• Columbus, United States
  • |
  • ١١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای ۔ بی آر آئی مم...

چین، مشرقی شنگھائی میں منعقدہ چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک پاکستانی نمائش کنندہ گاہکوں کو ایک لیمپ بارے بتارہا ہے۔ (شِںہوا)

 
۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ درہ خنجراب ۔ آمدورفت ۔ مسافر

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار خطے کے تاشکورغان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں درہ خنجراب پر مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 
۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ درہ خنجراب ۔ آمدورفت ۔ مسافر

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار خطے کے تاشکورغان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں درہ خنجراب پر مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 
۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ درہ خنجراب ۔ آمدورفت ۔ مسافر

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار خطے کے تاشکورغان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں درہ خنجراب پر مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 
۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چین کو اناج اور اس کی مصنوعات برآمد...

شنگھائی میں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ فوڈ ایکسپو (سی آئی آئی ای)میں منعقدہ چائنا امپورٹ فوڈ سمٹ میں جاری کی گئی چائنا امپورٹ فوڈ رپورٹ 2023 کے مطابق پاکستان نے سال 2022 میں چین کو اناج اور اس کی مصنوعات برآمد کرنے والے دس سرفہرست ممالک میں جگہ بنائی، جس کی مالیت 456 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی اور اس میں گزشتہ سال کی نسبت 14.12 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستانی تل اور چاول کے ڈیلر محمد عمیر نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ چین ہمارے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے. یہ میرا چین کا پہلا دورہ ہے اور اس کی متحرک زرعی مارکیٹ نے مجھے حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک ان کی کمپنی نے چین کو تل کے 150 سے زیادہ کنٹینر برآمد کیے ہیں اور وہ سی آئی آئی ای میں ایک نمائشی اسٹینڈ قائم کرکے اسے آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سی ای این کو بتایا کہ دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت سستی مال برداری، مسابقتی قیمتیں اور اعلی معیار کی مصنوعات پاکستان کی اناج کی برآمد کی کلید ہیں ، انہوں نے مزید کہا تل میں تیل کی اعلی مقدار اسے چین میں تیل نکالنے والی کمپنیوں میں تیزی سے مقبول بناتی ہے ۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پاکستان نے چین کو 5 کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار 268 ڈالر مالیت کے تل برآمد کیے جو 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔ ''جانوروں کے چارے کے لیے ٹوٹا چاول کی بھی چین میں اچھی مانگ ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں جب سے میں نے چین کو برآمد کرنا شروع کیا ہے، ایک مستقل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. گزشتہ سال ہم سیلاب کے اثرات کے باوجود چین کو ماہانہ 70 سے 200 کنٹینر برآمد کر رہے تھے۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے ٹوٹا چاول کی درآمد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محمد عمیر نے مزید کہا چونکہ سی آئی آئی ای کو وبائی مرض کی رکاوٹ کے بغیر پورے زور و شور سے آف لائن منظم کیا جا رہا ہے، یہ پاکستانی اور دیگر بین الاقوامی کاروباری اداروں کو وسیع، کھلی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے سنہری میچ میکنگ کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین نے جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں سائنس و ٹیکنالوجی تبادلے پر بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں پہلی بار بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون اینشی ایٹو پیش کردیا ہے۔

اس ا نیشی ایٹو میں سائنس و ٹیکنالوجی میں کھلے، شفاف ، منصفانہ اور غیر امتیازی بین الاقوامی تعاون کے تصور کی حمایت اور اس پر عملدرآمد کرنے اور  اس  کے ساتھ "سائنس کی کوئی سرحد نہیں ہے اور یہ تمام انسانیت کو فائدہ پہنچاتی ہے" کے اصول پر عملدرآمد اور سائنس و ٹیکنالوجی کی عالمی برادری کے قیام میں ملکر کام کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس ا نیشی ایٹو میں عالمی سائنس و ٹیکنالوجی حکمرانی بہتر بنانے، جملہ حقوق کے تحفظ کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی اختراع پر عالمی تعاون اور عالمی اختراع نیٹ ورک کی تعمیر پر زور دیا گیا ہے۔

اس میں عالمی سطح پر تکنیکی اختراع کے عملہ اور وسائل کے آزادانہ بہاؤ کی پاسداری اور صلاحیتوں کا  تبادلہ و تعاون مضبوط بنانے پر زوردیا گیا ہے۔ یہ بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون میں تمام ممالک اور سائنسی تحقیقی اداروں کی مساوی شرکت کی حامی ہے۔

اس ا نیشی ایٹو میں تکنیکی اختراع اداروں کے درمیان گہرے تعاون اور باہمی سیکھنے کو مضبوط بنانے اور عالمی تکنیکی اختراع تعاون میں نئے فائدہ مند اور باہمی مفید طریقے تلاش کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

چین کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ین ہی جن نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں ایسی اہم تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جو گزشتہ ایک صدری میں نہیں دیکھی گئیں اور انسانی ترقی کو اس وقت بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔

 
۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، شمال مغربی سنکیانگ میں درہ الاتاؤ پر ا...

درہ الاتاؤ (شِنہوا) درہ الاتاؤ چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے منگولین خود اختیار پریفیکچر بورتالا میں قازقستان کی سرحد پر واقع ہے۔

یہاں سے پہلی چین ۔ یورپ مال بردار ٹرین 2011 میں گزری تھی جس کے بعد سے اب تک اس درہ سے وسط ۔ ایشیا یا یورپ کے لئے 30 ہزار سے زائد ٹرینیں گزرچکی ہیں۔

 

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے درہ الاتاؤ میں ایک کنٹینر گودام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے درہ الاتاؤ  میں جامع بانڈڈ علاقے میں قائم ایک فلورکمپنی میں نوڈل کی پیداواری ورکشاپ دیکھی جا سکتی ہے۔  (شِنہوا)

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے درہ الاتاؤ میں جامع بانڈڈ علاقے میں ایک با ئیو ٹیک کمپنی میں ایک خاتون جانچ کے لئے تیل کا نمونہ حاصل کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے درہ الاتاؤ میں جامع بانڈڈ علاقے میں خودکار طریقے سے قازقستان سے آنے والا اناج اتارا جارہا ہے۔  (شِنہوا)

 
۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف الیکشن کمشنر کی پی ٹی آئی کو تحفظات دور...

تحریک انصاف نے نگران حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور مکمل با اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے بھی ملنا چاہیئے تھا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات میں کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بندکرنے، گرفتارکارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نیتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میں تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور مکمل با اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے بھی ملنا چاہیئے تھا۔ ہماری بات تحمل سے سنی گئی، یہ تاثرغلط ہے الیکشن کمیشن تحریک انصاف سے نارواسلوک رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جنوری ۔ ستمبر کے دوران نئے کاروبار کے ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی9 ماہ کے دوران نئے کاروبار کے اندراج میں اضافے کا سلسلسہ جاری رہا جو سازگار حکومتی پالیسیوں پر مارکیٹ کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے ستمبر کے دوران تقریباً 2 کروڑ 48 لاکھ 10 ہزار نئے کاروباری ادارے قائم ہوئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 12.7 فیصد زائد ہے۔

اس مجموعہ میں نئی کمپنیوں کی تعداد میں 15.4 فیصد اضا فہ ہوا جبکہ خود روزگار گھرانوں کی تعداد 11.7 فیصد بڑھی۔

غیرملکی مالی تعاون سے قائم کاروباری اداروں کی تعداد میں ایک برس قبل کے مقابلے 29.3 فیصد اور نجی کمپنیوں کی تعداد میں 15.3 فیصد اضافہ ہوا۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار مارکیٹ کی توقعات میں بہتری اور اعتماد کی بحالی کی سمت اشارہ کرتے ہیں۔ ادارے نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ چینی مارکیٹ سرمایہ کاری کی ایک مقبول منزل بنی ہوئی ہے۔

کاروباری اندراج میں خاطر خواہ اضافہ ہر شعبے میں ہوا جس میں روایتی زراعت سے لیکر جدید خدمات شامل ہیں ۔ رہائش اور کھانے پینے کے کاروبار کے اندراج میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ۔ یہ شعبے نوول کرونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق نے کہا کہ مقامی طلب بڑھانے ، اعتماد کے فروغ اور نجی معیشت میں تعاون کی متعدد پالیسیوں کے سبب چینی کاروباری اداروں نے زیادہ مضبوط ترقی کی رفتار حاصل ۔ ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق  نے منصفانہ اور منظم کاروباری ماحول پیدا کرنے کی مزید کوششوں کا عہد بھی کیا ہے۔

ستمبر کے اختتام تک ملک بھر میں رجسٹرڈ کاروباری اداروں کی تعداد 18 کروڑ 10 لاکھ ہوچکی تھی جو 2022 کے اختتام کے مقابلے میں 6.7 فیصد زائد ہے۔

 
۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، غیر آہنی دھاتوں کی پیداوار میں شرح نمو...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران غیرآہنی دھاتوں کی پیداوار میں شرح نمو مستحکم رہی۔

 وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ اس عرصے میں چین کی 10 اقسام کی غیر آہنی دھاتوں کی پیداوار 5 کروڑ 50 لاکھ 20 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.8 فیصد زائد ہے۔

غیرآہنی دھاتی صنعت کی  ایڈڈ ویلیو میں گزشتہ برس کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہوا جو صنعتی اوسط ترقی کی شرح سے 2.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ چین اسٹریٹجک وسائل کی ترقی اور استعمال تیز کرے گا۔ اہم مصنوعات کی فراہمی اور قیمتیں مستحکم کرے گا اور اہم مواد کی تحقیق و ترقی میں تعاون کرکے اپ اور ڈاؤن اسٹریم صنعتوں میں مستحکم ترقی کو یقینی بنائے گا۔ 

 
۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دھوکہ دہی کیس ،فواد چودھری کوجوڈیشل ریمانڈ پ...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دھوکہ دہی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں پیش کردیا گیا ، فواد چودھری کو عدالت میں تھانہ آبپارہ میں درج فراڈ مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ فواد چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ وقت دیاجائے، وکلا سے مشاورت کرنی ہے ۔ وکیل صفائی قمر عنایت نے عدالت سے کہا کہ ہتھکڑی کھولنے کیلئے کل بھی کہا تھا لیکن کچھ نہیں ہوا، آج کردیں ، عدالت نے فواد چودھری کے ایک ہاتھ کی ہتھکڑی کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔ کمرہ عدالت میں فواد چودھری کی وکلا اور اہل خانہ سے مشاورت ہوئی ، فواد چودھری کے وکیل نے کہاکہ فیصل چودھری ایڈووکیٹ سے مشاورت کرناہے، فیصل چودھری ہائیکورٹ سے آرہے ہیں، تھوڑا وقت دیا جائے، فواد چودھری خود دلائل دینا چاہتے ہیں،اس لیے فیصل چودھری سے مشاورت کریں گے۔ جس پر عدالت نے کہاکہ وکیل صفائی رش بن گیاہے، جلدی کریں، اگر کہتے ہیں تو سب کو باہر نکال دیتا ہوں جس پر وکیل صفائی نے کہاکہ باہر کا کوئی آدمی نہیں، ہم وکلا، فیملی اور میڈیا والے ہیں جس پر سماعت میں 15منٹ کا وقفہ کردیا گیا۔ وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر فواد چودھری روسٹرم پر آگئے، فواد چودھری نے کہا کہ کیس پڑھ رہاتھا، ابھی تک مدعی سامنے نہیں آیا، اگر ڈرایا گیا تو وہ پولیس گارڈز ہوں گے، میرا تعلق نہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ اگر ریکوری کرناہے تو پانچ سات ہزار روپے لے لیں، آپ کا آرڈر دیکھا اچھا تھا، یہی کہنا چاہتا ہوں ، جس پر عدالت نے استفسار کیاکہ اور کچھ کہناہے؟ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ اور مزید کچھ نہیں کہنا۔ عدالت نے کہاکہ مزید جسمانی ریمانڈہوگا یا جوڈیشل جائے گا، فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ، دس منٹ میں فیصلہ سنا دیں گے۔ بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کوجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے بنگلہ دیش کو انسداد ڈینگی ہنگامی امدا...

ڈھاکہ (شِنہوا) چین نے بنگلہ دیش کو انسداد ڈینگی ہنگامی امداد مہیا کی ہے جس کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین نے تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیر صحت و خاندانی بہبود زاہد ملک کو امداد حوالے کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش حقیقی دوست ہیں جو غم و خوشی میں شریک ہیں اور قریبی پڑوسی ہونے کے ناطے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

بنگلہ دیشی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں رواں سال منگل تک ڈینگی کے 2 لاکھ 83 ہزار 593 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 1 ہزار 425 اموات ہوئیں۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی وزیر زاہد ملک نے خطاب میں کہا کہ بیماری سے لڑنے میں امداد کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یاد دلایا کہ نوول کرونا وائرس وبا کے دوران بھی چین نے بنگلہ دیش کو  ویکسین فراہم کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ دونوں فریقین کے تعاون سے بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میڈیکل کالج اسپتال میں برن یونٹ قائم کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین نے کہا کہ دونوں حکومتوں کے متعلقہ حکام نے چین سے ہنگامی سامان کی جلد آمد اور بروقت فراہمی یقینی بنانے میں قریبی رابطے اور مئو ثر طریقے سے تعاون کیا ہے۔

چینی سفیر یاؤ نے کہا کہ چینی سفارت خانے نے انعام میڈیکل کالج ہسپتال کو ڈینگی کٹس کی ایک کھیپ عطیہ کی ہے۔ چین طبی شعبے میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید ٹھوس فوائد پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یاؤ نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے چینی سفارت خانے کے عطیہ کردہ امراض قلب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پائلٹ سائٹ کا باضابطہ آغاز با نگا با ندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا تھا۔

 
۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے بنگلہ دیش کو انسداد ڈینگی ہنگامی امدا...

ڈھاکہ (شِنہوا) چین نے بنگلہ دیش کو انسداد ڈینگی ہنگامی امداد مہیا کی ہے جس کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین نے تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیر صحت و خاندانی بہبود زاہد ملک کو امداد حوالے کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش حقیقی دوست ہیں جو غم و خوشی میں شریک ہیں اور قریبی پڑوسی ہونے کے ناطے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

بنگلہ دیشی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں رواں سال منگل تک ڈینگی کے 2 لاکھ 83 ہزار 593 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 1 ہزار 425 اموات ہوئیں۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی وزیر زاہد ملک نے خطاب میں کہا کہ بیماری سے لڑنے میں امداد کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یاد دلایا کہ نوول کرونا وائرس وبا کے دوران بھی چین نے بنگلہ دیش کو  ویکسین فراہم کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ دونوں فریقین کے تعاون سے بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میڈیکل کالج اسپتال میں برن یونٹ قائم کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین نے کہا کہ دونوں حکومتوں کے متعلقہ حکام نے چین سے ہنگامی سامان کی جلد آمد اور بروقت فراہمی یقینی بنانے میں قریبی رابطے اور مئو ثر طریقے سے تعاون کیا ہے۔

چینی سفیر یاؤ نے کہا کہ چینی سفارت خانے نے انعام میڈیکل کالج ہسپتال کو ڈینگی کٹس کی ایک کھیپ عطیہ کی ہے۔ چین طبی شعبے میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید ٹھوس فوائد پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یاؤ نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے چینی سفارت خانے کے عطیہ کردہ امراض قلب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پائلٹ سائٹ کا باضابطہ آغاز با نگا با ندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا تھا۔

 
۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شر...

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تاشقند ازبکستان چلے گئے جہاں وہ 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ای سی او ویژن 2025 ، تجارت، ٹرانسپورٹ کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر بات کریں گے۔ وزیراعظم کنیکٹیویٹی، توانائی، سیاحت اور اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کا وژن پیش کریں گے، وزیر اعظم ازبکستان کی قیادت اور سمٹ میں شریک دیگر رہنماں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں بھی شامل ہوں گے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کو مالی سال 23 میں نما...

ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈنے مالی سال 2022-23 کے دوران اپنی مالی کارکردگی میں نمایاں کامیابی حاصل کی کیونکہ اس نے 2.9 روپے کے مقابلے میں 3.6 بلین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ کیا۔ کمپنی کے منفی منافع کی وجہ بنیادی طور پر سپر ٹیکس کی بڑھتی ہوئی شرح ہے، جو فنانس ایکٹ 2023 کے تحت بڑھ کر 10فیصدہو گئی، اس طرح موخر ٹیکس کی ذمہ داری میں اضافہ ہوا اور نچلی لائن کو تبدیل کیا۔ خالص نقصان میں تاہم، کمپنی نے مالی سال 23 کے دوران 9.5 بلین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا جو کہ مالی سال 22 میں 10.4 بلین روپے تھا۔ ڈی جی کے سی کی آمدنی سال بہ سال 12 فیصد بڑھ کر 64.9 بلین روپے ہوگئی۔ تاہم، زیر جائزہ مدت میں فروخت کی لاگت میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوا۔ مزید برآں، سیمنٹ کمپنی نے مالی سال 22 میں 6.78 روپے فی حصص کی آمدنی کے مقابلے میں مالی سال 23 میں 8.30 روپے فی حصص کا خسارہ ظاہر کیا۔ تاہم، مالی سال 23 کے دوران، مقامی مارکیٹ میں موجود طلب اور رسد کے فرق کی وجہ سے کمپنی کی صلاحیت کم استعمال میں رہی۔ مزید برآں، برآمدی منڈی میں ناموافق نرخوں نے کلینکر کی برآمدی فروخت کو نمایاں طور پر کم کر دیا۔ ریکارڈ توڑ بڑھتے ہوئے رعایتی نرخوں کے نتیجے میں زیرِ جائزہ مدت کے دوران 6.7 بلین روپے کی اعلی مالیاتی لاگت آئی۔ اس کے علاوہ، کم مارجن بھی زیادہ مقررہ اخراجات سے متعلق ہیں۔ سہ ماہی نتائج نے چوتھائی سہ ماہی کے علاوہ ترقی کی رفتار کا مشاہدہ کیا، جہاں 10فیصدتک سپر ٹیکس کے نفاذ اور ٹیکس کریڈٹس کے ختم ہونے کی وجہ سے خالص منافع بڑے پیمانے پر زیادہ ٹیکس لگانے سے متاثر ہوا۔ کم طلب کی وجہ سے پچھلی سہ ماہی میں فروخت بھی سست رہی۔

فروخت کی کم بنیاد اور زیادہ فی یونٹ مقررہ لاگت کی وجہ سے مجموعی منافع میں بھی کمی واقع ہوئی۔ مزید برآںپالیسی کی شرح میں اضافے کے ساتھ مالیاتی اخراجات سہ ماہی بہ سہ ماہی بڑھتے رہے۔مجموعی منافع کے تناسب نے مالی سال 18 سے مالی سال 20 تک گرتے ہوئے رجحان کو ظاہر کیا، لیکن مالی سال 23 میں کمی سے پہلے یہ رجحان ختم ہو گیا۔ پلانٹ کے کم استعمال کی وجہ سے فی یونٹ زیادہ لاگت آئی جس سے مجموعی منافع میں کمی واقع ہوئی۔ کمپنی نے فی یونٹ لاگت کا انتظام کرنے کے لیے مختلف راستوں پر منتقل کیا، لیکن لاگت کی جانب افراط زر کے دبا وکے خلاف مکمل طور پر ہیج نہیں کر سکی۔ خالص منافع سے فروخت کے تناسب میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا ہے۔مزید برآں، خالص ایکویٹی میں کمی مالی سال 23 میں خالص نقصان اور میکرو اکنامک عوامل اور اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کی وجہ سے ہونے والی بڑی سرمایہ کاری کے حصص کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ہوئی۔ڈی جی خان سیمنٹ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو 27 ستمبر 1978 کو پاکستان میں قائم ہوئی۔ یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔ کمپنی بنیادی طور پر 1,900 سے زائد ملازمین کے ساتھ کلینکر اور سیمنٹ کی پیداوار اور فروخت میں مصروف ہے۔ 30 جون 2023 تک، کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریبا 22 ارب روپے تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ماڈل پاکستان میں مینگروو کور کو بڑھانے...

بلوچستان کے ساحلی علاقوں خصوصا تزویراتی لحاظ سے اہم گوادر بندرگاہ کو مینگروو کور میں توسیع کی ضرورت ہے تاکہ ان کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کیا جا سکے، ساحلی ماحول کو محفوظ رکھا جا سکے، سمندری زندگی کو فروغ دیا جا سکے ۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر ماحولیات عبدالرحیم نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے ماحولیاتی کاربن ڈائی آکسائیڈپانی کے معیار کو بہتر بنانے، آلودگیوں کو فلٹر کرنے اور کٹا وکو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بلوچستان میں بارشوں کا انداز بہت کم رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں گرمیوں کا موسم سردیوں سے زیادہ طویل رہتا ہے۔ اس سال ستمبر کا مہینہ بہت گرم تھا۔ کراچی سے گوادر تک تقریبا 15 سے 20 دریا سوکھ چکے ہیں۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا مقابلہ کرنے کے لیے، ہمیں مینگروو کے احاطہ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔سونمیانی، جیوانی اور پسنی میں قدرتی مینگروو بیلٹس ہیں۔ انہیں گہرے پانی والے سوربندر، کلمت خوڑ اور کپڑ ندیوں میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔ انہیں اگانے کے لیے کچھ دوسری مصنوعی جگہیں بھی تیار کی جا سکتی ہیں۔ انہیں شادی کور ٹائیڈل کریک میں بھی 10 کلومیٹر کے رقبے پر لگایا گیا ہے لیکن ابھی بھی پودے لگانے کی بہت گنجائش ہے۔ ماسٹر ویٹ لینڈ پلان میں شادی کور ٹائیڈل کریک کو ویٹ لینڈ لیگون قرار دیا گیا ہے۔ عبدالرحیم نے کہا کہ بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے دوران مینگروو کے ٹفٹس اور دیگر سمندری حیات کے رہائش گاہوں کو زیادہ تر ہٹا دیا گیاجس سے آبی حیات بھی متاثر ہوئی۔ انہوں نے مچھلی کی پیداوار بڑھانے اور کاربن کریڈٹ کے ذریعے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے لیے دیگر علاقوں میں خاص طور پر شہری علاقوں میں مینگرووز کے پودے لگانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بہت سی مصنوعی گیلی زمینیں بھی بنائی ہیں اور وہاں مینگرووز لگائے ہیں۔ اسی ماڈل کو گوادر میں بھی نقل کیا جا سکتا ہے جس میں گوادر بندرگاہ بھی موجود ہے۔

مینگرووز ڈیسلٹنگ اور تلچھٹ کو کم کر کے ساحلی پٹی کی حفاظت کرتے ہیں، مٹی کو باندھتے ہیں اور بناتے ہیں اور کٹا وکو روکتے ہیں۔مینگرووز کو تھوڑی سی گھڑی کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک سال کے اندر وہ خود ہی بڑھ جاتے ہیں۔ پاکستان کے پاس ان کی افزائش کے لیے مہارت اور کافی ساحلی پٹی موجود ہے۔ تاہم، ان تمام عملوں کو جاری رکھنے کے لیے نوجوانوں کے ذرائع، نرسریوں، باڑ کے ذرائع، چینل کی کھدائی، اور فنڈنگ کو برقرار رکھنے کے لیے چینی مدد کی ضرورت ہے۔ چین نے سی پیک میں ماحولیات کے حوالے سے ایک بڑا مینڈیٹ قبول کیا۔ اس قسم کے ہر منصوبے میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے ماحولیاتی پہلووں کی پیروی کی جاتی ہے۔ اگرچہ بلوچستان کی ساحلی پٹی بندرگاہ اور شہری یا صنعتی علاقوں سے نکلنے والے نقصان دہ فضلے سے کم متاثر ہوتی ہے لیکن ساحلی پٹی اور سمندری حیات کو کسی بھی سنگین خطرے سے بچنے کے لیے وہاں مناسب ٹریٹمنٹ پلانٹس کی ضرورت ہے۔ عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کراچی کی طرح بلوچستان میں شہری سیوریج کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے وہاں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا قیام ضروری ہے۔ ان کی تنزلی کا براہ راست اثر ماہی گیروں کی آمدنی پر پڑتا ہے۔ عام طور پر وہاں مچھلیوں کی آبادی میں 70 فیصد اضافہ ہوتا ہے لیکن صحت مند مینگرووز میں یہ 159-234 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ مینگرووز کی توسیع اس وقت فائدہ مند ہو گی جب یہ تحفظ کے طریقوں، باقاعدہ ترقی اور پاکستان میں بندرگاہوں کی منفرد اقتصادی اہمیت کے ساتھ مربوط ہو۔ اس سے مقامی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں کمیونٹی کی شمولیت بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کو ماحولیات اور معیشت دونوں کے لیے مستقبل کے اثاثے کے طور پر مینگرووز کی اہمیت پر غور کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلگت بلتستان کے کاریگر کان کنوں کو صلاحیت بڑ...

پاکستان کے شمالی گلگت بلتستان صوبے میں چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے کان کنوں کو اپنی روزی کمانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی محنت کے مطابق صلاحیت کی ضرورت ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھوٹے پیمانے پر کان کنی علاقے میں روزی کا ایک پائیدار ذریعہ ہے اور زیادہ تر لوگ اس میں پلیسر سونا، چاندی، یا قیمتی نیم قیمتی پتھر نکالنے میں شامل ہیں۔کچھ لوگ زمین یا پہاڑوں کی کانیں لگاتے ہیں، لیکن کان کنی کے طریقوں کو زیادہ موثر اور منافع بخش بنانے کے لیے، حکومت کو علاقے میں تربیتی مراکز قائم کرنے ہوں گے۔سائنسی اور تکنیکی ترقی کے موجودہ دور میں، سونے کے دھونے والے اب بھی سونا نکالنے کے لیے قدیم تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ان تکنیکوں میں سونے کو مرکری کے ساتھ ملانا شامل ہے جو کہ صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ مقامی سونے کے دھونے والے تقریبا ایک سال میں تقریبا 15 کلو گرام سونا نکالتے ہیںلیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ سونے کے علاوہ ایلوویئم میں بہت سی دیگر قیمتی یا نیم قیمتی دھاتیں بھی ہوتی ہیں۔ اس لیے انہیں ان معدنیات کو نکالنے کے لیے بھی تربیت کی ضرورت ہے۔ حکومت کو یہ اسٹریٹجک معدنی مجموعے مقامی کاریگروں سے خریدنا چاہیے تاکہ وہ غیر ذمہ دارانہ ہاتھوں میں نہ جائیں۔ غیر تربیت یافتہ کاریگر کان کنوں کو، جو پہاڑوں میں قیمتی دھاتیں، معدنیات اور قیمتی پتھر تلاش کرتے ہیں، انہیں کسی نقصان کے بغیر احتیاط سے کھودنے کی تربیت دی جانی چاہیے۔ اس طرح وہ اپنے غیر ہنر مند چھیدنے کے ذریعے پوری چیز کو نقصان پہنچائے بغیر اچھی قیمت کمائیں گے۔

انہیں لیپیڈری، زیورات بنانے یا کسی اور قسم کی دستکاری کی تربیت فراہم کرنا کاٹیج انڈسٹریز میں ایک اور مضبوط شعبے کا اضافہ کر سکتا ہے۔خاندان کی خواتین بھی اسے اپنے گھروں سے انجام دے سکتی ہیں۔ اگرچہ جی بی حکومت پہلے ہی ان تمام پہلوں پر کام کر رہی ہے لیکن ابھی مزید کوششوں کی بہت گنجائش ہے۔ پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جنرل منیجر محمد یعقوب شاہ نے کان کنی کی استعداد کار بڑھانے کے بارے میں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کان کنی زیادہ تر دو قسم کی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک گھریلو پیشہ کی طرح ہے جسے صرف گزارہ یا خاندان کی کفالت کے لیے اپنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکارانہ کان کنی زیادہ تر دریا کے کناروں پر سونا نکالنے کے لیے پلیسر کے ذخائر میں کی جاتی تھی لیکن دوسرے ممالک میں یہ معدنیات کی ایک بڑی تعداد کے لیے کی جاتی ہے۔پاکستان میں سونے کے لیے کاریگر کان کنی کی جاتی ہے اور یہ دریائے سندھ اور اس سے ملحقہ دریاں یعنی دریائے چترال، دریائے گلگت، دریائے ہنزہ اور تمام معاون ندیوں وغیرہ کے ساتھ ساتھ صدیوں سے جاری ہے۔ان دریاوں کے کناروں پر تقریبا 2000 خاندان موسمی بنیادوں پر کام کرتے ہیں۔ وہ صرف اس وقت کام کرتے ہیں جب موسم ہلکا ہو۔ محمد یعقوب، جو اسلام آباد میں قائم گلوبل مائننگ کمپنی کے پرنسپل جیولوجسٹ ہیںنے مزید کہا کہ کان کنی کے تکنیکی اور حفاظتی پہلووں میں انہیں تربیت دینے سے وہ مقامی اقتصادی ترقی اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے میں زیادہ محتاط اور نتیجہ خیز بنائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہیلیون پاکستان جامشورو میں جدید ترین مینوفیک...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے حال ہی میں اپنے پورٹ فولیو کے لیے اندرون ملک مینوفیکچرنگ کی سہولت میں ہیلیون پاکستان کی خاطر خواہ سرمایہ کاری کے اعلان کے موقع پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ خان نے اس تقریب کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان میں کام کرنے والی برطانیہ میں مقیم کمپنیوں کے لیے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر اس کے کردار کو اجاگر کیا۔ یہ سرمایہ کاری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل کمپنیوں کو ایک مثبت پیغام بھیجے گی جس سے وہ اپنے برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ اپنے کاروبار اور تجارتی تعاون کو تلاش کرنے اور اسے وسعت دینے کی ترغیب دے گی۔مزید برآںفرخ خان نے پراجیکٹ کے آغاز پر ہیلیون پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے شاندار منافع کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور قوم کے ساتھ ہیلیون کے عزم کو سراہا۔اس اقدام کے تحت، ہیلیون پاکستان لمیٹڈ جامشورو میں واقع ایک جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت میں تقریبا 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس خاطر خواہ سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی لانا اور پیناڈول کی پیداواری صلاحیت کو 8 بلین ٹیبلٹس تک بڑھانا ہے۔اس اسٹریٹجک اقدام کا مقصد ضرورت مند مریضوں کو پاکستان کی سب سے بڑی فارماسیوٹیکل اور زائد المیعاد ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ مزید برآں ادارہ مینوفیکچرنگ سہولت کو بڑھانے کے لیے اضافی 2 ملین ڈالر مختص کر رہا ہے، جو مقامی مطالبات اور برآمدی مواقع کو پورا کرتا ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایکویٹی آپریشنز کے مینیجر کاشف صدیق نے کہا کہ کا 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا حالیہ اعلان پاکستان کے معاشی منظر نامے پر دور رس اثرات کے ساتھ ایک اہم پیشرفت کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کے فارماسیوٹیکل سیکٹر کی طاقت اور صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی فارماسیوٹیکل مارکیٹ میں مسلسل ترقی کے ساتھ، یہ توسیع پاکستان کو ضروری ادویات کی ملکی اور بین الاقوامی مانگ کو پورا کرنے میں کلیدی ممبر کے طور پر پوزیشن میں رکھتی ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، زاہد لطیف خان سیکیورٹیز کے ایکویٹی مینیجر حمزہ انور نے کہا کہ ایک معروف بین الاقوامی صحت کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی کی جانب سے اس طرح کی خاطر خواہ سرمایہ کاری پاکستان کی اقتصادی صلاحیت میں اعلی سطح کے اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف سرمایہ کاری کی ایک پرکشش منزل کے طور پر ملک کا امیج مضبوط کرتا ہے بلکہ دیگر عالمی کمپنیوں کو مستقبل کے منصوبوں کے لیے پاکستان پر غور کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرمایہ کاری بالواسطہ اور بالواسطہ طور پر ملازمتوں کی ایک قابل ذکر تعداد کی تخلیق کا باعث بنتی ہے۔حمزہ نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سہولیات کی ترقی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، جس سے بے روزگاری کی شرح میں کمی اور معاشی استحکام میں اضافہ ہوگا۔ہیلیون پاکستان کی اپنی پیناڈول مینوفیکچرنگ سہولت کو وسعت دینے میں خاطر خواہ سرمایہ کاری نہ صرف پاکستان کے معاشی امکانات پر کمپنی کے اعتماد کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ملک کے معاشی نقطہ نظر کی ایک روشن تصویر بھی پیش کرتی ہے۔پاکستان کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لیے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کا عزم ایک امید افزا علامت ہے، جو صحت کی دیکھ بھال کی بہتر صلاحیتوں اور مضبوط اقتصادی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کوشش سے پاکستان اور اس کے عالمی شراکت داروں دونوں کو فائدہ ہوگا، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4048 ارب سے کم ہو کر...

حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4048 ارب روپے سے کم ہو کر 3852 ارب روپے تک محدود ہو گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے حکومتی گارنٹیوں میں 232 ارب روپے کمی کی رپورٹ پر آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی ہے۔ ستمبر 2023 تک حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4 ہزار ارب روپے تک محدود کرنا ہدف تھا، آئی ایم ایف شرائط کے مطابق ستمبر تک حکومت کی جانب سے نئی گارنٹی نہیں ایشو کی گئی، آئی ایم ایف شرائط کے مطابق مرکزی بینک سے ادھار قرض نہیں لیا گیا۔ دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مرکزی بینک سے ادھار قرض نہ لینے کی شرط عائد کی گئی تھی، بیرونی قرض کی ادائیگیاں بروقت کی جا رہی ہیں، ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی گئی، اکتوبر کے اختتام تک سنگل ٹریژی اکاونٹ کی شرائط پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا، سنگل ٹریژی اکانٹ کی شرط پر عملدرآمد کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معاشی مشکلات، پاکستان میں تیل کے ذخائر میں 9...

پاکستان میں 9 سال کے دوران تیل کے ذخائر میں تقریبا 50 فیصد کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق معاشی مشکلات، گردشی قرض کے سبب پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنیاں پریشان ہیں جس کے باعث کاروبار ختم اور تیل کے ملکی ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے خطرے کی گھنٹی بجنے لگی ہے۔ پاکستان میں تیل کے ذخائر میں 9 سال میں تقریبا 50 فیصد کمی ہوئی ہے، سال 2014 میں ملک میں خام تیل کے ذخائر 3 ارب 87 کروڑ بیرل تھے، رواں سال تیل کے مقامی ذخائر کم ہو کر ایک ارب 92 کروڑ بیرل ہو گئے ہیں۔ دنیا نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق گزشتہ 2 سال میں مقامی ذخائر میں 56 کروڑ بیرل کمی آئی، سال 2021 میں ملکی تیل کے ذخائر 2 ارب 48 کروڑ بیرل تھے جبکہ سال 2022 میں ملکی تیل کے ذخائر 2 ارب 24 کروڑ بیرل رہے۔ ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ قاعدے کے مطابق ایک بیرل تیل کے استعمال پر 1.2 بیرل تیل کی دریافت ضروری ہے جبکہ پاکستان میں ریزورز ریپلیپسمنٹ ریشو کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کا کاربن اخراج کرنے والی انڈسٹری پر ٹی...

حکومت نے کاربن کا اخراج کرنے والی انڈسٹری پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر سیمی ایزدی کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں حکام نے نئی کاربن پالیسی کی ڈرافٹنگ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کاربن پالیسی گائیڈ لائن تیار کی جا چکی ہے، جس کے بعد کاربن مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے راستے کھل جائیں گے۔ حکام کے مطابق کاربن ٹریڈنگ دنیا میں بڑی مارکیٹ ہے۔ کاربن پالیسی کے تحت کسی بھی ملک کی کاربن اخراج کی حد ہوگی اور اگر کاربن اخراج کی حد بڑھی تو ملک اور سمیت انڈسٹری کو ٹیکس دینا ہوگا۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت کاربن کریڈٹ کو بیچ کر ریونیو کمایا جائے گا۔ کاربن کریڈٹ کی عالمی مارکیٹ 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ کاربن کریڈٹ کے تحت پالیسی گائیڈ لائنز، گورننس میکنزم، مارکیٹ رجسٹری اور مانیٹرنگ کی حکمت عملی بنے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، شاہ محمود کی ضمانت کی درخواست پر...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کا اعتراض مسترد کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت اور فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور شاہ محمود کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر راجہ رضوان نے شاہ محمود کی ضمانت کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوتا ہے وہ نہیں ہے۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سرٹیفکیٹ شریک ملزم کا نہیں ہیلیکن اس کا ریفرنس تو دیا ہوا ہے، ایسے معاملات میں دیگر کیسز کو یکجا کردیا جاتا ہے، ہمارے ہاں بہت ساری غلطیاں ہوتی ہیں ہم اس کو مان لیتے ہیں۔ دوران سماعت شاہ محمود کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے میرے مکل کی ضمانت خارج کردی تھی، ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں یہ پہلی درخواست ضمانت ہے، ہم نے دستاویز کی فوٹو کاپی لگائی ہیکیونکہ ہمیں اصل کاپی فراہم نہیں کی گئی۔ عدالت نے شاہ محمود کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کا اعتراض مسترد کردیا اور چیف جسٹس نے کہا کہ اعتراض دور کرتے ہیں،کیس کا ریکارڈ پیش کریں اور دلائل دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ٹیلی ویژن کے بلڈنگ میں آتشزدگی ، فائ...

پاکستان ٹیلی ویژن کے بلڈنگ میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی ۔لیاقت نیشنل ہسپتال کے نزدیک پی ٹی وی بلڈنگ کی دوسر ی منزل میں مسلسل آگ بھڑک اٹھی ، آگ پہلے ایک کمرے میں تھی اس کے بعد دوسرے اور تیسرے کمرے تک پھیل گئی فائر بریگیڈ کی گاڑی دیر سے پہنچنے کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا بلڈنگ میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی گئی خوش قسمتی سے وہاں کوئی موجود نہیں تھا اور جو تھے انکو وہاں سے نکال دیا گیا چونکہ آگ بلڈنگ کے پہلے منزل تک ہی محدود رہی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہنوئی کو قتل کرنے کیلئے پختونخوا سے کراچی آ...

خنجر پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا کر کے پی کے سے کراچی آنے والے دونوں ملزمان کو سکھن تھانے کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان عدنان اور ساجد نے بتایا کہ وہ غیرت کے نام پر اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آئے تھے ۔ دونوں ملزمان خنجروں پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ سکھن پولیس کے مطابق گشت پر موجود اہل کاروں نے 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا اور تلاشی کے دوران دونوں ملزمان کے قبضے سے تیز دھار چاقو برآمد کیے گئے، جس کے بعد دونوں ملزمان کو شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں خیبر پختون خوا سے کراچی اپنے بہنوئی کو قتل کرنے آئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک بار...

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جس کے باعث ایک بار پھر 100 انڈیکس 54 ہزار کی حد عبور کر گیا ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں 634 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 54 ہزار 369 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا۔ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 125 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 736 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈومیسٹک لاونج میں...

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے)کے ڈائریکٹر جنرل نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈومیسٹک لاونج میں کھانے سے کیڑا نکلنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈومیسٹک لاونج میں مسافروں کے کھانے سے کیڑا نکلنے کا انکشاف ہوا تھا اور سامنے آنے والی فوٹیج میں کھانے پر رینگتے کیڑے کو بھی دیکھا گیا۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکم پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے منیجر کو تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ائیرپورٹ منیجر اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعے چھان بین کریں گے۔ اعلی سطح کی کمیٹی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسر، ڈاکٹر اور ہیلتھ سروسز کے اہلکار شامل کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ،پولیس اور جے آئی ٹیز رپورٹ مست...

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق پولیس اور جے آئی ٹیز کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ہر اینگل سے لاپتا افراد کا سراغ لگانے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے دئر درخواستوں کی سماعت کی جس دوران عدالت نے لاپتا افراد کا سراغ نہ لگانے پر جے آئی ٹی حکام پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جے آئی ٹی سربراہ اور صوبائی ٹاسک فورس سربراہ کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ جے ٹی آٹی میں لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا تو یہ کارروائی فضول ہے، لوگوں کو بس پریشان کرتے ہیں، ہوتا تو کچھ بھی نہیں ہے، 26 جے آئی ٹیز اجلاس کے بعد بھی سراغ نہیں لگایا جاسکا تو سب فضول ہے۔ دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ مسترد کردی اور اجلاس کے تین روز بعد جے آئی ٹیز رپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ اور دفاع کی رپورٹ پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب ایسا نہیں چلے گا، لاپتا افراد کا سراغ لگانا ہوگا ورنہ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ لاپتا افرادکی کسی وفاقی ادارے کے حراستی مرکز میں نہیں۔ عدالت نے ہر اینگل سے لاپتا افراد کا سراغ لگانے کا حکم دیا اور کہا کہ لاپتا نور زمان، حیدر،طلحہ، خیرالرحمان اور دیگرکی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا میں خناق کا مرض پھیل گیا ، 16...

خیبر پختونخوا میں خناق کا مرض پھیل جانے سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اب تک 328 افراد بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں 6 ماہ کے بچوں سے لے کر 68 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں، تاہم محکمہ صحت کے پاس خناق سے متاثرہ افراد کے لئے انٹی ڈفتھیریا سیرم بھی موجود نہیں، جس کی وجہ سے صورت حال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بھی اے ڈی سی کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 28 اضلاع سے خناق کے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر اور چارسدہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف پشاور سے 68 کیسز سامنے آئے ہیں، بچوں کی مکمل ویکسینیشن سے مرض سے بچائو ممکن ہے۔ ای پی آئی پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کی الیکٹرانک ایمونائزیشن رجسٹری پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیگریٹ کی اسمگلنگ سے خزانے کو 310 ارب روپے ن...

پاکستان میں غیرقانونی و اسمگل شدہ سگریٹ کی تجارت اور فروخت میں اضافے کے باعث قومی خزانے کو 310 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک غیرقانونی تجارت کا حجم 63 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے سگریٹس کی غیرقانونی فروخت کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی حکام کے مطابق سیگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مثر نفاذ کی ضرورت ہے، ایف بی آر کی جانب سے غیرقانونی سیگریٹس کے خلاف اقدامات ضروری ہیں۔ پی ٹی سی کے مطابق رواں مالی سال 40 کمپنیوں میں سے محض 2 نیٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانگو وائرس، 18 افراد جاں بحق، بلوچستان میں...

کانگو وائرس کی وجہ سے بلوچستان کی نگراں حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔ کانگو سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، کوئٹہ میں کانگو سے متاثرہ 60 افراد سامنے آئے ہیں جن میں سے 15متاثرین کا تعلق شعبہ صحت سے ہے۔ 10 ڈاکٹروں سمیت 15 افراد کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے، نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ کانگو وائرس جس وارڈ سے پھیلا اسے سیل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگو کے پھیلا وکا سبب وارڈ آئندہ ہفتے تک سیل رہے گا، نگران وزیر صحت بلوچستان نے مزید کہا کہ زیر علاج مریضوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دو ہفتے کے لیے مذبح خانوں پر پابندی عائد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کو19 نومبر کو لاہور میں الیکشن سے...

لاہور ہائیکورٹ نے شاہدرہ میں پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی جبکہ در خواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں، عدالت کارنر میٹنگ کی اجازت دے اور پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 19 نومبر کو پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان عبوری حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہش...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی بڑھی،پاکستان مخالف دہشت گردوں کیخلاف افغان حکومت نیکوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے، ملک میں بدامنی پھیلانے کا زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے ، خودکش حملوں میں ملوث افراد میں 15 افغان شہری ملوث تھے، پاکستان نے ہر طرح سے مشکل حالات میں افغانستان کا ساتھ دیا، دہشت گردوں کی فہرست افغان عبوری حکومت کو بھیجی گئی،کستان کسی پر دبا ودیتا ہے اور نہ پاکستان کسی کا دباو لے گا، غزہ کے لئے جتنا کیا جائے اتنا کم ہے، ڈیڑھ ارب مسلمان ان کی امداد سے مطمئن نہیں، وہاں خواتین اور بچوں پر حملے ہو رہے ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ مذہب، بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی 4 دہائیوں تک میزبانی کی تاہم گزشتہ 2 سال میں افغان سرزمین سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکومت کے آنے کے بعد سے پاکستان میں دہشت گردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، خودکش حملوں میں ملوث افراد میں 15 افغان شہری ملوث تھے جب کہ اقوام متحدہ رپورٹ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 20 لاکھ افراد بشمول افغان رجسٹرڈ کارڈز کے حامل افراد اور پناہ گزینوں کو پاکستان سے واپس نہیں بھیج رہے جبکہ آپریشن کے بعد سے اب تک 2 لاکھ 52 ہزار غیر قانونی افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر طرح سے مشکل حالات میں افغانستان کا ساتھ دیا، دہشت گردوں کی فہرست افغان عبوری حکومت کو بھیجی گئی، پاکستان نے اب داخلی معاملات کو درست کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ملک میں بدامنی پھیلانے کا زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکیوں کو عزت کے ساتھ واپس جانے کے مواقع فراہم کیے، پرامید ہیں افغان حکومت بھی واپس جانے والوں کے لئے احسن اقدامات کرے گی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں سرحد پار سے دہشت گردی کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، افغان عبوری حکومت کو یہ ادراک ہونا چاہیے کہ دونوں ریاستیں خود مختار ہیں۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے وزیر دفاع کی سربراہی میں اعلی سطح پر وفد افغان حکومت سے ملاقات کے لئے گیا جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ بھی موجود تھے جبکہ اس سے قبل بھی رسمی اور غیر رسمی طریقے سے مختلف وفود بھی افغانستان جا چکے ہیں، اگر اس کے باوجود وہاں سے مثبت اشارے یا اقدامات نہ آئیں تو پاکستان بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پہلے سے بہتر ہوگئے ہیں، اس سے قبل افغان حکومت ہماری پالیسیوں یا ہم سے فوائد کو معمولی لیتی تھی۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں خود پشتون ہوں، کسی بھی پاکستانی پشتون کو اس پالیسی کے تحت ٹارگٹ کرنا قابل قبول نہیں، واضح کردوں اگر کوئی شخص ان حرکات میں پایا گیا تو اسے سخت سزا دی جائے گی کیونکہ پشتون کا پاکستان میں اتنا ہی حق ہے جتنا ہے پنجابی، بلوچی، سندھی اور گلگتی کا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ اپنے ذہنوں سے نکال دیں پاکستان پر امریکا یا کسی بھی ملک کا کوئی دبا وہے، پاکستان کسی پر دبا ودیتا ہے اور نہ پاکستان کسی کا دباو لے گا، جیسے ہم مختلف ممالک سے درخواست کرتے ہیں ویسے ہی ہم سے درخواستیں کی جاتی ہیں، لہذا اسے دبا وکہنا درست نہیں۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی دونوں ممالک کیحق میں ہے، البتہ ہم نے امریکا کو کئی بار کہا آپ تو خطے سے چلے جائیں گے لیکن پاکستان کو سامنا کرنا پڑے گا۔ غزہ کی صورتحال پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے لئے جتنا کیا جائے اتنا کم ہے، ڈیڑھ ارب مسلمان ان کی امداد سے مطمئن نہیں، وہاں خواتین اور بچوں پر حملے ہو رہے ہیں، البتہ اس حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ ایک سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی اور وہاں خوارک، ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ پہنچانا ہے، اس کے بعد دیکھیں گے کہ مزید کیا ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن جاری، کثیر مقدار...

نگران حکومت، سکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کی جانب سے ملکی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے پیش نظر لئے گئے سخت اقدامات کے فیصلے کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔ حکومتی ایما پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا اور 29 اکتوبر سے 5 نومبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے کثیر مقدار میں کھاد، آٹا اور چینی برآمد کی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران ملک بھر سے 6 ہزار 599 میٹرک ٹن کھاد برآمد ہوئی جبکہ متعلقہ اداروں نے کریک ڈاون کے دوران ملک بھر سے 2 ہزار 367 میٹرک ٹن آٹا برآمد کیا۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے دوران ملک بھر سے 6 ہزار 996 میٹرک ٹن چینی بھی برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک میں معاشی استحکام لانے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر آنکھوں کے مسائل ب...

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے، شہریوں کو آنکھوں کی جلن اور پانی بہنے کی شکایات کا سامنا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کی زہریلی فضا سے آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہوگئیں اور طبی مراکز پر مریضوں کا رش لگنے لگا۔ ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے احتیاط سے ہی آنکھوں کے مسائل پر قابو ممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق سفر کے دوران چشمے کا استعمال لازمی کریں، موٹرسائیکل سوار خاص خیال رکھیں، صاف پانی سے بار بار آنکھیں دھوئیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسموگ سے لاہور کے رہائشی آنکھوں کی مختلف قسم کی الرجی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سموگ ، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار ،شہ...

اسموگ کی شدت مزید بڑھنے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا،9 سے 12 نومبر تک ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ۔ بدھ کو ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 452 ریکارڈ کی گئی جبکہ سید مراتب علی روڈ پر 552، فدا حسین روڈ پر شرح 477، یو ایس قونصلیٹ پر 464، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 425ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے اور موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم 9 اور 10 نومبر کو شہر میں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت کے پیش نظر لاہور ڈویژن سمیت مخصوص اضلاع میں 4 روز کے لئے ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی، پابندیوں کا اطلاق 9 سے اتوار 12 نومبر تک ہوگا۔ گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ میں بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس دوران تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں ہفتے کو بند رہیں گی جبکہ بیکریاں اور میڈیکل سٹور کھلیں گے، بسیں اور ویگنیں چلتی رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی فورسز پر حملے افسوسناک، ہم نے افغان...

امریکا نے پاکستانی سکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز پر حملے افسوسناک، ہم نے افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا،پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ رواں ماہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں جس پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا تھا۔ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ملک میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے ہیں، انتخابات کے تناظر میں یہ بڑھ کر ہے کہ وہ آزاد اور منصفانہ ہوں اور اس ملک میں رہنے والوں کی مرضی کی عکاسی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، انسداد منشیات کی کوششوں اور سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں 40 سال سے زائد عرصے سے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے انخلا پر نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں اور اور مناسب بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چئیرمین پی ٹی آئی کی...

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چئیرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے ملزمان کو پی سی او کی سہولت میسر نہیں،18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بچوں سے بات کروائی گئی،کہ عدالت کی حکم عدولی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، میرے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے۔ بدھ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی فون پر بیٹوں کے ساتھ بات نہ کروانے کے توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کروادیا جس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چئیرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے سے معذرت کرلی۔ جواب میں کہا گیا کہ 18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بچوں سے بات کروائی گئی، تاہم واٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے، عدالت اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رولز میں ترمیم کی ہدایت کر سکتی ہے، جیل پی سی او کے ذریعے فیملی اور وکلا سے قیدیوں کی بات کی سہولت دی جاتی ہے، آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے آفیشل سیکریٹ کے ملزمان سے متعلق لیٹر جاری کیا گیا تھا، لیٹر میں یہ کہا گیا تھا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے ملزمان کو پی سی او کی سہولت میسر نہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کی حکم عدولی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، میرے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتہ بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔ خیال رہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 نومبر تک جواب طلب کیاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کی ٹیلی سکوپس نے اب تک کا سب سے دور بلی...

لاس اینجلس(شِنہوا)  ماہرین فلکیات نے ناسا کی دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے کہکشاں ایکس ریز میں اب تک کا سب سے دور بلیک ہول دریافت کرلیا ہے۔

ناساکے مطابق بلیک ہول تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، اس مرحلے میں اس کی کمیت اس کی میزبان کہکشاں کی طرح ہے۔ ناسا کے چندرا ایکس رے آبزرویٹری اور ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ڈیٹا کو ملا کر، محققین کی ایک ٹیم بگ بینگ کے صرف 47 کروڑ سال بعد بڑھتے ہوئے بلیک ہول کی نشاندہی میں کامیاب رہی۔ ناسا نے کہا کہ اس دریافت سے اس بات کی وضاحت ہوسکے گی کہ کائنات میں پہلے عظیم کثافت کے حامل  بلیک ہولز کیسے بنے۔

ٹیم نے کہکشاں کے کلسٹر ایبل 2744 کی سمت میں یو ایچ زیڈ1 نامی کہکشاں میں بلیک ہول دریافت کیا، جو زمین سے 3 ارب 50 کروڑنوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

 
۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن میں حوثی ملیشیا کے حملے میں سرکاری فوج...

عدن، یمن (شِنہوا) یمن کے صوبے مارب میں حوثی ملیشیا کے حملے میں سرکاری فوج کے کم از کم 8 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ایک فوجی اہلکار نے منگل کو  نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرشِنہوا کو بتایا کہ حوثی جنگجوؤں نے پیر کی رات ایک بڑا حملہ کیا اور مارب کے شمال مغربی حصے میں سرکاری فورسز کے مقامات کو نشانہ بنایا، مسلح تصادم کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

اہلکار نےمزید کہا کہ حوثیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں حکومتی فورسز کے  آٹھ فوجی ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے۔

اہلکار کے مطابق، جوابی کارروائی میں، سرکاری افواج  نے مبینہ طور پر مارب کے کئی علاقوں میں اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے تاکہ ملیشیا کی مزید پیش قدمی کو روکا جا سکے۔

 
۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ میں حماس کے مضبوط...

یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی فوج نے غزہ کی شمالی پٹی میں حماس کے مضبوط گڑھ  پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اپنی تازہ ترین آپریشنل اپ ڈیٹ میں، اسرائیلی فوج نے کہا کہ فوجیوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے"فوجی گڑھ"کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں ٹینک شکن میزائل اور لانچرز، ہتھیار اور مختلف انٹیلی جنس مواد موجود تھا۔ اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے متعدد عسکریت پسندوں کا القدس اسپتال سے متصل ایک عمارت سے اسرائیلی فورسز پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا جس پر اسرائیلی فوجیوں نے عسکریت پسندوں پر حملہ کے لیے ایک طیارے کو ہدایات دیں جس سے وہاں موجود گولہ بارود میں دھماکے ہوئے جو  شہری علاقے میں حماس کے ہتھیاروں کے ڈپو کی موجودگی کا ثبوت ہے۔

 فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے القدس اسپتال سے 50 میٹر کے فاصلے پر گولہ باری کی ہے جہاں 14 ہزار سے زائد بے گھر فلسطینیوں نے پناہ حاصل  کررکھی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گولہ باری کی وجہ سے "ہسپتال کے عملے، مریضوں اور بے گھر افراد  میں سے کم از کم 60 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ہسپتال کی عمارت، ایمبولینسوں اور امدادی گاڑیوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔"

 
۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی ویتنامی وفد سے ملا...

بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے منگل کو بیجنگ میں تران کیم تو کی قیادت میں دورے پر آئے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ژاؤلیجی  نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز کی حکمت عملی کی رہنمائی کے تحت چین اور ویتنام کے تعلقات میں ترقی کی ہمیشہ مضبوط رفتار  برقرار رہی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے قیام کی 15ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، ژاؤ نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ مل کر دونوں جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے ،مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط  کرنے اور دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئے دور میں ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔

 
۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی ویتنامی وفد سے ملا...

بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے منگل کو بیجنگ میں تران کیم تو کی قیادت میں دورے پر آئے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ژاؤلیجی  نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز کی حکمت عملی کی رہنمائی کے تحت چین اور ویتنام کے تعلقات میں ترقی کی ہمیشہ مضبوط رفتار  برقرار رہی ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے قیام کی 15ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، ژاؤ نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ مل کر دونوں جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے ،مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط  کرنے اور دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئے دور میں ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔

 
۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کے لیے چین کے ساتھ زرعی تعاون میں بڑے...

شنگھائی (شِنہوا) امریکہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ زراعت کے شعبہ میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے،کیونکہ چین امریکی پیداوار کے لیے سرفہرست مارکیٹ ہے۔

امریکی محکمہ زراعت  میں تجارت اور غیر ملکی زرعی امور کے قائم مقام نائب انڈر سیکرٹری جیسن ہیفیمسٹر نے کہا کہ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں قائم ہونے والے یو ایس فوڈ اینڈ ایگریکلچر پویلین کے ساتھ امریکہ معاہدوں پر دستخط اور سودے کرنے کے لیے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں میں زیادہ اعتماد پیدا کر سکتا ہے۔

سی آئی آئی ای میں گزشتہ روز کھولے گئے پویلین میں پہلی بار امریکی حکومت کی قیادت میں 17 نمائش کنندگان شامل ہیں۔ رواں سال، سیمی کنڈکٹرز، طبی آلات، نئی توانائی سے چلنے والی  گاڑیوں سے لے کر کاسمیٹکس تک مختلف شعبوں میں 200 سے زائد امریکی نمائش کنندگان سالانہ ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں، جو 2018 کے بعد سے سی آئی آئی ای کی تاریخ میں سب سے بڑی امریکی موجودگی  ہے۔

ایک مشترکہ میڈیا انٹرویو  میں ہیفیمسٹر نے شِنہوا کو بتایا کہ ایکسپو میں امریکی وفد کی شرکت کا مقصد تمام متعلقہ فریقین کو یہ بتانا ہے کہ یہ تعلق دونوں حکومتوں کے لیے اہم ہے اور ہم زرعی تجارت اور تکنیکی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔

 
۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کے لیے چین کے ساتھ زرعی تعاون میں بڑے...

شنگھائی (شِنہوا) امریکہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ زراعت کے شعبہ میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے،کیونکہ چین امریکی پیداوار کے لیے سرفہرست مارکیٹ ہے۔

امریکی محکمہ زراعت  میں تجارت اور غیر ملکی زرعی امور کے قائم مقام نائب انڈر سیکرٹری جیسن ہیفیمسٹر نے کہا کہ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں قائم ہونے والے یو ایس فوڈ اینڈ ایگریکلچر پویلین کے ساتھ امریکہ معاہدوں پر دستخط اور سودے کرنے کے لیے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں میں زیادہ اعتماد پیدا کر سکتا ہے۔

سی آئی آئی ای میں گزشتہ روز کھولے گئے پویلین میں پہلی بار امریکی حکومت کی قیادت میں 17 نمائش کنندگان شامل ہیں۔ رواں سال، سیمی کنڈکٹرز، طبی آلات، نئی توانائی سے چلنے والی  گاڑیوں سے لے کر کاسمیٹکس تک مختلف شعبوں میں 200 سے زائد امریکی نمائش کنندگان سالانہ ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں، جو 2018 کے بعد سے سی آئی آئی ای کی تاریخ میں سب سے بڑی امریکی موجودگی  ہے۔

ایک مشترکہ میڈیا انٹرویو  میں ہیفیمسٹر نے شِنہوا کو بتایا کہ ایکسپو میں امریکی وفد کی شرکت کا مقصد تمام متعلقہ فریقین کو یہ بتانا ہے کہ یہ تعلق دونوں حکومتوں کے لیے اہم ہے اور ہم زرعی تجارت اور تکنیکی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔

 
۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی جی ڈی پی کی2023 میں شرح نمو 5.4 فیصد رہ...

بیجنگ (شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ چین کی ریئل جی ڈی پی 2023 میں 5.4 فیصد کی شرح سے بڑھنے کا امکان ہے۔

چین کے دورے کے بعد آئی ایم ایف کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ چینی معیشت حکومت کی جانب سے 2023 کے نمو کے مقررہ ہدف کو پورا کرنے کی جانب گامزن ہے، جو کوویڈ کے بعد کی مضبوط بحالی کو ظاہر کرتی ہے۔

مشن چیف سونالی جین چندرا کی قیادت میں آئی ایم ایف کی ٹیم نے آرٹیکل فور2023 پر مشاورت  کرنے کے لیے 26 اکتوبر سے 7 نومبر تک چین کا دورہ کیاتھا۔

آئی ایم ایف مشن کی ٹیم نے اقتصادی مواقع اور خطرات، اصلاحاتی پیشرفت اور چیلنجز اور پالیسی ردعمل کے حوالے سے سینئر حکام، پیپلز بینک آف چائنہ، نجی شعبے کے نمائندوں اور ماہرین تعلیم کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

 
۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ چھونگ چھنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ ۔ کانفرنس ۔...

چین، جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں سائنس اور ٹیکنالوجی تبادلے پر پہلی بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کے دوران شرکا روبوٹ کے تیار کردہ کافی کے منتظر ہیں۔ (شِںہوا)

۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ چھونگ چھنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ ۔ کانفرنس ۔...

چین، جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں سائنس اور ٹیکنالوجی تبادلے پر پہلی بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کے دوران شرکا روبوٹ کے تیار کردہ کافی کے منتظر ہیں۔ (شِںہوا)

۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای ۔ دستخط تقریب

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ ابتدائی طور پر 65 کاروباری اداروں نے 2024 میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں شرکت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ (شِںہوا)

 

۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای ۔ معزز مہمان م...

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں ہنڈراس کے بوتھ میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ابتدائی 10 ماہ کے دوران بیرونی تجارت م...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران سامان کی مجموعمی درآمدات اور برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 0.03 فیصد اضافے سے 343.2 کھرب یوآن (تقریباً 47.8 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران برآمدات 0.4 فیصد اضافے سے 195.5 کھرب یوآن جبکہ درآمدات ایک برس قبل کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہو کر 147.7 کھرب یوآن رہ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف اکتوبر میں ملک کی بیرونی تجارت ایک برس پہلے کے مقابلے میں 0.9 فیصد بڑھ کر 35.4 کھرب یوآن ہوگئیں۔

 
۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں