• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین کا زلزلہ زدگان کیلئے عطیہ کردہ امدادی سا...

ہرات (شِنہوا) چینی حکومت کے عطیہ کردہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان میں ہرات کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی جسے افغان حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ہوائی اڈے پر دو چینی کارگو طیاروں نے امدادی سامان اتارا جس میں خیمے اور بستر بھی شامل تھے۔

افغانستان کے مغربی علاقے میں 7 اکتوبر کو 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کا مرکز صوبہ ہرات کے ضلع زندہ جان میں تھا زلزلے سے  کم سے کم 2 ہزار افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ۔

ہرات میں 7 اکتوبر کے بعد سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہےہیں اور لوگ آفٹرشاکس سے بچنے کے لئے میدانوں میں رہنے اور سونے پر مجبور ہیں۔

چینی حکومت نے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ ملک کو زلزلے سے بچاؤ کے کاموں میں معاونت مل سکے۔

چین نے افغانستان کی ضرورت کے مطابق امدادی سامان خیمے، بستر اور موٹے کمبل بھیجے ہیں۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا۔ نیروبی۔ بی آر آئی ۔ "مائی چائنیز اسٹو...

کینیا، نیروبی میں اسٹینڈرڈ گیج ریلوے کی خاتون انجن ڈرائیورکونسیلیا اویر (درمیان) بیلٹ اینڈ روڈ "مائی چائنیز اسٹوری" تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین ۔ بی آر آئی ۔ شراکت دار ۔ ٹیکنالوجیز

تھائی لینڈ کے شہر ناکھون فینوم میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے گوانگ ژو انسٹی ٹیوٹ آف انرجی کنورژن کا تعمیر کردہ بائیو ماس گیسی فیکیشن پر مبنی 1 میگا واٹ ملٹی جنریشن مظاہرہ پروجیکٹ دیکھا جاسکتا ہے جسے اس نے تھائی لینڈ اور پاکستان کی جامعات اور کمپنیوں کے تعاون تعمیر کیا ہے۔ (شِںہوا)

چین ۔ بیجنگ ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم ۔ کینیا کے...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے کینیا کے صدر ولیم روٹو بیجنگ پہنچ گئے۔ (شِنہوا)

چین، اگست میں گیم صنعت میں توسیع

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اگست کے دوران گیم شعبے کی شرح نمو میں زبردست اضافہ ہوا۔

تحقیقی ادارے سی این جی کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ملک کی گیم صنعت کو فروخت سے حاصل شدہ آمدن تقریباً 29.23 ارب یوآن (تقریباً 4.07 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 46.08 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں آمدن میں 2.15 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی موبائل گیم صنعت کی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 63.73 فیصد اضافے سے 22.85 ارب یوآن رہی جبکہ کلائنٹ گیمز کی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 6.92 فیصد بڑھ کر 5.6 ارب یوآن ہوگئی۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ابتدائی 8 ماہ میں قدرتی گیس کی کھپت میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران قدرتی گیس کی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت مسلسل اضافہ ہوا ۔

چین کے اعلی اقتصادی منصوبہ ساز، قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران قدرتی گیس کا استعمال 259.81 ارب مکعب میٹر رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 7.4 فیصد زائد ہے۔

صرف اگست میں قدرتی گیس کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 11.1 فیصد بڑھ کر 32.68 ارب مکعب میٹر ہوگیا۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، ٹریفک حادثے میں 12 افراد ہلاک

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں ایک منی بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان تصادم میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 268 کلومیٹر مشرق میں ضلع چھترپتی سمبھاجن نگر کے علاقے وجے پور میں سمردھی ایکسپریس وے پر پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت منی بس میں 35 مسافر سوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے لاشوں کو ہٹادیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقی وسطیٰ ۔ غزہ ۔ رفاہ ۔ فلسطینی ۔ اسرائیل...

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفاہ میں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے رفاہ راستہ کھلنے کے منتظر ہیں۔ (شِنہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 3 سہ ماہی کے دوران 1 ہزار 400 کلومیٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران  مجموعی طور پر 1 ہزار 402 کلومیٹر نئی ریلوے لائنز قابل استعمال ہوگئیں۔

چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ان میں سے 1 ہزار 276 کلومیٹرپر تیز رفتار ٹریک کو فعال کیا گیا۔

اس مدت کے دوران ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے بڑے منصوبوں میں پیشرفت ہوئی۔ 

چین کے ریلوے میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 7.1 فیصد بڑھ کر 508.9 ارب یوآن (تقریباً 70.9 ارب امریکی ڈالر) ہوگئی۔

گروپ نے کہا کہ چین 2023  میں 3 ہزار کلومیٹر سے زائد نئی ریلوے لائنز فعال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں 2 ہزار 500 کلومیٹر پر تیز رفتارٹرینیں چلیں گی۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں بھینسوں کے دوڑ کی جھلکیاں

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے صوبہ کندل میں لوگ کی بڑی تعداد بھینسوں کی ایک دوڑ میں شریک ہوئی ۔ دوڑ میں حصہ لینے کے لئے انہوں نے اپنی پسندیدہ بھینسوں کے سروں کی سجاوٹی اشیاء سے آرائش کی تھی۔

یہ تقریب چم بین تہوار، یا یوم آباؤ اجداد کے اختتام پر منعقد کی جاتی ہے جس میں ہار وجیت کی بجائے تفریح پر توجہ دی جاتی ہے۔

کمبوڈیا، صوبے کندل میں لوگ بھینسوں کی دوڑ میں حصہ لے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

مارکسزم کو چینی تناظر کے تحت اپنانے بارے چین...

بیجنگ (شِنہوا) مارکسزم کو چینی تناظر اور وقت کے تقاضوں کے تحت ڈھال کر کھلے پن کا نیا محاذ کھولنے بارے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا ایک مضمون شائع کیا جائے گا۔

چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا یہ مضمون کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فلیگ شپ میگزین چھیو شی جرنل کے رواں سال 20 ویں شمارے میں شائع ہوگا۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان ۔ اسرائیل ۔ سرحدی کشیدگی ۔ صحافی ۔ جنا...

لبنان کے شہر خیام میں اسرائیلی گولہ باری سے جاں بحق لبنانی صحافی عصام عبداللہ کے جنازے پر لوگ سوگوار ہیں۔ (شِنہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوانگ ژو میں 134 واں کینٹن میلے کا آغاز

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے صدر مقام گوانگ ژو میں چین درآمد و برآمد میلے کا 134 ایڈیشن شروع ہوگیا ۔ اسے کینٹن میلہ بھی کہا جاتا ہے۔

میلے کے ترجمان شو بنگ نے بتایا کہ 200 سے زائد ممالک اور خطوں سے ایک لاکھ سے زائد خریداروں نے میلے میں شرکت کے لئے اندراج کرایا ہے ۔ میلہ 4 نومبر تک جاری رہے گا جس نے دنیا بھر سے نمائش کنندگان اور خریداروں کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔

شو کے مطابق میلے کا آن لائن پلیٹ فارم نمائش کنندگان اور خریداروں دونوں کو خدمات مہیا کرے گا۔

گزشتہ ایڈیشن کی نسبت 134 ویں ایڈیشن میں نمائشی رقبے میں 50 ہزار مربع میٹر تک توسیع کی گئی ہے جبکہ 4 ہزار 600 کے قریب نمائشی بوتھ بھی بڑھائے گئے ہیں۔

میلے میں 43 ممالک اور خطوں سے 650 کاروباری اداروں سمیت  28 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ 

اس میلے کا آغاز 1957 میں ہوا تھا اور یہ سال میں 2 بار منعقد ہوتا ہے ۔ یہ میلہ چین کی بیرونی تجارت کا ایک بڑا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے زمینی مشاہدہ کے لئے ایک اور سیٹلائٹ خ...

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ کے ذریعے زمینی مشاہدہ کے لئے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

سیٹلائٹ یون ہائی 1 زیرو فور نے چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے صبح 8 بجکر 54 (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اورکامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ آب و ہوا ، سمندری اور خلائی ماحول کا پتہ لگانے، آفات کی روک تھام  و تخفیف اور سائنسی تجربات میں استعمال ہوگا ۔ 

لانچ مرکز کے مطابق یہ لانگ راکٹ خاندان کا 491 واں پرواز مشن تھا۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-اراس-ہائی سکول-چاقو حملہ-سیکیورٹی الرٹ

فرانس کے شہر اراس میں گیمبیٹا ہائی سکول کے باہر ایک پولیس اہلکار پہرہ دے رہا ہے جہاں ایک حملہ آور نے چاقو حملے میں ایک استاد کو  ہلاک اور تین افراد کو زخمی کر دیا۔(شِنہوا)

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-چین-یورپی یونین- اعلیٰ سطح...

چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  وانگ یی اور یورپی یونین کے خارجہ امور وسلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل بیجنگ میں چین-یورپی یونین اعلیٰ سطحی سٹریٹجک مذاکرات کے 12ویں دور کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا) 

شام-دمشق-ایران-وزراء خارجہ -پریس کانفرنس

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد (دائیں) اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان شام کے شہر دمشق میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ شہر-اسرائیلی حملے-تباہ کاریاں

غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے قریب سے ایک سائیکل سوار گزر رہا  ہے۔(شِنہوا)

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کے مکینوں کی نقل مکانی انتہائی خطرناک ہے...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کے حکم کے مطابق غزہ کےرہائشیوں کی شمال سے جنوب کی طرف منتقلی انتہائی خطرناک ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ کئی دنوں کے فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور اس کے اطراف میں موجود فلسطینیوں کو علاقے کے جنوب میں منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گنجان آباد جنگی زون میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ایسی جگہ پر منتقل کرنا انتہائی خطرناک ہے جہاں کھانا، پانی یا رہائشی سہولیات نہیں ہیں  اور پورا علاقہ محاصرے میں ہے اور بعض صورتوں میں یہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے اسرائیل فلسطین تنازع پرسلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت سے پہلے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غزہ کےجنوبی ہسپتالوں میں پہلے ہی گنجائش ختم ہو چکی ہے جوشمال سے ہزاروں نئے مریضوں کا علاج نہیں کر سکیں گے۔ صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے، مردہ خانوں میں گنجائش پوری ہو چکی ہے،  ہیلتھ کیئر عملے کے 11 کارکن ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہوئے اور گزشتہ چند دنوں میں صحت کی سہولیات پر 34 حملے ہو چکے ہیں۔

جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

انہوں نےمزید کہا کہ غزہ کے پورے علاقے کو پانی کے بحران کا سامنا ہے کیونکہ بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور بجلی سے چلنے والے پمپوں اور پانی سے نمک الگ کرنے کے پلانٹس کو بجلی میسر نہیں ہے۔

گوتریس نے کہا کہ غزہ کی صورتحال خطرناک  سطح پر پہنچ گئی ہے۔

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی ایلچی کی اقوام متحدہ کے سربراہ سے غز...

اقوام متحدہ/عمان/رم اللہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غزہ میں ہونے والے المیے کی شدت کم کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

منصور نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اسرائیل-فلسطین تنازعہ پر بند کمرے میں ہونے والی مشاورت سے قبل بات کرتے ہوئے کہا کہ عرب گروپ کے سفیر انتونیو گوتریس سے ملاقات کریں گے اور ان سے مزید کام کرنے کی اپیل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان سے ایس جی(سیکرٹری جنرل) کے دفتر کے اخلاقی اثرورسوخ کو استعمال کرنے کے لیے کہیں گے تاکہ جنگ بندی، انسانی امداد اور کوششوں پر مبنی اس تین نکاتی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں ہماری مدد کی جا سکے اور نسلی کشی کی روک تھام کی جا سکے۔

منصور نے کہا کہ عرب گروپ فلسطینی عوام کے خلاف "اسرائیلی قتل عام" کو روکنے، انسانی امداد اور راہداری کی اجازت دینے اور پہلے نکبہ کے 75 سال بعد غزہ کی پٹی کو خالی کرکے اس کے 23 لاکھ لوگوں کو مصر پناہ لیے پر مجبورکرکے مصر کے لیے مسئلہ کھڑا کرتے ہوئے فلسطینیوں پر ایک اور نکبہ  مسلط کرنےکی اجازت نہ دینے کے لیے متحد ہیں۔

رم اللہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے  بتایا کہ گزشتہ روز مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سےکم 11 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور اسرائیل کے درمیان تشدد کے نئے دور کے ساتویں دن نابلس، تلکرم، الخلیل اور مغربی کنارے کے دیگر شہروں میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔

وزارت نے بتایا کہ کم سےکم پانچ اموات  تلکرم شہرمیں ہوئی ہیں۔

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وسطی بحر اوقیانوس میں زیرآب 5.4 شدت کا زلزل...

بیجنگ(شِنہوا) وسطی بحر اوقیانوس کےزیرآب پہاڑی سلسلے میں ہفتہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بج کر29 منٹ پر5.4 شدت کازلزلہ آیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 7.53 ڈگری شمالی عرض البلد اور 36.70 ڈگری مغربی طول البلد پرتھا۔

مشرق وسطیٰ- غزہ پٹی- انخلاء

جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب صدر کی بیجنگ میں یورپی یونین کی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزپ بوریل سے ملاقات کی۔

ہان نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی تنازعہ یا جغرافیائی سیاسی تضاد نہیں ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات سے کہیں زیادہ اتفاق رائے اور مقابلے سے کہیں زیادہ تعاون قائم ہے۔

ہان نے کہا کہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کی 20ویں سالگرہ ہے اور دونوں فریقوں نے اقتصادیات، تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی، ثقافت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے عملی تعاون کے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں جبکہ ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

چین-یورپی یونین تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ تمام سطحوں پر اعلیٰ سطحی بات چیت اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، مشترکہ تشویش کے مسائل پر مخلصانہ بات چیت کرنے، باہمی افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد کو مزید بڑھانے اور پائیدارو مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر جوزپ بوریل نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے جو ایک اہم کردار ادا کررہا ہے جبکہ چین کی جدیدیت کی مہم کی کامیابیوں سے نہ صرف چینی عوام بلکہ پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔

چین کا بی آر آئی بنیادی ڈھانچے کے رابطوں اور...

پنوم پن(شِنہوا)چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) نے تمام شریک ممالک میں بنیادی ڈھانچے اور ماحول دوست ترقی کو بڑا فروغ دیا ہے۔

کمبوڈیا کے ایک اسکالر اور پنوم پن میں بیلٹی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر جوزف میتھیوز نے کہا کہ بی آر آئی نے 2013 میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک 100 سے زیادہ ممالک میں بنیادی ڈھانچے کے حالات کو ڈرامائی طور پر تبدیل کیا ہے۔

میتھیوز نے کہا کہ بی آر آئی نے بین الاقوامی تعاون کے لیے زبردست مواقع کی پیشکش کی ہے جس میں حصہ لینے والے ممالک میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، قابل تجدید توانائی، ماحول دوست منصوبوں کے لیے قرضے، ڈیجیٹل روابط اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں پائیدار اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں تعاون کیا گیا ہے۔

پروفیسر نے کہا کہ کمبوڈیا نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک چین کی سرمایہ کاری پر مبنی بی آر آئی منصوبوں سے زبردست فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اہم منصوبوں میں پنوم پن -سیہانوک ویل ایکسپریس وے، سڑکیں، پل، پن بجلی گھر، سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون، بندرگاہیں، ہوائی اڈے اور مورودوک ٹیکو نیشنل اسٹیڈیم شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ معیار کے بی آر آئی منصوبے تجرباتی ثبوت ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ کمبوڈیا کافرسودہ اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر مواصلات اور نقل و حمل کے جدید نظام میں کتنا تبدیل ہوا ہے۔

میتھیوز نے کہا کہ ان منصوبوں نے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی اور غربت میں کمی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس سے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اعلیٰ معیار، اعلیٰ سطحی اور اعلیٰ معیاری کمبوڈیا-چین کمیونٹی کی تعمیر میں مضبوط بنیاد فراہم ہوئی ہے۔

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کا جرمنی کا دورہ،چ...

برلن(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے بدھ سے جمعہ تک جرمنی کے دورے کے موقع پر سی پی سی کے ایک وفد کی قیادت کی۔

اپنے دورے کے دوران لیو نے جرمنی کی فیڈرل چانسلری کے سربراہ وولف گانگ شمٹ، جرمن چانسلر کے خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کے مشیر جینز پلوٹنر، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے شریک رہنما لارس کلنگبیل، کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے چیئرمین فریڈرک مرز،  بائیں بازو کی پارٹی کے شریک  چیئرمین مارٹن شردیوان، فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کے صدر مارٹن شولز، فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) کے جنرل سکریٹری بیجان جیر سرائی، اور ایف ڈی پی کے ڈپٹی لیڈر جوہانس ووگل سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔

لیو نے جرمن کوئربر فاؤنڈیشن میں ایک تقریر بھی کی۔

دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے، بین الجماعتی تبادلوں کو مضبوط بنانے، اعتماد اور تعاون کو بڑھانے، دنیا کے کثیر پولرائزیشن کو آگے بڑھانے، عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور چین جرمنی اور چین یورپ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

235 بھارتی شہریوں کو لے کے دوسری پروازاسرائی...

نئی دہلی(شِنہوا)اسرائیل سے 235 بھارتی شہریوں کو لے کر دوسری پرواز ہفتہ کو نئی دہلی پہنچی۔

بھارت کے جونیئر وزیر خارجہ راج کمار رنجن سنگھ نے بھارتی شہریوں کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے  پہنچنے پرخوش آمدید کہا۔

یہ اقدام جنگ زدہ اسرائیل میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لانے کے لیے جمعرات کو شروع کیے گئے "آپریشن اجے" کا حصہ ہے۔

200 سے زیادہ بھارتیوں کو لے کر پہلی پرواز جمعہ کو بھارتی دارالحکومت میں اتری تھی۔

بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق اسرائیل میں تقریباً 18 ہزار بھارتی مقیم ہیں۔

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی سے آسیان اور چین کے درمیان مختلف ش...

بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ  چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) تھائی لینڈ سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان)  ممالک کے درمیان پیداواری صلاحیت کے تعاون کو مستحکم اور آسیان ممالک اور چین کے درمیان تجارت اور پیداوار جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

بنکاک میں پانیا پیوات انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کے صدر سومپوپ مانارونگ سان نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ  آسیان ممالک جن میں سے زیادہ تر ترقی پذیر ممالک ہیں، اقتصادی ترقی کی خاطر خواہ صلاحیت کے حامل ہیں اور ان کے پاس بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کے اہم مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے لیے سب سے اہم تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور چین کی صنعتوں کی اپ گریڈنگ اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے آسیان ممالک پر دور رس اثرات ہیں۔

چین کا یوکرین بحران میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ ک...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے  یوکرین کے بحران میں فریقین سے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے یوکرین پر سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم یوکرین بحران کے تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں، اس پر زیادہ توجہ دیں اور ہتھیاروں اور گولہ بارود کے پھیلاؤ کے خطرے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

چینی ایلچی نے کہا کہ یوکرین بحران کے طویل ہونے کے ساتھ زمینی صورتحال اب بھی کشیدہ ہے اور اس کے اثرات  پھیلتے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلحے اور گولہ بارود کی ایک بڑی تعداد ہتھیاروں کی وسیع اقسام اور دائرہ کار کے ساتھ میدان جنگ میں آرہی ہے اور یہ ہتھیار مزید مہلک بھی ہوتے جا رہے ہیں۔

سفیرنے کہا کہ اس سے زمینی جنگ کے خطرے ،ظلم اور غیر متوقع صورتحال کے خطرات کو بڑھا دیا ہے جس سے جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کی امید مزید کم ہوگئی ہے۔

پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر نئی روای...

ماہر علم نجوم محمد علی زنجانی نے بڑے میچ پرپیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر نئی روایت ڈال سکتا ہے۔ ہفتہ کو میچ سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میچ کے روز گرہن لگا ہوا ہو گا اور بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی کپتان بابراعظم پر بھاری ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بھارت میچ میں بارش کا کوئی امکان نہیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بارش کے امکانات کم ۔ ہفتہ کو رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں گہرے بادلوں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب دو فیصد ہے۔ مقامی افراد اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان بادلوں کے باوجود بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور پورا میچ ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں ہوا زیادہ نہیں چل رہی اس لیے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بھارت میچ، بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار د...

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ شروع ہونے میں کچھ ہی لمحات باقی ہیں، بکیز نے اس میچ میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سٹے باز کا کہنا ہے کہ میچ کا بھا بھارت 65 روپے اور پاکستان 35 روپے ہے، اگر بھارت پر 100 روپے لگائے تو 165 روپے ملیں گے۔ سٹے باز کے مطابق پاکستان پر سو روپے لگانے پر 135 روپے ملیں گے، بکیز کے مطابق ٹاس پر بھی کروڑوں کا سٹہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے اوورز میں کتنے رنز بنیں گے، کتنی وکٹیں گریں گی اس پر بھی سٹہ لگایا گیا ہے، کوہلی اور بابر میں سے کون زیادہ رنز بنائے گا، شاہین شاہ کتنی وکٹیں لے گا، بکیز اس پر بھی سٹہ لگارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جواد احمد نے ورلڈ کپ کیلئے تیار خصوصی ترانہ...

پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ اور قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا ہے۔گلوکار جواد احمد نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے تیار کیا گیا خصوصی ترانہ ریلیز کیا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی ہے۔ جیت کی لگن کے عنوان سے تیار کیے گئے ترانے کی ریکارڈنگ مختلف کرکٹ گرانڈز میں کی گئی ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانے کا میوزک معروف موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا ہے جبکہ ڈائریکشن دلاویز علی نے دی ہیں۔ جواد احمد نے کہا کہ پوری قوم کی نیک تمنائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، اس گیت کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی دعاوں کے طفیل پاکستانی کرکٹ ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی ظفر نے پاک بھارت میچ سے قبل ورلڈ کپ کیلئ...

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا اور ورلڈکپ کے لیے نیا ترانہ جاری کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے مداحوں کو گانے کی ریلیز سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ کاش میرے پاس مزید وقت ہوتا لیکن کرکٹ اور اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر ایک بار پھر بھائی حاضر ہے، پریزنٹنگ مزہ آیا، لطف اندوز ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بھارت میچ، احمد آباد شہر نو ڈرون زون قرا...

احمد آباد میں پاک بھارت کی وجہ سے جہاں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے وہیں سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کو نو ڈرون زون قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد پولیس نے ہفتہ کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران شہر کو نو ڈرون زون قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ احمدآباد پولیس کی جانب سے شہر پر آج ڈرون کے اڑانے کے ساتھ ہاٹ بلون اور جنگی جہاز اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی سکیورٹی کے پیش نظر لگائی گئی ہے کیونکہ دہشتگرد تنظیمیں یا سماج دشمن عناصر میچ کے دوران چھوٹے طیاروں یا ڈرونز کا استعمال کرکے کرکٹرز اور تماشائیوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں، گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن اور بی سی سی آئی کو پابندی سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب احمد آباد پولیس نے پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ کی چھپائی اور فروخت کرنے والے 4 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کیخلاف میچ میں کوہلی غلط جرسی پہن آئ...

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ جاری ہے جس میں سابق بھارتی کپتان غلط جرسی پہن آئے۔ ویرات کوہلی تھوڑی دیر کے لیے اسٹیڈیم سے باہر گئے جس کی وجہ غلط جرسی پہن لینا تھا، بھارتی کرکٹر کی جانب سے پہنی جانے والی جرسی کے کاندھے پر سفید دھاریاں تھیں جب کہ بھارت کی ورلڈکپ جرسی پر بھارت کے جھنڈے ترنگے کے رنگ کی دھاریاں بنی ہیں۔ کوہلی سے متعلق کئی بھارتی صارفین نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ویرات غلط جرسی پہن کر گرانڈ میں آئے ہیں، نشاندہی پر بھارتی بیٹر گرانڈ سے باہر گئے اور پھر جرسی تبدیل کر کے واپس آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ہفتہ کو آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ دو ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4201 روپے کا اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 1938 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو روز قبل سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی یونیفارم میں...

سندھ پولیس کی ایک لیڈی کانسٹیبل نے پولیس یونیفارم میں اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو جاری کردی۔ آئی جی سندھ نے لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ویڈیو کا نوٹس لیا تو ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئیں تاہم اس معاملے کی تحقیقات ڈی آئی جی اسپیشل برانچ آصف اعجاز شیخ کے سپرد کی گئی ہیں۔ آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ مذکورہ کانسٹیبل سنبل غوری سی پیک سکیورٹی کے لیے قائم کیے گئے سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں کام کر رہی ہیں جو سندھ کے شہر میرپور خاص سے تعلق رکھتی ہیں۔ 32 سالہ لیڈی کانسٹیبل نے مشہور ہونے اور اپنے اکانٹ کے فالوورز بڑھانے کے لیے اسرائیل کے حق میں یونیفارم میں ویڈیو بنا کر جاری کی تھی۔ آصف اعجاز شیخ کے مطابق خاتون کانسٹیبل 2019 میں کورنگی، 2021 میر پور خاص میں تعینات ہوئی، لیڈی کانسٹیبل پر خلاف ضابطہ کام پر اپریل 2023 میں بھی جرمانہ ہوچکا ہے۔ تاہم سنبل کی جانب سے اس ویڈیو کو اپلوڈ کرنے کی تردید کی گئی ہے اور خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے خود نہیں بلکہ کسی اور نے اس کے ساتھ ایسا کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج

سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کر دیا گیا ہے۔ نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی، یہ درخواست فاروق ایچ نائیک نے سابق ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل کی طرف سے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب ترامیم کیخلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گی کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اس درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی، وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں