• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

مشرق وسطیٰ-نابلس-جھڑپیں

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قصرا گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران جاں بحق ہونے والے ایک فلسطینی شخص کے لیے لوگ ہسپتال میں غمزدہ ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-نابلس-جھڑپیں

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قصرا گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-الخلیل-غزہ کے بے گھرکارکن

مغربی کنارے کے شہر الخلیل کی ایک عمارت میں غزہ کے بے گھر کارکن دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں شعبہ صحت کے کارکنوں کی تعداد1کروڑ44ل...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ سال کے آخر میں  شعبہ صحت میں کام کرنے والے کارکنوں  کی تعداد1کروڑ44لاکھ 10ہزار تھی  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں4لاکھ 25ہزارزیادہ ہیں۔

 نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) کےجمعرات کوجاری اعدادوشمار کے مطابق 2022 میں ملک بھر میں تقریباً 10 لاکھ طب اور صحت کے ادارے تھے، جن میں سے 80ہزار سے زیادہ روایتی چینی ادویات کی خصوصیت رکھتے ہیں۔

این ایچ سی  نے بتایا کہ فعال معالجین (فزیشن اسسٹنٹ) اور رجسٹرڈ نرسز کی تعداد فی 1ہزار افراد کے لیےبالترتیب 3.15 اور 3.71 رہی،جو  2021 کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2021-2025) کے لیے ہیلتھ ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پلان کے مطابق2025 تک چین میں صحت کے کارکنوں کی تعداد 1کروڑ60لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2015 سے لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی میں خاطر خو...

پیرس(شِنہوا) اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے کہاہے کہ تعلیم میں صنفی مساوات کو فروغ دینے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے اور 2015 سے اب تک 5کروڑ مزید لڑکیاں سکول میں داخل ہوئی ہیں۔

 لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ میں یونیسکو نے بتایا کہ 2015 کے مقابلے میں پرائمری اسکولوں میں 2کروڑ25لاکھ ،لوئر سیکنڈری میں1کروڑ46لاکھ اوراپر سیکنڈری تعلیمی نظام میں 1کروڑ30لاکھ لڑکیوں کانمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 یونیسکو نے کہا کہ لڑکیوں کی جانب سے پرائمری تعلیم مکمل کرنے کی شرح 86 فیصد سے بڑھ کر 89 فیصد، لوئر سیکنڈری میں 74 فیصد سے بڑھ کر 79 فیصد اور اپر سیکنڈری تعلیم میں 54 فیصد سے 61 فیصد ہو گئی ہے۔اور یہ کہ  2015 کے مقابلے میں 50 لاکھ مزید لڑکیاں ہرسال پرائمری، لوئر سیکنڈری اور اپر سیکنڈری اسکول کی تعلیم مکمل کررہی ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین غیر ملکی ملکیت کی پابندیوں کو مزید نرم ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین مزید عالمی سرمایہ کاروں کوملک میں لانے کے لیے غیر ملکی ملکیت کی پابندیوں کو مزید ہٹانے یا نرم کرنے کے امکانات پر غور کرے گا۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یادونگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ  غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے منفی فہرست کو مختصر کرتے ہوئے، ملک اپنے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور غیر ملکی کمپنیوں کی بہتر خدمت کی کوشش کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ملک نے مسلسل پانچ سالوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اپنی منفی فہرست پر نظر ثانی کی ہے، جس سے سیڈ، آٹوموبائل، جہاز اور ہوائی جہاز کی تیاری، سیکورٹیز، بینکنگ اور انشورنس سمیت شعبوں میں غیر ملکی ملکیت میں حائل رکاوٹیں کم ہوئی ہیں۔  ریاستی کونسل کے ترقیاتی تحقیقی مرکز کی طرف سے گزشتہ ماہ جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، چین نے 2017 سے  ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے اوروہ  عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے سب سے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے جن سینگ کی کاشت کے نظام کو اہم زرعی...

چھانگ چُھن(شِنہوا) چین کی وزارت زراعت ودیہی امور نے چھنگ بائی پہاڑ پر جن سینگ کی کاشت کے نظام کو اہم چینی زرعی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ جن سینگ کو جڑی بوٹیوں کا بادشاہ" کہا جاتا ہے، جسے روایتی چینی طب (ٹی سی ایم ) میں غذائیت سے بھرپور اوردواوں کااہم  جزوسمجھا جاتا ہے۔ جن سینگ چین میں 4ہزار سال سے زیادہ عرصے سے استعمال ہو رہا ہے۔ چھنگ بائی پہاڑ کو دنیا میں جن سینگ کی پیداوار کا گھر خیال کیا جاتا ہے اور یہ عالمی سطح پر جن سینگ کی پیداوار کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔  ورثے کے تحفظ کے حوالے سے، تھونگ ہوا اور بائیشان شہروں اور یانبیان کورین خود اختیار پریفیکچر، شمال مشرقی صوبے جیلن کے پہاڑی علاقے میں جن سینگ کاشت کاری کا نظام سات ثقافتی مواد پر مشتمل ہے جس میں جنگلی جن سینگ کے جینیاتی وسائل اور افزائش کا ماحول، جن سینگ کی  کاشت کے مختلف طریقے اور پروسیسنگ کا طریقہ کار اورچھنگ عہد (1644-1911) کے دوران جن سینگ کی باضابطہ تجارت  کو شامل کیا گیا ہے۔  

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کا اسرائیل-فلسط...

تہران(شِنہوا) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے اسرائیل-فلسطین کے جاری تنازعہ اور اس میں دونوں ممالک کے کردار پر تبادلہ خیال کیاہے۔

گزشتہ روز فون پر ہونے والی بات چیت میں ایرانی صدر نے کہا کہ موجودہ انتہائی حساس دور میں ایران اور سعودی عرب کو دو بڑے علاقائی ممالک کی حیثیت سے فلسطین کی مظلوم مسلم قوم کی حمایت اور دفاع کرنا چاہیےاوریہ کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ خطے میں سلامتی اور استحکام کو قائم  کرنے اس کو یقینی بنانےاور فروغ دینے میں مدد کریں۔ رئیسی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب فلسطینیوں کے قانونی حقوق کی بحالی اور اسرائیل کی جارحیت اور جرائم کو ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔  سعودی ولی عہد نے غزہ کے حالیہ واقعات کو "تکلیف دہ اور خطرناک" قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مغربی ممالک سمیت تمام ممالک اچھی طرح جان چکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے حل میں کوئی بھی ناکامی ان کے لیے بہت سے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائ...

دمشق(شِنہوا) اسرائیل نے جمعرات کو دمشق اور حلب شہروں کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملہ کیا۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کی رپورٹ کے مطابق اخبار الوطن نے بتایا کہ حملے کے بعد دونوں ہوائی اڈوں کو سروس کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں53کروڑ50لاکھ سال پرانے عضلات کے فوسل...

نانجنگ(شِنہوا)ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے چین میں ابتدائی کیمبرین دور سے تقریباً 53کروڑ50لاکھ  سال پرانے عضلات کے فوسلز دریافت کیے ہیں۔

ماہرینِ حیاتیات کی ٹیم کی جانب سے مائیکرو فوسلز کی دریافت کے بارے آگاہ کیاگیا جو سائکلونوریلینزجانوروں کے اندرونی عٖضلات میں محفوط تھے،سائکلونوریلینز گروپ میں  گول کیڑے، گھوڑے کے بالوں کے کیڑے اور مٹی کے ڈریگن شامل ہیں۔

  اس تحقیق کی قیادت چین کی  اکیڈمی آف سائنسز کے نانجنگ انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ پیالیونٹولوجی کے محقق ژانگ ہواچھیاوو نے کی جسے گزشتہ روزجرنل پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی بی: بائیولوجیکل سائنسز میں آن لائن شائع کیا گیا ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں جنگ سے تقریباً 58 لاکھ افراد بے گھ...

خرطوم(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین(آئی او ایم) نے کہا ہے کہ سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور نیم فوجی سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان طویل تنازعہ کی وجہ سے تقریباً 58 لاکھ افراد سوڈان میں بے گھر ہوئے ہیں۔

آئی او ایم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ ڈسپلیسمنٹ ٹریکنگ میٹرکس (ڈی ٹی ایم) سوڈان کا تخمینہ ہے کہ 45 لاکھ 51 ہزار 795 افراد  بے گھر ہوئے ہیں۔

تخمینے کے مطابق اس تنازعے کی وجہ سے 12 لاکھ 37 ہزار 103 افراد نے مصر، لیبیا، چاڈ، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا  جیسے سرحد پار ہمسایہ ممالک میں مخلوط نقل و حرکت  کی ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ ک...

تہران(شِنہوا)ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزرائے خارجہ نے فلسطین اسرائیل تنازعہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایران کے حسین امیر عبداللہیان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کی ضرورت پرزور دیا۔

ایرانی اعلیٰ سفارت کار نے غزہ میں عوام  پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطینی انکلیو کے محاصرے میں شدت کی مذمت کرتے ہوئے مسلم اور عرب ریاستوں سے فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

امیر عبداللہیان نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانےسے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے اسرائیل ذمہ دار ہے اور اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کےوزیرخارجہ نےغزہ کےلوگوں کی مددکرنےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کو فلسطینی انکلیو سے باہر منتقل کرنے کے لیے محفوظ راستے بنانے میں مدد فراہم کریں۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے فوجیان میں سمندری آلات کی عالمی کا...

فوژو(شِنہوا)سمندری آلات کی عالمی کانفرنس 2023 جمعرات کو  چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو میں شروع ہوئی جس کا مقصد تکنیکی اختراعات، سازوسامان کی تیاری اور صنعتی تعاون سمیت مختلف شعبوں کے لیے حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

چار روزہ  کانفرنس کی مشترکہ میزبانی فوجیان کی صوبائی حکومت، وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت ٹرانسپورٹ نے کی ہےجس کا موضوع "انسانیت کے خوابوں کو نئے افق تک لے جانا" ہے۔ یہ کانفرنس سمندری آلات کی صنعت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے پلیٹ فارم کی حیثیت کی حامل ہے۔

ایشیا میں جہاز سازی کی ٹیکنالوجیز،  گہرے پانی کی بین الاقوامی بندرگاہ کی تعمیر اور عالمی سمندری تہذیب کے موضوع پر چھ موضوعاتی فورم بھی اس کانفرنس کے دوران منعقد ہوں گے ۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کی آبنائے پار تعلقات بارے دوہر...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کو آبنائے تائیوان کے پار تعلقات کے بارے میں دوہرا معیار رکھنے پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ "پرامن علیحدگی" حاصل کرنے کی کوششیں ان کا خیالی پلاو ہیں۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بنہوا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امن اور بات چیت کے بارے میں خالی باتوں میں مشغول رہتے ہوئے، ڈی پی پی حکام "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسند موقف پرڈٹے ہوئے ہیں  اور ایک چین کے اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امن، ترقی، تبادلے اور تعاون آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے عوام کی مشترکہ خواہشات اور مرکزی دھارے میں شامل عوامی رائے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ 1992 کا اتفاق رائے آبنائے پار مکالمے اور مشاورت کے لیے مشترکہ سیاسی بنیاد ہے۔

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ساتواں پھنگ یاؤ انٹرنیشنل فلم فیسٹیو...

تائی یوان(شِنہوا)7واں پھنگ یاؤ بین الاقوامی فلم فیسٹیول  چین کے شمالی صوبے شنشی کے قدیم قصبے پھنگ یاؤ میں شروع ہوا۔

منتظمین نے بتایا کہ "ماڈرن ٹائمز" تھیم پرمبنی فیسٹیول میں اگلے ہفتے 33 ممالک اور خطوں کی کل 57 فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں چین، فرانس اور تیونس کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

پھنگ یاؤ جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا مقام ہے، 40 فیصد فلموں کے عالمی پریمیئرز کی میزبانی کرے گا۔

معروف چینی ہدایت کار جیا ژانگ کی نے اس موقع پرکہا کہ فیسٹیول جس کی انہوں نے مشترکہ طور پربنیاد رکھی،کا مقصد نئے ہدایت کاروں کے ارتقاء کو فروغ دینا اور چینی فلموں کو عالمی سطح پرپیش کرنے میں مدد کرنا ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرخ پھول سرخ رنگ کے پھلوں کے مقابلے میں پرند...

بیجنگ (شِنہوا)چین میں کی گئی  ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سرخ رنگ کے پھل سرخ پھولوں کے مقابلے میں پرندوں کو دیکھنے میں کم دلکش لگتے ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے مطابق رنگ جانوروں اور پودوں کے درمیان تعلق میں اہمیت کے حامل  ہیں۔ سرخ رنگ پرندوں کے لیے دلکش اشارے رکھتا ہے، جس سے پودوں اور جانوروں کے درمیان تعلق اور پھولوں کے پولی نیشن کے عمل اور پھلوں کے بیجوں کے پھیلاؤ کے درمیان فرق کو سمجھنےکے لیے معاونت ملتی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی کے محققین اور جرمنی اور امریکہ کے اداروں نے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کی ہے۔    محققین نے پرندوں کے ذریعے پولی نیشن مقصد کے لیے منتقل کردہ 94 سرخ پھولوں اور پرندوں کے ذریعے پھیلائے گئے 99 سرخ پھلوں کے درمیان رنگت کا موازنہ کیا۔ انہوں نے رنگوں کے تنوع کا موازنہ سپیکٹرل اسپیس اور ایویئن کلر ویژن اسپیس دونوں سے کیا۔

تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ پھولوں اور پھلوں کے درمیان رنگ کے تنوع، سپیکٹرل خصوصیات اور رنگوں کے تصور کے لحاظ سے اہم فرق موجود ہےاور سرخ پھلوں میں سرخ پھولوں کی نسبت رنگ کا تنوع کم تھا۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 1 ہزار 354 ف...

غزہ(شِنہوا)غزہ پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم 1 ہزار 354 فلسطینی جاں بحق اور6 ہزار 49 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں قائم وزارت صحت نے شِنہوا کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جمعرات کوغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پرشدید فضائی حملوں میں 44 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کےمطابق اسرائیل کےحملوں میں غزہ کی پٹی میں رہائشی محلوں اور کثیر المنزلہ عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 یہ فضائی حملے اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی طرف سے ہفتے کے روز شروع کیے گئے بڑے پیمانے پر اچانک حملے کے جواب میں کیے گئے۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارےکان کے مطابق ہفتے کے روز سے اب تک اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوزکر گئی ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوانگ ژومیں ہانگژو ایشین پیرا گیمز کے لیےمشع...

گوانگ ژو(شِنہوا)ہانگژو ایشین پیرا گیمز کی مشعل جمعرات کو پہلے ایشین پیرا گیمز کے میزبان شہر گوانگ ژومیں روشن کی گئی۔

سفید لباس میں ملبوس مشعل بردار سیڑھیوں پر چڑھی اورشعلے کے ذریعےمشعل روشن کی۔

گوانگ ژو نے 2010 میں افتتاحی ایشین پیرا گیمز کی میزبانی کی۔ پیرا گیمز کا مقدس شعلہ پہلی بار شہر میں بھڑکایا گیا  جو ایشیا بھر کے 41 ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں کو متحد کرنے کی علامت ہے۔

اس کے بعد سے پیرا گیمز کے مقدس شعلے کو مستقل طور پر گوانگ ژو میں رکھا گیا ہے جو 'ایک ایشیا، ایک دنیا' کی اجتماعی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔سی پی سی گوانگ ژو کی میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری گوو یونگ ہانگ نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ یہ مشعل کھیلوں کی راہ اور کھیلوں کے دائمی جذبے اور اس کی میراث کو روشن کرتی ہے۔

مشعل کوکھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداروں کی نگرانی میں تیز رفتار ٹرین کے ذریعے ہانگژو پہنچایا جائے گا۔

ہانگژو 2022 ایشین پیرا گیمز کے لیے مشعل ریلی کا آغاز 19 اکتوبر کو ہوگا اور 22 تاریخ کو افتتاحی تقریب میں مرکزی مشعل کو روشن کیا جائے گا۔

چوتھے ایشین پیرا گیمز 22 سے 28 اکتوبر تک ہانگژو میں منعقد ہوں گے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوانگ ژومیں ہانگژو ایشین پیرا گیمز کے لیےمشع...

گوانگ ژو(شِنہوا)ہانگژو ایشین پیرا گیمز کی مشعل جمعرات کو پہلے ایشین پیرا گیمز کے میزبان شہر گوانگ ژومیں روشن کی گئی۔

سفید لباس میں ملبوس مشعل بردار سیڑھیوں پر چڑھی اورشعلے کے ذریعےمشعل روشن کی۔

گوانگ ژو نے 2010 میں افتتاحی ایشین پیرا گیمز کی میزبانی کی۔ پیرا گیمز کا مقدس شعلہ پہلی بار شہر میں بھڑکایا گیا  جو ایشیا بھر کے 41 ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں کو متحد کرنے کی علامت ہے۔

اس کے بعد سے پیرا گیمز کے مقدس شعلے کو مستقل طور پر گوانگ ژو میں رکھا گیا ہے جو 'ایک ایشیا، ایک دنیا' کی اجتماعی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔سی پی سی گوانگ ژو کی میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری گوو یونگ ہانگ نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ یہ مشعل کھیلوں کی راہ اور کھیلوں کے دائمی جذبے اور اس کی میراث کو روشن کرتی ہے۔

مشعل کوکھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداروں کی نگرانی میں تیز رفتار ٹرین کے ذریعے ہانگژو پہنچایا جائے گا۔

ہانگژو 2022 ایشین پیرا گیمز کے لیے مشعل ریلی کا آغاز 19 اکتوبر کو ہوگا اور 22 تاریخ کو افتتاحی تقریب میں مرکزی مشعل کو روشن کیا جائے گا۔

چوتھے ایشین پیرا گیمز 22 سے 28 اکتوبر تک ہانگژو میں منعقد ہوں گے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےچاند اورخلاء کی گہرائی کےتحقیقی مشنوں...

چھانگ چُھن(شِنہوا)چین نےشمال مشرقی صوبے جیلین کے چھانگ بائی پہاڑی علاقے میں 40 میٹر ایپرچرکی حامل ریڈیو ٹیلی سکوپ کی تعمیر کا آغاز کیا ہے تاکہ مستقبل کے قمری اورخلاءکی گہرائی میں تحقیقاتی مشنوں کو سہولت دی جا سکے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت شنگھائی فلکیاتی مبصر کے ذریعہ تیار کردہ آپٹیکل دوربین حجم میں بڑی ہو گی جسے مکمل طور پر حرکت کرنے والی انتہائی موثر  کثیر مقصدی ریڈیو دوربین کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چھانگ بائی پہاڑی علاقہ اپنے صاف آسمان اور خشک آب و ہوا کی وجہ سے دوربین کے مشاہدے کے لیے ایک مثالی جگہ ہے۔

تکمیل کے بعد نئی ٹیلی سکوپ ملک بھر میں پانچ  اور شنگھائی میں ایک ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے ساتھ ایک نیٹ ورک بنائے گی جس سے ملک کی مشاہدے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور خلا کی گہرائی میں کھوج لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ روس تجارت اور تعلقات کا سرحد پار ہائی...

بیجنگ (شِنہوا) دریائے حئی لونگ جیانگ کے ایک کنارے پر چینی شہر ہائی ہی اور دوسرے کنارے پر روسی شہر بلگوویشی نسک واقع ہے  جسے روس میں دریائے امور کہا جاتا ہے۔

گزشتہ برس جون میں دریائے حئی لونگ جیانگ پر ہائی ہی۔ بلگوویشی نسک سرحد پار ہائی وے پل کو ٹریفک کے لئے کھولا گیا تھا ۔اس پل نے تجارتی لین دین بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات میں ترقی کا ایک نیا دور کھولا۔

 

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں ہائی ہی ایریا آف چائنہ (حئی لونگ جیانگ) آزمائشی تجارتی خطے کا ایک حصہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کا ایک دلکش منظر۔ (شِںہوا)

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کی ہائی ہی بندرگاہ پر مزدور درآمدی اشیاء اتاررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کی ہائی ہی یونیورسٹی میں روسی ثقافتی مرکز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ روس تجارت اور تعلقات کا سرحد پار ہائی...

بیجنگ (شِنہوا) دریائے حئی لونگ جیانگ کے ایک کنارے پر چینی شہر ہائی ہی اور دوسرے کنارے پر روسی شہر بلگوویشی نسک واقع ہے  جسے روس میں دریائے امور کہا جاتا ہے۔

گزشتہ برس جون میں دریائے حئی لونگ جیانگ پر ہائی ہی۔ بلگوویشی نسک سرحد پار ہائی وے پل کو ٹریفک کے لئے کھولا گیا تھا ۔اس پل نے تجارتی لین دین بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات میں ترقی کا ایک نیا دور کھولا۔

 

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں ہائی ہی ایریا آف چائنہ (حئی لونگ جیانگ) آزمائشی تجارتی خطے کا ایک حصہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کا ایک دلکش منظر۔ (شِںہوا)

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کی ہائی ہی بندرگاہ پر مزدور درآمدی اشیاء اتاررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہائی ہی کی ہائی ہی یونیورسٹی میں روسی ثقافتی مرکز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا جی ڈی پی کے مقابلے میں بیرونی قرض...

پاکستان کا جی ڈی پی کے مقابلے میں بیرونی قرضوں کا تناسب مالی سال 23 تک 26.02 فیصد ہو گیا،پاکستان کے بیرونی قرضوں کی بنیادی وجوہات تجارتی خسارہ ، ضروری اشیا کی درآمد، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے،پاکستان سمیت بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے قرضوں کے مسائل بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی وجہ سے نہیں۔گوادر پرو کے مطابق حال ہی میں مغربی میڈیا میں ایک بار پھر اس طرح کی باتیں گردش کرنے لگی ہیں کہ چین کے سی پیک نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، جس سے بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت اس فلیگ شپ منصوبے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کے ٹریڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ (کے اے ایس بی) کی تازہ ترین رپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون 2023 کے اختتام پر پاکستان کا بیرونی سرکاری قرضہ 84.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ جی ڈی پی کے مقابلے میں بیرونی قرضوں کا تناسب مالی سال 17 میں 16.65 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 23 تک 26.02 فیصد ہو گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کے حساب سے قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا۔ گوادر پرو کے مطابق معروضی طور پر پاکستان میں قرضوں کے بحران کو کئی عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے جن میں یوکرین کا تنازع، امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اپنے معاشی مسائل بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی بنیادی وجوہات میں سے ایک تجارتی خسارے کو پورا کرنے، ضروری اشیا کی درآمد اور اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تاہم، کیا سی پیک پر پاکستان کے لئے "قرضوں کا جال" ہونے کا الزام لگایا جا سکتا ہے؟ کسی ملک کے قرضوں کی پائیداری کا اندازہ لگانے کے لئے، ابھرتے ہوئے ممالک کے لئے عام بینچ مارک قرض اور جی ڈی پی کے تناسب کے لئے 70 فیصد ہے.

مالی سال 23 میں پاکستان کے قرضوں اور جی ڈی پی کا تناسب 72 فیصد رہا جو تجویز کردہ بینچ مارک سے تھوڑا سا زیادہ ہے۔ مزید برآں مالی سال 2023 میں اس کی شرح سود اور جی ڈی پی کا تناسب 6.9 فیصد رہا جبکہ سود سے آمدنی کا تناسب 61 فیصد رہا۔ سی پیک نے معاشی ترقی کو تیز کیا، لیکن بیرونی جھٹکوں نے امریکی ہیجڈ فکسڈ قرضوں کی ادائیگی کے لئے ایک ناسازگار ماحول پیدا کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کا مزید تجزیہ کرنے پر کسی کے لیے بھی یہ معلوم کرنا مشکل نہیں کہ کثیر الجہتی ترقیاتی شراکت داروں (بشمول آئی ایم ایف) اور دوطرفہ ممالک کے قرضے بالترتیب 53 فیصد اور 22 فیصد ہیں۔ 30 جون تک پیرس کلب، آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی کثیر الجہتی اداروں سے پاکستان کا قرض52.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ یہ بھی اتنا ہی واضح ہے کہ دو طرفہ ڈپازٹس (چین اور سعودی عرب) کا حصہ صرف 8 فیصد ہے۔ یہ قرضے قلیل مدتی نوعیت کے (1 سال) ہوتے ہیں اور ادائیگی کے توازن کے ساتھ ساتھ بجٹ سپورٹ کے لیے بھی حاصل کیے جاتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا سینٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینجز (سی سی آئی ای ای)کے شعبہ اسٹریٹجک ریسرچ کے ڈپٹی ہیڈ رین ہیپنگ نے کہا، "پاکستان سمیت بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے قرضوں کے مسائل بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی وجہ سے نہیں ہیں جیسا کہ مغربی میڈیا نے بدنام کیا ہے، اور چینی کمپنیوں کی تعمیرات میں سرمایہ کاری صرف منصوبوں کے معاہدے نہیں ہے، بلکہ فنڈز، ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ کے تجربے کا اشتراک ہے۔ نشاندہی کی. "بہت سے یورپی ممالک کا قرضوں کا تناسب 60 فیصد تک ہے، اور وہ ابھی تک یورپی قرضوں کے بحران سے مکمل طور پر باہر نہیں آئے ہیں، 3 فیصد خسارے کے تناسب اور 60 فیصد قرض وارننگ لائن تک محدود ہیں. اس کے علاوہ سی پیک اور بی آر آئی کے دیگر منصوبوں کی مشترکہ تعمیر سے حاصل ہونے والے قرضوں کو کھپت کے بجائے ترقی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس سے بالآخر معاشی طاقت میں اضافہ ہوگا، جو مغربی ممالک کے قرضوں سے بالکل مختلف ہے جو مکمل طور پر کھپت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت بی آر آئی فریم ورک کے تحت تعمیراتی منصوبے خالص قرضوں کے بجائے چینی کاروباری اداروں اور اس راستے سے متصل ممالک کی جانب سے مشترکہ سرمایہ کاری اور تعمیر کیے جاتے ہیں۔

سرمایہ کاری اور قرضوں میں الجھن ایک غلط فہمی ہونی چاہئے۔ درحقیقت ترقی پذیر ممالک میں زیادہ قرضوں کی ایک وجہ حالیہ برسوں میں اجناس کی قیمتوں میں کمی ہے۔ اس کے علاوہ، فیڈ کی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی ڈالر مضبوط ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان سمیت کچھ ترقی پذیر ممالک میں آمدنی کی پیداوار میں کمی اور نمایاں قرضے پیدا ہوئے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سی پیک کو قرضوں کے جال میں پھنسانے کے حوالے سے بعض مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے سامنے آنے والے متضاد بیانیوں کے باوجود چین نے متعدد رول اوورز دے کر پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے حمایت اور دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں۔ چین نے اب تک پاکستان سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے جن میں کمرشل قرضوں کی ری فنانسنگ اور سیف ڈپازٹس کو رول کرنا شامل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کی تعمیر کے متعدد پروگرام مقررہ وقت پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) نے مئی میں سی پیک اپ ڈیٹ میں کہا، "کمرشل آپریشن میں داخل ہونے والے پاور پلانٹس پاکستان کی قومی بجلی کی طلب کا تقریبا ایک تہائی فراہم کرتے ہیں، جس نے پاکستان میں بجلی کی قلت کی صورتحال کو تبدیل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون کے پہلے مرحلے کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے اور کاروباری کشش میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اب تک اس بے مثال اقتصادی زوننگ نے تقریبا 236,000 ملازمتیں پیدا کی ہیں ، جن میں سے 155،000 پاکستانی کارکنوں کے لئے رول بوسٹر کے طور پر ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق خودمختار ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت ہمیشہ سے چین کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں میں سے ایک رہا ہے جس کی وجہ سے چین نے اب تک پاکستان کے کسی بھی داخلی معاملے میں مداخلت کرنے یا اس کی معاشی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے سے گریز کیا ہے، باوجود اس کے کہ وہ پاکستان کا سب سے بڑا واحد قرض دہندہ ہے۔ اس کے برعکس، مغربی کثیر الجہتی مالیاتی اداروں، خاص طور پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے بار بار مداخلت کی ہے اور اسلام آباد کی مالیاتی پالیسی پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اسی طرح پیرس کلب کے قرض دہندہ ممالک، خاص طور پر امریکہ، فرانس، جرمنی اور جاپان، جن پر پاکستان کا 8.5 ارب ڈالر واجب الادا ہے، اکثر رائے عامہ کو استعمال کرتے ہوئے "چین کے قرضوں کے جال" کی دلیل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، لیکن درحقیقت، ان گنت مثالوں نے بار بار دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے - یہ وہی ممالک ہیں جو اکثر جغرافیائی سیاسی مقاصد کے حصول کے یہاں تک کہ ترقی پذیر ممالک کو "درمیانی آمدنی کے جال" میں گھسیٹنے کے لئے "طویل مدتی دائرہ اختیار" اور شاندار مالی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے، دوسرے لفظوں میں، حقیقی ٹریپ کے لئے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے تحت مختلف پلیٹ فارمز پر سیکھنے کا...

و فاقی وزیر برائے نجکاری پاکستان فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت مختلف پلیٹ فارمز پر سیکھنے کا عمل جاری ہے، عالمی نقطہ نظرزندگی کے ہر شعبے میں چینی سوچ کی علامت ہے، اسے تمام ممکنہ مستقبل کی صلاحیت کے لحاظ سے دیکھتے ہیں ،یہ چین کی کامیابی کی ایک واحد وجہ ہے، ، یہ ہمیں ان سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے جبکہ کے اے ایس بی گروپ کے چیئرمین ناصر علی شاہ بخاری نے کہا کہ چین کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان ترقی کرے اور ترقی کرے، یہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا نیا انجن بنے گا۔ گوادر پرو کے مطابق مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو - سی پیک کے 10 سال" سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں گیم چینجر منصوبے کے طور پر شروع کیا گیا تھا اور اس نے ملک کے لاکھوں لوگوں کے ذریعہ معاش کو تبدیل کردیا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ توانائی، نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور بجلی کے منصوبوں جیسے گوادر پورٹ، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے اور ساہیوال پاور پلانٹ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اپنے آغاز سے ہی سی پیک نے پاکستان میں معاشی اور سماجی فلاح و بہبود کے دروازے کھول ے ہیں۔

یہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اہلکاروں کے تبادلے، غربت کے خاتمے اور مختلف امدادی منصوبوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ ان نتائج کا انکشاف پاکستان کی سٹاک بروکریج اور کارپوریٹ ایڈوائزری فرم کے اے ایس بی کے ٹریڈ سیکیورٹیز کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سی پیک نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکسٹائل جیسی صنعتوں کی ترقی کو فروغ دے کر پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سیمینار کے دوران وفاقی وزیر برائے نجکاری پاکستان فواد حسن فواد نے کلیدی تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت مختلف پلیٹ فارمز پر سیکھنے کا عمل جاری ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایک عالمی نقطہ نظر تیار کرنا شروع کرنا، جو زندگی کے ہر شعبے میں چینی سوچ کی علامت ہے. وہ اسے تمام ممکنہ مستقبل کی صلاحیت کے لحاظ سے بھی دیکھتے ہیں جو یہ پیش کرسکتا ہے۔ یہ چین کی کامیابی کی ایک واحد وجہ ہے، جو بہت قابل ذکر ہے اور اس وقت ہمیں ان سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب سے سی پیک کے سابق سربراہ حسن داد بٹ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے سی پیک سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی پر محیط سی پیک نے پاکستان کی پائیدار ترقی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سی پیک اب اعلی معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور لوگوں کے ذریعہ معاش کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دے رہا ہے۔ پینل ڈسکشن سیشن میں فونگرو کے ایم ڈی طاہر اسلم، لونگی کے پاکستانی ڈویژن کے جنرل منیجر علی ماجد اور شیامی پاک کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سفیان احمد چودھری نے زراعت، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایک...

پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکلا بیرسٹر علی ظفر، گوہر خان اور محمود خان اور فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عاصم یونس نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مطمئن ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات سے متعلق کہا ہے کہ میں اور جیل انتظامیہ جانیں، مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اغوا اور زیر حراست مرد و خواتیں کارکنوں کی قانونی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عاصم یونس نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ہیاور انکی صحت اچھی لگی ہے۔ ڈاکٹر عاصم یونس نے بتایا کہ چیک اپ کے دوران انکی نبض، بلڈ پریشر، سیچوریشن لیول اور دل کی دھڑکن کو چیک کیا گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق فزیوتھراپسٹ عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے کے لئے آئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا...

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے کہا ہے کہ جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا۔ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے منیر افسر نے بتایا کہ افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر 84 اہلکاروں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ جعلی دستاویزات، بغیر فنگر پرنٹ یا تصویر کے ریکارڈ کو اہلکار ٹمپر کرتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈر روکنے کے لیے شفاف اور پختہ نظام قائم کیا ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی قاضی نے کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ اجرا میں تاخیر فنڈز کی قلت کے سبب پیش آتی ہے۔ پاسپورٹ بنانے کا عمل سست روی کا شکار سامان کی قلت کے سبب ہوا۔ شہریوں کے لیے لازم ہے کہ پہلا پاسپورٹ آبائی ضلع سے حاصل کریں، پہلا پاسپورٹ کسی دوسرے ضلع سے جاری ہونے پر ریکارڈ شو نہیں ہوتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست بہار میں ٹرین کو حادثہ، 4افراد...

بھارتی ریاست بہار میں ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 100زخمی ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق نارتھ ایسٹ ایکسپریس ٹرین دہلی میں آنند وہار ٹرمینس ریلوے اسٹیشن سے مسافروں کو لے کر ریاست آسام کیلئے روانہ ہوئی تھی جہاں ریاست بہار میں اسے حادثہ پیش آیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین بہار کے شہر بکسر میں رگھوناتھ پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتری تھی، اس مسافر ٹرین میں سیکڑوں افراد سوار تھے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا،ریاست آسام کے وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جب کہ جائے حادثہ کے قریب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بن...

بھارتی فوج کے میجر نے حملہ کرکے چار افسران سمیت 6فوجیوں کو زخمی کردیا، میجر نے فائرنگ کے ساتھ گرنیڈ بھی پھینکے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے ہیں، اور صرف 6ماہ کے دوران 3بار ایک دوسرے پر قاتلانہ حملے کرچکے ہیں،تیسرے واقعے میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی ساتھیوں پر حملہ کردیا، جس میں چار افسران سمیت چھ فوجی زخمی ہوگئے، اور ایک کی حالت تشویشناک ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ راجوڑی کے تھانہ منڈی ایریا میں پیش آیا، جہاں بھارتی میجر نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کے ساتھ گرنیڈ بھی پھینکے، اور متعدد فوجیوں کو یرغمال بھی بنائے رکھا،رپورٹ کے مطابق بھارتی میجر ساتھیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد یونٹ کے اسلحہ خانے کی جانب فرار ہوگیا اور اس میں پناہ لے لی، جب کہ اپنے ہی میجر کی بغاوت کے بعد قابض بھارتی فوج نے گھبرا کر قریبی دیہات خالی کر دیئے،بغاوت کرنے والے میجر کیخلاف عدالتی سماعت شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں،واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے اپنے ہی ساتھیوں پر حملے کا 6ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے ، اور یہ واقعات بھارتی فوج میں نفسیاتی صحت کے تیزی سے گرتے معیار کے عکاس ہیں،دوسری جانب بھارتی فوج کے افسران کے ناروا رویئے سے تنگ بھارتی فوجی اپنی شکایات سوشل میڈیا پر بھی ڈال رہے ہیں، اور متعدد بھارتی فوجی خود کشیاں بھی کرچکے ہیں، لیکن بھارتی میڈیا اور فوج واقعے کی اصل صورت حال پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس نے اسرائیلی خاتون اور دو بچے رہا کر دیے...

حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایک خاتون یرغمالی اور دو بچوں کو رہا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،وڈیو میں نامعلوم خاتون اور بچوں کو دکھایا گیا تھا،میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے جنگجوں کو ایک باڑ کے قریب ایک کھلے علاقے میں یرغمالیوں کو چھوڑنے کے بعد وہاں سے چلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جو اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحد ہو سکتا ہے،حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون اسرائیلی شہری تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطری وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جن...

قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس سے فلسطین میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا،قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق الثانی نے گوترس کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی،گفتگو میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت اور کشیدگی کو کم کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا،خطے میں تشدد میں اضافے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے الثانی نے تنائو کو کم کرنے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ اور اس سے منسلک تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کار کو فعال کرنے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کو ہنگامی بنیادوں پر ایندھن،طبی سامان او...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے غزہ کی پٹی میں طبی سازوسامان، خوراک، ایندھن اور دیگر امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی کارکنوں کی علاقے میں رسائی یقینی بنائی جانی چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،سیکرٹری جنرل نے تنازعے کے تمام فریقین سے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں بے یارومددگار فلسطینیوں کو ہنگامی مدد فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کریں،انہوں نے عالمی برادری سے اس کوشش کے لیے فوری طور پر امداد جمع کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔انتونیو گوترس نے کہا کہ وہ خود اور مشرق وسطی امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار اور خطے کے رہنمائوں سے رابطے میں ہیں تاکہ تنازعے کو خطے میں وسیع پیمانے پر پھیلنے سے روکا جا سکے،گوترس نے کہا ہے کہ انہیں فلسطینی لوگوں کی جائز شکایات اور اسرائیل کے اپنی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا احساس ہے تاہم فریقین شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں اور خونریزی، نفرت اور تقسیم کا خاتمہ کریں،سیکرٹری جنرل نے مسلح گروہوں کی جانب سے اسرائیل کے 100سے زیادہ شہریوں اور فوجیوں بشمول خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا،انہوں نے حملوں کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 1200سے زیادہ فلسطینیوں کی اموات اور 5000سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا،سیکرٹری جنرل نے تنازعے کے فریقین سے ایسے اقدامات سے باز رہنے کو کہا جہاں سے واپسی نہ ہو سکے اور جن سے انتہاپسند مضبوط ہوں اور پائیدار امن کے حصول کے امکانات ختم ہونے کا اندیشہ ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ موسم خزاں ۔ کٹائی

چین ، وسطی صوبے ہوبے کے شہر یی چھانگ کے دیہات جیو وان تانگ میں کسان املوک کی کٹائی کر رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، زمینی سمندری تجارتی راہداری سے 3 سہ ماہ...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران نئی بین الاقوامی سمندری زمینی تجارتی راہداری سے 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد 20فٹ مساوی یونٹ (ٹی ای یو) کنٹینرز کو ریلوے اور شاہراہوں پر منتقل کیا گیا ۔اس دوران ریل- سمندر انٹرماڈل ٹرینوں میں گزشتہ برس کی نسبت 19 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے اختتام تک چھونگ چھنگ نے 2017 میں نئی بین الاقوامی سمندری زمینی تجارتی راہداری کے آغاز کے بعد سے ان تین اہم نقل و حمل کے نظام کے ذریعے 5 لاکھ 46 ہزار "بیس فٹ مساوی یونٹس" کی ٹرانسپورٹیشن کی جن کی مالیت 90.65 ارب یوآن (تقریباً 12.63 ارب امریکی ڈالر) تھی۔

یہ راہداری چین کے مغربی صوبوں اور آسیان کے رکن ممالک کی تعمیر کردہ تجارتی اور لاجسٹک گزرگاہ ہے جس کا آپریشنل مرکز چھونگ چھنگ ہے۔

راہداری چین کے 18 صوبوں اور 69 شہروں کا احاطہ کرتی ہے ۔ اس کی رسائی 120 ممالک اور خطوں میں 473 بندرگاہوں تک ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس۔ ماسکو ۔ کار ایکس فورم

روس ، ماسکو میں منعقدہ کار ایکس نمائش فورم میں چینی کار برانڈ ڈونگ فینگ موٹر کی ایک کار کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس۔ ماسکو ۔ کار ایکس فورم

روس ، ماسکو میں منعقدہ کار ایکس نمائش فورم میں چینی کار برانڈ ڈونگ فینگ موٹر کی ایک کار کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ۔ نئی دہلی ۔ لیک می فیشن ویک

بھارت، دہلی میں منعقدہ لیک می فیشن ویک میں ماڈلز بھارتی ڈیزائنر سامنت چوہان کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنزانیہ ۔ دارالسلام ۔ نوجوان طالب علم ۔ چینی...

تنزانیہ، دارالسلام میں چینی وسط خزاں تہوار کے جشن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دارالسلام یونیورسٹی کی طالبہ شیرون ایمانوئل مونیسی رقص کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنزانیہ ۔ دارالسلام ۔ نوجوان طالب علم ۔ چینی...

تنزانیہ، دارالسلام میں چینی وسط خزاں تہوار کے جشن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دارالسلام یونیورسٹی کی طالبہ شیرون ایمانوئل مونیسی رقص کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شان ڈونگ ۔ بن ژو ۔ سرمائی بیر

چین، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر بن ژو کے ضلع ژان ہوا  کے قصبے شیا وا میں موسم سرما کے بیر کے درخت دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی...

بیجنگ (شِنہوا) تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی ویب سائٹ http://www.beltandroadforum.org  باضابطہ طور پر لانچ کردی گئی ہے۔

یہ فورم 17 سے 18 اکتوبر تک چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

ویب سائٹ چینی اور انگریزی زبان میں ہے جس میں فورم کے بارے خبریں فوری طور پر جاری کی جائیں گی۔

ویب سائٹ میں تھری ڈی گلوب ویب انٹرفیس بھی موجود ہے جو ویب سائٹ استعمال کرنے والوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شریک دوستوں کی تلاش میں ایک شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔

فورم بارے ایک میڈیا سینٹر ویب سائٹ http://www.brfmc2023.cn بھی شروع کی گئی ہے جو ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو متعلقہ معلومات اور خدمات فراہم کرے گی۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی...

بیجنگ (شِنہوا) تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی ویب سائٹ http://www.beltandroadforum.org  باضابطہ طور پر لانچ کردی گئی ہے۔

یہ فورم 17 سے 18 اکتوبر تک چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

ویب سائٹ چینی اور انگریزی زبان میں ہے جس میں فورم کے بارے خبریں فوری طور پر جاری کی جائیں گی۔

ویب سائٹ میں تھری ڈی گلوب ویب انٹرفیس بھی موجود ہے جو ویب سائٹ استعمال کرنے والوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شریک دوستوں کی تلاش میں ایک شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔

فورم بارے ایک میڈیا سینٹر ویب سائٹ http://www.brfmc2023.cn بھی شروع کی گئی ہے جو ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو متعلقہ معلومات اور خدمات فراہم کرے گی۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 3لاکھ 38ہزار افراد...

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 3لاکھ 38ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ، اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے انسانی امور (او سی ایچ اے)کے جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے، بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ 38ہزار 934ہو گئی ہے، تقریبا 2لاکھ 20ہزار افراد یا بے گھر ہونے والے دو تہائی فلسطینی شہریوں نے اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت کرنے والی ایجنسی یو این آر ڈبلیو ایکے زیر انتظام سکولوں میں پناہ حاصل کی ہے، 15ہزار افراد فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام سکولوں جبکہ ایک لاکھ سے زائد فلسطینی شہری اپنے عزیزواقارب ، پڑوسیوں، چرچ اور دیگر مقامات میں پناہ لے رہے ہیں۔بیان میں غزہ کی وزارت تعمیرات عامہ اور ہائوسنگ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے 2,540مکانات تباہ یا ناقابل رہائش بن گئے ہیں جبکہ 22ہزار 850مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ایوربرائٹ گروپ کے سابق چیئرمین رشوت ست...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ نے پارٹی کے سابق سربراہ اور چائنہ ایوربرائٹ گروپ کے چیئرمین لی شیاؤپھنگ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

قومی نگران کمیشن نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد لی کا مقدمہ مزید تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ حکام کو منتقل کردیا تھا۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بتایا ہے کہ مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضرورت پڑنے پر دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز خط...

امریکہ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز خطے میں بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکہ مصر اور اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے محفوظ راہداری کھولنے کے لیے کام کر رہا ہے،امریکی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ واشنگٹن کو ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ علاقائی ممالک اسرائیل میں حماس کی کارروائی میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں،امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس برائون نے برسلز میں نیٹو کے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ میں نے ایسے کوئی اشارے نہیں دیکھے کہ اسرائیل کو نقصان پہنچانے میں اضافی ممالک شریک ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ستمبر میں نئی توانائی مسافر کاروں کی ف...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر 2023 کے دوران نئی توانائی مسافر کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت گزشتہ برس کی نسبت 22.1 فیصد بڑھ کر 7 لاکھ 46 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں خوردہ ذرائع سے ان گاڑیوں کے تقریباً 51 لاکھ 90 یونٹس فروخت ہوئے جو ایک برس قبل کی نسبت 33.8 فیصد زائد ہے ۔

ستمبر میں ان گاڑیوں کی تھوک فروخت 8 لاکھ 29 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 23 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چین کی نئی توانائی مسافر کاروں کی برآمدات ایک برس قبل کے  مقابلے میں 107 فیصد اضافے سے 91 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو ملک کی مسافر کاروں کی مجموعی برآمدات کا 25.4 فیصد ہے۔

ایسوسی ایشن نئی توانائی کی گاڑیوں کی برآمد کے امکانات بارے پرجوش رہی۔

اسے سطح اور مارکیٹ میں توسیع کے فوائد ملے جس کی بدولت چین میں تیار کردہ زیادہ نئی توانائی مصنوعات دنیا بھر میں گئیں اور انہیں بیرون ملک قبول کیا گیا۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، جامع مالیات میں اعلیٰ معیار کی ترقی با...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی ریاستی کونسل نے ایک رہنما دستاویز جاری کی ہے جس میں اگلے 5 سال کے دوران جامع مالیات میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ بارے پالیسیوں اور اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق5 سال میں ایک اعلیٰ معیار کا بنیادی جامع مالیاتی نظام قائم کیا جائے گا جس میں بنیادی مالی خدمات تک رسائی، قرض کے حصول میں آسانی، دیہی بحالی میں مدد، صارفین کو آگاہی اور تحفظ، مالیاتی خطرے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ دیگر معاون میکانزم بارے پیشرفت کی توقع ہے۔

دستاویز کے مطابق اہم جامع مالیاتی مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنایا جائے گا ۔ لوگوں کے ذریعہ معاش بارے مالیاتی خدمات کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور مائیکرو کاروباری اداروں کی پائیدار ترقی، دیہی بحالی، سبز اور کم کاربن ترقی میں معاونت کی کوششیں کی جائیں گی۔

رپورٹ میں مالیاتی رسد کی بنیاد پر ڈھانچے میں اصلاحات آگے بڑھانے  بارے اہم شعبوں میں مالیاتی خطرات کو روکنے، مالیات بارے شعور اور عوامی صلاحیت مضبوط بنانے اور صارفین کے حقوق کے تحفظ میں بہتری پر بھی زور دیا گیا ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں خوراک اور پانی کی سپلائی محدود، صورت...

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ترجمان نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی صورت حال تباہ کن ہو گئی ہے، کیونکہ محصور شہر میں خوراک، پانی اور بجلی کی فراہمی مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے،اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے فلسطین کنٹری آفس میں کمیونیکیشن اور انفارمیشن مینجمنٹ کی سربراہ عالیہ ذکی نے کہا کہ غزہ میں خوراک، پانی اور بجلی ختم ہونے کے قریب ہے اور صورت حال تباہ کن ہو گئی ہے،ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان نے کہا غزہ میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر نے خوراک کی تیاری، دکانوں اور بیکریوں میں خوراک کی تقسیم میں شدید رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں ڈبلیو ایف پی اس صورت حال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے باہمی فائدہ مند تعاون سے پاکستان م...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) امن، ترقی اور باہمی تعاون کے اصولوں پر مبنی پاکستان کی اقتصادی ترقی کی سمت ایک سفر ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے "سی پیک اور میری زندگی" کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ سی پیک پاکستان میں گیم چینجر منصوبے کے طور پر شروع کیا گیا تھا اور اس نے ملک میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بدل دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بہتر سڑک، ریل اور فضائی نقل و حمل کے نظام سے جغرافیائی رابطے بڑھیں گے جو عوام سے عوام کے ما بین رابطوں میں اضافہ کا سبب بنیں گے"۔

وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ منصوبوں سمیت سی پیک کے مختلف منصوبوں سے بے پناہ فوائد سمیٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ پاکستان کان کنی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں زیادہ سے زیادہ دو طرفہ تعاون کا خواہش مند ہے ۔

سی پیک سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہوگا بلکہ پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیا ڈونگ نے کہا کہ 10 برس کی تعمیر کے بعد سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار دوستی کا واضح ترجمان بن چکا ہے  اور اس نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک چین ۔ پاکستان قریبی معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ "اس سے بھی زیادہ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ سی پیک کی تعمیر کے ابتدائی نتائج نے مقامی لوگوں کو واضح اور ٹھوس فوائد مہیا کئے ہیں۔

سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے میں تعاون بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے گوادر بندرگاہ اور قراقرم ہائی وے کو اس کا بامعنی نتائج قرار دیا جس سے باہمی رابطے بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے باہمی فائدہ مند تعاون سے پاکستان م...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) امن، ترقی اور باہمی تعاون کے اصولوں پر مبنی پاکستان کی اقتصادی ترقی کی سمت ایک سفر ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے "سی پیک اور میری زندگی" کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ سی پیک پاکستان میں گیم چینجر منصوبے کے طور پر شروع کیا گیا تھا اور اس نے ملک میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بدل دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بہتر سڑک، ریل اور فضائی نقل و حمل کے نظام سے جغرافیائی رابطے بڑھیں گے جو عوام سے عوام کے ما بین رابطوں میں اضافہ کا سبب بنیں گے"۔

وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ منصوبوں سمیت سی پیک کے مختلف منصوبوں سے بے پناہ فوائد سمیٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ پاکستان کان کنی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں زیادہ سے زیادہ دو طرفہ تعاون کا خواہش مند ہے ۔

سی پیک سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہوگا بلکہ پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیا ڈونگ نے کہا کہ 10 برس کی تعمیر کے بعد سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار دوستی کا واضح ترجمان بن چکا ہے  اور اس نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک چین ۔ پاکستان قریبی معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ "اس سے بھی زیادہ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ سی پیک کی تعمیر کے ابتدائی نتائج نے مقامی لوگوں کو واضح اور ٹھوس فوائد مہیا کئے ہیں۔

سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے میں تعاون بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے گوادر بندرگاہ اور قراقرم ہائی وے کو اس کا بامعنی نتائج قرار دیا جس سے باہمی رابطے بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے باہمی فائدہ مند تعاون سے پاکستان م...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) امن، ترقی اور باہمی تعاون کے اصولوں پر مبنی پاکستان کی اقتصادی ترقی کی سمت ایک سفر ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے "سی پیک اور میری زندگی" کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ سی پیک پاکستان میں گیم چینجر منصوبے کے طور پر شروع کیا گیا تھا اور اس نے ملک میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بدل دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بہتر سڑک، ریل اور فضائی نقل و حمل کے نظام سے جغرافیائی رابطے بڑھیں گے جو عوام سے عوام کے ما بین رابطوں میں اضافہ کا سبب بنیں گے"۔

وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ منصوبوں سمیت سی پیک کے مختلف منصوبوں سے بے پناہ فوائد سمیٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ پاکستان کان کنی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں زیادہ سے زیادہ دو طرفہ تعاون کا خواہش مند ہے ۔

سی پیک سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہوگا بلکہ پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیا ڈونگ نے کہا کہ 10 برس کی تعمیر کے بعد سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار دوستی کا واضح ترجمان بن چکا ہے  اور اس نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک چین ۔ پاکستان قریبی معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ "اس سے بھی زیادہ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ سی پیک کی تعمیر کے ابتدائی نتائج نے مقامی لوگوں کو واضح اور ٹھوس فوائد مہیا کئے ہیں۔

سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے میں تعاون بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے گوادر بندرگاہ اور قراقرم ہائی وے کو اس کا بامعنی نتائج قرار دیا جس سے باہمی رابطے بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

 
۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں