• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسہ کرنے کی ایک اور...

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کیلئے انتظامیہ کو ایک اور درخواست جمع کرادی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے متبادل جگہ پر جلسہ کرنے کی درخواست ڈی سی آفس میں جمع کرا دی گئی۔پارٹی نے موچی دروازہ یا بابا گراونڈ سیشن کورٹ میں جلسہ کی اجازت مانگ لی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو19 اکتوبرکو کسی ایک جگہ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔درخواست پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی جانب سے دی گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ،زہر پینے کی اجازت مانگنے والے...

لاہور ہائیکورٹ نے زہر پینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست سے متعلق 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست عوامی مفاد کی آڑ میں مشہوری حاصل کرنے کا ذریعہ لگ رہی ہے۔ جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 284 کے تحت اگر کوئی شخص زہر کا استعمال کرے یا انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالے تو اسے چھ ماہ تک قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 336 اے کے تحت انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنا جرم ہے، عدالت ایسے کسی کام کی اجازت نہیں دے سکتی جو خطرناک بھی ہو اور قانون کے خلاف بھی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے تحت کوئی فرد اپنی زندگی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار بذات خود کینسر کا مریض نہیں ہے، بھارت سمیت بہت سے ممالک میں انتہائی بیماری اور تکلیف کے مریضوں کو اپنی جان ختم کرنے کے حوالے سے عدالتی تحفظ حاصل ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میرٹ پر نہ ہونے کے باعث خارج کی جاتی ہے، ہائیکورٹ ایسا کوئی بھی فیصلہ دے کر اپنے اختیار سے تجاوز کرے گی۔ واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مزنگ کے رہائشی سرور تاج نامی شہری نے زہر پینے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ تجربہ سب کے سامنے کرنا چاہتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوگا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شہرت نہیں چاہیے، میرا اللہ پر یقین ہے مجھے کچھ نہیں ہوگا، لاہور کے موچی گیٹ پر سب کے سامنے یہ تجربہ کرنا چاہتا ہوں، عدالت اجازت دے۔ یاد رہے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت نے فیصلہ 12 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہاتھ دھونے کا عالمی دن ''گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن ''گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے'' (آج) 15 اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدصابن کے ساتھ ہاتھ دھونے کی عادت سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف پرائیویٹ کمپنیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سکولوں،کالجز اور دیگر اداروں میںتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بچوں اور نوجوانوں کو ہاتھ دھونے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ہاتھ دھونے کا عالمی دن صرف سکولوں کے بچوں کیلئے منایا جاتا ہے لیکن ہر شخص صابن سے ہاتھ دھو کراس دن کے منانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں کرائم کم ہوگ...

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا کہ تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں کرائم کم ہوگا۔ کراچی میں سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں سٹریٹ کرائم کا جو بازار گرم تھا اس میں تارکین وطن ملوث تھے، کریمنلز کو پکڑنا اس لئے مشکل تھا کہ ان کا اس شہر میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تارکین وطن کو نکالنے والے اقدامات کو سراہتا ہوں، تارکین وطن کے واپس جانے سے اس شہر کے حالات بہتر ہونگے، جماعت اسلامی افغانیوں کو نکالنے کے خلاف کیوں مہم چلا رہی ہے، مشرقی پاکستانیوں کیلئے جماعت اسلامی نے کیوں مہم نہیں چلائی۔ آفاق احمد کا فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے، او آئی سی کا کوئی کردار نہیں، ہم اگر لڑائی نہیں کر سکتے تو اسرائیل کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی میں ہانگ کانگ کے لیے لامحدود مواق...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے بیلٹ اینڈ روڈ کمشنر نکولس ہو نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) میں بھرپور شمولیت ہانگ کانگ کے لیے لامحدود کاروباری مواقع لائے گی اور اس کا مستقبل امیدوں سے بھرپور ہو گا۔

شِنہوا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت "ایک ملک، دو نظام" کی ادارہ جاتی  سہولیات سے فائدہ اٹھانا جاری رکھے گی، بی آر آئی میں فعال طور پر شامل ہو گی، مجموعی قومی ترقی میں ضم اور ملک کی "دوہری گردش" کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لے گی۔ جس میں ملکی اور غیر ملکی دونوں مارکیٹیں شامل ہیں۔

10 سال پہلے شروع ہونے کے بعد سے بی آر آئی خیالات سے عملی شکل، وژن سے حقیقت  اور ایک عمومی فریم ورک سے ٹھوس منصوبوں میں تبدیل ہوا ہے۔ بین الاقوامی برادری کی طرف سے عوام کی بھلائی اور تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر اس کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

بی آر آئی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے  کے لیے ایچ کے ایس اے آرحکومت نے 2016 میں بیلٹ اینڈ روڈ آفس قائم کیا تھا۔ کوویڈ وبا جیسے عوامل سے درپیش چیلنجز کے باوجود گزشتہ دہائی کے دوران  ایچ کے ایس اے آرحکومت بی آر آئی  میں فعال طور پر شریک رہی ہے۔ 

ہو نے کہا کہ  ان کے خیال میں بی آر آئی میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے پر ہانگ کانگ کو ماحول دوست ترقی میں واضح فوائد حاصل ہیں۔

 
۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا ترقی کے لیے نئے محرکات کی...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے میکرو پالیسی ریگولیشن اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نئے محرکات اور سازگار حالات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی نے ان خیالات کا اظہار اقتصادی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ماہرین اقتصادیات اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

وزیر اعظم لی نے کہا کہ رواں  سال کی تیسری سہ ماہی سے چینی معیشت نے اپنی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھا اور مثبت عوامل حاصل کئے ہیں جس سے  سالانہ اقتصادی ترقی کے ہدف کے حصول کے لیے مضبوط بنیاد فراہم ہوئی ہے۔

لی نے کہا کہ چین کی ترقی کے بنیادی اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترقی کے بنیاد بدستور برقرار اور وسعت اختیارکررہی ہے  جبکہ ترقی کے نئے محرکات فروغ پارہے ہیں۔

 
۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزارت دفاع کی بعض ممالک کے فوجی دباؤ او...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے بعض ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کسی تیسرے ملک کے خلاف فوجی دباؤکے لیے دو طرفہ اتحاد کے معاہدوں کا استعمال بند کریں۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے ان خیالات کا اظہار امریکہ جاپان اتحاد اور آبنائے  تائیوان اور دیاؤیو جزیرہ کے حوالے سے سلامتی کے امور پر امریکہ کے حالیہ تبصروں کے بارے میں میڈیا استفسار کے جواب میں کیا۔

ژانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ بعض ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون کا ہدف کوئی تیسرا ملک نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی ان سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا چاہیے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور دیاؤیو جزیرہ اور اس سے منسلک جزائر قدیم زمانے سے چین کا موروثی علاقہ رہے ہیں۔

 
۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ-آسیان ایکسپو ٹورازم نمائش شروع ہوگئی

نان ننگ (شِنہوا)  چائنہ-آسیان ایکسپو ٹورازم نمائش 2023(سی اے ای ایکس پی او ٹی ای) جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے کے سیاحتی شہر گوئی لِن میں شروع  ہوگئی جس میں سیاحتی شعبے میں نئے مواقع پیش کیے جارہے ہیں۔

تین روزہ نمائش  میں 37 ممالک اور خطوں کے نمائندے  شریک ہیں۔ نمائش کے دوران ثقافت اور سیاحتی فورمز، سرمایہ کاری میلے اور پروموشن کانفرنسز سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔

اس سال کے سی اے ای ایکس پی اوٹی ای کا تھیم " مشترکہ کوششوں کی شروعات کے لیے خوبصورت زمین پرملاپ " ہے۔ چائنہ-آسیان ایکسپو ٹورازم نمائش میں مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ نمائشی علاقے قائم کیے گئے ہیں جن میں ملکی سیاحت، ثقافتی ورثے کی سیاحت، سفری سازوسامان اور بیرون ملک سیاحت شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں چین کے ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر لو ینگ چھوان نے کہا کہ چین آسیان کے لیے سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ اور آسیان ممالک کے سیاحوں کے لیے پسندیدہ بیرونی سفری مقامات میں سے ایک  ہے۔

 
۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسئلہ فلسطین پر چین امن، انصاف اور انسانی ضم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ  مسئلہ فلسطین پر ان کا ملک امن، انصاف، بین الاقوامی قانون، بیشتر ممالک کی مشترکہ خواہشات اور انسانی ضمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل کے ساتھ چین-یورپی یونین  اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 12ویں دور کے انعقاد کے بعد مشترکہ  پریس کانفرنس میں کیا۔

وانگ نے کہا کہ اس تنازعے کے دوران  بہت سے شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں اور انسانی صورتحال تیزی سے خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین شہریوں کے لیے نقصان دہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ان تمام کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔

موجودہ صورتحال کے بارے میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اولین ترجیح جنگ بندی اور لڑائی کو جلد از جلد روکنا، بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں کا مکمل تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ممالک پرامن رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں، معروضیت اور انصاف پسندی کو برقرار رکھیں اور اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے دیں جس کے لیے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو عملی اقدامات اٹھانا چاہیئں۔

 
۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسئلہ فلسطین پر چین امن، انصاف اور انسانی ضم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ  مسئلہ فلسطین پر ان کا ملک امن، انصاف، بین الاقوامی قانون، بیشتر ممالک کی مشترکہ خواہشات اور انسانی ضمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل کے ساتھ چین-یورپی یونین  اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 12ویں دور کے انعقاد کے بعد مشترکہ  پریس کانفرنس میں کیا۔

وانگ نے کہا کہ اس تنازعے کے دوران  بہت سے شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں اور انسانی صورتحال تیزی سے خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین شہریوں کے لیے نقصان دہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ان تمام کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔

موجودہ صورتحال کے بارے میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اولین ترجیح جنگ بندی اور لڑائی کو جلد از جلد روکنا، بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں کا مکمل تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ممالک پرامن رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں، معروضیت اور انصاف پسندی کو برقرار رکھیں اور اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے دیں جس کے لیے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو عملی اقدامات اٹھانا چاہیئں۔

 
۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ کا 21 اکتوبر کو گریٹر اقبال پارک میں ج...

مسلم لیگ ن نے لاہور گریٹر اقبال پارک میں 21 اکتوبر کے جلسے کے لیے پارکنگ سائٹس کا پلان مرتب کر لیا۔ 50 ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پارکنگ سائٹس دستیاب ہوں گی، لاہور کے تمام سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز سمیت ضلعی و ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو گائیڈ لائنز دے دی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ آنے والے کارکنوں کو 4 مختلف پارکنگ ایریا فراہم کیے جائیں گے، سینئر رہنماں اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے لیے الگ پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کے اطراف میں 4 اطراف سے آنے والے قافلوں کو پارکنگ مہیا کیے جانے کا پلان مرتب کیا گیا ہے، جلسہ گاہ آنے والے قافلوں کی رہنما ئی کے لیے خاص طور پر 30 کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیئے گئے، جلسہ گاہ میں موجود کوآرڈینیٹرز قافلوں کے مختص انکلیو کی رہنمائی بھی کریں گے۔ ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کو بریف کر دیا گیا، 21 اکتوبر کو پورا شہر ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہوجائے گا، قائد کے استقبال کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر پورا ت...

خوشاب میں ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر تھانہ نوشہرہ کے پورے عملے کو معطل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ نوشہرہ کا مکمل عملہ معطل کردیا گیا ہے جس میں ایس ایچ او، تفتیشی افسر، محرر اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تھانے کے عملے پر ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لیکر چھوڑنے کا الزام ہے جس پر تمام اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو رشوت لیکر چھوڑنے پر ایک شخص نے ڈی پی او کو اہلکاروں کیخلاف درخواست دی تھی جس پر ڈی پی او نے تحقیقات کی اور عملے کو معطل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یکم ستمبر سے 8 اکتوبرتک تقریبا 450 کلو منشیا...

اینٹی نارکوٹکس فورس کامنشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر آپریشن جاری ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے یکم ستمبر سے آٹھ اکتوبر کے دوران ساڑھے چار سو کلو گرام منشیات برآمد کرکے پندرہ سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ نگران حکومت اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انسداد منشیات کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔ستمبر میں شروع ہونے والے آپریشن کے دوران اب تک پنجاب سے 17 کلو گرام ہشیش اور ساڑھے 4 کلو گرام سے زائد کلو ہیروئن پکڑی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق خیبرپختونخوا میں 12 کلو افیون، 97کلو ہشیش، 15کلو ہیروئن اور آدھا کلو گرام میتھ قبضے میں لی گئی، بلوچستان سے 127 کلو ہشیش، 44 کلو میتھ اور30 کلو افیون پکڑی گئی،سندھ میں124کلو ہشیش برآمد ہوئی۔ اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران پنجاب سے9، خیبر پختونخوا سے3،بلوچستان سے2 اور سندھ سے ایک منشیات فروش پکڑا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد کی مراکش کے وزی...

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے دورہ مراکش کے دوران مراکش کے وزیر تجارت و صنعت ریاد میزور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و معاشی شراکت داری پر گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کی سائیڈ لائن ملاقاتیں جاری ہیں۔ دورہ مراکش کے دوران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کے امدادی پروگرام کے موضوع پر تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں اور حکومتوں کے درمیان تعاون پر روشنی ڈالی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کر...

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔ سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور لیگی رہنما نے نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو پی ٹی آئی نے فوج پر حملہ کیا، میں پاکستانی قوم کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، جس نے اس سازش کو ناکام بنا کر ایٹمی پروگرام کو بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن کا میدان جب سجے گا تو ہم پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔ یہ پاکستان کی ریاست سے بڑا بت بنانے کوشش کرتے ہیں تو قوم ایسے بتوں کو پاش پاش کرکے رکھ دیتی ہے۔ پاکستان ہم سب سے بڑا ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ ہم وزیر اعظم بنیں یا نہ بنیں، پاکستان ہمیشہ رہے گا۔ فلسطین کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہر مسلمان کا دل بوجھل ہے۔ ہم روشنیوں میں امن و سکون سے بیٹھے ہیں لیکن غزہ میں ہمارے فلسطینی بہن بھائی کربلا میں بیٹھے ہیں۔ ان کا پانی بجلی بند ہو چکا ہے۔ گھر موت کے گھاٹ بن چکے ہیں۔ان کے گھروں پر اسرائیل بمباری کر رہا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ وقت پوری امت مسلمہ کا امتحان ہے۔ ایک امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ یہ مذاہب کی جنگ ہے۔ اس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ یہ مسلمانوں کے خلاف جنگ ہے۔ امریکا کے اندر ایسی لابی موجود ہے جو اسلام دشمنی میں اندھی ہو چکی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر داخلہ کے اسکواڈ کی گاڑی آئل ٹینکر سے ٹک...

نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفرازبگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کا سکیورٹی اسکواڈ اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف آ رہا تھا کہ ایک آئل ٹینکر غلط ٹرن لیتے ہوئے روٹ کی فاسٹ لائن آگیا۔ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی جس میں وزیر داخلہ کا پرنسل سیکرٹری بھی شامل ہے۔ حادثہ ائیرپورٹ روڈ پر تھلیان موڑ کے قریب پیش آیا جبکہ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت وزیر داخلہ سرفراز بگٹی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو'بیسٹ...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ٹویٹ میں کہا پوری قوم آپ کے پیچھے ہے دعاہے آپ عزم، مہارت اور جذبے کے ساتھ کھیلیں،بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو'بیسٹ آف لک' ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کے اسپتالوں میں اب روبوٹ بھی خدمات...

سعودی عرب کے اسپتال میں اب انسانی عملے کے ساتھ روبوٹ بھی خدمات انجام دیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق 'نور آر ون' نامی روبوٹ دی کنگ فیصل اسپیشل اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں اپنی خدمات فراہم کریں گے جو مریضوں سمیت تیمارداروں کا بھی خیال رکھیں گے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس روبوٹ کو اسپتال کے عملے کو جدید ترین معلومات اور ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور پر پروگرام کیا گیا ہے جس کا مقصد ملازمین اور مریضوں دونوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 'نور آر ون' روبوٹ کو اسپتال کے ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے جو عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان روبوٹس سے سعودی عرب میں صحت کی سہولیات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے اسرائیل کوغزہ میں زمینی کارروائی س...

امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں زمینی کارروائی سے روک دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نیاسرائیل پر فلسطینیوں کے انخلا تک کارروائی نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے عالمی قوانین کی پیروی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کے لیے اسرائیلی الٹی میٹم کو ایک دن گزر گیا،اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وقفے وقفے سے بمباری کا سلسلسہ جاری ہے۔، نقل مکانی کرنے والوں کے قافلے پرگولہ باری سے ستر فلسطینی شہید ہوگئے۔ رفح میں چارمنزلہ عمارت پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ،خان یونس میں بھی رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ شہدا کی تعداد19 سو سے زائدہوگئی،جبکہ ساڑھے سات ہزار زخمی ہیں۔حماس کے حملوں کے دوران اب تک 1300 سے زائد اسرائیلی ہلاک 2800 زخمی ہوچکے ہیں۔ قابض فوج مغربی کنارے میں بھی فلسطینی بستیوں پر چڑھ دوڑی، جنین، قلندیا اور جیریکو میں پرتشدد کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کوگرفتار کیا گیا۔لبنانی سرحد پر بھی جھڑپیں ہوئیں، جس میں صحافیوں کی گاڑی پر براہ ہراست گولہ باری کے نتیجے میں ایک صحافی رپورٹرجاں بحق ہوگیا۔ اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بم گرائے۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے حماس کے رہنما شیخ عدنان اور احمد عواد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں محدود زمینی کارروائی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی حدود سے اسرائیلیوں کی لاشیں واپس لائی گئیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیوٹن نے غزہ کے محاصرے کو لینن گراڈ کے محاصر...

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے غزہ کے محاصرے کو لینن گراڈ کے محاصرے سے تشبیہ دے دی۔ ماسکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ ناقابل قبول ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے ہٹلر کی فوج نے لینن گراڈ کا محاصرہ کیا تھا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرے لیکن اس سے فلسطینیوں کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ دوسری جنگ عظیم میں لینن گراڈ کے محاصرے کے دوران دس لاکھ روسی ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی ساتویں دن میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 1799 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1300 صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کے متعدد واقعات کے بعد حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا اور محض 20 منٹ میں 5000 راکٹ فائر کئے تھے جبکہ سینکڑوں اسرائیلی فوجی اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا سے افریق...

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا سے لیکر افریقا اور ایشیا سے لیکر یورپ تک مختلف ممالک میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں افراد نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جبکہ سٹی یونیورسٹی نیویارک کے طلبا بھی فلسطینیوں کی حمایت میں نکلے اور ریلی کے شرکا نے فری فلسطین کے نعرے لگائے۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی فلسطین میں اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں ہر رنگ و نسل کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور فلسطین پر ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائی۔ یورپی ملک اٹلی میں بھی بڑی تعداد میں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے جبکہ جرمنی کے شہر میونخ میں پابندی کے باوجود سینکڑوں افراد اسرائیلی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔ فرینکفرٹ میں فسلطین کی حمایت میں ریلی پر سماجی کارکن کو گرفتار کیا گیا ا ور ترکیہ میں بھی فلسطینیوں سیاظہار یکجہتی کی گئی۔ جنوبی افریقا میں بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کیاگیا جس کی قیادت نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کی۔ یمن میں لاکھوں افراد نے فسلطنیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جبکہ عراق کے دارالحکومت بغداد کا تحریر اسکوائر مظاہرین کے نعروں سے گونج اٹھا، اردن میں ہزاروں مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی سرحد کی طرف مارچ کیا گیا جسے روکنے کیلئے اردنی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔ تہران میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آزادی اسکوائر پہنچے جبکہ پاکستان کے تقریبا تمام چھوٹے بڑے شہروں سمیت مصر، شام، قطر، الجزائر اور تیونس میں فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیاگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے شروع کردئیے

اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملے شروع کرنے کی تصدیق کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی ڈیفنس فورسز نے غزہ میں زمینی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حملیحماس کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔ اسرائیل کی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف نے غزہ کی پٹی میں علاقائی سطح پر حملے کیے ہیں تاکہ علاقے کو عسکریت پسندوں اور ہتھیاروں سے پاک کیا جا سکے اور لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کیا جا سکے۔ فلسطینی اتھارٹیز کے مطابق ایک ہفتے میں غزہ پر اسرائیلی بم حملوں میں اب تک 2000 فلسطینی شہری شہید کیے جا چکے ہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی کے باعث ایندھن ، پانی اور خوراک کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا...

سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینی عوام کے جبری انخلا کے اسرائیل کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے نہتے شہریوں پر مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی کو رکوانے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے شہریوں کو فوری طور پر غزہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، 1966 کی صورتحال کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست بنائی جائے۔ سعودی دفتر خارجہ نے کہا غزہ کے باشندوں کو پر وقار زندگی کے بنیادی تقاضوں سے محروم کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس سے غزہ کو درپیش المیہ اور بحران زیادہ گہرا اور دھماکہ خیز ہو جائے گا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب اور یورپی یونین کے اعلی عہدیدار کو فون کیا اور کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم اور امدادی اشیا کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی افواج کو داخل کرنے سے پہلے وہاں کے شہریوں سے کہا ہے تھا وہ اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی علاقے میں منتقل ہو جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امارات نے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے طبی سامان س...

متحدہ عرب امارات نے غزہ پٹی میں جنگ سے متاثر فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم کا اعلان کردیا ، اسی سلسلے میں ہنگامی طبی امدادی سامان سے بھرا طیارہ مصری شہر العریش بھیج دیا گیا جہاں سے امدادی سامان رفح چیک پوسٹ کے راستے غزہ بھیجا جائے گا۔ اماراتی وزیر خارجہ سلطان الشامسی نے کہا کہ امارات نے طبی سامان فلسطینی بھائیوں کو درپیش مشکل حالات میں مدد کی پالیسی کے تحت بھیجا ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ طبی سامان سمیت مختلف امدادی پروگرام فلسطینیوں کی مدد سے متعلق امارات کی برادرانہ پالیسی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مشکل حالات سے دوچار ہیں ، ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی سامان بھیجا گیا ہے جسے مصر کے تعاون سے غزہ پٹی بھجوایا جائے گا تاکہ وہاں انسانی مسائل سے دوچار فلسطینی بھائی خصوصا بچوں اور خواتین کا دکھ کم کیا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کا الٹی...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کیلئے جاری الٹی میٹم خطرناک اور تشویشناک ہے۔ انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال پر ایک بیان میں کہاہے کہ انتہائی مختصرعرصے میں بڑے پیمانے پر انخلا کے تباہ کن انسانی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، انخلا کا حکم کم از کم 11 لاکھ فلسطینیوں پر لاگو ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے پہلے ہی اسرائیلی محاصرے اور بمباری کی زد میں ہیں ، فلسطینی علاقے ایندھن، بجلی، پانی اور خوراک سے بھی محروم ہیں ، متاثرہ فلسطینی علاقے پہلے ہی اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، مختصر عرصے میں بڑے پیمانے پر انخلا ممکن نہیں ہو گا۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے سٹاف ممبر بھی موجود ہیں، ان علاقوں میں 2 لاکھ سے زائد لوگ اقوام متحدہ کے تحت پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں ، ہمیں پورے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر رسائی کی ضرورت ہے، تاکہ ہم ہر فردکو ایندھن، خوراک اور پانی فراہم کر سکیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ لوگوں کو سکولوں، ہیلتھ سینٹرز اور کلینکس میں بھی رکھا گیا ہے، انخلا کے اسرائیلی حکم کا نفاذ ہزاروں بچوں پر بھی ہو گا، غزہ کی تقریبا آدھی آبادی 18 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا تھا کہ پہلے ہی 4 لاکھ 23 ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں، اسرائیل غزہ کے شہریوں کے انخلا کا حکم واپس لے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوشہرہ ،خستہ حال کمرے کی چھت گرگئی ، ایک ہی...

نوشہرہ میں بارش سے کمرے کی خستہ حال چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ افسوس ناک واقعہ شیخی شریف خیل میں پیش آیا ، جہاں چھت کے ملبے تلے دب جانے سے چار افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈی ایس پی نوشہرہ کے مطابق ایک ہی گھر میں دوبھائی رہائش پذیر تھے ، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ گاں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو چھت کے ملبے سے نکالا، جاں بحق اور زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیاہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مانسہرہ، زیر تعمیر مکان کے کنویں سے 3 جوان ب...

ڈھوڈیال میں زیر تعمیر ایک مکان کے کنویں سے تین بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بجنہ کے رہائشی 3 سگے بھائیوں کی لاشوں کو ہفتہ کو علی الصبح 1122 ریسکیو کے اہل کاروں نے کنویں سے نکالا۔ تینوں بھائی اپنے زیر تعمیر مکان میں کام کررہے تھے۔ گزشتہ روز گھر واپس نہ آنے پر دیکھا تو کنویں سے لاشیں ملیں۔حکام کے مطابق کنویں میں زہریلی گیس سے تینوں کی ہلاکت ہوئی ۔ لاشیں نکالنے کے بعد سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں دوہرے قتل میں ملوث کیوایم لندن کا...

سی سی ٹی ڈی پولیس نے سرجانی ٹاون بلال کالونی فور کے چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والیملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی ڈی پولیس نے سرجانی ٹاون بلال کالونی فور کے چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والیملزم محمددانش عرف کالوعرف منصوری ولد عبدالستارکوگرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کا دعوی ہے کہ گرفتارملزم دوہرے قتل میں ملوث ہیے۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کہ سال 2014 میں سیکٹرکی جانب سے ملنے والی ہدایت پر لیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والے 2 افراد عبدالواحید عرف کالو اوردانش اچہم کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیاتھا جس میں گرفتارملزم اشتہاری ہو گیا تھا ، سی سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنی گرفتاری کے خوف سے حیدر آباد منتقل ہوگیا تھا اورکچھ عرصہ قبل ہی واپس آیا کہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم کیو ایم پاکستان کا جمعہ کوفلسطین کیساتھ...

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمعہ کے روز فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شاہراہ فیصل میں نرسری سے ریلی نکلے گی، ہم پورے کراچی کو ریلی میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں، فلسطین کے نہتے عوام کو اسرائیلی جارحیت سے بچایا جائے، غیرمعمولی صورتحال میں غیر معمولی اقدامات کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کشیدگی سے عالمی امن کو خطرہ ہے، لگتا ہے کہ ہم سب خطرے کی زد میں آجائیں گے، اسلامی ممالک کے حکمران ذاتی، داخلی چپقلش کی وجہ سے اس قابل نہیں کہ ایسا کردار ادا کر سکیں، جو عالم اسلام اور فلسطین کے عوام کیلئے دیرپا امن کی ضمانت فراہم کر سکے۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال اقوام عالم کے ضمیر کیلئے امتحان ہے، عالم اسلام کے حکمران خطرہ محسوس نہیں کر رہے، یہی وقت ہے کہ مسلمان خود باہر نکل کر دنیا کی توجہ انسانی المیے کی طرف دلا سکیں۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا، حکومت پاکستان کو فلسطین کے حوالے سے واضح مقف دینا چاہیے، ہمیں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

434 ملز، 623 مڈل مین، 345 زمیندار گندم آٹا ا...

وفاقی وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ملک بھر میں گندم آٹا اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کی نشاندہی کردی۔ ملک بھر میں 434 فلور ملز، 623 مڈل مین اور 345 زمیندار اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ کی انٹیلی جنس رپورٹ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو فراہم کردی گئی جس کے بعد پنجاب میں ضلعی انتظامیہ نے لسٹ میں شامل ملز اور افراد کی دوسری مرتبہ انسپکشن شروع کردی۔ سرکاری رپورٹ میں مل مالک کانام ، ایڈریس ، فون ، شناختی کارڈ نمبر اور گندم ذخیرہ کرنے کی استعداد تحریر کی گئی ہے ۔ انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 434 فلور ملز، 623 مڈل مین ، 345 زمیندار اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں، پنجاب کی216 فلور ملز گندم آٹا اسمگلنگ اور سرکاری کوٹہ چوری میں ملوث قرار ہیں۔ سندھ کی 92 فلور ملز گندم آٹا اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں۔ پختونخوا کی 88، بلوچستان کی 37 فلور ملز سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں۔ پنجاب کے 387، سندھ کے 172 مڈل مین گندم آٹا سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ خیبر پختونخوا میں59 ، بلوچستان کے 5 مڈل مین سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث قرار پائے گئے۔ پنجاب کے 214 ، سندھ کے 81 زمیندار ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں ۔ پختونخوا کے 45، بلوچستان کے 5 زمیندار اسمگلنگ ذخیرہ اندوزی میں ملوث قرار پائے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،8 ہزار کلو فنگ...

پنجاب فوڈ اتھارٹی غیرمحفوظ اور مضر صحت خوراک بنانے والوں کے خلاف سرگرم ہے، راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران 8 ہزار کلو فنگس زدہ مضر صحت اچار تلف کر دیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے چک بیلی روڈ پر اچار بنانے والی فیکٹری کیخلاف کارروائی کی ہے۔فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہیکہ مضر صحت اچار کو مختلف برانڈز کی پیکنگ میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ حکام کو مضر صحت آئل، تیزاب اور غیر معیاری مصالحہ جات بھی موقع سے برآمد ہوئے،فنگس کاذائقہ ختم کرنے کیلئیکیمیکل فلیورز اور رنگوں کا استعمال کیاجارہاتھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ جعل سازی پر فیکڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیاہے،تلف کیے گئے اچار کی مالیت 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر فری زون نارتھ میں کیمیکل فیکٹری قائم ک...

ایک اہم پیش رفت ، گوادر فری زون نارتھ(فیز ٹو)میں کیمیکل فیکٹری قائم کی جائے گی۔ گوادر پورٹ اتھارٹی(جی پی اے )کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں قائم ایک فرم ایکریز مارک پرائیویٹ لمیٹڈ گوادر فری زون میں کیمیکل فیکٹری لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق فرم نے گوادر فری زون میں فتھالک اینہائیڈرائڈ پروڈکشن پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا اظہار کیا ہے۔ جی پی اے حکام نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ صنعت 218 ایکڑ تک پھیل جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کی کل لاگت 83 ملین ڈالر ہے۔. ہر سال کل پیداواری صلاحیت 40000ٹن کی کے ساتھ ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکریز 4300 کنٹینرز بیرون ملک برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کمپنی کو 3 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے۔ مستقبل کے توسیعی منصوبوں میں پلاسٹکائزرز کی پیداوار شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی وبین الاقوامی میڈیا و مبصرین کیلئے انتخ...

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا،مقامی و غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کسی سیاسی جماعت اور امیدوار کے لیے تعصب اور ترجیحات کا اظہار نہیں کریں گے،ابتدائی نتائج نشرکرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری اور نامکمل نتائج ہیں،آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات اور خود مختاری کا مکمل خیال رکھے گا۔سیکیورٹی،عدلیہ اور دیگر قومی ادادوں کی آزادی و سالیمت کے خلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں ہوگی۔ ایک امیدوار کے دوسرے پر الزام ہوں تو دونوں طرف سے تصدیق کی جائے گی۔ پیمرا، پی ٹی اے،پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ سیاسی جماعتوں اور امیداروں کو دی گئی کوریج مانیٹر کرے گا۔الیکشن کے دن سے اڑتالیس گھنٹے قبل الیکشن میڈیا مہم ختم کر دی جائے گی۔ بین الاقوامی میڈیا اورمبصرین کو کہا گیا ہے کہ اپنی ویزا درخواست وقت پر دیں، ویزا کی مدت سے زیادہ پاکستان میں قیام نہیں کیا جا سکے گا۔پاکستان کی خود مختاری،افراد کی آزادی اور بنیادی حقوق کا احترام بھی لازمی ہوگا۔مبصرین یقینی بنائیں گیکہ انکا مشاہدہ اور رپورٹنگ غیر جانبدار، بامقصد اور درست ہو۔ بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کسی سیاسی جماعت کا نشان یا رنگ نہیں پہنیں گے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق قومی مبصرین بھی ملکی خودمختاری اور افراد کے بنیادی حقوق کا احترام کریں گے۔ ملک کی ثقافت اور روایات کا احترام کیا جائے گا۔ خلاف ورزی پر ایکریڈیشن منسوخ کی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کے 5 اضلاع میں بنکنگ عدالتیں قائم کرنے...

لاہور کی سات بنکنگ عدالتوں سے دوسرے اضلاع کا بوجھ کم کرنے کے لیے پانچ اضلاع میں بنکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت قانون نے چیف جسٹس لاہور ہائی کوٹ کے حکم پر بنکنگ عدالتوں کی جگہ تلاش کرنا شروع کردی، اگلے ہفتے سیالکوٹ، حافظ آباد، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں عدالتیں کام شروع کر دیں گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف کے نوٹس میں لایا گیا کہ لاہور میں جی پی او کے سامنے 7 بنکنگ عدالتیں ہیں جن میں دیگر 5 اضلاع کے بنکوں کی طرف سے کیس دائر کرنے کے لیے شہریوں کو لاہور آنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے لاہور کی عدالتوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے 5 اضلاع میں عدالتیں قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالتیں قائم ہونے سے دیگر پانچ اضلاع کے کیس اپنے اضلاع ہی میں دائر ہونگے تاکہ دونوں پارٹیاں پریشانی سے بچ سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے غیر قانونی افغان شہریوں کا انخلا...

یورپ اور امریکا کی غیر قانونی افغان شہریوں کیخلاف پاکستان کے آپریشن پر تنقید منفقانہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان سے غیر قانونی افغان شہریوں کے انخلا کے معاملے پر یورپ اور امریکا کا دوہرا معیار سامنے آگیا۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے 6 لاکھ افغان شہری محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔ صرف مغرب نہیں امریکا بھی پناہ افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے زبانی دعوے تو بہت کرتا ہے مگر جب عمل کا وقت آتا ہے تو تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ امریکا نے افغانستان میں امریکا کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کو پناہ دینے کا وعدہ کیا تھا مگر ستمبر 2023 تک یہ 4 ہزار سے بھی کم افغان تاحال اس وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ یورپ اور امریکا کی غیر قانونی افغان شہریوں کیخلاف پاکستان کے آپریشن پر تنقید منفقانہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ برطانیہ نے صرف تین ہزار افغانوں کو دوبارہ آباد کیا ار پھر پروگرام کو روک دیا گیا۔ اس وقت بھی ایک لاکھ 56 ہزارافغان امریکا جبکہ ایک لاکھ 41 ہزار برطانیہ سے خصوصی ویزا پروگراموں کے منتظر ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان 40 سال سے ساڑھے 19 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ ،6 مزدورجاں بح...

تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جان کی بازی ہارگئے جبکہ 2زخمی ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تعمیراتی کمپنی میں کام کرنیوالے مزدور کرائے کے کوارٹر میں سورہے تھے جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد آئے اور ان پرفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 6مزدور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دوزخمی ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کاتعلق پنجاب سے ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغازکردیا۔ دوسری جانب نگران وزیر اعلی بلوچستان نے تربت میں بے گناہ مزردوں کے قتل کانوٹس لے لیتے ہوئے انتطامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔نگران وزیر اعلی کاکہنا تھا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے ، بے گناہ مزردوں کے قتل پر دلی دکھ ہوا ، واقعہ کی تمام پہلوں سے تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام نواز شریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ ر...

مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں، قائد ن لیگ ملک کو آزمائش سے نکالیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے دسمبر 2021 میں کہا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آئیں گے، عوام نوازشریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دوست ممالک کا اعتماد صرف نوازشریف پر ہے، قائد ن لیگ نے ملک کو دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالا۔ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وقت میں ہم پر مقدمات بنائے گئے، جو لوگ آج جیل میں ہیں وہ اللہ پاک کی پکڑ میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، لاڈلا تو وہ ہے جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 16 ماہ میں شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 21اکتوبر کو محمد نوازشریف واپس آئیں گے اور اپنا ویژن دیں گے، 15 سے 16 سال کے بچوں کو بھی پتا ہے کہ اس ملک میں لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف عدالتوں اور جیلوں سے بھاگ کر نہیں گئے تھے، قائد مسلم لیگ ن واپس آ کر پھر سے سب کچھ ٹھیک کریں گے، پاکستان کے عوام جس کو ووٹ دیں گے، اقتدار پر اس کا حق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوازشریف کا چارٹرڈ طیارہ اکیس اکتوبر کو دوپہ...

نوازشریف کا چارٹرڈ طیارہ اکیس اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور میں لینڈ کرے گا، طیارے کی لینڈنگ اور پارکنگ کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں 12 اکتوبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی، حسین نواز نے بھی والد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا جبکہ سٹاف کے کچھ ممبران نے بھی عمرہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی سے مرتضی سولنگی کی ملاقات، باہمی د...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لئے پہلی بار ایک ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے، صحافیوں کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کے اقدامات کو سراہا۔ مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ آپ نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، محسن سپیڈ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں معاون ثابت ہورہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو خت...

الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر کے 5 برس کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔ شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی ماسٹرز اوپن ،سباسٹین کورڈا اور ہیوبر...

پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز اور امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے آج مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہیوبرٹ ہرکاز نے سخت مقابلے کے بعد ہنگری کے فیبیان ماروزان کو 6-4، 1-6اور 3-6سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی ،امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا نے بھی انتہائی سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی بینجمن شیلٹن کو ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی،سباسٹین کورڈا کی فتح کا سکور 7-6(12-10)، 2-6اور 6-7(6-8)سے مات دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،امریکا کے ہی بینجمن شیلٹن اور ہنگری کے فیبیان ماروزان کو کوارٹر فائنل رانڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رانڈ میں پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز کا مقابلہ امریکا کے ٹینس کھلاڑی سباسٹین کورڈا سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ میچز میں شکست، سابق آسٹریلوی کپتان اپ...

سائوتھ افریقا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی بدترین شکست پر سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر اور مائیکل کلارک اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے،سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلارک نے کہا کہ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی حکمت عملی سمجھ سے باہر ہے، آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے ڈرانی تیاری کی ہے سلیکشن کی سمجھ نہیں آ رہی،مائیکل کلارک نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایلیکس کیری کی جگہ جوش انگلس کو کھلانا سمجھ سے باہر ہے، کیا بھارت کے خلاف شکست کی ذمہ داری ایلیکس کیری تھے؟ مجھے تو نہیں علم کہ اب تک کی مثبت چیزیں کیا ہیں آپ ایلیکس کیری کو ورلڈ کپ کے لیے کیسے لے کر جا سکتے ہیں ؟ اگر لے گئے ہیں تو پھر ایک میچ کے بعد ڈراپ کر دیا ، مائیکل کلارک نے کہا کہ میں جوش انگلس کی بے قدری نہیں کر رہا میں انہیں نہیں جانتا لیکن سنا ہے کہ وہ باصلاحیت ہیں جوش انگلس وکٹوں کے پیچھے اچھے نہیں تھے بیٹنگ بھی نہ کر سکے میں کپتانی کے لیے پیٹ کمنز کو بہتر سمجھتا ہوں میں نے ان کے لیے فائٹ کیا لیکن کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین سے متعلق ٹوئٹ' پی سی بی نے آئی سی سی...

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے فلسطین سے متعلق ٹوئٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انترنیشنل کرکٹ کونسل کو قائل کرلیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کچھ غلط نہیں کیا، کرکٹر نے صرف اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا، عالمی کونسل کے آفیشلز بھی اس وضاحت سے مطمئن ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی سپن اٹیک کا سامنا کرنے کیلئے رضوان نے...

آئی سی سی ورلڈکپ میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نئی تکنیک اپنالی،بھارتی میڈیا کے مطابق محمد رضوان نے نیٹ میں 1گھنٹے تک کلدیپ یادیو کی طرح لیفٹ آرم رسٹ سپنر کا سامنا کیا اور سپن بالر کے خلاف سویپ اور ریورس سویپ شاٹ کی بھرپور پریکٹس کی،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رضوان نے کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور پریکٹس کی، اس دوران ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کے ساتھ بھارت کے خلاف اپنائی جانے والی حکمت عملی بھی بتائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان بھارت کیخلاف یکطرفہ کامیابی حاصل کری...

فاسٹ بالر احسان اللہ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ قومی ٹیم بھارت کیخلاف یکطرفہ طور پر کامیابی حاصل کرے گی،احسان اللہ نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرنے کی مجھے خوشی ہوئی ہے، سری لنکا اور نیدر لینڈز کو ہرا دیا ہے اب بھارت کو بھی ہرائیں گے، ہر ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچیں گے اور سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچیں گے، میری خواہش ہے کہ پاکستان فائنل جیت کر آئے یہ بہت مزے کی بات ہو گی،فاسٹ بالر نے کہا ہے کہ حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رف اچھی بالنگ کرتے ہیں، کبھی کبھار خراب دن آتا ہے لیکن وہ گزر جاتا ہے، یہ بڑے میچ کے بالر ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں ہمیں تینوں بالرز سے بڑی امیدیں ہیں،احسان اللہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جذبے سے کھیلیں، رزلٹ اچھا آئے گا، میری پیش گوئی ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان یکطرفہ میچ جیتے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی پیپلز لبریشن آرمی آسیان وزرائے دفاع میٹ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے) آسیان کے وزرائے دفاع کی میٹنگ-پلس (اے ڈی ایم ایم-پلس) کےانسانی امداداورقدرتی آفات سے نجات(ایچ اے ڈی آر) کے ماہرین کے ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کے زیر اہتمام براہ راست مشقوں میں شرکت کے لیے فوجی دستے  کو انڈونیشیا کے شہریوگیاکارتا بھیجے گی۔

 چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے ژانگ شیاو گانگ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 14 سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی یہ مشقیں مخلوط ٹیموں کی شکل میں منعقد کی جائیں گی  جن میں بنیادی طور پر بڑی قدرتی آفات کے تناظر میں انسانی امداد اور آفات میں کمی کے حوالے سے ٹیبل ٹاپ اوربراہ راست مشقیں کرنے علاوہ متعلقہ شعبوں میں علمی مباحثےکئے جائیں گے۔

ژانگ نے کہا کہ  اس سال کے آغاز سے چینی فوج نے عالمی امن اقدام  پرفعال طور پر عمل درآمد کیا ہےاوراے ڈی ایم ایم-پلس کےماہرین کے تحت انسانی ہمدردی ، امن کی حفاظت اور انسداد دہشت گردی کی براہ راست مشقوں کے ساتھ ساتھ کوبرا گولڈ 2023 کی ایچ اے ڈی آرمشقوں میں حصہ لیاہے۔

 
۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں چینی بندرگاہ...

بیجنگ(شِنہوا)رواں  سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران  چین کی بندرگاہوں پرمال بردارکنٹینرز کی آمدورفت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کےاعداد و شمارکےمطابق اس مدت کے دوران بندرگاہوں پر ملکی کارگو کی آمدورفت 11 ارب 10 کروڑٹن رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد زیادہ ہے۔

خاص طور پربندرگاہوں پر غیر ملکی تجارتی سامان کی ترسیل گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.7 فیصد بڑھ کر 3 ارب 34 کروڑ ٹن تک پہنچ گئی۔

 
۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبےآنہوئی میں جنوری تاستمبر گاڑیوں کی...

ہیفے(شِنہوا)رواں سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی میں  گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 45.7 فیصد بڑھ کر تقریباً 17 لاکھ  یونٹ  تک پہنچ گئی ۔

چین کی صوبائی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران صوبے میں تیار کی جانےوالی 8 لاکھ 22 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں جوگزشتہ سال کی نسبت 78 فیصد زیادہ ہیں۔اس مدت کے دوران نئی  توانائی گاڑیوں (این ای وی ) کی پیداوار 76.6 فیصد اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 6 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

 

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا قیدیوں کی رہائی کے بدلےایران کو 6...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ اورقطر ایران کو 6 ارب ڈالر کے اکاؤنٹ تک رسائی نہ دینے کے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جو واشنگٹن کی جانب سے گزشتہ ماہ پانچ امریکیوں کی رہائی کے بدلے میں تہران کے ساتھ ایک سمجھوتے کے تحت غیر منجمد کیے گئے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز نے امریکہ اور قطر کے درمیان معاہدے کی اطلاع دی، امریکی میڈیا کے ان دو اداروں نے اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب وزیر خزانہ والی ایڈیمو نے گزشتہ روز اس فیصلے سے متعلق ایوان نمائندگان کو آگاہ کیا۔

یہ فنڈز ایران کی ملکیت ہے جسے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پانے کے بعد جنوبی کوریا سے قطر منتقل کر دیا گیا ہے۔  

 

۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبےجیلین کے سابق سینئر سیاسی مشیر پر ب...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی جیلین صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژانگ شیاؤپی پر رشوت  خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی طرف سے جمعہ کوجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ژانگ کا مقدمہ شان ڈونگ صوبے کے شہرہیزے کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں دائر کیا ہے۔

استغاثہ نے ژانگ پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور اس کے بدلے میں بڑی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔

استغاثہ نے مدعا علیہ کو ان کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کرنے کے علاوہ ان سے پوچھ گچھ کی اور وکیلِ دفاع کے دلائل سنے۔

 
۱۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں