• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

مبینہ جانبدار وزرا اور مشیروں کو عہدوں سے ہٹ...

الیکشن کمیشن نے مبینہ جانبدار وزرا اور مشیروں کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ الیکشن کمیشن نے مقامی وکیل کی درخواست پر فیصلہ 10 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد حسن فواد،مشیر احد چیمہ اور سیکرٹری وزیراعظم توقیر شاہ کو نوٹس جاری کردی، فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چھبیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن میں درخواست ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد،مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی دارخوست کی تھی۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کیسیکرٹری توقیرشاہ سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری رہے ہیں جبکہ آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہونا ضروی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی درخواست پر سماعت ملتوی، بشری بی...

سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی جب کہ بشری بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی6 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے سابق خاتون اول بشری بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ ، احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج 6 مقدمات میں ضمانت کی 6 درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ اس موقع پر بشری بی بی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔عدالت نیچیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 کیسز کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور 31 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 6 درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحال کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ سری لنکا...

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ سری لنکا...

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ وزیراعظم...

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مانت چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ وزیراعظم...

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مانت چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ نائب صدر...

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے نائیجریا کے نائب صدر قاشیم شتیما چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ نائب صدر...

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے نائیجریا کے نائب صدر قاشیم شتیما چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ میڈیا مرک...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے چائنہ قومی کنونشن مرکز میں قائم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے میڈیا مرکز میں پہلی پریس بریفنگ منعقد ہوئی۔ (شِںہوا)

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ میڈیا مرک...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے چائنہ قومی کنونشن مرکز میں قائم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے میڈیا مرکز میں پہلی پریس بریفنگ منعقد ہوئی۔ (شِںہوا)

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ وزیراعظم...

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ وزیراعظم...

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی...

ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ فیصلے میں لکھا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ہے۔ فیصلے میں لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی۔ جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو پٹیشنر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ سردار لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی اس ملک کے چیف ایگزیکٹو تھے اور چیف ایگزیکٹو کو اس کا حلف ایسی صورت حال میں اختیار دیتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کھوسہ صاحب یہ بتائیں کہ پاکستان میں امریکا کی طرح دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا کوئی قانون موجود ہے؟ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ اس سائفر کو تو وفاقی کابینہ نے ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا تھا، اس ملک میں لیاقت علی خان کا قتل ہوا جبکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ بھی جو ہوا وہ آپ کے سامنے ہے۔ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ یہ سائفر امریکا میں سفیر اسد مجید نے دفتر خارجہ کو بھجوایا تھا، میرے دوست کہیں گے سیاسی بات کر رہا ہے، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، اسرائیل کے پیچھے امریکا ہے اور امریکا کو ہم نے سپر پاور خدا مان لیا ہے۔ ڈونل لو نے اس ملک کے وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے دھمکی دی، یہ تسلیم شدہ ہے یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تھی۔ پاکستان نے امریکا سے احتجاج کیا اور میں نے جب یہ کیس دیکھا تو حیران رہ گیا۔ سردار لطیف کھوسہ نے وزیر اعظم کا حلف نامہ عدالت کے سامنے پڑھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بتانا ہے آپ کے ملک کو کوئی خطرہ تو نہیں ہے، یہ خود وزیر اعظم نے جج کرنا ہے کہ ملک کو کسی ایکٹ سے کوئی خطرہ تو نہیں۔

وزرا کا حلف بھی سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کے سامنے پڑھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں وہ جو درست سمجھتا ہے تو وہ اس کو ڈسکلوز کر سکتا ہے؟ وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی بالکل وزیراعظم جو درست سمجھتا ہے وہ ڈسکلوز کر سکتا ہے، پی ڈی ایم غلام رہنا چاہتی ہے تو رہے یہ ان کا سیاسی ہتھیار ہے۔ عدالت نے سردار لطیف کھوسہ کو کسی جماعت کا نام لینے سے روک دیا۔ وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ معاملہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جاتا ہے اور کمیٹی میں فیصلہ ہوتا ہے کہ امریکا سے سفارتی احتجاج کیا جائے گا۔ اس دوران وزیر اعظم کی ڈونلڈ لو کے کہنے پر چھٹی کرا دی جاتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی دوبارہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ بھٹو صاحب کو بھی مولوی مشتاق کی کورٹ میں جنگلے میں لا کر کھڑا کیا گیا تھا، یہاں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی جنگلے میں لے کر آئے، ان کو ڈر کس چیز کا ہے کیا خوف ہے وہ سابق وزیراعظم ہیں، سابق وزیر اعظم کے حقوق ہیں، یہ اعظم خان کا بیان لیکر آگئے ہیں جو تین ہفتے لاپتہ رہا، یہ کہنا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر لے گیا یہ مضحکہ خیز ہے۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ہمیں کچھ نہیں دیا اب کہہ رہے ہیں کل چارج فریم کرنے ہیں، آپ نے دیکھنا ہے پہلے بھی ہمارے ساتھ ہمایوں دلاور نے کیا کیا ہے اور ہم یہ کہتے ہیں طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، ریاست کا مطلب ہے پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیز اور لوکل گورنمنٹس ہیں، ہم نے حکومت کو ریاست بنا دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت اور ریاست کو ہم نے گڈ مڈ کر دیا ہے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ کچھ اختیار مقتدر حلقوں نے لے لیا ہے، اعلی عدلیہ سے قوم توقعات رکھتی ہے اور مجھے امید ہے آپ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں گے، سائفر کیس میں سیکشن 5 کا اطلاق نہیں ہوتا، میں نے کہا سازش سے نکالا اور پی ڈی ایم کا موقف تھا عدم اعتماد کرکے نکالا، سائفر میرے پاس نہیں ہے وہ موجود بھی وزارت خارجہ میں ہے، انہوں نے ایف آئی آر میں کوڈ لکھا ہے انہوں نے خلاف ورزی کی ہے، کس نے ان کو کہا تھا کوڈ ایف آئی آر میں لکھیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے دلائل کا خلاصہ یہ ہے نا ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے نا سیکشن 5 کا؟ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جی بالکل نا ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے نا سیکشن 5 کا اطلاق ہوتا ہے، یہ ممنوعہ جگہ نہیں ہے اگر ملک کے خلاف کوئی سازش ہو تو عوام کو بتانا وزیراعظم کا کام ہے، یہاں انہوں نے بڑی آسانی سے اعلان کر دیا کہ سزا موت بھی ہو سکتی ہے۔ ایف آئی آر میں لگائی گئی

دفعات سے متعلق سردار لطیف کھوسہ نے پڑھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے آرڈر میں دھمکی بھی لگائی ہوئی ہے، انگریزی تو جیسی بھی ہے میری بھی انگریزی ایسی ہے اور ٹرائل کورٹ کی انگریزی بھی ایسی ہی ہے۔ عدالت نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ انگریزی سب کی اسی طرح ہی ہے۔ وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ سائفر کے لفظ کا ذکر آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں نہیں ہے صرف کوڈ کی بات کرتے ہیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے تحریری دلائل بھی عدالت میں جمع کرا دیے۔ چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دلائل میں تین نکات عدالت کے سامنے رکھے ہیں، پہلی بات آپ کہہ رہے ہیں آرٹیکل 248 کا استثنی حاصل ہے، دوسرا پوائنٹ آپ کا یہ ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور سیکشن 5 کا اطلاق نہیں ہوتا اور تیسرا پوائنٹ آپ کا یہ ہے کہ وزیر اعظم کی ذمہ داری تھی کہ پبلک کے ساتھ شیئر کرتے۔ وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک پوائنٹ یہ بھی ہے سائفر کابینہ میٹنگ میں ڈی کلاسیفائی ہو چکا تھا، بدنیتی کی بنیاد پر یہ کیس بنایا گیا اور 10ہزار پی ٹی آئی کے لوگ گرفتار کیے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمے بنانے کی سنچری مکمل کی گئی۔ وکیل عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب بھی ورلڈ کپ ہو رہا ہے آج بھی یاد آتا ہے کیسے ورلڈ کپ جیتا گیا تھا، اگر آئندہ سماعت کے لیے جانا ہے تو عدالت کارروائی اسٹے کر دے، پہلے بھی ہمارے لیے دوسرے کیس میں ٹھیک نہیں ہوا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ ڈی بی کے بعد آجائیں ابھی ساڑھے گیارہ بج گئے ہیں۔ لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائب وزیر اعظم کا اختراع پر مبنی ترقیاتی حکم...

شین ژین (شِںہوا) چینی نائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے اختراع پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی  مکمل طور پر نافذ کرنے اور اہم شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجی کی  کامیابیاں مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ نے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین کے معائنہ دورے میں کہی۔ انہوں نے جمعہ سے اتوار تک اس شہر کا دورہ کیا تھا۔

سائنس و ٹیکنالوجی اختراع تعاون کے ہی تاؤ زون کے نمائش و تبادلہ مرکز کے دورے میں نائب وزیراعطم ڈینگ نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کو ادارہ جاتی اختراع پر استوار ہونا چاہئے۔

انہوں نے ایک بین الاقوامی سائنسی وتحقیق اور ادارہ جاتی ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر زور دیا جو اعلیٰ سطح کے کھلے پن پرفخر کرتا ہو۔

دورے میں نائب وزیراعظم کو ایس زیڈ ڈی جے آئی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی ٹیکنالوجی تحقیق و ترقی میں پیشرفت اور کاروباری کارکردگی رپورٹ پر بریفنگ بھی دی گئی جس کے دوران انہوں نے اپ اور ڈاؤن سٹریم صنعتوں اور بڑے، درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروباری اداروں میں مربوط اختراع کے فروغ کی کوششوں کا کہا۔

نائب وزیراعظم نے پھنگ  چھنگ لیبارٹری کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے لیب پر زور دیا کہ وہ اہم شعبوں میں اسٹریٹجک، جدید اور بنیادی تحقیق کرے۔ انہوں نے شین ژین پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے دورے میں جدید صنعتی نظام کی تعمیر کی ضروریات پورا کرنے کے لئے پیشہ ورانہ تعلیم کا نظام بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

 
۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ اقوام متحدہ کے پائیدارترقیاتی...

ویانا (شِنہوا) اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر غادہ والی نے شِنہوا کو انٹرویو میں بتایا کہ چین کا تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) "بے پناہ صلاحیت" کے ساتھ "ایک بہت بڑا منصوبہ" ہے جو اقوام متحدہ (یو این) کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کی کوششوں کو تیز کرنے میں معاونت کرسکتا ہے۔

غادہ والی تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آر ایف) میں شرکت کے لئے بیجنگ جارہی ہیں۔ فورم منگل سے بدھ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ فروری 2020 میں یو این او ڈی سی کی قیادت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ چین ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ فورم میں شرکت کی منتظر ہیں۔

انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کو بین الاقوامی تعاون بڑھانے کا پلیٹ فارم قراردیتے ہوئے شِںہوا کو بتایا کہ "بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ بارے مزید جاننے کے بہت سے مواقع ملیں گے۔ اس کے علاوہ شرکاء اور معاونین ان کاموں کی وضاحت کرسکیں گے جو ہم (یو این او ڈی سی) بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت کرتے ہیں۔

والی نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ رابطوں، تحفیف غربت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ (بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو) متعدد ممالک میں ملازمتیں پیدا کرنے میں کامیاب رہا اور یہ تحفیف غربت میں کردار ادا کررہا ہے۔

عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ 2030 تک بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق سرمایہ کاری 76 لاکھ افراد کو انتہائی غربت اور 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو معتدل غربت سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی تعداد ہے اور لوگوں کو غربت سے نکالنے میں معاونت کرنے کا چینی تجربہ دوسرے ممالک کے لئے بہت کچھ ہے۔

 
۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ اقوام متحدہ کے پائیدارترقیاتی...

ویانا (شِنہوا) اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر غادہ والی نے شِنہوا کو انٹرویو میں بتایا کہ چین کا تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) "بے پناہ صلاحیت" کے ساتھ "ایک بہت بڑا منصوبہ" ہے جو اقوام متحدہ (یو این) کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کی کوششوں کو تیز کرنے میں معاونت کرسکتا ہے۔

غادہ والی تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آر ایف) میں شرکت کے لئے بیجنگ جارہی ہیں۔ فورم منگل سے بدھ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ فروری 2020 میں یو این او ڈی سی کی قیادت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ چین ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ فورم میں شرکت کی منتظر ہیں۔

انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کو بین الاقوامی تعاون بڑھانے کا پلیٹ فارم قراردیتے ہوئے شِںہوا کو بتایا کہ "بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ بارے مزید جاننے کے بہت سے مواقع ملیں گے۔ اس کے علاوہ شرکاء اور معاونین ان کاموں کی وضاحت کرسکیں گے جو ہم (یو این او ڈی سی) بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت کرتے ہیں۔

والی نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ رابطوں، تحفیف غربت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ (بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو) متعدد ممالک میں ملازمتیں پیدا کرنے میں کامیاب رہا اور یہ تحفیف غربت میں کردار ادا کررہا ہے۔

عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ 2030 تک بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق سرمایہ کاری 76 لاکھ افراد کو انتہائی غربت اور 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو معتدل غربت سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی تعداد ہے اور لوگوں کو غربت سے نکالنے میں معاونت کرنے کا چینی تجربہ دوسرے ممالک کے لئے بہت کچھ ہے۔

 
۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی میں 940 کثیرالقومی اداروں کے علاقائی...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں اس وقت 940 کثیرالقوامی اداروں کے علاقائی صدر دفاتر اور 551 غیر ملکی مالی تعاون سے قائم  تحقیق و ترقی مراکز موجود ہیں۔

انٹرنیشنل بزنس لیڈر ایڈوائزری کونسل فارمیئر آف شنگھائی 2023 (آئی بی ایل اے سی) کی ایک پریس کانفرنس کے مطابق ان میں سے 49 علاقائی صدردفاتر اور 20 تحقیق و ترقی مراکز 2023 میں شروع ہوئے تھے۔

شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شنگھائی کی معیشت میں بحالی کا سلسلہ رواں سال کے آغاز سے جاری ہے اور اس نے عمومی طور پر مستحکم اور مثبت رجحان برقرار رکھا ہے جو مضبوط لچک اور جاندار ہونے کا عکاس ہے۔

گونگ نے مزید کہا کہ شنگھائی میں غیر ملکی اداروں کو راغب کرنے کے لئے اچھا کاروباری ماحول مہیا کرنا ضروری ہے۔ ہم کاروباری ماحول میں مسلسل بہتری کے لئے متعدد نئے اقدامات تیار کرکے اور ان پر عمل درآمد کریں گے۔

 
۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ستمبر میں ایکسپریس ڈیلیوری شعبے میں توس...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں ستمبر کے دوران کوریئر شعبے توسیع میں ہوئی۔

ریاستی ڈاک بیورو نے بتایا کہ ماہانہ ایکسپریس ڈیلیوری ڈیویلپمنٹ انڈیکس ستمبر میں 406.1 رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 15 فیصد زائد ہے۔

خدمات کا معیار جانچنے والا ذیلی انڈیکس ایک برس قبل کے مقابلے میں 19.9 فیصد بڑھا ترقی بارے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ برس کی نسبت 12.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ترقی کی صلاحیت کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ برس کی نسبت 7.9 فیصد اضافہ ہوا۔

ریاستی ڈاک بیورو نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں کوریئر شعبے کو عروج کے دور میں داخل ہونے اور ترقی میں تیزی کا رجحان برقرار رکھنے کی توقع ہے۔ جس کی وجہ رواں سال کے اختتام میں چین کے سالانہ آن لائن خریداری میلے "ڈبل 11" اور "ڈبل 12" کی آمد ہے۔

یہ انڈیکس ترسیل کی خدمات مہیا کرنے والے بڑی لاجسٹک اداروں کے فراہم کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے۔ یہ ملک کے کورئیر شعبے میں مجموعی کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات کا عکاس ہے۔

 
۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی آن میں 9 واں شاہراہ ریشم بین الاقوامی فنو...

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں 9 واں شاہراہ ریشم بین الاقوامی فنون میلہ شروع ہوگیا جو 29 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

اس فنون میلے میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں کے فنکار شرکت کررہے ہیں۔ اس کا موضوع " شاہراہ ریشم کا ایک نیا باب، روشن مستقبل کے بہتر دن" ہے۔

میلے میں افتتاحی اور اختتامی تقریبات، شوز اور نمائشوں سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

پہلا شاہراہ ریشم بین الاقوامی فنون میلہ 2014 میں منعقد ہوا تھا۔

 
۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ستمبر میں لاجسٹک شعبے میں استحکام رہا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے لاجسٹک شعبے نے ستمبر کے دوران مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ معاون پالیسی اور مارکیٹ کی بڑھتی طلب اور توقعات تھیں۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ (سی ایف ایل پی) کے مطابق ملک کی لاجسٹک مارکیٹ کی کارکردگی کو جانچنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 53.5 فیصد رہا جو اگست سے 3.2 فیصد زائد ہے۔

انڈیکس کی 50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ 50 سے نیچے ریڈنگ سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے چیف اکانومسٹ ہی ہوئی نے پالیسی مراعات کے اثرات اور مارکیٹ کی طلب و توقعات میں بتدریج بحالی کو اس اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں لاجسٹکس شعبے میں پائیدار بحالی کا امکان ہے۔

 
۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی...

بیجنگ (شِنہوا) تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون بیجنگ میں 17 سے 18 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔

 

چین، دارالحکومت بیجنگ میں دیاؤیوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے قریب تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے لئے پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بائی چھن روڈ کے قریب تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے لئے کی گئی پھولوں کی سجاوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں شی ڈان علاقے میں پھولوں کی سجاوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی...

بیجنگ (شِنہوا) تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون بیجنگ میں 17 سے 18 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔

 

چین، دارالحکومت بیجنگ میں دیاؤیوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے قریب تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے لئے پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بائی چھن روڈ کے قریب تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے لئے کی گئی پھولوں کی سجاوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں شی ڈان علاقے میں پھولوں کی سجاوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ کی لائیو اسٹاک کی صلاحیت کو استعمال کرن...

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی گوشت کی برآمدات تقریبا 430 ملین ڈالر رہی، جو گوشت کی عالمی تجارت کا محض 0.22 فیصد ہے۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک کی گوشت کی برآمدات اس کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہیں۔اگر پاکستان گوشت کی برآمدات کو بڑھانا ہے تو سندھ خاص طور پر نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔ صوبے میں مویشیوں کی پرورش کی بہت بڑی صلاحیت ہے، جسے فی الحال ایک منظم شعبے میں منظم نہیں کیا گیا ہے۔سندھ میں لائیو سٹاک کی بڑی صلاحیت نہ صرف گوشت کی برآمد میں اضافہ کر سکتی ہے بلکہ پاکستان میں غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنا سکتی ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سندھ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نذیر مہیسر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک موثر، خوشحال اور لچکدار خوراک کی پیداوار کے شعبے کی تشکیل کے لیے سندھ ایگریکلچر پالیسی بنائی ہے جو لائیو اسٹاک سے وابستہ افراد کے لیے اچھی آمدنی اور معقول روزگار پیدا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے لائیو سٹاک ایکشن پلان کا مسودہ بھی تیار کیا ہے، جس پر ایک حالیہ ورکشاپ کے شرکا سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا تحقیق، تجارتی اور غیر منافع بخش شعبوں سے آئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ "ایکشن پلان کے موثر نفاذ کے لیے، اس شعبے کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی مصنوعات کی مانگ کو پورا کرنے کے قابل بنانے کے لیے سرکاری اور نجی دونوں سرمایہ کاری اہم ہوگی۔"انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی بالخصوص لائیو سٹاک کے شعبے میں نہ صرف ترقی اور غربت میں کمی کے حوالے سے تبدیلی کا محرک بننے کی صلاحیت ہے بلکہ بین الاضلاع اور علاقائی تفاوت کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔نذیر مہیسر نے نشاندہی کی کہ پنجاب کے مقابلے سندھ کو لائیو سٹاک کے شعبے میں اس کے متنوع اور کل گھریلو آمدنی میں مویشیوں کی آمدنی کا زیادہ تناسب کے لحاظ سے تقابلی فائدہ حاصل ہے۔

"سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی نہ صرف صوبے کے استحکام اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، بلکہ کراچی کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے، جو پاکستان میں مانگ پر مبنی میٹروپولیٹن شہر ہے۔ بدقسمتی سے، سندھ نے اپنی سماجی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں کراچی کے فوائد سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک مخصوص فنڈز کا ایک ذریعہ اور دیہی آبادی کے لیے آمدنی کا اہم ذریعہ ہے۔ "تناسب کے لحاظ سے سندھ میں پاکستان میں جانوروں کی دوسری سب سے زیادہ آبادی ہے 32.144ملین سر؛ مردم شماری 2006) اور ان کی سائنسی کاشتکاری کے لیے فعال کوششوں کی ضرورت ہے۔"سندھ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ زراعت کے شعبے نے جی ڈی پی میں 11.5 فیصد حصہ ڈالا اور اس میں لائیو اسٹاک کا حصہ 55.1 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کل برآمدات کا تقریبا 8.5 فیصد لائیو سٹاک اور اس کی مصنوعات بائی پروڈکٹس سے حاصل کیا جاتا ہے۔نذیر مہیسر نے کہا کہ سندھ ایگریکلچر پالیسی کا مقصد 9 اضلاع کے مختلف دیہاتوں میں 153 دودھ چلرز لگا کر دودھ کی پیداوار کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہتر اور موثر مارکیٹنگ سسٹم کے ذریعے کسانوں کی سماجی اقتصادی حالت کو بہتر بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ پالیسی میں سیلاب یا بارش سے متاثر ہونے والے 121 ویٹرنری مراکز کو بحال کرکے اور دو موجودہ منی پیداواری یونٹس کی تزئین و آرائش اور جدید کاری کے ذریعے لائیو سٹاک کے شعبے کی ادارہ جاتی ترقی بھی شامل ہے۔ مزید برآں، اس پالیسی کا مقصد ٹنڈوجام میں ایک مصنوعی انیسیمینیشن ٹریننگ سینٹر قائم کرکے لائیو سٹاک کے انتظام اور مصنوعی حمل بندی میں کسانوں کی تربیت یافتہ افرادی قوت کو بڑھانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کے مطابق ڈھانچہ جاتی...

پاکستان کو آئی ایم ایف کی تجویز کے مطابق ڈھانچہ جاتی اور ٹیکس اصلاحات پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ ایندھن کی مہنگی درآمدات پر بھاری انحصار، زرعی شعبے میں پانی اور توانائی کی قلت، عوامی فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری کی کمی، جیسے مسائل سے نمٹا جا سکے۔یہ بات معروف ماہر معاشیات اور وزارت خزانہ کے سابق مشیر ڈاکٹر خاقان نجیب نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پاکستان کی غیر ملکی مالیاتی رقوم تاریخی طور پر سیاسی عدم استحکام، سیکورٹی خدشات، گورننس کے مسائل اور غیر یقینی کاروباری ماحول کے تصور کی وجہ سے محدود رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرمایہ کار اکثر ان چیلنجوں سے محتاط رہتے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری سے منسلک خطرے کا پریمیم ہوتا ہے۔مزید برآں، مالی سال 23 کے دوران، پاکستان نے دنیا بھر میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا۔ ایک متضاد پالیسی ردعمل، جس میں مالیاتی سختی، نئی سبسڈیز، اور غیر رسمی شرح مبادلہ شامل ہے، نے زرمبادلہ کے ذخائر کو کم ہوتے دیکھا۔انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے سے پہلے، پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران، وسیع ہوتا ہوا مالیاتی خسارہ، اور زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر سمیت شدید معاشی چیلنجز کا سامنا تھا۔آئی ایم ایف نے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی پہلی قسط کے طور پر جولائی میں 1.2 بلین ڈالر جاری کرکے پاکستان کے مالی استحکام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس پروگرام نے پاکستان کو اپنے بیرونی قرضوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے انتہائی ضروری مالی مدد فراہم کی،ڈاکٹر خاقان نے مزید کہاکہ اگر پاکستان کو معاشی ترقی دیکھنا ہے تو غیر رسمی آمد اور غیر ملکی ذخائر کے اخراج کو روکنے کے لیے راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو فعال طور پر فروغ دے اور مختلف شعبوں بشمول زراعت، سیاحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرے۔مزید برآں، ان کے مطابق، حکومت کو ترسیلات زر پر معیشت کا انحصار بڑھانے کے لیے بہت سے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، جس میں ترسیلات کی لاگت کو کم کرنا، اس عمل کو مزید شفاف بنانا، اور رسمی مالیاتی اداروں جیسے بینکوں تک رسائی بڑھانا شامل ہے۔جولائی-اگست کے دوران، پاکستان نے غیر ملکی فنانسنگ میں نمایاں اضافہ دیکھا، جو 5.41 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ یہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران موصول ہونے والے معمولی 439 ملین ڈالر کے مقابلے میں ایک غیر معمولی فرق کی نمائندگی کرتا ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ غیر ملکی اقتصادی امداد کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، جولائی اور اگست کے لیے مشترکہ ایف ای اے میں 630 فیصد کا حیران کن اضافہ دیکھا گیا، جو کہ مجموعی طور پر 3.2 بلین ڈالر ہے۔کثیرالجہتی ادارے کلیدی مالی معاونین کے طور پر ابھرے، جس میں عالمی بینک کی رہنمائی ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کے دوران 178 ملین ڈالر کے قرضے فراہم کیے گئے۔ دیگر اہم شراکت داروں میں اسلامی ترقیاتی بینک ($87 ملین، ایشیائی ترقیاتی بینک ($39 ملین، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ($16 ملین، اور زرعی ترقی کے لیے بین الاقوامی فنڈ ($6 ملین شامل ہیں جبکہ امریکہ نے تقریبا 12 ملین ڈالر کا تعاون کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان مالی سال 24 میں مالی استحکام، سماجی...

پاکستان کے مالیاتی شعبے کو مالی سال 2022-23 کے دوران کئی مشکل چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف عوامل سے پیدا ہونے والے ان چیلنجوں نے ملک کے معاشی استحکام پر اہم دباو ڈالا۔ تاہم، حکومت نے مالی سال 2023-24 کے دوران سماجی تحفظ کے اقدامات کو ترجیح دیتے ہوئے مالیاتی استحکام کے لیے ایک جامع حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا ہے۔مالی سال 23 میںپاکستان نے اخراجات کے کئی چیلنجز کا سامنا کیا۔ بڑے پیمانے پر سیلاب نے فوری امداد اور بحالی کی کوششوں پر خاطر خواہ حکومتی اخراجات کی ضرورت پیش کی۔ مزید برآں، پالیسی کی شرح میں اضافے کے نتیجے میں زیادہ مارک اپ ادائیگیاں ہوئیں، جس سے مجموعی اخراجات کے دبا ومیں اضافہ ہوا۔ اخراجات کے محاذ پر ان چیلنجوں نے ایک پیچیدہ مالیاتی منظر نامہ تشکیل دیا جس نے محتاط نیویگیشن کا مطالبہ کیا۔آمدنی کی طرف، مالی سال 23 میں درآمدی کمپریشن پالیسی کے نفاذ کا گہرا اثر پڑا۔ اگرچہ اس کا مقصد تجارتی عدم توازن کو دور کرنا تھا، لیکن اس نے درآمدات سے متعلقہ ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو کافی حد تک کم کیا۔ مزید برآں، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی نے قومی خزانے میں صنعتی شراکت کو کم کرکے مالیاتی صورتحال کو مزید کشیدہ کردیا۔ ان مشترکہ عوامل کی وجہ سے ٹیکس کی مجموعی وصولیوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔مالی سال 23 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے قابل ذکر 7.7 فیصد تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے بجٹ پروجیکشن سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

اس بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے نے مالیاتی استحکام کو بحال کرنے اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ حکومت نے ایک پرجوش بجٹ حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ یہ حکمت عملی مالی استحکام کی کوششوں کو ترجیح دیتی ہے جس کا مقصد آمدنی اور اخراجات دونوں محاذوں پر چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ بنیادی مقصد 0.4فیصد کا بنیادی سرپلس حاصل کرنا اور مالیاتی خسارے کو 6.5فیصد تک کم کرنا ہے۔ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے، حکومت مختلف ٹیکس اقدامات کے ذریعے وسائل کو موثر بنانے پر زور دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ کفایت شعاری کے اقدامات کے ذریعے اخراجات کے سخت کنٹرول کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اقدامات مالیاتی خسارے کو پائیدار سطح پر واپس لانے کے لیے ضروری ہیں۔مالیاتی استحکام کے علاوہ، حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ اس عزم میں سماجی تحفظ کے جال کو پھیلانا اور ٹارگٹڈ سبسڈی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ یہ اقدامات کم آمدنی والے افراد پر پالیسی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر جاوید نے کہاکہ مالی سال 23 میں پاکستان کو درپیش مالیاتی چیلنجز واقعی زبردست تھے، جن میں قدرتی آفات اور معاشی تبدیلیوں نے اہم کردار ادا کیا۔ مالیاتی استحکام پر حکومت کا زور ایک دانشمندانہ قدم ہے، لیکن معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور افراد پر اس کے اثرات کے بارے میں محتاط غور و فکر کے ساتھ اس کی تکمیل کی جانی چاہیے۔ سماجی تحفظ کے اقدامات کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط کا توازن ایک پائیدار اور مساوی بحالی کو یقینی بنانے کی کلید ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پاکستان کو زرعی شعبے میں معیار کو بہتر ب...

پاکستان کا زرعی شعبہ چین کو برآمدات میں نمایاں اضافہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ دونوں ممالک نے معیار سازی اور کوالٹی کنٹرول کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس شراکت داری کا ایک بڑا مقصد نہ صرف برآمد کی جانے والی زرعی مصنوعات کی حد کو بڑھانا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ وہ سخت بین الاقوامی معیارات پر پورا نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے ایک سینئر سائنسی افسر ڈاکٹر نوراللہ نے کہاکہ فوڈ سیفٹی کے بغیر خوراک کی کوئی حفاظت نہیں ہو سکتی اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانا پاکستان کے لیے خوراک کی بین الاقوامی تجارت میں اپنی شرکت بڑھانے کے لیے بہت ضروری ہے۔فی الحال، پاکستان کی خوراک کی برآمدات چند مصنوعات جیسے چاول، پھل اور سبزیوں تک محدود ہیں، اور ملک خوراک کی مجموعی تجارت کے لحاظ سے خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہے۔ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے سے پاکستان کو تجارت کی راہ میں حائل بعض رکاوٹوں کو دور کرنے اور خوراک کی برآمدات کے تنوع اور قدر میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔پاکستان نے اپنی زرعی برآمدات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اہم پیش رفت کی ہے اور یہ تسلیم کیا ہے کہ عالمی زرعی منڈی کا بڑا حصہ حاصل کرنے میں معیار کے اہم کردار کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ تاہم، جب معیار کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کی بات آتی ہے تو پاکستان کو چین کی حوصلہ افزائی کے ایک قابل قدر ذریعہ کے طور پر دیکھ کر بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔نوراللہ نے کہاکہ جب کھانے کی مصنوعات مخصوص معیارات پر پورا اترتی ہیں تو صارفین اس بات پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ کھانے کے لیے محفوظ ہیں اور نقصان دہ آلودگیوں سے پاک ہیں۔چین کی قابل ذکر معاشی تبدیلی اور عالمی اقتصادی پاور ہاوس کے طور پر اس کا ابھرنا نمایاں طور پر مصنوعات کے معیار اور بین الاقوامی معیارات کی پاسداری پر توجہ مرکوز کرنے سے متاثر ہوا ہے۔

این اے آر سی کے سائنسدان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی فصلوں کے معیار کے پیرامیٹرز طے کرنے میں چین کی شمولیت زرعی پیداوار کے معیار اور حفاظت کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام میں فصل کے معیار کے لیے اہم معیارات کا قیام شامل ہے جیسے سائز، وزن، نمی کا مواد اور کیڑے مار ادویات کی باقیات کی سطح ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان شراکت داری صرف تجارت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ پائیدار زراعت پر بھی زور دیتی ہے۔"ان مشترکہ طور پر تیار کردہ معیارات کے اہم مقاصد میں سے ایک طویل مدتی خوراک کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ماحول کی حفاظت کرنا ہے۔ دونوں ممالک پائیدار طریقوں کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، اور یہ تعاون ہمارے مشترکہ وژن کو حاصل کرنے کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ "یہ کوششیں اب ثمر آور ہونے کے لیے تیار ہیں کیونکہ پاکستان چین کی تیزی سے پھیلتی ہوئی زرعی منڈی کے ایک بڑے حصے پر اپنی نگاہیں مرکوز کر رہا ہے۔چین میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہاکہ گوشت، مرچ اور دیگر اجناس پر چین کے مطلوبہ معیار کو پورا کرنے کے بعد، اسلام آباد نے ان مصنوعات کو برآمد کرنے کے لیے بیجنگ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔"چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں منعقدہ 'زرعی مصنوعات کی معیاری ترقی پر بین الاقوامی فورم' کے عنوان سے منعقدہ ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے، قادر نے کہا کہ چین پاکستان کی مختلف فصلوں، جیسے گندم، چاول، کپاس اور دیگر فصلوں کے معیارات تیار کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ مکئی "اس میں فصل کے معیار کے پیرامیٹرز کی وضاحت شامل ہوگی۔ دونوں ممالک مٹی کی صحت، پانی کے انتظام اور کاربن کے اخراج میں کمی پر زور دیتے ہوئے پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیابھر میںزبان میں لکنت سے آگا...

پاکستان سمیت دنیابھر میںزبان میں لکنت سے آگاہی کا عالمی دن 22اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زبان کی لکنت یا ہکلاہٹ کا شکار افراد کی پریشانی کا احساس دلانا اور اس مرض کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 7 کروڑ افراد ایسے ہیں جو ہکلاہٹ کا شکار ہیں یا جن کی زبان میں لکنت ہے۔یہ مرض پیدائشی بھی ہوسکتا ہے اور نفسیاتی مسائل کے باعث مخصوص حالات میں بھی سامنے آسکتا ہے۔بعض افراد کسی پریشان کن صورتحال میں بھی ہکلانے لگتے ہیں جو جزوی ہوتی ہے لکنت کا سب سے پہلا علاج تو آپ کو خود کرنے کی ضرورت ہے کہ جب بھی آپ اپنے آس پاس کسی شخص کو ہکلاہٹ کا شکار دیکھیں تو اس کا مذاق نہ اڑائیں اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تربیت دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا ع...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن(آج)17اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصددنیا بھر سے غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف این جی اوز کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین غربت کے خاتمے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یہ دن دنیا بھر میں 1992ء سے لے کر اب تک ہر سال17اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ایک عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میںغربت کے باعث روزانہ ایک ارب انسان بھوکے سوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی: گٹکا ماوا کیخلاف کارروائیوں سے تنگ ہو...

گٹکا ماوا اور مضر صحت اشیا کی فروخت پرپولیس کارروائیوں کے خلاف ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے مقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے قانون بنایا اور قانون کے مطابق پولیس نے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے خلاف بھی مقدمات درج کرنا شروع کردیے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہول سیلرز اور ریٹیلرز چھالیہ اور تمباکو کو تیار نہیں کرتے ہیں، سندھ پولیس نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ وکیل درخواست گزار کے موقف پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ان سب چیزوں کو ملا کر ماوا اور گٹکا تو بنتا ہے۔ اس پر وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سندھ میں گٹکا اور ماوا فروخت کرنے پر پابندی ہے، چھالیہ اور تمباکو پر نہیں جو پولیس کو پیسے دے دیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے چھالیہ اور تمباکو کی فروخت پر نئے قانون کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پولیس نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے سندھ حکومت اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس کی جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔ سائفرکیس میں جیل سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرفیصلہ سنادیاگیا۔اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔ درخواست کس بنیاد پر نمٹائی گئی ؟ تحریری فیصلے میں وجوہات سامنے آئیں گی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پاکستان میں امریکا کی طرح دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈکرنیکاقانون ہے؟ پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ نیدلائل دیتے ہوئیکہا اس سائفر کو تو وفاقی کابینہ نے ڈی کلاسیفائیڈ کردیا تھا،اس ملک میں لیاقت علی خان کا قتل ہوا،ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیربھٹو کے ساتھ بھی جو ہوا وہ آپ کے سامنے ہے،کیا ہم نے اپنی تاریخ سے بھی نہیں سیکھنا ؟یہ سائفر امریکہ میں سفیر اسد مجید نے دفتر خارجہ کو بھجوایا تھا۔ لطیف کھوسہ نے وزیراعظم کا حلف نامہ عدالت کے سامنے پڑھا۔ وکیل پی ٹی آئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا میں نے جب یہ کیس دیکھا تو حیران رہ گیا، پاکستان نے امریکہ سے احتجاج کیا،یہ تسلیم شدہ ہییہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تھی۔سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی اس ملک کے چیف ایگزیکٹو تھے۔

لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئیکہاسابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا قومی فرض پورا کیا،پاکستان جمہوری ملک ہے ،ہم نے روایات اور قانون کیساتھ چلنا ہے،کسی اور کے کہنے میں چلنا ہے تو پھر آزادی کہاں گئی؟میرجعفر سراج الدولہ کے ساتھ وہ کچھ نہ کرتا تو ہندوستان میں مسلمانوں کی حکومت ہوتی،میر جعفر کو بھی انعام کے طور پر بعد میں گورنر بنادیا گیا۔ وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا بھٹو صاحب کو بھی مولوی مشتاق کی عدالت میں لاکر کھڑا کیا گیا تھا،یہاں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی جنگلے میں لے کر آئے،ان کو ڈر کس چیز کا ہے؟ کیا یہ خوف ہے کہ وہ سابق وزیراعظم ہیں،یہ اعظم خان کا بیان لیکر آ گئے جو 3 ہفتے لاپتہ رہا۔ پی ٹی آئی وکیل نے کہا یہ کہنا انتہائی مضحکہ خیز ہیکہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر لے گیا، انہوں نے ہمیں کچھ نہیں دیا اب کہہ رہے ہیں کل چارج فریم کرنے ہیں،لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے دیکھا پہلے بھی ہمارے ساتھ ہمایوں دلاور نے کیا کیا،صدر چیخ رہے ہیں کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم پر دستخط ہی نہیں کئے،اگر قانون بن بھی جائے تو اس کا اطلاق ماضی پر نہیں ہوتا، پراسکیوشن نے فرد جرم کی کاپی پر دستخط کرنے کا کہا مگر شواہد نہیں دیئے،جب کوئی شواہد ہی نہیں دیئے گئے تو چیئرمین پی ٹی آئی دستخط کیوں کرتے؟ ایسے ہی ٹرائل کو بلڈوز کیا جاتا رہا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین تعلقات قدیم تہذیبی رشتوں کا تسلسل ہی...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد سے بیجنگ چلیگئے۔ دورہ چین سے قبل بین الاقوامی جریدے میں خصوصی مضمون نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لکھا کہ چین پاکستان تعلقات بھائی چارے، دوستی اور اعتماد پر قائم ہیں، پاک چین تعلقات کی بنیاد 70 سال پہلے وژن اور ٹھوس بنیاد پر رکھی گئی تھی، چین میں آئرن برادر کی اصطلاح صرف پاکستان کے لیے مخصوص ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ یقینا پاک چین تعلقات قدیم تہذیبی رشتوں کا تسلسل ہیں، میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے پر جلد ہی بیجنگ کا سفر کروں گا، ہم صدر شی کے وژن اور مدبرانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیرِ اعظم 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران وزیرِ اعظم سی پیک کے تحت 10 برسوں میں ہونے والی ترقیاتی کامیابیوں، مستقبل کے اہداف اور کلیدی منصوبے پر پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعادہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم بی آر ایف کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ اٹھارہ اکتوبر کو عالمی معیشت پر منعقدہ اعلی سطح فورم سے خطاب کریں گے۔ وزیرِ اعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی۔وزیرِ اعظم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چین میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم چینی تھنک ٹینک اور سکالرز سے مکالمے کے علاوہ فاربیڈن سٹی کا دورہ بھی کرینگے۔ ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے فاربیڈن سٹی کی خاص اہمیت ہے۔ دورے کے دوران کل وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ سری لنکا کے صدر سے ملاقات بھی دورے کا حصہ ہوگی۔ نگران وزیراعظم 17 اکتوبر کو صدر شی کی ضیافت میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بیجنگ کے فاربیڈن سٹی کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایئر پورٹس پر انتظامی مسائل، 24 پروازیں منسو...

لاہور سمیت ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کی 16 پروازوں سمیت 24 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے انتظامی مسائل کی وجہ سے پیر کو اندرون ملک کی 16 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان کے لیے پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583، سکھر روٹ کی پرواز پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی سے پشاور کے لیے پی کے 350 اور پی کے 351، کراچی سے ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں اسلام اباد سے گلگت کی 2 پروازیں پی کے 601 اور 602، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پی کے 725 اور پی کے 726، اسلام آباد سے سکھر کے لیے پی کے 631 اور پی کے 632، اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 605 اور 606 بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ نجی ایئر لائنز کی منسوخ ہونے والی پروازوں میں دمام سے آنے والی پرواز پی ایف 743، لاہور سے کراچی کے لیے پی ایف 144، کراچی سے اسلام اباد کے لیے پی ایف 121، لاہور کے لیے پی ایف 143 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ اسلام آباد سے جدہ جانیوالی نجی ایئر لائن کی پروازیں پی ایف 718 اور پی ایف 719، اسلام اباد سے کراچی کے لیے پی ایف 122 اور پی ایف 126 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ نصف شب کو تیز آندھی، مٹی کے طوفان اور بجلی کی بندش کی وجہ سے پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے۔ کراچی سے دبئی کی پرواز پی اے 207 ایک گھنٹہ، جدہ کے لیے پی ایف 714 لگ بھگ 46 منٹ، جدہ کے لیے پرواز پی اے 170 تین گھنٹے، جدہ کے لیے سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 705 ایک گھنٹہ، شارجہ کے لیے ایئر عربیہ کی پرواز جی 9549 پونے 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح امارات کی دبئی کے لیے ای کے 607 ایک گھنٹہ 9 منٹ، لاہور سے جدہ کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز میں 6 گھنٹے، لاہور سے شارجہ کے لیے پی کے 186 کی روانگی میں ایک گھنٹہ، استنبول کے لیے ٹی کے 709 پونے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ دوحہ، دبئی، لاہور، جدہ اور کولمبو کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاست نہیں انسانیت کے نام پر فلسطینیوں کیلئے...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاست نہیں انسانیت کے نام پر فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائیں۔ ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمیں شرم سے سرجھکانا چاہیے، ہم نے قائداعظم کے فرمان پر عمل نہیں کیا، پاکستان کی تاریخ شہدا کے لہو سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں اور معصوم بچوں پر ظلم و جبر جاری ہے، ہم پتہ نہیں کونسا پتھر کا دل لیے بیٹھے ہیں، فلسطین کیلئے ہم آواز نہیں اٹھا پارہے، ہمارے پیروں میں کونسی زنجیریں ہیں، پاکستان کے غیور عوام کو زنجیروں کو توڑ دینا چاہیے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ تمام عرب ممالک سے اپیل کرتا ہوں وہ فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائیں، سیاست کے نام پر نہیں انسانیت کے نام پر فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آج فلسطین کے مسلمان مدد کیلئے پکار رہے ہیں، ہمیں آگے بڑھنا چاہیے، آگے کے لائحہ عمل کا آج شام تک اعلان کروں گا کہ ہم فلسطینی مسلمانوں کیلئے کیا کرنے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی سے پاکستان کے مراکش کیلئے نامزد سف...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے مراکش کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے مراکش میں سفیر کی حیثیت سے نامزدگی پرسمیع ملک کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مراکش برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور مراکش کے مابین ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا امید ہے کہ آپ سفیر کی حیثیت سے عوامی اور حکومتی سطح پر باہمی رابطوں کو مزید بڑھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قیام و تعمیر پاکستان میں لیاقت علی خان کی گر...

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیام و تعمیر پاکستان میں لیاقت علی خان نے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ پیر کو ملک کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان ایک مخلص نظریاتی انسان تھے جنہوں نے بابائے قوم قائداعظم کی قیادت میں قیام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا، لیاقت علی خان بابائے قوم کے دست راست اور بااعتماد تحریکی ساتھی تھے، پاکستان کے اسلامی جمہوری تشخص میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان نے 7 مارچ 1949 کو قرارداد مقاصد کا مسودہ دستور ساز اسمبلی میں پیش کیا، جس کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ اقتدار کا مالک اللہ تعالی ہے، اسی قرارداد میں لکھا ہے کہ یہ حقِ اقتدار عوام کے منتخب نمائندے ایک مقدس امانت کے طور پر استعمال میں لائیں گے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان نے قرارداد مقاصد پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا تھا کہ یہ قرارداد جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری ، برداشت، سماجی انصاف اور قوانین پر اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل درآمد کرنے کے چھ نکات پر مشتمل ہے، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے لیاقت علی خان کا نام آل انڈیا مسلم لیگ کے اعزازی جنرل سیکرٹری کے طور پر پیش کیا تھا۔ صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ جنرل سیکرٹری کے طور پر لیاقت علی خان نے جماعت کی تنظیم سازی کی اور برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کے اس پلیٹ فارم کو فعال رکھا، اللہ تعالی شہید ملت سمیت بانیان پاکستان اور تحریک پاکستان کے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے مشن کو پورا کرنے والوں میں شامل فرمائے،آمین۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر فر...

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے شہری حافظ سکندر ہمایوں کی درخواست پرسماعت کی، عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو نوٹس جاری کر دیئے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئین کے تحت یہ تقرری نہیں ہو سکتی۔ واضح رہے کہ ذکا اشرف کو نجم سیٹھی کی جگہ جولائی میں عبوری انتظامی کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا، جنہیں گزشتہ سال دسمبر میں رمیز راجا کی جگہ لایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عامر میر کا سرکاری اسکولوں کو نجی اداروں میں...

پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہی شرانگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔ ایک بیان میں عامر میر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری اسکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے، نہ ہی سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما مونس الہی نے کہا تھا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سرکاری اسکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔ مونس الہی نے الزام لگایا تھا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب نے سرکاری اسکولوں کو نجی اداروں میں تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کا فلسطین کی ص...

پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن نے فلسطین کی صورتحال پراقوام متحدہ کوخط لکھ دیا۔ پی پی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہیکہ غزہ میں 10لاکھ سے زائدافرادکے بھوک سے مرنیکا خطرہ ہے، غزہ میں خوراک کی کمی سنگین انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ پی پی اے کے خط میں کہا گیا ہیکہ ہزاروں زخمی غزہ کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، غزہ میں پانی اور اسپتالوں میں ضروری طبی اور جراحی آلات نہیں۔ پی پی اے نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری جنگ بندی کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے کیونکہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان متاثرہ خاندانوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر مزید سستا ، 276 روپے 48 پیسے کا ہو گیا

ڈالر کی قیمت میں مسلسل 28 ویں روز کمی واقع ہونے کے بعد روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 14 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 276 روپے 48 پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 277.62روپے پر آگیا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت...

احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت اب 20 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج ذاتی حیثیت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر رکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رائٹ تو انفارمیشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ ملا...

سپریم کورٹ نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اپنے ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست منظور کر تے ہو قرار دیا ہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون کا عدالت اطلاق عظمی پر نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ ملازمین کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سناد دیا۔ سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو سپریم کورٹ ملازمین کی معلومات فراہم کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 7 دنوں میں معلومات درخواست گزار کو فراہم کی جائیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوتا، آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی شہریوں کا حق ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں اضافی نوٹ بھی تحریر کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معلومات کے حصول کا تقاضہ کرنے والے پر وجوہات بتانا لازم ہے، درخواست گزار کو انٹراکورٹ اپیل اور سپریم کورٹ میں اپیل کیلئے جمع کرائی گئی فیس واپس کی جائے، فیصلیکو اردو میں بھی جاری کیا جائے، معلومات فراہم کرنے والا وجوہات کے جائزے کا پابند ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے 27 ستمبر کو درخواست گزار مختار احمد اور اٹارنی جنرل کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مختار احمد نے سپریم کورٹ ملازمین کی تفصیلات کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم سابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ درخواست گزار نے بعد ازاں انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا جس پر انفارمیشن کمیشن نے اس وقت کے رجسٹرار سپریم کورٹ کو معلومات دینے کا کہا تھا۔انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے فیصلہ خلاف آنے پر درخواست گزارنے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میری ذاتی خواہش ہے الیکشن جلد سے جلد ہوں،اسد...

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میری ذاتی خواہش ہے الیکشن جلد سے جلد ہوں، نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا موقع دینا چاہیے اور پھر انکا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین کے معاملے پر خاموش رہیں گے تو نگران حکومت کو باہر سے آشیرباد مل جائے گا تو یہ انکی غلط فہمی ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر اور پاکستان کو حق ملے تو ہر مظلوم کیلئے آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت ضرور نیچے آنی چاہیے تھی، پٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ اس وقت ہوگا جب کرائے اور باقی چیزوں کی قیمتیں کم ہوں۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ملی، سب الیکشن کمیشن کے سامنے ہو رہا ہے، جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست عدالت میں ہے، انصاف یہ کہتا ہے کہ جلسے کی اجازت سب پارٹیوں کو ملنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ بھی کراچی میں متحرک، نواز شریف کے استق...

کراچی کی سیاست میں نئی سیاسی تبدیلیاں،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے بعد ن لیگ بھی کراچی میں متحرک ہو گئی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کی سندھ سے بڑا قافلہ لے جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی، مسلم لیگ ن سندھ نے سپیشل ٹرین کا شیڈول بھی فائنل کر لیا ہے۔ سپیشل ٹرین سابق وزیر اعظم کی واپسی سے ایک دن پہلے 20 اکتوبر کو چلے گی، پیپلز پارٹی کے مضبوط گڑھ تھرپارکر اور عمرکوٹ سے قافلوں کی لاہور روانگی متوقع ہے، کراچی اور حیدرآباد سے دو سپیشل ٹرین کارکنان کو لیکر لاہور پہنچیں گی۔ دونوں سپیشل ٹرینوں میں 18، 18 بوگیاں ہوں گی، پہلی ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن سے صبح 11 بجے چلے گی اور حیدرآباد، ٹنڈو آدم، میرپور خاص سمیت 21 سٹیشنز پر رکے گی۔ دوسری سپیشل ٹرین دوپہر تین بجے حیدر آباد سٹیشن سے روانہ ہو گی جو نوابشاہ، پنو عاقل، گھوٹکی سمیت 13 سٹیشنز پر رکے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مئی مقدمات،اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی...

انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلا گھیرا پر درج مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا۔ وکیل اسد عمر نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں، صرف اتنا بتا دیا جائے کہ ہمارے شامل تفتیش ہونے کے بعد انہوں نے کیا کیا ہے؟ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کو دل کا دورہ پڑا ہے اس لئے ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے۔ اسد عمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سب کو ہی ہارٹ اٹیک کروا رہے ہیں، اگلی تاریخ پر انہیں لازمی ریکارڈ پیش کرنے کا پابند کیا جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔ بعدازاں عدالت نے اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیاقت علی خان ملکی خود مختاری کے چیمپئن اور...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد ملت لیاقت علی خان کی 72ویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ملت لیاقت علی خان کو بے پناہ خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں پاکستان کی آزادی اور عوام کی فلاح کے لیے قائد ملت کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے، قائد ملت ملکی خود مختاری کے بڑے چیمپئن اور شہریوں کی بہبود کے زبردست حامی تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا ہے کہ ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا قائد ملت کا وژن ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، آئیے قائد ملت کے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کے لیے کام کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی برادری غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کیل...

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اورجانی نقصان پر گہری تشویش ہے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تہذیبی اصولوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو محصور غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے راہداری کھولنی چاہیے۔ نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ کی بگڑتی صورتحال پر او آئی سی اور رکن ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں، نگران وزیر خارجہ 18 اکتوبر کو او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انوارالحق کاکڑ نے بتایا ہے کہ نگران وزیرخارجہ غزہ کی تکالیف کم کرنے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیں گے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ میں فوری جنگ بندی اورناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی فوٹو وولٹک صنعت میں زبردست ترقی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جولائی سے اگست کے دوران کے دوران فوٹووولٹک شعبے میں زبردست ترقی ہوئی جس میں صنعتی سطح اور صنعتی چین کی اہم مصنوعات کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ اس عرصے میں ملک میں تقریباً 2 لاکھ 33 ہزار 500 ٹن پولی سلیکون کی پیداوارہوئی جو ایک برس قبل سے 93.8 فیصد زائد ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق پولی سیلیکون ویفرز کی پیداوار گزشتہ برس سے 84.3 فیصد بڑھ کر 98.9 گیگا واٹ ہوگئی۔

وزارت نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران کرسٹلائن سلیکون سیلز کی پیداوار 77.9 فیصد اضافے کے ساتھ 84.7 گیگا واٹ جبکہ ماڈیولز کی پیداوار 77.8 فیصد اضافے سے 76.7 گیگا واٹ تک پہنچ گئی۔

رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں کرسٹلائن سلیکون فوٹو وولٹک سیلز کی کل پیداوار 320 گیگا واٹ سے زائد رہی۔

وزارت نے کہا ہے کہ جنوری ۔ اگست کے دوران فوٹو وولٹک مصنوعات کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 1.1 فیصد بڑھ کر 36.17 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔

حالیہ برسوں کے دوران چین نئی تنصیب شدہ شمسی توانائی کی صلاحیت کے اعتبار سے تیزرفتار ترقی کرنے والا ملک رہا ہے۔ جس کا مقصد سبز ترقی کا فروغ ہے۔

 
۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ساختہ مسافر کاروں کی فروخت میں جنوری۔ س...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں چینی ساختہ مسافر کاروں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 21.2 فیصد اضافے سے تقریباً 99 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس مدت کے دوران مارکیٹ میں ان گاڑیوں کا حصہ 54.6 فیصد تک پہنچ گیا جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.5 فیصد زائد ہے۔

صرف ستمبر میں چین میں تقریباً 14 لاکھ مقامی ساختہ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 20.3 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد گزشتہ ماہ فروخت شدہ مسافر کاروں کا 56.4 فیصد اور ایک برس قبل کے مقابلے میں 6.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

 
۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ نے ترقی کو فروغ دیا، صد...

بیونس آئرس (شِنہوا) ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈس نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) نے ارجنٹائن میں ترقی کو فروغ دیا اور عالمی سطح پر غیر مشروط کثیرالجہتی میں چائنہ چیمپئنز نے بطور مثال کام کیا۔

ارجنٹائن کے صدر فرنینڈس نے حکومتی ہیڈ کوارٹرمیں شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کا تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ یہ ملک اطاعت طلب نہیں کرتا بلکہ دوسروں کے لئے بہت احترام کا رویہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک بہت بڑا ملک ہے یہ ایک ایسا ملک ہے جو معروضی طور پر بین الاقوامی تجارت کی قیادت کرتا ہے ، یہ ایک ایسا ملک بھی ہے جس نے ارجنٹائن کے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کیا۔

ارجنٹائن کے صدر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے بیجنگ آئیں گے۔

ارجنٹائن نے فروری 2022 میں بیلٹ اینڈ روڈ میں شمولیت کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔ یہ اینشی ایٹو چینی صدر شی جن پھنگ 2013 میں تجویز کیا تھا،

ارجنٹائن کے صدر فرنینڈس نے چین کو ارجنٹائن میں ایک حقیقی سرمایہ کار، ایک قابل قدر شراکت دار اور دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی چینی سرمایہ نہیں ہے جو کبھی کبھار سرمایہ کاری کرتا ہو تاکہ مالی فائدے لے سکیں۔ وہ طویل المدتی سرمایہ کاری ہیں۔ یہ وہ سرمایہ کاری ہے جو روزگار فراہم کرتی ہے ۔ یہ ایسی سرمایہ کاری ہے جو واضح طور پر ملک کا حصہ بننے اورارجنٹائن کی ترقی میں اشتراک کی خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلے اور رابطے  مضبوط بنانے اور بتدریج ایک ایسی معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا جس میں انسانیت کا مشترکہ مستقبل ہو۔

 
۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مورخین بیلٹ اینڈ روڈ کو ہمارے دور کا اہم منص...

نیویارک (شِنہوا) کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ لارنس کوہن نے کہا ہے کہ مورخین چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کو "ہمارے دور کے لیے اہمیت کی حامل شے" قرار دیں گے۔

بیلٹ اینڈ روڈ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے قبل کوہن نے شِنہوا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ آج سے ایک ہزار سال بعد مورخین پیچھے مڑ کر دیکھیں گے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو ہمارے دور کے لیے اہمیت کی حامل قرار دیں گے۔

کوہن نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ایک "بنیادی" شراکت ہے جسے چین نے دنیا کے سامنے پیش کیا ۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اسے ایک بین الاقوامی نقطہ نظر کے طور پر فروغ دیا اور اس میں ایک قابل ذکر اور انتہائی ضروری عنصر موجود ہے۔

کوہن نے اس سے قبل 2014 اور 2015 میں بالترتیب "نئی شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی " اور "21 ویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم " کے موضوع پر منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنسز سے خطاب کیا تھا۔

کوہن نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو چین کے منفرد تجربے اور مسابقتی فوائد حاصل ہیں جس کی ترقی پذیر ممالک کو اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک بنیاد ہے ۔ دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس ریل، تیز رفتار ریل، بندرگاہیں، ہوائی اڈے، ٹیلی مواصلات، بجلی گھروں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اتنا تجربہ نہیں ہے جو چین کے پاس ہے۔

 
۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں