• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین 2023 کا ترقیاتی ہدف حاصل کرنے بارے پراعت...

بیجنگ (شِںہوا) چین 2023 کے لئے مقررہ کردہ اپنے ترقیاتی ہدف کے حصول بارے انتہائی پراعتماد ہے۔

قومی ادارہ شمارت کے نائب سربراہ شینگ لیایون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد اضافہ ہوا اس نے 2023 کے لئے تقریباً 5 فیصد کے سالانہ شرح نمو کو ٹھوس بنیاد فراہم کردی ہے۔

شینگ نے مزید کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی کو کم سے کم 4.4 فیصد کی شرح نمو درکار ہوگی جس سے اس کا سالانہ ترقیاتی ہدف پورا ہوجائے گا۔

قومی ادارہ شماریات کے عہدیدار کے مطابق اقتصادی بحالی کی بڑھتی رفتار، ترقی دوست پالیسیوں کا سلسلہ اور گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں نسبتا کم بنیاد چوتھی سہ ماہی میں ملک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔

شینگ نے کہا کہ ابتدائی 9 ماہ میں رسد اور طلب میں مثبت بحالی اور بہتری ہوئی ہے۔  حقیقی معیشت کے شعبے کی توقعات اور آپریٹنگ صورتحال نے بھی مثبت اشارے دیئے ہیں ۔ جس سے امید ہے  چوتھی سہ ماہی میں بھی اقتصادی ترقی مستحکم رفتار سے جاری رہے گی۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران سازگار پالیسیوں پر جیسے جیسے عمل درآمد جاری رہے گا اس کے مثبت اثرات ظاہر ہوتے رہیں گے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تاریخی موقع فراہم ک...

بیجنگ (شِںہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی بنیادی ڈھانچے میں بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ  تاریخی موقع فراہم کررہا ہے۔

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ترقیاتی تعاون کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی اور بہت سے ترقی پذیر ممالک اس بنیادی ڈھانچےسے محروم ہیں جس کی انہیں اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی سبب ہے کہ یہ اجلاس اور بیلٹ اینڈ روڈ (انیشی ایٹو) بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ (انیشی ایٹو) ظاہرکرتا ہے کہ ہمارے پاس سبز شہروں، برادریوں ، نقل و حمل اور بجلی کے نظام کی تعمیر سے کہیں زیادہ کام کرنے کا موقع ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی بدولت ہم ہنگامی بنیادی ڈھانچہ کو بنیادی ڈھانچے کے مواقع میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اہم، عالمی اور مستقبل پ...

بیجنگ (شِںہوا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اہم، عالمی اور مستقبل پر مبنی ہے۔

 تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ روس اور چین عالمگیر پائیدار اور طویل مدتی اقتصادی ترقی اور سماجی فلاح و بہبود کی خواہش رکھتے ہیں جبکہ تہذیبی تنوع اور ہر ریاست کے اپنے ترقیاتی راستے کو اپنانے کے حق کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی ایسے بنیادی اصولوں پر بنایا گیا ہے۔

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ پھنگ لی یوآن ۔ بی...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شریک معزز مہمانوں کے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے قبل چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خوش آمدید کہا۔ (شِںہوا)

بی آر آئی بین الاقوامی تعاون نے ایک دہائی می...

بیجنگ (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا  اور گزشتہ 10 برس میں نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ۔

بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ تعاون براعظم یوریشین سے افریقہ اور لاطینی امریکہ تک پھیل چکا ہے اور 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ فورم کے تین سیشن منعقد ہوچکے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت 20 سے زائد خصوصی کثیرالجہتی تعاون کے پلیٹ فارم قائم کئے گئے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون "خاکہ تیار کرنے" سے "عملی شکل اختیار کرنے" تک آگے بڑھا  اور نقشے کو حقیقی منصوبوں میں تبدیل کردیا گیا ۔  بڑی تعداد میں کلیدی منصوبے اور "چھوٹے مگر اسمارٹ " پروگرام شروع کئے گئے جو عوام پر مبنی تھے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے رہنما اصولوں پر روشنی ڈالی۔

چینی صدر نے کہا کہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں اہم رہنما اصول طے کئے گئے ہیں جس میں ملکر منصوبہ بندی، ایک ساتھ تعمیر اور باہمی فائدے کا اصول، کھلا پن، سبز و صاف تعاون کا فلسفہ، اعلیٰ معیار اور عوام پر مبنی پائیدار تعاون آگے بڑھانے کا مقصد کارفرما ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آرآئی کے تحت تعمیر کردہ رابطوں کے عالمی نیٹ ورک نے زمین، سمندر، فلک اور انٹرنیٹ کا احاطہ کرتے ہوئے نئے دور میں ہزاروں برس پرانی شاہراہ ریشم میں نئی روح پھونک دی ہے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ جب نوول کرونا وائرس آیا تو بیلٹ اینڈ روڈ زندگی بچانے والی شاہراہ بن گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چین نے دوسرے ممالک کو 10 ارب سے زائد ماسک اور ویکسین کی 2.3 ارب خوراک فراہم کیں اور 20 سے زائد ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر ویکسین تیار کی۔ جو انسداد نوول کرونا وائرس میں بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو شراکت داروں کی کوششوں میں خصوصی حصہ تھا۔ جب چین وبائی مرض سے بری طرح متاثر ہوا تو اسے 70 سے زائد ممالک سے قابل قدر مدد بھی ملی۔

چینی صدرشی نے کہاکہ بی آر آئی سب کے لیے ترقی میں انسانیت کی مشترکہ کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون تہذیبوں، ثقافتوں، سماجی نظاموں اور ترقی کے مراحل کے درمیان اختلافات سے بالاتر ہے۔ اس نے ممالک کے درمیان تبادلوں کا ایک نیا راستہ کھولا اور بین الاقوامی تعاون میں ایک نیا لائحہ عمل فراہم کیا۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعلیٰ معیار کے بی آرآئی تعاون کے حصول میں عو...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے مشترکہ حصول میں عوام سے عوام کے تبادلے میں معاونت کرے گا۔

بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تہذیبوں پر بات چیت کے فروغ کے لئے لیانگ ژو فورم کی میزبانی کرے گا۔

چینی صدر کے مطابق شاہراہ ریشم بین الاقومی لیگ برائے تھیٹرز، شاہراہ ریشم بین الاقوامی فنون میلہ ، شاہراہ ریشم عجائب گھروں کا بین الاقوامی اتحاد، شاہراہ ریشم بین الاقوامی اتحاد برائے فنون عجائب گھر اور شاہراہ ریشم بین الاقوامی کتب خانہ اتحاد قائم کیا گیا ہے ۔ چین اس کے علاوہ شاہراہ ریشم کے شہروں کے درمیان بین الاقوامی سیاحتی اتحاد بھی قائم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کا شاہراہ ریشم وظائف پروگرام بھی جاری رہے گا۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں چینی صدر شی جن پھنگ کا دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ گروپ تصویر کے لئے انداز (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر معزز مہمان آرہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ سی ای او کانفرنس

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ سی ای او کانفرنس میں دستخطوں کی تقریب میں شریک نمائندے دستاویزات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فور...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شریک مہمانوں کے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے چین کے صدر شی جن پھنگ خطاب کررہے ہیں ۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں کا چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ (شِںہوا)

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ پھنگ لی یوآن ۔ بی...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شریک معزز مہمانوں کے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے قبل چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو خوش آمدید کہا۔ (شِںہوا)

چین کے منصفانہ موقف کی ترقی پذیر اور دوست مم...

اقوام متحدہ (شِںہوا) اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی انسانی حقوق کے امور پر ہونے والی عام بحث میں ترقی پذیر اور دوست ممالک نے چین کے موقف کی حمایت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے عام بحث میں شرکت کی اور پالیسی بیان دیا جس میں انہوں نے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو میں انسانی حقوق کے گہرے مفہوم کی وضاحت کی، انسانی حقوق میں ترقی کے راستے کو چینی خصوصیات اور اس کی اہم کامیابیوں کے ساتھ متعارف کرایا اور مٹھی بھر مغربی ممالک کی جانب سے چین میں انسانی حقوق کی صورتحال بارے پھیلائے گئے جھوٹ کی مخالفت کی۔

پاکستان اور وینزویلا نے بالترتیب 72 ممالک اور اقوام متحدہ کے منشور کے دفاعی گروپ آف فرینڈز کے 19 ارکان کی جانب سے مشترکہ بیانات پیش کیے۔

متعدد ممالک نے اپنے پالیسی بیانات میں چین کی انسانی حقوق کی کامیابیوں کو سراہا۔ یہ بیانات چین کے منصفانہ موقف کی حمایت ، اس کی بازگشت اور انسانی حقوق کے بہانے چین کے داخلی امور میں مداخلت کی مخالفت کرنے والی ایک توانا آواز بن گئے ہیں۔

ژانگ نے کہا کہ رواں سال انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے نفاذ کی 75 ویں سالگرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر کے جذبے کے تحت عالمی برادری کو یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا ، مشترکہ سلامتی کا تحفظ کرنا اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینا چاہئے تاکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے مقاصد کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی امن کا تحفظ کرنا اور تنازعات کے پرامن حل پر عمل کرنا ہوگا تاکہ انسانی حقوق کے فروغ اور اس کے تحفظ کو بنیاد مل سکے ۔ ہمیں ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا اور ایجنڈا 2030 کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کو ٹھوس ضمانتیں مل سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو مضبوط بنانا اور جمہوریت بمقابلہ مطلق العنان جیسے غلط دلائل کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑنی چاہیئے۔ ہمیں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں درست سمت کو یقینی بنانے میں شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنا چاہئے۔

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون سے چین دنیا کے لیے اپنے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب میں اپنے اہم خطاب میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی کامیابیوں سے حاصل شدہ تجربات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

چینی صدر نے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے سیکھا ہے کہ انسانیت ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری ہے ،چین صرف اسی صورت میں اچھا کرسکتا ہے جب دنیا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہو۔ جب چین اچھا کام کرے گا تو دنیا اور بھی بہترہوجائے گی۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ تعاون سے دنیا کے لیے اپنے دروازے مزید وسیع کررہا ہے۔ اس کے اندرونی علاقے "فل بیک" سے "فارورڈ" میں تبدیل ہورہے ہیں اور ساحلی خطے کھلے پن کے سبب نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین 140 سے زائد ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار اور مزید ممالک میں سرمایہ کاری کا بنیادی ذریعہ بن چکا ہے۔ بیرون ملک چینی سرمایہ کاری اور چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری دونوں نے دوستی، تعاون، اعتماد اور امید کو فروغ دیا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ باہمی فائدہ مند تعاون سب کے لئے مفیداہم اینشی ایٹو شروع کرنے میں کامیابی کا یقینی طریقہ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جب ممالک تعاون کو اپناتے اور مل جل کر کام کرتے ہیں تو ایک گہری خلیج کو ایک شاہراہ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ زمین سے گھرے ممالک زمین سے جڑسکتے ہیں اور غیرترقی یافتہ علاقوں کو خوشحال سرزمین میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں قیادت کرنے والے ممالک کو اپنے ان شراکت داروں کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہئے جو ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہیں ۔ ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ دوست و شراکت دار کی طرح سلوک کرنا ایک دوسرے کا احترام اور تعاون کرنا اور ایک دوسرے کی کامیابی میں مدد کرنی چاہئے. کہتے ہیں کہ جب آپ دوسروں کو گلاب دیتے ہیں تو ان کی خوشبو آپ کے ہاتھ میں رہتی ہے۔ باالفاظ دیگر دوسروں کی مدد کرنا بھی خود کی مدد کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوسروں کی ترقی کو خطرے کے طور پر دیکھنے یا معاشی انحصار کو خطرہ سمجھنے والوں کی نہ تو اپنی زندگی بہتر ہوگی اور نہ ہی ان کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

چینی صدر شی نے کہا کہ تیسری بات اہم بات یہ ہے کہ شاہراہ ریشم میں امن و تعاون، کشادگی ، جامع پن ، باہمی سیکھنے اور باہمی فائدے کا جذبہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی طاقت کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔

رئيس الشؤون الدينية: القصف الإسرائيلي المتعم...

رئيس الشؤون الدينية: القصف الإسرائيلي المتعمد لمنشآت وأهداف مدنية؛ يشكِّل انتهاكًا خطيرًا وخرقًا لأحكام القانون الدولي، ولأبسط قيم الإنسانية.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے موثر...

بیجنگ(شِنہوا)بین الاقوامی حکام اور سرمایہ کاروں نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے موقع پر کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) رکن ممالک کے لیے ایک بہتر دنیا کی تشکیل کی جانب مل کر کام کرنے کا موثر پلیٹ فارم ہے۔

 سربیا کی حکومت کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل دانیجیل نکولک نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 10 سالوں میں اس سے پہلے کے تیس سالوں کے مقابلے میں زیادہ ترقی کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سربیا کو بی آر آئی میں شامل ہونے کے بڑے فوائد نظر آئے ہیں ۔ گزشتہ دہائی کے دوران، سربیا نے اپنی پوری  تاریخ کے مقابلے میں زیادہ شاہراہیں تعمیر کی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں واقعی فخر ہے کہ ہم بی آر آئی کے مضبوط ترین ارکان میں سے ایک ہیں۔

چین اور سربیا نے ہنگری-سربیا ریلوے اور زیمون بورکا پل سمیت تعاون کے اہم منصوبوں میں پیش رفت کی ہے۔ بنیادی ڈھانچے نے نہ صرف مسافروں کے روزمرہ کے تجربات میں نمایاں بہتری لائی بلکہ ملک کی معیشت میں نئی جان بھی ڈالی ہے۔

سیڈرس گروپ کے بورڈ کی چیئرمین اور رکن رانی جارکاس نے کہا کہ بی آر آئی انتہائی حقیقی ہے، یہ تاریخ کی علامت ہے۔ لوگ تین ہزار سال سے زیادہ عرصے سے شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارت اور رابطے کر رہے ہیں۔

انہوں نے بی آر آئی کے مثبت پہلووں پر زور دیتے ہوئے کچھ مغربی میڈیا کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد "قرض کے جال" کے دعوے کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بہت سے ممالک کا سفر کیا اور دیکھا ہے کہ کس طرح چینی کمپنیوں نے پل، بندرگاہیں وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی۔ ان سب نے لوگوں کو بہتر زندگی سے لطف اندوز ہونے کے قابل بنایا ہے۔ یوگنڈا میں روفنگس گروپ کے سی ای او شیخ عارف نے کہا کہ بی آر آئی ان کے ملک کو پڑوسی ممالک اور دنیا بھر میں مصنوعات برآمد کرنے کا ایک بہتر موقع فراہم کرتا ہے۔

رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی مج...

بیجنگ(شِنہوا)2023 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں سالانہ بنیاد پر 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے بدھ کو جاری اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جی ڈی پی 913 کھرب یوآن (تقریباً 127 کھرب ڈالر) تک پہنچ گئی۔

این بی ایس کے مطابق 2023 کی تیسری سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کی نسبت 4.9 فیصد اضافہ ہوا۔

این بی ایس نے کہا کہ اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ایک سنگین اور پیچیدہ بین الاقوامی ماحول اور اندرون ملک اصلاحات، ترقی اور استحکام کے مشکل کاموں کے پیش نظرملک کے تمام علاقوں اور محکموں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے اور روزگارو قیمتوں کے استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔

این بی ایس نے تصدیق کی کہ اس عرصے کے دوران مارکیٹ کی طلب بڑھتی رہی، پیداوار اور رسد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور معاشی کارکردگی مسلسل بہتر ہوتی رہی۔

این بی ایس نے مزید کہا کہ چین کی اشیائے خوردونوش کی خوردہ فروخت رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کی نسبت 6.8 فیصد بڑھ کر 342 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کا غزہ کے ہسپتال پر حم...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےکہا ہےکہ انہیں غزہ میں ہسپتال پر حملے کے بعد سینکڑوں شہریوں کی ہلاکت پرانتہائی صدمہ پہنچا ہے۔

 ایک ٹویٹ میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل جاں بحق ہونےوالوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ہسپتالوں اور تمام طبی عملے کو تحفظ حاصل ہے۔

انہوں نے  قبل ازیں منگل کوفلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے زیر انتظام سکول پر حملے کی بھی مذمت کی جس میں کم سے کم چھ افراد جاں بحق ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ الاحلی عرب ہسپتال آپریشنل تھا جہاں مریض اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افراد اور بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

یہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع ان 20 اسپتالوں میں سے ایک تھا جسے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے احکامات کا سامنا ہے۔

حماس کے زیر انتظام علاقے میں وزارت صحت نے اسرائیلی فوج پر غزہ شہر کے ہسپتال پر فضائی حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

 دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا کہ ان کی خفیہ معلومات کے مطابق یہ نقصان اسلامی جہاد کے عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل کی جانب داغے گئے راکٹوں سے ہوا ہے جو اپنے ہدف سے بھٹک کرہسپتال پر جا گرے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قازقستان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت 1ہزار30...

بیجنگ (شِنہوا) قازقستان کے صدر قاسم  جومارت توکایف نے کہاہے کہ قزاقستان کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ ہم آہنگ  رہتے ہوئے اگلے تین سالوں میں 1ہزار300کلومیٹر نئی ریلوے تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےتوکایف نے قزاقستان اور چین کے عوام کے بنیادی مفادات، دوستی اوردیرینہ تزویراتی شراکت داری کے جذبے کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارا ملک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے اعلیٰ اہداف کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

توکایف نے کہا کہ تین سالوں کے اندر، ہم 1ہزار300 کلومیٹر کانئے ریلوے ٹریک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم قازق-چین سرحد پر ایک تیسری ریلوے بارڈر کراسنگ کھولنے کے ساتھ ساتھ نئی خشک بندرگاہیں بھی بنانے جا رہے ہیں۔

قازق صدر نے مزید کہا کہ یہ سب قازقستان میں بڑے اقتصادی منصوبوں کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ منسلک کرنے کی حقیقی مثالیں ہیں۔

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ افریقہ کی ترقی ک...

یاوندی(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہےکہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) نے دس سالوں کے دوران افریقہ کی اقتصادی ترقی کو فروغ اور بہت سے ممالک میں لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنایا ہے۔

اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی او) کے کیمرون اور وسطی افریقہ کے نمائندے ریمنڈ تاویرز نے شِنہواکے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ منصوبہ  شمولیت اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک رول ماڈل ہے جو اقوام متحدہ کے ایجنڈے کو برقرار رکھتا ہے،انہوں نے بی آر آئی کو "افریقہ کے لیے صنعت سازی اور ترقی کا ایک بہترین موقع" قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ  افریقی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت کا حامل  ہے اور صنعتی پالیسیوں اور حکمت عملی کے شعبے میں اپنے تجربے کے ساتھ افریقی ممالک کے لیے چین کی حمایت براعظم کو ترقیاتی اہداف کو تیزی سے حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ افریقی ممالک کو اپنے مسائل کے جدید حل تلاش کرنے میں مدد ملی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ خیال  انہیں بہت پسند ہے اور یہ ایک ولولہ انگیز چیزہے جو ہم چین سے حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ ہم اب بھی صنعت سازی،ڈیجیٹلائزیشن،معیار، ماحولیات اور پائیداری سے متعلق پالیسیوں پربحث کر رہے ہیں کیونکہ دنیا تیزی سے گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔

بی آر آئی قدیم شاہراہ ریشم کی میراث اور امن...

بیجنگ(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی سے متعلق ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ  (بی آر آئی) قدیم شاہراہ ریشم کی میراث اور امن وترقی کو فروغ دینے کے لیے نئے مواقع پیدا کررہا ہے۔

"دی بیلٹ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز - گلوبل ڈویلپمنٹ کے لیے ہم آہنگی کا نقطہ نظر" کے عنوان سے رپورٹ شِنہوا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے موقع پر تھنک ٹینک ایکسچینج کے فورم میں جاری کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلوبلائزیشن مخالف موجودہ لہر اور "تاریخ کے خاتمے" کو فروغ دینے والی پیش گوئیاں انسانی تہذیب کےچہرے  پر دھول کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی آر آئی جدید جغرافیائی مقامات اور دنیا کو نئی شکل دیتے ہوئے انسانیت کی فکری نشوونما کو تحریک دے رہا ہے۔ اس کا مقصد اعتماد، تعاون، مواقع کا اشتراک اور انفرادی اختلافات کا احترام کرتے ہوئے ایک پرامن اور ہم آہنگ ہم نصیب مستقبل کی تعمیر کرنا ہے۔

اس لحاظ سے، بیلٹ اینڈ روڈ صرف کنکریٹ کی سڑکوں کے بارے میں ہی  نہیں ہے، بلکہ "تاؤ" کے بارے میں ہے، جس کا مطلب ہے ہم آہنگی کا فطرتی قانون۔ رپورٹ کے مطابق، بی آر آئی وژن ایک ایسا مقصد ہے جسے حاصل کیا جانا چاہئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر آئی انسانی تاریخ کے ایک نئے باب کا آغاز کر رہا ہے جس میں شریک ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ہم نصیب مستقبل کو فروغ دے رہے ہیں۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی و روسی صدور کی بیجنگ میں ملاقات،چین روس...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بدھ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کی جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آرایف)میں شرکت  کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں۔

اس موقع پرصدر شی نے کہا کہ پیوٹن نے لگاتار تین بار بی آر ایف میں شرکت کی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے لیے روس کی حمایت کا مظاہرہ کیا۔

چین کے بین الاقوامی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی پیروی کرتے ہوئے روس کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر سراہتے ہوئےصدر شی نے کہا کہ  چین-روس مشرقی راستے کی قدرتی گیس پائپ لائن جیسے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ چین روس اور یوریشین اکنامک یونین (ای اے ای یو) کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کوتیارہےتاکہ ای اے ای یو کے ساتھ بی آر آئی کی صف بندی کوفروغ دیا جا سکے اور اعلیٰ سطحی اور گہرے علاقائی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ چین-منگولیا-روس قدرتی گیس پائپ لائن منصوبہ جلد از جلد قابل قدر پیش رفت کرے گا۔

چینی صدر نے کہا کہ یہ ایک مصلحت نہیں بلکہ ایک طویل المدتی پالیسی ہے جس میں چین روس تعلقات کو فروغ دینا ہے اور اس میں مستقل اچھے پڑوسی پر مبنی دوستی، جامع سٹرٹیجک ہم آہنگی اور باہمی فائدہ مند تعاون شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین آزادانہ طور پر قومی تجدید کی راہ پر گامزن اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے تحفظ کے لیے روسی عوام کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ چین روس عملی تعاون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیں اورسٹرٹیجک اعتبار سے ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کو فعال طور پر تلاش کریں۔

سوڈان تنازعہ کے باعث3 لاکھ 10 ہزار سے زائد...

جوبا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے کہا ہے کہ سوڈان کی مسلح افواج اور سوڈان میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان چھ ماہ قبل شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے باعث 3 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد  جنوبی سوڈان جانے پر مجبور ہوئے۔

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کی قائم مقام انسانی ہمدردی کی رابطہ کار میری ہیلین ورنی نے کہا کہ جنوبی سوڈان آنے والوں میں وطن واپس آنے والے(90 فیصد سے زیادہ) مہاجرین اور تیسرے ملک کے شہری شامل ہیں۔

ورنی نے  جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی ہم روزانہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد دیکھیں گے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے مطابق جنوبی سوڈان کوسیلاب، تنازعات اور خوراک کی عدم تحفظ سمیت متعدد بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے ملک بھر میں لوگوں کی پہلے سے مخدوش حالت  بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ پھنگ لی یوآن ۔ بی...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شریک معزز مہمانوں کے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے قبل چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن نے پاکستانی وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوخوش آمدید کہا۔ (شِںہوا)

بی آر آئی مالدیپ کو ترقی کا انتہائی ناگزیر م...

مالے(شِنہوا) مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو نے کہاہےکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) مالدیپ کو ترقی کا ایک انتہائی ناگزیر موقع فراہم کررہا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں مالدیپ کے صدر نے کہا کہ انہیں بی آر آئی  سے بہت زیادہ توقعات ہیں،یہ مالدیپ کے ساتھ ساتھ دیگر تمام شریک ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالدیپ نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بہت سے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا ہے، اس بات پر پختہ یقین ہے کہ مالدیپ کے ساتھ چین کے اچھے تعلقات ان تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بیجنگ میں جاری بیلٹ اینڈ روڈ فورم  (بی آر ایف) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ بی آرآئی میں شامل تمام ممالک کے لیے خاص طور پر مالدیپ کے لیے بہت اہم ہے۔

ایسے وقت میں جب مالدیپ کی حکومت ایک عبوری دور میں ہے، معیزو نے کہا کہ وہ تیسرے بی آر ایف  کے لیے اپنی جانب سے خصوصی ایلچی بھیج رہے ہیں۔

معیزو نے چائنہ مالدیپ فرینڈشپ برج کو اپنے ملک میں اب تک کا سب سے مشہور اور تبدیلی کا منصوبہ قرار دیا۔

گزشتہ دہائی کے دوران شنگھائی اوربی آرآئی شرا...

شنگھائی(شِنہوا)چین کے شنگھائی کی  بندرگاہوں  اوربیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے شراکت دار ممالک کے درمیان گزشتہ دہائی کے دوران مجموعی تجارتی مالیت 279 کھرب20 ارب یوآن (تقریباً 39 ارب کھرب ڈالر) ریکارڈ کی گئی جو شنگھائی  کی مجموعی تجارت  کا ایک تہائی حصہ ہے۔

شنگھائی کسٹمز کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے پہلے آٹھ مہینوں میں بی آر آئی شراکت دار ممالک کے ساتھ شنگھائی کی تجارت 25 کھرب یوآن سے زیادہ رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد زیادہ ہے جبکہ یہ تعداد 2013 کے اسی عرصے کے مقابلے میں  180 فیصد بڑھ گئی۔

اس سال جنوری سے اگست تک شنگھائی بندرگاہوں نے بی آر آئی شراکت دار ممالک سے 92 ارب 60 کروڑیوآن مالیت کی زرعی مصنوعات درآمد کیں جو گزشتہ سال کی نسبت 17.1 فیصد زیادہ ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اے آئی کی ترقی پرعالمی خدشات دورکرنے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) گورننس کا عالمی منصوبہ شرو ع کرنے کا اعلان کیا ہے،یہ چینی منصوبہ اے آئی کی ترقی اور گورننس کے بارے میں عالمی خدشات کو دور کرنے کے لیے تعمیری نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے اس سےمتعلقہ بین الاقوامی بات چیت اور اصول سازی کے لیے ایک خاکہ تیار کرے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدرشی نے یہ اعلان بدھ کو بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آر ایف) کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب میں کیا۔

ترجمان نے  بتایا کہ یہ منصوبہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب  مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے چین کی فعال کوششوں اورعالمی ترقیاتی اقدام، عالمی سلامتی اقدام اور عالمی تہذیبی اقدام  کا حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  اے آئی  انسانی ترقی کا ایک نیا شعبہ ہے، جو بڑے مواقع اور پیش گوئی کے حوالے سے مشکل خطرات اور چیلنجزکا حامل ہے اور اس کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  منصوبے میں منظم طور سے اے آئی گورننس پر اے آئی کی ترقی، سلامتی اور گورننس کے تین حوالوں سے تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔ اس اقدام کے بنیادی اجزاء  میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اے آئی کو ترقی دینے میں لوگوں پر مبنی نقطہ نظر کو برقرار رکھنا چاہیے اور انسانیت کی بھلائی کے لیے اے آئی کو تیار کرنے کے اصول پر عمل کرنا چاہیے، تاکہ اے آئی کو اس طرح تیار کیا جائے جو انسانی ترقی کے لیے فائدہ مند ہو۔ اے آئی کی ترقی میں باہمی احترام، مساوات اور باہمی مفاد کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے نظریاتی حدود مقرر کرنے  یا دوسرے ممالک کو  اے آئی کی ترقی سے روکنے کے لیے خصوصی گروپ بنانے کی مخالفت کرنی چاہیے۔ اے آئی  کےخطرے کی سطحوں پر مبنی جانچ اور تشخیصی نظام کے قیام کو فروغ دینا چاہیے، تاکہ  اے آئی ٹیکنالوجیز کو زیادہ محفوظ، قابل اعتماد، قابل کنٹرول اور مساوی بنایا جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ ہم وسیع اتفاق رائے کی بنیاد پر ممالک کے درمیان پالیسیوں اور طریقوں کے مکمل احترام کے ساتھ  اے آئی گورننس کے فریم ورک، اصولوں اور معیارات  وضع کرنے کی کوششوں کی حمایت اور اے آئی گورننس  کے لیے ایک بین الاقوامی ادارہ قائم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں، تاکہ اے آئی اور اس کی گورننس  کی صلاحیت میں فرق کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین عالمی اے آئی گورننس پر تمام فریقیں کے ساتھ تبادلے اور عملی تعاون کے لیے تیار ہے اوراے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام انسانوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی ترقی پذیر ممالک میں ترقی کو فروغ د...

بیجنگ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے کہا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) نے ترقی پذیر ممالک میں ترقی کو فروغ دیا ہے۔

 بدھ کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی بیجنگ میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوکوویدودونے چینی حکومت اور صدر شی جن پھنگ کا بی آر آئی کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے لیے  تعاون پر شکریہ اداکرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بی آر آئی کی ہم آہنگی ہمیشہ مضبوط ہو گی۔

انڈونیشیا کے صدر نے تمام شراکت دار ممالک سے اجتماعی طور پر بی آر آئی کو مضبوط اور زیادہ مؤثر بنانے پر زور دیا۔

اپنی تقریر کے دوران ویدودو نے انڈونیشیا کے نئے شروع ہونے والے اور چلائے جانے والے جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ بی آر آئی  کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا انڈونیشیا نے توانائی کی منتقلی اور نچلی سطح کی صنعتوں کے ساتھ مل کر اپنے نئے دارالحکومت  کی ترقی کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی وضح کی ہے۔

ویدودونے مزید کہا کہ بی آر آئی منصوبوں کی پائیداری کو طویل مدتی مقاصد کے لیے بنایا جانا چاہیے اوران کے ذریعے شراکت دار ممالک کی اقتصادی بنیاد کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔

ویدودونے شریک ممالک کو معاشی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر مسلسل آگے بڑھنے کی تجویز دی۔

بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک کے بیجنگ میں اج...

بیجنگ(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک (بی آر ایس این) کا مکمل اجلاس بیجنگ میں گزشتہ روز منعقد ہوا۔

اجلاس میں 300 سے زائد سابق سیاسی رہنماؤں، تھنک ٹینکس کے نمائندوں اور 40 سے زائد ممالک اور خطوں کے نامور سکالرز نے شرکت کی۔

میٹنگ کے شرکاء نے کہا کہ تھنک ٹینکس کو بیلٹ اینڈ روڈ کو ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر تیار کرنا چاہیے جو حقیقی کثیرالجہتی کی عملی مثال پیش کرے، تاکہ انسانیت کی ترقی کے لیے ایک مضبوط تحریک فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکمت سےکام لینے کےعزم کا بھی اظہارکیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے سرکردہ عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ اور دیگر 15 تھنک ٹینک کے تعاون سے شروع کردہ بی آر ایس این کا اپریل 2019 میں افتتاح کیا گیا تھا۔

چین کے صوبے جیانگ شی میں بین الاقوامی سیرام...

نان چھانگ(شِنہوا)2023 چائنہ جِنگ ڈیژین انٹرنیشنل سیرامک ایکسپو بدھ کے روز چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں عالمی شہرت یافتہ "چینی مٹی سے بنے برتنوں کے دارالحکومت" جِنگ ڈیژین میں شروع ہوئی۔

 ایکسپو کا عنوان ہے "سیرامکس عالمی مواصلات کو آسان بناتے ہیں؛ سیرامک تجارت دنیا کو جوڑتی ہے'' جبکہ اس سال کی ایکسپو1 لاکھ 30 ہزار مربع میٹر کے ریکارڈ رقبے پر منعقد کی گئی ہے۔

ایکسپو میں بیرون ملک سے 360 سے زیادہ کمپنیوں سمیت تقریباً1 ہزارکمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

ایکسپو کے دوران ایک ثقافتی فورم، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے میٹنگ اور ایک بین الاقوامی سیرامکس کی خریداری کا میلہ بھی رکھا کیا گیا ہے۔

اس ایکسپو کی مشترکہ میزبانی چینی وزارت تجارت، چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ، چائنہ نیشنل لائٹ انڈسٹری کونسل اور جیانگ شی کی صوبائی حکومت کر رہی ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 50 فلسطینی ج...

غزہ(شِنہوا)فلسطینی تنظیم حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ ساحلی علاقے میں مختلف مقامات پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ رات کم سے کم 50 فلسطینی  جاں بحق ہو گئے۔

بدھ کوشِنہواکوبھیجے گئے ایک مختصر بیان میں وزارت نے کہا کہ تازہ ترین حملہ ساحلی علاقے کے جنوبی حصوں میں دیر البلاح، رفح اور خان یونس شہروں کے ساتھ ساتھ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ہوا۔

فلسطینی وزارت نےکہا کہ غزہ میں تنازعہ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی فوجی حملوں میں کم سے کم 32 سو فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے  شامل ہیں۔

 عینی شاہدین نے بتایا کہ حالیہ گھنٹوں میں اسرائیل، حماس اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے حملوں میں کمی آئی ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائنسدانوں کا بین الاقوامی خلائی سائنس کے شع...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے  ژی جیانگ کے شہرہوژو میں تیسری چائنہ اسپیس سائنس اسمبلی کاانعقاد کیا گیا جس میں سائنسدانوں نے خلائی سائنس میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت، اہم کامیابیوں اور فرنٹیئرز رجحانات کے بارے میں تبادلہ خیال اورخلائی سائنس میں مزید بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ۔

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل جین جیکوئس ڈورڈین نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے کہا کہ دنیا زیادہ سے زیادہ پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے اور تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تعاون کا کوئی متبادل نہیں ، کیونکہ ہم ایک سیارے پر رہ رہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ہمارا صرف ایک ہی مشترکہ مستقبل ہے۔

ڈورڈین  کا کہنا تھا کہ خلائی شعبے میں تعاون نہ صرف ضروری ہے بلکہ زیادہ سے زیادہ ممکن ہے اور یہ کہ تعاون باہمی دلچسپی، حقیقی افہام و تفہیم اور اعتماد پر مبنی ہونا چاہئے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے تحت نیشنل اسپیس سائنس سنٹر (این ایس ایس سی) کے ڈائریکٹر وانگ چھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین-یورپ مشترکہ خلائی مشن، سولر ونڈ میگنیٹوسفیئر آئونوسفیئر لنک ایکسپلورر (سمائل) 2025 میں خلا میں بھیجا جائے گا۔

سمائل شمسی ہوا اور زمین کے مقناطیسی کرہ کے درمیان متحرک تعلق کا مشاہدہ کرکے سورج اور زمین کے ربط کو جاننے کے لیے سی اے ایس  اور ای ایس اے کے باہمی تعاون پر مبنی سائنسی مشن ہے۔

۱۸ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں