• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

کانسٹیبل پر تشدد کا الزام، پی ٹی آئی کے وکیل...

پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل شیر افضل مروت پر اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق شیر افضل مروت نے گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل پر تشدد کیا،شیر افضل پر جان سے مارنے اور راستہ روکنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں غیر قانونی مقی...

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،کمشنر حیدرآباد نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو حساس اداروں سے بھی مدد لینے کی ہدایت کی ہے،کمشنر حیدرآباد نے یہ ہدایات اس لیے جاری کی ہیں کہ یکم نومبر 2023سے قبل حیدرآباد ڈویژن میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی ان کے ملک واپسی کا کام پرامن اور احسن طریقے سے انجام پاسکے،واضح رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلاجاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اتحادی کابینہ کے وزرا کو قلمدان اسی مہینے سو...

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ میں بنیادی طور پر تربیت یافتہ سیاسی کارکن ہوں حادثاتی نہیں ، میں نے تمام فیصلے انسانی عقل کے مطابق کرنے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر کی اتحادی حکومت کے قیام کو 6ماہ ہوگئے ہیں، 29وزارتیں ہمارے پاس ہیں جبکہ قلمدانوں کا فیصلہ ابھی کرنا ہے، وزرا نے ڈیڑھ ماہ پہلے حلف اٹھایا اور اس تاخیر کی کچھ وجوہات ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک جماعت کی حکومت نہیں اس لئے اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری تھا، اتحادی حکومت میں مختلف پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں ، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ترمیم کے باعث کچھ آئینی مسائل تھے جن میں ایک مسئلہ یہ تھا کہ آپ 16سے زیادہ وزرا نہیں رکھ سکتے،چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ایک جماعتی حکومت 16وزرا سے نہیں چل سکتی تو 3جماعتی حکومت کیسے ممکن تھی، سب سے پہلے آئینی ترمیم کرنا پڑی جس میں ڈھائی تین مہینے لگ گئے، میرے پاس مشیر نہیں جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہے، وزرا کا پورے سال کا انتظامی خرچ تقریبا 30سے 40کروڑ روپے ہے اور 132ارب کے بجٹ میں یہ رقم انتہائی معمولی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے وزرا کو اسی مہینے قلمدان سونپ دیئے جائیں گے، اگر پہلے والے لوگوں کی طرح حکومت کریں تو سمجھیں انجوائے ہی کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ حکومت کا ماڑی جلبانی واقعے میں ہلاک افر...

سندھ کی نگران حکومت کی جانب سے سکرنڈ کے قریب ماڑی جلبانی واقعے میں 4افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا ہے،نگران وزیر داخلہ حارث نواز نے آئی جی سندھ کے ہمراہ گائوں ماڑی جلبانی پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی اور لواحقین کو 80، 80لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا،ماڑی جلبانی میں گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر ریٹائر حارث نواز کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلی کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں، واقعے پرافسوس ہے،انہوں نے کہا کہ 28ستمبر کو سکرنڈ کے قریب گائوں ماڑی جلبانی پیش آنے والے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،واضح رہے کہ 28ستمبر کو سکرنڈ کے قریب گائوں ماڑی جلبانی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں 4افراد جاں بحق ہوئے تھے،ترجمان رینجرز کے مطابق ماڑی جلبانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی تھی،کارروائی کے دوران رینجرز اہلکاروں پر حملے میں 4جوان زخمی ہوگئے،بعد ازاں پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں 4افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کے خصوصی طیارے کوپاکستان آنے کیلئے...

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری کردیا،ذرائع کے مطابق نواز شریف خلیجی ائیر لائن کے طیارے بوئنگ سیون تھری ایٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے،نواز شریف کے خصوصی طیارے نے سی اے اے سے 21اکتوبر کو دن ساڑھے 12بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، سی اے اے نے خلیجی ائیرلائن کی خصوصی پرواز نمبر 4525کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، نواز شریف کا خصوصی طیارہ دن ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا، طیارہ دن 3 بج کر 20منٹ پر لاہور پہنچے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین دوستی اعتماد اور باہمی احترام کی بنی...

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا منفرد رشتہ اعتماداور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے اور سی پیک اس دوستی کی ایک اہم مثال ہے ، خنجراب اور سوست بارڈر تجارت کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں،سی پیک سے صنعتی ترقی، روزگار، معدنیات اور آئی ٹی کو فروغ ملے گا،سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان چین سیلازوال تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کااعادہ کرتا ہے، سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کاباعث بھی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ ثقافت کی وجہ سے سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے، خنجراب بارڈر پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے۔،نگران وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا، سی پیک میں گوادر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے،ان کاکہنا تھا کہ سی پیک سے صنعتی ترقی، روزگار، معدنیات اور آئی ٹی کو فروغ ملے گا، خنجراب اور سوست بارڈر تجارت کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں،بعدازاں سنکیانگ یونیورسٹی میں طلبا سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبا سنکیانگ میں تعلیم حاصل کریں، سیاحت کیفروغ کے لئے دو طرفہ اقدامات کئے جائیں گے، چین انتہائی خوبصورت ملک اور اچھے لوگوں کا معاشرہ ہے، چینی طلبہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں، باہمی شراکت داری وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مستحکم سے مستحکم ہوتی چلی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف بی آر ملازمین کی تنخواہوں میں فرق دور او...

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے گریڈ ایک تا 16کے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کو دور کرنے کیلیے ایک بار کیلیے تقسیم کی مد میں تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے،وزارت خزانہ نے اس حوالے سے ایف بی آر کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے،دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ملازمین پر کیونکہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کا ہی اطلاق نہیں ہوتا تو اس لیے انھیں ایک بار کیلیے ڈسپینسیشن بھی نہیں مل سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارت تعلیم کو ایف پی ایس سی سے کامیاب امیدو...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے مستقلی کیس میں کامیاب امیدواروں کے نتائج شائع کرنے کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکمنامہ جاری کیا،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت تعلیم فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے کامیاب امیدواروں کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کرے، کامیاب امیدواروں کے آفر لیٹر بھی ان کو ارسال کئے جائیں،عدالتی حکمنامے کے مطابق ایف پی ایس سی حکام نے نتائج کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی، ایف پی ایس سی حکام کے مطابق 26ستمبر کو نتائج وزارت تعلیم کو بھجوا دیئے، عدالت کو بتایا گیا کہ نتائج کو شائع کرنا اور مزید پراسیس کو آگے بڑھانا وزارت تعلیم کا کام ہے،عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت 30نومبر کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن میں فرد جرم عائد کرنے کیل...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے،سابق وزیر اعظم کے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے پروڈکشن جاری ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 24اکتوبر صبح 10بجے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو پیشی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کا حکم بھی دیا گیا ہے،دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 50ہزار روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،الیکشن کمیشن نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد فواد چودھری کو 24اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کریں کیونکہ ہدایات کے باوجود فواد چودھری کیس میں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے،واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں 24اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس...

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ 23اکتوبر کو ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے دنیا کا سب سے بڑ اآپٹیکل فائبر اور مو...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور تکنیکی طور پر جدید آپٹیکل فائبر اور موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورک تعمیر کرلیا ہے۔

 صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جن ژوانگ لونگ نے جمعرات کو چین افریقہ ڈیجیٹل تعاون فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین کے ڈیٹا سنٹرز میں تقریباً 30 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے اضافہ ہوا ہے۔

حالیہ برسوں میں، چین نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ریئل معیشت کے انضمام کے عمل کوتیز کیا ہے۔ ای کامرس، ٹیلی میڈیسن اور ڈیجیٹل زراعت جیسے نئے کاروباری ماڈلز بھرپور طریقے سے ترقی کر رہے ہیں، جو اقتصادی ترقی میں نئی جان ڈال رہے ہیں۔

  ڈیجیٹل شعبے میں بین الاقوامی تعاون مزید مستحکم  ہورہا ہے۔ وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق چین نے 10 سے زائد افریقی ممالک کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

وزارت ڈیجیٹل شعبے میں افریقی ممالک کے ساتھ تبادلوں کو مزید مضبوط کرے گی، مشترکہ طور پر ڈیجیٹل ترقی کی صلاحیتوں میں اضافہ  اور مارکیٹ اصولوں کے مطابق تعاون کی صلاحیت کوبروئے کار لایاجائے گا۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل اور حماس کے تنازعہ پرنیو یارک میں جا...

نیویارک(شِنہوا)اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ پرامریکہ کے نیویارک میں جاری ریلیوں کے تناظر میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی) نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے۔

این وائے پی ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ ''ہم اس وقت خطرناک ماحول میں ہیں اور 7 اکتوبر سے تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے اور این وائے پی ڈی وہ سب اقدامات کر رہا ہے جو شہر میں مستقبل میں ممکنہ طور پرہونے والے تشدد کو روکنے کے لیے کئے جا سکتے ہیں۔ تاہم ہم جانتے ہیں کہ بیرون ملک جاری  صورتحال مقامی طور پر لوگوں کو مشتعل کر سکتی ہے جس کی شدت کا اندازہ لگانا مشکل ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ این وائے پی ڈی نےنیویارک کے تمام رہائشیوں  سے چوکس رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ اگر وہ کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو اس کی اطلاع فوری طور پر محکمے کو دیں۔ ان وجوہات کی بناء پراین وائے پی ڈی شہر بھر میں ہمہ گیر تعیناتی کو جاری رکھے ہوئے ہے اور دوران سروس تربیت تا حکم ثانی ملتوی کر دی گئی ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی نے بنیادی ڈھانچے کے لیے نیا ایکشن پل...

شنگھائی(شِنہوا)چین کے شنگھائی کی میونسپل حکومت نے 2023 اور 2026 کے درمیان بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے اپنا تازہ ترین ایکشن پلان جاری کیا ہے جس میں کمپیوٹنگ پاور اور تیز رفتار مواصلاتی نیٹ ورک اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

جمعرات کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں میونسپل حکومت نے کہا کہ شہر میں اب 88 ہزار فائیو جی بیس سٹیشن ہیں اور وہ 10 گیگا بٹس فی سیکنڈ (جی بی پی ایس ) سے زیادہ مواصلاتی صلاحیت کے ساتھ ایک آپٹیکل فائبر نیٹ ورک بنانے اور2026 کے آخر تک فائیوجی کے تحت جدید ٹیکنالوجیز تیارکرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

میونسپل حکومت نے امید ظاہر کی کہ بنیادی ڈھانچے کی نئی پالیسیوں کے نئے سلسلے سے موثر سرمایہ کاری کو بڑھانے اور شنگھائی کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکی پانچویں چین روس توانائی بزنس فورم...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پانچویں چین روس توانائی بزنس فورم کے شرکاء کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

صدر شی نےمبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ سالوں میں چین اور روس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون نے ہمہ گیر، وسیع، مستحکم اور اعلیٰ سطحی تعاون کا ماڈل تشکیل دیا ہے۔ یہ مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر چین اور روس کے عملی تعاون کی ایک بہترین مثال ہے۔ اس نے دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے توانائی کی موثر فراہمی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں بھی مثبت کردار ادا کیا ہے۔

مستقبل کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین ۔ مارکیٹ اور صاف توانائی کے تعاون کے لیے عالمی شراکت داری کے قیام کے لیے روس کے ساتھ اعلیٰ سطحی توانائی کے تعاون کی شراکت داری قائم کرنے، توانائی کی صنعت کے سلسلے اور سپلائی چین کی لچک کو مسلسل بڑھانے اور عالمی توانائی کی طویل مدتی، صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے بھی فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکی مصری وزیر اعظم سے ملاقات،خطے اور...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کو مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی سے ملاقات کی، جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آر ایف) میں شرکت کے لیے بیجنگ میں ہیں۔

دونوں ممالک سے مشترکہ طور پر تیسرے بی آر ایف کے فیصلوں پر عمل کرنے پر زوردیتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین اور مصر نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت  نتیجہ خیز تعاون کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین مصر کے ساتھ انفراسٹرکچر، زرعی ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، عوام سے عوام کے تبادلوں اور تعاون کو وسعت اور چین-مصر جامع تزویراتی شراکت داری کو مسلسل فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

چینی صدر نے مصر کو برکس تعاون کے میکنزم میں شامل ہونے کی دعوت دیئے جانے پر مبارکباد دی۔

صدرشی نے کہا کہ چین حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی انصاف و عدل  اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے اور دنیا میں مزید استحکام لایا جا سکے۔

چین کے مشرقی صوبے سے3ہزار سال قدیم عمارت کے...

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں ایک شاندار عمارت کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ شانگ عہد کے اواخر (1600 قبل مسیح تا 1046 قبل مسیح) میں تعمیر کی گئی تھی۔عمارت کے کھنڈرات میں3ہزار400 مربع میٹر پر محیط رسومات ادا کرنے کی جگہ اور  مٹی کے برتنوں کی ورکشاپس بھی ہے۔

ہوژوشہر کے ووشنگ ڈسٹرکٹ میں پھیشان کے مقام پر واقع یہ عمارات ایک خندق کے اندر واقع ہیں جو تقریباً 3ہزار سال قدیم ہیں۔پھیشان سائٹ فی الحال ژی جیانگ کا سب سے بڑا آثار قدیمہ کا مقام ہے جس میں قدیم چین کے شیا عہد (2070 قبل مسیح-1600 قبل مسیح) اور شانگ عہد کی باقیات موجود ہیں۔

 اس مقام سے کانسی ، مٹی اور قدیم چینی مٹی کے برتن بھی برآمد ہوچکے ہیں ۔ یہ نئی دریافت دریائے یانگسی کے جنوبی علاقوں پر شانگ ثقافت کے اثر و رسوخ کے بھرپور ثبوت فراہم کرتی ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل کے غزہ پر قرارداد منظورکرانے می...

اقوام متحدہ (شِںہوا) اقوام متحدہ مں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد منظور کرانے میں ناکامی پرچین حیران اور مایوس ہے۔

ژانگ نے کہا کہ روسی قرارداد پر پیر کی شب ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں اسرائیل۔ فلسطین تنازع کے انسانی خدشات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کئی عرب ممالک مسودہ کو پیش کرنے میں شامل تھے اور اس کی حمایت کی تھی۔ تاہم کچھ ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا  کیونکہ وہ برازیل کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے کے لئے مزید وقت چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل اور کونسل کے بہت سے دیگر ارکان نے تعمیری رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائے شماری کو 24 گھنٹے اور پھر بدھ تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔ گزشتہ 40 گھنٹے کے دوران ان ممالک نے برازیل کے مسودے پر نہ تو کوئی تبصرہ کیا ہے اور نہ ہی اس کی مخالفت کی جس سے یقین تھا کہ کونسل قرارداد منظور کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ تاہم حتمی نتیجہ ناقابل یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں حالات  تیزی سے خراب ہورہے ہیں ۔ منگل کو غزہ کے الھلی اسپتال پر فضائی حملے میں سینکڑوں شہری جاں بحق ہوئے اس کے لئے کونسل کو فوری اور سخت اقدامات کرنا چاہئے۔

چینی مندوب نے کہا کہ چین یہ سمجھتا ہے کہ اگرچہ برازیل کے مسودے میں اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے تاہم یہ عمومی طور پر عالمی برادری کی مشترکہ اپیل کی عکاسی کرتا ہے اورجنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کے ابتدائی اقدامات کی نمائندگی کرسکتا ہے۔ یہ واحد متن ہوسکتا ہے جس پر کونسل موجودہ حالات میں اتفاق رائے تک پہنچ سکتی ہے۔

شِنہوا نے بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی سے متعلق تحق...

بیجنگ(شِنہوا) شِنہوا انسٹی ٹیوٹ نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون  کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی سے متعلق ایک  جائزہ تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے۔

"دی بیلٹ اینڈ روڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز - گلوبل ڈویلپمنٹ کے لیے ایک ہم آہنگ نقطہ نظر" کے عنوان سے رپورٹ کی نقاب کشائی شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے تھنک ٹینک کے تبادلوں کے  عنوان سے ہونے والے فورم میں کی۔

رپورٹ چھ حصوں پرمشتمل ہے،جس میں دیگر کے علاوہ مختصر تاریخ، نظریاتی منطق اور بیلٹ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈیز کی عالمی اہمیت شامل ہیں۔ رپورٹ عالمی ترقی اور گورننس سے متعلق بیلٹ اینڈ روڈ تعاون سے حاصل ہونے والے نئے عملی تجربات اور نظریات کا علمی تجزیہ، خلاصہ اور وضاحت پیش کرتی ہے  فورم سے خطاب کرتے ہوئے فو نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب سےکیے گئے کلیدی خطاب نے بیلٹ اینڈ روڈ کے مشترکہ منصوبے کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مرحلے میں آگے بڑھانے کا خاکہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدرشی کے خطاب نے بیلٹ اینڈ روڈ تھنک ٹینکس کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے بھی اہم رہنمائی فراہم کی۔

فو نے بتایاکہ یہ رپورٹ شِنہوا انسٹی ٹیوٹ کی بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز پر تازہ ترین تحقیق کا نچوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شِنہوا نیوز ایجنسی متعلقہ تحقیق میں دنیا بھر کے تھنک ٹینکس کے ساتھ تعاون اور بیلٹ اینڈ روڈ کو ہم نصیب خوشحالی، دیرپا سلامتی اور تہذیبوں کے ایک دوسرے سے سیکھنے اور تعامل کے وسیع راستے پر آگے بڑھنے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیلیفورنیا کے گورنرکے دورہ چین کا خیر مقدم ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم اور ان کے وفد کے آئندہ دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہوئے  اس امید کا اظہارکیا ہے کہ اس دورے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔   نیوزوم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وہ اگلے ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین کو اس دورے کے دوران کیلیفورنیا کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کی امید ہے۔

ماؤ نے کہا کہ ہم ہمیشہ دونوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تبادلے کریں اور معیشت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت و نوجوانان کے شعبوں میں ذیلی قومی تبادلوں اور تعاون کی حمایت کریں تاکہ   عوام اور چین امریکہ تعلقات کے لیے زیادہ مثبت توانائی سے دونوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں۔

چین میں شینزو- 17 خلائی جہازخلاء میں بھیجنے...

جیوچھوان(شِنہوا)چائنہ مینڈسپیس ایجنسی(سی ایم ایس اے)نےکہاہےکہ خلائی عملے پر مشتمل شینزو-17 خلائی جہازاور لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ کے امتزاج کو جمعرات کو لانچنگ ایریا میں منتقل کیا گیا ہے۔

سی ایم ایس اےکےمطابق لانچ کی جگہ پر موجود سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں اور منصوبےکے مطابق مختلف لانچنگ سے قبل کارکردگی جانچ پڑتال اور مشترکہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں مناسب وقت پر خلاء میں بھیجا جائے گا۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین علاقائی اور عالمی امن کے تحفظ کے لیے پاک...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے  پاکستان کو"آہنی دوست"  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین خطےسمیت دنیا میں امن و استحکام کے تحفظ اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

جمعرات کوپاکستان کے وزیر اعظم انورالحق کاکڑ سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ  گزشتہ دہائی کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس منصوبےنے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے جس سے سی پیک ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک مرکزی منصوبہ بن گیا ہے۔

چینی نائب وزیر اعظم کا روس کے ساتھ قریبی توا...

بیجنگ(شِنہوا) چین روس پانچواں انرجی بزنس فورم جمعرات کو بیجنگ میں شروع ہوگیا۔فورم کی افتتاحی تقریب سے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیو شیانگ نے خطاب کیا اور صدر شی جن پھنگ کا مبارکبادی خط پڑھ کر سنایا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں، چین اور روس کے درمیان توانائی شعبے نے  تعاون کی ہمیشہ مثبت اور اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

 نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین اور روس دنیا میں توانائی کے اہم پروڈیوسر اور صارف ملک ہیں اور ان کے درمیان تعاون کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ دونوں ممالک کو اپنے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، توانائی کی قریبی شراکت داری قائم کرنی چاہیے، مزید نئی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے چین-روس توانائی تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے اور عالمی سطح پر توانائی کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے اور توانائی کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے مزید نئی شراکتیں کرنی چاہئیں۔

ڈنگ نے چین روس توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تین تجاویز پیش کیں۔

سب سے پہلے، دونوں ممالک کو توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے رابطوں کو مضبوطی سے فروغ دینا چاہیے، موثر رابطوں کو جاری رکھنا اور مشترکہ طور پر سرحد پار توانائی چینلز کے محفوظ اور مستحکم آپریشن کو یقینی بنانا چاہیے۔

دوسرا یہ کہ  چین اور روس کو توانائی تعاون میں نئی پیش رفت کے پہلووں  کو فعال طور پر بڑھانا چاہیے، قابل تجدید توانائی، ہائیڈروجن توانائی، توانائی ذخیرہ کرنے اور کاربن مارکیٹ جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا اور کم کاربن والے شعبوں میں تکنیکی انقلاب اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ .

 تیسرا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو عالمی توانائی کے انتظامی تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہیے، عالمی توانائی کی منڈی کے کھلے پن اور رابطوں کا تحفظ  اور منصفانہ، شفاف، متوازن اور جامع عالمی انرجی گورننس سسٹم کے قیام کو فروغ دینا چاہیے۔

ناسا کا مریخ پر موجود ہیلی کاپٹررواں ہفتے د...

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کا مریخ پر موجود  ہیلی کاپٹررواں ہفتے دوبارہ اڑان بھرےگا۔

 ناساکےمطابق  ہیلی کاپٹرکی سرخ سیارے پر63 ویں پرواز 19 اکتوبر کے بعد ہوگی۔ ہیلی کاپٹرنئی فضائی پٹی میں جانے کے لیے 137 سیکنڈ کے لیے تقریباً 574 میٹر پرواز کرے گا۔

ناسا کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک، ہیلی کاپٹر نے مریخ پر مجموعی طور پر113 منٹ میں 62 پروازیں مکمل کرتے ہوئے 13.9 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

انجنیوٹی نامی ہیلی کاپٹر 18 فروری 2021 کو مریخ کے جیزیرونامی گڑھے میں پہنچا تھا جو ناسا کے پرسیورینس روور کے ساتھ منسلک تھا۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی کار ساز صنعت میں جنوری تااگست مضبوط ت...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی کار ساز صنعت میں  اس سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں مسلسل توسیع ریکارڈ کی گئی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے کے دوران اس شعبے کی صنعتی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت11.7 فیصد اضافہ ہوا۔

صنعت کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 61 کھرب70 ارب یوآن (تقریباً 859ارب 39 کروڑ ڈالر)رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 10.9 فیصد زیادہ ہے۔

اس شعبے کی کمپنیوں نے اسی عرصے میں 303 ارب 59 کروڑ یوآن کا مجموعی منافع کمایا جو گزشتہ سال کی نسبت 2.4 فیصد زیادہ ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے تیانجن کی غیر ملکی تجارت میں بی آر آئ...

تیانجن(شِنہوا)چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی کی گزشتہ ایک دہائی کے دوران مجموعی غیر ملکی تجارت میں بیلٹ اینڈروڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی)کےشراکت دارممالک کاحصہ 40 فیصد سے زائد رہا۔

تیانجن کسٹمز کے مطابق 2013 سے 2022 تک بی آر آئی پارٹنرممالک کے ساتھ تیانجن کی کل تجارت 30 کھرب یوآن (تقریباً 41 ارب 80 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

اس مدت کے دوران شہر کے نجی اداروں کی طرف سے بی آر آئی کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت 2013 میں54 ارب 78 کروڑ یوآن سے بڑھ کر 2022 میں 142 ارب یوآن تک پہنچ گئی جس میں بی آر آئی کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تیانجن کی غیر ملکی تجارت کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ نجی شعبے کا ہے۔

خاص طور پرتیانجن کی بی آر آئی شراکت دارممالک سے خودکار ڈیٹا پروسیسنگ آلات اور اس کے پرزوں کی درآمدات 2013 کے مقابلے میں 2022 میں 480 فیصد بڑھ گئی۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کی سینئر خاتون...

غزہ(شِنہوا)غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کی ایک سینئر خاتون رکن جاں بحق ہو گئیں۔

 حماس نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر شدید اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران تحریک کےسیاسی بیورو کی واحد خاتون رکن جمیلہ شانتی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے سمیت رفح اور خان یونس پراسرائیل کے فضائی حملوں میں 41 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسرائیل کے جاری حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 478 تک پہنچ گئی ہے۔

تنازعہ کا تازہ ترین سلسلہ 7 اکتوبر کو اس وقت شروع ہوا جب حماس نے غزہ کی پٹی سے ملحقہ اسرائیلی قصبوں پر اچانک حملہ کیا جس سے غزہ پر وسیع پیمانے پر اسرائیلی جوابی فضائی حملے شروع ہوئے۔

 حماس کے حملوں میں اسرائیل میں تقریباً 13 سوافراد مارے گئے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے لیاؤننگ کے سابق نائب گورنرپر رشوت...

ووہان(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے سابق نائب گورنر اور لیاوننگ کے سابق پولیس چیف وانگ داوئی کے خلاف جمعرات کوصوبہ ہوبے کےشیانگ یانگ  کی ایک عدالت میں رشوت خوری کےالزام میں مقدمہ چلایا گیا۔

شیانگ یانگ کی پیپلز پروکیوریٹویٹ کی طرف سے دائر استغاثہ کے مطابق وانگ نے 2008 اور 2022 کے درمیان حی لونگ جیانگ اور لیاوننگ کے صوبوں میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری آپریشن، کیس ہینڈلنگ اور ملازمت کی ترقیوں سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے منافع حاصل کیا۔

استغاثہ کے مطابق وانگ نے بدلے میں55 کروڑ 50 لاکھ  یوآن (تقریباً7 کروڑ 73 لاکھ ڈالر) کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

وانگ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عدالت میں پشیمانی کا اظہار کیا۔

مقدمہ کا فیصلہ سماعت کی تکمیل پرسنایا جائے گا۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں زلزلہ زدگان کے لئے پناہ گاہوں...

کابل (شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں زلزلہ زدہ خاندانوں کے لیے پناہ گاہوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

افغان نگران انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ہرات میں حالیہ زلزلہ متاثرہ افراد کے لیے 2 ہزار 146 گھروں کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ پناہ گاہیں سب سے پہلے ہرات کے ضلع زندہ جان کے سیاہ آب گاؤں میں تعمیر کی جائیں گی جو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔

ہرات اور اس کے ہمسایہ صوبوں بادغیس اور فراح میں 7 اکتوبر  کو زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی۔

فائل فوٹو، افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے شہر ہرات میں زلزلے کے خوف سے لوگ کھلے میدان میں قائم خیموں میں رہائش پذیر ہیں۔ (شِنہوا)

قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کے مطابق زلزلے سے 1 ہزار 200 سے 1 ہزار 500 رہائشی مکانات تباہ ہوئے تھے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے بہترین نتائج حاص...

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون  مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کے تعمیراتی عمل کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس فورم پر سب سے اہم اتفاق رائے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔

وانگ نے کہا کہ تعاون کا نیا مرحلہ عالمی معیشت میں مزید نئے مواقع پیدا کرے گا اور عالمی صورتحال کے لئے ایک نعمت ثابت ہوگا۔

چینی وزیرجارجہ وانگ یی نے کہاکہ اس فورم کا سب سے بڑا وژن مشترکہ طور پر دنیا کو جدید بنانا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) نے مشترکہ ترقی میں ایک تعاون کا پلیٹ فارم تشکیل دیا اور بہت سے ترقی پذیر ممالک کو جدیدیت کی سمت سفر تیز کرنے میں معاونت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فورم نے مجموعی طور پر 458 کامیابیاں حاصل کیں جو دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے کہیں زیادہ ہیں۔

گزشتہ 10 برس میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون نے تاریخی کامیابیاں سمیٹی اور تعاون، مواقع و خوشحالی کی راہ کو کھولا جس سے مشترکہ ترقی کی راہ ہموار ہوئی۔

چینی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بی آر آئی آج دنیا میں مقبول ترین بین الاقوامی عوامی مفاد اور سب سے بڑا بین الاقوامی تعاون پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ ایک کھلا پلیٹ فارم ہے اور ہر ملک کا کسی بھی وقت اس میں شمولیت پر خیرمقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسرے ممالک سے رابطوں کے اقدامات بھی جاری رہیں گے اور خاص گروہ بنانے سے گریز کیا جائے گا۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین رابطوں کے دیگر تمام اقدامات سے ہم آہنگ ہونے کو تیار ہے۔

پریس کانفرنس میں وانگ نے یہ دعویٰ بھی مسترد کردیا کہ امریکہ نے بیلٹ اینڈ روڈ کو نشانہ بنانے کے لئے پارٹنرشپ فار گلوبل انفرا اسٹریکچر اینڈ انویسمنٹ شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیانیہ دراصل معاشی مسائل کو سیاسی رنگ دینے کے مترادف ہے۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ موضوع کے ذیلی قومی ت...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون موضوع  کے ذیلی قومی تعاون فورم کا انعقاد ہوا۔

چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی بیجنگ بلدیاتی کمیٹی کے سیکرٹری ین لی نے فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ دونوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ارکان بھی ہیں۔

ژانگ نے کہا کہ چین تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ فوائد فراہم کرنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر میں زیادہ کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

ین نے اپنی تقریر میں کھلے پن، اختراع ، صنعتی ، ثقافتی اورعوامی سطح پر تبادلوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

بیجنگ میں چینی اور پاکستانی وزرائے اعظم کی م...

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی۔ پاکستانی وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے بیجنگ میں ہیں۔

چینی وزیراعظم نے چین اور پاکستان کو آہنی بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو مزید عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور اسٹریٹجک رابطوں کے فروغ، باہمی فائدہ مند تعاون وسیع کرنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین پاکستان برادری کے قیام کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ملکر چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر، زراعت، مویشی پروری اور ماہی گیری جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانے اور ڈیجیٹل معیشت، ٹیلی مواصلات ، تکنیکی اختراع اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کو تیار ہے۔

چینی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان چینی اہلکاروں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گا۔

پاکستانی وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔  پاکستان دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے گا اور پاکستان میں چینی اہلکاروں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

چینی اور پاکستانی وزرائے اعظم کی موجودگی میں دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط بھی ہوئے۔

غزہ کو رفاہ سرحد سے پائیدار امداد فراہم کرنے...

قاہرہ (شِنہوا) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے رفاہ سرحد سے غزہ کی پٹی میں پائیدار انسانی امداد کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے۔

مصری ایوان صدر نے ایک بیان میں بتایا کہ ٹیلی فون پر گفتگو میں بائیڈن نے خطے میں امن واستحکام میں مصری کوششوں کو سراہا۔

بیان کے مطابق دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اقوام متحدہ کی نگرانی میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ امداد کی آمد یقینی بنائی جاسکے۔

یہ بات چیت بائیڈن کے تل ابیب کا دورہ مکمل کرنے کے چند گھنٹے بعد ہوئی ۔

اس سے قبل سیسی نے فلسطینی عوام کے لیے مصر کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جزیرہ نما سینا میں منتقل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کردیا تھا۔

اسی روز اسرائیلی کابینہ نے مصر سے غزہ کی پٹی میں بنیادی انسانی امداد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ اس پیشرفت کو مصری وزیر خارجہ سمیح شکری نے "مثبت" قرار دیا۔

مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، ترکی اور عالمی ادارہ صحت نے ہزاروں ٹن امدادی اشیاء بھیجی ہے جو چند روز سے غزہ جانے کے لئے رفاہ سرحد کے قریب انتظار کررہی ہے۔ یہ فراہمی اسرائیلی بمباری کی وجہ سے بند ہے۔

حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہزاروں راکٹ داغے تھے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کئے اور صاف پانی، بجلی، ایندھن اور دیگر ضروریات کی فراہمی بند کردی ۔

اسرائیل ۔ حماس تنازع میں اب تک 4 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکےہیں۔

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی پا کستانی وزیر اعظم سے ملا قات

چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں ۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ پاکستان کی تمام حکومتوں کی جانب سے "بیلٹ اینڈ روڈ" کے تعاون کی فعال حمایت اور اس میں شمولیت کو بے حد سراہتے ہیں ۔ اس سال چین -پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران، سی پیک کی تعمیر نے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں، پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے، اور یہ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کا ایک اہم تاریخی منصوبہ بن گیا ہے. انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر اور فولاد جیسے مضبوط دوست ہیں۔ جب دنیا میں شدید نوعیت کی تبدیلیاں بڑھ رہی ہیں اور دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، ایسے میں چین، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دے رہا ہے اور پاکستان، قومی سلامتی، استحکام اور معاشی خود انحصاری کے لیے انتھک کوششیں کر رہا ہے۔ چین، پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، مفید باہمی تعاون کو گہرا کرنے، اعلیٰ معیار کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر، نئے عہد میں چین -پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو تیز کرنے نیز عالمی و علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل نئے کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ چین تبادلوں کے فروغ میں پیش پیش 8 ش...

نیویارک (شِںہوا) چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے سالانہ بلیو کلاؤڈ گالا میں چین اور امریکہ کے درمیان بین الثقافتی تفہیم کو فروغ دینے پر 8 شخصیات کو اعزاز سے نواز گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں چینی نژاد امریکی ایمی ایوارڈ یافتہ ٹیلی ویژن میزبان یو سائی کان، سنگاپور کی کاروباری  اور مخیر خاتون مشیل لیم، فارموسٹ گروپ کے بانی اور اعزازی چیئرمین ڈاکٹر جیمز ایس سی شاؤ اور شاؤ خاندان کے دیگر5 افراد شامل تھے۔ ان میں ایلین شاؤ امریکی وزیر محنت اور ٹرانسپورٹیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

تقریب میں نیویارک میں چینی قونصل جنرل ہوانگ پھنگ اور نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز سمیت 350 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے ویڈیو کے ذریعے مبارکباد کا پیغام دیا ۔

چائنہ انسٹی ٹیوٹ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو امریکہ اور چین کے درمیان تفہیم بڑھانے اور اعتماد کو گہرا کرنے کا کام کرتی ہے۔ اس کا قیام 1926 میں عمل میں آیا تھا۔

بلیو کلاؤڈ ایوارڈ 1984 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے مشن کو آگے بڑھانے والے نمایاں افراد کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

ہانگ ژو ایشیئن پیرا گیمز کے لئے تیار

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کا صدرمقام ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے بعد ایک اور کامیاب کھیلوں کی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔

ہانگ ژو میں چوتھے ایشین پیرا گیمز کے انعقاد کا وقت تیزی سے قریب آرہا ہے جس کے ساتھ ہی منتظمین نے ایک ہموارعبوری آپریشن سرانجام دیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایشیئن پیرا گیمز میں 19 مقابلوں کے مقامات میں 22 کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ان میں سے 17 مقامات پر ایشیائی کھیل ہوئے تھے۔

تمام مقامات مستقل رکاوٹوں سے پاک سہولیات سے آراستہ ہیں ۔ عبوری مدت کے دوران راستے ، اسٹینڈز، ایوارڈ کی تقریبات، پریس کانفرنس رومز اور ایتھلیٹس لاؤنج میں اضافی سہولیات کی تعمیر اور تنصیب پرکام کیا گیا۔

شیاؤشان اسپورٹس سینٹر جمنازیم میں ایشیائی کھیلوں کے دوران استعمال شدہ ویٹ لفٹنگ پلیٹ فارم کو عملے نے پاورلیفٹنگ کے نئے سازو سامان سے تبدیل کردیا ہے۔

پاور لفٹنگ مقابلے کے ڈپٹی ڈائریکٹر گو چھنگ ہونگ نے بتایا کہ ہم 3 برس سے ان کھیلوں کی تیاری کر رہے ہیں جس میں ایوارڈ کی تقریب کے لئے پلیٹ فارم، ریمپ اور پوڈیم شامل ہیں جو ایشیائی کھیلوں سے مختلف ہیں۔

گرفتاریوں کیخلاف ردعمل، اساتذہ کا امتحانی ڈی...

اساتذہ نے گرفتاریوں کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے اور اگلے مرحلے میں پیپر سیٹنگ اور عملی امتحانات کی ڈیوٹی بھی نہیں کریں گے۔ ٹیچرز کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا، لیو انکیشمنٹ قانون میں تبدیلی بھی واپس لی جائے، گرفتاریوں اور معطلیوں سے گھبرانے والے نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ نابلس ۔ غزہ ۔ اسپتال ۔ حملہ ۔ ا...

غزہ کی پٹی میں اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کے خلاف مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی احتجاج کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-پاکستان ہیلتھ کوریڈور کا پاکستانی معمار

جینان(شِنہوا) پسماندہ علاقوں کے لوگوں اور طبی اخراجات برداشت کرنے سے قاصر افراد کے لیے بہتر طبی خدمات فراہم کرنا سرگودھاکے محمد شہباز کا بچپن سے ہی  ایک کا خواب رہا ہے۔

2006 میں محمد شہباز نے چین کی شان ڈونگ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ رواں سال اکتوبر میں پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ مکمل کرنے سے پہلےشہباز نے سرجری میں بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں اور وہ اب چین پاکستان ہیلتھ کوریڈور کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔

چائنہ پاکستان ہیلتھ کوریڈور ہسپتالوں، نرسنگ اور معاون طبی اداروں، تحقیقی و تربیتی مراکز، آئی ٹی اور دواسازی کی صنعتوں پر مشتمل ایک کثیر الشعبہ گروپ ہے۔ موبائل ہسپتالوں، لیبارٹریز، فارمیسیز، مصنوعی ذہانت، ورچوئل رئیلٹی اور بگ ڈیٹا کے ذریعے یہ گروپ چین کی طبی ترقی میں حاصل کردہ کامیابیوں کو پاکستان کے ساتھ شیئر کررہا ہے۔

چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر، ڈاکٹر شہباز اور اس کے ساتھیوں نے چائنہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قائم کی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے ایک بڑا پلیٹ ہے۔

شہباز کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ چین اور پاکستان طبی تعاون میں مزید آگے بڑھیں گے اور وہ سائنس، ٹیکنالوجی اور طبی نگہداشت کے ذریعے چین اور پاکستان کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

نومبر 2022 میں وزیر اعظم پاکستان کے دورے کے دوران ڈاکٹر شہباز کے "صحت کی راہداری" پروجیکٹ کو 3 نئی راہداریوں میں شامل کیا گیا تھا جن پر چین اور پاکستان کی حکومت نے دفتر خارجہ سے جاری مشترکہ بیان میں اتفاق کیا تھا۔

شہباز نے کہا کہ پاکستانی طلباء اس تعاون کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں، اور انہیں چین اور پاکستان کے درمیان خاص طور پر طب اور صحت کے شعبے میں مزید تعاون کی امید ہے۔

محمد شہباز چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جینان میں شان ڈونگ یونیورسٹی کے چھیلو ہسپتال میں تجربات کرتے ہوئے۔(شِنہوا) 
محمد شہبازکا چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جینان میں شان ڈونگ یونیورسٹی کے چھیلو ہسپتال میں سپروائزرکے ساتھ گروپ فوٹو۔(شِنہوا) 

حفاظتی ضمانت منظور، نواز شریف کی وطن واپسی ک...

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد وطن واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کر دی گئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے سیدھا لاہور پہنچیں گے، ان کی پرواز دوپہر ایک بجے کے قریب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں