بچوں کی ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتوں کی پروا نہ کرنے کو اخلاقی دیوالیہ پن اور اخلاقی ناکامی قرار دیدیا،ریڈ کراس نے غزہ میں شہریوں پر بمباری کے طویل اور خوفناک ایک ماہ کو اب ختم کر دینے کا مطالبہ کیا ہے،انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی طرف سے منگل کے روز ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایک ماہ کی اس بمباری سے بد ترین نقصان ہوا ہے، اب ضرورت ہے کہ اسے روکا جائے ، پورا ایک ماہ اسرائیل اندھا دھند اور انتھک انداز میں غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کرتا رہا اور بعد ازاں اس میں زمینی حملے کا اضافہ کر دیا،غزہ میں محکمہ صحت کے مطابق اب تک 10ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں، بمباری نے سول انفرسٹرکچر کو بھی تباہ کر دیا جس نے آنے والی فلسطینی نسلوں کے لیے سخت مصائب کا بیج بو دیا ہے،ریڈ کراس کی سربراہ میرجانا سپولیجارک وہ فلسطین میں بچوں پر گذرنے والی مصیبت کو دیکھ کر بطور خاص صدمے میں ہیں،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان بچوں کے لیے بھی میں صدمے میں ہوں جنہیں ان کے خاندانوں سے جدا کر دیا گیا اور غزہ میں یرغمال بنایا گیا انہیں جلد رہا کیا جانا چاہیے، ریڈ کراس کے سرجنز نے ایسے بچوں کی سرجری کی ہے جن کے جسم بہت زیادہ جل چکے تھے، زخمی اور وفات ہو چکے بچوں کی تصاویر ہم سب کو ہمیشہ تکلیف پہنچائیں گی، یہ ہماری سب کی اخلاقی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سارے تصادم میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے ہم محض غیر جانبدار اداکار ہیں، ہم مستقبل کے لیے سہولت کاری کر سکتے ہیں کہ رہائی کے لیے آپریشن اور کوششوں کو آسان بنایا جا سکے، تاہم ہماری کوششیں جاری رہیں گی،ریڈ کراس نے معاملے کے تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کریں، اس میں انسانی بنیادوں پر بنے قوانین بھی شامل ہیں جو تقاضا کرتے ہیں کہ فوجی آپریشن میں شہریوں کو کچھ نہ کہا جائے،ریڈ کراس کی سربراہ نے کہا کہ زیر محاصرہ غزہ میں لوگ پانی اور خوراک سمیت ہر چیز سے محروم کر دیے گئے ہیں، ان کے لیے آنے والی امداد ان کے زندہ رہنے کے لیے کافی نہیں ہے،ریڈ کراس سربراہ نے ہسپتالوں اور ایمبولینسز پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویڈیو کے ذریعے عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووژین سربراہی اجلاس 2023 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
چینی صدر نے تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ معاشرے کے قیام کو ایک نئے مرحلے تک لے جانے میں تبادلے اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ترقی کو ترجیح دینے پر زور دیا تاکہ انٹرنیٹ کی ترقی کے ثمرات زیادہ سے زیادہ ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچائیں۔
زیادہ پرامن اور محفوظ سائبر اسپیس کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے چینی صدر نے سائبر خودمختاری اور ہر ملک کے انٹرنیٹ حکمرانی کے طریقہ کار کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائبر اسپیس میں بالادستی، بلاک محاذ آرائی اور ہتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے زیادہ مساوی اور جامع سائبر اسپیس کے قیام کا کہا اور انسانیت کی مشترکہ اقدار کے بہتر فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
چین، مشرقی شنگھائی میں منعقدہ چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک پاکستانی نمائش کنندہ ایک خاتون کو ہار کے بارے معلومات فراہم کررہا ہے۔ (شِںہوا)
چین، مشرقی شنگھائی میں منعقدہ چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک پاکستانی نمائش کنندہ ایک خاتون کو ہار کے بارے معلومات فراہم کررہا ہے۔ (شِںہوا)
شنگھائی میں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ فوڈ ایکسپو (سی آئی آئی ای)میں منعقدہ چائنا امپورٹ فوڈ سمٹ میں جاری کی گئی چائنا امپورٹ فوڈ رپورٹ 2023 کے مطابق پاکستان نے سال 2022 میں چین کو اناج اور اس کی مصنوعات برآمد کرنے والے دس سرفہرست ممالک میں جگہ بنائی، جس کی مالیت 456 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی اور اس میں گزشتہ سال کی نسبت 14.12 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستانی تل اور چاول کے ڈیلر محمد عمیر نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ چین ہمارے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے. یہ میرا چین کا پہلا دورہ ہے اور اس کی متحرک زرعی مارکیٹ نے مجھے حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک ان کی کمپنی نے چین کو تل کے 150 سے زیادہ کنٹینر برآمد کیے ہیں اور وہ سی آئی آئی ای میں ایک نمائشی اسٹینڈ قائم کرکے اسے آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سی ای این کو بتایا کہ دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت سستی مال برداری، مسابقتی قیمتیں اور اعلی معیار کی مصنوعات پاکستان کی اناج کی برآمد کی کلید ہیں ، انہوں نے مزید کہا تل میں تیل کی اعلی مقدار اسے چین میں تیل نکالنے والی کمپنیوں میں تیزی سے مقبول بناتی ہے ۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پاکستان نے چین کو 5 کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار 268 ڈالر مالیت کے تل برآمد کیے جو 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔ ''جانوروں کے چارے کے لیے ٹوٹا چاول کی بھی چین میں اچھی مانگ ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں جب سے میں نے چین کو برآمد کرنا شروع کیا ہے، ایک مستقل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. گزشتہ سال ہم سیلاب کے اثرات کے باوجود چین کو ماہانہ 70 سے 200 کنٹینر برآمد کر رہے تھے۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے ٹوٹا چاول کی درآمد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محمد عمیر نے مزید کہا چونکہ سی آئی آئی ای کو وبائی مرض کی رکاوٹ کے بغیر پورے زور و شور سے آف لائن منظم کیا جا رہا ہے، یہ پاکستانی اور دیگر بین الاقوامی کاروباری اداروں کو وسیع، کھلی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے سنہری میچ میکنگ کے مواقع فراہم کرتی ہے۔