• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

میاں نوازشریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں...

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن 21 اکتوبر کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے، اسلام آباد سے نواز شریف لاہور روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ ہی کریں گے، نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ پر لیگل ایشوز نمٹانے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، اسی روز ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ نے بھی کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 21 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق اسلام آباد پہنچیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضمانت نوازشریف کا بنیادی حق، عدالتی فیصلے کا...

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمانت نواز شریف کا بنیادی حق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم نواز شریف کو ایک من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا، انہیں مضحکہ خیز مقدمات میں پھنسایا گیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ کسی بھی منصفانہ سماعت سے ان کی بے گناہی ثابت ہو جاتی، ضمانت ایک بنیادی حق ہے اور ہم اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انصاف کا غلبہ ہوگا، انشا اللہ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیا پاکستان اسرائیل کو دھمکی دینا پسند کرے گ...

کیا پاکستان اسرائیل کو دھمکی دینا پسند کرے گا،صحافی۔یہ کیا بات ہوئی،ترجمان۔جمعرات کو دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ایک صحافی نے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا سے سوال کر دیا کہ کیا پاکستان اسرائیل کو دھمکی دینا پسند کرے گا؟اس پر ترجمان نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی ،آپ کا سوال عجیب ہے۔ہم سفارتی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کا کوئی فیص...

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر ہر شخص تشویش میں مبتلا ہے، پاکستان نے فلسطین کی حفاظت کے لیے فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، امید ہے یو این سیکیورٹی کونسل غزہ کی صورتحال پر خاطر خواہ اقدامات کرے گا، غزہ معاملے پر ترکیہ کی جانب سے گارنٹر کی بات کی گئی، گارنٹر پلان سے امن آتا ہے تو پاکستان خیر مقدم کریگا،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کی تاریخ دی ہے، کسی بھی ملک میں غیر قانونی نہیں رہا جاسکتا ، قومی ٹیم بھارت میں ہے، کھلاڑیوں کو بہتر ماحول دینا بھارت اور آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کی، توقع ہے کہ یو این سیکیورٹی کونسل غزہ کی صورتحال پر خاطر خواہ اقدامات کرے گا۔ ممتاز زہرابلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی اعلامیے کا خیر مقدم کرتا ہے، اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ غزہ معاملے پر ترکیہ کی جانب سے گارنٹر کی بات کی گئی، گارنٹر پلان سے امن آتا ہے تو پاکستان خیر مقدم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر ہر شخص تشویش میں مبتلا ہے۔ بھارت نے فلسطین کی صورتحال پر جو موقف اپنایا، انکا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کی تاریخ دی ہے۔ کسی بھی ملک میں غیر قانونی نہیں رہا جاسکتا۔ افغاستان میں آنے والے زلزلوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکومت کو زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ افغان حکومت سے کہا ہے کہ پاکستان امدادی سامان بھیجے گا، ضروریات کا بتائیں۔ بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بھارت میں ہے، کھلاڑیوں کو بہتر ماحول دینا بھارت اور آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی شائقین ویزہ نہ ملنے پر ورلڈ کپ میچز دیکھنے سے محروم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ،طیارے میں بم کی اطلاع پرمانچسٹر ائیر...

طیارے میں بم کی اطلاع پر مانچسٹرکے ائیرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا،پولیس کے مطابق طیارے میں بم کی اطلاع پولیس کوای میل کیذریعے دی گئی تھی، اطلاع ملنے کے بعد اماراتی ائیرلائن کے طیارے کو لینڈ کرتے ہی رن وے پر روک لیا گیا تھا،گریٹرمانچسٹرپولیس نے واضح کیا ہے کہ تاحال طیارے میں کوئی بم نہیں مل سکا ہے،مانچسٹر ائیرپورٹ پر بم کی اطلاع کے بعد پیدا ہونے والی اس صورتحال میں دبئی واپسی کی پرواز ای کے 20 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ ای کے 19کے مانچسٹر پہنچنے پر اسے اضافی سکیورٹی چیکس کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،شوہر کو بریانی میں نشہ دے کر اس کا گلا...

بھارت میں شوہر کو بریانی میں زہر دینے اور پھر اس کا گلا کاٹ کر قتل کردینے والی بیوی کو پھانسی کی سزا سنادی گئی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2016میں 38سالہ رمندیپ کور نامی خاتون نے اپنے برطانوی شوہر کو پسندیدہ ڈش بریانی میں نیند کی گولیاں دے کر گہری نیند سلادیا تھا،قتل کے روز رمندیپ نے یہی نیند کی گولیاں ملائی گئی بریانی دونوں بیٹوں کو بھی کھلانی چاہی لیکن بڑے بیٹے نے بھوک نہیں ہے کہہ کر کھانے سے انکار کردیا جب کہ چھوٹا بیٹا یہ بریانی کھا کر باپ کی طرح گہری نیند سوگیا،رپورٹ کے مطابق شوہر کے گہری نیند میں سونے کے بعد رمندیپ نیاپنے عاشق گرپریت کو گھر بلالیا جس نے سگجیت سنگھ کے سر پر کلہاڑی سے وار کیا اور جب بھی وہ نہ مرا تو چاقو نکال کر رمندیپ کو تھمادیا جس سے رمندیپ نے اپنے شوہر کا گلا کاٹ دیا،رپورٹ کے مطابق واقعے کا عینی شاہد سگجیت کا وہی 9سال کا بیٹا بنا جس نے بریانی نہیں کھائی تھی اور والد کے قتل سے قبل بیٹا دوسرے کمرے میں سویا ہوا تھا جو شور سے اٹھ گیا،مقتول کے بیٹے نے والدہ کو شوہر کا قتل کرتے ہوئے دیکھ لیا اور بعد ازاں اس نے ماں کے خلاف عدالت میں گواہی دی،تحقیقات میں پتا چلا کہ شادی شدہ رمندیپ کے اپنے عاشق گرپریت سے تعلقات تھے، رمندیپ نے اپنے شوہر کی 3.8ملین ڈالر انشورنس پالیسی کے حصول کیلئے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا تاہم عدالت میں قتل ثابت ہونے پر خاتون کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسانیت تباہی کو روکے اور امن کو گلے لگائے،پ...

پاپائے روم فرانسس نے غزہ کی مایوس کن صورت حال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں پر زور دیا کہ اسرائیل اور حماس کے تنازع میں صرف ایک فریق یعنی امن کی حمایت کریں، ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطبے میں پوپ نے غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے حملے کا واضح طور پر ذکر نہیں کیا جس کے لیے اسرائیلی اور فلسطینی ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر حصوں میں جنگ و جدل جاری ہے جن میں مجھے کافی مایوس کیا ہواہے،میرا مطالبہ ہے کہ اسلحہ کی آوازیں تھم جائیں اور دنیا غربت،عوام اور بچوں کی امن کے لیے چیخ وپکار سنے،انہوں نے انسانی تباہی سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ کوششوں کی التجا کی اور کہا کہ وہ 27اکتوبر کو سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں امن کے لیے خصوصی دعا کی امامت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کے تنازع کے پھیلنے کا خطرہ حقیقی ہے،اقوا...

اقوام متحدہ کے مشرق وسطی کیلیے امن مندوب نے سلامتی کونسل کو متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے پھیلنے کا خطرہ ہے،دوحا سے بذریعہ ویڈیو لنک 15رکنی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطی کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینس لینڈ نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ ہم ایک گہری اور خطرناک کھائی کے دہانے پر ہیں جو راستے کو بدل سکتی ہے۔ اسرائیل فلسطین تنازعہ پورے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ لے سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوج نے غزہ پر زمینی حملے کی تمام تیاریاں مکم...

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں،اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگی کابینہ نے امریکی صدر جو بائیڈن پر اسرائیل کے دورے کے دوران واضح کیا تھا کہ غزہ میں زمینی مداخلت ناگزیر ہے،دوسری جانب اسلامی جہاد تحریک نے بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں کسی بھی ممکنہ زمینی دراندازی کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کی ہے۔ اسلامی جہاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلح فلسطینی دھڑے ایسی کسی بھی دراندازی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں،درایں اثنا حماس نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں زمینی حملہ کرنے کی اطلاع کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل اپنے جرائم پر اسلامی دنیا کے سخت انت...

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے دھماکے کے جواب میں اسرائیل کو اسلامی دنیا کی طرف سے سخت انتقام سے خبردار کیا ہے،وسطی تہران میں ہزاروں افراد کے مظاہرے کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہسپتال پر حملے کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کا خاتمہ شروع ہو جائے گا۔ فلسطینیوں کے خون کا ہر قطرہ صیہونی حکومت کو اپنے زوال کے ایک قدم اور قریب لے جا رہا ہے۔ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے "جرائم" میں اس کا ساتھی ہے، دنیا کے لوگ امریکہ کو صیہونی حکومت کے جرائم کا ساتھی سمجھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور جاپان کے وزیراعظمکا ٹیلی ف...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنمائوں کے درمیان فلسطین میں فوجی کارروائی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو گھنانا جرم سمجھتا ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے کیے جا رہے ہیں، غزہ کے مکینوں کو تحفظ فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، خطے کے امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے بچانے کے لئے فوجی کارروائیوں کو روکنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

او آئی سی کا جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے...

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے،غزہ کی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا،اعلامیے کے مطابق او آئی سی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے،او آئی سی نے اسرائیل سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت بند کرنیکا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ پٹی کا محاصرہ فوری ختم کیا جائے، اوآئی سی نے عالمی برادری سے غزہ پٹی کے لیے امداد فوری بحال کرنے کی اپیل کی ہے،او آئی سیکے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی سے تعاون کرے، غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری جنگی جرم ہے، عالمی برادری جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لائے، غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے نکل جانے کے اسرائیلی مطالبے کو مسترد کرتے ہیں،او آئی سی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مشرق وسطی میں امن کوششیں تیز کرے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حزب اللہ کا تین اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حمل...

غزہ پراسرائیلی جارحیت کے بعد تشدد کی لہر خطے میں پھیلنے لگی، عراق میں دوامریکی فوجی اڈوں عین الاسد اور حریر بیس پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں،لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے چار گھنٹوں میں اسرائیل کے تین علاقوں پر بھی حملوں میں جانی نقصان پہنچانے کا دعوی کیا گیا،لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے ٹینکوں اور جاسوسی کے آلات پر حملے کیے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے،حزب اللہ کی جانب سے لبنان کے سرحدی علاقے پر اسرائیلی فوج کے گلیلی ڈویژن کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں حزب اللہ کے جانبازوں نے اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائل کا حملہ کیا تھا،اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے لبنان کے ایک اور سرحدی علاقے پر بھی اسرائیلی فوجیوں کو اسی انداز میں نشانہ بنایا گیا،شیبا فارمز کے علاقے میں بھی اسرائیلی فوج کو ہدف بنایا گیا جبکہ راس النقورہ کے علاقے میں اسرائیل کے جاسوسی کے آلات کو ایک ایک کرکے تباہ کردیا گیا،حزب اللہ کی جانب سے لبنان کی جانب بڑھنے والے ایک ڈرون کو بھی مبینہ طورپر تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی حملے میں م...

بین الاقوامی سفارتی کوششیں بھی اسرائیل کو فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے سے نہ روک سکیں،غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک ہی روز میں مزید 433فلسطینیوں کو شہید کردیا،غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار ہو گئی ہے جبکہ اسرائیلی بربریت میں بچوں اور عورتوں سمیت اب تک 13ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے،غزہ کے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں دو گھروں پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بمباری کی گئی، ایک واقعے میں 27اور دوسرے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد شہید اور 15زخمی ہوئے،اسرائیلی افواج کی جانب سے 12افراد کو غزہ بندرگاہ کے قریب نشانہ بنایا گیا جبکہ نوصائرت علاقے میں مسجد پر بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے،دیر البلاح میں گھر پر بمباری سے مزید 10افراد شہید اور 22زخمی ہوئے جبکہ 18افراد ملبے تلے دبے ہیں،اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے مغربی علاقے میں واقع ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر اور القدس اسپتال کے قریبی علاقے پر بھی 30 منٹ تک رہائشی عمارتوں اور سڑکوں پر بمباری کی گئی،بموں کے ٹکڑے ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر میں بھی گرے جہاں عملے کے علاوہ 8ہزار افراد پناہ لیے ہوئے ہیں،ادھر الشفا اسپتال کے نواحی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایاگیا جس میں بڑے پیمانے پر شہادتیں ہوئیں،اقوام متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے اسکول پر بھی بمباری کی گئی، جس سے کئی افراد شہید ہوئے جبکہ قریب ہی گھربھی تباہ کیا گیا، اس میں بھی بڑی تعداد میں اموات ہوئیں،البکری ہائوس پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ہوئے جبکہ الزیتون علاقے میں گھروں پر 20بم برسائے گئے جس سے تمام گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، اس واقعے میں بھی بڑاجانی نقصان ہوا،فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاوہ اب تک 64فلسطینیوں کو مغربی کنارے میں بھی شہید کیا جا چکا ہے جن میں سے 55خواتین اور بچے ہیں،غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 4500سو رہائشی عمارتیں اور 12000گھر تباہ کیے جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کیلئے امدادی سامان کے 20ٹرک ممکنہ طور پر...

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امدادی سامان کے 20ٹرکوں پر مشتمل پہلی کھیپ رفح کراسنگ کے ذریعے جنوبی غزہ روانہ کی جائے گی،امریکی صدر نے کہا کہ مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے رفح کراسنگ کھولنے کی اجازت انسانی بنیادوں پر دی ہے،اسرائیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے بتایا کہ کراسنگ کے آس پاس کی سڑک کو مرمت کی ضرورت ہے اس لئے ممکنہ طور پر جمعے کے روز امدادی ٹرک روانہ کئے جاسکیں گے،امدادی سامان اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیاجائے گا،ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں انتہائی ضروری سامان بھجوایا جائے گا جبکہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا،جوبائیڈن نے واضح کیا کہ اگر حماس نے امدای سامان پر قبضہ کیا یا اسے گزرنے نہیں دیا گیا تو امدادی سامان کی ترسیل روک دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس اور حزب اللہ کے حملے،اسرائیل نے 2ہزار ا...

حماس اور حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل نے 2ہزار اموات کی تصدیق کردی،ان حملوں میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ساڑھے 4ہزار سے زائد ہے،دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے ٹینکوں کو ہدف بنانے کی ویڈیو جاری کردی، فوج کے گلیلی ڈویژن اور شیبا فارمز کے علاقے میں تعینات فوجی نشانہ بنائے گئے،ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کی پوزیشن پر حملے کیے، اس کے علاوہ ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی مبینہ طورپر تباہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے،جنوبی لبنان کی جانب بھیجا گیا مبینہ اسرائیلی ڈرون بھی فضا میں تباہ کردیا گیا،لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات کو بھی نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھانہ پنڈی گھیب کے ایس ایچ او ملک سجاد نے عو...

تھانہ پنڈی گھیب کے ایس ایچ او ملک سجاد نے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے سمیت رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ایس ایچ او نے عوام علاقہ کا جینا دو بھر کر دیا،لوگ مقامی پولیس کو محافظ سمجھنے کی بجائے اس سے غیر محفوظ ہو گئے،عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ پولیس افسر سے نجات دلائی جائے۔تفصیلات کے مطابق موضع توت تحصیل پنڈی گھیب کی رہائشی سائلہ نسیم بیگم زوجہ محمد خان ساکن توت نے کہا ہے کہ سائلہ کی ملکیتی اراضی موضع توت میں واقع ہے جس میں گھر کے استعمال کیلئے لکڑ معہ ڈھینگر جمع کر رکھے ہیں جسے گھر میں آگ جانے کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان میں دو عدد شہد کی چھوٹی مکھیوں والے چھتے عرصہ دو سال سے لگے ہوئے ہیں جن کی دیکھ بھال کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملکیتی و مقبوضہ کھیتوں میں پڑی ہوئی لکڑیوں سے کچھ فاصلے پر کام کر رہی تھی تو عمران عرف مانی ولد مرتضی اور مرتضی ولد نور محمد سکنائے ڈھوک عنائیت داخلی توت تحصیل پنڈی گھیب مسلح کلہاڑی میری ملکیتی اراضی میں نازیبا حرکات و گالم گلوچ کرتے ہوئے داخل ہو گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر تم نے روکا تو تمہیں بے پردہ و بے عزت کریں گے ،جس کے بعد میں وہاں سے چلی گئی اور الزام علیہان نے زبردستی اور بدوں اجازت دونوں شہد مالیتی15ہزار اتار کر چوری کر کے لے گئے،الزام علیہان جو کہ عادی ملزمان ہیں ،میں جب بھی کھیتوں میں کام کرنے جاتی ہوں تو الزام علیہان اور ان کے بھانجے وہاں پر آ کر سائلہ اور اس کی دختران پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور نازیبا حرکات و اشارے کرتے ہیں اور فصل کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد میں تھانہ تھانہ پنڈی گھیب میں رپورٹ درج کروانے گئی جس کا ایس ایچ او ملک سجاد ہے،کو درخواست دی کہ الزام علیہان کے خلاف مقدمہ کا اندراج فرما کر کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے اور تحفظ بھی فراہم کیا جائے لیکن ایس ایچ او صلح صفائی پر زور دے رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ زبردستی صلح صفائی کرو۔ انہوں نے کہا کہ اگر جان و مال کو کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچا تو اس نسبت جملہ ذمہ داری الزام علیہان کے بھانجوں طارق، عارف، راول، فیصل، سجاول پسران روشن پر ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ پنڈی گھیب کے ایس ایچ او ملک سجاد نے لوگوں ڈرانے دھمکانے سمیت رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ایس ایچ او نے عوام علاقہ کا جینا دو بھر کر دیا،لوگ مقامی پولیس کو محافظ سمجھنے کی بجائے اس سے غیر محفوظ ہو گئے،عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ پولیس افسر سے نجات دلائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلم حکمران عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف...

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پرمسلم حکمران عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کریں،اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے،اہل فلسطین اور حماس کے مجاہدین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کررہاہے ،امریکی سر پر ستی میں اسرائیلی فوج کا غزہ کے ہسپتالوں پر بمباری ایک وحشیانہ اقدم ہے ،اس پرمسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے امت مسلمہ اس وقت خاموش رہی تو گریٹر صیہونی ریاست کا منصوبہ پڑوسی عرب ممالک کے علاقوں کو نگل جائے گا ۔جمعیت علماء اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش دیگررہنمائوںحاجی عبدالغفارسلفی،علامہ عبدالخالق فریدی،،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مسلمانوں نے اپنے حق اور اپنی سر زمین کی آزادی کے لیے جدو جہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کیا اور ثابت کیا کہ جدو جہد اور مزاحمت میں ہی زندگی ہے ۔انہیں اپنی زمینوں، جائیدادوں سے محروم کیا گیا، ان پر سالہا سال سے ظلم جاری ہے، محصورین کے پاس غلامی قبول کرنے یا جدوجہد کا آپشن ہے، ہر بہادرقوم وہی راستہ اختیار کرے گی جو فلسطینی مسلمانوں نے کیا۔ اہل فلسطین جانوں پر کھیل کر مسجد اقصی کی حفاظت کررہے ہیں، حماس کے مجاہدین کے حالیہ حملے نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا اور اسرائیل کے نا قابل تسخیر ہونے کی تصور کو ملیا میٹ کر دیا ، امریکہ اور مغربی طاقتوں نے اسرائیل کی مدد کی اور اسرائیل کی افواج نے فلسطینی مسلمانوں ، خواتین ، بچوں اور بزرگوں پر ظلم ڈھائے ، قبلہ اول میں مسلمانوں کو عبادت کرنے سے روک رکھا ہے، انھوں نے کہا اسرائیل کے جن لوگوں کو قیدی بنایا ان میں شامل خواتین کے ساتھ عزت و احترام کا سلوک کیا گیا لیکن دوسری طرف جب اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی اور فضائی حملے کیے تو شہری آبادیوں کو بھی نشانہ بنایا اور سارے اخلاقی اور جنگی اصول پامال کر دیئے ۔انہوں نے کہاکہ اگر او آئی سی میں شامل اسلامی رکن ممالک اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے ہنگامی فیصلے نہ کیے تو بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے کھانے پینے کی اشیا کی بندش، بجلی، پانی، گیس و دیگر زندگی کی بنیادی اشیا کی سخت ضرورت ہے جس پر پابندی انسانی حقوق کیخلاف ہے، مسلم ممالک فلسطینیوں کو پناہ دینے کے ساتھ خوراک اور ادویات کیلئے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسرائیل جس طرح نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیاگیا دنیا میں ایسے ظلم کی نظیر نہیں ملتی، غزہ پٹی کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیا ۔کوئی بھی اسلامی ملک اس ظلم کورکوانے کے لیے آگے بڑھنے کی ہمت نہیں کررہاہے نہایت افسوسناک صورتحال ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجودہ مالی سال کے دوران پاکستان میں واپڈا پ...

رواں مالی سال کے دوران پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا۔ پہلی سہ ماہی میں واپڈا پن بجلی گھروں نے نیشنل گرڈ کو 15 ارب 2لاکھ یونٹ بجلی مہیا کی جو گزشتہ سال کی نسبت 1ارب 78کروڑ 80 لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق پن بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 3 روپے 51 پیسے فی یونٹ ہے۔ اضافی پیداوار سے قومی خزانہ کو تقریبا 50 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ واپڈا کی پن بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت تقریبا ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے دیا مر بھاشا ڈیم مہمند ڈیم داسو اور تربیلا پانچواں توسیعی منصوبوں پرکام جاری ہے۔زیر تعمیر منصوبوں کی دو ہزار انیس تک مرحلہ وار تکمیل سے 10 ہزار میگاواٹ مزید پن بجلی حاصل ہوگی۔ واپڈا کے مطابق زیر تعمیر منصوبے مکمل ہونے پر سستی پن بجلی کی موجودہ صلاحیت دو گنا ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتا افراد کیس، سندھ ہائی کورٹ کا پولیس کار...

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس کی کارگردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں لاپتا شخص کے اہل خانہ نے کہا کہ کامران 2016 سے لاپتا ہے مگر اس کا تاحال کوئی پتا نہیں چل سکا۔ ہمارے پیارے کہاں ہے کس حال میں ہیں، کچھ تو بتایا جائے۔ ایک اور لاپتا شخص کے اہل خانہ نے بتایا کہ میرا بیٹا مشتاق 2015 سے لاپتا ہے۔ عدالت نے پولیس کی کارگردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ ہمیں اب لاپتا افراد سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ چاہیے۔ ہمیں رپورٹ دی جائے کہ آپ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیا کام کیا ہے۔ جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کہ 20, 20 جے آئی ٹیز کے سیشنز ہوتے ہیں تو کوئی شخص بازیاب بھی ہوتا ہے یا نہیں؟۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔ جسٹس امجد سہتونے کہا کہ ایسے ہی لوگوں کا وقت خراب نہ کریں، لوگ کرایہ خرچ کرکے عدالت پہنچتے ہیں۔ آئندہ سماعت پر رپورٹ دی جائے کہ پولیس نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے گیے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس حکام سے لاپتا افراد سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کرنے کی وجوہا...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کرنے کی وجوہات حقیقی نوعیت کی ہیں، انہیں سکیورٹی خدشات درپیش ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ بظاہر بدنیتی پر مبنی نہیں،جیل ٹرائل کے حوالے سے تحفظات ہونے پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کے خلاف درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ 27 جون 2023 کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے مقرر کیا، سیکشن 13 کے تحت مجسٹریٹ یا بہتر درجے کی عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا مقدمہ سن سکتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سیشن جج کو بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کے ٹرائل کی ذمے داری دی جا سکتی ہے، اے ٹی سی جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی ذمے داریاں دینا سیکشن 13 کے منافی نہیں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کرنے کی وجوہات حقیقی نوعیت کی ہیں، سابق وزیرِ اعظم سے متعلق سیکیورٹی خدشات درپیش ہیں، ان کے جیل ٹرائل کرنے کے فیصلے میں بظاہر بد نیتی نہیں۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے اٹھائے گئے قانونی نکات جیل ٹرائل نوٹیفکیشنز کالعدم کرنے کے لیے ناکافی ہیں، درخواست گزار نے اس عدالت کو خود کو درپیش سیکیورٹی مسائل سے متعلق آگاہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست میرٹ پر نہ ہونے پر نمٹائی جاتی ہے۔ تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جیل ٹرائل سے متعلق تحفظات ہونے پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اپنی جیل ہوتی تو درخواست میں کی گئی بہت سی باتیں نہ کی جاتیں، وزارتِ داخلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا جیل پراجیکٹ جلد از جلد شروع کرے۔ واضح رہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

داد ہرکولیس نے 2023 کی پہلی ششماہی میں منافع...

پرائیویٹ ایکویٹی داود ہرکیولس کارپوریشن لمیٹڈ کی خالص فروخت جاری کیلنڈر سال 2023 کی پہلی ششماہی میں 486.6 فیصد اضافے کے ساتھ 10.1 بلین روپے ہو گئی۔ اسی طرح، کمپنی کا مجموعی منافع غیر معمولی طور پر 528.1 فیصد بڑھ کر 1بلین روپے ہو گیا جو  1.59 بلین روپے تھا۔ انتظامی اخراجات 84.7 ملین روپے رہ گئے جن میں 127.46 ملین روپے سے 33.54 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ کمپنی کا آپریٹنگ منافع بڑے پیمانے پر 530.75 فیصد بڑھ کر بلین روپے ہو گیا جو 1.6 بلین روپے تھا۔ ٹیکس سے پہلے کا منافع  659.16 فیصد بڑھ کر 9.77 بلین روپے ہو گیا جو میں 1.28 بلین روپے تھا۔ محصولات، مجموعی منافع اور ٹیکس سے پہلے کے منافع میں اس قابل ذکر اضافے کے نتیجے میں منافع میں 950.5 فیصد کا شاندار اضافہ ہوا جو 6.6 بلین روپے ہو گیا۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی 1 13.79 روپے تک بڑھ گئی جو  1.31 روپے تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کے اسٹاک سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش تھے۔2017 سے 2022 تک، کمپنی کی فروخت، مجموعی منافع اور آپریٹنگ منافع نے بڑھتے ہوئے رجحان کی پیروی کی۔ 2017 میں فروخت 128.59 بلین روپے رہی اور بعد کے سالوں میں بڑھتی رہی، 2022 میں 356.6 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح مجموعی منافع 2017 میں 34.8 بلین روپے سے 2022 میں 104.6 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ 2017 میں 31.2 بلین روپے تھی،

جو 2022 میں بڑھ کر 94.4 بلین روپے تک پہنچ گئی تھی۔ ٹیکس سے پہلے اور بعد میں منافع میں کئی سالوں میں اتار چڑھاو آیا۔ 2017 اور 2018 میں، قبل از ٹیکس منافع بالترتیب 28.35 ارب روپے اور 47.36 ارب روپے تھے۔ 2019 میں، یہ معمولی طور پر کم ہو کر 47.06 بلین روپے پر آ گیا، لیکن 2020 میں بڑھ کر 52.8 بلین روپے ہو گیا اور 2021 میں بڑھ کر 70.25 بلین روپے ہو گیا۔ 2022 میں، یہ کم ہو کر 66.59 بلین روپے ہو گیا۔ٹیکس کے بعد کے منافع نے 2017 سے 2022 تک اسی طرح کے اتار چڑھا وکا مظاہرہ کیا۔ 2021 میں 50.7 بلین روپے کی سب سے زیادہ مالیت ریکارڈ کی گئی، 2019 اور 2022 میں 29.78 بلین روپے اور 42.92 روپے کی مالیت کے ساتھ خالص منافع میں دو کمی دیکھنے میں آئی۔ فکسڈ اثاثے 2022 میں 329.9 بلین روپے تک پہنچ گئے جو 2017 میں 162.26 بلین روپے تھے۔ 2022 میں 317.9 بلین روپے 2017 میں 134.3 بلین تھے، جو کمپنی کی مستحکم لیکویڈیٹی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔2018 اور 2020 میں بالترتیب 31.59 بلین روپے اور 32.35 بلین روپے کی قدروں کے ساتھ، طویل مدتی سرمایہ کاری میں کئی سالوں میں اتار چڑھا وآیا۔ کمپنی نے 2019 میں 37.27 بلین روپے کی سب سے زیادہ طویل مدتی سرمایہ کاری کا مشاہدہ کیا۔

کمپنی کی موجودہ ذمہ داریاں 2017 میں 65.3 بلین روپے کی کم ترین مالیت سے بڑھ کر 2022 میں 276.8 بلین روپے کی بلند ترین ذمہ داری تک پہنچ گئیں۔ تاہم، میں 2020، موجودہ واجبات پچھلے سال کے مقابلے میں قدرے کم ہو کر 151.6 بلین روپے ہو گئے۔ 2021 میں سب سے زیادہ 66.57 ارب روپے کے ذخائر ریکارڈ کیے گئے اور 2017 میں سب سے کم مالیت 50.5 بلین روپے تھی۔تناسب کا تجزیہ 2017 سے 2022 کے دوران کمپنی کا قرض ایکویٹی تناسب 1 سے نیچے رہا جو کم مالیاتی خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ موجودہ تناسب کمپنی کی اپنی مختصر مدت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے موجودہ اثاثوں کو استعمال کرنے کی صلاحیت کو ماپتا ہے۔ اگر موجودہ تناسب 1.2 سے کم ہو تو کمپنی کی قلیل مدتی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ داد ہرکولیس کارپوریشن کا موجودہ تناسب 1.2 اور 2 کے درمیان اور اس سے اوپر تھا، جسے محفوظ سمجھا جاتا ہے، سوائے 2022 کے، جب یہ 1.15 پر کھڑا تھا، جو اس کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسی طرح، فوری تناسب نے موجودہ تناسب کے طور پر اسی رجحان کی پیروی کی، جو کمپنی کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے استحکام کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ یہ ان سالوں میں 1 سے اوپر رہا۔ کل قرض کا تناسب کل اثاثوں کے سلسلے میں کل واجبات کی پیمائش کرتا ہے۔ 1 سے زیادہ کا تناسب واجبات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ خطرہ ظاہر کرتا ہے، اور 1 سے کم قدر کم لیوریج اور خطرے کو ظاہر کرتی ہے۔ کمپنی کا فوری تناسب 2017 سے 2022 کے سالوں میں قرض کے مستحکم تناسب کی عکاسی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی معیشت کو اہم سٹریٹجک اور ترقی کی...

پاکستان کی معیشت کو اس وقت اہم سٹریٹجک اور ترقی کی صلاحیت کے باوجود شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ چیلنجز معیشت میں دیرینہ ساختی کمزوریوں کے ساتھ ساتھ ناقص معاشی انتظام سے جنم لیتے ہیں۔ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے ایس ڈی جی سپورٹ یونٹ کے چیف اکانومسٹ علی کمال نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یہ فوری معاشی ایڈجسٹمنٹ کرکے ان سے نمٹنے کا وقت ہے۔ایک بڑا مسئلہ غیر ملکی ذخائر کا کم ہونا ہے جو اس کی بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور کرنسی کو مستحکم کرنے کی صلاحیت کو روکتا ہے اور اسے معاشی جھٹکوں اور افراط زر کے دبا کا شکار بناتا ہے۔اس کے علاوہ، بلند افراط زر ایک اور بڑی تشویش ہے۔

مہنگائی کی شرح بڑھ کر 31.44 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ 50 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کا ملک کے غریب ترین شہریوں پر شدید اثر پڑا ہے، جنہیں اپنا گزارہ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والی ایک تہائی آبادی کے ساتھ زندگی کی لاگت میں اضافے نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ خوراک اور صحت کی دیکھ بھال جیسی بنیادی ضروریات تیزی سے ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں، جو انہیں مزید مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ مزید برآں پاکستان کی جی ڈی پی، فی کس آمدنی، اور جی ڈی پی کی نمو حالیہ برسوں میں مسلسل گر رہی ہے۔ اپنے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی اقتصادی ترقی سب سے کم رہی ہے جس کے عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ معاشی مواقع کی کمی نے بے روزگاری اور غربت کو ہوا دی ہے،

جس سے ملک کے لیے خود کو موجودہ بحران سے نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس، جو کسی ملک کی کامیابیوں کو تین بنیادی جہتوں صحت، علم اور معیار زندگی کے ذریعے ماپتا ہے، نے 2021 میں پاکستان کو 192 ممالک میں سے 161 ویں نمبر پر رکھا۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان ان 25 ممالک میں شامل ہے۔ دنیا میں سب سے کم انسانی ترقی"اس پس منظر میں، یہ واضح ہے کہ پاکستان کو استحکام کی بحالی کے لیے اقتصادی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ اقتصادی ایڈجسٹمنٹ کی حکمت عملی کمیونٹیز، کمپنیوں اور کارکنوں کو بدلتے ہوئے معاشی منظر نامے میں کامیاب ہونے کے قابل بنانے کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مالیاتی اصلاحات پر زور دیا۔  پاکستان کو مسلسل مالیاتی خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے قرضوں کا غیر مستحکم بوجھ ہے۔

محصولات کی وصولی کو ترجیح دینا اور سرکاری اخراجات کو معقول بنانا بہت ضروری ہے۔ٹیکس اصلاحات، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا اور ٹیکس چوری کو کم کرنا مالیاتی استحکام کے لیے ضروری اقدامات ہیں۔مزید برآں پبلک سیکٹر کے اخراجات کو ہموار کرنا، غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنا اور موثر سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو لاگو کرنا مالی استحکام حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔انہوں نے بیروزگاری کو کم کرنے کے لیے نوجوانوں کی تعلیم اور فنی صلاحیتوں پر سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔ یہ سرمایہ کاری ایسے ملک میں زیادہ پائیدار معیشت کو فروغ دینے میں مدد دے سکتی ہے جہاں نصف آبادی 22 سال سے کم عمر کی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پائیدار ترقی کے اہداف کو مکمل طور پر حاصل کر...

پاکستان کا نجی شعبہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے بشرطیکہ اسے ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے برابری کا میدان مل جائے۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے زور دیا کہ حکومت کو ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کاروباری شعبے کی فعال طور پر مدد کرنی چاہیے جو معیشت کی بحالی میں کردار ادا کرتی ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوء انہوں نے کہاکہ نجی شعبہ معیشت میں سب سے اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ معاشی عدم استحکام پاکستان کے نجی شعبے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے کیونکہ اس نے ایک غیر متوقع ماحول پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے کاروباروں کے لیے اپنی مستقبل کی حکمت عملیوں کی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک بلند افراط زر، گرتی ہوئی کرنسی اور کم غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہے۔ ان عوامل نے کاروبار پر منفی اثر ڈالا ہے، خاص طور پر وہ جو اپنی مصنوعات کی درآمد یا برآمد پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ صورتحال میں کچھ چھوٹی فرموں کو بندش کا سامنا ہے۔ خام مال یا تیار شدہ مصنوعات کی درآمدات پر انحصار کرنے والی کمپنیوں کو بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ممکنہ طور پر ان کے منافع کے مارجن کو نچوڑنا اور مارکیٹ میں مسابقتی رہنے کی ان کی صلاحیت کو کمزور کرنا۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو ایسی پالیسیاں اور پروگرام تیار کرنے چاہئیں جو کاروباروں، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے فنانس تک رسائی کو آسان بنائیں۔ یہ کریڈٹ گارنٹی اسکیموں کے قیام، چھوٹے کاروباروں کو قرض دینے والے بینکوں کو ٹیکس مراعات فراہم کرنے اور فنانس تک رسائی کے بارے میں کاروباری افراد کو تربیت فراہم کرنے کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔وقار احمد نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ میکرو اکنامک بنیادی اصولوں کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

ہمیں مسائل کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں حل کے بارے میں بات کرنی ہوگی۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سابق چیئرمین ہارون شریف نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 240 ملین افراد کی مارکیٹ اور بڑھتی ہوئی معیشت کے ساتھ، پاکستان نے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ منسلک شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع کی پیشکش کی۔ ان شعبوں میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، قابل تجدید اور متبادل توانائی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، ٹیکنالوجی اور مواصلات شامل ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ پاکستان کو تکنیکی لوگوں، سرمایہ کاری بینکرز، انجینئرز اور پروکیورمنٹ ماہرین کے لیے کسی بھی سیاسی اور حکومتی اثر و رسوخ کے بغیر ایک پروجیکٹ ڈویلپمنٹ سہولت قائم کرنی چاہیے۔شریف نے مزید کہا کہ ایسے منصوبوں کو آپریشنل خود مختاری دی جانی چاہیے تاکہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی ترغیب ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی اور سرمایہ کاری کے فریم ورک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے مسلسل اعتماد کی کمی ہے جس کی خصوصیت سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ مقامی نجی شعبے کی مالیات تک آسان رسائی کی کمی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی کساد بازاری کے وقت پاکستان کو ترقی کے لیے اپنے مواقع اور وسائل سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویلیو ایڈیشن سلکا کوارٹز کی برآمدات سے پاکست...

 سیلیکا کوارٹز کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود، پاکستان پروسیسنگ کی مناسب سہولیات کی کمی کی وجہ سے اپنی برآمدات سے اچھا زرمبادلہ کمانے سے قاصر ہے۔ سلیکا، جس کی قابل عمل 99.9 ہے جسے 999 کوالٹی بھی کہا جاتا ہے ملک میں وافر مقدار میں دستیاب ہے لیکن اس کی کان کنی، ویلیو ایڈیشن اور برآمدات اس کی صلاحیت سے کہیں کم ہیں۔ اس کی پروسیسنگ کا مقصد اسمارٹ پالیسیاں ریاست کے بٹوے میں اربوں ڈالر کا اضافہ کر سکتی ہیں۔ کان کنی انجینئر محمد یوسف نے کہاکہ پاکستان میں 2022 میں سیلیکا کوارٹز کی کان کنی، پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور ایکسپورٹ صفر کے برابر تھی۔ فیلڈ اسپار کے بعد سیلیکا کوارٹز زمین کی پرت پر وافر مقدار میں پایا جانے والا دوسرا سب سے بڑا معدنیات ہے جس کی مختلف اقسام ہیں جن میں ملکی کوارٹز، واٹر کوارٹز، سموکی کوارٹز شامل ہیں۔ پاکستان میں، ہر قسم میں سلیکا کا مواد 96 سے 98 فیصد تک رہتا ہے۔

یہ صوبہ خیبرپختونخوا کے باجوڑ، مہمند، سوات، بونیر، مانسہرہ اور شانگلہ کے اضلاع اور بلوچستان کے ضلع دالبندین میں پایا جاتا ہے۔ یوسف نے کہا کہ سلیکا کوارٹ سختی کے محس پیمانے پر سختی 7 کی سطح کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی کشش ثقل تقریبا 2.6 رکھتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اگر زمین کے ایک مکعب میٹر کی کھدائی کی جائے تو کم از کم 2.6 ٹن سلیکا کوارٹز ملے گا۔ یہ بنیادی طور پر میگما پر مشتمل ایک سخت کرسٹل ہے جو زیادہ تر سلیکون پر مشتمل ہوتا ہے۔ بہت سی دوسری معدنیات جو اس کے کرسٹل سے نکالی جا سکتی ہیں ان میں آئرن، کیلشیم آکسائیڈ، میگنیشیم آکسائیڈ، پوٹاشیم، زرکونیم، کاپر آکسائیڈ، اور یہاں تک کہ چاندی اور سونے کے معمولی نشانات بھی پائے جا سکتے ہیں۔ اس کا زیادہ تر کاروبار پاڈر کی شکل میں ہوتا ہے۔ یوسف نے بتایا کہ سیلیکا کوارٹز کی کان کنی 4,000 قبل مسیح میں شروع ہوئی۔ اس دور کے ارد گرد لوہا اور شیشہ پایا گیا تھا اور ان میں سلکا کوارٹز بنیادی عنصر کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ہے۔

" انہوں نے کہا کہ اس میں مختلف صنعتی ایپلی کیشنز ہیں، جیسے سیرامکس، گلیز، گلاس، میٹل کاسٹنگ، گھڑیاں، ریفریکٹریز، پیٹرولیم، ایٹمی یونٹس اور تعمیراتی مواد۔ اس کا استعمال عام اور اعلی معیار کے شیشے کی سلکا ریت، پینٹ پلاسٹک، اسٹیل فلکس، بلاسٹنگ میٹریل، سینڈ پیپر، اور واٹر فلٹرز بنانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ کرسٹل لائن کوارٹز میگنفائنگ شیشے اور زیورات کی تیاری کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کے ورسٹائل صنعتی استعمال کی وجہ سے، سیلیکا کوارٹز کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سلکا کوارٹز کی کھپت 100 ملین ٹن سالانہ ہے۔ اس کی قیمت $50 سے $500 فی ٹن تک ہوتی ہے، جب کہ عام اقسام کی اوسط قیمت $150 سے $250 فی ٹن کے درمیان ہوتی ہے۔ سلکا کوارٹز کی سالانہ عالمی تجارت تقریبا 8.16 بلین ڈالر ہے،

اور سالانہ 6.4 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ 2026 تک اس کے 13.6 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ عالمی سطح پر، برازیل، آسٹریلیا، روس، چین، جنوبی افریقہ اور پاکستان میں سیلیکا کوارٹج کے اعلی معیار کے اور قابل قدر ذخائر پائے جاتے ہیں۔ سیلیکا کوارٹز کی کان کنی کرنے والے ممالک برازیل، روس، بھارت، آسٹریلیا، جرمنی، ترکی، چین، جنوبی افریقہ اور پاکستان ہیں۔ سب سے اوپر 10 برآمد کرنے والے ممالک آسٹریلیا، برازیل، بھارت، ملائیشیا، چین، امریکہ، مصر، سعودی عرب، تھائی لینڈ اور پاکستان ہیں۔ یوسف کے مطابق، پاکستان صرف 1-1.5 ملین ٹن سالانہ برآمد کرتا ہے۔

 

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معصوم فلسطینیوں کو مارنے سے امن قائم نہیں ہو...

 غزہ پر اسرائیلی جارحیت اورمعصوم لوگوں کے قتل عام پر چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک بار پھر اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید ہزاروں معصوم بچوں کو ہلاک یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جا سکتے ہیں، نہ ہی اس سے امن قائم ہو گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جمائما نے کہا کہ غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشتگردی لائے گی جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی۔ جمائما نے ان اسرائیلیوں کی بہادری کو خراج پیش کیا جو ان کے بقول اپنے رشتے داروں کو کھونے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بول رہے ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ  کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری کے مخالفین کی بات بھی سنی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کا یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں م...

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا کر فوری گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے۔  آئی ایم ایف کے مطالبے پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کیلئے پاور ڈویژن کی سمری آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے سوئی گیس کمپنیاں 46 ارب روپے کا نقصان کر چکی ہیں۔  آئی ایم ایف نے جولائی سے ستمبر تک گیس کمپنیوں کا 46 ارب کا نقصان ریکور کرنے کی تجویز دی ہے، ورچوئل بات چیت کے دوران آئی ایم ایف حکام کو وزیر خزانہ کی بیرون ملک روانگی بارے بتایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں کمی کا فیص...

نگراں وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ حتمی نہیں ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نگراں وزیر اعلی بلوچستان  نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی بالائی حد میں کمی کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ میر علی مردان خان ڈومکی نے وضاحت کی کہ  سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد کا معاملہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مزید غور کے لیے رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ ایجنڈا پوائنٹ پیش کیا گیا تھا۔ نگران کابینہ نے اس معاملے پر تمام پہلووں کا جائزہ لیا تھا اور کابینہ اراکین اور متعلقہ محکمے نے رائے پیش کی تھی۔ نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان نگراں کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر مزید غور کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس،پرویز الہی کی ٹرائل ک...

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں پرویز الہی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔ سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ٹرائل کورت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ واپس لینے کے معاملے پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے پرویز الہی کی درخوست پر سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، جب کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ فوری  معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔ دوران سماعت پرویز الہی کے وکیل نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ  ریاست کے کیسز میں فوری حکم امتناع جاری کیا جاتا ہے۔ پرویز الہی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ کے جج کے پاس ضمانت واپس لینے کا اختیار نہیں ہے۔ جسٹس تنویر سلطان نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشنز اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائ...

 سپریم کورٹ میں بڑے کیسز کی سماعت کرنے کا فیصلہ ہوگیا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس پر سماعت کی. دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے استدعا کی کہ پاک عرب ریفائنری ملازمین کا کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں. التوا کی استدعا پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں،سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں جس کے دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا،اس کیس کو دو ماہ بعد مقرر کریں گے. سپریم کورٹ نے پاک عرب ریفائنری کے کیس کو دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وادی نیلم،برفباری کے بعد سیاحتی علاقہ رتی گل...

 آزادکشمیر کے سیاحتی علاقہ رتی گلی جیل کا بیس کیمپ برفباری کے بعد بند کردیا گیا ۔ وادی نیلم کے علاقے میں موجود سیاحوں کا کہنا ہے کہ رتی گلی جھیل کے اطراف3فٹ برف پڑ چکی ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم خوشگوار ہونے کی صورت میں بیس کیمپ دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ برفباری سے بلند سیاحتی مقامات بابون، پتلیاں  چٹا کٹھ کو بھی سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ہے،دھوپ نکلنے کے بعد بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور،نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائر...

 پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل نعیم جان دوست کے ہمراہ پیر بالا چوک سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر غم خادی روڈ پہنچا تو  وہاں موجود نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل نعیم اوراس کے ساتھی آصف کو گولیاں لگیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور  تھانا ریگی میں تعینات کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔  پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری کیلئے خصو صی ٹیم تشکیل دیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اچانک اضافہ کردی...

 پی آئی اے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا نجی ائیرلائنز فائدہ اٹھانے لگیں۔نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا۔ نجی ایئرلائنزاندرون ملک پروازکے چالیس سے ستر ہزار روپے تک وصول کرنے لگیں۔نجی ایئر لائنز اندرون ملک پرواز کے 40 سے70 ہزار تک وصول کرنے لگیں۔ نجی ایئرلائنز نے کراچی تا لاہور کرایہ 35 سے49 ہزار فی سیٹ کردیا۔ کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 55 سے61ہزار روپے تک وصول کیا جارہا ہے۔ ایک ہفتے سے پی آئی اے کا ڈومیسٹک پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے۔قومی ایئرلائن کی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کے رش میں اضافہ ہوا۔ نجی ایئرلائن کا موقف ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق پڑا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بڑی طاقتیں غزہ میں دہشتگردی بند کروانے کیلئے...

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ بڑی طاقتیں غزہ میں دہشتگردی بند کروانے کیلئے اسرائیل پر دبا ؤڈالیں۔ ایک بیان میں  ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے پاکستان ہر بین الاقوامی  فورم پر موثر آواز بلند کررہا ہے۔ عالمی طاقتیں فلسطینیوں کیلئے عالمی جذبات کو سمجھیں اورغزہ میں دہشت گردی بند کروانے کیلئے اسرائیل پر دبا سڈالیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی پاکستان نے شدید مذمت کی ہے، شہریوں پر بمباری بین الاقوامی قوانین اورانسانی حقوق کی پامالی ہے، بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کیفورمز پر پاکستان نے مسئلہ فلسطین اٹھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم انوار الحق نے چین میں یو این سیکرٹری جنرل سیملاقات کی، وزیر اعظم نے مسئلہ فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر آواز اٹھائی، دینا کے بڑے اور باثر ممالک فلسطینیوں کیلئیعالمی جذبات کو سمجھیں۔ غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے یو این، ہلال احمر اور دیگراداروں سے رابطہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے...

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔نگران وزیراعظم سے معروف چینی کمپنیوں چیئرمین مِن میٹلز اور چیئرمین میٹالرجیکل کارپوریشن نے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں کان کنی،معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی، نگران وزیراعظم نے شرکا کو حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا، انوارالحق کاکڑنیشرکاکوخصوصی سرمایہ کاری کونسل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین مِن میٹلز اور چیئرمین میٹالرجیکل کارپوریشن سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چار روزہ دورے پر چین میں موجو ہیں جہاں ان کی عالمی رہنماں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بیجنگ میں سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالرکے 50 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ سی پیک کے تحت نیشنل گرڈ میں آٹھ ہزارمیگا واٹ بجلی شامل ہوچکی ہے جبکہ ہزارمیگاواٹ کے منصوبے زیرتکمیل ہیں۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہم چین کیساتھ مل کرایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہمیں متحد کرنے والے بندھن ہمیں تقسیم کرنے والی قوتوں سے زیادہ مضبوط ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی بیجنگ انیشی ایٹو فار بیلٹ اینڈ رو...

پاکستان کے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی)نے بیجنگ انیشی ایٹو فار بیلٹ اینڈ روڈ گرین ڈیولپمنٹ کے بانی رکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی ہے۔ اس اقدام کا آغاز آج بیجنگ میں گرین ڈیولپمنٹ سے متعلق اعلی سطحی فورم میں کیا گیا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ فورم بین الاقوامی تعاون کے لئے دو روزہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا حصہ ہے جو آج اختتام پذیر ہوا۔ بی آر آئی کے شراکت داروں کے گرین انویسٹمنٹ اینڈ فنانس پروجیکٹ(جی آئی ایف پی)کا آغاز کیا گیا۔ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ گرین فنانسنگ ماحول دوست معاشی ترقی کا حل ہے۔ "ہمارا ادارہ مشترکہ ماحولیاتی خدشات کو حل کرنے کے لئے چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھے گا"۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شکیل احمد رامے نے سی ای این کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چونکہ پاکستان کو معاشی اور ماحولیاتی دونوں چیلنجز کا سامنا ہے ، گرین فنانسنگ سے ملک کو دونوں مسائل کو کم کرنے ، غربت میں کمی اور آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان(این بی پی) بیجنگ آفس کے چیف نمائندے شارق شیخ محمد نے کہا کہ "گرین ڈویلپمنٹ ہی مستقبل ہے۔

این بی پی گرین انرجی کی پیداوار کو آسان بنانے کے لئے اپنی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی کوشاں ہے۔ ہم چین کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے بیجنگ میں دفتر کو ایک آپریشن برانچ میں تبدیل کریں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بی آر آئی انٹرنیشنل گرین ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ژانگ جیانیو، جو فورم کے منتظمین میں سے ایک ہیں اور پاکستان کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے اور موافقت کے منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں، نے سی ای این کو بتایا کہ موسمیاتی وابستگی، ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ انضمام، اور کمیونٹیز کے لئے بہترین لیکن موثر منصوبے ,مستقبل میں پائیدار سبز بی آر آئی کی ترقی کی کلید ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق فورم سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کیا جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گرین سلک روڈ دو اہم شعبوں میں سبز مستقبل کے لئے عالمی کوششوں کو تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ "سب سے پہلے، گرین سلک روڈ سے آنے والی سرمایہ کاری زندگیوں اور معاش کے تحفظ کے لئے پائیدار اور آب و ہوا سے لچکدار ترقی کو تیز کرنے کا ایک اہم موقع ہے. دوسرا، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ گرین سلک روڈ ٹربو چارج کے ذریعے بنیادی ڈھانچے میں کوئی بھی نئی سرمایہ کاری سیارے کو تباہ کرنے والے جیواشم ایندھن سے قابل تجدید توانائی کی طرف منصفانہ اور پائیدار منتقلی ہو۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق فورم میں 40 سے زائد ممالک کے 400 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2022 کے آخر تک سی پیک نے پاکستان میں مجموعی...

2022 کے آخر تک سی پیک نے پاکستان میں مجموعی طور پر 236،000 ملازمتیں پیدا کیں ،سی پیک کے دس سالوں میں پاکستان میں بجلیء کی قلت پر قابو پا لیا گیا ،تھر بلاک ون منصوبہ تھر میں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، لاکھوں پاکستانی گھرانوں کو سستی ترین توانائی فراہم کر جا رہی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی نقاب کشائی کو ایک دہائی ہو گئی ہے۔ دس سال گزر جانے کے بعد اس میگا پروجیکٹ نے بی آر آئی روٹ پر چلنے والے ممالک کے عوام کو کیا دیا ہے اور آنے والے دنوں میں ہم بی آر آئی سے کیا توقع کر سکتے ہیں؟ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھانے اور پاکستان کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لئے بی آر آئی کے تحت ایک بڑے منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام کرنے والے پاکستانیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کے ٹریڈ ریسرچ کے مطابق 18 سال میں پاکستان میں بجلی تک رسائی حاصل کرنے والی آبادی کے فیصد میں صرف 1.1 پی پی ٹی کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم سی پیک کے تحت پیدا ہونے والی 9,740 میگاواٹ کی صلاحیت میں صرف 4 سالوں میں 3.8 پی پی ٹی کا اضافہ ہوا ہے۔ سی پیک پاور پلانٹس کوئلے کے ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں جس سے پاکستان کے تیل اور گیس کے بلوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ کول مائن پاور پراجیکٹ کے اندر کوئلے کی ایک کھلی کان جس کی سالانہ پیداوار 7.8 ملین ٹن اور کل صلاحیت 1320 میگاواٹ ہے، لاکھوں پاکستانی گھرانوں کو سستی ترین توانائی فراہم کر رہی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سائنو سندھ ریسورسز (پرائیوٹ) لمیٹڈ (ایس ایس آر ایل) کے کان کنی کے انجینئر گل حسن نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا، "تھر بلاک ون منصوبہ تھر میں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید برآں، سی پیک کے تحت پانی، ہوا وغیرہ کے قابل تجدید توانائی کے منصوبے بھی ملک کے توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنا رہے ہیں۔ پاور چائنا ایچ ڈی ای سی انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ پاکستان کے او اینڈ ایم منیجر پیرزادہ زین العابدین نے فخریہ انداز میں کہا کہ ان کی کمپنی کے جھمپیر میں 12 منصوبوں سے اب تک 1888.29 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔ گھارو، سندھ میں ہائیڈرو چائنا داد پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر محمد سلیم منشی نے سی ای این کو بتایا کہ علاقے میں ہوا کی رفتار 7 میٹر فی سیکنڈ تک ہے۔ اگر اسے مناسب طریقے سے تیار کیا جائے تو یہ ملک کی بجلی کی طلب کا 5 سے 10 فیصد پورا کر سکتا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے آخر تک سی پیک نے پاکستان میں مجموعی طور پر 236،000 ملازمتیں پیدا کیں۔ عظیم الحق ایک ایچ ایس ای انجینئر ہیں جو جھنگ میں 1263 میگاواٹ کے پنجاب پاور پلانٹ میں کام کر رہے ہیں تاکہ منصوبے کے عملے کی حفاظت اور صحت کے معیارکو پورا کیا جا سکے۔ ''اس نوکری سے ہونے والی کمائی میرے کنبوں کے لیے آرام دہ زندگی فراہم کرتی ہے۔ اگرچہ فیملی اور میری نوزائیدہ بیٹی سے دور رہنا مشکل ہے، یہ دیکھتے ہوئے کہ پاور پروجیکٹ کا مقام میرے آبائی شہر سے بہت دور ہے، کمپنی مجھے ہر طرح کے فوائد فراہم کرتی ہے اور مجھے ضرورت کے مطابق چھٹیاں لینے کی اجازت دیتی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ''مقامی لوگوں کو یہاں سیکھنے اور کام کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔ پیرزادہ زین العابدین نے کہا کہ زیادہ تر انجینئرز، منیجرز اور کارکنوں کا تعلق قریبی علاقوں سے ہے، انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے خود بھی ایک ایسی نوکری کی پیش کش کی گئی ہے جس پر میرے اہل خانہ اور دوستوں کو فخر ہے اور اچھی تنخواہ ہے"۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جھمپیر میں یو ای پی 100 میگاواٹ ونڈ فارم کے ڈائریکٹر فنانس محمد وقاص نے کہا کہ انہوں نے اب تک سب سے زیادہ قابل قدر کام یہ کیا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے طور پر ونڈ پاور کا انتخاب کیا جبکہ وہ کمپیوٹر پروگرامنگ، ٹیچنگ اور اکانٹنٹ میں سرٹیفکیٹ بھی رکھتے ہیں۔

"میں سب سے زیادہ امید افزا شعبوں میں سے ایک کی جدید ترین ٹکنالوجی سیکھ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چینی بھائی جدید میکانزم کو پاکستان منتقل کر رہے ہیں، وبا سے قبل میں ہر سال بجلی سے متعلق ٹیکنالوجیز اور کاروباری معلومات کے بارے میں جاننے کے لیے چین جاتا تھا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سی پیک کے تحت اب تک توانائی، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے شعبوں میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جس سے مقامی سماجی اور معاشی حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مظہر علی خان نے کہا، "تعمیر کے آغاز سے، اس منصوبے نے تھر کی مقامی تعمیر میں فعال کردار ادا کیا ہے، اور اس کی ترقی ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے۔ "مجھے یقین ہے کہ تھر منصوبہ اپنے تجارتی آپریشن کی تاریخ کے بعد مقامی سماجی اور معاشی ترقی میں مزید توانائی لائے گا۔ سندھ کے شہر گھارو میں 49.5 میگاواٹ کے داد ونڈ پاور پراجیکٹ کی وجہ سے قریبی گاوں میں ایک بند اسکول کھولا جا سکتا ہے جس میں تقریبا 600 خاندان رہتے ہیں اور بچوں کو تعلیم فراہم کی جا سکتی ہے۔ محمد سلیم منشی نے کہا، "ہمیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ویران اسکول کو پولٹری اسٹوریج ہاس کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسکول کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق صنعتی تعاون میں بھی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ سمیع اللہ نے سی ای این کو بتایا کہ رشکئی ایس ای زیڈ فیز 1 کی تکمیل کے ساتھ ، اہم کام کاروباری اداروں کے لئے معیاری طریقہ کار ، قواعد و ضوابط بنانا ہوگا۔ مذکورہ اہداف کے حصول کے لیے ہمیں بہت سے تکنیکی، تجارتی اور قانونی طریقہ کار سے گزرنا ہوگا جس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، لیکن ہم اس کے لیے کافی پرامید اور پرعزم ہیں۔ اس وقت ، متعدد کاروباری ادارے زون میں داخل ہوئے ہیں اور ایس ای زیڈ میں اپنی تعمیر انجام دے رہے ہیں۔ تو، یہ ابھی شروعات ہے .

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا روس کے ساتھ طویل المدتی تیل خریدا...

پاکستان نے روس کے ساتھ طویل المدتی تیل خریداری معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت مقامی ریفائنریاں براہ راست تیل خریدیں گی۔ روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور پاکستان کی جانب سے روس کے ساتھ طویل المدتی معاہدہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت مقامی ریفائنریاں براہ راست تیل خرید سکیں گی۔ روس پاکستان کو پورٹ پر تیل پہنچا کر دے گا جس کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل ہوگی جبکہ پہلا کار گو دسمبر میں پہنچے گا۔وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق معمول کی سپلائی کے بعد حکومتی سطح پر روس کے ساتھ معاہدہ کمرشل بنیادوں پر ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ روس سے کمرشل معاہدے کا پہلا کار گو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا جو کہ ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل پر مشتمل ہوگا۔ کمرشل معاہدے میں جی سیون ممالک کی روسی تیل کی قیمت کی حد کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ روسی خام تیل کرایہ پریمیم نکال کر بھی عام مارکیٹ سے 10 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔ حکام وزارت پیٹرولیم پہلے ٹیسٹ کارگو میں بھی پاکستان کو 4 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سالہ بچی پر جنسی تشدد اور قتل کرکے جلانے کے...

عدالت نے 8 سالہ بچی پر جنسی تشدد اور قتل کرکے جلانے کے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم دے دیا۔ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج حنا مہوش کے روبرو 8 سالہ بچی پر جنسی تشدد کے بعد قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ پولیس کے مطابق ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا تھا۔ ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش جلا دی تھی اور جلی ہوئی لاش قبرستان میں پھینک دی تھی۔ملزم کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں 302,364 اور 376 سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ واقعہ 18 نومبر 2020 کو پیش آیا تھا، جس کے خلاف علاقے کے عوام نے کئی روز تک کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کے وارنٹ معطل، ا...

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی انہیں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہو ئے ۔ دوران سماعت وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ نواز شریف کے وارنٹ معطلی پر گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی، وہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں اور 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں لہذا ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیں۔ اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس نیب کورٹ 3 کا معاملہ ہے، اس پر وکیل نے بتایا کہ 24 اکتوبر کو آپ کی عدالت میں سماعت مقرر ہے، نواز شریف پیش ہونا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے وکیل کے مقف پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر نہیں کی، توشہ خانہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں، فیصلہ نہیں ہوا تھا، اسحاق ڈار کے اسی نوعیت کے کیس میں وارنٹ معطل ہوئے تھے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ بھی ساتھ منسلک کردی ہے، وہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، وارنٹ گرفتاری معطل ہونے پر ملزم عدالت پیش ہوتا ہے جب کہ نیب کی جانب سے نواز شریف کا کوئی وارنٹ گرفتاری نہیں، اس لیے وارنٹ معطل کردیں تاکہ عدالت آنے کا راستہ مل جائے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نواز شریف نے دو ریلیف مانگے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف آنا چاہتے ہیں تو وارنٹ 24 اکتوبر تک معطل کردیں۔ عدالت نے وکیل صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئینواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے اور کہاکہ اگرنواز شریف 24 اکتوبر کو نہ آئے تو وارنٹ بحال ہو جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

4 بچوں کو نہر میں پھینک کر ہلاک کرنیوالا درن...

لاہورکے علاقے کاہنہ میں یکم اکتوبر کو 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر ہلاک کرنے والا درندہ صفت باپ مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق درندہ صفت باپ نے یکم اکتوبر کو اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا جس میں سے تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جب کہ ملزم عظیم پولیس حراست میں تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو چوتھی بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھاکہ پانڈوکی نہر کے قریب اس کے دو ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ملزم مارا گیا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ 12سالہ غلام صابر،9سالہ سمعیہ اور 2سالہ عائشہ کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید لاپتا کیس،پولیس کو 26 اکتوبر تک باز...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے لاپتا ہونے کے کیس میں عدالت نے پولیس کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے، جس میں پولیس نے بازیابی کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کی بازیابی کے لیے مزید مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ آر پی او کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سی پی او،ایس ایس پی آپریشن اور پولیس افسران شیخ رشید کی گرفتاری میں ملوث نہیں۔انہوں نے بتایا کہ بازیابی کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے، مہلت دیں، بازیاب کرا لیں گے۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ تک سابق وزیر داخلہ کو بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتا شخص عدالت میں موجود، بازیابی کیلئے مہل...

لاپتا شخص کے عدالت میں موجود ہونے کے باوجود بازیابی کے لیے مہلت مانگنے پر جج نے پولیس کی سرزنش کردی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے روبرو شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ڈی پی او جہلم نے عدالت سے فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے 7 دن کی مہلت مانگ لی۔ جسٹس صداقت علی خان کے روبرو ڈی پی او جہلم نے استدعا کی کہ فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے 7 دن کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فرخ آفریدی کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور رہا ہو چکے ہیں۔ آپ معاملے سے اتنے لاعلم ہیں۔ رہا ہونے والے فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے مزید وقت مانگ رہے ہیں، یہ ہیں آپ کی معلومات؟ عدالت نے فرخ آفریدی کی رہائی کے بعد پٹیشن ڈسپوز آف کردی اور حکم دیا کہ سائل کا موبائل اور قبضے میں لی گئی اشیا واپس کردی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اساتذہ کی بازیابی کا کیس، عدالت کا جیل سپرنٹ...

لاہور ہائیکورٹ نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی بازیابی کیلئے اور نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو 5 اساتذہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار اساتذہ کی بازیابی کیلئے اور نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شکیل احمد نے اللہ رکھا سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ جس فرض شناسی سے اساتذہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے اسی طرح فوری ڈی سی کمنٹس فائل کرے۔ بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت(آج) جمعہ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں درخواست ضمانت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر تھیں، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقات کی اجازت پر بھی سماعت نہیں ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ کی ریگولر کازلسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ ڈویژن بنچ میں آج صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت ہوگی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں درخواست ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، 20 سے زائد پر...

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، جمعرات کو پی آئی اے کی 20 سے زائد ملکی اور غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آنے سے متعدد قومی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ کراچی سے تربت، کوئٹہ اور مسقط کی 5 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، دبئی سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد کی 3 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے، کراچی سے دمام کی دو جبکہ جدہ سے کراچی کیلئے پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ملتان سے جدہ اور کراچی جبکہ شارجہ سے ملتان کی پرواز، مسقط سے فیصل آباد کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد سے ملتان کی دو، فیصل آباد سے دبئی اور مسقط کی پروازیں بھی اڑان نہیں بھر سکیں۔ فیصل آباد سے ابوظہبی اور کویت سٹی سے لاہور کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد سے دمام اور دمام سے لاہور، دبئی سے اسلام آباد کیلئے پروازیں بھی معمول کے مطابق روانہ نہ ہو سکیں، سیالکوٹ سے ابوظہبی کی دو، اسلام آباد سے جدہ اور دبئی کیلئے پروازیں اڑان نہیں بھر سکیں، اسلام آباد سے چترال کی دو، مسقط اور دبئی کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پشاور سے دبئی کی دو پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے، اسلام آباد سے کوالالمپور کیلئے پرواز پی کے 894 کی روانگی میں ساڑھے چار گھنٹے تاخیر ہوئی، جدہ سے ملتان کی پرواز پی کے 740 لاہور منتقل کر دی گئی، لاہور سے ریاض کیلئے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا 7 روزہ جسما...

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ملزم عابد باکسر کیخلاف سرکاری رائفل چھیننے، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس حراست سے بھاگنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔ پولیس نے مقدمہ میں ملوث ملزم عابد باکسر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ملزم سے تفتیش کیلئے 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پولیس کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم عابد باکسر کا 7 روز کے جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ سابق انسپکٹر عابد باکسر کو سی آئی اے سول لائنز کی ٹیم نے قصور سے گرفتار کر لیا ہے۔ عابد باکسر کے خلاف تین تھانوں میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، سابق انسپکٹر عابد باکسر کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،نوازشریف کی وارنٹ معطلی کی درخ...

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی ، نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، عدالت سے استدعا ہے کہ 24 تاریخ تک وارنٹ معطل کئے جائیں۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آپ نے ہائی کورٹ میں بھی درخواست دی ہے، جس پر نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نہیں، اس کیس میں ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا، توشہ خانہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں، فیصلہ نہیں ہوا تھا، اسحاق ڈار کے اسی نوعیت کے کیس میں وارنٹ معطل ہوئے تھے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف نے دو ریلیف مانگے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف کو سننا چاہتے ہیں تو وارنٹ معطل کر دیں۔ عدالت نے وکیل صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد قائد مسلم لیگ ن کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف کے وکلا کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن، غیر قانونی مقیم ا...

غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے میں 12 دن باقی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندے اگر 31 اکتوبر تک ملک نہیں چھوڑتے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی گرفتاریوں اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔ حکومت نے معیشت کی بحالی کے پیش نظر افغان باشندوں کو یکم اکتوبر کو ملک چھوڑنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی افغان باشندوں کو انخلا کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ 18 اکتوبر کو 3 ہزار 76 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 601 مرد، 494 خواتین اور 1981 بچے شامل تھے، اس عمل کیلئے 38 گاڑیوں میں 150 خاندان اپنے وطن واپس پہنچے۔ روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بذریعہ طور خم بارڈر اور چمن بارڈر واپس جا رہے ہیں، اب تک کل 48 ہزار 508 افغان پناہ گزینوں کی واپسی ہوچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان شہریوں کا رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے، افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی خطے پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کی ترقیاتی منصوبے جلد از جلد...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے رات گئے اچانک نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا، انہوں نے انڈر پاس کی کھدائی کے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے بیدیاں روڈ انڈرپاس کے تعمیراتی کاموں کی جلد تکمیل کیلئے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے ہونے والی تاخیر کا ازالہ اضافی مشینری اور ورکرز لگا کر کیا جائے۔ بعدازاں معرات کو وزیراعلی پنجاب نے علی الصبح اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا، انہوں نے فلائی اوورز پلرز پر رکھنے کے عمل اور منصوبے کے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کا کام مزید تیز کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں افراد کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی، اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ دونوں پراجیکٹس کے دوروں کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں